کتب حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام

فلسطین سے کشمیر تک (ایک عظیم الشان تحقیق), حصہ 8

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے دشمنوں کو نامراد ر کھے۔غرض موسیٰ کی چودھویں صدی اور ہمارے سید و مولی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چودھویں صدی اپنے اپنے مسیحوں کے لئے سخت بھی ہیں اور
انجام کار مبارک بھی۔اور منجملہ ان شہادتوں کے جو حضرت مسیح علیہ السلام کے صلیب سے محفوظ رہنے کے
بارے میں ہمیں انجیل سے ملتی ہیں وہ شہادت ہے جو انجیل متی باب ۲۶ میں یعنی آیت ۳۶
سے آیت ۴۶ تک مرقوم ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام گرفتار کئے
جانے کا الہام پا کر تمام رات جناب الہی میں رو رو کر اور سجدے کرتے ہوئے دعا کرتے
رہے۔اور ضرور تھا کہ ایسی تضرع کی دعا جس کے لئے مسیح کو بہت لمبا وقت دیا گیا تھا قبول
کی جاتی کیونکہ مقبول کا سوال جو بے قراری کے وقت کا سوال ہو ہرگز رد نہیں ہوتا۔پھر
کیوں مسیح کی ساری رات کی دعا اور دردمند دل کی دعا اور مظلومانہ حالت کی دعارڈ ہوگئی۔حالانکہ مسیح دعوی کرتا ہے کہ باپ جو آسمان پر ہے میری سنتا ہے۔پس کیونکر باور کیا جائے
کہ خدا اس کی سننا تھا جبکہ ایسی بے قراری کی دعاسنی نہ گئی۔اور انجیل سے یہ بھی معلوم ہوتا
ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو دلی یقین تھا کہ اس کی وہ دعا ضرور قبول ہوگئی اور اس دعا پر
اس کو بہت بھروسہ تھا۔اسی وجہ سے جب وہ پکڑا گیا اور صلیب پر کھینچا گیا اور ظاہری
علامات کو اس نے اپنی امید کے موافق نہ پایا تو بے اختیار اس کے منہ سے نکلا کہ ایلی
ایلی لما سبقتانی “اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے کیوں مجھے چھوڑ دیا۔یعنی مجھے
یہ امید ہر گز نہیں تھی کہ میرا انجام یہ ہو گا اور میں صلیب پر مروں گا۔اور میں یقین رکھتا تھا کہ
تو میری دعا سنے گا۔پس ان دونوں مقامات انجیل سے صاف ظاہر ہے کہ مسیح کو خود دلی
یقین تھا کہ میری دعا ضرور قبول ہوگی اور میرا تمام رات کا رو رو کر دعا کرنا ضائع نہیں جائے
گا اور خود اس نے خدا تعالیٰ کی طرف سے اپنے شاگردوں کو یہ تعلیم دی تھی کہ اگر دعا کرو
گے تو قبول کی جائے گی۔بلکہ ایک مثال کے طور پر ایک قاضی کی کہانی بھی بیان کی تھی کہ جو
نہ خلقت سے اور نہ خدا سے ڈرتا تھا۔اور اس کہانی سے بھی مدعا یہ تھا کہ تا حواریوں کو یقین
آ جائے کہ بے شک خدائے تعالیٰ دعا سنتا ہے۔اور اگر چہ مسیح کو اپنے پر ایک بڑی مصیبت

کے آنے کا خدائے تعالیٰ کی طرف سے علم تھا۔مگر مسیح نے عارفوں کی طرح اس بنا پر دعا کی
کہ خدائے تعالیٰ کے آگے کوئی بات انہونی نہیں اور ہر ایک محو واثبات اس کے اختیار میں
ہے۔لہذا یہ واقعہ کہ نعوذ باللہ مسیح کی خود دعا قبول نہ ہوئی یہ ایک ایسا امر ہے جو شاگردوں پر
نہایت بداثر پیدا کرنے والا تھا۔سو کیونکر ممکن تھا کہ ایسا نمونہ جو ایمان کو ضائع کرنے والا تھا
حواریوں کو دیا جاتا جبکہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا کہ مسیح جیسے بزرگ نبی کی تمام
رات کی پُر سوز دعا قبول نہ ہو سکی تو اس بد نمونہ سے ان کا ایمان ایک سخت امتحان میں پڑتا
تھا۔لہذا خدائے تعالیٰ کی رحمت کا تقاضا یہی تھا کہ اس دعا کو قبول کرتا یقیناً سمجھو کہ وہ دعا جو
کلسمینی نام مقام میں کی گئی تھی ضرور قبول ہوگئی تھی۔ایک اور بات اس جگہ یا درکھنے کے لائق ہے کہ جیسا کہ مسیح کے قتل کے لئے مشورہ ہوا
تھا اور اس غرض کے لئے قوم کے بزرگ اور معزز مولوی قیافا نامی سردار کا ہن کے گھر میں
اکٹھے ہوئے تھے کہ کسی طرح مسیح کو قتل کر دیں یہی مشورہ حضرت موسیٰ کے قتل کرنے کے
لئے ہوا تھا۔اور یہی مشورہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کرنے کے لئے مکہ میں
دارالندوہ کے مقام میں ہوا تھا۔مگر قادر خدا نے ان دونوں بزرگ نبیوں کو اس مشورہ کے
بداثر سے بچالیا۔اور مسیح کے لئے جو مشورہ ہوا ان دونوں مشوروں کے درمیان میں ہے۔پھر کیا وجہ کہ وہ بچایا نہ گیا حالانکہ اس نے ان دونوں بزرگ نبیوں سے بہت زیادہ دعا کی۔اور پھر جبکہ خدا اپنے پیارے بندوں کی ضرور سنتا ہے اور شریروں کے مشورہ کو باطل کر کے
دکھاتا ہے تو پھر کیا وجہ کہ مسیح کی دعا نہیں سنی گئی۔ہر ایک صادق کا تجربہ ہے کہ بیقراری اور
مظلومانہ حالت کی دعا قبول ہوتی ہے۔بلکہ صادق کے لئے مصیبت کا وقت نشان ظاہر
کرنے کا وقت ہوتا ہے چنانچہ میں خود اس میں صاحب تجر بہ ہوں۔مجھے یاد ہے کہ دو برس
کا عرصہ ہوا ہے کہ مجھ پر ایک جھوٹا مقدمہ اقدام قتل کا ایک صاحب ڈاکٹر مارٹن کلارک
عیسائی مقیم امرت سر پنجاب نے عدالت ضلع گورداسپورہ میں دائر کیا اور یہ استغاثہ پیش کیا
کہ گویا میں نے ایک شخص عبد الحمید نامی کو بھیج کر ڈا کٹر مذکور کوقتل کرنا چاہا تھا اور ایسا اتفاق ہوا
کہ اس مقدمہ میں تینوں قوم کے چند منصوبہ باز آدمی یعنی عیسائی اور ہندو اور مسلمان

فلسطین سے کشمیر تکہ
میرے مخالف متفق ہو گئے اور جہاں تک ان سے ہوسکتا تھا یہ کوشش کی کہ مجھ پر اقدام قتل کا
الزام ثابت ہو جائے۔عیسائی پادری مجھ سے اس وجہ سے ناراض تھے کہ میں اس کوشش
میں تھا اور اب بھی ہوں کہ مسیح کی نسبت جو ان کا غلط خیال ہے اس سے خدا کے بندوں کو
نجات دوں اور یہ اول نمونہ تھا جو میں نے ان لوگوں کا دیکھا۔اور ہندو مجھ سے اس وجہ سے
ناراض تھے کہ میں نے لیکھرام نامی ان کے ایک پنڈت کی نسبت اس کی رضامندی سے
اس کے مرنے کی نسبت خدا کا الہام پا کر پیشگوئی کی تھی اور وہ پیشگوئی اپنی میعاد میں اپنے
وقت پر پوری ہوگئی اور وہ خدا کا ایک ہیبت ناک نشان تھا اور ایسا ہی مسلمان مولوی بھی
ناراض تھے کیونکہ میں ان کے خونی مہدی اور خونی مسیح کے آنے سے اور نیز ان کے جہاد
کے مسئلہ کا مخالف تھا۔لہذا ان تین قوموں کے بعض سر بر آوردہ لوگوں نے یہ مشورہ کیا کہ
کسی طرح قتل کا جرم میرے پر لگ جائے اور میں مارا جاؤں یا قید کیا جاؤں۔اور ان
خیالات میں وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں ظالم تھے۔اور خدا نے مجھے اس گھڑی سے پہلے کہ ایسے
منصوبے مخفی طور پر کئے جائیں اطلاع دے دی۔اور پھر انجام کار بری کرنے کی مجھے
خوشخبری سنائی۔اور یہ خدا کے پاک الہام صد ہا لوگوں میں قبل از وقت مشہور کئے گئے اور
جبکہ میں نے الہام کی خبر پا کر دعا کی کہ اے میرے مولیٰ اس بلا کو مجھ سے رڈ کر۔تب مجھے
الہام ہوا کہ میں رڈ کروں گا اور تجھے اس مقدمہ سے بری کر دوں گا اور وہ الہام بہتوں کو
سنایا گیا جو تین سو سے بھی زیادہ تھے جو اب تک زندہ موجود ہیں۔اور ایسا ہوا کہ میرے
دشمنوں نے جھوٹے گواہ بنا کر اور عدالت میں گذران کر اس مقدمہ کو ثبوت تک پہنچا دیا اور
تین قوموں کے لوگوں نے جن کا ذکر ہو چکا ہے میرے مخالف گواہی دی۔تب ایسا ہوا کہ
جس حاکم کے پاس وہ مقدمہ تھا جس کا نام کپتان ڈبلیوڈ گلس تھا جو ضلع گورداسپورہ کا ڈپٹی کمشنر
تھا خدا نے طرح طرح کے اسباب سے تمام حقیقت اس مقدمہ کی اس پر کھول دی۔اور اس پر کھل گیا کہ وہ مقدمہ جھوٹا ہے۔تب اس کی انصاف پسندی اور عدل پروری نے یہ
تقاضا کیا کہ اس ڈاکٹر کا جو پادری کا بھی کام کرتا تھا کچھ بھی لحاظ نہ کر کے اس مقدمہ کو خارج
کیا۔اور جیسا کہ میں نے خدائے تعالیٰ سے الہام پا کر موجودہ خوفناک صورتوں کے

برخلاف عام جلسوں میں اور صدہا لوگوں میں اپنا انجام بری ہونا بتلایا تھا ویسا ہی ظہور میں
آیا اور بہت سے لوگوں کی قوت ایمان کا باعث ہوا۔اور نہ صرف یہی بلکہ اور بھی اس قسم کی
کئی تہمتیں اور مجرمانہ صورت کے الزام میرے پر مذکورہ بالا وجوہات کی وجہ سے لگائے گئے
اور عدالت تک مقدمے پہنچائے گئے۔مگر خدا نے مجھے قبل اس کے جو میں عدالت میں بلایا
جاتا اپنے الہام سے اول اور آخر کی خبر دے دی۔اور ہر ایک خوفناک مقدمہ میں مجھے بری
ہونے کی بشارت دی۔اس تقریر سے مدعا یہ ہے کہ بلا شبہ خدائے تعالی دعاؤں کو سنتا ہے بالخصوص جبکہ اس پر
بھروسہ کرنے والے مظلوم ہونے کی حالت میں اس کے آستانہ پر گرتے ہیں تو وہ ان کی
فریاد کو پہنچتا ہے اور ایک عجیب طور پر ان کی مدد کرتا ہے اور ہم اس بات کے گواہ ہیں تو پھر کیا
باعث اور کیا سبب کہ مسیح کی ایسی بے قراری کی دعا منظور نہ ہوئی ؟ نہیں بلکہ منظور ہوئی اور
خدا نے اس کو بچالیا۔خدا نے اس کے بچانے کے لئے زمین سے بھی اسباب پیدا کئے اور
آسمان سے بھی۔یوحنا یعنی یکی نبی کو خدا نے دعا کرنے کے لئے مہلت نہ دی کیونکہ اس کا
وقت آچکا تھا۔مگر مسیح کو دعا کرنے کے لئے تمام رات مہلت دی گئی اور وہ ساری رات سجدہ
میں اور قیام میں خدا کے آگے کھڑا رہا۔کیونکہ خدا نے چاہا کہ وہ بیقراری ظاہر کرے۔اور
اس خدا سے جس کے آگے کوئی بات ان ہونی نہیں اپنی مخلصی چاہے۔سوخدا نے اپنی قدیم
سنت کے موافق اس کی دعا کو سنا۔یہودی اس بات میں جھوٹے تھے جنہوں نے صلیب
دے کر یہ طعنہ مارا کہ اس نے خدا پر توکل کیا تھا کیوں خدا نے اس کو نہ چھڑایا کیونکہ خدا نے
یہودیوں کے تمام منصوبے باطل کئے اور اپنے پیارے مسیح کو صلیب اور اس کی لعنت سے
بچالیا اور یہودی نا مرا در ہے۔اور منجملہ انجیلی شہادتوں کے جو ہم کوملی ہیں انجیل متی کی وہ آیت ہے جو ذیل میں لکھتا
ہوں۔بابل راستباز کے خون سے بر خیاہ کے بیٹے ذکریا کے خون تک جسے تم نے ہیکل اور
قربان گاہ کے درمیان
قتل کیا۔میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ یہ سب کچھ اس زمانہ کے لوگوں پر
آوے گا۔دیکھو متی باب ۲۴ * آیت ۳۵ ۳۶۹۔اب ان آیات پر اگر نظر غور کرو تو واضح
ایڈیشن اول میں سہو کتابت ہے۔درست باب 23 ہے

ہوگا کہ ان میں حضرت مسیح علیہ السلام نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ یہودیوں نے جس
قدر نبیوں کے خون کئے ان کا سلسلہ ذکر یا نبی تک ختم ہو گیا۔اور بعد اس کے یہودی لوگ کسی
نبی کے قتل کرنے کیلئے قدرت نہیں پائیں گے۔یہ ایک بڑی پیشگوئی ہے اور اس سے
نہایت صفائی کے ساتھ یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب کے ذریعہ سے قتل
نہیں ہوئے بلکہ صلیب سے بچ کر نکل گئے اور آخر طبعی موت سے فوت ہوئے۔کیونکہ اگر
یہ بات صحیح ہوتی کہ حضرت مسیح علیہ السلام بھی ذکریا کی طرح یہودیوں کے ہاتھ سے قتل
ہونے والے تھے تو ان آیات میں حضرت مسیح علیہ السلام ضرور اپنے قتل کئے جانے کی
طرف بھی اشارہ کرتے۔اور اگر یہ کہو کہ گو حضرت مسیح علیہ السلام بھی یہودیوں کے ہاتھ
سے مارے گئے۔لیکن ان کا مارا جانا یہودیوں کے لئے کوئی گناہ کی بات نہیں تھی کیونکہ وہ
بطور کفارہ کے مارے گئے تو یہ خیال صحیح نہیں ہے کیونکہ یوحنا باب ۱۹ آیت 11 میں مسیح نے
صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ یہودی مسیح کے قتل کرنے کے ارادہ سے سخت گناہ گار ہیں۔اور ایسا
ہی اور کئی مقامات میں اسی امر کی طرف اشارہ ہے۔اور صاف لکھا ہے کہ اس جرم کی عوض
میں جو مسیح کی نسبت ان سے ظہور میں آیا خدا تعالیٰ کے نزدیک قابل سزا ٹھہر گئے تھے۔دیکھو انجیل متی باب ۲۶ آیت ۲۴۔اور منجملہ ان انجیلی شہادتوں کے جو ہم کوملی ہیں انجیل متی کی وہ عبارت ہے جو ذیل میں
لکھی جاتی ہے۔میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ ان میں سے جو یہاں کھڑے ہیں بعضے ہیں
کہ جب تک ابن آدم کو اپنی بادشاہت میں آتے دیکھ نہ لیں موت کا مزہ نہ چکھیں گئے“۔دیکھوانجیل متی باب ۱۶ آیت ۲۸۔ایسا ہی انجیل یوحتا کی یہ عبارت ہے۔یسوع نے اسے
کہا کہ اگر میں چاہوں کہ جب تک میں آؤں وہ (یعنی یوحنا حواری) یہیں ٹھہرے یعنی
یروشلم میں۔دیکھو یوحنا باب ۲۱ آیت ۲۲ یعنی اگر میں چاہوں تو یودتا نہ مرے جب تک
میں دوبارہ آؤں۔ان آیات سے بکمال صفائی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح علیہ السلام نے وعدہ
کیا تھا کہ بعض لوگ اس وقت تک زندہ رہیں گے جب تک کہ وہ پھر واپس ہو اوران زندہ
رہنے والوں میں سے یوحنا کو بھی قرار دیا تھا۔سوضرور تھا کہ یہ وعدہ پورا ہوتا۔چنانچہ
عیسائیوں نے بھی اس بات کو مان لیا ہے کہ یسوع کا اس زمانہ میں جبکہ بعض اہل زمانہ زندہ

ہوں پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے آنا نہایت ضروری تھا تا وعدہ کے موافق پیشگوئی
ظہور میں آوے۔اسی بنا پر پادری صاحبوں کو اس بات کا اقرار ہے کہ یسوع اپنے وعدہ
کے موافق یروشلم کی بربادی کے وقت آیا تھا اور یوحنا نے اس کو دیکھا کیونکہ وہ اس وقت
تک زندہ تھا مگر یادر ہے کہ عیسائی اس بات کو نہیں مانتے کہ مسیح اس وقت حقیقی طور پر اپنے
قرار دادنشانوں کے موافق آسمان سے نازل ہوا تھا۔بلکہ وہ کہتے ہیں کہ کشفی رنگ میں یوحنا
کو نظر آ گیا۔تا اپنی اس پیشگوئی کو پورا کرے۔جومتی باب ۱۶ آیت ۲۸ میں ہے۔مگر میں
کہتا ہوں کہ اس قسم کے آنے سے پیشگوئی پوری نہیں ہو سکتی یہ تو نہایت ضعیف تاویل
ہے۔گویا نکتہ چینوں سے نہایت تکلف کے ساتھ پیچھا چھڑانا ہے۔اور یہ معنی اس قدر غلط
اور بدیہی البطلان ہیں کہ اس کے رد کرنے کی بھی حاجت نہیں۔کیونکہ اگر مسیح نے خواب یا
کشف کے ذریعہ سے کسی پر ظاہر ہونا تھا تو پھر ایسی پیشگوئی گویا ایک ہنسی کی بات ہے۔یو
اس طرح تو ایک مدت اس سے پہلے حضرت مسیح پولوس پر بھی ظاہر ہو چکے تھے۔معلوم ہوتا
ہے کہ یہ پیشگوئی جومتی باب ۱۶ آیت ۲۸ میں ہے اس نے پادری صاحبوں کو نہایت
گھبراہٹ میں ڈال رکھا ہے۔اور وہ اپنے عقیدہ کے موافق کوئی معقول معنی اس کے نہیں
کر سکے۔کیونکہ یہ کہنا ان کے لئے مشکل تھا کہ مسیح یروشلم کی بربادی کے وقت اپنے جلال
کے ساتھ آسمان سے نازل ہوا تھا۔اور جس طرح آسمان پر ہر ایک طرف چپکنے والی بجلی
سب کو نظر آ جاتی ہے سب نے اس کو دیکھا تھا۔اور انجیل کے اس فقرہ کو بھی نظر انداز کرنا
ان کے لئے آسان نہ تھا کہ ان میں سے جو یہاں کھڑے ہیں بعضے ہیں کہ جب تک ابن
آدم کو اپنی بادشاہت میں آتے دیکھ نہ لیں موت کا مزہ نہ چکھیں گے۔لہذا نہایت تکلف
سے اس پیشگوئی کو کشفی رنگ میں مانا گیا مگر یہ نادرست ہی ہے کشفی طور پر تو ہمیشہ خدا کے
☆
ہا میں نے بعض کتابوں میں دیکھا ہے کہ اس زمانہ کے مولوی عیسائیوں سے بھی زیادہ متی
باب ۲۶ آیت ۲۴ کے پر تکلف معنی کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جبکہ مسیح نے اپنے آنے کے لیے یہ شرط لگا دی تھی
کی بعض شخص اس زمانہ کے ابھی زندہ ہونگے اور ایک حواری بھی زندہ ہو گا جب مسیح آئے گا تو اس صورت
میں ضروری ہے کہ وہ حواری اب تک زندہ ہو کیونکہ مسیح اب تک نہیں آیا اور وہ خیال کرتے ہیں کہ وہ حواری کسی
پہاڑ میں پوشیدہ طور پر مسیح کے انتظار میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔منہ

برگزیدہ بندے خاص لوگوں کو نظر آ جایا کرتے ہیں۔اور کشفی طور میں خواب کی بھی شرط نہیں
بلکہ بیداری میں ہی نظر آ جاتے ہیں چنانچہ میں خود اس میں صاحب تجر بہ ہوں۔میں نے کئی
دفعه کشفی طور پر حضرت مسیح علیہ السلام کو دیکھا ہے۔اور اور بعض نبیوں سے بھی میں نے عین
بیداری میں ملاقات کی ہے۔اور میں نے سید و مولیٰ اپنے امام نبی مد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کو بھی کئی دفعہ عین بیداری میں دیکھا ہے اور باتیں کی ہیں۔اور ایسی صاف بیداری سے
دیکھا ہے جس کے ساتھ خواب یا غفلت کا نام ونشان نہ تھا۔اور میں نے بعض اور وفات
یافتہ لوگوں سے بھی ان کی قبر پر یا اور موقعہ پر مین بیداری میں ملاقات کی ہے اور ان سے
باتیں بھی کی ہیں۔میں خوب جانتا ہوں کہ اس طرح پر عین بیداری میں گذشتہ لوگوں کی
ملاقات ہو جاتی ہے اور نہ صرف ملاقات بلکہ گفتگو ہوتی ہے اور مصافحہ بھی ہوتا ہے اور اس
بیداری اور روزمرہ کی بیداری میں لوازم حواس میں کچھ بھی فرق نہیں ہوتا۔دیکھا جاتا ہے
کہ ہم اسی عالم میں ہیں اور یہی کان ہیں اور یہی آنکھیں ہیں اور یہی زبان ہے۔مگر غور
سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ عالم اور ہے۔دنیا اس قسم کی بیداری کو نہیں جانتی کیونکہ دنیا غفلت
کی زندگی میں پڑی ہے یہ بیداری آسمان سے ملتی ہے یہ ان کو دی جاتی ہے جن کو نئے
حواس ملتے ہیں۔یہ ایک صحیح بات ہے اور واقعات حقہ میں سے ہے پس اگر مسیح اسی طرح
یروشلم کی بربادی کے وقت یوحنا کو نظر آیا تھا تو گو وہ بیداری میں نظر آیا اور گواس سے باتیں
بھی کی ہوں اور مصافحہ کیا ہوتا ہم وہ واقعہ اس پیشگوئی سے کچھ بھی تعلق نہیں رکھتا۔بلکہ یہ وہ
امور ہیں جو ہمیشہ دنیا میں ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔اور اب بھی اگر ہم توجہ کریں تو خدا کے
فضل سے مسیح کو یا اور کسی مقدس نبی کو عین بیداری میں دیکھ سکتے ہیں۔لیکن ایسی ملاقات
سے متی باب ۱۶ آیت ۲۸ کی پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہو سکتی۔سواصل حقیقت یہ ہے کہ چونکہ مسیح جانتا تھا کہ میں صلیب سے بیچ کر دوسرے ملک
میں چلا جاؤں گا اور خدا نہ مجھے ہلاک کرے گا اور نہ دنیا سے اٹھائے گا جب تک کہ میں
یہودیوں کی بربادی اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لوں اور جب تک کہ وہ بادشاہت جو
برگزیدوں کے لئے آسمان میں مقرر ہوتی ہے اپنے نتائج نہ دکھلاوے میں ہرگز وفات نہیں
پاؤں گا۔اس لئے مسیح نے یہ پیشگوئی کی تا اپنے شاگردوں کو اطمینان دے کہ عنقریب تم

میرا یہ نشان دیکھو گے کہ جنہوں نے مجھ پر تلوار اٹھائی وہ میری زندگی اور میرے مشافہ میں
تلواروں سے ہی قتل کئے جائیں گے۔سواگر ثبوت کچھ چیز ہے تو اس سے بڑھ کر عیسائیوں
کے لئے اور کوئی ثبوت نہیں کہ مسیح اپنے منہ سے پیشگوئی کرتا ہے کہ ابھی تم میں سے بعض
زندہ ہوں گے کہ میں پھر آؤں گا۔یاد رہے کہ انجیلوں میں دو قسم کی پیشگوئیاں ہیں جو حضرت مسیح کے آنے کے متعلق
ہیں۔(۱) ایک وہ جو آخری زمانہ میں آنے کا وعدہ ہے وہ وعدہ روحانی طور پر ہے اور وہ آنا
اس قسم کا آنا ہے جیسا کہ ایلیا نبی مسیح کے وقت دوبارہ آیا تھا۔سو وہ ہمارے اس زمانہ میں ایلیا
کی طرح آچکا ہے اور وہ یہی راقم ہے جو خادم نوع انسان ہے جو سیح موعود ہو کر مسیح علیہ السلام
کے نام پر آیا۔اور مسیح نے میری نسبت انجیل میں خبر دی ہے۔سومبارک وہ جو مسیح کی
تعظیم کے لئے میرے باب میں دیانت اور انصاف سے غور کرے۔اور ٹھوکر نہ کھاوے۔(۲) دوسری قسم کی پیشگوئیاں جو مسیح کے دوبارہ آنے کے متعلق انجیلوں میں پائی جاتی ہیں
وہ در حقیقت مسیح کی اس زندگی کے ثبوت کے لئے بیان کی گئی ہیں جو صلیب کے بعد
خدائے تعالیٰ کے فضل سے قائم اور بحال رہی اور صلیبی موت سے خدا نے اپنے برگزیدہ کو
خدا
بچالیا جیسا کہ یہ پیشگوئی جو ابھی بیان کی گئی۔عیسائیوں کی یہ غلطی ہے کہ ان دونوں
مقاموں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیتے ہیں۔اور اسی وجہ سے بڑی گھبراہٹ اور طرح
طرح کے مشکلات ان کو پیش آتے ہیں۔غرض مسیح کے صلیب سے بچ جانے کے لئے یہ
آیت جو متی ۶ اباب میں پائی جاتی ہے بڑا ثبوت انجیل متی کی مندرجہ ذیل آیت ہے۔”اور
اس وقت انسان کے بیٹے کا نشان آسمان پر ظاہر ہو گا۔اور اس وقت زمین کی ساری قومیں
چھاتی پیٹیں گی اور انسان کے بیٹے کو بڑی قدرت اور جلال کے ساتھ آسمان کے بادلوں پر
آتے دیکھیں گے“۔دیکھو متی باب ۲۴ آیت ۳۰۔اس آیت کا اصل مطلب یہ ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ایک زمانہ ایسا آنے والا ہے کہ جبکہ آسمان سے یعنی
محض خدا کی قدرت سے ایسے علوم اور دلائل اور شہادتیں پیدا ہو جائیں گی کہ جو آپ کی
الوہیت یا صلیب پر فوت ہونے اور آسمان پر جانے اور دوبارہ آنے کے عقیدہ کا باطل ہونا
ثابت کر دیں گی۔اور جو قو میں آپ کے نبی صادق ہونے کی منکر تھیں بلکہ صلیب دیئے

جانے کی وجہ سے ان کو لعنتی سمجھتی تھیں جیسا کہ یہود۔ان کے جھوٹ پر بھی آسمان گواہی
دے گا کیونکہ یہ حقیقت بخوبی کھل جائے گی کہ وہ مصلوب نہیں ہوئے اس لئے لعنتی بھی نہیں
ہوئے تب زمین کی تمام قومیں جنہوں نے ان کے حق میں افراط یا تفریط کی تھی ماتم کریں
گی اور اپنی غلطی کی وجہ سے سخت ندامت اور خجالت ان کے شامل حال ہوگی۔اور اسی زمانہ
میں جبکہ یہ حقیقت کھل جائے گی لوگ روحانی طور پر مسیح کو زمین پر نازل ہوتے دیکھیں
گے۔یعنی ان ہی دنوں میں مسیح موعود جو ان کی قوت اور طبیعت میں ہو کر آئے گا آسمانی
تائید سے اور اس قدرت اور جلال سے جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے اس کے شامل ہوگی
اپنے چمکتے ہوئے ثبوت کے ساتھ ظاہر ہوگا اور پہچانا جائے گا۔اس آیت کی تشریح یہ ہے
کہ خدائے تعالیٰ کی قضا و قدر سے حضرت عیسی علیہ السلام کا ایسا وجود ہے اور ایسے واقعات
ہیں جو بعض قوموں نے ان کی نسبت افراط کیا ہے اور بعض نے تفریط کی راہ لی ہے۔یعنی
ایک وہ قوم ہے کہ جو انسانی لوازم سے ان کو دور تر لے گئی ہے۔یہاں تک کہ وہ کہتے ہیں
کہ اب تک وہ فوت نہیں ہوئے اور آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں۔اور ان سے بڑھ کر وہ قوم
ہے جو کہتے ہیں کہ صلیب پر فوت ہو کر اور پھر دوبارہ زندہ ہوکر آسمان پر چلے گئے ہیں اور
خدائی کے تمام اختیار ان کو مل گئے ہیں بلکہ وہ خود خدا ہیں۔اور دوسری قوم یہودی ہیں اور وہ
کہتے ہیں کہ وہ صلیب پر مارے گئے اس لئے نعوذ باللہ وہ ہمیشہ کے لئے لعنتی ہوئے اور
ہمیشہ کے لئے مور دغضب۔اور خدا اُن سے بیزار ہے اور بیزاری اور دشمنی کی نظر سے ان کو
دیکھتا ہے اور وہ کا ذب اور مفتری اور نعوذ باللہ کا فر اور ملحد ہیں اور خدا کی طرف سے نہیں
ہیں۔سو یہ افراط اور تفریط ایسا ظلم سے بھرا ہوا طریق تھا کہ ضرور تھا کہ خدائے تعالیٰ اپنے
بچے نبی کو ان الزاموں سے بری کرتا۔سوانجیل کی آیت مذکورہ بالا کا اسی بات کی طرف
اشارہ ہے اور یہ جو کہا کہ زمین کی ساری قومیں چھاتی پیٹیں گی۔یہ اس بات کی طرف ایما
کی گئی ہے کہ وہ تمام فرقے جن پر قوم کا لفظ اطلاق پاسکتا ہے اس روز چھاتی پیٹیں گی اور
جزع فزع کریں گی اور ان کا ماتم سخت ہوگا۔اس جگہ عیسائیوں کو ذرہ توجہ سے اس آیت کو
پڑھنا چاہئیے اور سوچنا چاہیے کہ جبکہ اس آیت میں کل قوموں کے چھاتی پیٹنے کے بارے

میں پیشگوئی کی گئی ہے تو اس صورت میں عیسائی اس ماتم سے کیونکر باہر رہ سکتے ہیں۔کیا وہ
قوم نہیں ہیں۔اور جبکہ وہ بھی اس آیت کے رو سے چھاتی پیٹنے والوں میں داخل ہیں تو پھر
وہ کیوں اپنی نجات کا فکر نہیں کرتے۔اس آیت میں صاف طور پر بتلایا گیا ہے کہ جب مسیح
کا نشان آسمان پر ظاہر ہو گا تو زمین پر جتنی قومیں ہیں وہ چھاتی پیٹیں گی۔سوایسا شخص میسیج کو
جھٹلاتا ہے جو کہتا ہے کہ ہماری قوم چھاتی نہیں پیٹے گی۔ہاں وہ لوگ چھاتی پیٹنے کی پیشگوئی
کا مصداق نہیں ٹھہر سکتے جن کی جماعت ابھی تھوڑی ہے اور اس لائق نہیں ہے جو اُس کو قوم
کہا جائے۔اور وہ ہمارا فرقہ ہے بلکہ یہی ایک فرقہ ہے جو پیشگوئی کے اثر اور دلالت سے
باہر ہے کیونکہ اس فرقہ کے ابھی چند آدمی ہیں جو کسی طرح قوم کا لفظ ان پر صادق نہیں
آ سکتا۔مسیح نے خدا سے الہام پا کر بتلایا کہ جب آسمان پر ایک نشان ظاہر ہو گا تو زمین کے
کل وہ گروہ جو باعث اپنی کثرت کے قوم کہلانے کے مستحق ہیں چھاتی پیٹیں گے اور کوئی
ان میں سے باقی نہیں رہے گا مگر وہی کم تعدا دلوگ جن پر قوم کا لفظ صادق نہیں آ سکتا۔اس
پیشگوئی کے مصداق سے نہ عیسائی باہر رہ سکتے ہیں اور نہ اس زمانہ کے مسلمان اور نہ یہودی
اور نہ کوئی اور مکذب۔صرف ہماری یہ جماعت باہر ہے کیونکہ ابھی خدا نے ان کو تخم کی
طرح بویا ہے۔نبی کا کلام کسی طور سے جھوٹا نہیں ہوسکتا۔جبکہ کلام میں صاف یہ اشارہ ہے
کہ ہر ایک قوم جو زمین پر ہے چھاتی پیٹے گی تو ان قوموں میں سے کونسی قوم باہر رہ سکتی
ہے۔مسیح نے تو اس آیت میں کسی قوم کا استثنا نہیں کیا۔ہاں وہ جماعت بہر صورت مستقی
ہے جو ابھی قوم کے اندازہ تک نہیں پہنچی یعنی ہماری جماعت۔اور یہ پیشگوئی اس زمانہ میں
نہایت صفائی سے پوری ہوئی کیونکہ وہ سچائی جو حضرت مسیح کی نسبت اب پوری ہوئی ہے وہ
بلاشبہ ان تمام قوموں کے ماتم کا موجب ہے کیونکہ اس سے سب کی غلطی ظاہر ہوتی ہے اور
سب کی پردہ دری ظہور میں آتی ہے۔عیسائیوں کے خدا بنانے کا شور وغوغا حسرت کی
آہوں سے بدل جاتا ہے۔مسلمانوں کا دن رات کا ضد کرنا کہ مسیح آسمان پر زندہ
گیا۔آسمان پر زندہ گیا رونے اور ماتم کے رنگ میں آ جاتا ہے اور یہودیوں کا تو کچھ بھی
باقی نہیں رہتا۔

اور اس جگہ یہ بھی بیان کر دینے کے لائق ہے کہ آیت مذکورہ بالا میں جو لکھا ہے کہ اس
وقت زمین کی ساری قومیں چھاتی پیٹیں گی۔اس جگہ زمین سے مراد بلاد شام کی زمین ہے
جس سے یہ تینوں تو میں تعلق رکھتی ہیں۔یہودی اس لئے کہ وہی ان کا مبدء اور منبع ہے اور
اسی جگہ اُن کا معبد ہے۔عیسائی اس لئے کہ حضرت مسیح اسی جگہ ہوئے ہیں اور عیسائی مذہب
کی پہلی قوم اسی ملک میں پیدا ہوئی ہے۔مسلمان اس لئے کہ وہ اس زمین کے قیامت تک
وارث ہیں اور اگر زمین کے لفظ کے معنی ہر یک زمین لی جائے تب بھی کچھ حرج نہیں کیونکہ
حقیقت کھلنے پر ہر یک مکذب نادم ہوگا۔اور منجملہ ان شہادتوں کے جو انجیل سے ہم کو ملی ہیں انجیل متی کی وہ عبارت ہے جو ہم
ذیل میں لکھتے ہیں۔اور قبریں کھل گئیں اور بہت لاشیں پاک لوگوں کی جو آرام میں تھیں
اٹھیں اور اس کے اٹھنے کے بعد ( یعنی مسیح کے اٹھنے کے بعد ) قبروں میں سے نکل کر اور
مقدس شہر میں جا کر بہتوں کو نظر آئیں۔دیکھو انجیل متی باب ۲۷ آیت ۵۲۔اس میں
کچھ شک نہیں کہ یہ قصہ جو انجیل میں بیان کیا گیا ہے کہ مسیح کے اٹھنے کے بعد پاک لوگ
قبروں میں سے باہر نکل آئے اور زندہ ہو کر بہتوں کو نظر آئے یہ کسی تاریخی واقعہ کا بیان نہیں
ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو پھر گویا اسی دنیا میں قیامت نمودار ہو جاتی اور وہ امر جو صدق اور
ایمان دیکھنے کے لئے دنیا پر مخفی رکھا گیا تھا وہ سب پر کھل جاتا اور ایمان ایمان نہ رہتا اور ہر
یک مومن اور کافر کی نظر میں آنے والے عالم کی حقیقت ایک بدیہی چیز ہو جاتی جیسا کہ
چاند اور سورج اور دن اور رات کا وجود بدیہی ہے تب ایمان ایسی قیمتی اور قابل قدر چیز نہ
ہوتی جس پر اجر پائیں گے کچھ امید ہوسکتی۔لوگ اور بنی اسرائیل کے گذشتہ نبی جن کی
تعداد لاکھوں تک پہنچتی ہے سچ سچ واقعہ صلیب کے وقت زندہ ہو گئے تھے اور زندہ ہو کر شہر
میں آگئے تھے اور حقیقت میں مسیح کی سچائی اور خدائی ثابت کرنے کے لئے یہ معجزہ دکھلایا
گیا تھا جو صدہا نبیوں اور لاکھوں راستبازوں کو ایک دم میں زندہ کر دیا گیا تو اس صورت
میں یہودیوں کو یہ ایک عمدہ موقعہ ملا تھا کہ وہ زندہ شدہ نبیوں اور دوسرے راستبازوں اور
اپنے فوت شدہ باپ دادوں سے مسیح کی نسبت دریافت کرتے کہ کیا یہ شخص جو خدائی کا دعویٰ
کرتا ہے درحقیقت خدا ہے یا کہ اپنے اس دعوی میں جھوٹا ہے اور قرین قیاس ہے کہ اس
پائیں گئے سہو کتابت ہے۔درست پانے کی ہے۔

موقعہ کو انہوں نے ہاتھ سے نہ دیا ہوگا اور ضرور دریافت کیا ہوگا کہ یہ شخص کیسا ہے کیونکہ
یہودی ان باتوں کے بہت حریص تھے کہ اگر مردے دنیا میں دوبارہ آجائیں تو ان سے
دریافت کریں تو پھر جس حالت میں لاکھوں مردے زندہ ہو کر شہر میں آگئے اور ہر ایک محلہ
میں ہزاروں مردے چلے گئے تو ایسے موقعہ کو یہودی کیونکر چھوڑ سکتے تھے ضرور انہوں نے نہ
ایک نہ دو سے بلکہ ہزاروں سے پوچھا ہوگا اور جب یہ مردے اپنے اپنے گھروں میں داخل
ہوئے ہوں گے۔تو ان لاکھوں انسانوں کے دنیا میں دوبارہ آنے سے گھر گھر میں شور پڑ
گیا ہوگا اور ہر ایک گھر میں یہی شغل اور یہی ذکر اور یہی تذکرہ شروع ہو گیا ہوگا کہ مردوں
سے پوچھتے ہوں گے کہ کیا آپ لوگ اس شخص کو جو یسوع مسیح کہلاتا ہے حقیقت میں خدا
جانتے ہیں۔مگر چونکہ مُردوں کی اس گواہی کے بعد جیسا کہ امید تھی یہودی حضرت مسیح پر
ایمان نہیں لائے اور نہ کچھ نرم دل ہوئے بلکہ اور بھی سخت دل ہو گئے تو غالباً معلوم ہوتا ہے
کہ مردوں نے کوئی اچھی گواہی نہیں دی۔بلکہ بلا توقف یہ جواب دیا ہوگا کہ یہ شخص اپنے
اس دعوئی خدائی میں بالکل جھوٹا ہے اور خدا پر بہتان باندھتا ہے تبھی تو لاکھوں انسان بلکہ
پیغمبروں اور رسولوں کے زندہ ہونے کے بعد بھی یہودی اپنی شرارتوں سے باز نہ آئے اور
حضرت مسیح کو مار کر پھر دوسروں کے قتل کی طرف متوجہ ہوئے۔بھلا یہ بات سمجھ آ سکتی ہے
کہ لاکھوں راستباز کہ جو حضرت آدم سے لے کر حضرت یحی تک اس زمین پاک کی قبروں
میں سوئے ہوئے تھے وہ سب کے سب زندہ ہو جائیں اور پھر وعظ کرنے کے لئے شہر میں
آئیں اور ہر ایک کھڑا ہو کر ہزار ہا انسانوں کے سامنے یہ گواہی دے کہ در حقیقت یسوع مسیح
خدا کا بیٹا بلکہ خود خدا ہے اسی کی پوجا کیا کرو اور پہلے خیالات کو چھوڑو ورنہ تمہارے
لئے جہنم ہے جس کو خود ہم دیکھ کر آئے ہیں۔اور پھر باوجود اس اعلیٰ درجہ کی گواہی اور
شہادت رویت کے جو لاکھوں راستباز مردوں کے منہ سے نکلی یہودی اپنے انکار سے باز نہ
آئیں۔ہمارا کانشنس تو اس بات کو نہیں مانتا۔پس اگر فی الحقیقت لاکھوں راستباز فوت
شدہ پیغمبر اور رسول وغیرہ زندہ ہو کر گواہی کے لئے شہر میں آئے تھے تو کچھ شک نہیں کہ
انہوں نے کچھ الٹی ہی گواہی دی ہوگی اور ہر گز حضرت مسیح کی خدائی کو تصدیق نہیں کیا ہوگا
تبھی تو یہودی لوگ مردوں کی گواہیوں کو سن کر اپنے کفر پر پکے ہو گئے اور حضرت مسیح تو ان

·

آج 10 میں سے 10 باقی