(حصہ دوم)

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 9

۲۹۲
حدود
دیتا ہے یا اپنی طرف سے تو اسے مار دیتا ہے لیکن وہ چند دن بیمار رہ کر مرتا ہے۔اب مارنے والے کی
نیت فوری طور پر اسے مارنا تھی۔یہ نہیں تھی کہ ایذا دیدے کر مارے۔گو یہ الگ بات ہے کہ وہ ایذا
سہہ سہہ کر مرالیکن ایک اور شخص ہے وہ اپنے دشمن کو پکڑتا ہے اور پہلے اس کی ایک انگلی کاٹتا ہے
پھر دوسری پھر تیسری پھر چوتھی۔اس طرح وہ ایک ایک کر کے دوسرے ہاتھ کی انگلیاں کا تا ہے۔پھر
پاؤں کی انگلیاں کا تا ہے پھر ناک کاٹ دیتا ہے پھر آنکھیں نکال دیتا ہے اور اس طرح ایذا دیدے
کر مارتا ہے۔ہماری شریعت ایسے موقعوں پر ایڈا کی الگ سزا دے گی اور قتل کی الگ دے گی۔اگر قاتل نے فوری طور پر قتل کیا ہے تو اسے بھی قتل کر دیا جائے گا۔اور اگر اس نے ایذا دے دے کر
مارا ہے تو اسے بھی ایذا دے دے کر مارا جائے گا۔جیسے احادیث میں آتا ہے کہ کچھ لوگ بعض صحابہ کو
پکڑ کر لے گئے اور لوہے کی گرم گرم سلاخیں انہوں نے ان کی آنکھوں میں پھیر میں اور پھر قتل کر دیا۔جب وہ پکڑے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں بھی اسی طرح مارو۔پہلے لوہے کی
سلاخیں گرم کر کے ان کی آنکھوں میں ڈالو اور پھر قتل کر دو۔الفضل ۲۵ جولائی ۱۹۳۵ء۔جلد ۲۳ نمبر ۲۱ صفحہ ۷ )
نفاذ قانون قضاء کا کام ھے
قانون کی پابندی
اسلام ہمیں قانون کی پابندی کا حکم دیتا ہے اور ہمیں کسی امر کی صداقت کا خواہ کس قدر بھی یقین ہو
وہ ہمیں اجازت نہیں دیتا کہ ہم اپنے یقین کی وجہ سے کسی کو خود ہی سزا دے دیں اور اگر ہم ایسا کریں تو
اسلام ہمیں مجرم ٹھہراتا ہے اور قابل سزا گر دانتا ہے۔اس امر میں اسلام نے اس قدر سختی سے کام لیا ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں سزادینے والے کو ویسا ہی مجرم قرار دیا ہے جیسا کہ بلاوجہ
حملہ کرنے والے کو۔چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
سوال کیا کہ یا رسول اللہ اگر کوئی شادی شدہ زنا کرے تو اس کی سزار حجم ہے۔آپ نے فرمایا کہ ہاں۔

۲۹۳
حدود
اس نے کہا یا رسول اللہ اس صورت میں اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو اپنی بیوی سے بدکاری
کرتے ہوئے دیکھے اور اسے قتل کر دے تو اس پر کوئی گناہ تو نہ ہوگا۔آپ نے فرمایا سزادینا اس کا کام
نہیں۔یہ عدالت کا کام ہے۔( الفضل ۲۰ اگست ۱۹۳۷ء)

۲۹۷
معاملات
فسخ بيع
یہ مسئلہ کوئی شرعی نہیں بلکہ اس کا فیصلہ عرف عام پر ہوسکتا ہے۔اگر مشتری جان بوجھ کر دیر کرے
جس سے بائع کا نقصان ہونا ممکن ہو تب اس پر ہر جانہ ڈالا جاسکتا ہے یا بعض حالات میں بیع فسخ کی جا
سکتی ہے لیکن جب دیر صرف بارہ تیرہ گھنٹہ کی ہے کیونکہ اگر وہ اس دن
صبح بھی آجاتے تب بھی رجسٹری
کروا سکتے تھے۔اور آتے ہی انہوں نے مکان کی خرید پر آمادگی ظاہر کی ہے اس لئے یہ دیر نہ تو جان
بوجھ کر کی گئی ہے اور نہ اس نے بائع کا حقیقتاً کوئی نقصان ہوا ہے۔اس لئے بیع قائم ہے اور بائع پر اپنی
شرط پوری کرنی واجب ہے۔معاهده مضاربت
(فائل فیصلہ جات نمبر ۲۔دارالقضاء، ربوہ )
اگر کوئی شخص کسی دوسرے کو اس معاہدہ کے تحت روپیہ دے کہ وہ اسے تجارت پر لگائے اور جو نفع ہو
وہ ایک معین نسبت سے ( مثلاً نصف نصف) باہم تقسیم ہو اور اگر نقصان ہوتو کام کرنے والے کی محنت
ضائع اور روپیہ دینے ولے کا اسی قدر روپیہ ضائع ہوگا۔تو کاروبار کی یہ صورت مضاربت یا قراض
کہلاتی ہے جو اسلام میں جائز ہے۔اس میں روپیہ دینے والے کا اس روپیہ پر تصرف جاری رہتا ہے۔جس تصرف کے لئے تفصیلی شرایط فریقین کے درمیان طے کی جاسکتی ہیں۔قرض میں یہ تصرف والی
صورت نہیں ہوتی۔الفضل ٢ / مارچ ۱۹۶۱ء)
فیصلہ افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۳۔نمبر ۳)
بیع سلم
سوال :۔اگر کوئی شخص کسی سے یہ معاہدہ کرتا ہے کہ تیرا جتناغلہ ہوگا وہ میں خریدلوں گا اور بھاؤ مقرر

۲۹۸
معاملات
کر کے کچھ بیعانہ بھی دے دیتا ہے تو کیا یہ سٹہ ہوگا ؟
جواب :۔حضور نے فرمایا۔یہ سٹہ نہیں ، یہ سودا ہے اور اس میں گندم موجود ہے جس کا سودا کیا گیا
ہے۔سٹہ میں یہ نہیں ہوتا۔اُس میں تو چیز کے ہونے کا امکان ہی نہیں ہوتا۔اگر کوئی فصل نکلنے سے پہلے
نرخ مقرر کر لیتا ہے ایسا نرخ جو امکان کے اندر اندر ہو اگر غیر معمولی طور پر نرخ بڑھاتا ہے تو یہ لغو
ہوگا ) اور جتنی رقم کا غلہ خریدنا چاہے وہ پیشگی دے دے تو یہ جائز ہے اور یہ بیع سلم ہے۔اسی طرح غلہ
دینے والا اگر یہ کہے کہ جیسی بھی گندم ہوگی چاہے خراب ہو چا ہے اچھی۔وہ لینی ہوگی تو یہ ناجائز ہوگا۔دراصل غیر
معین چیز کا سودا کرنا نا جائز ہے۔حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر غلہ
کا ڈھیر پڑا ہو اور غلہ والا خریدار سے کہے کہ یہ جو غلہ پڑا ہے یہ لیتے ہوتو یہ نا جائز ہے۔آپ نے ایک
دفعہ غلہ کے ڈھیر میں ہاتھ ڈال کر اندر غلہ نکال کر دکھایا کہ وہ گیلا تھا۔بیع سلم میں پہلے یہ بات طے ہو جانی چاہئے کہ اس قسم کی گندم دی جائے گی سفید یا سرخ اور
خرید نے والا سارا روپیہ پہلے دے دے اور اگر وہ اس وقت تھوڑا روپیہ دے تو شرط یہ ہو کہ غلہ نکلنے
کے وقت جو منڈی کا بھاؤ ہو گا وہ لوں گا اس طرح گویا اس کی غرض سودا کرنا ہوگی۔الفضل ۳۰ مئی ۱۹۳۳ء - جلد ۲۰ نمبر ۱۴۲ صفحه ۹)
اجاره و احتکار
جب فتح خیبر ہوئی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ زمین اپنے خاندان کے لئے وقف کر دی
جس سے ان کے گزارہ کا سامان ہوتا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زمینوں پر خود کام نہیں کرتے تھے
بلکہ جس طرح اجارہ پر زمین دی جاتی ہے وہ زمین دوسروں کو دے دی گئی تھی اور اس سے جو حصہ آتا تھا
وہ آپ خاندان میں تقسیم کر دیتے تھے۔الفضل ۶ / جنوری ۱۹۶۰ء صفحه ۲ خطبه جمعه فرموده ۱۹ اگست ۱۹۴۹ء)
سوال :۔موجودہ طریقہ تجارت میں بعض اشیاء کو اس کے موسم پر سٹاک کر کے اس کے بعد

۲۹۹
معاملات
فروخت کیا جاتا ہے۔کیا ایسی تجارت کی اجازت ہے؟
جواب :۔عموماً مال کو روکنے کو شریعت نے پسند نہیں کیا۔خصوصاً جبکہ ملک کو ایسے مال کے چکر میں
آنے کی ضرورت ہو۔فائل مسائل دینی 16۔5۔59 -32)
حق شُفَع
فی الحال فیصلہ یہی ہے کہ شفع بغیر اشتراک راستہ کے نہیں چل سکتا۔راستہ سے مراد وہ راستہ ہے جو
پرائیویٹ ہو۔ان دونوں میں مشترک ہو۔اس کے علاوہ کوئی شفع نہیں۔ہاں ایک شخص اس بناء پر دعوئی
کر سکتا ہے کہ اسے اس زمین یا مکان کی فروخت سے کوئی حقیقی نقصان خواہ مالی ہو خواہ اخلاقی خواه مدنی
پہنچتا ہے۔اس صورت میں نالش کرنے والے پر بار ثبوت ہوگا کہ وہ ان امور کو ثابت کرے۔محض
تخمین و قیاس پر اس کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔الفضل ۶ فروری ۱۹۴۴ء۔جلد۳۲ نمبر ۳۲ - صفحه ا
قرض کی تعریف
روپیہ یا کوئی اور چیز جس کی مثل ہوتی ہو۔کسی شخص کو اس معاہدہ پر دی جائے کہ وہ اس کی مثل
واپس کرے گا ( نہ کم نہ زیادہ ) قرض کہلاتا ہے۔( الفضل ٢ / مارچ ۱۹۶۱ء صفحه ۴ )
فیصلہ افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۲۔نمبرا)
تجارتی قرضه
ایک شخص نے دوسرے شخص کو تجارت کے لئے روپیہ دیا اور نفع لینے کی شرط کی۔لیکن نقصان کی

۳۰۰
معاملات
ذمہ داری قبول نہیں کی بلکہ اپنے روپیہ کو قرض قرار دیا۔معاملہ کی یہ صورت مضاربت یعنی تجارت کی
ہے۔قرض کی شرط فاسد ہے اور تجارت کا یہ معاہدہ صحیح ہے۔( الفضل ٢ / مارچ ۱۹۶۱ء صفحه )
فیصلہ افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۳۔نمبر ۴ ،الف)
قرض پر منافع لینے کی شرط
اگر کسی نے خالص قرض دیا ہو لیکن ساتھ منافع لینے کی شرط کی ہو تو قرضہ کی رقم کے بارہ میں شرعی
حکم کیا ہے؟
فیصلہ:۔ایسی صورت میں اگر مقروض سے اصل رقم وصول ہو سکتی ہو۔ان معنوں میں کہ وہ رقم ادا کر
سکتا ہے تو مقروض سے اصل رقم دلوائی جائے گی اور منافع معین کی شرط باطل ہوگی اور اگر نہ دے سکتا
ہو تو قضاء قرضہ کی رقم نہیں دلوائے گی۔(الفضل ۲ / مارچ ۱۹۶۱ء صفحه ۴ )
فیصلہ افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۳۔نمبر ۵،الف)
سوال :۔روپیہ بطور قرض لیا گیا۔تحریر میں قرض لکھا گیا۔معاوضہ یا نفع کا اس میں کوئی ذکر نہ ہوا۔اگر چہ روپیہ لیتے وقت قرض خواہ نے زبانی طور پر بلا مطالبہ مقرض، غیر معین منافع کالالچ دیا۔قرض
خواہ نے کچھ عرصہ بعد کچھ رقم غیر معین منافع کے طور پر بلا مطالبہ منقرض کو دی۔مقرض نے وہ قبول
کر لی۔اس کے بعد نقصان ہو گیا۔اور سارا روپیہ ضائع ہو گیا۔کیا روپیہ دینے والا (مقرض ) اس
نقصان میں شریک ہوگا۔اگر شریک نہیں ہوگا تو وصول کردہ منافعہ کی کیا صورت ہوگی۔کیا وہ اصل رقم
میں سے وضع کیا جائے گا یا نہیں؟
جواب :۔الف۔سوال میں معاہدہ کی جو شکل ذکر کی گئی ہے، مجلس افتاء کے نزدیک وہ قرض کی شکل
ہے اور جائز ہے۔

معاملات
ب۔وصول کردہ منافع کی رقم اصل قرض سے وضع کی جائے گی۔(الفضل ۸/اگست ۱۹۶۲ء صفحه ۵)
فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۸)
قرض دیتے وقت اسے ضبط تحریر میں لانا ضروری ھے
ولا تسئموا ان تكتبوا صغيرا او كبيرا الى اجله
) کی آیت میں ) دوسرا سبب قومی تنزل کا یہ بتایا ہے کہ لین دین کے معاملات میں احتیاط
سے کام نہیں لیا جاتا۔قرض دیتے وقت تو دوستی اور محبت کے خیال سے نہ واپسی کی کوئی میعاد مقرر
کرائی جاتی ہے اور نہ اسے ضبط تحریر میں لایا جاتا ہے اور جب روپیہ واپس آتا دکھائی نہیں دیتا
تو لڑائی جھگڑا شروع کر دیا جاتا ہے۔یہاں تک کہ مقدمات تک نوبت پہنچ جاتی ہے اور تمام دوستی
دشمنی میں تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آپس کے تعلقات کو خراب مت کرو
اور قرض دیتے یا لیتے وقت ہماری ان دو ہدایات کو محوظ رکھو۔اول یہ کہ جب تم کسی سے قرض
لوتو اس قرض کی ادائیگی کا وقت مقرر کر لو۔دوم۔روپیہ کا لین دین ضبط تحریر میں لے آؤ۔اس شرط
کا ایک بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ اس طرح مقروض کو احساس رہتا ہے کہ فلاں وقت سے پہلے پہلے میں
نے قرض ادا کرنا ہے اور وہ اس کی ادائیگی کے لئے جدو جہد کرتا رہتا ہے اور پھر ایک اور فائدہ یہ
ہے کہ قرض لینے والا ایک معین میعاد تک اطمینان کی حالت میں رہتا ہے اور اسے یہ خدشہ نہیں
رہتا ہے کہ نہ معلوم قرض دینے والا مجھ سے کب اپنے روپیہ کا مطالبہ کر دے۔غرض اس میں دینے
والے کا بھی فائدہ ہے اور لینے والے کا بھی۔قرض دینے والے کا فائدہ تو یہ ہے کہ مثلاً ایک مہینے
کا وعدہ ہے تو وہ ایک مہینہ کے بعد جا کر طلب کرے گا یہ نہیں کہ اس کو روز روز پوچھنا پڑے
اور قرض لینے والے کا فائدہ یہ ہے کہ جب وہ قرض لینے لگے گا تو سوچے گا کہ میں جتنے عرصے میں
ادا کرنے کا وعدہ کرتا ہوں، اتنے عرصہ میں ادا کر سکوں گا یا نہیں۔اس کے علاوہ یہ شرط اس لئے

معاملات
بھی عائد کی گئی ہے کہ بعض کمزور لوگ اعتراض کر سکتے تھے کہ ہم سود پر روپیہ اس لئے دیتے ہیں کہ قرض
لینے والے کو اس کی ادائیگی کا فکر رہتا ہے اور وہ کوشش کرتا ہے کہ جلد اس قرض سے سبکدوش
ہو جاؤں۔لیکن اگر سود نہ لیا جائے تو اسے ادا ئیگی کا احساس نہیں رہتا۔اس وسوسہ کے ازالہ کے لئے
فرمایا کہ جب تم ایک دوسرے کو قرض دو تو معاہدہ لکھوالیا کرو کہ فلاں وقت کے اندراندر ادا کر دوں
ا۔تا کہ تمہارا روپیہ بھی محفوظ رہے اور دوسرے شخص کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس رہے لیکن اس کا یہ
مطلب نہیں کہ اگر قرض الی اجل مسمی پر تو لکھ لیا کرو اور اگر الی اجل مسمی نہ ہو تو بے شک
ن لکھو۔اس لئے کہ جب کوئی شخص کسی کو قرض دیتا ہے تو بہر حال ایک اجل مسمی کے لئے ہی دیتا
ہے خواہ وہ میعاد تھوڑی ہو یا بہت۔اس کے بعد وہ اسے وصول کرنے کا حقدار ہوتا ہے۔یہ تو کبھی نہیں
ہوا کہ کسی نے دوسرے کو قرض دیا ہو اور پھر اس کے واپس لینے کا اس کے اندر کوئی احساس ہی نہ
ہو۔حدیث یا امداد کے رنگ میں اگر کسی کوکوئی رقم دی جائے تو وہ ایک علیحدہ امر ہے لیکن جس چیز پر قرض
کے لفظ کا اطلاق ہوگا وہ بہر حال الی اجل مسمی ہی ہو گی خواہ زبان سے کوئی میعاد مقرر کی جائے
یانہ کی جائے۔ہاں اگر خاص وقت کے لئے قرض نہیں بلکہ یونہی ایک دو گھنٹہ کے لئے یا ایک دودن
کے لئے ہے تو ایسی صورت میں اگر نہ لکھا جائے تو کوئی شرعی گناہ نہیں۔( تفسیر کبیر تفسیر سوره بقره - صفحه ۶۴۳ تا ۶۴۴)
(الفضل ۵ را گست ۱۹۶۵ء صفحه ۸)
نقد اور اُدھار بیع کی قیمت میں فرق
محمد طاہر صاحب سیکرٹری جماعت پاڈانگ کے سوالوں کے جوابات جو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے
اپنے دست مبارک سے تحریر فرمائے۔سوال :۔ایک دوکان میں دو بیج ہوتی ہے۔ایک نقد اور دوسرا قسط وار۔قسط واری بیع نقد کی بیچ سے
زیادہ گراں ہوتی ہے۔جب تک مشتری بیج کی قیمت کو ادا نہ کرے وہ اپنے وعدہ کے مطابق ماہ میں

٣٠٣
معاملات
یا ہفتہ میں کچھ نہ کچھ رقم بائع کے حوالہ کر دیتا ہے۔جب وہ جمع شدہ رقوم اصل قیمت پر پہنچ جائے تو اس
وقت بائع مشتری کو رسید لکھ دیتا ہے کہ تم نے چیز کی قیمت ادا کر دی ہے اور اس دوران میں وہ چیز مشتری
اپنے استعمال میں لاسکتا ہے اور وہ تھوڑی تھوڑی رقم جوادا کرتارہتا ہے اس چیز کا کرایہ سمجھا جاتا ہے۔بالفرض اگر مشتری دوران ادائیگی میں آگے مقرر کردہ رقم ادا نہیں کر سکتا اور میعاد گزر جائے تو قانون
کے لحاظ سے بائع اس چیز کو مشتری سے واپس لے سکتا ہے اور جتنی بھی رقوم مشتری ادا کر چکا ہے ضائع
شدہ کرایہ کے طور پر سمجھا جائے گا۔کیا یہ بیج اسلامی نقطہ نگاہ سے جائز ہے یا نہیں مثلاً Singer سلائی
مشین کی بیع وغیرہ؟
جواب :۔قسط وار بیع کی قیمت اگر مقر رہی زیادہ ہو تو جائز ہے لیکن اگر سود کی طرح بڑھتی گھٹتی ہو تو
جائز نہیں۔وقت مقرره پرقرضه واپس نه كرنے والے سے
هرجانه وصول کرنا
سوال :۔زید نے بکر کو اپنا مال مقررہ قیمت پر فروخت کرنے کے لئے دیا۔زید نے مال فروخت
کرنے کے بعد رقم بکر کو ادا نہ کی جس کو کم و بیش ایک سال گزر گیا۔کیا زید اس رقم کے روکنے کی وجہ سے
بکر سے ہرجانہ طلب کر سکتا ہے۔اگر کر سکتا ہے تو کیا شریعت نے کوئی شرح مقرر کی ہے۔آریہ دھرم
صفحہ ۱۰ حاشیہ در حاشیہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔اس مدت تک وہ تجارت کے کام کا روپیہ جو اس کے انتظار پر بند رہے گا
66
اس کا مناسب ہرجانہ اس کو دینا ہوگا۔“
جواب:۔میں نے (حضرت مولانا سید سرور شاہ صاحب) یہ حوالہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ
تعالیٰ بنصرہ العزیز کے سامنے پیش کیا ہے اور حضور نے اس پر فرمایا ہے کہ تجارتی سود میں اور اس میں
فرق باریک ہے۔جو ہر ایک اس بار یک فرق تک نہیں پہنچ سکتا۔اس واسطے جو قاعدہ ہم نے پہلے جاری

۳۰۴
معاملات
کیا ہوا ہے وہی ٹھیک ہے کہ قاضی اگر دیکھے کہ مدیون نے دائن کو تکلیف دی تو قاضی اس پر جرمانہ تو
کردے لیکن جرمانہ کی رقم انجمن کو دے تاجر کو نہ دے۔(فتوی 123/2۔11۔43 رجسٹر فتاوی حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب صفحه ۳۸)
ہر جانے کے متعلق میرا یہ فیصلہ ہے کہ وہ شرعاً درست ہے اگر باوجود تاکید کے لوگ معاملات میں
زیادہ صفائی اور قرض دینے والے کے فوائد کا خیال نہ رکھیں تو اس صورت میں قاضیوں کو ہر جانہ مقرر
کرنے سے دریغ نہیں کرنا چاہئے تا کہ جماعت کے معاملات میں اصلاح ہو اور وہ مؤمنانہ فرائض کو
زیر نظر رکھا کریں۔(رجسٹر قضائی فیصلہ جات حضرت خلیفہ اسیح الثانی صفحہ ۵۔دارالقضاء، ربو)
قاضیوں کا فیصلہ ہرجانہ کا سود مشابہ نہیں ہے کیونکہ سود وہ ہوتا ہے جو قرض دینے والے کو دیا
جائے اور یہ ایک جرمانہ کی حیثیت ہے جس کی غرض یہ ہے کہ قرض لینے والے ناجائز طور پر قرض خواہ کو
دق نہ کریں اور لوگوں کے کاروبار میں ہرج نہ ہو اور یہ روپیہ جبکہ قرض خواہ کو نہیں دلوایا گیا نہ اس سے
اسے کوئی فائدہ پہنچا ہے اس لئے یہ سود نہیں کہلا سکتا۔(رجسٹر قضائی فیصلہ جات حضرت خلیفہ مسیح الثانی صفحه - دارالقضاء ، بود)
۵۔مولوی عبد اللطیف صاحب ٹھیکیدار بھٹہ نے حضور کی خدمت میں شکایت کی کہ فضل عمر ہوٹل کے
ذمہ خاکسار کی ایک رقم ۱۹ صد روپے ۱۹۴۷ء سے واجب الادا چلی آتی ہے تا حال ادا نہیں ہوئی۔اس پر حضور نے فرمایا:۔قضاء فیصلہ کرے۔اگر ان کا مطالبہ درست ثابت ہو تو دس فیصدی سالا نہ ہرجانہ دلوایا جائے۔فائل ارشادات حضور - صفحہ ۵ ۶ - دار القضاء ، ربوہ )
سود کی تعریف
شرع میں سود کی یہ تعریف ہے کہ ایک شخص اپنے فائدہ کے لئے دوسرے کو قرض دیتا ہے اور فائدہ

۳۰۵
معاملات
مقرر کرتا ہے جو محض روپیہ کے معاوضہ میں حاصل کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ گھاٹے کا عقلاً امکان
نہیں ہوتا۔یہ مالی فائدہ مدت معینہ پر پہلے سے مقدار جنس یا رقم کی صورت میں معین ہوتا ہے۔( الفضل ٢ / مارچ ۱۹۶۱ء صفحریم )
(فیصلہ قضاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۳۔نمبر ۲)
سودی لین دین
مولوی رحمت علی صاحب نے کہا سماٹرا کے علماء سود کا لین دین کرتے ہیں اور اس کے لئے انہوں
نے ادارے قائم کئے ہیں۔وہ کہتے ہیں قرآن شریف میں اضعافاً مضاعفہ“ ہے یعنی بڑھ چڑھ کر اور
دُگنا تگنا سود نہ لو۔تھوڑا سود بنک والا منع نہیں؟
حضور نے فرمایا اگر اضعاف کے معنی دگنے کے ہیں تو لِكُلّ ضعف “ کے کیا معنی ہوں گے۔اصل بات یہ ہے کہ عرب میں اس زمانہ میں دو قسم کا سود رائج تھا۔ایک یہ کہ غرباء اپنی اشد ضرورت کے
لئے سود لیتے تھے تو سا ہو کا راپنی حسب منشاء جس قدر چاہتے سود منوا لیتے۔بیچارے غرباء اپنی ضرویات
کی وجہ سے مجبور ہوتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے اس سے منع فرمایا کہ سودخواہ تھوڑا ہو یا بہت ہمیشہ بڑھتا ہی
66
رہتا ہے جب تک رو پیدا دا نہ کیا جائے۔پس اضعافاً مضاعفة “ سے دو چند سہ چند مراد نہیں بلکہ
بڑھنا مراد ہے اور لا تاكلوا الربو اضعافا کا یہ مطلب ہے کہ ایمان والوسود بالکل نہ لو۔دوسرا سود تجارتی کاروبار کے لئے لیا جاتا تھا چونکہ اللہ تعالیٰ عالم الغیب ہے جانتا تھا کہ آخر زمانہ
میں ایک بنکوں والا سود بھی جاری ہوگا۔اس کے لئے قرآن شریف میں ایک الگ آیت نازل کی کہ
لِيَرْبُوا فِي أَمْوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرُبُوا عِندَ اللَّهِ
کہ اس طریق سے جو لوگ اپنے اموال بڑھاتے ہیں وہ اللہ کے نزدیک جائز نہیں۔الفضل ۱۵ نومبر ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷۔نمبر ۴۰ - صفحه ۶)
سوال:۔کیا سود لینا جائز ہے۔ہندو ہم سے سود لیتے ہیں اگر ہم نہ لیں گے تو ہمارا سارا مال

۳۰۶
معاملات
ہندوؤں کے ہاں چلا جائے گا ؟
جواب :۔اس بارے میں ہمارا مسلک دوسرے لوگوں سے مختلف ہے اس وقت جو کچھ میں بیان
کروں
گا یہ احمدی عقیدہ ہوگا۔یہ نہیں کہ دوسرے علماء کیا کہتے ہیں ہمیں ان سے اختلاف ہے۔ہمارے سلسلہ کے بانی نے یہ رکھا ہے کہ سود اپنی ذات میں بہر حال حرام ہے۔ترکوں نے پہلے یہ
فیصلہ کیا تھا کہ بنکوں کا سود سود نہیں۔حنفی علماء کا فتویٰ تھا کہ ہندوستان میں چونکہ انگریزوں کی حکومت
ہے اور یہ حربی ملک ہے اس لئے غیر مسلموں سے سود لینا جائز ہے اور اب تو یہ حالت ہوگئی ہے کہ کوئی
یہ مسئلہ پوچھتا ہی نہیں۔لوگ کثرت سے سود لیتے اور دیتے ہیں۔ہم کہتے ہیں چاہے بنگ کا سود ہو
چاہے دوسرا دونوں حرام ہیں۔لیکن بانی سلسلہ احمدیہ نے ایک فیصلہ کیا ہے جو اسلام کے دوسرے
مسائل سے مستنبط ہوتا ہے۔ایک حالت انسان پر ایسی بھی آتی ہے جو وہ کسی بلا میں مبتلا ہو جاتا ہے۔اس سے بچنے کے لئے یہ کہنا کہ فلاں چیز جائز ہے اور فلاں ناجائز یہ فضول بات ہے۔مثلاً ایک آدمی
گند میں گر جائے جو کئی گز میں پھیلا ہو اور اسے کہا جائے کہ گند میں چلنا منع ہے تو وہ کس طرح اس گند
سے نکل سکے گا۔بانی سلسلہ احمدیہ نے یہ رکھا ہے کہ اگر کوئی اس لئے سود لے کہ سود کی بلا سے بچ جائے
تو وہ لے سکتا ہے مثلاً ایک جگہ وہ بیس فیصدی سود ادا کرتا ہے اگر اسے پانچ فیصدی سود پر بنک سے
رو پیل سکتا ہے تو وہ لے لے۔اس طرح امید ہوسکتی ہے کہ وہ سود کی بلا سے بچ سکے۔سود لینا بھی گناہ اور سود دینا بھی گناہ۔الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۶ نمبر ۱ ۵ صفحه ۶)
الفضل ۳۰ / مارچ ۱۹۱۵ء۔نمبر ۱۲۱،۱۲۰)
سود پر روپیہ لینا جائز نہیں۔جو احمدی ہو کر ایسا کرتا ہے اس کا دین اور دنیا دونوں ضائع
ہو جا ئیں گے۔الفضل ۲۵ مارچ ۱۹۱۶ء۔جلد ۳۔نمبر ۹۹ ۱۰۰- صفحه ۲)
سوال :۔سرکاری رو پس یہ نقاوی سود پر ملتا ہے کیا لے لیں؟

·

آج 10 میں سے 10 باقی