کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 18
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مواہب الرحمن
فلسطین سے کشمیر تک
کہ ہم لکھ چکے ہیں ایسی عزت سے یہ تحریر دیکھی گئی ہے کہ ایک رقم کثیر اس کے عوض میں
وارثان اُس مقدس راہب کو دی گئی ہے جس کے کتب خانہ سے بعد وفات یہ کاغذ برآمد ہوا
اور ہمارے نزدیک اس کاغذ کی صحت پر ایک اور قوی دلیل ہے کہ ایسے شخص کے کتب خانہ
سے یہ کاغذ نکلا ہے جو رومن کیتھولک عقیدہ رکھتا تھا اور نہ صرف حضرت عیسی کی خدائی کا
قائل تھا بلکہ حضرت مریم کی خدائی کا بھی قائل تھا یہ کاغذات اُس نے محض ایک پُرانے
تتبرکات میں رکھے ہوئے تھے اور چونکہ وہ پرانی عبرانی تھی اور طرز تحریر بھی پرانی تھی اس
لئے وہ اس کے مضمون سے محض نا آشنا تھا۔یہ ایک نشان ہے ماسوا اس نئی شہادت کے جو
حضرت پطرس کے خط میں سے نکلی ہے۔متقدمین میں بھی عیسائیوں کے بعض فرقے خود
اس بات کے قائل ہیں کہ حضرت عیسیٰ صلیب پر سے ایک موت کی سی سخت بیہوشی میں
اُتارے گئے تھے اور ایک غار کے اندر تین دن کے علاج معالجہ سے تندرست ہو کر کسی اور
طرف چلے گئے جہاں مدت تک زندہ رہے ان عقائد کا ذکر انگریزی کتابوں میں مفصل
درج ہے جن میں سے کتاب نیو لائف آف جیزس مصنفہ سٹراس اور کتاب ماڈرن ڈوٹ
اینڈ کرسچن بیلیف اور کتاب سوپر نیچرل ریچن کی بعض عبارتیں ہم نے اپنی کتاب
تحفہ گولڑویہ میں درج کی ہیں۔(تحفۃ الندوۃ۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 102 تا 104 )
مواہب الرحمن (1903ء)
ثم من الدلائل الوقائع التاريخية والشواهد التي جمعتها
باز منجمله دلائل برموت عیسی واقعات تاریخیه اند و نیز آن شواهد که در کتب
الكتب الطبية۔ومن تصفّح تلك الكتب التي زادت عدتها على الألف،
طبیہ کہ زائد از ہزار خواهند بود جمع کرده شده اند و این کتب با از زمان پیشینیان تا این وقت مسلّم و
وهي مشهورة مسلمة من السلف إلى الخلف، فلا بد له أن يشهد أن مرهم عيسى
مشهوراند پس کسیکه این صدہا کتب را جستجو کرده مطالعه بکند بضرورت گواہی خواہد داد کہ برائے
مواہب الرحمن
فلسطین سے
کشمیر تک
قد صُنع لجراحة إلهِ أهل الصلبان، وهذه واقعة لا يختلف فيها اثنان وهي من
معالجہ زخم صلیبی خدائے ترسایان مرہم عیسی تیار کرده شده بود و در این امر کسے راختلافی نیست واین
المراهم المشهورة المقبولة ، ويوجد ذكرها في كتب زهاء ألف من هذه الصناعة۔مرہم عیسی که تخمیناً در ہزار کتب مذکور است از مرہم ہائے مقبولہ ومتداوله اطباء است
وكذالك اطلعنا على قبره الذى قد وقع قريبًا من هذه الخطة، وثبت أن ذالك
و علاوه براین این ست که ما اطلاع یافته ایم برقبر عیسی که قریب این خطه پنجاب در سرینگر کشمیر واقع است - واز
القبر هو قبر عيسى من غير الشك والشبهة ولا يُضعف الحقائق الثابتة إنكار
دلائل قاطعه مارا ثابت شده است که این قبر قبر عیسی است۔و ثبوت حقائق ثابت شده را انکار
سم
العـلـمـاء الـحـاسـدين، فإنهم لا يتكلمون إلا مستكبرين، ولا يدخلون علينا إلا منكرين
ملایان حاسد و متکبر که تکذیب پیشه ایشان است ضعیف نمی تواند کرد
ونـجـدهـم مـتـكـبـريـن كبير الاحتقار، قليل الفهم كثير الإنكار ثم يقال لهم قدوة الأمة
و سے بینم ایشان را کوتاه فهم که غیر خودرابسیار حقیر دانستن عادت شان است۔معہذ اعوام ایشان را پیشوائے امت
ونجوم الملة ! ماتت الروحانية، وغلبت الدنيا الفانية۔مـا لهـم لا يفهمون
وستارہ ہائے دین وملت میگویند و روحانیت در بیشان مرده شده است وحب دنیائے دون برایشان غالب است چه شدایشان را
أن رفع عيسى كان لرفع تهمة اللعنة فمن رفع جسمه إلى السماء فقط فإنه
کہ نمی فهمند کہ رفع عیسی برائے رفع کردن تہمت لعنت است لیکن برفع جسد عنصری براءت از تهمت ملعونیت
لا يبرأ من هذه التهمة۔ثم لما كان عيسى قد أُرسل إلى قبائل اليهود كلهم وكل من
نمی تواند شد باز میگوئیم که عیسی برائے ہدایت کل قبائل یہود از بنی اسرائیل
كان من بنى إسرائيل، وكانت القبائل منتشرة في الأرض كما روى وقيل،
مبعوث شده بود و قبائل بنی اسرائیل بسبب آمدن ابتلاءات از بادشاه وقت دراطراف زمین
كان من فرائضه أن يسير ويختار السياحة، ويستقرى قبائل أخرى
منتشر شده بودند چنانچه در کتب تواریخ مذکور است پس فرض منصبی حضرت عیسی همین بود که قبائل منتشر را بسیر وسیاحت
فكيف صعد إلى السماء قبل تأدية فرضه وتكميل دعوته؟ هذا باطل عند
جستجو نمودہ ہدایت بکند۔پس قبل از ادائے این فرض منصبی و تکمیل دعوت خود بر آسمان چگونه صعود نمود که عند العقل
النُّهى
محض باطل است۔(مواہب الرحمن - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 298 تا 300)
تذکرۃ الشہادتین (1903ء)
یہ وہ باتیں تھیں جو میں نے صاحبزادہ مولوی عبداللطیف صاحب سے کیں اور وہ امر جو آخر
میں ان کو سمجھایا وہ یہ تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام میں مذہبی پہلو کے رُو سے سولہ ۱۹
خصوصیتیں ہیں (۱) اول یہ کہ وہ بنی اسرائیل کے لئے ایک موعود نبی تھا جیسا کہ اس پر
اسرائیلی نبیوں کے صحیفے گواہ ہیں۔(۲) دوسری یہ کہ مسیح ایسے وقت میں آیا تھا جبکہ یہودی
اپنی سلطنت کھو چکے تھے یعنی اس ملک میں یہودیوں کی کوئی سلطنت نہیں رہی تھی گوممکن تھا
کہ کسی اور ملک میں جہاں بعض فرقے یہود کے چلے گئے تھے کوئی حکومت ان کی قائم ہوگئی
ہو جیسا کہ سمجھا جاتا ہے کہ افغان اور ایسا ہی کشمیری بھی یہود میں سے ہیں جن کا اسلام قبول
کرنے کے بعد سلاطین میں داخل ہونا ایک ایسا واقعہ ہے جس سے انکار نہیں ہوسکتا۔بہر حال حضرت مسیح کے ظہور کے وقت اس حصہ ملک سے یہود کی سلطنت جاتی رہی تھی اور
وہ رومی سلطنت کے ماتحت زندگی بسر کرتے تھے اور رومی سلطنت کو انگریزی سلطنت سے
بہت مشابہت تھی (۳) تیسری یہ کہ وہ ایسے وقت میں آیا تھا کہ جبکہ یہودی بہت سے فرقوں
پر منقسم ہو چکے تھے اور ہر ایک فرقہ دوسرے فرقہ کا مخالف تھا اور ان سب میں با ہم سخت عناد
اور خصومتیں پیدا ہو گئی تھیں اور توریت کے اکثر احکام باعث ان کے کثرت اختلافات کے
مشتبہ ہو گئے تھے صرف وحدانیت الہی میں وہ باہم اتفاق رکھتے تھے باقی اکثر مسائل جزئیہ
میں وہ ایک دوسرے کے دشمن تھے اور کوئی واعظ ان میں باہم صلح نہیں کرا سکتا تھا اور
نہ ان کا فیصلہ کر سکتا تھا۔اس صورت میں وہ ایک آسمانی حکم یعنی فیصلہ
کنندہ کے محتاج
تھے جو خدا سے جدید وحی پا کر اہل حق کی حمایت کرے اور قضاء وقدر سے ایسی ضلالت کی
ملونی ان کے کل فرقوں میں ہو گئی تھی جو خالص طور پر ان میں ایک بھی اہلِ حق نہیں کہلا سکتا
تھا۔ہر ایک فرقہ میں کچھ نہ کچھ جھوٹ اور افراط و تفریط کی آمیزش تھی۔پس یہی وجہ پیدا
ہوگئی تھی کہ یہود کے تمام فرقوں نے حضرت
مسیح کو دشمن پکڑ لیا تھا۔اور ان کی جان لینے کی فکر
میں ہو گئے تھے کیونکہ ہر یک فرقہ چاہتا تھا کہ حضرت مسیح پورے طور پر ان کا مصدق ہو اور
ان کو راستباز اور نیک چلن خیال کرے اور ان کے مخالف کو جھوٹا کہے اور ایسامداہنہ خدا تعالیٰ کے
نبی سے غیر ممکن تھا۔(۴) چہارم یہ کہ مسیح ابن مریم کے لئے جہاد کا حکم نہ تھا اور حضرت موسی کا
مذہب یونانیوں اور رومیوں کی نظر میں اس وجہ سے بہت بدنام ہو چکا تھا کہ وہ دین
کی ترقی کے لئے تلوار سے کام لیتا رہا ہے گو کسی بہانہ سے۔چنانچہ اب تک ان کی کتابوں
میں موسق کے مذہب پر برابر یہ اعتراض ہیں کہ کئی لاکھ شیر خوار بچے اس کے حکم اور نیز اس
کے خلیفہ یشوع کے حکم سے جو اس کا جانشین تھا قتل کئے گئے اور پھر دا ؤڈ اور دوسرے نبیوں
کی لڑائیاں بھی اس اعتراض کو چمکاتی تھیں پس انسانی فطرتیں اس سخت حکم کو برداشت نہ
کرسکیں اور جب یہ خیالات غیر مذہب والوں کے انتہا تک پہنچ گئے تو خدا تعالیٰ نے چاہا
کہ ایک ایسا نبی بھیج کر جو صرف صلح اور امن سے مذہب کو پھیلائے تو ریت پر سے وہ نکتہ
چینی اُٹھا دے جو غیر قوموں نے کی تھی۔سو وہ صلح کا نبی عیسی ابن مریم تھا (۵) پانچویں یہ کہ
حضرت عیسی کے وقت میں یہودیوں کے علماء کا عموماً چال چلن بہت بگڑ چکا تھا اور اُن کا
قول اور فعل باہم مطابق نہ تھا۔ان کی نمازیں اور ان کے روزے محض ریا کاری سے پُر تھے
اور وہ جاہ طلب علماء رومی سلطنت کے نیچے ایسے دنیا کے کیڑے ہو چکے تھے کہ تمام ہمتیں
ان کی اسی میں مصروف ہوگئی تھیں کہ مکر سے یا خیانت سے یا دغا سے یا جھوٹی گواہی سے یا
جھوٹے فتووں سے دنیا کماویں۔ان میں بجز زاہدانہ لباس اور بڑے بڑے جنوں کے ایک
ذره روحانیت باقی نہیں رہی تھی۔وہ رومی سلطنت کے حکام سے بھی عزت پانے کے بہت
خواہاں تھے اور طرح طرح کے جوڑ توڑ اور جھوٹی خوشامد سے سلطنت سے عزت اور کسی
قدر حکومت حاصل کر لی تھی اور چونکہ ان کی دنیا ہی دنیارہ گئی تھی اس لئے وہ اس عزت سے
جو تو ریت پر عمل کرنے سے آسمان پر مل سکتی تھی بالکل لا پروا ہو کر دنیا پرستی کے کیڑے بن
گئے تھے اور تمام فخر دنیا کی وجاہت میں ہی سمجھتے تھے اور اسی وجہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس
ملک کے گورنر پر جو رومی سلطنت کی طرف سے تھا کسی قدر ان کا دباؤ بھی تھا کیونکہ ان کے
بڑے بڑے دنیا پرست مولوی دور دراز سفر کر کے قیصر کی ملاقات بھی کرتے تھے اور
سلطنت سے تعلقات بنارکھے تھے اور کئی لوگ ان میں سے سلطنت کے وظیفہ خوار بھی تھے
اسی بنا پر وہ لوگ اپنے تئیں سلطنت کے بڑے خیر خواہ جتلاتے تھے اس لئے وہ اگر چہ ایک
نظر سے زیر نگرانی بھی تھے مگر خوشامدانہ طریقوں سے انہوں نے قیصر اور اس کے بڑے
حکام کو اپنی نسبت بہت نیک ظن بنا رکھا تھا۔انہیں چال بازیوں کی وجہ سے علماء ان میں
سے سلطنت کے حکام کی نظر میں معزز سمجھے جاتے تھے اور کرسی نشین تھے۔لہذا وہ غریب
گلیل کا رہنے والا جس کا نام یسوع بن مریم تھا۔ان شریر لوگوں کے لئے بہت کوفتہ خاطر کیا
گیا۔اس کے منہ پر نہ صرف تھوکا گیا بلکہ گورنر کے حکم سے اس کو تازیانے بھی مارے گئے۔وہ چوروں اور بدمعاشوں کے ساتھ حوالات میں دیا گیا۔حالانکہ اس کا ایک ذرہ قصور نہ
تھا۔صرف گورنمنٹ کی طرف سے یہودیوں کی ایک دل جوئی تھی کیونکہ سلطنت کی حکمت
عملی کا یہ اصول ہے کہ گروہ کثیر کی رعایت رکھی جائے سو اس غریب کو کون پوچھتا تھا۔یہ
عدالت تھی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آخر وہ یہودیوں کے مولویوں کے سپرد ہوا اور انہوں نے
اس کو صلیب پر چڑھا دیا ایسی عدالت پر خدا جو زمین و آسمان کا مالک ہے لعنت کرتا ہے مگر
افسوس ان حکومتوں پر جن کی آسمان کے خدا پر نظر نہیں۔یوں بگفتن پیلاطوس جو اس ملک کا
گورنر تھا مع اپنی بیوی کے حضرت عیسی کا مرید تھا اور چاہتا تھا کہ اسے چھوڑ دے مگر جب
زبر دست یہودیوں کے علماء نے جو قیصر کی طرف سے باعث اپنی دنیا داری کے کچھ عزت
رکھتے تھے اس کو یہ کہہ کر دھمکایا کہ اگر تو اس شخص کو سز انہیں دے گا تو ہم قیصر کے حضور میں
تیرے پر فریاد کریں گے تب وہ ڈر گیا کیونکہ بزدل تھا۔اپنی ارادت پر قائم نہ رہ سکا۔یہ
خوف اس لئے اس کے دامن گیر ہوا کہ بعض معزز علماء یہود نے قیصر تک اپنی رسائی بنا رکھی
تھی اور پوشیدہ طور پر حضرت عیسی کی نسبت یہ مخبری کرتے تھے کہ یہ مفسد اور در پردہ
گورنمنٹ کا دشمن ہے اور اپنی ایک جمعیت بنا کر قیصر پر حملہ کرنا چاہتا ہے بظاہر یہ مشکلات
بھی پیش تھیں کہ اس سادہ اور غریب انسان کو قیصر اور اس کے حکام سے کچھ تعلق نہ تھا اور
ریا کاروں اور دنیا طلبوں کی طرح ان سے کچھ تعارف نہ تھا اور خدا پر بھروسہ رکھتا تھا اور اکثر
علمائے یہودا اپنی دنیا پرستی اور چالبازی اور خوشامدانہ وضع سے سلطنت میں جنس گئے تھے وہ
سلطنت کے درحقیقت دوست نہ تھے مگر معلوم ہوتا ہے کہ سلطنت اس دھو کے میں ضرور
آگئی تھی کہ وہ دوست ہیں اس لئے ان کی خاطر سے ایک بے گناہ خدا کا نبی ہر ایک طرح
سے ذلیل کیا گیا مگر وہ جو آسمان سے دیکھتا اور دلوں کا مالک ہے وہ تمام شرارت پیشہ اس کی
نظر سے مجوب نہ تھے آخر انجام یہ ہوا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر چڑھا دیئے
جانے کے بعد خدا نے مرنے سے بچالیا اور ان کی وہ دُعا منظور کر لی جو انہوں نے دردِ دل
سے باغ میں کی تھی جیسا کہ لکھا ہے کہ جب مسیح کو یقین ہو گیا کہ یہ خبیث یہودی میری جان
کے دشمن ہیں اور مجھے نہیں چھوڑتے تب وہ ایک باغ میں رات کے وقت جا کر زار زار رویا
اور دُعا کی کہ یا الہی اگر تو یہ پیالہ مجھ سے ٹال دے تو تجھ سے بعید نہیں تو جو چاہتا ہے کرتا
ہے۔اس جگہ عربی انجیل میں یہ عبارت لکھی ہے۔فبـکـی بـد موع جارية و عبرات
متحدّرة فسُمع لتقواه یعنی یسوع مسیح اس قدر رویا کہ دُعا کرتے کرتے اس کے منہ پر
آنسو رواں ہو گئے اور وہ آنسو پانی کی طرح اُس کے رخساروں پر بہنے لگے اور وہ سخت
رویا اور سخت دردناک ہوا تب اُس کے تقویٰ کی وجہ سے اس کی دُعاسنی گئی اور خدا کے فضل
نے کچھ اسباب پیدا کر دیئے کہ وہ صلیب پر سے زندہ اُتارا گیا اور پھر پوشیدہ طور پر
باغبانوں کی شکل بنا کر اس باغ سے جہاں وہ قبر میں رکھا گیا تھا باہر نکل آیا اور خدا کے حکم
سے دوسرے ملک کی طرف چلا گیا اور ساتھ ہی اس کی ماں گئی جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔آوَيُنَاهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِيْنِ۔* یعنی اس مصیبت کے بعد جو صلیب کی
مصیبت تھی ہم نے مسیح اور اس کی ماں کو ایسے ملک میں پہنچا دیا جس کی زمین بہت اونچی تھی
اور صاف پانی تھا اور بڑے آرام کی جگہ تھی۔اور احادیث میں آیا ہے کہ اس واقعہ کے بعد
ل المؤمنون : 51
عیسی ابن مریم نے ایک سو بیس برس عمر پائی اور پھر فوت ہو کر اپنے خدا کو جاملا اور دوسرے
عالم میں پہنچ کر یحی" کا ہم نشین ہوا کیونکہ اس کے واقعہ اور یحییٰ نبی کے واقعہ کو باہم مشابہت
تھی۔اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ نیک انسان تھا اور نبی تھا مگر اسے خدا کہنا کفر ہے۔لاکھوں انسان دنیا میں ایسے گزر چکے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے۔خدا کسی کے برگزیدہ
کرنے میں کبھی نہیں تھکا اور نہ تھکے گا (۶) چھٹی خصوصیت یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
قیصر روم کی عملداری کے ماتحت مبعوث ہوئے تھے۔(۷) ساتویں خصوصیت یہ ہے کہ
رومی سلطنت کو مذہب عیسوی سے مخالفت تھی مگر اخیری نتیجہ یہ ہوا کہ مذہب عیسائی قیصری
قوم میں گھس گیا یہاں تک کہ کچھ مدت کے بعد خود قیصر روم عیسائی ہو گیا۔(۸) آٹھویں
خصوصیت یہ ہے کہ یسوع مسیح کے وقت میں جس کو اہل اسلام عیسی کہتے ہیں ایک نیا ستارہ
نکلا تھا (9) نویں خصوصیت یہ ہے کہ جب اس کو صلیب پر چڑھایا گیا تو سورج کو گرہن لگا
تھا (۱۰) دسویں خصوصیت یہ ہے کہ اس کو دکھ دینے کے بعد یہودیوں میں سخت طاعون
پھیلی تھی (۱۱) گیارہویں خصوصیت یہ ہے کہ اس پر مذہبی تعصب سے مقدمہ بنایا گیا اور یہ
بھی ظاہر کیا گیا کہ وہ سلطنت روم کا مخالف اور بغاوت پر آمادہ ہے (۱۲) بارہویں
خصوصیت یہ ہے کہ جب وہ صلیب پر چڑھایا گیا تو اس کے ساتھ ایک چور بھی صلیب پر
لٹکایا گیا (۱۳) تیرھویں خصوصیت یہ ہے کہ جب وہ پیلاطوس کے سامنے سزائے موت
کے لئے پیش کیا گیا تو پیلاطوس نے کہا کہ میں اس کا کوئی گناہ نہیں پاتا۔(۱۴) چودھویں
خصوصیت یہ کہ اگر چہ وہ باپ کے نہ ہونے کی وجہ سے بنی اسرائیل میں سے نہ تھا۔مگران
کے سلسلہ کا آخری پیغمبر تھا جو موسیٰ کے بعد چودھویں صدی میں ظاہر ہوا۔(۱۵) پندرھویں خصوصیت یہ کہ یسوع بن مریم کے وقت میں جو قیصر تھا اس کے عہد میں
بہت سی نئی باتیں رعایا کے آرام اور ان کے سفر و حضر کی سہولت کے لئے نکل آئی تھیں۔سڑکیں بنائی گئی تھیں اور سرائیں تیار کی گئی تھیں اور عدالت کے نئے طریقے وضع کئے گئے
تھے جوانگریزی عدالت سے مشابہ تھے(۱۲) سولہویں خصوصیت مسیح میں یہ تھی کہ بن باپ پیدا ہونے
میں آدم سے مشابہ تھے۔یہ سولہ خصوصیتیں ہیں جو موسوی سلسلہ میں حضرت عیسی علیہ السلام
میں رکھی گئی تھیں۔پھر جبکہ خدا تعالیٰ نے موسوی سلسلہ کو ہلاک کر کے محمدی سلسلہ قائم کیا
جیسا کہ نبیوں کے صحیفوں میں وعدہ دیا گیا تھا تو اس حکیم وعلیم نے چاہا کہ اس سلسلہ کے اوّل
اور آخر دونوں میں مشابہت تامہ پیدا کرے تو پہلے اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
مبعوث فرما کر مثیل موسى" قرار دیا جیسا کہ آیت إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً شَاهِدًا
عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا۔* سے ظاہر ہے۔حضرت موسی نے
کافروں کے مقابل پر تلوار اٹھائی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس وقت جبکہ مکہ
سے نکالے گئے اور تعاقب کیا گیا مسلمانوں کی حفاظت کے لئے تلوار اُٹھائی۔ایسا ہی
حضرت موسی کی نظر کے سامنے سخت دشمن ان کا جو فرعون تھا غرق کیا گیا۔اسی طرح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سخت دشمن آپ کا جو ابو جہل تھا ہلاک کیا گیا۔ایسا ہی
اور بہت سی مشابہتیں ہیں جن کا ذکر کرنا موجب طول ہے۔یہ تو سلسلہ کے اول میں
مشابہتیں ہیں مگر ضروری تھا کہ سلسلہ محمدی کے آخری خلیفہ میں بھی سلسلہ موسویہ کے آخری
خلیفہ سے مشابہت ہو۔تا خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ سلسلہ محمد یہ باعتبار امام سلسلہ اور خلفاء سلسلہ
کے سلسلہ موسویہ سے مشابہ ہے ٹھیک ہو اور ہمیشہ مشابہت اوّل اور آخر میں دیکھی جاتی ہے
اور درمیانی زمانہ جو ایک طویل مدت ہوتی ہے گنجائش نہیں رکھتا کہ پوری پوری نظر سے اس
کو جانچا جائے مگر اوّل اور آخر کی مشابہت سے یہ قیاس پیدا ہو جاتا ہے کہ درمیان میں بھی
ضرور مشابہت ہوگی گونظر عقلی اس کی پوری پڑتال سے قاصر رہے اور ابھی ہم لکھ چکے ہیں
کہ حضرت عیسی علیہ السلام میں مذہبی پہلو کے رو سے سولہ خصوصیتیں تھیں جن کا اسلام کے
آخری خلیفہ میں پایا جانا ضروری ہے تا اس میں اور حضرت عیسی میں مشابہت تامہ ثابت
ہو۔پس اوّل موعود ہونے کی خصوصیت ہے۔اسلام میں اگر چہ ہزار ہا ولی اور اہل اللہ
گزرے ہیں۔مگر ان میں کوئی موعود نہ تھا۔لیکن وہ جو سیح کے نام پر آنے والا تھا وہ موعود
تھا۔ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کے پہلے کوئی نبی موعود نہ تھا صرف مسیح موعود تھا۔دوم۔خصوصیت سلطنت کے برباد ہو چکنے کی ہے۔پس اس میں کیا شک ہے کہ جیسا کہ
حضرت عیسی بن مریم سے کچھ دن پہلے اس ملک سے اسرائیلی سلطنت جاتی رہی تھی ایسا ہی اس
المزمل: 16
آخری مسیح کی پیدائش سے پہلے اسلامی سلطنت بباعث طرح طرح کی بدچلنیوں کے ملک
ہندوستان سے اُٹھ گئی تھی اور انگریزی سلطنت اس کی جگہ قائم ہوگئی تھی۔سوم۔خصوصیت
جو پہلے مسیح میں پائی گئی وہ یہ ہے کہ اس کے وقت میں یہودلوگ بہت سے فرقوں پر منقسم
ہو گئے تھے اور بالطبع ایک حکم کے محتاج تھے تا ان میں فیصلہ کرے ایسا ہی آخری مسیح کے
وقت میں مسلمانوں میں کثرت سے فرقے پھیل گئے تھے۔چہارم م خصوصیت جو پہلے مسیح
میں تھی وہ یہ ہے کہ وہ جہاد کے لئے مامور نہ تھا۔ایسا ہی آخری مسیح جہاد کے لئے مامور نہیں
ہے اور کیونکر مامور ہو زمانہ کی رفتار نے قوم کو متنبہ کر دیا ہے کہ تلوار سے کوئی دل تسلی نہیں پا
سکتا اور اب مذہبی امور کے لئے کوئی مہذب تلوار نہیں اُٹھاتا۔اور اب زمانہ جس صورت پر
واقع ہے خود شہادت دے رہا ہے کہ مسلمانوں کے وہ فرقے جو مہدی خونی یا مسیح خونی کے
منتظر ہیں وہ سب غلطی پر ہیں۔اور ان کے خیالات خدا تعالیٰ کی منشاء کے برخلاف ہیں اور
عقل بھی یہی گواہی دیتی ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کا یہ منشاء ہوتا کہ مسلمان دین کے لئے
جنگ کریں تو موجودہ وضع کی لڑائیوں کے لئے سب سے فائق مسلمان ہوتے وہی تو پوں
کی ایجادکرتے وہی نئی نئی بندوقوں کے موجد ٹھہرتے اور انہیں کو فنون حرب میں ہریک پہلو
سے کمال بخشا جاتا۔یہاں تک کہ آئندہ زمانہ کے جنگوں کے لئے انہیں کو غبارہ بنانے کی
سوجھتی اور وہی آب دوز کشتیاں جو پانی کے اندر چوٹیں کرتی ہیں بناتے اور دنیا کو حیران
کرتے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔بلکہ دن بدن عیسائی ان باتوں میں ترقی کر رہے ہیں اس
سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ منشاء نہیں ہے کہ لڑائیوں کے ذریعہ سے اسلام پھیلے ہاں
عیسائی مذہب دلائل کے رُو سے دن بدن سست ہوتا جاتا ہے اور بڑے بڑے محقق تثلیث
کے عقیدہ کو چھوڑتے جاتے ہیں یہاں تک کہ جرمن کے بادشاہ نے بھی اس عقیدہ کے
ترک کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالی۔۔۔محض دلائل کے
ہتھیار سے عیسائی تثلیث کے عقیدہ کو زمین پر سے نابود کرنا چاہتا ہے۔یہ قاعدہ ہے کہ جو
پہلو ہونہار ہوتا ہے پہلے سے اس کے علامات شروع ہو جاتے ہیں۔سو مسلمانوں کے لئے
آسمان سے حربی فتوحات کی کچھ علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔البتہ مذہبی دلائل کی علامات
ظاہر ہوئی ہیں۔اور عیسائی مذہب خود بخود پگلتا جاتا ہے۔اور قریب ہے کہ جلد تر صفحہ دنیا
سے نابود ہو جائے۔(۵) پنجم خصوصیت جو پہلے مسیح میں تھی وہ یہ ہے کہ اس کے زمانہ میں
یہودیوں کا چال چلن بگڑ گیا تھا۔بالخصوص اکثر ان کے جو علماء کہلاتے تھے وہ سخت مکار اور
دنیا پرست اور دنیا کے لالچوں میں اور دنیوی عزتوں کی خواہشوں میں غرق ہو گئے تھے۔ایسا ہی آخری مسیح کے وقت میں عام لوگوں اور اکثر علماء اسلام کی حالت ہورہی ہے مفصل
لکھنے کی کچھ حاجت نہیں۔(1) چھٹی خصوصیت یعنی یہ کہ حضرت مسیح قیصر روم کے ماتحت
مبعوث ہوئے تھے سو اس خصوصیت میں آخری مسیح کا بھی اشتراک ہے۔کیونکہ میں بھی
قیصر کی عملداری کے ماتحت مبعوث ہوا ہوں یہ قیصر اس قیصر سے بہتر ہے جو حضرت مسیح کے
وقت میں تھا۔کیونکہ تاریخ میں لکھا ہے کہ جب قیصر روم کو خبر ہوئی کہ اس کے گورنر پیلاطوس
نے حیلہ جوئی سے مسیح کو اس سزا سے بچالیا ہے کہ وہ صلیب پر مارا جائے اور روپوش کر کے
کسی طرف فراری کر دیا ہے تو وہ بہت ناراض ہوا اور یہ ثابت شدہ امر ہے کہ یہ مخبری
یہودیوں کے مولویوں نے ہی کی تھی کہ پیلاطوس نے ایک قیصر کے باغی کو مفرور کرا دیا
ہے
تو اس مخبری کے بعد فی الفور پیلاطوس قیصر کے حکم سے جیل خانہ میں ڈالا گیا اور آخری نتیجہ
یہ ہوا کہ جیل خانہ میں ہی اس کا سر کاٹا گیا اور اس طرح پر پیلاطوس مسیح کی محبت میں شہید
ہوا۔اس سے معلوم ہوا کہ اہل حکم اور سلطنت اکثر دین سے محروم رہ جاتے ہیں۔اس
نادان قیصر نے یہودیوں کے علماء کو بہت معتبر سمجھا اور ان کی عزت افزائی کی اور اُن کی
باتوں پر عمل کیا اور حضرت مسیح کے قتل کئے جانے کو مصلحت ملکی قرار دیا مگر جہاں تک میرا
خیال ہے اب زمانہ بہت بدل گیا ہے اس لئے ہمارا قیصر بمراتب اس قیصر سے بہتر ہے جو
ایسا جاہل اور ظالم تھا۔(۷) ساتویں خصوصیت یہ کہ مذہب عیسائی آخر قیصری قوم میں گھس
گیا۔سو اس خصوصیت میں بھی آخری مسیح کا اشتراک ہے کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ یورپ
اور امریکہ میں میرے دعوئی اور دلائل کو بڑی دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے اور ان لوگوں نے
خود بخو دصد با اخبار میں میرے دعوئی اور دلائل کو شائع کیا ہے اور میری تائید اور تصدیق میں
ایسے الفاظ لکھے ہیں کہ ایک عیسائی کے قلم سے ایسے الفاظ کا نکلنا مشکل ہے یہاں تک کہ
بعض نے صاف لفظوں میں لکھ دیا ہے کہ یہ شخص سچا معلوم ہوتا ہے۔اور بعض نے یہ بھی لکھا
ہے کہ در حقیقت یسوع مسیح کو خدا بنانا ایک بھاری غلطی ہے۔اور بعض نے یہ بھی لکھا ہے کہ
اس وقت مسیح موعود کا دعوی عین وقت پر ہے اور وقت خود ایک دلیل ہے۔غرض اُن کے اِن
تمام بیانات سے صاف ظاہر ہے کہ وہ میرے دعوے کے قبول کرنے کے لئے تیاری
کر رہے ہیں۔اور ان ملکوں میں سے دن بدن عیسائی مذہب خود بخود برف کی طرح پگلتا
جاتا ہے۔(۸) آٹھویں خصوصیت مسیح میں یہ تھی کہ اُس کے وقت میں ایک ستارہ نکلا تھا۔اس خصوصیت میں بھی میں آخری مسیح بنے میں شریک کیا گیا ہوں کیونکہ وہی ستارہ جو مسیح
کے وقت میں نکلا تھا دوبارہ میرے وقت میں نکلا ہے۔اس بات کی انگریزی اخباروں نے
بھی تصدیق کی ہے اور اس سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ مسیح کے ظہور کا وقت نزدیک ہے
(9) نویں خصوصیت یسوع مسیح میں یہ تھی کہ جب اس کو صلیب پر چڑھایا گیا تو سورج کو
گرہن لگا تھا سو اس واقعہ میں بھی خدا نے مجھے شریک کیا ہے کیونکہ جب میری تکذیب کی
گئی تو اس کے بعد نہ صرف سورج بلکہ چاند کو بھی ایک ہی مہینہ میں جو رمضان کا مہینہ تھا
گرہن لگا تھا اور نہ ایک دفعہ بلکہ حدیث کے مطابق دو دفعہ یہ واقعہ ہوا۔ان دونوں گرہنوں
کی انجیلوں میں بھی خبر دی گئی ہے اور قرآن شریف میں بھی یہ خبر ہے اور حدیثوں میں بھی
جیسا کہ دار قطنی میں (۱۰) دسویں خصوصیت یہ ہے کہ یسوع مسیح کو دُکھ دینے کے بعد
یہودیوں میں سخت طاعون پھیلی تھی سو میرے وقت میں بھی سخت طاعون پھیل گئی
(۱۱) گیارہویں خصوصیت یسوع مسیح میں یہ تھی کہ یہودیوں کے علماء نے کوشش کی کہ وہ
باغی قرار پاوے اور اس پر مقدمہ بنایا گیا اور زور لگایا گیا کہ اُس کو سزائے موت دی جائے
سواس قسم کے مقدمہ میں بھی قضاء وقد رالہی نے مجھے شریک کر دیا کہ ایک خون کا مقدمہ مجھے
پر بنایا گیا اور اسی کے ضمن میں مجھے باغی بنانے کی کوشش کی گئی۔یہ وہی مقدمہ ہے جس میں
فریق ثانی کی طرف سے مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بٹالوی گواہ بن کر آئے تھے
(۱۲) بارھویں خصوصیت یسوع مسیح میں یہ تھی کہ جب وہ صلیب پر چڑھایا گیا تو اُس کے
ساتھ ایک چور بھی صلیب پر لٹکایا گیا تھا سو اس واقعہ میں بھی میں شریک کیا گیا ہوں کیونکہ
جس دن مجھ کو خون کے مقدمہ سے خدا تعالیٰ نے رہائی بخشی۔اور اس پیشگوئی کے موافق جو
میں خدا سے وحی یقینی پا کر صد ہا لوگوں میں شائع کر چکا تھا مجھ کو کبری فرمایا اس دن میرے
ساتھ ایک عیسائی چور بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔یہ چور عیسائیوں کی مقدس جماعت
مکتی فوج میں سے تھا جس نے کچھ روپیہ چُرا لیا تھا۔اس چور کو صرف تین مہینہ کی سزا ملی۔پہلے مسیح کے رفیق چور کی طرح سزائے موت اس کو نہیں ہوئی (۱۳) تیرھویں خصوصیت مسیح
میں یہ تھی کہ جب وہ پیلاطوس گورنر کے سامنے پیش کیا گیا اور سزائے موت کی درخواست
کی گئی تو پیلاطوس نے کہا کہ میں اس کا کوئی گناہ نہیں پاتا جس سے یہ سزا دوں۔ایسا ہی
کپتان ڈگلس صاحب ضلع مجسٹریٹ نے میرے ایک سوال کے جواب میں مجھ کو کہا کہ میں
آپ پر کوئی الزام نہیں لگاتا۔میرے خیال میں ہے کہ کپتان ڈگلس اپنی استقامت اور عادلانہ شجاعت میں پیلاطوس
سے بہت بڑھ کر تھا کیونکہ پیلاطوس نے آخر کار بزدلی دکھائی اور یہودیوں کے شریر
مولویوں سے ڈر گیا۔مگر ڈگلس ہرگز نہ ڈرا۔اس کو مولوی محمد حسین نے کرسی مانگ کر کہا کہ
میرے پاس صاحب لفٹنٹ گورنر بہادر کی چٹھیاں ہیں مگر کپتان ڈگلس نے اس کی کچھ پروا
نہ کی۔اور میں باوجودیکہ ملزم تھا مجھے گر سی دی اور اس کو گرسی کی درخواست پر جھڑک دیا اور
گرسی نه دی اگر چه آسمان پر گرسی پانے والے زمین کی گرسی کے کچھ محتاج نہیں ہیں مگر یہ
نیک اخلاق اس ہمارے وقت کے پیلاطوس کے ہمیشہ ہمیں اور ہماری جماعت کو یادر ہیں
گے اور دنیا کے اخیر تک اس کا نام عزت سے لیا جائے گا۔(۱۴) چودھویں خصوصیت یسوع مسیح میں یہ تھی کہ وہ باپ کے نہ ہونے کی وجہ سے
بنی اسرائیل میں سے نہ تھا۔مگر با ایں ہمہ موسوی سلسلہ کا آخری پیغمبر تھا۔جو موسیٰ کے بعد
چودھویں صدی میں پیدا ہوا۔ایسا ہی میں بھی خاندان قریش میں سے نہیں ہوں اور
چودھویں صدی میں مبعوث ہوا ہوں اور سب سے آخر ہوں۔(۱۵) پندرھویں خصوصیت
حضرت مسیح میں یہ تھی کہ اُن کے عہد میں دنیا کی وضع جدید ہوگئی تھی۔سڑکیں ایجاد ہو گئی