حصہ اوّل
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 12
۱۴۹
زكوة
کرے بلکہ ایسے لوگوں کی بھی جستجو کرے جو نادار ہیں لیکن اپنی ناداری لوگوں پر ظاہر نہیں ہونے دیتے
اور تلاش کر کے ان کی مدد کرے۔تیسری مدخرچ کی والعاملین علیها کے الفاظ میں بیان کی گئی ہے بعض جو لوگ زکوۃ کا انتظام
کرنے پر مقرر ہوں ان
کی تنخواہیں وغیرہ بھی اس سے ادا کی جائیں۔در حقیقت و الـعـامـلـيـن عليها
کے الفاظ میں وسعت ہے۔ملکی فوج بھی عاملین کی ذیل میں آجاتی ہے کیونکہ اگر فوج نہ ہوگی تو ملک
کا امن برقرار نہ رہ سکے گا۔نہ تجارت ہو سکے گی نہ زمینداری اور اگر تجارت و زمینداری نہ ہوگی تو زکوة
کہاں سے آئے گی۔پس زکوۃ کے جمع ہونے میں فوج کا بھی بڑا دخل ہے۔بہر حال زکوۃ کے نظم ونسق
کے کارکن اول درجہ پر عاملین کی ذیل میں آتے ہیں۔( تفسیر کبیر۔جلد دہم، سورۃ الکفرون صفحه ۴۲۶،۴۲۵)
مؤلفة القلوب
چوتھی مد مؤلفۃ القلوب بیان کی گئی ہے۔۔۔مؤلفة القلوب سے مراد وہ لوگ ہیں جن کے دل
اسلام یا اسلامی حکومت کی طرف مائل ہو چکے ہوں۔لیکن کفار کے ملک میں ہونے کی وجہ سے اپنے
اسلام یا اپنی ہمدردی کو پوری طرح ظاہر نہ کر سکتے ہوں اُن کو اسلامی ملک میں لانے یا ان کی دلی حالت کو
قائم رکھنے میں مدد دینے کے لئے بھی زکوۃ کا روپیہ خرچ کیا جا سکتا ہے یا ایسے لوگ جن کے دل اسلام
کی صداقت کے قائل ہوچکے ہیں لیکن اگر وہ اسلام کو ظاہر کردیں تو غیر ممالک میں ان کی ملازمتیں
خطرے میں پڑ جاتی ہیں اور گزارے کی صورتیں ختم ہو جاتی ہیں۔ان کی بھی مدد کی جاسکتی ہے۔مؤلفة القلوب سے یہ مراد ہر گز نہیں کہ کسی کو روپیہ دے کر اسلام کی طرف مائل کیا جائے کیونکہ
اسلام روپیہ دے کر لوگوں کو مسلمان بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔اس کی ذاتی خوبیاں ہی اس کے
پھیلانے کے لئے کافی ہیں۔پانچویں مدفی الرقاب بیان کی گئی ہے یعنی غلاموں کے آزاد کرانے میں بھی زکوۃ کا روپیہ خرچ
۱۵۰
زكوة
کیا جا سکتا ہے۔ابتدائے اسلام میں عرب میں غلامی کا رواج تھا اس لئے ان کے آزاد کر وانے کا حکم تھا
کیونکہ اسلام بیع وشراء والی غلامی کو مطلقاً حرام کرتا ہے لیکن اس کے یہ معنے بھی ہیں کہ اگر کوئی جابر قوم
ظالمانہ طور پر کسی کمزور قوم کو روند ڈالے اور ان کے ملک پر قبضہ کرلے اور ان کو غلام بنالے تو کمزور قوم
کی مدد کی جائے اور ان کو ظالموں کے ہاتھوں سے آزاد کرایا جائے۔اسی طرح اگر کوئی شخص کسی کا قرض
ادا نہ کر سکنے کی صورت مصیبت میں مبتلا ہو تو اس کی زکوۃ کے مال سے گلو خلاصی کرائی جائے۔چھٹی مد غارمین کی بیان کی گئی ہے۔اس کی ذیل میں وہ لوگ آجاتے ہیں جن کو بعض اوقات ایسی
رقوم ادا کرنی پڑ جاتی ہیں جن کے براہ راست وہ ذمہ وار نہیں ہوتے۔مثلاً کسی کی ضمانت دی اور جس
کی ضمانت دی تھی وہ فوت ہو گیا یا کسی اور طرح سے غائب ہو گیا۔تو ضامن کے پاس مال نہ ہو سکنے کی
صورت میں اس کی امداد کی جاسکتی ہے۔اسی طرح اس کی ذیل میں وہ تاجر بھی آسکتے ہیں جن کی تجارت ملک کے لئے مفید ہو۔مگر کسی اتفاقی
حادثہ کی وجہ سے ان کا نقصان ہو جائے اور تجارت بند ہو جانے کا خطرہ ہو۔ایسی صورت میں حکومت
کا فرض ہے کہ وہ ان لوگوں کو روپیہ دے تا کہ وہ اپنی تجارت کو بحال کر کے ملک کو فائدہ پہنچاسکیں۔ساتویں مدفی سبیل اللہ کی ہے۔اس مد میں وہ تمام کام شامل ہیں۔جو قومی یا ملکی تنظیم ،
استحکام، حفاظت یا ان کی ترقی کے لئے کئے جائیں۔اس میں فوجیں بھی شامل ہیں اور تعلیم بھی شامل
ہے۔سڑکیں، ہسپتال اسی قسم کے وہ تمام کام جو صرف کسی فرد کے فائدہ کے لئے نہیں بلکہ تمام قوم
کے لئے ہوتے ہیں۔شامل ہیں۔فقراء، مساکین، عاملین علیہا، مؤلفتہ القلوب اور غار مین کے ذکر
میں درحقیقت فردی امداد کا ذکر ہے۔اور اس کے بعد ابن السبیل کا لفظ رکھ کر یہ بتایا گیا ہے کہ
بعض اوقات ایسے کام پیش آ جاتے ہیں جو کسی فرد کی طرف منسوب نہیں کئے جاسکتے۔بلکہ قوم کی طرف
یا ملک کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور اس قسم کے کاموں میں اجتماعی خرچ ہوتا ہے جو ملک اور ملت
کے استحکام اور ترقی کے لئے کیا جانا ضروری ہوتا ہے چونکہ ایسے خرچ کئی قسم کے ہو سکتے ہیں اس لئے
اس کی تفصیل بیان نہیں کی بلکہ ایک مجمل اور جامع لفظ رکھ دیا تا کہ ضرورت پیش آنے پر ذمہ وارلوگ
اس کو خرچ کرسکیں۔
۱۵۱
زكوة
آٹھویں مدابن السبیل کی ہے۔ابن السبیل کے معنے مسافر کے ہیں۔یعنی مسافروں کی امداد کرنا
حکومت کا فرض ہے۔یعنی سڑکوں کا بنانا اور ان کی مرمت وغیرہ کا خیال رکھنا، مسافر خانے اور ڈاک
بنگلے بنانا اپنے ملک میں سفر کرنے کے لئے معلومات اور سہولتیں بہم پہنچانا۔اس کے متعلق لٹریچر شائع
کرنا تا کہ غیر ملکوں کے لوگ آئیں اور اسلامی حکومت کو دیکھیں اور مسلمان غیر مسلمانوں سے واقف
ہوں اور غیر مسلمان مسلمانوں سے واقف ہوں۔اور سیاحوں کے آنے کی وجہ سے ملک کی دولت
بڑھے اور غیر ملکوں کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کی وجہ سے اسلامی ملک کی ساکھ دوسرے ممالک
میں قائم ہو اور بین الاقوامی تعلقات بہتر ہوں۔گویا یہ سب اغراض ابن السبیل کی مد میں آجاتی ہیں۔( تفسیر کبیر۔جلد دہم ، سورۃ الکفرون صفحه ۴۲۵ تا ۴۲۷)
فرمایا:۔تعجب ہے کہ ہماری انجمن میں زکوۃ کا بھی ایک بجٹ تیار ہوتا ہے۔زکوۃ کا مال جمع
کرنے کے لئے نہیں وہ تو خرچ کرنے کے لئے ہے اور اس کے مصارف اللہ تعالیٰ نے سورۃ التوبہ میں
بتا دیئے ہیں۔(الفضل ۲۲ / جون ۱۹۱۴ء۔جلد ۲۔نمبر ۳)
دوسرا حکم زکوۃ کا ہے اگر کسی کے پاس 52 تولے چاندی یا 40 روپے سال بھر جمع رہیں تو ان پر
ایک روپیہ زکوۃ دے جو مسکینوں، یتیموں اور غریبوں کے لئے ضروری ہے اور جہاں نماز کے ذریعہ
خدا تعالیٰ کا حق ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہاں زکوۃ کے حکم سے بندوں کا حق ادا کرنے کی تاکید ہے۔خدا تعالیٰ خود بھی براہ راست اپنے بندوں کو سب کچھ دے سکتا ہے لیکن اس نے آپ دینے کی بجائے
بندوں کے ذریعہ دینا چاہا ہے تا کہ دینے والے بھی ثواب اور اجر کے مستحق ہوں۔الاز ہار لذوات الخمار صفحه ۲۴، ۲۶، ۲۷)
اگر کسی کے پاس 52 تولے چاندی یا ۴۰ روپے سال بھر تک جمع رہیں تو ان پر ایک روپیہ
زکوۃ دے۔☆☆☆
الفضل ۲۷ /اکتوبر ۱۹۱۷ء۔جلد ۵ - نمبر ۳۴)
۱۵۵
روزه
رؤیت هلال
اس دن مطلع ابر آلود تھا اس لئے چاند دکھائی نہ دیا۔دوسرے دن ہائی سکول کے ایک لڑکے اور دو
مستورات نے شہادت دی کہ ہم نے چاند دیکھا ہے لیکن شہادت میں اختلاف ہونے کی وجہ سے قابل
قبول نہ سمجھی گئی۔حیدر آباد دکن سے بھی چاند دیکھنے کی تارآ ئی تھی لیکن اس پر بھی روزہ افطار کرنے
کا فتویٰ دینا مناسب نہ سمجھا گیا۔الفضل ۲۱/۲۴ جولائی ۱۹۱۷ء۔نمبر ۵۰۶)
هلال عید بوجہ غبار جمعرات
کو دکھائی نہ دیا لیکن بعض شہادتوں کی بناء پر عید جمعہ کے روز کی گئی۔( الفضل ۱۷ راگست ۱۹۱۵ء نمبر ۲۴)
سوال :۔رمضان کا روزہ پیر سے شروع ہے ایک شخص نے اس خیال سے روزہ نہیں رکھا کہ چاند
اتوار کو ابر کے باعث نظر نہیں آیا؟
جواب :۔اس کے عوض رمضان کے بعد رکھ لیوے۔(الفضل ۱۸ جولائی ۱۹۱۶ء۔نمبر۴)
محمد طاہر صاحب سیکرٹری جماعت احمدیہ پاڈانگ کے سوالوں کے جوابات جو حضور ایدہ اللہ نے
اپنے دست مبارک سے تحریر فرمائے۔سوال :۔کیا اس ملک میں جہاں پر عموماً چاند دکھائی نہیں دیتا روزہ اہل فلک کے حساب کے مطابق
رکھا جاسکتا ہے؟
مثلا سماٹرا و جاوا میں عام طور پر لوگ اہل فلک کے حساب کے مطابق روزہ رکھتے ہیں کیونکہ وہاں
پہاڑ اور بادل کی وجہ سے عموماً چاند دکھائی نہیں دیتا۔اور اس ملک میں جہاں پر چھ مہینہ دن اور چھ مہینہ
رات ہوتے ہیں جیسا North Pole میں کس طرح روزہ رکھا جا سکتا ہے۔اگر وہاں بھی روزہ رکھا
جاسکتا ہے تو سحری اور افطار کا کیا حساب ہوگا ؟
۱۵۶
روزه
جواب :۔جہاں چاند نکلتا ہے وہاں یہ حساب ہوگا کہ چاند دیکھنے پر روزہ اور عید ہوا گر ۲۹ دن کے
بعد چاند نکلتا ہے اور اگر ۳۰ دن ہو جائیں تو پھر بغیر دیکھے حساب پر روزہ رکھنا یا عید کرنا اسلامی تعلیم کے
مطابق ہیں۔جہاں چاند نہیں نکلتا وہاں روز ہ ۱۲ گھنٹہ کا دن فرض کر کے ہوگا۔چونکہ بیرونجات سے یہ خبریں پہنچتی ہیں کہ پہلا روزہ ہفتہ کا ہے بلکہ ایک دوست جوالہ آباد کے
علاقہ سے آئے ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ وہاں میں نے خود چاند دیکھا ہے اور لوگوں نے دیکھ کر ہفتہ
کا روزہ رکھا۔اس لئے حضور نے پسند فرمایا کہ جمعرات کے دن بیسویں تاریخ قرار دے کر اسی روز
اعتکاف بیٹھ جاویں۔علاقہ نظام (حیدرآباد دکن ) میں تو جمعہ کے روز پہلا روزہ ہوا۔الفضل ۱۶ را گست ۱۹۱۴ء۔نمبر ۲۶)
ماہ رمضان کی فضیلت۔مسافر کون؟
یہ زمانہ روحانی ترقیات کا ہے اور روحانی ترقیات میں روزے ضروری ہیں اس لئے ان کومت
چھوڑو۔دعاؤں کے ذریعہ قرب تلاش کرو۔ہاں جو بیمار ہیں جن کو عرف میں بیمار کہتے ہیں اور جوسفر
میں ہوں ان کے لئے بھی روزے معاف نہیں۔وہ دوسرے ایام میں رکھیں۔اگر تندرست سے
تندرست شخص بھی طبیب کے پاس جائے تو وہ کوئی نہ کوئی مرض تلاش کر کے بتائے گا۔ایسا مرض نہیں
بلکہ عرف میں جس کو مرض کہتے ہیں وہ مرض ہوتا ہے اور اسی طرح سفر بھی وہ جو اتفاقی طور پر پیش
آئے۔لیکن جو شخص تاجر ہے یا جو غلام ہے اور اس کا کام ہے کہ وہ دورہ کرے یہ سفر نہیں۔سفر اتفاقی سفر کو کہتے ہیں جس کو مستقل سفر پیش رہے وہ مسافر نہیں جیسے پھیری والا۔زمیندار کہتے
ہیں کہ ہمیں کام سخت کرنا پڑتا ہے ہم نہیں روزہ رکھ سکتے سو ان کو معلوم ہو کہ ان کا جو کام ہے اس کا نتیجہ یہ
ہے کہ ان کے لئے جسمانی تکلیف کم ہو گئی ہے۔اس سخت کام کے باعث ان کے پٹھوں کی حس کم ہو گئی
ہے۔تم نے دیکھا ہوگا کہ ایک دماغی کام کرنے والا اگر آپریشن کرائے تو اس کے لئے کلورا فارم کی
۱۵۷
روزه
ضرورت ہوتی ہے اور زمیندار کہہ دیتا ہے کہ کلو را فارم کی ضرورت نہیں۔وجہ یہ کہ دماغی کام کرنے
والے کی جس تیز ہے اور اس کی کمزور۔پس دماغی کام کرنے والے جو ہیں وہ اس محنت کو برداشت نہیں
کر سکتے۔اس لئے دھوپ سے بچ کر کام کرتے ہیں اور زمینداروں کو جسمانی کام کرنا پڑتا ہے اس
لئے اگر وہ روزہ رکھیں تو ان کی سختی پسند حالت کے باعث ان کے لئے کوئی تکلیف نہیں ہو سکتی۔پڑھنے
والا پڑھ کر کمزور ہو گیا ہے اور زمیندار کو مضبوط بنایا گیا ہے اس لئے اس قدرت کے سامان کے ماتحت
زمینداروں کے لئے روزہ کچھ مشکل نہیں۔الفضل ۱۷ رجون ۱۹۲۰ء)
سوال پیش کیا گیا ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے روزہ کے متعلق یہ فتویٰ دیا
ہے
کہ مریض اور مسافر اگر روزہ رکھیں گے تو ان پر حکم عدولی کا فتویٰ لازم آئے گا۔ادھر الفضل میں میرا اعلان شائع کیا گیا ہے کہ احمدی احباب جو جلسہ سالانہ پر آئیں وہ یہاں آکر
روزے رکھ سکتے ہیں مگر جو نہ رکھیں اور بعد میں رکھیں ان پر کوئی اعتراض نہیں۔اس کے متعلق اول تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کوئی فتوی الفضل میں شائع نہیں ہوا ہاں ایک
فتویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا میری روایت سے چھپا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ زمانہ خلافت کے پہلے ایام میں میں سفر میں روزہ رکھنے سے منع کیا کرتا تھا
کیونکہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا تھا کہ آپ مسافر کو روزہ رکھنے کی اجازت نہ
دیتے تھے۔ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ مرزا یعقوب بیگ صاحب رمضان میں آئے اور انہوں نے
روزہ رکھا ہوا تھا لیکن عصر کے وقت جبکہ وہ آئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کہہ کر روزہ کھلا دیا
کہ سفر میں روزہ رکھنا نا جائز ہے۔اس پر اتنی لمبی بحث اور گفتگو ہوئی کہ حضرت خلیفہ اول نے سمجھا کہ
شائد کسی کو ٹھوکر لگ جائے اس لئے آپ ابن عربی کا ایک حوالہ دوسرے دن تلاش کر کے لائے کہ
وہ بھی یہی کہتے ہیں۔اس واقعہ کا مجھ پر یہ اثر تھا کہ میں سفر میں روزہ رکھنے سے روکتا تھا۔اتفاق ایسا ہوا کہ ایک رمضان
۱۵۸
روزه
مولوی عبد اللہ صاحب سنوری یہاں رمضان گزارنے کے لئے آئے تو انہوں نے کہا میں نے سنا ہے
آپ باہر سے یہاں آنے والوں کو روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں مگر میری روایت ہے کہ یہاں ایک
صاحب آئے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا کہ مجھے یہاں ٹھہرنا ہے اس
دوران میں روزے رکھوں یا نہ رکھوں۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہاں آپ روزے
رکھ سکتے ہیں کیونکہ قادیان احمدیوں کے لئے وطن ثانی ہے۔گومولوی عبداللہ صاحب مرحوم حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے بڑے مقرب تھے مگر میں نے صرف ان کی روایت کو قبول نہ کیا اور لوگوں کی
اس بارے میں شہادت کی تو معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام قادیان کی رہائش کے ایام میں
روزہ رکھنے کی اجازت دیتے تھے۔البتہ آنے اور جانے کے دن روزہ رکھنے کی اجازت نہ دیتے
تھے۔اس وجہ سے مجھے پہلا خیال بدلنا پڑا۔اسلامی روزه
الفضل ۴ جنوری ۱۹۳۴ء۔نمبر ۸۰)
وہ علاقے جہاں دن رات ۲۴ گھنٹے سے لمبے ھیں وہ وقت کا اندازہ کریں
اسلامی روزہ بھی دوسرے لوگوں کے روزوں سے مختلف ہے۔ہندوا اپنے روزوں میں
کئی چیزیں
کھا بھی لیتے ہیں پھر بھی ان کا روزہ قائم رہتا ہے۔عیسائیوں کے روزے بھی اسی قسم کے ہیں۔کسی روزے میں گوشت نہیں کھانا کسی میں خمیری
روٹی نہیں کھانی۔اسلامی روزہ نماز کی طرح انفرادی بھی ہے اور اجتماعی بھی۔چنانچہ تمام مسلمانوں کو
ہدایت ہے کہ وہ سال کے مختلف اوقات میں نفلی روزے رکھا کریں مگر رمضان کے مہینہ میں دنیا کے
تمام مسلمانوں کو خواہ وہ کسی گوشہ میں رہتے ہوں ایک وقت میں روزے رکھنے کا حکم ہے۔وہ صبح
پو پھٹنے سے پہلے کھانا کھاتے ہیں اور پھر سارا دن سورج کے ڈوبنے تک نہ کھاتے ہیں نہ پیتے
ہیں۔سورج ڈوبنے کے بعد صبح تک ان کو کھانے پینے کی اجازت ہوتی ہے۔ان سے امید کی جاتی ہے
۱۵۹
روزه
کہ وہ ان دنوں میں جہاں کھانے سے پر ہیز کریں وہاں اپنے نفس کو زیادہ سے زیادہ نیکی پر قائم کرنے
کی کوشش کریں۔کیونکہ روزہ انہیں یہ سبق دیتا ہے کہ جب تم خدا کے لئے حلال چیزوں
کو چھوڑ دیتے ہو
تو حرام چیزوں
کو چھوڑ نا تمہارے لئے بدرجہ اولیٰ ضروری ہے۔یہ روزے تمام ایسے ممالک میں جہاں
دن چوبیس گھنٹے سے کم ہے اور جہاں رات اور دن چوبیس گھنٹے کے اندر الگ الگ وقتوں میں ظاہر
ہوتے ہیں اس شکل میں ہیں جو اوپر بیان کی گئی ہے لیکن جن ملکوں میں رات اور دن چوبیس گھنٹوں سے
لمبے ہو جاتے ہیں ان علاقوں میں رہنے والوں کے لئے صرف وقت کا اندازہ کرنے کا حکم ہے۔(دیباچہ تفسیر القرآن صفحه ۲۹۵)
مسائل رمضان
بعد اجازت و نظرثانی خلیفه (ثانی
ا۔چاند کے بارہ میں تارخبر معتبر ہے۔اعتبار کی وہی صورت ہے جو عام معاملات میں ہوتی
ہے۔ایک شہر والوں
کا چاند دیکھنا دوسروں پر حجت ہے جب تک اختلاف مطالع نہ ہو۔۲۔روزے کے لئے نیت ضروری ہے۔بغیر نیت روزے کا ثواب نہیں۔نیت دل کے ارادے
کا نام ہے۔(ب) افق مشرق پر سیاہ دھاری سے سفید دھاری شمالاً جنو با ظاہر ہونے تک کھانا پینا جائز ہے۔اگر اپنی طرف سے احتیاط ہو اور بعد میں کوئی کہے کہ اس وقت سفیدی ظاہر ہو گئی تھی۔تو روزہ
ہو جاتا ہے۔( ج ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا کھانے اور نماز فجر میں پچاس آیت پڑھنے تک وقفہ ہوتا تھا۔(د) پو پھٹنے کے بعد تک جنبی رہنا منع نہیں۔۔اپنی بیوی کے بوسے، مباشرت بغیر جماع، احتلام ،مسواک خشک یا تر ، آنکھوں میں دوائی
ڈالنے، خوشبو سونگھنے، بلغم حلق میں چلے جانے ، گردو غبار حلق میں پڑ جانے کلی کرنے ، بھول
۱۶۰
روزه
کر کھا پی لینے سے روزہ نہیں ٹو تھا۔سرمہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے۔دن
کولگا نا مکروہ ہے۔۴۔جماع ( خواہ بغیر انزال ہو ) کلی کرتے ہوئے پانی اندر چلے جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔عمداً جماع سے ۶۰ روزے یا ساٹھ مسکینوں کا کھانا کھلانا ضروری ہے۔جسے غروب آفتاب کے متعلق
غلطی کا علم بعد میں معلوم ہو وہ اس روزہ کو پھر رکھے۔۵- بیهوشی، جمل، ارضاع ( دودھ پلانا ) جیل خانہ عذر ایسے ہیں کہ بعد میں لازم ہے۔حاملہ
مرضعہ کو وقت نہ ملے تو فدیہ طعام مسکین دے۔مسافر دوسرے وقت میں روزہ رکھے۔سات کوس سفر
ہے۔مگر جس کا فرض منصبی یا پیشہ سفر ہو وہ مسافر نہیں۔مریض صحت یاب ہوکر روزہ رکھے۔مرض کی
تحدید نہیں۔دائم المریض شیخ فانی ہر روزہ پر ایک مسکین کو دونوں وقت کھانا کھلائے۔کھانا اپنی حیثیت
کو مد نظر رکھ کر مہینے کے خرچ کا اوسط جو ایک دن پر پڑے۔جو کام بطور پیشہ کئے جاتے ہیں ان کے عذر
سے روزہ چھوڑنے کا حکم نہیں۔عورت بحالت حیض روزہ نہ رکھے بعد میں قضا کرے۔استحاضہ والی روزہ رکھے۔۶۔روزہ کھولنے کے وقت یہ دعا پڑھی جاوے۔اللهم لك صمت وعلى رزقك افطرت ذهب الظمأ وابتلت العروق
ے۔روزہ طاق کھجور سے یا پانی سے کھولنا مستحب ہے۔( الفضل ۲۸ / جولائی ۱۹۱۴ء۔نمبر ۱۸)
کن لوگوں پر روزہ رکھنا فرض هے
ان ایام میں ہم پر بعض ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں یعنی پو پھٹنے سے لے کر تمام وہ عاقل بالغ
جو بیمار نہ ہوں، بچے کمزور اور بوڑھے نہ ہوں یا پھر حائضہ ، حاملہ یا دودھ پلانے والی عورتیں جو گو بیمار نہ
ہوں لیکن روزہ کو برداشت نہ کر سکتی ہوں عام طور پر اکثر عورتوں کو حمل یا دودھ پلانے کی حالت میں
۱۶۱
روزه
غیر معمولی تکلیف کا امکان ہوتا ہے یا پھر مسافر کے سوا باقی سب کے لئے غروب آفتاب تک روزہ رکھنا
فرض ہے۔(الفضل ۳۱ - ۳۰ء۔نمبر ۸۸)
مریض روزه نه رکهے - فدیه روزه
رمضان کے لئے یہ شرط ہے کہ اگر انسان مریض ہو خواہ وہ مرض لاحق ہوا ہو یا ایسی حالت میں ہو
جس میں روزہ رکھنا یقیناً مریض بنا دے گا۔جیسے حاملہ یا دودھ پلانے والی عورت یا ایسا بوڑھا شخص جس
کے قومی میں انحطاط شروع ہو چکا ہے یا پھر اتنا چھوٹا بچہ جس کے قومی نشو ونما پا رہے ہیں تو اسے روزہ
نہیں رکھنا چاہئے اور ایسے شخص کو اگر آسودگی حاصل ہو تو ایک آدمی کا کھانا کسی کو دے دینا چاہئے
اور اگر یہ طاقت نہ ہو تو نہ سہی ایسے شخص کی نیت ہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کے روزہ کے برابر ہے۔اگر روک عارضی ہو اور بعد میں وہ دور ہو جائے تو خواہ فدیہ دیا ہو یا نہ دیا ہوروزہ بہر حال رکھنا ہوگا۔فدیہ دے دینے سے روزہ اپنی ذات میں ساقط نہیں ہوتا بلکہ یہ تو محض اس بات کا بدلہ ہے کہ
ان دنوں میں باقی مسلمان کے ساتھ مل کر اس عبادت کو ادانہیں کرسکتا۔یا اس بات کا شکرانہ کہ اللہ
تعالیٰ نے مجھے یہ عبادت کرنے کی توفیق بخشی ہے۔کیونکہ روزہ رکھ کر بھی فدیہ دینا مسنون ہے
اور نہ رکھ کر بھی۔روزہ رکھ کر جوفد یہ دیتا ہے وہ زیادہ ثواب کا مستحق ہوتا ہے کیونکہ روزہ رکھنے کی توفیق پانے پر
خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے اور جو روزہ رکھنے سے معذور ہو وہ اپنے اس عذر کی وجہ سے دیتا ہے آگے یہ
عذر دو قسم کے ہوتے ہیں عارضی اور مستقل۔ان دونوں حالتوں میں فدیہ دینا بھی چاہئے۔پھر جب
عذر دور ہو جائے تو روزہ بھی رکھنا چاہئے۔غرضیکہ خواہ کوئی فدیہ بھی دیدے لیکن سال دو سال، تین
سال بعد جب بھی صحت اجازت دے اسے پھر روزہ رکھنا ہوگا۔سوائے اس صورت کے کہ پہلے مرض
عارضی تھا اور صحت ہونے کے بعد وہ ارادہ ہی کرتا رہا کہ آج رکھتا ہوں، کل رکھتا ہوں کہ اس دوران
۱۶۲
روزه
میں اس کی صحت پھر مستقل طور پر خراب ہو جائے۔باقی جو بھی طاقت رکھتا ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ دوسرے ایام میں روزے رکھے۔روزہ رکھنے کی عمر
الفضل ا ر ا گست ۱۹۴۵ء)
میں نے دیکھا ہے عام طور پر لوگ ایک پہلو کی طرف لگ جاتے ہیں کئی ہیں جو نمازوں میں
سست ہیں اور باقاعدہ وقت پر نمازیں ادا نہیں کرتے۔کئی جو نماز تو پڑھتے ہیں لیکن باجماعت
نماز نہیں پڑھتے یا کم از کم با جماعت نماز ادا کرنے کا ان
کو خیال نہیں ہوتا۔لیکن روزوں کے ایام میں وہ
روزوں کی ایسی پابندی کریں گے کہ خواہ ڈاکٹر بھی ان کو کہہ دے کہ تمہارے حق میں روزہ اچھا نہیں
اور تم خطرے میں پڑ جاؤ گے تب بھی روزہ ترک نہیں کریں گے حتی کہ بیماری میں روزہ رکھیں گے۔روزہ رکھنے کی عمر:۔پھر کئی ہیں جو چھوٹے بچوں سے بھی روزہ رکھواتے ہیں حالانکہ ہر ایک فرض
اور حکم کے لئے الگ الگ حدیں اور الگ الگ وقت ہوتا ہے۔ہمارے نزدیک بعض احکام کا زمانہ
چار سال کی عمر سے شروع ہو جاتا ہے اور بعض ایسے ہیں جن کا زمانہ سات سال سے بارہ سال تک ہے
اور بعض ایسے ہیں جن کا زمانہ پندرہ یا اٹھارہ سال کی عمر سے شروع ہوتا ہے۔میرے نزدیک روزوں
کا حکم پندرہ سال سے اٹھارہ سال تک کی عمر کے بچے پر عائد ہوتا ہے اور یہی بلوغت کی حد ہے۔بچوں کو روزہ رکھانا:۔میرے نزدیک اس سے پہلے بچوں سے روزے رکھوانا ان کی صحت پر بہت
بُرا اثر ڈالتا ہے کیونکہ وہ زمانہ ان کے لئے ایسا ہوتا ہے جس میں وہ طاقت اور قوت حاصل کر رہے
ہوتے ہیں۔پس اس زمانہ میں کہ وہ طاقت اور قوت کے ذخیرہ کو جمع کر رہے ہوتے ہیں اس وقت ان
کی طاقت کو دبانا اور بڑھنے نہ دینا ان کے لئے سخت مضر ہے۔بارہ سال کی کم عمر کے بچے سے روزہ رکھوانا تو میرے نزدیک ایک جرم ہے اور بارہ سال سے
پندرہ سال کی عمر کے بچے کو اگر کوئی روزہ رکھواتا ہے تو غلطی کرتا ہے۔پندرہ سال کی عمر سے روزہ رکھنے
کی عادت ڈالنی چاہئے اور اٹھارہ سال کی عمر میں روزے فرض سمجھنے چاہئیں۔
۱۶۳
روزه
مجھے یاد ہے جب ہم چھوٹے تھے ہمیں بھی روزہ رکھنے کا شوق ہوتا تھا مگر حضرت مسیح موعود علیہ
السلام ہمیں روزہ نہیں رکھنے دیتے تھے۔اور بجائے اس کے کہ ہمیں روزہ رکھنے کے متعلق کسی قسم کی
تحریک کرنا پسند کریں ہمیشہ ہم پر روزہ کا رعب ڈالتے تھے۔تو بچوں کی صحت کو قائم رکھنے اور ان کی قوت بڑھانے کے لئے روزہ رکھنے سے انہیں روکنا
چاہئے۔اس کے بعد جب ان پر وہ زمانہ آجائے جب وہ اپنی قوت کو پہنچ جائیں جو پندرہ سال کی عمر
کا زمانہ ہے تو پھر ان سے روزے رکھوائے جائیں اور وہ بھی آہستگی کے ساتھ۔پہلے سال جتنے رکھیں
دوسرے سال اس سے کچھ زیادہ اور تیسرے سال اس سے زیادہ رکھوائے جائیں۔اس طرح بتدریج
اس وقت ان کو روزہ کا عادی بنایا جائے۔روزہ نہ رکھنے والے:۔اس کے مقابل میں میرے نزدیک ایسے لوگ بھی ہیں جو روزہ کو بالکل
معمولی حکم تصور کرتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی وجہ کی بناء پر روزہ ترک کر دیتے ہیں بلکہ اس خیال سے بھی
کہ ہم بیمار ہو جائیں گے روزہ چھوڑ دیتے ہیں حالانکہ یہ کوئی عذر نہیں کہ آدمی خیال کرے میں بیمار
ہو جاؤں گا۔میں نے تو آج تک کوئی ایسا آدمی نہیں دیکھا جو یہ کہہ سکے کہ میں بیمار نہیں ہوں گا۔پس
بیماری کا خیال روزے ترک کرنے کی جائز وجہ نہیں ہو سکتا۔پھر بعض اس عذر پر روزہ نہیں رکھتے کہ
انہیں بہت بھوک لگتی ہے حالانکہ کون نہیں جانتا کہ روزہ رکھنے سے بھوک لگتی ہے جو روزہ رکھے گا اس
کو ضرور بھوک لگے گی۔روزہ تو ہوتا ہی اس لئے ہے کہ بھوک لگے اور انسان اس بھوک کو برداشت
کرے۔جب روزہ کی یہ غرض ہے تو پھر بھوک کا سوال کیسا۔پھر کئی ہیں جو ضعف ہو جانے کے خیال سے روزہ نہیں رکھتے۔حالانکہ کوئی بھی ایسا آدمی نہیں جس
کو روزہ رکھنے سے ضعف نہ ہوتا ہو۔جب وہ کھانا پینا چھوڑ دے گا تو ضرور ضعف بھی ہوگا اور ایسا آدمی
کوئی نہیں ملے گا جو روزہ رکھے اور ضعف نہ ہو۔(الفضل ۱۱ر اپریل ۱۹۲۵ء۔نمبر ۱۱۳)
سوال:۔پوچھا گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام چونکہ بیمار رہتے تھے کیا روزہ رکھتے تھے؟