کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے اور اس قدر قرائن ہیں کہ یکجائی طور پر ان کو دیکھنا اس نتیجہ تک پہنچاتا ہے کہ یہ بے بنیاد
قصہ نہیں ہے، یوز آسف کا نام عبرانی سے مشابہ ہونا اور یوز آسف کا نام نبی مشہور ہونا جو
ایسا لفظ ہے کہ صرف اسرائیلی اور اسلامی انبیاء پر بولا گیا ہے اور پھر اُس نبی کے ساتھ شہزادہ
کا لفظ ہونا اور پھر اس نبی کی صفات حضرت مسیح علیہ السلام سے بالکل مطابق ہونا اور اس کی
تعلیم انجیل کی اخلاقی تعلیم سے بالکل ہمرنگ ہونا اور پھر مسلمانوں کے محلہ میں اس کا مدفون
ہونا اور پھر انیس سو سال تک اس کے مزار کی مدت بیان کئے جانا اور پھر اس زمانہ میں ایک
انگریز کے ذریعہ سے تبتی انجیل برآمد ہونا اور اس انجیل سے صریح طور پر حضرت عیسی علیہ السلام
کا اس ملک میں آنا ثابت ہونا یہ تمام ایسے امور ہیں کہ ان کو یکجائی طور پر دیکھنے سے ضرور
یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ بلا شبہ حضرت عیسی علیہ السلام اس ملک میں آئے تھے اور اسی جگہ فوت
ہوئے اور اس کے سوا اور بھی بہت سے دلائل ہیں کہ ہم انشاء اللہ ایک مستقل رسالہ
میں لکھیں گے۔من المشتهر
راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 167 تا 170 حاشیہ)
نبی کا لفظ صرف دوزبانوں سے مخصوص ہے اور دنیا کی کسی اور زبان میں یہ لفظ مستعمل
نہیں ہوا یعنی ایک تو عبرانی میں یہ لفظ نبی آتا ہے اور دوسری عربی میں۔اس کے سوا تمام
دنیا کی اور زبانیں اس لفظ سے کچھ تعلق نہیں رکھتیں۔لہذا یہ لفظ جو یوز آسف پر بولا گیا کتبہ
کی طرح گواہی دیتا ہے کہ یہ شخص یا اسرائیلی نبی ہے یا اسلامی نبی مگرختم نبوت کے بعد
اسلام میں کوئی اور نبی نہیں آسکتا لہذا متعین ہوا کہ یہ اسرائیلی نبی ہے۔اب جو مدت بتلائی
گئی ہے اُس پر غور کر کے قطعی فیصلہ ہو جاتا ہے کہ یہ حضرت عیسی علیہ السلام ہیں اور وہی
شہزادہ کے نام سے پکارے گئے ہیں۔منہ
راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 168 نوٹ )
یہ ضرور نہیں کہ سلیمان سے مراد سلیمان پیغمبر ہوں بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اسرائیلی
امیر ہوگا جس کے نام سے یہ پہاڑ مشہور ہو گیا۔اس امیر کا نام سلیمان ہوگا۔یہ یہودیوں کی
اب تک عادت ہے کہ نبیوں کے نام پر اب تک نام رکھ لیتے ہیں۔بہر حال اس نام سے

بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہود کے فرقہ کی کشمیر میں گذر ہوئی ہے جن کے لئے حضرت
عیسی کا کشمیر میں آنا ضروری تھا۔منہ
را از حقیقت روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 169 نوٹ)
خاتمہ کتاب
خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے مخالفوں کو ذلیل کرنے کے لئے اور اس راقم کی سچائی
ظاہر کرنے کے لئے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ جو سرینگر میں محلہ خان یار میں یوز آسف
کے نام سے
قبر موجود ہے، وہ درحقیقت بلاشک وشبہ حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر ہے۔مرہم عیسی جس پر طب کی ہزار کتاب بلکہ اس سے زیادہ گواہی دے رہی ہے اس بات کا
پہلا ثبوت ہے کہ جناب
مسیح علیہ السلام نے صلیب سے نجات پائی تھی وہ ہرگز صلیب پر
فوت نہیں ہوئے۔اس مرہم کی تفصیل میں کھلی کھلی عبارتوں میں طبیبوں نے لکھا ہے کہ یہ
مرهم ضربہ سقطہ اور ہر قسم کے زخم کے لئے بنائی جاتی ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کی
چوٹوں کے لئے طیار ہوئی تھی یعنی ان زخموں کے لئے جو آپ کے ہاتھوں اور پیروں پر
تھے۔اس مرہم کے ثبوت میں میرے پاس بعض وہ طبی کتا بیں بھی ہیں جو قریباً سات سو
برس کی قلمی لکھی ہوئی ہیں۔یہ طبیب صرف مسلمان نہیں ہیں بلکہ عیسائی، یہودی اور مجوسی
بھی ہیں جن کی کتابیں اب تک موجود ہیں۔قیصر روم کے کتب خانہ میں بھی رومی زبان
میں ایک قرابا دین تھی اور واقعہ صلیب سے دو سو برس گزرنے سے پہلے ہی اکثر کتا بیں دنیا
میں شائع ہو چکی تھیں۔پس بنیاد اس مسئلہ کی کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوئے اوّل
خود انجیلوں سے پیدا ہوئی ہے جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں اور پھر مرہم عیسی نے علمی
تحقیقات کے رنگ میں اس ثبوت کو دکھلایا۔پھر بعد اس کے وہ انجیل جو حال میں بہت سے
دستیاب ہوئی اُس نے صاف گواہی دی کہ حضرت عیسی ضرور ہندوستان کے ملک میں
آئے ہیں۔اس کے بعد اور بہت سی کتابوں سے اس واقعہ کا پتہ لگا۔اور تاریخ کشمیر اعظمی

جو قریباً دوسو برس کی تصنیف ہے، اس کے صفحہ ۸۲ میں لکھا ہے کہ ”سید نصیر الدین کے مزار
کے پاس جو دوسری قبر ہے عام خیال ہے کہ یہ ایک پیغمبر کی قبر ہے۔اور پھر یہی مؤرخ اسی
صفحہ میں لکھتا ہے کہ ایک شہزادہ کشمیر میں کسی اور ملک سے آیا تھا اور زہد اور تقویٰ اور
ریاضت اور عبادت میں وہ کامل درجہ پر تھا وہی خدا کی طرف سے نبی ہوا اور کشمیر میں آکر
کشمیریوں کی دعوت میں مشغول ہوا جس کا نام یوز آسف ہے اور اکثر صاحب کشف
خصوصاً ملاً عنایت اللہ جو راقم کا مرشد ہے۔فرما گئے ہیں کہ اس قبر سے برکات نبوت
ظاہر ہورہے ہیں۔یہ عبارت تاریخ اعظمی کی فارسی میں ہے جس کا ترجمہ کیا گیا۔اور محمدن
اینگلو اور ٹیل کالج میگزین ستمبر ۱۸۹۶ ء اور اکتوبر ۱۸۹۶ء میں بہ تقریب ریویو کتاب شہزادہ
یوز آسف جو مرزا صفدر علی صاحب، سرجن فوج سر کار نظام نے لکھی ہے تحریر کیا ہے کہ
یوز آسف کے مشہور قصہ میں جو ایشیا اور یورپ میں شہرہ آفاق ہو چکا ہے، پادریوں نے کچھ
رنگ آمیزی کر دی ہے، یعنی یوز آسف کے سوانح میں جو حضرت
مسیح کی تعلیم اور اخلاق
سے بہت مشابہ ہے شاید یہ تحریریں پادریوں نے اپنی طرف سے زیادہ کر دی ہیں۔لیکن
یہ خیال سراسر سادہ لوحی کی بنا پر ہے بلکہ پادریوں کو اُسوقت یوز آسف کے سوانح ملے ہیں
جبکہ اس سے پہلے تمام ہندوستان اور کشمیر میں مشہور ہو چکے تھے اور اس ملک کی پرانی
کتابوں میں اُن کا ذکر ہے اور اب تک وہ کتابیں موجود ہیں پھر پادریوں کو تحریف کے لئے
کیا گنجائش تھی۔ہاں پادریوں کا یہ خیال کہ شاید حضرت مسیح کے حواری اس ملک میں آئے
ہوں گے اور یہ تحریریں یوز آسف کے سوانح میں اُن کی ہیں یہ سراسر غلط خیال ہے بلکہ ہم
ثابت کر چکے ہیں کہ یوز آسف حضرت یسوع کا نام ہے جس میں زبان کے پھیر کی وجہ
سے کسی قدر تغیر ہو گیا ہے۔اب بھی بعض کشمیری بجائے یوز آسف کے عیسی صاحب ہی
کہتے ہیں۔جیسا کہ لکھا گیا۔والسلام على من اتبع الهدى
راز حقیقت۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 172 خاتمہ کتاب)

كشف الغطاء
کشف الغطاء (1998ء)
فلسطین سے کشمیر تک
خدا تعالیٰ نے یہ نہایت فضل کیا ہے کہ ان لوگوں کے ان باطل خیالات کے دور کرنے
کے لئے مسیح موعود کا آسمان سے اتر نا خلاف واقعہ ثابت کر دیا ہے۔کیونکہ خدا کے فضل
سے میری کوششوں سے ثابت ہو چکا ہے اور اب تمام انسانوں کو بڑے بڑے دلائل اور
کھلے کھلے واقعات کی وجہ سے ماننا پڑے گا کہ حضرت مسیح علیہ السلام ہرگز آسمان پر مع جسم
عنصری نہیں گئے۔بلکہ خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق اور ان دعاؤں کے قبول ہونے کی
وجہ سے جو تمام رات حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنی جان بچانے کے لئے کی
تھیں صلیب سے اور صلیبی لعنت سے بچائے گئے اور ہندوستان میں آئے اور بدھ
مذہب کے لوگوں سے بخشیں کیں آخر کشمیر میں وفات پائی اور محلہ خان یار میں آپ کا مزار
مقدس ہے جو شہزادہ نبی کے مزار کے نام پر مشہور ہے۔پھر جب کہ آسمان سے آنے والا
ثابت نہ ہوسکا بلکہ اس کے برخلاف ثابت ہوا تو اس مہدی کا وجود بھی جھوٹ ثابت ہو
گیا جس نے ایسے مسیح کے ساتھ مل کر خونریزیاں کرنا تھا۔کیونکہ بموجب قاعدہ تحقیق اور
منطق کے دولازمی چیزوں میں سے ایک چیز کے باطل ہونے سے دوسری چیز کا بھی
باطل ہونا لازم آیا۔لہذا ما نا پڑا کہ یہ سب خیالات باطل اور بے بنیاد اور لغو ہیں اور چونکہ
توریت کے رو سے مصلوب لعنتی ہو جاتا ہے اور لعنت کا لفظ عبرانی اور عربی میں مشترک ہے
جس کے یہ معنے ہیں کہ ملعون خدا سے در حقیقت دور جا پڑے اور خدا اس سے بیزار ہو
جائے اور وہ خدا سے بیزار ہو جائے اور خدا اس کا دشمن اور وہ خدا کا دشمن ہو جائے تو پھر نعوذ
باللہ خدا کا ایسا پیارا۔ایسا برگزیدہ۔ایسا مقدس نبی جو مسیح ہے اس کی نسبت ایسی بے ادبی
کوئی سچی تعظیم کرنے والا ہر گز نہیں کرے گا اور پھر واقعات نے اور بھی اس پہلو کو ثابت کر
دیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام مصلوب نہیں ہوئے۔بلکہ اس ملک سے کفار کے ہاتھ سے
نجات پا کر پوشیدہ طور پر ہندوستان کی طرف چلے آئے۔لہذا ان نادان مولویوں کے یہ
سب قصے باطل ہیں اور یہ سب خطر ناک امیدیں لغو ہیں اور ان کا نتیجہ بھی بجز مفسدانہ

الغطاء
فلسطین سے کشمیر تک
خیالات کے اور کچھ نہیں۔اگر میرے مقابل پر ان لوگوں کے اعتقادات کا عدالت میں
اظہار لیا جائے تو معلوم ہو کہ کیسے یہ لوگ خطر ناک اعتقادات میں مبتلا ہیں کہ نہ صرف راستی
سے دور بلکہ امن اور سلامت روشی سے بھی دور ہیں۔اور میں اخیر پر اس رسالہ کو اس بات پر ختم کرنا چاہتا ہوں کہ اگر چہ عیسائی عقیدوں کے
لحاظ سے حضرت مسیح کا دوبارہ آنا پولیٹیکل مصالح سے کچھ تعلق نہیں رکھتا مگر جس طور سے
حال کے اسلامی مولویوں نے حضرت عیسی کا آسمان سے اترنا اور مہدی کے ساتھ اتفاق کر
کے جہادی لڑائی کرنا غلط طور پر اپنے اعتقاد میں داخل کر لیا ہے یہ عقیدہ نہ صرف جھوٹ ہے
بلکہ خطر ناک بھی ہے اور جو کچھ حال میں حضرت عیسی کے ہندوستان میں آنے اور کشمیر میں
وفات پانے کا مجھے ثبوت ملا ہے وہ ان خطرناک خیالات کو دانشمند دلوں سے بکلی مٹا دیتا
ہے۔اور میری یہ تحقیق عارضی اور سرسری نہیں بلکہ نہایت مکمل ہے۔چنانچہ ابتدا اس تحقیق کا
اُس مرہم سے ہے جو مر ہم عیسی کہلاتی ہے اور مرہم حوار بین بھی اس کو کہتے ہیں اور طب کی
ہزار کتاب سے زیادہ میں اس کا ذکر ہے اور مجوسی اور یہودی اور عیسائی اور مسلمان طبیبوں
نے اپنی اپنی کتابوں میں اس کا ذکر کیا ہے۔چونکہ میں نے بہت سا حصہ اپنی عمر کافنِ طبابت
کے پڑھنے میں بسر کیا ہے اور ایک بڑا ذخیرہ کتابوں کا بھی مجھ کو ملا ہے اس لئے چشم دید طور پر
یہ دلیل مجھ کو ملی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کے فضل سے اور اپنی دردمندانہ
دعاؤں کی برکت سے صلیب سے نجات پاکر اور پھر عالم اسباب کی وجہ سے مرہم حوار بین
کو استعمال کر کے اور صلیبی زخموں سے شفا پا کر ہندوستان کی طرف آئے تھے۔صلیب پر
ہرگز فوت نہیں ہوئے کچھ غشی کی صورت ہوگئی تھی جس سے خدا کی مصلحت سے تین دن
ایسی قبر میں بھی رہے جو گھر کے دار تھی اور چونکہ یونس کی طرح زندہ تھے آخر اس سے باہر
آگئے۔اور پھر دوسرا ماخذ اس تحقیق کا مختلف قوموں کی وہ تاریخی کتا ہیں ہیں جن سے ثابت
ہوتا ہے کہ ضرور حضرت عیسی علیہ السلام ہندوستان اور تبت اور کشمیر میں آئے تھے اور حال
میں جو ایک روسی سیاح نے بدھ مذہب کی کتابوں کے حوالہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کا
اس ملک میں آنا ثابت کیا ہے وہ کتاب میں نے دیکھی ہے اور میرے پاس ہے وہ کتاب
بھی اس رائے کی مؤید ہے۔

كشف الغطاء
فلسطین سے کشمیر تک
اور پھر سب سے اخیر شاہزادہ نبی کی قبر جوسری نگر محلہ خان یار میں ہے جس کو عوام شہزادہ
یوز آسف نبی کی قبر اور بعض عیسی صاحب نبی کی قبر کہتے ہیں اس مطلب کی مؤید ہے اور
اس قبر میں ایک کھڑ کی بھی ہے جو بر خلاف دنیا کی تمام قبروں کے اب تک موجود ہے۔کشمیر
کے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس قبر کے ساتھ کوئی خزانہ بھی مدفون ہے اس لئے کھڑکی ہے
میں کہتا ہوں شاید کچھ جواہرات ہوں مگر میری دانست میں یہ کھڑ کی اس لئے رکھی ہے کہ کوئی
عظیم الشان کتبہ اس قبر کے اندر ہے یہ اسی طرح کا واقعہ معلوم ہوتا ہے جیسا کہ انہی دنوں
میں ضلع پیرا کوئی میں جو ممالک شمال مغرب کے ضلع سرحد نیپال میں ایک گاؤں ہے ایک
ٹیلہ کے اندر سے ایک بھاری صندوق نکلا ہے جس میں جواہرات اور زیور اور کچھ ہڈی اور
راکھ تھی اور صندوق پر یہ کندہ تھا کہ گوتم بدھ سا کی منی کے پھول ہیں۔اور نبی کا لفظ جو اس
صاحب قبر کی نسبت کشمیر کے ہزار ہا لوگوں کی زبان پر جاری ہے یہ بھی ہمارے مدعا کے
لئے ایک دلیل ہے کیونکہ نبی کا لفظ عبری اور عربی دونوں زبانوں میں مشترک ہے دوسری
کسی زبان میں یہ لفظ نہیں آیا اور اسلام کا اعتقاد ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
کبھی نبی نہیں آئے گا اس لئے متعین ہوا کہ یہ عبرانی نبیوں میں سے ایک نبی ہے اور پھر
شاہزادہ کے لفظ پر غور کر کے اور بھی ہم اصل حقیقت سے نزدیک آجاتے ہیں۔اور پھر
کشمیر کے تمام باشندوں کا اس بات پر اتفاق دیکھ کر کہ یہ نبی جس کی کشمیر میں قبر ہے
ہمارے نبی صل اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے گزرا ہے۔صاف طور پر حضرت عیسی علیہ السلام
کو متعین کر رہا ہے اور صفائی سے یہ فیصلہ ہو جاتا ہے کہ یہی وہ پاک اور معصوم نبی اور خدا تعالیٰ
کے جلال کے تخت سے ابدی شہزادہ ہے جس کو نالائق اور بدقسمت یہودیوں نے صلیب
کے ذریعہ سے مارنا چاہا تھا۔غرض یہ ایسا ثبوت ہے کہ اگر اس کے تمام دلائل یکجائی نظر سے
دیکھے جائیں تو ہماری قوم کے غلط کار مولویوں کے خیالات اس سے پاش پاش ہو جاتے
ہیں اور امن اور صلح کاری کی مبارک عمارت اپنی چمک دکھلاتی ہے جس سے ضروری طور پر
یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ نہ کوئی آسمان پر گیا اور نہ وہ لڑنے کے لئے مہدی کے ساتھ شامل ہوکر
شور قیامت ڈالے گا بلکہ وہ کشمیر میں اپنے خدا کی رحمت کی گود میں سو گیا۔( کشف الغطاء۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 208 تا 213)

الغطاء
فلسطین سے کشمیر تک
یہ امر یقینی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور انہوں نے خود
یونس نبی کے مچھلی کے قصہ کو اپنے قصہ سے جو تین دن قبر میں رہنا تھا مشابہت دے کر ہر
ایک دانا کو یہ سمجھا دیا ہے کہ وہ یونس نبی کی طرح قبر میں زندہ ہونے کی حالت میں داخل
کئے گئے اور جب تک قبر میں رہے زندہ رہے۔ورنہ مردوں کو زندوں سے کیا مشابہت ہو
سکتی ہے اور ضرور ہے کہ نبی کی مثال بے ہودہ اور بے معنی نہ ہو انجیل میں ایک دوسری جگہ
بھی اسی امر کی طرف اشارہ ہے جہاں لکھا ہے کہ زندہ کو مردوں میں کیوں ڈھونڈتے ہو۔بعض حواریوں کا یہ خیال کہ حضرت عیسی صلیب پر فوت ہو گئے تھے ہر گز صحیح نہیں ہے کیونکہ
آپ کا قبر سے نکلنا اور حواریوں کو اپنے زخم دکھلانا اور یونس نبی سے اپنی مشابہت فرمانا یہ
سب باتیں اس خیال کو ر ڈ کرتی ہیں اور اس کے مخالف ہیں۔پھر حواریوں میں اس مقام میں اختلاف بھی ہے چنانچہ برنباس کی انجیل میں جس کو
میں نے بچشم خود دیکھا ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صلیب پر فوت ہونے سے انکار کیا
گیا ہے اور انجیل سے ظاہر ہے کہ برنباس بھی ایک بزرگ حواری تھا اور آپ کا آسمان پر
جانا ایک روحانی امر ہے۔آسمان پر وہی چیز جاتی ہے جو آسمان سے آتی ہے اور جو زمین کا
ہے وہ زمین میں جاتا ہے۔توریت اور قرآن نے بھی یہی گواہی دی ہے اور جب کہ
یہودی صلیبی کارروائی کی وجہ سے حضرت مسیح کے روحانی رفع سے منکر تھے اس لئے ان کو
جتایا گیا کہ حضرت مسیح آسمان پر گئے یعنی خدا تعالیٰ نے نجات دے کر لعنت سے جو نتیجہ
صلیب تھا ان کو بری کر لیا اور ان چند حواریوں کی گواہی کیونکر لائق قبول ہوسکتی ہے جو واقعہ
صلیب کے وقت حاضر نہ رہے اور جن کے پاس شہادت رویت نہیں ہے۔منہ
(کشف الغطاء۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 210 تا 211 حاشیہ)
ایک اور دلیل ہمارے اس دعوئی پر یہ ہے کہ جس قدر حال تک کتابیں یوز آسف کی
سوان
اور تعلیم کے متعلق ہم کوملی ہیں جس کی قبر سرینگر میں ہے وہ تمام تعلیم انجیل کی اخلاقی
تعلیم سے بشدت مشابہت رکھتی ہے بلکہ بعض فقرات تو بعینہ انجیل کے فقرات ہیں۔منہ
( کشف الغطاء۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 212 حاشیہ)

یام اصلح ( جنوری 1899 ء )
فلسطین سے کشمیر تک
اس تمام تقریر سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات حیات کی بحث میں
حق میری طرف ہے۔پھر اس ثبوت کے ساتھ اور بہت سے دلائل ہیں کہ اس مسئلہ
موت مسیح کو حق الیقین تک پہنچاتے ہیں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ
حضرت عیسی علیہ السلام نے ایک سو بیس برس کی عمر پائی۔اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا
آیت قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ اور اللہ جل شانہ کا قرآن شریف میں فرمانا فِيهَا
تَحْيَوْنَ وَفِيْهَا تَمُوتُونَ کے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کرہ زمین کے سوا دوسری جگہ
نہ زندگی بسر کر سکتا ہے اور نہ مرسکتا ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کا نام مسیح یعنی نبی سیاح ہونا
بھی اُن کی موت پر دلالت کرتا ہے کیونکہ سیاحت زمین تقاضا کرتی ہے کہ وہ صلیب سے
نجات پا کر زمین پر ہی رہے ہوں۔ورنہ بجز اس زمانہ کے جو صلیب سے نجات پاکر ملکوں کا
سیر کیا ہو اور کوئی زمانہ سیاحت ثابت نہیں ہوسکتا صلیب کے زمانہ تک نبوت کا زمانہ صرف
ساڑھے تین برس تھے۔یہ زمانہ تبلیغ کے لئے بھی تھوڑا تھا چہ جائیکہ اس میں تمام ملک کی
سیاحت کرتے۔ایسا ہی مرہم عیسی جو قریب طب کی ہزار کتاب میں لکھی ہے ثابت کرتی
ہے کہ صلیب کے واقعہ کے وقت حضرت عیسی آسمان پر نہیں اٹھائے گئے بلکہ اپنے زخموں کا
اس مرہم کے ساتھ علاج کراتے رہے۔اس کا نتیجہ بھی یہی نکلا کہ زمین پر ہی رہے
اور زمین پر ہی فوت ہوئے۔ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد 14 صفحه 272 تا 273)
ہمارے سید و مولیٰ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں کیونکہ حضرت موسیٰ نے
یہودیوں کو فرعون کے ہاتھ سے نجات دی اور نہ صرف نجات بلکہ ایمان لانے کا آخری نتیجہ
یہ ہوا کہ یہودی قوم کو سلطنت اور بادشاہی بھی مل گئی۔اسی طرح ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ایسے وقت میں آئے کہ جب یہودی لوگ سخت ذلت میں پڑے ہوئے تھے۔اور آپ نے
جیسا کہ دوسرے ایمان لانے والوں پر آزادی اور نجات کا دروازہ کھولا اور کفار کے ظلم
آل عمران: 145
الاعراف : 26

اور تعدّی سے چھڑایا اور آخر خلافت اور بادشاہت اور حکومت تک پہنچایا۔ایسا ہی یہودیوں
پر بھی آپ نے آزادی اور نجات کا دروازہ کھولا اور پھر حکومت اور امارت تک پہنچایا۔یہاں تک کہ چند صدیوں کے بعد ہی وہ رُوئے زمین کے بادشاہ ہو گئے کیونکہ یہ قوم افغان
جن کی اب تک افغانستان میں بادشاہت پائی جاتی ہے۔یہ لوگ دراصل یہودی ہی ہیں۔اور بر نیر صاحب اپنی کتاب وقائع عالمگیر میں یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ تمام کشمیری بھی
دراصل یہودی ہیں اور اُن میں بھی ایک بادشاہ گذرا ہے اور افغانوں کی بادشاہت مسلسل
کئی صدیوں سے چلی آتی ہے۔اب جبکہ یہودیوں کی کتب مقدسہ میں نہایت صفائی سے
بیان کیا گیا ہے کہ موسیٰ کی مانند ایک منجی ان کے لئے بھیجا جائے گا یعنی وہ ایسے وقت میں
آئے گا کہ جب قوم یہود فرعون کے زمانہ کی طرح سخت ذلت اور دُکھ میں ہوگی۔اور پھر
اُس منجی پر ایمان لانے سے وہ تمام دکھوں اور ذلتوں سے رہائی پائیں گے تو کچھ شک نہیں
کہ یہ پیشگوئی جس کی طرف یہود کی ہر زمانہ میں آنکھیں لگی رہی ہیں وہ ہمارے سید ومولی
محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کے ذریعہ سے توریت کی پیشگوئی کمال وضاحت سے
پوری ہوگئی۔کیونکہ جب یہودی ایمان لائے تو اُن میں سے بڑے بڑے بادشاہ ہوئے یہ
اس بات پر دلیل واضح ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسلام لانے سے اُن کا گناہ بخشا اور اُن پر رحم
کیا جیسا کہ توریت میں وعدہ تھا۔(ایاما
الصلح۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 297 تا303)
اس سے انکار نہیں ہوسکتا کہ تمام افغان یوسف زئی۔داؤ دز کی۔لودی۔سروانی۔اورکزئی۔سد وزئی۔بارک زئی وغیرہ دراصل بنی اسرائیل ہیں۔اور ان کا مورث اعلیٰ قیس
ہے۔اور چونکہ یہ بھی ایک مشہور واقعہ افغانوں میں ہے کہ والدہ کی طرف سے ان کے
سلسلہ کی ابتدا سارہ بنت خالد بن ولید سے ہے۔یعنی قیس اُن کے مورث نے سارہ سے
شادی کی تھی اس لئے اور ان معنوں سے وہ خالد کی آل بھی ٹھہرے۔لیکن بہر حال یہ متفق علیہ
افغانوں میں تاریخی امر ہے کہ قیس مورث اعلیٰ اُن کا بنی اسرائیل میں سے تھا۔یہ بات
یہودیوں اور عیسائیوں اور مسلمانوں یعنی تینوں فرقوں نے بالا تفاق تسلیم کی ہے کہ حضرت
عیسی علیہ السلام سے قریباً سات سو برس پہلے بخت نصر بابلی نے بنی اسرائیل کو گرفتار کر کے

بابل میں پہنچا دیا تھا اور اس حادثہ کے بعد بنی اسرائیل کی بارہ قوموں میں سے صرف دو
قو میں یہودا اور بن یامین کی اپنے ملک میں واپس آئیں اور دس قو میں اُن کی مشرق میں
رہیں اور چونکہ اب تک یہود پتہ نہیں بتلا سکے کہ وہ قومیں کہاں ہیں اور نہ انہوں نے اُن
سے خط و کتابت اور رشتہ کا تعلق رکھا۔اس لئے اس واقعہ سے یہ احتمال پیدا ہوتا ہے کہ انجام
کار وہ قومیں مسلمان ہو گئی ہوں گی۔پھر جب ہم اس قصہ کو اسی جگہ چھوڑ کر افغانوں کے
سوانح پر نظر کرتے ہیں کہ وہ اپنے باپ دادوں سے قدیم سے یہ سنتے آئے ہیں کہ دراصل
وہ اسرائیلی ہیں جیسا کہ کتاب مخزن افغانی میں مفضل لکھا ہے تو اس امر میں کچھ بھی
شک وشبہ نہیں رہتا کہ یہ لوگ انہی دس قوموں میں سے ہیں جو مشرق میں نا پیدا نشان بتلائی
جاتی ہیں اور ان ہی اسرائیلیوں میں سے کشمیری بھی ہیں جو اپنی شکل اور پیرایہ میں افغانوں
سے بہت کچھ ملتے ہیں۔اور تاریخ بر نیر میں کئی اور انگریزوں کے حوالہ سے ان کی نسبت بھی
یہ ثبوت دیا ہے کہ وہ اسرائیلی الاصل ہیں۔اور ایسے امر کے بحث کے وقت جس کو ایک قوم
پشت به پشت اپنے خاندان اور نسب کی نسبت تسلیم کرتی چلی آئی ہو یہ بالکل نا مناسب ہے
کہ ہم چند بیہودہ قیاسوں
کو ہاتھ میں لے کر اُن کی مسلمات کو ر ڈ کر دیں۔اگر ایسا کیا جائے
تو میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں کوئی قوم بھی اپنی صحت قومیت کو ثابت نہیں کر سکتی۔ہمیں اس
بات کو اول درجہ کی دلیل قرار دینا چاہئیے کہ ایک قوم باوجود ہزاروں اور لاکھوں اپنے افراد
کے پھر ایک بات پر متفق ہو پھر جبکہ کل افغان ہندوستان اور کابل اور قندھار وغیرہ سرحدی
زمینوں کے اپنے تئیں اسرائیلی ظاہر کرتے ہیں تو سخت بیوقوفی ہو گی کہ خواہ نخواہ ان کی
مسلمات قدیمہ سے انکار کیا جائے۔قوموں کی جانچ پڑتال میں یہی کافی ثبوت اور
اطمینان کے لئے وضع استقامت ہے کہ جو کسی قوم میں ان کے خاندان اور قومیت کی نسبت
مشہور واقعات ہوں اُن کو مان لیا جائے اور ایسے امور میں اس سے زیادہ ثبوت ممکن ہی
نہیں کہ ایک قوم باوجود اپنی کثرت برادری اور کثرت انتشار نطفہ کے ایک قول پر متفق ہو
اور اگر یہ ثبوت قابلِ اعتبار نہ ہو تو پھر اس زمانہ میں مسلمانوں کی جس قدر قو میں ہیں مثلاً
سید اور قریشی اور مغل وغیرہ یہ سب بے ثبوت اور صرف زبانی دعوئی ٹھہریں گی۔لیکن یہ

وو
ہماری سخت غلطی ہوگی کہ ہم ان اخبار مشہورہ متواترہ کو نظر انداز کریں جو ہر ایک قوم اپنی
صحت قومیت کے بارے میں بطور تاریخی امر کے اپنے پاس رکھتی ہے۔ہاں یہ ممکن ہے کہ
کوئی قوم اپنے خاندان کے بیان کرنے میں حد سے زیادہ مبالغات کر دے مگر ہمیں نہیں
چاہئیے کہ مبالغات کو دیکھ کر یا کئی فضول اور بے ربط باتیں پا کر اصل امر کو بھی رڈ کر دیں۔بلکہ مناسب تو یہ ہے کہ وہ زوائد جو در حقیقت فضول معلوم ہوں چھوڑ دیئے جائیں اور نفس
امر کو جس پر قوم کا اتفاق ہے لیا جائے۔پس اس طریق سے ہر ایک محقق کو ماننا پڑے گا کہ
قوم افغان ضرور بنی اسرائیل ہے۔ہر ایک کو خود اپنے نفس کو اور اپنی قوم کو زیر بحث رکھ کر
سوچنا چاہیے کہ اگر وہ قوم جس میں وہ اپنے تئیں داخل سمجھتا ہے کوئی دوسرا شخص محض چند
قیاسی باتیں مد نظر رکھ کر اس قوم سے اس کو خارج کر دے اور تسلیم نہ کرے کہ وہ اس قوم
میں سے ہے اور اس کے ان ثبوتوں کو جو پشت به پشت کے بیانات سے معلوم ہوئے ہیں
نظر انداز کرے اور مجمع عظیم کے اتفاق کا کچھ بھی لحاظ نہ رکھے تو ایسا آدمی کیا فتنہ انگیز معلوم
ہوتا ہے۔پس بقول شخصے کہ ہر چہ برخود نہ پسندی بر دیگرے نہ پسند یہ بھی نا مناسب ہے
کہ دوسروں کی قسم قومیت پر جو ایک بڑی قومی اتفاق سے مانی گئی ہے ناحق کا جرح کیا
جائے۔ہمیں کیا حق پہنچتا ہے اور ہمارے پاس
کیا دلیل ہے کہ ہم ایک قوم کے مسلّمات
اور متفق علیہ امرکو یوں ہی زبان سے رڈ کر دیں۔جب ایک امر منقولی اتفاق سے صحیح قرار
دیا گیا ہے تو اس کے بعد قیاس کی گنجائش نہیں۔یہ بھی یا درکھنا چاہئیے کہ بہت سی باتیں فضولی
اور شیخی کے طور پر بعض قوموں کے لوگ اپنی قومیت کی نسبت بیان کیا کرتے ہیں۔لیکن
محقق لوگ فضول باتوں کی وجہ سے اصل واقعات کو ہر گز نہیں چھوڑتے بلکہ خُذْ مَاصَفَا
وَدَعْ مَا كَدَز پر عمل کر لیتے ہیں مثلاً گوتم بدھ کے سوانح میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ وہ منہ کی
راہ سے پیدا ہوا تھا۔لیکن جب ہم گوتم کے سوانح لکھنا چاہیں تو ہمیں نہیں چاہئیے کہ منہ کی راہ
کی پیدائش پر نظر ڈال کر بدھ کے اصل وجود سے ہی انکار کر دیں۔تاریخ نویسی کا امر بڑا
نازک امر ہے۔اس میں وہ شخص جادہ استقامت پر رہتا ہے کہ جو افراط اور تفریط دونوں
سے پر ہیز کرے۔یہ اعتراض بھی ٹھیک نہیں کہ اگر افغان لوگ عبرانی الاصل تھے تو ان

کے ناموں میں کیوں عبرانی الفاظ نہیں اور ان کا شجرہ پیش کردہ توریت کے بعض مقامات
سے کیوں اختلاف رکھتا ہے۔یہ سب قیاسی باتیں ہیں جو قومی تاریخ اور تواتر کو مٹا نہیں
سکتیں۔دیکھو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے اس شجرہ کو صحیح نہیں قرار دیا جو وہ
لوگ حضرت اسمعیل تک پہنچایا کرتے تھے اور بجز چند پشت کے باقی کذب کا ذبین قرار دیا
ہے۔مگر اس سے یہ لازم نہیں آیا کہ قریش بنی اسمعیل نہیں ہیں۔پھر جب کہ قریش جو
علم انساب میں بڑے حریص تھے تفصیل وارسلسلہ یاد نہ رکھ سکے تو یہ قوم افغان جن میں اکثر
غفلت میں زندگی بسر کرنے والے گذرے ہیں اگر انہوں نے اپنے سلسلہ کی تفاصیل بیان
کرنے میں غلطی کی یا کچھ جھوٹ ملایا تو اصل مقصود میں کیا فرق آ سکتا ہے۔اور اب
تو ریت بھی کونسی ایسی محفوظ ہے جو نص قطعی کا حکم رکھتی ہو۔ابھی ہم نے معلوم کیا ہے کہ یہود
کے نسخوں اور عیسائیوں کے نسخوں میں بہت فرق ہے۔غرض یہ نکتہ چینی خوب نہیں ہے اور یہ
بات بھی صحیح نہیں کہ افغانوں کے نام عبرانی طرز پر نہیں۔بھلا بتاؤ کہ یوسف زئی ، داؤ دز کی
اور سلیمان زئی یہ عبرانیوں کے نام ہیں یا کچھ اور ہے۔ہاں جب یہ لوگ دوسرے ملکوں میں
آئے تو ان ملکوں کا رنگ بھی ان کی بول چال میں آ گیا۔دیکھو سادات کے نام بھی
ہمارے ملک میں چنن شاہ اور گھمن شاہ اور نتھو شاہ اور متوشاہ وغیرہ پائے جاتے ہیں تو اب
کیا اُن کو سید نہیں کہو گے؟ کیا یہ عربی نام ہیں؟ غرض یہ بیہودہ نکتہ چینیاں اور نہایت قابل
شرم خیالات ہیں۔ہم قوم کی متواترات سے کیوں انکار کریں۔اس سے عمدہ تر اور صاف تر
ذریعہ حقیقت شناسی کا ہمارے ہاتھ میں کون سا ہے؟ کہ خود قوم جس کی اصلیت ہم دریافت
کرنا چاہتے ہیں ایک امر پر اتفاق رکھتی ہے۔ماسوا اس کے دوسرے قرائن بھی صاف بتلا رہے ہیں کہ حقیقت میں یہ لوگ اسرائیلی
ہیں۔مثلاً کوہ سلیمان جو اول افغانوں کا مسکن تھا خود یہ ظاہر کر رہا ہے کہ اس پہاڑ کا یہ نام
اسرائیلی یادگار کے لحاظ سے رکھا گیا ہے۔دوسرے ایک بڑا قرینہ یہ ہے کہ قلعہ خیبر جو افغانوں نے بنایا کچھ شک نہیں کہ یہ خیبر کا
نام بھی محض اسرائیلی یادگار کے لئے اُس خیبر کے نام پر جو عرب میں ہے جہاں یہودی
رہتے تھے رکھا تھا۔ان النبي لا حتى بلغ النضر بن كنانة ثم قال فمن قال غير ذلك فقد كذب۔(السيرة الحلبية تالیف ابی الفرج نور

·

آج 10 میں سے 10 باقی