حصہ اوّل

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 3

۲۹
نماز
اس
اور
متعلقه مسائل

۳۱
اسلام کاسب سے بڑا رُکن نماز ھے
نماز سے متعلقہ مسائل
شریعت کے جو موٹے موٹے احکام مثلاً نماز ، حج ، زکوۃ وغیرہ ہیں ان میں سے سب
سے بڑا رکن نماز ہے۔جو شخص اس بڑے رکن یعنی نماز کا تارک ہے وہ درحقیقت اسلام کا
تارک ہے اور جب تک وہ نماز نہیں پڑھتا تب تک وہ جھوٹا اور منافق ہے۔اس کا اور
کاموں میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔اس کا بخشش کرنا ، اس کا چندہ دینا اور دینی کام کرنا خدا
کے حضور کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔میں نے تو جہاں تک غور کیا ہے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ جو شخص نماز پڑھتا ہے
خواہ وہ عیبوں میں کہاں تک نکل جائے اس کے لئے پھر بھی بچاؤ اور نجات کی صورت
ہے لیکن جو شخص نماز نہیں پڑھتا وہ خواہ کس قدر بھی اور نیکیاں بجالائے اس کے لئے
پھر بھی خطرہ ہے۔میرے نزدیک تو جو شخص سال میں ایک نماز بھی چھوڑتا ہے اس کا وہ تارک ہے بلکہ پندرہ سال
میں بھی اگر ایک دفعہ نماز چھوڑی ہے تو وہ تارک ہے کیونکہ نماز میں ایک ایسا لطف و سرور ہے کہ اس کی
وجہ سے وہ کبھی کوئی نماز نہیں چھوڑ سکتا۔جب سے وہ ایک دفعہ تو بہ کر لیتا ہے پھر اس کے بعد اگر ایک
بھی نماز چھوڑتا ہے تو وہ تارک کہلائے گا۔نماز جو ہے وہ پہلا قدم ہے عبودیت کا۔جو شخص کبھی کبھی نماز چھوڑ دیتا ہے وہ یہودیوں اور ضالین
میں شمار ہوگا۔جو شخص نماز چھوڑتا ہے میں اس کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کو کبھی ایمان کی موت نصیب نہ
ہوگی۔موت سے پہلے کوئی ضرور ایسا حادثہ ا سے پیش آجائے گا کہ جس کی وجہ سے وہ ایمان سے محروم
ہوگا اور اس طرح بے ایمان ہو کر مرے گا۔(الفضل ۲۸ ستمبر ۱۹۲۳ء)

نماز سے متعلقہ مسائل
فلسفه نماز
چونکہ نماز خدا تعالیٰ کی ملاقات کا ایک ذریعہ ہے اس لئے اسلام نے یہ ضروری قرار دیا ہے کہ
انسان تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد خدا تعالیٰ کا نام لے اور نماز کے لئے کھڑا ہو جائے خواہ جنگ
ہورہی ہو ، دشمن گولیاں برسا رہا ہو ، پانی کی طرح خون بہہ رہا ہو پھر بھی اسلام یہ فرض قرار دیتا ہے کہ
جب نماز کا وقت آجائے تو اگر ممکن ہو مومن اسی وقت اللہ کے حضور جھک جائے۔بے شک جنگ کی وجہ
سے
نماز کی ظاہری شکل بدل جائے گی لیکن یہ جائز نہیں ہوگا کہ نماز میں ناغہ کیا جائے۔مگر آج کل مسلمانوں
میں جہاں اور بہت سی خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں وہاں ان میں ایک نقص یہ بھی پیدا ہو گیا ہے کہ وہ ریل میں
آرام سے بیٹھے ، سفر کر رہے ہوں گے مگر نماز نہیں پڑھیں گے اور جب پوچھا جائے کہ تم نماز کیوں نہیں
پڑھتے ؟ تو کہیں گے سفر میں کپڑوں کے پاک ہونے کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا اس لئے ہم نماز نہیں پڑھتے۔حالانکہ سفر تو الگ رہا میر اعقیدہ تو یہ ہے کہ اگر سر سے پیر تک کسی شخص کے کپڑے پیشاب میں ڈوبے ہوئے
ہوں اور اس کے پاس اور کپڑے نہ ہوں جن کو بدل سکے اور نماز کا وقت آجائے تو وہ انہی پیشاب آلودہ
کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ لے۔یا اگر پردہ ہے تو کپڑے اتار کر ننگے جسم کے ساتھ نماز پڑھ لے اور یہ
پرواہ نہ کرے کہ اس کے کپڑے پاک نہیں، یا جسم پر کوئی کپڑا نہیں کیونکہ نماز کی اصل غرض یہ ہے کہ تھوڑے
تھوڑے وقفہ کے بعد خدا تعالیٰ کا نام لیا جائے اور اس طرح اس کی یاد کو اپنے دل میں تازہ کیا جائے۔جس
طرح گرمی کے موسم میں تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد انسان ایک ایک دو دو گھونٹ پانی پیتا رہتا ہے تا کہ اس
کا گلا تر رہے اور اس کے جسم کو طراوت پہنچتی رہے۔اسی طرح کفر اور بے ایمانی کی گرمی میں انسانی روح
کو حلاوت اور تر و تازگی پہنچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعدنماز مقرر کی ہے تا کہ وہ
گرمی اس کی روح کو جھلس نہ دے اور اس کی روحانی طاقتوں کو مضمحل نہ کر دے۔(تفسیر کبیر۔جلد ہفتم سوره عنکبوت صفحه۶۵۰)

۳۳
نماز سے متعلقہ مسائل
مدارج نماز
یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ نماز کی پابندی کئی رنگ کی ہوتی ہے۔سب سے پہلا درجہ جس سے
اُتر کر اور کوئی درجہ نہیں یہ ہے کہ انسان بالالتزام پانچوں وقت کی نمازیں پڑھے۔جو مسلمان پانچ
وقت کی نمازیں پڑھتا ہے اور اس میں کبھی ناغہ نہیں کرتا وہ ایمان کا سب سے چھوٹا درجہ حاصل
کر لیتا ہے۔دوسرا درجہ نماز کا یہ ہے کہ پانچوں نمازیں وقت پر ادا کی جائیں۔جب کوئی مسلمان پانچوں
نماز وقت پر ادا کرتا ہے تو وہ ایمان کی دوسری سیڑھی پر قدم رکھ لیتا ہے۔پھر تیسرا درجہ یہ ہے کہ نماز باجماعت ادا کی جائے۔باجماعت نماز کی ادائیگی سے انسان ایمان کی
تیسری سیڑھی پر چڑھ جاتا ہے۔پھر چوتھا درجہ یہ ہے کہ انسان نماز کے مطالب کو سمجھ کر ادا کرے۔جو شخص ترجمہ نہیں جانتاوہ ترجمہ
سیکھ کر نماز پڑھے اور جو تر جمہ جانتا ہو وہ ٹھہر ٹھہر کر نماز کو ادا کرے یہاں تک کہ وہ سمجھ لے کہ میں نے
نماز کو کما حقہ ادا کیا ہے۔پھر پانچواں درجہ نماز کا یہ ہے کہ انسان نماز میں پوری محویت حاصل کرے اور جس طرح غوطہ زن
سمندر میں غوطہ لگاتے ہیں اسی طرح وہ بھی نماز کے اندر غوطہ مارے۔یہاں تک کہ وہ دو میں سے ایک
مقام حاصل کر لے۔یا تو یہ کہ وہ خدا کو دیکھ رہا ہو اور یا یہ کہ وہ اس یقین کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہو کہ
خدا تعالیٰ اُسے دیکھ رہا ہے۔۔۔۔اس کے بعد چھٹا درجہ ایمان کا یہ ہے کہ نوافل پڑھے جائیں۔یہ نوافل پڑھنے والا گویا خدا تعالیٰ
کے حضور یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں نے فرائض کو تو ادا کر دیا ہے مگر ان فرائض سے میری تسلی نہیں ہوئی
اور وہ کہتا ہے کہ اے خدا میں یہ چاہتا ہوں کہ میں ان فرائض کے اوقات کے علاوہ بھی تیرے دربار میں
حاضر ہوا کروں۔۔۔۔

۳۴
نماز سے متعلقہ مسائل
ساتواں درجہ ایمان کا یہ ہے کہ انسان نہ صرف پانچوں نمازیں اور نوافل ادا کرے بلکہ رات کو بھی
تہجد کی نماز پڑھے۔سیہ وہ سات درجات ہیں جن سے نماز مکمل ہوتی ہے اور ان درجات کو حاصل کرنے والے
وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے متعلق حدیث میں آتا ہے کہ خدا تعالیٰ رات کے وقت عرش سے
اُترتا ہے اور اس کے فرشتے پکارتے ہیں کہ اے میرے بندو خدا تعالیٰ تمہیں ملنے کے لئے آیا
ہے۔اُٹھو اور اس سے مل لو۔( تفسیر کبیر، جلد ششم ، سوره مومنون صفحه ۱۳۵، ۱۳۶ ملخصا)
نماز کی اهمیت
اسلام کا پہلا رکن نماز ہے۔کوئی مسلمان نہیں جو اس کے حکم سے مستثنی ہو۔جس وقت سے بچہ
کو ہوش آتی ہے یعنی سات برس کی عمر سے اس فرض کی ادائیگی کی تاکید شروع ہوتی ہے اور والدین
کو حکم ہے کہ سات برس کی عمر سے بچہ کو تاکید کریں۔دس برس کی عمر میں تو پھر بہت تاکید ہے۔بلوغت کے بعد بیماری، تندرستی، سفر، حضر ہر حالت میں یہ فرض لازم رہتا ہے اور کسی پر سے
ساقط نہیں ہوتا۔(الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۱۳ء)
نماز تو رکن اسلام ہے جو نماز نہیں پڑھتا وہ خدا کے نزدیک مسلمان نہیں۔سینما اپنی ذات میں ناجائز
نہیں۔اس میں نا جائز بات ہو تو نا جائز ہے۔مگر جو دین کی خدمت نہیں کرتا اور سینما دیکھتا ہے وہ برا کرتا ہے۔( الفضل ۲۲ مئی ۱۹۲۲ء)
نماز کی پابندی
اول نماز ہے اس کی پابندی نہایت ضروری ہے۔عام طور پر عورتوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ چھوٹی

۳۵
نماز سے متعلقہ مسائل
عمر میں کہتی ہیں ابھی بچپن ہے جو ان ہو کر نماز پڑھیں گی۔جب جوان ہوتی ہیں تو بچوں کے عذر کر دیتی
ہیں اور جب بوڑھی ہو جاتی ہیں تو کہتی ہیں اب تو چلا نہیں جا تا نماز کیا پڑھیں۔گویا اُن کی عمر ساری
یونہی گزر جاتی ہے۔نماز کوئی ورزش نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی عبادت ہے اس لئے اسے سمجھ کر اور اچھی طرح جی لگا کر
پڑھنا چاہئے۔اور کوئی نماز سوائے ان ایام کے جن میں نہ پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے نہیں چھوڑنی
چاہئے۔کیونکہ نماز ایسی ضروری چیز ہے کہ اگر سال میں ایک دفعہ بھی جان بوجھ کر نہ پڑھی جائے تو
انسان مسلمان نہیں رہتا۔پس جب تک ہر ایک مسلمان مرد اور عورت پانچوں وقت بلا ناغہ نمازیں نہیں
پڑھتے وہ مسلمان نہیں ہو سکتے۔الازھار لذوات الخمار صفحه ۴۱ ۴۲)
اوّل نماز ہے جس کا ادا کرنا نہایت ضروری ہے مگر اس میں نہایت سستی کی جاتی ہے اور خاص کر
عورتیں بہت سست نظر آتی ہیں۔کئی قسم کے عذر پیش کیا کرتی ہیں مثلا یہ کہ میں بچہ والی جو ہوئی۔کپڑے کس طرح پاک رکھوں کہ نماز پڑھوں لیکن کیا کپڑے پاک رکھنا کوئی ایسی مشکل بات ہے
جو ہو ہی نہیں سکتی۔ایسی تو نہیں ہے۔اگر احتیاط کی جائے تو کپڑے پاک رہ سکتے ہیں لیکن اگر احتیاط
نہیں کی جاسکتی تو کیا یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ ایک جوڑا ایسا بنا لیا جائے جو صرف نماز پڑھنے کے وقت پہن
لیا جائے اور اگر کوئی عورت ایسی ہی غریب ہے کہ دوسرا جوڑ انہیں بنا سکتی تو اُسے بھی نماز معاف نہیں
ہے وہ پلید کپڑوں میں ہی پڑھ لے۔اول تو انسانیت چاہتی ہے کہ انسان پاک وصاف رہے اس لئے اگر کپڑا نا پاک ہو جائے تو اسے
صاف کر لینا چاہئے لیکن اگر فرض کر لیا جائے کہ کوئی ایسی صورت ہے جس میں صاف نہیں کیا جاسکتا
تو بھی نماز نہیں چھوٹ سکتی۔الازھار لذوات الخمار صفحه ۲۳ تا ۲۶۔ایڈیشن دوئم)

۳۶
نماز سے متعلقہ مسائل
تارك نماز
قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا يُقِيمُوا الصَّلوةَ تو انہیں کہہ دو کہ وہ نمازوں کو ہمیشہ اور باشرائط
ادا کیا کریں اور اپنے مالوں کو چھپ چھپ کر اور ظاہراً بھی خرچ کیا کریں۔اس حکم سے میرے نزدیک یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ جو شخص ایک نماز بھی جان بوجھ کر چھوڑتا ہے وہ نمازی نہیں کہلا سکتا۔(تفسیر کبیر جلد سوم ،سورہ ابراہیم صفحه ۴۷۹)
نماز كاترك گناه هے
يُقِيمُونَ الصَّلوة
دوسرے معنے اقامہ کے اعتدال اور درستی کے ہیں۔ان معنوں کی رو سے يُقِيمُونَ الصَّلوة
کے یہ معنے ہیں کہ متقی نماز کو اس کی ظاہری شرائط کے مطابق ادا کرتے ہیں اور اس کے لئے جو قواعد
مقرر کئے گئے ہیں ان کو توڑتے نہیں۔مثلاً تندرستی میں یا پانی کی موجودگی میں وضو کر کے نماز پڑھتے
ہیں اور وضو بھی ٹھیک طرح ان شرائط کے مطابق ادا کرتے ہیں جو اس کے لئے شریعت نے مقرر کی
ہیں۔اسی طرح صحیح اوقات میں نماز ادا کرتے ہیں۔نماز میں قیام، رکوع سجدہ ، قعدہ کو عمدگی سے ادا
کرتے ہیں۔مقررہ عبارات اور دعا ئیں اور تلاوت اپنے اپنے موقع پر اچھی طرح اور عمدگی سے
پڑھتے ہیں۔غرض تمام ظاہری شرائط کا خیال رکھتے ہیں اور انہیں اچھی طرح بجالاتے ہیں۔( تفسیر کبیر جلد اول، سوره بقره صفی ۱۰۵،۱۰۴)
جولوگ درمیان میں نماز چھوڑتے رھتے ھیں ان کی سب
نمازیں رڈ ھوجاتی ہیں
اقامۃ الصلواۃ کے معنے باقاعدگی سے نماز ادا کرنے کے ہیں۔کیونکہ قام علی الامر کے معنے کسی چیز
پر ہمیشہ قائم رہنے کے ہیں۔پس يُقِيمُونَ الصَّلوة کے یہ معنے ہوئے کہ نماز میں ناغہ نہیں کرتے۔ایسی
نماز جس میں ناغہ کیا جائے اسلام کے نزدیک نماز ہی نہیں کیونکہ نماز وقتی اعمال سے نہیں بلکہ اسی وقت مکمل

۳۷
نماز سے متعلقہ مسائل
عمل سمجھا جاتا ہے جبکہ تو بہ یا بلوغت کے بعد کی پہلی نماز سے لے کر وفات سے پہلے کی آخری نماز تک اس
فرض میں ناغہ نہ کیا جائے۔جو لوگ درمیان میں نمازیں چھوڑتے رہتے ہیں ان کی سب نمازیں ہی رڈ
ہو جاتی ہیں۔پس ہر مسلمان کا فرض ہے کہ جب وہ بالغ ہو یا جب اسے اللہ تعالیٰ توفیق دے اس وقت سے
موت تک نماز کاناغہ نہ کرے کیونکہ نماز خدا تعالیٰ کی زیارت
کا قائم مقام ہے اور جو شخص اپنے محبوب کی
زیارت سے گریز کرتا ہے وہ اپنے عشق کے دعوی کے خلاف خود ہی ڈگری دیتا ہے۔( تفسیر کبیر۔جلد اول ، سورہ بقرہ صفحه ۱۰۴)
باجماعت نماز نہ پڑھنے والا منافق هے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ساری نمازوں میں شامل نہ ہونے والا تو الگ رہا صبح
اور عشاء کی نمازوں میں شامل نہ ہونے والا بھی منافق ہے۔(الفضل ۲۶ نومبر ۱۹۲۵ء۔خطبہ جمعہ )
نماز سب سے مقدم ھے
دنیا میں نیکی کے اور بھی بہت سے کام ہیں لیکن نماز کو خدا تعالیٰ نے سب سے مقدم قرار دیا ہے
اور سوائے اس کے کہ کوئی معذوری ہو یا کوئی ہنگامی کام پڑ جائے نمازوں کے اوقات میں مسجد میں
آنا نہایت ضروری ہے۔ہنگامی کاموں سے مراد یہ ہے کہ مثلا کسی جگہ آگ لگ گئی ہو تو اس وقت آگ
بجھانا ضروری ہوگا۔نماز بعد میں ادا کر لی جائے گی۔لیکن اس قسم کے استثنائی حالات کے بغیر جوشخص
نماز با جماعت کی ادائیگی میں کوتاہی کرتا ہے وہ ایک بہت بڑے جرم کا مرتکب ہوتا ہے۔( تفسیر کبیر۔جلد ہفتم ،سورہ نمل صفحه ۳۳۰)
باجماعت نمازنہ اداکرنے والے کو جماعت سے خارج
کردیاجائے
ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ جن احکام شرعی پر سزادی جائے گی وہ ایسے ہوں گے جو نصوص سے

نماز سے متعلقہ مسائل
ثابت ہوں۔ایسے نہیں جن کا اجتہاد سے تعلق ہو ، میں نے مناسب سمجھا ہے کہ پہلے ایک مسئلہ لیا جائے
اور وہ مسئلہ نماز ہے۔اس کی سختی سے پابندی کرائی جائے جو پابندی نہ کر سکے ایک مدت معینہ کے بعد
اس کو علیحدہ کر دیا جائے۔میں دیکھتا ہوں کہ ایک جماعت ایسے لوگوں کی ہو گئی ہے جو نظر آتی ہے اور وہ نماز میں سست ہے۔بعض لوگ ایسے ہیں جو بالکل نماز پڑھتے ہی نہیں، بعض سست ہیں، بعض باجماعت نماز کے تارک ہیں۔اب میں اعلان کرتا ہوں کہ وہ سب لوگ با قاعدہ ہو جائیں اور ستی کو چھوڑ دیں اور نماز باجماعت
ادا کیا کریں۔جو عمیل نہ کرسکیں تین مہینہ تک ہم ان کا انتظار کریں گے اور اس کے بعد دو با تیں ہوں گی۔اول
یہ کہ وہ ہمیں قرآن وحدیث سے ثابت کر دیں کہ نماز با قاعدہ ادانہ کرنا ان کے لئے نہیں ہے۔اگر وہ ثابت نہ
کر سکیں تو پھر ہم یہ کریں گے ہم اعلان کر دیں گے کہ فلاں فلاں لوگ چونکہ ہم پر یہ ثابت نہیں کر سکے کہ
نماز با جماعت ان کے لئے نہیں ، نہ وہ اس کی پابندی کرتے ہیں اس لئے یہ لوگ جماعت سے خارج ہیں۔(الفضل ۶ رفروری ۱۹۲۲ء)
نمازنه پڑهنے والوں پرمالی تاوان
سوال :۔نماز کی پابندی کرانے کے لئے یہ تجویز کی گئی ہے کہ جو دانستہ نماز با جماعت میں غفلت
کرے ایک آنہ جرمانہ ادا کرے اور جو عورت دانستہ نماز میں غفلت کرے وہ دو پیسے اور جو نماز جمعہ میں
دانستہ غفلت کرے اس سے چار آنہ جرمانہ لئے جائیں؟
جواب:۔جوش تو اچھا ہے اور قابل قدر ہے مگر جرمانہ بدعت ہے۔وہی نماز مفید ہوسکتی ہے
جس کے ادا کرنے میں اگر کسی قسم کی سستی ہو جائے تو خود دل اس پر جرمانہ کرے۔نماز کی غفلت
روح کی قربانی سے دور ہو سکتی ہے۔پیسوں کی قربانی سے نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
تارک نماز با جماعت کے متعلق یہی فرمایا ہے کہ میرا جی چاہتا ہے کہ ایسے شخص کا گھر جلا دوں۔کجا

۳۹
نماز سے متعلقہ مسائل
یہ کہ بکلی نماز کا تارک ہو۔جو شخص جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کی کوشش نہیں کرتا اور ہر ایک
نماز اس کی جماعت سے رہ جاتی ہے اور اس کے لئے سخت دکھ اور صدمہ کا باعث نہیں ہوتی اس
شخص کے دل میں در حقیقت اسلام داخل ہی نہیں۔اس کا ظاہری علاج نصیحت ہے اور وعظ ہے
اور باطنی علاج دعا ہے جو اس سے بھی نہ سمجھے خلیفہ وقت سے اجازت لے کر اسے اپنی جماعت
سے الگ سمجھنا چاہئے۔نماز اسلام کا ایک رکن ہے فوج میں لنگڑے آدمی نہیں رکھے جاسکتے۔نماز میں خیالات کا پیدا هونا
الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۲۱ء)
سوال :۔ایک صاحب نے عرض کیا کہ نماز میں اگر مختلف خیالات پیدا ہوں تو کیا کیا جائے؟
جواب :۔خیالات پیدا ہوں تو ان کا مقابلہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ تم
جب نماز کے لئے کھڑے ہو تو یہ سمجھو کہ تم اپنا فرض ادا کر رہے ہو اگر تمہیں خشوع و خضوع نصیب
ہو جائے تو یہ خدا تعالیٰ کا انعام ہوگا اور اگر خشوع و خضوع نصیب نہیں ہوتا اور تم بار بار کوشش کرتے
ہو کہ تمہارے دل میں خیالات پیدا نہ ہوں تو پھر بھی تم ثواب کے مستحق ہو۔کیونکہ تمہاری شیطان سے
لڑائی ہورہی ہے اور جو شخص لڑائی کر رہا ہو وہ گنہگار نہیں ہوتا۔جو شخص اپنے خیالات میں لذت محسوس کرے اور کہے کہ اگر خیالات پیدا ہوتے ہیں تو بے شک
پیدا ہوں وہ ضرور گنہ گار ہے لیکن جو شخص ان خیالات کا مقابلہ کرتا ہے وہ خدا کا سپاہی ہے اور ثواب
کا مستحق ہے۔الفضل ۹ جون ۱۹۴۴ء۔نمبر ۱۳۴)
نمازمیں خیالات کا انتشار
سوال :۔آپ نے ایک موقع پر کہا ہے کہ سب سے آسان ذریعہ خدا تعالیٰ تک پہنچنے کا نماز ہے

نماز سے متعلقہ مسائل
لیکن اگر نماز میں خیالات ادھر اُدھر منتشر رہیں اور توجہ قائم نہ ہو تو اس کا کیا علاج ہے؟
جواب:۔نماز میں توجہ قائم نہ ہونے کے کئی وجوہ ہوتے ہیں۔ہمیں پہلے ان وجوہ کو تلاش کرنا
چاہئے اور پھر علاج کرنا چاہئے کیونکہ مرض کی تشخیص کے بغیر علاج نہیں کیا جاسکتا۔۔ایک وجہ نماز میں توجہ قائم نہ ہونے کی یہ ہوتی ہے کہ نماز کی طرف رغبت ہی نہیں ہوتی اور جب
رغبت نہ ہو تو توجہ کس طرح پیدا ہوسکتی ہے۔بعض دفعہ دماغی کمزوری کی وجہ سے توجہ قائم نہیں رکھی جاسکتی۔۔اگر کسی امر کی طرف حد سے زیادہ توجہ کی جائے تو اس کے نتیجہ میں بھی بے تو جہگی اور دماغی
انتشار پیدا ہو جاتا ہے۔غرض مختلف اسباب ہوتے ہیں کوئی ایک قانون نہیں بنایا جا سکتا۔ان اسباب کی تشخیص کر کے
پھر ان کا علاج کیا جاسکتا ہے۔سوال :۔نماز پڑھتا ہوں مگر تسلی نہیں ہوتی ؟
(الفضل ۱۶ اکتوبر ۱۹۴۶ء۔نمبر ۲۴۴)
جواب: تسلّی کا یہ ذریعہ ہے کہ وضو اچھی طرح سے کرے پھر نماز کے بعد کچھ دیر استغفار
پڑھے سنتیں پہلی اور پچھلی اچھی طرح توجہ اور سنوار کر پڑھے۔نماز اچھی طرح ٹھہر ٹھہر کر اور معنےسمجھ کر
پڑھے۔پھر بھی اگر اپنے دل میں سکون اور اطمینان نہ پائے تو گھبرائے نہیں بلکہ بار بار ایسا ہی کرے
کیونکہ یہ ایک دو دن کا کام نہیں بلکہ تمام عمر کا کام ہے۔ايك مسجد میں دوسری جماعت
( الفضل ۲۳ دسمبر ۱۹۲۰ء)
ڈیوٹی پر متعین افراد نماز با جماعت کے بعد دوبارہ باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں“
حضرت سید سر ورشاہ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ

۴۱
نماز سے متعلقہ مسائل
”جو لوگ نماز با جماعت کے وقت پہرہ دیتے ہیں سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ نے ان کو
اجازت دی ہوئی ہے کہ نماز کے بعد دوسری جماعت کر لیا کریں۔چنانچہ وہ پانچوں وقت مسجد مبارک
میں دوسری جماعت کرتے ہیں۔رجسٹر فتاوی حضرت سید سرور شاہ صاحب نمبر ۲ صفحه ۳)

·

آج 10 میں سے 10 باقی