کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 7

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہی اس کی نبوت کی علت غائی تھی کہ وہ ان گمشدہ یہودیوں کو مانتا جو ہندوستان کے مختلف
مقامات میں سکونت پذیر ہو گئے تھے وجہ یہ کہ در حقیقت وہی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑیں
تھیں جنہوں نے ان ملکوں میں آکر اپنے باپ دادے کا مذہب بھی ترک کر دیا تھا اور اکثر
ان کے بدھ مذہب میں داخل ہو گئے تھے۔اور پھر رفتہ رفتہ بت پرستی تک نوبت پہنچی تھی۔چنانچہ ڈاکٹر بر نیر نے بھی اپنی کتاب وقائع سیر وسیاحت میں
کئی اہل علم کے حوالہ سے بیان
کیا ہے کہ کشمیر کے باشندے دراصل یہودی ہیں کہ جو تفرقہ شاہ اسور کے ایام میں اس ملک
میں آگئے تھے۔بہر حال حضرت مسیح علیہ السلام کے لئے یہ ضروری تھا کہ ان گمشدہ
بھیڑوں کو تلاش کرتے جو اس ملک ہند میں آکر دوسری قوموں میں مخلوط ہوگئی تھیں۔چنانچہ آگے چل کر ہم اس بات کا ثبوت دیں گے کہ حضرت مسیح علیہ السلام فی الواقع اس
ملک ہند میں آئے اور پھر منزل بمنزل کشمیر میں پہنچے۔اور اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کا بدھ
مذہب میں پتہ لگایا۔اور انہوں نے آخر اس کو اسی طرح قبول کیا جیسا کہ یونس کی قوم نے
یونس کو قبول کر لیا تھا۔اور ضرور تھا کہ ایسا ہوتا کیونکہ مسیح انجیل میں اپنی زبان سے اس بات کو
بیان کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کے لئے بھیجا گیا ہے۔ماسوا اس کے صلیب کی موت سے نجات پانا اس کو اس لئے بھی ضروری تھا کہ مقدس کتاب
میں لکھا ہے کہ جو کوئی کا ٹھ پر لٹکایا گیا سولعنتی ہے۔اور لعنت کا ایک ایسا مفہوم ہے کہ جو عیسی
میسیج جیسے برگزیدہ پر ایک دم کے لئے بھی تجویز کرنا سخت ظلم اور نا انصافی ہے۔کیونکہ باتفاق
تمام اہل زبان لعنت کا مفہوم دل سے تعلق رکھتا ہے۔اور اس حالت میں کسی کو ملعون کہا
جائے گا جب کہ حقیقت میں اس کا دل خدا سے برگشتہ ہو کر سیاہ ہو جائے اور خدا کی رحمت
سے بے نصیب اور خدا کی محبت سے بے بہرہ اور خدا کی معرفت سے بکلی تہی دست اور
خالی اور شیطان کی طرح اندھا اور بے بہرہ ہو کر گمراہی کے زہر سے بھرا ہوا ہواور خدا کی
محبت اور معرفت کا نور ایک ذرہ اس میں باقی نہ رہے اور تمام تعلق مہر و وفا کا ٹوٹ جائے
اور اس میں اور خدا میں باہم بغض اور نفرت اور کراہت اور عداوت پیدا ہو جائے۔یہاں
دیکھو جلد دوم واقعات سیروسیاحت ڈاکٹر بر نیر فرانسیسی

☆
مسیح ہندوستان میں
فلسطین سے کشمیر تک
تک کہ خدا اس کا دشمن اور وہ خدا کا دشمن ہو جائے اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے بیزار
ہو جائے۔غرض ہر ایک صفت میں شیطان کا وارث ہو جائے اور اسی وجہ سے لعین شیطان کا
نام ہے۔اب ظاہر ہے کہ ملعون کا مفہوم ایسا پلیدا اور نا پاک ہے کہ کسی طرح کسی راستباز
پر جو کہ اپنے دل میں خدا کی محبت رکھتا ہے صادق نہیں آ سکتا۔افسوس کہ عیسائیوں نے اس
اعتقاد کے ایجاد کرنے کے وقت لعنت کے مفہوم پر غور نہیں کی ورنہ ممکن نہ تھا کہ وہ لوگ ایسا
خراب لفظ مسیح جیسے راستباز کی نسبت استعمال کر سکتے۔کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ مسیح پر بھی ایسا
زمانہ آیا تھا کہ اس کا دل در حقیقت خدا سے برگشتہ اور خدا کا منکر اور خدا سے بیزار اور خدا کا
دشمن ہو گیا تھا ؟ کیا ہم گمان کر سکتے ہیں کہ مسیح کے دل نے
کبھی یہ محسوس کیا تھا کہ وہ اب خدا
سے برگشتہ اور خدا کا دشمن اور کفر اور انکار کی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے؟ پھر اگر مسیح کے دل پر
کبھی ایسی حالت نہیں آئی بلکہ وہ ہمیشہ محبت اور معرفت کے نور سے بھرا رہا تو اے دانشمندو!
یہ سوچنے کا مقام ہے کہ کیونکر ہم کہہ سکتے ہیں کہ مسیح کے دل پر نہ ایک لعنت بلکہ ہزاروں خدا
کی لعنتیں اپنی کیفیت کے ساتھ نازل ہوئی تھیں۔معاذ اللہ ہرگز نہیں۔تو پھر ہم کیونکر کہہ
سکتے ہیں کہ نعوذ باللہ وہ لعنتی ہوا؟ نہایت افسوس ہے کہ انسان جب ایک بات منہ سے نکال
لیتا ہے یا ایک عقیدہ پر قائم ہو جاتا ہے تو پھر گو کیسی ہی خرابی اس عقیدہ کی کھل جائے کسی
طرح اس کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔نجات حاصل کرنے کی تمنا اگر کسی حقیقت حقہ پر بنیاد رکھتی
ہوتو قابل تعریف امر ہے لیکن یہ کیسی نجات کی خواہش ہے جس سے ایک سچائی کا خون کیا
جاتا اور ایک پاک نبی اور کامل انسان کی نسبت یہ اعتقاد کیا جاتا ہے کہ گویا اس پر یہ حالت
بھی آئی تھی کہ اس کا خدائے تعالیٰ سے رشتہ تعلق ٹوٹ گیا تھا۔اور بجائے یک دلی اور یک
جہتی کے مغائرت اور مبائت اور عداوت اور بیزاری پیدا ہوگئی تھی اور بجائے نور کے دل پر
تاریکی چھا گئی تھی۔یہ بھی یادر ہے کہ ایسا خیال صرف حضرت
مسیح علیہ السلام کی شانِ نبوت اور مرتبہ رسالت
کے ہی مخالف نہیں بلکہ ان کے اس دعوی کمال اور پاکیزگی اور محبت اور معرفت کے بھی
ہلو دیکھو کتب لغت۔لسان العرب صحاح جو ہری، قاموس ،محیط ،تاج العروس وغیرہ۔منہ

مخالف ہے جو انہوں نے جابجا انجیل میں ظاہر کیا ہے۔انجیل کو پڑھ کر دیکھو کہ حضرت
عیسیٰ علیہ السلام صاف دعوی کرتے ہیں کہ میں جہان کا نور ہوں۔میں ہادی ہوں۔اور میں خدا
سے اعلیٰ درجہ کی محبت کا تعلق رکھتا ہوں۔اور میں نے اُس سے پاک پیدائش پائی ہے اور
میں خدا کا پیارا بیٹا ہوں۔پھر باوجود ان غیر منفک اور پاک تعلقات کے لعنت کا ناپاک
مفہوم کیونکر مسیح کے دل پر صادق آ سکتا ہے۔ہر گز نہیں پس بلا شبہ یہ بات ثابت ہے کہ مسیح
مصلوب نہیں ہوا یعنی صلیب پر نہیں مرا کیونکہ اس کی ذات صلیب کے نتیجہ سے پاک ہے۔اور جبکہ مصلوب نہیں ہوا تو لعنت کی ناپاک کیفیت سے بیشک اس کے دل کو بچایا گیا۔اور بلاشبہ
اس سے یہ نتیجہ بھی نکلا کہ وہ آسمان پر ہر گز نہیں گیا کیونکہ آسمان پر جانا اس منصوبہ کی ایک جز
تھی اور مصلوب ہونے کی ایک فرع تھی۔پس جبکہ ثابت ہوا کہ وہ نہ لعنتی ہوا اور نہ تین دن
کے لئے دوزخ میں گیا اور نہ مرا تو پھر یہ دوسری جز آسمان پر جانے کی بھی باطل ثابت ہوئی
اور اس پر اور بھی دلائل ہیں جو انجیل سے پیدا ہوتے ہیں اور وہ ہم ذیل میں لکھتے ہیں۔چنانچہ منجملہ ان کے ایک یہ قول ہے جو مسیح کے منہ سے نکلا لیکن میں اپنے جی اٹھنے کے بعد
تم سے آگے جلیل کو جاؤں گا دیکھو متی باب ۲۶ آیت ۳۲۔اس آیت سے صاف ظاہر
ہے کہ مسیح قبر سے نکلنے کے بعد جلیل کی طرف گیا تھا نہ آسمان کی طرف۔اور مسیح کا یہ کلمہ کہ
اپنے جی اٹھنے کے بعد اس سے مرنے کے بعد جینا مراد نہیں ہوسکتا۔بلکہ چونکہ
یہودیوں اور عام لوگوں کی نظر میں وہ صلیب پر مر چکا تھا اس لئے مسیح نے پہلے سے اُن کے
آئندہ خیالات کے موافق یہ کلمہ استعمال کیا۔اور در حقیقت جس شخص کو صلیب پر کھینچا گیا
اور اس کے پیروں اور ہاتھوں میں کیل ٹھو کے گئے یہاں تک کہ وہ اس تکلیف سے غشی میں
ہوکر مردہ کی سی حالت میں ہو گیا۔اگر وہ ایسے صدمہ سے نجات پا کر پھر ہوش کی حالت میں
آ جائے تو اس کا یہ کہنا مبالغہ نہیں ہوگا کہ میں پھر زندہ ہو گیا اور بلا شبہ اس صدمہ عظیمہ کے
بعد مسیح کا بچ جانا ایک معجزہ تھا معمولی بات نہیں تھی۔لیکن یہ درست نہیں ہے کہ ایسا خیال کیا
جائے کہ مسیح کی جان نکل گئی تھی۔سچ ہے کہ انجیلوں میں ایسے لفظ موجود ہیں لیکن یہ اسی قسم
کی انجیل نویسوں کی غلطی ہے جیسا کہ اور بہت سے تاریخی واقعات کے لکھنے میں انہوں

نے غلطی کھائی ہے۔انجیلوں کے محقق شارحوں نے اس بات کو مان لیا ہے کہ انجیلوں میں
دو حصے ہیں (۱) ایک دینی تعلیم ہے جو حواریوں کو حضرت مسیح علیہ السلام سے ملی تھی جو اصل
روح انجیل کا ہے۔(۲) اور دوسرے تاریخی واقعات ہیں جیسے حضرت عیسی کا شجرہ نسب اور
ان کا پکڑا جانا اور مارا جانا اور مسیح کے وقت میں ایک معجزہ نما تالاب کا ہونا وغیرہ یہ وہ امور
ہیں جو لکھنے والوں نے اپنی طرف سے لکھے تھے۔سو یہ باتیں الہامی نہیں ہیں بلکہ لکھنے
والوں نے اپنے خیال کے موافق لکھی ہیں اور بعض جگہ مبالغہ بھی حد سے زیادہ کیا ہے۔جیسا کہ ایک جگہ لکھا ہے کہ جس قد ر مسیح نے کام کئے یعنی معجزات دکھلائے اگر وہ کتابوں
میں لکھے جاتے تو وہ کتابیں دنیا میں سمانہ سکتیں۔یہ کس قدر مبالغہ ہے۔ماسوا اس کے ایسے بڑے صدمہ کو جو مسیح پر وارد ہوا تھا موت کے ساتھ تعبیر کرنا خلاف
محاورہ نہیں ہے۔ہر ایک قوم میں قریباً یہ محاورہ پایا جاتا ہے کہ جو شخص ایک مہلک صدمہ میں
مبتلا ہوکر پھر آخریچ جائے اس کو کہا جاتا ہے کہ نئے سرے زندہ ہوا اور کسی قوم اور ملک کے
محاورہ میں ایسی بول چال میں کچھ بھی تکلف نہیں۔ان سب امور کے بعد ایک اور بات ملحوظ رکھنے کے لائق ہے کہ برنباس کی انجیل میں جو
امور بعد
غالباً لندن کے کتب خانہ میں بھی ہوگی یہ بھی لکھا ہے کہ مسیح مصلوب نہیں ہوا اور نہ صلیب پر
جان دی۔اب ہم اس جگہ یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ گو یہ کتاب انجیلوں میں داخل نہیں کی گئی
اور بغیر کسی فیصلہ کے رڈ کر دی گئی ہے مگر اس میں کیا شک ہے کہ یہ ایک پرانی کتاب ہے
اور اسی زمانہ کی ہے جب کہ دوسری انجیلیں لکھی گئیں۔کیا ہمیں اختیار نہیں ہے کہ اس پرانی
اور دیرینہ کتاب کو عہد قدیم کی ایک تاریخی کتاب سمجھ لیں اور تاریخی کتابوں کے مرتبہ پر رکھ
کر اس سے فائدہ اٹھاویں؟ اور کیا کم سے کم اس کتاب کے پڑھنے سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ
مسیح علیہ السلام کے صلیب کے وقت تمام لوگ اس بات پر اتفاق نہیں رکھتے تھے کہ حضرت
مسیح صلیب پر فوت ہو گئے۔پھر ماسوا اس کے جب کہ خودان چار انجیلوں میں ایسے
استعارات موجود ہیں کہ ایک مردہ کو کہ دیا ہے کہ یہ سوتا ہے مرا نہیں تو اس حالت میں اگر
غشی کی حالت میں مردہ کا لفظ بولا گیا تو کیا یہ بعید ہے۔ہم لکھ چکے ہیں کہ نبی کے کلام میں

جھوٹ جائز نہیں۔مسیح نے اپنی قبر میں رہنے کے تین دن کو یونس کے تین دنوں سے
مشابہت دی ہے۔اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ جیسا کہ یونس تین دن مچھلی کے پیٹ میں
زندہ رہا ایسا ہی مسیح بھی تین دن قبر میں زندہ رہا اور یہودیوں میں اس وقت کی قبریں اس
زمانہ کی قبروں کے مشابہ نہ تھیں بلکہ وہ ایک کو ٹھے کی طرح اندر سے بہت فراخ ہوتی تھیں
اور ایک طرف کھڑ کی ہوتی تھی جس کو ایک بڑے پتھر سے ڈھانکا ہوا ہوتا تھا۔اور عنقریب
ہم اپنے موقعہ پر ثابت کریں گے کہ عیسی علیہ السلام کی قبر جو حال میں سری نگر کشمیر میں
ثابت ہوئی ہے وہ بعینہ اسی طرز کی قبر ہے جیسا کہ یہ قبر تھی جس میں حضرت مسیح غشی کی
حالت میں رکھے گئے۔غرض یہ آیت جس کو ابھی ہم نے لکھا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسیح قبر سے نکل کر
گلیل کی طرف گیا۔اور مرقس کی انجیل میں لکھا ہے کہ وہ قبر سے نکل کر جلیل کی سڑک پر جاتا
ہوا دکھائی دیا اور آخر ان گیاراں حواریوں کو ملا جب کہ وہ کھانا کھا رہے تھے اور اپنے ہاتھ
اور پاؤں جو زخمی تھے دکھائے اور انہوں نے گمان کیا کہ شاید یہ روح ہے۔تب اس نے کہا
کہ مجھے چھوؤ اور دیکھو کیونکہ روح کو جسم اور ہڈی نہیں جیسا کہ مجھ میں دیکھتے ہو اور ان سے
ایک بھوئی ہوئی مچھلی کا ٹکڑا اور شہر کا ایک چھتا لیا اور ان کے سامنے کھایا۔دیکھو مرقس باب ۱۶
آیت ۱۴۔اور لوقا باب ۲۴ آیت ۳۹ اور ۴۰ اور ۴۱ اور ۴۲۔ان آیات سے یقیناً معلوم ہوتا
ہے کہ مسیح ہر گز آسمان پر نہیں گیا بلکہ قبر سے نکل کر جلیل کی طرف گیا اور معمولی جسم اور معمولی
کپڑوں میں انسانوں کی طرح تھا۔اگر وہ مر کر زندہ ہوتا تو کیونکر ممکن تھا کہ جلالی جسم میں
صلیب کے زخم باقی رہ جاتے اور اس کو روٹی کھانے کی کیا حاجت تھی اور اگر تھی تو پھر اب
بھی روٹی کھانے کا محتاج ہوگا۔ناظرین کو اس دھو کے میں نہیں پڑنا چاہئیے کہ یہودیوں کی صلیب اس زمانہ کی پھانسی کی
طرح ہوگی جس سے نجات پانا قریباً محال ہے کیونکہ اس زمانہ کی صلیب میں کوئی رسا گلے
میں نہیں ڈالا جاتا تھا اور نہ تختہ پر سے گرا کر لٹکایا جاتا تھا بلکہ صرف صلیب پر کھینچ کر ہاتھوں
اور پیروں میں کیل ٹھونکے جاتے تھے اور یہ بات ممکن ہوتی تھی کہ اگر صلیب پر کھینچنے اور

کیل ٹھونکنے کے بعد ایک دو دن تک کسی کی جان بخشی کا ارادہ ہو تو اسی قدر عذاب پر کفایت
کر کے ہڈیاں توڑنے سے پہلے اس کو زندہ اتارلیا جائے۔اور اگر مارنا ہی منظور ہوتا تھا تو
کم سے کم تین دن تک صلیب پر کھنچا ہوا ر ہنے دیتے تھے اور پانی اور روٹی نزدیک نہ آنے
دیتے تھے اور اسی طرح دھوپ میں تین دن یا اس سے زیادہ چھوڑ دیتے تھے اور پھر اس کے بعد
اس کی ہڈیاں توڑتے تھے اور پھر آخر ان تمام عذابوں کے بعد وہ مرجاتا تھا۔لیکن خدا تعالیٰ
کے فضل و کرم نے حضرت مسیح علیہ السلام کو اس درجہ کے عذاب سے بچا لیا جس سے
زندگی کا خاتمہ ہو جاتا۔انجیلوں کو ذرہ غور کی نظر سے پڑھنے سے آپ کو معلوم ہوگا کہ
حضرت مسیح علیہ السلام نہ تین دن تک صلیب پر رہے اور نہ تین دن کی بھوک اور پیاس
اٹھائی اور نہ ان کی ہڈیاں توڑی گئیں بلکہ قریباً دو گھنٹہ تک صلیب پر رہے اور خدا کے رحم اور
فضل نے ان کے لئے یہ تقریب قائم کر دی کہ دن کے اخیر حصے میں صلیب دینے کی تجویز
ہوئی اور وہ جمعہ کا دن تھا اور صرف تھوڑا سا دن باقی تھا اور اگلے دن سبت اور یہودیوں کی
عید فسح تھی اور یہودیوں کے لئے یہ حرام اور قابل سزا جرم تھا کہ کسی کو سبت یا سبت کی رات
میں صلیب پر رہنے دیں اور مسلمانوں کی طرح یہودی بھی قمری حساب رکھتے تھے اور رات
دن پر مقدم سمجھی جاتی تھی۔پس ایک طرف تو یہ تقریب تھی کہ جو زمینی اسباب سے پیدا
ہوئی۔اور دوسری طرف آسمانی اسباب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ پیدا ہوئے کہ جب چھٹا
گھنٹہ ہوا تو ایک ایسی آندھی آئی کہ جس سے ساری زمین پر اندھیرا چھا گیا اور وہ اندھیرا
تین گھنٹے برابر رہا۔دیکھو مرقس باب ۱۶ آیت ۳۳۔یہ چھٹا گھنٹہ بارہ بجے کے بعد تھا۔یعنی
وہ وقت جو شام کے قریب ہوتا ہے۔اب یہودیوں کو اس مدت اندھیرے میں یہ فکر پڑی
که مبادا سبت کی رات آ جائے اور وہ سبت کے مجرم ہوکر تاوان کے لائق ٹھہر ہیں۔اس
لئے انہوں نے جلدی سے میسیج کو اور اس کے ساتھ کے دو چوروں کو بھی صلیب پر سے اتار
لیا۔اور اس کے ساتھ ایک اور آسمانی سبب یہ پیدا ہوا کہ جب پلاطوس کچہری کی مسند پر
بیٹھا تھا اس کی جورو نے اسے کہلا بھیجا کہ تو اس راستباز سے کچھ کام نہ رکھ (یعنی اس کے قتل
کرنے کے لئے سعی نہ کر) کیونکہ میں نے آج رات خواب میں اس کے سبب سے بہت

تکلیف پائی دیکھو متی باب ۲۷ آیت ۱۹۔سو یہ فرشتہ جو خواب میں پلاطس کی جورو کو دکھایا
گیا۔اس سے ہم اور ہر ایک منصف یقینی طور پر یہ سمجھے گا کہ خدا کا ہرگز یہ منشاء نہ تھا کہ مسیح
صلیب پر وفات پاوے۔جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی آج تک یہ کبھی نہ ہوا کہ جس شخص کے
بچانے کے لئے خدائے تعالیٰ رویا میں کسی کو ترغیب دے کہ ایسا کرنا چاہئیے تو وہ بات خطا
جائے۔مثلاً انجیل متی میں لکھا ہے کہ خداوند کے ایک فرشتہ نے یوسف کو خواب میں دکھائی
دے کے کہا اٹھ اس لڑکے اور اس کی ماں کو ساتھ لے کر مصر کو بھاگ جا اور وہاں جب
تک میں تجھے خبر نہ دوں ٹھہرارہ کیونکہ ہیرو دوس اس لڑکے کو ڈھونڈے گا کہ مار ڈالئے“۔دیکھو انجیل متی باب ۲ آیت ۱۳۔اب کیا یہ کہہ سکتے ہیں کہ یسوع کا مصر میں پہنچ کر مارا جانا
ممکن تھا اسی طرح خدائے تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک تدبیر تھی کہ پلاطوس کی جور وکو مسیح کے
لئے خواب آئی۔اور ممکن نہ تھا کہ یہ تدبیر خط جاتی اور جس طرح مصر کے قصہ میں مسیح کے
مارے جانے کا اندیشہ ایک ایسا خیال ہے جو خدائے تعالیٰ کے ایک مقرر شدہ وعدہ کے
برخلاف ہے۔اسی طرح اس جگہ بھی یہ خلاف قیاس بات ہے کہ خدائے تعالیٰ کا فرشتہ
پلاطوس کی جورو کو نظر آوے اور وہ اس ہدایت کی طرف اشارہ کرے کہ اگر مسیح صلیب پر
فوت ہو گیا تو یہ تمہارے لئے اچھا نہ ہوگا تو پھر اس غرض سے فرشتہ کا ظاہر ہونا بے سود
جاوے اور مسیح صلیب پر مارا جائے کیا اس کی دنیا میں کوئی نظیر ہے؟ ہرگز نہیں۔ہر ایک
نیک دل انسان
کا پاک کانشنس جب پلاطوس کی بیوی کے خواب پر اطلاع پائے گا تو بیشک
وہ اپنے اندر اس شہادت کو محسوس کرے گا کہ در حقیقت اس خواب کا منشاء یہی تھا کہ مسیح کے
چھڑانے کی ایک بنیاد ڈالی جائے۔یوں تو دنیا میں ہر ایک کو اختیار ہے کہ اپنے عقیدہ کے
تعصب سے ایک کھلی کھلی سچائی کو ر ڈ کر دے اور قبول نہ کرے۔لیکن انصاف کے رو سے
ماننا پڑتا ہے کہ پلاطوس کی بیوی کی خواب مسیح کے صلیب سے بچنے پر ایک بڑے وزن کی
شہادت ہے۔اور سب سے اول درجہ کی انجیل یعنی متی نے اس شہادت کو قلمبند کیا ہے۔اگر چہ ایسی شہادتوں سے جو میں بڑے زور سے اس کتاب میں لکھوں گا مسیح کی خدائی اور
مسئلہ کفارہ یک لخت باطل ہوتا ہے لیکن ایمانداری اور حق پسندی کا ہمیشہ یہ تقاضا ہونا۔

چاہئیے کہ ہم سچائی کے قبول کرنے میں قوم اور برادری اور عقائد رسمیہ کی کچھ پرواہ نہ
کریں۔جب سے انسان پیدا ہوا ہے آج تک اس کی کو تہ اندیشیوں نے ہزاروں چیزوں
کو خدا بنا ڈالا ہے۔یہاں تک کہ بلیوں اور سانپوں کو بھی پوجا گیا ہے۔لیکن پھر بھی عظمند
لوگ خدا دا د توفیق سے اس قسم کے مشرکانہ عقیدوں سے نجات پاتے آئے ہیں۔اور منجملہ اُن شہادتوں کے جو انجیل سے ہمیں مسیح ابن مریم کی صلیبی موت سے محفوظ
رہنے پر ملتی ہیں اس کا وہ سفر دور دراز ہے جو قبر سے نکل کر جلیل کی طرف اس نے کیا۔چنانچہ اتوار کی صبح کو پہلے وہ مریم مگر لینی کو ملا۔مریم نے فی الفور حواریوں کو بر کی کہ میسج تو جیتا
ہے لیکن وہ یقین نہ لائے پھر وہ حواریوں میں سے دو کو جبکہ وہ دیہات کی طرف جاتے تھے
دکھائی دیا آخر وہ گیارہوں کو جبکہ وہ کھانے بیٹھے تھے دکھائی دیا اور ان کی بے ایمانی اور سخت
دلی پر ملامت کی۔دیکھو انجیل مرقس باب ۱۶ آیت ۹ سے آیت ۱۴ تک۔اور جب مسیح کے
حواری سفر کرتے ہوئے اس بستی کی طرف جارہے تھے جس کا نام املوس * ہے جو یروشلم
سے پونے چارکوس کے فاصلے پر ہے تب مسیح ان کو ملا۔اور جب وہ اس بستی کے نزدیک
پہنچے تو صحیح نے آگے بڑھ کر چاہا کہ ان سے الگ ہو جائے۔تب انہوں نے اس کو جانے
سے روک لیا کہ آج رات ہم اکٹھے رہیں گے اور اس نے ان کے ساتھ بیٹھ کر روٹی کھائی
اور وہ سب مع مسیح کے املوس و نام ایک گاؤں میں رات رہے۔دیکھولوقا باب ۲۴ آیت
۱۳ سے ۳۱ تک۔اب ظاہر ہے کہ ایک جلالی جسم کے ساتھ جو موت کے بعد خیال کیا گیا
ہے مسیح سے فانی جسم کے عادات صادر ہونا اور کھانا اور پینا اور سونا اور جلیل کی طرف ایک
لمبا سفر کرنا جو یروشلم سے قریباً سترہ سے کوس کے فاصلے پر تھا بالکل غیر ممکن اور نامعقول بات
ہے۔اور باوجود اس کے کہ خیالات کے میلان کی وجہ سے انجیلوں کے ان قصوں میں بہت
کچھ تغیر ہو گیا ہے تاہم جس قدر الفاظ پائے جاتے ہیں ان سے صریح طور پر ثابت ہوتا ہے
کہ مسیح اُسی فانی اور معمولی جسم سے اپنے حواریوں کو ملا اور پیادہ پاجلیل کی طرف ایک لمبا
سفر کیا اور حواریوں کو اپنے زخم دکھلائے اور رات ان کے پاس روٹی کھائی اور سویا۔اور آگے چل کر ہم ثابت کریں گے کہ اس نے اپنے زخموں کا ایک مرہم کے استعمال
سے علاج کیا۔ایڈیشن اول میں سہو کتابت ہے درست اما ؤس ہے۔

اب یہ مقام ایک سوچنے کا مقام ہے کہ کیا ایک جلالی اور ابدی جسم پانے کے بعد یعنی
اس غیر فانی جسم کے بعد جو اس لائق تھا کہ کھانے پینے سے پاک ہوکر ہمیشہ خدائے تعالیٰ
کے دائیں ہاتھ بیٹھے اور ہر ایک داغ اور درد اور نقصان سے منزہ ہو اور ازلی ابدی خدا کے
جلال کا اپنے اندر رنگ رکھتا ہوا بھی اس میں یہ نقص باقی رہ گیا کہ اس پر صلیب اور کیلوں
کے تازہ زخم موجود تھے جن سے خون بہتا تھا اور درد اور تکلیف ان کے ساتھ تھی جن کے
واسطے ایک مرہم بھی طیار کی گئی تھی۔اور جلالی اور غیر فانی جسم کے بعد بھی جوابد تک سلامت
اور بے عیب اور کامل اور غیر متغیر چاہئیے تھا کئی قسم کے نقصانوں سے بھرا رہا اور خود مسیح نے
حواریوں کو اپنا گوشت اور ہڈیاں دکھلا ئیں اور پھر اسی پر کفایت نہیں بلکہ اس فانی جسم کے
لوازم میں سے بھوک اور پیاس کی دردبھی موجود تھی ورنہ اس لغو حرکت کی کیا ضرورت تھی کہ
مسیح جلیل کے سفر میں کھانا کھاتا اور پانی پیتا اور آرام کرتا اور سوتا۔اس میں کیا شک ہے کہ
اس عالم میں جسم فانی کے لئے بھوک اور پیاس بھی ایک درد ہے جس کے حد سے زیادہ
ہونے سے انسان مرسکتا ہے۔پس بلا شبہ یہ بات سچ ہے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا اور نہ کوئی
نیا جلالی جسم پایا بلکہ ایک غشی کی حالت ہوگئی تھی جو مرنے سے مشابہ تھی۔اور خدائے تعالیٰ
کے فضل سے یہ اتفاق ہوا کہ جس قبر میں وہ رکھا گیا وہ اس ملک کی قبروں کی طرح نہ تھی بلکہ
ایک ہوا دار کوٹھہ تھا جس میں ایک کھڑکی تھی اور اس زمانہ میں یہودیوں میں یہ رسم تھی کہ قبر کو
ایک ہوادار اور کشادہ کوٹھہ کی طرح بناتے تھے اور اس میں ایک کھڑ کی رکھتے تھے اور ایسی
قبریں پہلے سے موجود رہتی تھیں اور پھر وقت پر میت اس میں رکھی جاتی تھی۔چنانچہ یہ
گواہی انجیلوں سے صاف طور پر ملتی ہے۔انجیل لوقا میں یہ عبارت ہے اور وے یعنی
عورتیں اتوار کے دن بڑے تڑکے یعنی کچھ اندھیرے سے ہی ان خوشبوؤں کو جو طیار کی تھیں
لے کر قبر پر آئیں اور ان کے ساتھ کئی اور بھی عورتیں تھیں۔اور انہوں نے پتھر کو قبر پر
سے
ڈھلکا ہوا پایا۔(اس مقام میں ذرہ غور کرو ) اور اندر جا کے خداوند یسوع کی لاش نہ پائی“
دیکھو لوقا باب ۲۴۔آیت ۲ و ۳۔اب اندر جانے کے لفظ کو ذرہ سوچو۔ظاہر ہے کہ اسی قبر کے
اندر انسان جاسکتا ہے کہ جو ایک کو ٹھے کی طرح ہو اور اس میں کھڑ کی ہو۔اور ہم اپنے محل پر

اسی کتاب میں بیان کریں گے کہ حال میں جو حضرت عیسی علیہ السلام کی قبرسری نگر کشمیر میں
پائی گئی ہے وہ بھی اس قبر کی طرح کھڑکی دار ہے۔اور یہ ایک بڑے راز کی بات ہے جس پر
توجہ کرنے سے محققین کے دل ایک عظیم الشان نتیجہ تک پہنچ سکتے ہیں۔اور منجملہ ان شہادتوں کے جو انجیل سے ہم کوملی ہیں پلاطس کا وہ قول ہے جو انجیل مرقس
میں لکھا ہے۔اور وہ یہ ہے۔اور جبکہ شام ہوئی اس لئے کہ تیاری کا دن تھا جو سبت سے
پہلے ہوتا۔یوسف ارتیا جو نامور مشیر اور وہ خود خدا کی بادشاہت کا منتظر تھا آیا اور دلیری سے
پلاطس پاس جا کے یسوع کی لاش مانگی اور پلاطس نے متعجب ہو کر شبہ کیا کہ وہ یعنی مسیح ایسا
جلد مر گیا۔دیکھو مرقس باب * ۱۶ آیت ۴۲ سے ۴۴ تک۔اس سے ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں
کہ عین صلیب کی گھڑی میں ہی یسوع کے مرنے پر شبہ ہوا۔اور شبہ بھی ایسے شخص نے کیا
جس کو اس بات
کا تجربہ تھا کہ اس قدر مدت میں صلیب پر جان نکلتی ہے۔اور منجملہ ان شہادتوں کے جو انجیل سے ہم کوملی ہیں انجیل کی وہ عبارت ہے جو ذیل میں
لکھتا ہوں۔پھر یہودیوں نے اس لحاظ سے کہ لاشیں سبت کے دن صلیب پر نہ رہ جائیں
کیونکہ وہ دن طیاری کا تھا۔بلکہ بڑا ہی سبت تھا پلا طوس سے عرض کی کہ ان کی ٹانگیں توڑی
اور لاشیں اتاری جائیں۔تب سپاہیوں نے آ کر پہلے اور دوسرے کی ٹانگیں جو اس کے
ساتھ صلیب پر کھینچے گئے تھے تو ڑیں لیکن جب انہوں نے یسوع کی طرف آ کے دیکھا کہ وہ
مر چکا ہے تو اس کی ٹانمیں نہ توڑیں۔پر سپاہیوں میں سے ایک نے بھالے سے اس کی پہلی
چھیدی اور فی الفور اس سے لہو اور پانی نکالا۔دیکھو یوحنا باب ۱۹ آیت ۳۱ سے آیت ۳۴
تک۔ان آیات سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت کسی مصلوب کی زندگی کا
خاتمہ کرنے کے لئے یہ دستور تھا کہ جو صلیب پر کھینچا گیا ہو اس کو کئی دن صلیب پر رکھتے
تھے اور پھر اس کی ہڈیاں توڑتے تھے لیکن مسیح کی ہڈیاں دانستہ نہیں توڑی گئیں اور وہ ضرور
صلیب پر سے ان دو چوروں کی طرح زندہ اتارا گیا۔اسی وجہ سے پسلی چھیدنے سے خون
بھی نکلا۔مردہ کا خون جم جاتا ہے۔اور اس جگہ یہ بھی صریح معلوم ہوتا ہے کہ اندرونی طور
پر یہ کچھ سازش کی بات تھی۔پلاطوس ایک خدا ترس اور نیک دل آدمی تھا۔کھلی کھلی رعایت
حمد ایڈیشن اول میں سہو ہے۔درست باب 15 ہے۔

سے قیصر سے ڈرتا تھا کیونکہ یہودی مسیح کو باغی ٹھہراتے تھے مگر وہ خوش قسمت تھا کہ اس نے
مسیح کو دیکھا۔لیکن قیصر نے اس نعمت کو نہ پایا۔اس نے نہ صرف دیکھا بلکہ بہت رعایت کی
اور اس کا ہرگز منشاء نہ تھا کہ مسیح صلیب پاوے۔چنانچہ انجیلوں کے دیکھنے سے صاف طور پر
پایا جاتا ہے کہ پلا طوس نے کئی دفعہ ارادہ کیا کہ مسیح کو چھوڑ دے۔لیکن یہودیوں نے کہا کہ
اگر تو اس مرد کو چھوڑ دیتا ہے تو تو قیصر کا خیر خواہ نہیں اور یہ کہا کہ یہ باغی ہے اور خود بادشاہ بننا
چاہتا ہے۔دیکھو یوحنا باب ۱۹ آیت ۱۲۔اور پلاطوس کی بیوی کی خواب اور بھی اس بات کی
محرک ہوئی تھی کہ کسی طرح مسیح کو مصلوب ہونے سے بچایا جائے ورنہ ان کی اپنی تباہی
ہے۔مگر چونکہ یہودی ایک شریر قوم تھی اور پلاطوس پر قیصر کے حضور میں مخبری کرنے کو بھی
طیار تھے۔اس لئے پلا طوس نے مسیح کے چھڑانے میں حکمت عملی سے کام لیا۔اول تو مسیح کا
مصلوب ہونا ایسے دن پر ڈال دیا کہ وہ جمعہ کا دن تھا اور صرف چند گھنٹے دن سے باقی تھے۔اور بڑے سبت کی رات قریب تھی اور پلاطوس خوب جانتا تھا کہ یہودی اپنی شریعت کے
حکموں کے موافق صرف شام کے وقت تک ہی مسیح کو صلیب پر رکھ سکتے ہیں۔اور پھر شام
ہوتے ہی ان کا سبت ہے جس میں صلیب پر رکھنا روا نہیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اور مسیح شام
سے پہلے صلیب پر سے اتارا گیا۔اور یہ قریب قیاس نہیں کہ دونوں چور جو مسیح کے ساتھ
صلیب پر کھینچے گئے تھے وہ زندہ رہے۔مگر مسیح صرف دوگھنٹہ تک مرگیا بلکہ یہ صرف ایک
بہا نہ تھا جو مسیح کو ہڈیاں توڑنے سے بچانے کے لئے بنایا گیا تھا۔سمجھ دار آدمی کے لئے یہ
ایک بڑی دلیل ہے کہ دونوں چور صلیب پر سے زندہ اتارے گئے اور ہمیشہ معمول تھا کہ
صلیب پر سے لوگ زندہ اتارے جاتے تھے اور صرف اس حالت میں مرتے تھے کہ ہڈیاں
توڑی جائیں اور یا بھوک اور پیاس کی حالت میں چند روز صلیب پر رہ کر جان
نکلتی تھی۔مگر
ان باتوں میں سے کوئی بات بھی مسیح کو پیش نہ آئی نہ وہ کئی دن صلیب پر بھوکا پیاسا رکھا گیا
اور نہ اس کی ہڈیاں توڑی گئیں اور یہ کہہ کر کہ مسیح مر چکا ہے یہودیوں کو اس کی طرف سے
غافل کر دیا گیا۔مگر چوروں کی ہڈیاں تو ڑ کر اسی وقت ان کی زندگی کا خاتمہ کر دیا گیا۔بات
تو تب تھی کہ ان دونوں چوروں میں سے بھی کسی کی نسبت کہا جاتا کہ یہ مر چکا ہے اس کی

ہڈیاں توڑنے کی ضرورت نہیں۔اور یوسف نام پلا طوس کا ایک معزز دوست تھا جو اس نواح
کا رئیس تھا اور مسیح کے پوشیدہ شاگردوں میں داخل تھا وہ عین وقت پر پہنچ گیا۔مجھے معلوم
ہوتا ہے کہ وہ بھی پلا طوس کے اشارہ سے بلایا گیا تھا۔مسیح کو ایک لاش قرار دے کر اس کے
سپر د کر دیا گیا کیونکہ وہ ایک بڑا آدمی تھا اور یہودی اس کے ساتھ کچھ پر خاش نہیں کر سکتے
تھے۔جب وہ پہنچا تو مسیح کو جوششی میں تھا ایک لاش قرار دے کر اس نے لیا اور اسی جگہ ایک
وسیع مکان تھا جو اس زمانہ کی رسم پر قبر کے طور پر بنایا گیا تھا اور اس میں ایک کھڑ کی بھی تھی
اور ایسے موقع پر تھا جو یہودیوں کے تعلق سے الگ تھا اسی جگہ پلاطوس کے اشارہ سے مسیح کو
رکھا گیا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ حضرت موسیٰ کی وفات پر چودھویں صدی گذر
رہی تھی اور اسرائیلی شریعت کے زندہ کرنے کے لئے مسیح چودھویں صدی کا مجد د تھا۔اور
اگر چہ یہودیوں کو اس چودھویں صدی میں مسیح موعود کا انتظار بھی تھا اور گذشتہ نبیوں کی
پیشگوئیاں بھی اس وقت پر گواہی دیتی تھیں۔لیکن افسوس کہ یہودیوں کے نالائق مولویوں
نے اس وقت اور موسم کو شناخت نہ کیا اور مسیح موعود کو جھوٹا قرار دے دیا۔نہ صرف یہی بلکہ
اس کو کافر قرار دیا اس کا نام ملحد رکھا اور آخر اس کے قتل پر فتویٰ لکھا اور اس کو عدالت میں
کھینچا۔اس سے یہ سمجھ آتا ہے کہ خدا نے چودھویں صدی میں کچھ تاثیر ہی ایسی رکھی ہے
جس میں قوم کے دل سخت اور مولوی دنیا پرست اور اندھے اور حق کے دشمن ہو جاتے
ہیں۔اس جگہ اگر موسیٰ کی چودھویں صدی اور موسیٰ کے مثیل کی چودھویں صدی کا جو
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں باہم مقابلہ کیا جائے تو اول یہ نظر آئے گا کہ ان دونوں چودھویں
صدیوں میں دو ایسے شخص ہیں جنہوں نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا اور وہ دعوی سچا تھا اور
خدا کی طرف سے تھا۔پھر اس کے ساتھ یہ بھی معلوم ہوگا کہ قوم کے علماء نے ان دونوں کو
کا فر قرار دیا اور ان دونوں کا نام ملحد اور دجال رکھا اور ان دونوں کی نسبت قتل کے فتوے لکھے
گئے اور دونوں کو عدالتوں کی طرف کھینچا گیا جن میں سے ایک رومی عدالت تھی اور دوسری
انگریزی۔آخر دونوں بچائے گئے اور دونوں قسم کے مولوی یہودی اور مسلمان ناکام
رہے۔اور خدا نے ارادہ کیا کہ دونوں مسیحوں کو ایک بڑی جماعت بناوے اور دونوں قسم

·

آج 10 میں سے 10 باقی