کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 15

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تحفہ گولڑو
فلسطین سے
کشمیر تک
یہودیوں اور عیسائیوں کی کتابوں کو غور سے دیکھنے اور اُن کے تاریخی واقعات پر نظر
ڈالنے سے جو تواتر کے اعلیٰ درجہ پر پہنچے ہوئے ہیں جن سے کسی طرح انکار نہیں ہوسکتا یہ
حال معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں اوائل حال میں تو بے شک
یہودی ایک مسیح کے منتظر تھے تا وہ ان کو غیر قوموں کی حکومت سے نجات بخشے اور جیسا کہ ان
کی کتابوں کی پیشگوئیوں کے ظاہر الفاظ سے سمجھا جاتا ہے داؤد کے تخت کو اپنی بادشاہی سے
پھر قائم کرے چنانچہ اس انتظار کے زمانہ میں حضرت مسیح علیہ السلام نے دعوی کیا کہ وہ مسیح
میں ہوں اور میں ہی داؤد کے تخت کو دوبارہ قائم کروں گا۔سو یہودی اس کلمہ سے اوائل حال
میں بہت خوش ہوئے اور صد با عوام الناس بادشاہت کی امید سے آپ کے معتقد ہو گئے
اور بڑے بڑے تاجر اور رئیس بیعت میں داخل ہوئے لیکن کچھ تھوڑے دنوں کے بعد
حضرت عیسی علیہ السلام نے ظاہر کر دیا کہ میری بادشاہت اس دنیا کی نہیں ہے اور میری
بادشاہت آسمان کی ہے۔تب اُن کی وہ سب اُمیدیں خاک میں مل گئیں اور ان کو یقین ہو
گیا کہ یہ شخص دوبارہ تخت داؤد کو قائم نہیں کرے گا بلکہ وہ کوئی اور ہوگا۔پس اسی دن سے
بغض اور کینہ ترقی ہونا شروع ہوا اور ایک جماعت کثیر مرتد ہو گئی پس ایک تو یہی وجہ
یہودیوں کے ہاتھ میں تھی کہ یہ شخص نبیوں کی پیشگوئی کے موافق بادشاہ ہو کر نہیں آیا۔پھر
کتابوں پر غور کرنے سے ایک اور وجہ یہ بھی پیدا ہوئی کہ ملا کی نبی کی کتاب میں لکھا تھا کہ
مسیح بادشاہ جس کی یہودیوں کو انتظار تھی وہ نہیں آئے گا جب تک ایلیا نبی دوبارہ دنیا میں نہ
آئے چنانچہ انہوں نے یہ عذر حضرت مسیح کے سامنے پیش بھی کیا لیکن آپ نے اس کے
جواب میں فرمایا کہ اس جگہ ایلیا سے مراد مثیل ایلیا ہے یعنی بی۔افسوس کہ اگر جیسا کہ اُن
کی نسبت احیاء موتی کا گمان باطل کیا جاتا ہے وہ حضرت ایلیا کو زندہ کر کے دکھلا دیتے تو
اس قدر جھگڑا نہ پڑتا اور نص کے ظاہری الفاظ کی رُو سے حجت پوری ہو جاتی۔غرض یہودی
اُن کے بادشاہ نہ ہونے کی وجہ سے اُن کی نسبت شک میں پڑ گئے تھے اور ملا کی نبی کی
کتاب کی رو سے یہ دوسرا شک پیدا ہوا پھر کیا تھا سب کے سب تکفیر اور گالیوں پر آگئے اور
یہودیوں کے علماء نے اُن کے لئے ایک کفر کا فتویٰ طیار کیا اور ملک کے تمام علماء کرام اور

صوفیہ عظام نے اس فتوے پر اتفاق کر لیا اور مہریں لگا دیں مگر پھر بھی بعض عوام الناس میں
سے جو تھوڑے ہی آدمی تھے حضرت مسیح کے ساتھ رہ گئے۔اُن میں سے بھی یہودیوں نے
ایک کو کچھ رشوت دے کر اپنی طرف پھیر لیا اور دن رات یہ مشورے ہونے لگے کہ توریت
کے نصوص صریحہ سے اس شخص کو کا فرٹھہرانا چاہئے تا عوام بھی یکدفعہ بیزار ہو جائیں اور اس
کے بعض نشانوں کو دیکھ کر دھوکا نہ کھاویں۔چنانچہ یہ بات قرار پائی کہ کسی طرح اس کو
صلیب دی جائے پھر کام بن جائے گا۔کیونکہ توریت میں لکھا ہے کہ جو لکڑی پر لٹکایا جائے
وہ لعنتی ہے یعنی وہ شیطان کی طرف جاتا ہے نہ خدا کی طرف۔سو یہودی لوگ اس تدبیر میں
لگے رہے اور جو شخص اس ملک کا حاکم قیصر روم کی طرف سے تھا اور بادشاہ کی طرح قائم
مقام قیصر تھا اس کے حضور میں جھوٹی مخبریاں کرتے رہے کہ یہ شخص در پردہ گورنمنٹ کا بد
خواہ ہے۔آخر گورنمنٹ نے مذہبی فتنہ اندازی کے بہانہ سے پکڑ ہی لیا مگر چاہا کہ کچھ تنبیہ
کر کے چھوڑ دیں مگر یہود صرف اس قدر پر کب راضی تھے۔انہوں نے شور مچایا کہ اس
نے سخت کفر بکا ہے قوم میں بلوا ہو جائے گا مفسدہ کا اندیشہ ہے اس کو ضرور صلیب ملنی
چاہئے۔سورومی گورنمنٹ نے یہودیوں کے بلوہ سے اندیشہ کر کے اور کچھ مصلحت ملکی کو
سوچ کر حضرت مسیح کو اُن کے حوالہ کر دیا کہ اپنے مذہب کے رو سے جو چاہو کرو اور
پیلا طوس گورنر قیصر جس کے ہاتھ میں یہ سب کا روائی تھی اس کی بیوی کو خواب آئی کہ اگر یہ
شخص مر گیا تو پھر اس میں تمہاری تباہی ہے۔اس لئے اس نے اندرونی طور پر پوشیدہ
کوشش کر کے مسیح کو صلیبی موت سے بچا لیا مگر یہود اپنی حماقت سے یہی سمجھتے رہے کہ مسیح
صلیب پر مر گیا۔حالانکہ حضرت مسیح خدا تعالیٰ کا حکم پا کر جیسا کہ کنز العمال کی حدیث میں
ہے اس ملک سے نکل گئے اور وہ تاریخی ثبوت جو ہمیں ملے ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ
نصیبین سے ہوتے ہوئے پشاور کی راہ سے پنجاب میں پہنچے اور چونکہ سرد ملک کے
باشندے تھے اس لئے اس ملک کی شدت گرمی کا تحمل نہ کر سکے لہذا کشمیر میں پہنچ گئے اور
سری نگر کو اپنے وجود باجود سے شرف بخشا اور کیا تعجب کہ انہی کے زمانہ میں یہ شہر آباد بھی ہوا
ہو۔بہر حال سری نگر کی زمین مسیح کے قدم رکھنے کی جگہ ہے۔غرض حضرت مسیح تو سیاحت

کرتے کرتے کشمیر پہنچ گئے۔لیکن یہودی اسی زعم باطل میں گرفتار ر ہے کہ گویا حضرت مسیح
بذریعہ صلیب قتل کئے گئے کیونکہ جس طرز سے حضرت مسیح صلیب سے بچائے گئے تھے اور
پھر مرہم عیسی سے زخم اچھے کئے گئے تھے اور پھر پوشیدہ طور پر سفر کیا گیا تھا یہ تمام امور
یہودیوں کی نظر سے پوشیدہ تھے۔ہاں حواریوں کو اس راز کی خبر تھی اور گلیل کی راہ میں حواری
حضرت مسیح سے ایک گاؤں میں اکٹھے ہی رات رہے تھے اور مچھلی بھی کھائی تھی با ایں ہمہ
جیسا کہ انجیل سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے حواریوں کو حضرت مسیح نے تاکید سے منع کر دیا
تھا کہ میرے اس سفر کا حال کسی کے پاس مت کہو سو حضرت مسیح کی یہی وصیت تھی کہ اس
راز کو پوشیدہ رکھنا اور کیا مجال تھی کہ وہ اس خبر کو افشا کر کے نبی کے راز اور امانت میں خیانت
کرتے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو حضرت مسیح کا نام سیاحت کرنے والا نبی رکھا
جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے صاف سمجھا جاتا ہے کہ حضرت مسیح نے
اکثر حصہ دنیا کا سیر کیا ہے اور یہ حدیث کتاب کنز العمال میں موجود ہے اور اسی بنا پر لُغتِ
عرب کی کتابوں میں مسیح کی وجہ تسمیہ بہت سیاحت کرنے والا بھی لکھا ہے (دیکھو لسان
العرب مسح کے لفظ میں۔منہ )۔غرض یہ قول نبوی کہ مسیح سیاح نبی ہے تمام سر بستہ
راز کی بھی تھی اور اسی ایک لفظ سے آسمان پر جانا اور اب تک زندہ ہونا سب باطل ہوتا تھا مگر
اس پر غور نہیں کی گئی۔اور اس بات پر غور کرنے سے واضح ہوگا کہ جبکہ عیسی مسیح نے زمانہ نبوت
میں یہودیوں کے ملک سے ہجرت کر کے ایک زمانہ دراز اپنی عمر کا سیاحت میں
گذارا تو آسمان پر کس زمانہ میں اُٹھائے گئے اور پھر اتنی مدت کے بعد ضرورت کیا پیش
آئی تھی ؟ عجیب بات ہے یہ لوگ کیسے بیچ میں پھنس گئے ایک طرف یہ اعتقاد ہے کہ صلیبی
فتنہ کے وقت کوئی اور شخص سولی مل گیا اور حضرت مسیح بلا توقف دوسرے آسمان پر جا بیٹھے اور
دوسری طرف یہ اعتقاد بھی رکھتے ہیں کہ صلیبی حادثہ کے بعد وہ اسی دنیا میں سیاحت کرتے
رہے اور بہت سا حصہ عمر کا سیاحت میں گزارا۔عجب اندھیر ہے کوئی سوچتا نہیں کہ پیلاطوس
کے ملک میں رہنے کا زمانہ تو بالا تفاق ساڑھے تین برس تھا۔اور دُور دراز ملکوں کے
یہودیوں کو بھی دعوت کرنا مسیح کا ایک فرض تھا۔پھر وہ اس فرض کو چھوڑ کر آسمان پر کیوں چلے

گئے کیوں ہجرت کر کے بطور سیاحت اس فرض کو پورا نہ کیا ؟ عجیب تر ا مر یہ ہے کہ حدیثوں
میں جو کنز العمال میں ہیں اسی بات کی تصریح موجود ہے کہ یہ سیر و سیاحت اکثر ملکوں کا
حضرت مسیح نے صلیبی فتنہ کے بعد ہی کیا ہے اور یہی معقول بھی ہے کیونکہ ہجرت انبیاء علیہم السلام
میں سنت الہی یہی ہے کہ وہ جب تک نکالے نہ جائیں ہر گز نہیں نکلتے اور بالا تفاق
مانا گیا ہے کہ نکالنے یا قتل کرنے کا وقت صرف فتنہ صلیب کا وقت تھا۔غرض یہودیوں نے
بوجه صلیبی موت کے جو اُن کے خیال میں تھی حضرت مسیح کی نسبت یہ نتیجہ نکالا کہ وہ نعوذ باللہ
ملعون ہو کر شیطان کی طرف گئے نہ خدا کی طرف۔اور اُن کا رفع خدا کی طرف نہیں ہوا بلکہ
شیطان کی طرف ہبوط ہوا۔کیونکہ شریعت نے دو طرفوں کو مانا ہے۔ایک خدا کی طرف اور
وہ اونچی ہے جس کا مقام انتہائے عرش ہے اور دوسری شیطان کی اور وہ بہت نیچی ہے اور
اس کا انتہاز مین کا پاتال ہے۔غرض یہ تینوں شریعتوں کا متفق علیہ مسئلہ ہے کہ مومن مرکز
خدا کی طرف جاتا ہے۔اور اُس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں جیسا کہ
آیت ارْجِعِي إِلى رَبِّک اس کی شاہد ہے اور کا فرنیچے کی طرف جو شیطان کی طرف
ہے جاتا ہے۔جیسا کہ آیت لَا تُفَتِّحُ لَهُمُ ابْوَابُ السَّمَاءِ اس کی گواہ ہے۔خدا کی
طرف جانے کا نام رفع ہے اور شیطان کی طرف جانے کا نام لعنت۔اِن دونوں لفظوں
میں تقابل اضداد ہے۔نادان لوگ اس حقیقت کو نہیں سمجھے۔یہ بھی نہیں سوچا کہ اگر رفع کے
معنے مع جسم اٹھانا ہے تو اس کے مقابل کا لفظ کیا ہوا۔جیسا کہ رفع رُوحانی کے مقابل پر
لعنت ہے۔یہود نے خوب سمجھا تھا مگر بوجہ صلیب حضرت مسیح کے ملعون ہونے کے قائل ہو
گئے اور نصاری نے بھی لعنت کو مان لیا مگر یہ تاویل کی کہ ہمارے گناہوں کے لئے مسیح پر
لعنت پڑی اور معلوم ہوتا ہے کہ نصاری نے لعنت کے مفہوم پر توجہ نہیں کی کہ کیسا نا پاک
مفہوم ہے جو رفع کے مقابل پر پڑا ہے جس سے انسان کی رُوح پلید ہو کر شیطان کی طرف
جاتی ہے اور خدا کی طرف نہیں جاسکتی۔اسی غلطی سے انہوں نے اس بات کو قبول کر لیا کہ
حضرت مسیح صلیب پر فوت ہو گئے ہیں۔اور کفارہ کے پہلوکو اپنی طرف سے تراش کر یہ پہلو
اُن کی نظر سے چُھپ گیا کہ یہ بات بالکل غیر ممکن ہے کہ نبی کا دل ملعون ہو کر خدا کورڈ کر
الفجر : 29
۲۔الاعراف:41

دے اور شیطان کو اختیار کرے۔مگر حواریوں کے وقت میں یہ غلطی نہیں ہوئی بلکہ اُن کے
بعد عیسائیت کے بگڑنے کی یہ پہلی اینٹ تھی۔اور چونکہ حواریوں کو تاکیڈا یہ وصیت کی گئی
تھی کہ میرے سفر کا حال ہر گز بیان مت کرو اس لئے وہ اصل حقیقت کو ظاہر نہ کر سکے اور
ممکن ہے کہ توریہ کے طور پر انہوں نے یہ بھی کہہ دیا ہو کہ وہ تو آسمان پر چلے گئے تا
یہودیوں کا خیال دوسری طرف پھیر دیں۔غرض انہی وجوہ سے حواریوں کے بعد نصاریٰ
صلیبی اعتقاد سے سخت غلطی میں مبتلا ہو گئے مگر ایک گروہ اُن میں سے اس بات کا مخالف
بھی رہا اور قرائن سے انہوں نے معلوم کر لیا کہ مسیح کسی اور ملک میں چلا گیا صلیب پر نہیں
مرا اور نہ آسمان پر گیا ( اس گروہ کا ایک فرقہ اب تک نصاری میں پایا جاتا ہے جو حضرت
مسیح کے آسمان پر جانے سے منکر ہیں۔منہ )۔بہر حال جبکہ یہ مسئلہ نصاری پر مشتبہ ہو گیا
اور یہودیوں نے صلیبی موت کی عام شہرت دے دی تو عیسائیوں کو چونکہ اصل حقیقت
سے بے خبر تھے وہ بھی اس اعتقاد میں یہودیوں کے پیرو ہو گئے مگر قدرقلیل، اس لئے
اُن کا بھی یہی عقیدہ ہو گیا کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت ہو گئے تھے اور اس عقیدہ کی
حمایت میں بعض فقرے انجیلوں میں بڑھائے گئے جن کی وجہ سے انجیلوں کے بیانات
میں باہم تناقض پیدا ہو گیا چنانچہ انجیلوں کے بعض فقروں سے تو صاف سمجھا جاتا ہے کہ مسیح
صلیب پر نہیں مرا اور بعض میں لکھا ہے کہ مرگیا۔اسی سے ثابت ہوتا ہے کہ مرنے کے یہ
فقرے پیچھے سے ملا دیئے گئے ہیں۔(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحه 104 تا 110 )
ہر ایک نبی کے لئے ہجرت مسنون ہے اور مسیح نے بھی اپنی ہجرت کی طرف انجیل میں
اشارہ فرمایا ہے اور کہا کہ نبی بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں مگر افسوس کہ ہمارے مخالفین
اس بات پر بھی غور نہیں کرتے کہ حضرت مسیح نے کب اور کس ملک کی طرف ہجرت کی بلکہ
زیادہ تر تعجب اس بات سے ہے کہ وہ اس بات کو تو مانتے ہیں کہ احادیث صحیحہ سے ثابت
ہے کہ مسیح نے مختلف ملکوں کی بہت سیاحت کی ہے بلکہ ایک وجہ تسمیہ اسم مسیح کی یہ بھی لکھتے
ہیں لیکن جب کہا جائے کہ وہ کشمیر میں بھی گئے تھے تو اس سے انکار کرتے ہیں حالانکہ جس

حالت میں انہوں نے مان لیا کہ حضرت مسیح نے اپنے نبوت کے ہی زمانہ میں بہت سے
ملکوں کی سیاحت بھی کی تو کیا وجہ کہ کشمیر جانا اُن پر حرام تھا؟ کیا ممکن نہیں کہ کشمیر میں بھی
گئے ہوں اور وہیں وفات پائی ہو اور پھر جب صلیبی واقعہ کے بعد ہمیشہ زمین پر سیاحت
کرتے رہے تو آسمان پر کب گئے؟ اس کا کچھ بھی جواب نہیں دیتے۔منہ
تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 106 تا 107 حاشیہ )
منجملہ گواہوں کے ایک یہ بھی زبر دست گواہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات
کے ثبوت ہر یک پہلو سے اس زمانہ میں پیدا ہو گئے ہیں یہاں تک کہ یہ ثبوت بھی نہایت
قوی اور روشن دلائل سے مل گیا کہ آپ کی قبر سری نگر علاقہ کشمیر خان یار کے محلہ میں ہے یادر ہے
کہ ہمارے اور ہمارے مخالفوں کے صدق و کذب آزمانے کے لئے حضرت عیسی علیہ السلام کی
وفات حیات ہے۔اگر حضرت عیسی در حقیقت زندہ ہیں تو ہمارے سب دعوے جھوٹے اور
سب دلائل بیچ ہیں۔اور اگر وہ در حقیقت قرآن کے رُو سے فوت شدہ ہیں تو ہمارے مخالف
باطل پر ہیں۔اب قرآن درمیان میں ہے اس کو سوچو۔منہ
(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 264 حاشیہ )
ایسا ہی حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ عیسی علیہ السلام نے ایک سو بیس ۱۲۰ برس عمر پائی
ہے۔لیکن ہر ایک کو معلوم ہے کہ واقعہ صلیب اُس وقت حضرت عیسی کو پیش آیا تھا جبکہ آپ
کی عمر صرف تینتیں ۳۳ برس اور چھ مہینے کی تھی اور اگر یہ کہا جائے کہ باقی ماندہ عمر بعد نزول
پوری کر لیں گے تو یہ دعوی حدیث کے الفاظ سے مخالف ہے ماسوا اس کے حدیث سے
صرف اس قدر معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود اپنے دعوے کے بعد چالیس برس دنیا میں رہے گا
تو اس طرح پر تینتیں ۳۳ برس ملانے سے کل تہتر سے برس ہوئے نہ ایک سو بیس ۱۲۰ برس۔حالانکہ حدیث میں یہ ہے کہ ایک سو بیس برس اُن کی عمر ہوئی۔اور اگر یہ کہو کہ ہماری طرح
عیسائی بھی مسیح کی آمد ثانی کے منتظر ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ جیسا کہ ابھی ہم بیان کر
چکے ہیں مسیح نے خود اپنی آمد ثانی کو الیاس نبی کی آمد ثانی سے مشابہت دی ہے۔جیسا کہ
انجیل متی ۷ ا باب آیت ۱۰ واا و۲ ا سے یہی ثابت ہوتا ہے۔ماسوا اس کے عیسائیوں میں

سے بعض فرقے خود اس بات کے قائل ہیں کہ مسیح کی آمد ثانی الیاس نبی کی طرح بروزی
طور پر ہے۔چنانچہ نیولائف آف جیزس جلد اوّل صفحہ ۴۱۰ مصنفہ ڈی ایف سڑ اس میں یہ
عبارت ہے :-
( جرمن کے بعض عیسائی محققوں کی رائے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا)
Crucifiction they maintain, even if the feet as well
as the hands are supposed to have been nailed
occasions but very little loss of blood۔It kills
therefore only very slowly by convulsions produced
by the straining of the limbs or by gradual
starvation۔So if Jesus supposed indeed to be
dead, had been taken down from the cross after
about six hours, there is every probability of his
supposed death having been only a death-like
swoon from which after the descent from the cross
Jesus recovered again in the cool cavern covered
as he was with healing ointments and strongly
scented spices۔On this head it is usual to appeal to
an account in Josephus, who says that on one
occasion, when he was returning from a military
recognizance, on which he had been sent, he
found several Jewish prisoners who had been
crucified۔He saw among them three acquaintances
whom he begged Titus to give to him۔They were

immediately taken down and carefully attended to,
one was really saved, but two others could not be
recovered۔(A new life of Jesus by D۔F۔Strauss۔Vol I۔page 410)
ترجمہ :۔وہ یہ دلائل دیتے ہیں کہ اگر چہ صلیب کے وقت ہاتھ اور پاؤں دونوں میں
میخیں ماری جائیں پھر بھی بہت تھوڑا خون انسان کے بدن سے نکلتا ہے۔اس واسطے
صلیب پر لوگ رفتہ رفتہ اعضاء پر زور پڑنے کے سبب تشیخ میں گرفتار ہو کر مر جاتے ہیں یا
بھوک سے مر جاتے ہیں۔پس اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ قریب ۶ گھنٹہ صلیب پر رہنے
کے بعد یسوع جب اتارا گیا تو وہ مرا ہوا تھا۔تب بھی نہایت ہی اغلب بات یہ ہے کہ وہ
صرف ایک موت کی سی بیہوشی تھی اور جب شفا دینے والی مرہمیں اور نہایت ہی خوشبودار
دوائیاں مل کر اُسے غار کی ٹھنڈی جگہ میں رکھا گیا تو اُس کی بیہوشی دُور ہوئی۔اس دعوے کی
دلیل میں عموماً یوسفس کا واقعہ پیش کیا جاتا ہے جہاں یوسفس نے لکھا ہے کہ میں ایک دفعہ
ایک فوجی کام سے واپس آرہا تھا تو راستہ میں میں نے دیکھا کہ کئی ایک یہودی قیدی
صلیب پر لٹکے ہوئے ہیں۔ان میں سے میں نے پہچانا کہ تین میرے واقف تھے۔پس
میں نے ٹیٹس (حاکم وقت) سے اُن کے اُتار لینے کی اجازت حاصل کی اور اُن کو فوراً اتار
کر اُن کی خبر گیری کی تو ایک بالآخر تندرست ہو گیا پر باقی دو مر گئے۔“
اور کتاب ماڈرن ڈاوٹ اینڈ کرسچن بیلیف کے صفحہ ۳۴۷٫۴۵۷,۴۵۵ میں یہ
عبارت ہے:-
The former of these hypotheses that of apparent
death, was employed by the old Rationalists, and
more recently by Schleiermacher in his life of Christ
Schleiermacher's supposition۔That Jesus
Modern Doubt and Christian Belief by Theodore Christlieb۔D۔D۔

afterwards lived for a time with the disciples and
then retired into entire solitude for his second
death۔ترجمہ:- شلیر میجرز اور نیز قدیم متقین کا یہ مذہب تھا کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا بلکہ ایک
ظاہر اموت کی سی حالت ہوگئی تھی اور قبر سے نکلنے کے بعد کچھ مدت تک اپنے حواریوں کے
ساتھ پھرتارہا اور پھر دوسری یعنی اصلی موت کے واسطے کسی علیحدگی کے مقام کی طرف روانہ
ہو گیا۔“
حضرت عیسی علیہ السلام کے صلیب کی موت سے بچنے کے متعلق ایک پیشگوئی یسعیاہ
باب ۵۳ میں اس طرح پر ہے :-
וא ת
דךך ך
و ایت - دورو
ישותת
כי
נגזר
می
يسوحيح
کی
نجزار
اور اس کے بقائے عمر کی جو بات ہے سوکون سفر کر کے جائے گا کیونکہ وہ
מארץ
م ايريض
:
ויתן
את
ويثين ايت
רשעים
رشاعیم
علیحدہ کیا گیا ہے قبائل کی زمین سے اور کی گئی شریروں کے درمیان اس کی قبر
پر
כברו
قبرو
ואת
وایت
עשיר
عاسیر
وہ دولتمندوں کے ساتھ ہوا اپنے مرنے میں ہو
אם
ام
תשים
تاسیم
אשם
آشام
נפשן
نفشو
جب کہ تو گناہ کے بدلے میں اس کی جان کو دے گا (تو وہ بچ جائے گا)
במחיר
بمو تايو

يرايه
زیرع
יאריך
ימים
یے اریک
یا میم
اور صاحب اولاد ہوگا۔اس کی عمر لمبی کی جائے گی
נפשן
فلسطین سے کشمیر تک
מעמ
مے عمل
نفشو
יראה
ישבע
یرایه
يسباع
وہ اپنی جان کی نہایت سخت تکلیف دیکھے گا (یعنی صلیب پر بیہوشی ) پر وہ پوری عمر پائے گا۔(تحفہ گولڑ ویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 311 تا 315)
اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ صلیب سے اتار کر مسیح کو سزا یافتہ مردوں کی طرح
قبر میں رکھا جاوے گا مگر چونکہ وہ حقیقی طور پر مُردہ نہیں ہوگا اس لئے اس قبر میں سے نکل
آئے گا اور آخر عزیز اور صاحب شرف لوگوں میں اس کی قبر ہوگی اور یہی بات ظہور میں
آئی کیونکہ سری نگر محلہ خان یار میں حضرت عیسی علیہ السلام کی اس موقعہ پر قبر ہے جہاں
بعض سادات کرام اور اولیاء اللہ مدفون ہیں۔منہ
(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 314 حاشیہ)
چنانچہ ہم اُن محقق عیسائیوں کا ذیل میں ایک قول نقل کرتے ہیں تا مسلمانوں کو معلوم ہو
کہ اُن کی طرف سے تو مسیح کے نزول کے بارے میں اس قدر شور انگیزی ہے کہ اس فضول
خیال کی حمایت میں تمہیں ہزار مسلمان کو کا فرٹھہرا رہے ہیں مگر وہ لوگ جو مسیح کو خدا جانتے
ہیں اُن میں سے یہ فرقہ بھی ہے جو بہت سے دلائل کے ساتھ ثابت کرتے ہیں کہ مسیح ہرگز
آسمان پر نہیں گیا بلکہ صلیب سے نجات پا کر کسی اور ملک کی طرف چلا گیا اور وہیں مرگیا۔چنانچہ سوپر نیچرل ریچن صفحہ ۵۲۲ میں اس بارے میں جو عبارت ہے اس کو ہم مع ترجمہ ذیل
میں لکھتے ہیں۔اور وہ یہ ہے:۔The first explanation adopted by some able critics
is that Jesus did not really die on the cross but

۔فلسطین سے کشمیر تک
being taken down alive and his body being
delivered to friends, he subsequently revived۔In
support of this theory it is argued that Jesus is
represented by Gospels as expiring after having
been but three or six hours upon the cross which
would have been but unprecedentedly rapid death۔It is affirmed that only the hands and not the feet
were nailed to the cross۔The crucifragian not
usually accompanying crucifixion is dismissed as
unknown to the three synoptits and only inserted by
the fourth evangelist for dogmatic reasons and of
course the lance disappears with the leg- breaking۔Thus the apparent death was that profound
faintness which might well fall upon an organization
after some hours of physical and mental agony on
the cross, following the continued strain and fatigue
of the previous night۔As soon as he had sufficiently
recovered it is supposed that Jesus visited his
disciples a few times to re-assure them, but with
pre-caution on account of the Jews, and was by
them believed to have risen from the dead, as
indeed he himself may likewise have supposed,
reviving as he had done from the faintness of
death۔Seeing however that his death had set the

۔فلسطین سے کشمیر تک
crown upon his work the master withdrew into
impenetrable obscurity and was heard no
more۔Gfrorer who maintains the theory of
Scheintod with great ability thinks that Jesus had
believers amongst the rulers of the Jews who
although they could not shield him from the
opposition against him still hoped to save him from
death۔Joseph, a rich man, found the means of
doing so۔He prepared the new sepulchre close to
the place of execution to be at hand, begged the
body from Pilate - the immense quantity of spices
bought by Nicomedus being merely to distract the
attention of the Jesus being quickly carried to the
sepulchre was restored to life by their efforts۔He
interprets the famous verse John xx: 17 curiously,
The expression "I have not yet ascended to my
father۔" He takes as meaning simply the act of
dying "going to heaven" and the reply of Jesus is I
Iam not yet dead, Jesus sees his desciples only a
few times mysteriously and believing that he had
set the final seal to the truth of his work by his
death he then retires into impenetrable gloom Das
Heiligthum and die Wabrhcit p 107 p 231
(Pp۔523 of the Supernatural religion)

·

آج 10 میں سے 10 باقی