حصہ اوّل

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 4

۴۳
اسلامی عبادات
اور
مسجدیں

۴۵
اسلامی نماز اور مسجدیں
اسلامی عبادات اور مسجد میں
قرآن خدا تعالیٰ کی عبادت کے لئے زمین کے ہر ٹکڑہ کو سحق عبادت سمجھتا ہے کوئی ٹکڑہ اس بارہ
میں دوسرے سے فضیلت نہیں رکھتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قرآنی حکم کی طرف اشارہ
کرتے ہوئے فرمایا ہے جُعِلَتْ لِىَ الْاَرْضُ مَسْجِدًا خدا تعالیٰ نے ساری زمین کو ہی میرے
لئے مسجد بنادی ہے۔آپ کے اس فقرہ کے کئی معنے ہیں مگر ایک معنی یہ بھی ہیں کہ دنیا کے ہر حصہ میں
اور ہر جگہ پر مسلمان نماز پڑھ سکتا ہے۔اس کے لئے ضروری نہیں کہ وہ کسی گرجا میں جائے یا مندر میں
جائے۔اس کے لئے ضروری نہیں کہ ضرور کوئی پادری اس کو نماز پڑھانے والا ہو۔اسلام پادریوں،
پنڈتوں کا قائل نہیں۔وہ ہر نیک انسان کو خدا تعالیٰ کا نمائندہ سمجھتا ہے اور ہر نیک انسان کونماز میں
رہنمائی کرنے کا حق دیتا ہے۔بے شک اسلام میں مساجد بھی ہیں لیکن وہ مساجد اس لئے نہیں کہ وہ جگہیں نماز کے لئے زیادہ مناسب
تھیں بلکہ مساجد صرف اس لئے ہیں کہ کسی نہ کسی جگہ پر لوگوں
کو جمع ہو کر اجتماعی نماز بھی ادا کرنی چاہئے۔(دیباچہ تفسیر القرآن صفحه ۲۹۴۲۹۳)
مسجد کادروازه هر مذهب وملّت کے شرفاء کے لئے کھلا ھـ
مسجد کسی خاص فرد کے لئے نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لئے بنائی گئی ہے۔اس میں غریب
اور امیر اور مشرقی اور مغربی کا کوئی امتیاز نہیں اس کا دروازہ ہر ایک کے لئے کھلا ہے۔اس کے لئے بھی
جو اس میں بیٹھ کر خدا کی عبادت کرتا ہے اور اس کے لئے بھی جو جنگلوں میں رہتا ہے۔تاریخوں میں آتا
ہے کہ ایک دفعہ ایک عیسائی قبیلہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذہبی تبادلہ خیالات کرنے کے لئے
آیا۔جب ان کی نماز کا وقت آگیا جس میں ان کے بڑے بڑے پادری شامل تھے۔مسجد میں گفتگو
شروع ہوئی اور گفتگو لمبی ہوگئی۔معلوم ہوتا ہے وہ اتوار کا دن تھا جو عیسائیوں میں عبادت کا دن ہے۔

۴۶
اسلامی عبادات اور مسجد میں
جب اُن کی نماز کا وقت آگیا تو اس قافلہ کے ایک پادری نے کہا کہ اب ہماری عبادت کا وقت
ہے۔آپ ہمیں اجازت دیں کہ ہم باہر جا کر نماز ادا کر آئیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔آپ لوگوں کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے۔ہماری مسجد میں ہی عبادت کر لیں۔( تفسیر جامع البیان المعروف تفسیر طبری لابن جریر طبری جلد ۳ صفحه۱۰۰)
یہ تاریخی واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام کے نزدیک مسجد کا دروازہ ہر مذہب و ملت کے
شرفاء کے لئے کھلا ہے اور وہ اپنے اپنے طریق کے مطابق اس میں عبادت بجالا سکتے ہیں۔اسلام نے امامت کے لئے بھی کسی خاندان یا کسی خاص قوم کی خصوصیت نہیں رکھی۔عیسائیوں
میں مقررہ پادری کے سوا کوئی دوسرا آدمی نماز نہیں پڑھا سکتا۔سکھوں میں گرنتھی کے سواد وسر الشخص گرنتھ
صاحب کا پاٹھ نہیں کراسکتا۔لیکن اسلام پادریوں اور پنڈتوں کا قائل نہیں وہ ہر نیک انسان کو خدا تعالیٰ
کا نمائندہ سمجھتا ہے اور ہر نیک انسان کو نماز میں رہنمائی کا حق دیتا ہے۔( تفسیر کبیر جلد ششم ،سوره حج صفحه ۲۴)
مسجد میں دنیاوی باتیں کرنا
ہاں مسجد میں خالص ذاتی کاموں کے متعلق باتیں کرنا منع ہے مثلاً اگر تم کسی سے پوچھتے ہو کہ
تمہاری بیٹی کی شادی کا کیا فیصلہ ہوا یا کہتے ہو کہ میری ترقی کا جھگڑا ہے افسر نہیں مانتے تو یہ باتیں
مسجد میں جائز نہیں ہوں گی سوائے امام کے کہ اس پر تمام قوم کی ذمہ واری ہوتی ہے اور اس کا حق ہے
کہ وہ ضرورت محسوس ہونے پر ان امور کے متعلق بھی لوگوں سے باتیں کرے۔بہر حال مسجد میں
خالص ذاتی کاموں کے متعلق باتیں کرنا منع ہے مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
اگر کسی کی کوئی چیز گم ہو جائے تو وہ اس کے متعلق مسجد میں اعلان نہ کرے۔( صحیح مسلم مع شرح النوری جلد اول صفحه ۲۱۰ مطبوعہ اصح المطابق دہلی)

۴۷
اسلامی عبادات اور مسجد میں
پس مساجد صرف ذکر الہی کے لئے ہیں لیکن ذکر الہی ان تمام باتوں پر مشتمل ہے جو انسان کی
ملی ، سیاسی علمی اور قومی برتری اور ترقی کے لئے ہوں۔لیکن وہ تمام باتیں جو لڑائی، دنگہ، فساد یا
قانون شکنی سے تعلق رکھتی ہوں خواہ ان کا نام ملی رکھ لو یا سیاسی قومی رکھ لو یا دینی ، ان کا مساجد میں
کرنا ناجائز ہے۔اسی طرح مساجد میں ذاتی امور کے متعلق باتیں کرنا بھی منع ہے کیونکہ اسلام مسجد کو
بیت اللہ قرار دیتا ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لئے مخصوص قرار دیتا ہے۔(تفسیر کبیر جلد ششم - تفسیر سوره حج صفحه ۲۹)
مساجد کی تین اہم اغراض
اوّل مساجد اس لئے بنائی جاتی ہیں کہ مسافران سے فائدہ اُٹھا ئیں۔دوئم۔مساجد اس لئے بنائی
جاتی ہیں کہ شہر میں رہنے والے ان سے فائدہ اُٹھا ئیں۔سوئم۔مساجد اس لئے بنائی جاتی ہیں کہ رکوع
وجود کرنے والے یعنی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے اور تو حید کامل پر قائم
لوگ ان سے فائدہ اُٹھا ئیں۔مسافر تو مسجد سے اس رنگ میں فائدہ اُٹھا سکتا ہے کہ اگر اسے کوئی اور ٹھکانہ نہ ملے تو وہ
اس میں چند روز قیام کر کے رہائش کی دقتوں سے بچ سکتا ہے اور مقیم اس رنگ میں فائدہ اُٹھا
سکتا ہے کہ مسجد شور و شغب سے محفوظ مقام ہوتا ہے وہ اس میں بیٹھ کر اطمینان اور سکون سے
دعا ئیں کر سکتا ہے اور اپنے رب سے مناجات کر سکتا ہے اور وہ لوگ جو اپنے آپ کو خدا تعالیٰ
کے دین کے لئے وقف کر دیتے ہیں ان کا اصل ٹھکا نہ تو مسجد ہی ہوتا ہے کیونکہ مسجد مومنوں کے
اجتماع کا مقام ہوتی ہے اور دعاؤں اور ذکر الہی کی جگہ ہوتی ہے۔ایسے مقام سے کوئی سچا عشق
اور تعلق رکھنے والا انسان جدا ہی نہیں ہوسکتا مگر یہ امر بھی یا درکھنا چاہئے کہ ذکر الہی کا قائم مقام
وہ تمام کام بھی ہیں جو قومی فائدہ کے ہوں خواہ وہ قضاء کے متعلق ہوں یا جھگڑوں اور فسادات
کے متعلق ہوں یا تعلیم کے متعلق ہوں یا کسی اور رنگ میں مسلمانوں کی ترقی اور ان کے تنزل

کے ساتھ رکھتے ہوں۔۴۸
اسلامی عبادات اور مسجد میں
چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو اگر دیکھا جائے تو لڑائیوں کے فیصلے بھی مسجد میں
ہوتے تھے، قضاء بھی وہیں ہوتی تھی تعلیم بھی وہیں ہوتی تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مساجد صرف
اللہ اللہ کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ بعض دوسرے کام بھی جو قومی ضرورتوں سے تعلق رکھتے ہیں مساجد
میں کئے جاسکتے ہیں۔( تفسیر کبیر۔جلد ششم، سوره حج صفحه ۲۸،۲۷ زیر آیت وَطَهَّرُ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ)
مسجد کے ساتھ کاحُجرہ مسجد کاحصه نهیں هوتا
میں جب عرب ممالک میں گیا تو اس وقت میں نے دیکھا کہ ایک مسجد کی ایک جہت میں ایک
حجرہ بنا ہوا تھا۔اور اس کے اردگرد کٹہرا لگا ہوا تھا میں نے بعض لوگوں سے اس کے متعلق دریافت کیا
تو معلوم ہوا کہ پرانے زمانہ میں جب بادشاہ آتے تھے تو وہ اس حجرہ میں نماز پڑھا کرتے تھے اور اس
کی وجہ یہ بتائی کہ ایک دفعہ کوئی بادشاہ آیا اور اس کے ساتھ ہی ایک جھاڑو دینے والا بیٹھ گیا۔اس کے
نوکروں نے اسے ہٹانا چاہا تو سب مسلمان اور قاضی پیچھے پڑگئے اور انہوں نے کہا یہ خدا کی مسجد ہے۔یہاں چھوٹے اور بڑے کا کوئی سوال نہیں۔مسجد میں اگر بڑے سے بڑا آدمی بھی بیٹھا ہو تو اس کے
ساتھ اُس دن کا نو مسلم جو خاکروبوں یا سائنسیوں میں سے آیا ہو کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکتا ہے۔چاہے
وہ بڑا آدمی بادشاہ ہی کیوں نہ ہو۔چنانچہ اس کو نہ اُٹھایا مگر بادشاہ پر اس کا ایسا اثر ہوا کہ اس نے جگہ بدل
کر پیچھے کی طرف اپنے لئے تجرہ بنوالیا۔میں نے جب یہ واقعہ سُنا تو اپنے دل میں کہا کہ اسلام کے ایک حکم کی بے حرمتی کی وجہ سے
خدا تعالیٰ نے آئندہ اس سے مسجد میں نماز پڑھنے کی توفیق ہی چھین لی کیونکہ جس جگہ حجرہ بنایا گیا تھا وہ
مسجد کا حصہ نہیں تھا۔( تفسیر کبیر جلد ششم - تفسیر سوره حج صفحه ۲۴۲۵)

۴۹
اسلامی عبادات اور مسجد میں
مسجد میں فلم دکھانا
سوال :۔کیا کوئی علمی فلم مسجد میں دیکھی جاسکتی ہے؟
جواب :۔مسجد میں ایسی فلم دکھلانے والا بڑا خبیث اور دیوث ہے۔علمی فلم کوئی نہیں ہوتی۔میں تھوڑا بہت گانا بھی شامل ہوتا ہے۔یو۔این۔اے کی بعض علمی فلمیں ہیں وہ مفت دکھاتے ہیں مگر
مسجدوں میں نہیں دکھاتے۔(فائل مسائل دینی 12۔3۔57/DP 1140/12۔3۔57)(32-A)
گوردوارہ کی اینٹیں تعمیر مسجد کے لئے
سوال:۔ایک صاحب نے عرض کیا کہ گوردوارہ کی اینٹیں مسجد کی تعمیر میں استعمال کی جاسکتی ہیں
جبکہ سکھوں نے ایسا کرنے کی اجازت دے دی ہے؟
جواب :۔فرمایا۔اگر سکھوں نے اجازت دے دی ہے تو بے شک یہ اینٹیں مسجد میں استعمال کی
جاسکتی ہیں۔لیکن اگر انہوں نے اجازت نہ دی ہو تو پھر انہیں استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کسی چیز کو
بغیر اس کے مالکوں کی اجازت کے استعمال کرنا اسلام میں منع ہے۔(الفضل یکم جنوری ۱۹۴۸ء۔لاہور )
غیراحمدی اگر اپنی مساجد میں نماز سے نہ روکیں
سوال :۔اگر ( کسی مسجد میں ) غیر احمدی نماز پڑھ رہے ہوں تو ہم احمدی و ہیں علیحدہ نماز
پڑھ لیں؟
جواب :۔ہاں۔مگر ان کی نماز میں روک نہیں ہونا چاہئے۔( الفضل ۱۹؍ جنوری ۱۹۲۲ء)

اسلامی عبادات اور مسجد میں
نیت نماز
انسان نماز کو خدا تعالیٰ کے لئے خاص کر دے۔اور جب پڑھنے لگے تو اسے یہی خیال ہو کہ میں یہ
نماز خدا تعالیٰ کی خاطر اور اس کے قرب اور وصال اور دیدار کی خاطر پڑھتا ہوں اور یہ اصل نیست (ہے)۔ور نہ یہ نیت نہیں کہ چار رکعت فرض نماز ظہر۔ترتیب نماز ضروری ھے
الفضل ۲۴؍ دسمبر ۱۹۴۱ء۔خطبہ جمعہ )
اگر امام عصر کی نماز پڑھارہا ہو اور ایک ایسا مخلص مسجد میں آجائے جس نے ابھی ظہر کی نماز پڑھتی
ہو یا عشاء کی نماز ہورہی ہو اور ایک ایسا شخص مسجد میں آجائے جس نے ابھی مغرب کی نماز پڑھنی ہو
اسے چاہئے کہ وہ پہلے ظہر کی نماز علیحدہ پڑھے اور پھر امام کے ساتھ شامل ہو یا مغرب کی نماز پہلے علیحدہ
پڑھے اور پھر امام کے ساتھ شامل ہو۔جمع بین الصلاتین کی صورت میں بھی اگر کوئی شخص بعد میں مسجد میں آتا ہے جبکہ نماز ہورہی ہو
تو اس کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہی فتویٰ ہے کہ اگر اسے پتہ لگ جاتا ہے کہ امام
عصر کی نماز پڑھا رہا ہے تو اُسے چاہئے کہ وہ پہلے ظہر کی نما ز علیحدہ پڑھے اور پھر امام کے ساتھ شامل
ہو۔اسی طرح اگر اسے پتہ لگ جاتا ہے کہ امام عشاء کی نماز پڑھا رہا ہے تو وہ پہلے مغرب کی نماز کو علیحدہ
پڑھے اور پھر امام کے ساتھ شامل ہو لیکن اگر اسے معلوم نہ ہو سکے کہ یہ کون سی نماز پڑھی جا رہی ہے تو وہ
جماعت کے ساتھ شامل ہو جائے۔ایسی صورت میں وہی نماز اس کی ہو جائے گی۔بعد میں وہ اپنی پہلی نماز پڑھ لے۔مثلاً اگر عشاء
کی نماز ہورہی ہے اور ایک ایسا شخص مسجد میں آجاتا ہے جس نے ابھی مغرب
کی نماز پڑھنی ہے تو اگر
اسے پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ عشاء کی نماز ہے تو وہ مغرب کی نماز پہلے علیحدہ پڑھے اور پھر امام کے ساتھ

۵۱
اسلامی عبادات اور مسجد میں
شامل ہولیکن اگرا سے معلوم نہ ہو سکے کہ یہ کون سی نماز ہورہی ہے تو وہ امام کے ساتھ شامل
ہو جائے۔اس صورت میں اس کی عشاء کی نماز ہو جائے گی۔مغرب کی نماز وہ بعد میں پڑھ لے۔یہی
صورت عصر کے متعلق ہے۔اس موقع پر عرض کیا گیا کہ عصر کے بعد تو کوئی نماز جائز ہی نہیں پھر اگر عدم علم کی صورت میں وہ
عصر کی نماز میں شامل ہو جاتا ہے تو اس کے لئے کس طرح جائز ہوسکتی ہے۔حضور نے فرمایا یہ تو صحیح ہے کہ بطور قانون عصر کے بعد کوئی نماز جائز نہیں مگر اس کا یہ مطلب تو نہیں
کہ اگر اتفاقی حادثہ کے طور پر کوئی ایسا واقعہ ہو جائے تو پھر بھی وہ بعد میں ظہر کی نماز نہیں پڑھ سکتا۔ایسی
صورت میں اس کے لئے ظہر کی نماز عصر کے بعد جائز ہوگی۔میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ مسئلہ سُنا ہے اور ایک دفعہ نہیں دو دفعہ سُنا ہے۔مجھے
یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جب دوبارہ اس کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا میں اس
کے متعلق وضاحت کر چکا ہوں کہ ترتیب نماز ضروری چیز ہے۔لیکن اگر کسی کو معلوم نہ ہو سکے کہ امام کون
سی نماز پڑھا رہا ہے، عصر کی نماز پڑھا رہا ہے یا عشاء کی نماز پڑھا رہا ہے تو وہ امام کے ساتھ شامل
ہو جائے جو امام کی نماز ہوگی وہی اس کی نماز ہو جائے گی اور بعد میں وہ اپنی پہلی نماز پڑھے۔مولوی محمد الدین صاحب کی اس بارہ میں جو روایت شائع ہوئی ہے یا تو غلط فہمی پرمبنی ہے یا کسی اور
سے انہوں نے سُنا ہے اور ذہن میں رہ گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سُنا ہے۔الفضل ۲۷ جون ۱۹۴۸ء۔فرموده ۱۴ جون ۱۹۴۸ء بمقام کوئٹہ )
سیرت حضرت مولانا شیر علی صاحب صفحه ۱۶۰ تا ۱۶۳)
نمازمیں صفیں سیدھی رکھو
بعض باتیں چھوٹی نظر آتی ہیں لیکن ہوتی بہت بڑی ہیں اور ان سے بڑے بڑے فوائد حاصل کئے
جاسکتے ہیں۔بس ان چیزوں کو چھوٹا سمجھ کر نظر انداز نہیں کر دینا چاہئے بلکہ ان کے فوائد کو مدنظر رکھ کر ان

۵۲
اسلامی عبادات اور مسجد میں
پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔میں یہ بات محبت الہی کے سلسلہ میں بیان کر رہا تھا
لیکن اس کے علاوہ دوسرے امور میں بھی یہی قاعدہ چلتا ہے مثلاً نماز کو ہی لے لو۔اس میں بھی یہی
قاعدہ چلتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں نماز میں صفیں سیدھی نہیں رکھو گے تو تمہارے
دل ٹیڑھے ہو جائیں گے۔اب صفوں کا سیدھا رکھنا بظاہر ایک غیر دینی چیز ہے یا محض نظام کا ایک حصہ
ہے خود نماز کے مقصد اور اس کے مغز کے ساتھ اس کا زیادہ تعلق نہیں لیکن باوجود اس کے کہ نماز میں
صفیں اپنی ذات میں مقصود نہیں ہوتیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اتنی اہمیت دی کہ فرمایا
کہ اگر تم نماز میں صفیں سیدھی نہیں کرو گے تو تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے کیونکہ گو بعض چیزیں
اپنی ذات میں مقصود نہیں ہوتیں لیکن ان کا اثر ایسا پڑتا ہے کہ وہ اپنے سے بڑی چیزوں کو بھی اپنی زد میں
بہالے جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسلام کے بعض علماء نے اپنے وقت میں قشر پر زیادہ زور دیا تھا لیکن
ان سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے اس پر اتناز ور دیا کہ مغز جا تا رہا۔حقیقت یہ ہے کہ مغز ہی اصل مقصود
ہوتا ہے اور اگر مغز کو نظر انداز کر دیا جائے تو چھلکا کسی کام کا نہیں ہوتا۔چنانچہ صوفیاء نے یہ دیکھتے ہوئے
کہ علماء اسلام چھلکے پر زیادہ زور دے رہے ہیں۔مغز پر زور دینا شروع کر دیا۔مگر یہ بھی ان کی غلطی تھی
کیونکہ مغز چھلکے کے بغیر نہیں رہ سکتا۔غرض جن لوگوں نے قشر پر زیادہ زور دے دیا اور مغز کونظر انداز کر
دیا انہوں نے بھی غلطی کی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے کوئی چیز بلا وجہ پیدا نہیں کی جس خدا نے
چھلکا بنایا ہے اس نے مغز بھی بنایا ہے اور اس کے معنے یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ نے چھلکے اور مغز دونوں
کو قیمت بخشی ہے۔میں نے یہ تمہید اس لئے باندھی ہے کہ میں نے بار بار اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ہماری جماعت
بعض اوقات چھلکے کونظرانداز کردیتی ہے اور صرف مغز کو مدنظر رکھتی ہے مثلاً نماز میں صفوں کو سیدھا
رکھنا ہے ہماری جماعت اس طرف توجہ نہیں کرتی یا پھر اذان ہے اس
کی تصحیح کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔(الفضل ۲۸ / مارچ ۱۹۶۲ء)
(الفضل ۱۸ / اپریل ۱۹۶۵ء)

۵۳
قبلہ کی طرف پاؤں کرنا
اسلامی عبادات اور مسجد میں
سوال : کیا قبلہ کی طرف مجبوری سے بھی پاؤں کرنا منع ہے۔بعض لوگ اسے کفر قرار دیتے ہیں؟
جواب : : قبلہ کی طرف پاؤں کرنا کفر تو نہیں البتہ ادب کے خلاف ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے پیشاب وغیرہ کے متعلق فرمایا ہے کہ اگر آگے دیوار نہ ہو تو ادھر منہ کر کے پیشاب نہیں کرنا
چاہئے۔مگر دوسری جگہ یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ آپ کو ایسا کرتے دیکھا گیا۔اس کی یہی تشریح کی گئی
ہے کہ سامنے دیوار تھی۔قبلہ کی طرف پاؤں نہ کرنا ادب کا طریق ہے لیکن اگر کوئی کرے گا تو بد تہذیب
کہلائے گا۔آخر مومن کو ضرورت کیا ہے کہ بدتہذیب بنے۔پھر مجھے اس میں بھی کوئی مجبوری نظر نہیں
آتی کہ قبلہ کی طرف پاؤں کرنے پڑیں۔( الفضل ۲۹ جون ۱۹۴۶ء)
بچے اگلی صف کی بجائے پچھلی صف پربیٹھیں
سوال:۔مسجد میں چھوٹے بچے اگلی صف میں پہلے آکر بیٹھ جاتے ہیں۔بعد میں بڑی عمر کے لوگ
آتے ہیں تو وہ بچوں کو اُٹھا کر خود آگے بیٹھنا چاہتے ہیں اس طرح بچوں کی حق تلفی ہوتی ہے؟
جواب :۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم یہی ہے کہ بچے پیچھے بیٹھیں اور جب رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کا حکم یہ ہے کہ پیچھے بیٹھیں خواہ وہ پہلے آکر آگے بیٹھ جائیں۔ثواب اسی بات میں ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی اطاعت کی جائے اور بڑوں کے آنے پر پیچھے ہٹ جائیں مگر یہ
حکم اسی وقت تک ہے جب تک نماز کھڑی نہیں ہوتی۔جب نماز کھڑی ہو جائے تو بچوں
کو پیچھے ہٹایا
نہیں جاسکتا۔(الفضل۔ارمئی ۱۹۶۰ء)

۵۴
اسلامی عبادات اور مسجد میں
کیا اذان باجماعت نماز کے لئے ضروری ھے
سوال :۔کیا اذان جماعت کے لئے ضروری ہے؟
جواب :۔ہاں اذان ہونی چاہئے لیکن اگر وہ لوگ جنہوں نے جماعت میں شامل ہونا ہے وہیں
موجود ہوں تو اگر اذان نہ کہی جائے تو کچھ حرج نہیں۔لوگوں نے اس کے متعلق مختلف خیالات
کا اظہار کیا ہے مگر میں ایک دفعہ حضرت صاحب کے ہمراہ گورداسپور کو جارہا تھا راستہ میں نماز کا وقت
آیا عرض کیا گیا کہ اذان کہی جائے؟
فرمایا کہ احباب تو جمع ہیں کیا ضرورت ہے۔اس لئے اگر ایسی صورت ہو تو نہ دی جائے ورنہ
اذان دینا ضروری ہے کیونکہ اس سے کسی دوسرے کو بھی تحریک نماز ہوتی ہے۔(الفضل ۱۹؍ جنوری ۱۹۲۲ء)
سوال :۔اگر غیر احمدیوں نے اذان کہی ہو تو کیا اسی اذان کی بناء پر احمدی نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب :۔اذان علیحدہ طور پر خود کہنی چاہئے کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ اذان سے شیطان بھاگتا
ہے جس کی اذان نہیں اس سے شیطان نے کیا بھا گنا تھا۔مقتدی سوره فاتحه کب پڑھے
( الفضل ۱۹ جنوری ۱۹۲۲ء)
سوال :۔جن نمازوں میں امام بلند آواز سے قراءت ادا کرتا ہے ان میں مقتدیوں کو سورہ فاتحہ کب
پڑھنی چاہئے؟
جواب:۔مقتدی کو چاہئے کہ جب امام سورہ فاتحہ پڑھ رہا ہو تو اس کے ساتھ ساتھ سورہ فاتحہ پڑھتا
جائے یا جب ایک آیت پڑھ چکے تو اس کے بعد اسی آیت کو پڑھے۔( الفضل یکم دسمبر ۱۹۴۴ء)

۵۵
اسلامی عبادات اور مسجد میں
مقتدی کے لئے سوره فاتحہ پڑھنا ضروری هے
سورہ فاتحہ ہر نماز میں اور ہر رکعت میں پڑھنی ضروری ہے سوائے اس کے کہ مقتدی کے نماز میں
شامل ہونے سے پہلے امام رکوع میں جا چکا ہو۔اس صورت میں تکبیر کہہ کر بغیر کچھ پڑھے رکوع میں
چلے جانا چاہئے۔امام کی قراءت ہی اس کی قراءت سمجھ لی جائے گی۔سورہ فاتحہ کی نماز میں پڑھنے کی تاکید مختلف احادیث میں آتی ہے۔صحیح مسلم میں آتا ہے حضرت
ابو ہریرہ نے روایت کی ہے کہ
قال من صلى صلوة لم يقرء فيها بام القرآن فهي خداج
(مسلم کتاب الصلوۃ باب وجوب قراءة الفاتحه )
یعنی جس نے نماز ادا کی مگر اس میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھی تو وہ نماز ناقص ہے اور بخاری، مسلم میں
عبادہ بن الصامت کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
لا صلواة لمن لم يقرء بفاتحة الكتاب
( بخاری کتاب الصلوۃ باب وجوب قراءة الامام والماموم في الصلوة کلھا )
مسلم باب وجوب القراءة الفاتحة في كل ركعتة )
یعنی جس نے فاتحۃ الکتاب نہ پڑھی اس کی نماز ہی نہیں ہوئی۔ایک جگہ حضرت عبادہ
امام الصلوۃ تھے۔ایک دفعہ وہ دیر سے پہنچے اور ابو نعیم نے نماز شروع کرادی۔نماز شروع ہو چکی تھی کہ عبادہ
بھی آگئے، میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ہم صفوں میں کھڑے ہو گئے۔ابو نعیم نے جب سورہ فاتحہ پڑھنی شروع کی
تو میں نے سنا کہ عبادہ بھی آہستہ آہستہ سورہ فاتحہ پڑھتے رہے۔جب نماز ختم ہوئی تو میں نے ان سے پوچھا
کہ جبکہ ابونعیم بالجہر نماز پڑھا رہے تھے آپ بھی ساتھ ساتھ سورہ فاتحہ پڑھتے جارہے تھے یہ کیا بات ہے؟
انہوں نے جواب دیا کہ ہاں یہ بالکل ٹھیک ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ ہمیں
نماز پڑھائی اور سلام پھیر کر جب بیٹھے تو پوچھا کہ جب میں بلند آواز سے نماز میں تلاوت کرتا ہوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی