کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 14

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے وقت لعنت کے مفہوم پر ذرہ غور نہیں کی اور بھول گئے ورنہ ممکن نہ تھا کہ وہ لقب جو
شیطان پلید کو دیا گیا ہے وہی نعوذ باللہ حضرت مسیح کو دیتے۔نہایت ضروری ہے کہ اب بھی
عیسائی صاحبان عربی اور عبرانی کی کتابوں کو غور سے دیکھ کر لعنت کے مفہوم کو سمجھ لیں کہ یہ کیا
چیز ہے۔انہیں کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ یہ لفظ صرف اس شخص پر اطلاق پاتا ہے
جس کا دل سیاہ اور ناپاک اور خدا سے دُور اور شیطان کی طرح ہو گیا ہو اور تمام تعلقات خدا تعالیٰ
سے ٹوٹ گئے ہوں۔میں نہیں سمجھ سکتا کہ کون ایماندار یہ ناپاک لقب اس راستباز کی نسبت
روارکھ سکتا ہے جس کا نام انجیل میں نورلکھا ہے۔کیا وہ نور کسی زمانہ میں تاریکی ہو گیا تھا؟ کیا
وہ جو درحقیقت خدا سے ہے اس کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ در حقیقت شیطان سے ہے؟
ماسوا اس کے جبکہ یہ حقیقت بھی کھل گئی کہ حضرت مسیح ہرگز مصلوب نہیں ہوئے اور کشمیر
میں اُن کی قبر ہے تو اب راستی کے بھوکے اور پیاسے کیونکر عیسائی مذہب پر قائم رہ سکتے
ہیں۔یہ سامان کسر صلیب کا ہے جو خدا نے آسمان سے پیدا کیا ہے نہ یہ کہ مار مار کر لوگوں کو
مسلمان بناویں۔ہماری قوم کے علماء اسلام کو ذرہ ٹھہر کر سوچنا چاہیئے کہ کیا جبر سے کوئی
مسلمان ہوسکتا ہے اور کیا جبر سے کوئی دین دل میں داخل ہوسکتا ہے۔تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد 15 صفحه 167 تا 170 )
عیسائی مذہب پر فتح پانے کا بجز حضرت
مسیح کی طبعی موت ثابت کرنے اور صلیبی موت
کے خیال کے جھوٹا ثابت کرنے کے اور کوئی طریق نہیں سو یہ خدا نے بات پیدا کر دی ہے
نہ ہم نے کہ کمال صفائی سے ثابت ہوگیا کہ حضرت مسیح صلیب سے جان بچا کر کشمیر میں
آگئے تھے اور وہیں فوت ہوئے۔یہ وہ اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے جیسا کہ آفتاب کا آسمان پر
چمکنا۔منہ
تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 169 حاشیہ )
اور عیسائیوں کی نسبت جو اتمام حجت کیا گیا وہ بھی دو قسم پر ہے۔ایک وہ کتابیں ہیں جو
میں نے عیسائیوں کے خیالات کے رد میں تالیف کیں جیسا کہ براہین احمدیہ اور نورالحق اور
کشف الغطاء وغیرہ۔دوسرے وہ نشان جو عیسائیوں پر حجت پوری کرنے کے لئے میں

نے دکھلائے اور میں نے ان کتابوں میں جو عیسائیوں کے مقابل پر لکھی گئی ہیں ثابت کر دیا
ہے کہ عیسائیوں کا خونِ مسیح اور کفارہ کا مسئلہ ایسا غلط ہے کہ ایک دانشمند اور منصف کے لئے
کافی ہے کہ اسی مسئلہ پر غور کر کے خدا سے ڈرے اور اس مذہب سے علیحدہ ہو جائے اور
میں نے ان کتابوں میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو عنتی ٹھہرانے کا عقیدہ جو
عیسائیوں کے مذہب کا اصل الاصول ہے ایسا صریح البطلان ہے کہ ایک سطحی خیال کا
انسان بھی معلوم کر سکتا ہے کہ کسی طرح ممکن نہیں کہ ایسا مذہب سچا ہو جس کی بنیاد ایسے
عقیدے پر ہو جو ایک راستباز کے دل کو لعنت کے سیاہ داغ کے ساتھ ملوث کرنا چاہتا ہے
کیونکہ لعنت کا لفظ جو عربی اور عبرانی میں مشترک ہے نہایت پلید معنے رکھتا ہے اور اس لفظ
کے ایسے خبیث معنے ہیں کہ بجز شیطان کے اور کوئی اس کا مصداق نہیں ہوسکتا۔کیونکہ عربی
اور عبرانی کی زبان میں ملعون اس کو کہتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہمیشہ کے لئے
رڈ کیا جائے۔اسی وجہ سے لعین شیطان کا نام ہے۔کیونکہ وہ ہمیشہ کے لئے رحمت الہی سے
رڈ کیا گیا ہے۔اور خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں توریت سے قرآن شریف تک کسی ایسے
شخص کی نسبت ملعون ہونے کا لفظ نہیں بولا گیا جس نے انجام کا رخدا کی رحمت اور فضل
سے حصہ لیا ہو۔بلکہ ہمیشہ سے یہ ملعون اور لعنتی کا لفظ انہی ازلی بدبختوں پر اطلاق پاتا رہا
ہے جو ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت اور نجات اور نظر محبت سے بے نصیب کئے گئے
اور خدا کے لطف اور مہربانی اور فضل سے ابدی طور پر دور اور مہجور ہو گئے اور ان کا رشتہ دائمی
طور پر خدا تعالیٰ سے کاٹ دیا گیا اور اُس جہنم کا خلود اُن کے لئے قرار پایا جو خدا تعالیٰ کے
غضب کا جہنم ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمت میں داخل ہونے کی امید نہ رہے۔اور نبیوں کے
منہ سے بھی یہ لفظ کبھی ایسے اشخاص کی نسبت اطلاق نہیں پایا جو کسی وقت خدا کی ہدایت اور
فضل اور رحم سے حصہ لینے والے تھے۔اس لئے یہودیوں کی مقدس کتاب اور اسلام کی
مقدس کتاب کی رُو سے یہ عقیدہ متفق علیہ مانا گیا ہے کہ جو شخص ایسا ہو کہ خدا کی کتابوں میں
اُس پر ملعون کا لفظ بولا گیا ہو۔وہ ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت سے محروم اور بے
نصیب ہوتا ہے۔جیسا کہ اس آیت میں یہی اشارہ ہے۔مَلْعُوْنِيْنَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا

وَقُلُو اتقتيلا یعنی زنا کار اور زنا کاری کی اشاعت کرنے والے جو مدینہ میں ہیں یہ
لعنتی ہیں یعنی ہمیشہ کے لئے خدا کی رحمت سے رڈ کئے گئے اس لئے یہ اس لائق ہیں کہ
جہاں ان
کو پاؤ قتل کر دو۔پس اس آیت میں اس بات کی طرف یہ عجیب اشارہ ہے کہ لعنتی
ہمیشہ کے لئے ہدایت سے محروم ہوتا ہے اور اس کی پیدائش ہی ایسی ہوتی ہے جس پر جھوٹ
اور بدکاری کا جوش غالب رہتا ہے۔اور اسی بنا پر قتل کرنے کا حکم ہوا کیونکہ جو قابل علاج
نہیں اور مرض متعدی رکھتا ہے اس کا مرنا بہتر ہے۔اور یہی توریت میں لکھا ہے کہ لعنتی
ہلاک ہو گا۔علاوہ اس کے ملعون کے لفظ میں یہ کس قدر پلید معنی مندرج ہیں کہ عربی اور
عبرانی زبان کی رُو سے ملعون ہونے کی حالت میں ان لوازم کا پایا جانا ضروری ہے کہ شخص
ملعون اپنی دلی خواہش سے خدا تعالیٰ سے بیزار ہو اور خدا تعالیٰ اس سے بیزار ہو اور وہ خدا تعالیٰ
سے اپنے دلی جوش کے ساتھ دشمنی رکھے اور ایک ذرہ محبت اور تعظیم اللہ جل شانه
کی اُس کے دل میں نہ ہو۔اور ایسا ہی خدا تعالیٰ کے دل میں بھی ایک ذرہ اُس کی محبت نہ
ہو یہاں تک کہ وہ شیطان کا وارث ہو نہ خدا کا۔اور یہ بھی لعنتی ہونے کے لوازم میں سے
ہے کہ شخص ملعون خدا تعالیٰ کی شناخت اور معرفت اور محبت سے بکلی بے نصیب ہو۔اب
ظاہر ہے کہ یہ لعنت اور ملعون ہونے کی حالت کا مفہوم ایسا نا پاک مفہوم ہے کہ ایک ادنیٰ
سے ادنی ایماندار کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا چہ جائیکہ حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت اس
کو منسوب کیا جائے کیونکہ ملعون ہونے سے مراد وہ سخت دلی کی تاریکی ہے جس میں ایک
ذرہ خدا کی معرفت کا نور خدا کی محبت کا نور خدا کی تعظیم کا نور باقی نہ ہو۔پس کیا روا ہے کہ
ایسے مردار کی سی حالت ایک سیکنڈ کے لئے بھی مسیح جیسے راستباز کی طرف منسوب کی
جائے۔کیا نور اور تاریکی دونوں جمع ہو سکتی ہیں۔لہذا اس سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے
کہ عیسائی مذہب کے یہ عقائد سراسر باطل ہیں۔نیک دل انسان ایسی نجات سے بیزار ہو گا
جس کی اوّل شرط یہی ہو کہ ایک پاک اور معصوم اور خدا کے پیارے کی نسبت یہ اعتقا درکھا
جائے کہ وہ ملعون ہو گیا اور اُس کا دِل عمد أخدا سے برگشتہ ہو گیا اور اس کے سینہ میں سے خدا
شناسی کا نور جاتا رہا اور وہ شیطان کی طرح خدا تعالیٰ کا دشمن ہو گیا۔اور خدا سے بیزار ہو گیا
الاحزاب : 62

تریاق القلور
فلسطین سے
کشمیر تک
اور شیطان کا وارث ہو گیا اور اُس کا سارا دل سیاہ ہو گیا۔اور لعنت کی زہرناک کیفیت سے
اُس کا دل اور اس کی آنکھیں اور اس کے کان اور اس کی زبان اور اس کے تمام خیالات
بھر گئے۔اور اس کی پلید زمین میں بحر لعنتی درختوں کے اور کچھ باقی نہ رہا۔کیا ایسے اصولوں
کو کوئی ایماندار اور شریف انسان اپنی نجات کا ذریعہ ٹھہراسکتا ہے اگر نجات کا یہی ذریعہ
ہے تو ہر ایک پاک دل شخص کا کانشنس یہی گواہی دے گا کہ ایسی نجات سے ہمیشہ کا عذاب
بہتر ہے۔تمام انسانوں کا اس سے مرنا بہتر ہے کہ لعنت جیسا سڑا ہوا کمر دار جو شیطان کی
خاص وراثت ہے مسیح جیسے پاک اور پاک دل کے منہ میں ڈالیں اور اس مردار کا اس کے
دل کو ذخیرہ بناویں اور پھر اس مکروہ عمل سے اپنی نجات اور رہائی کی امید رکھیں۔غرض یہ وہ
عیسائی تعلیم ہے جس کو ہم نے سراسر ہمدردی اور خیر خواہی کی راہ سے اپنی کتابوں میں رڈ کیا
ہے اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ یہ بھی ثابت کر کے دکھلایا ہے کہ خود حضرت مسیح علیہ السلام کا
سولی ملنا ہی جھوٹ ہے۔انجیل خود گواہی دیتی ہے کہ وہ سُولی نہیں ملے۔اور پھر خود
حضرت مسیح نے انجیل میں اپنے اس واقعہ کی مثال حضرت یونس کے واقعہ سے منطبق کی ہے اور
یہ کہا ہے کہ میرا قبر میں داخل ہونا اور قبر سے نکلنا یونس نبی کے مچھلی کے نشان سے مشابہ
ہے۔اور ظاہر ہے کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں نہ مردہ داخل ہوا تھا اور نہ مردہ نکلا تھا۔بلکہ
زندہ داخل ہوا اور زندہ ہی نکلا۔پھر اگر حضرت مسیح قبر میں مُردہ داخل ہوا تھا تو اس کے قصے
کو یونس نبی کے قصے سے کیا مشابہت۔اور ممکن نہیں کہ نبی جھوٹ بولے اس لئے یہ اس
بات پر یقینی دلیل ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ مُردہ ہونے
کی حالت میں قبر میں داخل ہوئے اور اگر موجودہ انجیلیں تمام و کمال اس واقعہ کے مخالف
ہوتیں تب بھی کوئی سچا ایماندار قبول نہ کرتا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا سولی پر مر جانے کا
واقعہ صحیح ہے کیونکہ اس سے صرف یہی نتیجہ نہیں نکلتا کہ حضرت مسیح اپنی اس مشابہت قرار
دینے میں جھوٹے ٹھہرتے ہیں اور مشابہت سراسر غلط ثابت ہوتی ہے بلکہ یہ نتیجہ بھی
نکلتا ہے کہ وہ نعوذ باللہ اُن بیلوں گدھوں کی طرح لعنتی بھی ہو گئے جن کی نسبت توریت میں
مار دینے کا حکم تھا اور نعوذ باللہ اُن کے دل میں لعنت کی وہ زہر سرایت کر گئی جس نے

شیطان کو ہمیشہ کے لئے ہلاک کیا ہے۔لیکن موجودہ انجیلوں میں سے وہ انجیلیں بھی اب
تک موجود ہیں جیسا کہ انجیل برنباس جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کے سولی ملنے سے
انکار کیا گیا ہے اور ان چار انجیلوں کو دوسری انجیلوں پر کچھ ترجیح نہیں کیونکہ یہ سب انجیلیں
حواریوں کے زمانہ کے بعد بعض یونان کے لوگوں نے بے سروپا روایات کی بنا پر لکھیں ہیں
اور ان میں حضرت مسیح کے ہاتھوں کی کوئی انجیل نہیں بلکہ حواریوں کے ہاتھوں کی بھی کوئی
انجیل نہیں اور یہ بات قبول کی گئی ہے کہ انجیل کا عبرانی نسخہ دنیا سے مفقود ہے۔ماسوا اس
کے یہ چاروں انجیلیں جو چوسٹھ انجیلوں میں سے محض تحکم کے طور پر اختیار کی گئی ہیں اُن
کے بیانات سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوا۔چنانچہ ہم اپنے رسالہ
مسیح ہند میں میں اس بحث کو صفائی سے طے کر چکے ہیں۔اور ان انجیلوں سے یہ بھی
ثابت ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام ایک باغ میں اپنی رہائی کے لئے تمام رات دعا کرتے
رہے اور اس غرض اور مدعا سے کہ کسی طرح سولی سے بچ جائیں ساری رات رونے اور
گڑ گڑانے اور سجدہ کرنے میں گزری۔اور یہ غیر ممکن ہے کہ جس نیک انسان کو یہ توفیق دی
جائے کہ تمام رات در ددل سے کسی بات کے ہو جانے کے لئے دعا کرے اور اُس دعا کے
لئے اس کو پورا جوش عطا کیا جائے اور پھر وہ دعا نا منظور اور نا مقبول ہو۔جب سے کہ دنیا کی
بنیاد پڑی اُس وقت سے آج تک اس کی نظیر نہیں ملی۔اور خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں
بالا تفاق یہ گواہی پائی جاتی ہے کہ راستبازوں کی دعا قبول ہوتی ہے اور اُن کے کھٹکھٹانے پر
ضرور کھولا جاتا ہے۔پھر مسیح کی دعا کو کیا روک پیش آئی کہ باوجود ساری رات کی گریہ وزاری
اور شور وغوغا کے رڈی کی طرح پھینک دی گئی اور قبول نہ ہوئی۔کیا خدا تعالیٰ کی
کتابوں میں اس واقعہ کی کوئی اور نظیر بھی ہے کہ کوئی مسیح جیسا راستباز یا اس سے کمتر تمام
رات رورو کر اور جگر پھاڑ کر دعا کرے اور بیقراری سے بے ہوش ہوتا جائے اور خود اقرار
کرے کہ میری جان گھٹ رہی ہے اور میرا دل گرا جاتا ہے اور پھر ایسی دردناک دعا قبول
نہ ہو؟ ہم دیکھتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ ہماری کوئی دعا قبول کرنا نہیں چاہتا تو جلد ہمیں اطلاع
بخشتا ہے اور اُس دردناک حالت تک ہمیں نہیں پہنچا تا جس میں اس کا قانونِ قدرت یہی

واقع ہے کہ اس درجہ پر وفادار بندوں کی دعا پہنچ کر ضرور قبول ہو جایا کرتی ہے۔پھر مسیح کی
دا کو کیا بلا پیش آئی کہ نہ تو وہ قبول ہوئی اور نہ انہیں پہلے ہی سے اطلاع دی گئی کہ یہ دعا
قبول نہیں ہوگی اور نتیجہ یہ ہوا کہ بقول عیسائیوں کے خدا کی اس خاموشی سے مسیح سخت حیرت
میں پڑا یہاں تک کہ جب صلیب پر چڑھایا گیا تو بے اختیار عالم نومیدی میں بول اُٹھا کہ
ايلى ايلى لما سبقتانی یعنی اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔غرض
میں نے اپنی کتابوں سے حق کے طالبوں کو اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ وہ پہلے اس
بات کو ذہن میں رکھ کر کہ مقبولوں کی اوّل علامت مستجاب الدعوات ہونا ہے خاص کر اس
حالت میں جب کہ اُن کا دردِ دل نہایت تک پہنچ جائے پھر اس بات کو سوچیں کہ کیونکر ممکن
ہے کہ باوجود یکہ حضرت مسیح علیہ السلام نے مارے غم کے بے جان اور ناتوان ہوکر ایک
باغ میں جو پھل لانے کی جگہ ہے بکمال در دساری رات دعا کی اور کہا کہ اے میرے باپ
اگر ممکن ہو تو یہ پیالہ مجھ سے ٹال دیا جائے مگر پھر بھی با ایں ہمہ سوز و گداز اپنی دعا کا پھل
دیکھنے سے نامراد رہا۔یہ بات عارفوں اور ایمانداروں کے نزدیک ایسی جھوٹ ہے جیسا
کہ دن کو کہا جائے کہ رات ہے یا اُجالے کو کہا جائے کہ اندھیرا ہے یا چشمہ شیریں کو کہا
جائے کہ تلخ اور شور ہے۔جس دعا میں رات کے چار پہر برابر سوز و گداز اور گریہ وزاری اور
سجدات اور جانکا ہی میں گذریں کبھی ممکن نہیں کہ خدائے کریم ورحیم ایسی دعا کو نامنظور
کرے۔خاص کر وہ دعا جو ایک مقبول کے منہ سے نکلی ہو۔پس اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ
حضرت مسیح کی دعا قبول ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح کی نجات کے
لئے ایسے اسباب پیدا کر دیئے تھے جو اُس کی رہائی کے لئے قطعی اسباب تھے۔از انجملہ
ایک یہ کہ پیلاطوس کی بیوی کو فرشتہ نے خواب میں کہا کہ اگر یسوع سولی پر مر گیا تو اس میں
تمہاری تباہی ہے اور اس بات کی خدا تعالیٰ کی کتابوں میں کوئی نظیر نہیں ملتی کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے کسی کو خواب میں فرشتہ کہے کہ اگر ایسا کام نہیں کرو گے تو تم تباہ ہو جاؤ گے اور پھر
فرشتہ کے کہنے کا ان کے دلوں پر کچھ بھی اثر نہ ہواور وہ کہنا رائگاں جائے۔اور اسی طرح
یہ بات بھی سراسر فضول اور جھوٹ معلوم ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کا تو یہ پختہ ارادہ ہو کہ وہ

یسوع مسیح کو سولی دے اور اس طرح پر لوگوں کو عذاب ابدی سے بچاوے اور فرشتہ خواہ نخواہ
یسوع مسیح کے بچانے کے لئے تڑپتا پھرے۔کبھی پیلاطوس کے دل میں ڈالے کہ مسیح بے
گناہ ہے اور کبھی پیلاطوس کے سپاہیوں کو اس پر مہربان کرے اور ترغیب دے کہ وہ اس کی
ہڈی نہ توڑیں اور کبھی پیلاطوس کی بیوی کے خواب میں آوے اور اس کو یہ کہے کہ اگر یسوع
مسیح سولی پر مر گیا تو پھر اس میں تمہاری تباہی ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ خدا اور فرشتہ کا باہم
اختلاف رائے ہو اور پھر رہائی کے اسباب میں سے جو ان چارانجیلوں میں مرقوم ہیں ایک
یہ بھی سبب ہے کہ یہودیوں کو یہ موقع نہ ملا کہ وہ قدیم دستور کے موافق پانچ چھ روز تک
حضرت مسیح کو صلیب پر لٹکا رکھتے تا بھوک اور پیاس اور دُھوپ کے اثر سے مرجاتا اور نہ
دستور قدیم کے موافق اُن کی ہڈیاں توڑی گئیں جیسا کہ چوروں کی تو ڑی گئیں۔اگر چہ یہ
رعایت مخفی طور پر پیلاطوس کی طرف سے تھی کیونکہ رعبناک خواب نے اس کی بیوی کا دِل
ہلا دیا تھا لیکن آسمان سے بھی یہی ارادہ زور مار رہا تھا ورنہ کیا ضرورت تھی کہ مین صلیب
دینے کے وقت سخت آندھی آتی اور زمین پر سخت تاریکی چھا جاتی اور ڈرانے والا زلزلہ آتا۔اصل بات یہ تھی کہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ یہودیوں کے دل ڈر جائیں اور نیز ان پر وقت مشتبہ
ہوکر سبت کے توڑنے کا فکر بھی ان کو دامنگیر ہو جائے کیونکہ جس وقت حضرت مسیح علیہ السلام
پر چڑھائے گئے وہ جمعہ کا دن تھا اور قریباً دو پہر کے بعد تین بجے تھے۔اور یہودیوں کو سخت ممانعت تھی کہ کوئی مصلوب سبت کے دن یا سبت کی رات جو جمعہ کے
بعد آتی ہے صلیب پر لٹکا نہ رہے اور یہودی قمری حساب کے پابند تھے اس لئے وہ سبت کی
رات اُس رات کو سمجھتے تھے کہ جب جمعہ کے دن کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔پس آندھی اور سخت
تاریکی کے پیدا ہونے سے یہودیوں کے دلوں میں یہ کھٹکا شروع ہوا کہ ایسا نہ ہو کہ وہ
لاشوں کو سبت کی رات میں صلیب پر رکھ کر سبت کے مجرم ہوں اور مستحق سزا ٹھہریں اور
دوسرے دن عید فسح بھی تھی جس میں خاص طور پر صلیب دینے کی ممانعت تھی۔پس جبکہ
آسمان سے یہ اسباب پیدا ہو گئے اور نیز یہودیوں کے دلوں پر الہی رعب بھی غالب آگیا
تو اُن کے دلوں میں یہ دھڑ کہ شروع ہو گیا کہ ایسا نہ ہو کہ اس تاریکی میں سبت کی رات

آ جائے لہذا مسیح اور چوروں کو جلد صلیب پر سے اتارلیا گیا اور سپاہیوں نے یہ چالا کی کی کہ
پہلے چوروں کی ٹانگوں کو توڑنا شروع کر دیا اور ایک نے اُن میں سے یہ مکر کیا کہ مسیح کی نبض
دیکھ کر کہہ دیا کہ یہ تو مر چکا ہے اب اس کی ٹانگیں توڑنے کی ضرورت نہیں۔اور پھر یوسف
نام ایک تاجر نے ایک بڑے کو ٹھے میں اُن کو رکھ دیا اور وہ کوٹھا ایک باغ میں تھا اور یہودی
مُردوں کے لئے ایسے وسیع کو ٹھے کھڑکی دار بھی بنایا کرتے تھے۔غرض حضرت مسیح اس
طرح بچ گئے اور پھر چالیس دن تک مرہم عیسی سے اُن کے زخموں کا علاج ہوتا رہا جیسا
کہ کتاب مسیح ہند میں میں ہم ثابت کر چکے ہیں۔اور پھر جب خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم
سے حضرت مسیح علیہ السلام کو مرہم عیسی کے استعمال سے شفا ہوگئی اور تمام صلیبی زخم اچھے
ہو گئے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس ملک سے انہوں نے پوشیدہ طور پر ہجرت کی جیسا کہ
سنت انبیاء ہے۔اور اس ہجرت میں ایک یہ بھی حکمت تھی کہ تا خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کی
سنت ادا ہو جائے کیونکہ اب تک وہ اپنے وطن کی چار دیواری میں ہی پھرتے تھے اور
ہجرت کی تلخی نہیں اُٹھائی تھی۔اور اس سے پہلے انہوں نے اپنی ہجرت کی طرف اشارہ بھی
کیا تھا جیسا کہ انجیل میں اُن کا یہ قول ہے کہ ”نبی بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں الغرض
پھر آپ پیلاطوس کے ملک سے گلیل کی طرف پوشیدہ طور پر آئے اور اپنے حواریوں کو گلیل
کی سڑک پر ملے۔اور ایک گاؤں میں اُن کے ساتھ اکٹھے رات رہے اور ا کٹھے کھانا کھایا
اور پھر جیسا کہ میں نے اپنی کتاب ” مسیح ہند میں میں ثابت کیا ہے کئی ملکوں کی سیر کرتے
ہوئے نصیبین میں آئے۔اور نصیبین سے افغانستان میں پہنچے اور ایک مدت تک اس جگہ
جو کوه لغمان کہلاتا ہے اس کے قریب سکونت پذیر رہے اور اس کے بعد پنجاب میں آئے
اور پنجاب کے مختلف حصوں کو دیکھا اور ہندوستان کا بھی سفر کیا اور غالبا بنارس اور نیپال
میں بھی پہنچے پھر پنجاب کی طرف لوٹ کے کشمیر کا قصد کیا اور بقیہ عمر سری نگر میں گذاری اور
و ہیں فوت ہوئے اور سری نگر محلہ خان یار کے قریب دفن کئے گئے اور اب تک وہ قبر
یوز آسف نبی کی قبر اور شہزادہ نبی کی قبر اور عیسی نبی کی قبر کہلاتی ہے اور سرینگر میں یہ واقعہ
عام طور پر مشہور ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی یہ قبر ہے اور اس مزار کا زمانہ تخمین دو ہزار برس

بتلاتے ہیں اور عوام اور خواص میں یہ روایت بکثرت مشہور ہے کہ یہ نبی شام کے ملک سے
آیا تھا۔غرض یہ دلائل اور حقائق اور معارف ہیں جو عیسائی مذہب کے باطل کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر ثابت کئے جن کو میں نے اپنی تالیفات میں بڑے بسط سے
لکھا ہے اور ظاہر ہے کہ ان روشن دلائل کے بعد نہ عیسائی مذہب قائم رہ سکتا ہے اور نہ اس کا کفارہ
ٹھہر سکتا ہے بلکہ اس ثبوت کے ساتھ یہ عمارت یکدفعہ گرتی ہے کیونکہ جبکہ حضرت مسیح علیہ السلام کا
مصلوب ہونا ہی ثابت نہ ہوا تو کفارہ کی تمام اُمید میں خاک میں مل گئیں۔اور یہ وہ فتح
عظیم ہے جو حدیث کسر صلیب کی منشاء کو کامل طور پر پورا کرتی ہے اور وہ کام جو مسیح موعود کو
کرنا چاہیئے یہی کام تھا کہ ایسے دلائل واضح سے عیسائی مذہب کو گرا دے نہ یہ کہ تلواروں اور
بندوقوں سے لوگوں کو قتل کرتا پھرے۔تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 236 تا 245)
اور میں چونکہ مسیح موعود ہوں۔اس لیے حضرت مسیح کی عادت کا رنگ مجھ میں پایا جانا
ضروری ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام وہ انسان تھے جو مخلوق کی بھلائی کے لئے صلیب پر
چڑھے گو خدا کے رحم نے اُن کو بچالیا۔اور مرہم عیسی نے اُن کے زخموں کو اچھا کر کے
آخر کشمیر جنت نظیر میں اُن کو پہنچا دیا۔سو انہوں نے سچائی کے لئے صلیب سے پیار کیا اور
اس طرح اُس پر چڑھ گئے جیسا کہ ایک بہادر سوار خوش عنان گھوڑے پر چڑھتا ہے سوایسا
ہی میں بھی مخلوق کی بھلائی کے لئے صلیب سے پیار کرتا ہوں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ
جس طرح خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم نے حضرت مسیح کو صلیب سے بچا لیا اور ان کی تمام
رات کی دعا جو باغ میں کی گئی تھی قبول کر کے ان کو صلیب اور صلیب کے نتیجوں سے نجات
دی ایسا ہی مجھے بھی بچائے گا اور حضرت مسیح صلیب سے نجات پا کر نصیبین کی طرف آئے
اور پھر افغانستان کے ملک میں ہوتے ہوئے کوہ نعمان میں پہنچے اور جیسا کہ اُس جگہ شہزادہ نبی
کا چبوترہ اب تک گواہی دے رہا ہے وہ ایک مدت تک کوہ لغمان میں رہے اور پھر اس
کے بعد پنجاب کی طرف آئے آخر کشمیر میں گئے اور کوہ سلیمان پر ایک مدت تک عبادت

نه غزنویه
فلسطین سے کشمیر تک
کرتے رہے اور سکھوں کے زمانہ تک اُن کی یادگار کا کوہ سلیمان پر کتبہ موجود تھا آخر
سرینگر میں ایک سو چھپیس برس کی عمر میں وفات پائی اور خان یار کے محلہ کے قریب آپ
کا مقدس مزار ہے۔تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 498تا499)
مرہم عیسی ایک نہایت مبارک مرہم ہے جس سے حضرت
عیسی علیہ السلام کے زخم اچھے
ہوئے تھے جبکہ آپ نے خدا تعالیٰ کے فضل سے سولی سے نجات پائی تو صلیب کی کیلوں
کے جو زخم تھے جن کو آپ نے حواریوں کو بھی دکھلایا تھاوہ اسی مرہم سے اچھے ہوئے تھے۔یہ مرہم طب کی ہزار کتاب میں درج ہے اور قانون بوعلی سینا میں بھی مندرج ہے اور
رومیوں اور یونانیوں اور عیسائیوں اور یہودیوں اور مسلمانوں غرض تمام فرقوں کے طبیبوں
نے اس مرہم کو اپنی کتابوں میں لکھا ہے۔۔منه
تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 498 حاشیہ)
تحفہ غزنویہ (1900ء)
اور انجیل میں خود تراشیدہ نشان مانگنے والوں کو صاف لفظوں میں حضرت مسیح مخاطب
کر کے کہتے ہیں کہ اس زمانہ کے حرام کا رلوگ مجھ سے نشان مانگتے ہیں ان کو بجز یونس نبی
کے نشان کے اور کوئی نشان دکھلایا نہیں جائے گا یعنی نشان یہ ہوگا کہ باوجود دشمنوں کی سخت
کوشش کے جو مجھے سولی پر ہلاک کرنا چاہتے ہیں میں یونس نبی کی طرح قبر کے پیٹ میں جو
مچھلی سے مشابہ ہے زندہ ہی داخل ہوں گا اور زندہ ہی نکلوں گا اور پھر یونس کی طرح
نجات پا کر کسی دوسرے ملک کی طرف جاؤں گا۔یہ اشارہ اس واقعہ کی طرف تھا جس
کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے جیسا کہ اُس حدیث سے ثابت ہے کہ
جو کنز العمال میں ہے یعنی یہ کہ عیسی علیہ السلام صلیب سے نجات پا کر ایک سرد ملک کی
طرف بھاگ گئے تھے یعنی کشمیر جس کے شہر سری نگر میں ان کی قبر موجود ہے۔تحفہ غزنویہ۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 540)

تحفہ گولڑویہ ( 1900ء)
غرض حضرت مسیح علیہ السلام کی موت قرآن اور حدیث اور اجماع صحابہ اور ا کا برائمہ
اربعہ اور اہل کشوف کے کشوف سے ثابت ہے اور اس کے سوا اور بھی دلائل ہیں۔جیسا کہ
مرہم عیسی جو ہزار طبیب سے زیادہ اس کو اپنی اپنی کتابوں میں لکھتے چلے آئے ہیں جن کے
بیان کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ مرہم جو زخموں اور خون جاری کے لئے نہایت مفید ہے حضرت
عیسی علیہ السلام کے لئے تیار کی گئی تھی اور واقعات سے ثابت ہے کہ نبوت کے زمانہ میں
صرف ایک ہی صلیب کا حادثہ اُن کو پیش آیا تھا کسی اور سقطہ یا ضربہ کا واقعہ نہیں ہوا پس
بلاشبہ وہ مرہم انہی زخموں کے لئے تھی۔اس میں کچھ شک نہیں کہ حضرت
عیسی علیہ السلام
صلیب سے زندہ بچ گئے اور مرہم کے استعمال سے شفا پائی اور پھر اس جگہ وہ حدیث جو
کنز العمال میں لکھی ہے حقیقت کو اور بھی ظاہر کرتی ہے۔یعنی یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح کو اس ابتلا کے زمانہ میں جو صلیب کا ابتلا تھا حکم ہوا کہ کسی اور
ملک کی طرف چلا جا کہ یہ شریر یہودی تیری نسبت بدا رادے رکھتے ہیں اور فرمایا کہ ایسا کر
جوان ملکوں سے دُور نکل جاتا تجھ کو شناخت کر کے یہ لوگ دُکھ نہ دیں۔اب دیکھو کہ اس
حدیث اور مرہم عیسی کا نسخہ اور کشمیر ک قبر کے واقعہ کو باہم ملا کر کسی صاف اصلیت اس
مقولہ کی ظاہر ہو جاتی ہے۔کتاب سوانخ یوز آسف جس کی تالیف کو ہزار سال سے زیادہ ہو
گیا ہے اس میں صاف لکھا ہے کہ ایک نبی یوز آسف کے نام سے مشہور تھا اور اس کی کتاب
کا نام انجیل تھا اور پھر اُسی کتاب میں اُس نبی کی تعلیم لکھی ہے اور وہ تعلیم مسئلہ تثلیت کو
الگ رکھ کر بعینہ انجیل کی تعلیم ہے۔انجیل کی مثالیں اور بہت سی عبارتیں اُس میں بعینہ درج
ہیں چنانچہ پڑھنے والے کو کچھ بھی اس میں شک نہیں رہ سکتا کہ انجیل اور اس کتاب کا
مؤلف ایک ہی ہے اور طرفہ تر یہ کہ اس کتاب کا نام بھی انجیل ہی ہے۔اور استعارہ کے
رنگ میں یہودیوں کو ایک ظالم باپ قرار دے کر ایک لطیف قصہ بیان کیا ہے جو عمدہ نصائح
سے پر ہے اور مدت ہوئی کہ یہ کتاب یورپ کی تمام زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہے اور

یورپ کے ایک حصہ میں یوز آسف کے نام پر ایک گرجا بھی طیار کیا گیا ہے اور جب میں
نے اس قصہ کی تصدیق کے لئے ایک معتبر مرید اپنا جو خلیفہ نورالدین کے نام سے مشہور
ہیں کشمیر سری نگر میں بھیجا تو انہوں نے کئی مہینے رہ کر بڑی آہستگی اور تدبر سے تحقیقات کی۔آخر ثابت ہو گیا کہ فی الواقع صاحب قبر حضرت عیسی علیہ السلام ہی ہیں جو یوز آسف کے
نام سے مشہور ہوئے۔یوز کا لفظ یسوع کا بگڑا ہوا یا اس کا مخفف ہے اور آسف حضرت مسیح کا
نام تھا جیسا کہ انجیل سے ظاہر ہے جس کے معنے ہیں یہودیوں کے متفرق فرقوں کو تلاش
کرنے والا یا اکٹھے کرنے والا۔اور یہ بھی معلوم ہوا کہ کشمیر کے بعض باشندے اس قبر کا نام
عیسی صاحب کی قبر بھی کہتے ہیں۔اور اُن کی پرانی تاریخوں میں لکھا ہے کہ یہ ایک نبی شہزادہ
ہے جو بلادِ شام کی طرف سے آیا تھا۔جس کو قریباً اُنیس ۱۹۰۰ سو برس آئے ہوئے
گذر گئے اور ساتھ اس کے بعض شاگرد تھے اور وہ کوہ سلیمان پر عبادت کرتا رہا اور اُس کی
عبادت گاہ پر ایک کتبہ تھا جس کے یہ لفظ تھے کہ یہ ایک شہزادہ نبی ہے جو بلا د شام کی طرف
سے آیا تھا۔نام اس کا یوز ہے۔پھر وہ کتبہ سکھوں کے عہد میں محض تعصب اور عناد سے مٹایا
گیا اب وہ الفاظ اچھی طرح پڑھے نہیں جاتے۔اور وہ قبر بنی اسرائیل کی قبروں کی طرح
ہے اور بیت المقدس کی طرف منہ ہے اور قریبا سرینگر کے پانسو آدمی نے اس محضر نامہ پر
بدین مضمون دستخط اور مہریں لگائیں کہ کشمیر کی پرانی تاریخ سے ثابت ہے کہ صاحب قبر
ایک اسرائیلی نبی تھا اور شہزادہ کہلاتا تھا کسی بادشاہ کے ظلم کی وجہ سے کشمیر میں آ گیا تھا اور
بہت بڑھا ہو کر فوت ہوا اور اُس کو عیسی صاحب بھی کہتے ہیں اور شہزادہ نبی بھی اور یوز آسف
بھی۔اب بتلاؤ کہ اس قدر تحقیقات کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مرنے میں کسر کیا
رہ گئی اور اگر باوجود اس بات کے کہ اتنی شہادتیں قرآن اور حدیث اور اجماع اور تاریخ اور
نسخہ مرہم عیسی اور وجود قبر سرینگر میں اور معراج میں بزمرہ اموات دیکھے جانا اور عمر ایک سوئیس
سال مقرر ہونا اور حدیث سے ثابت ہونا کہ واقعہ صلیب کے بعد وہ کسی اور ملک کی طرف
چلے گئے تھے اور اسی سیاحت کی وجہ سے اُن کا نام نبی سیاح مشہور تھا۔یہ تمام شہادتیں اگر ان
کے مرنے کو ثابت نہیں کرتیں تو پھر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کوئی نبی بھی فوت نہیں ہوا۔(تحفہ گولڑ ویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحه 99 تا 101 )

·

آج 10 میں سے 10 باقی