حصہ اوّل
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 8
۹۲
جواب :۔دعا تو جنازہ ہی ہے (اور جنازہ ناجائز ) ان کو خدا کے حوالہ کرو۔اسلامی عبادات اور مسجد میں
نماز کے بعد دعا
سوال:۔نماز کے بعد امام کا مع مقتدیان دعا کرنا کیسا ہے؟
جواب: - حضرت اقدس علیہ السلام اسے پسند نہیں فرماتے تھے۔سوال :۔بعد از نماز ہاتھ اُٹھا کر دعامانگنا جائز ہے یا نہیں؟
(الفضل ۲ / مارچ ۱۹۱۵ ء۔نمبر ۱۱۱)
الفضل ۱۱ فروری ۱۹۱۵ء)
جواب :۔نماز کے بعد دعا جائز ہے۔ہاں دوام اور التزام نہیں چاہئے۔نماز قصر کرنا
الفضل ۱۸ / مارچ ۱۹۱۶ء)
اسلام یہ چاہتا ہے کہ انسان تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد خدا کا نام خود لیا کرے۔سفر کی نمازوں
کے متعلق قصر کا لفظ غلط طور پر استعمال ہوتا ہے۔ہمارے ہاں سفر کی نمازوں کے متعلق قصر کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔یہ درحقیقت ایک غلط محاورہ
ہے جو استعمال ہو رہا ہے۔قصر کے معنی چھوٹا کرنے کے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ سفر میں نماز قصر نہیں
ہوتی بلکہ حضر میں جب انسان اپنے گھر پر موجود ہو نماز زیادہ پڑھی جاتی ہے۔احادیث اور تاریخ سے ثابت ہے کہ پہلے نماز کی دوہی رکعت نماز ہوتی تھی بعد میں دو کی بجائے
چار رکعتیں کر دی گئیں۔یعنی ظہر ، عصر اور عشاء کی نمازوں میں دو دو رکعتیں بڑھا دی گئیں۔صبح کی نماز
اسی طرح رہی۔اسی طرح مغرب کی نماز بھی اسی طرح رہی۔پس قصر کا سوال در حقیقت سفر کے ساتھ
۹۳
اسلامی عبادات اور مسجد میں
پیدا ہی نہیں ہوتا۔کیونکہ جتنی نماز پہلے پڑھی جاتی تھی سفر میں اتنی ہی پڑھی جاتی ہے لیکن جو لوگ اپنے
اپنے گھروں میں مقیم ہیں ان
کو دوگنی پڑھنی پڑتی ہے۔قرآن کریم میں جو قصر کا لفظ استعمال ہوا ہے وہ سفر کی نمازوں کے متعلق نہیں لیکن مسلمانوں نے
اپنی غلطی سے اسے سفر کی نمازوں کے متعلق سمجھ لیا۔یہی وجہ ہے کہ انہیں قصر کے معاملہ میں غلط فہمی ہوئی
اور وہ غلط راستہ پر جا پڑے۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ اگر تمہیں خوف ہو تو تم نمازوں کو قصر کر سکتے
ہو۔اس سے مسلمانوں نے یہ سمجھ لیا کہ اگر امن ہو تو پھر مسافر کے لئے قصر کرنا جائز نہیں۔حالانکہ جیسا
کہ میں نے بتایا ہے اصل مسئلہ یہ ہے کہ سفر میں اتنی ہی نماز پڑھی جاتی ہے جتنی پہلے پڑھی جاتی
تھی۔البتہ حضر میں وہ دوگنی کر دی گئی ہے۔الفضل ۶ / مارچ ۱۹۵۱ء۔خطبہ جمعہ )
نماز قصر - سفرمیں نماز
سوال :۔مجھے اپنے کام کے سلسلہ میں اکثر کئی کئی کوس پیدل چلنا پڑتا ہے۔کیا میں نماز قصر
اور روزہ افطار کر سکتا ہوں؟
جواب :۔جس کا پیشہ اور ملازمت ہی ایسی ہو کہ اس میں سفر کرنا پڑتا ہواس کے لئے نماز کا قصر
اور روزہ کا قضاء کرنا جائز نہیں۔(الفضل ۱۵؍ جولائی ۱۹۱۵ء صفحہ۱ )
سوال : مبلغین نے پوچھا کہ ہم سفر میں رہتے ہیں روزہ افطار اور نماز قصر کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب :۔سفر چھوٹا کر دو۔روزے برابر رکھو۔یہ آپ لوگوں کا فرض منصبی ہے۔اس لئے آپ سفر
پر
نہیں سمجھے جاسکتے۔(الفضل ۱۶ جولائی ۱۹۱۴ء)
۹۴
اسلامی عبادات اور مسجد میں
طلباء کے نگران نے سوال کیا کہ امتحان دینے کے لئے جو طلباء بٹالہ جارہے ہیں وہ نمازیں جمع
اور قصر کریں یا نہیں۔پہلے ہم کرتے رہے ہیں؟
جواب :۔فرمایا۔چونکہ سفر کے کوسوں اور مدت رہائش (تین ہفتہ سے پندرہ روز ) میں بھی
اختلاف ہے اس لئے جو قصر کرتے ہیں وہ قصر کریں جو نہیں کرتے نہ کریں۔ایک دوسرے پر اعتراض
نہ ہو۔ہاں جمع کے سوا چارہ نہیں کیونکہ امتحان ہے۔سوال :۔نماز کس وقت تک قصر کی جاوے؟
الفضل ۲۲ را پریل ۱۹۱۵ء)
جواب :۔جب تک سفر ہو قصر کر سکتے ہیں اور اگر کہیں ٹھہر نا اور پندرہ دن سے کم ٹھہر نا ہوتو بھی قصر
کریں اور اگر پندرہ دن سے زیادہ ٹھہرنا ہو تو پوری پڑھیں۔(الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۱۶ء)
میں نماز قصر کر کے پڑھاؤں گا اور گو مجھے یہاں آئے چودہ دن ہو گئے ہیں مگر چونکہ علم نہیں کہ کب
واپس جانا ہوگا۔اس لئے میں نماز قصر کر کے ہی پڑھاؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ گورداسپور میں دوماہ سے زیادہ عرصہ تک قصر نماز پڑھتے
رہے کیونکہ آپ کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کب واپس جانا ہوگا۔الفضل ۲۵ رمئی ۱۹۴۴ء۔نمبر ۱۲۱)
سوال :۔قادیان میں جولوگ بطور مہمان آتے ہیں کیا انہیں نماز قصر کرنی چاہئے؟
جواب:۔انہیں کوشش کرنی چاہئے کہ مسجدوں میں جاکر باجماعت نماز ادا کریں۔اگر وہ
باجماعت نماز پڑھنے سے رہ جاتے ہیں تو قصر کر سکتے ہیں۔وہ قادیان میں جو سنتیں پڑھیں گے وہ نفل
ہو جائیں گی۔پس یہاں عبادت جتنی زیادہ سے زیادہ ہو سکے کرنی چاہئے۔(الفضل، ار جولائی ۱۹۳۴ء نمبر ۵)
۹۵
مقیم مسافر امام کے ساتھ دورکعت پڑھے یاچار
سوال :۔اگر مسافر امام کے ساتھ نماز میں اس وقت شامل ہو جبکہ امام پہلی دو رکعتیں پڑھ چکا ہو
تو کیا مسافر دو رکعت پڑھ کر امام کے ساتھ ہی سلام پھیر دے یا چار پڑھے؟
جواب :۔جب مسافر مقیم امام کے ساتھ شامل ہو تو اس کو چاروں رکعتیں ہی پڑھنی چاہئیں۔(الفضل ۲۳ / جنوری ۱۹۲۲ء)
نماز وتر
ایک نماز وتر کہلاتی ہے۔اس نماز کی بھی مغرب کی طرح تین رکعتیں ہیں۔مگر فرق یہ ہے کہ
مغرب کی نماز میں پہلے تشہد کے بعد جو تیسری رکعت پڑھی جاتی ہے اس میں سورہ فاتحہ کے بعد قرآن
کریم کی زائد تلاوت نہیں کی جاتی لیکن وتر کی نماز میں تیسری رکعت میں بھی سورہ فاتحہ کے بعد قرآن
کریم کی چند آیات یا کوئی چھوٹی سورۃ پڑھی جاتی ہے۔(ترمذی جلد اول کتاب الصلواة ابواب الوتر ما جاء ما يقرء في الوتر)
دوسرا فرق اس میں یہ ہے کہ نماز وتر کو مغرب کی نماز کے برخلاف دوحصوں میں بھی تقسیم کیا جاسکتا
ہے۔یعنی یہ بھی جائز ہے کہ دور کعتیں پڑھ کر تشہد کے بعد سلام پھیر دیا جائے اور پھر ایک رکعت الگ
پڑھ کر تشہد کے بعد سلام پھیر دیا جائے۔(نسائی کتاب قيام الليل وتطوع النهار باب كيف الوتر بثلاث و باب كيف الوتر بواحدة)
( تفسیر کبیر ، جلد اول، سورۃ بقرۃ صفحہ ۱۱۳)
سوال :۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام وتر دورکعت پڑھ کر سلام پھیر تے تھے یا تین پڑھ کر ؟
جواب :۔فرمایا۔عموماً دو پڑھ کر۔مولوی سید سرورشاہ صاحب نے کہا جس قدر واقف
لوگوں سے اور روایتیں سنی ہیں ان سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ دو پڑھ کر سلام پھیر تے تھے
۹۶
پھر ایک پڑھتے۔( الفضل ۱۲ جون ۱۹۲۲ء)
سوال:۔کیا وتر اس طرح پڑھے جاسکتے ہیں کہ تینوں رکھتیں اکٹھی پڑھی جائیں اور درمیان میں
دورکعتوں کے بعد تشہد نہ بیٹھا جائے؟
جواب: وتر کا صحیح طریق یہ ہے کہ دورکعت پڑھ کر تشہد بیٹھے پھر سلام پھیر دے۔پھر کھڑا ہوکر
ایک رکعت پڑھے اور التحیات کے بعد سلام پھیرے یا دوسری رکعت کا تشہد پڑھ کر کھڑا ہو جائے
اور تیسری رکعت پڑھے اور تشہد پڑھ کر سلام پھیر دے۔الفضل ۱۵ ستمبر ۱۹۳۵ء۔جلد نمبر ۶۶ نمبر ۲۳)
دعائے قنوت پڑھناضروری نہیں
سوال :۔کیا حضور دعائے قنوت کے قائل ہیں؟
جواب:۔دعائے قنوت کا تو میں قائل ہوں لیکن اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ اس کا پڑھنا
ضروری اور فرض ہے۔میرے نزدیک دعائے قنوت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک خاص زمانہ
کا فعل ہے۔جسے غلطی سے فرائض میں داخل کر لیا گیا تھا۔( الفضل ۱/۸اپریل ۱۹۴۷ء مجلس عرفان )
☆☆☆
۹۷
جمعہ کے ضروری احکام
۹۹
جمعہ کے ضروری احکام
جمعه کے ضروری احکام
إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوةِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَةِ
جمعہ کے دن جس وقت نماز کے لئے آواز آوے تو بیع چھوڑ دیا کرو۔فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ۔اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ نماز کے لئے بھاگتے ہوئے جاؤ بلکہ
یہ ہیں کہ کوشش کرو، سامان مہیا کرو، جمعہ کی نماز کے یہ سامان ہیں غسل کرنا واجب ہے۔کپڑے بدلنا ، خوشبو لگانا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ میں دیکھا کہ بعض لوگوں کے میلے کپڑے ہیں تو فرمایا
ایسے لوگ جمعہ کے لئے کپڑے بنوا رکھیں جن کو جمعہ کے دن پہن لیا کریں اور پھر اُتار کر رکھ
دیا کریں۔جمعہ کی نماز کے لئے وقت سے پہلے مسجد میں آنا چاہئے۔جتنا کوئی پہلے آتا ہے اُتنا ہی زیادہ ثواب
کا مستحق ہوتا ہے۔حدیث میں آیا ہے کہ جو سب سے پہلے آوے اس کو ایک اونٹ کی قربانی کا ثواب
ملتا ہے اور جو اس کے بعد آوے اس کو گائے کا، اسی طرح پانچ درجے مقررفرمائے ہیں۔خطبہ میں بالکل خاموش رہنا چاہئے۔بہت لوگ خطبہ میں بولتے ہیں۔حدیثوں میں سخت منع ہے
یہاں تک کہ اگر کوئی آدمی بول رہا ہو تو اس کو آواز سے منع بھی نہیں کرنا چاہئے بلکہ اشارہ سے روکنا
چاہئے۔بولنا مکروہ لکھا ہے کیونکہ خطبہ میں حرج ہوتا ہے۔ایک شہر میں دوجمعے
الفضل ۲۲ اپریل ۱۹۱۴ء صفحه ۲۲)
سوال:۔حلقہ شالا مارٹاؤن دارالذکر سے بہت دور ہے خصوصاً گرمیوں کے موسم میں عورتوں اور بچوں
کو دارالذکر جا کر جمعہ پڑھنا مشکل ہوتا ہے۔اگر ہم جمعہ اپنی مسجد میں ادا کر لیں تو کوئی حرج تو نہیں؟
جمعہ کے ضروری احکام
جواب : کئی جگہ جمعہ پڑھنا جائز نہیں۔فائل مسائل دینی 15۔5۔61/A-32)
نماز جمعه دو آدمیوں سے ھوسکتی ھے
فرمایا :۔جمعہ گھر میں گھر کے آدمیوں کے ساتھ ہو سکتا ہے۔سوال :۔کیا دو آدمیوں کا بھی جمعہ ہوسکتا ہے؟
الفضل ۲۷ مئی ۱۹۱۵ ء )
جواب :۔ہوسکتا ہے۔( الفضل ۱۹ جنوری ۱۹۲۲ء)
سوال : بعض وقت آفیسر عین جمعہ کے وقت آجاتے ہیں اس وجہ سے نماز جمعہ نہیں پڑھ سکتے
اس کے متعلق کیا حکم ہے۔جواب :۔ملازم اگر معذوری سے جمعہ نہ پڑھ سکے تو معذور ہے۔سفرمیں نماز جمعه
الفضل ۱۴ / اکتوبر ۱۹۱۵ء)
سفر میں جمعہ کی نماز پڑھنا بھی جائز ہے اور چھوڑنا بھی جائز ہے۔میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو سفر میں پڑھتے بھی دیکھا ہے اور چھوڑتے بھی دیکھا ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ایک مقدمہ پر گورداسپور تشریف لے گئے ہوئے تھے اور آپ نے فرمایا کہ آج جمعہ نہیں
ہوگا کیونکہ ہم سفر پر ہیں۔ایک صاحب جن کی طبیعت میں بے تکلفی ہے وہ آپ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ سنا ہے
حضور نے فرمایا آج جمعہ نہیں ہوگا۔ے
1+1
جمعہ کے ضروری احکام
حضرت خلیفتہ امیج الاول یوں تو ان دنوں گورداسپور میں ہی تھے مگر اس روز کسی کام کے لئے
قادیان آئے تھے ان صاحب نے خیال کیا کہ شائد جمعہ نہ پڑھے جانے کا ارشاد آپ نے اسی لئے
فرمایا ہے کہ مولوی صاحب یہاں نہیں ہیں اس لئے کہا حضور مجھے بھی جمعہ پڑھانا آتا ہے۔آپ نے
فرمایا ہاں آتا ہو گا مگر ہم تو سفر پر ہیں۔ان صاحب نے کہا کہ حضور مجھے اچھی طرح جمعہ پڑھانا
آتا ہے اور میں نے بہت دفعہ جمعہ پڑھایا بھی ہے۔آپ نے جب دیکھا کہ ان صاحب کو جمعہ
پڑھانے کی بہت خواہش ہے تو فرمایا کہ اچھا آج جمعہ ہوگا۔تو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو سفر کے موقع پر جمعہ پڑھتے بھی دیکھا ہے اور چھوڑتے بھی اور جب سفر میں جمعہ پڑھا جائے تو میں
پہلی سنتیں پڑھا کرتا ہوں اور میری رائے یہی ہے کہ وہ پڑھنی چاہئیں کیونکہ وہ عام سنن سے مختلف
ہیں اور وہ جمعہ کے احترام کے طور پر ہیں۔( الفضل ۲۴ جنوری ۱۹۴۲ء۔نمبر ۲۱)
جمعه کی سنتیں، نماز جمعه، نمازِ جمع کرنے کی صورت
میں پڑھنی چاھئیں
مجھ سے ایک سوال کیا گیا ہے۔ابھی جمعہ کی نماز کے وقت بعض دوستوں میں یہ اختلاف ہوا ہے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ ہے کہ اگر نمازیں جمع کی جائیں تو پہلی پچھلی اور درمیانی سنتیں
معاف ہو جاتی ہیں۔اس میں شک نہیں کہ جب ظہر و عصر جمع ہوں
تو پہلی اور درمیانی سنتیں معاف ہوتی
ہیں۔یا اگر نماز مغرب و عشاء جمع ہوں تو درمیانی اور آخری سنتیں معاف ہو جائیں گی۔لیکن اختلاف یہ
کیا گیا ہے کہ ایک دوست نے بیان کیا کہ وہ ایک سفر میں میرے ساتھ تھے میں نے جمعہ اور عصر کی
نمازیں جمع کر کے پڑھا ئیں اور جمعہ کی پہلی سنتیں پڑھیں۔یہ دونوں باتیں صحیح ہیں۔نمازوں کے جمع ہونے کی صورت میں سنتیں معاف ہو جاتی ہیں۔یہ
۱۰۲
جمعہ کے ضروری احکام
بات بھی صحیح ہے اور یہ بھی صحیح کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز سے قبل جوسنتیں پڑھا کرتے
تھے، میں نے وہ سفر میں پڑھیں اور پڑھتا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جمعہ کی نماز سے پہلے جو نوافل
پڑھے جاتے ہیں ان کو دراصل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے اعزاز میں قائم فرمایا ہے۔جب سفر میں جمعہ پڑھا جائے تو میں پہلی سنتیں پڑھا کرتا ہوں اور میری رائے یہی ہے کہ وہ پڑھنی
چاہئیں کیونکہ وہ عام سنن سے مختلف ہیں اور وہ جمعہ کے احترام کے طور پر ہیں۔خطبه مختصرهونا چاهئے
الفضل ۲۴ جنوری ۱۹۴۲ء۔نمبر ۲۱)
گورسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں خطبہ کا یہی طریق تھا کہ جمعہ کی نماز جو دورکعت ہوتی
ہے اس کی نسبت مختصر ہوتا ہے مگر اس زمانہ کی ضروریات
کو مدنظر رکھ کر خطبہ لمبا کیا جاتا ہے۔مختصر خطبہ پڑھنا سنت یا فرض نہیں کیونکہ عرب میں رواج تھا کہ بڑی سے بڑی نصیحت کو چھوٹے
سے چھوٹے فقرے میں ادا کرتے تھے اور لمبی سے لمبی بات کو ضرب المثل کے طور پر بیان کر دیتے
تھے۔ہمارے ملک میں لوگ لمبی گفتگو سے مطلب سمجھتے ہیں مگر عرب میں کوشش کی جاتی تھی کہ وسیع
مضمون کو دو جملوں میں ادا کیا جائے۔چونکہ خطبہ سے غرض اصلاح ہے اس لیے ملک کی حالت کو مدنظر
رکھ کر لمبا خطبہ بیان کرنا پڑتا ہے۔مگر جس طرح چھوٹا خطبہ پڑھنا فرض نہیں اسی طرح لمبا خطبہ پڑھنا
بھی فرض نہیں۔الفضل اار جنوری ۱۹۲۴ء۔نمبر ۵۴ - جلد۱۱)
خطبه کھڑے ہو کر دینا چاهئے
اسلامی سنت تو یہی ہے کہ خطبہ کھڑے ہو کر پڑھا جائے مگر میں کچھ دنوں سے بیمار ہوں
کھڑا نہیں ہوسکتا۔۱۰۳
جمعہ کے ضروری احکام
(حضور اس وقت کرسی پر بیٹھے تھے )
(الفضل یکم اپریل ۱۹۱۵ء)
چونکہ مجھے نقرس کا دورہ ہے اس لیے میں خطبہ جمعہ کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتا۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا ابتداء میں یہ حکم تھا کہ جب امام کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھا سکے تو مقتدی بھی
بیٹھ کر نماز پڑھا کریں لیکن بعد میں خدا تعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت آپ نے اس حکم کو بدل دیا اور
فرمایا کہ اگر امام کسی معذوری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی نہ بیٹھیں بلکہ وہ کھڑے ہوکر
ہی نماز ادا کریں۔پس چونکہ میں کھڑے ہو کر نما زنہیں پڑھا سکتا اس لیے میں بیٹھ کر نماز پڑھاؤں
گا اور دوست کھڑے ہو کر نماز ادا کریں۔( الفضل ۳ جولائی ۱۹۵۱ء)
خطبه کوئی اور دے اور نماز کوئی اور پڑھائے
قادیان نبوت ۲۷ ہش ۱۳۲۱۔۔۔آج حضور نے خطبہ جمعہ پڑھا جس کے لیے حضور آرام کرسی
پر بیٹھ کر جسے چند دوستوں نے اٹھایا ہوا تھا مسجد میں تشریف لائے اور بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرمایا۔نماز حضور نے بیٹھ کر پڑھی جو حضرت مولوی شیر علی صاحب نے پڑھائی۔(الفضل ۲۹ نومبر ۱۹۴۳ء صفحہ نمبر )
قادیان ۲۶ صلح هش ۱۳۲۴ - - آج مختصر خطبہ جمعہ حضور نے خود پڑھا مگر نماز حضرت مولوی
سید محمد سرور شاہ صاحب نے پڑھائی۔(الفضل ۲۷ جنوری ۱۹۴۵ء۔صفحہ نمبرا)
۱۰۴
جمعہ کے ضروری احکام
خطبه ثانیه عربی کا پڑھنا ضروری ھے
سوال :۔نماز جمعہ کے بعد دو خطبے ہوتے ہیں ایک تو لمباجو اردو یا جونسی زبان میں چاہیں پڑھیں۔دوسرا
جوعربی میں ہوتا ہے کیا دوسرا خطبہ پڑھنے کی بجائے ہم دعائیں یا صرف درود
شریف پڑھ سکتے ہیں۔جواب :۔دوسرا خطبہ وہی مسنون عربی کا ہی پڑھنا ضروری ہے وہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا بتایا ہوا ہے۔الفضل ۱۰ را گست ۱۹۵۱ء)
خطبه جمعه کے دوران بولنا
فرمایا۔کوئی شخص خطبہ کے دوران بولا تھا۔اسے جو کہنا ہے اب کہہ لے۔عرض کیا گیا کہ کسی نے بلند آواز سے دعا کی تھی۔فرمایا :۔جب امام بلائے تو بولنا جائز ہے ورنہ خطبہ کے دوران میں بولنا سخت غلطی اور گناہ عظیم
ہے۔اگر دعا کرنی ہو تو آہستگی سے کرنی چاہئے کہ دوسرے کو یہ دھوکہ نہ لگے کہ کوئی بول رہا ہے بعض
جگہوں سے اطلاع آتی ہے کہ لوگ خطبہ کے دوران میں بول پڑتے ہیں یہ غلطی ہے اور گناہ ہے اس کا
خاص خیال رکھنا چاہئے۔(الفضل ۲۶۔۲۹ جون ۱۹۱۷ء، جلد نمبر ۹، صفحہ نمبر ۱۰۲۰۱۰)
نماز کسوف
جمعہ کے روز 12 6 بجے کے قریب سورج گرہن ہوا نما ز کسوف نہیں پڑھی گئی۔استغفار اور صدقہ
کے ارشاد کی تعمیل ہوئی۔(الفضل ۲۳ اگست ۱۹۱۴ ء صفحه ۱ )