(حصہ دوم)

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 10

۳۰۷
معاملات
جواب :۔فرمایا۔سود ہر حالت میں نا جائز ہے۔الفضل ۱۱ اپریل ۱۹۱۵ء نمبر ۱۲۵۔جلد ۲ صفحہ۱)
سوال :۔بنک میں کچھ روپیہ جمع ہے جس کا سود ملتا ہے کیا کیا جائے؟
جواب :۔اگر واپس کر سکتے ہیں تو کر دیں ورنہ اگر لینا ہی پڑتا ہے تو لے کر اشاعت اسلام کی مد
میں دے دیں۔سوال :۔کیا سودی قرضہ لے سکتا ہوں؟
الفضل ۳۱ / جنوری ۱۹۲۱ء نمبر۵۷ صفحه ۶)۔جواب :۔فرمایا۔ایک شخص بھوکا مرتا ہو اور سوائے سور کے گوشت کے اور کچھ نہ ملتا ہو تو اس کو
جائز ہے کہ سور کا گوشت کھالے۔لیکن سود کی صورت میں جائز نہیں۔اس سے آپ سود کی حرمت
کا اندازہ کر سکتے ہیں۔الفضل ار جنوری ۱۹۱۶ء۔جلد ۳ نمبر ۷۹ )
سوال:۔موجودہ زمانہ میں بنگ جو اپنی پارٹیوں کو (Over Draw) یعنی زائد رقم دیتے ہیں
اور پھر اس پر کمیشن یا سود وصول کرتے ہیں۔کیا اس
قسم کا روپیہ لینا جائز ہے؟
جواب :۔سود کسی صورت میں جائز نہیں البتہ اگر کسی حکومت کے ادارے یا دوسرے ادارہ کی
طرف سے یا بنک کی طرف سے لازماً سود دیا جاتا ہو تو وہ اشاعت اسلام کے لئے خرچ کر دینا چاہئے۔(فائل مسائل دینی A-32)
سوال : محترم حضرت نواب عبداللہ خان صاحب کی طرف سے استفسار ہوا، حکومت سے روپیہ
تعمیر مکانات کے لئے قرض لیا جائے جس کی ادائیگی کے وقت حکومت کچھ زائد رقم لیتی ہے؟
جواب :۔فرمایا۔سود کا نام نہ آئے بلکہ نقد قیمت کی شکل دی جائے تو جائز ہے یعنی وہی مکان
گروی ہو جائے پھر اس گردی پر روپیہ ملے یا اس کو فروخت سمجھا جائے اور کمپنی بعد میں قسط وار زیادہ
رقم وصول کرے۔(فائل مسائل دینی DP 306/16۔11۔56-32-A)

۳۰۸
معاملات
سوال:۔ایک صاحب کو جو احمدی ہیں پراویڈنٹ فنڈ کے سود سے قریب بارہ تیرہ سوروپے ملنے
والے ہیں ان کا خیال ہے اگر یہ روپیہ مسجد وغیرہ مدات میں صرف کرنے کی اجازت اگر حضور دے
دیں تو میں یہ رقم ان مدات میں خرچ کرنے کے لئے دے دوں گا؟
جواب : فرمایا۔آپ
کا خط ملا۔ان مدات میں سود کی رقم خرچ کرنے کی اجازت ہے۔فائل مسائل دینی 4-32-149/6۔5۔56 DP)
سوال:۔ایک جگہ %25 سود دینا پڑتا ہے اگر ایک مسلمان ایسے شخص سے کہے کہ میں %5
سود پر قرض دیتا ہوں تو کیا 5 فیصدی سود لینے والا جائز کام کرتا ہے کیونکہ وہ زیادہ شرح کے سود
سے بچاتا ہے؟
جواب :۔دوسری جگہ زیادہ سود ادا کرنے والا اگر کم شرح سے سود لینے والے سے روپیہ لے کر سود
ادا کرتا ہے تو یہ اس کے لئے جائز ہے مگر جو اس طرح سود لیتا ہے وہ ناجائز کرتا ہے اور گنہگار ہے کیونکہ
وہ اپنے فائدہ کے لئے سود لیتا ہے۔کسی بڑی مضرت سے بچنا اس کی غرض نہیں۔الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۲۹ء - جلد ۱۶ نمبر ۵۹ - صفحه ۶)
آج کل سود کے متعلق عام طور پر کہا جاتا ہے کہ یہ تو بنکوں کا سود ہے اس کے لینے میں کیا حرج
ہے۔حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔نام خواہ کچھ رکھ لیا جائے وہ بہر حال سود ہے اور اس کا لینا ناجائز اور
حرام ہے۔( الفضل ۲ جولائی ۱۹۵۹ء صفحه ۳ )
سودی حساب کتاب رکھنے کی ملازمت کرنا
ایک صاحب نے لکھا کہ وہ ایک سردار صاحب کے پاس ملازم ہیں جو روپیہ سود پر دیتے ہیں انہیں
اس کا حساب
رکھنا پڑتا ہے۔ایسی حالت میں انہیں کیا کرنا چاہئے؟
حضور نے فرمایا۔آپ کے لئے سردار کا کام جائز ہے اور آپ نہایت ایمانداری سے کام کریں۔

۳۰۹
معاملات
اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔دیانتداری کے صرف یہ معنے نہیں کہ انسان دوسرے کا روپیہ نہ کھا جاوے
بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ پورا وقت اس کے کام پر لگائے اور آنکھیں کھول کر اور عقل سے
اس کا کام کرے۔الفضل ۱۷ دسمبر ۱۹۲۲ء۔جلد ۱۰۔نمبر ۴۵ - صفحه ۸)
جس ملازمت میں سود لینے یا اس کی تحریک کرنے کا کام کرنا پڑتا ہو وہ میرے نزدیک جائز
نہیں۔ہاں مگر ایسے بنک کے حساب کتاب کی ملازمت جائز ہے۔(الفضل ۷ / مارچ ۱۹۱۶ء۔جلد ۳۔نمبر ۹۵)
سوال :۔دیہاتی بینکوں میں سرکاری ملازمت ملتی ہے جن کا تمام روپیہ سودی ہوتا ہے کیا
جائز ہے؟
جواب :۔بینک کی ملازمت بے شک کر لیں۔( الفضل ۱۲ فروری ۱۹۱۶ء۔نمبر ۸۸)
جس ملازمت میں سود کی تحریک کرنی پڑے وہ ناجائز ہے۔کلر کی اور حساب رکھنا بہ تسلسل
ملازمت جائز ہے۔( الفضل ۱۳ مئی ۱۹۱۶ء - صفحه ۸ )
حالت اضطرار میں بھی سود منع ھے
فمن اضطر غير باغ ولاعاد فلا اثم عليه۔فمن اضطر في مخمصة غير متجانف
لاثم۔۔۔۔(الآية)
بعض لوگوں کو اس اجازت کے حکم کو دیکھ کر دھو کہ لگا ہے اور انہوں نے اس کو وسیع کر لیا ہے۔چند ہی دن ہوئے کہ ایک شخص نے مجھ سے سود کے متعلق فتویٰ پوچھا تھا میں نے اسے لکھایا کہ سود کسی
صورت میں بھی جائز نہیں ہو سکتا۔اب اس کا خط آیا ہے کہ بعض علماء کہتے ہیں اصل حالت میں تو یہ فتویٰ

۳۱۰
معاملات
ٹھیک ہے کہ سود جائز نہیں لیکن مضطر کے لئے یہ فتویٰ درست نہیں ہے اور ساتھ یہ مثال دی ہے کہ ایک
شخص کو شادی کرنے کے لئے روپیہ کی سخت ضرورت ہے کہیں سے اسے مل نہیں سکتے۔اگر وہ سودی
روپیہ لے کر شادی پر لگالے تو اس کے لئے جائز ہے۔میں نے پہلے بھی اسی قسم کے واقعات سنے تھے
چنانچہ جو لوگ اہل قرآن کہلاتے ہیں انہوں نے اسی قسم کے فتوے دیئے ہیں۔لیکن اس قسم کے تمام فتوے قرآن کریم کے احکام کو نہ سمجھنے کی وجہ سے دیئے گئے ہیں۔الفضل ا ا ر اپریل ۱۹۱۶ء۔جلد ۳ نمبر ۱۰۵ صفحہ ۱۰۔خطبہ جمعہ فرموده ۷ ا پریل ۱۹۱۶ ملخصا )
قمار بازی لغو چیز ھے اس سے بچنا چاھئے
آجکل قمار بازی یورپ اور امریکہ کے لوگوں
کا نہ صرف محبوب مشغلہ ہے بلکہ ان کے تمدن کا ایک
جز ولا ینفک ہو گیا ہے۔زندگی کے ہر شعبہ میں جوئے کا کسی نہ کسی صورت میں دخل ہے۔معمولی طریق
کا جوڑا تو مجالس طعام کے بعد ان کا ایک معمول ہے لیکن اس کے علاوہ لاٹریوں کی وہ کثرت ہے کہ یوں
کہنا چاہئے کہ تجارت کا کام بھی ایک چوتھائی حصہ جوئے کی نذر ہورہا ہے۔ادنیٰ سے لے کر اعلیٰ تک
سب لوگ جوا کھیلتے ہیں اور کبھی کبھی نہیں قریباً روزانہ اور جوئے کی کلمبیں شائد سب کلبوں سے زیادہ
امیر ہیں۔اٹلی کا کلب ”مانٹی کارلو“ میں جو امراء کے جوئے کا مقام ہے۔بعض اوقات ایک ایک دن
میں کروڑوں روپیہ بعض لوگوں کے ہاتھوں سے نکل کر بعض دوسرے ہاتھوں میں چلا جاتا ہے۔غرض
اس قدر جوئے کی کثرت ہے کہ یہ کہنا نا درست نہ ہوگا کہ تمدن جدید میں سے جوئے کو نکال کر اس قدر
عظیم الشان خلاء پیدا ہو جاتا ہے کہ اسے کسی اور چیز سے پر نہیں کیا جاسکتا۔حالانکہ جوا ایسی خطرناک
چیز ہے کہ اس کا عادی انسان محض آدھ گھنٹہ کے جوا کی خاطر اپنی ساری جائیداد برباد کر دیتا ہے
اور اگر جیتتا ہے تو اور ہزاروں گھروں کی بربادی کا موجب بن کر۔پھر جوئے باز میں روپیہ کوٹھانے کی
عادت لازمی طور پر پیدا ہو جاتی ہے۔شائد ہی کوئی جوئے باز ایسا ہوگا جو اپنے روپیہ کو سنبھال
کر رکھتا ہو۔بالعموم سارے جوئے باز بے پرواہی سے اپنا مال لگا دیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ

۳۱۱
معاملات
روپیہ کمانے کے لئے انہیں جدو جہد نہیں کرنی پڑے گی۔گویا ایک طرف تو وہ دوسرے لوگوں کو برباد
کرتے ہیں اور دوسری طرف خود اپنے مال سے بھی صحیح رنگ میں فائدہ نہیں اٹھاتے کیونکہ روپیہ کمانے
کے لئے انہیں کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی۔پھر جو ا عقل و فکر کو بھی کمزور کر دیتا ہے اور جوئے باز ہار جیت
کے خیال سے ایسی چیزوں کے تباہ کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے جنہیں کوئی دوسراعظمند تباہ کرنے کے
لئے تیار نہیں ہوتا۔پس یہ ایک لغو چیز ہے جس سے اجتناب کرنا چاہئے۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ الفرقان - صفحہ ۵۸۸،۵۸۷)
اسلام نے جوئے کو حرام قرار دے دیا کیونکہ اس کے ذریعہ بھی انسان ایسے طور پر کماتا ہے جس
سے بہت لوگوں
کو نقصان پہنچ جاتا ہے اور صحیح تجارت سے رغبت ہٹ جاتی ہے۔لاٹریاں بھی اسی میں شامل ہیں۔آجکل مسلمان یہ کام کرتے ہیں مگر یہ بھی جوئے میں شامل ہے
اور جؤا نا جائز ہے۔خواہ وہ کسی شکل میں ہو۔خواہ قرعہ ڈال کر کھیلا جائے یا نشا نہ مار کر کھیلا جائے۔اسلام
نے اسے ناجائز قرار دیا ہے۔لاٹری سے کمایاہوا روپیه
( الفضل ۲ جولائی ۱۹۵۹ء صفه ۳)
مولوی رحمت علی صاحب نے عرض کیا۔ایک شخص لاٹری کے ذریعہ سے لاکھ روپیہ حاصل کرتا ہے۔اگر وہ اس میں سے پچیس ہزار روپیہ مجھے مدرسہ یا کسی اور نیک کام کے لئے دے تو میرے لئے اس
نیک کام پر اس روپیہ کا خرچ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب :۔حضور نے فرمایا۔اگر آپ کی لاٹری جیتنے والے کے ساتھ کسی قسم کی شرکت نہیں تو
جائز ہے۔الفضل ۱۵ نومبر ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷۔نمبر ۴۰ صفحه ۶)

۳۱۲
معاملات
مسئله پوسٹل اورسیونگ سرٹیفیکیٹ
ہر ایسا مالی معاہدہ جس پر سود کی تعریف صادق آتی ہے خواہ وہ فرداور فرد کے درمیان ہو یا حکومت
اور فرد کے درمیان ہو۔ایک ہی حکم رکھتا ہے اور شرعاً حرام ہے۔رائج الوقت پوسٹل اور سیونگ کے معاہدات بھی ابھی موجودہ شرائط کے رو سے سود قرار پاتے ہیں۔موجودہ صورت میں حکومت کے جاری قرضہ جات پر بھی سود کی تعریف اطلاق پاتی ہے لیکن جائز
ہوگا کہ سود لئے بغیر حکومت کو قرض دیا جائے اور اگر بامر مجبوری سود لینا پڑے تو اُسے اشاعت اسلام
میں دیدیا جائے۔حضور نے
فرمایا۔ٹھیک ہے۔فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۲۲)
رهن میں وقت مقرر کرنا
سوال :۔ایک شخص دو ہزار روپے میں ایک مکان رھن لیتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ دو سال تک
راحن سے روپیہ واپس نہ لے۔کیا ھن کرتے وقت اس قسم کی شرط رکھی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب : فرمایا۔فقہاء کا مذہب تو یہ ہے کہ وقت کی پابندی جائز نہیں۔جب بھی راھن روپیہ
دے وہ اپنا مکان مرتہن سے چھڑا سکتا ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پابندی کو جائز
قرار دیا ہے چنانچہ جب مرزا نظام الدین صاحب کی دوکانیں حضرت ام المومنین نے رھن لیں تو
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دریافت فرمایا کہ کیا وقت معین کیا جا سکتا ہے تو آپ نے
اسے جائز قرار دیا۔پس یہ شرط میرے نزدیک جائز ہے بشرطیکہ رھن جائز ہو۔اگر رھن ہی ناجائز
ہے تو پھر سال دو سال وغیرہ کی مدت کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔وہ پہلے دن سے ہی نا جائز ہے۔الفضل ۲۶ جون ۱۹۴۶ء - جلد ۳۴ نمبر ۱۴۸ صفحه ۳)
(الفضل ۱۴ اکتوبر ۱۹۶۰ء)

۳۱۳
معاملات
مکان مرهونه کاکرایه زررهن کے حساب سے مقرر کرنا
سوال :۔بعض لوگ کسی کا مکان رھن رکھتے ہیں اور پھر ایک مقررہ رقم بطور کرایہ اسی مالک مکان
سے وصول کرتے رہتے ہیں۔کیا یہ جائز ہے؟
جواب :۔فرمایا۔اگر تو یہ شرط ہو کہ کرایہ مقرر اور معین نہ ہو جب رھن لینے والا چاہے کرا یہ بڑھا
دے یا مکان خالی کرالے اور جب رھن دینے والا چاہے وہ کرا یہ کم کرنے کا مطالبہ کرے اور کم نہ
ہونے کی صورت میں مکان خالی کر دے تو پھر جائز ہے وگرنہ نہیں۔یہ صورت کہ کرایہ معین طور پر دینا
پڑتا ہے اور خالی کرنے کرانے کا بھی اختیار نہیں ہوتا۔یہ ناجائز ہے اور مقررہ کرایہ سود ہے۔رھن رکھنے
والے کو اختیار ہونا چاہئے کہ جب چاہے چھوڑ دے یا کرایہ کم کرالے اور لینے والا جب چاہے
بڑھا دے یا مکان خالی کرالے۔الفضل ۲۲ نومبر ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷ نمبر ۴۲۶ - صفحه ۹)
سوال :۔اگر کوئی شخص کسی سے دو ہزار میں مکان رھن لے اور پچیس روپیہ اس کا کرایہ مقرر کر کے
یہ طے کر لے کہ پانچ روپیہ کرایہ میں سے مرمت کے وضع ہوتے رہیں تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب : فرمایا۔یہ ناجائز ہے۔مرمت وغیرہ رھن لینے والے کو خود کرانی چاہئے۔اور یہ بھی
ناجائز ہے کہ مکان لینے سے پہلے ہی کرایہ مقرر کر کے مالک مکان سے کرایہ نامہ کا اسٹامپ لکھوا لیا
جائے۔ہاں اگر کسی دوسرے سے کرایہ نامہ لکھوالیا جائے تو یہ جائز ہے۔مختصر یہ ہے کہ مکان والے کی
حیثیت جب تک بالکل ایک اجنبی کی سی نہیں ہوتی یہ جائز نہیں ہے۔الفضل ۲۲ نومبر ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷ نمبر ۴۲ صفحه۱۰)
سوال :۔کیا کوئی احمدی کسی کی زمین یا کوئی دیگر چیز رھن رکھ سکتا ہے یا کہ نہ۔شرعاً جائز
ہے یا نہیں؟
جواب :۔جائز ہے۔

۳۱۴
معاملات
سوال :۔اگر کوئی آدمی احمدی یا غیر احمدی کی زمین گروی رکھے۔بعد رھن رکھنے کے اس رھن شدہ
زمین کی سالانہ آمدنی مرتہن کو یک صد روپیہ یا کچھ کم و بیش آوے تو کیا مرتہن کے پاس جتنی رقم میں
زمین رھن ہو وہ سالانہ مجرا دے۔راھن کو یا نہ؟
جواب :۔رھن با قبضہ کی صورت میں منافع اس کا ہوگا۔رقم قائم رہے گی۔سوال :۔بصورت حکم شرع شریف مرتہن کو اگر رقم مجرا دینی پڑے۔مگر وہ دیدہ دانستہ لالچ میں آکر
مجرا نہ دیوے تو اس احمدی کے لئے کیا حکم ہے؟ وہ جماعت سے خارج تصور ہوگا یا نہ؟
جواب :۔رھن با قبضہ کی صورت میں اصل رقم ادا ہی الگ کی جاتی ہے نہ کہ آمد سے۔الفضل ۱۳/ مارچ ۱۹۴۳ء - جلد ۳۱ نمبر ۶۲ - صفحه ۲)
هبه
بہ بخشش کا نام ہے۔اس کا وصیت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ علیحدہ چیز ہے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کے متعلق بعض قیود مقرر کر دی ہیں مثلاً فرمایا ہے کہ ایسا ہبہ نہ کیا جائے جس سے
ورثاء میں امتیاز پیدا ہو۔میں سمجھتا ہوں رسول کریم اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد اہم اشیاء کے متعلق
ہے۔چھوٹی موٹی چیزوں کے متعلق نہیں مثلاً اگر ہم کیلا کھا رہے ہوں تو ہوسکتا ہے کہ ایک بچہ جو سامنے
موجود ہوا سے ہم دیدیں اور دوسرا محروم رہے۔حدیثوں میں گھوڑے کی مثال آتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا کہ
یا تو وہ اپنے سب بیٹوں کو ایک ایک گھوڑا دے اور یاکسی کو بھی نہ دے۔مگر اس کی وجہ یہ تھی کہ عربوں
میں گھوڑے کی قیمت بہت ہوتی تھی۔پس یہ حکم اس چیز کے متعلق ہے جس میں ایک دوسرے سے
بغض پیدا ہونے کا امکان ہو۔معمولی چیزوں کے متعلق ہیں مثلا فرض کرو ایک بچہ ہمارے ساتھ چلا
جاتا ہے اور ہم اسے دوکان سے کوٹ کا کپڑا خرید دیتے ہیں تو یہ بالکل جائز ہوگا اور یہ نہیں کہا جائے گا
کہ جب تک ساروں کے لئے ہم کوٹ خرید کر نہ لائیں ایک بچہ کو بھی کوٹ کا کپڑا خرید کر نہیں دیا

۳۱۵
معاملات
جاسکتا۔بہر حال جائیداد ایسی ہی ہونی چاہئے جو خاص اہمیت نہ رکھتی ہوا گر کوئی شخص ایسا ہبہ کرے جس
سے دوسروں میں بغض پیدا ہونے کا امکان ہو تو قرآن کریم کا حکم ہے کہ وہ اسے واپس لے لے اور
رشتہ داروں
کا بھی فرض ہے کہ وہ اسے اس گناہ سے بچائیں۔بیوی کے نام هبه کرنا
(الفضل ۱۶ را پریل ۱۹۶۰ء صفحه ۵)
خاوند اگر اپنی بیوی کو کچھ دیتا ہے تو تفاضل بین الاولاد کا مسئلہ بیوی کے متعلق اس صورت میں دیگر
وارث ہیں نہیں لگتا۔بھائی اصل وارث نہیں۔وہ اولاد کی عدم موجودگی میں وارث ہوتے ہیں۔قرآن مجید نے صاف فرما دیا ہے کہ وہ کلالہ کے وارث ہوتے ہیں نہ کہ ذوالارث کے۔اس لئے
تفاضل کا اصل یہاں نہیں لگتا۔اس میں صرف ایک ہی اصل دیکھا جائے گا کہ کس شخص نے بعض جائز
حقداروں کو محروم کرنے کے لئے ایسا فعل کیا ہے۔جس سے وہ اپنے حق سے محروم ہو جاتے ہیں لیکن
اگر ایک شخص اپنی جائیداد کا کوئی حصہ اپنی بیوی کے حق میں صبہ کرتا ہے تو قرآن کریم کی رو سے ایسا کر
سکتا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ اگر قناطير مقتطرۃ بھی اپنی بیوی کو دو تو اس کو واپس نہ لو۔اگر کوئی شخص
یہ دیکھتے ہوئے کہ اس کی زندگی میں یا اس کے بعد اس کی بیوی کے معیشت کا کافی سامان موجود نہیں
ہے اگر بیوی کے نام کچھ جائیدا دھبہ کر دے یا بشر طیکہ اس سے اس کے ہمراہ درست وارث یعنی ماں
باپ یا بیٹے بیٹیوں کے حقوق کو کوئی نمایاں نقصان نہ نظر آتا ہو تو قرآن کریم کے مذکورہ بالا حکم کی
موجودگی میں ہم اسے تفاضل نہیں قرار دیتے۔آخر وجہ کیا ہے کہ قرآن کریم نے بیوی کے متعلق تو یہ
فرمایا کہ تم اسے قناطير مقنطرہ بھی دے دیتے ہو تو واپس نہ لومگر یہ نہ فرمایا کہ اگر اپنی اولاد میں سے کسی
ایک کو قناطر مقنطرہ دے دیتے ہو تو اس سے واپس نہ لو۔پس شریعت اور عقل عامه صبہ کو کلی طور پر باطل
نہیں کرتی۔(فائل فیصلہ جات دارالقضاء نمبر ۲۔صفحہ ۵۱)

۳۱۶
معاملات
اس وقت میں جس حکمت کو بیان کرنا چاہتا ہوں وہ صبہ کے متعلق ہے۔مثلاً ایک والد نے اپنی
ساری جائیداد ایک لڑکے کے نام ہبہ کر دی ہے اور دوسرے لڑکے کو محروم کر دیا ہے۔آیا یہ صبہ جائز ہے
یا نا جائز ؟
سب سے پہلے ہمیں اس کے متعلق قرآن کریم کا حکم دیکھنا پڑے گا جو اس نے جائیداد تقسیم
کے متعلق دیا ہے۔قرآن کریم نے اس قسم کے ھبہ کو بیان نہیں کیا بلکہ ورثہ کو بیان کیا ہے جس میں
سب مستحقین کے حقوق کی تعیین کر دی ہے اور قرآن کریم کے مقرر کردہ حصص کو بدلا نہیں جاسکتا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان احکام کے مقرر کرنے میں حکمت کیا ہے۔وراثت کی رو سے کیوں سب
لڑکوں کو برابر ملنا چاہئے اور ایک لڑکے کی شکایت پر کیوں رسول اللہ علیہ وسلم نے اس کے باپ
کوارشاد فرمایا کہ یا تو تم اس کو بھی گھوڑا لے دو یا پھر دوسرے سے بھی لے لو۔اس میں حکمت یہ
ہے کہ جس طرح اولا د پر والدین کی اطاعت فرض ہے اسی طرح والدین کے لئے بھی اولا د سے
مساویانہ سلوک اور یکساں محبت کرنا فرض ہے لیکن اگر والدین اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے
جنبہ داری سے کام لیں تو ممکن ہے کہ اولا د شاید اپنے فرائض سے تو منہ نہ موڑے لیکن ان فرائض
کی ادائیگی یعنی والدین کی خدمت کرنے میں کوئی شادمانی اور مسرت محسوس نہ کرے بلکہ اسے چھٹی
سمجھ کر ادا کرے۔بعض لوگوں کا اس قسم کا رویہ اولاد کے لئے مضر اور محبت کو تباہ کرنے والا ہوتا ہے
جو اولا داور ماں باپ میں ہوتی ہے اس لئے اسلام نے اس سے منع کیا ہے۔لیکن وصیت اور ہبہ
جو کہ اپنی اولاد کے لئے نہیں ہوتا بلکہ دین کے لئے ہوتا ہے جائز ہے کیونکہ وہ شخص اس سے خود بھی
محروم رہتا ہے صرف اولاد ہی کو نقصان نہیں پہنچتا بلکہ اس کی ذات کو بھی پہنچتا ہے چونکہ خدا تعالیٰ
کے رستے میں خرچ ہوتا ہے۔اس لئے اولا د بھی اس سے ملول خاطر نہیں ہوتی۔لیکن اگر ہبہ
یا وصیت کسی خاص اولاد کے نام ہو، نا جائز ہوگا۔اس میں ایک بات سمجھنے والی یہ ہے کہ ایک وقتی
ذمہ واری ہوتی ہے جسے ادا کرنا ضروری ہوتا ہے۔اس کی مثال یوں
سمجھ لیجئے کہ ایک شخص کے چار
لڑکے ہیں اور اس نے سب سے بڑے لڑکے کو ایم اے کی تعلیم دلا دی اور دوسری چھوٹی جماعتوں

۳۱۷
معاملات
میں پڑھ رہے تھے کہ اس کی نوکری ہٹ گئی اور چھوٹے بچوں کی تعلیم رک گئی۔اب یہ اعتراض نہیں
ہوسکتا کہ اس نے بڑے لڑکے سے امتیاز روا رکھا۔بلکہ یہ تو اتفاقی بات ہے۔اس کی تو کوشش تھی
کہ میں پہلے بڑے کو پڑھاتا ہوں پھر دوسروں کو باری باری ایم اے تک پڑھاوں گا۔یعنی وقتی
ضروریات کے ماتحت اس نے ذمہ واری کو تقسیم کیا کہ اس وقت یہ کام کر لیتا ہوں اور جب
دوسرے کا وقت آئے گا تو وہ کرلوں گا۔مگر پھر حالات بدل گئے اور وہ اپنی خواہشات پوری نہ
کرسکا۔لیکن اس کے برعکس اگر ایک والد اپنے بڑے لڑکے کو جو عیالدار ہو گیا ہو، دو ہزار روپیہ
دے کر الگ کر دے کہ تم تجارت کرو مگر جب دوسرے لڑکے بھی صاحب اولا د ہو جا ئیں تو انہیں
کچھ نہ دے، یہ نا جائز ہے اور امتیازی سلوک ہوگا۔ہماری جماعت کو ایسی باتوں سے احتراز کرنا چاہئے۔بچوں کی ضرورتوں میں تو اختلاف ہوسکتا
ہے اور وہ بھی اس کو برا نہیں مناتے لیکن مستقل جائیداد میں امتیاز خطرناک نتائج پیدا کر دے گا۔ہاں
اگر کوئی یہ کر دے کہ میں نے بڑے لڑکے کو ایم اے تک پڑھا لیا ہے اور ابھی چھوٹے پڑھ رہے ہیں
زندگی کا اعتبار نہیں۔ان میں سے ہر ایک کے نام اتنی رقم کر دیتا ہوں جس سے وہ ایم اے
کی تعلیم
حاصل کر سکے تو یہ جائز ہوگا۔کیونکہ اس میں امتیاز نہیں بلکہ وہ خطرات سے بچنے کے لئے ایسا کرتا ہے۔ایسے حالات میں دوستوں کو چاہئے کہ وہ شریعت کے احکام کی حکمت کو دیکھیں اور پھر اس کے مطابق
عمل کریں۔رجسٹر اصلاح وارشاد سے ارشاد حضور )
ایک لڑکے کے نام ساری جائیداد هبه کرنا
میرے سامنے جو مقدمہ پیش ہوا ہے۔وہ یہ ہے کہ ایک والد نے اپنی ساری جائیداد اپنے ایک
بیٹے کے نام ہبہ کر دی ہے اور دوسرے کو محروم الارث کر دیا ہے۔اب سوال یہ اُٹھایا گیا تھا کہ ہبہ
جائز ہے نا جائز ؟

۳۱۸
معاملات
بعض صحابہ اور فقہاء نے اسے جائز قرار دیا ہے لیکن ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ قرآن کریم اس بارہ
میں ہماری کیا راہنمائی کرتا ہے اور قرآن کریم کے احکام کے ساتھ جو حکمتیں کام کر رہی ہیں ان کی
روشنی میں ہبہ کے متعلق کیا صورت اختیار کی جاسکتی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہبہ کا ذکر احادیث
میں آتا ہے لیکن قرآن کریم نے ”ورثہ کے قوانین کو بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے کہ فلاں
کو اتنا ، بیٹوں کو اتنا اور بیٹیوں کو اتنا دو۔اور آگے فرماتا ہے کہ اگر کوئی شخص ان احکام کی
خلاف ورزی کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے آگ میں داخل کرے گا۔ان احکام پر اتنا زور دیا ہے تو کسی باپ کو یہ کیا حق ہے کہ وہ اپنی تمام جائیداد کسی اور ایک بیٹے
کے نام منتقل کر دے اور دوسروں کو محروم الارث قرار دے دے۔پھر اس بارہ میں ہمیں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کا بھی ایک واقعہ بطور مثال نظر آتا ہے۔ایک دفعہ آپ کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا یا رسول
اللہ ! میرے باپ نے
میرے بھائی کو گھوڑا دیا ہے اور مجھے نہیں دیا۔آپ نے اس کے باپ کو بلوایا اور اس سے فرمایا یا تو
اپنے اس دوسرے بیٹے کو بھی گھوڑا دو۔اور اگر تم اس کو نہیں دے سکتے تو اُس سے بھی گھوڑا واپس
لے لو۔اب اس میں کیا حکمت تھی۔یہی حکمت تھی کہ قرآن کریم نے ہر بچے کا یہ فرض قرار دیا ہے
کہ وہ ماں باپ کی خدمت کرے اور اس بارہ میں بڑا زور دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے مقابلہ
ماں باپ کے لئے بھی ایک فرض بچوں کے حقوق کا مقرر کیا گیا ہے اور ان کا فرض قرار دیا گیا ہے
کہ وہ اپنی اولاد میں سے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں۔کیونکہ اگر وہ ایسا کریں گے تو وہ
محبت جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے وہ پیدا نہیں ہو سکے گی۔ایک باپ جس کے دو بیٹے ہوں وہ
اگر ان میں سے ایک ساتھ امتیازی سلوک کرے تو دوسرے کے دل میں قدرتی طور پر یہ خیال
پیدا ہو گا کہ باپ کو مجھ سے محبت نہیں ہے اور میرے دوسرے بھائی سے زیادہ ہے اور گووہ شریعت
کے کہنے پر اپنے باپ کی خدمت تو کرے گا مگر اس کے دل میں اپنے باپ کے لئے دلی محبت نہیں
ہوگی۔جہاں تک دنیوی باتوں کا تعلق ہے ان کی فرمانبرداری ضرور ہونی چاہئے مگر ماں باپ کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی