کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 11

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں آ کر با سانی تبت میں جاسکتے تھے۔اور پنجاب میں داخل ہو کر ان کے لئے کچھ مشکل
نہ تھا کہ قبل اس کے جو کشمیر اور تبت کی طرف آویں ہندوستان کے مختلف مقامات کا سیر
کریں۔سوجیسا کہ اس ملک کی پرانی تاریخیں بتلاتی ہیں یہ بات بالکل قرین قیاس ہے کہ
حضرت مسیح نے نیپال اور بنارس وغیرہ مقامات کا سیر کیا ہوگا اور پھر جموں سے یا راولپنڈی
کی راہ سے کشمیر کی طرف گئے ہوں گے۔چونکہ وہ ایک سرد ملک کے آدمی تھے۔اس لئے
یہ یقینی امر ہے کہ ان ملکوں میں غالبا وہ صرف جاڑے تک ہی ٹھہرے ہوں گے اور اخیر
مارچ یا اپریل کے ابتدا میں کشمیر کی طرف کوچ کیا ہوگا اور چونکہ وہ ملک بلا دشام سے بالکل
مشابہ ہے اس لئے یہ بھی یقینی ہے کہ اس ملک میں سکونت مستقل اختیار کر لی ہوگی۔اور
ساتھ اس کے یہ بھی خیال ہے کہ کچھ حصہ اپنی عمر کا افغانستان میں بھی رہے ہوں گے اور
کچھ بعید نہیں کہ وہاں شادی بھی کی ہو۔افغانوں میں ایک قوم عیسی خیل کہلاتی ہے۔کیا
تعجب ہے کہ وہ حضرت عیسی کی ہی اولاد ہوں۔مگر افسوس کہ افغانوں کی قوم کا تاریخی
شیرازہ نہایت درہم برہم ہے اس لئے ان کے قومی تذکروں کے ذریعہ سے کوئی اصلیت
پیدا کرنا نہایت مشکل امر ہے۔بہر حال اس میں کچھ بھی شک نہیں کہ افغان بنی اسرائیل
میں سے ہیں جیسا کہ کشمیری بھی بنی اسرائیل میں سے ہیں اور جن لوگوں نے اپنی تالیفات
میں اس کے برخلاف لکھا ہے انہوں نے سخت دھوکا کھایا ہے اور فکر دقیق سے کام نہیں لیا۔افغان اس بات کو مانتے ہیں کہ وہ قیس کی اولاد میں سے ہیں اور قیس بنی اسرائیل میں سے
ہے۔خیر اس جگہ اس بحث کو طول دینے کی ضرورت نہیں۔ہم اپنی ایک کتاب میں اس
بحث کو کامل طور پر لکھ چکے ہیں۔اس جگہ صرف حضرت مسیح کی سیاحت کا ذکر ہے جو نصیبین
کی راہ سے افغانستان میں ہو کر اور پنجاب میں گذر کر کشمیر اور تبت تک ہوئی۔اس لمبے سفر
کی وجہ سے آپ کا نام نبی سیاح بلکہ سیاحوں کا سردار رکھا گیا۔چنانچہ ایک اسلامی فاضل
امام عالم علامہ یعنی عارف باللہ ابی بکر محمد بن محمد ابن الولید الفہر کی الطرطوشی المالکی جو اپنی

فلسطین سے کشمیر تکہ
عظمت اور فضیلت میں شہرہ آفاق ہیں اپنی کتاب سراج الملوک میں جو مطبع خیر یہ مصر میں
۱۳۰۶ھ میں چھپی ہے یہ عبارت حضرت مسیح کے حق میں لکھتے ہیں جو صفحہ ۶ میں درج ہے۔این عیسی روح الله و كلمته رأس الزاهدین و امام السائحين“ یعنی کہاں
ہے عیسی روح
اللہ وکلمتہ اللہ جوزاہدوں کا سردار اور سیاحوں
کا امام تھا یعنی وہ وفات پا گیا اور
ایسے ایسے انسان بھی دنیا میں نہ رہے۔دیکھو اس جگہ اس فاضل نے حضرت عیسی کو نہ صرف
سیاح بلکہ سیاحوں کا امام لکھا ہے۔ایسا ہی لسان العرب کے صفحہ ۴۳۱ میں لکھا ہے۔”قیل
سُمِّيَ عيسى بمسيح لانه كان سائحًا في الارض لا يستقر۔یعنی عیسی کا نام
مسیح اس لئے رکھا گیا کہ وہ زمین میں سیر کرتا رہتا تھا اور کہیں اور کسی جگہ اس کو قرار نہ تھا۔یہی
مضمون تاج العروس شرح قاموس میں بھی ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ مسیح وہ ہوتا ہے جو خیر اور
برکت کے ساتھ مسح کیا گیا ہو یعنی اس کی فطرت کو خیر و برکت دی گئی ہو۔یہاں تک کہ اس
کا چھونا بھی خیر و برکت کو پیدا کرتا ہو اور یہ نام حضرت عیسی کو دیا گیا اور جس کو چاہتا ہے
اللہ تعالیٰ یہ نام دیتا ہے۔اور اس کے مقابل پر ایک وہ بھی مسیح ہے جو شر اور لعنت کے ساتھ
مسح کیا گیا یعنی اس کی فطرت شر اور لعنت پر پیدا کی گئی یہاں تک کہ اس کا چھونا بھی شر اور
لعنت اور ضلالت پیدا کرتا ہے اور یہ نام مسیح دجال کو دیا گیا اور نیز ہر ایک کو جو اس کا ہم طبع
ہواور یہ دونوں نام یعنی مسیح سیاحت کرنے والا اور مسیح برکت دیا گیا یہ با ہم ضد نہیں ہیں اور
پہلے معنی دوسرے کو باطل نہیں کر سکتے کیونکہ خدائے تعالیٰ کی یہ بھی عادت ہے کہ ایک نام
کسی کو عطا کرتا ہے اور کئی معنی اس سے مراد ہوتے ہیں اور سب اس پر صادق آتے ہیں۔اب خلاصہ مطلب یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا سیاح ہونا اس قدر اسلامی تواریخ سے
ثابت ہے کہ اگر ان تمام کتابوں میں سے نقل کیا جائے تو میں خیال کرتا ہوں کہ وہ مضمون
اپنے طول کی وجہ سے ایک ضخیم کتاب ہوسکتی ہے۔اس لئے اسی پر کفایت کی جاتی ہے۔مسیح ہندوستان میں۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 66 تا 72)

دوسری فصل
اُن تاریخی کتابوں کی شہادت میں جو بدھ مذہب کی کتابیں ہیں۔واضح ہو کہ بدھ مذہب کی کتابوں میں سے انواع اقسام کی شہادتیں ہم کو دستیاب ہوئی ہیں
جن کو یکجائی نظر کے ساتھ دیکھنے سے قطعی اور یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
ضرور اس ملک پنجاب و کشمیر وغیرہ میں آئے تھے۔اُن شہادتوں کو ہم ذیل میں درج
کرتے ہیں تاہر ایک منصف ان کو اول غور سے پڑھے اور پھر ان کو اپنے دل میں ایک
مسلسل صورت میں ترتیب دے کر خود ہی نتیجہ مذکورہ بالا تک پہنچ جائے۔اور وہ یہ
ہیں۔اول وہ خطاب جو بدھ کو دیئے گئے مسیح کے خطابوں سے مشابہ ہیں اور ایسا ہی وہ
واقعات جو بدھ کو پیش آئے مسیح کی زندگی کے واقعات سے ملتے ہیں۔مگر بدھ مذہب سے
مرادان مقامات کا مذہب ہے جو تبت کی حدود یعنی لیہ اور لاسہ اور گلگت اور ہمس وغیرہ میں
پایا جاتا ہے۔جن کی نسبت ثابت ہوا ہے کہ حضرت مسیح ان مقامات میں گئے تھے۔خطابوں
کی مشابہت میں یہ ثبوت کافی ہے کہ مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنی تعلیموں میں اپنا
نام نور رکھا ہے ایسا ہی گوتم کا نام بدھ رکھا گیا ہے جو سنسکرت میں نور کے معنوں پر آتا ہے
اور انجیل میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نام استاد بھی ہے ایسا ہی بُدھ کا نام ساستا یعنی استاد
ہے۔ایسا ہی حضرت
مسیح کا نام انجیل میں مبارک رکھا گیا ہے۔اسی طرح بدھ کا نام بھی
سکت ہے یعنی مبارک ہے۔ایسا ہی حضرت مسیح کا نام شاہزادہ رکھا گیا ہے اور بدھ کا نام
بھی شاہزادہ ہے۔اور ایک نام مسیح کا انجیل میں یہ بھی ہے کہ وہ اپنے آنے کے مدعا کو پورا
کرنے والا ہے۔ایسا ہی بدھ کا نام بھی بدھ کی کتابوں میں سدار تھا رکھا گیا ہے یعنی اپنے
آنے کا مدعا پورا کرنے والا۔اور انجیل میں حضرت مسیح کا ایک نام یہ بھی ہے کہ وہ چھکوں
ماندوں کو پناہ دینے والا ہے۔ایسا ہی بدھ کی کتابوں میں بدھ کا نام ہے اسٹرن سٹرن یعنی
بے پناہوں
کو پناہ دینے والا۔اور انجیل میں حضرت
مسیح بادشاہ بھی کہلائے ہیں گو آسمان کی
بادشاہت مراد لے لی ایسا ہی بُدھ بھی بادشاہ کہلایا ہے۔اور واقعات کی مشابہت کا یہ ثبوت
ہے کہ مثلاً جیسا کہ انجیل میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام شیطان سے آزمائے گئے اور

شیطان نے ان کو کہا کہ اگر تو مجھے سجدہ کرے تو تمام دنیا کی دولتیں اور بادشاہتیں تیرے
لئے ہوں گی۔یہی آزمائش بدھ کی بھی کی گئی اور شیطان نے اس کو کہا کہ اگر تو میرا یہ حکم
مان لے کہ ان فقیری کے کاموں سے باز آ جائے اور گھر کی طرف چلا جائے تو میں تجھ کو
بادشاہت کی شان و شوکت عطا کروں گا لیکن جیسا کہ مسیح نے شیطان کی اطاعت نہ کی ایسا
ہی لکھا ہے کہ بدھ نے بھی نہ کی۔دیکھو کتاب ٹی ڈبلیورائس ڈیوڈس بدھ ازم۔اور کتاب
مونیر ولیمس بدھ ازم کے *
اب اس سے ظاہر ہے کہ جو کچھ حضرت مسیح علیہ السلام انجیل میں کئی قسم کے خطاب اپنی
طرف منسوب کرتے ہیں۔یہی خطاب بُدھ کی کتابوں میں جو اس سے بہت عرصہ پیچھے
لکھی گئی ہیں بدھ کی طرف منسوب کی گئی ہیں۔اور جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام شیطان
سے آزمائے گئے ایسا ہی ان کتابوں میں بدھ کی نسبت دعوی کیا گیا ہے کہ وہ بھی شیطان
سے آزمایا گیا بلکہ ان کتابوں میں اس سے زیادہ بدھ کی آزمائش کا ذکر ہے اور لکھا ہے کہ
جب شیطان بدھ کو دولت اور بادشاہت کی طمع دے چکا تب بدھ کو خیال پیدا ہوا کہ کیوں
اپنے گھر کی طرف واپس نہ جائے۔لیکن اس نے اس خیال کی پیروی نہ کی اور پھر ایک
خاص رات میں وہی شیطان اس کو پھر ملا اور اپنی تمام ذریات ساتھ لایا اور ہیبت ناک
صورتیں بنا کر اس کو ڈرایا اور بدھ کو وہ شیاطین سانپوں کی طرح نظر آئے جن کے منہ سے
آگ کے شعلے نکل رہے تھے اور ان سانپوں نے زہر اور آگ اس کی طرف پھینکنی شروع
کی لیکن زہر پھول بن جاتے تھے اور آگ بُدھ کے گرد ایک ہالہ بنالیتی تھی۔پھر جب اس
طرح پر کامیابی نہ ہوئی تو شیطان نے اپنی سولہ لڑکیوں کو بلایا اور اُن کو کہا کہ تم اپنی
خوبصورتی بدھ پر ظاہر کرو لیکن اس سے بھی بدھ کے دل کو تزلزل نہ ہوا اور شیطان اپنے
ارادوں میں نامراد رہا اور شیطان نے اور اور طریقے بھی اختیار کئے مگر بدھ کے استقلال
کے سامنے اس کی کچھ پیش نہ گئی اور بدھ اعلیٰ سے اعلیٰ مراتب کو طے کرتا گیا اور آخر کار ایک
لمبی رات کے بعد یعنی سخت آزمائشوں اور دیر پا امتحانوں کے پیچھے بدھ نے اپنے دشمن یعنی
شیطان کو مغلوب کیا اور سچے علم کی روشنی اس پر کھل گئی اور صبح ہوتے ہی یعنی امتحان سے
کم نیز دیکھو چائنیز بدھ ازم مصنفہ اڈکٹس + بدھ مصنفہ اولڈن برگ ترجمہ ڈبلیو ہوئی، لائف آف بدھ۔ترجمہ راک ہل۔منہ
1۔Buddhism by T۔W۔Rhys Davids, 2۔Buddhism by Sir Monier Williams

فراغت پاتے ہی اس کو تمام باتوں کا علم ہو گیا اور جس صبح کو یہ بڑی جنگ ختم ہوئی وہ
بدھ مذہب کی پیدائش کا دن تھا۔اُس وقت گوتم کی عمر پینتیس برس کی تھی اور اس وقت اس
کو بدھ یعنی نور اور روشنی کا خطاب ملا اور جس درخت کے نیچے وہ اس وقت بیٹھا ہوا تھا وہ
درخت نور کے درخت کے نام سے مشہور ہو گیا۔اب انجیل کھول کر دیکھو کہ یہ شیطان کا
امتحان جس سے بدھ آزمایا گیا کس قدر حضرت مسیح کے امتحان سے مشابہ ہے یہاں تک
کہ امتحان کے وقت میں جو حضرت مسیح کی عمر تھی قریباً وہی بدھ کی عمر تھی اور جیسا کہ بدھ کی
کتابوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شیطان در حقیقت انسان کی طرح مجسم ہو کر لوگوں کے
دیکھتے ہوئے بدھ کے پاس نہیں آیا بلکہ وہ ایک خاص نظارہ تھا جو بد ھ کی آنکھوں تک ہی
محدود تھا اور شیطان کی گفتگو شیطانی الہام تھی یعنی شیطان اپنے نظارہ کے ساتھ بدھ کے
دل میں یہ القا بھی کرتا تھا کہ یہ طریق چھوڑ دینا چاہئیے اور میرے حکم کی پیروی کرنی چاہئیے
میں تجھے دنیا کی تمام دولتیں دے دوں گا۔اسی طرح عیسائی محقق مانتے ہیں کہ شیطان جو
حضرت عیسی علیہ السلام کے پاس آیا تھا وہ بھی اس طرح نہیں آیا تھا کہ یہودیوں کے سامنے
انسان کی طرح ان کی گلیوں کو چوں سے ہو کر اپنی مجسم حالت میں گذرتا ہوا حضرت مسیح کو آملا
ہوا اور انسانوں کی طرح ایسی گفتگو کی ہو کہ حاضرین نے بھی سنی ہو بلکہ یہ ملاقات بھی ایک
کشفی رنگ میں ملاقات تھی۔جو حضرت مسیح کی آنکھوں تک محدود تھی اور باتیں بھی الہامی
رنگ میں تھیں۔یعنی شیطان نے جیسا کہ اس کا قدیم سے طریق ہے اپنے ارادوں کو
وسوسوں کے رنگ میں حضرت مسیح کے دل میں ڈالا تھا۔مگر ان شیطانی الہامات کو حضرت مسیح
کے دل نے قبول نہ کیا بلکہ بدھ کی طرح ان کو ر ڈ کیا۔اب سوچنے کا مقام ہے کہ اس قدر مشابہت بُدھ میں اور حضرت مسیح میں کیوں پیدا
ہوئی۔اس مقام میں آریہ تو کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح نے اس سفر کے وقت جبکہ
ہندوستان کی طرف انہوں نے سفر کیا تھابُدھ مذہب کی باتوں کو سن کر اور بدھ کے ایسے
واقعات پر اطلاع پا کر اور پھر واپس اپنے وطن میں جا کر اسی کے موافق انجیل بنالی تھی۔اور
بدھ کے اخلاق میں سے چرا کر اخلاقی تعلیم لکھی تھی اور جیسا کہ بدھ نے اپنے تئیں نور کہا
اور علم کہا اور دوسرے خطاب اپنے نفس کے لئے مقرر کئے وہی تمام خطاب مسیح نے اپنی

طرف منسوب کر دیئے تھے۔یہاں تک کہ وہ تمام قصہ بدھ کا جس میں وہ شیطان سے
آزمایا گیا اپنا قصہ قرار دے دیا۔لیکن یہ آریوں کی غلطی اور خیانت ہے یہ بات ہرگز صحیح نہیں
ہے کہ حضرت مسیح صلیب کے واقعہ سے پہلے ہندوستان کی طرف آئے تھے اور نہ اس وقت
کوئی ضرورت اس سفر کی پیش آئی تھی بلکہ یہ ضرورت اس وقت پیش آئی جب کہ بلا دشام
کے یہودیوں نے حضرت مسیح کو قبول نہ کیا اور ان کو اپنے زعم میں صلیب دے دیا جس سے
خدائے تعالیٰ کی باریک حکمت عملی نے حضرت مسیح کو بچالیا۔تب وہ اس ملک کے یہودیوں
کے ساتھ حق تبلیغ اور ہمدردی ختم کر چکے اور باعث اس بدی کے ان یہودیوں کے دل
ایسے سخت ہو گئے کہ وہ اس لائق نہ رہے کہ سچائی کو قبول کریں اس وقت حضرت مسیح نے
خدائے تعالیٰ سے یہ اطلاع پا کر کہ یہودیوں کے دس گم شدہ فرقے ہندوستان کی طرف
آگئے ہیں ان ملکوں کی طرف قصد کیا۔اور چونکہ ایک گروہ یہودیوں کا بُدھ مذہب میں
داخل ہو چکا تھا اس لئے ضرور تھا کہ وہ نبی صادق بدھ مذہب کے لوگوں کی طرف توجہ کرتا۔سواس وقت بدھ مذہب کے عالموں کو جو مسیحایدھ کے منتظر تھے یہ موقع ملا کہ انہوں نے
حضرت مسیح کے خطابات اور ان کی بعض اخلاقی تعلیمیں جیسا کہ یہ کہ اپنے دشمنوں سے
پیار کرو اور بدی کا مقابلہ نہ کرو“۔اور نیز حضرت مسیح کا بگوا یعنی گورا رنگ ہونا جیسا کہ
گوتم بدھ نے پیشگوئی میں بیان کیا تھا یہ سب علامتیں دیکھ کر ان کو بدھ قرار دے دیا۔اور یہ بھی ممکن ہے کہ مسیح کے بعض واقعات اور خطابات اور تعلیمیں اسی زمانہ میں گوتم بدھ کی
طرف بھی عمداً یا سہواً منسوب کر دیئے گئے ہوں کیونکہ ہمیشہ ہندو تاریخ نویسی میں بہت
کچے رہے ہیں۔اور بدھ کے واقعات حضرت مسیح کے زمانہ تک قلمبند نہیں ہوئے تھے اس
لئے بدھ کے عالموں کو بڑی گنجائش تھی کہ جو کچھ چاہیں بُدھ کی طرف منسوب کر دیں سو یہ
قرین قیاس ہے کہ جب انہوں نے حضرت مسیح کے واقعات اور اخلاقی تعلیم سے اطلاع
پائی تو ان امور کو اپنی طرف سے اور کئی باتیں ملا کر بدھ کی طرف منسوب کر دیا ہو گا۔☆
نوٹ : ہم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ بدھ مذہب میں قدیم سے ایک بڑا حصہ اخلاقی تعلیم کا موجود ہے مگر
ساتھ اس کے ہم یہ بھی کہتے ہیں اس میں سے وہ حصہ بعینہ انجیل کی تعلیم اور انجیل کی مثالیں اور انجیل کی عبارتیں
ہیں یہ حصہ بلاشبہ اُس وقت بدھ مذہب کی کتابوں میں ملایا گیا ہے جبکہ حضرت مسیح اس ملک میں پہنچے۔منہ

چنانچہ آگے چل کر ہم اس بات کا ثبوت دیں گے کہ یہ اخلاقی تعلیم کا حصہ جو بدھ
مذہب کی کتابوں میں انجیل کے مطابق پایا جاتا ہے اور یہ خطابات نور وغیرہ جو مسیح کی طرح
بدھ کی نسبت لکھے ہوئے ثابت ہوتے ہیں اور ایسا ہی شیطان کا امتحان یہ سب امور اس
وقت بدھ مذہب کی پستکوں میں لکھے گئے تھے جبکہ حضرت مسیح اس ملک میں صلیبی تفرقہ
کے بعد تشریف لائے تھے۔اور پھر ایک اور مشابہت بُدھ کی حضرت مسیح سے پائی جاتی ہے کہ بدھ ازم میں لکھا
ہے کہ بدھ ان ایام میں جو شیطان سے آزمایا گیا روزے رکھتا تھا اور اس نے چالیس
روزے رکھے۔اور انجیل پڑھنے والے جانتے ہیں کہ حضرت مسیح نے بھی چالیس
روزے رکھے تھے۔اور جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے بدھ اور مسیح کی اخلاقی تعلیم میں اس قدر مشابہت
اور مناسبت ہے کہ ہر ایک ایسا شخص تعجب کی نظر سے دیکھے گا جو دونوں تعلیموں پر اطلاع
رکھتا ہو گا۔مثلاً انجیلوں میں لکھا ہے کہ شر کا مقابلہ نہ کرو۔اور اپنے دشمنوں سے پیار کرو اور
غربت سے زندگی بسر کرو اور تکبر اور جھوٹ اور لالچ سے پر ہیز کرو اور یہی تعلیم بدھ کی
ہے۔بلکہ اس میں اس سے زیادہ شد و مد ہے یہاں تک کہ ہر ایک جانور بلکہ کیڑوں
مکوڑوں کے خون کو بھی گناہ میں داخل کیا ہے بدھ کی تعلیم میں بڑی بات یہ بتلائی گئی ہے
کہ تمام دنیا کی غم خواری اور ہمدردی کرو اور تمام انسانوں اور حیوانوں کی بہتری چاہو اور
باہم اتفاق اور محبت پیدا کرو۔اور یہی تعلیم انجیل کی ہے۔اور پھر جیسا کہ حضرت مسیح نے
مختلف ملکوں کی طرف اپنے شاگردوں کو روانہ کیا اور آپ بھی ایک ملک کی طرف سفر اختیار
کیا۔یہ باتیں بدھ کے سوانح میں بھی پائی جاتی ہیں۔چنانچہ بدھ ازم مصنفہ سر مونیر ولیم *
میں لکھا ہے کہ بدھ نے اپنے شاگردوں کو دنیا میں تبلیغ کے لئے بھیجا اور ان کو اس طرح پر
خطاب کیا۔باہر جاؤ اور ہر طرف پھر نکلو اور دنیا کی غمخواری اور دیوتاؤں اور آدمیوں کی
بہتری کے لئے ایک ایک ہو کر مختلف صورتوں میں نکل جاؤ اور یہ منادی کرو کہ کامل پر ہیز گار
بنو۔پاک دل بنو۔برہم چاری یعنی تنہا اور مجرد رہنے کی خصلت اختیار کرو۔اور کہا کہ
میں بھی اس مسئلہ کی منادی کے لئے جاتا ہوں۔اور بدھ بنارس کی طرف گیا اور
Buddhism by Sir Monier williams

اس طرف اس نے بہت معجزات دکھائے۔اور اس نے ایک نہایت مؤثر وعظ ایک
پہاڑی پر کیا۔جیسا کہ مسیح نے پہاڑی پر وعظ کیا تھا۔اور پھر اسی کتاب میں لکھا ہے کہ
بدھ اکثر مثالوں میں وعظ کیا کرتا تھا اور ظاہری چیزوں کو لے کر روحانی امور کو ان میں
پیش کیا کرتا تھا۔دیا۔اب غور کرنا چاہئیے کہ یہ اخلاقی تعلیم اور یہ طریق وعظ یعنی مثالوں میں بیان کرنا یہ تمام
طرز حضرت عیسی علیہ السلام کی ہے۔جب ہم دوسرے قرائن کو اپنی نظر کے سامنے رکھ کر
اس طرز تعلیم اور اخلاقی تعلیم کو دیکھتے ہیں تو معا ہمارے دل میں گذرتا ہے کہ یہ سب باتیں
حضرت مسیح کی تعلیم کی نقل ہیں جبکہ وہ اس ملک ہندوستان میں تشریف لائے اور جابجا
انہوں نے وعظ بھی کئے تو ان دنوں میں بدھ مذہب والوں نے ان سے ملاقات کر کے اور
ان کو صاحب برکات پا کر اپنی کتابوں میں یہ باتیں درج کرلیں بلکہ ان کو بُدھ قرار دے۔کیونکہ یہ انسان کی فطرت میں داخل ہے کہ جہاں کہیں عمدہ بات پاتا ہے بہر طرح
کوشش کرتا ہے کہ اس عمدہ بات کو لے لے یہاں تک کہ اگر کسی مجلس میں کوئی عمدہ نکتہ کسی
کے منہ سے نکلتا ہے تو دوسرا اس کو یاد رکھتا ہے۔تو پھر یہ بالکل قرین قیاس ہے کہ بدھ
مذہب والوں نے انجیلوں کا سارا نقشہ اپنی کتابوں میں بھینچ دیا ہے مثلاً یہاں تک کہ جیسے
مسیح نے چالیس روزے رکھے ویسے ہی بدھ نے بھی رکھے اور جیسا کہ مسیح شیطان سے
آزمایا گیا ایسا ہی بُدھ بھی آزمایا گیا اور جیسا کہ میچ بے پدر تھا ویسا ہی بُدھ بھی۔اور جیسا کہ
مسیح نے اخلاقی تعلیم بیان کی ویسا ہی بُدھ نے بھی کی۔اور جیسا کہ مسیح نے کہا کہ میں نور
ہوں ویسا ہی بُدھ نے بھی کہا۔اور جیسا کہ مسیح نے اپنا نام استاد رکھا اور حواریوں کا نام
شاگرد ایسا ہی بُدھ نے رکھا۔اور جیسا کہ انجیل متی باب ۱۰ آیت ۹٫۸ میں ہے کہ سونا اور
روپا اور تانبا اپنے پاس مت رکھو یہی حکم بدھ نے اپنے شاگردوں کو دیا۔اور جیسا کہ انجیل
میں مجرد رہنے کی ترغیب دی گئی ہے ایسا ہی بدھ کی تعلیم میں ترغیب ہے۔اور جیسا کہ میسیج کو
صلیب پر کھینچنے کے بعد زلزلہ آیا ایسا ہی لکھا ہے کہ بدھ کے مرنے کے بعد زلزلہ آیا۔*
نوٹ جیسا کہ عیسائیوں میں عشاء ربانی ہے ایسا ہی بدھ مذہب والوں میں بھی ہے۔منہ

پس اس تمام مطابقت کا اصل باعث یہی ہے کہ بدھ مذہب والوں کی خوش قسمتی سے مسیح
ہندوستان میں آیا اور ایک زمانہ دراز تک بُدھ مذہب والوں میں رہا اور اس کے سوانح اور
اس کی پاک تعلیم پر انہوں نے خوب اطلاع پائی۔لہذا یہ ضروری امر تھا کہ بہت سا حصہ اس
تعلیم اور رسوم کا ان میں جاری ہو جاتا کیونکہ ان کی نگاہ میں مسیح عزت کی نظر سے دیکھا گیا
اور بدھ قرار دیا گیا۔اس لئے ان لوگوں نے اس کی باتوں کو اپنی کتابوں میں لکھا اور گوتم بدھ
کی طرف منسوب کر دیا۔بدھ کا بعینہ حضرت مسیح کی طرح مثالوں میں اپنے شاگردوں کو
سمجھانا خاص کر وہ مثالیں جو انجیل میں آچکی ہیں نہایت حیرت انگیز واقعہ ہے۔چنانچہ ایک
مثال میں بدھ کہتا ہے کہ ” جیسا کہ کسان بیج بوتا ہے اور وہ نہیں کہہ سکتا کہ دانہ آج پھولے
گا اور کل نکلے گا ایسا ہی مرید کا حال ہوتا ہے یعنی وہ کچھ بھی رائے ظاہر نہیں کر سکتا کہ اس کا
نشو و نما اچھا ہوگا یا اس دانہ کی طرح ہوگا جو پتھریلی زمین میں ڈالا جائے اور خشک
ہو جائے۔دیکھو بعینہ بیروہی مثال ہے جو انجیل میں اب تک موجود ہے۔اور پھر بڑھا ایک
اور مثال دیتا ہے کہ ایک ہرنوں کا گلہ جنگل میں خوشحال ہوتا ہے تب ایک آدمی آتا ہے اور
فریب سے وہ راہ کھولتا ہے جو ان کی موت کا راہ ہے یعنی کوشش کرتا ہے کہ ایسی راہ چلیں
جس سے آخر پھنس جائیں اور موت کا شکار ہو جائیں۔اور دوسرا آدمی آتا ہے اور وہ اچھا
راہ کھولتا ہے یعنی وہ کھیت ہوتا ہے تا اس میں سے کھائیں۔وہ نہر لاتا ہے تا اس میں سے
پیویں اور خوشحال ہو جائیں ایسا ہی آدمیوں کا حال ہے وہ خوشحالی میں ہوتے ہیں شیطان
آتا ہے اور بدی کی آٹھ راہیں ان پر کھول دیتا ہے تا ہلاک ہوں۔تب کامل انسان آتا ہے
اور حق اور یقین اور سلامتی کی بھری ہوئی آٹھ راہیں ان پر کھول دیتا ہے تا وہ بچ جائیں۔بدھ کی تعلیم میں یہ بھی ہے کہ پر ہیز گاری وہ محفوظ خزانہ ہے جس کو کوئی چرا نہیں سکتا۔وہ ایسا
خزانہ ہے کہ موت کے بعد بھی انسان کے ساتھ جاتا ہے۔وہ ایسا خزانہ ہے جس کے
سرمایہ سے تمام علوم اور تمام کمال پیدا ہوتے ہیں۔اب دیکھو کہ بعینہ یہ انجیل کی تعلیم ہے اور یہ باتیں بدھ مذہب کی ان پرانی کتابوں میں
پائی جاتی ہیں جن کا زمانہ حضرت مسیح علیہ السلام کے زمانہ سے کچھ زیادہ نہیں ہے بلکہ وہی
زمانہ ہے۔پھر اسی کتاب کے صفحہ ۱۳۵ میں ہے کہ بدھ کہتا ہے کہ میں ایسا ہوں کہ کوئی مجھ پر

داغ نہیں لگا سکتا۔یہ فقرہ بھی حضرت مسیح کے قول سے مشابہ ہے اور بدھ ازم کی کتاب کے
صفحہ ۴۵ میں لکھا ہے کہ بدھ کی اخلاقی تعلیم اور عیسائیوں کی اخلاقی تعلیم میں بڑی بھاری
مشابہت ہے۔میں اس کو مانتا ہوں۔میں یہ مانتا ہوں کہ وہ دونوں ہمیں بتاتی ہیں کہ دنیا
سے محبت نہ کرو۔روپیہ سے محبت نہ کرو۔دشمنوں سے دشمنی مت کرو۔بُرے اور نا پاک کام
مت کرو۔بدی پر نیکی کے ذریعہ سے غالب آؤ۔اور دوسروں سے وہ سلوک کرو جو تم
چاہتے ہو کہ وے تم سے کریں۔یہ اس قدر انجیلی تعلیم اور بدھ کی تعلیم میں مشابہت ہے کہ
تفصیل کی ضرورت نہیں۔بدھ مذہب کی کتابوں سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ گوتم بدھ نے ایک اور آنے والے بدھ
کی نسبت پیشگوئی کی تھی جس کا نام منتیا بیان کیا تھا۔یہ پیشگوئی بدھ کی کتاب لگاوتی سکتا
میں ہے جس کا حوالہ کتاب اولڈن برگ کے صفحہ ۱۴۲ میں دیا گیا ہے۔اس پیشگوئی کی
عبارت یہ ہے ”متیا لاکھوں مریدوں کا پیشوا ہوگا جیسا کہ میں اب سینکڑوں کا ہوں“۔اس جگہ یادر ہے کہ جو لفظ عبرانی میں مشیحا ہے وہی پالی زبان میں منیا کر کے بولا گیا ہے۔یہ تو ایک معمولی بات ہے کہ جب ایک زبان کا لفظ دوسری زبان میں آتا ہے تو اس میں کچھ
تغیر ہو جاتا ہے چنانچہ انگریزی لفظ بھی دوسری زبان میں آکر تغیر پا جاتا ہے جیسا کہ نظیر
کے طور پر میکسمولر صاحب ایک فہرست میں جو کتاب سیکرڈ ( بکس ) آف دی ایسٹ سے
جلد نمبر کے ساتھ شامل کی گئی ہے صفحہ ۳۱۸ میں لکھتا ہے کہ ٹی ایچ انگریزی زبان کا جو تھ کی
آواز رکھتا ہے فارسی اور عربی زبانوں میں ث ہو جاتا ہے یعنی پڑھنے میں ث یاس کی آواز
دیتا ہے۔سوان تغییرات پر نظر رکھ کر ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ مسیحا کا لفظ پالی زبان میں آ کر منتیا
بن گیا۔یعنی وہ آنے والا متیا جس کی بدھ نے پیشگوئی کی تھی وہ درحقیقت مسیح ہے اور کوئی
نہیں۔اس بات پر بڑا پختہ قرینہ یہ ہے کہ بدھ نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ جس مذہب کی
اس نے بنیادرکھی ہے وہ زمین پر پانچ سو برس سے زیادہ قائم نہیں رہے گا۔اور جس وقت
ان تعلیموں اور اصولوں کا زوال ہوگا۔تب متیا اس ملک میں آکر دوبارہ ان اخلاقی
تعلیموں کو دنیا میں قائم کرے گا۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح پانسو برس بعد بدھ کے
1۔Buddha by Dr۔Herman Oldenberg, 2۔Sacred Books of the East

ہوئے ہیں اور جیسا کہ بدھ نے اپنے مذہب کے زوال کی مدت مقرر کی تھی۔ایسا ہی اس
وقت بدھ کا مذہب زوال کی حالت میں تھا۔تب حضرت مسیح نے صلیب کے واقعہ سے
نجات پاکر اس ملک کی طرف سفر کیا اور بدھ مذہب والے اُن کو شناخت کر کے بڑی تعظیم
سے پیش آئے۔اور اس میں کوئی بھی شک نہیں کر سکتا کہ وہ اخلاقی تعلیمیں اور وہ روحانی
طریقے جو بدھ نے قائم کئے تھے حضرت مسیح کی تعلیم نے دوبارہ دنیا میں ان
کو جنم دیا ہے۔عیسائی مؤرخ اس بات کو مانتے ہیں کہ انجیل کی پہاڑی تعلیم اور دوسرے حصوں
کی تعلیم جو
اخلاقی امور پر مبنی ہے یہ تمام تعلیم وہی ہے جس کو گوتم بدھ حضرت مسیح سے پانس ۵۰۰ برس
پہلے دنیا میں رائج کر چکا تھا وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ بدھ صرف اخلاقی تعلیموں کا سکھلانے
والا نہیں تھا بلکہ وہ اور بھی بڑی بڑی سچائیوں کا سکھلانے والا تھا۔اور ان کی رائے میں بدھ
کا نام جو ایشیا کا نور رکھا گیا وہ عین مناسب ہے۔اب۔۔۔بدھ کی پیشگوئی کے موافق
حضرت مسیح پانسو برس کے بعد ظاہر ہوئے اور حسب اقرارا اکثر علماء عیسائیوں کے ان کی
اخلاقی تعلیم بعینہ بدھ کی تعلیم تھی تو اس میں کچھ شک نہیں ہوسکتا کہ وہ بدھ کے رنگ پر ظہور
فرما ہوئے تھے۔اور کتاب اولڈن برگ میں بحوالہ بدھ کی کتاب لکاوتی ستنا کے لکھا ہے
کہ بدھ کے معتقد آئندہ زمانہ کی امید پر ہمیشہ اپنے تئیں تسلی دیتے تھے کہ وہ متیا کے شاگرد
بن کر نجات کی خوشحالی حاصل کریں گے یعنی ان کو یقین تھا کہ متیا ان میں آئے گا اور وہ اس
کے ذریعہ سے نجات پائیں گے۔کیونکہ جن لفظوں میں بدھ نے ان کو متیا کی امید دی تھی
وہ لفظ صریح دلالت کرتے تھے کہ اس کے شاگر د متیا کو پائیں گے۔اب کتاب مذکور کے
اس بیان سے بخوبی یہ بات دلی یقین کو پیدا کرتی ہے کہ خدا نے ان لوگوں کی ہدایت کے
لئے دونوں طرف سے اسباب پیدا کر دیئے تھے یعنی ایک طرف تو حضرت
مسیح بوجہ اپنے
اس نام کے جو پیدائش باب ۳ آیت ۱۰ سے سمجھا جاتا ہے۔یعنی آسف جس کا ترجمہ
ہے جماعت کو اکٹھا کرنے والا یہ ضروری تھا کہ اس ملک کی طرف آتے جس میں یہودی
آکر آباد ہوئے تھے۔اور دوسری طرف یہ بھی ضروری تھا کہ حسب منشاء بدھ کی پیشگوئی
کے بدھ کے معتقد آپ کو دیکھتے اور آپ سے فیض اٹھاتے۔سوان دونوں باتوں
کو یکجائی
پیدائش باب 3 آیت 10 سہو ہے۔درست حوالہ پیدائش باب 49 آیت 10 ہے

نظر کے ساتھ دیکھنے سے یقینا سمجھ میں آتا ہے کہ ضرور حضرت
مسیح علیہ السلام تبت کی طرف
تشریف لے گئے تھے اور خود جس قدر تبت کے بدھ مذہب میں عیسائی تعلیم اور رسوم دخل
کر گئے ہیں اس قدر گہرا دخل اس بات کو چاہتا ہے کہ حضرت مسیح ان لوگوں کو ملے ہوں اور
بدھ مذہب کے سرگرم مریدوں کا ان کی ملاقات کے لئے ہمیشہ منتظر ہونا جیسا کہ بدھ کی
کتابوں میں اب تک لکھا ہوا موجود ہے بلند آواز سے پکار رہا ہے کہ یہ انتظار شدید حضرت مسیح
کے ان کے اس ملک میں آنے کے لئے پیش خیمہ تھا۔اور دونوں امور متذکرہ بالا کے بعد
کسی منصف مزاج کو اس بات کی حاجت نہیں رہتی کہ وہ بدھ مذہب کی ایسی کتابوں کو
تلاش کرے جن میں لکھا ہوا ہو کہ حضرت مسیح تبت کے ملک میں آئے تھے۔کیونکہ جبکہ
بدھ کی پیشگوئی کے مطابق آنے کی انتظار شدید تھی تو وہ پیشگوئی اپنی کشش سے حضرت مسیح
کوضرور تبت کی طرف کھینچ لائی ہوگی۔اور یاد رکھنا چاہئیے کہ متیا کا نام جو بدھ کی کتابوں
میں جابجا مذکور ہے بلاشبہ وہ مسیحا ہے۔کتاب تبت تا تار منگولیا بائی ایچ ٹی پر نسب * کے صفحہ ۱۴
میں متیا بدھ کی نسبت جو دراصل مسیحا ہے یہ لکھا ہے کہ جو حالات ان پہلے مشنریوں (عیسائی
واعظوں) نے تبت میں جا کر اپنی آنکھوں سے دیکھے اور کانوں سے سنے۔ان حالات پر
غور کرنے سے وہ اس نتیجہ تک پہنچ گئے کہ لاموں کی قدیم کتب میں عیسائی مذہب کے آثار
موجود ہیں۔اور پھر اسی صفحہ میں لکھا ہے کہ اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ متقدمین یہ خیال
کرتے ہیں کہ حضرت مسیح کے حواری ابھی زندہ ہی تھے کہ جبکہ عیسائی دین کی تبلیغ اس جگہ پہنچ
گئی تھی اور پھر اے اصفحہ میں لکھا ہے کہ اس میں کچھ شک نہیں کہ اس وقت عام انتظار ایک
بڑے منجی کے پیدا ہونے کی لگ رہی تھی جس کا ذکر ٹے سے ٹس نے اس طرح پر کیا ہے کہ
اس انتظار کا مدار نہ صرف یہودی تھے بلکہ خود بُدھ مذہب نے ہی اس انتظار کی بنیاد ڈالی تھی
یعنی اس ملک میں متیا کے آنے کی پیشگوئی کی تھی۔اور پھر اس کتاب انگریزی پر مصنف
نے ایک نوٹ لکھا ہے اس کی یہ عبارت ہے۔کتاب پتاکتیان اور اتھا کتھا میں ایک اور
بدھ کے نزول کی پیشگوئی بڑی واضح طور پر درج ہے جس کا ظہور گوتم یا ساکھی منی سے ایک
ہزار سال بعد لکھا گیا ہے۔گوتما بیان کرتا ہے کہ میں پچیسواں بُدھ ہوں۔اور بگو امتیا نے
Tibet Tartary And Mongolia by Henry T۔Prinsep

·

آج 10 میں سے 10 باقی