حصہ اوّل
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 7
۸۰
اسلامی عبادات اور مسجد میں
جواب :۔میرا تو یہی عقیدہ رہا ہے کہ سجدہ میں قرآنی دعاؤں کا پڑھنا جائز ہے لیکن بعد میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا ایک ایسا حوالہ ملا جس میں آپ نے سجدہ کی حالت میں قرآنی دعاؤں کا پڑھنا
نا جائز قرار دیا ہے۔اسی طرح مسند احمد بن مقبل میں بھی اسی مضمون کی ایک حدیث مل گئی لیکن اگر میرے عقیدے کے
خلاف یہ امور نہ ملتے تب بھی یہ دلیل میں معقول قرار نہ دیتا کہ سجدہ جب انتہائی تذلیل کا مقام ہے تو
قرآنی دعاؤں کا سجدہ کی حالت میں پڑھنا جائز ہونا چاہئے۔امام مالک کا عقیدہ تھا کہ سمندر کی ہر چیز حلال ہے ایک دفعہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا
سمندر میں سور بھی ہوتا ہے کیا اس کا کھانا بھی جائز ہے۔آپ نے فرمایا سمندر کی ہر چیز کھانی جائز ہے
مگر سور حرام ہے اس نے بار بار یہی سوال کیا مگر آپ نے فرمایا میں اس سوال کا یہی جواب دے سکتا
ہوں کہ سمندر کی ہر چیز حلال ہے مگر سور حرام ہے۔یہی جواب میں دیتا ہوں کہ سجدہ بے شک تذلل کا
مقام ہے مگر قرآن کریم کی چیزیں، اس کی دعا ئیں سجدہ کی حالت میں نہیں پڑھنی چاہئیں۔دعا انسان کو نیچے کی طرف لے جاتی ہے اور قرآن انسان کو اوپر کی طرف لے جاتا ہے۔اس لئے
قرآنی دعاؤں کا سجدہ کی حالت میں مانگنا نا جائز ہے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام سے ایک بات مل گئی تو پھر اس کے خلاف طریق اختیار کرنا درست نہیں گو وہ ہماری
عقل میں نہ آئے۔اس پر قیاس کر کے ہم کہہ سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی الہامی دعائیں بھی سجدہ کی
حالت میں پڑھنی ناجائز ہیں۔سوائے اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے اس کی
اجازت ثابت ہو جائے۔(الفضل ۱۶ ر اپریل ۱۹۴۴ء - صفحه ۸۸)
سوال:۔کیا یہ جائز ہے کہ سجدہ میں دعا کرتے وقت کچھ قرآنی الفاظ اور کچھ اپنے الفاظ ہوں؟
جواب : سجدہ میں قرآنی دعا ئیں تو جائز نہیں ہیں لیکن اگر انسان کے اپنے الفاظ ہوں اور ان میں
ΔΙ
قرآن کی کسی آیت کا ٹکڑا آ جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔سوال :۔کیا حالت سجدہ اردو میں دعا مانگنا جائز ہے؟
اسلامی عبادات اور مسجد میں
جواب :۔جائز ہے۔(الفضل یکم دسمبر ۱۹۴۴ء۔نمبر ۲۸)
ننگے سر نماز
سوال :۔کیا بلا ضرورت کوئی شخص ننگے سر نماز ادا کرسکتا ہے؟
جواب : نماز میں یوں تو اچھا لباس پہنے کا حکم ہے۔جیسا کہ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ -
باقی نوافل اور گھر کی نماز میں بدوں ضرورت کے محض جواز کے طور پر ایک چادر میں بھی پڑھنا ثابت ہے۔بحسب الحکم مولوی محمد سرور شاہ صاحب نے جواب لکھا۔(الفضل ۵ اگست ۱۹۱۵ء)
سوال :۔مصری لوگ اکثر ننگے سرنماز پڑھتے ہیں مگر ہم سرڈھانپ کر نماز پڑھتے ہیں کیا اس کے
متعلق کوئی حکم ہے؟
جواب :۔ہمارے ملک میں چونکہ احترام کا نشان سرڈھانپنا ہے اس لئے ہمارے ملک میں یہی
مناسب ہے کہ سر ڈھانپا جائے مگر کئی صحابہ کے متعلق ذکر آتا ہے کہ ننگے سر پڑھتے تھے۔مگر ہم لوگ اس
کا یہ جواب دیتے ہیں کہ ان کے پاس کپڑے پورے ہوتے ہی نہ تھے کیا کرتے۔مگر حافظ روشن علی
صاحب کو اس روایت پر اتنا غلو تھا کہ وہ سر پر ٹوپی ہوتی بھی تو اس کو اتار لیتے تھے۔میں ان سے ہمیشہ کہا
کرتا تھا کہ حافظ صاحب جس حدیث پر آپ کو اتنا غلو ہے وہ ان لوگوں کے لئے ہے جن کو کپڑا نصیب
نہیں ہوتا تھا۔آپ کو نصیب ہے پس اتنا غلو ثابت ہو گیا کہ نگا سر رہنے سے
نماز ٹوٹتی نہیں ہاں عورتوں
کے متعلق فقہاء کا قطعی فیصلہ ہے کہ ان کو سر ڈھانک کر نماز پڑھنی چاہئے۔(فائل مسائل دینی 4/13۔5۔57 B۔DP-32)
۸۲
اسلامی عبادات اور مسجد میں
اسلام نے یہ کیا ہے کہ نماز وغیرہ کے مواقع پر سر پر ٹوپی یا پگڑی رکھی جائے، سرنگا نہ ہو۔عورتوں
کے متعلق علماء میں یہ اختلاف پایا جاتا ہے کہ اگر ان کے سر کے اگلے بال ننگے ہوں تو آیا ان کی نماز
ہو جاتی ہے یا نہیں۔اکثر علماء کا یہی خیال ہے کہ اگر اگلے بال ننگے ہوں
تو نماز نہیں ہوتی۔پرانے فقہاء کا خیال ہے کہ ننگے سرنماز نہیں ہوتی۔لیکن ہمارے ہاں مسائل کی بنیاد چونکہ احادیث
پر ہے اور احادیث میں ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ بعض صحابہ نے ننگے سر نماز پڑھی اس لئے ہم اس تشدد
کے قائل نہیں کہ ننگے سر نماز ہوتی ہی نہیں۔ہمارے نزدیک اگر کسی کے پاس ٹوپی یا پگڑی نہ ہواسی
طرح سرڈھانکنے کے لئے کوئی رومال وغیرہ بھی اس کے پاس نہ ہو تو ننگے سرنماز پڑھی جاسکتی ہے۔(الفضل ۹ رفروری ۱۹۵۵ء)
سوال :۔کیا ننگے سرنماز جائز ہے؟
جواب :۔ایسی صورت میں ننگے سر نماز پڑھنا غلطی ہے جبکہ سرڈھانپنے کے لئے کوئی کپڑا وغیرہ موجود
ہو۔منع نہیں۔کئی صحابہ پڑھتے تھے۔مگر میرا خیال ہے کہ ان کے پاس سرڈھانکنے کے لئے کپڑا نہیں ہوتا
تھا۔حدیثوں میں آتا ہے کہ صحابہ کے پاس بسا اوقات تہہ بند کے لئے بھی پورا کپڑا نہیں ہوتا تھا۔الفضل ۱۷ اکتوبر ۱۹۴۶ء۔نمبر ۲۴۳)
سوال :۔بنگر پہن کر نماز پڑھنے کے بارہ میں کیا حکم ہے؟
جواب :۔اگر کسی کے پاس نگر ہے اور دوسرا کپر انہیں تو نکر پہن کر جائز ہے بلکہ اگر اس کے پاس کپڑا
نہیں تو نگر چھوڑ لنگوٹی میں بھی نماز جائز ہے لیکن جان بوجھ کر ایسا کرنا جبکہ اور کپڑا موجود ہو نا جائز ہے۔( الفضل ۱۷ اکتوبر ۱۹۴۶ء)
نمازیں جمع کرنا
بادل اور کیچڑ کی وجہ سے مغرب وعشاء جمع ہوئیں بعض احباب نے اختلاف کیا کہ معمولی باتوں پر
نماز جمع کرالی جاتی ہیں؟
۸۳
اسلامی عبادات اور مسجد میں
حضور نے فرمایا : یہ فتویٰ درست ہے۔معمولی اجتماعوں میں نماز جمع نہ ہونی چاہئے۔نماز جمع
صرف قومی اجتماعات میں ہم کرتے ہیں اور اس کے بغیر جب انتظام میں تکلیف مالا يطاق ہو یا سفر
یا بارش ہو یا سخت کیچڑ ہو ، رات کو چلنا خطرناک ہو۔الفضل ۱۸ ستمبر ۱۹۴۴ء۔جلد نمبر ۳۱ نمبر ۲۲۰)
سوال : اگر کوئی شخص مصروفیت کی وجہ سے ظہر وعصرا کٹھی اور مغرب وعشاءاکٹھی پڑھ لے تو کیا
ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب :۔مجبوری اور غلطی سے پڑھی تو معاف ہے، ارادتا جمع نہیں کرنی چاہئے۔فائل مسائل دینی 17۔10۔1960/A-32)
سوال: نمازیں جمع کرنے کی صورت میں سنتیں پڑھنی چاہئیں یا نہیں؟
جواب :۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے تو اس بات کے متعلق علماء میں اختلاف تھا لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عمل سے ہم نے جو کچھ تو اتر سے دیکھا ہے اور پوچھنے والوں کے جواب
میں آپ نے ہمیشہ جو کچھ فرمایا ہے وہ یہی ہے کہ نمازیں جمع کرنے کی صورت میں فرضوں سے پہلی
سنتیں بھی اور بعد کی سنتیں بھی معاف ہو جاتی ہیں۔سوال :۔اگر نماز جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز جمع کی جائے تو کیا پھر بھی سنتیں معاف ہیں؟
جواب :۔نماز جمعہ سے قبل جو سنتیں پڑھی جاتی ہیں وہ دراصل جمعہ کے نفل ہیں اور جمعہ کے ساتھ
مخصوص ہیں اس لئے نماز جمعہ سے قبل سنتیں بہر حال پڑھنی چاہئیں۔(الفضل ۱۴ اکتوبر ۱۹۴۶ء نمبر ۲۴۰)
جمع بين الصلوتين
اگر مقتدی کو معلوم نہ ہو کہ کون سی نماز ہے اس صورت میں مقتدی کی وہی نماز ہوگی جو امام کی تھی
۸۴
اسلامی عبادات اور مسجد میں
خواہ اس نے اس کے خلاف ہی نیت باندھی ہو۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ ہے لیکن
اگر مقتدی کو معلوم ہو جائے کہ یہ بعد کی نماز ہے تو پہلے پہلی نماز الگ پڑھے پھر جماعت میں شامل
ہو۔یہ فتوی خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منہ سے میں نے سُنا ہے۔( الفضل ۷ ستمبر ۱۹۴۰ء)
سوال: نمازیں جمع ہور رہی ہوں اور ایک شخص بعد میں آئے جسے معلوم نہ ہو کہ کون سی نماز پڑھی
جارہی ہے ظہر یا عصر۔وہ ظہر سمجھ کر شامل ہو جاتا ہے مگر وہ عصر کی نماز ہو تو اس کی کون سی نماز ہوگی؟
جواب :۔ایسی صورت میں جونیت امام کی ہوگی وہی اس کی سمجھی جائے گی۔لیکن اگر اسے معلوم ہو جائے
کہ عصر کی نماز ہورہی ہے تو پہلے اسے ظہر کے فرض پڑھنے چاہئیں اور پھر عصر کی نماز میں شریک ہونا چاہئے۔(الفضل۔ارجولائی ۱۹۳۴ء)
غیر معمولی علاقوں میں نماز کے اوقات
غیر معمولی علاقوں میں نماز کی فرضیت اور اس کے لئے وقت مقرر کرنے کا اصول
الف: نماز کی فرضیت دنیا کے ہر علاقہ میں قائم ہے اور کسی علاقہ کے غیر معمولی حالات کی وجہ سے
یہ فرضیت ساقط نہیں ہوسکتی۔ب:۔غیر معمولی علاقوں میں نماز کے اوقات اندازہ سے ہوں گے اور اوقات کی پابندی لفظاً
نہیں ہوگی۔نماز کے اوقات کے لحاظ سے غیر معمولی علاقے
غیر معمولی علاقوں سے مراد وہ علاقے ہیں
الف:۔جہاں دن رات چوبیس گھنٹوں سے زیادہ کے ہیں۔ب۔جہاں دن رات اگر چہ چوبیس گھنٹوں کے ہیں لیکن ان میں باہمی فرق اتنازیادہ ہے کہ وہاں
قرآن وسنت کی رو سے نمازوں کے پانچ معروف اوقات کی تفریق ممکن نہیں یعنی وہ علاقے جہاں شفق
۸۵
اسلامی عبادات اور مسجد میں
شام اور شفق صبح کے درمیان امتیاز نہ ہو سکے۔گویا درمیان میں غسق حائل نہ ہو۔سال کے جن ایام میں یہ حرج واقع نہ ہو ان میں معروف شرعی اوقات کی پابندی ضروری ہو جائے
گی اور ان ایام کے لئے وہ علاقے غیر معمولی قرار نہیں دیئے جائیں گے۔۔غیر معمولی علاقوں میں نماز کے اوقات اندازہ سے مقرر کرنے کے بارہ میں اصولی ہدایات
غیر معمولی علاقوں میں نماز کے اوقات مندرجہ ذیل اصولی ہدایات کی روشنی میں متعین کئے جائیں۔الف:۔موقتہ نمازوں کے اصل اوقات وہی ہیں جوطلوع وغروب اور سورج کے دوسرے افقی
تغیرات کے مطابق عام معروف طریق سے متعین ہوتے ہیں۔اس لئے جن نمازوں میں ممکن ہو اسی
طریق کی پابندی کی جائے۔ب:۔جہاں ایسا کرنا ممکن نہ ہو وہاں مقامی حالات کو مد نظر رکھ کر نمازوں کے اوقات چوبیں
گھنٹوں کے اندر اس طرح پھیلائے جائیں کہ وہ پانچوں نمازوں کے معروف اوقات سے حتی الوسع
ملتے جلتے ہوں۔یہ نہ ہو کہ دن یا رات کے کسی ایک حصہ میں وہ اکٹھے ہوں اور ایک دوسرے کے بالکل
قریب واقع ہوں۔(الفضل ۶ را گست ۱۹۶۳ء - صفحه ۳)
فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور انور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۱۰)
تھوڑے دن ہوئے انگریزی اخبارات میں ایک تار چھپا تھا بعد میں اس کا ترجمہ اردو اخبارات
میں بھی چھپ گیا تھا۔اس میں بتایا گیا تھا کہ فن لینڈ کے مسلمانوں نے مصر کی از ہر یونیورسٹی کے علماء
سے ایک خط کے ذریعہ دریافت کیا ہے کہ آج کل ہمارے ملک کے لحاظ سے ۲۲ گھنٹوں کا ایک دن ہوتا
ہے اس صورت میں ہم رمضان کے روزے کس طرح رکھیں؟
ہندو اور انگریزی اخبارات نے ایسے انداز سے اس پر تنقید کی تھی گویا یہ ایک ایسا مشکل سوال ہے
جس کا اسلام میں کوئی حل موجود نہیں۔بہر حال یہ اعتراض ان پر بھی پڑتا ہے کیونکہ بعض علاقوں میں چھ چھ
مہینوں کا ایک دن بھی ہوتا ہے۔اب ایسے علاقوں میں وہ کس طرح روزہ رکھ سکتے ہیں؟
۸۶
اسلامی عبادات اور مسجد میں
پس یہ اعتراض در حقیقت ہم پر نہیں بلکہ دوسرے مذاہب پر پڑتا ہے کیونکہ عیسائیت کے
نزدیک بھی گناہ کا دیو روزے کے بغیر نہیں نکلتا اور خود حضرت مسیح روزے رکھتے رہے ہیں
اور ہندوؤں میں بھی روزے موجود ہیں۔اگر ایک روزہ بھی ہو۔پھر بھی جس علاقہ میں چھ ماہ
کا ایک دن ہے وہاں متواتر چھ ماہ کا روزہ رکھنا پڑے گا۔اگر بارہ روزے رکھنے ہوئے تو اس
کا مطلب یہ ہوگا کہ چھ سال تک متواتر روزے رکھے جائیں۔ہمارے مذہب میں تو اس سوال
کا جواب موجود ہے۔ایک صحابی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ مسیح موعود
کے زمانہ میں جب چھ چھ ماہ کے دن ہوں گے تو اس صورت میں روزہ کس طرح رکھا جائے
الله
اور نماز کس طرح ادا کی جائے۔آپ ﷺ نے فرمایا
اقدروا له قدره (مشكوة ، كتاب الفتن)
یعنی ایسی صورت میں ایک اندازہ مقرر کر لیا کرو۔چوبیس گھنٹے کا دن اور رات فرض کر کے اس
میں سے اندازہ کے مطابق روزہ رکھ لیا کرو۔اسی طرح نماز کے متعلق بھی اندازہ کیا جاسکتا
ہے۔یہ اندازہ سورج کے حساب سے نہیں ہوگا۔بلکہ گھنٹوں کے حساب سے ہوگا۔یعنی یہ دیکھ
لیا جائے گا کہ وسط دنیا میں نمازوں کے کیا اوقات ہیں ان سے اندازہ لگا کر نماز ادا کر لی جائے
گی۔یہ قانون ان ممالک کے لئے ہے جہاں معتاد لیل و نہار کے وقت یعنی چوبیس گھنٹے سے زیادہ
کا دن رات ہوتا ہے۔مثلا تین تین ماہ کا دن ہے یا تین تین ماہ کی رات ہے۔باقی رہا یہ جہاں
۲۲ گھنٹے کا دن ہو اور دو گھنٹے کی رات وہاں کیا کیا جائے۔سو وہاں پر ۲۲ گھنٹے کا روزہ رکھنا چاہئے۔یہ آٹھ پہر کا روزہ ہوگا اور یہ کوئی ایسی مشکل بات نہیں ہے۔ہمارے ملک میں ہزاروں لوگ ایسے
روزے رکھتے ہیں۔پھر فن لینڈ جیسے ملک میں تو یہ سہولت بھی ہے کہ اگر ۱۸ سال تک ۲۲ گھنٹے کا
روازہ رکھنا پڑتا ہے تو اس کے بعد متواتر ۱۸ سال غیر معمولی طور پر چھوٹا یعنی صرف چار گھنٹے کا روزہ
رکھنا پڑے گا۔گویا با ئیس گھنٹے کے روزے کی کسر دوسری طرف نکل جائے گی۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم تو متواتر ایک مہینہ تک وصال کے روزے بھی رکھا کرتے تھے۔یعنی افطاری کے وقت صرف
۸۷
اسلامی عبادات اور مسجد میں
روزہ کھول لیتے تھے لیکن کھانا نہ کھاتے تھے اور اسی حالت میں اگلے دن پھر روزہ رکھ لیتے۔صحابہ
کو آپ کے نقش قدم پر چلنے کا اتنا شوق تھا کہ انہوں نے بھی ایسے روزے رکھنے کی اجازت چاہی
لیکن آپ نے انہیں منع کرتے ہوئے فرمایا مجھے اللہ تعالیٰ خود اپنے پاس سے غذا کھلا دیتا ہے۔الفضل ۷ ار ستمبر ۱۹۴۶ء۔جلد ۳۴۔نمبر ۱۱۶)
سوال : قطبین میں جہاں چھ ماہ کے دن اور رات ہوتے وہاں اسلامی نظام کے مطابق نماز ، روزہ
کس طرح ادا ہوسکتا ہے۔اس سے تو ثابت ہوتا ہے کہ اسلام عالمگیر مذہب نہیں؟
جواب :۔فرمایا۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ سوال در حقیقت اسلام کی فضیلت ثابت کرنے کا ذریعہ ہے
اور ملائکہ کی تحریک سے ہوا ہے۔چونکہ روزہ اور عبادت تو سب مذاہب میں موجود ہیں اور یہ دونوں
چیز میں نوعیت کے اختلاف کے باوجود دن اور رات کے اوقات سے تعلق رکھتی ہیں۔اسلام کے
سوا کوئی اور مذہب ایسا نہیں جس میں اس کا حل موجود ہو کہ اگر کسی جگہ چھ ماہ کا دن ہو اور چھ ماہ کی رات
ہو تو وہاں عبادت کیسے ادا کریں۔پس یہ اعتراض اگر اعتراض ہے تو سب مذاہب پر وارد ہوتا ہے۔ہاں اتنا فرق ہے کہ اسلام میں اس سوال کا جواب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے موجود
ہے مگر باقی کسی مذہب کے بانی کی طرف سے اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے ظہور د قبال کے ذکر میں فرمایا کہ چھ چھ ماہ کا دن ہو گا۔حضور علیہ السلام کا یہی مطلب تھا کہ
مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں جو قاتل دجال ہے ایسے علاقوں کا انکشاف بھی ہوگا جہاں چھ چھ ماہ
کا دن ہوتا ہے۔صحابہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ پھر نمازوں کا کیا بنے گاوہ کس طرح ادا کی جائیں
گی۔آپ نے فرمایا فاقد روالہ کہ اس کے لئے اوقات کا اندازہ کر لیا جائے گا۔اندازہ کر کے نماز
ادا کرلیں۔اسلامی تعلیمات
کا یہ مسئلہ بہت بڑی حکمت اپنے اند رکھتا ہے۔ایک تو اس میں پیشگوئی ہے کہ
ایسے ایسے علاقوں کا پتہ لگے گا جہاں معمول سے زیادہ لمبے دن ہوتے ہیں لیکن چونکہ وہ علاقے ابھی
۸۸
اسلامی عبادات اور مسجد میں
دریافت نہ ہوئے تھے اس لئے براہ راست ان کا ذکر نہ کیا گیا ورنہ ان کی دریافت تک صد ہا سال لوگ
اس ذکر کی وجہ سے اسلام پر حملے کرتے رہتے۔مگر دوسری طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد
فاقدروا لہ سے پیش آنے والی ضرورت کا جواب بھی دیا گیا۔اصل بات تو یہ ہے کہ قطبین کے لوگوں کے بارے میں دوسرے تمام مذاہب پر حملہ کیا جاتا اور ان
کے عجز کو ظاہر کیا جاتا۔مگر مسلمانوں کی ناواقفیت ہے کہ دوسرے مذاہب کے لوگ اسلام پر خواہ مخواہ
اعتراض کرتے ہیں۔الفضل ۱۹ را پریل ۱۹۴۶ء- جلد نمبر ۳۴ نمبر ۹۳)
سوال :۔سول ملٹری گزٹ ۶ ستمبر ۱۹۴۶ء کے پرچے میں صفحہ ۲ پر فن لینڈ کے مسلمانوں کا یہ سوال
جو جامعہ ازہر کے مفتی سے پوچھا گیا ہے شائع ہوا ہے جو یہ ہے کہ
اس دفعہ رمضان المبارک گرمیوں میں آیا ہے اور یہاں پر ۲۲ گھنٹے کا دن ہے اور صرف دو گھنٹے کی
رات ہے اس لئے روزہ کے بارہ میں کیا حکم ہے؟
جواب :۔حضور نے تحریر فرمایا:۔یہ تو کوئی سوال نہیں آٹھ پہر کا روزہ رکھنا عام طور پر مسلمانوں میں
رائج ہے۔دوسرے یہ کہ اگر گرمیوں میں ان لوگوں کو بائیس گھنٹوں کا روزہ رکھنا ہوگا تو کیا سردیوں میں
پانچ گھنٹوں کا روزہ نہ ہوگا۔الفضل ۱۳ ستمبر ۱۹۴۶ء- جلد نمبر ۳۴ نمبر (۲۱۴)
سجده سهو
سوال :۔کیا نماز میں ہر غلطی پر سجدہ سہو ادا کرنا ضروری ہے؟
جواب: سجدہ سہو اس غلطی کی بناء پر ہوتا ہے جو قائم ہو جائے مثلاً اگر ایک شخص نے پہلی رکعت
کے سجدوں کے بعد دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہونا تھا لیکن غلطی سے وہ بیٹھ گیا۔اس صورت میں اگر
تشہد شروع کرنے سے پہلے اسے اپنی غلطی کا علم ہو گیا اور وہ اُٹھ کھڑا ہوا تو نماز کے بعد اسے سجدہ
۸۹
اسلامی عبادات اور مسجد میں
سہوادانہیں کرنا چاہئے لیکن اگر اسے اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہوا جبکہ اس نے تشہد پڑھنا شروع
کر دیا تو پھر اسے کھڑا نہیں ہونا چاہئے بلکہ بیٹھے رہنا چاہئے۔اس صورت میں نماز کے بعد سجدہ
سہوا دا کرنا ضروری ہوگا۔پس سجدہ سہو اسی صورت میں ہے جبکہ کوئی غلطی ہو جائے اور پھر وہ غلطی
استحکام پکڑ جائے۔اگر استحکام نہیں پکڑتی اور اس غلطی کا احساس ہوجاتا ہے تو اس صورت میں اسے
درست کر لینا چاہئے اور سجدہ سہوادانہیں کرنا چاہئے۔قبولیت دعا کے سات اصول
( الفضل ۱۴ / اکتوبر ۱۹۴۶ء)
1۔جس مقصد کے لئے دعا کی جائے وہ نیک ہو۔ایسے نہیں کہ چور چوری کے لئے اللہ تعالیٰ سے
دعا کرے تو وہ بھی قبول کر لی جائے گی۔خدا کا نام لے کر اور اس کی استعانت طلب کر کے جو دعا کی
جائے گی لازماً ایسے ہی کام کے متعلق ہوگی جس میں اللہ تعالیٰ کی ذات بندہ کے ساتھ شریک ہوسکتی
ہو۔میں نے بہت لوگوں کو دیکھا ہے وہ لوگوں کی تباہی اور بربادی کی دعائیں کرتے ہیں اور پھر
شکایت کرتے ہیں کہ دعا قبول نہیں ہوئی۔بعض لوگوں نے جھوٹا جامہ زہد وانتقاء کا پہن رکھا ہے
اور ناجائز امور کے لئے تعویذ دیتے اور دعائیں کرتے ہیں حالانکہ یہ سب دعا ئیں اور تعویذ عاملوں
کے منہ پر مارے جاتے ہیں۔2۔دوسرا اصل الـحـمـد لله رب العالمین میں بتایا ہے یعنی دعا ایسی ہو کہ اس کے نتیجہ میں
خدا تعالیٰ کے دوسرے بندوں کا بلکہ سب دنیا کا فائدہ ہو یا کم از کم ان کا نقصان نہ ہو اور اس کے قبول
کرنے سے اللہ تعالیٰ کی حمد ثابت ہوتی ہے اور اس پر کسی قسم کا الزام نہ آتا ہو۔3۔تیسرے یہ کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمت کو جنبش دی گئی ہوا اور اس دعا کے قبول کرنے سے
اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت ظاہر ہوتی ہو۔4۔چوتھے یہ کہ اس دعا کا تعلق اللہ تعالیٰ کی صفت رحمیت سے بھی ہو یعنی وہ نیکی کی ایک ایسی بنیاد
اسلامی عبادات اور مسجد میں
ڈالتی ہو جس کا اثر دنیا پر ایک لمبے عرصہ تک رہے اور جس کی وجہ سے نیک اور شریف لوگ متواتر فوائد
حاصل کریں۔یا کم سے کم ان کے راستہ میں کوئی روک نہ پیدا ہوتی ہو۔5۔پانچویں یہ کہ دعا میں اللہ تعالیٰ کی صفت ملک یوم الدین کا بھی خیال رکھا گیا ہو یعنی دعا
کرتے وقت ان ظاہری ذرائع کو نظر انداز نہ کر دیا گیا ہو جو صحیح نتائج پیدا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے
تجویز کئے ہیں کیونکہ وہ سامان بھی اللہ تعالیٰ نے ہی بنائے ہیں اور اس کے بنائے ہوئے طریق کو چھوڑ
کر اس سے مدد مانگنا ایک غیر معقول بات ہے۔گویا جہاں تک وہ موجود ہوں یا ان کا مہیا کرنا دعا
کرنے والے کے لئے ممکن ہو ان
کا استعمال بھی دعا کے وقت ضروری ہے۔6۔چھٹا اصل یہ بتایا ہے کہ ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ سے کامل تعلق ہو اور اس سے کامل اخلاص حاصل
ہو اور وہ شرک اور مشرکانہ خیالات سے کلی طور پر پاک ہو۔7۔اور سا تو میں بات یہ بتائی ہے کہ وہ خدا کا ہی ہو چکا ہو اور اس کا کامل تو کل حاصل ہو اور غیر اللہ
سے اس کی نظر بالکل ہٹ جائے اور وہ اس مقام پر پہنچ جائے کہ خواہ کچھ ہو جائے اور کوئی بھی تکلیف ہو
مانگوں گا تو خدا تعالیٰ ہی سے مانگوں گا۔( تفسیر کبیر جلد اول صفحه ۶،۵)
درس قرآن کریم کے بعد دعا
سوال :۔درس قرآن کریم کے بعد دعا کرنا بدعت تو نہیں؟
جواب:۔فرمایا۔ہر روز درس کے بعد دعا کرنا یہ کوئی مسنون طریق نہیں۔ہاں اگر قرآن کریم ختم
ہو یا کوئی اور خصوصیت ہو یا کوئی خاص موقع اور ضرورت ہو تو دعا کرنا جائز ہے۔سوال:۔اس پر ایک صاحب نے عرض کیا۔کیا درس کے بعد ہر روز دعا کرنا گناہ ہے؟
جواب : فرمایا۔جتنی بدعتیں ہوتی ہیں وہ نیکیاں ہی سمجھی جاتی ہیں۔کنچنیاں نچانا بدعت نہیں بلکہ
۹۱
اسلامی عبادات اور مسجد میں
بدی ہے مگر بدعت جو ہوتی ہے وہ بدی نہیں ہوتی۔وہ عبادات اور اعمال نیک ہی ہوتے ہیں۔مگر جب
ان کو شریعت کا خاص حکم یا عمل قرار دیا جاتا ہے تو وہ گناہ ہو جاتے ہیں۔میرا مطلب یہ ہے کہ جتنی بدعتیں ہیں وہ ثواب ہی کی نیت سے کی جاتی ہیں مگر وہ نیکی نہیں ہوتیں
مثلاً خیرات کرنا نیکی ہے لیکن ایسے طریق پر تقسیم کرنا کہ وہ ایک مسئلہ بن جائے اور وہ شریعت کا مسئلہ نہ
ہو بدعت ہو جاتا ہے۔جو کام نیکی کی غرض سے کیا جاتا ہے مگر شریعت اس کا حکم نہیں دیتی وہ بدعت ہے۔کھانا وقت
مقرر کر کے خاص طریقہ پر کھلانا بدعت ہے مگر دوستوں کی دعوت نہیں۔کیونکہ بدعت وہی ہے جو
ثواب کی نیت سے نیکی سمجھ کر کوئی کرتا ہے اور جس کام میں خواہ کوئی دنیاوی فائدہ ہو یا نہ ہو بلکہ
یونہی اس کا کرنا لازمی سمجھتا ہے وہ رسم ہے اور رسموں کو بھی اسلام مٹانا چاہتا ہے کیونکہ یہ ایسی
قیدیں پیدا کرتی ہیں جو منع ہیں۔الفضل ۲۳ را کتوبر ۱۹۲۲ء۔جلد ۱۰ نمبر ۳۲)
غیر احمدی والدین کے لئے دعا مغفرت
سوال :۔ایک شخص نے دریافت کیا کہ اگر غیر احمدی ( جسے دعوت پہنچی اور اس نے قبول نہ کیا )
والد کے لئے دعائے مغفرت نا جائز ہے تو میں رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ چھوڑ دوں؟
جواب :۔حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے جواب لکھا کہ والد میں تو باپ دادا بھی آسکتے ہیں۔نام نہ
لیا جائے اور یہ دعا نہ چھوڑی جائے۔الفضل ۱۶ / مارچ ۱۹۱۵ء نمبر ۱۱۴)
سوال :۔کیا غیر احمدی متوفی والدین کے لئے نماز میں دعائے مغفرت جائز ہے؟