کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 17
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فلسطین سے کشمیر تک
وهم هؤلاء۔مولوی واعظ رسول صاحب میر واعظ ١٦ میرزا محمد بیگ صاحب ٹهیکه دار امامیه
کشمیر ابن محمد یحیی صاحب مرحوم۔ساکن محله مدينه صاحب۔مولوى أحمد الله واعظ برادر واعظ رسول ۱۷ أحمد كله مندی بل ضلع نوشهره امامیه۔میر واعظ كشمير۔۱۸ حکیم علی نقی صاحب امامیه۔واعظ محمد سعد الدين عتيق عفى عنه برادر ۱۹ حکیم عبد الرحیم صاحب امامیه تحصیلدار
میر واعظ۔عزیز الله شاه محله کاچ گری۔۲۰ مولوی حیدر علی صاحب ابن مصطفی صاحب
امامیه۔سندیافته كربلاء معلی مجتهد فرقه اماميه۔حاجی نور الدین وکیل عرف عیدگاهی۔عزیز میر نمبر دار قصبه پانپور ذیلدار۔۲۱
مهر مفتی مولوی شریف الدین صاحب۔ابن
مولوی مفتی عزیز الدین مرحوم۔مهر منشی عبد الصمد وكيل عدالت ساكن فتح كدل ۲۲ مهر مفتی مولوی ضیاء الدین صاحب۔مهر حاجی غلام رسول تاجر ساکن محله ۲۳ مولوی صدر الدین مدرس مدرسه همدانیه
ملک پوره ضلع زینه کدل
امام مسجد وازه پوره
مهر عبد الجبار خانيار۔۲۴ مهر عبد الغنى كلاشپوری إمام مسجد۔1۔مهر
أحمد خان تاجر۔إسلام أباد۔۲۵
حبيب الله جلد ساز متصل جامع مسجد۔11
مهر
محمد سلطان میررجوری کدل
۲۶ عبد الخالق کھانڈی پورہ تحصیل هری پور۔۱۲ ممه جیو صراف كدل۔۲۷ مهری عبد الله شیخ محله وڈی کدل اصل
۱۳ حکیم مهدی صاحب أمـامـيــه سـاكـن ترکه وان گامی
باغبان پوره ضلع سنگین دروازه ۲۸ حبیب بیگ نمبردار میوه فروشان حبه کدل
۱۴ حکیم جعفر صاحب أماميه أيضا۔سری نکر۔۱۵ محمد عظيم صاحب أماميه أيضا۔٢٩ أحمد جيو زينه كدل - كشمير۔۵۱ مهر مجید شاه پیراندر واری
مهر غلام محی الدین زرکر محله کچه بل قلعه خانیار ۵۲ مهر پیر مجید بابا أندرواری۔
۳۱ عبدالله جیو تاجر میوه جات باغات سرکاری سرینگر ۵۳ استمعال جيودوبي أيضا۔۳۲ محمد خضر ساکن عالی کدل۔سرینگر۔۵۴ سیف الله شاه خادم درگاه اندرواری۔٣٣ عبد الغفار بن موسی جیوهندو نروره۔۵۵ قادر دوبي أيضا۔۳۴ مهر عبلی وانی ولد صديق وانى بوله کدل ۵۶ مهر مولوی غلام محی الدین کیموه تحصیل هری پور۔۳۵ مهر غلام نبی شاه حسینی
۳۶ مهر
تحصیل ترال۔۵۷ محمد صدّیق پاپوش فروش محله شمس واری
عبد الرحيم إمام مسجد کهنموه ۵۸ محمد اسكندر أيضا۔۳۷ مهر أحمد شاه سری نگر۔۳۸
یوسف شاه نروره۔سرینگر۔۵۹ محمد عمر
أيضا۔٦٠ لسه بث أيضا۔۱ مولوى عبد الله شاه أيضا۔۳۹ مهر امیر بابا گرگری- محله سرینگر ۶۲ حاجی محمد - کلال دوری
٢٠ عبد العلى واعظ چمر دوری سرینگر۔محمد اسماعیل میر مسگر محله دری بل۔۴۱ میرراج محمد کرناه وزارت پھاڑ۔۶۴ عبد القادر كيموه - تحصیل هری پور
۴۲ لسه جيو حافظ ٹینکی پورہ سرینگر۔۶۵ احمد جیو چیٹ گر - محله کلال دوری۔۲۶ محمد جیو زرگر ولد رسول جيو - فتح كدل۔۴۳ خضر جيوتار فروش۔۴۴ مهر عبد الله جیو فرزند أكبر صاحب درویش ۶۷ عبد العزيز مسگر ولد عبد الغني محله اندرواری۔۲۸ احمد جیو مسگر ولد رمضان جيو - دری بل۔خواجه بازار۔۴۵ محمد شاه ولد عمر شاہ محلہ ڈیڈی کدل۔۶۹ محمد جیو میر محله دری بل۔نبه شاه إمام مسجد گاؤ کدل۔۷۰ اسد جيو مير- محله زينه كدل۔۴۷ مهدی خالق شاه خادم درگاه حضرت شیخ اے پیرنور الدین قریشی محله بثه مالو صاحب
نور الدین نورانی چرار شریف۔إمام مسجد۔۴۸ غلام محمد حکیم متصل دل حسن محله۔۷۲ مهر غلام حسن بن نور الدین مرجان پوری
۴۹ عبد الغنی ناید کدل
۵۰ مهر قمر الدین دوکاندار زینه کدل
صفا كدل۔(الہدی۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 360 تا 374)
قَدْرَئِينَا قَرِيبًا من الف مجلدات من الكتب الطبية فوجدنا فيها نسخة
مباركةً يُسمى مرهم عيسى عند هذه الفرقة۔وثبت بشهادات اطباء
الرومييـن والـيــونــانـيـيـن واليهود والنصارى وغيرهم من الحاذقين ان هذه
النسخة مـن تـركيـب الحواريين۔وكتب كلهم في كتبهم انها صنعت
لجراحات عيسى۔وكذالك كتب في قانون الشيخ ابى على سينا۔فانظروا یا اولى النهى۔هذا هو الذى رفع الى السموات العلى منه
(الہدی۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 361 حاشیہ )
اعلم ان لفظ الايواء باحدٍ من مشتقاته قدجاء في كثير من مواضع
القرآن وكلها ذكر فى محل العصم من البلاء بطريق الامتنان كما قال الله
تعالى۔أَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيماً فَآوَى۔وما اراد منه الا الاراحة بعد
الاذى۔وقال فى مقام آخر۔إذ أنتُمُ قَلِيلٌ مُسْتَضْعَفُونَ فِي الْأَرْضِ تَخَافُونَ
أَنْ يَتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَآوَاكُمْ فانظروا كيف صرح حقيقة الايواء و بها
داواكم۔وقال حكاية عن ابن نوح: سَاوِى إِلَى جَبَلٍ يَعْصِمُنِي مِنَ الْمَاءِ۔فما كان قصده جبلا رفيعا الا بعد رؤية البلاء۔فبينوا لنا اى بلاء نزل على
ابن مريم ومعه على امه اشد من بلاء الصليب۔ثم اى مكان أواهما الله
اليه من دون ربوة كشمير بعد ذالك اليوم العصيب۔أ تكفرون بما
اظهره الله وان يوم الحساب قريب منه
(الہدی۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 368 حاشیہ)
كان من عادة اليهود انهم يسمون اطفالهم يسوع اعنى النجاة على
سبيل التفاول وطلب العصمة۔من امراض الجدري وخروج الاسنان
والحصبة خوفًا من موت الاطفال بهذه الامراض المخوفة۔فکذالک
سمت مریم ابنه يسوع اعنى عيسى۔وتمنت ان يعيش ولا يموت
بالجدري و امراض أخرى۔والذين يقولون ان معنى يسوع المنجى فهم
كذابون دجالون يكتمون الحق ويفترون ويضلون الناس
ويخدعون۔فاسئل اهل اللسان ان كنت من الذين يرتابون منه
(الہدی۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 371 حاشیہ )
الضحى : 7
الانفال: 27۔ہود : 44
کشتی نوح (1902ء)
فلسطین سے کشمیر تک
وہ خاتم الانبیاء ہے اور سب سے بڑھ کر ہے اب بعد اس کے کوئی نبی نہیں مگر وہی جس
پر بروزی طور سے محمد یت کی چادر پہنائی گئی کیونکہ خادم اپنے مخدوم سے جدا نہیں اور نہ
شاخ اپنی بیخ سے جدا ہے پس جو کامل طور پر مخدوم میں فنا ہو کر خدا سے نبی کا لقب پاتا
ہے وہ ختم نبوت کا خلل انداز نہیں جیسا کہ تم جب آئینہ میں اپنی شکل دیکھو تو تم دو نہیں ہو
سکتے بلکہ ایک ہی ہواگر چہ بظاہر دو نظر آتے ہیں صرف ظل اور اصل کا فرق ہے۔سوایسا ہی خدا
نے مسیح موعود میں چاہا یہی بھید ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مسیح موعود میری
قبر میں دفن ہو گا یعنی وہ میں ہی ہوں اور اس میں دورنگی نہیں آئی اور تم یقینا سمجھو کہ عیسی بن مریم
فوت ہو گیا ہے اور کشمیر سرینگر محلہ خانیار میں اس کی قبر ہے۔(عیسائی محققوں نے اسی رائے
کو ظاہر کیا ہے۔دیکھو کتاب سو پر نیچرل ریلیچن صفحه ۵۲۲۔اگر تفصیل چاہتے ہو تو ہماری
کتاب تحفہ گولڑویہ کا صفحہ ۱۳۹ د یکھ لو۔منہ )
کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 16 )
قرآن شریف میں ایک آیت میں صریح کشمیر کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مسیح اور اس کی
والدہ صلیب کے واقعہ کے بعد کشمیر کی طرف چلے گئے جیسا کہ فرماتا ہے۔وَآوَيْنَاهُمَا إِلَى
رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِيْنِ۔* یعنی ہم نے عیسی اور اس کی والدہ کو ایک ایسے ٹیلے پر جگہ دی
جو آرام کی جگہ تھی اور پانی صاف یعنی چشموں کا پانی وہاں تھا سو اس میں خدا تعالیٰ نے کشمیر کا
نقشہ کھینچ دیا ہے اور اولی کا لفظ لغت عرب میں کسی مصیبت یا تکلیف سے پناہ دینے کے
لئے آتا ہے اور صلیب سے پہلے عیسی اور اُس کی والدہ پر کوئی زمانہ مصیبت کا نہیں گزرا
جس سے پناہ دی جاتی پس متعین ہوا کہ خدا تعالیٰ نے عیسی اور اُس کی والدہ کو واقعہ صلیب
کے بعد اُس ٹیلے پر پہنچایا تھا۔منہ
کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 17 حاشیہ )
جب مولوی محمد حسین جو سردار کا ہن کی طرح مخالفانہ گواہی کے لئے آیا تھا مجھے کرسی پر بیٹھا
المؤمنون:51
ہوا پایا اور جس ذلت کو دیکھنے کے لئے میری نسبت اُس کی آنکھ شوق رکھتی تھی اُس ذلت کو
اُس نے نہ دیکھا تب مساوات کو غنیمت سمجھ کر وہ بھی اُس پیلاطوس سے کرسی کا خواہشمند ہوا
مگر اُس پیلاطوس نے اُسے ڈانٹا اور زور سے کہا کہ تجھے اور تیرے باپ
کو کبھی کرسی نہیں ملی
ہمارے دفتر میں تمہاری کرسی کے لئے کوئی ہدایت نہیں۔اب یہ فرق بھی غور کے لائق ہے
کہ پہلے پیلاطوس نے یہودیوں سے ڈر کر ان کے بعض معز ز گواہوں کو کرسی دے دی اور
حضرت مسیح کو جو مجرم کے طور پر پیش کئے گئے تھے کھڑارکھا حالانکہ وہ سچے دل سے مسیح کا خیر
خواہ تھا بلکہ مریدوں کی طرح تھا اور اس کی بیوی مسیح کی خاص مرید تھی جو ولی اللہ کہلاتی ہے
لیکن خوف نے اس سے یہاں تک حرکت صادر کرائی کہ ناحق بے گناہ مسیح کو یہودیوں کے
حوالہ کر دیا میری طرح کوئی خون کا الزام نہ تھا صرف معمولی طور پر مذہبی اختلاف تھا لیکن وہ
رومی پیلاطوس دل کا قومی نہ تھا اس بات کو سن کر ڈر گیا کہ قیصر کے پاس اُس کی شکایت کی
جائے گی۔اور پھر ایک اور مماثلت پہلے پیلاطوس اور اس پیلاطوس میں یادر کھنے کے لائق
ہے کہ پہلے پیلاطوس نے اس وقت جو مسیح ابن مریم عدالت میں پیش کیا گیا یہودیوں کو کہا
تھا کہ میں اس شخص میں کوئی گناہ نہیں دیکھتا ایسا ہی جب آخری مسیح اس آخری پیلاطوس
کے روبرو پیش ہوا اور اس مسیح نے کہا کہ مجھے چند روز تک جواب کے لئے مہلت دینی
چاہئے کہ مجھ پر خون کا الزام لگایا جاتا ہے تب اس آخری پیلاطوس نے کہا کہ میں آپ پر
کوئی الزام نہیں لگاتا یہ دونوں قول دونوں پیلاطوسوں کے بالکل باہم مشابہ ہیں اگر فرق
ہے
تو صرف اس قدر ہے کہ پہلا پہلا طوس اپنے اس قول پر قائم نہ رہ سکا اور جب اس کو کہا
گیا کہ قیصر کے پاس تیری شکایت کریں گے تو وہ ڈر گیا اور حضرت مسیح کو اس نے عمداً
خونخوار یہودیوں کے حوالہ کر دیا گو وہ اس سپردگی سے غمگین تھا اور اس کی عورت بھی غمگین
تھی۔کیونکہ وہ دونوں مسیح کے سخت معتقد تھے لیکن یہودیوں کا سخت شور و غوغا دیکھ کر بزدلی
اُس پر غالب آگئی ہاں البتہ پوشیدہ طور پر اس نے بہت سعی کی کہ مسیح کی جان کو صلیب سے
بچایا جاوے اور اس سعی میں وہ کامیاب بھی ہو گیا مگر بعد اس کے کہ میسیج صلیب پر چڑھایا
گیا اور شدت درد سے ایک ایسی سخت غشی میں آ گیا کہ گویا وہ موت ہی تھی۔بہر حال
پیلاطوس رومی کی کوشش سے مسیح ابن مریم کی جان بچ گئی اور جان بچنے کے لئے پہلے سے
مسیح کی دعا منظور ہو چکی تھی۔دیکھو عبرانیاں باب ۵ آیت ۷۔بعد اس کے مسیح اُس زمین
سے پوشیدہ طور پر بھاگ کر کشمیر کی طرف آ گیا اور وہیں فوت ہوا اور تم سن چکے ہو کہ سری نگر
محلہ خان یار میں اُس کی قبر ہے یہ سب پیلاطوس کی سعی کا نتیجہ تھا لیکن تاہم اُس پہلے
پیلاطوس کی کاروائی بزدلی کی رنگ آمیزی سے خالی نہ تھی اگر وہ اپنے اس قول کا پاس کر
کے کہ میں اس شخص کا کوئی گناہ نہیں دیکھتا مسیح کو چھوڑ دیتا تو اس پر کچھ مشکل نہ تھا اور وہ
چھوڑنے پر قادر تھا مگر وہ قیصر کی دوہائی سن کر ڈر گیا۔لیکن یہ آخری پیلاطوس پادریوں کے
ہجوم سے نہ ڈرا حالانکہ اس جگہ بھی قیصرہ کی بادشاہی تھی لیکن یہ قیصرہ اُس قیصر سے بدرجہ ہا
بہتر تھی اس لئے کسی کے لئے ممکن نہ تھا کہ حاکم پر دباؤ ڈالنے کے لئے اور انصاف چھڑانے
کے لئے قیصرہ سے ڈراوے بہر حال پہلے مسیح کی نسبت آخری مسیح پر بہت شور اور منصوبہ
اُٹھایا گیا تھا اور میرے مخالف اور ساری قوموں کے سرگروہ جمع ہو گئے تھے مگر آخری
پیلاطوس نے سچائی سے پیار کیا اور اپنے اس قول کو پورا کر کے دکھلایا کہ جو اس نے مجھے
مخاطب کر کے کہا تھا کہ میں تم پر خون کا الزام نہیں لگا تا سو اس نے مجھے بہت صفائی اور
مردانگی سے بری کیا اور پہلے پیلاطوس نے مسیح کو بچانے کے لئے حیلوں سے کام لیا مگر اس
پیلاطوس نے جو کچھ عدالت کا تقاضا تھا اُس طور سے اس تقاضا کو پورا کیا جس میں بزدلی کا
رنگ نہ تھا۔جس دن میں بری ہوا اُس دن اس عدالت میں مکتی فوج کا ایک چور بھی پیش ہوا
یہ اس لئے وقوع میں آیا کہ پہلے مسیح کے ساتھ بھی ایک چور تھا لیکن اس آخری مسیح کے
ساتھ کے چور کو جو پکڑا گیا اُس پہلے چور کی طرح جو پہلے مسیح کے ساتھ پکڑا گیا صلیب پر
نہیں چڑھایا اور نہ اس کی ہڈیاں توڑی گئیں بلکہ صرف تین ماہ کی قید ہوئی۔کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 56 تا 58)
مسیح نے بطور پیشگوئی خود بھی کہا کہ بجز یونس کے نشان کے اور کوئی نشان دکھایا نہیں جائے
گا پس مسیح نے اپنے اس قول میں یہ اشارہ کیا کہ جس طرح یونس زندہ ہی مچھلی کے پیٹ
میں داخل ہوا اور زندہ ہی نکلا ایسا ہی میں بھی زندہ ہی قبر میں داخل ہوں گا اور زندہ ہی
نکلوں گا سو یہ نشان بجز اس کے کیونکر پورا ہوسکتا تھا کہ مسیح زندہ صلیب سے اُتارا جاتا اور
زندہ قبر میں داخل ہوتا اور یہ جو حضرت مسیح نے کہا کہ کوئی اور نشان نہیں دکھایا جائے گا اس
فقرہ میں گویا مسیح ان لوگوں کا رد کرتا ہے کہ جو کہتے ہیں کہ مسیح نے یہ نشان بھی دکھلایا کہ
آسمان پر چڑھ گیا۔منہ
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 57 حاشیہ)
جس وقت حضرت عیسی علیہ السلام پر کفر کا فتویٰ لکھا گیا اُس وقت وہ پولوس بھی مکفرین
کی جماعت میں داخل تھا جس نے بعد میں اپنے تئیں رسول مسیح کے لفظ سے مشہور کیا یہ شخص
حضرت مسیح کی زندگی میں آپ کا سخت دشمن تھا جس قدر حضرت مسیح کے نام پر انجیلیں لکھی
گئیں ہیں ان میں سے ایک میں بھی یہ پیشگوئی نہیں ہے کہ میرے بعد پولوس تو بہ کر کے
رسول بن جائے گا اس شخص کے گزشتہ چال چلن کی نسبت لکھنا ہمیں کچھ ضرورت نہیں کہ
عیسائی خوب جانتے ہیں افسوس ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے حضرت مسیح کو جب تک وہ
اس ملک میں رہے بہت دکھ دیا تھا اور جب وہ صلیب سے نجات پا کر کشمیر کی طرف چلے
آئے تو اس نے ایک جھوٹی خواب کے ذریعہ سے حواریوں میں اپنے تئیں داخل کیا اور
تثلیث کا مسئلہ گھڑا اور عیسائیوں پر سو ر کو جو تربیت کے رو سے ابدی حرام تھا حلال کر دیا اور
شراب کو بہت وسعت دے دی اور انجیلی عقیدہ میں تثلیث کو داخل کیا تا ان تمام بدعتوں
سے یونانی بُت پرست خوش ہو جائیں۔منہ
کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 65 حاشیہ)
بعض نادان مجھ پر اعتراض کرتے ہیں جیسا کہ صاحب المنار نے بھی کیا کہ یہ شخص
انگریزوں کے ملک میں رہتا ہے اس لئے جہاد کی ممانعت کرتا ہے یہ نادان نہیں جانتے کہ
اگر میں جھوٹ سے اس گورنمنٹ کو خوش کرنا چاہتا تو میں بار بار کیوں کہتا کہ عیسی بن مریم
صلیب سے نجات پا کر اپنی موت طبعی سے بمقام سری نگر کشمیر مرگیا اور نہ وہ خدا تھا اور نہ خدا
کا بیٹا۔کیا انگریز مذہبی جوش والے میرے اس فقرہ سے مجھ سے بیزار نہیں ہوں گے؟ پس
سنو! اے نادانوں میں اس گورنمنٹ کی کوئی خوشامد نہیں کرتا بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ایسی
گورنمنٹ سے جو دین اسلام اور دینی رسوم پر کچھ دست اندازی نہیں کرتی اور نہ اپنے دین
کو ترقی دینے کے لئے ہم پر تلوار میں چلاتی ہے قرآن شریف کے رو سے جنگ مذہبی کرنا
حرام ہے کیونکہ وہ بھی کوئی مذہبی جہاد نہیں کرتی اور ان کا شکر کرنا ہمیں اس لئے لازم ہے کہ
ہم اپنا کام مکہ اور مدینہ میں بھی نہیں کر سکتے تھے مگر ان کے ملک میں۔یہ خدا کی طرف سے
حکمت تھی کہ مجھے اس ملک میں پیدا کیا پس کیا میں خدا کی حکمت کی کسرشان کروں اور جیسا
که قرآن شریف کی آیت وَآوَيْنَاهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ * میں اللہ تعالیٰ
یہ بات ہمیں سمجھاتا ہے کہ صلیب کے واقعہ کے بعد ہم نے عیسی مسیح کو صلیبی بلا سے رہائی
دے کر اس کو اور اس کی ماں کو ایک ایسے اونچے ٹیلے پر جگہ دی تھی کہ وہ آرام کی جگہ تھی اور
اس میں چشمے جاری تھے یعنی سری نگر کشمیر۔اسی طرح خدا نے مجھے اس گورنمنٹ کے اونچے
ٹیلے پر جہاں مفسدین کا ہاتھ نہیں پہنچ سکتا جگہ دی جو آرام کی جگہ ہے اور اس ملک میں بچے
علوم کے چشمے جاری ہیں اور مفسدوں کے حملوں سے امن اور قرار ہے پھر کیا واجب نہ تھا
کہ ہم اس گورنمنٹ کے احسانات کا شکر کرتے۔کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 75 حاشیہ)
ایک یہودی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ قبر واقعہ سری نگر یہودیوں کے انبیاء کی
قبروں کی طرح بنی ہوئی ہے۔دیکھو پر چہ علیحدہ حاشیہ۔منہ
(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 76 حاشیہ )
کر بیئر ڈلاسیرا جنوبی اٹلی کے سب سے مشہور اخبار نے مندرجہ ذیل عجیب خبر شائع کی ہے۔ار جولائی ۱۸۷۹ء کو یروشلم میں ایک بوڑھا راہب مسمی کور مرا جو اپنی زندگی میں ایک
ولی مشہور تھا اس کے پیچھے اس کی کچھ جائیدادور ہی اور گورنر نے اس کے رشتہ داروں کو تلاش
کر کے ان کے حوالہ دولاکھ فرینک ( ایک لاکھ پونے انہیں ہزار روپیہ ) کئے جو مختلف ملکوں
کے سکوں میں تھے اور اس غار میں سے ملے جہاں وہ راہب بہت عرصے سے رہتا تھا۔روپے کے ساتھ بعض کا غذات بھی ان رشتہ داروں کو ملے جن کو وہ پڑھ نہ سکتے تھے۔چند
المؤمنون: 51
عبرانی زبان کے فاضلوں کو ان کا غذات کے دیکھنے کا موقعہ ملا تو ان کو یہ عجیب بات معلوم
ہوئی کہ یہ کاغذات بہت ہی پرانی عبرانی زبان میں تھے جب ان کو پڑھا گیا تو ان میں یہ
عبارت تھی۔پطرس ماہی گیر یسوع مریم کے بیٹے کا خادم اس طرح پر لوگوں کو خدا تعالیٰ کے نام میں
اور اس کی مرضی کے مطابق خطاب کرتا ہے اور یہ خط اس طرح ختم ہوتا ہے۔میں پطرس ماہی گیر نے یسوع کے نام میں اور اپنی عمر کے نوے ۹۰ سال میں یہ محبت کے
الفاظ اپنے آقا اور مولی یسوع مسیح مریم کے بیٹے کی موت کے تین عید فسح بعد ( یعنی تین
سال بعد ) خداوند کے مقدس گھر کے نزدیک بولیر کے مکان میں لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان فاضلوں نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ یہ نسخہ پطرس کے وقت کا چلا آتا ہے۔لنڈن بائبل سوسائٹی
کی بھی یہی رائے ہے اور ان کا اچھی طرح سے امتحان کرانے کے بعد بائبل سوسائٹی اب ان
کے عوض چار لاکھ لیرا ( دولاکھ ساڑھے سینتیس ہزار روپیہ ) مالکوں کو دے کر کاغذات کو لینا
چاہتی ہے۔یسوع ابن مریم کی دعا ان دونو پر سلام ہو۔اس نے کہا۔”اے میرے خدا میں اس قابل نہیں کہ اس چیز پر غالب آ سکوں جس کو میں برا سمجھتا ہوں
نہ میں نے اس نیکی کو حاصل کیا ہے جس کی مجھے خواہش تھی مگر دوسرے لوگ اپنے اجر کو اپنے
ہاتھ میں رکھتے ہیں اور میں نہیں۔لیکن میری بڑائی میرے کام میں ہے۔مجھ سے زیادہ بری
حالت میں کوئی شخص نہیں ہے۔اے خدا جو سب سے بلند تر ہے میرے گناہ معاف کر۔اے خدا ایسا نہ کر کہ میں اپنے دشمنوں کے لئے الزام کا سبب ہوں نہ مجھے اپنے دوستوں کی
نظر میں حقیر ٹھہرا اور ایسا نہ ہو کہ میرا تقویٰ مجھے مصائب میں ڈالے ایسا نہ کر کہ یہی دنیا میری
بڑی خوشی کی جگہ یا میرا بڑا مقصد ہو اور ایسے شخص کو مجھ پر مسلط نہ کر جو مجھ پر رحم نہ کرے
اے خدا جو بڑے رحم والا ہے اپنے رحم کی خاطر ایسا ہی کر تو جو اُن سب پر رحم کرتا ہے جو
تیرے رحم کے حاجت مند ہیں۔کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 77)
شهد شاهد من بنی اسرائیل
ایک اسرائیلی عالم توریت کی شہادت درباره قبرسیح)
که
فلسطین سے کشمیر تک
ور بود و در
دید در بود در دور دور اور ہر
میں شہادت دیتا ہوں کہ میں نے دیکھا ایک نقشہ پاس مرزا غلام احمد
در راه دوری و فرود و بدون دود وارد کرد در
صاحب قادیانی اور تحقیق وہ صحیح ہے قبر بنی اسرائیل کی قبروں میں سے
ر مردوں عدل برود دلا ر و ا ل
اور وہ ہے نبی اسرائیل کے اکابر کی قبروں میں سے
الوور در مردها اوزدم و مرو و را دلم دارم
میں نے دیکھا یہ نقشہ آج کے دن جب
لکھی
و درد را نادرا زند نورد دردناك 12 ذال
میں نے یہ شہادت بماہ انگریزی جون
١٨٩٩ء
1199 220 2۔-12
مربای اهر از مودم دور بر
سلمان یوسف سحاق تاجر
ذرند مردی هک و ورد : ندا کردم 1977 و 170
سلمان یہودی نے میرے رو برو
דיברו יה להרת לכי מפתי מהמד צדק
شہادت لکھی
لکھی۔مفتی محمد صادق بھیروی
R
ניו ללין דפתר אכותנת גנרל לחי
کلرک دفتر اکوننٹ جنرل لاہور
اشهد بالله ان هذا الكتاب كتبه سلمان ابن يوسف وانه رجل من اكابر
بنی اسرائیل
دستخط: سید عبد الله بغدادی
کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 78)
تحفة الندوة
تحفة الندوة (1902ء)
تمام مسلمانوں اور تمام سچائی کے بھوکوں
اور
پیاسوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری
فلسطین سے کشمیر تک
حضرت
عیسی علیہ السلام جن کی خارق عادت زندگی اور خلاف نصوص قرآنیہ مع جسم
آسمان پر چلے جانا اور باوجو د وفات یافتہ نہ ہونے کے پھر وفات یافتہ نبیوں کی روحوں میں
جو ایک رنگ سے بہشت میں داخل ہو چکے داخل ہو جانا یہ تمام ایسی باتیں تھیں کہ در حقیقت
بچے مذہب کے لئے ایک داغ تھا اور نیز مدت دراز سے مغربی مخلوق پرستوں کا موحدین
اہلِ اسلام کے ذمہ ایک قرضہ چلا آتا تھا اور نادان مسلمانوں نے بھی اس قرضہ کا اقرار کر
کے اپنے ذمہ ایک بڑی سودی رقم عیسائیوں کی بڑھا دی تھی جس کی وجہ سے کئی لاکھ مسلمان
اس ملک ہند میں ارتداد کا جامہ پہن کر عیسائیوں کے ہاتھ میں گرو پڑ گئے تھے اور کوئی
صورت ادائے قرضہ کی نظر نہ آتی تھی۔جب عیسائی کہا کرتے تھے کہ ربنا یسوع مسیح آسمان
پر زندہ مع جسم چڑھ گیا بڑی طاقت دکھلائی خدا جو تھا مگر تمہارا نبی تو ہجرت کرنے کے بعد
مدینہ تک بھی پرواز کر کے نہ جا سکا غار ثور میں ہی تین دن تک چھپارہا آخر بڑی مشکل سے
مدینہ تک پہنچا اور پھر بھی عمر نے وفا نہ کی دس برس کے بعد فوت ہو گیا اور اب وہ قبر میں اور
زیر زمین ہے مگر یسوع مسیح زندہ آسمان پر ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا اور وہی دوبارہ آسمان
سے اتر کر دنیا کا انصاف کرے گا۔ہر ایک جو اس کو خدا نہیں جانتاوہ پکڑا جائے گا اور آگ
میں ڈالا جائے گا۔اس کا جواب مسلمانوں کو کچھ بھی نہیں آتا نہایت شرمندہ اور ذلیل ہوتے تھے اب
یسوع مسیح کی خوب خدائی ظاہر ہوئی۔آسمان پر چڑھنے کا سارا بھانڈا پھوٹ گیا۔اوّل تو
ہزار نسخہ سے زیادہ ایسی طبی کتابیں جن کو پُرانے زمانہ میں رومیوں یونانیوں مجوسیوں
عیسائیوں اور سب سے بعد مسلمانوں نے بھی ان
کا ترجمہ کیا تھا پیدا ہوگئیں جن میں ایک
تحفة الندوة
فلسطین سے کشمیر تک
نسخہ مرہم عیسی کا لکھا ہے اور ان کتابوں میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ مرہم حضرت عیسی کے لئے
یعنی اُن کے صلیبی زخموں کے لئے بنائی گئی تھی۔ازاں بعد کشمیر میں حضرت عیسی علیہ السلام
کی قبر بھی پیدا ہوگئی۔پھر اس کے بعد عربی اور فارسی میں پرانی کتا میں پیدا ہوگئیں جو بعض
ان میں سے ہزار برس کی تصنیف ہیں اور حضرت عیسی کی وفات کی گواہی دیتی اور قبر اُن کی
کشمیر میں بتلاتی ہیں اور پھر سب کے بعد جو آج ہمیں خبر ملی یہ تو ایک ایسی خبر ہے کہ گویا
آج اس نے مسلمانوں کے لئے عید کا دن چڑھا دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ حال میں بمقام
یروشلم پطرس حواری کا دستخطی ایک کاغذ پرانی عبرانی میں لکھا ہوا دستیاب ہوا ہے جس کو
کتاب کشتی نوح کے ساتھ شامل کیا گیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح صلیب
کے واقعہ سے تخمیناً پچاس برس بعد اسی زمین پر فوت ہو گئے تھے اور وہ کاغذ ایک عیسائی کمپنی
نے اڑھائی لاکھ روپیہ دے کر خرید لیا ہے کیونکہ یہ فیصلہ ہو گیا ہے کہ وہ پطرس کی تحریر ہے اور
ظاہر ہے کہ اس قدر ثبوتوں کے جمع ہونے کے بعد جوز بردست شہادتیں ہیں پھر اس بیہودہ
اعتقاد سے جو عیسی زندہ ہے باز نہ آنا ایک دیوانگی ہے امور محسوسہ مشہودہ سے انکار نہیں ہو
سکتا سو مسلمانوں تمہیں مبارک ہو آج تمہارے لئے عید کا دن ہے اُن پہلے جھوٹے عقائد کو
دفع کرو اور اب قرآن کے مطابق اپنا عقیدہ بنالو۔مکرر یہ کہ یہ آخری شہادت حضرت عیسی
کے سب سے بزرگ تر حواری کی شہادت ہے یہ وہ حواری ہے کہ اپنی تحریر میں جو برآمد ہوئی
ہے خود اس شہادت کے لئے یہ الفاظ استعمال کرتا ہے کہ میں ابن مریم کا خادم ہوں اور اب
میں نوے ۹۰ سال کی عمر میں یہ خط لکھتا ہوں جبکہ مریم کے بیٹے کو مرے ہوئے تین سال
گزرچکے ہیں لیکن تاریخ سے یہ امر ثابت شدہ ہے اور بڑے بڑے مسیحی علماء اس امر کو تسلیم
کرتے ہیں کہ پطرس اور حضرت عیسی کی پیدائش قریب قریب وقت میں تھی اور واقعہ صلیب
کے وقت حضرت عیسی کی عمر قریباً ۳۳ سال اور حضرت پطرس کی عمر اس وقت تمہیں چالیس
سال کے درمیان تھی ( دیکھو کتاب منتھس ڈکشنری جلد ۳ صفحہ ۲۴۴۶ و موٹی ٹیولس
نیوٹسٹیمنٹ ہسٹری و دیگر کتب تاریخ ) اور اس خط کے متعلق اکابر علماء منذ ہب عیسوی نے
بہت تحقیقات کر کے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ میچ ہے اور اس کیلئے بڑی خوشی کا اظہار کیا ہے اور جیسا