حصہ اوّل

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 6

۶۸
اسلامی عبادات اور مسجد میں
مجرم ہے یا نہیں اور اگر ہے تو اس نے کن اسباب کے ماتحت ایسا کیا ہے آیا بے علمی سے اس سے یہ کام
ہو گیا یا کوئی اور وجہ ہے۔پس آپ لوگوں کا فرض ہے کہ جب کوئی ایسی بات دیکھیں تو بجائے اس کے
خود بخود یہ فیصلہ کرلیں کہ اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں یا اس کو احمدی نہ سمجھیں ہمیں اطلاع دیں اور جب
تک یہاں سے کوئی فیصلہ نہ ہو اس وقت تک خود ہی کوئی فیصلہ نہ کریں اس سے فساد بڑھتا ہے۔الفضل ۲۰ فروری ۱۹۱۷ء۔خطبہ جمعہ )
ایسا شخص جس نے باوجود علم کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے احمدی لڑکی کا رشتہ
غیر احمدی سے کرنا منع فرمایا ہے اپنی لڑکی غیر احمدی کو دے دی۔اگر وہ تائب نہیں ہوا تو اس کے
پیچھے نماز پڑھنی منع ہے۔(الفضل ۱۹؍ دسمبر ۱۹۱۵ء)
سوال :۔ایک احمدی جو متقی اور پرہیز گار ہے، چندہ بھی دیتا ہے مگر غیر احمدی کو رشتہ لڑکی کا دے دیا
ہے اس کے بارہ میں کیا حکم ہے؟
جواب :۔جس نے حضرت اقدس کا صریح حکم ٹال دیا وہ احمدی کہاں ہے جب تک وہ تو بہ نہ
کرے اور اپنی تو بہ ثابت نہ کر دکھائے وہ احمدی نہیں۔حضرت اقدس نے تو یہاں تک فرمایا کہ
غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنے والے کے پیچھے نماز نہ پڑھو پھر جو غیر احمدی کولڑ کی دے وہ احمدی
کس بات کا ہے۔(الفضل یکم اپریل ۱۹۱۵ء)
سوال :۔جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سب دعاوی کا مصدق ہومگر بیعت نہ کی ہواس
کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟
جواب :۔غیر احمدی کے پیچھے جس نے اب تک سلسلہ میں با قاعدہ بیعت نہ کی ہو خواہ
حضرت صاحب کے سب دعاوی کو بھی مانتا ہو نماز جائز نہیں۔اور ایسا شخص سب دعاوی
کو مان بھی کس طرح سکتا ہے۔جو حضرت صاحب بلکہ خدا کا صریح حکم ہوتے ہوئے آپ کی

بیعت نہیں کرتا۔44
۶۹
اسلامی عبادات اور مسجد میں
غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنا
الفضل ۱۵ را گست ۱۹۱۵ء)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سختی سے تاکید فرمائی ہے کہ کسی احمدی کو غیر احمدی کے پیچھے نماز
نہیں پڑھنی چاہئے۔ان لوگوں کو اپنا امام نہیں بنانا چاہئے جنہوں نے حضرت مسیح موعود کو قبول نہیں کیا کیونکہ وہ
خدا تعالیٰ کے حضور مغضوب ٹھہر چکے ہیں اور ہمیں اس وقت تک کسی کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی
چاہئے جب تک کہ وہ بیعت میں داخل نہ ہو جائے اور ہم میں شامل نہ ہو۔خدا تعالیٰ کے مامور
ایک بڑی چیز ہوتے ہیں جو ان کو قبول نہیں کرتا وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں قبول نہیں ہوسکتا۔اس میں
شک نہیں کہ بعض غیر احمدی ایسے ہوں گے جو سچے دل سے حضرت مسیح موعود کو صادق نہیں
مانتے۔اس لئے قبول نہیں کرتے لیکن ہم بھی مجبور ہیں کہ ایسے لوگوں کے پیچھے نماز نہ پڑھیں
کیونکہ خواہ کسی وجہ سے سہی وہ حق کے منکر ہیں۔غیر احمدیوں کا اس بات پر چڑنا کہ ہم ان کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے۔ایک لغو امر ہے۔وہ
غیر احمدی جو یہ سمجھتا ہے کہ مرزا صاحب جھوٹے ہیں وہ ہم کو مسلمان کیونکر سمجھتا ہے اور کیوں اس بات
کا خواہاں ہے کہ ہم اس کے پیچھے نماز پڑھیں۔ہمارا اس کے پیچھے نماز پڑھ لینا اسے کیا فائدہ پہنچا سکتا
ہے۔ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم غیر احمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں کیونکہ
ہمارے نزدیک وہ خدا تعالیٰ کے ایک نبی کے منکر ہیں۔(انوار العلوم جلد ۳۔انوار خلافت صفحہ ۱۴۸،۱۴۷)

اسلامی عبادات اور مسجد میں
سودی کاروبار کرنیو الے کے پیچھے نماز
سوال :۔ایک شخص جو سودی کاروبار کرتا ہے کیا اس کے پیچھے نماز پڑھنی جائز ہے؟
جواب:۔ایسا شخص جو سود پر روپیہ دیتا ہے اس کے پیچھے تو بالصراحت نماز جائز نہیں۔جو شخص
روپیہ قرض لے کر سود ادا کرتا ہے۔احادیث میں اس کو اس کے برابر قرار دیا گیا ہے جوسود لیتا
ہے۔لیکن چونکہ قرآن شریف کے الفاظ کے معنوں میں اختلاف کیا گیا ہے اور اس لئے کہ ایک شخص
مشکلات میں مبتلا ہو کر ایسا کرتا ہے گو کمزوری ایمان ہے مگر اس کا نقص اس حد تک نہیں پہنچا ہوا ہے۔قرآن کریم کے ادب کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام نہ کہوں گا۔اگر
کسی صورت میں نماز پڑھ لی جائے تو میں مکروہ قرار دوں گا باطل نہیں۔بشرطیکہ لوگوں
کو علم ہی نہ ہو
تو کوئی بات نہیں۔( الفضل ۴ / دسمبر ۱۹۲۳ء)
ایسے امام کے پیچھے نماز جس سے لوگ نفرت کرتے ھوں
سوال :۔کیا ایسے شخص کو امام بنایا جاسکتا ہے جولوگوں کو ذاتی مال منقولہ یا غیر منقولہ کا نقصان
پہنچاتا ہے؟
جواب:۔امامت کثرت رائے پر ہوتی ہے اگر ایک جماعت کے لوگ کثرت سے کسی کو امام
بناتے ہیں تو پڑھی جائے۔(الفضل ۴ دسمبر ۱۹۲۳ء)
خلافت کے دعویدار کے پیچھے نماز
سوال :۔ایک شخص عابد علی نے خلیفہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔کیا ہم اس کے پیچھے

نماز پڑھ سکتے ہیں؟
اے
اسلامی عبادات اور مسجد میں
جواب :۔اگر اس نے خلافت کا دعویٰ کیا ہے تو اس کے پیچھے نماز جائز نہیں
الفضل ١٨ / مارچ ۱۹۱۶ء )
حج کے ایام میں غیر احمدی امام کے پیچھے نماز
نا ناصاحب جناب میر صاحب نے فرمایا کہ حضرت خلیفہ امسیح کا حکم ہے کہ مکہ میں ان کے پیچھے
نماز پڑھ لینی چاہئے۔حکیم محمد عمر صاحب نے بیڈ کر حضرت خلیفتہ اُسی کے پاس شروع کر دیا۔آپ نے فرمایا ہم نے ایسا کوئی
فتویٰ نہیں دیا۔ہماری یہ اجازت تو ان لوگوں کے لئے ہے جو ڈرتے ہیں اور جن کے ابتلاء کا ڈر ہے۔وہ
ایسا کر سکتے ہیں کہ اگر کسی جگہ گھر گئے ہوں تو غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھ لیں اور آکر دہرا لیں۔(انوار العلوم جلد ۶۔آئینہ صداقت صفحه ۱۵۶،۱۵۵)
سوال :۔آپ نے فرمایا کہ احمدی غیر احمدی کے پیچھے نماز وغیرہ نہ پڑھیں مگر جولوگ حج کے لئے
جاتے ہیں وہ تو وہاں پر حج کی نماز تو دوسرے لوگوں کے پیچھے ہی پڑھتے ہوں گے۔اگر احمدی لوگ
وہاں پر ان کے پیچھے ہی نماز پڑھتے ہیں تو اس طرح تو آپ کا فرمان پورا نہیں ہوتا ؟
جواب :۔نماز کے متعلق تو فقہاء کا مسئلہ ہے کہ نیت سے نماز ہوتی ہے۔اگر آدمی نیت کر لے
کہ میں اپنی الگ نماز پڑھ رہا ہوں تو وہاں ساتھ شامل ہونے میں کیا حرج ہے۔یہ اجازت صرف
حج کے لئے ہے اور نمازوں کے لئے نہیں۔دوسری نمازیں تو انسان گھر پر ہی پڑھ سکتا ہے۔حج
صرف وہاں ہی ہوتا ہے۔( فائل مسائل دینی۔دفتر پرائیوٹ سیکرٹری)
سوال :۔قراءت بالحجر والسر میں کیا حکمت ہے۔دن کی نمازوں میں قراءت مخفی اور رات کی
نمازوں میں بالجبر کیوں پڑھی جاتی ہے؟

۷۲
اسلامی عبادات اور مسجد میں
جواب :۔اس کا ظاہری جواب تو یہ ہے کہ دن کے وقت شور ہوتا ہے اور طبیعتوں میں سکون نہیں
ہوتا۔اس لئے خدا کے کلام سنانے سے جو غرض ہوتی ہے کہ دلوں میں رقت پیدا ہوا اور خدا کا جلال
سامنے آجائے وہ اچھی طرح پوری نہیں ہوسکتی۔اس لئے دن
کی نمازوں میں قراءت
بالجبر نہیں ہوتی۔رات کی نمازوں میں قراءت بالجبر کی یہی حکمت ہے کہ اس وقت خاموشی کا عالم ہوتا ہے۔طبیعتیں
سکون اور اطمینان میں ہوتی ہیں۔خدا کا کلام سُن کر رقت پیدا ہوتی ہے۔خدا کا کلام تو دن
کو پڑھا جائے یا رات کو ہر وقت اثر پیدا کرتا ہے۔مگر انسانوں کے حالات مختلف ہوتے ہیں۔اس
لئے ایک ہی بات ایک وقت کچھ اثر رکھتی ہے اور دوسرے وقت میں کچھ اور کسی نے سچ کہا ہے
ہر سخن وقتے و ہرنکتہ مقامی دارد
اس کے علاوہ اس کا روحانی جواب بھی ہے اور وہ یہ کہ جب تاریکی کا زمانہ ہو اس وقت خوب
بلند آواز
سے خدا تعالیٰ کے نام کی اشاعت ہونی چاہئے۔اور روشنی کے زمانہ میں اگر کم بھی ہو تو بھی کام چل سکتا ہے۔(الفضل ۱۹/ نومبر ۱۹۲۹ء)
سوال :۔نمازوں میں سے تین بآواز بلند پڑھی جاتی ہیں۔دو کیوں خاموش پڑھی جاتی ہیں۔علاوہ
ازیں چار رکعت والی ہیں، دو بآواز بلند اور دو خاموش؟
جواب :۔بلند آواز سے پڑھی جانے والی رات کی نمازیں ہیں اور خاموشی سے پڑھی جانے والی
دن کی ہیں۔دن کے وقت شور زیادہ ہوتا ہے۔امام اگر بلند آواز سے سُنانا چاہے تو اس پر زیادہ بوجھ
پڑتا ہے۔یہ جسمانی حکمت ہے۔روحانی حکمت یہ ہے کہ دن کے وقت نور ہوتا ہے ہر شخص دیکھ سکتا ہے
رات کو تاریکی ہوتی ہے کسی کو اندھیرے میں سوجھتا ہے کسی کو نہیں۔ان نمازوں میں اس امر کی طرف
اشارہ کیا گیا ہے کہ جب سب کو ہدایت مل جائے تو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے ہدایت
پھیلا ؤ اور جب تاریکی پھیل جائے تو ایک دوسرے کو بلند آواز سے خبر دار کرتے رہو۔کیا آپ نے دن
کے وقت اکٹھے چلنے والے اور رات کے وقت اٹھنے چلنے والے مسافروں کو نہیں دیکھا۔دن کو چلنے
والے مسافر ایک دوسرے کو آواز نہیں دیتے ، رات کو چلنے والے آواز میں دیتے جاتے ہیں کوئی کہتا ہے

اسلامی عبادات اور مسجد میں
دیکھنا گڑھا ہے، کوئی کہتا ہے بچنا کیچڑ ہے، پانی ہے۔پس ایک روحانی حکمت یہ ہے کہ سہولت
اور آسانی اور نور کے وقت ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے چلیں اور جب تاریکی اور بدی پھیل
جائے تو اس وقت صرف عمل ہی کافی نہیں بلکہ تلقین بھی ضروری ہے۔جسم کے ساتھ زبان بھی شامل
ہونی چاہئے۔رات کی نمازوں میں سے بعض حصہ کی قراءت بلند کی جاتی ہے اور بعض حصہ کی خاموش۔اس
میں کیا راز ہے سو اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں ظاہری حکمتیں بھی ہیں اور ایک باطنی بھی۔مغرب کی نماز میں دو رکعت بلند آواز سے ہیں اور ایک رکعت خاموشی سے ہے۔اس کی وجہ یہ ہے
کہ مغرب کے وقت ایک طرف خاموشی طاری ہو جاتی ہے اور آواز سُنائی جاسکتی ہے لیکن ساتھ ہی وہ
تاریکی کی ابتداء کا وقت ہوتا ہے اور ہر حالت سے دوسری حالت کی طرف گریز کرتے وقت اعصاب
کو ایک صدمہ پہنچتا ہے۔اس لئے بلند آواز کا حصہ زیادہ رکھا اور خاموشی کا کم۔اور عشاء کے وقت
اور بھی آواز کے پہنچانے میں سہولت ہوتی ہے لیکن انسان ابتدائی صدمہ سے محفوظ ہو جاتا ہے اور اس
کے مختی بالطبع ہونے کا وقت آجاتا ہے اس لئے اس میں دونوں حالتوں کو برابر رکھا ہے۔صبح کے وقت انسان پر نیند کا غلبہ ہوتا ہے اکثر لوگ قریب میں ہی سوکر اُٹھے ہوتے ہیں اور آواز
بھی اچھی طرح سُنائی جاسکتی ہے اس لئے دور کعتوں میں قراءت رکھی تا کہ لوگوں میں سستی نہ پیدا ہو
اور غنودگی دور ہو۔ان جسمانی وجوہ کے علاوہ روحانی وجوہ بھی ہیں۔در حقیقت نماز میں ہم کو یہ بتایا گیا ہے کہ انسانی
روح کے کمال کے لئے دوسرے کے ساتھ تعاون وعظ و تذکیر اور مراقبہ یہ تین چیزیں ضروری ہیں۔مراقبہ کا قائم مقام خاموش نمازیں ہو جاتی ہیں جن میں انسان اپنے مطلب کے مطابق زور
دیتا ہے۔وعظ و تذکیر کا نشان قراءت ہے جو انسان کو باہمی نصیحت کرنے کی طرف توجہ دلاتی ہے اور تعاون
کا نشان جماعت ہے۔جماعت کے علاوہ جو سب اوقات میں مدنظر رکھی گئی ہے۔دوسری دونوں

۷۴
اسلامی عبادات اور مسجد میں
کیفیتوں
کو مختلف اوقات میں اللہ تعالیٰ نے رکھ دیا ہے ان میں دن کے وقت خاموشی کی وجہ کو میں بیان
کر چکا ہوں۔دن کے وقت کی نمازوں میں جمعہ کی نماز مستثنیٰ ہے۔اس میں جو قراءت نماز میں بلند آواز
سے پڑھی جاتی ہے وہ اس لئے ہے کہ جمعہ اجتماع کا دن ہے اس لئے اس میں قراءت بالجبر
ضروری تھی۔اب یہ کہ رات کی نمازوں میں سے بعض میں قراءت اور خاموشی کو جمع کر دیا گیا ہے اور بعض میں
صرف قراءت کو لے لیا گیا ہے جیسے صبح کی نماز ہے اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ جب کسی تنزل کی
ابتداء ہوتی ہے تو وعظ و تذکیر اور مراقبہ کے متفقہ نسخے سے قوم کی اصلاح ہوتی ہے۔ابھی لوگ نور سے
تازہ تازہ نکلے ہوتے ہیں اور قلب کی حالت پر غور کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں لیکن جس وقت تنزل
اپنی انتہاء کو پہنچ جائے۔جیسے رات کی تاریکی ہوتی ہے تو اس وقت فَذَكَّرُ إِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْری کا زمانہ
ہوتا ہے اور حکم ہوتا ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا کی ہو وہ لوگوں کو جگائیں اور یہ زمانہ انبیاء
کا زمانہ ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں بھی اسی زمانہ کے متعلق فرمایا وَالَّليْلِ إِذَا عَسْعَسَ وَالصُّبْحِ
إِذَا تَنَفَّسَ ایسے زمانہ میں تاریکی کی لمبائی کی وجہ سے اور نیند کے جمود کی وجہ سے لوگوں کے حواس
معطل ہو جاتے ہیں۔ایسے زمانہ میں لوگوں کو جگانے والا ہی جگا سکتا ہے۔پس اس نماز میں مراقبہ
کا حصہ ہٹا دیا گیا ہے۔( الفضل ۵ ستمبر ۱۹۳۶ء)
کیا امام اپنی زبان میں بلند آواز سے دعاکرسکتا ھے
سوال :۔ایک جماعت کا امام نماز میں بلند آواز سے اردو زبان میں دعائیں مانگتا ہے؟
جواب :۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جو فتویٰ ہے وہ میں پہلے بھی کئی دفعہ بیان
کر چکا ہوں۔حال ہی میں الفضل میں بھی وہ شائع ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہی ارشاد

۷۵
اسلامی عبادات اور مسجد میں
ہے کہ نماز میں صرف ادعیہ ماثورہ بلند آواز سے پڑھنی چاہئیں۔ہاں اگر اپنی زبان میں کوئی دعا کرنی ہو تو
بجائے بلند آواز کے دل میں ہی کر لینی چاہئے۔میرا عمل اس سلسلہ میں یہ ہے کہ ادعیہ ماثورہ کے
پڑھتے وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کو بھی شامل کرلیا کرتا ہوں کیونکہ جو حکمت
قرآن مجید اور احادیث کی دعائیں پڑھنے میں ہے وہی حکمت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
الہامات میں بھی موجود ہے۔اصل بات یہ ہے کہ جہاں تک ذاتی ضرورت اور خواہش کا سوال ہے انسان اپنی زبان میں ہی
زیادہ مؤثر طریق اور عمدگی کے ساتھ دعا کر سکتا ہے۔جس زبان میں انسان سوچتا ہے اور غور کرتا ہے
اس میں اسے پوری مہارت ہوتی ہے۔اس لئے وہ صحیح رنگ میں اسی زبان میں اپنے دلی جذبات
اور اندرونی کیفیات کا اظہار کر سکتا ہے اگر وہ کسی ایسی زبان میں دعا کرے گا جس پر اسے پورے طور
پر تصرف حاصل نہیں تو وہ اپنے جذبات کا پورے طور پر اظہار نہیں کر سکے گا۔پس جہاں تک انفرادی
طور پر خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق کا سوال ہے اپنی زبان میں دعا مانگنا ایک ضروری چیز ہے لیکن اس کے یہ
معنی نہیں کہ ایسی دعائیں بلند آواز سے کی جائیں یا اگر کوئی شخص امام ہو تو وہ اردو یا کسی اور زبان میں
اونچی آواز سے دعائیں مانگنے لگ جائے وہ اپنے دل میں تو ایسی دعائیں مانگ سکتا ہے اور اسے
ضرور مانگنی چاہئے مگر بلند آواز سے بالخصوص ایسی حالت میں جب کوئی شخص امام ہو صرف ایسی دعا ئیں
ہی مانگنی چاہئیں جوادعیہ ماثورہ میں شامل ہوں اور جن کا قرآن وحدیث میں ذکر آتا ہو۔اس میں ایک
یہ بھی حکمت ہے کہ اگر اپنی زبان میں دعا کی جائے تو یہ ضروری نہیں ہوتا کہ انسان صحیح طور پر شریعت
کے تقاضے کو پورا کر سکے مثلاً دعا کرتے وقت بعض دفعہ انسان خدا تعالیٰ کو اس کی صفات یاد دلاتا ہے
بعض دفعہ خدا کے بندے کے ساتھ جو تعلقات ہیں ان کا واسطہ دیتا ہے۔(الفضل ۱۸ جون ۱۹۴۷ء)

اسلامی عبادات اور مسجد میں
حضرت مسیح موعود علیه السلام کافتوی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس امر کو جائز سمجھتے تھے کہ نمازی مسنون دعاؤں کے بعد جوعربی
زبان میں پڑھی جاتی ہیں اپنی زبان مثلاً اردو یا پنجابی میں بھی دعائیں کرے۔بلکہ تاکید فرمایا کرتے
تھے کہ نماز کے اندر اپنی زبان میں بھی دعا کیا کرو۔کیونکہ اس میں انسان اپنے جذبات کو اچھی طرح
سے ظاہر کر سکتا ہے۔ایک دفعہ کسی دوست نے عرض کی کہ حضور لوگ کہتے ہیں کہ نماز کے اندر اپنی زبان
بولی جائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے۔حضور نے ہنس کر فرمایا ان لوگوں کی نمازیں تو پہلے ہی ٹوٹی ہوئی ہیں۔الفضل ۴ جنوری ۱۹۳۹ء۔تقریر حضرت مفتی محمد صادق صاحب )
امام کے لئے ضروری ہے کہ وہ نماز میں بلند آواز سے قرآن حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی الہامی دعائیں بھی مانگے۔نماز میں بلند آواز سے اپنی زبان میں دعائیں مانگنا جائز نہیں۔اس میں مقتدیوں کے لئے شبہات
اور وساوس کی گنجائش ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ یہی ہے کہ نماز با جماعت میں امام کو ادعیہ ماثورہ ہی مانگنی
چاہئیں۔ہاں اپنے طور پر کوئی شخص جب اکیلا نماز پڑھ رہا ہو تو اپنی زبان میں دعائیں مانگ سکتا ہے۔میری رائے اور عمل یہ ہے کہ ایسے مواقع پر قرآن کریم اور احادیث کی دعاؤں کے علاوہ میں وہ دعائیں
بھی مانگ لیا کرتا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاما بتائی ہیں۔کیونکہ قرآن کریم
کی دعاؤں اور ماثورہ دعاؤں میں جو حکمت ہے وہی حکمت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی الہامی
دعاؤں میں بھی پائی جاتی ہے۔اصل بات یہ ہے کہ انسان اگر اپنے طور پر اپنی تڑپ اور ذاتی خواہشات کے مطابق دعامانگنا
چاہے تو اپنی زبان میں ہی دعا مانگنا اس کے لئے اچھا ہے کیونکہ جو شخص جس زبان
کا ماہر ہوتا ہے وہ اسی
زبان میں اپنے خیالات کا اچھی طرح اظہار کر سکتا ہے اور اپنے دعا کے جوش کو پورا کر سکتا ہے۔پھر وہ

22
اسلامی عبادات اور مسجد میں
کسی دعا کے متعلق سوچے گا بھی اسی زبان میں جو اس کی اپنی ہوگی مثلاً اردو زبان جانے والا جب کسی
امر کے متعلق سوچے گا تو وہ اردو میں ہی سوچے گا۔اسی طرح عربی جاننے والا جب کسی امر کے متعلق
سوچے گا تو وہ عربی زبان میں سوچے گا۔پس ہماری ضروریات کے متعلق جو خیالات ہمارے دلوں
میں آتے ہیں وہ اسی زبان میں آتے ہیں جو ہماری زبان ہوتی ہے اور جس کے ہم ماہر ہوتے ہیں یہ
نہیں ہوسکتا کہ ایک اردو جاننے والا انگریزی زبان میں سوچتار ہے اور ایک انگریزی دان فارسی میں
سوچتا رہے۔پس چونکہ انسان کو اس کی حاجتوں اور خواہشات مخفی کا علم اس کی اپنی زبان میں ہوتا
شخص
ہے۔اس لئے وہی اس کی خواہشات کی ادائیگی کے لئے بھی موزوں اور مناسب ہے۔پس اگر کوئی شخص انفرادی طور پر اپنی زبان میں دعائیں مانگتا ہے تو یہ اس کے لئے جائز ہے بلکہ
یہی اس کے لئے بہتر ہے۔مگر ایک امام کے لئے ایسا کرنا درست نہیں کیونکہ بسا اوقات وہ ایسی
دعا بھی مانگ جاتا ہے جو مقتدیوں کے لئے بار ہوتی ہیں۔اس لئے امام کے لئے ضروری ہے کہ وہ نماز
میں اگر بلند آواز سے دعائیں مانگنا چاہے تو قرآن کریم اور احادیث کی دعائیں اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی الہامی دعائیں مانگے۔کیونکہ ان دعاؤں میں غلطی کا امکان نہیں ہے اور یہ سب
دعا ئیں ایسی ہیں جو مقتدیوں کے لئے مسلمہ ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک شخ
دعا مانگ رہا تھا اور وہ کہنا تو یہ چاہتا تھا کہ اے خدا میں گنہگار ہوں تو مجھ پر رحم کر لیکن جوش میں اس کے
منہ سے نکل گیا کہ اے خدا تو گنہ گار ہے میں تجھ پر رحم کرتا ہوں۔آپ نے فرمایا جب وہ شخص یہ دعا مانگ رہا تھا تو اللہ تعالیٰ اس کی غلطی پر ہنس رہا تھا کہ میرا
بندہ سمجھ نہیں سکا کہ وہ کہنا کیا چاہتا تھا اور کیا کہ رہا ہے۔لیکن اگر کوئی امام یہی دعا غلطی سے
مانگنا شروع کر دے اور بجائے اے اللہ رحم کر کہے کہ اللہ میں تجھ پر رحم کرتا ہوں کہتا چلا جائے تو
مقتدی کیا کہیں گے۔امام بننے کی صورت میں اس کے لئے اپنی زبان میں دعائیں مانگنا جائز نہیں ہے۔امام بننے کی
صورت میں ضروری ہے کہ وہ ایسی دعائیں مانگے جو مقتدیوں کے نزدیک مسلمہ ہوں اور مقتدیوں

LA
اسلامی عبادات اور مسجد میں
کے نزدیک وہی دعائیں مسلمہ ہیں جو قرآن کریم ، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی الہامی
دعائیں ہیں۔( الفضل ۳ اکتوبر ۱۹۶۱ء)
سوال : کیا امام اونچی آواز سے اردو میں دعا کر سکتا ہے؟۔جواب :۔فرمایا۔اس طریق کو میری طبیعت نہیں مانتی۔اس موقع پر مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب نے عرض کیا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ ہے
کہ اس طرح دعا کرنا جائز نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ حسب ذیل ہے:۔سوال:۔امام اگر اپنی زبان میں بآواز بلند دعا مانگتا جائے اور پیچھے آمین کرتے جاویں تو کیا یہ جائز
ہے جبکہ حضور کی تعلیم ہے کہ اپنی زبان میں دعائیں نماز میں کر لیا کرو؟
جواب :۔فرمایا۔دعا کو بلند پڑھنے کی ضرورت کیا ہے۔خدا تعالیٰ نے تو فرمایا تَضَرُّعًا وَّ خُفية
اور دون الجهر من القول
سوال :۔قنوت تو پڑھ لیا کرتے ہیں؟
جواب :۔فرمایا۔ہاں ادعیہ ماثورہ جو قرآن و حدیث میں آچکی ہیں وہ بے شک پڑھ لی جاویں۔باقی دعائیں جو اپنے ذوق کے مطابق ہیں۔دل ہی میں پڑھنی چاہئیں۔( بدر نمبر ۳۱۔جلد ۶ - صفحه ۱۲ - ۱۹۰۷ء)
(الفضل۔ار جولائی ۱۹۳۴ء)
سوال:۔کیا مسنون دعاؤں کے ساتھ غیر مسنونہ دعا ئیں اونچی آواز سے پڑھی جاسکتی ہیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ البدر یکم اگست 19ء میں ہے کہ ادعیہ ماثورہ بے شک اونچی آواز سے پڑھ
لی جاویں۔باقی دعائیں جو اپنے ذوق و حال کے مطابق ہوں وہ دل میں ہی پڑھنی چاہئیں۔جواب :۔حضور نے فرمایا:۔اس زمانہ میں ناسخ و منسوخ کا سوال نہیں۔وہ فتویٰ کب شائع ہوا ہے
اور کس نے کیا ہے۔یہ درست ہے میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں دوسری دعائیں

و
اسلامی عبادات اور مسجد میں
پڑھتے ہوئے خودسُنا ہے۔(فائل افتاء۔رجسٹر اصلاح وارشاد صفحہ ۱ - ۲۰ ستمبر ۱۹۴۳ء)
کیا امام کسی لفظ کی قراءت کوباربار دھرا سکتا ھے
سوال :۔کیا امام الصلوۃ کا اس طرح سے قراءت بالجہر پڑھنا جائز ہے۔۔الحمد للہ کا بار بار پڑھنا۔سورہ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھ کر کسی سورہ کا کوئی حصہ جو شروع سورہ نہ ہو پڑھنا۔معوذتین کو اس طرح پڑھنا قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
یہ کلمات تمجید ہیں۔بہتر ہے کہ مخفی پڑھ لے کیونکہ یہ کلمات اس وقت پڑھے جاتے ہیں جس وقت
طبیعت میں جوش آتا ہے ان کا پڑھنا قلب کی حالت پر ہوتی ہے اگر قلب کی حالت واقعی طور پر ایسی
ہے کہ وہ کلمات تمجید پڑھنے پر مجبور ہے تو ثواب کا باعث ہو گا۔اگر ایسی کیفیت نہ ہوگی تو پھر بالجہر پڑھنا
گناہ بن جائے گا اس لئے یہ کلمات کہنے ہوں تو آہستہ کہہ لیں۔۔اس کا حکم نہیں اعوذ کا حکم ہے شروع سورہ پر بسم اللہ پڑھنی چاہئے ورنہ بدعت ہے۔۔یہ دعا ہے اس لئے سمجھا جائے گا کہ دعا کے طور پر دہرا لیتا ہے قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ والى
تلاوت سمجھی جائے گی باقی دعا۔(الفضل ۲ رمئی ۱۹۵۱ء)
سجدہ میں قرآنی دعائیں اور حضرت مسیح موعود کی
الهامی دعائیں پڑھنا
سوال : سجدہ میں قرآنی دعاؤں کا پڑھنا کیوں ناجائز ہے حالانکہ سجدہ انتہائی تذلیل کا مقام ہے؟

·

آج 10 میں سے 10 باقی