کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کر آخر کار خاک کشمیر جنت نظیر میں انتقال فرمایا اور سری نگر خان یار کے محلہ میں باعزاز تمام
دفن کئے گئے۔آپ کی قبر بہت مشہور ہے۔يُزَارُ ويُتَبَرَّكُ بِهِ۔را از حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 154 تا 155)
حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ایک سو بیس ۱۲۰ برس کی عمر ہوئی
تھی۔لیکن تمام یہود و نصاریٰ کے اتفاق سے صلیب کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب کہ
حضرت ممدوح کی عمر صرف تینتیس برس کی تھی۔اس دلیل سے ظاہر ہے کہ حضرت
عیسی علیہ السلام
نے صلیب سے بفضلہ تعالیٰ نجات پا کر باقی عمر سیاحت میں گزاری تھی۔احادیث صحیحہ سے
یہ ثبوت بھی ملتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نبی سیاح تھے۔پس اگر وہ صلیب کے واقعہ پر
مع جسم آسمان پر چلے گئے تھے تو سیاحت کس زمانہ میں کی۔حالانکہ اہل لغت بھی مسیح کے
لفظ کی ایک وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ یہ لفظ سح سے نکلا ہے اور مسح سیاحت کو کہتے ہیں۔ماسوا
اس کے یہ عقیدہ کہ خدا نے یہودیوں سے بچانے کے لئے حضرت عیسی کو دوسرے آسمان پر
پہنچا دیا تھا سراسر غفوخیال معلوم ہوتا ہے۔کیونکہ خدا کے اس فعل سے یہودیوں
پر کوئی حجت
پوری نہیں ہوتی۔یہودیوں نے نہ تو آسمان پر چڑھتے دیکھا اور نہ آج تک اتر تے دیکھا۔پھر وہ اس مہمل اور بے ثبوت قصے کو کیونکر مان سکتے ہیں۔ماسوا اس کے یہ بھی سوچنے کے
لائق ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے رسول کریم حضرت سید نا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کے
حملہ کے وقت جو یہودیوں کی نسبت زیادہ بہادر اور جنگ جو اور کینہ ور تھے صرف اسی غار کی
پناہ میں بچا لیا جو مکہ معظمہ سے تین میل سے زیادہ نہ تھی تو کیا نعوذ باللہ خدا تعالیٰ کو بزدل
یہودیوں کا کچھ ایسا خوف تھا کہ بجز دوسرے آسمان پر پہنچانے کے اُس کے دل
میں یہودیوں کی دست درازی کا کھٹکا دُور نہیں ہو سکتا تھا بلکہ یہ قصہ سرا سرا فسانہ کے رنگ
میں بنایا گیا ہے۔اور قرآن کریم کے صریح مخالف اور نہایت زبردست دلائل سے جھوٹا
ثابت ہوتا ہے۔ہم بیان کر چکے ہیں کہ صلیبی واقعہ کی اصل حقیقت شناخت کرنے کے لئے
مرہم عیسی ایک علمی ذریعہ اور اعلیٰ درجہ کا معیار حق شناسی ہے اور اس واقعہ سے
پورے طور پر مجھے اس لئے واقفیت ہے کہ میں ایک انسان خاندان طبابت میں سے

ہوں اور میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضیٰ مرحوم جو اس ضلع کے ایک معزز رئیس تھے
ایک اعلیٰ درجہ کے تجربہ کار طبیب تھے جنہوں نے قریباً ساٹھ سال اپنی عمر کے اس تجربہ میں
بسر کئے تھے اور جہاں تک ممکن تھا ایک بڑا ذخیرہ طبی کتابوں کا جمع کیا تھا۔اور میں نے خود
طب کی کتابیں پڑھی ہیں اور ان کتابوں کو ہمیشہ دیکھتا رہا۔اس لئے میں اپنی ذاتی واقفیت
سے بیان کرتا ہوں کہ ہزار کتاب سے زیادہ ایسی کتاب ہوگی جن میں مرہم عیسی کا ذکر
ہے۔اور ان میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ مرہم حضرت عیسی کے لیے بنائی گئی تھی۔ان کتابوں
میں سے بعض یہودیوں کی کتابیں ہیں اور بعض عیسائیوں کی اور بعض مجوسیوں کی۔سو یہ
ایک علمی تحقیقات سے ثبوت ملتا ہے کہ ضرور حضرت عیسی علیہ السلام نے صلیب سے رہائی
پائی تھی اگر انجیل والوں نے اس کے برخلاف لکھا ہے تو ان کی گواہی ایک ذرہ اعتبار کے
لائق نہیں کیونکہ اول تو وہ لوگ واقعہ صلیب کے وقت حاضر نہیں تھے اور اپنے آقا سے طرز
بے وفائی اختیار کر کے سب کے سب بھاگ گئے تھے اور دوسرے یہ کہ انجیلوں میں
بکثرت اختلاف ہے یہاں تک کہ برنباس کی انجیل میں حضرت مسیح کے مصلوب ہونے
سے انکار کیا گیا ہے۔اور تیسرے یہ کہ ان ہی انجیلوں میں جو بڑی معتبر سمجھی جاتی ہیں لکھا
ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام واقعہ صلیب کے بعد اپنے حواریوں کو ملے۔اور اپنے زخم اُن
کو دکھلائے۔پس اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت زخم موجود تھے جن کے لئے
مرہم طیار کرنے کی ضرورت تھی۔لہذا یقینا سمجھا جاتا ہے کہ ایسے موقعہ پر وہ مرہم طیار کی گئی
تھی۔اور انجیلوں سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام چالیس روز اُسی گردو نواح
میں بطور مخفی رہے اور جب مرہم کے استعمال سے بکلی شفا پائی تب آپ نے سیاحت
اختیار کی۔افسوس کہ ایک ڈاکٹر صاحب نے راولپنڈی سے ایک اشتہار شائع کیا ہے جس
میں اُن کو اس بات کا انکار ہے کہ مرہم عیسی کا نسخہ مختلف قوموں کی کتابوں میں پایا جاتا ہے
لیکن معلوم ہوتا ہے کہ اُن کو اس واقعہ کے سننے سے کہ حضرت عیسی علیہ السلام مصلوب نہیں
ہوئے بلکہ زندہ مگر مجروح ہونے کی حالت میں رہائی پائی بڑی گھبراہٹ پیدا ہوئی اور خیال
کیا کہ اس سے تمام منصوبہ کفارہ کا باطل ہوتا ہے۔لیکن یہ قابل شرم بات ہے کہ اُن کتابوں

کے وجود سے انکار کیا جائے جن میں یہ نسخہ مرہم عیسی موجود ہے۔اگر وہ طالب حق ہیں تو
ہمارے پاس آ کر اُن کتابوں کو دیکھ لیں۔اور صرف عیسائیوں کے لئے یہی مصیبت نہیں
کہ مرہم عیسی کی علمی گواہی اُن عقائد کورڈ کرتی ہے اور تمام عمارت کفارہ و تثلیث وغیرہ کی
یکدفعہ گر جاتی ہے بلکہ ان دنوں میں اس ثبوت کی تائید میں اور ثبوت بھی نکل آئے ہیں
کیونکہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے صلیبی واقعہ سے نجات پا کر
ضرور ہندوستان کا سفر کیا ہے اور نیپال سے ہوتے ہوئے آخر تتبت تک پہنچے اور پھر کشمیر
میں ایک مدت تک ٹھہرے۔اور وہ بنی اسرائیل جو کشمیر میں بابل کے تفرقہ کے وقت میں
سکونت پذیر ہوئے تھے اُن کو ہدایت کی اور آخر ایک سو بیس برس کی عمر میں سری نگر میں
انتقال فرمایا اور محلہ خان یار میں مدفون ہوئے اور عوام کی غلط بیانی سے یوز آسف نبی کے
نام سے مشہور ہو گئے۔اس واقعہ کی تائید وہ انجیل بھی کرتی ہے جو حال میں تبت سے برآمد
ہوئی ہے۔یہ انجیل بڑی کوشش سے لندن سے ملی ہے۔ہمارے مخلص دوست شیخ رحمت اللہ
صاحب تا جرقریباً تین ماہ تک لندن میں رہے اور اس انجیل کو تلاش کرتے رہے۔آخر ایک
جگہ سے میسر آ گئی۔یہ انجیل بدھ مذہب کی ایک پرانی کتاب کا گویا ایک حصہ ہے۔بدھ
مذہب کی کتابوں سے یہ شہادت ملتی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ملک ہند میں آئے اور
ایک مدت تک مختلف قوموں کو وعظ کرتے رہے۔اور بدھ مذہب کی کتابوں میں جو اُن
کے ان ملکوں میں آنے کا ذکر لکھا گیا ہے اُس کا وہ سبب نہیں جو لا نے بیان کرتے ہیں یعنی
یہ کہ انہوں نے گوتم بدھ کی تعلیم استفادہ کے طور پر پائی تھی ایسا کہنا ایک شرارت ہے، بلکہ
اصل حقیقت یہ ہے کہ جب کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو واقعہ صلیب سے
نجات بخشی تو انہوں نے بعد اس کے اس ملک میں رہنا قرین مصلحت نہ سمجھا اور جس طرح
قریش کے انتہائی درجہ کے ظلم کے وقت یعنی جب کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے قتل کا ارادہ کیا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ملک سے ہجرت فرمائی تھی۔اسی
طرح حضرت عیسی علیہ السلام نے یہودیوں کے انتہائی ظلم کے وقت یعنی قتل کے ارادہ کے
وقت ہجرت فرمائی۔اور چونکہ بنی اسرائیل بخت النصر کے حادثہ میں متفرق ہو کر بلا د ہند اور

کشمیر اور محبت اور چین کی طرف چلے آئے تھے اس لئے حضرت مسیح علیہ السلام نے ان ہی
ملکوں کی طرف ہجرت کرنا ضروری سمجھا۔اور تواریخ سے اس بات کا بھی پتہ ملتا ہے کہ بعض
یہودی اس ملک میں آکر اپنی قدیم عادت کے موافق بدھ مذہب میں بھی داخل ہو گئے
تھے۔چنانچہ حال میں جو ایک مضمون سول ملٹری گزٹ پر چہ تاریخ ۲۳ نومبر ۱۸۹۸ء میں
چھپا ہے اُس میں ایک محقق انگریز نے اس بات کا اقرار بھی کیا ہے اور اس بات کو بھی مان لیا
ہے کہ بعض جماعتیں یہودیوں کی اس ملک میں آئی تھیں اور اس ملک میں سکونت پذیر
ہوگئی تھیں اور اُسی پر چہ سول میں لکھا ہے کہ دراصل افغان بھی بنی اسرائیل میں سے ہیں“
غرض جب کہ بعض بنی اسرائیل بدھ مذہب میں داخل ہو گئے تھے تو ضرور تھا کہ حضرت
عیسی علیہ السلام اس ملک میں آ کر بدھ مذہب کے رڈ کی طرف متوجہ ہوتے اور اس مذہب
کے پیشواؤں کو ملتے۔سوایسا ہی وقوع میں آیا۔اسی وجہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کے
سوانح بدھ مذہب میں لکھے گئے۔معلوم ہوتا ہے کہ اس زمانہ میں اس ملک میں بدھ مذہب
کا بہت زور تھا اور بید کا مذہب مر چکا تھا اور بدھ مذہب بید کا انکار کرتا تھا۔خلاصہ یہ کہ ان
تمام امور کو جمع کرنے سے ضروری طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ضرور حضرت عیسی علیہ السلام اس
ملک میں تشریف لائے تھے۔یہ بات یقینی اور پختہ ہے کہ بدھ مذہب کی کتابوں میں اُن
کے اس ملک میں آنے کا ذکر ہے اور جو مزار حضرت عیسی علیہ السلام کا کشمیر میں ہے جس کی
نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ وہ قریباً انیس ۹۰۰ سو برس سے ہے۔یہ اس امر کے لئے نہایت
اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے۔غالباً اُس مزار کے ساتھ کچھ کتنے ہوں گے جواب مخفی ہیں۔ان تمام
امور کی مزید تحقیقات کے لئے ہماری جماعت میں سے ایک علمی تفتیش کا قافلہ طیار ہورہا
ہے جس کے پیشر وا خویم مولوی حکیم حاجی حرمین نورالدین صاحب سلمہ رتبہ قرار پائے
ہیں یہ قافلہ اس کھوج اور تفتیش کے لئے مختلف ملکوں میں پھرے گا اور ان سرگرم دینداروں کا
کام ہوگا کہ پالی زبان
کی کتابوں کو بھی دیکھیں کیونکہ یہ بھی پتہ لگا ہے کہ حضرت
مسیح علیہ السلام
اُس نواح میں بھی گم شدہ بھیڑوں کی تلاش میں گئے تھے۔لیکن بہر حال کشمیر جانا اور پھر
تبت میں جا کر بدھ مذہب کی پستکوں سے یہ تمام پستہ لگانا اس جماعت کا فرض منصبی ہوگا۔

اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر لا ہور نے ان تمام اخراجات کو اپنے ذمہ قبول کیا ہے۔لیکن اگر یہ سفر جیسا کہ خیال کیا جاتا ہے بنارس اور نیپال اور مدراس اور سوات اور کہ
اور مثبت وغیرہ ممالک تک کیا جائے جہاں جہاں حضرت مسیح علیہ السلام کی بود و باش کا پتہ ملا
ہے تو کچھ شک نہیں کہ یہ بڑے اخراجات کا کام ہے اور امید کی جاتی ہے کہ بہر حال اللہ تعالیٰ
اس کو انجام دے دے گا۔ہر ایک دانش مند سمجھ سکتا ہے کہ یہ ایک ایسا ثبوت ہے کہ
اس سے یک دفعہ عیسائی مذہب کا تمام تانا بانا ٹوٹتا ہے اور انیس سو برس کا منصوبہ یکدفعہ
کالعدم ہو جاتا ہے۔اس بات کا اطمینان ہو گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا اس ملک ہند
اور کشمیر وغیرہ میں آنا ایک واقعی امر ہے۔اور اس کے بارے میں ایسے زبر دست ثبوت مل
گئے ہیں کہ اب وہ کسی مخالف کے منصوبہ سے چھپ نہیں سکتے۔معلوم ہوتا ہے کہ ان بیہودہ
اور غلط عقائد کی اسی زمانہ تک عمر تھی۔ہمارے سید و مولی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ
فرمانا کہ وہ مسیح موعود جو آنے والا ہے صلیب کو توڑے گا اور آسمانی حربہ سے دجال کو قتل
کرے گا۔اس حدیث کے اب یہ معنے کھلے ہیں کہ اُس مسیح کے وقت میں زمین و آسمان کا
خدا اپنی طرف سے بعض ایسے امور اور واقعات پیدا کر دے گا جن سے صلیب اور تثلیث
اور کفارہ کے عقائد خود بخود نابود ہو جائیں گے مسیح کا آسمان سے نازل ہونا بھی ان ہی
معنوں سے ہے کہ اُس وقت آسمان کے خدا کے ارادہ سے کسر صلیب کے لئے بدیہی
شہادتیں پیدا ہو جائیں گی۔سو ایسا ہی ہوا۔یہ کس کو معلوم تھا کہ مرہم عیسی کا نسخہ صد ہا طبتی
کتابوں میں لکھا ہوا پیدا ہو جائے گا اس بات کی کس کو خبر تھی کہ بدھ مذہب کی پرانی کتابوں
سے یہ ثبوت مل جائے گا کہ حضرت عیسی علیہ السلام بلاد شام کے یہودیوں سے نومید ہوکر
ہندوستان اور کشمیر اور تبت کی طرف آئے تھے۔یہ بات کون جانتا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام
کی کشمیر میں قبر ہے۔کیا انسان کی طاقت میں تھا کہ ان تمام باتوں کو اپنے زور سے پیدا کر
سکتا۔اب یہ واقعات اس طرح سے عیسائی مذہب کو مٹاتے ہیں جیسا کہ دن چڑھ جانے
سے رات مٹ جاتی ہے۔اس واقعہ کے ثابت ہونے سے عیسائی مذہب کو وہ صدمہ پہنچتا
ہے جو اُس چھت کو پہنچ سکتا ہے جس کا تمام بوجھ ایک شہتیر پر تھا۔شہتیر ٹوٹا اور چھت

فلسطین سے کشمیر تک۔گری۔پس اسی طرح اس واقعہ کے ثبوت سے عیسائی مذہب کا خاتمہ ہے۔خدا جو چاہتا
ہے کرتا ہے۔انہی قدرتوں سے وہ پہنچانا گیا ہے۔دیکھو کیسے عمدہ معنے اس آیت کے ثابت
ہوئے کہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلكِنْ شُبِّهَ لَهُمُ * یعنی قتل کرنا اور صلیب سے مسیح کا
مارنا سب جھوٹ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں کو دھوکا لگا ہے اور مسیح خدا تعالیٰ کے
وعدہ کے موافق صلیب سے بچ کر نکل گیا۔اور اگر انجیل کو غور سے دیکھا جائے تو انجیل بھی
یہی گواہی دیتی ہے۔کیا مسیح کی تمام رات کی دردمندانہ دعارد ہوسکتی تھی۔کیا مسیح کا یہ کہنا کہ
میں یونس کی طرح تین دن قبر میں رہوں گا اس کے یہ معنے ہو سکتے ہیں کہ وہ مردہ قبر میں
رہا۔کیا یونس مچھلی کے پیٹ میں تین دن مرار ہا تھا۔کیا پیلاطوس کی بیوی کے خواب سے خدا
کا یہ منشا نہیں معلوم ہوتا کہ مسیح کو صلیب سے بچالے۔ایسا ہی مسیح کا جمعہ کی آخری گھڑی
صلیب پر چڑھائے جانا اور شام سے پہلے اتارے جانا اور رسم قدیم کے موافق تین دن
تک صلیب پر نہ رہنا اور ہڈی نہ توڑے جانا اور خون کا نکلنا کیا یہ تمام وہ امور نہیں جو بآواز
بلند پکار رہے ہیں کہ یہ تمام اسباب مسیح کی جان بچانے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور دُعا
کرنے کے ساتھ ہی یہ رحمت کے اسباب ظہور میں آئے۔بھلا مقبول کی ایسی دُعا جو تمام
رات رو رو کر کی گئی کب رد ہو سکتی تھی۔پھر مسیح کا صلیب کے بعد حواریوں کو ملنا اور زخم دکھلانا
کس قدر مضبوط دلیل اس بات پر ہے کہ وہ صلیب پر نہیں مرا۔اور اگر یہ بھی نہیں ہے تو بھلا
اب مسیح کو پکارو کہ تمہیں آکر مل جائے جیسا کہ حواریوں
کو ملا تھا۔غرض ہر ایک پہلو سے
ثابت ہے کہ حضرت مسیح کی صلیب سے جان بچائی گئی اور وہ اس ملک ہند میں آئے۔کیونکہ بنی اسرائیل کے دس فرقے ان ہی ملکوں میں آ گئے تھے جو آخر کار مسلمان ہو گئے
اور پھر اسلام کے بعد بموجب وعدہ توریت کے اُن میں کئی بادشاہ بھی ہوئے۔اور یہ ایک
دلیل صدق نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہے کیونکہ توریت میں وعدہ تھا کہ بنی
اسرائیل نبی موعود کے پیرو ہو کر حکومت اور سلطنت پائیں گے۔غرض مسیح ابن مریم کو صلیبی
موت سے مارنا یہ ایک ایسا اصل ہے کہ اسی پر مذہب کے تمام اصولوں کفارہ اور تثلیث
وغیرہ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔اور یہی وہ خیال ہے کہ جو نصاریٰ کے چالیس کروڑ انسانوں کے
النساء : 158

دلوں میں سرایت کر گیا ہے۔اور اس کے غلط ثابت ہونے سے عیسائی مذہب کا کچھ بھی باقی
نہیں رہتا۔اگر عیسائیوں میں کوئی فرقہ دینی تحقیق کا جوش رکھتا ہے تو ممکن ہے کہ ان ثبوتوں
پر اطلاع پانے سے وہ بہت جلد عیسائی مذہب کو الوداع کہیں اور اگر اس تلاش کی آگ
یورپ کے تمام دلوں میں بھڑک اُٹھے تو جو گر وہ چالیس کروڑ انسان کا انیس سو برس میں تیار
ہوا ہے ممکن ہے کہ انہیں ماہ کے اندر دست غیب سے ایک پلٹا کھا کر مسلمان ہو جائے۔کیونکہ صلیبی اعتقاد کے بعد یہ ثابت ہونا کہ حضرت مسیح صلیب پر نہیں مارے گئے بلکہ
دوسرے ملکوں میں پھرتے رہے یہ ایسا امر ہے کہ یکدفعہ عیسائی عقائد کو دلوں سے اڑا تا ہے
اور عیسائیت کی دنیا میں انقلاب عظیم ڈالتا ہے۔اے عزیزو! اب عیسائی مذہب کو چھوڑو کہ خدا نے حقیقت کو دکھا دیا۔اسلام کی روشنی
میں آؤ تا نجات پاؤ اور خدائے علیم جانتا ہے کہ یہ تمام نصیحت نیک نیتی سے تحقیق کامل کے
بعد کی گئی ہے۔منہ
راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 154 تا 166 حاشیہ )
ایک نادان مسلمان نے اپنے دل سے ہی یہ بات پیش کی ہے کہ شاید یوز آسف سے
زوجہ آصف مراد ہو جو سلیمان کا وزیر تھا۔مگر اُس جاہل کو یہ خیال نہیں آیا کہ زوجہ آصف نبی
نہیں تھی اور اُس کو شہزادہ نہیں کہہ سکتے یہ بھی نہیں سوچا کہ یہ دونوں مذکر نام ہیں۔مؤنث
کے لئے اگر وہ یہ صفات بھی رکھتی ہو نبیہ اور شہزادی کہا جائے گا۔نہ نبی اور شہزادہ۔اس
سادہ لوح نے یہ بھی خیال نہیں کیا کہ اُنیس سو کی مدت حضرت عیسی کے زمانہ سے ہی مطابق
آتی ہے۔سلیمان تو حضرت عیسی سے کئی سو برس پہلے تھا۔ماسوا اس کے اس نبی کی قبر کو جو
سری نگر میں واقع ہے بعض یوز آسف کے نام سے پکارتے ہیں مگرا کثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ
یہ حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر ہے۔ہمارے مخلص مولوی عبد اللہ صاحب کشمیری نے جب
سری نگر میں اس مزار کی نسبت تفتیش کرنا شروع کیا تو بعض لوگوں نے یوز آسف کا نام سُن
کر کہا کہ ہم میں وہ قبر عیسی صاحب کی قبر مشہور ہے۔چنانچہ کئی لوگوں نے یہی گواہی دی جو
اب تک سری نگر میں زندہ موجود ہیں جس کو شک ہو وہ خود کشمیر میں جا کر کئی لاکھ انسان سے

دریافت کر لے اب اس کے بعد ا نکار بے حیائی ہے۔منہ
فلسطین سے کشمیر تک
راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 161 نوٹ )
صرف یہی بات نہیں کہ بدھ مذہب کی بعض کتابوں میں حضرت عیسی علیہ السلام کے
ہندوستان اور تبت میں آنے کا تذکرہ ہے بلکہ ہمیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کشمیر کی
پرانی تحریروں میں بھی اس کا تذکرہ ہے۔منہ
راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 163 حاشیہ)
حال میں مسلمانوں کی تالیف بھی چند پرانی کتابیں دستیاب ہوئی ہیں جن میں صریح یہ
بیان موجود ہے کہ یوز آسف ایک پیغمبر تھا جو کسی ملک سے آیا تھا اور شہزادہ بھی تھا۔اور
کشمیر میں اُس نے انتقال کیا۔اور بیان کیا گیا ہے کہ وہ نبی چھ ۶۰۰ سو برس پہلے
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گزرا ہے۔منہ
ر از حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 164 حاشیہ )
خط مولوی عبد اللہ صاحب باشند و کشمیر
فائدہ عام کے لئے معہ نقشہ ، مزار حضرت عیسی علیہ السلام
اس اشتہار میں شائع کیا جاتا ہے
از جانب خاکسار عبد الله بخدمت حضور مسیح موعود السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت اقدس! اس خاکسار نے حسب الحکم سرینگر میں عین موقعہ پر یعنی روضہ مزار
شریف شاہزادہ یوز آسف نبی اللہ علیہ الصلوۃ والسلام پر پہنچ کر جہاں تک ممکن تھا بکوشش
تحقیقات کی اور معمر اور سن رسیدہ بزرگوں سے بھی دریافت کیا اور مجاوروں اور گرد و جوار
کے لوگوں سے بھی ہر ایک پہلو سے استفسار کرتارہا۔جناب من عند التحقیقات مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ مزار در حقیقت جناب یوز آسف علیہ السلام
نبی اللہ کی ہے اور مسلمانوں کے محلہ میں یہ مزار واقع ہے۔کسی ہندو کی وہاں سکونت
نہیں اور نہ اُس جگہ ہندوؤں کا کوئی مدفن ہے۔اور معتبر لوگوں کی شہادت سے یہ بات
ثابت ہوئی ہے کہ قریباً اُنیس سو ۱۹۰۰ برس سے یہ مزار ہے۔اور مسلمان بہت عزت اور

تعظیم کی نظر سے اس کو دیکھتے ہیں اور اس کی زیارت کرتے ہیں۔اور عام خیال ہے کہ اس
مزار میں ایک بزرگ پیغمبر مدفون ہے جو کشمیر میں کسی اور ملک سے لوگوں کو نصیحت کرنے
کے لئے آیا تھا۔اور کہتے ہیں کہ یہ نبی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قریبا چھ سو برس پہلے
گذرا ہے۔یہ اب تک نہیں کھلا کہ اس ملک میں کیوں آیا۔مگر یہ واقعات بہر حال ثابت ہو
چکے ہیں۔اور تو اتر شہادت سے کمال درجہ کے یقین تک پہنچ چکے ہیں کہ یہ بزرگ جن کا
نام
کشمیر کے مسلمانوں نے یوز آسف رکھ لیا ہے یہ نبی ہیں اور نیز شہزادہ ہیں۔اس ملک میں
کوئی ہندوؤں کا لقب ان کا مشہور نہیں ہے جیسے راجہ یا اوتار یا رکھی ومنی وسدہ وغیرہ بلکہ
بالا تفاق سب نبی کہتے ہیں اور نبی کا لفظ اہل اسلام اور اسرائیلیوں میں ایک مشترک لفظ
ہے۔اور جبکہ اسلام میں کوئی نبی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہیں آیا اور نہ آ سکتا تھا
اس لئے کشمیر کے عام مسلمان بالا تفاق یہی کہتے ہیں کہ یہ نبی اسلام کے پہلے کا ہے۔ہاں
اس نتیجہ تک وہ اب تک نہیں پہنچے کہ جبکہ نبی کا لفظ صرف دو ہی قوموں کے نبیوں میں مشترک
تھا یعنی مسلمانوں اور بنی اسرائیل کے نبیوں میں اور اسلام میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد کوئی نبی آ نہیں سکتا تو بالضرور یہی متعین ہوا کہ وہ اسرائیلی نبی ہے
کیونکہ کسی تیسری زبان نے کبھی اس لفظ کا استعمال نہیں کیا۔بلاشبہ اس اشتراک کا صرف دو
زبانوں اور دو قوموں میں تخصیص ہونالازمی ہے۔مگر بوجہ ختم نبوت اسلامی قوم اس سے باہر
نکل گئی۔لہذا صفائی سے یہ بات طے ہو گئی کہ یہ نبی اسرائیلی نبی ہے۔پھر اس کے بعد تو اتر
تاریخی سے یہ ثابت ہو جانا کہ یہ نبی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے گذرا
ہے پہلی دلیل پر اور بھی یقین کا رنگ چڑھاتا ہے اور زیرک دلوں کو زور کے ساتھ اس
طرف لے آتا ہے کہ یہ نبی حضرت مسیح علیہ السلام ہیں کوئی دوسرا نہیں کیونکہ وہی اسرائیلی
نبی ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے گذرے ہیں۔پھر بعد اس کے
اس متواتر خبر پر غور کرنے سے کہ وہ نبی شہزادہ بھی کہلاتا ہے یہ ثبوت نور علی نور ہو جاتا ہے
کیونکہ اس مدت میں بجز حضرت عیسی علیہ السلام کے کوئی نبی شہزادہ کے نام سے کبھی مشہور
نہیں ہوا۔پھر یوز آسف کا نام جو یسوع کے لفظ سے بہت ملتا ہے ان تمام یقینی باتوں کو اور

بھی قوت بخشتا ہے۔پھر موقعہ پر پہنچنے سے ایک اور دلیل معلوم ہوئی ہے کہ جیسا کہ نقشہ
منسلکہ میں ظاہر ہے اس نبی کی مزار جنوبا وشمالاً واقع ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ شمال کی طرف سر
ہے اور جنوب کی طرف پیر ہیں اور یہ طرزِ دفن مسلمانوں اور اہلِ کتاب سے خاص ہے اور
ایک اور تائیدی ثبوت ہے کہ اس مقبرہ کے ساتھ ہی کچھ تھوڑے فاصلے پر ایک پہاڑ کوہ سلیمان
کے نام سے مشہور ہے۔اس نام سے بھی پتہ ملتا ہے کہ کوئی اسرائیلی نبی اس جگہ آیا
تھا۔یہ نہایت درجہ کی جہالت ہے کہ اس شہزادہ نبی کو ہندو قرار دیا جائے۔اور یہ ایسی غلطی
ہے کہ ان روشن ثبوتوں کے سامنے رکھ کر اس کے رڈ کی بھی حاجت نہیں سنسکرت میں کہیں
نبی کا لفظ نہیں آیا بلکہ یہ لفظ عبرانی اور عربی سے خاص ہے اور دفن کرنا ہندوؤں کا طریق
نہیں۔اور ہندو لوگ تو اپنے مُردوں کو جلاتے ہیں لہذا قبر کی صورت بھی قطعی یقین دلاتی
ہے کہ یہ نبی اسرائیلی ہے قبر کے مغربی پہلو کی طرف ایک سوراخ واقع ہے۔لوگ کہتے ہیں
کہ اس سوراخ سے نہایت عمدہ خوشبو آتی رہی ہے۔یہ سوراخ کسی قدر کشادہ ہے، اور قبر
کے اندر تک پہنچی ہوئی ہے۔اس سے یقین کیا جاتا ہے کہ کسی بڑے مقصود کے لئے یہ
سوراخ رکھی گئی ہے غالباً کتبہ کے طور پر اس میں بعض چیزیں مدفون ہوں گی۔عوام کہتے ہیں
کہ اس میں کوئی خزانہ ہے مگر یہ خیال قابلِ اعتبار معلوم نہیں ہوتا۔ہاں چونکہ قبروں میں اس
قسم کا سوراخ رکھنا کسی ملک میں رواج نہیں۔اس سے سمجھا جاتا ہے کہ اس سوراخ میں کوئی
عظیم الشان بھید ہے، اور صد ہا سال سے برابر یہ سوراخ چلے آنا یہ اور بھی عجیب بات ہے۔اس شہر کے شیعہ لوگ بھی کہتے ہیں کہ یہ کسی نبی کی قبر ہے جو کسی ملک سے بطور سیاحت آیا
تھا اور شہزادہ کے لقب سے موسوم تھا۔شیعوں نے مجھے ایک کتاب بھی دکھلائی جس کا نام
عین الحیات ہے۔اس کتاب میں بہت سا قصہ بصفحہ ۱۱۹ ابن بابویہ اور کتاب کمال الدین
اور اتمام النعمت کے حوالہ سے لکھا ہے لیکن وہ تمام بیہودہ اور لغو قصے ہیں۔صرف اس کتاب
میں اس قدر سچ بات ہے کہ صاحب کتاب قبول کرتا ہے کہ یہ نبی سیاح تھا اور شہزادہ تھا جو
کشمیر میں آیا تھا۔اور اس شہزادہ نبی کے مزار کا پتہ یہ ہے کہ جب جامع مسجد سے روضہ بل یمین
کے کوچہ میں آویں تو یہ مزار شریف آگے ملے گی۔اس مقبرہ کے بائیں طرف کی دیوار کے

پیچھے ایک کو چہ ہے اور داہنی طرف ایک پرانی مسجد ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ تبرک کے طور پر
کسی پُرانے زمانہ میں اس مزار شریف کے قریب مسجد بنائی گئی ہے اور اس مسجد کے ساتھ
مسلمانوں کے مکانات ہیں۔کسی دوسری قوم کا نام ونشان نہیں اور اس نبی اللہ کی قبر کے
نزدیک داہنے گوشہ میں ایک پتھر رکھا ہے جس پر انسان کے پاؤں کا نقش ہے۔کہتے ہیں
کہ یہ قدم رسول کا ہے۔غالباً اس شہزادہ نبی کا یہ قدم بطور نشان کے باقی ہے۔دو باتیں اس
قبر پر بعض مخفی اسرار کی گویا حقیقت نما ہیں۔ایک وہ سوراخ جو قبر کے نزدیک ہے دوسرے یہ
قدم جو پتھر پر کندہ ہے۔باقی تمام صورت مزار کی نقشہ مسلکہ میں دکھائی گئی ہے۔فقط
را از حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 167 تا 170)
حضرت عیسی علیہ السلام جو یسوع اور جیزس یا یوز آسف کے نام سے بھی مشہور ہیں یہ
اُن کا مزار ہے اور بموجب شہادت کشمیر کے معمر لوگوں کے عرصہ انیس سو برس کے قریب
سے یہ مزارسری نگر محلہ خان یار میں ہے۔وامی مسقف
یوتره
آبادی
وشه
بند
اشر
آستانه بطرت
طراف گار مشف
سوراخ جہاں سے پہلے خوش برائی تھی
راه بیطرف جامع مسجد
می کند و دیگر کارارات
روکان بقالی
راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 171)

وہ نبی جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے گذرا ہے وہ حضرت عیسی علیہ السلام
ہیں اور کوئی نہیں۔اور یسوع کے لفظ کی صورت بگڑ کر یوز آسف بننا نہایت قرین قیاس
ہے کیونکہ جب کہ یسوع کے لفظ کو انگریزی میں بھی چیز س بنا لیا ہے تو یوز آسف میں
جیزس سے کچھ زیادہ تغیر نہیں ہے۔یہ لفظ سنسکرت سے ہرگز مناسبت نہیں رکھتا۔صریح
عبرانی معلوم ہوتا ہے اور یہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام اس ملک میں کیوں تشریف لائے اس
کا سبب ظاہر ہے۔اور وہ یہ ہے کہ جبکہ ملک شام کے یہودیوں نے آپ کی تبلیغ کو قبول نہ
کیا اور آپ کو صلیب پر قتل کرنا چاہا تو خدا تعالیٰ نے اپنے وعدے کے موافق اور نیز دعا کو
قبول کر کے حضرت مسیح کو صلیب سے نجات دے دی۔اور جیسا کہ انجیل میں لکھا ہے
حضرت مسیح کے دل میں تھا کہ اُن یہودیوں کو بھی خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا دیں کہ جو
بخت النصر کی غارت گری کے زمانہ میں ہندوستان کے ملکوں میں آگئے تھے۔سواسی غرض
کی تکمیل کے لئے وہ اس ملک میں تشریف لائے۔ڈاکٹر بر نیر صاحب فرانسیسی اپنے سفر نامہ میں لکھتے ہیں کہ کئی انگریز محققوں نے اس
رائے کو بڑے زور کے ساتھ ظاہر کیا ہے کہ کشمیر کے مسلمان باشندے دراصل اسرائیلی ہیں
جو تفرقہ کے وقتوں میں اس ملک میں آئے تھے۔اور اُن کے کتابی چہرے اور لمبے گرتے
اور بعض رسوم اس بات کے گواہ ہیں۔پس نہایت قرین قیاس ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
شام کے یہودیوں سے نومید ہو کر اس ملک میں تبلیغ قوم کے لئے آئے ہوں گے۔حال
میں جو روی سیاح نے ایک انجیل لکھی ہے جس کولندن سے میں نے منگوایا ہے وہ بھی اس
رائے میں ہم سے متفق ہے کہ ضرور حضرت عیسی علیہ السلام اس ملک میں آئے تھے اور جو
بعض مصنفوں نے واقعات یوز آسف نبی کے لکھے ہیں جن کے یورپ کے ملکوں میں بھی
ترجے پھیل گئے ہیں ان کو پادری لوگ بھی پڑھ کر سخت حیران ہیں کیونکہ وہ تعلیمیں انجیل کی
اخلاقی تعلیم سے بہت ملتی ہیں بلکہ اکثر عبارتوں میں توارد معلوم ہوتا ہے۔اور ایسا ہی تبتی
انجیل کا انجیل کی اخلاقی تعلیم سے بہت توارد ہے۔پس یہ ثبوت ایسے نہیں ہیں کہ کوئی شخص
معاندانہ تحکم سے یکدفعہ ان کو ر ڈ کر سکے بلکہ ان میں سچائی کی روشنی نہایت صاف پائی جاتی

·

آج 10 میں سے 10 باقی