حصہ اوّل

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 5

۵۶
اسلامی عبادات اور مسجد میں
تو کیا تم بھی منہ میں پڑھتے رہتے ہو۔بعض نے کہا ہاں بعض نے کہا نہیں۔اس پر آپ نے فرمایا
لاتقرءوا بشيء من القرآن اذاجهرت الابأم القرآن۔(ابوداؤد کتاب الصلوۃ باب من ترك القراءة في صلوته )
جب میں بلند آواز سے قرآن کریم نماز میں پڑھوں تو سوائے سورۃ فاتحہ کے اور کسی سورۃ کی
تلاوت تم ساتھ ساتھ نہ کیا کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ بھی یہی ہے کہ سورۃ فاتحہ امام کے پیچھے بھی پڑھنی چاہیئے۔خواہ وہ جہر نماز پڑھ رہا ہو۔سوائے اس کے کہ مقتدی رکوع میں آکر ملے۔اس صورت میں وہ تکبیر کہہ
کر رکوع میں شامل ہو جائے اور امام کی قراءت اس کی قراءت سمجھی جائے گی۔یہ ایک استثناء ہے۔استثناء سے قانون نہیں ٹوٹتا۔اسی طرح یہ بھی استثناء ہے کہ کسی شخص کو سورۃ فاتحہ نہ آتی ہومثلا نومسلم ہے
جس نے ابھی نماز نہیں سیکھی یا بچہ ہو جسے ابھی قرآن نہیں آتا تو اس کی نماز فقط تسبیح و تکبیر سے ہو جائے
گی۔خواہ وہ قرآن کریم کا کوئی حصہ بھی نہ پڑھے۔سورۃ فاتحہ بھی نہ پڑھے۔جهراً بسم اللہ پڑھنا
( تفسیر کبیر جلد اول۔سورہ فاتحہ صفحہ ۷ تا ۹)
سوال :۔بخاری اور مسلم کے علاوہ دوسری کتابوں میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بسم اللہ الرحمن
الرحیم جہراً پڑھا کرتے تھے۔امام شافعی کا مشہور مذہب یہی ہے کہ انها آية في كل سورۃ اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فیصلہ بھی یہی ہے کہ بسم اللہ ہر سورۃ کی مستقل آیت ہے۔مولوی
عبدالکریم بھی جہر پڑھا کرتے تھے۔اس اختلاف کو دیکھتے ہوئے میں مناسب خیال کرتا ہوں کہ
حضور سے استصواب کرلوں۔اگر حضور جہراً بسم اللہ پڑھنے میں کوئی حرج خیال نہیں فرماتے تو جہراً
پڑھوں ورنہ چھوڑ دوں؟

۵۷
اسلامی عبادات اور مسجد میں
جواب :۔بخاری اور مسلم میں آیا ہے کہ بالجبر نہیں پڑھی تو کیا پھر یہ دوسری کتا ہیں بخاری مسلم سے
زیادہ فضیلت رکھتی ہیں۔فائل مسائل دینی 9۔4۔54/A-32)
کیا بسم الله هر سورة کاحصه هے
بسم اللہ کے متعلق بعض علماء نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ ہر سورۃ کا حصہ بسم اللہ نہیں بلکہ صرف سورۃ فاتحہ
کا حصہ بسم اللہ ہے اور بعض نے کہا ہے کہ کسی سورہ کا بھی حصہ نہیں ہے لیکن یہ خیال درست نہیں۔بسم اللہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورتوں کا جز وقرار دیا ہے مثلاً سورہ فاتحہ کا حصہ ہونے
کے متعلق دارقطنی نے مرفوعاً ابوہریرہ سے روایت کی ہے:
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا قرأتم الحمد لله فاقرؤا بسم الله
الرحمن الرحيم انها ام القرآن وام الكتاب والسبع المثاني وبسم الله الرحمن
الرحيم احدى ايتها۔( دار قطنی جلد اول باب وجوب قرآة بسم اللہ )
یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم الحمد للہ پڑھو تو بسم الله الرّحمن
الرحیم پڑھا کرو کیونکہ سورۃ فاتح ام القرآن ہے اور ام الکتاب اور سبع مثانی ہے اور بسم الله
الرحمن الرحیم اس کی آیتوں میں سے ایک آیت ہے۔اس حدیث میں اس امر کی طرف بھی اشارہ ہے کہ دوسری سورتوں کا بھی بسم اللہ الرحمن الرحیم
حصہ ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف یہ نہیں فرمایا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ فاتحہ کا حصہ ہے بلکہ اس کے حصہ ہونے کی دلیل دی ہے۔اور وہ یہ کہ چونکہ یہ ام الکتاب اور
ام القرآن ہے اس لئے بسم اللہ اس کے ساتھ ضرور پڑھنی چاہئے اور یہ دلیل اسی صورت میں
ٹھیک ہوتی ہے جب یہ آیت باقی سورتوں کا بھی حصہ ہو۔اور دلیل بالا ولی کے طور پر کہا گیا ہو

۵۸
اسلامی عبادات اور مسجد میں
کہ جب باقی سورتوں کا بسم اللہ الرحمن الرحیم حصہ ہے تو تم سمجھ سکتے ہو کہ سورۃ فاتحہ جو ام الکتاب
اور ام القرآن ہے اس کا حصہ بھی ضرور ہوگی۔پس اس کی تلاوت سے پہلے اس آیت کو ضرور
پڑھا کرو۔( تفسیر کبیر۔جلد اوّل ، سورہ فاتحه صفحه ۱۳)
تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سوره فاتحہ پڑھی جائے
جب دورکعت سے زائد کی نماز ہو تو پہلے تشہد کے بعد ایک یا دو رکعت جو وہ پڑھتا ہے ان میں
صرف سورہ فاتحہ پڑھتا ہے۔قرآن کریم کی زائد آیات نہیں پڑھتا۔( تفسیر کبیر، جلد اول سوره بقره صفحه ۱۱۲ ۱۱۳)
سنتیں اوران کی رکعات کی تعداد
ان (فرض ) نمازوں کے علاوہ کچھ نشتیں ہوتی ہیں یعنی ایسی زائد نماز جو رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم بالالتزام ادا فرمایا کرتے تھے۔اور گو آپ ان کو فرض قرار نہ دیتے تھے لیکن ان کی
تاکید کرتے رہتے تھے۔صبح کی نماز سے پہلے دور کعتیں پڑھی جاتی ہیں۔ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتیں ہیں اور بعد میں بھی چار رکعتیں ہیں۔چار کی جگہ دو دو بھی
پڑھی جاسکتی ہیں۔عصر کے ساتھ کوئی ایسی سنتیں نہیں ہیں۔مغرب کے بعد دورکعتیں پڑھی جاتی ہیں۔اور عشاء کے بعد دو یا چار رکعتیں پڑھی جاتی ہیں۔( تفسیر کبیر، جلد اول بقره صفحه ۱۱۴)

۵۹
اسلامی عبادات اور مسجد میں
امام اور مقتدی ساتھ ساتھ کھڑے ھوسکتے هیں
سوال :۔اگر امام اور مقتدی ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر نماز ادا کر رہے ہوں تو کیا امام صف
میں تھوڑا سا آگے کھڑا ہو؟
جواب:۔اگر امام اور مقتدی ایک ہی صف میں ہوں تو کوئی ضرورت نہیں کہ مقتدی پیچھے
ہو۔حدیثوں سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن عباس کو اپنے ساتھ کھڑا کیا اور اگر
امام یہ بتانے کے لئے کہ اصل مقام اس کا آگے ہے۔آگے کھڑا ہو جائے تب بھی کوئی حرج نہیں۔فائل مسائل دینی 1951 اگست /11 ) ( الفضل، ارگست (۱۹۵۱ء)
پانچوں نمازوں کے اوقات
أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ
اس آیت میں پانچوں نمازوں کے اوقات بتائے گئے ہیں۔دلوٹ کے تین معنی ہیں اور ہر ایک
معنی کی رو سے ایک نماز کا وقت ظاہر کر دیا گیا۔ا مالت وزالت عن كبد السماء - یعنی زوال كو دلوک کہتے ہیں۔اس میں ظہر کی نماز آ گئی۔۲۔اصفرت:۔جب سورج زرد پڑ جائے تو اس کو بھی دلوک کہتے ہیں۔اس میں نماز عصر
کا وقت بتایا گیا۔۳۔تیسرے معنی غربت یعنی غروب شمس کے ہیں۔اس میں نماز مغرب کا وقت بتایا گیا ہے۔۴۔غسق اللیل کے معنی ہیں ظلمة اول اللیل یعنی رات کے ابتدائی حصہ کی تاریکی۔اس
میں نماز عشاء کا وقت مقرر کر دیا گیا۔۵۔قرآن الفجر کہہ کر صبح کی نماز کا ارشاد فرمایا۔اس کے سوا کوئی اور تلاوت صبح کے وقت

۶۰
اسلامی عبادات اور مسجد میں
فرض نہیں ہے۔(تفسیر کبیر۔جلد چہارم ، سورہ بنی اسرائیل۔صفحہ۳۷۳)
نماز کے لئے اوقات مقرر کرنے کی حکمت
نماز مل کر پڑھنے کا حکم ہے یعنی یہ کہ اکٹھے ہو کر باجماعت پڑھو۔اب اگر امام کو آنے میں دیر
ہو جائے اور کوئی شخص اکیلا نماز پڑھ لے تو یہ اس کے لئے ہرگز جائز نہیں ہے۔شریعت نے ہر نماز کے
لئے وقت کا اندازہ مقرر کیا ہے کہ فلاں وقت سے لے کر فلاں وقت تک نماز ہوسکتی ہے۔اس کا یہی
مطلب ہے کہ اگر تھوڑی دیر آگا پیچھا ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔اگر یہ مدنظر نہ ہوتا تو شریعت میں
خاص وقت مقرر کر دیا جاتا کہ عین فلاں وقت پر فلاں نماز ادا کرو۔مگر ایسا نہیں کیا گیا۔الفضل ۳ جولائی ۱۹۶۳ ء - فرموده ۲۶ فروری ۱۹۲۶ء)
اپنی رائے جماعت کی رائے پرقربان کرنا چاھئے
سوال:۔ساڑھے پانچ بجے صبح کی جماعت کھڑی ہو جاتی ہے اس وقت صبح صادق نہیں ہوتی۔جماعت کے ساتھ شامل ہونے یا نہ ہونے کے بارہ میں کیا حکم ہے؟
جواب: من فارق الجماعة شبرا فليس منا۔آخر دوسرے لوگ وقت سمجھ کر ہی نماز پڑھتے ہوں گے۔یوں ہی نماز کو ضائع نہیں کرتے ہوں
گے۔اس واسطے ایک شخص کو اپنی رائے باقی جماعت کی رائے پر قربان کردینی چاہئے اور علیحدگی نہیں
اختیار کرنی چاہئے۔(الفضل ۴ رمئی ۱۹۲۲ء)
نمازمیں سوزوگداز کے لئے راگ کا استعمال
سوال :۔مجھ میں خود بخود یہ ملکہ پیدا ہو گیا ہے کہ اگر کوئی گا تا ہو تو اسی لئے میں فورا نقل اُتار سکتا

۶۱
اسلامی عبادات اور مسجد میں
ہوں۔میں اس ملکہ سے فائدہ اُٹھا کر نماز اور دعا میں سوز و گداز پیدا کرنے میں مدد لیتا ہوں اور دھیمی
آواز سے اس کا استعمال کر لیتا ہوں مگر اس وجہ سے کہ کہیں صراط مستقیم کو نہ چھوڑ بیٹھوں۔استدعا کرتا
ہوں کہ میں راگ واشعار وغیرہ سے کہاں تک فائدہ اُٹھا سکتا ہوں؟
جواب :۔راگ کا استعمال کرنا نماز اور دعا میں مکروہ ہے۔نماز کے علاوہ بھی راگ بداثر
ڈالتا ہے۔اس سے قوت فہم اور فراست باطل ہو جاتی ہے۔مگر خوش الحانی منع نہیں۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی دعاؤں
میں سوز و گداز پیدا ہوتا تھا یا نہیں۔اگر ان میں پیدا ہوتا تھا تو آپ میں بغیر راگ کے کیوں
نہیں ہوسکتا۔( الفضل ۱۲ اکتوبر ۱۹۲۲ء)
ادائیگی نماز بذریعه ریڈیو
سوال :۔اگر قادیان کی مسجد مبارک میں ریڈیو لگا دیا جائے تو کیا اس پر تمام دوسرے ممالک میں
نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
جواب نہیں کیونکہ اس سے دو نقصان واقع ہوتے ہیں۔اول۔اگر اس امر کی اجازت دے دی جائے تو لوگ گھروں میں ہی نماز پڑھ لیا کریں
اور مسجدوں میں نہ آئیں اور اسی طرح جماعت سے جو اتحاد اور اخوت پیدا کرنے کی غرض ہے وہ
مفقود ہو جاتی ہے۔دوسرا نقص یہ واقع ہو سکتا ہے کہ لوگ قرآن کریم یاد کرنا چھوڑ دیں۔وہ یہی خیال کر لیں کہ
ہمیں قرآن یاد کرنے کی کیا ضرورت ہے۔جب قادیان کی مسجد میں قرآن پڑھا جائے گا تو ہم بھی
سن لیں گے۔اس طرح چونکہ قرآن کریم کے علم سے توجہ ہٹ جاتی ہے اس لئے اس طریق پر

نمازیں پڑھنا جائز نہیں۔۶۲
اسلامی عبادات اور مسجد میں
( الفضل ۱۴ / اپریل ۱۹۳۱ء)
میدان جنگ میں نماز
سوال :۔میدانِ جنگ میں نماز کیسے پڑھیں؟
جواب :۔جس طرح بن پڑے ہر حال میں پڑھ لو۔چھوڑ نا ہرگز نہیں چاہئے۔ایک سے زیادہ
اوقات کی ملا کر ہی پڑھ سکو۔سوال :۔میدان کارزار میں قصر صلوۃ اور روزہ کے متعلق کیا حکم
جواب : :
نماز قصر پڑھیں اور روزہ نہ رکھیں۔(الفضل یکم جولائی ۱۹۱۵ء)
الفضل ۲۷ جولائی ۱۹۱۵ء)
اندھیرے میں نماز پڑھنا
سوال:۔کیا اندھیرے میں نماز پڑھنا منع ہے؟
جواب :۔کوئی منع نہیں۔احادیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اندھیرے میں نماز
پڑھتے تھے اور جب سجدے کو جاتے تو آگے حضرت عائشہ پڑی ہوتی تھیں۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں
کہ میں اپنے پیروں
کو اکٹھے کر لیا کرتی تھی۔چھوٹی ھوئی نمازیں
سوال : اگر کوئی شخص کسی وقت نماز پڑھنا بھول جائے۔تو پھر کیا کرے؟
( الفضل ۱۹؍ جنوری ۱۹۲۲ء)

۶۳
اسلامی عبادات اور مسجد میں
جواب :۔جس وقت یاد آئے اس وقت پڑھ لے۔(الفضل۔ارجولائی ۱۹۳۴ء)
سوال :۔اگر ایک نماز چھوٹ جائے تو کیا ساری پچھلی نمازیں جاتی رہتی ہیں؟
جواب : کوئی نماز چھوٹ جائے تو استغفار کرے اور دوبارہ پڑھے۔فائل مسائل دینی 12۔10۔61/A-32)
سوال :۔اگر کوئی عام بھلائی کے سب کام کرتا ہے لیکن نماز با قاعدہ نہیں پڑھتا تو اس کے متعلق
آپ کا کیا ارشاد ہے؟
جواب :۔خدا تعالیٰ کے صریحاً حکم کی خلاف ورزی کرے گا۔تو خواہ وہ اور نیکیاں بھی کرے ان
کا کوئی فائدہ نہیں۔فائل مسائل دینی 17۔10۔60/A-32)
کفاره نماز
سوال:۔ایک بیمار نے بارہ دن نماز نہ پڑھی تو اس کا ۱۳،۱۲ روپیہ کفارہ دیا۔کیا یہ درست ہے؟
جواب : نماز جان بوجھ کر چھوڑی یا بیماری کی وجہ سے نہ پڑھ سکا دونوں صورتوں میں کوئی کفارہ نہیں۔(الفضل ۶ رمئی ۱۹۱۵ء)
قبر کے بالمقابل نماز پڑھنا
سوال :۔بلا اعتقاد کے مزار یعنی قبر کے بالمقابل نماز پڑھنی جائز ہے یا نہیں؟
جواب :۔مزار یعنی قبر کو جانتے ہوئے اس کے بالمقابل نماز نہیں پڑھنی چاہئے خواہ اس کے خیال
میں اس مزار اور قبر کی تعظیم نہ بھی ہو۔(الفضل ۵ را گست ۱۹۱۵ء)

۶۴
سور کی کھال پر نماز پڑھنا
اسلامی عبادات اور مسجد میں
سوال :۔سو ر کی صاف کی ہوئی کھال پر حضور نے نماز پڑھنا جائز قرار دیا ہے مگر ایک سائل کے
جواب میں حضور نے فرمایا تھا کہ سور کی ہر چیز حرام ہے۔اس کے بالوں کا بُرش بنانا حرام ہے کیونکہ یہ
نجس العین ہے۔اس صورت میں کھال کیوں کر جائز ہوسکتی ہے؟
جواب:۔مجھے یاد نہیں۔کسی جگہ سور کی کھال پر نماز پڑھنا میں نے جائز قرار دیا ہوگا۔مگر یہ درست
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے لحم الخنزیر کو حرام کیا ہے نہ کہ اس کی باقی چیزوں کو۔سور کی حرمت کی
وجہ اس کی بے حیائی ہے سو اس کا اثر کھانے سے پیدا ہوتا ہے دوسرے استعمال سے نہیں اور بعض سابق
اکابر سے بھی اس امر کی تصدیق ہوتی ہے۔الفضل ۲۳ را گست ۱۹۴۴ء)
امام کی پوری اقتداء کرنی ضروری ھے
بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کر رہے ہوں تو پوری اقتتداء
نہیں کرتے۔یہاں تک کہ امام اگر سجدہ سے سر اُٹھاتا ہے تو وہ سجدے میں پڑے ہوتے ہیں
اور جب امام دوسرے سجدہ میں جانے کے لئے تکبیر کہتا ہے تو وہ پہلے سجدہ سے سر اٹھاتے ہیں۔ایسے سجدے سجدے نہیں ہوتے کیونکہ امام کی اقتداء میں نہیں ہوتے بلکہ اپنی مرضی کے مطابق
ہوتے ہیں۔وہ سمجھتے ہوں گے امام تو ایک منٹ سجدہ کر کے اُٹھ کھڑا ہوتا ہے ہم دومنٹ سجدہ کریں
گے تو زیادہ ثواب ملے گا۔مگر یہ بات غلط ہے۔ایسے موقع پر امام کی اقتداء میں ہی ثواب اور نیکی
ہے۔سجدہ وہی ہے جو امام کے ماتحت ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو لوگ امام کے پیچھے بیٹھے رہتے ہیں یا امام سے آگے چلے

اسلامی عبادات اور مسجد میں
جاتے ہیں ان کا سر گدھے کے سر کی طرح بنادیا جائے گا۔پس اس سے بچنا چاہئے۔نادان اسے نیکی
سمجھتے ہیں لیکن یہ نیکی نہیں۔نیکی اس میں ہے کہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرے۔الفضل ۳ جولائی ۱۹۶۳ء۔فرموده ۲۶ فروری ۱۹۲۶ء)
اسلامی شریعت نے مسلمانوں
کو بتایا کہ اگر امام بھول جائے اور بجائے دورکعت کے چار رکعت
پڑھ لے تو تم بھی اس کے ساتھ چار ہی رکعت ادا کرو اور اگر وہ چار کی بجائے پانچ پڑھ لے تو تم بھی
اس کی اتباع کرو۔الفضل ۳۱ را گست ۱۹۱۵ء)
عورت عورتوں کی جماعت کراسکتی ھے
سوال :۔کیا عورت جماعت کراسکتی ہے؟
جواب:۔ہاں۔الفضل ۱۴؍ جنوری ۱۹۲۲ء)
سوال :۔کیا عورتیں علیحدہ طور پر اکٹھی ہو کر جمعہ پڑھ سکتی ہیں؟
جواب:۔اگر کوئی خاص مجبوری ہو اس کی بناء پر عورتوں کو علیحدہ اکٹھے ہوکر جمعہ پڑھنے کی اجازت
دی جاسکتی ہے تاکہ ان میں دینی روح قائم رہے لیکن اگر عام حالات میں بھی ایسا کرنے کی اجازت
دے دی جائے تو مردوں اور عورتوں میں اختلاف پیدا ہونے کا امکان ہے۔مردوں کے خیالات اور
طرف جارہے ہوں گے، عورتوں کے اور طرف۔اس لئے عام حالات میں حکم یہی ہے کہ مرد اور
عورتیں ایک مقام پر جمعہ کا فریضہ ادا کریں۔الفضل ۱۱/اکتوبر ۱۹۴۶ء نمبر ۲۳۸)

۶۶
غیرمبائعین کے پیچھے نماز
اسلامی عبادات اور مسجد میں
ایک مستنفر کولکھایا جس نے غیر مبائعین کو امام بنانے کے متعلق بعض مقامی مجبوریوں
کا ذکر کیا تھا۔اگر اس شرط پر نماز اکٹھی ہو سکے کہ امام مبائعین میں سے ہو اور خطبہ میں خلافت کا کوئی ذکر نہ ہوتو
کر لیں۔میں یہ پسند نہیں کرتا کہ وہ مستقل امام ان کا ہو۔ان کے پیچھے نماز کی اجازت کے یہ معنی ہیں
کہ اگر کبھی اتفاق ہو جائے تو پڑھ لیں یعنی حرام نہیں۔غیر مبائع کے پیچھے نماز
( الفضل ۲ مارچ ۱۹۱۵ء نمبر ۱۱۱)
سوال :۔جنہوں نے بیعت نہیں کی (غیر مبائع ) کیا ان کے پیچھے ہماری نماز جائز ہے؟
جواب :۔ہاں کچھ حرج نہیں ان کے پیچھے نماز پڑھ لیا کرو۔(الفضل ۱۸ را پریل ۱۹۱۴ء)
جواحمدی غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھتا ہے اس کے پیچھے نماز جائز نہیں۔الفضل ۱۳ جون ۱۹۱۵ء)
سوال:۔کیا غیر مبائع امام کے پیچھے نماز ہوسکتی ہے یا نہیں؟
جواب :۔جو غیر مبائع غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنے کے قائل نہیں اس کے پیچھے بوقت ضرورت
نماز جائز ہے۔الفضل ۲۲ مئی ۱۹۲۲ء)
دوسری بات وہ (غیر مبائعین ) یہ پیش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھ لی جایا
کرے۔لیکن اس شرط کے مان لینے کے یہ معنی ہیں کہ ہم اپنے ہاتھ آپ کاٹ دیں۔ہمارا اختلاف

۶۷
اسلامی عبادات اور مسجد میں
کسی جدی وراثت کے متعلق نہیں کہ فلاں نے زیادہ مال لے لیا اور فلاں نے کم بلکہ ہمارا اختلاف دین
کے متعلق ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي
ارْتَضَى لَهُمْ وَ لَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُوْنَ بِي شَيْئًا وَ مَنْ كَفَرَ
بَعْدَ ذلِكَ فَأُولئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ۔(النور: ۵۶)
ہم تو قرآن کریم کے اس ارشاد کے ماتحت اختلاف کرتے ہیں کہ جو ایسے خلیفہ کو نہیں مانتا
وہ فاسق ہے۔اب ایک طرف تو ہم کہیں کہ جو خلیفہ کو نہیں مانتا وہ فاسق ہے اور دوسری طرف
اعلان کریں اور حکم دیں کہ ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھ لیا کرو یہ نہیں ہوسکتا۔غیر مبائعین کی اس
بات کو تسلیم کر لینے کے تو یہ معنی ہوئے کہ ہماری خلافت اس آیت کے ماتحت نہیں کیونکہ اگر اس کے
ماتحت ہو تو پھر اس کے منکروں کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم دینے کے کیا معنی۔مجبوری کے وقت مثلاً ان کی مسجد میں کوئی شخص بیٹھا ہو اور نماز کھڑی ہو جاوے تو ان کے پیچھے نماز
پڑھنے کی اجازت دی ہے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ان کے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام نہیں کہتے لیکن ان
کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم دینا بالکل مختلف ہے۔مجبوری سے کسی کام کا کرنا اور معنی رکھتا ہے اور بلا
مجبوری اس کا کرنا اور معنی رکھتا ہے۔ہم نے
(انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۴۰۷، ۴۰۸)
غیر احمدی کولڑکی دینے والے کے پیچھے نماز
بعض لوگ ایسے ہیں کہ جب وہ دیکھتے ہیں کہ کسی شخص سے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے حکم کے
خلاف ہوا مثلا کسی نے اپنی لڑکی غیر احمدی کو دے دی تو وہ فورا اس
کا بائیکاٹ کر دیتے ہیں۔لیکن ان کا یہ
حق نہیں کہ خود بخود اس کا بائیکاٹ کریں۔ان کو چاہیئے کہ ہم تک معاملہ پہنچائیں۔پھر ہم دیکھیں گے کہ وہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی