حصہ اوّل

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 9

۱۰۵
عید اور جمعه اگر اکھٹے ھو جائیں
جمعہ کے ضروری احکام
شریعت نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ عید اور جمعہ اکٹھے ہو جائیں تو جائز ہے کہ جمعہ کی
بجائے ظہر کی نماز پڑھ لی جائے۔لیکن یہ بھی جائز ہے کہ عید اور جمعہ دونوں پڑھ لیے جائیں۔کیونکہ
ہماری شریعت نے ہرامر میں سہولت کو مدنظر رکھا ہے۔چونکہ عام نمازیں اپنے اپنے محلوں میں ہوتی
ہیں۔لیکن جمعہ کی نماز میں سارے شہر کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اسی طرح عید کی نماز میں بھی سب
لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور ایک دن میں دو ایسے اجتماع جن میں دور دور سے لوگ آ کر شامل ہوں
مشکلات پیدا کر سکتا ہے اس لیے شریعت نے اجازت دی ہے کہ اگر لوگ برداشت نہ کر سکیں تو جمعہ
کی بجائے ظہر پڑھ لیں۔بہر حال اصل غرض شریعت کی یہ ہے کہ مسلمان اپنی زندگی میں زیادہ سے
زیادہ عرصہ کے لیے اکٹھے بیٹھ سکیں کیونکہ اسلام صرف دل کی صفائی کے لیے نہیں آیا۔اسلام قومی
ترقی اور معاشرت کے ارتقاء کے لیے بھی آیا ہے اور قوم اور معاشرت کا پتہ بغیر اجتماع میں شامل
ہونے کے نہیں لگ سکتا۔المصلح کرائی اور کو بر۱۹۵۳)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا :۔جب جمعہ اور عید جمع ہو جائیں تو اجازت ہے کہ جو لوگ چاہیں جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز ادا کر لیں
مگر فر ما یا ہم تو جمعہ ہی پڑھیں گے۔کل بھی میرے پاس ایک مفتی صاحب کا فتویٰ آیا تھا کہ بعض دوست کہتے ہیں اگر جمعہ کی بجائے
ظہر کی نماز ہو جائے تو قربانیوں میں ہم کو سہولت ہو جائے گی اور انہوں نے اس قسم کی حدیثیں لکھ کر
ساتھ بھجوادی تھیں۔میں نے ان کو یہی جواب دیا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں جمعہ اور عید جب جمع
ہو جائیں تو جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھنے کی اجازت ہے مگر ہم تو وہی کریں گے جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا اگر کوئی جمعہ کی بجائے ظہر پڑھنا

1+4
جمعہ کے ضروری احکام
چاہے تو اسے اجازت ہے مگر ہم تو جمعہ ہی پڑھیں گے۔میں بھی یہی کہتا ہوں جو شخص چاہے آج جمعہ کی بجائے ظہر پڑھ لے مگر جو ظہر پڑھنا چاہتا ہے وہ
مجھے کیوں مجبور کرتا ہے کہ میں بھی جمعہ نہ پڑھوں میں تو وہی کروں گا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ ہم جمعہ ہی پڑھیں گے۔ہمارا رب کیا سخی ہے کہ اس نے ہمیں دو دو (عید) دیں۔یعنی جمعہ بھی آیا اور عید الاضحیہ بھی آئی
اور اس طرح دو عید میں خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے جمع کر دیں۔اب جس کو دو دو بچپڑی ہوئی چپاتیاں
ملیں وہ ایک کو رد کیوں کرے گا وہ تو دونوں لے گا۔سوائے اس کے کہ اسے کوئی خاص مجبوری پیش
آ جائے اور اسی لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی ہے کہ اگر کوئی مجبور ہو کر ظہر کی نماز
پڑھ لے اور جمعہ نہ پڑھے تو دوسرے کو نہیں چاہئے کہ اس پر طعن کرے اور بعض لوگ ایسے ہوں جنہیں
دونوں نمازیں ادا کرنے کی توفیق ہو تو دوسرے کو نہیں چاہئے کہ ان پر اعتراض کرے اور کہے کہ
انہوں نے رخصت سے فائدہ نہ اٹھایا۔( الفضل ۱۵ مارچ ۱۹۳۸ء)
میں نے عید کے خطبہ میں بیان کیا تھا کہ اگر عید جمعہ کے دن ہو تو اگر چہ نماز ظہر ادا کرنی بھی جائز
ہے مگر میں جمعہ ہی پڑھوں گا۔جمعہ کا اجتماع بھی دراصل ایک عید ہی ہے اور اس میں دوسبق دیئے گئے
ہیں ایک تو قومی اتحاد کی طرف اس میں توجہ دلائی گئی ہے دوسرے تبلیغ کی طرف۔خطبہ کے لیے جمعہ کی
نماز میں ظہر کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ نے دو رکعت کی کمی کر دی۔خطبه جمعه ۱۱ار فروری ۱۹۳۹ء ( الفضل ۱۹ار فروری ۱۹۳۹ء)
عید اور جمعہ کا اجتماع
شریعت نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ اگر عید اور جمعہ اکٹھے ہو جائیں تو جائز ہے کہ جمعہ کی
بجائے ظہر کی نماز پڑھ لی جائے۔لیکن یہ بھی جائز ہے کہ عید اور جمعہ دونوں پڑھ لیے جائیں کیونکہ ہماری

۱۰۷
شریعت نے ہر امر میں سہولت کو مدنظر رکھا ہے۔چونکہ عام نمازیں اپنے اپنے محلوں میں ہوتی ہیں۔لیکن جمعہ
کی نماز میں سارے شہر کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اسی طرح عید کی نماز میں بھی سب لوگ اکٹھے ہوتے ہیں
اور ایک دن میں دو ایسے اجتماع جن میں دور دور سے لوگ آ کر شامل ہوں مشکلات پیدا کر سکتا ہے اس لیے
شریعت نے اجازت دی ہے کہ اگر لوگ برداشت نہ کر سکیں تو جمعہ کی بجائے ظہر پڑھ لیں۔فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا
(فیصلہ نمبر ۴-۹/۴/۱۹۶۲)

قربانی کے مسائل
قربانی کے مسائل
قربانی کے جانور کے لیے یہ شرط ہے کہ بکرے وغیرہ دوسال کے ہوں۔دنبہ اس سے چھوٹا بھی
قربانی میں دیا جا سکتا ہے۔قربانی کے جانور میں نقص نہیں ہونا چاہئے لنگڑا نہ ہو۔بیمار نہ ہو۔سینگ ٹوٹا
ہوا نہ ہو یعنی سینگ بالکل ہی نہ ٹوٹ گیا ہو۔اگر خول اوپر سے اتر گیا ہواور اس کا مغز سلامت ہو تو وہ ہو
سکتا ہے کان کٹا نہ ہولیکن اگر کان زیادہ کٹا ہوا نہ ہو تو جائز ہے۔قربانی آج اور کل اور پرسوں کے دن ہو سکتی ہے لیکن سفر ہو یا کوئی اور مشکل ہو تو حضرت صاحب کا بھی
اور بعض بزرگوں کا بھی خیال ہے کہ اس سارے مہینہ میں قربانی ہو سکتی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے ثابت ہے کہ آپ ان دنوں میں تیسرے دن تک تکبیر تحمید کیا کرتے تھے اور اس کے مختلف کلمات ہیں
اصل غرض تکبیر و حمید ہے خواہ کسی طرح ہو اور اس کے متعلق دستور تھا کہ جب مسلمانوں کی جماعتیں ایک
دوسری سے ملتی تھیں تو تکبیر کہتی تھیں۔مسلمان جب ایک دوسرے
کو دیکھتے تو تکبیر کہتے۔اٹھتے بیٹھتے تکبیر کہتے۔کام میں لگتے تو تکبیر کہتے لیکن ہمارے ملک میں یہ رائج ہے کہ محض نماز کے بعد کہتے ہیں اس خاص صورت
میں کوئی ثابت نہیں اور یہ غلط طریق رائج ہو گیا۔باقی یہ کہ تکبیر کس طرح ہو یہ بات انسان کی اپنی حالت پر
منحصر ہے جس کا دل زور سے تکبیر کہنے کو چاہے وہ زور سے کہے جس کا آہستہ وہ آہستہ مگر آواز کلنی چاہئے۔الفضل ۱۷ اگست ۱۹۲۲ء ) ( الفضل ۱۱ ستمبر ۱۹۵۱ء)
قربانی کا فلسفہ اور حکمت
لَنْ يَّنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَا ؤُهَا
قربانیوں میں یہ حکمت نہیں کہ اُن کا گوشت یا اُن کا خون
خدا اللہ تعالیٰ کو پہنچتا ہے بلکہ ان میں
حکمت یہ ہے کہ ان کی وجہ سے تقویٰ پیدا ہوتا ہے اور وہ تقوی خدا تعالیٰ کو پسند ہے۔بعض لوگ
اعتراض کیا کرتے ہیں کہ کیا خدا تعالیٰ نعوذ باللہ ہندوؤں کے دیوتاؤں کی طرح خون کا پیاسا اور

۱۱۲
قربانی کے مسائل
گوشت کا بھوکا ہے کہ وہ جانوروں کی قربانی کرنے کا حکم دیتا ہے اور اُن کی جان کی قربانی کو شوق
سے قبول فرماتا ہے اور قربانی کرنے والوں کو بہشت کی بشارت دیتا ہے۔اس کا جواب اللہ تعالیٰ
نے اس آیت میں یہ دیا ہے کہ قربانیوں میں یہ حکمت نہیں ہے کہ ان کا گوشت یا اُن کا خون
خدا تعالیٰ کو پہنچتا ہے بلکہ اس میں حکمت یہ ہے کہ ان کی وجہ سے انسانی قلب میں تقویٰ پیدا ہوتا
ہے اور وہ تقویٰ خدا تعالیٰ کو پسند ہے۔پس وہ لوگ جو بکرے یا اونٹ یا گائے کی قربانی کر کے یہ
سمجھ لیتے ہیں کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کو پا لیا وہ غلطی کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ صاف طور پر فرماتا ہے
کہ یہ کوئی چیز نہیں کہ خود ہی جانور ذبح کیا اور خود ہی کھا لیا۔اس سے اللہ تعالیٰ کو کیا۔یہ تو تصویری
زبان میں ایک حقیقت کا اظہار ہے جس کے اندر بڑی گہری حکمت پوشیدہ ہے جیسے مصور ہمیشہ
تصویر میں بناتے ہیں مگر ان کی غرض صرف تصویر بنانا نہیں ہوتی بلکہ ان کے ذریعہ قوم کے سامنے
بعض اہم مضامین رکھنے ہوتے ہیں۔اسی طرح یہ ظاہری قربانی بھی ایک تصویری زبان ہے جس کا مفہوم یہ ہوتا ہے کہ جانور ذبح کرنے
والا اپنے نفس کی قربانی پیش کرنے کے لیے تیار ہے پس جو شخص قربانی کرتا ہے وہ گویا اس امر کا اظہار
کرتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی راہ میں سب کچھ قربان کر دوں گا۔اس کے بعد دوسرا قدم یہ ہوتا ہے کہ
انسان جس امر کا تصویری زبان میں اقرار کرے عملاً بھی اسے پورا کر کے دکھاوے کیونکہ محض نقل جس
کے ساتھ حقیقت نہ ہو کسی عزت کا موجب نہیں ہوسکتی۔( تفسیر کبیر - جلد ششم سورة الحج زیر آیت لَنْ يُنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَا ؤُهَا صفحه ۵۷)
قربانی،مسائل
مسائل متعلقه ذى الحجه
محکم حضرت
خلیفہ المسیح الثانی
1۔بعد نماز عید قربانی کرنی چاہئے۔قربانی کا وقت عید کی نماز کے بعد شروع ہوتا ہے اور بارہویں
تک اتفاقا ختم ہوتا ہے لیکن بعض کے نزدیک تیرھویں تاریخ کے عصر تک ہے۔

قربانی کے مسائل
2۔قربانی سنت موکدہ ہے جس شخص میں قربانی دینے کی طاقت ہو وہ ضرور کرے۔3 قربانی کا گوشت خواہ خود استعمال کرے چاہے صدقہ کرے اور اس کی کھال اگر گھر میں رکھے تو
ایسی چیز تیار کرائے جس کو عام استعمال کر سکیں۔احمدیوں کو صدرانجمن احمد یہ قادیان میں کھال یا اس کی
قیمت صدقات میں ارسال کرنا چاہئے۔4۔اگر دوسالہ مینڈھایا بکرانہ ملے تو ایک سالہ بھی ہوسکتا ہے اور دنبہ سال سے کم کا بھی ہوتب بھی
جائز ہے۔5۔جو لوگ قربانی کرنے کا ارادہ کریں ان کو چاہئے کہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ سے لے کر قربانی
کرنے تک حجامت نہ کرائیں۔اس امر کی طرف ہماری جماعت کو خاص توجہ کرنی چاہئے کیونکہ عام
لوگوں میں اس سنت پر عمل کرنا مفقود ہو گیا ہے۔الفضل ۲۲ ستمبر ۱۹۱۷ء جلد ۵ صفحه ۲۴)
عید کے احکام یہ ہیں کہ ہر ایک خاندان کی طرف سے بکری کی قربانی ہوسکتی ہے اگر کسی میں
وسعت ہو تو ہر شخص بھی کر سکتا ہے ورنہ ایک خاندان کی طرف سے ایک قربانی کافی ہے۔یہاں خاندان سے تمام دور ونزدیک کے رشتہ دار مراد نہیں بلکہ خاندان کے معنے ایک شخص کے
بیوی بچے ہیں اگر کسی شخص کے لڑکے الگ الگ ہیں اور اپنا علیحدہ کماتے ہیں تو ان پر علیحدہ قربانی فرض
ہے۔اگر بیویاں آسودہ ہوں اور اپنے خاوند سے علیحدہ ان کے ذرائع آمد ہوں تو وہ علیحدہ قربانی کر
سکتی ہیں ورنہ ایک قربانی کافی ہے۔بکرے کی قربانی ایک آدمی کے لیے ہے اور گائے اور اونٹ کی قربانی میں سات آدمی شامل
ہو سکتے ہیں۔ائمہ کا خیال ہے ایک گھر کے لیے ایک حصہ کافی ہے اگر گھر کے سارے آدمی سات حصہ
ڈال لیں تو وہ بھی ہوسکتا ہے ورنہ ایک گھر کی طرف سے ایک حصہ بھی کافی ہے۔الفضل ۱۷ اگست ۱۹۲۲ء جلد ۱۰، صفحہ ۱۳۔خطبہ عید الاضحی)

۱۱۴
قربانی کے مسائل
قربانیوں کے گوشت
قربانیوں کے گوشت کے متعلق یہ حکم ہے کہ یہ صدقہ نہیں ہوتا۔چاہئے کہ خود کھا ئیں دوستوں کو
دیں۔چاہے سکھا بھی لیں۔امیر غریبوں کو دیں۔غریب امیروں کو۔اس سے محبت بڑھتی ہے لیکن
محض امیروں کو دینا اسلام کو قطع کرنا ہے اور محض غریبوں کو دینا اور امیروں کو نہ دینا اسلام میں درست
نہیں۔امیروں کے غریبوں اور غریبوں کے امیروں کو دینے سے محبت بڑھتی ہے اور مذہب کی غرض
جو محبت پھیلانا ہے پوری ہوتی ہے۔الفضل ۱۷ اگست ۱۹۲۲ء ۱۱۷ارستمبر ۱۹۵۱ء۔جلد نمبر ۱۰ نمبر ۱۳)
سوال : کیا قربانی کا گوشت ہندو یا عیسائی یعنی غیر مذاہب کے دوستوں کو دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب :۔خواہ کوئی ہندو ہو یا عیسائی تحفہ دینا جائز ہے۔( الفضل یکم جولائی ۱۹۱۵ء۔جلد نمبر۳۔نمبر۴ )
سوال :۔ایک شخص نے قربانی کا گوشت گھر میں رکھ کر اس کی بڑیاں بنالیں کیا جائز ہے؟
جواب: منع تو نہیں۔حدیثوں میں اس کا ذکر آتا ہے مگر بہتر یہی ہے کہ مسکینوں کو دیا جائے۔الفضل ۱۹؍ دسمبر ۱۹۱۵ء۔جلد نمبر ۳۔نمبر ۷۱ )
قربانی اور صدقہ میں فرق
ابرا نہیمی سنت کے ماتحت مسلمانوں
کو بھی قربانی کا حکم ہے اور اس پر مسلمان ہمیشہ سے عمل کرتے
چلے آئے ہیں مگر چونکہ اس رؤیا کے دونوں پہلو ہیں مندر بھی اور مبشر بھی۔اسی وجہ سے اس قربانی اور
صدقہ میں فرق ہے۔صدقہ کا گوشت انسان کو خود کھانا جائز نہیں۔مگر اس قربانی کا گوشت انسان خود بھی استعمال کر سکتا
ہے اور اپنے دوستوں اور غرباء ومساکین میں بھی تقسیم کیا جاسکتا ہے۔الفضل ۲۰ ستمبر ۱۹۱۹ء۔خطبات عیدین صفحه ۷۲ )

۱۱۵
سوال :۔کیا دوسروں کی طرف سے قربانی ہوسکتی ہے؟
جواب :۔کئی لوگ غریب ہوتے ہیں اس لئے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کوئی شخص
قربانی سے محروم نہ رہ جائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور تھا کہ غرباء امت کی طرف سے ایک
قربانی کر دیا کرتے تھے۔اس طریق کے مطابق میرا قاعدہ یہ ہے کہ اپنی جماعت کے غرباء کی طرف
سے ایک قربانی کر دیا کرتا ہوں۔(الفضل ۱۷ اگست ۱۹۲۲ء)
عقیقه
عقیقہ کے واسطے تاریخ ساتویں مقرر ہے۔تاخیر کرنی ٹھیک نہیں۔ہاں اگر کوئی عذرِ ضروری ہو
تو جائز ہے۔گوشت کے متعلق آدمی کو اختیار ہے کہ جس طرح چاہے عمل میں لاوے۔اصل غرض خون بہانا ہے۔سوال :۔عقیقہ کے بکرے کی عمر کتنی ہو؟
جواب :۔جو قربانی کے جانور کے لئے ہیں ( یعنی میسہ دوندا ) یہ بھی یادر ہے
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ۔( الفضل ۱۸ / مارچ ۱۹۱۶ء)
سوال :۔کیا عقیقہ میں گائے جائز ہے؟
الفضل یکم اپریل ۱۹۱۵ء۔جلد نمبر۲۔نمبر ۱۱۹)
جواب: فرمایا۔اس کی ضرورت ہی کیا ہے۔کیا بکر امل نہیں سکتا۔کئی چیز میں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی
ذات میں رواج اور سنت کا رنگ رکھتی ہیں مثلاً عقیقہ ہی ہے اس میں لڑکے کے لئے دو بکرے اور لڑکی
کے لئے ایک قربانی رکھی گئی ہے اس میں اس لحاظ سے کہ بکرے ذبح کئے جائیں کوئی خاص حکمت
تو نظر نہیں آتی کیونکہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کوئی اس مال سے غرباء کو کپڑے لے دے یا نقد روپیہ ہی

دے دے۔مگر شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی۔یہ ایک رسم کی صورت اختیار کر چکی ہے اور شریعت
ایسی رسموں کو برقرار رکھتی ہے۔اس لئے اسی پر تعامل چاہیئے۔( الفضل ۷ نومبر ۱۹۴۶ء۔نمبر ۲۵۹)

۱۱۹
نماز جنازه
مسئله جنازه
مجلس افتاء نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خط بجواب جناب مولا بخش صاحب سیالکوٹی
مورخه ۲۳/۲/۱۹۰۲ ( جس کا متن آخر میں درج ہے) پر غور کیا ہے اس خط کے علاوہ باقی سب حوالہ
جات مسئلہ جنازہ کی حقیقت مصنفہ مرزا بشیر احمد صاحب میں موجود ہیں ان کو بھی دوبارہ دیکھا گیا۔مجلس کے نزدیک اس خط میں مشتبہ الحال شخص سے مراد ایسا شخص ہے جو اگر چہ با قاعدہ طور پر
جماعت احمدیہ میں داخل نہ ہو مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مکذب بھی نہ ہو بلکہ احمدیوں سے میل
جول رکھتا ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے متعلق ان کی ہاں میں ہاں ملا کر ایک گونہ
تصدیق کرتا ہو ایسے شخص کے جنازہ کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ظاہراً کوئی حرج نہیں
سمجھا۔اگر چہ انقطاع کو بہتر قرار دیا
ہے۔جماعت احمدیہ کا عمل ایسے شخص کے بارہ میں بھی حضور کے ارشاد کے آخری حصہ پر ہے۔یعنی
انقطاع کو بہر حال بہتر خیال کیا گیا ہے۔مناسب حالات میں پہلے حصے پر بھی عمل کرنے میں کچھ حرج
نہیں (جس کی اجازت لی جاسکتی ہے بشرطیکہ امام احمد یوں میں سے ہو۔اگر نماز جنازہ میں امام
احمدی نہ ہوسکتا ہو تو پھر ایسے شخص کے جنازہ کا بھی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خط مؤرخہ ۲۳/۲/۱۹۰۲
جو شخص صریح گالیاں دینے والا ، کافر کہنے والا اور سخت مکذب ہے اس کا جنازہ تو کسی طرح
درست نہیں مگر جس شخص کا حال مشتبہ ہے گویا منافقوں کے رنگ میں ہے۔اُس کے لئے کچھ ظاہراً
حرج نہیں ہے کیونکہ جنازہ صرف دعا ہے اور انقطاع بہر حال بہتر ہے۔فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا
(فیصلہ نمبر ۱۱-۲۲/۷/۱۹۶۳)

۱۲۰
نماز جنازه
احمدیت۔بیعت کی اہمیت
ایک صاحب نے لکھا لوگ مجھے کہتے ہیں اگر اس جماعت میں بیعت کی اور مرگیا تو یہاں پر کوئی
نماز جنازہ بھی نہ پڑھے گا ؟
جواب :۔فرمایا۔اسے لکھ دو جب حق مل گیا تو جنازہ نہ پڑھا جاوے (وہ بھی اہل باطل کی
طرف سے) تو بھی کچھ حرج نہیں۔غیر مبائع کاجنازه
(الفضل ۲۵ / مارچ ۱۹۱۵ء نمبر ۱۱۸)
سوال:۔غیر مبائع جس کا جنازہ غیر احمدی نہ پڑھیں تو کیا ہم احمدی اس کا جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب :۔اگر کسی جگہ پر کوئی غیر مبائع حضرت صاحب کی نبوت کا صاف لفظوں میں منکر نہ ہو بلکہ
تاویل سے کام لیتا ہو اور بد گونہ ہو تو ہماری جماعت کو چاہئے کہ اس کا جنازہ پڑھ دیا کریں۔جبکہ اس
کے ہم خیال جنازہ پڑھنے والے نہ ہوں یا نہ پڑھیں یا کسی کا رشتہ دار یا قریبی نہ ہو۔الفضل ۱۹ رجون ۱۹۱۷ء۔نمبر ۱۰۰)
سوال :۔کیا غیر مبائعین احمدی اصحاب کا جنازہ پڑھ لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب :۔جائز ہے بلکہ اگر کوئی اور جنازہ پڑھنے والا نہ ہو تو واجب ہے۔( الفضل ۲۲ مئی ۱۹۲۲ء۔نمبر ۹۱)
سوال:۔میرے بہنوئی ڈاکٹر ایس ایم عبداللہ انچارج دوو کنگ مشن لندن گو غیر مبائع تھے مگر
بے حد شریف الطبع اور حضور کا ذکر نہایت ادب اور احترام سے کرنے والے۔کیا میں ان کا جنازہ
غائبانہ مولوی صدرالدین صاحب یا کسی غیر مبائع کے پیچھے پڑھ لوں یا الگ پڑھ لوں؟
جواب :۔مولوی صدرالدین صاحب غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھ لیتے ہیں اس لیے ان کے

۱۲۱
نماز جنازه
پیچھے نہ پڑھیں الگ بے شک پڑھ لیں۔میں نے بھی شیخ رحمت اللہ صاحب اور مولوی محمد علی صاحب کا
جنازہ پڑھا تھا۔( فائل مسائل دینی 1۔5۔1953/RP 3684/26۔5۔56)(DP 957/28۔5۔56)(32-A)
غیر احمدی بچے کا جنازہ
سوال :۔ایک صاحب نے عرض کیا کہ غیر مبائع کہتے ہیں کہ غیر احمدی بچے کا جنازہ کیوں نہ پڑھا
جائے۔وہ تو معصوم ہوتا ہے اور کیا یہ مکن نہیں کہ وہ بچہ جوان ہو کر احمدی ہوتا ؟
جواب :۔فرمایا۔جس طرح عیسائی کے بچے کا جنازہ نہیں پڑھا جا سکتا اگر چہ وہ معصوم ہی ہوتا ہے
اسی طرح ایک غیر احمدی بچے کا بھی جنازہ نہیں پڑھا جا سکتا۔جس طرح ایک غیر احمدی بچے کے متعلق
امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ بڑا ہو کر احمدی ہوتا اسی طرح کا امکان ایک عیسائی کے بچے کے متعلق بھی
ہوسکتا ہے۔(الفضل ۲۳ اکتوبر ۱۹۲۳ء۔نمبر ۳۲)
غیر احمدیوں کا جنازہ
کہا جاتا ہے کہ فلاں غیر احمدی کا جنازہ حضرت مسیح موعود نے پڑھایا تھا۔ممکن ہے آپ نے کسی کی
درخواست پر پڑھایا ہو۔لیکن کوئی خدا کی قسم کھا کر کہہ دے کہ میں نے حضرت مسیح موعود کو کہا تھا کہ
فلاں غیر احمدی فوت ہو گیا ہے آپ اس کا جنازہ پڑھ دیں۔اصل بات یہ ہے کہ آپ کو کہا گیا کہ فلاں کا
جنازہ پڑھ دیں اور آپ نے یہ سمجھ کر کہ وہ احمدی ہوگا پڑھ دیا۔اس طرح ہوا ہوگا۔میرے متعلق تو سب
جانتے ہیں کہ میں کسی غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں سمجھتا لیکن مجھے بھی اس طرح کی ایک بات
پیش آئی تھی اور وہ یہ کہ یہاں ایک طالبعلم ہے اس نے مجھے کہا کہ میری والدہ فوت ہوگئی ہے اس کا
جنازہ پڑھ دیں۔میں نے پڑھ دیا بعد میں معلوم ہوا کہ وہ غیر احمدی تھی۔وہ لڑکا مجھ سے اپنی والدہ کے
لیے دعا بھی کراتا رہا کہ وہ احمدی ہو جائے لیکن اس وقت مجھے یادنہ رہا۔اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود

·

آج 10 میں سے 10 باقی