کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 9

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے خدائی منوانا چاہتے تھے مگر وہ تو اس گواہی کے بعد نبوت سے بھی منکر ہو بیٹھے۔غرض ایسے عقیدے نہایت مضر اور بداثر ڈالنے والے ہیں کہ ایسا یقین کیا جائے کہ یہ
لاکھوں مردے یا اس سے پہلے کوئی مردہ حضرت مسیح نے زندہ کیا تھا کیونکہ ان مردوں کے
زندہ ہونے کے بعد کوئی نیک نتیجہ پیدا نہیں ہوا۔یہ انسان کی فطرت میں ہے کہ اگر مثلاً کوئی
شخص کسی دور دراز ملک میں جاتا ہے اور چند برس کے بعد اپنے شہر میں واپس آتا ہے تو
طبعا اس کے دل میں یہ جوش ہوتا ہے کہ اس ملک کے عجائب غرائب لوگوں کے پاس بیان
کرے اور اس ولایت کے عجیب در عجیب واقعات سے ان لوگوں کو اطلاع دے نہ یہ کہ
اتنی مدت کی جدائی کے بعد جب اپنے لوگوں کو ملے تو زبان بند ر کھے اور گونگوں کی طرح
بیٹھا رہے بلکہ ایسے موقعہ میں دوسرے لوگوں میں بھی فطرتا یہ جوش پیدا ہوتا ہے کہ ایسے شخص
کے پاس دوڑے آتے ہیں اور اُس ملک کے حالات اس سے پوچھتے ہیں اور اگر ایسا
اتفاق ہو کہ ان لوگوں کے ملک میں کوئی غریب شکستہ حال وارد ہو جس کی ظاہری حیثیت
غریبانہ ہو اور وہ دعوی کرتا ہو کہ میں اُس ملک کا بادشاہ ہوں جس کے پایہ تخت کا سیر کر کے
یہ لوگ آئے ہیں۔اور میں فلاں فلاں بادشاہ سے بھی اپنے شاہانہ مرتبہ میں اول درجہ پر
ہوں تو لوگ ایسے سیاحوں سے ضرور پوچھا کرتے ہیں کہ بھلا یہ تو بتلائیے کہ فلاں شخص جو
ان دنوں میں ہمارے ملک میں اس ملک سے آیا ہوا ہے کیا سچ مچ یہ اس ملک کا بادشاہ ہے
اور پھر وہ لوگ جیسا کہ واقعہ ہو بتلا دیا کرتے ہیں تو اس صورت میں جیسا کہ میں نے بیان
کیا ہے حضرت مسیح کے ہاتھ سے مُردوں کا زندہ ہونا فقط اس حالت میں قابلِ پذیرائی ہوتا
جبکہ وہ گواہی جو ان سے پوچھی گئی ہوگی جس کا پوچھا جانا ایک طبعی امر ہے کوئی مفید نتیجہ بخشتی
لیکن اس جگہ ایسا نہیں ہے۔پس ناچار اس بات کے فرض کرنے سے کہ مُردے زندہ
ہوئے تھے اس بات کو بھی ساتھ ہی فرض کرنا پڑتا ہے کہ ان مردوں نے حضرت مسیح کے حق
میں کوئی مفید گواہی نہیں دی ہوگی جس سے ان کی سچائی تسلیم کی جاتی بلکہ ایسی گواہی دی
ہوگی جس سے اور بھی فتنہ بڑھ گیا ہو گا۔کاش اگر انسانوں کی جگہ دوسرے چارپایوں کا زندہ
کرنا بیان کیا جاتا تو اس میں بہت کچھ پردہ پوشی متصور تھی۔مثلاً یہ کہا جاتا کہ حضرت مسیح نے

کئی ہزار بیل زندہ کئے تھے تو یہ بات بہت معقول ہوتی اور کسی کے اعتراض کے وقت جبکہ
مذکورہ بالا اعتراض کیا جاتا یعنی یہ کہا جاتا کہ ان مردوں کی گواہی کا نتیجہ کیا ہوا تو ہم فی الفور
کہہ سکتے کہ وہ تو بیل تھے ان کی زبان کہاں تھی جو بھلی یا بُری گواہی دیتے۔بھلا وہ تو لاکھوں
مردے تھے جو حضرت مسیح نے زندہ کئے آج مثلاً چند ہندوؤں کو اگر بلا کر پوچھو کہ اگر
تمہارے فوت شدہ باپ دادے دس ہیں زندہ ہوکر دنیا میں واپس آجائیں اور گواہی دیں
کہ فلاں مذہب سچا ہے تو کیا پھر بھی تم کو اس مذہب کی سچائی میں شک باقی رہ جائے گا۔تو
ہر گز نفی کا جواب نہیں دیں گے۔پس یقیناً سمجھو کہ دنیا میں کوئی ایسا انسان نہیں کہ اس قدر
انکشاف کے بعد پھر بھی اپنے کفر اور انکار پراڑ ا ر ہے۔افسوس ہے کہ ایسی کہانیوں کی بندش
میں ہمارے ملک کے سکھ خالصہ عیسائیوں سے اچھے رہے اور انہوں نے ایسی کہانیوں کے
بنانے میں خوب ہوشیاری کی۔کیونکہ وہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے گورو با وانا نک نے ایک
دفعہ ایک ہاتھی مردہ زندہ کیا تھا۔اب یہ اس قسم کا معجزہ ہے کہ نتائج مذکورہ کا اعتراض اس پر
وارد نہیں ہوتا۔کیونکہ سکھ کہہ سکتے ہیں کہ کیا ہاتھی کی کوئی بولنے والی زبان ہے کہ تا باوا نا نک
کی تصدیق یا تکذیب کرتا۔غرض عوام تو اپنی چھوٹی سی عقل کی وجہ سے ایسے معجزات پر بہت
خوش ہوتے ہیں مگر عقلمند غیر قوموں کے اعتراضوں کا نشانہ بن کر کوفتہ خاطر ہوتے ہیں اور
جس مجلس میں ایسی بیہودہ کہانیاں کی جائیں وہ بہت شرمندہ ہوتے ہیں۔اب چونکہ ہم کو
حضرت مسیح علیہ السلام سے ایسا ہی محبت اور اخلاص کا تعلق ہے جیسا کہ عیسائیوں
کو تعلق ہے
بلکہ ہم کو بہت بڑھ کر تعلق ہے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کس کی تعریف کرتے ہیں مگر ہم
جانتے ہیں کہ ہم کس کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ ہم نے ان کو دیکھا ہے لہذا اب ہم اس
عقیدہ کی اصل حقیقت کو کھولتے ہیں کہ جو انجیلوں میں لکھا ہے کہ صلیب کے واقعہ کے وقت
تمام راستباز فوت شدہ زندہ ہو کر شہر میں آگئے تھے۔پس واضح ہو کہ یہ ایک کشفی امر تھا جو صلیب کے واقعہ کے بعد بعض پاک دل لوگوں نے
خواب کی طرح دیکھا تھا کہ گویا مقدس مردے زندہ ہو کر شہر میں آگئے ہیں۔اور لوگوں سے
ملاقاتیں کرتے ہیں اور جیسا کہ خوابوں کی تعبیر خدا کی پاک کتابوں میں کی گئی ہے۔مثلاً

جیسا کہ حضرت یوسف کی خواب کی تعبیر کی گئی۔ایسا ہی اس خواب کی بھی ایک تعبیر تھی۔اور
وہ یہ تعبیر تھی کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا اور خدا نے اس کو صلیب کی موت سے نجات دے
دی۔اور اگر ہم سے یہ سوال کیا جائے کہ یہ تعبیر تمہیں کہاں سے معلوم ہوئی تو اس کا یہ
جواب ہے کہ فن تعبیر کے اماموں نے ایسا ہی لکھا ہے اور تمام معبرین نے اپنے تجربہ سے
اس پر گواہی دی ہے۔چنانچہ ہم قدیم زمانہ کے ایک امام فن تعبیر یعنی صاحب کتاب
تعطیر الا نام کی تعبیر کو اس کی اصل عبارت کے ساتھ ذیل میں لکھتے ہیں۔اور وہ یہ ہے من
رأى أن الموتى وثبوا من قبورهم و رجعوا الى دورهم فانه يطلق من في
السجن۔دیکھو کتاب تعطیر الانام فى تعبير المنام مصنفہ قطب الزمان شیخ عبد الغني النابلسی
صفحه ۲۸۹۔ترجمہ: اگر کوئی یہ خواب دیکھے یا کشفی طور پر مشاہدہ کرے کہ مردے قبروں میں
سے نکل آئے اور اپنے گھروں کی طرف رجوع کیا تو اس کی یہ تعبیر ہے کہ ایک قیدی قید
سے رہائی پائے گا اور ظالموں کے ہاتھ سے اس کو خلصی حاصل ہوگی۔طرز بیان سے ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایسا قیدی ہوگا کہ ایک شان اور عظمت رکھتا ہوگا۔اب دیکھو یہ تعبیر کیسی
معقولی طور پر حضرت مسیح علیہ السلام پر صادق آتی ہے اور فی الفور سمجھ آ جاتا ہے کہ اسی
اشارہ کے ظاہر کرنے کے لئے فوت شدہ راستباز زندہ ہو کر شہر میں داخل ہوتے نظر آئے
کہ تا اہلِ فراست معلوم کریں کہ حضرت مسیح صلیبی موت سے بچائے گئے۔ایسا ہی اور بہت سے مقامات انجیلوں میں پائے جاتے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ
حضرت
مسیح علیہ السلام صلیب کے ذریعہ سے نہیں مرے بلکہ مخلصی پا کر کسی دوسرے ملک
میں چلے گئے۔لیکن میں خیال کرتا ہوں کہ جس قدر میں نے بیان کیا ہے وہ منصفوں کے
سمجھنے کے لئے کافی ہے۔ممکن ہے کہ بعض دلوں میں یہ اعتراض پیدا ہو کہ انجیلوں میں یہ بھی تو بار بار ذکر ہے کہ
حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر فوت ہو گئے اور پھر زندہ ہوکر آسمان پر چلے گئے۔ایسے
اعتراضات کا جواب میں پہلے بطور اختصار دے چکا ہوں۔اور اب بھی اس قدر بیان
کر دینا مناسب خیال کرتا ہوں کہ جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیبی واقعہ کے بعد حواریوں

کو ملے اور گلیل تک سفر کیا اور روٹی کھائی اور کباب کھائے اور اپنے زخم دکھلائے اور ایک
رات بمقام اما ؤس حواریوں کے ساتھ رہے اور خفیہ طور پر پلاطوس کے علاقہ سے بھاگے
اور نبیوں کی سنت کے موافق اس ملک سے ہجرت کی اور ڈرتے ہوئے سفر کیا تو یہ تمام
واقعات اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ صلیب پر فوت نہیں ہوئے تھے اور فانی جسم کے
تمام لوازم ان کے ساتھ تھے اور کوئی نئی تبدیلی ان میں پیدا نہیں ہوئی تھی اور آسمان پر
چڑھنے کی کوئی عینی شہادت انجیل سے نہیں ملتی۔اور اگر ایسی شہادت ہوتی بھی تب بھی
لائق اعتبار نہ تھی۔کیونکہ انجیل نویسوں کی یہ عادت معلوم ہوتی ہے کہ وہ بات کا بتونگڑا بنا
لیتے ہیں اور ایک ذرہ سی بات پر حاشیے چڑھاتے چڑھاتے ایک پہاڑ اس کو کر دیتے
ہیں۔مثلا کسی انجیل نویس کے منہ سے نکل گیا کہ مسیح خدا کا بیٹا ہے۔اب دوسرا انجیل نویس
اس فکر میں پڑتا ہے کہ اس کو پورا خدا بناوے اور تیسرا تمام زمین آسمان کے اختیار اس کو دیتا
ہے اور چوتھا واشگاف کہہ دیتا ہے کہ وہی ہے جو کچھ ہے اور کوئی دوسرا خدا نہیں۔غرض اس
طرح پر کھینچتے کھینچتے کہیں کا کہیں لے جاتے ہیں۔دیکھو وہ رؤیا جس میں نظر آیا تھا کہ گویا
مُردے قبروں میں سے اٹھ کر شہر میں چلے گئے۔اب ظاہری معنوں پر زور دے کر یہ جتلایا
گیا کہ حقیقت میں مُردے قبروں میں سے باہر نکل آئے تھے اور یروشلم شہر میں آ کر اور
لوگوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔اس جگہ غور کرو کہ کیسے ایک پر کا کو ابنایا گیا۔پھر وہ ایک کوا
نہ رہا بلکہ لاکھوں کو لے اڑائے گئے۔جس جگہ مبالغہ کا یہ حال ہو اس جگہ حقیقتوں کا کیونکر پنہ
لگے۔غور کے لائق ہے کہ ان انجیلوں میں جو خدا کی کتا میں کہلاتی ہیں ایسے ایسے مبالغات
بھی لکھے گئے کہ مسیح نے وہ کام کئے کہ اگر وہ سب کے سب لکھے جاتے تو وہ کتا ہیں جن میں
وہ لکھے جاتے دنیا میں سما نہ سکتیں۔کیا اتنا مبالغہ طریق دیانت وامانت ہے۔کیا یہ سچ نہیں
ہے کہ اگر مسیح کے کام ایسے ہی غیر محدود اور حد بندی سے باہر تھے تو تین برس کی حد میں
کیونکر آگئے۔ان انجیلوں میں یہ بھی خرابی ہے کہ بعض پہلی کتابوں کے حوالے غلط بھی
کوئی بیان نہیں کرتا کہ میں اس بات کا گواہ ہوں اور میری آنکھوں نے دیکھا ہے کہ وہ آسمان پر چڑھ گئے تھے۔منہ

دیئے ہیں۔شجرہ نسب میسیج کو بھی صحیح طور پر لکھ نہ سکے۔انجیلوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ان
بزرگوں کی عقل کچھ موٹی تھی یہاں تک کہ بعض حضرت مسیح کو بھوت سمجھ بیٹھے اور ان انجیلوں
پر قدیم سے یہ بھی الزام چلا آتا ہے کہ وہ اپنی صحت پر باقی نہیں رہیں۔اور خود جس حالت
میں بہت سی اور بھی کتابیں انجیل کے نام سے تالیف کی گئیں۔تو ہمارے پاس کوئی پختہ
دلیل اس بات پر نہیں کہ کیوں ان دوسری کتابوں کے سب کے سب مضمون رڈ کئے جائیں
اور کیوں ان انجیلوں کا گل لکھا ہوا مان لیا جائے۔ہم خیال نہیں کر سکتے کہ کبھی دوسری
انجیلوں میں اس قدر بے اصل مبالغات لکھے گئے ہیں جیسا کہ ان چارانجیلوں میں۔عجیب
بات ہے کہ ایک طرف تو ان کتابوں میں مسیح کا پاک اور بے داغ چال چلن مانا جاتا ہے اور
دوسری طرف اس پر ایسے الزام لگائے جاتے ہیں جو کسی راستباز کی شان کے ہرگز مناسب
نہیں ہیں۔مثلاً اسرائیلی نبیوں نے یوں تو توریت کے منشاء کے موافق ایک ہی وقت میں
صد ہا بیویوں کو رکھا تا پاکوں کی نسل کثرت سے پیدا ہو۔مگر آپ نے کبھی نہیں سنا ہو گا کہ کسی
نبی نے اپنی بے قیدی کا یہ نمونہ دکھلایا کہ ایک نا پاک بد کردار عورت اور شہر کی مشہور فاسقہ
اس کے بدن سے اپنے ہاتھ لگاوے اور اس کے سر پر حرام کی کمائی کا تیل ملے اور اپنے بال
اس کے پاؤں پر ملے۔اور وہ یہ سب کچھ ایک جوان ناپاک خیال عورت سے ہونے دے
اور منع نہ کرے۔اس جگہ صرف نیک ظنی کی برکت سے انسان ان اوہام سے بچ سکتا ہے جو
طبعاً ایسے نظارہ کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔لیکن بہر حال یہ نمونہ دوسروں کے لئے اچھا
نہیں۔غرض ان انجیلوں میں بہت سی باتیں ایسی بھری پڑی ہیں کہ وہ بتلا رہی ہیں کہ یہ
انجیلیں اپنی اصلی حالت پر قائم نہیں رہیں یا ان کے بنانے والے کوئی اور ہیں حواری اور
ان کے شاگرد نہیں ہیں۔مثلاً انجیل متی کا یہ قول اور یہ بات آج تک یہودیوں میں مشہور
ہے۔کیا اس کا لکھنے والامتی کو قراردین صحیح اور مناسب ہوسکتا ہے؟ کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں
نکلتا کہ اس انجیل متی کا لکھنے والا کوئی اور شخص ہے جو متی کی وفات کے بعد گذرا ہے۔پھر
اسی انجیل متی باب ۲۸ آیت ۱۲و۱۳ میں ہے۔تب انہوں نے یعنی یہودیوں نے بزرگوں
کے ساتھ اکٹھے ہو کر صلاح کی اور ان پہرہ والوں کو بہت روپے دیئے اور کہا تم کہو کہ رات

کو جب ہم سوتے تھے اس کے شاگر د یعنی مسیح کے شاگرد آ کر اسے چرا کر لے گئے۔دیکھو یہ کیسی بیچی اور نا معقول باتیں ہیں۔اگر اس سے مطلب یہ ہے کہ یہودی اس بات کو
پوشیدہ کرنا چاہتے تھے کہ یسوع مُردوں میں سے جی اٹھا ہے اس لئے انہوں نے پہرہ
والوں کو رشوت دی تھی کہ تا یہ عظیم الشان معجزہ ان کی قوم میں مشہور نہ ہو تو کیوں یسوع نے
جس کا یہ فرض تھا کہ اپنے اس معجزہ کی یہودیوں میں اشاعت کرتا اس
کو مخفی رکھا بلکہ دوسروں
کو بھی اس کے ظاہر کرنے سے منع کیا۔اگر یہ کہو کہ اس کو پکڑے جانے کا خوف تھا تو میں کہتا
ہوں کہ جب ایک دفعہ خدائے تعالیٰ کی تقدیر اس پر وارد ہو چکی اور وہ مرکز پھر جلالی جسم کے
ساتھ زندہ ہو چکا تو اب اس کو یہودیوں کا کیا خوف تھا۔کیونکہ اب یہودی کسی طرح اس پر
قدرت نہیں پاسکتے تھے۔اب تو وہ فانی زندگی سے ترقی پا چکا تھا۔افسوس کہ ایک طرف تو
اس کا جلالی جسم سے زندہ ہونا اور حواریوں کو ملنا اور جلیل کی طرف جانا اور پھر آسمان پر
اٹھائے جانا بیان کیا گیا ہے اور پھر بات بات میں اس جلالی جسم کے ساتھ بھی یہودیوں کا
خوف ہے اس ملک سے پوشیدہ طور پر بھاگتا ہے کہ تا کوئی یہودی دیکھ نہ لے اور جان
بچانے کے لئے سترہ سے کوس کا سفر جلیل کی طرف کرتا ہے۔بار بار منع کرتا ہے کہ یہ واقعہ کسی
کے پاس بیان نہ کرو۔کیا یہ جلالی جسم کے چھن اور علامتیں ہیں ؟ نہیں بلکہ اصل حقیقت یہ
ہے کہ کوئی جلالی اور نیا جسم نہ تھا وہی زخم آلودہ جسم تھا جو جان نکلنے سے بچایا گیا۔اور چونکہ
یہودیوں کا پھر بھی اندیشہ تھا اس لئے برعایت ظاہر اسباب مسیح نے اس ملک کو چھوڑ
دیا۔اس کے مخالف جس قدر باتیں بیان کی جاتی ہیں وہ سب کی سب بیہودہ اور خام خیال
ہیں کہ پہرہ داروں کو یہودیوں نے رشوت دی کہ تم یہ گواہی دو کہ حواری لاش کو چُرا کر لے
گئے اور ہم سوتے تھے۔اگر وہ سوتے تھے تو ان پر یہ سوال ہوسکتا ہے کہ تم کو سونے کی حالت
میں کیونکر معلوم ہو گیا کہ یسوع کی لاش کو چوری اٹھالے گئے۔اور کیا صرف اتنی بات سے
کہ یسوع قبر میں نہیں کوئی عقلمند سمجھ سکتا تھا کہ وہ آسمان پر چلا گیا ہے۔کیا دنیا میں اور
اسباب نہیں جن سے قبریں خالی رہ جاتی ہیں؟ اس بات کا بار ثبوت تو مسیح کے ذمہ تھا کہ وہ
آسمان پر جانے کے وقت دو تین سو یہودیوں کو ملتا اور پلاطوس سے بھی ملاقات کرتا۔جلالی

جسم کے ساتھ اس کو کس کا خوف تھا مگر اس نے یہ طریق اختیار نہیں کیا اور اپنے مخالفوں کو
ایک ذرہ ثبوت نہیں دیا بلکہ خوفناک دل کے ساتھ جلیل کی طرف بھاگا۔اس لئے ہم قطعی
طور پر یقین رکھتے اور مانتے ہیں کہ اگر چہ یہ سچ ہے کہ وہ اس قبر میں سے نکل گیا جو کو ٹھے کی
طرح کھڑ کی دار تھی اور یہ بھی سچ ہے کہ وہ پوشیدہ طور پر حواریوں کو ملا مگر یہ ہرگز سچ نہیں کہ
اس نے کوئی نیا جلالی جسم پایا۔وہی جسم تھا اور وہی زخم تھے اور وہی خوف دل میں تھا کہ مبادا
بد بخت یہودی پھر پکڑ لیں۔متی باب ۲۸ آیت ۷ و ۸ و ۹ و ۱۰ کوغور سے پڑھو۔ان آیات
میں صاف طور پر لکھا ہوا ہے کہ وہ عورتیں جن کو کسی نے یہ پستہ دیا تھا کہ مسیح جیتا ہے اور جلیل
کی طرف جا رہا ہے اور کہنے والے نے چپکے سے یہ بھی کہا تھا کہ شاگردوں کو جا کر یہ خبر
کر دو۔وہ اس بات کو سن کر خوش تو ہو ئیں مگر بڑی خوفناک حالت میں روانہ ہوئیں یعنی یہ
اندیشہ تھا کہ اب بھی کوئی شریر یہودی مسیح کو پکڑ نہ لے۔اور آیت ۹ میں ہے کہ جب وہ
عورتیں شاگردوں کو خبر دینے جاتی تھیں تو یسوع انہیں ملا اور کہا سلام۔اور آیت دس میں
ہے کہ یسوع نے انہیں کہا مت ڈرو یعنی میرے پکڑے جانے کا اندیشہ نہ کرو پر میرے
بھائیوں کو کہو کہ جلیل کو جائیں وہاں مجھے دیکھیں گے۔یعنی یہاں میں ٹھہر نہیں سکتا کہ
دشمنوں کا اندیشہ ہے۔غرض اگر فی الحقیقت مسیح مرنے کے بعد جلالی جسم کے ساتھ زندہ ہوا
تھا تو یہ بار ثبوت اس پر تھا کہ وہ ایسی زندگی کا یہودیوں کو ثبوت دیتا۔مگر ہم جانتے ہیں کہ وہ
اس بار ثبوت سے سبکدوش نہیں ہوا۔یہ ایک بدیہی بیہودگی ہے کہ ہم یہودیوں پر الزام
لگاویں کہ انہوں نے مسیح کے دوبارہ زندہ ہونے کے ثبوت کو روک دیا بلکہ مسیح نے خود اپنے
دوبارہ زندہ ہونے کا ایک ذرہ ثبوت نہیں دیا بلکہ بھاگنے اور چھپنے اور کھانے اور سونے اور
زخم دکھلانے سے اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ صلیب پر نہیں مرا۔مسیح ہندوستان میں۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 16 تا 50)
نوٹ: اس جگہ مسیح نے عورتوں کو ان الفاظ سے تسلی نہیں دی کہ اب میں نئے اور جلالی جسم کے ساتھ اٹھا ہوں
اب میرے پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔بلکہ عورتوں کو کمزور دیکھ کر معمولی تسلی دی جو ہمیشہ مرد عورتوں کو دیا کرتے
ہیں۔غرض جلالی جسم کا کوئی ثبوت نہ دیا بلکہ اپنا گوشت اور ہڈیاں دکھلا کر معمولی جسم کا ثبوت دے دیا۔منہ

باب دوم
ان شہادتوں کے بیان میں جو حضرت مسیح کے بچ جانے کی نسبت
قرآن شریف اور احادیث صحیحہ سے ہم کو ملی ہیں کی
یہ دلائل جواب ہم اس باب میں لکھنے لگے ہیں بظاہر ان کی نسبت ہر ایک کو خیال پیدا
ہوگا کہ عیسائیوں کے مقابل پر ان وجوہات کو پیش کرنا بے فائدہ ہے کیونکہ وہ لوگ قرآن
شریف یا کسی حدیث کو اپنے لئے حجت نہیں سمجھتے۔لیکن ہم نے محض اس غرض سے ان کو لکھا
ہے کہ تا عیسائیوں کو قرآن شریف اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک معجزہ معلوم ہو اور
ان پر یہ حقیقت کھلے کہ کیونکر وہ سچائیاں جو صد ہابرس کے بعد اب معلوم ہوئی ہیں وہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم نے پہلے سے بیان کر دی ہیں۔چنانچہ اُن میں
سے کسی قدر ذیل میں لکھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِن شُبِّهَ لَهُمُ الآية۔وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينا الآیة یعنی یہودیوں نے نہ حضرت
مسیح کو درحقیقت قتل کیا اور نہ
بذریعہ صلیب ہلاک کیا بلکہ ان کو محض ایک شبہ پیدا ہوا کہ گویا حضرت عیسی صلیب پر فوت
ہو گئے ہیں اور ان کے پاس وہ دلائل نہیں ہیں جن کی وجہ سے ان کے دل اس بات پر
مطمئن ہو سکیں کہ یقیناً حضرت
مسیح علیہ السلام کی صلیب پر جان نکل گئی تھی۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمایا ہے کہ اگر چہ یہ سچ ہے کہ بظاہر مسیح صلیب پر
کھینچا گیا اور اس کے مارنے کا ارادہ کیا گیا مگر یہ محض ایک دھوکا ہے کہ یہودیوں اور
عیسائیوں نے ایسا خیال کر لیا کہ در حقیقت حضرت مسیح علیہ السلام کی جان صلیب پر نکل گئی
تھی بلکہ خدا نے ایسے اسباب پیدا کر دیئے جن کی وجہ سے وہ صلیبی موت سے بیچ رہا۔اب
انصاف کرنے کا مقام ہے کہ جو کچھ قرآن کریم نے یہود اور نصاری کے برخلاف فرمایا تھا
آخر کار وہی بات سچی نکلی۔اور اس زمانہ کی اعلیٰ درجہ کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوگیا کہ
النساء: 158

حضرت مسیح در حقیقت صلیبی موت سے بچائے گئے تھے۔کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہوتا
ہے کہ ہمیشہ یہودی اس بات کا جواب دینے سے قاصر رہے کہ کیونکر حضرت مسیح علیہ السلام
کی جان بغیر ہڈیاں توڑنے کے صرف دو تین گھنٹہ میں نکل گئی۔اسی وجہ سے بعض یہودیوں
نے ایک اور بات بنائی ہے کہ ہم نے مسیح کو تلوار سے قتل کر دیا تھا۔حالانکہ یہودیوں کی پرانی
تاریخ کے رو سے مسیح کو تلوار کے ذریعہ سے قتل کرنا ثابت نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ
مسیح کے بچانے کے لئے اندھیرا ہوا۔بھونچال آیا۔پلاطوس کی بیوی کو خواب آئی۔سبت
کے دن کی رات قریب آگئی جس میں مصلوبوں کو صلیب پر رکھنا روا نہ تھا۔حاکم کا دل بوجہ
ہولناک خواب کے مسیح کے چھڑانے کے لئے متوجہ ہوا۔یہ تمام واقعات خدا نے اس لئے
ایک ہی دفعہ پیدا کر دیئے کہ تا مسیح کی جان بچ جائے۔اس کے علاوہ میسیج کو ششی کی حالت
میں کر دیا کہ تا ہر ایک کو مُردہ معلوم ہو۔اور یہودیوں پر اس وقت ایک ہیبت ناک نشان
بھونچال وغیرہ کے دکھلا کر بزدلی اور خوف اور عذاب کا اندیشہ طاری کر دیا۔اور یہ دھڑ کہ
اس کے علاوہ تھا کہ سبت کی رات میں لاشیں صلیب پر نہ رہ جائیں۔پھر یہ بھی ہوا کہ
یہودیوں نے مسیح کوششی میں دیکھ کر سمجھ لیا کہ فوت ہو گیا ہے۔اندھیرے اور بھونچال اور
گھبراہٹ کا وقت تھا۔گھروں کا بھی ان کو فکر پڑا کہ شاید اس بھونچال اور اندھیرے سے
بچوں پر کیا گزرتی ہوگی۔اور یہ دہشت بھی دلوں پر غالب ہوئی کہ اگر یہ شخص کا ذب اور کافر
تھا جیسا کہ ہم نے دل میں سمجھا ہے تو اس کے اس دکھ دینے کے وقت ایسے ہولناک آثار
کیوں ظاہر ہوئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔لہذا ان کے دل بے
قرار ہو کر اس لائق نہ رہے کہ وہ مسیح کو اچھی طرح دیکھتے کہ آیا مر گیا یا کیا حال ہے۔مگر
در حقیقت یہ سب امور مسیح کے بچانے کے لئے خدائی تدبیریں تھیں۔اسی کی طرف اس
آیت میں اشارہ ہے وَلَكِنُ شُبِّهَ لَهُمُ * یعنی یہود نے مسیح کو جان سے مارا نہیں ہے
لیکن خدا نے ان کو شبہ میں ڈال دیا کہ گویا جان سے مار دیا ہے۔اس سے راستبازوں کو
خدائے تعالیٰ کے فضل پر بڑی امید بڑھتی ہے کہ جس طرح اپنے بندوں کو چاہے بچالے۔اور قرآن شریف میں ایک یہ بھی آیت حضرت مسیح کے حق میں ہے۔وَجِيهاً فِى
النساء : 158

الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ دنیا میں بھی مسیح کو اس کی زندگی
میں وجاہت یعنی عزت اور مرتبہ اور عام لوگوں کی نظر میں عظمت اور بزرگی ملے گی اور
آخرت میں بھی۔اب ظاہر ہے کہ حضرت مسیح نے ہیرو دوس اور پلاطوس کے علاقہ میں کوئی
عزت نہیں پائی بلکہ غایت درجہ کی تحقیر کی گئی۔اور یہ خیال کہ دنیا میں پھر آ کر عزت اور
بزرگی پائیں گے۔یہ ایک بے اصل وہم ہے جو نہ صرف خدائے تعالیٰ کی کتابوں کے منشاء
کے مخالف بلکہ اس کے قدیم قانونِ قدرت سے بھی مغائر اور مبائن اور پھر ایک بے ثبوت
امر ہے مگر واقعی اور سچی بات یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اس بد بخت قوم کے ہاتھ
سے نجات پا کر جب ملک پنجاب کو اپنی تشریف آوری سے فخر بخشا۔تو اس ملک میں
خدائے تعالیٰ نے ان کو بہت عزت دی اور بنی اسرائیل کی وہ دس تو میں جو گم تھیں اس جگہ
آکر ان کو مل گئیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل اس ملک میں آ کر اکثر ان میں سے
بدھ مذہب میں داخل ہو گئے تھے اور بعض ذلیل قسم کی بت پرستی میں پھنس گئے تھے۔سو
اکثر ان کے حضرت مسیح کے اس ملک میں آنے سے راہ راست پر آگئے۔اور چونکہ حضرت
مسیح کی دعوت میں آنے والے نبی کے قبول کرنے کے لئے وصیت تھی اس لئے وہ دس
فرقے جو اس ملک میں آکر افغان اور کشمیری کہلائے۔آخر کار سب کے سب مسلمان
ہو گئے۔غرض اس ملک میں حضرت مسیح کو بڑی وجاہت پیدا ہوئی۔اور حال میں ایک سکہ
ملا ہے جو اسی ملک پنجاب میں سے برآمد ہوا ہے اس پر حضرت عیسی علیہ السلام کا نام پالی
تحریر میں درج ہے اور اُسی زمانہ کا سکہ ہے جو حضرت مسیح کا زمانہ تھا۔اس سے یقین ہوتا
ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اس ملک میں آ کر شاہانہ عزت پائی۔اور غالبا یہ سکہ ایسے
بادشاہ کی طرف سے جاری ہوا ہے جو حضرت مسیح پر ایمان لے آیا تھا۔ایک اور سکہ برآمد
ہوا ہے اس پر ایک اسرائیلی مرد کی تصویر ہے۔قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی حضرت مسیح
کی تصویر ہے۔قرآن شریف میں ایک یہ بھی آیت ہے یہ مسیح کو خدا نے ایسی برکت دی
ہے کہ جہاں جائے گا وہ مبارک ہوگا۔یسو ان سکوں سے ثابت ہے کہ اُس نے خدا سے
بڑی برکت پائی اور وہ فوت نہ ہوا جب تک اس کو ایک شاہانہ عزت نہ دی گئی۔اسی طرح
ا۔آل عمران: 46
وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَمَا كُنتُ (مریم: 32)

قرآن شریف میں ایک یہ بھی آیت ہے وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا * یعنی اے
عیسی میں ان الزاموں سے تجھے بری کروں گا اور تیرا پاکدامن ہونا ثابت کر دوں گا اور ان
تہمتوں کو دور کر دوں گا جو تیرے پر یہود اور نصاری نے لگائیں۔یہ ایک بڑی پیشگوئی تھی
اور اس کا ماحصل یہی ہے کہ یہود نے یہ تہمت لگائی تھی کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح مصلوب ہو کر
ملعون ہوکر خدا کی محبت ان کے دل میں سے جاتی رہی اور جیسا کہ لعنت کے مفہوم کے لئے
شرط ہے ان کا دل خدا سے برگشتہ اور خدا سے بیزار ہو گیا اور تاریکی کے بے انتہا طوفان
میں پڑ گیا اور بدیوں سے محبت کرنے لگا اور کل نیکیوں کا مخالف ہو گیا اور خدا سے تعلق توڑ کر
شیطان کی بادشاہت کے ماتحت ہو گیا اور اس میں اور خدا میں حقیقی دشمنی پیدا ہوگئی۔اور یہی
تہمت ملعون ہونے کی نصاری نے بھی لگائی تھی مگر نصاری نے اپنی نادانی سے دوضروں کو
ایک ہی جگہ جمع کر دیا ہے۔انہوں نے ایک طرف تو حضرت مسیح کو خدا کا فرزند قرار دیا اور
دوسری طرف ملعون بھی قرار دیا ہے اور خود مانتے ہیں کہ ملعون تاریکی اور شیطان کا فرزند
ہوتا ہے یا خود شیطان ہوتا ہے سو حضرت مسیح پر یہ سخت نا پاک تہمتیں لگائی گئی تھیں۔اور
مُطَهَرُک کی پیشگوئی میں یہ اشارہ ہے کہ ایک زمانہ وہ آتا ہے کہ خدائے تعالیٰ ان
الزاموں سے حضرت مسیح کو پاک کرے گا۔اور یہی وہ زمانہ ہے۔اگر چہ حضرت عیسی علیہ السلام کی تطہیر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی سے بھی
عظمندوں کی نظروں میں بخوبی ہوگئی کیونکہ آنجناب نے اور قرآن شریف نے گواہی دی کہ
وہ الزام سب جھوٹے ہیں جو حضرت عیسی علیہ السلام پر لگائے گئے تھے۔لیکن یہ گواہی عوام
کی نظر میں نظری اور باریک تھی اس لئے اللہ تعالیٰ کے انصاف نے یہی چاہا کہ جیسا کہ
حضرت مسیح علیہ السلام کو مصلوب کرنا ایک مشہور امر تھا اور امور بدیہیہ مشہودہ محسوسہ میں
سے تھا اسی طرح تظہیر اور بریت بھی امور مشہودہ محسوسہ میں سے ہونی چاہئیے۔سواب اسی
کے موافق ظہور میں آیا یعنی تطہیر بھی صرف نظری نہیں بلکہ محسوس طور پر ہوگئی اور لاکھوں
انسانوں نے اس جسم کی آنکھ سے دیکھ لیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر سری نگر کشمیر میں
موجود ہے۔اور جیسا کہ کلکتہ یعنی سری کے مکان پر حضرت مسیح کو صلیب پر کھینچا گیا تھا ایسا
آل عمران : 56

ہی سری کے مکان پر یعنی سرینگر میں ان کی قبر کا ہونا ثابت ہوا۔یہ عجیب بات ہے کہ دونوں
موقعوں میں سری کا لفظ موجود ہے۔یعنی جہاں حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر کھینچے گئے اس
مقام کا نام بھی گلگت یعنی سری ہے اور جہاں انیسویں صدی کے اخیر میں حضرت مسیح علیہ السلام
کی قبر ثابت ہوئی اس مقام کا نام بھی گلگت یعنی سری ہے۔اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ گلگت کہ
جو کشمیر کے علاقہ میں ہے یہ بھی سری کی طرف ایک اشارہ ہے۔غالبا یہ شہر حضرت مسیح کے
وقت میں بنایا گیا ہے اور واقعہ صلیب کی یاد گار مقامی کے طور پر اس کا نام گلگت یعنی سری
رکھا گیا۔جیسا کہ لاسہ جس کے معنی ہیں معبود کا شہر۔یہ عبرانی لفظ ہے اور یہ بھی حضرت مسیح
کے وقت میں آباد ہوا ہے۔اور احادیث میں معتبر روایتوں سے ثابت ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ مسیح کی عمر ایک سو پچیس ۱۲۵ برس کی ہوئی ہے۔اور اس بات کو اسلام کے تمام فرقے
مانتے ہیں کہ حضرت
مسیح علیہ السلام میں دو ایسی باتیں جمع ہوئی تھیں کہ کسی نبی میں وہ دونوں
جمع نہیں ہوئیں۔(۱) ایک یہ کہ انہوں نے کامل عمر پائی یعنی ایک سو چھپیں ۱۲۵ برس زنده
رہے۔(۲) دوم یہ کہ انہوں نے دنیا کے اکثر حصوں کی سیاحت کی۔اس لئے نبی سیاح
کہلائے۔اب ظاہر ہے کہ اگر وہ صرف تینتیس ۳۳ برس کی عمر میں آسمان کی طرف
اٹھائے جاتے تو اس صورت میں ایک سو چھپیں ۱۲۵ برس کی روایت صحیح نہیں ٹھہر سکتی تھی اور
نہ وہ اس چھوٹی سی عمر میں یعنی تینتیس برس میں سیاحت کر سکتے تھے۔اور یہ روائتیں نہ
صرف حدیث کی معتبر اور قدیم کتابوں میں لکھی ہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے فرقوں میں اس
تواتر سے مشہور ہیں کہ اس سے بڑھ کر متصور نہیں۔کنز العمال جو احادیث کی ایک جامع
کتاب ہے اس کے صفحہ ۳۴ میں ابو ہریرہ سے یہ حدیث لکھی ہے۔اوحی اللہ تعالی
الى عيسى ان يا عيسى انتقل من مكان الى مكان لئلا تعرف فتؤذى يعنى
اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ اے عیسی ایک مکان سے
دوسرے مکان کی طرف نقل کرتارہ یعنی ایک ملک سے دوسرے ملک کی طرف جاتا کہ کوئی
پہچان کر دکھ نہ دے۔اور پھر اسی کتاب میں جابر سے روایت کر کے یہ حدیث لکھی
جلد دوم
عاش عيسى ابن مريم مائة و خمسا وعشرين سنة۔الطبقات الكبرى تاليف محمد بن سعد بن منيع الظهرى۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی