حصہ اوّل
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 10
۱۲۲
نماز جنازه
علیہ السلام نے کسی کا جنازہ پڑھ دیا تو وہ ہمارے لیے حجت نہیں ہے۔ہاں اگر چند معتبر آدمی حلفیہ بیان
کریں کہ ہم نے حضرت مسیح موعود کو کہا تھا کہ فلاں غیر احمدی فوت ہو گیا ہے آپ اس کا جنازہ پڑھ دیں
اور پھر آپ نے پڑھ دیا تو ہم مان لیں گے۔کیا کوئی ایسے شاہد ہیں۔پس جب تک کوئی اس طرح نہ کرے یہ بات ثابت نہیں ہوسکتی کہ آپ نے کسی غیر احمدی کا جنازہ
پڑھنا جائز قرار دیا ہے۔اور ہمارے پاس غیر احمدی کا جنازہ نہ پڑھنے کے متعلق ایک بڑا ثبوت ہے اور وہ یہ
کہ یہاں حضرت مسیح موعود کے اپنے بیٹے کی لاش لائی گئی اور آپ کو جنازہ پڑھنے کے لئے کہا گیا تو آپ
نے انکار کر دیا۔پھر سرسید کے جنازہ پڑھنے کے متعلق مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم کا خط موجود ہے کہ
آپ نے اس کا جنازہ نہیں پڑھا۔کیا وہ آپ کو کافر کہتے تھے ہر گز نہیں۔ان کا تو مذہب ہی یہ تھا کہ کوئی کافر
نہیں ہے جب ان کے جنازہ کے متعلق خط لکھا گیا تو جیسا کہ مولوی عبدالکریم صاحب مندرجہ ذیل خط میں
ایک دوست کو تحریر فرماتے ہیں آپ نے اس پر جنگی کا اظہار فرمایا:۔متوفی کی خبر وفات سن کر خاموش رہے۔ہماری لاہور جماعت نے متفقانہ زورشور سے
عرضداشت بھیجی کہ وہاں جنازہ پڑھا جائے اور پھر نوٹس دیا جائے کہ سب لوگ جماعت کے ہر شہر
میں اس تقلید پر جنازہ پڑھا جائے۔اور اس سے نوجوانوں کو یقین ہوگا کہ ہمارا فرقہ صلح گل فرقہ
ہے۔اس پر حضرت صاحب کا چہرہ سرخ ہو گیا۔فرمایا اور لوگ نفاق سے کوئی کارروائی کریں تو
بچ بھی جائیں مگر ہم پر تو ضرور غضب الہی نازل ہو۔اور فرمایا ہم تو ایک محرک کے تحت میں ہیں۔بے اس کی تحریک کے کچھ نہیں کر سکتے نہ ہم کوئی کلمہ بد اس کے حق میں کہتے ہیں اور نہ کچھ اور کرتے
ہیں۔تفویض الی اللہ کرتے ہیں۔فرمایا جس تبدیلی کے ہم منتظر بیٹھے ہیں اگر ساری دنیا خوش ہو جائے
اور ایک خدا خوش نہ ہو تو کبھی ہم مقصود حاصل نہیں کر سکتے۔“
66
پس ہم کس طرح کسی غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز سمجھ سکتے ہیں۔الفضل ۲۸ مارچ ۱۹۱۵ء)
متفرق امور صفحه ۴۲۴ ۴۲۳۔انوار العلوم جلد ۳)
۱۲۳
نماز جنازه
ایک سوال غیر احمدی کے جنازہ پڑھنے کے متعلق کیا جاتا ہے۔اس میں ایک یہ مشکل پیش کی
جاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بعض صورتوں میں جنازہ پڑھنے کی اجازت دی ہے۔اس میں شک نہیں کہ بعض حوالے ایسے ہیں جن سے یہ بات معلوم ہوتی ہے اور ایک خط بھی
ملا ہے جس پر غور کیا جائے گا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عمل اس کے برخلاف
ہے۔چنانچہ آپ کا ایک بیٹا فوت ہو گیا جو آپ کی زبانی طور پر تصدیق بھی کرتا تھا جب وہ مرا
تو مجھے یاد ہے آپ ٹہلتے جاتے اور فرماتے کہ اس نے کبھی شرارت نہ کی تھی بلکہ میرا فرمانبردار ہی
رہا ہے۔ایک دفعہ میں سخت بیمار ہوا اور شدت مرض میں مجھے غش آگیا جب مجھے ہوش آیا تو میں
نے دیکھا کہ وہ میرے پاس کھڑا نہایت درد سے رورہا تھا۔آپ یہ بھی فرماتے کہ یہ میری بڑی
عزت کیا کرتا تھا لیکن آپ نے اس کا جنازہ نہ پڑھا۔حالانکہ وہ اتنا فرمانبردار تھا کہ بعض احمدی
بھی اتنے نہ ہوں گے۔قرآن شریف سے تو معلوم ہوتا ہے کہ ایسا شخص جو بظاہر اسلام لے آیا ہے لیکن یقینی طور پر
اس کے دل کا کفر معلوم ہو گیا ہے تو اس کا جنازہ بھی جائز نہیں۔پھر غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا کس
طرح جائز ہوسکتا ہے۔(انوار العلوم جلد ۳۔انوار خلافت صفحه ۱۴۸، ۱۴۹)
اگر یہ کہا جائے کہ کسی ایسی جگہ جہاں
تبلیغ نہیں پہنچی کوئی مرا ہو اور اس کے مر چکنے کے بعد کوئی احمدی
وہاں پہنچے تو وہ جنازہ کے متعلق کیا کرے؟
اس کے متعلق یہ ہے کہ ہم تو ظاہر پر ہی نظر رکھتے ہیں چونکہ وہ ایسی حالت میں مرا ہے کہ خدا تعالیٰ
کے نبی اور رسول کی پہچان اسے نصیب نہیں ہوئی اس لئے ہم اس کا جنازہ نہیں پڑھیں گے۔اگر وہ
شخص خدا کے نزدیک بخشش کا مستحق ہے تو ہمارے جنازہ پڑھے بغیر ہی خدا اُسے بخش دے گا۔اور اگر
وہ بخشش کے لائق نہیں تو ہمارے جنازہ پڑھنے سے بھی نہیں بخشا جائے گا۔پس جہاں ہم ہیں وہاں
۱۲۴
نماز جنازه
احمدیت کی تبلیغ ہوگی۔اس لئے کسی کے جنازہ کے متعلق صاف بات ہے اور جہاں ہم نہیں ہیں وہاں
ہمیں جنازہ پڑھنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔(الفضل ۶ مئی ۱۹۱۵ء نمبر ۱۳۶)
غیر احمدی کاجنازه
ایسے لوگ جو جنازے پڑھتے ہیں یہ ایک خطرناک غلطی ہے۔میں کہتا ہوں اگر تمہارا یہ خیال
ہو کہ تمہارے جنازہ پڑھنے سے مردہ بخشا جائے گا تو تمہیں معذور سمجھا جا سکتا ہے لیکن کیا تم خیال
کرتے ہو کہ تمہارے جنازہ پڑھنے سے وہ غیر احمدی بخشا جاتا ہے یا تم اس بات کے ذمہ دار ہو کہ
وہ جہنم سے بچ جائے۔اگر نہیں۔تو پھر کیا وجہ ہے کہ تم کسی غیر احمدی کا جنازہ پڑھتے ہو؟ کیا یہی
نہیں کہ تم رشتہ داروں یا تعلق والوں کا منہ رکھتے ہو۔اور کہتے ہو کہ اگر جنازہ نہ پڑھا تو ان کو کیا
منہ دکھا ئیں گے؟
حالانکہ وہی منہ دکھانا قابل عزت و فخر ہو سکتا ہے جو بے عیب ہو مگر جو کافر کا جنازہ پڑھتا ہے
اور خدا کے نبی کو گالیاں دینے اور جھٹلانے والے کا جنازہ پڑھتا ہے اس کا منہ تو چھپانے کے قابل ہے
نہ کہ دکھانے کے قابل۔تم منہ دکھانے کے قابل اسی وقت ہو سکتے ہو جب خدا تعالیٰ کے دین کی محبت
تمہارے اندر ہو۔اگر تمہاری ایسی حالت ہو اور میناروں پر چڑھ کر بھی اپنے منہ دکھاؤ تو بھی جائز ہے
مگر جب تم خدا کا کوئی حکم توڑتے ہوتو تمہیں غاروں میں گھس کر چھپنا چاہئے۔کیونکہ تم علی الاعلان
سینکڑوں آدمیوں میں جا کر عملی طور پر کہتے ہو کہ مرزا صاحب کے متعلق جو عقیدہ ہے وہ غلط ہے پس
اس فعل سے بچو۔(اصلاح نفس صفحہ ۴۴۲۔انوار العلوم جلد ۵)
۱۲۵
نماز جنازه
غیر احمدی بچے کاجنازه
سوال:۔کیا آپ نے انوار خلافت کے صفحہ ۹۳ پر کہا کہ اب ایک اور سوال رہ جاتا ہے کہ
غیر احمدی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منکر ہوئے اس لئے ان کا جنازہ نہیں پڑھنا
چاہئے۔لیکن اگر کسی غیر احمدی کا چھوٹا بچہ مرجائے تو اس کا جنازہ کیوں نہ پڑھا جائے۔وہ تو
مسیح موعود علیہ السلام کا مکفر نہیں؟
میں یہ سوال کرنے والے سے پوچھتا ہوں کہ اگر یہ بات درست ہے تو پھر ہندوؤں اور عیسائیوں
کے بچوں کا جنازہ کیوں نہیں پڑھا جاتا۔جواب:۔ہاں لیکن یہ بات میں نے اس لئے کہی تھی کہ غیر احمدی علماء نے یہ فتویٰ دیا تھا کہ
احمدیوں کے بچوں کو بھی مسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہ ہونے دیا جائے۔واقعہ یہ ہے کہ احمدی
عورتوں اور بچوں کی نعشیں قبروں سے اُکھاڑ کر باہر پھینکی گئیں۔چونکہ ان
کا فتویٰ اب تک قائم ہے اس
لئے میرا فتویٰ بھی قائم ہے۔البتہ اب ہمیں بانی سلسلہ کا ایک فتوی ملا ہے جس کے مطابق ممکن ہے کہ
غور و خوض کے بعد پہلے فتویٰ میں ترمیم کر دی جائے۔ایک صاحب نے سوال کیا کہ ایک شخص حضرت اقدس کو بزرگ سمجھتا تھا مگر جماعت میں شامل نہ
تھا کیا اس کا جنازہ پڑھ لیں؟
جواب
: فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بیٹے فضل احمد کی وفات پر آنسو بہائے اور فرمایا
کہ اس نے ہماری
کبھی مخالفت نہیں کی تھی ہمیشہ فرمانبردار رہا۔باوجود اس کے اس کا جنازہ نہیں پڑھا۔الفضل ۱۴ فروری ۱۹۱۵ء نمبر ۱۰۴)
بیان عبدالحمید شاہ صاحب ابن میر حامد علی شاہ صاحب جو عدالت میں دیا
میں غیر احمدی ہوں۔احمدی نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں، احمدی حج کرنے کے واسطے
جاتے ہیں، زکوۃ دیتے ہیں، خدا کی وحدانیت کو مانتے ہیں اور رسول اکرم کو اس کا رسول مانتے ہیں،
۱۲۶
نماز جنازه
قیامت کو مانتے ہیں۔میں مرزا صاحب کو نبی نہیں مانتا، ان کو ریفارمر سمجھتا ہوں۔جواب : فرمایا۔چونکہ عدالتی گواہی تحریری ہے ایسا شخص فوت ہو تو اس کا جنازہ اپنے امام کے پیچھے
پڑھنے میں حرج نہیں۔دستخط مرزا محمود احمد - ۱۳/۱۱/۵۴
(فائل مسائل دینی A-32)
عبدالکریم صاحب ڈار لکھتے ہیں کہ والد صاحب عموماً بیمار رہتے ہیں۔ان کی عمر ۹۰ سال کے
قریب ہے۔اگر چہ احمدی نہیں لیکن احمدیوں کو برا نہیں سمجھتے اور ہمارے کئی جلسوں میں بھی قادیان
آتے رہتے ہیں ان کے جنازہ کے متعلق استفسار ہے کہ ہم ان کی اولاد جو ساری کی ساری احمدی
ہے۔اسے ایسے موقع پر کیا رو بیا تیار کرنا چاہئے؟
فرمایا۔کہ ابھی یہ مسئلہ زیر غور آنا ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک تحریر
کے مطابق اگر ان کے بیٹے اپنے میں سے ایک کو امام بنا کر جنازہ پڑھ لیں تو جماعت کو اعتراض نہیں
کرنا چاہئے۔جماعت اس لئے نہیں پڑھ سکتی کہ اسے حالات
کا علم نہیں ہوسکتا۔ایک خط کے جواب میں فرمایا :۔فائل مسائل دینی DP 12059/15۔2۔54-32-A)
ان کو لکھا جائے کہ خواب آنا اور ان کی والدہ کا نذرانہ دینا کافی ہے۔جب اس نے مخالفت
چھوڑ دی اور چندہ دیا تو پھر حضرت خلیفہ اول کا فتویٰ ہے کہ جو مخالفت نہ کرے اس کا جنازہ جائز ہے۔(فائل مسائل دینی RP 13308/7۔3۔56-32-A)
جنازہ ہم ایسے شخص کا جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی ہتک کرنے والا نہ ہو یا مکفرین کے پیچھے
نماز پڑھنے والا نہ ہو جائز سمجھتے ہیں مگر ہر جائز کام ہر ایک نہیں کرتا۔شخصی ضرورتوں یا مجبوریوں کو بھی
نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔فائل مسائل دینی A-2۔10۔54-32)
۱۲۷
نماز جنازه۔میری دادی غیر احمدی ہیں اور احمدی کی بیوی ہیں۔دو تین مرتبہ قادیان بھی اپنے خاوند کے ساتھ
گئیں تھیں۔ربوہ بھی ایک دفعہ گئی ہیں اور ہمیشہ وہ قادیان کا نام قادیان شریف لیا کرتی ہیں۔ان کے
منہ سے کبھی بھی کسی قسم کی بد کلامی یا نفرت والی بات نہیں سنی۔ان سے حضرت صاحب کی بابت پوچھتے
تو ہمیشہ وہ یہی کہتی ہیں کہ وہ بہت چنگے بندے ہیں لوگ جو کچھ کہتے ہیں غلط کہتے ہیں۔ان کی وفات کی
صورت میں ان کا جنازہ پڑھا جائے یا نہیں؟
جواب :۔فرمایا۔آپ حالات سے باخبر ہیں۔آپ جنازہ پڑھ سکتے ہیں۔الگ یا خود امامت کرا
کے۔دوسرے احمدی جو حالات سے واقف نہیں انہیں اس کے لئے نہ کہیں۔فائل مسائل دینی RP 21253/18۔1۔55-32-A)
ایک اور سوال رہ جاتا ہے کہ غیر احمدی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منکر ہوئے اس لئے ان
کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہئے۔لیکن اگر کسی غیر احمدی کا چھوٹا بچہ مرجائے تو اس کا جنازہ کیوں نہ پڑھا
جائے وہ تو مسیح موعود علیہ السلام کا مکفر نہیں۔میں یہ سوال کرنے والے سے پوچھتا ہوں کہ اگر یہ بات
درست ہے تو پھر ہندوؤں اور عیسائیوں کے بچوں کا جنازہ کیوں نہیں پڑھا جا تا اور کتنے لوگ ہیں جوان
کا جنازہ پڑھتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ جو ماں باپ کا مذہب ہوتا ہے شریعت و ہی مذہب ان کے
بچہ کا قرار دیتی ہے۔پس غیر احمدی کا بچہ بھی غیر احمدی ہی ہوا۔اس لئے اس کا جنازہ بھی نہیں پڑھنا چاہئے۔پھر میں
کہتا ہوں کہ بچہ تو گنہ گار نہیں ہوتا اس کو جنازہ کی ضرورت ہی کیا ہے۔بچہ کا جنازہ تو دعا ہوتی ہے
اس کے پسماندگان کے لئے۔اور اس کے پسماندگان ہمارے نہیں بلکہ غیر احمدی ہوتے ہیں اس لئے
بچہ کا جنازہ بھی نہیں پڑھنا چاہئے۔باقی رہا کوئی ایسا شخص جو حضرت صاحب کو تو سچا مانتا ہے لیکن ابھی اس نے بیعت نہیں کی یا
احمدیت کے متعلق غور کر رہا ہے اور اسی حالت میں مر گیا ہے اس کو ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کوئی سزا نہ دے
۱۲۸
نماز جنازہ
لیکن شریعت کا فتویٰ ظاہری حالات کے مطابق ہوتا ہے اس لئے ہمیں اس کے متعلق بھی یہی
کرنا چاہئے کہ اس کا جنازہ نہ پڑھیں۔(انوار العلوم جلد ۳۔انوار خلافت صفحه ۱۵۰ ۱۵۱)
میراں بخش صاحب بوجہ غیر احمدی کولٹر کی دینے کے جماعت سے اخراج شدہ ہیں مگر ان کی حالت
رو با صلاح ہے اور طلب معافی کے لئے تیار ہیں۔اگر اس حالت میں ان کے نابالغ بچے کا جنازہ
جماعت بٹالہ نے پڑھ لیا ہے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟
ہدایات حضور :۔میراں بخش صاحب کو سنز املی تھی نہ ان کے لڑکے کو پس جنازہ جائز تھا۔جوشخص اپنے
آپ کو احمدی کہتا ہو اور اسے سزا کے طور پر الگ کیا گیا ہو۔اگر اس کا چھوٹا بچہ یا بیوی فوت ہو جسے سزانہ
ملی ہو تو اس کا جنازہ یقیناً جائز ہے۔ہاں جو جوان لڑکا ہو اور اپنے کو غیر احمدی کہتا ہو تو پھر جائز نہیں۔(فائل غیر احمدی سے رشتہ ناطہ دفتر اصلاح وارشاد سے )
بیعت کے فوراً بعد مرجانے والے کاجنازہ
سوال :۔ایک شخص نے ہمالت بیماری بیعت کا خط لکھا اور اس کے بعد تین گھنٹہ کے اندر فوت
ہو گیا۔وہاں کی احمدی جماعت نے اس کے جنازہ کے متعلق حضرت خلیفتہ اسیح ثانی سے دریافت کیا۔جواب:۔جو شخص بیعت کرتا ہے خواہ ایک منٹ کے بعد فوت ہو جائے اس کا جنازہ پڑھ
دینا چاہئے ہاں منصوبہ نہ ہو۔الفضل ۷ اگست ۱۹۲۳ء۔نمبر ۹)
نظام جماعت سے خارج شده افراد کاجنازه
سوال :۔ایک شخص جماعت کے ممبروں اور کارکنوں کے روبرو بیعت کا خط لکھتا ہے۔تندرستی کی
حالت ہے اور ہوش و حواس قائم ہیں۔کسی کا خاص دباؤ وغیرہ نہیں اور اپنی خوشی سے بیعت کا خط لکھتا
۱۲۹
نماز جنازه
ہے جواب آنے سے قبل فوت ہو جاتا ہے۔کیا اس کا جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب :۔جب کوئی بیعت کا اظہار کرے اگر وہ جماعت سے نکالا ہوا نہ ہو تو اس کا جنازہ پڑھنا
چاہئے۔خواہ جواب آئے یا نہ آئے۔( الفضل یکم جنوری ۱۹۴۷ء۔جلد نمبر ۳۵۔نمبر۱)
جو شخص اپنے آپ کو احمدی کہتا ہے اور ایسے کام جن کی وجہ سے انسان احمدیت سے خارج
ہو جا تا ہے وہ نہیں کرتا تو اس کا جنازہ پڑھ لینے میں حرج نہیں ہے۔خارج از احمدیت ہونے سے
میری مراد ایسے امور ہیں کہ جن کی وجہ سے کفر کا فتویٰ لگ سکتا ہے۔چنانچہ غیر احمدی کو لڑکی کا رشتہ دینا
بھی اسی قسم میں سے ہے۔الفضل ۴ رمئی ۱۹۲۲ء۔جلد نمبر ۹ نمبر ۸۶)
سوال پیش ہوا کہ غیر احمدی کو لڑکی دینے والے آدمی کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟
جواب : فرمایا۔اس کی شادی میں کم از کم شامل نہ ہونا چاہئے اگر وہ تو بہ نہ کرے تو اس کا جنازہ نہ
پڑھا جائے۔بلکہ اس کا چندہ بھی نہیں لینا چاہئے۔(الفضل ۱۵ مئی ۱۹۲۲ء۔جلد نمبر ۹)
جن کا مقاطعہ ہوا گر وہ فوت ہو جائیں تو کیا ان کا جنازہ پڑھا جائے یا نہ؟
جواب :۔حضور نے فرمایا۔ایسے لوگوں کے حالات مختلف ہوتے ہیں۔بعض صورتوں میں ان
کا جنازہ نہیں پڑھا جائے گا اور بعض میں پڑھا جائے گا۔الفضل ۱۹ را پریل ۱۹۴۶ء۔جلد نمبر ۳۴ نمبر ۹۳)
احمدیوں کے بچوں کاجنازہ
احمدیوں کے بچے احمدی ہیں اور جب تک کسی احمدی
کا لڑکا یا لڑکی بلوغت کو پہنچ کر احمد بیت کا انکار
نہ کرے وہ احمدی ہی سمجھا جائے گا۔اور اس سے احمدیوں کا سا ہی معاملہ ہوگا۔کیونکہ اولا د جب تک ان
نماز جنازه
میں سے کوئی بالغ ہو کر باپ کے مذہب کی مخالفت کا اعلان نہ کرے باپ کے مذہب پر ہی شمار
ہوگی۔بلکہ احمدی ماں کے بچے بھی احمدی ہی سمجھے جائیں گے خواہ باپ غیر احمدی ہی کیوں نہ ہو۔پس
ایسے تمام لڑکے، لڑکیوں کا جنازہ جائز ہے۔خاکسار
مرز امحمود احمد
الفضل ۱۵ / اکتوبر ۱۹۱۸ء۔جلد نمبر ۶ نمبر ۲۸)
ایک دوست نے لکھا۔متوفی بچے کے لئے دعا کرنے کو از حد دل چاہتا ہے۔دعا کس طرح کی جاوے؟
فرمایا۔بچے کے لئے کیا دعا کرنی ہے۔اس کے لئے تو یہی دعا ہو سکتی ہے کہ اس کو ہماری ترقیات
اور ثواب کا موجب کرے۔الفضل ۷ دسمبر ۱۹۲۲ء۔جلد نمبر ۱۰ نمبر ۴۵)
خودکشی
خودکشی اسلام میں حرام ہے۔ایسی حرام کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو خودکشی
کرتا ہے وہ جہنمی ہے اور جس کا انجام کسی جہنمی فعل پر ہو اس کے انجام کی نسبت شک نہیں ہوسکتا۔اس
لئے اس کا جنازہ جو دعائے بخشش ہے پڑھنا جائز نہیں اور نہ میں میری جماعت کے لوگ اس کا جنازہ
پڑھ سکتے ہیں۔مقبرہ بہشتی میں ایسا شخص کسی صورت میں دفن نہیں ہو سکتا۔خود کشی بہادری نہیں بلکہ جنون کا ایک شعبہ ہے سوائے عارضی جنون کے خود کشی کا فعل مکمل نہیں
ہوسکتا۔جو عارضہ جنون میں مبتلا نہیں ہوتے عین وقت پر خود کشی سے باز آجاتے ہیں۔ڈاکٹروں نے
ہزاروں تجارب کے بعد یہ بات پایہ ثبوت تک پہنچادی ہے۔اگر جنون ہے تو سزا کیسی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ فعل خود کشی باعانت جنون ہوتا ہے۔لیکن ارادہ
کے لئے جنون کی شرط نہیں وہ مایوسی سے پیدا ہوتا ہے اس لئے سزا ارادہ ناجائز کی ملتی ہے اور اگر خود کشی
۱۳۱
نماز جنازه
نہ کر سکے اور بچ جائے تو پھر اس کی توبہ کی وجہ سے وہ سزا سے محفوظ رہ سکتا ہے۔خود کشی کرنے والے کے لئے صدقے وغیرہ کرنا نا جائز ہے۔الفضل ۱۹ دسمبر ۱۹۱۲ء۔جلد نمبر ۴ نمبر ۴۵)
(فائل دینی مسائل DP 5629/5۔1۔52-65-A)
سوال :۔میرا بھائی عمر میں یا بائیس سال۔دینی و دنیوی حالت میں قابل تعریف۔گلے میں رسی
ڈال کر خود کشی کر لی۔اس کا جنازہ غائب پڑھا جائے۔ماموں کے کہنے پر بغیر جنازہ سپر د خاک کیا۔کیا
اس کی روح کی مغفرت کے لئے دعا کی جائے یا نہیں۔وہ احمدی تھا خود کشی کر کے بڑا مجرم بنا؟
جواب:- اگر خودکشی ثابت ہو تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جنازہ منع فرمایا ہے۔چنانچہ
جب مولوی عبد السلام صاحب عمر کے لڑکے نے خود کشی کی تھی تو جماعت نے جنازہ نہیں پڑھا تھا۔(فائل مسائل دینی A-32)
اما نگادفن شده میت کاچهره دیکھنا
میری والدہ کی وفات پر تقریبا چھ مہینے گزر چکے ہیں۔اب تابوت ربوہ لانے کا ارادہ ہے۔وفات
کے وقت میں گھر پر موجود نہیں تھا کیا اب تابوت کھول کر چہرہ دیکھ سکتا ہوں؟
جواب :۔فرمایا۔دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مرزا ایوب بیگ
کی نعش کو دیکھنے کی اجازت دی تھی اور وہ تابوت میں بھی نہ تھی۔مگر لاش کی حالت کے متعلق ڈاکٹر بتا
سکتا ہے۔مفتی نہیں بتا سکتا۔اگر لاش کی حالت خراب ہو تو اس سے بُرا اثر پڑتا ہے۔فائل مسائل دینی 12۔12۔58/A-32)
تابوت یامیت پر کلمه اورقرآنی آیات
کی لکھی ھوئی چادر ڈالنا
سوال:۔ایک کپڑا ایسا ہے جس پر قرآن کریم کی آیات لکھی ہوئی ہیں جسے مُردے پر ڈال
نماز جنازه
کر قبرستان لے جایا جاتا ہے۔بعض احمدی بھی اس مرض میں مبتلا ہیں۔ایسے کپڑے کے متعلق
کیا ارشاد عالی ہے؟
جواب :۔احمدی غلطی کرتے ہیں۔یہ بدعت ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق نہیں۔مزار کابوسه لینا
فائل مسائل دینی 12۔6۔61/A-32)
ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار کو بوسہ دینے کے متعلق پوچھا تو فرمایا:۔یہ جائز نہیں لغو بات ہے۔اسی قسم کی حرکات سے شرک شروع ہوتا ہے۔اصل چیز نبی کی تعلیم پر عمل
کرنا ہے۔مگر لوگ اسے چھوڑ کر لغو باتوں میں جا پڑتے ہیں۔الفضل ۱۸ مئی ۱۹۴۶ء۔جلد نمبر ۳۴ - نمبر ۱۱۷)
مزار پر گنبد بنوانا،قبه بنوانا
سوال :۔بطور یادگار بزرگوں کی قبریں محفوظ رکھنے کے لئے قبے بنائے جائیں تو کیا حرج ہے؟
جواب :۔اگر قبر کی حفاظت کے لئے ضروری نہ ہو تو قبہ وغیرہ کی ضرورت نہیں۔اور اگر یادگار کے
خیال سے قبہ بنایا جائے تو میں ایسی یاد گار کا قائل نہیں کہ اس کے لئے قبہ ضروری ہو۔یہی خیال ہے جس
سے آگے شرک پیدا ہوتا ہے۔پس پروٹیکشن (حفاظت) تو ٹھیک ہے لیکن میموریل (یادگار ) ٹھیک
نہیں کیونکہ قبر کی اس رنگ میں یاد گار ہی وہ چیز ہے جو آگے شرک تک پہنچا دیتی ہے بے شک ہم
تو احترام کے طور پر قبے بنائیں گے لیکن دوسرے لوگ اس احترام کو اس حد تک پہنچا دیں گے کہ جس
سے شرک شروع ہو جائے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار پر جو قبہ بنایا گیا ہے وہ بھی حفاظت
کے لئے ہے نہ کہ اس لئے کہ مزار کی عزت کی جائے۔الفضل یکم مارچ ۱۹۲۷ء۔جلد نمبر ۱۴ نمبر ۶۹)
۱۳۳
نماز جنازه
سوال :۔قبروں پر قبہ بنانا کیوں جائز نہیں؟
جواب :۔انسان کی فطرت میں رکھا گیا ہے کہ جن وجودوں کے ساتھ اسے محبت ہوتی ہے۔اُن کے مرنے کے بعد بھی جہاں تک ہو سکے ان کا احترام کرنا چاہتا ہے۔یوں تو جب کوئی شخص
مرجاتا ہے اس کی لاش اگر کتے بھی کھا جائیں تو اسے کیا تکلیف ہو گی لیکن اس سے محبت رکھنے
والے جو زندہ انسان ہوں ان کی فطرت گوارا نہیں کرتی کہ لاش کی یہ حالت ہو۔اس لیے وہ اپنے
طور پر اس کا احترام کرتے ہیں مگر یہ کوئی شرعی احترام نہیں ہوتا۔کیونکہ شرعی طور پر احترام جائز نہیں
کیونکہ اس سے شرک پھیلتا ہے۔بچوں وغیرہ کی قبر پر کوئی قبہ نہیں بنا تا مگر بزرگوں کی قبر پر قبہ بناتے ہیں کیونکہ ان کی غرض ہی یہ
ہوتی ہے کہ ان سے کچھ حاصل ہوگا۔الفضل یکم مارچ ۱۹۲۷ء۔جلد ۱۴ نمبر ۶۹)
قبر پرستی
عورتوں میں بہت سی باتیں ایسی پائی جاتی ہیں جو شرک ہیں۔قبروں پر چڑھاوے چڑھائے
جاتے ہیں۔چراغ جلائے جاتے ہیں۔مثنیں مانی جاتی ہیں یہ سب شرک ہے۔خدا تعالیٰ کے
مقابلہ میں کسی کو کھڑا کرنا شرک ہے جو بہت ہی بڑا گناہ ہے اور اس سے خدا کا غضب بھڑک اٹھتا
ہے۔دیکھو اگر کوئی اپنے باپ کے سامنے ایک چوہڑے کو اپنا باپ کہے تو اس کے باپ کو کس قدر
غصہ آئے گا اور وہ کس قدر ناراض ہو گا۔اسی طرح ایک ادنیٰ مخلوق کو جو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں
کیڑے کی حیثیت بھی نہیں رکھتی اپنا حاجت روا سمجھنا خدا تعالیٰ کی بہت بڑی ناراضگی کا موجب
ہے۔ایک قبر میں دفن شدہ مردہ جس کی ہڈی بھی گل گئی ہوں جس کے جسم کو کیڑے کھا گئے ہوں
اس کو جا کر کہنا کہ تو میری مراد پوری کر کتنی بڑی پاگلا نہ بات ہے خدا تعالیٰ جب زندہ ہے اور مانگنے