تحفۂ غزنویہ

حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تحفه غزنویه
وقت اُن کو یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ اعتراض کا کوئی موقع بھی ہے یا نہیں ۔ اے نادان !
خدا تعالیٰ نے جیسا کہ وعدہ فرمایا تھا مجھے چار لڑ کے عطا فرمائے اور ہر ایک لڑکے کی
پیدائش سے پہلے مجھے اپنی خاص وحی کے ذریعہ سے اس کے پیدا ہونے کی بشارت
دی اور وہ ہر چہار بشارتیں ہر چہار اشتہار کے ذریعہ سے قبل از وقت دنیا میں شایع کی
گئیں جن کے لاکھوں انسان ان ملکوں میں گواہ ہیں ۔ پھر میں سمجھ نہیں سکتا کہ اعتراض
کیا ہوا ۔ اعتراض تو تمہاری حالت پر واقع ہوتا ہے کہ منہ سے نکالا کہ خدا کے فضل ﴿۲۵﴾
سے میرے لڑکا ہوگا اور اس پیشگوئی کو اشتہار میں شائع کیا اور پھر وہ لڑکا اندر ہی اندر
تحلیل پا گیا ۔ باہر آنا اُس کو نصیب نہ ہوا ۔ کاش وہ مردہ ہی پیدا ہوتا تا تمہارے ہاتھ
میں کچھ تو بات رہ جاتی ۔ یہ بھی مباہلہ کا بداثر تم پر پڑا کہ اولاد سے نامراد رہے ۔ غرض
میرے گھر میں تو اولاد کی بشارت کے بعد چار لڑکے ہوئے اور ہر ایک لڑکے کی
پیدایش سے پہلے خدا نے خبر دی جس کو میں نے ہزار ہا لوگوں میں شائع کیا مگر تم بتلاؤ
کہ تمہارے گھر میں کیا پیدا ہوا۔ تم تو اب تک اس اعتراض کے نیچے ہو۔ کاش ایک
صادق سے مباہلہ نہ کرتے تو شاید اب تک لڑکا ہو جاتا ۔ سو آئینہ لے کر اپنا عیب
دیکھو۔ میرے پر نکتہ چینی کا کوئی محل نہیں ۔ ہاں اگر میں نے کوئی ایسا الہام شائع کیا
ہے جس کے یہ معنے ہوں کہ اسی الہام کے قریب حمل سے اور اسی سال میں لڑکا
پیدا ہو گا تو وہ میرا الہام شائع کر دو مگر خبردار کوئی اس قسم کا اعتراض پیش نہ کرنا جو
اس سے پہلے بعض منافقوں نے حدیبیہ کے قصے پر پیش کیا تھا جس سے عمر فاروق
کو خدا نے بچایا اور منافق ہلاک ہوئے ۔ اے عزیز کیوں میرے کینہ کے لئے
شریعت محمد یہ سے دست بردار ہوتے ہو ۔ اس جگہ تو کوئی ہاتھ ڈالنے کی تمہیں جگہ
نہیں اور با وصف اس کے یہ متفق علیہ عقیدہ ہے کہ کبھی نبی اپنی پیشگوئی کے محل اور

تحفہ غزنویه
موقع کے سمجھنے میں غلطی بھی کر سکتا ہے چنانچہ علماء اس پر دلیل حدیث ذَهَبَ وَهْلِی کو
پیش کرتے ہیں جو بخاری میں موجود ہے۔ اور اس سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ کسی تاویل کی
غلطی سے پیشگوئی غلط نہیں ٹھہر سکتی اور نہ غیر الہامی ٹھہر سکتی ہے پس جب نبیوں کی پیشگوئی
میں یہاں تک وسعت ہے کہ نبی کے غلط معنے پیشگوئی کو کچھ حرج نہیں پہنچاتے تو پھر
اعتراض اُسی صورت میں ہو گا جبکہ الہام کا اسی کے الفاظ سے غلط ہونا ثابت ہو جائے ۔
قوله - مرزا یقینا جانتا ہے کہ اس فضول کام کے لئے نہ کسی نے آنا ہے اور نہ یہ
کام ہونا ہے مفت کی میری شیخی مشہور ہو جائے گی ۔
اقول ۔ اے نا سمجھ خدا سے ڈر کیا دین کے کام کو فضول کام کہتا ہے کیا خدا کے نبی
فضول کام میں ہی مشغول رہے۔ اے عزیز ! کیا یہ کام فضول ہے جس سے ہزار ہا جانیں
جھوٹ اور ضلالت سے نجات پاتی ہیں اور اندرونی تفرقہ اس اُمت کا جس نے مسلمانوں کو
کمزور کر دیا ہے دور ہوتا ہے۔ اگر یہ کام فضول ہے تو کیا دوسرے کام شریعت کے لئے ضروری
تھے جو آپ لوگ کر رہے ہیں۔ مثلاً نذیر حسین دہلوی با وجود پیرانہ سالی کے شیخ محمد حسین بٹالوی
کے لڑکے کی شادی پر بٹالہ آیا اور سیالکوٹ کے ضلع تک گیا ۔ بجز کھانے پینے کے اور کیا غرض
تھی ۔ اس زمانہ میں مسلمانوں کی حالت اسی وجہ سے انحطاط میں ہے کہ حال کے مولوی
ضروری کاموں کا نام فضول کام رکھتے ہیں اور اپنی نفسانی تجارتوں کے لئے عدن اور مسقط
تک سیر کر آتے ہیں اس کو کوئی فضول نہیں سمجھتا مگر تائید اسلام کے کاموں کو غیر ضروری
سمجھتے ہیں اور یوں گوشت پلاؤ کھانے اور شادیوں کی دعوتوں میں شامل ہونے کے لئے
صد ہا کوس چلے جاتے ہیں۔ یہ خوب دینداری ہے کہ یوں تو ملک میں شور مچا رہے ہیں کہ
گویا اس جماعت میں داخل ہو کر تمیں ہزار آدمی کافر ہوگیا اور ہوتا جاتا ہے اور جب

تحفه غزنویه
کہا جائے کہ آؤ فیصلہ کرو تو جواب ملتا ہے کہ اس فضول کام کے لئے علماء کو فرصت کہاں ہے
اور کرایہ کے لئے خرچ کہاں ۔ ہم اس وقت ایسے علماء کو خدا کی حجت پوری کرنے کے لئے
کرایہ کی مدد دینے کو بھی حسب شرائط مذکورہ بالا طیار ہیں۔ کاش کسی طرح اُن کے دل
سیدھے ہوں ۔ اسلام سب مذہبوں پر غالب ہوتا ہے۔ یہ کیسا اسلام ان کے ہاتھ میں ہے
جو ان کو تسلی نہیں دے سکتا۔ غرض اب ہم نے ان کا یہ عذر بھی توڑ دیا۔
قوله اے نئے عیسائیو اور نیا گر جا بنانے والو۔ ہم ایک سہل اور نہایت آسان ۲۷
طریق بتلاتے ہیں ۔
اقول ۔ اے حد سے بڑھنے والے کیا اُن مسلمانوں کا نام عیسائی رکھتا ہے جو
اسلام کے حامی اور زمین پر حُجت اللہ ہیں۔ اگر مسلمان تیرے جیسے ہی ہوتے تو اسلام
کا خاتمہ تھا۔ پھر اس کے بعد آپ نے تمسخر اور ٹھٹھے سے مولوی عبدالکریم صاحب کا ذکر
کیا ہے اور نشان یہ مانگا ہے کہ مولوی صاحب موصوف کو جو ایک ٹانگ میں کچھ کمزوری
ہے اور ایک آنکھ کی بصارت میں خلل ہے یہ دونوں عارضے جاتے رہیں ۔ اور اس ذکر
سے اصل غرض آپ کی صرف ٹھٹھا اور ہنسی ہے اور یہ مقولہ محض اُن کا فروں کی طرح ہے
جو نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتر کہتے تھے اور یہ نشان ما نگتے تھے کہ اگر یہ
سچا نبی ہے تو اس کے لڑکے جس قدر مر گئے ہیں اُن کو زندہ کر دے ۔ مگر ہم اس ٹھٹھے
کا ابھی جواب دے چکے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ انسان بوجہ اپنی انسانیت کے کسی نہ کسی
نقص سے خالی نہیں ہوتا اور ہمیشہ امراض آفات بھی لاحق رہتے ہیں ۔ عزیز واقارب
بھی مرتے ہیں لیکن کوئی شریف نشان مانگنے کے بہانہ سے اس طرح پر دل نہیں
دکھاتا ۔ یہ قدیم سے رذیلوں اور سفیہوں کا کام ہے اور ہمارے ملک میں اس قسم کا ٹھٹھا

تحفہ غزنویه
ہنسی اکثر مراسی کیا کرتے ہیں ۔ ہمیں معلوم نہیں کہ میاں عبد الحق نے کیوں یہ طریق
اختیار کیا ہے ۔ بھلا اگر ابھی کوئی میاں عبداللہ غزنوی پر چند ایسے اعتراض کر دے
کہ اگر وہ ملہم تھا تو اُس کو چاہیے تھا کہ اپنے فلاں فلاں ذاتی نقص دُور کرتا اور
لوگوں کو یہ نشان دکھلاتا تو مجھے معلوم نہیں کہ غزنوی صاحبان کیا جواب دیں گے۔
اے عزیز ! اگر تم دوسرے کو اس طرح پر دکھ دو گے تو وہ تمہارے باپ اور
تمہارے مرشد تک پہنچے گا ۔ پس ان فتنہ انگیز باتوں سے فائدہ کیا ہوا بلکہ خدا کے
نزدیک اپنے باپ اور اپنے مرشد کی تحقیر کرنے والے تم خود ٹھہرو گے ۔ اور اگر خدا
کی قضا و قدر سے خود تمہاری دونوں آنکھوں پر نزول الماء نازل ہو جائے یا ٹانگوں
پر فالج پڑے تو یہ ساری ہنسی یاد آ جائے ۔ اے غافلو ! دوسروں پر کیوں عیب لگاتے
ہو ۔ کیا ممکن نہیں کہ خود تم کسی وقت ایسے بدنی نقص میں مبتلا ہو جاؤ کہ لوگ تم پر
ہنسیں یا تمہارے چھونے سے پر ہیز کریں ۔ خدا سے ڈرو اور کفار کا شعا ر اختیار نہ
کرو۔ یاد رکھو کہ تمام نبیوں نے اُن لوگوں کو ملعون ٹھہرایا ہے جو نبیوں اور
ماموروں سے اقتراحی نشان مانگتے ہیں ۔ دیکھو حضرت عیسی علیہ السلام نے کیا فرمایا
کہ اس زمانہ کے حرامکار مجھ سے نشان مانگتے ہیں انہیں کوئی نشان دکھلایا نہیں
جائے گا ۔ ایسا ہی قرآن نے ان لوگوں کا نام ملعون رکھا جو لوگ حضرت سیدنا محمد
مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی تجویز سے نشان مانگا کرتے تھے جن کا بار بار لعنت کے
ساتھ قرآن شریف میں ذکر ہے جیسا کہ وہ لوگ کہتے تھے فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ
الْأَوَّلُونَ کے یعنی ہمیں حضرت موسیٰ کے نشان دکھلائے جائیں یا حضرت مسیح کے اور کبھی
آسمان پر چڑھ جانے کی درخواست کرتے تھے اور کبھی یہ نشان مانگتے تھے کہ سونے کا
گھر آپ کے لئے بن جائے اور ہمیشہ انہیں نفی میں جواب ملتا تھا۔ تمام قرآن شریف کو
ا الانبياء : ٦

تحفہ غزنویه
اوّل سے آخر تک دیکھو کہیں اس بات کا نام ونشان نہ پاؤ گے کہ کسی کافر نے اپنی طرف سے
یہ نشان مانگا ہو کہ کسی کی ٹانگ درست کر دو یا آنکھ درست کر دو یا مردہ زندہ کر دو۔ تو
آنحضرت نے وہی کام کر دیا ہو اور نہ انجیل میں اس کی کوئی نظیر ملے گی کہ کفار نشان مانگنے
آئے اور انہیں دکھایا گیا بلکہ ایک دفعہ خود صحابہ رضی اللہ عنہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں عرض کی کہ فلاں شخص جس کی نئی شادی ہوئی تھی اور سانپ کے کاٹنے سے مر گیا
تھا اُس کو زندہ کر دو تو آپ نے فرمایا کہ جاؤ اپنے بھائی کو دفن کرو۔ غرض قرآن شریف اس
بات سے بھرا پڑا ہے کہ مکہ کے پلید اور حرامکار کا فر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے طرح
طرح کے نشان مانگا کرتے تھے اور ہمیشہ اس سوال کی منظوری سے محروم رہتے اور
خدا تعالیٰ سے لعنتیں سنتے تھے ایسا ہی تمام انجیل پڑھ کر دیکھ لو کہ اقتراحی نشان مانگنے والے ﴿۲۹﴾
حضرت عیسی علیہ السلام سے گالیاں سنا کرتے تھے ۔ سواے عزیز! کچھ خدا کا خوف کرو عمر
کا اعتبار نہیں۔ خدا تعالیٰ میرے ہاتھ پر نشان ظاہر کرتا ہے مگر اس سنت کے موافق جو قدیم
سے اپنے مامورین سے رکھتا ہے۔ اور بلا شبہ اس سنت کے التزام سے ایک شخص اگر شیطان
بن کر بھی آوے تب بھی اُس کو الہی نشانوں سے قائل کر دیا جائے گا لیکن اگر خدا کی
سنت قدیمہ کے مخالف دیکھنا چاہے تو اس کا اُس نعمت سے کچھ حصہ نہیں اور بالیقین وہ ایسا
ہی محروم مرے گا جیسا کہ بوجہل وغیرہ محروم مر گئے ۔ اے عزیز آپ کا اختیار ہے کہ اُس
طرح پر جو خدا نے مجھے مامور کیا ہے ایک جماعت لنگڑوں لولوں اندھوں اور کانوں اور
دوسرے بیماروں کی لے آؤ اور پھر اُن میں سے قرعہ اندازی کے طریق پر جس جماعت کو
خدا میرے حوالہ کرے گا اگر اُن میں میں مغلوب رہا تو جس قدر تم نے اپنے اشتہار میں
گالیاں دی ہیں اُن سب کا میں مستحق ہوں گا ورنہ وہ تمام گالیاں تمہاری طرف رجوع

تحفه غزنویه
کریں گی ۔ دیکھو اس طریق سے بھی وہی تمہارا مطلب حاصل ہے پھر اگر دل میں
مادہ فساد نہیں تو ایسا الٹا طریق کیوں اختیار کرتے ہو جس طریق کے اختیار کرنے والے
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زبان پر حرامکار کہلائے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
زبان پر جہنمی اور لعنتی کہلائے ۔ اگر تمہارے دل میں ایک ذرہ ایمان ہے تو یہ طریق
جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میں پیش کرتا ہوں اس میں حرج کیا ہے۔ کیا تم گالیوں اور
دہر یہ کہنے سے فتح پا جاؤ گے ۔ یقیناً اُسی گروہ کی فتح ہے جو د ہر یہ نہیں ہیں اور خدا تعالیٰ
پر سچا ایمان رکھتے ہیں اور ہنسی ٹھٹھے سے پر ہیز کرتے ہیں اور گذشتہ کافروں کی طرح
اپنے اقتراح سے نشان نہیں مانگتے بلکہ خدا کے پیش کردہ نشانوں میں غور کرتے ہیں ۔
۳۰ اے موت سے غافل امانت اور دیانت کے طریق سے کیوں باہر جاتا ہے اور ایسی
باتیں کیوں زبان پر لاتا ہے جن میں تیرا دل ہی تجھے ملزم کر رہا ہے کہ تو جھوٹ بولتا
ہے ۔ سچ کہہ کیا اب تک تجھے خبر نہیں کہ خدا کو محکوم بنا کر کوئی بات امتحان کے طور پر
اس سے مانگنا یہ طریق صلحاء کا نہیں ہے بلکہ خدا کی کلام میں اس طریق کو ایک
معصیت اور ترک ادب قرار دیا گیا ہے ۔ قرآن کو غور سے پڑھ اور پھر سوچ کہ جو
لوگ اقتراحی نشان مانگتے تھے یعنی اپنے اپنے خود تراشیدہ نشانوں کو طلب کرتے
تھے ان کو قرآن میں کیا جواب ملتا تھا اور وہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں مور د غضب تھے
یا مور د رحم تھے اور اگر کچھ حیا اور شرم اور شوق تحقیق حق ہے اور اگر اپنے دعوے
میں سچے ہو تو اپنے اُن علماء سے جو دین سے کچھ خبر رکھتے ہیں یہ فتوی لو کہ کیا خدا پر
یہ حق واجب ہے کہ جب اس کے کسی نبی یا محدث یا رسول سے کوئی فرقہ کفار اور
بے ایمانوں کا خود تراشیده نشان مانگے تو وہ نشان اس کو دکھلاوے اور اگر نہ
دکھلا دے تو وہ نبی جس سے ایسا نشان طلب کیا جائے جھوٹا ٹھہرے گا پس اگر یہ فتویٰ

تحفہ غزنویه
تجھے علماء سے مل گیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ پھر تجھے تیرا پیش کردہ نشان دکھلا دوں گا
اور اگر نہ ملا تو تیرے جھوٹ کی یہ سزا تجھے کافی ہے کہ تیری ہی قوم کے نامی علماء نے
تیری تکذیب کی اور ہماری طرف سے یہ پیشگوئی یا د رکھو کہ نامی علماء جیسے نذیر حسین
دہلوی اور رشید احمد گنگوہی ہرگز تجھے یہ فتویٰ نہیں دیں گے اگر چہ تو اُن کے سامنے روتا
روتا مر بھی جائے اور ناظرین کو چاہیے کہ اس شخص کا جو خدا کی شریعت میں تحریف اور
تلبیس کرتا ہے پیچھا نہ چھوڑیں جب تک ایسا فتویٰ علماء کا پیش نہ کرے۔ کیونکہ وہ
طریق جو نشان مانگنے میں اُس نے اختیار کیا ہے وہ خدا سے ہنسی اور ٹھٹھا ہے۔ یاد
رہے کہ سب سے پہلے دنیا میں شیطان نے حضرت عیسیٰ سے بیت المقدس میں نشان
مانگا تھا اور کہا تھا کہ اپنے تئیں اس عمارت سے نیچے گرادے اگر زندہ بیچ رہا تو میں تجھ ۳۱
پر ایمان لاؤں گا مگر حضرت مسیح نے فرمایا کہ دور ہواے شیطان کیونکہ لکھا ہے کہ خدا
کا امتحان نہ کر ۔ اس جگہ ایک پادری صاحب انجیل کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ در حقیقت
وہ انسان ہی تھا جس نے حضرت مسیح سے اقتراحی نشان مانگا تھا اور حضرت مسیح نے خود
اُس کا نام شیطان رکھا کیونکہ اُس نے خدا کو اپنی مرضی کا محکوم بنانا چاہا۔ پس انجیل کے
اس قصے کی رُو سے میاں عبدالحق کے لئے بھی بڑی خوف کی جگہ ہے جب انسان امانت
سے بات نہیں کرتا تو اُس وقت شیطان کا محکوم ہوتا ہے گویا خود وہی ہوتا ہے چنانچہ
آیت مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ اِس کی شاہد ہے۔
L
قوله مرزا اور مرزائیوں کو قیامت اور حساب اور جنت اور دوزخ پر ایمان
نہیں دہر یہ مذہب معلوم ہوتے ہیں کیونکہ جس کو قیامت پر ایمان ہوتا ہے وہ ایسا آزاد
دھوکہ باز مفترى على الله وعلى الرسول وعلى الناس نہیں ہوتا۔
الناس:

تحفه غزنویه
اقول ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ سب صفات آپ لوگوں میں ہیں بلکہ آپ
لوگ دہریوں سے بدتر ہیں کیونکہ دہر یہ تو خدا تعالیٰ کی ہستی پر اپنے زعم باطل میں دلیل
نہیں پاتا مگر آپ لوگ ایمان کا دعویٰ کر کے بھی پھر قابل نفرت جھوٹ بول رہے ہیں
کیونکہ آپ لوگ جب یہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ مع جسم عنصری
آسمان پر چلے گئے تھے تو اس وقت آپ لوگ صریح خدا اور اس کے رسول پر افترا
کرتے ہیں اور اگر افترا نہیں کرتے تو تمہیں خدا کی قسم ہے کہ بتلاؤ کہ قرآن شریف
میں کہاں لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت نہیں ہوئے ۔ افسوس کہ قرآن شریف
میں فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کی آیت آیت پڑھتے ہو اور خوب رخوب جانتے ہو کہ سارے قرآن
شریف میں ہر جگہ توفی بمعنی قبض روح ہے۔ اور ایسا ہی ! یقین رکھتے ہو کہ تمام حدیثوں
میں بھی توفی بمعنی قبض روح ہے اور پھر افترا کے طور پر کہتے ہو کہ اس جگہ پر
۳۲ توفى بمعنی زندہ اُٹھا لینے کے ہیں ۔ پس اگر تم اس جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
افترا نہیں کرتے تو بتلاؤ اور پیش کرو کہ کس حدیث میں ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
زنده مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے تھے ۔ ہائے افسوس اس قدر جھوٹ اور افترا۔
اے لوگو! کیا تم نے مرنا نہیں کیا کبھی بھی قبر کا منہ نہیں دیکھو گے۔
از افتراء و کذب شما خون شدست دل داند خدا کہ زمیں غم دیں چوں شدست دل
بیچم عیاں نشد که شما را بکینه ام زینساں چرا د لیر و دگرگوں شدست دل
پھر جبکہ حدیث نبوی سے یہ ثابت نہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام مع جسم خاکی آسمان پر
چلے گئے تھے یا جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر سے اُترنے والے ہیں اور قرآن اُن کو
اُن لوگوں میں داخل کرتا ہے جو توفی کے حکم کے نیچے ہیں اور معراج کی حدیث
اس بات کی تائید کرتی ہے کیونکہ آنحضرت نے معراج کی رات میں حضرت عیسیٰ کو
المائدة : ١١٨

تحفه غزنویه
وفات یافتہ روحوں میں دیکھا ہے اور ایک سو پچیس برس کی عمر جو حدیثوں میں بیان کی گئی
ہے وہ صاف کہتی ہے کہ حضرت عیسی اس قدر زمانہ گذرنے کے بعد ضرور فوت
ہو گئے ہیں ایسا ہی وہ حدیث کنز العمال کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ صلیب کے بعد
حضرت عیسی دوسرے ملک میں چلے گئے اس کی مؤید ہے تو پھر یہ کس قدر خدا اور اُس
کے رسول پر افترا ہے کہ آپ لوگ اب تک اس جھوٹے عقیدہ سے باز نہیں آتے ۔ اگر
دنیا میں وہی مسیح دوبارہ آنے والا ہوتا تو خدا تعالیٰ اس کو وفات یافتہ نہ کہتا اور حدیث
میں کسی جگہ اس بات کی صراحت ہوتی کہ حضرت عیسی زندہ مع جسم عنصری آسمان پر چلے
گئے ہیں اور کسی وقت زندہ مع جسم عنصری اُتریں گے۔ مگر اب تو تمام حدیثیں دیکھ لی گئیں
اس بات کا پتہ نہیں ملتا کہ کسی وقت حضرت عیسی علیہ السلام زندہ مع جسم عنصری آسمان
پر چلے گئے تھے اور پھر زندہ مع جسم آسمان پر سے اُتریں گے ۔ اور اُترنے والے کی صفت
میں یہ تو لکھا ہے کہ امامکم منکم مگر یہ نہیں لکھا کہ امامكم من انبیاء بنی اسرائیل۔
اب سوچو کہ افترا کی لعنت کسی پر قرآن اور حدیث دونوں کرتے ہیں ہم پر یا تم پر ۔ اگر ۳۳)
ہمارے اس ثبوت کا کچھ جواب ہے تو پیش کرو ورنہ تم بلا شبہ خدا کے نزدیک مفتری ہو۔
اور پھر اسی پر بس نہیں بات بات میں تمہارے افترا ظاہر ہیں اور تمہاری زبانیں جھوٹ
سے پلید ہیں ۔ بھلا بتلاؤ کہ مباہلہ کے بارے میں جو میرے ساتھ تم نے کیا تھا کس قدر
بار بار تم نے جھوٹ بولا اور کہا کہ مباہلہ میں مجھ کو فتح ہوئی ۔اے سچائی کے دشمن اور حیا کے
ترک کرنے والے سوچ اور سمجھ کہ خدا نے تو اُسی وقت اُسی مقام میں منشی محمد یعقوب
کی گواہی سے تجھے ذلیل کیا۔ کیا یہی تیری فتح تھی کہ تیرے ہی اُستاد عبداللہ غزنوی
نے میری سچائی کی گواہی دے دی ۔ اب اگر میں مفتری ہوں اور قیامت اور حساب
اور دوزخ پر مجھے ایمان نہیں تو تجھے ساتھ ہی ماننا پڑے گا کہ عبداللہ غزنوی

تحفه غزنویه
تیرا استاد مجھ سے بڑھ کر مفتری تھا اور قیامت اور حساب اور دوزخ اور جنت پر
ایمان نہیں رکھتا تھا کیونکہ بقول تمہارے اُس نے ایک ایسے آدمی کو سچا اور منجانب اللہ
قرار دیا جو خدا پر افترا کرتا تھا ۔ اے نادان یہ تمام تیری گالیاں تیری طرف ہی عود
کرتی ہیں جب تک تو یہ ثابت نہ کرے کہ جو کچھ تیرے استاد عبد اللہ نے گواہی دی
وہ صحیح نہیں ہے ۔ اے ظالم تو کیوں استاد کا عاق بنتا ہے تجھے تو چاہیئے تھا کہ سب
سے پہلے تو ہی مجھے قبول کرتا کیونکہ تو نے اپنے اس اشتہار میں بھی اپنے نام کے
ساتھ یہ لفظ لکھے ہیں ۔ " عبد الحق غزنوی تلمیذ حضرت مولا نا مولوی عبداللہ صاحب
غزنوی ۔ اے بے ادب تو نے اپنے اُستاد کو یہی صلہ دینا تھا کہ جس شخص کو وہ
راستباز کہتا ہے تو نے اُس کو کذاب قرار دیا اور جبکہ تیری اِس مخالفت کے رو سے
عبد اللہ غزنوی مفتری ٹھہرا۔ اور اُس نے ناحق دروغ کے طور پر مجھے مظہر انوار الہی
ٹھہرایا تو اب تجھے تو شرم سے مر جانا چاہیے کہ تو اُسی مفتری کا شاگرد ہے ۔ میں
۳۴ نہیں کہتا کہ مولوی عبد اللہ غزنوی مفتری تھا اور نہ میں اِس کا نام کذاب
اور دھو کہ باز رکھتا ہوں لیکن تو نے بلا شبہ اس کو مفتری بنا دیا ۔ خدا تجھ کو اس کی
مکافات دے کہ ایسے عبد صالح کو تو نے عبد طالح قرار دیا کیونکہ جس حالت میں
وہ مجھے صادق اور خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھتا ہے اور میں بقول تیرے
مفتری اور کذاب اور دجال ہوں تو یہی نام عبد اللہ کو بھی تیری طرف سے
تحفہ پہنچا مگر تیرے پر کوئی کیا افسوس کرے کیونکہ عبد اللہ تو عبداللہ تو نے
تو اُس کے مرشد کو بھی مفتری ٹھہرایا کیونکہ میاں صاحب کوٹھہ والے جو مولوی
عبد اللہ صاحب کے مرشد تھے قریب موت کے وصیت کر گئے تھے کہ پنجاب میں

تحفہ غزنویه
☆
مہدی عنقریب ظاہر ہونے والا ہے بلکہ پیدا ہو چکا اور اب ہم اُس کے زمانہ میں ہیں۔
وہ لوگ اب تک زندہ موجود ہیں جن کو یہ کشف سنایا گیا تھا ۔ مگر اے ناحق شناس تو
نے مرشد کے مرشد کا بھی ادب نگہ نہ رکھا ۔ پس آفرین تیرے پر کہ تو نے اپنے مرشد
اور مرشد کے مرشد سے خوب نیکی کی اور اُن کا نام مفتری اور کذاب رکھا اگر مولوی
عبداللہ صاحب کی اولاد اپنے باپ کی کچھ عزت کرتے ہیں تو چاہیے کہ ایسے آدمی کو فی الفور
اپنی جماعت میں سے نکال دیں کیونکہ جو اُستاد اور مرشد کا مخالف ہو اُس کے وجود میں
خیر نہیں ۔ اے بے ادب کیا تو ایسے بزرگ کی بے ادبی کرتا ہے جس کی شاگردی کا
تو خود قائل ہے اور اگر تو یہ جواب دے کہ منشی محمد یعقوب صرف ایک گواہ ہے تو یہ
دوسری بشارت بھی سن لے کہ چونکہ ضرور تھا کہ مباہلہ کے بعد ہر طرح سے خدا تجھے
ذلیل کرے اور تیری رسوائی دنیا پر ظاہر ہو ۔ اِس لئے اُسی دن جبکہ ہم مباہلہ سے
فراغت پا چکے یا شاید دوسرے دن بوقت شام حافظ محمد یوسف داروغہ انہار نے
جن کی بزرگی کے تم سب لوگ قائل ہو مجھ سے ملاقات کی اور ایک بڑی جماعت
میں جو سو کے قریب آدمی تھا گواہی دی کہ مولوی عبد اللہ صاحب نے ایک کشف
اپنا مجھے سنایا ہے کہ ایک نور آسمان سے گرا اور وہ قادیاں پر نازل ہوا اور ۳۵)
میری اولاد اس سے محروم رہ گئی یعنی وہ لوگ اس کو قبول نہیں کریں گے اور مخالف
☆
اگر چہ میاں صاحب موصوف کے منہ سے صرف مہدی کا لفظ نکلا تھا کہ وہ پیدا ہو گیا اور
زبان اس کی پنجابی ہے مگر سامعین نے قرائن مقرر کے لحاظ سے یہی سمجھا تھا کہ مہدی معہود
ان کی مراد ہے کیونکہ اس وقت اُسی کی انتظار ہے اور عام محاورہ لوگوں کا یہی ہے کہ جب
مثلاً کوئی کہتا ہے کہ مہدی کب ظاہر ہوگا تو اُس کا مقصود مہدی معہود ہی ہوتا ہے اور مخاطب
یہی سمجھتا ہے۔ منہ

تحفہ غزنویه
ہو جائیں گے۔ اور اس فیض سے بے نصیب رہ جائیں گے حافظ محمد یوسف صاحب
اب تک زندہ ہیں ایک مجلس مقرر کرو اور مجھے اس میں بلاؤ اور پھر ان دونوں بزر ا بزرگوں کو خدا
کی قسم دے کر پوچھو کہ یہ دونوں واقعات اُنہوں نے بیان کئے ہیں یا نہیں اور یہ لوگ تمہاری
جماعت میں سے ہیں اور نیز مولوی عبداللہ کے مربی اور محسن بھی ۔ اب بتلاؤ کہ کیسی تمہاری
جان شکنجہ میں آگئی اور کس طرح صفائی سے ثابت ہو گیا کہ تم ہی مفتری ہو خدا اپنی مخلوق
کو تمہارے افتراؤں سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین
قوله - مرزا کی کتابیں اس قسم کے جھوٹ اور افتراؤں سے بھری ہوئی ہیں کہ
کوئی مومن باللہ ایسی دلیری نہیں کر سکتا۔
اقول ۔ اس تقریر کا دوسرے لفظوں میں مال یہ ہے کہ عبداللہ غزنوی
نے ایسے مفتری کا نام صادق اور منجانب اللہ رکھ کر ایک ایسے جھوٹ اور افترا
معلوم ہوتا ہے کہ یہ کشف اُس زمانہ کا ہے جبکہ یہ راقم اپنی عمر کے ابتدائی زمانہ میں مولوی
عبداللہ صاحب کو بمقام خیر وی جا کر ملا تھا اور تفاول نکالا تھا کہ مجھے خیر اور بہتری ملی ۔
تب عبداللہ صاحب کو اپنی نسبت دعا کے لئے کہا تو اُنہوں نے دو پہر کے وقت شدت گرمی میں
گھر میں جا کر میری نسبت دعا کی اور میری نسبت اپنا ایک الہام سنایا اور وہ یہ کہ انت مولانا
فانصرنا على القوم الکافرین اور بوقت ظہر گھر سے واپس آکر تبسم کے ساتھ مجھے کہا کہ خدا
کی مجھ سے یہ عادت نہ تھی جو تمہارے معاملہ میں ظہور میں آئی اور اپنی فارسی زبان میں فرمایا کہ
اس الہام سے تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ صحابہ کے رنگ پر تمہارے شامل حال نصرت الہی رہے گی۔
اور پھر میں قادیاں میں آیا تو ایک خط ڈاک میں بھیجا جس میں مکررا یہی الہام تھا اور شاید بعض
اور فقرے بھی تھے۔ پس معلوم ہوتا ہے کہ مولوی صاحب ممدوح نے اسی تقریب اور تحریک سے
قادیاں پر نور نازل ہوتا دیکھا۔ اچھا آدمی تھا خدا اُس پر رحمت نازل کرے آمین ۔ منہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی