کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 12
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ابھی آنا ہے یعنی میرے بعد اس ملک میں وہ آئے گا جس کا نام متیا ہوگا اور وہ سفید رنگ
ہوگا۔پھر آگے وہ انگریز مصنف لکھتا ہے کہ متیا کے نام کو مسیحا سے حیرت انگیز مشابہت
ہے۔غرض اس پیشگوئی میں گوتم بدھ نے صاف طور پر اقرار کر دیا ہے کہ اس کے ملک میں
اور اس کی قوم میں اور اس پر ایمان لانے والوں میں مسیحا آنے والا ہے یہی وجہ تھی کہ اس
کے مذہب کے لوگ ہمیشہ اس انتظار میں تھے کہ ان کے ملک میں مسیحا آئے گا۔اور بدھ
نے اپنی پیشگوئی میں اس آنے والے بدھ کا نام بگو امتیا اس لئے رکھا کہ بگواسنسکرت زبان
میں سفید کو کہتے ہیں۔اور حضرت مسیح چونکہ بلا دشام کے رہنے والے تھے اس لئے وہ بگوا
یعنی سفید رنگ تھے۔جس ملک میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی یعنی مگدھ کا ملک جہاں راجہ گر یہا
واقع تھا اس ملک کے لوگ سیاہ رنگ تھے اور گوتم بدھ خود سیاہ رنگ تھا۔اس لئے بدھ نے
آنے والے بدھ کی قطعی علامت ظاہر کرنے کے لئے دو باتیں اپنے مریدوں کو بتلائی
تھیں۔ایک یہ کہ وہ بگوا ہو گا۔دوسرے یہ کہ وہ متیا ہوگا یعنی سیر کرنے والا ہوگا اور باہر سے
آئے گا۔سو ہمیشہ وہ لوگ انہی علامتوں کے منتظر تھے جب تک کہ انہوں نے حضرت مسیح کو
دیکھ لیا۔یہ عقیدہ ضروری طور پر ہر ایک بدھ مذہب والے کا ہونا چاہئیے کہ بدھ سے
پانسو۵۰۰ برس بعد بگو امتیا ان کے ملک میں ظاہر ہوا تھا۔سو اس عقیدہ کی تائید میں کچھ
تعجب نہیں ہے کہ بدھ مذہب کی بعض کتابوں میں متیا یعنی مسیحا کا ان کے ملک میں آنا اور
اس طرح پر پیشگوئی کا پورا ہو جانا لکھا ہوا ہو۔اور اگر یہ فرض بھی کر لیں کہ لکھا ہوا نہیں ہے تب
بھی جبکہ بدھ نے خدائے تعالیٰ سے الہام پا کر اپنے شاگردوں کو یہ امید دی تھی کہ بگوا منتیا
ان کے ملک میں آئے گا۔اس بنا پر کوئی بدھ مت والا جو اس پیشگوئی پر اطلاع رکھتا ہواس
واقعہ سے انکار نہیں کر سکتا کہ وہ بگوا متیا جس کا دوسرا نام مسیحا ہے اس ملک میں آیا تھا کیونکہ
پیشگوئی کا باطل ہونا مذہب کو باطل کرتا ہے۔اور ایسی پیشگوئی جس کی میعاد بھی مقر رتھی اور
گوتم بدھ نے بار بار اس پیشگوئی کو اپنے مریدوں کے پاس بیان کیا تھا۔اگر وہ اپنے وقت
پر پوری نہ ہوتی تو بدھ کی جماعت گوتم بدھ کی سچائی کی نسبت شبہ میں پڑ جاتی اور
ایک ہزا رو پانچ ہزار سال والی میعاد میں غلط ہیں۔منہ
کتابوں میں یہ بات لکھی جاتی کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور اس پیشگوئی کے پورا
ہونے پر ہمیں ایک اور دلیل یہ ملتی ہے کہ تبت میں ساتویں صدی عیسوی کی وہ کتابیں
دستیاب ہوئی ہیں جن میں مسیح کا لفظ موجود ہے یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کا نام لکھا ہے
اور اس لفظ کو مِی شِی ھو کر کے ادا کیا ہے۔اور وہ فہرست جس میں مِی شِيْ هُو پایا گیا
ہے اس کا مرتب کرنے والا ایک بدھ مذہب کا آدمی ہے۔دیکھو کتاب اے ریکارڈ آف دی
بدھسٹ ریچن مصنفہ آئی سنگ مترجم جی ٹکا کو سول اور جی ٹکا کو سو ایک جاپانی شخص ہے
جس نے آئی سنگ کی کتاب کا ترجمہ کیا ہے۔اور آئی سنگ ایک چینی سیاح ہے جس کی
کتاب کے حاشیہ پر اور ضمیمہ میں ٹکا کوسونے تحریر کیا ہے کہ ایک قدیم تالیف میں منی شنی
هو (مسیح) کا نام درج ہے اور یہ تالیف قریباً ساتویں صدی کی ہے اور پھر اس کا ترجمہ حال
میں ہی کلیرنڈن پرلیں آکسفورڈ میں جی ٹکا کو سو نام ایک جاپانی نے کیا۔* غرض اس
کتاب میں مشیح کا لفظ موجود ہے جس سے ہم یہ یقین سمجھ سکتے ہیں کہ یہ لفظ بُدھ مذہب
والوں کے پاس باہر سے نہیں آیا بلکہ بدھ کی پیشگوئی سے یہ لفظ لیا گیا ہے جس کو کبھی انہوں
نے مشیح کر کے
لکھا اور کبھی بگوا متیا کر کے۔اور منجملہ ان شہادتوں کے جو بُدھ مذہب کی کتابوں سے ہم کو ملی ہیں ایک یہ ہے کہ
بدھ ایزم مصنفہ سر مونیر ولیم صفحہ ۴۵ میں لکھا ہے کہ چھٹائر ید بدھ کا ایک شخص تھا جس کا نام
یسا تھا۔یہ لفظ یسوع کے لفظ کا مخفف معلوم ہوتا ہے۔چونکہ حضرت مسیح علیہ السلام بدھ کی
وفات سے پانچسو برس گزرنے کے بعد یعنی چھٹی صدی میں پیدا ہوئے تھے اس لئے چھٹا
مرید کہلائے۔یادر ہے کہ پروفیسر میکسمولر اپنے رسالہ نائن مینتھ سنچری کے اکتوبر ۱۸۹۴ صفحه ۵۱۷
میں گذشتہ بالا مضمون کی ان الفاظ سے تائید کرتے ہیں کہ یہ خیال
کئی دفعہ ہر دل عزیز مصنفوں
نے پیش کیا ہے کہ مسیح پر بدھ مذہب کے اصولوں نے اثر ڈالا تھا اور پھر لکھتے ہیں کہ آج
تک اس وقت کے حل کرنے کے لئے کوشش ہو رہی ہے کہ کوئی ایسا سچا تاریخی راستہ معلوم
ہو جائے جس کے ذریعہ سے بدھ مذہب مسیح کے زمانہ میں فلسطین میں پہنچ سکا ہو اب اس
عبارت سے بدھ مذہب کی ان کتابوں کی تصدیق ہوتی ہے جن میں لکھا
دیکھو صفحہ ۱۶۹و۲۲۳ کتاب حذا۔منہ
ہے
1۔A Record of the Buddhist Religion by I۔Tsing, translated by J۔Tikakusu
کہ یسا بدھ کا مرید تھا۔کیونکہ جبکہ ایسے بڑے درجہ کے عیسائیوں نے جیسا کہ پروفیسر
میکسمولر ہیں اس بات کو مان لیا ہے کہ حضرت مسیح کے دل پر بدھ مذہب کے اصولوں کا
ضرور اثر پڑا تھا تو دوسرے لفظوں میں اسی کا نام مرید ہونا ہے۔مگر ہم ایسے الفاظ کو حضرت
مسیح علیہ السلام کی شان میں ایک گستاخی اور ترک ادب خیال کرتے ہیں۔اور بدھ مذہب
کی کتابوں میں جو یہ لکھا گیا کہ یسوع بدھ کا مرید یا شاگرد تھا تو یہ تحریر اس قوم کے علماء کی
ایک پرانی عادت کے موافق ہے کہ وہ پیچھے آنے والے صاحب کمال کو گذشتہ صاحب کمال
کا مرید خیال کر لیتے ہیں۔علاوہ اس کے جبکہ حضرت مسیح کی تعلیم اور بدھ کی تعلیم میں
نہایت شدید مشابہت ہے جیسا کہ بیان ہو چکا تو پھر اس لحاظ سے کہ بدہ حضرت مسیح سے
پہلے گزر چکا ہے بدھ اور حضرت مسیح میں پیری اور مریدی کا ربط دینا بیجا خیال نہیں ہے گو
طریق ادب سے دور ہے۔لیکن ہم یورپ کے محققوں کی اس طرز تحقیق کو ہرگز پسند نہیں
کر سکتے کہ وہ اس بات کی تفتیش میں ہیں کہ کسی طرح یہ پتہ لگ جائے کہ بدھ مذہب مسیح
کے زمانہ میں فلسطین میں پہنچ گیا تھا۔مجھے افسوس آتا ہے کہ جس حالت میں بدھ مذہب کی
پرانی کتابوں میں حضرت مسیح کا نام اور ذکر موجود ہے تو کیوں یہ محقق ایسی ٹیڑھی راہ اختیار
کرتے ہیں کہ فلسطین میں بدھ مذہب کا نشان ڈھونڈتے ہیں اور کیوں وہ حضرت مسیح کے
قدم مبارک کو نیپال اور تبت اور کشمیر کے پہاڑوں میں تلاش نہیں کرتے۔لیکن میں جانتا
ہوں کہ اتنی بڑی سچائی کو ہزاروں تاریک پردوں میں سے پیدا کرنا ان کا کام نہیں تھا بلکہ یہ
اس خدا کا کام تھا جس نے آسمان سے دیکھا کہ مخلوق پرستی حد سے زیادہ زمین پر پھیل گئی
اور صلیب پرستی اور انسان کے ایک فرضی خون کی پرستش نے کروڑ ہا دلوں کو سچے خدا سے
دور کر دیا۔تب اس کی غیرت نے ان عقائد کے توڑنے کے لئے جو صلیب پر مبنی تھے ایک کو
اپنے بندوں میں سے دنیا میں مسیح ناصری کے نام پر بھیجا۔اور وہ جیسا کہ قدیم سے وعدہ تھا
مسیح موعود ہو کر ظاہر ہوا۔تب کسر صلیب کا وقت آ گیا یعنی وہ وقت کہ صلیبی عقائد کی غلطی کو
ایسی صفائی سے ظاہر کر دینا جیسا کہ ایک لکڑی کو دوٹکڑے کر دیا جائے۔سواب آسمان نے
کسر صلیب کی ساری راہ کھول دی تا وہ شخص جو سچائی کا طالب ہے اٹھے اور تلاش کرے۔مسیح کا جسم کے ساتھ آسمان پر جانا گو ایک غلطی تھی تب بھی اس میں ایک راز تھا اور وہ یہ کہ
جو مسیحی سوانح کی حقیقت گم ہو گئی تھی اور ایسی نابود ہوگئی تھی جیسا کہ قبر میں مٹی ایک جسم کو کھا
لیتی ہے وہ حقیقت آسمان پر ایک وجود رکھتی تھی اور ایک مجسم انسان کی طرح آسمان میں
موجود تھی اور ضرور تھا کہ آخری زمانہ میں وہ حقیقت پھر نازل ہو۔سو وہ حقیقت مسیحیہ ایک
مجسم انسان کی طرح اب نازل ہوئی اور اس نے صلیب کو تو ڑا اور دروغگو ئی اور ناحق پرستی
کی بُری خصلتیں جن کو ہمارے پاک نبی نے صلیب کی حدیث میں خنزیر سے تشبیہ دی ہے
صلیب کے ٹوٹنے کے ساتھ ہی ایسی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں جیسا کہ ایک خنر بر تلوار سے کاٹا
جاتا ہے۔اس حدیث کے یہ معنی صحیح نہیں ہیں کہ مسیح موعود کا فروں
کو قتل کرے گا اور صلیبوں
کو توڑے گا بلکہ صلیب توڑنے سے مراد یہ ہے کہ اس زمانہ میں آسمان اور زمین کا خدا ایک
ایسی پوشیدہ حقیقت ظاہر کر دے گا کہ جس سے تمام صلیبی عمارت یکدفعہ ٹوٹ جائے گی۔اور خنزیروں کے قتل کرنے سے نہ انسان مراد ہیں نہ خنزیر بلکہ خنزیروں کی عادتیں مراد ہیں
یعنی جھوٹ پر ضد کرنا اور بار بار اس کو پیش کرنا جو ایک قسم کی نجاست خوری ہے پس جس
طرح مرا ہواختر برنجاست نہیں کھا سکتا اسی طرح وہ زمانہ آتا ہے بلکہ آ گیا کہ بُری خصلتیں
اس قسم کی نجاست خوری سے روکی جائیں گی۔اسلام کے علماء نے اس نبوی پیشگوئی کے
سمجھنے میں غلطی کھائی ہے اور اصل معنے صلیب توڑنے اور خنز برفیل کرنے کے یہی ہیں جو ہم
نے بیان کر دیئے ہیں۔یہ بھی تو لکھا ہے کہ مسیح موعود کے وقت میں مذہبی جنگوں کا خاتمہ
ہو جائے گا اور آسمان سے ایسی روشن سچائیاں ظاہر ہو جائیں گی کہ حق اور باطل میں ایک
روشن تمیز دکھلا دیں گی۔پس یہ خیال مت کرو کہ میں تلوار چلانے آیا ہوں نہیں بلکہ تمام
تلواروں کو میان میں کرنے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔دنیا نے بہت کچھ اندھیرے میں کشتی
کی۔بہتوں نے اپنے بچے خیر خواہوں پر حربے چلائے اور اپنے دردمند دوستوں کے دلوں
کوڈ کھایا اور عزیزوں کو زخمی کیا۔مگر اب اندھیرا نہیں رہے گا۔رات گذری، دن چڑھا۔اور
مبارک وہ جواب محروم نہ رہے۔!!
اور منجملہ ان شہادتوں کے جو بدھ مذہب کی کتابوں سے ہم کو ملی ہیں وہ شہادت ہے جو
کتاب بد ھ ایزم مصنفہ اولڈن برگ صفحہ ۴۱۹ میں درج ہے۔اس کتاب میں بحوالہ کتاب
مہاوا کا صفحہ ۴ ۵ فصل نمبرا کے لکھا ہے کہ بدھ کا ایک جانشین را حولتا نام بھی گذرا ہے کہ جو
اس کا جان نثار شاگرد بلکہ بیٹا تھا۔اب اس جگہ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ یہ را حولتا جو بُدھ
مذہب کی کتابوں میں آیا ہے یہ روح اللہ کے نام کا بگاڑا ہوا ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کا
نام ہے۔اور یہ قصہ کہ یہ را ولتا بدھ کا بیٹا تھا جس کو وہ شیر خوارگی کی حالت میں چھوڑ کر
پردیس میں چلا گیا تھا اور نیز اپنی بیوی کو سوتی ہوئی چھوڑ کر بغیر اس کی اطلاع اور ملاقات
کے ہمیشہ کی جدائی کی نیت سے کسی اور ملک میں بھاگ گیا تھا یہ قصہ بالکل بیہودہ اور لغو اور
بدھ کی شان کے برخلاف معلوم ہوتا ہے۔ایسا سخت دل اور ظالم طبع انسان جس نے اپنی
عاجز عورت پر کچھ رحم نہ کیا اور اس کو سوتے ہوئے چھوڑ کر بغیر اس کے کہ اس کو کسی قسم کی تسلی
دیتا یونہی چوروں کی طرح بھاگ گیا اور زوجیت کے حقوق کو قطعاً فراموش کر دیا نہ اسے
طلاق دی اور نہ اس سے اس قدر نا پیدا کنار سفر کی اجازت لی اور یکدفعہ غائب ہو جانے
سے اس کے دل کو سخت صدمہ پہنچایا اور سخت ایذا دی اور پھر ایک خط بھی اس کی طرف روانہ
نہ کیا یہاں تک کہ بیٹا جوان ہو گیا اور نہ بیٹے کے ایام شیر خوارگی پر رحم کیا ایسا شخص کبھی
راستباز نہیں ہو سکتا جس نے اپنی اس اخلاقی تعلیم کا بھی کچھ پاس نہ کیا جس کو وہ اپنے
شاگردوں کو سکھلاتا تھا۔ہمارا کانشنس اس کو ایسا ہی قبول نہیں کر سکتا جیسا کہ انجیلوں کے
اس قصہ کو کہ مسیح نے ایک مرتبہ ماں کے آنے اور اس کے بلانے کی کچھ بھی پرواہ نہیں کی تھی
بلکہ ایسے الفاظ منہ پر لایا تھا جس میں ماں کی بے عزتی تھی۔پس اگر چہ بیوی اور ماں کی دل
شکنی کرنے کے دونوں قصے بھی باہم ایک گونہ مشابہت رکھتے ہیں لیکن ہم ایسے قصے جو عام
اخلاقی حالت سے بھی گرے ہوئے ہیں نہ مسیح کی طرف منسوب کر سکتے ہیں اور نہ گوتم بدھ
کی طرف۔اگر بدھ کو اپنی عورت سے محبت نہیں تھی تو کیا اس عاجز عورت اور شیر خوار بچہ پر
رحم بھی نہیں تھا۔یہ ایسی بداخلاقی ہے کہ صدہا برس کے گذشتہ رفتہ قصے کو سن کر اب ہمیں درد
پہنچ رہا ہے کہ کیوں اس نے ایسا کیا۔انسان کی بدی کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ اپنی عورت کی
ہمدردی سے لا پروا ہو بجز اس صورت کے کہ وہ عورت نیک چلن اور تابع حکم نہ رہے اور یا
بے دین اور بدخواہ اور دشمن جان ہو جائے۔سو ہم ایسی گندی کارروائی بدھ کی طرف
منسوب نہیں کر سکتے جو خود اس کی نصیحتوں کے بھی برخلاف ہے۔لہذا اس قرینہ سے معلوم ہوتا
ہے کہ یہ قصہ غلط ہے۔اور در حقیقت را حولتا سے مراد حضرت عیسی ہیں جن کا نام روح اللہ ہے
اور روح اللہ کا لفظ عبرانی زبان میں را حولتا سے بہت مشابہ ہو جاتا ہے اور را حولتا یعنی
روح اللہ کو بدھ کا شاگر د اسی وجہ سے قرار دیا گیا ہے جس کا ذکر ا بھی ہم کر چکے ہیں۔یعنی
مسیح جو بعد میں آکر بدھ کے مشابہ تعلیم لایا۔اس لئے بدھ مذہب کے لوگوں نے اس تعلیم
کا اصل منبع بدھ کو قرار دے کر مسیح کو اس کا شاگرد قرار دے دیا۔اور کچھ تعجب نہیں کہ بدھ
نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر حضرت مسیح کو اپنا بیٹا بھی قرار دیا ہو۔اور ایک بڑا قرینہ اس جگہ
یہ ہے کہ اسی کتاب میں لکھا ہے کہ جب را حولتا کو اس کی والدہ سے علیحدہ کیا گیا تو ایک
عورت جو بدھ کی مرید تھی جس کا نام مگر الیانا تھا اس کام کے لئے درمیان میں اینچی بنی
تھی۔اب دیکھو مگدالیانا کا نام در حقیقت مگر لینی سے بگاڑا ہوا ہے۔اور مگد لینی ایک عورت
حضرت عیسی علیہ السلام کی مرید تھی جس کا ذکر انجیل میں موجود ہے۔یہ تمام شہادتیں جن کو ہم نے مجملاً لکھا ہے ہر ایک منصف کو اس نتیجہ تک پہنچاتی ہیں کہ
ضرور حضرت عیسی علیہ السلام اس ملک میں تشریف لائے تھے اور قطع نظر ان تمام روشن
شہادتوں کے بدھ مذہب اور عیسائی مذہب میں تعلیم اور رسوم کے لحاظ سے جس قدر باہمی
تعلقات ہیں بالخصوص تبت کے حصہ میں یہ امرایسا نہیں ہے کہ ایک دانشمند سہل انگاری سے
اس کو دیکھے۔بلکہ یہ مشابہت یہاں تک حیرت انگیز ہے کہ اکثر محقق عیسائیوں کا یہ خیال
ہے کہ بدھ مذہب مشرق کا عیسائی مذہب ہے اور عیسائی مذہب کو مغرب کا بُدھ مذہب کہہ
سکتے ہیں۔دیکھو کس قدر عجیب بات ہے کہ جیسے مسیح نے کہا کہ میں نور ہوں میں راہ ہدایت
ہوں یہی بدھ نے بھی کہا ہے۔اور انجیلوں میں مسیح کا نام نجات دہندہ ہے بدھ نے بھی اپنا
نام منجی ظاہر کیا ہے۔دیکھولتا وسترا اور انجیل میں مسیح کی پیدائش بغیر باپ کے بیان کی گئی
ہے ایسا ہی بدھ کے سوانح میں ہے کہ دراصل وہ بغیر باپ کے پیدا ہوا تھا گو بظاہر حضرت
مسیح کے باپ یوسف کی طرح اس کا بھی باپ تھا۔یہ بھی لکھا ہے کہ بدھ کی پیدائش کے
وقت ایک ستارہ نکلا تھا۔اور سلیمان کا قصہ جو اس نے حکم دیا تھا کہ اس بچے کو آدھا آدھا کر
کے ان دونوں عورتوں کو دو کہ لے لیں۔یہ قصہ بدھ کی جانکا میں بھی پایا جاتا ہے اس سے
سمجھ آتا ہے کہ علاوہ اس کے کہ حضرت مسیح علیہ السلام اس ملک میں تشریف لائے اس ملک
کے یہود جو اس ملک میں آگئے تھے ان کے تعلقات بھی بدھ مذہب سے ہو گئے تھے اور
بدھ مذہب کی کتابوں میں جو طریق پیدائش دنیا لکھا ہے وہ بھی تو ریت کے بیان سے
بہت ملتا ہے اور جیسا کہ توریت سے معلوم ہوتا ہے کہ مرد کو عورتوں پر ایک درجہ فوقیت ہے
ایسا ہی بدھ مذہب کے رو سے ایک جوگی مرد ایک جوگی عورت سے درجہ میں زیادہ سمجھا جاتا
ہے۔ہاں بدھ تناسخ کا قائل ہے مگر اس کا تناسخ انجیل کی تعلیم سے مخالف نہیں ہے۔اس
کے نزدیک تناسخ تین قسم پر ہے۔(۱) اول یہ کہ ایک مرنے والے شخص کی عقدِ ہمت
اور اعمال کا نتیجہ تقاضا کرتا ہے کہ ایک اور جسم پیدا ہو۔(۲) دوسری وہ قسم جس کو تبت والوں
نے اپنے لاموں میں مانا ہے۔یعنی یہ کہ کسی بدھ یا بد ھستوا کی روح کا کوئی حصہ موجودہ
لاموں میں حلول کر آتا ہے یعنی اس کی قوت اور طبیعت اور روحانی خاصیت موجودہ لامہ
میں آجاتی ہے اور اس کی روح اس میں اثر کرنے لگتی ہے۔(۳) تیسری قسم تناسخ کی یہ
ہے کہ اسی زندگی میں طرح طرح کی پیدائشوں میں انسان گذرتا چلا جاتا ہے۔یہاں تک
که در حقیقت اپنے ذاتی خواص کے لحاظ سے انسان بن جاتا ہے۔ایک زمانہ انسان پر وہ
آتا ہے کہ گویا وہ بیل ہوتا ہے اور پھر زیادہ حرص اور کچھ شرارت بڑھتی ہے تو کتا بن جاتا
ہے اور ایک ہستی پر موت آتی ہے اور دوسری ہستی پہلی ہستی کے اعمال کے موافق پیدا ہو
جاتی ہے لیکن یہ سب تغیرات اسی زندگی میں ہوتے ہیں۔اس لئے یہ عقیدہ بھی انجیل کی
تعلیم کے مخالف نہیں ہے۔اور ہم بیان کر چکے ہیں کہ بدھ شیطان کا بھی قائل ہے۔ایسا ہی دوزخ اور بہشت اور
ملائک اور قیامت کو بھی مانتا ہے اور یہ الزام جو بدھ خدا کا منکر ہے یہی حض افترا ہے۔بلکہ
بدھ ویدانت کا منکر ہے اور اُن جسمانی خداؤں کا منکر ہے جو ہندو مذہب میں بنائے گئے
تھے۔ہاں وہ وید پر بہت نکتہ چینی کرتا ہے اور موجودہ وید کو صحیح نہیں مانتا اور اس کو ایک بگڑی
ہوئی اور محرف اور مبدل کتاب خیال کرتا ہے اور جس زمانہ میں وہ ہندو اور دید کا تابع تھا
اس زمانہ کی پیدائش کو ایک بُری پیدائش قرار دیتا ہے۔چنانچہ وہ اشارات کے طور پر کہتا
ہے کہ میں ایک مدت تک بندر بھی رہا اور ایک زمانہ تک ہاتھی اور پھر میں ہرن بھی بنا اور کتا
بھی اور چار دفعہ میں سانپ بنا۔اور پھر چڑیا بھی بنا اور مینڈک بھی بنا اور دو دفعہ مچھلی بنا اور
دس دفعہ شیر بنا اور چار دفعہ مرغا بنا اور دو دفعہ میں سور بنا اور ایک دفعہ خرگوش بنا اور خرگوش بننے
کے زمانہ میں بندروں اور گیدڑوں اور پانی کے کتوں کو تعلیم دیا کرتا تھا۔اور پھر کہتا ہے کہ
ایک دفعہ میں بھوت بنا اور ایک دفعہ عورت بنا اور ایک دفعہ ناچنے والا شیطان بنا۔یہ تمام
اشارات اس اپنی تمام زندگی کی طرف کرتا ہے جو بزدلی اور زنانہ خصلت اور نا پا کی اور
درندگی اور وحشیانہ حالت اور عیاشی اور شکم پرستی اور تو ہمات سے بھری ہوئی تھی۔معلوم ہوتا
ہے کہ یہ وہ اس زمانہ کی طرف اشارہ کرتا ہے جبکہ وہ وید کا پیرو تھا کیونکہ وہ وید کے ترک
کرنے کے بعد کبھی اس بات کی طرف اشارہ نہیں کرتا کہ پھر بھی کوئی حصہ گندی زندگی کا
اس کے اندر رہا تھا بلکہ اس کے بعد اس نے بڑے بڑے دعوے کئے اور کہا کہ وہ خدا کا
مظہر ہو گیا اور نروان کو پا گیا۔بدھ نے یہ بھی کہا ہے کہ جب انسان دوزخ کے اعمال لے
کر دنیا سے جاتا ہے تو وہ دوزخ میں ڈالا جاتا ہے اور دوزخ کے سپاہی اس کو کھینچ کر دوزخ
کے بادشاہ کی طرف اس کو لے جاتے ہیں اور اُس بادشاہ کا نام یمہ ہے اور پھر اس دوزخی
سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا تو نے ان پانچ رسولوں
کو نہیں دیکھا تھا جو تیرے آگاہ کرنے کے
لئے بھیجے گئے تھے۔اور وہ یہ ہیں۔بچپن کا زمانہ۔بڑھاپے کا زمانہ۔بیماری۔مجرم ہو کر دنیا
میں سزا پا لینا جو آخرت کی سزا پر ایک دلیل ہے۔مردوں کی لاشیں جو دنیا کی بے ثباتی ظاہر
کرتی ہیں۔مجرم جواب دیتا ہے کہ جناب میں نے اپنی بیوقوفی کے سبب ان تمام باتوں پر
کچھ بھی غور نہ کی۔تب دوزخ کے موکل اس
کو کھینچ کر عذاب کے مقام پر لے جائیں گے
اور لوہے کی زنجیروں کے ساتھ جو آگ سے اس قدرگرم کئے ہوئے ہوں گے کہ آگ کی
طرح سرخ ہوں گے باندھ دیئے جائیں گے اور نیز بدھ کہتا ہے کہ دوزخ میں کئی طبقے ہیں
جن میں مختلف قسم کے گنہ گار ڈالے جائیں گے۔غرض یہ تمام علیمیں بآواز بلند پکار رہی ہیں
کہ بدھ مذہب نے حضرت مسیح کے فیض صحبت سے کچھ حاصل کیا ہے۔لیکن ہم اس جگہ
اس سے زیادہ طول دینا پسند نہیں کرتے اور اس فصل کو اسی جگہ ختم کر دیتے ہیں کیونکہ جبکہ
بدھ مذہب کی کتابوں میں صریح طور پر حضرت مسیح کے اس ملک میں آنے کے لئے
پیشگوئی لکھی گئی ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور پھر اس کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ بدھ
مذہب کی اُن کتابوں میں جو حضرت مسیح کے زمانہ میں تالیف ہوئیں انجیل کی اخلاقی تعلیمیں
اور مثالیں موجود ہیں تو ان دونوں باتوں
کو باہم ملانے سے کچھ شک نہیں رہ سکتا کہ ضرور
حضرت مسیح اس ملک میں آئے تھے۔سو جس شہادت کو ہم بدھ مذہب کی کتابوں میں سے
ڈھونڈنا چاہتے تھے خدا کا شکر ہے کہ وہ شہادت کامل طور پر ہمیں دستیاب ہوگئی ہے۔مسیح ہندوستان میں۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 72 تا 93)
تیسری فصل
ان تاریخی کتابوں کی شہادت میں جو اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا
اس ملک پنجاب اور اس کی مضافات میں آنا ضرور تھا۔چونکہ طبعا یہ ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام واقعہ صلیب سے نجات
پا کر کیوں اس ملک میں آئے اور کس ضرورت نے ان کو اس دور دراز سفر کے لئے آمادہ
کیا۔اس لئے اس سوال کا تفصیل سے جواب دینا ضروری معلوم ہوتا ہے۔اور گو ہم پہلے
بھی اس بارے میں کسی قد رلکھ آئے ہیں لیکن ہم مناسب دیکھتے ہیں کہ اس بحث کو مکمل طور
پر درج کتاب کیا جائے۔سو واضح ہو کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو ان کے فرض رسالت کے رو سے ملک پنجاب اور
اس کے نواح کی طرف سفر کرنا نہایت ضروری تھا کیونکہ بنی اسرائیل کے دس فرقے جن کا
نام انجیل میں اسرائیل کی گمشدہ بھیٹر میں رکھا گیا ہے ان ملکوں میں آگئے تھے جن کے آنے
سے کسی مؤرخ کو انکار نہیں ہے۔اس لئے ضروری تھا کہ حضرت مسیح علیہ السلام اس ملک کی
طرف سفر کرتے اور اُن گم شدہ بھیڑوں
کا پتہ لگا کر خدا تعالیٰ کا پیغام ان کو پہنچاتے اور جب
تک وہ ایسا نہ کرتے تب تک ان کی رسالت کی غرض بے نتیجہ اور نامکمل تھی کیونکہ جس
حالت میں وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن گمشدہ بھیڑوں کی طرف بھیجے گئے تھے تو پھر بغیر
اس کے کہ وہ اُن بھیڑوں کے پیچھے جاتے اور ان کو تلاش کرتے اور ان کو طریق نجات
بتلاتے یونہی دنیا سے کوچ کر جانا ایسا تھا کہ جیسا کہ ایک شخص ایک بادشاہ کی طرف سے
مامور ہو کہ فلاں بیابانی قوم میں جا کر ایک کنواں کھودے اور اس کنویں سے ان کو پانی
پلاوے۔لیکن یہ شخص کسی دوسرے مقام میں تین چار برس رہ کر واپس چلا جائے اور اس
قوم کی تلاش میں ایک قدم بھی نہ اٹھائے تو کیا اس نے بادشاہ کے حکم کے موافق تعمیل کی ؟
ہر گز نہیں۔بلکہ اس نے محض اپنی آرام طلبی کی وجہ سے اس قوم کی کچھ پرواہ نہ کی۔ہاں اگر یہ سوال ہو کہ کیونکر اور کس دلیل سے معلوم ہوا کہ اسرائیل کی دس قو میں اس
ملک میں آگئی تھیں تو اس کے جواب میں ایسے بدیہی ثبوت موجود ہیں کہ ان میں ایک
معمولی اور موٹی عقل بھی شبہ نہیں کر سکتی۔کیونکہ یہ نہایت مشہور واقعات ہیں کہ بعض قو میں
مثلاً افغان اور کشمیر کے قدیم باشندے در اصل بنی اسرائیل ہیں مثلاً الائی کو ہستان جو ضلع ہزارہ
سے دو تین دن کے راستہ پر واقع ہے اس کے باشندے قدیم سے اپنے تئیں بنی اسرائیل
کہلاتے ہیں۔ایسا ہی اس ملک میں ایک دوسرا پہاڑ ہے جس کو کالا ڈا کہ کہتے ہیں اس
کے باشندے بھی اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہم بنی اسرائیل ہیں اور خاص ضلع ہزارہ
میں بھی ایک قوم ہے جو اسرائیلی خاندان سے اپنے تئیں
سمجھتے ہیں ایسا ہی چلاس اور کابل
کے درمیان جو پہاڑ ہیں جنوب کی طرف شرقاً وغرباً ان کے باشندے بھی اپنے تئیں
بنی اسرائیل کہلاتے ہیں۔اور کشمیر کے باشندوں کی نسبت وہ رائے نہایت صحیح ثابت ہوتی ہے
جو ڈاکٹر بر نیر نے اپنی کتاب سیر و سیاحت کشمیر کے دوسرے حصے میں بعض محقق انگریزوں
کے حوالہ سے لکھی ہے۔یعنی یہ کہ بلا شبہ کشمیری لوگ بنی اسرائیل ہیں اور ان کے لباس اور
چہرے اور بعض رسوم قطعی طور پر فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی خاندان میں سے ہیں۔اور
فارسٹر نامی ایک انگریز اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ جب میں کشمیر میں تھا تو میں نے خیال کیا
کہ میں ایک یہودیوں کی قوم کے درمیان رہتا ہوں۔اور کتاب دی ریسز آف افغانستان
1۔Francis Bernier,
2۔George Forster
مصنفہ ایچ ڈبلیو بلیوں سی ایس آئی مطبوعہ تھا کر سپنک اینڈ کو کلکتہ میں لکھا ہے کہ افغان لوگ
ملک سیریا سے آئے ہیں۔بخت نصر نے انہیں قید کیا اور پرشیا اور میدیا کے علاقوں میں
انہیں آباد کیا۔ان مقامات سے کسی بعد کے زمانہ میں مشرق کی طرف نکل کر غور کے
پہاڑی ملک میں جابسے جہاں بنی اسرائیل کے نام سے مشہور تھے اس کے ثبوت میں
ادریس نبی کی پیشگوئی ہے کہ دس قو میں اسرائیل کی جو قید میں ماخوذ ہوئی تھیں۔قید سے
بھاگ کر ملک ارسارۃ میں پناہ گزین ہوئیں۔اور وہ اسی ملک کا نام معلوم ہوتا ہے جسے
آج کل ہزارہ کہتے ہیں اور جو علاقہ غور میں واقع ہے۔طبقات ناصری جس میں چنگیز خان
کی فتوحات ملک افغانستان کا ذکر ہے اس میں لکھا ہے کہ شنیسی خاندان کے عہد میں
یہاں ایک قوم آباد تھی جس کو بنی اسرائیل کہتے تھے اور بعض ان میں بڑے بڑے تاجر تھے۔یہ لوگ ۱۲۲ ء میں جبکہ محمد یعنی اس زمانہ میں جبکہ سیدنا حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
نے رسالت کا اعلان کیا ہرات کے مشرقی علاقہ میں آباد تھے ایک قریش سردار خالد ابن
ولید نامی اُن کے پاس رسالت کی خبر لے کر آیا کہ رسول خدا (صلی اللہ علیہ وسلم) کے
جھنڈے کے نیچے آئیں۔پانچ چھ سردار منتخب ہو کر اس کے ساتھ ہوئے جن میں بڑا قیس
تھا جس کا دوسرا نام رکش ہے۔یہ لوگ مسلمان ہو کر اسلام کی راہ میں بڑی جان فشانی سے
لڑے اور فتوحات حاصل کیں اور ان کی واپسی پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے ان کو
بہت تھے دیئے اور ان پر برکت بھیجی اور پیشگوئی کی کہ اس قوم کو عروج حاصل ہوگا۔اور
بطور پیشگوئی فرمایا کہ ہمیشہ ان کے سردار ملک کے لقب سے مشہور ہوا کریں گے اور قیس
کا نام عبدالرشید رکھ دیا اور پہطان کے لقب سے سرفرازا۔اور لفظ پہطان کی نسبت افغان
مؤلّف یہ بیان کرتے ہیں کہ یہ ایک سریانی لفظ ہے جس کے معنی جہاز کا سگان ہے اور
چونکہ نو مسلم قیس اپنی قوم کی رہنمائی کے لئے جہاز کے سُکان کی طرح تھا اس لئے پہطان
کا خطاب اس کو ملا۔اس بات کا پتہ نہیں چلتا کہ کسی زمانہ میں غور کے افغان آگے بڑھے اور علاقہ قندھار
میں جو آج کل ان کا وطن ہے آباد ہوئے۔غالباً اسلام کی پہلی صدی میں ایسا ظہور میں
1۔H۔W۔Bellew,
آیا۔افغانوں کا قول ہے کہ قیس نے خالد بن ولید کی لڑکی سے نکاح کیا اور اس سے اس
کے ہاں تین لڑکے پیدا ہوئے جن کا نام سرابان، پطان، اور گرگشت ہیں۔سرابان کے دو
لڑکے تھے جن کا نام سچر ج یئن اور کرش ین ہیں۔اور ان ہی کی اولا دافغان یعنی بنی اسرائیل
کہلاتے ہیں۔ایشیا کو چک کے لوگ اور مغربی اسلامی مؤرخ افغانوں کو سلیمانی کہتے
ہیں۔اور کتاب سائیکلو پیڈیا آف انڈیا ایسٹرن اینڈ سدرن ایشیا مصنفه ای بیلفور جلد سوم
میں لکھا ہے کہ قوم یہود ایشیا کے وسط جنوب اور مشرق میں پھیلی ہوئی ہیں۔پہلے زمانہ میں
یہ لوگ ملک چین میں بکثرت آباد تھے اور مقام یہ چو( صدر مقام ضلع شو ) ان کا معبد تھا۔ڈاکٹر وولف جو بنی اسرائیل کے دس غائب شدہ فرقوں کی تلاش میں بہت مدت پھرتا رہا
اس کی یہ رائے ہے کہ اگر افغان اولاد یعقوب میں سے ہیں تو وہ یہودا اور بن یمین قبیلوں
میں سے ہیں۔ایک اور روایت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودی لوگ تا تار میں جلا وطن کر کے
بھیجے گئے تھے اور بخارا۔مرد اور خیوا کے متعلقہ علاقوں میں بڑی تعداد میں موجود تھے۔پرسٹر جان شہنشاہ تا تار نے ایک خط میں جو بنام الکسیس کام نی نس" شہنشاہ قسطنطنیہ
ارسال کیا تھا اپنے ملک تا تار کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس دریا ( آموں) کے پار
بنی اسرائیل کے دس قبیلے ہیں جو اگر چہ اپنے بادشاہ کے ماتحت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں
لیکن فی الحقیقت ہماری رعیت اور غلام ہیں۔ڈاکٹر مور کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ
تا تاری قوم چوزن " یہودی الاصل ہیں۔اور ان میں اب تک یہودی مذہب کے قدیم
آثار پائے جاتے ہیں چنانچہ وہ ختنہ کی رسم ادا کرتے ہیں۔افغانوں میں یہ روایت ہے کہ
وہ دس گم شدہ بنی اسرائیلی قبائل ہیں۔بادشاہ بخت نصر نے یروشلم کی تباہی کے بعد گرفتار کر
کے غور کے ملک میں بسایا جو بامیان کے نزدیک ہے اور وہ خالد بن ولید کے آنے سے
پہلے برابر یہودی مذہب کے پابند ر ہے۔افغان شکل و شباہت میں ہر طرح سے یہود نظر آتے ہیں اور ان ہی کی طرح چھوٹا
بھائی بڑے بھائی کی بیوہ سے شادی کرتا ہے۔ایک فرانسیسی سیاح فرائرے نامی جب ہرات
کے علاقہ میں سے گذر رہا تھا تو اس نے لکھا ہے کہ اس علاقہ میں بنی اسرائیل بکثرت ہیں
1۔Edward Balfour, 2۔Dr۔Wolff, 3۔Prester John, 4۔Alexius Comnenus, the