کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 13

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور اپنے یہودی مذہب کے ارکان کے ادا کرنے کی پوری آزادی انہیں حاصل ہے۔ربی بن یمین ساکن شہر ٹولیڈ ول (سپین) بارھویں صدی عیسوی میں گم شدہ قبیلوں کی تلاش میں گھر
سے نکلا۔اس کا بیان ہے کہ یہ یہودی لوگ چین ایران اور تبت میں آباد ہیں۔جوزی فس کے
جس نے ۹۳ء میں یہودیوں کی قدیم تاریخ لکھی ہے اپنی گیارھویں کتاب میں عزرا نبی
کے ساتھ قید سے واپس جانے والے یہودیوں کے بیان کے ضمن میں بیان کرتا ہے کہ دس
قبیلے دریائے فرات کے اس پار اب تک آباد ہیں اور ان کی تعداد شمار سے باہر ہے
دریائے فرات سے اس پار سے مراد فارس اور مشرقی علاقے ہیں ) اور سینٹ جروم جو
پانچویں صدی عیسوی میں گذرا ہے ہوسیع نبی کا ذکر کرتے ہوئے اس معاملہ کے ثبوت میں
حاشیہ پر لکھتا ہے کہ اس دن سے (بنی اسرائیل کے ) دس فرقے شاہ پار تھیا یعنی پارس کے
ماتحت ہیں اور اب تک قید سے رہا نہیں کئے گئے۔اور اسی کتاب کی جلد اول میں لکھا ہے کہ
کونٹ جورن سٹرنا اپنی کتاب کے صفحہ ۲۳۳ ۲۳۴۰ میں تحریر کرتا ہے کہ افغان اس بات کو
تسلیم کرتے ہیں کہ بخت نصر نے ہیکل یروشلم کی تباہی کے بعد بامیان کے علاقہ میں انہیں
جلا وطن کر کے بھیج دیا۔(بامیان کا علاقہ غور کے متصل اور افعانستان میں واقع ہے) اور
کتاب اے نیرے ٹو آف اے وزٹ ٹو غزنی کابل افغانستان۔مصنفہ جی ٹی ویگن "
ایف جی ایس مطبوعہ ۱۸۴۰ء کے صفحہ ۶ میں لکھا ہے کہ کتاب مجمع الانساب سے ملا خدا داد
نے پڑھ کر سنایا کہ یعقوب کا بڑا بیٹا یہودا تھا اس کا بیٹا اسرک تھا۔اُسرک کا بیٹا اکنور۔اکنور
کا بیٹا معالب۔معالب کا فرلائی۔فرلائی کا بیٹا قیس تھا۔قیس کا بیٹا طالوت۔طالوت کا
ارمیاہ۔اور ارمیاہ کا بیٹا افغان تھا اس کی اولا د قوم افغان ہے اور اسی کے نام پر افغان کا نام
مشہور ہوا۔افغان بخت نصر کا ہم عصر تھا اور بنی اسرائیل کہلاتا تھا اور اُس کے چالیس بیٹے
تھے۔اس کی چونتیسویں پشت میں دو ہزار برس بعد وہ قیس ہوا جومحمد (رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم)
کے زمانہ میں تھا۔اس سے چونسٹھ نسلیں ہو لیں۔سلم نامی افغان کا سب سے بڑا بیٹا اپنے
وطن شام سے ہجرت کر کے غور مشکوہ کے علاقہ میں جو ہرات کے قریب ہے آباد ہوا۔اس
کی اولا دافغانستان میں پھیل گئی۔1۔Benjamin of toleda, 2۔Flavious Josephus, 3۔Jerome, 4۔The British Empire in

اور کتاب اے سائیکلو پیڈیا آف جیوگرافی مرتبہ جیمز برائیس ایف جی ایس مطبوعہ لندن
۱۸۵۶ء کے صفحہا میں لکھا ہے کہ افغان لوگ اپنا سلسلہ نسب سال بادشاہ اسرائیل سے
ملاتے ہیں اور اپنا نام بنی اسرائیل رکھتے ہیں۔الگزنڈر برنس تسکا قول ہے کہ افغان یہ
روایت بیان کرتے ہیں کہ وہ یہودی الاصل ہیں۔شاہ بابل نے انہیں قید کر کے غور کے
علاقہ میں لا بسایا جو کابل سے شمال مغرب میں واقع ہے۔یہ لوگ ۲۲ ء تک اپنے یہودی
مذہب پر رہے۔لیکن خالد بن عبد اللہ ( غلطی سے ولید کی جگہ عبداللہ کھا ہوا ہے ) نے اس قوم
کے ایک سردار کی لڑکی سے بیاہ کر لیا اور ان کواس سال میں دین اسلام قبول کرایا۔اور کتاب
ہسٹری آف افغانستان مصنفہ کر نیل جی بی میلسن کے مطبوعہ لندن ۱۸۷۸ء
صفحہ ۳۹ میں لکھا ہے کہ عبداللہ خان ہراتی اور فرانسیسی سیاح فرائر یانی سرولیم جونز (جو
ایک بڑا متجر عالم علوم شرقیہ گذرا ہے ) اس بات پر متفق ہیں کہ افغان قوم بنی اسرائیلی الاصل
ہیں اور دیس گم شدہ فرقوں کی اولاد ہیں۔اور کتاب ہسٹری آف دی افغانس مصنفہ
جی پی فرائز ( فرانسیسی ) مترجمه کپتان ولیم جے سی مطبوعہ لندن ۱۸۵۸ء صفحہ میں لکھا ہے
که شرقی مؤرخوں کی کثرت رائے یہی ہے کہ افغان قوم بنی اسرائیل کے دس فرقوں کی
اولاد سے ہیں اور یہی رائے افغانوں کی اپنی ہے۔اور یہی مورخ اس کتاب کے صفحہم میں
لکھتا ہے کہ افغانوں کے پاس اس بات کے ثبوت کے لئے ایک دلیل ہے جس کو وہ یوں
پیش کرتے ہیں کہ جب نادر شاہ ہند کی فتح کے ارادہ سے پشاور پہنچا تو یوسف زئی قوم کے
سرداروں نے اس کی خدمت میں ایک بائبل عبرانی زبان میں لکھی ہوئی پیش کی اور ایسا ہی
کئی دوسری چیزیں پیش کیں جو ان کے خاندانوں میں اپنے قدیم مذہب کے رسوم ادا
کرنے کے لئے محفوظ چلی آتی تھیں۔اس کیمپ کے ساتھ یہودی بھی موجود تھے جب
ان
کو یہ چیزیں دکھلائی گئیں تو فوراً انہوں نے ان
کو پہچان لیا اور پھر یہی مؤرخ اپنی کتاب
کے صفحہ چہارم کے بعد لکھتا ہے کہ عبداللہ خان ہراتی کی رائے میرے نزدیک بہت قابل
اعتبار ہے جس کا خلاصہ یہ ہے:۔ملک طالوت (سال کے دو بیٹے تھے ایک کا نام افغان
دوسرے کا نام جالوت۔افغان اس قوم کا مورث اعلیٰ تھا۔داؤد اور سلیمان کی حکومت کے
1۔James Bryce, 2۔Alexander Burnes, 3۔G۔B۔malleson, 4۔J۔P۔Ferrier

147۔فلسطین سے کشمیر تک
مسیح ہندوستان میں
بعد بنی اسرائیل میں خانہ جنگی شروع ہو گئی اور فرقے فرقے الگ الگ بن گئے۔بخت نصر
کے زمانہ تک یہی حالت رہی۔بخت نصر نے چڑھائی کر کے ستر ہزار یہودی قتل کئے اور شہر
نتباہ کیا۔اور باقی یہودیوں کو قید کر کے بابل لے گیا۔اس مصیبت کے بعد افغان کی اولاد
خوف کے مارے جو دیا سے ملک عرب میں بھاگ کر جابسے اور بہت عرصہ تک یہاں آباد
رہے۔لیکن چونکہ پانی اور زمین کی قلت تھی اور انسان اور حیوان کو تکلیف تھی اس لئے
انہوں نے ہندوستان کی طرف چلے آنے کا ارادہ کیا۔ابدالیوں کا ایک گروہ عرب میں پڑا رہا
اور ( حضرت ) ابوبکر کی خلافت کے زمانہ میں ان کے ایک سردار نے ان کا رشتہ خالد بن ولید
سے قائم کیا۔۔جب ایران اہل عرب کے قبضہ میں آیا تو یہ قوم عرب
سے نکل کر ایران کے علاقوں فارس اور کرمان میں جابسے۔اور حملہ چنگیز خان تک یہیں
بستے رہے۔اس کے مظالم کی تاب نہ لا کر ابدالی فرقہ مکران سندھ اور ملتان کے راستے
ہندوستان پہنچا۔لیکن یہاں انہیں چین نصیب نہ ہوا (آخر کار ) وہ کوہ سلیمان پر جا
ٹھہرے۔باقی ماندہ ابدالی فرقے کے لوگ بھی یہاں جمع ہو گئے۔ان کے چوبیس فرقے
تھے جو افغان کی اولاد میں سے تھے جس کے تین بیٹے تھے جن کے نام سرابند (سرابان)
ارکش ( گرگشت) کرلن (بطان) ان میں ہر ایک کے آٹھ فرزند ہوئے جن کے نام پر
چوبیس قبیلے ہوئے۔ان کے نام مع قبائل یہ ہیں:۔سرا بند کے بیٹے
قبائل کے نام گرگشت (ارکش) کے بیٹے
قبائل کے نام
ابدال
ابدالی
خلج
خلجی غلہ کی
یوسف
یوسف زئی
کا کر
کا کری
بابور
با بوری
جمهوربین
جمورینی
وزیر
وزیری
ستوریان
ستوریانی
لوہان
لوہانی
پین
پینی

فلسطین سے کشمیر تک
تکانی
خوگیانی
تکان
خوگیان
نصری
شرانی
شران
قبائل
کرلن کے بیٹے
قبائل
کرین کے بیٹے
زازی
بٹیمی
زاز
باب
سوری
بالي
بنانیشی
سور
بنکنیش
آفریدی
لنڈ بیوری
آفرید
طوری
لنڈ ہیپور
طور
تَمَّ كَلامُهُ
اور کتاب مخزن افغانی * تالیف خواجہ نعمت اللہ ہراتی بعہد جہانگیر شاہ تالیف شده ۱۰۱۱
ہجری جس کو پروفیسر برنہارڈ ڈورن (خار کو یونیورسٹی) نے بمقام لندن ترجمہ کر کے
۱۸۳۶ء میں شائع کیا ہے اس کے مفصلہ ذیل ابواب میں یہ بیان ہے۔باب اول میں بیان ” تاریخ یعقوب اسرائیل ہے جس سے اس (افغان) قوم کا شجرہ
نسب شروع ہوتا ہے۔باب دوم میں مضمون تاریخ شاہ طالوت ہے۔یعنی افغانوں کا شجرہ نسب طالوت سے
ملایا گیا ہے۔صفحہ ۲۲ و ۲۳ میں لکھا ہے کہ طالوت کے دو بیٹے تھے۔برخیاہ اور ارمیاہ۔برخیاہ کا بیٹا آصف
تھا اور ارمیاہ کا افغان۔اور صفحہ ۲۴ میں لکھا ہے کہ افغان کے ۲۴ بیٹے تھے اور افغان کی اولاد
کے برابر کوئی اور اسرائیلی قبیلہ میں نہ تھا۔اور صفحہ ۶۵ میں لکھا ہے کہ بخت نصر نے تمام شام
معتبر تواریخ مثلاً تاریخ طبری، مجمع الانصاب گزیدہ جہاں کشائی مطلع الانوار ، معدن اکبر سے خلاصہ کر
کے یہ کتاب بنائی گئی ہے۔(دیکھو صفحہ ۳ دیباچہ از مصنف)

پر قبضہ کر لیا اور اقوام بنی اسرائیل کو جلا وطن کر کے غور، غزنی، کابل، قندہار اور کوہ فیروز کے
کو ہستانی علاقوں میں لا بسایا جہاں خاص کر آصف اور افغان کی اولا درہ پڑی۔باب سوم میں یہ بیان ہے کہ بخت نصر نے جب بنی اسرائیل کو شام سے نکال دیا تو آصف
اور افغان کی نسل کے چند قبائل عرب میں جاگزین ہوئے۔اور عرب ان کو بنی اسرائیل اور
بنی افغان کے ناموں سے نامزد کرتے تھے۔اور اس کتاب کے صفحہ ۱۳۷ ۳۸ مصنف مجمع الانساب اور مستوفی مصنف تاریخ گزیدہ کے
حوالہ سے تفصیلاً بیان کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حین حیات میں خالد بن ولید نے
ان افغانوں کی طرف دعوت اسلام کا پیغام بھیجا جو بخت نصر کے واقعہ کے بعد غور کے علاقہ
ہی میں رہ پڑے تھے۔افغان سردار بسر براہی قیس جو ۳۷ پشتوں کے بعد طالوت کی اولاد
تھا حاضر خدمت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوئے۔قیس کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے عبدالرشید رکھا۔(اس جگہ عبدالرشید قیس کا شجرہ نسب طالوت (سال) تک دیا ہے)۔نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سرداروں کا نام پٹھان رکھا جس کے معنی سُگان جہاز کے
ہیں۔کچھ عرصہ کے بعد سردار واپس اپنے ملک میں آئے اور اسلام کی تبلیغ کی۔اور اسی کتاب مخزن افغانی کے صفحہ ۶۳ میں لکھا ہے کہ بنی افغنہ یا بنی افغان ناموں کی نسبت فرید
الدین احمد اپنی کتاب رسالہ انساب افغانیہ میں مفصلہ ذیل عبارت لکھتا ہے:۔”بخت نصر
مجوسی جب بنی اسرائیل اور شام کے علاقوں پر مستولی ہوا اور یروشلم کو تباہ کیا تو بنی اسرائیل کو
قیدی اور غلام بنا کر جلا وطن کر دیا اور اس قوم کے کئی قبیلے جو موسوی شریعت کے پابند تھے
اپنے ساتھ لے گیا اور حکم دیا کہ وہ آبائی مذہب چھوڑ کر خدا کی بجائے اس کی پرستش
کریں۔لیکن انہوں نے انکار کیا۔بنا بریں بخت نصر نے نہایت عاقل اور فہیم لوگوں میں
سے دو ہزار کو مار ڈالا اور باقیوں کے لئے حکم دیا کہ اس کے مقبوضات اور شام سے کہیں باہر
چلے جائیں۔ان کا ایک حصہ ایک سردار کے ماتحت بخت نصر کے مقبوضات سے نکل کر
کو ہستان غور میں چلا گیا اور یہاں ان کی اولا درہ پڑی۔دن بدن ان کی تعداد بڑھتی گئی اور
لوگوں نے ان کو بنی اسرائیل بنی آصف اور بنی افغان کے ناموں سے موسوم کیا۔

صفحہ ۶۴ میں مصنف مذکور کا قول ہے کہ معتبر کتب مثلاً تاریخ افغانی، تاریخ غوری و غیره
میں یہ دعویٰ درج ہے " افغان بہت زیادہ حصہ تو بنی اسرائیل ہیں اور کچھ حصہ قبطی“۔نیز
ابوالفضل کا بیان ہے کہ بعض افغان اپنے آپ کو مصری الاصل سمجھتے ہیں اور یہ وجہ پیش
کرتے ہیں کہ جب بنی اسرائیل یروشلم سے مصر واپس گئے۔اس فرقہ (یعنی افغان ) نے
ہندوستان کو نقل مقام کیا۔اور صفحہ ۶۴ میں فرید الدین احمد افغان کے نام کی بابت یہ لکھتا
ہے:۔افغان نام کی نسبت بعض نے یہ لکھا ہے کہ ( شام سے ) جلا وطنی کے بعد جب وہ
ہر وقت اپنے وطن مالوف کا دل میں خیال لاتے تھے تو آہ وفغان کرتے تھے لہذا ان کا نام
افغان ہوا اور یہی رائے سر جان ملکم کی ہے دیکھو ہسٹری آف پرشیا جلد اصفحہ ۱۰۱۔اور صفحہ ۶۳ میں مہابت خان کا بیان ہے کہ ”چوں ایشان از توابع ولواحق سلیمان علیہ السلام
اند بنابراں ایشان را مردم عرب سلیمانی گویند
اور صفحہ ۶۵ میں لکھا ہے تقریباً تمام مشرقی مؤرخوں کی یہی تحقیقات ہے کہ افغان قوم کا
اپنا یہی اعتقاد ہے کہ وہ یہودی الاصل ہیں۔اور اس رائے کو زمانہ حال کے بعض مؤرخوں
نے بھی اختیار کیا ہے یا غالباً صحیح سمجھا ہے۔۔۔۔اور یہ رواج کہ افغان یہودیوں
کے نام اپنے نام رکھتے ہیں بیشک افغانوں کے مسلمان ہو جانے کی وجہ سے ہے (لیکن
مترجم برنہارڈ دورن کا یہ خیال کوئی ثبوت نہیں رکھتا۔پنجاب کے شمال و مغربی حصہ میں اکثر
ایسی قومیں ہندی الاصل آباد ہیں جو آباد ہوگئی ہیں لیکن ان کے نام یہودی ناموں کی طرز پر
ہرگز نہیں۔جس سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان ہو جانے سے ایک قوم میں
یہودی نام داخل نہیں ہو جاتے ) افغان کے خط و خال یہودیوں سے حیرت انگیز طور پر
مشابہت رکھتے ہیں اور اس بات کو ان محققوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے جو افغانوں کے
دعوائے یہودی الاصل ہونے پر کچھ التفات نہیں کرتے۔اور یہی ایک ثبوت ہے جو ان کے
یہودی الاصل ہونے کے بارے میں مل سکتا ہے۔سرجان ملکم کے الفاظ اس بارے میں
یہ ہیں : اگر چہ افغانوں کا (یہودیوں کی ) معز نسل سے ہونے کا دعویٰ بہت مشتبہ ہے۔لیکن ان کی شکل و ظاہری خط و خال اور ان کے اکثر رسوم سے یہ امرصاف ظاہر ہے کہ وہ

(افغان) فارسیوں، تاتاریوں اور ہندیوں سے ایک جدا قوم ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ
صرف یہی بات اس بیان
کو معتبر ٹھہراتی ہے جس کی مخالفت بہت سے قوی واقعات کرتے
ہیں اور جس کا کوئی صاف ثبوت نہیں ملتا۔اگر ایک قوم کی دوسری قوم کے ساتھ شکل و وضع
میں مشابہت رکھنے سے کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے تو کشمیری اپنے یہودیوں والے خط و خال کی
وجہ سے یقیناً یقیناً یہودی الاصل ثابت ہوں گے اور اس بات کا صرف بر نیر نے ہی نہیں
بلکہ فارسٹر اور شاید دیگر محققوں نے ذکر کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔اگر چہ فارسٹر بر نیر کی رائے
کو تسلیم نہیں کرتا تاہم وہ اقرار کرتا ہے کہ جب وہ کشمیریوں میں تھا تو اس نے خیال کیا کہ وہ
ایک یہودیوں کی قوم کے درمیان رہتا ہے۔اور کتاب ڈکشنری آف جیوگرافی مرتبہ اے کے جانسٹن کے صفحہ ۲۵۰ میں کشمیر کے لفظ
کے بیان میں یہ عبارت ہے:۔یہاں کے باشندے دراز قد ، قوی ہیکل، مردانہ شباہت
والے، عورتیں مکمل اندام والیس، خوبصورت ، بلند خمدار بینی والے ، شکل و وضع میں بالکل
یہودیوں کے مشابہ ہیں۔اور سول اینڈ ملٹری گزٹ ( مطبوعہ ۲۳ / نومبر ۱۸۹۸ء صفحریه ) میں بعنوان مضمون سواتی
اور آفریدی (اقوام ) لکھا ہے کہ ہمیں ایک اعلیٰ درجہ کا قیمتی اور دلچسپ مضمون ملا ہے جو
برٹش ایسوسی ایشن کے ایک حال کے جلسہ میں ایسوسی ایشن مذکورہ کی شاخ متعلقہ تاریخ
طبعی نوع انسان میں پیش کیا گیا ہے اور جو کمیٹی تحقیقات تاریخ طبعی انسان کے موسم سرما
کے جلسہ میں ابھی سنایا جاتا ہے۔ہم وہ کمل مضمون ذیل میں درج کرتے ہیں۔ہندوستان کی مغربی سرحد کے پٹھان یا پکٹان باشندوں کا حال قدیمی
تاریخوں میں موجود ہے اور بہت سے فرقوں کا ذکر ہیروڈوٹس نے اور سکندراعظم کے تاریخ
نویسوں نے کیا ہے۔وسطی زمانہ میں اس پہاڑ کا غیر آباد اور ویرانہ کا نام روہ تھا۔اور اس
علاقہ کے باشندوں کا نام رہیلہ تھا اور اس میں شک نہیں کہ یہ رسیلے یا پٹھان قوم افغانان
کے نام و نشان سے پہلے ان علاقوں میں آباد تھے۔اب سارے افغان پٹھانوں میں شمار
کئے جاتے ہیں کیونکہ وہ پٹھانی زبان یعنی پشتو بولتے ہیں۔لیکن وہ ان سے کسی رشتہ کا اقرار
SWATIS AND AFRIDIS by Sir Thomas Holdich, The Civil and Military

نہیں کرتے۔اور ان کا دعویٰ ہے کہ ہم بنی اسرائیل ہیں یعنی ان فرقوں کی اولاد ہیں جن کو
بخت نصر قید کر کے بابل لے گیا تھا۔مگر سب نے پشتو زبان کو اختیار کر لیا ہے۔اور سب اسی
مجموعه قوانین ملکی کو مانتے ہیں جس کا نام پکتان والی ہے اور جس کے بہت سے قواعد پرانی
موسوی شریعت سے عجیب طور پر مشابہت رکھتے ہیں اور بعض اقوام راجپوت کے پرانے
رسم و رواج سے بھی ملتے جلتے ہیں۔اگر ہم اسرائیلی آثار کوز پر نظر رکھ کر دیکھیں تو ظاہر ہوگا کہ پٹھانوں کی قومیں دو
بڑے حصوں میں منقسم ہو سکتی ہیں۔یعنی اول وہ فرقے ہندی الاصل ہیں جیسے وزیری،
آفریدی ، اورک زئی وغیرہ۔دوسرے افغان جو سامی (SEMITIC) ہونے کا دعویٰ
کرتے ہیں اور سرحد پر زیادہ آبادی انہی کی ہے۔اور کم سے کم یہ ممکن ہے کہ پاکنان والی جو
ایک غیر مکتوب ضابطہ قواعد ملکی ہے۔سب کا مل کر تیار ہوا ہے اس میں ہم دیکھتے ہیں کہ
موسوی احکام راجپوتی رسوم سے ملے ہوئے ہیں جن کی ترمیم اسلامی رسوم نے کی ہے۔وہ
افغان جو اپنے تئیں درانی کہلاتے ہیں اور جب سے کہ درانی سلطنت کی بنیاد پڑی ہے
یعنی ۱۵۰ سال سے اپنے تئیں درانی ہی نامزد کر تے آئے ہیں کہتے ہیں کہ وہ اصلا اسرائیلی
فرقوں کی اولاد سے ہیں اور ان کی نسل کش (قیس) سے جاری ہوتی ہے جس کو حضرت محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم) نے پٹھان کے نام سے موسوم کیا۔جس کے معنی سریانی زبان میں
سگان کے ہیں کیونکہ اس نے لوگوں کو اسلام کی لہروں میں (کشتی کی طرح ) چلانا تھا۔اگر ہم قوم افغان کا قوم اسرائیل سے کوئی قدیمی رشتہ نہ مانیں تو ان
اسرائیلی ناموں کی کوئی وجہ بیان کرنا ہمارے لئے مشکل ہو جاتا ہے جو عام طور پر رائج ہیں۔اور بعض رسوم مثلاً عید فضح کے تہوار کے رائج ہونے کی وجہ بیان کرنا اور بھی ہمارے لئے
دشوار ہو جاتا ہے۔اور قوم افغان کی یوسف زئی شاخ اگر عید فصح کی حقیقت کو سمجھ کر نہیں
مناتے تو کم سے کم ان کا تہوار عید فضح کی نہایت عجیب اور عمدہ نقل ہے۔ایسا ہی اسرائیلی
رشتہ نہ ماننے کی حالت میں ہم اس اصرار کی بھی کوئی وجہ نہیں بتلا سکتے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ
افغانوں کو اس روایت کے بیان کرنے اور اس پر قائم رہنے میں ہے۔اس سے معلوم ہوتا

ہے کہ اس روایت کی صداقت کی کوئی اصلی بنیا دضرور ہوگی۔بلیو (BELLEW ) کی
رائے ہے کہ اسرائیلی رشتہ کا درحقیقت سچا ہونا ممکن ہے مگر وہ بیان کرتا ہے کہ افغانوں کی
تین بڑی شاخوں میں سے جو اپنے تئیں قیس کی اولاد بیان کرتے ہیں کم سے کم ایک شاخ
سارا بور کے نام سے موسوم ہے اور یہ لفظ پشتو زبان میں اس نام کا ترجمہ ہے جو پرانے زمانے
میں سورج بنسی راجپوتوں کا نام تھا جن کی نسبت یہ معلوم ہے کہ ان کی بستیاں مہا بھارت کی
لڑائی میں چندر بنسی خاندان سے شکست کھا کر افغانستان میں آبسی تھیں۔اس طرح معلوم
ہوا کہ ممکن ہے کہ افغان بنی اسرائیل ہوں جو قدیمی راجپوتوں میں مل گئے ہوں اور ہمیشہ
سے میری نظر میں افغانوں کے اصل ونسل کے مسئلہ کا صحیح حل نہایت ہی اغلب طور پر یہی
معلوم ہوتا رہا ہے۔بہر نمط آج کل کے افغان روایت و تامل کی بنا پر اپنے تئیں برگزیدہ قوم
یعنی ابراہیم کی اولاد میں سے شمار کرتے ہیں۔ان تمام تحریرات کو جو نامی مؤلفوں کی کتابوں میں سے ہم نے لکھی ہیں یکجائی طور پر
تصور میں لانے سے ایک صادق کو یقین کامل ہو سکتا ہے کہ یہ قو میں جو افغان اور کشمیری اس
ملک ہندوستان اور اس کے حدود اور نواح میں پائی جاتی ہیں دراصل بنی اسرائیل ہیں۔اور
ہم اس کتاب کے دوسرے حصہ میں انشاء اللہ زیادہ تر تفصیل سے اس بات کو ثابت کریں
گے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے اس سفر دور دراز یعنی ہندوستان کے سفر کی علت غائی یہی
تھی کہ تا وہ اس فرض سے سبکدوش ہو جائیں جو تمام اسرائیلی قوموں کو تبلیغ کا فرض ان کے
ذمہ تھا جیسا کہ وہ انجیل میں اس بات کی طرف اشارہ بھی کر چکے ہیں۔پس اس حالت میں
یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ وہ ہندوستان اور کشمیر میں آئے ہوں۔بلکہ تعجب اس بات میں
ہے کہ بغیر ادا کرنے اپنے فرض منصبی کے وہ آسمان پر جا بیٹھے ہوں۔اب ہم اس حصہ کو ختم
کرتے ہیں۔وَالسّلام على مَنِ اتَّبع الهدى
( مسیح ہندوستان میں۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 93 تا 107 )

ستاره قیصریه ، تریاق ا
ستارہ قیصریہ (1899ء)
فلسطین سے کشمیر تک
بہت سے قطعی دلائل اور نہایت پختہ وجوہ سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام
صلیب پر فوت نہیں ہوئے بلکہ خدا نے اس پاک نبی کو صلیب پر سے بچالیا۔اور آپ
خدا تعالیٰ کے فضل سے نہ مر کر بلکہ زندہ ہی قبر میں نشی کی حالت میں داخل کیے گئے۔اور پھر
زندہ ہی قبر سے نکلے جیسا کہ آپ نے انجیل میں خود فرمایا تھا کہ میری حالت یونس نبی کی
حالت سے مشابہہ ہوگی۔آپ کی انجیل میں الفاظ یہ ہیں کہ یونس نبی کا معجزہ دکھلاؤں گا سو
آپ نے یہ معجزہ دکھلایا کہ زندہ ہی قبر میں داخل ہوئے اور زندہ ہی نکلے۔یہ وہ باتیں ہیں
یہ
جوا انجیلوں سے ہمیں معلوم ہوتی ہیں۔لیکن اس کے علاوہ ایک بڑی خوشخبری جو ہمیں ملی ہے
وہ یہ ہے کہ دلائل قاطعہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر سری نگر کشمیر
میں موجود ہے اور یہ امر ثبوت کو پہنچ گیا ہے کہ آپ یہودیوں کے ملک سے بھاگ کر نصیبین
کی راہ سے افغانستان میں آئے۔اور ایک مدت تک کو دلغمان میں رہے۔اور پھر کشمیر میں
آئے اور ایک سو بیس برس کی عمر پا کر سرینگر میں آپ کا انتقال ہوا۔اور سرینگر محلہ خانیار میں
آپ کا مزار ہے چنانچہ اس بارے میں میں نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے
مسیح ہندوستان میں۔یہ ایک بڑی فتح ہے جو مجھے حاصل ہوئی ہے۔اور میں جانتا ہوں کہ
جلد تر یا کچھ دیر سے اس کا نتیجہ ہوگا کہ یہ دو بزرگ تو میں عیسائیوں اور مسلمانوں کی جو مدت
سے بچھڑی ہوئی ہیں۔باہم شیر وشکر ہو جائیں گی۔(ستارہ قیصریہ۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 123 تا 124 )
تریاق القلوب (1900ء)
میں نشانوں کے ساتھ بھیجا گیا ہوں اور ایک بڑا بھاری معجزہ میرا یہ ہے کہ میں نے حسی
بدیہی ثبوتوں کے ذریعہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کو ثابت کر دیا ہے اور ان کی
جائے وفات اور قبر کا پتہ دے دیا ہے۔چنانچہ جو شخص میری کتاب مسیح ہندوستان میں اوّل
سے آخر تک پڑھے گا۔گو وہ مسلمان ہو یا عیسائی یا یہودی یا آریہ ممکن نہیں کہ اس کتاب
کے پڑھنے کے بعد اس بات کا وہ قائل نہ ہو جائے کہ مسیح کے آسمان پر جانے کا خیال لغو اور

جھوٹ اور افترا ہے۔غرض یہ ثبوت نظری حد تک محدود نہیں بلکہ نہایت صاف اور اجلی
بدیہیات ہے جس سے انکار کرنا نہ صرف بعید از انصاف بلکہ انسانی حیا سے دُور ہے۔تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 145)
تیسری صورت صلیبی مذہب پر غلبہ پانے کی یہ ہے کہ آسمانی نشانوں سے اسلام کی برکت
اور عزت ظاہر کی جائے اور زمین کے واقعات سے امور محسوسہ بدیہیہ کی طرح یہ ثابت کیا
جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ جسم عنصری کے ساتھ
آسمان پر گئے بلکہ اپنی طبعی موت سے مرگئے۔اور یہ تیسری صورت ایسی ہے کہ ایک
متعصب عیسائی بھی اقرار کر سکتا ہے کہ اگر یہ بات بپایہ ثبوت پہنچ جائے کہ حضرت مسیح
صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ آسمان پر گئے تو پھر عیسائی مذہب باطل ہے اور کفارہ اور
تثلیث سب باطل اور پھر اس کے ساتھ جب آسمانی نشان بھی اسلام کی تائید میں دکھلائے
جائیں تو گویا اسلام میں داخل ہونے کے لئے تمام زمین کے عیسائیوں پر رحمت کا دروازہ
کھول دیا جائے گا۔سو یہی تیسری صورت ہے جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں۔خدا تعالیٰ
نے ایک طرف تو مجھے آسمانی نشان عطا فرمائے ہیں اور کوئی نہیں کہ ان میں میرا مقابلہ
کر سکے۔اور دنیا میں کوئی عیسائی نہیں کہ جو آسمانی نشان میرے مقابل پر دکھلا سکے۔اور
دوسرے خدا کے فضل اور کرم اور رحم نے میرے پر ثابت کر دیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام
نہ صلیب پر فوت ہوئے نہ آسمان پر چڑھے بلکہ صلیب سے نجات پاکر کشمیر کے ملک میں
آئے اور اسی جگہ وفات پائی۔یہ باتیں صرف قصہ کہانیوں کے رنگ میں نہیں ہیں بلکہ
بہت سے کامل ثبوتوں کے ساتھ ثابت ہو گئی ہیں جن کو میں نے اپنی کتاب مسیح ہندوستان
میں مفصل بیان کر دیا ہے۔اس لئے میں زور سے اور دعوے سے کہتا ہوں کہ جس کسر
صلیب کا بخاری میں وعدہ تھا اس کا پورا سامان مجھے عطا کیا گیا ہے اور ہر ایک معقل
گواہی دے گی کہ بجز اس صورت کے اور کوئی مؤثر اور معقول صورت کسر صلیب کی نہیں۔اب میں سوال کرتا ہوں کہ اگر میں جھوٹا ہوں اور مسیح موعود نہیں ہوں تو ہمارے مخالف
علماء اسلام بتلاویں کہ جب اُن کا مسیح موعود دنیا میں ظاہر ہوگا تو وہ کسر صلیب کے لئے کیا

کارروائی کرے گا اور ہمیں معقول طور پر سمجھا ئیں کہ کیا وہ ایسی کارروائی ہوگی جس سے
چالیس کروڑ عیسائی اپنے دین کا باطل ہونا دلی یقین سے سمجھ سکے۔اس سوال کے جواب
میں ہمارے گرفتار تقلید مولوی بجز اس کے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ جب ان کا مسیح آئے گا تو
لوگوں
کو تلوار سے مسلمان کرے گا اور ایسا سخت دل ہوگا کہ جزیہ بھی قبول نہیں کرے گا۔اس
کی تقسیم اوقات یہ ہوگی کہ کچھ حصہ دن کا تو لوگوں
کو قتل کرنے میں بسر کرے گا اور کچھ حصہ
دن کا جنگلوں میں جا کرسؤروں کو مارتا رہے گا۔اب ہر ایک عظمند موازنہ کرسکتا ہے کہ کیا وہ
امور جو اشاعت اسلام اور کسر صلیب کے لئے ہم پر کھولے گئے ہیں وہ دلوں کو کھینچنے والے
اور مؤثر معلوم ہوتے ہیں یا ہمارے مسلمان مخالفوں کے فرضی مسیح موعود کا یہ طریق کہ گویا وہ
آتے ہی بے خبر اور غافل لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دے گا۔یادر ہے کہ عیسائی مذہب اس
قدر دنیا میں پھیل گیا ہے کہ صرف آسمانی نشان بھی اس کے زیر کرنے کے لئے کافی نہیں
ہو سکتے کیونکہ مذہب کو چھوڑ نا بڑا مشکل امر ہے۔لیکن یہ صورت کہ ایک طرف تو آسمانی نشان
دکھلائے جائیں اور دوسرے پہلو میں اُن کے مذہب اور اُن کے اصولوں کا واقعات حقہ سے
تمام تانا بانا تو ڑ دیا جائے اور ثابت کر دیا جائے کہ حضرت مسیح کا مصلوب ہونا اور
پھر آسمان پر چڑھ جانا دونوں باتیں جھوٹ ہیں۔یہ طرز ثبوت ایسی ہے کہ بلا شبہ اس قوم
میں ایک زلزلہ پیدا کر دے گی۔کیونکہ عیسائی مذہب کا تمام مدار کفارہ پر ہے اور کفارہ کا
تمام مدار صلیب پر اور جب صلیب ہی نہ رہی تو کفارہ بھی نہ رہا۔اور جب کفارہ نہ رہا تو
مذہب بنیاد سے گر گیا۔ہم اپنے بعض رسالوں میں یہ بھی لکھ چکے ہیں کہ صلیب کا عقیدہ خود
ایسا ہے جس سے حضرت مسیح کسی طرح بچے نبی نہیں ٹھہر سکتے کیونکہ جبکہ توریت کی رو سے
مصلوب ملعون ہوتا ہے اور لعنت کا مفہوم لغت کے رو سے یہ ہے کہ کسی شخص کا دل خدا تعالیٰ
سے بکلی برگشتہ ہو جائے اور خدا سے بیزار ہو جائے اور خدا اُس سے بیزار ہو جائے اور وہ
خدا کا دشمن ہو جائے اور خدا اُس کا دشمن ہو جائے۔اسی لئے لعین شیطان کا نام ہے۔سو
ملعون ہو جانا اور لعنتی بن جانا جس کا مفہوم اس قدر بد ہے۔یہ سخت تاریکی کیونکر مسیح جیسے
راستباز کے دل پر وارد ہوسکتی ہے؟ معلوم ہوتا ہے کہ عیسائیوں نے کفارہ کا منصوبہ بنانے

·

آج 10 میں سے 10 باقی