کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام
فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تیسرا قرینہ ایک یہ بھی ہے کہ افغانوں کی شکلیں بھی اسرائیلیوں سے بہت ملتی ہیں۔اگر
ایک جماعت یہودیوں کی ایک افغانوں کی جماعت کے ساتھ کھڑی کی جائے تو میں سمجھتا
ہوں کہ اُن کا منہ اور ان کا اونچا ناک اور چہرہ بیضاوی ایسا با ہم مشابہ معلوم ہوگا کہ خود دل
بول اُٹھے گا کہ یہ لوگ ایک ہی خاندان میں سے ہیں۔چوتھا قرینہ افغانوں کی پوشاک بھی ہے افغانوں کے لمبے گرتے اور جیسے یہ وہی وضع
اور پیرامید اسرائیلیوں کا ہے جس کا انجیل میں بھی ذکر ہے۔پانچواں قرینہ اُن کے وہ رسوم ہیں جو یہودیوں سے بہت ملتے ہیں مثلاً ان کے بعض
قبائل ناطہ اور نکاح میں کچھ چنداں فرق نہیں سمجھتے اور عورتیں اپنے منسوب سے بلا تکلف
ملتی ہیں اور باتیں کرتی ہیں۔حضرت مریم صدیقہ کا اپنے منسوب یوسف کے ساتھ قبل
نکاح کے پھر نا اس اسرائیلی رسم پر پختہ شہادت ہے۔مگر خوانین سرحدی کے بعض قبائل میں
یہ مماثلت عورتوں کی اپنے منسوبوں سے حد سے زیادہ ہوتی ہے۔حتی کہ بعض اوقات نکاح
سے پہلے حمل بھی ہو جاتا ہے جس کو بُر انہیں مانتے بلکہ ہنسی ٹھٹھے میں بات کو ٹال دیتے ہیں
کیونکہ یہود کی طرح یہ لوگ ناطہ کو ایک قسم کا نکاح ہی جانتے ہیں جس میں پہلے مہر بھی مقرر
ہو جاتا ہے۔چھٹا قرینہ افغانوں کے بنی اسرائیل ہونے پر یہ ہے کہ افغانوں کا یہ بیان کہ قیس
ہمارا مورث اعلیٰ ہے ان کے بنی اسرائیل ہونے کی تائید کرتا ہے۔کیونکہ یہودیوں کی کتب
مقدسہ میں سے جو کتاب پہلی تاریخ کے نام سے موسوم ہے اس کے باب ۹ آیت ۳۹ میں
قیس کا ذکر ہے اور وہ بنی اسرائیل میں سے تھا۔اس سے ہمیں پتہ ملتا ہے کہ یا تو اسی قیس کی
اولاد میں سے کوئی دوسرا قیس ہو گا جو مسلمان ہو گیا ہوگا اور یا یہ کہ مسلمان ہونے والے کا
کوئی اور نام ہوگا اور وہ اس قیس کی اولاد میں سے ہوگا۔اور پھر باعث خطاء حافظہ اس
کا نام بھی قیس سمجھا گیا۔بہر حال ایک ایسی قوم کے منہ سے قیس کا لفظ نکلنا جو کتب یہود
سے بالکل بے خبر تھی اور محض ناخواندہ تھی۔یقینی طور پر یہ سمجھاتا ہے کہ یہ قیس کا لفظ انہوں
نے اپنے باپوں سے سُنا تھا کہ ان کا مورث اعلیٰ ہے۔پہلی تاریخ آیت ۳۹ کی یہ عبارت
ہے۔اور نیر سے قیس پیدا ہوا اور قیس سے ساؤل پیدا ہوا اور ساؤل سے یہوشتن۔“
ساتواں
قرینہ اخلاقی حالتیں ہیں۔جیسا کہ سرحدی افغانوں کی زودرنجی اور تلون مزاجی
اور خود غرضی اور گردن کشی اور کج مزاجی اور کج روی اور دوسرے جذبات نفسانی اور
خونی خیالات اور جاہل اور بے شعور ہونا مشاہدہ ہو رہا ہے۔یہ تمام صفات وہی ہیں جو
توریت اور دوسرے صحیفوں میں اسرائیلی قوم کی لکھی گئی ہیں اور اگر قرآن شریف کھول کر
سورہ بقرہ سے بنی اسرائیل کی صفات اور عادات اور اخلاق اور افعال پڑھنا شروع کرو تو
ایسا معلوم ہوگا کہ گویا سرحدی افغانوں کی اخلاقی حالتیں بیان ہو رہی ہیں۔اور یہ رائے
یہاں تک صاف ہے کہ اکثر انگریزوں نے بھی یہی خیال کیا ہے۔بر نیر نے جہاں یہ لکھا
ہے کہ کشمیر کے مسلمان کشمیری بھی دراصل بنی اسرائیل ہیں۔وہاں بعض انگریزوں کا بھی
حوالہ دیا ہے اور ان تمام لوگوں کو اُن دس فرقوں میں سے ٹھہرایا ہے جو مشرق میں گم ہیں جن
کا اب اس زمانہ میں پتہ ملا ہے کہ وہ در حقیقت سب کے سب مسلمان ہو گئے ہیں۔پھر
جبکہ افغانوں کی قوم کے اسرائیلی ہونے میں اتنے قرائن موجود ہیں اور خود وہ تعامل کے طور
پر اپنے باپ دادوں سے سنتے آئے ہیں کہ وہ قوم اسرائیلی ہیں اور یہ باتیں ان کی قوم میں
واقعات شہرت یافتہ ہیں تو سخت نا انصافی ہوگی کہ ہم محض تحکم کے طور سے اُن کے اِن
بیانات سے انکار کریں۔ذرا یہ تو سوچنا چاہئیے کہ ان کے دلائل کے مقابلہ پر ہمارے ہاتھ
میں انکار کی کیا دلیل ہے؟ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے کہ ہر ایک پرانی دستاویز جو چالیس برس
سے زیادہ کی ہو وہ اپنی صحت کا آپ ثبوت ہوتی ہے پھر جبکہ صد ہا سال سے دوسری قوموں
کی طرح جو اپنی اپنی اصلیت بیان کرتی ہیں افغان لوگ اپنی اصلیت قوم اسرائیل قرار
دیتے ہیں تو ہم کیوں جھگڑا کریں اور کیا وجہ کہ ہم قبول نہ کریں؟ یادر ہے کہ یہ ایک دو کا بیان
نہیں یہ ایک قوم کا بیان ہے جو لاکھوں انسانوں کا مجموعہ ہے اور پشت بعد پشت کے گواہی
دیتے چلے آئے ہیں۔اب جبکہ یہ بات فیصلہ پا چکی کہ تمام افغان در حقیقت بنی اسرائیل ہیں تو اب یہ دوسرا
امر ظاہر کرنا باقی رہا کہ پیشگوئی توریت استثنا باب ۱۸ آیت ۱۵ سے ۱۹ تک کی افغانی
1 تواریخ باب 9 آیت 39
سلطنت سے بکمال وضاحت پوری ہو گئی۔یہ پیشگوئی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق
میں ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ خدا نے یہ مقدر کیا ہے کہ موسیٰ کی طرح دنیا میں ایک اور نبی
آئے گا۔یعنی ایسے وقت میں جب کہ پھر بنی اسرائیل فرعون کے زمانہ کی مانند طرح طرح
کی ذلتوں اور دکھوں میں ہوں گے اور وہ نبی ان کو جو اس پر ایمان لائیں گے اُن دُکھوں اور
بلاؤں سے نجات دے گا۔اور جس طرح موسیٰ پر ایمان لانے سے بنی اسرائیل نے نہ
صرف دکھوں سے نجات پائی بلکہ ان میں سے بادشاہ بھی ہو گئے ایسا ہی ان اسرائیلیوں کا
انجام ہو گا جو اس نبی پر ایمان لائیں گے یعنی آخر ان کو بھی بادشاہی ملے گی اور ملکوں کے
حکمران ہو جائیں گے۔اسی پیشگوئی کو عیسائیوں نے حضرت مسیح علیہ السلام پر لگانا چاہا تھا
جس میں وہ ناکام رہے کیونکہ وہ لوگ اس مماثلت کا کچھ ثبوت نہ دے سکے۔اور یہ تو ان
کے دل کا ایک خیالی پلاؤ ہے کہ یسوع نے گناہوں سے نجات دی۔کیا یورپ کے لوگ جو
عیسائی ہو گئے ہر ایک قسم کی بدکاری اور زنا کاری اور شراب خوری سے سخت متنفر اور موحدانہ
زندگی بسر کرتے ہیں؟ ہم نے تو یورپ دیکھا نہیں۔جنہوں نے دیکھا ہے اُن سے پوچھنا
چاہئیے کہ یورپ کی کیا حالت ہے؟ ہم نے تو یہ سُنا ہے کہ علاوہ اور باتوں کے ایک لندن
میں ہی شراب خواری کی یہ کثرت ہے کہ اگر شراب کی دوکانیں سیدھے خط میں لگائی
جائیں تو تخمیناستر میل تک اُن کا طول ہو سکتا ہے۔اب دیکھنا چاہئیے کہ اول تو گنا ہوں سے
نجات پانا ایک ایسا امر ہے جو آنکھوں سے چھپا ہوا ہے کون کسی کے اندرونی حالات اور
خطرات کے بجز خدا تعالیٰ کے واقف ہو سکتا ہے۔پھر یورپ جو عیسائیوں کے لئے
عیسائیت کی زندگی کا ایک کھلا کھلا نمونہ ہے جو کچھ ظاہر کر رہا ہے اس کے بیان کی حاجت
نہیں۔ہم محض اس قوم کی معصومانہ زندگی قبول کر سکتے ہیں جس کے بعض افراد معصومانہ
زندگی کے نشان اپنے ساتھ رکھتے ہوں اور راستبازوں کے برکات اُن میں پائے جاتے
ہوں۔سو یہ قوم تو اسلام ہے جس کی راستبازی کے انوار کسی زمانہ میں کم نہیں ہوئے۔ورنہ
صرف دعوئی دلیل کا کام نہیں دے سکتا ماسوا اس کے یہ دعویٰ کہ گناہوں
کا منجی کسی دوسرے
زمانہ میں آنے والا تھا اس وجہ سے بھی نا معقول ہے کہ اگر ایسا منجی بھیجنا منظور تھا تو موسیٰ
کے وقت میں ہی اس کی ضرورت تھی کیونکہ بنی اسرائیل طرح طرح کے گناہوں میں غرق
تھے۔یہاں تک کہ بُت پرستی کر کے گناہوں کی معافی کے محتاج تھے۔پس یہ کس قدر غیر
معقول بات ہے کہ گناہ تو اُسی وقت بکثرت ہوں یہاں تک کہ گوسالہ پرستی تک نوبت پہنچی
اور گناہوں سے نجات دینے والا چودہ ۱۴۰۰ سو برس بعد آوے جبکہ کروڑہا انسان ان ہی
گناہوں کی وجہ سے داخل جہنم ہو چکے ہوں۔ایسے ضیعف اور بودے خیال کو کون قبول کر
سکتا ہے اور اس کے مقابل پر یہ کس قد رصاف بات ہے کہ اس منجی سے مراد بلا ؤں سے
نجات دینے والا تھا اور وہ درحقیقت ایسے وقت میں آیا کہ جب کہ یہودیوں پر چاروں
طرف سے بلا ئیں محیط ہوگئی تھیں۔کئی دفعہ غیر قوموں کے بادشاہ ان کو گرفتار کر کے لے
گئے۔کئی دفعہ غلام بنائے گئے اور دو دفعہ ان کی ہیکل مسمار کی گئی۔ہمارے معنوں کے رُو
سے زمانہ ثبوت دیتا ہے کہ در حقیقت بلاؤں سے نجات دینے والا ایسے وقت آنا چاہیئے تھا
جس وقت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے۔مگر اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ یسوع جو
ہیرو دوس کے زمانہ میں پیدا ہوا وہی زمانہ گناہوں کے منجی کے بھیجنے کا زمانہ تھا۔تا گناہوں
سے نجات بخشے۔غرض روحانی منجی ہونا ایسی بات ہے کہ محض تکلف اور بناوٹ سے بنائی گئی
ہے۔یہودی جس حالت کے لئے اب تک روتے ہیں وہ یہی ہے کہ کوئی ایسا منجی پیدا ہو جو
اُن کو دوسری حکومتوں سے آزادی بخشے۔کبھی کسی یہودی کے خواب میں بھی نہیں آیا کہ
روحانی منجی آئے گا اور نہ توریت کا یہ منشا ہے۔توریت تو صاف کہہ رہی ہے کہ آخری دنوں
میں پھر بنی اسرائیل پر مصیبتیں پڑیں گی اور اُن کی حکومت اور آزادی جاتی رہے گی پھر ایک
نبی کی معرفت خدا اس حکومت اور آزادی کو دوبارہ بحال کرے گا۔سو یہ پیشگوئی بڑے زور وشور
اور وضاحت کے ساتھ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل سے پوری ہوگئی کیونکہ
جب یہود لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے تو اسی زمانہ میں حکومت اور
امارت اور آزادی اُن کو مل گئی اور پھر کچھ دنوں کے بعد وہ لوگ بہ برکت قبول اسلام روئے
زمین کے بادشاہ ہو گئے اور وہ شوکت اور حکومت اور امارت اور بادشاہت ان کو حاصل
ہوئی جو حضرت موسیٰ کے ذریعہ سے بھی حاصل نہیں ہوئی تھی۔تاریخ سے ثابت ہے کہ
افغانوں کا عروج جو بنی اسرائیل ہیں شہاب الدین غوری کے وقت سے شروع ہوا۔اور
جب بہلول لودی افغان تخت نشین ہوا تب ہندوستان میں عام طور پر افغانوں کی امارت
اور حکومت کی بنیاد پڑی۔اور یہ افغان بادشاہ یعنی بہلول بہت حریص تھا کہ ہندوستان میں
افغانوں کی حکومت اور امارت پھیلا دے اور ان کو صاحب املاک اور جا گیر کرے اس لئے
اس نے اپنی سلطنت میں جوق جوق افغان طلب کر کے ان کو عہدے اور حکومت اور بڑے
بڑے املاک عطا کئے اور جب تک کہ ہندوستان کی سلطنت بہلول اور شیر شاہ افغان سوری
کے خاندان میں رہی تب تک افغانوں کی آبادی اور اُن کی دولت اور طاقت بڑی ترقی میں
رہی یہاں تک کہ یہ لوگ امارت اور حکومت میں اعلیٰ درجہ تک پہنچ گئے۔افغانوں کی
سلطنت اور اقبال اور دولت کے تصور کے وقت احمد شاہ ابدالی ست وزئی کے اقبال پر بھی
ایک نظر ڈالنی چاہئیے۔جو افغانوں میں سے ایک زبر دست بادشاہ ہوا ہے اور پھر تیمورشاہ
سد وزئی اور شاہ زمان اور شجاع الملک اور شاہ محمود اور امیر دوست محمد خان اور امیر شیر علی
خان ہوئے۔اور اب بھی والی ملک کا بل افغان ہے۔جو اس ملک کا بادشاہ کہلاتا ہے یعنی
امیر عبدالرحمن۔ان تمام واقعات سے ثابت ہے کہ بنی اسرائیل کو جو دوبارہ آزادی اور شوکت اور
سلطنت کا وعدہ دیا گیا تھا وہ اُن کے مسلمان ہونے کے بعد آخر پورا ہو گیا۔اس سے
توریت کی سچائی پر ایک قوی دلیل پیدا ہوتی ہے کہ کیونکر توربیت کے وہ تمام وعدے بڑی
قوت اور شان کے ساتھ انجام کار پورے ہو گئے اور اس جگہ سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ وہ
نبی جو بنی اسرائیل کی دوبارہ مصیبتوں کے وقت منجی ٹھہرایا گیا تھا وہ سید نا محمد مصطفے می
ہیں۔ہاں جس طرح پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے صرف راہ میں بنی اسرائیل کو چھوڑ کر
وفات پائی اور قوم اسرائیل کو اُن کے بعد سلطنت ملی اسی طرح ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی وفات کے بعد جیسے جیسے بنی اسرائیل اسلام میں داخل ہوتے گئے حکومت اور امارت
اُن کو ملتی گئی یہاں تک کہ آخر کار دُنیا کے بڑے بڑے حصوں کے بادشاہ ہو گئے۔منہ
ایام اصلح۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 297 تا 303 حاشیہ )
اس جگہ یہ بھی واضح رہے کہ میں نے طاعون کے علاج کے لئے ایک مرہم بھی طیار کی
ہے یہ ایک پر انا نسخہ ہے جو حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت سے چلا آتا ہے اور اس کا نام
مرہم عیسی ہے اگر چہ امتدادزمانہ کے سبب سے بعض دواؤں میں تبدیلی ہوگئی ہے یعنی طب
کی بہت سی کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک طبیب نے کوئی دوا اس نسخہ میں
داخل کی ہے اور دوسرے نے بجائے اس کے کوئی اور داخل کر دی ہے۔لیکن یہ تغیر صرف
ایک دودواؤں میں ہوا ہے اس کا سبب یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک دوا ہر ایک ملک میں پائی
نہیں جاتی یا کم پائی جاتی ہے یا بعض موسموں میں پائی نہیں جاتی۔سو جس جگہ یہ اتفاق ہوا
کہ ایک دوا مل نہیں سکی تو کسی طبیب نے اُس کا بدل کوئی اور دوا ڈال دی اور در حقیقت
قرابادینوں کے تمام مرکبات میں جو بعض جگہ اختلاف نسخوں
کا پایا جاتا ہے اس کا یہی سبب
ہے مگر ہم نے بڑی کوشش سے اصل نسخہ طیار کیا ہے۔اس مرکب کا نام مرہم عیسی ہے اور
مرہم حوار بین بھی اسے کہتے ہیں اور مرہم الرسل بھی اس کا نام ہے کیونکہ عیسائی لوگ
حواریوں کو مسیح کے رسول یعنی اینچی کہتے تھے کیونکہ اُن کو جس جگہ جانے کے لئے حکم دیا جاتا
تھا وہ ایلچی کی طرح جاتے تھے۔یہ نہایت عجیب بات ہے کہ جیسا کہ یہ نسخہ طب کے تمام
نسخوں سے قدیم اور پرانا ثابت ہوا ہے ایسا ہی یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ دنیا کی اکثر قوموں
کے طبیبوں نے اس نسخہ کو اپنی اپنی کتابوں میں لکھا ہے۔چنانچہ جس طرح عیسائی طبیب
اس نسخہ کو اپنی کتابوں میں لکھتے آئے ہیں ایسا ہی رومی طبابت کی قدیم کتابوں میں بھی یہ
نسخہ پایا جاتا ہے۔اور زیادہ تر تعجب یہ ہے کہ یہودی طبیبوں نے بھی اس نسخہ کو اپنی کتابوں
میں درج کیا ہے اور وہ بھی اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ یہ نسخہ حضرت عیسی علیہ السلام
کی چوٹوں کے لئے بنایا گیا تھا اور نصرانی طبیبوں کی کتابوں اور مجوسیوں اور مسلمان طبیبوں
اور دوسرے تمام طبیبوں نے جو مختلف قوموں میں گذرے ہیں اس بات کو بالا تفاق تسلیم کر
لیا ہے کہ یہ نسخہ حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے بنایا گیا تھا۔چنانچہ ان مختلف فرقوں کی
کتابوں میں سے ہزار کتاب ایسی پائی گئی ہے جن میں یہ نسخہ مع وجہ تسمیہ درج ہے اور وہ
کتابیں اب تک موجود ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اکثر وہ کتا ہیں ہمارے کتب خانہ
میں ہیں اور شیخ الرئیس بوعلی سینا نے بھی اس نسخہ کو اپنے قانون میں لکھا ہے۔چنانچہ میرے
کتب خانہ میں شیخ بوعلی سینا کے قانون کا ایک قلمی نسخہ موجود ہے جو پانسو ۵۰۰ برس کا لکھا ہوا
ہے اس میں بھی یہ نسخہ مع وجہ تسمیہ موجود ہے۔ان تمام کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے
کہ یہ مرہم عیسی اس وقت تیار کی گئی تھی کہ جب نالائق یہودیوں نے حضرت مسیح علیہ السلام
کو قتل کرنے کے لئے صلیب پر چڑھا دیا تھا اور اُن کے پیر وں اور ہاتھوں میں لوہے کے
کیل ٹھونک دیئے تھے لیکن خدا تعالیٰ کا ارادہ تھا کہ ان کو صلیبی موت سے بچاوے۔اس
لئے خدائے عز وجل نے اپنے فضل و کرم سے ایسے اسباب جمع کر دیئے جن کی وجہ سے
حضرت عیسی علیہ السلام کی جان بچ گئی۔منجملہ ان کے ایک یہ سبب تھا کہ آنجناب جمعہ کو
قریب عصر کے صلیب پر چڑھائے گئے اور صلیب پر چڑھانے سے پہلے اُسی رات
پیلاطوس کی بیوی نے جو اس ملک کا بادشاہ تھا ایک ہولناک خواب دیکھا تھا جس کا خلاصہ
یہ تھا کہ اگر یہ شخص جو یسوع کہلاتا ہے قتل کیا گیا تو تم پر تباہی آئے گی۔اُس نے یہ خواب
اپنے خاوند یعنی پیلاطوس کو بتلایا اور چونکہ دنیا دار لوگ اکثر وہمی اور بُز دل ہوتے ہیں۔اس
لئے پیلاطوس خاوند اُس کا اس خواب کوسُن کر بہت ہی گھبرایا اور اندر ہی اندر اس فکر میں لگ
گیا کہ کسی طرح یسوع کو قتل سے بچا لیا جائے۔سو اس دلی منصوبہ کے انجام کے لئے پہلا
داؤ جو اُس نے یہودیوں کے ساتھ کھیلا وہ یہی تھا کہ یہ تدبیر کی کہ یسوع کو جمعہ کے روز عصر
کے وقت صلیب دی جائے۔اور اُسے معلوم تھا کہ یہودی صرف اسے صلیب دینا چاہتے
ہیں کسی اور طریق سے قتل کرنا نہیں چاہتے کیونکہ یہودیوں کے مذہب کے رُو سے جس
شخص کو صلیب کے ذریعہ قتل کیا جائے خدا کی لعنت اُس پر پڑ جاتی ہے اور پھر خدا کی طرف
اُس کا رفع نہیں ہوتا۔اور بعد اس کے یہ امر ممکن ہی نہیں ہوتا کہ خدا اس سے محبت کرے اور
یا وہ خدا کی نظر میں ایمانداروں اور راستبازوں میں شمار کیا جائے۔لہذا یہودیوں کی یہ
خواہش تھی کہ یسوع کو صلیب دے کر پھر توریت کے رو سے اس بات کا اعلان دے دیں
کہ اگر یہ سچا نبی ہوتا تو ہر گز مصلوب نہ ہو سکتا اور اس طرح پر مسیح کی جماعت کو متفرق کر دیں
یا جو لوگ اندر ہی اندر کچھ نیک ظن رکھتے تھے اُن کی طبیعتوں کو خراب کر دیں۔اور
خدانخواستہ اگر واقعہ صلیب وقوع میں آ جاتا تو حضرت عیسی علیہ السلام پر یہ ایک ایسا داغ
ہوتا کہ کسی طرح اُن کی نبوت درست نہ ٹھہر سکتی اور نہ وہ راستباز ٹھہر سکتے اس لئے خدا تعالیٰ
کی حمایت نے وہ تمام اسباب جمع کر دئیے جن سے حضرت عیسی علیہ السلام مصلوب ہونے
سے بچ گئے۔ان اسباب میں سے پہلا سبب یہی تھا کہ پیلاطوس کی بیوی کو خواب آیا اور
اُس سے ڈر کر پیلاطوس نے یہ تدبیر سوچی کہ یسوع جمعہ کے دن عصر کے وقت صلیب دیا
جائے۔اس تدبیر میں پیلاطوس نے یہ سوچا تھا کہ غالبا اس قلیل مدت کی وجہ سے جو صرف
جمعہ کے ایک دو گھنٹے ہیں یسوع کی جان بچ جائے گی کیونکہ یہ ناممکن تھا کہ جمعہ ختم ہونے
کے بعد مسیح صلیب پر رہ سکتا۔وجہ یہ کہ یہودیوں کی شریعت کے رُو سے یہ حرام تھا کہ کوئی
شخص سبت میں یا سبت سے پہلی رات میں صلیب پر رہے اور صلیب دینے کا یہ طریق تھا
که صرف مجرم کو صلیب کے ساتھ جوڑ کر اُس کے پیروں اور ہاتھوں میں کیل ٹھونکے جاتے
تھے اور تین دن تک وہ اسی حالت میں دھوپ میں پڑا رہتا تھا۔اور آخر کئی اسباب جمع ہو کر
یعنی درد اور دھوپ اور تین دن کا فاقہ اور پیاس سے مجرم مر جاتا تھا۔مگر جیسا کہ ابھی میں
نے بیان کیا ہے جو شخص جمعہ میں صلیب پر کھینچا جاتا تھا وہ اُسی دن اُتار لیا جاتا تھا کیونکہ
سبت کے دن صلیب پر رکھنا سخت گناہ اور موجب تاوان اور سزا تھا۔سو یہ داؤ پیلاطوس کا
چل گیا کہ یسوع جمعہ کی آخری گھڑی میں صلیب پر چڑھایا گیا۔اور نہ صرف یہی بلکہ خدا تعالیٰ
کے فضل نے چند اور اسباب بھی ایسے پیدا کر دیئے جو پیلاطوس کے اختیار میں نہ تھے
اور وہ یہ کہ عصر کے تنگ وقت میں تو یہودیوں نے حضرت مسیح کو صلیب پر چڑھایا اور ساتھ
تو
ہی ایک سخت آندھی آئی جس نے دن کو رات کے مشابہ کر دیا۔اب یہودی ڈرے کہ شاید
شام ہوگئی کیونکہ یہودیوں کو سبت کے دن یا سبت کی رات کسی کو صلیب پر رکھنے کی سخت
ممانعت تھی اور یہودیوں کے مذہب کے رُو سے دن سے پہلے جو رات آتی ہے وہ آنے
والے دن میں شمار کی جاتی ہے۔اس لئے جمعہ کے بعد جو رات تھی وہ سبت کی رات تھی۔لہذا یہودی آندھی کے پھیلنے کے وقت میں اس بات سے بہت گھبرائے کہ ایسا نہ ہو کہ سبت
کی رات میں یہ شخص صلیب پر ہو۔اس لئے جلدی سے انہوں نے اتار لیا اور دو چور جو
ساتھ صلیب دئیے گئے تھے اُن کی ہڈیاں توڑی گئیں لیکن مسیح کی ہڈیاں نہیں توڑیں کیونکہ
پیلاطوس کے سپاہیوں نے جن کو پوشیدہ طور پر سمجھایا گیا تھا کہ دیا کہ اب نبض نہیں ہے اور
یسوع مر چکا ہے۔مگر مجھے معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ راستباز کا قتل کرنا کچھ سہل امر نہیں
اس لئے اس وقت نہ صرف پیلاطوس کے سپاہی یسوع کے بچانے کے لئے تدبیر میں کر
رہے تھے بلکہ یہود بھی حواس باختہ تھے اور آثار قہر دیکھ کر یہودیوں کے دل بھی کانپ گئے
تھے اور اُس وقت وہ پہلے زمانہ کے آسمانی عذاب جو ان پر آتے رہے اُن کی آنکھوں کے
سامنے تھے۔اس لئے کسی یہودی کو یہ جرات نہ ہوئی کہ یہ کہے کہ ہم تو ضرور ہڈیاں توڑیں
گے اور ہم باز نہیں آئیں گے کیونکہ اُس وقت رب السماوات والارض نہایت غضب میں
تھا اور جلال الہی یہودیوں کے دلوں پر ایک رُعب ناک کام کر رہا تھا۔لہذا انہوں نے جن
کے باپ دادے ہمیشہ خدا تعالیٰ کے غضب کا تجربہ کرتے آئے تھے جب سخت اور سیاہ
آندھی اور عذاب کے آثار دیکھے اور آسمان پر سے خوفناک آثار نظر آئے تو وہ سراسیمہ ہو
کر گھروں کی طرف بھاگے۔اس بات پر یقین کرنے کے لئے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
ہرگز صلیب پر فوت نہیں ہوئے پہلی دلیل یہ ہے کہ وہ انجیل میں یونس نبی سے اپنی مشابہت
بیان فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یونس کی طرح میں بھی قبر میں تین دن رہوں گا جیسا کہ
یونس مچھلی کے پیٹ میں رہا تھا۔اب یہ مشابہت جو نبی کے منہ سے نکلی ہے قابل غور ہے۔کیونکہ اگر حضرت مسیح مردہ ہونے کی حالت میں قبر میں رکھے گئے تھے تو پھر مر دہ اور زندہ
کی کس طرح مشابہت ہو سکتی ہے؟ کیا یونس مچھلی کے پیٹ میں مرارہا تھا؟ سو یہ ایک بڑی
دلیل اس بات پر ہے کہ ہرگز مسیح علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ وہ مردہ ہونے
کی حالت میں قبر میں داخل ہوئے۔پھر دوسری دلیل یہ ہے کہ پیلاطوس کی بیوی کو خواب
میں دکھلایا گیا کہ اگر یہ شخص مارا گیا تو اس میں تمہاری تباہی ہے۔اب ظاہر ہے کہ اگر
حقیقت میں عیسیٰ علیہ السلام صلیب دیے جاتے یعنی صلیبی موت سے مر جاتے تو ضرور تھا
کہ جو فرشتہ نے پیلاطوس کی بیوی کو کہا تھا وہ وعید پورا ہوتا۔حالانکہ تاریخ سے ظاہر ہے کہ
پیلاطوس پر کوئی تباہی نہیں آئی۔تیسری دلیل یہ ہے کہ حضرت مسیح نے خود اپنے بچنے کے
ايام الصلح
فلسطین سے کشمیر تک
لئے تمام رات دعا مانگی تھی اور یہ بالکل بعید از قیاس ہے کہ ایسا مقبول درگاہ الہی تمام رات
رو رو کر دعامانگے اور وہ دعا قبول نہ ہو۔چوتھی دلیل یہ ہے کہ صلیب پر پھر مسیح نے اپنے بچنے
کے لئے یہ دُعا کی۔ایلـی ایـلـی لـما سبقتانی“ اے میرے خدا! اے میرے خدا!
تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔اب کیونکر ممکن ہے کہ جب کہ اس حد تک اُن کی گدازش اور
سوزش پہنچ گئی تھی پھر خدا اُن پر رحم نہ کرتا۔پانچویں دلیل یہ ہے کہ حضرت مسیح صلیب پر
صرف گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ رکھے گئے اور شاید اس سے بھی کم اور پھر ا تارے گئے اور یہ بالکل
بعید از قیاس ہے کہ اس تھوڑے عرصہ اور تھوڑی تکلیف میں اُن کی جان نکل گئی ہو اور یہود کو
بھی پختہ نظن سے اس بات کا دھڑ کا تھا کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا۔چنانچہ اس کی تصدیق
میں اللہ تعالیٰ بھی قرآن شریف میں فرماتا ہے یعنی یہود قتل مسیح کے بارے میں ظن میں
رہے اور یقینی طور پر انہوں نے نہیں سمجھا کہ در حقیقت ہم نے قتل کر دیا۔چھٹی دلیل یہ ہے
کہ جب یسوع کے پہلو میں ایک خفیف سا چھید دیا گیا تو اُس میں سے خون نکلا اور خون
بہتا ہوا نظر آیا اور ممکن نہیں کہ مُردہ میں خون بہتا ہوا نظر آئے۔ساتویں دلیل یہ ہے کہ
یسوع کی ہڈیاں توڑی نہ گئیں جو مصلوبوں کے مارنے کے لئے ایک ضروری فعل تھا۔کیونکہ تاریخ سے ثابت ہے کہ تین دن صلیب پر رکھ کر پھر بھی بعض آدمی زندہ رہ جاتے
تھے پھر کیونکر ایسا شخص جو صرف چند منٹ صلیب پر رہا اور ہڈیاں نہ توڑی گئیں وہ مر
گیا؟ آٹھویں دلیل یہ ہے کہ انجیل سے ثابت ہے کہ یسوع صلیب سے نجات پا کر پھر
اپنے حواریوں کو ملا اور اُن کو اپنے زخم دکھلائے اور ممکن نہیں کہ یہ زخم اُس حالت میں موجود
رہ سکتے کہ جب کہ یسوع مرنے کے بعد ایک تازہ اور نیا جلالی جسم پاتا۔نویں دلیل حضرت
عیسی علیہ السلام کے صلیبی موت سے محفوظ رہنے پر یہی نسخہ مرہم عیسی ہے۔کیونکہ ہرگز
خیال نہیں ہوسکتا کہ مسلمان طبیبوں اور عیسائی ڈاکٹروں اور رومی مجوسی اور یہودی طبیبوں
نے باہم سازش کر کے یہ بے بنیاد قصہ بنالیا ہو۔بلکہ یہ نسخہ طبابت کی صدہا کتابوں میں لکھا
ہوا اب تک موجود ہے۔ایک ادنیٰ استعداد کا آدمی بھی قرابا دین قادری میں اس نسخہ کو
امراض الجلد میں لکھا ہوا پائے گا۔یہ بات ظاہر ہے کہ مذہبی رنگ کی تحریروں میں کئی قسم کی
کمی زیادتی ممکن ہے کیونکہ تعصبات کی اکثر آمیزش ہو جاتی ہے۔لیکن جو کتا بیں علمی رنگ
میں
لکھی گئیں ان میں نہایت تحقیق اور تدقیق سے کام لیا جاتا ہے۔لہذا یہ نسخہ مرہم عیسی اصل
حقیقت کے دریافت کرنے کے لئے نہایت اعلیٰ درجہ کا ذریعہ ہے۔اور اس سے پتہ
لگتا ہے کہ یہ خیالات کہ گویا حضرت عیسی آسمان پر چلے گئے تھے کیسے اور رکس پایہ کے
ہیں۔اور خود ظاہر ہے کہ حضرت عیسی کے جسم کو آسمان پر اُٹھانے کے لئے کوئی بھی ضرورت
نہیں تھی۔خدا تعالیٰ حکیم ہے عبث کام کبھی نہیں کرتا۔جبکہ اس نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کو غار ثور میں صرف دو تین میل کے فاصلے پر مکہ سے چھپا دیا اور سب ڈھونڈنے والے
نا کام اور نامراد واپس کئے تو کیا وہ حضرت مسیح کو کسی پہاڑ کی غار میں چھپا نہیں سکتا تھا اور
بجز دوسرے آسمان پر پہنچانے کے یہودیوں کی ہمت اور تلاش پر اس کو دل میں کھڑ کا تھا ؟
ایام اصلح۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 347 تا 353)
غرض حضرت عیسی کی نسبت کوئی خصوصیت قرار دینا قرآنی تعلیم کے مخالف اور
عیسائیوں کی تائید ہے اور جیسا کہ نصوص قطعیہ کے رُو سے حضرت عیسی کی وفات ثابت
ہوتی ہے ایسا ہی تاریخی سلسلہ کے رُو سے بھی اُن کا مرنا بپایہ ثبوت پہنچتا ہے۔دیکھو نسخہ
مرہم عیسی جس کا ذکر میں مفصل لکھ چکا ہوں۔کیسی صفائی سے ظاہر کر رہا ہے کہ حضرت عیسی
واقعہ صلیب کے وقت آسمان پر نہیں اُٹھائے گئے۔بلکہ زخمی ہو کر ایک مکان میں پوشیدہ
پڑے رہے اور چالیس دن تک اُن کی مرہم پٹی ہوتی رہی کیا یہ تمام دنیا کے طبیب اسلامی
اور عیسائی اور مجوسی اور روسی اور یہودی جھوٹے ہیں اور تم سچے ہو؟
اب سوچو تمہارا یہ عقیدہ آسمان پر اٹھائے جانے کا کہاں گیا یہ نہ ایک نہ دو بلکہ ہزار
کتاب متفرق فرقوں کی ہے جو واقعات صحیحہ کی گواہی دے کر جھوٹے منصوبوں کی قلعی کھول
رہی ہیں۔یہ کس اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے ذرا خدا سے ڈر کر سوچو۔پھر یہ بھی آثار میں لکھا ہے کہ مسیح ابن مریم نبی سیاح تھا بلکہ وہی ایک نبی تھا جس نے
دنیا کی سیاحت کی۔لیکن اگر یہ عقیدہ تسلیم کیا جائے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام صلیب -
واقعہ پر جو باتفاق علماء نصاری و یہود واہل اسلام ان کی تینتیس ۳۳ برس کی عمر میں وقوع
میں آیا تھا وہ آسمان کی طرف اٹھائے گئے تھے تو وہ کونسا زمانہ ہوگا جس میں انہوں نے
سیاحت کی تھی آپ لوگ اس قدر اپنے علم کی پردہ دری کیوں کراتے ہیں اگر تقویٰ ہے تو
کیوں حق کو قبول نہیں کرتے۔ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 391 تا392)
مسیح ہندوستان میں (1899 ء)
دیباچہ
اس کتاب کو میں اس مراد سے لکھتا ہوں کہ تا واقعات صحیحہ اور نہایت کامل اور ثابت
شده تاریخی شہادتوں اور غیر قوموں کی قدیم تحریروں سے اُن غلط اور خطر ناک خیالات کو دور
کروں جو مسلمانوں اور عیسائیوں کے اکثر فرقوں میں حضرت مسیح علیہ السلام کی پہلی اور
آخری زندگی کی نسبت پھیلے ہوئے ہیں۔یعنی وہ خیالات جن کے خوفناک نتیجے نہ صرف
تو حید باری تعالیٰ کے رہزن اور غارت گر ہیں بلکہ اس ملک کے مسلمانوں کی اخلاقی حالت
پر بھی ان کا نہایت بد اور زہریلہ اثر متواتر مشاہدہ میں آ رہا ہے اور ایسی بے اصل کہانیوں
اور قصوں پر اعتقاد رکھنے سے بداخلاقی اور بداندیشی اور سخت دلی اور بے مہری کی رُوحانی
بیماریاں اکثر اسلامی فرقوں میں پھیلتی جاتی ہیں اور ان کی صفت انسانی ہمدردی اور رحم اور
انصاف اور انکسار اور تواضع کی پاک صفات اس قدر روز بروز کم ہوتی جاتی ہیں کہ گویا وہ
اب جلد تر الوداع کہنے کو تیار ہیں۔اس سخت دلی اور بداخلاقی کی وجہ سے بہتیرے مسلمان
ایسے دیکھے جاتے ہیں کہ ان میں اور درندوں میں شاید کچھ تھوڑا ہی سا فرق ہوگا۔اور ایک
جین مت کا انسان اور یا بدھ مذہب کا ایک پابند ایک مچھر یا پتو کے مارنے سے بھی پر ہیز
کرتا اور ڈرتا ہے۔مگر افسوس کہ ہم مسلمانوں میں سے اکثر ایسے ہیں کہ وہ ایک ناحق کا
خون کرنے اور ایک بے گناہ انسان کی جان ضائع کرنے کے وقت بھی اُس قادر خدا کے
مواخذہ سے نہیں ڈرتے جس نے زمین کے تمام جانوروں کی نسبت انسان کی جان کو بہت
زیادہ قابل قدر قرار دیا ہے۔اس قد رسخت دلی اور بے رحمی اور بے مہری کا کیا سبب ہے؟