کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 10
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كان عيسى ابن مريم يسيح فاذا امسى اكل بقل الصحراء و
يشرب الماء القراح یعنی حضرت عیسی علیہ السلام ہمیشہ سیاحت کیا کرتے تھے اور
ایک ملک سے دوسرے ملک کی طرف سیر کرتے تھے اور جہاں شام پڑتی تھی تو جنگل کے
بقولات میں سے کچھ کھاتے تھے اور خالص پانی پیتے تھے۔اور پھر اسی کتاب میں عبداللہ
بن عمر سے روایت ہے جس کے یہ لفظ ہیں۔قال احب شيء الى الله الغرباء قيل
اى شيء الغرباء، قال الذين يفرون بدينهم و يجتمعون الى عيسى ابن
مریم یعنی فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پیارے خدا کی جناب میں
وہ لوگ ہیں جو غریب ہیں۔پوچھا گیا کہ غریب کے کیا معنی ہیں کہا وہ لوگ ہیں جو عیسی مسیح
کی طرح دین لے کر اپنے ملک سے بھاگتے ہیں۔۔مسیح ہندوستان میں۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 50 تا 56)
تیسر اباب
ان شہادتوں کے بیان میں جو طبابت کی کتابوں میں سے لی گئی ہیں دکھ
ایک اعلیٰ درجہ کی شہادت جو حضرت مسیح کے صلیب سے بچنے پر ہم کو ملی ہے اور جو ایسی
شہادت ہے کہ بجز ماننے کے کچھ بن نہیں پڑتا وہ ایک نسخہ ہے جس کا نام مرہم عیسی ہے جو
طب کی صدہا کتابوں میں لکھا ہوا پایا جاتا ہے۔ان کتابوں میں سے بعض ایسی ہیں جو
عیسائیوں کی تالیف ہیں اور بعض ایسی ہیں کہ جن کے مؤلف مجوسی یا یہودی ہیں۔اور بعض
کے بنانے والے مسلمان ہیں۔اور اکثر ان میں بہت قدیم زمانہ کی ہیں۔تحقیق سے ایسا
معلوم ہوا ہے کہ اول زبانی طور پر اس نسخہ کا لاکھوں انسانوں میں شہرہ ہو گیا اور پھر لوگوں
نے اس نسخہ کو قلمبند کر لیا۔پہلے رومی زبان میں حضرت مسیح کے زمانہ میں ہی کچھ تھوڑا عرصہ
واقعہ صلیب کے بعد ایک قرابادین تالیف ہوئی جس میں یہ نسخہ تھا اور جس میں یہ بیان کیا
گیا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی چوٹوں کے لئے یہ نسخہ بنایا گیا تھا۔پھر وہ قرابادین کئی
مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوئی یہاں تک کہ مامون رشید کے زمانہ میں عربی زبان میں اس
جلد دوم صفحه ای - جلد چھ صفحه ۵۱
كنز العمال في سنن الاقوال والافعال للشيخ علاء الدين على المتقى بن حسام الدين الهندى مطبع دائرة
کا ترجمہ ہوا۔اور یہ خدا کی عجیب قدرت ہے کہ ہر ایک مذہب کے فاضل طبیب نے کیا
عیسائی اور کیا یہودی اور کیا مجوسی اور کیا مسلمان سب نے اس نسخہ کو اپنی کتابوں میں لکھا ہے
اور سب نے اس نسخہ کے بارے میں یہی بیان کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے
ان کے حواریوں نے طیار کیا تھا اور جن کتابوں میں ادویہ مفردہ کے خواص لکھے ہیں ان
کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نسخہ ان چوٹوں کے لئے نہایت مفید ہے جو کسی ضربہ یا
سقطہ سے لگ جاتی ہیں اور چوٹوں سے جو خون رواں ہوتا ہے وہ فی الفور اس سے خشک
ہو جاتا ہے اور چونکہ اس میں مر بھی داخل ہے اس لئے زخم کیڑا پڑنے سے بھی محفوظ
رہتا ہے۔اور یہ دوا طاعون کے لئے بھی مفید ہے۔اور ہر قسم کے پھوڑے پھنسی کو اس سے
فائدہ ہوتا ہے۔یہ معلوم نہیں کہ یہ دوا صلیب کے زخموں کے بعد خود ہی حضرت عیسی علیہ السلام
نے الہام کے ذریعہ سے تجویز فرمائی تھی یا کسی طبیب کے مشورہ سے طیار کی گئی تھی۔اس میں بعض دوائیں اکسیر کی طرح ہیں۔خاص کر مر جس کا ذکر توریت میں بھی آیا ہے۔بہر حال اس دوا کے استعمال سے حضرت مسیح علیہ السلام کے زخم چند روز میں ہی اچھے
ہو گئے۔اور اس قدر طاقت آگئی کہ آپ تین روز میں یروشلم سے جلیل کی طرف ستر کوس
تک پیادہ پاگئے۔پس اس دوا کی تعریف میں اس قدر کافی ہے کہ مسیح تو اوروں کو اچھا کرتا
تھا مگر اس دوا نے مسیح کو اچھا کیا۔اور جن طب کی کتابوں میں یہ نسخہ لکھا گیا وہ ہزار کتاب
سے بھی زیادہ ہیں۔جن کی فہرست لکھنے سے بہت طول ہوگا اور چونکہ یہ نسخہ یونانی طبیبوں
میں بہت مشہور ہے اس لئے میں کچھ ضرورت نہیں دیکھتا کہ تمام کتابوں کے نام اس جگہ
لکھوں محض چند کتابیں جو اس جگہ موجود ہیں ذیل میں لکھ دیتا ہوں۔فہرست ان طبقی کتابوں کی جن میں مرہم عیسی کا ذکر ہے اور یہ بھی ذکر ہے کہ وہ مرہم
حضرت عیسی کے لئے یعنی ان کے بدن کے زخموں کے لئے بنائی گئی تھی
قانون شیخ الرئیس بوعلی سینا جلد ثالث صفحہ نمبر ۱۳۳۔شرح قانون علامہ قطب الدین
شیرازی جلد ثالث۔کامل الصناعة تصنیف علی بن العباس المحجوسی جلد دوم صفحه ۶۰۲- کتاب
مجموعه بقائی مصنفہ محمود محمد اسماعیل مخاطب از خاقان بخطاب پدر محمد بقا خان جلد ۲ صفحہ ۴۹۷۔
کتاب تذکرة اولوالالباب مصنفہ شیخ داؤد الضرير الانطا کی صفحه ۳۰۳۔قرابادین رومی مصنفہ
قریب زمانہ حضرت مسیح جس کا ترجمہ مامون رشید کے وقت میں عربی میں ہوا امراض جلد۔کتاب عمدة الحتاج مصنفہ احمد بن حسن الرشیدی الحکیم اس کتاب میں مرہم عیسی وغیرہ ادویہ
سوکتاب میں سے بلکہ اس سے بھی زیادہ کتابوں میں سے لکھی گئی ہیں۔اور وہ تمام کتابیں
فرینچ زبان میں تھیں۔کتاب قرابادین فارسی مصنفہ حکیم محمد اکبر ارزانی امراض جلد - کتاب
شفاء الاستقام جلد دوم صفحہ ۲۳۰۔کتاب مرأة الشفا مصنفہ حکیم نفقو شاه نسخه قلمی امراض جلد۔ذخیرہ ، خوارزم شاہی امراض جلد - شرح قانون گیلانی جلد ثالث- شرح قانون قرشی جلد ثالث۔قرابا دین علوی خان امراض جلد کتاب علاج الامراض مصنفہ حکیم محمد شریف خان
صاحب صفحه ۸۹۳ - قرابادین یونانی امراض جلد - تحفۃ المؤمنین بر حاشیہ مخزن الادویہ صفحہ
۷۱۳۔کتاب محیط فی الطب صفحہ ۳۶۷۔کتاب اکسیر اعظم جلد رابع مصنفہ حکیم محمد اعظم
خان صاحب المخاطب بناظم جہاں صفحہ ۳۳۱۔کتاب قرا با دین معصومی لمعصوم بن
کریم الدین الشوستری شیرازی۔کتاب
عجالہ نافع محمد شریف دہلوی صفحه۴۱۰۔کتاب طب
شہری مسمی بلوامع شہر یہ تالیف سید حسین شہر کاظمی صفحه ۴۷ - کتاب مخزن سلیمانی ترجمه اکسیر عربی
صفحہ ۵۹۹ - مترجم محمد شمس الدین صاحب بہاولپوری۔شفاء الامراض مترجم مولانا الحکیم
محمد نور کریم صفحه ۲۸۲۔کتاب الطب دارا شکوہی مؤلفہ نورالدین محمد عبد الحکیم عین الملک
الشیرازی ورق ۳۶۰ کتاب منهاج الدکان بدستور الاعیان فی اعمال و ترکیب النافعه
للا بدان تالیف افلاطون زمانہ و رئیس اوانہ ابوالمنا ابن ابی نصر العطار الاسرائیلی الہارونی
(یعنی یہودی) صفحه ۸۶ - کتاب زبدة الطب لسيد الامام ابوابراہیم اسمعیل بن حسن الحسینی
الجرجانی ورق ۱۸۲۔طب اکبر مصنفہ محمداکبر ارزانی صفحه۲۴۲ - کتاب میزان الطب مصنفه
محمد اکبر ارزانی صفحه ۱۵۲- سدیدی مصنفہ رئیس المتکلمین امام الحقين السديد الكا ذ رونی صفحه
۲۸۳ جلد ۲۔کتاب حاوی کبیر ابن ذکر یا امراض جلد۔قرابا دین ابن تلمیذ امراض جلد۔قرا با دین ابن ابی صادق امراض جلد۔یہ وہ کتابیں ہیں جن کو میں نے بطور نمونہ اس جگہ لکھا ہے۔اور یہ بات اہل علم اور خاص کر
طبیبوں پر پوشیدہ نہیں ہے کہ اکثر ان میں ایسی کتابیں ہیں جو پہلے زمانہ میں اسلام کے
بڑے بڑے مدرسوں میں پڑھائی جاتی تھیں اور یورپ کے طالب العلم بھی ان کو پڑھتے
تھے۔اور یہ کہنا بالکل سچ اور مبالغہ کی ایک ذرہ آمیزش سے بھی پاک ہے کہ ہر ایک صدی
میں قریباً کروڑہا انسان ان کتابوں کے نام سے واقف ہوتے چلے آئے ہیں اور لاکھوں
انسانوں نے ان کو اول سے آخر تک پڑھا ہے اور ہم بڑے زور سے کہہ سکتے ہیں کہ یورپ
اور ایشیا کے عالم لوگوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ ان بعض عظیم الشان کتابوں کے نام
سے ناواقف ہو جو اس فہرست میں درج ہیں۔جس زمانہ میں ہسپانیہ اور لیمنو اور ستلیر نم "
☆
دار العلم تھے اس زمانہ میں بوعلی سینا کی کتاب قانون جو طب کی ایک بڑی کتاب ہے جس
میں مرہم عیسی کا نسخہ ہے اور دوسری کتابیں شفاء اور اشارات اور بشارات جو طبعی اور ہیئت
اور فلسفہ وغیرہ میں ہیں بڑے شوق سے اہلِ یورپ سیکھتے تھے۔اور ایسا ہی ابونصر فارابی اور
ابوریحان اور اسرائیل اور ثابت بن قرہ اور حنین بن اسحاق اور اسحاق وغیرہ فاضلوں کی
کتابیں اور ان کی یونانی سے ترجمہ شدہ کتابیں پڑھائی جاتی تھیں یقیناً ان کتابوں کے
ترجمے یورپ کے کسی حصہ میں اب تک موجود ہوں گے۔اور چونکہ اسلام کے بادشاہ علم طب
وغیرہ کو ترقی دینا بدل چاہتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے یونان کی عمدہ عمدہ کتابوں کا
ترجمہ کرایا اور عرصہ دراز تک ایسے بادشاہوں میں خلافت رہی کہ وہ ملک کی توسیع کی نسبت
علم کی توسیع زیادہ چاہتے تھے انہی وجوہ اور اسباب سے انہوں نے نہ صرف یونانی کتابوں
کے ترجمے عربی میں کرائے بلکہ ملک ہند کے فاضل پنڈتوں کو بھی بڑی بڑی تنخواہوں پر
طلب کر کے طب وغیرہ علوم کے بھی ترجمے کرائے پس ان کے احسانوں میں سے حق کے
طالبوں پر یہ ایک بڑا احسان ہے جو انہوں نے ان رومی و یونانی وغیرہ طبی کتابوں کے
ترجمے کرائے جن میں مرہم عیسی موجود تھی اور جس پر کتبہ کی طرح یہ لکھا ہوا تھا کہ یہ مرہم
حضرت عیسی علیہ السلام کی چوٹوں کے لئے طیار کی گئی تھی۔فاضل حکماء عہد اسلام نے جیسا
کہ ثابت بن قرہ اور حنین بن اسحاق ہیں جن کو علاوہ علم طب وطبعی و فلسفہ وغیرہ کی یونانی
ہسپانیہ یعنی اندلس کیمنو یعنی قسطمونیہ ستلیر نم یعنی مشترین۔منہ
☆
زبان میں خوب مہارت تھی جب اس قرابادین کا جس میں مرہم عیسی تھی ترجمہ کیا تو عقلمندی
سے شلیخا کے لفظ کو جو ایک یونانی لفظ ہے جو باراں
کو کہتے ہیں بعینہ عربی میں لکھ دیا تا اس
بات کا اشارہ کتابوں میں قائم رہے کہ یہ کتاب یونانی قرابا دین سے ترجمہ کی گئی۔اسی وجہ
سے اکثر ہر ایک کتاب میں شلیخا کا لفظ بھی لکھا ہوا پاؤ گے۔اور یہ بات بھی یادر کھنے کے
لائق ہے کہ اگر چہ پرانے سکتے بڑی قابل قدر چیزیں ہیں اور ان کے ذریعہ سے بڑے
بڑے تاریخی اسرار کھلتے ہیں لیکن ایسی پرانی کتابیں جو مسلسل طور پر ہر صدی میں کروڑ ہا
انسانوں میں مشہور ہوتی چلی آئیں اور بڑے بڑے مدارس میں پڑھائی گئیں اور اب
تک درسی کتابوں میں داخل ہیں ان کا مرتبہ اور عزت ان سکوں اور کتبوں سے ہزارہا
درجہ بڑھ کر ہے۔کیونکہ کتبوں اور سکوں میں جعل سازی کی بھی گنجائشیں ہیں لیکن وہ
علمی کتا ہیں جو اپنے ابتدائی زمانہ میں ہی کروڑ ہا انسانوں میں مشہور ہوتی چلی آئی ہیں
اور ہر ایک قوم ان کی محافظ اور پاسبان ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہے۔ان کی تحریر میں
بلا شبہ ایسی اعلیٰ درجہ کی شہادتیں ہیں جو سکوں اور کتبوں کو ان سے کچھ بھی نسبت نہیں۔اگر ممکن ہو تو کسی سکہ یا کتبہ کا نام تو لو جس نے ایسی شہرت پائی ہو جیسا کہ بوعلی سینا کے
قانون نے۔غرض مرہم عیسی حق کے طالبوں کے لئے ایک عظیم الشان شہادت ہے۔اگر اس شہادت کو قبول نہ کیا جائے تو پھر دنیا کے تمام تاریخی ثبوت اعتبار سے گر جاویں
گے کیونکہ اگر چہ اب تک ایسی کتابیں جن میں اس مرہم کا ذکر ہے قریباً ایک ہزار
ہیں یا کچھ زیادہ۔لیکن کروڑہا انسانوں میں یہ کتابیں اور ان کے مؤلف شہرت
یافتہ ہیں۔اب ایسا شخص علم تاریخ کا دشمن ہوگا جو اس بدیہی اور روشن اور پُر زور
ثبوت کو قبول نہ کرے۔اور کیا یہ حکم پیش کیا جا سکتا ہے کہ اس قدر عظیم الشان
ثبوت کو ہم نظر انداز کر دیں اور کیا ہم ایسے بھاری ثبوت پر بدگمانی کر سکتے ہیں جو
یورپ اور ایشیا پر دائرہ کی طرح محیط ہو گیا ہے۔اور جو یہودیوں اور عیسائیوں اور مجوسیوں
اور مسلمانوں کے نامی فلاسفروں کی شہادتوں سے پیدا ہوا ہے۔اب اے محققوں کی روحو!
اس اعلیٰ ثبوت کی طرف دوڑو۔اور اے منصف مزاجو! اس معاملہ میں ذرہ غور کرو۔کیا ایسا
چمکتا ہوا ثبوت اس لائق ہے کہ اس پر توجہ نہ کی جائے؟ کیا مناسب ہے کہ ہم اس آفتاب
صداقت سے روشنی حاصل نہ کریں؟ یہ وہم بالکل لغو اور بیہودہ ہے کہ ممکن ہے کہ حضرت
عیسی علیہ السلام کو نبوت کے زمانہ سے پہلے چوٹیں لگی ہوں یا نبوت کے زمانہ کی ہی چوٹیں
ہوں مگر وہ صلیب کی نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ہاتھ اور پیر زخمی ہو گئے ہوں۔مثلاً وہ کسی
کو ٹھے پر سے گر گئے ہوں اور اس صدمہ کے لئے یہ مرہم طیار کی گئی ہو۔کیونکہ نبوت کے
زمانہ سے پہلے حواری نہ تھے اور اس مرہم میں حواریوں کا ذکر ہے۔شلیخا کا لفظ جو یونانی
ہے جو باراں کو کہتے ہیں۔ان کتابوں میں اب تک موجود ہے۔اور نیز نبوت کے زمانہ سے
پہلے حضرت مسیح کی کوئی عظمت تسلیم نہیں کی گئی تھی تا اس کی یادگار محفوظ رکھی جاتی اور نبوت کا
زمانہ صرف ساڑھے تین برس تھا۔اور اس مدت میں کوئی واقعہ ضربہ یا سقطہ کا بجز واقعہ
صلیب کے حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت تاریخوں سے ثابت نہیں۔اور اگر کسی کو یہ خیال
ہو کہ ممکن ہے کہ ایسی چوٹیں کسی اور سبب سے حضرت
عیسی علیہ السلام کو گی ہوں تو یہ ثبوت
اس کے ذمہ ہے کیونکہ ہم جس واقعہ کو پیش کرتے ہیں وہ ایک ایسا ثابت شدہ اور مانا ہوا
واقعہ ہے کہ نہ یہودیوں کو اس سے انکار ہے اور نہ عیسائیوں کو یعنی صلیب کا واقعہ۔لیکن یہ
خیال کہ کسی اور سبب سے کوئی چوٹ حضرت مسیح کو لگی ہوگی کسی قوم کی تاریخ سے ثابت
نہیں۔اس لئے ایسا خیال کرنا عمد اسچائی کی راہ کو چھوڑنا ہے۔یہ ثبوت ایسا نہیں ہے کہ اس
قسم کے بیہودہ عذرات سے رڈ ہو سکے۔اب تک بعض کتابیں بھی موجود ہیں جو مصنفوں
کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہیں۔چنانچہ ایک پرانا قلمی نسخہ قانون بوعلی سینا کا اُسی زمانہ کا لکھا ہوا
میرے پاس بھی موجود ہے۔تو پھر یہ صریح ظلم اور سچائی کا خون کرنا ہے کہ ایسے روشن ثبوت
کو یونہی پھینک دیا جائے۔بار بار اس بات میں غور کرو اور خوب غور کرو کہ کیونکر یہ کتا بیں
اب تک یہودیوں اور مجوسیوں اور عیسائیوں اور عربوں اور فارسیوں اور یونانیوں اور
رومیوں اور اہل جرمن اور فرانسیسیوں اور دوسرے یورپ کے ملکوں اور ایشیا کے پرانے
کتب خانوں میں موجود ہیں اور کیا یہ لائق ہے کہ ہم ایسے ثبوت سے جس کی روشنی سے
انکار کی آنکھیں خیرہ ہوتی ہیں یونہی منہ پھیر لیں؟ اگر یہ کتا بیں صرف اہل اسلام کی تالیف
اور اہلِ اسلام کے ہی ہاتھ میں ہوتیں تو شاید کوئی جلد باز یہ خیال کر سکتا کہ مسلمانوں نے
عیسائی عقیدہ پر حملہ کرنے کے لئے جعلی طور پر یہ باتیں اپنی کتابوں میں لکھ دی ہیں۔مگر یہ
خیال علاوہ ان وجوہ کے جو ہم بعد میں لکھتے ہیں اس وجہ سے بھی غلط تھا کہ ایسے جعل کے
مسلمان کسی طور سے مرتکب نہیں ہو سکتے تھے کیونکہ عیسائیوں کی طرح مسلمانوں کا بھی یہی
عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح واقعہ صلیب کے بعد بلا توقف آسمان پر چلے گئے۔اور مسلمان تو
اس بات کے قائل بھی نہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر کھینچا گیا یا صلیب پر سے
ان کو زخم پہنچے پھر وہ عمداً ایسی جعل سازی کیونکر کر سکتے تھے جو ان کے عقیدہ کے بھی مخالف
تھی۔ماسوا اس کے ابھی اسلام کا دنیا میں وجود بھی نہیں تھا جبکہ رومی و یونانی وغیرہ زبانوں
میں ایسی قرابا دینیں لکھی گئیں اور کروڑہا لوگوں میں مشہور کی گئیں جن میں مرہم عیسی کا نسخہ
موجود تھا اور ساتھ ہی یہ تشریح بھی موجود تھی کہ یہ مرہم حواریوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کے لئے بنائی تھی۔اور یہ قومیں یعنی یہودی و عیسائی واہل اسلام و مجوسی مذہبی طور پر ایک
دوسرے کے دشمن تھے۔پس ان سب کا اس مرہم کو اپنی کتابوں میں درج کرنا بلکہ درج
کرنے کے وقت اپنے مذہبی عقیدوں کی بھی پرواہ نہ رکھنا صاف اس بات کا ثبوت ہے کہ
یہ مرہم ایسا واقعہ مشہورہ تھا کہ کوئی فرقہ اور کوئی قوم اس سے منکر نہ ہوسکی۔ہاں جب تک وہ
وقت نہ آیا جو مسیح موعود کے ظہور کا وقت تھا اس وقت تک ان تمام قوموں کے ذہن کو اس
طرف التفات نہیں ہوئی کہ یہ نسخہ جو صدہا کتابوں میں درج اور مختلف قوموں کے کروڑہا
انسانوں میں شہرت یاب ہو چکا ہے اس سے کوئی تاریخی فائدہ حاصل کریں۔پس اس جگہ
ہم بجز اس کے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ خدا کا ارادہ تھا کہ وہ چمکتا ہوا حربہ اور وہ حقیقت نما
برہان کہ جو صلیبی اعتقاد کا خاتمہ کرے اس کی نسبت ابتدا سے یہی مقدر تھا کہ مسیح موعود کے
ذریعہ سے دنیا میں ظاہر ہو۔کیونکہ خدا کے پاک نبی نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ صلیبی مذہب نہ
گھٹے گا اور نہ اس کی ترقی میں فتور آئے گا جب تک کہ مسیح موعود دنیا میں ظاہر نہ ہو۔اور وہی
ہے جو کسر صلیب اس کے ہاتھ پر ہوگی۔اس پیشگوئی میں یہی اشارہ تھا کہ مسیح موعود کے
وقت میں خدا کے ارادہ سے ایسے اسباب پیدا ہو جائیں گے جن کے ذریعہ سے صلیبی واقعہ
کی اصل حقیقت کھل جائے گی۔تب انجام ہوگا اور اس عقیدہ کی عمر پوری ہو جائے گی۔لیکن نہ کسی جنگ اور لڑائی سے بلکہ محض آسمانی اسباب سے جو علمی اور استدلالی رنگ میں
دنیا میں ظاہر ہوں گے۔یہی مفہوم اس حدیث کا ہے جو صحیح بخاری اور دوسری کتابوں
میں درج ہے۔پس ضرور تھا کہ آسمان ان امور اور ان شہادتوں اور ان قطعی اور یقینی ثبوتوں
کو ظاہر نہ کرتا جب تک کہ مسیح موعود دنیا میں نہ آتا۔اور ایسا ہی ہوا۔اور اب سے جو وہ موعود
ظاہر ہوا ہر ایک کی آنکھ کھلے گی اور غور کرنے والے غور کریں گے کیونکہ خدا کا مسیح آ گیا۔اب ضرور ہے کہ دماغوں میں روشنی اور دلوں میں توجہ اور قلموں میں زور اور کمروں میں
ہمت پیدا ہو۔اور اب ہر ایک سعید کو فہم عطا کیا جائے گا اور ہر ایک رشید کو عقل دی جائے گی
کیونکہ جو چیز آسمان میں چمکتی ہے وہ ضرور زمین کو بھی منور کرتی ہے۔مبارک وہ جو اس
روشنی سے حصہ لے۔اور کیا ہی سعادت مند وہ شخص ہے جو اس نور میں سے کچھ پاوے۔جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ پھل اپنے وقت پر آتے ہیں ایسا ہی نور بھی اپنے وقت پر ہی اتر تا
ہے۔اور قبل اس کے جو وہ خود اترے کوئی اس کو اتار نہیں سکتا۔اور جبکہ وہ اترے تو کوئی اس
کو بند نہیں کر سکتا۔مگر ضرور ہے کہ جھگڑے ہوں اور اختلاف ہو مگر آخر سچائی کی فتح ہے۔کیونکہ یہ امر انسان سے نہیں ہے اور نہ کسی آدم زاد کے ہاتھوں سے بلکہ اس خدا کی طرف
سے ہے جو موسموں کو بدلا تا اور وقتوں کو پھیرتا اور دن سے رات اور رات سے دن نکالتا
ہے۔وہ تاریکی بھی پیدا کرتا ہے مگر چاہتا روشنی کو ہے۔وہ شرک کو بھی پھیلنے دیتا ہے مگر پیار
اس کا توحید سے ہی ہے اور نہیں چاہتا کہ اس کا جلال دوسرے کو دیا جائے۔جب سے کہ
انسان پیدا ہوا ہے اس وقت تک کہ نابود ہو جائے خدا کا قانون قدرت یہی ہے کہ وہ توحید
کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔جتنے نبی اس نے بھیجے سب اسی لئے آئے تھے کہ تا انسانوں اور
دوسری مخلوقوں کی پرستش دور کر کے خدا کی پرستش دنیا میں قائم کریں اور ان کی خدمت یہی
تھی کہ لا الہ الا اللہ کا مضمون زمین پر چمکے جیسا کہ وہ آسمان پر چمکتا ہے۔سوان سب
میں سے بڑا وہ ہے جس نے اس مضمون کو بہت چمکایا۔جس نے پہلے باطل الہوں کی
کمزوری ثابت کی اور علم اور طاقت کے رو سے ان کا بیچ ہونا ثابت کیا۔اور جب سب کچھ
ثابت کر چکا تو پھر اس فتح نمایاں کی ہمیشہ کے لئے یاد گار یہ چھوڑی کہ لَا اِلهَ إِلَّا اللَّهُ
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ اس نے صرف بے ثبوت دعوی کے طور پر لَا إِلهَ إِلَّا الله نہیں کہا
بلکہ اس نے پہلے ثبوت دے کر اور باطل کا بطلان دکھلا کر پھر لوگوں کو اس طرف توجہ دی کہ
دیکھو اس خدا کے سوا اور کوئی خدا نہیں جس نے تمہاری تمام قوتیں توڑ دیں اور تمام شیخیاں
نابود کر دیں۔سو اس ثابت شدہ بات کو یاد دلانے کے لئے ہمیشہ کے لئے یہ مبارک کلمہ
سکھلایا کہ لا إله إلا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ الله۔( مسیح ہندوستان میں۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 56 تا 65)
باب چهارم
ان شہادتوں کے بیان میں جو تاریخی کتابوں سے ہم کو ملی ہیں کچھ
چونکہ اس باب میں مختلف قسم کی شہادتیں ہیں اس لئے صفائی ترتیب کے لئے
ہم اس کو کئی فصل پر منقسم کر دیتے ہیں اور وہ یہ ہیں۔پہلی فصل
ان شہادتوں کے ذکر میں جوان اسلامی کتابوں سے لی گئی ہیں جو حضرت
مسیح علیہ السلام کی
سیاحت کو ثابت کرتی ہیں۔کتاب روضۃ الصفا جو ایک مشہور تاریخی کتاب ہے اس کے صفحہ ۱۳۰۔۱۳۱۔۱۳۲۔۱۳۳ ۱۳۴۔۱۳۵ میں بزبان فارسی وہ عبارت لکھی ہے جس کا خلاصہ ترجمہ ہم ذیل میں
لکھتے ہیں۔اور وہ یہ ہے:۔حضرت
عیسی علیہ السلام کا نام مسیح اس واسطے رکھا گیا کہ وہ سیاحت بہت کرتے تھے ایک
پشمی طاقیہ ان کے سر پر ہوتا تھا اور ایک پشمی کرتہ پہنے رہتے تھے۔اور ایک عصا ہاتھ میں
ہوتا تھا۔اور ہمیشہ ملک بہ ملک اور شہر بشہر پھرتے تھے اور جہاں رات پڑ جاتی وہیں رہ
جاتے تھے۔جنگل کی سبزی کھاتے تھے اور جنگل کا پانی پیتے اور پیادہ سیر کرتے تھے۔ایک
دفعہ سیاحت کے زمانہ میں ان کے رفیقوں نے ان کے لئے ایک گھوڑا خریدا اور ایک دن
سواری کی مگر چونکہ گھوڑے کے آب و دانہ اور چارے کا بندوبست نہ ہو سکا اس لئے اس کو
واپس کر دیا۔وہ اپنے ملک سے سفر کر کے نصیبین میں پہنچے جو ان کے وطن سے کئی سوکوس
کے فاصلہ پر تھا۔اور آپ کے ساتھ چند حواری بھی تھے۔آپ نے حواریوں کو تبلیغ کے
لئے شہر میں بھیجا۔مگر اس شہر میں حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کی والدہ کی نسبت غلط اور
خلاف واقعہ خبریں پہنچی ہوئی تھیں اس لئے اس شہر کے حاکم نے حواریوں کو گرفتار کر لیا۔پھر حضرت عیسی علیہ السلام کو بلایا۔آپ نے اعجازی برکت سے بعض بیماروں کو اچھا کیا
اور اور بھی کئی معجزات دکھلائے۔اس لئے نصیبین کے ملک کا بادشاہ مع تمام لشکر اور
باشندوں کے آپ پر ایمان لے آیا اور نزول مائدہ کا قصہ جو قرآن شریف میں ہے وہ
واقعہ بھی ایام سیاحت کا ہے۔یہ خلاصہ بیان تاریخ روضۃ الصفا ہے۔اور اس جگہ مصنف کتاب نے بہت سے بیہودہ
اور لغو اور دور از عقل معجزات بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف منسوب کئے ہیں۔جن کو
ہم افسوس کے ساتھ چھوڑتے ہیں اور اپنی اس کتاب کو ان جھوٹ اور فضول اور مبالغہ آمیز
باتوں سے پاک رکھ کر صرف اصل مطلب اس سے لیتے ہیں جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ
حضرت
مسیح علیہ السلام سیر کرتے کرتے نصیبین تک پہنچ گئے تھے اور نصیبین موصل اور شام
کے درمیان ایک شہر ہے جس کو انگریزی نقشوں میں نسی بس کے نام سے لکھا ہے۔جب ہم
ملک شام سے فارس کی طرف سفر کریں تو ہماری راہ میں نصیبین آئے گا اور وہ بیت المقدس
سے قریباً ساڑھے چار سوکوس ہے اور پھر نصیبین سے قریباً ۴۸ میل موصل ہے جو
بیت المقدس سے پانسو میل کے فاصلہ پر ہے اور موصل سے فارس کی حد صرف سو میل رہ
جاتی ہے اس حساب سے نصیبین فارس کی حد سے ڈیڑھ سو میل پر ہے اور فارس کی مشرقی حد
افغانستان کے شہر ہرات تک ختم ہوتی ہے یعنی فارس کی طرف ہرات افغانستان کی مغربی
حد پر واقع ہے اور فارس کی مغربی حد سے قریباً نو سو میل کے فاصلہ پر ہے اور ہرات سے درہ
خیبر تک قریبا پانسومیل کا فاصلہ ہے۔دیکھو نقشہ طذا۔
نقشه سفر حضرت مسیح علیہ اسلام
ب حساب المریزی میل
نشان برای تصفیه
(یو سی بیٹس۔اے عیسائی تاریخ یونانی جس کو ہین مرنامی ایک شخص لندن کے رہنے
والے نے ۱۶۵۰ء میں انگریزی زبان میں ترجمہ کیا اس کے پہلے باب چودھویں فصل میں
ایک خط ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک بادشاہ انگیرس نام نے دریائے فرات کے پار
سے حضرت عیسی کو اپنے پاس بلایا تھا۔انگیرس کا حضرت عیسی کی طرف خط اور حضرت عیسیٰ
کا جواب بہت جھوٹ اور مبالغہ سے بھرا ہوا ہے۔مگر اس قدر سچی بات معلوم ہوتی ہے کہ
اس بادشاہ نے یہودیوں
کا ظلم سن کر حضرت عیسی کو اپنے پاس پناہ دینے کے لئے بلایا تھا اور
بادشاہ کو خیال تھا کہ یہ سچا نبی ہے۔منہ )
?
فلسطین سے
کشمیر تک
یہ ان ملکوں اور شہروں کا نقشہ ہے جن سے حضرت مسیح علیہ السلام کا کشمیر کی طرف آتے
ہوئے گذر ہوا۔اس سیر و سیاحت سے آپ
کا یہ ارادہ تھا کہ تا اول ان بنی اسرائیل کو ملیں
جن کو شاہ سلمندر پکڑ کر ملک میدیا میں لے گیا تھا۔اور یادر ہے کہ عیسائیوں کے شائع کردہ
نقشہ میں میدیا بحیرہ خزر کے جنوب میں دکھایا گیا ہے جہاں آج کل فارس کا ملک واقع
ہے۔اس سے سمجھ سکتے ہیں کہ کم سے کم میدیا اس ملک کا ایک حصہ تھا جسے آج کل فارس
کہتے ہیں اور فارس کی مشرقی حد افغانستان سے متصل ہے اور اس کے جنوب میں سمندر
ہے۔اور مغرب میں ملک روم۔بہر حال اگر روضۃ الصفا کی روایت پر اعتبار کیا جائے تو
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا نصیبین کی طرف سفر کرنا اس غرض سے تھا کہ تا
فارس کی راہ سے افغانستان میں آویں اور ان گمشدہ یہودیوں کو جو آخر افغان کے نام سے
مشہور ہوئے حق کی طرف دعوت کریں افغان کا نام عبرانی معلوم ہوتا ہے۔یہ لفظ ترکیبی
ہے جس کے معنی بہادر ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی فتح یابیوں کے وقت یہ
خطاب بہادر کا اپنے لئے مقرر کیا۔اب حاصل کلام یہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام افعانستان سے ہوتے ہوئے پنجاب کی
طرف آئے۔اس ارادہ سے کہ پنجاب اور ہندوستان دیکھتے ہوئے پھر کشمیر کی طرف قدم
اٹھاویں۔یہ تو ظاہر ہے کہ افغانستان اور کشمیر کی حد فاصل چترال کا علاقہ اور کچھ حصہ
پنجاب کا ہے۔اگر افعانستان سے کشمیر میں پنجاب کے رستے سے آویں تو قریبا اسی کوس
یعنی ۳۰ میل کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے اور چترال کی راہ سے سوکوس کا فاصلہ ہے۔لیکن
حضرت مسیح نے بڑی عقلمندی سے افغانستان کا راہ اختیار کیا تا اسرائیل کی کھوئی بھیڑیں جو
افغان تھے فیضیاب ہو جا ئیں۔اور کشمیر کی مشرقی حد ملک تبت سے متصل ہے اس لئے کشمیر
توریت میں بنی اسرائیل کے لئے وعدہ تھا کہ اگر تم آخری نبی پر ایمان لاؤ گے تو آخری زمانہ میں بہت سی
مصیبتوں کے بعد پھر حکومت اور بادشاہت تم کو ملے گی۔چنانچہ وہ وعدہ اس طور پر پورا ہوا کہ بنی اسرائیل کی دس قوموں
نے اسلام اختیار کر لیا۔اسی وجہ سے افغانوں میں بڑے بڑے بادشاہ ہوئے اور نیز کشمیریوں میں بھی۔منہ