حصہ اوّل
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 11
۱۳۴
نماز جنازه
والوں کو دیتا ہے تو جو کچھ مانگنا ہو اس سے مانگنا چاہئے۔جو مٹی میں دفن ہو چکا ہو اس کے متعلق کیا
معلوم ہے کہ نیک تھا یا کیسا تھا۔( خطبہ نکاح فرموده مصلح موعود - ۲۰ / نومبر ۱۹۲۰ء - الازهار لذوات الخمار صفحه ۴۲ ۴۳)
سوال :۔کیا زیارت کربلا جائز ہے؟
جواب:۔اگر اس خیال سے کوئی جائے کہ وہاں جا کر ان کے لیے دعا کرے اور ان کی خدمات کا
اعتراف کرتے ہوئے اُن کے احسانات کا دعا کے ذریعہ معاوضہ دینا چاہے تو جائز ہے اور اس کا اسے
ثواب ملے گا لیکن اگر اس لیے وہاں جاتا ہے کہ اپنے لیے وہاں دعا کرے اور جو بزرگ قبروں میں دفن
ہیں ان سے مدد مانگے تو یہ نا جائز ہے۔(الفضل یکم مارچ ۱۹۲۷ء۔جلد۱۴ نمبر ۶۹)
قرآن خوانی - فاتحه قل وغیره
سوال :۔ہمارے ملک میں یہ جو رواج ہے کہ جب کوئی مرجاتا ہے تو اس کے مرنے کے بعد فاتحہ
پڑھتے ہیں پھر چہلم کرتے ہیں اس کے بارہ میں کیا حکم ہے؟
جواب :۔فاتحہ۔قل یہ سب بدعات ہیں۔ایک شخص کے خط کے جواب میں حضور نے لکھوایا۔۔تلاوت قرآن کا ثواب مردہ کی روح کو نہیں پہنچتا۔(الفضل ۲ مارچ ۱۹۱۵ء۔نمبر ۱۱)
قبر پر قرآن پڑھنا بروایت فتویٰ حضرت مسیح موعود بے فائدہ ہے بلکہ ڈر ہے کہ بد نتیجہ
پیدا کرے۔۔غیر احمدی بچہ کا جنازہ پڑھنا درست نہیں۔(الفضل ۴ رمئی ۱۹۲۲ء۔نمبر ۸۶)
۱۳۵
نماز جنازه
میت کے لیے قرآن خوانی
سوال:۔کیا مردہ کے لیے قرآن خوانی کرنی جائز ہے؟
جواب:۔فرمایا: اسے قرآن کا ثواب نہیں پہنچتا مگر صدقہ و خیرات کا ثواب مردے کو پہنچتا ہے
کیونکہ قرآن
کا پڑھنا عبادت ہے۔صدقہ بھی مردے کے اعمال میں نہیں لکھا جاتا بلکہ کسی اور رنگ میں
اس کا ثواب ملتا ہے۔سوال :۔جب مردے کی طرف سے حج میں قائم مقام ہوسکتا ہے تو قرآن کریم کا ثواب کیوں
نہیں پہنچتا ؟
جواب :۔فرمایا: حج ہر ایک مسلمان پر ہر ایک حال میں فرض نہیں اس لیے اگر کسی وجہ سے کسی شخص
کو موقع نہ ملے تو اس کی طرف سے حج قائم مقام ہوسکتا ہے مگر نماز ہر مسلمان پر فرض ہے اس لیے کوئی
دوسرا کسی کی طرف سے نماز نہیں پڑھ سکتا۔قیر پر قرآن خوانی
سوال:۔کیا قبر پر قرآن پڑھنا جائز ہے؟
جواب:۔فرمایا: بدعت ہے۔(الفضل ۳ جولائی ۱۹۲۲ء۔جلد۱۰۔نمبرا)
الفضل ۲۷ رمئی ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۴۵)
زیارت قبور قبر پر دعا
سوال :۔کیا قبر پر ہاتھ اٹھا کر دعامانگنا جائز ہے؟
۱۳۶
نماز جنازه
جواب:۔قبر پر ہاتھ اٹھا کر دعامانگنا جائز ہے۔فاتحه خوانی
(الفضل ۱۸/ مارچ ۱۹۱۶ء)
غیر احمدی فوت ہو جاتے ہیں تو عموماً اس کے متعلقین کے پاس اظہار افسوس کے لیے جانا پڑتا
ہے۔اس موقع پر بعض غیر احمدی بھی آجاتے ہیں اور تھوڑی دیر بیٹھ کر اٹھنے سے قبل کہتے ہیں اچھا
دعائے خیر کر لیں یہ کہ کر وہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں متوفی کے وارث بھی ہاتھ اٹھا لیتے ہیں اس
موقعہ پر ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
فرمایا:۔اس
کا نام فاتحہ نہ رکھیں تو یہ دعا جائز ہے۔میں نے کئی غیر احمدیوں کے لیے اس طرح دعا
کی ہے۔بد گومکفر نہ ہو۔فائل مسائل دینی۔DP 5842/16۔3۔54-32۔A)
دسوان و چالیسواں وغیره
سوال :۔گاؤں میں رسم ہے کہ جب کوئی بوڑھا مر جاتا ہے تو اس کے ورثاء چالیسویں کی رسم ادا
کرتے اور گھر گھر کھانا بانٹتے ہیں۔آیا اس کا کھانا جائز ہے؟
جواب :۔فرمایا :۔بدعات کی روٹی کھانی جائز نہیں۔(الفضل ۱۹؍ دسمبر ۱۹۱۵ء۔نمبر اے )
مصیبت کے دفعیه کے لیے چلّه
سوال :۔کیا مصیبت کے دفعیہ کے لیے قرآن کا چلہ جائز ہے؟
جواب:۔فرمایا:۔میں تو چلہ کے طریقہ سے ناواقف ہوں۔قرآن شریف تو سارا ہی پڑھنے کے
۱۳۷
نماز جنازه
قابل ہے اور خاص سورتیں خاص مضامین کے انکشاف کے پڑھی جاتی ہیں یا تلاوت کے
لیے، مصائب کی دوری کے لیے تو اسماء الہی ہیں۔اور خدا کا حکم ہے کہ میرے اسماء کے ساتھ مجھ سے
دعا کیا کرو۔پس جس طریقہ سے دینے والا کہے کہ اس طرح سے مانگا کرو وہی طریقہ درست ہے۔الفضل ۱۱ مئی ۱۹۲۲ء - جلد ۹ نمبر ۸۸)
ٹونے ٹوٹکے
عورتیں ٹونے ٹو ٹکے کرتی ہیں۔اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو کچا تا کہ باندھتی ہیں کہ صحت ہو جائے۔حالانکہ جس کو ایک چھوٹا بچہ بھی توڑ کر پھینک سکتا ہے وہ کیا کر سکتا ہے۔اس طرح عورتوں میں اور کئی قسم
کی بدعتیں اور بُرے خیالات پائے جاتے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔اور جن سے سوائے اس
کے کہ ان کی جہالت اور نادانی ثابت ہو اور کچھ نہیں ہوتا۔پس خوب اچھی طرح یاد رکھو کہ ٹونے۔ٹوٹکے۔تعویذ گنڈے منتر جنتر سب فریب اور دھو کے ہیں جو پیسے کمانے کے لیے کسی نے بنائے
ہوئے ہیں یہ سب لغوا اور جھوٹی باتیں ہیں ان کو ترک کرو۔ایسا کرنے والوں سے خدا تعالیٰ سخت ناراض
ہوتا ہے۔۔۔۔تم ان بے ہودہ رسموں اور لغو چیزوں کو قطعاً چھوڑ دو اور اپنے گھروں سے نکال دو۔الازهار لذوات الخمار - صفحہ ۳۹۔ایڈیشن دوم)
۱۴۱
زكوة
زكوة
يقيمون الصلوة ويؤتون الزكوة
زکوۃ کی ضرورت اور اس کی اہمیت در حقیقت غربت کے سوال سے پیدا ہوتی ہے اور
غربت ایک ایسی چیز ہے جو کبھی بھی بنی نوع انسان سے جدا نہیں ہوئی۔عام طور پر لوگ خیال
کر لیتے ہیں کہ جب دنیا کی آبادی بڑھ جاتی ہے تو ایک حصہ غریب ہو جاتا ہے۔حالانکہ یہ
بات درست نہیں۔آبادی کی کمی کی صورت میں بھی ہمیں غربت ویسی ہی نظر آتی ہے جیسے اس
کی کثرت کی صورت میں۔چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانہ میں باوجوداس کے کہ اس
وقت صرف چند ہی افراد تھے۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے بھی بعض پر
غربت کا زمانہ آیا تھا کیونکہ فرماتا ہے کہ اگر تو اس جنت میں رہے گا تو تو پیاسا نہیں رہے گا۔تیرے ساتھی بھو کے نہیں رہیں گے۔(تفسیر کبیر۔جلد ہفتم سورۃ النمل۔صفحہ ۳۳۰)
نماز کے علاوہ خدا تعالیٰ نے یہ بات بھی مقرر فرمائی ہے کہ اگر انسان کے پاس ۴۰ روپے ہوں تو وہ
ایک روپیہ اللہ کی راہ میں دیوے۔یہ زکوۃ ہے۔زکوۃ کے معنے پاک کر دینے کے ہیں۔پس یہ مرد، عورتوں کا فرض ہے کہ وہ زکوۃ دیا کریں۔حضرت محمد رسول اللہ اس کی بہت تاکید فرمایا کرتے تھے۔حضرت ابو بکر کے وقت میں بعض لوگ
زکوۃ کے منکر ہو گئے انہوں نے کہا کہ ہم زکوۃ نہیں دیتے حتی کہ اتنا شور ہو گیا کہ مدینے اور ایک
بستی کے سوا بہت مرتد ہو گئے۔اس وقت حضرت عمرؓ نے جو بہت بہادر تھے حضرت ابو بکر سے کہا
کہ آپ اس وقت ان سے نرمی کریں پھر آہستہ آہستہ مان لیں گے مگر حضرت ابو بکر نے کہا کہ دیکھو
تم کو ڈر ہے کہ یہ بہت ہیں اور ہم تھوڑے اس لیے میں اکیلا جاؤں گا اور زکوۃ کے واسطے ان سے
لڑوں گا اور اگر یہ ایک رتی بھی کم کر دیں گے تب بھی میں ان سے لڑائی کروں گا۔یہ خدا کا حکم ہے
۱۴۲
زكوة
دیکھو! ان لوگوں نے ایک حکم کی خلاف ورزی کی اور سب کام مسلمانوں جیسے کیا کرتے تھے پھر بھی
ان کے ساتھ کا فروں کا سا سلوک ہوا۔جس سے معلوم ہوا کہ زکوۃ کیسی ضروری بات ہے۔ہاں
جو زیور پہنا جاوے اس پر ز کو نہیں۔الفضل ۶ / مارچ ۱۹۲۲ء۔الازھار لذوات الخمار صفحه ۵۶)
زکوة کب واجب ھوتی ھے
نماز کے بعد دوسرا حکم زکوۃ کا ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ جس مال پر ایک سال گزر جائے اس
غریبوں اور مسکینوں کی امداد کے لیے چالیسواں حصہ نکالا جائے اگر اسلامی حکومت ہو تو اس کو وہ حصہ
دے دیا جائے۔اگر نہ ہو تو جو انتظام ہو اس کو دیا جائے۔زیوروں کے متعلق یہ حکم ہے کہ اگر پہنے جاتے ہوں تو ان کی زکوۃ نہ دی جائے اور اگر ان کی بھی
دی جائے تو اچھی بات ہے۔ہاں اگر ایسے زیور ہوں جو عام طور پر نہ پہنے جاتے ہوں کبھی بیاہ شادی
کے موقعہ پر پہن لیے جاتے ہوں ان کی زکوۃ دینا ضروری ہے اور جو عام طور پر پہنے جاتے ہوں ان کی
زکوۃ دی جائے تو جائز ہے اور نہ دی جائے تو گناہ نہیں۔ان کا گھسناہی زکوۃ ہے۔ہمارے ملک میں عورتوں کو زیور بنوانے کی عادت ہے اس لیے قریباً سب عورتوں پر زکوۃ
فرض ہوتی ہے وہ اس کا خیال نہیں رکھتیں حالانکہ یہ اتنا ضروری حکم ہے کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ
وسلم کی وفات کے بعد جب کچھ لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کیا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ
نے کہا جب تک زکوۃ کی اونٹ باندھنے کی رسی تک نہ دیں گے میں ان سے جنگ کروں گا۔اور
یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ جو ز کوۃ نہ دے وہ مسلمان نہیں۔تم اپنی حالت پر غور کرو کہ تم میں سے بہت سی
نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے مسلمان نہیں رہتیں اور جو اس سے بچ جاتی ہیں ان میں سے اکثر ز کوۃ نہ
دینے کی وجہ سے مسلمان نہیں کہلا سکتیں۔الازھار لذوات الخمار - صفحہ ۴۲ ۴۳۔ایڈیشن دوم )
۱۴۳
زكوة
وَأمُرَاَهْلَكَ بِالصَّلوةِ وَاصْطَبِرُ عَلَيْهَا لَا نَسْتَلُكَ رِزْقاً
یہ قانون قدرت ہے کہ بچے ماں باپ کے پیچھے چلتے ہیں۔اس لیے عیسائیوں کی ترقی کے زمانہ
میں ہر مسلمان کو چاہئے کہ اپنی اولاد کو نماز کی تاکید کرتا رہے اور خود بھی نمازوں کا پابندر ہے تا کہ اس کی
اولا دبھی اسی رنگ میں رنگین ہو کیونکہ جو شخص عبادت پر قائم رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ضرور حلال رزق
دیتا ہے اور اس سے رزق مانگتا نہیں۔بظاہر یہ بات غلط معلوم ہوتی ہے کیونکہ تمام انبیاء دین کی خدمت کے لیے چندے مانگتے چلے
آئے اور اسلام نے بھی زکوۃ اور صدقات پر خصوصیت سے زور دیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ جولوگ
زکوۃ یا صدقہ میں اپنے اموال خرچ کرتے ہیں ان کا مال کم نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ بڑھتا ہے اور اس کا
فائدہ خود لوگوں کو ہی پہنچتا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔مَا أَتَيْتُمُ مِنْ زَكَوةٍ تُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُونَ (روم:۴)
یعنی جو لوگ اللہ تعالیٰ کی خاطر اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہیں وہی اپنے مالوں کو بڑھانے والے
ہوتے ہیں پس چندے لینا یا صدقہ و زکوۃ وغیرہ اس آیت کے خلاف نہیں۔(تفسیر کبیر۔جلد پنجم سورة طه - صفحه ۴۸۳،۴۸۲)
زکوۃ کے متعلق یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ انبیاء کا کام ہی یہی ہوتا ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ انہیں دیتا
ہے وہ آگے لوگوں میں تقسیم کر دیتے ہیں پس نبیوں کا زکوۃ دینا درحقیقت ان کا اپنے مریدوں کو اس کی
تلقین کرنا ہوتا ہے۔(تفسیر کبیر۔جلد پنجم سورۃ مریم صفحہ ۲۲۳)
زکوۃ تو ایسی ضروری چیز ہے کہ جو نہیں دیتا وہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔مگر بہت لوگ
ہیں جوز کو نہیں دیتے۔جب انہیں کہا جائے تو کہتے ہیں اچھا یہ بھی فرض ہے۔پھر ایک سال یونہی
گزار دیتے ہیں گویا انہوں نے کچھ سنا ہی نہیں دوسرے سال پھر سنتے ہیں مگر ایسا ہی سنتے ہیں گویا نہیں
سنا۔مگر اس طرح وہ اس فرض کی ادائیگی سے بچ نہیں سکتے۔جو شخص زکوۃ کو چھوڑتا ہے اس سے وہی
۱۴۴
زكوة
معاملہ جائز ہو جاتا ہے جو کفار سے کیا جاتا ہے چنانچہ حضرت عمرؓ نے جب حضرت ابو بکر کو زکوۃ نہ
دینے والوں کے متعلق کہا کہ یہ مسلمان ہیں ان سے کافروں والا معاملہ نہ کیا جائے تو حضرت ابو بکر نے
کہا نہیں ان سے کا فر والا ہی معاملہ کیا جائے گا چنانچہ ان کو پکڑ کر غلام بنایا گیا۔زکوۃ جس رنگ میں رکھی گئی ہے اس میں تو یہ حکمت ہے کہ اگر یونہی صدقہ کا حکم دیا جا تا رقم اور
وقت مقرر نہ ہوتا تو بہت لوگ نہ دیتے اس لیے تھوڑے سے تھوڑا چندہ شریعت نے خود مقرر کر دیا کہ
اس قدرا اپنے مال میں سے ضرور دیا جائے۔اس سے زائد جود ے وہ انعام کا مستحق سمجھا جائے۔اور جو
اس حد تک بھی نہ دے وہ مجرم ہوگا پس اس حد کو پورا کرو۔دوسرا اس کے مقرر کرنے میں یہ فائدہ ہے کہ بعض لوگوں کو جو ضروریات آپڑتی ہیں ان کو فرداً فرداً
پورا نہیں کیا جاسکتا مثلاً ایک شخص غریب ہے اس کو لاکھ روپیہ کی ضرورت آپڑتی ہے کوئی کہے کہ غریب
اور پھر لاکھ روپیہ کی ضرورت کا مطلب؟ مگر ہوتی ہے۔مثلاً ایک تاجر ہے اس کو کاروبار میں گھانا پڑ گیا
ہے اس کے چلانے کے لیے روپیہ کی ضرورت ہے ایسے لوگوں کی بھی زکوۃ سے مدد کی جاسکتی ہے تو
زکوۃ غرباء کو بھی دیا جاتا ہے تا کہ اپنی ضروریات پوری کریں مگر ان کو بھی دیا جاتا ہے جنہیں کاروبار
چلانے کے لیے ضرورت ہو اور پیشہ ور ہوں۔پس زکوۃ کے فنڈ سے ایسے لوگوں کو دیا جاتا ہے۔افراد کے چندہ سے ان کا کام نہیں چل سکتا۔پھر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسرے کا احسان اٹھانا پسند نہیں کر سکتے وہ بھوکے مر جائیں
گے مگر یہ گوارا نہیں کریں گے کہ زید کے سامنے جائیں اور اپنی ضروریات کے لئے اس سے کچھ حاصل
کریں۔چونکہ ایسی طبیعت کئی لوگوں کی خدا نے بنائی ہوئی ہے اور ان کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے
اس لیے شریعت نے یہ رکھا ہے کہ حکومت امراء سے لے اور ایسے لوگوں کو دے تا کہ وہ طبائع جو کسی کا
احسان نہیں اُٹھانا چاہتیں وہ اس طرح مدد پائیں۔اصلاح نفس۔انوار العلوم جلد ۵ صفحه ۲ ۴۵ تا ۴ ۴۵)
۱۴۵
زكوة
زکوة نہ دینے والا یقیناً چور هے
اگر کوئی شخص زکوۃ نہیں دیتا تو وہ یقینا چور ہے۔خواہ وہ یہ کہے کہ میں نے رات اور دن محنت کر کے
کپڑے کی تجارت سے روپیہ کمایا ہے، خواہ وہ یہ کہے کہ میں نے رات اور دن محنت کر کے لوہے کے
کارخانے سے روپیہ کمایا ہے، خواہ وہ یہ کہے کہ میں نے رات اور دن محنت کر کے مٹی کے تیل کی تجارت
سے یہ روپیہ کمایا ہے، خواہ کسی چیز کی تجارت سے اُس نے روپیہ کمایا ہو اس میں ساری دنیا کا حصہ ہے
اور اس کا فرض ہے کہ وہ اُس حصہ کو ادا کرے۔اور اگر وہ بغیر اس ٹیکس کو ادا کرنے کے رو پید اپنے
گھر میں لے جاتا ہے تو اسلام اُسے قطعاً مومن کہنے کے لئے نہیں۔ہاں ایک بات یاد رکھنی چاہئے اور وہ
یہ ہے کہ اس
زمانہ میں چونکہ ٹیکس دوہرا ہو گیا ہے یعنی گورنمنٹ بھی ٹیکس لیتی ہے اور اسلام بھی ایک ٹیکس لیتا
ہے۔اس لیے جس چیز پر گورنمنٹ کی طرف سے ٹیکس عائد ہوتا ہے۔اگر اس کے ٹیکس کی رقم زکوۃ کے برابر
یا زکوۃ سے زیادہ ہو تو پھر زکوۃ دینا واجب نہیں ہوگا۔مگر اس کے ساتھ ہی یہ امر بھی یاد رکھنا چاہئے کہ
گورنمنٹ جمع شدہ مال پر ٹیکس نہیں لیتی بلکہ آمد پر ٹیکس وصول کرتی ہے۔لیکن اسلام اس مال سے زکوۃ وصول
کرتا ہے جو انسان کے پاس جمع ہو۔اور جس پر ایک سال گزر گیا ہو۔ہاں اس مال پر جس میں
سے گورنمنٹ نے زکوۃ کے برابر یا اس سے زائد ٹیکس لے لیا ہوز کو ۃ واجب نہیں۔مگر کچھ نہ کچھ رقم ثواب
میں شمولیت کے لیے اسے طوعی طور پر پھر بھی دینی چاہئے۔ہاں اگر ائم ٹیکس یا مالیہ کم ہو اورز کو ۃ یا عشر اس پر
زیادہ عائد ہوتا ہو تو پھر جتنی کمی رہ جائے گی اُس کو پورا کرنا اُس کا فرض ہوگا۔( تفسیر کبیر۔جلد ششم ،سورۃ نور صفحه ۳۴۱،۳۴۰)
زکوۃ دینے کا رواج عورتوں میں کم ہے حالانکہ مردوں سے زیادہ عورتیں ہیں جن پر زکوۃ فرض
ہے کیونکہ مرد تو وہی لوگ صاحب زکوۃ ہیں جو مالدار اور صاحب جائیداد ہیں اور یہ بہت کم ہوتے ہیں
مگر عورتیں تو بہت کم ہوں گی جن کے پاس کچھ بھی زیور نہ ہو۔عام طور پر عورتوں کے پاس کچھ نہ کچھ
زیور ضرور ہوتا ہے مگر انہیں کوئی توجہ نہیں دلاتا کہ وہ اس کی زکوۃ ادا کریں۔الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۱۴ء۔جلدا۔نمبر ۳۳ صفحه ۱۱)
۱۴۶
زكوة
سوال:۔ایک دوست نے دریافت کیا کہ زکوۃ دارالامان بھیجوں یا یہیں کسی غریب کو دی
جاسکتی ہے؟
جواب: فرمایا:۔زکوۃ امام کے پاس جمع ہونی چاہئے۔اجازت سے وہاں خرچ ہوسکتی ہے۔الفضل ۱۴ مارچ ۱۹۱۵ء۔جلد نمبر ۱۱۳)
حضور نے ایک شخص کو لکھوایا کہ زکوۃ کا زیادہ پسندیدہ امر یہی ہے کہ آپ وہاں کی انجمن میں جمع
کروا کر ترقی اسلام میں بھجوا دیں۔اگر کوئی شخص اس مقام میں مستحق زکوۃ ہو تو اس کا نام بذریعہ سیکرٹری
انجمن مقامی بھیج دیں یہاں سے اس کو زکوۃ کا روپیہ بھیج دیا جائے گا۔اس طرح ایک نظام قائم رہتا ہے۔ایک صاحب کو لکھوایا کہ لڑکی کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔الفضل ۱۳ جون ۱۹۱۵ء - جلد ۲ - نمبر۱۵۲)
الفضل ۲۷ مئی ۱۹۱۵ ء - جلد ۲ نمبر ۱۴۵)
تجارتی اموال پر زکوة
زکوۃ جو ہر امیر پر واجب ہے۔ہر شخص جو کوئی روپیہ اپنے پاس جمع کرتا ہے یا جانور تجارت کے
لیے پالتا ہے اس پر ایک رقم مقرر ہے۔اسی طرح ہر کھیتی کی پیداوار پر ایک رقم مقرر ہے۔کھیتی کی پیداوار پر دسواں حصہ اور تجارتی مال پر
انداز ڈاڑھائی فیصدی۔یہ 212 فیصدی صرف نفع پر نہیں دیا جاتا بلکہ رأس المال اور نفع سب پر دیا جاتا ہے۔اس میں
حکمت یہ ہے کہ اسلام اس ذریعہ سے روپیہ جمع کرنے کو روکنا چاہتا ہے۔زمین کے لیے دسواں حصہ اور تجارتی مال کے اوپر اڑھائی فیصدی میں جو فرق ہے یہ بظاہر
غیر معقول نظر آتا ہے مگر در حقیقت اس میں بڑی بھاری حکمت ہے اور وہ حکمت یہ ہے کہ زمین کی
۱۴۷
زكوة
پیداوار پرٹیکس دیا جاتا ہے اور تجارتی مال میں رأس المال پر بھی ٹیکس ہوتا ہے۔چونکہ زمین کے
رأس المال پر ٹیکس نہیں لگا اس لیے پیداوار پر دسواں حصہ لیا گیا اور تجارتی مال میں چونکہ رأس المال پر
بھی ٹیکس لگ گیا اس لیے صرف اڑھائی فیصدی نسبت رکھی گئی۔زیور کی زکوة
زکوۃ کے متعلق ایک دوست کو حضور نے لکھوایا
(دیباچه تفسیر القران - صفحه ۲۹۶،۲۹۵)
زکوۃ صرف اس مال پر ہوتی ہے جس پر ایک سال گزر جاوے۔آپ کے خط سے معلوم ہوتا ہے
کہ ایک سال نہیں گزرا اور نہ اس وقت تک گزرے گا جب تک کہ آپ اس روپے کو دوسروں کے
حوالے کر دیں گے۔اس لیے اس پر زکوۃ نہیں۔زیور کے متعلق یہ حکم ہے کہ اگر وہ پہنا جاتا ہے تو جائز ہے کہ اس کی زکوۃ نہ دی جاوے لیکن اگر وہ
عام طور پر رکھا رہتا ہے صرف کسی خاص تقریب پر پہنا جاتا ہے تو اس پر زکوۃ ہے۔جس کے پاس مال
نہ ہو وہ اس زیور میں سے زکوۃ ادا کرے۔یا کبھی کبھی غریبوں کو استعمال کے لیے دے دیا کرے یہ بھی
اس کی زکوۃ ہوتی ہے۔الفضل ۲۹ مئی ۱۹۲۲ء۔جلد ۹ نمبر ۹۳)
مصارف زکوة
إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِين (التوبة)
یعنی زکوۃ کے خرچ کرنے میں مندرجہ ذیل آٹھ مدات ہیں۔۱۔فقراء ۲۔مساکین ،۳۔زکوۃ کے کام پر مامور عملہ۔۴۔مولفتہ القلوب یعنی جن لوگوں کی
تالیف قلب مد نظر ہو۔۵۔فی الرقاب یعنی جو غلام ہوں یا مصائب میں پھنسے ہوئے ہوں ان کی گلوخلاصی
۱۴۸
زكوة
کرانے میں۔۶۔غار مین یعنی وہ لوگ جو اپنے کسی قصور کے بغیر مالی ابتلاء میں پھنس گئے ہوں۔۷۔فی سبیل اللہ یعنی اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے یا اس کی رضاء کے کاموں میں۔۸۔ابن السبیل یعنی
مسافر۔زکوۃ کا پہلا مصرف فقراء ہیں یعنی وہ لوگ جو کلی طور پر یا جزوی طور پر اپنا گزارہ چلانے کے لیے
دوسروں کی مدد کے محتاج ہیں۔مثلاً پانچ ہیں ، معذور ہیں، یتامی و بیوگان ہیں۔ایسے تمام لوگوں کی
ذمہ واری قوم پر ہوتی ہے اگر ان کا خیال نہ رکھا جائے تو قوم ذلیل ہو جاتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے ایسا حکم
دے دیا جس سے دائمی طور پر قابل امداد لوگوں کی امداد ہوتی رہے اور قوم اور ملک میں ضعف پیدا نہ ہو۔قرآنی آیات میں فقراء کا لفظ اللہ تعالیٰ نے پہلے رکھا ہے مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ ہر حالت میں
اس کو تمام دوسرے اخراجات پر ترجیح دی جائے گی۔بلکہ اس کے صرف یہ معنے ہیں کہ عام حالات میں
اس کو ترجیح دی جائے گی۔ورنہ ایسے حالات بھی آسکتے ہیں جب کہ حکومت کو خود اپنی ذات میں خطرہ
ہو۔ایسے وقت میں افراد خواہ کتنے ہی غریب ہوں انہیں ملت کے لیے قربانی کی دعوت دی جائے گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جہاد کے لیے غریبوں اور امیروں سب کو بلاتے تھے اور انہیں دیا کچھ
نہیں جاتا تھا۔پس معلوم ہوا کہ اگر قوم و ملک کی آزادی خطرے میں ہو تو اس وقت غرباء کو بھی قربانی
کے لیے بلایا جا سکتا ہے پس یہ ترتیب جو قرآنی آیت میں فقراء کو نمبر اول پر رکھ کر قائم کی گئی ہے فرض
نہیں مرجح ہے۔آیت میں فقراء کے بعد مساکین کا لفظ ہے۔لغت میں مسکین کے معنی بھی درحقیقت فقیر ہی کے
ہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ مسکین ساکن فقیر کو کہتے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے ساکن فقیر کے یہ معنے
گئے ہیں کہ وہ جو اپنے گھر میں بیٹھ جائے اور سوال کے ذریعہ کسی کو اپنی غربت کا پتہ نہ لگنے دے۔یعنی
صرف اس کے حالات سے علم ہو کہ قابل امداد ہے۔باوجود اس کے فقیر اور مسکین کے الفاظ ایک ہی قسم کی غربت پر دلالت کرتے ہیں۔انہیں الگ الگ
بیان کرنے میں یہ حکمت ہے کہ اسلامی حکومت کا یہ فرض مقرر کیا گیا ہے وہ صرف نادار لوگوں کا ہی فکر نہ