(حصہ دوم)
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 11
۳۱۹
معاملات
-
لئے بھی حکم ہے کہ اپنی اولاد میں سے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں۔یورپ کے لوگ اپنی
ساری جائیداد اپنے سب سے بڑے بیٹے کو دے دیتے ہیں یا جس کو جتنا چاہیں اتنا دیتے ہیں۔لیکن ہم ان کے سامنے یہ بات پیش کرتے ہیں کہ اسلام نے ہر ایک کا حصہ مقرر کر دیا ہے۔پس اگر مسلمان بھی اپنی اولاد کے ساتھ امتیازی سلوک کریں تو اسلام نے جو تقسیم حصص
میں حکمت رکھی ہے وہ باطل ہو جاتی ہے۔اسلام کے حکم کے مطابق دین کے لئے وصیت میں
زیادہ سے زیادہ ۳ را دیا جا سکتا ہے اور ہبہ میں ساری جائیداد دی جاسکتی ہے مگر وہ بات بالکل الگ
ہے۔دین کے لئے بے شک ساری جائیداد انسان ہبہ کر سکتا ہے مگر اولاد میں سے کسی ایک کے
نام ہبہ نہیں کر سکتا یا پھر ایک صورت یہ بھی ہے کہ ایک شخص سمجھتا ہے کہ اس نے اپنے چار بیٹوں
میں سے بڑے تین بیٹوں کو کافی جائیدا دتجارت وغیرہ کے لئے دی ہوئی ہے اور چھوٹا لڑکا ابھی
کسی کام
پر نہیں لگایا اس کے پاس کوئی جائیداد نہیں ہے۔اس لئے اگر وہ یہ سمجھتے ہوئے کہ بڑے
لڑکے کھاتے پیتے ہیں اور ان کے پاس کافی ذخیرہ ہے۔اپنی جائیداد کو چھوٹے کے نام ہبہ کر دیتا
ہے تو یہ ایک جائز صورت ہے مگر اس میں بھی شرط یہ ہے کہ دوسرے بیٹوں کو اعتراض نہ ہو۔اگر ان کو اعتراض ہو تو ایسا نہیں کر سکتا مگر کھاتے پیتے بیٹیوں کو جن کو باپ پہلے ہی کافی دے چکا
ہوا ایسا اعتراض نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ کہیں گے ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے۔بیسیوں باپ ایسے
ہوتے ہیں جن کی آمد اپنے بیٹوں کی آمد سے بہت کم ہوتی ہے۔اس لئے ایسی صورت میں شریعت نے
ہبہ کرنے کی اجازت دی ہے مگر باپ کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنے دوسرے بیٹوں کا جائزہ لے۔جن کو وہ ہبہ سے محروم کر رہا ہے۔اگر وہ کھاتے پیتے ہوں تو کسی ایسے بیٹے کے حق میں جس کو باپ کی
جائیداد سے تھوڑا حصہ ملا ہو ہبہ کیا جاسکتا ہے ورنہ نہیں۔اور اگر ان سب بیٹوں کی حالت یکساں ہوتو
کسی ایک کے نام ہبہ کرنا جائز نہ ہوگا۔دین کے لئے ساری جائیداد کا ہبہ کرنے کی صورت تو یہ تھی کہ اس میں وہ اپنے آپ کو بھی محروم
کر لیتا ہے اور بیٹوں
کو بھی۔مگر کسی ایک بیٹے کے نام ہبہ کرنے کی صورت میں وہ اپنے آپ کو محروم
نہیں کرتا اور یہ نا جائز ہے۔۳۲۰
معاملات
یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ فقہاء نے جو ہبہ کی اجازت دی ہے اس کی حقیقت لوگوں نے نہیں سمجھی۔اصل بات یہ ہے کہ ایک وقتی ذمہ داری ہوتی ہے۔جس کے متعلق اور احکام ہیں اور ایک مستقل تقـ
ہوتی ہے جس کے متعلق اور احکام ہیں۔ہبہ یہ ہے کہ کوئی شخص پوری جائیدا دیا اس کا کوئی بڑا حصہ کسی کے نام منتقل کر دے۔یہ ہبہ جیسا
کہ میں بیان کر چکا ہوں سوائے استثنائی صورتوں کے قطعی طور پر نا جائز ہے لیکن ایک صورت یہ
ہوتی ہے کہ وقتی ضرورتوں کے ماتحت کسی ایک بیٹے کو دوسرے بیٹوں سے کچھ زائد دے دیا جائے۔یہ صورت چونکہ تربیت حالیہ سے تعلق رکھتی ہے۔اس لئے جائز ہے مثلاً کسی شخص نے اپنے ایک
بیٹے کو ایم اے کروایا مگر اس کے بعد اس کی نوکری جاتی رہی یا اسے تجارت میں نقصان پہنچ گیا تو
اس صورت میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اپنے باقی بیٹوں پر بھی اتنا خرچ کرے جتنا کہ اس نے
اپنے ایم اے بننے والے بیٹے پر کیا تھا۔الفضل ۲۴ اکتوبر ۱۹۶۱ء صفحه ۳ تا ۵)
امتیازی هبه
ایسا بہ کرنا جس میں امتیاز پایا جاتا ہو اسلامی روح کے خلاف ہے۔اس لئے ہماری جماعت کے
دوستوں کو اس سے پر ہیز کرنا چاہئے۔قاضیوں کو بھی اس مسئلہ کے متعلق اچھی طرح علم ہونا ضروری
ہے۔اگر کوئی ایسا معاملہ ان کے سامنے پیش ہو جس میں نظر آئے کہ اس میں امتیاز پیدا ہورہا ہے تو ان کا
فرض ہے کہ اس امتیازی سلوک کی تردید کرتے ہوئے حقدار کوحق دلائیں اور اگر اس معاملہ میں امتیازی
سلوک نہ ہو بلکہ مصلحت وقت کے ماتحت کسی نے ایسا کیا ہو تو اسے قبول کر لینا چاہئے مثلاً ایک شخص کہتا
ہے کہ میں نے اپنے بڑے بچوں کو پڑھا لیا ہے اور اب میرے چھوٹے بچے رہ گئے ہیں جن کو تعلیم دلانا
مقصود ہے اور میں بوڑھا ہو چکا ہوں اس لئے چھوٹے بچوں کے لئے میں اس قدر رو پید ریز رو کر دینا
معاملات
چاہتا ہوں تو یہ جائز ہو گا اس میں یہ نہیں سمجھا جائے گا کہ وہ اپنے دوسرے بیٹوں کو محروم کرنا چاہتا ہے۔(الفضل ۲۵/اکتوبر ۱۹۶۱ء صفحه ۳)
اپنی زندگی میں دی ہوئی چیز هبه هے،
وصیت میں نہیں آتی
سوال :۔نواب محمد عبدالرحمن صاحب مرحوم کی امانت کے سامان اور کیش جس کے بارہ میں انہوں
نے اپنی وفات سے قبل اڑھائی سال یہ تحریر دی تھی کہ
”میرا جو سامان یعنی چار عدد بکس بڑے چھوٹے صدر انجمن احمد یہ ربوہ میں
امانت رکھوائے ہوئے ہیں اور تمام رقوم جو امانت رکھی ہوئی ہے۔اس تمام سامان اور
روپیہ کی مالک میری بیگم محمودہ بیگم ہیں۔اس پر میرے کسی رشتہ دار کا حق نہیں۔میری
زندگی اور وفات کے بعد اس کی مالک میری بیگم ہیں۔“
جواب:۔ارشاد انور :۔ٹھیک ہے جب وصیت موجود ہے تو ان کے قول کے مطابق ان کی بیوہ
مالک ہیں۔یہ مال ان کی بیوی کا ہی ہے۔زیادہ سے زیادہ مفتی سے فتویٰ لے لو۔جو
چیز انسان کسی کو زندگی میں دے جائے یا کسی کی قرار دے جائے وہ میرے نزدیک
وصیت کے نیچے نہیں آتی۔“
(رجسٹر دار الافتاء - فتوى 101/21۔2۔51)
هبه اور وصیت میں فرق
صدقہ وخیرات جو ایک بہت بڑی نیکی ہے اس میں بھی اسلام نے میانہ روی سے کام لینے کی
۳۲۲
معاملات
ہدایت فرمائی ہے اور اپنا سارا مال خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ہاں اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں
صبہ کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔اس لئے کہ حبہ کی تکلیف خود اسے بھی پہنچتی ہے مثلاً ایک شخص جس کی
سالا نہ آمد ایک لاکھ روپیہ ہے وہ اگر اس آمد کوھبہ کرنا چاہے تو کرسکتا ہے اس لئے کہ وہ خود بھی اپنے
آپ کو تکلیف میں ڈالتا ہے۔وہ صبہ سے پہلے اگر آٹھ ہزار یا چار ہزار یا تین ہزار روپیہ ماہوار میں
گزارہ کر رہا تھا تو صبہ کے ذریعہ اس نے اپنے آپ کو بھی اس آمد سے محروم کر لیا۔پس صبہ ایک علیحدہ
چیز ہے اور اسلام نے اسے جائز رکھا ہے کیونکہ ھبہ میں انسان اپنی بیویوں اور اپنے بچوں کو ہی اپنی
جائیداد سے محروم نہیں کرتا بلکہ اپنے آپ کو بھی اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم کر لیتا ہے اور اگر کوئی
شخص اپنی خوشی سے قربانی کرنے کے لئے تیار ہو تو شریعت اس کے جذبہ قربانی میں روک نہیں بنتی لیکن
اگر وہ اپنی زندگی میں ایک لاکھ روپیہ سالانہ آمد اپنے نفس پر خرچ کرتا رہتا ہے اور مرتے وقت چاہتا
ہے کہ اپنا سارا مال خدا کی راہ میں دیدے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ خود تو سارے روپیہ سے فائدہ
اٹھاتا رہا لیکن جب مرنے لگا تو اس نے چاہا کہ اب اس کے بیوی بچے اور دوسرے رشتہ دار جس طرح
چاہیں گزارہ کریں اور ان کے لئے کوئی روپیہ باقی نہ رہے۔پس رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ مرنے والا صرف ایک تہائی تک کی وصیت کرے۔(الفضل ۲۵ / جولائی ۱۹۵۷ء)
غیر شادی شدہ عورت کی وصیت
سوال :۔اگر وصیت کے لئے مہر کی شرط کی گئی تو غیر شادی شدہ عورتوں کی وصیت کے
متعلق کیا ہوگا ؟
جواب :۔سو یاد رکھنا چاہئے کہ غیر شادی شدہ عورت جو بھی اپنی جائیداد بتائے گی ہم اسے تسلیم
کرلیں گے۔اگر وہ کہے گی کہ میرے پاس ایک روپیہ ہے تو ہمارا فرض ہوگا کہ اس ایک روپیہ کو ہی تسلیم
کر لیں۔کیونکہ قرآن کریم کہتا ہے کہ غیر شادی شدہ رہنا منع ہے۔آخر دو چار سال تک تو وہ غیر شادی
۳۲۳
معاملات
رہے گی لیکن اس کے بعد وہ بہر حال شادی کرے گی اور جب وہ شادی کرے گی تو مہر والی صورت
پیدا ہو جائے گی کیونکہ وصیت کی ایک شق یہ بھی ہے کہ اگر کوئی جائیداد آئندہ ثابت ہوگی تو اس پر بھی
میری وصیت حاوی ہوگی۔ہاں اگر کوئی عورت یہ کہے کہ میں مرنے تک شادی نہیں کروں گی تو یہ
درست نہیں ہوگا۔اگر خدانخواستہ ایسا حادثہ پیش آجائے کہ کوئی لڑکی وصیت کرنے کے بعد بغیر شادی
کے فوت ہو جائے تو وہ چاہے ایک روپیہ وصیت میں لکھوائے۔ہم بہر حال اسے تسلیم کریں گے کیونکہ
اس نے اپنے اخلاص کا ثبوت دیدیا۔ہمارا کوئی حق نہیں کہ اس کی وصیت کو ر ڈ کر دیں۔طالب علم کی وصیت
( الفضل ۲ ؍ جولائی ۱۹۵۸ء صفحه ۵)
سٹوڈنٹ پر بھی چندہ واجب ہے۔خواہ پیسہ ماہوار ہو اور جو کچھ بھی کسی کے پاس ہواس کے حصہ کی
وصیت ہوسکتی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ مال نہیں دیکھتا بلکہ اخلاص دیکھتا ہے۔ورثه
الفضل ۱/۲۹ اپریل ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۳۳)
سوال :۔لڑکیوں کو ورثہ دینے کے بارہ میں سوال کیا کہ کیا ان (کو) جائیداد کی بجائے زیور کی
صورت میں حصہ دیا جا سکتا ہے؟
جواب :۔فرمایا۔چونکہ قانون انگریزی لڑکیوں کو حصہ نہیں دلاتا۔اس لئے جب تک یا تو لڑکیوں
کو حصہ دینے کا قانون نہ بن جائے یا احمدیت کی حکومت نہ قائم ہو جائے۔جہاں یہ خطرہ ہو کہ باپ
کے مرنے کے بعد لڑ کے جائیداد میں سے بہنوں کو حصہ نہ دیں گے وہاں با قاعدہ حساب کر کے جتنا
سہ بنے اتنے کا زیور دیدیا جائے تو کوئی بُری بات نہیں۔بلکہ اچھی بات ہے۔نیز حضور نے فرمایا۔شریعت نے باپ کی وصیت کے بعد اولا دکوترکہ کا وارث بنایا ہے اگر باپ
۳۲۴
معاملات
اپنی زندگی میں جائیداد کا حصہ صبہ کردے اور لڑکی باپ کی زندگی میں ہی فوت ہو جائے تو وہ جائیدادان
لوگوں کے پاس چلی جائے گی جن کو شریعت نے اس کا وارث نہیں بنایا۔الفضل و ر مئی ۱۹۴۵ ء - جلد ۲۳ - نمبر ۱۰۹ صفحه ۲)
سوال :۔کیا غیر احمدی مسلمان ایک احمدی مسلمان کی وفات پر اس کی جائیداد سے بروئے قانون
شریعت حصہ لے سکتا ہے؟
جواب:۔یقیناً لے سکتا ہے۔یہ ایسا اختلاف نہیں کہ ورثہ روک دے۔ہاں لوگ ورثہ نہ دیتے
ہوں تو بدلہ کے طور پر ان سے دوسرا سلوک ہوسکتا ہے۔الفضل ۴ رمئی ۱۹۵۴ ء صفحه ۲ )
سوال :۔احمدیوں نے اپنے بزرگوں کے مذہب کو ترک کر دیا ہے اس لئے یہ ان کے وارث نہیں
ہو سکتے ؟
جواب :۔فرمایا۔یہ میچ نہیں کہ احمدیوں نے بزرگوں کے مذہب کو ترک کر دیا ہے بلکہ احمدی ان تمام
باتوں کو مانتے ہیں جو ان کے بزرگ مانتے تھے البتہ ایک بات ان میں زائد ہے اور وہ یہ کہ ان بزرگوں
میں جو ایک پیشگوئی چلی آرہی تھی کہ ایک شخص آنے والا ہے۔وہ ان کے زمانہ میں مبعوث ہوا اور
انہوں نے ان تمام نشانات سے جو اس کے لئے پہلے سے مقرر تھے اس مامور کو پہچان کر قبول کر لیا۔پس احمدیوں کا اختلاف اپنے بزرگوں سے نہیں بلکہ موجودہ لوگوں سے ہے۔اس لئے ان کے
حقوق تلف نہیں ہو سکتے۔الفضل ۲۸ فروری ۱۹۲۱ء۔جلد ۸ نمبر ۶۴ صفحه ۷ )
یتیم پوتا اپنے دادا کاکیوں وارث نهیں هوتا
سوال : یتیم پوتا اپنے دادا کا کیوں وارث نہیں ہوسکتا؟
۳۲۵
معاملات
جواب: فرمایا۔کیوں کا کیا سوال ہے۔شریعت کا فیصلہ یہی ہے کہ وارث نہیں ہوگا۔لیکن اگر وہ ورثہ
سے حصہ نہیں لے سکتا تو داد اپنے تیسرے حصہ سے اس کے متعلق کیوں وصیت نہیں کر دیتا جس کا خدا نے
اسے حق دیا ہے۔کیا اسے پتہ نہیں کہ اس کا بیٹا مر چکا ہے۔جب وہ جانتا ہے تو وہ کیوں اسی وقت اپنے ورثہ
میں سے اس کے متعلق وصیت نہیں کر دیتا۔جبکہ وہ جائیداد کا تیسرا حصہ وصیت میں دے سکتا ہے۔ایک خط کے جواب میں لکھوایا :۔( الفضل ۱۶ / اپریل ۱۹۶۰، صفحه ۵)
ایسے پوتوں
کو ورثہ دینا جن کے باپ اپنے والد کی زندگی میں فوت ہو چکے ہوں شرعی لحاظ سے
ضروری قرار نہیں دیا گیا۔البتہ وصیت کے قانون کے ماتحت سفارش کی تھی۔سو اس کے متعلق تحریک
تو کی جاسکتی ہے مگر جبری انتظام نہیں کیا جا سکتا سوائے اس کے کہ مزید تحقیق کے نتیجہ میں مسئلہ کی
صورت دوسری ثابت ہو۔فائل مسائل دینی A-18۔5۔59-32 )
عاق کرنا جائز ھے
عاق کرنا جائز ہے۔لیکن اس کی بنیاد ایسے امور پر ہونی چاہئے جس میں شریعت بچے کو عاق کرنا
جائز قرار دیتی ہو مثلاً اگر کسی شخص کو معلوم ہو جائے کہ میرا بیٹا چوری ،شراب خوری، جوئے بازی کرتا
ہے اور کنچیوں وغیرہ پر روپیہ ضائع کر رہا
ہے اور اس کی اس کی تمام حرکات مذہب اور سوسائٹی کے اصل
کے خلاف ہیں تو وہ اس کو عاق کر سکتا ہے۔الفضل ۲۵/اکتوبر ۱۹۶۱ء صفحہ ۴۔خطبہ جمعہ فرموده ۹/جون ۱۹۴۷ء)
سوال :۔ایک شخص کا لڑکا بالغ جو مسیح موعود علیہ السلام کو جھوٹا نبی تصور کرتا ہے اور مسیح موعودعلیہ
السلام کو برا جانتا ہے آیا اس کو عاق لکھنا اور کل جائیداد سے بے دخل کرنے کا حکم ہے؟
جواب:۔اس میں حکم کا تعلق نہیں۔ایک شخص جو ہم سے عقیدہ میں اختلاف رکھتا ہے اس سے
معاملات
ہمیں لڑنے کی کوئی وجہ نہیں۔جس طرح غیر احمدی باپ کا وارث احمدی بیٹا ہوسکتا ہے۔اسی طرح
احمدی باپ کا غیر احمدی بیٹا وارث ہوسکتا ہے۔غیر مذاہب والوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوتا
ہے۔فقہاء نے مختلف فتوے دیئے ہیں۔بعض کہتے ہیں کا فرمسلمان کا وارث ہوسکتا ہے اور بعض کہتے
ہیں نہیں اور اس کی بناء انہوں نے بعض احادیث پر رکھی ہے۔لیکن میرے نزدیک یہی بات ہے جو
میں نے بتائی۔الفضل ۴ دسمبر ۱۹۲۳ء۔نمبر ۴۵ ۴۴۔جلدا اصفحه ۶)
سوال:۔اگر ایک آدمی کی نالی دوسرے آدمی کے مکان سے گزرتی ہو یا ایک آدمی کا پر نالہ دوسرے کے
مکان یا صحن میں سے گزرتا ہو یا کسی نے دوسرے کی زمین پر مخالفانہ قبضہ کر لیا ہو۔اور اس کو مدت مدید گزر
جائے۔ایسے مقدمات میں شریعت حقدار کو حق دلائے گی۔لیکن ضرورت اور آپس کے تعلقات اس بات
کے متقاضی ہیں کہ ایسے حقوق کے ٹوٹ جانے کی کوئی حد مقرر ہونی چاہئے۔لیکن شریعت نے اس کی کوئی
تحدید نہیں کی۔اسلامی ممالک میں جہاں شریعت کے مطابق فیصلہ جات ہوتے ہیں یہ حق خلیفہ یا امیر
کا رکھا گیا ہے کہ وہ اس میعاد کی تعین کرے۔چنانچہ شامی میں لکھا ہے کہ سلطان ترکی نے ارث وقف کے
سوا باقی میں تیرہ سال کی حد رکھی ہے سو اس کے متعلق حضور کا کیا فیصلہ ہے کہ یہ میعاد کتنی ہونی چاہئے؟
جواب :۔میرے نزدیک یہ سوال گہرے غور و فکر کے بعد طے ہونے والا ہے لیکن عارضی طور پر
میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ۔اگر کسی شخص کے سامنے جائیداد موجود ہو تو اس کا تیرہ سال کے بعد مقدمہ کاحق نہ ہوگا بشرطیکہ
جائیداد کی صورت بدل گئی ہو یا اسے نئے قابض نے آگے فروخت کر دیا ہو۔۲۔اگر اس کی صورت نہ بدل گئی ہو اور نہ اُسے فروخت کیا گیا ہو تو قاضی کی مرضی پر ہوگا کہ اگر وہ
سمجھے کہ اس زمانہ میں ثبوت ضائع نہیں ہوئے اور انصاف کے راستہ میں کوئی روک نہیں تو وہ تیرہ سال
کے بعد بھی کیس کو سن لے۔۳۔۔جائیداد کی صورت بدلنے کے معنی اس میں معتد بہ تبدیلی پیدا ہونے کے ہوں گے جس کے
۳۲۷
معاملات
بعد اس کی ملکیت میں
تبدیلی قابض پر ایک ناواجب بوجھ بن جائے گا۔۴۔نابالغ بچہ کے مقدمہ میں اس کی جوانی کے چھ سال تک مقدمہ کو سنا جاسکتا ہے اور جوانی کی حد
ہماری عدالتوں میں اکیس سال کی ہوگی۔یعنی مقدمات مالی کے لئے۔۔اگر کوئی شخص باہر گیا ہوا ہو تو اس کے لئے پچیس سال کا عرصہ رہے۔اس عرصہ میں وہ نالش کر
سکتا ہے۔۔اگر یہ ثابت ہو جائے کہ قابض کو علم تھا کہ وہ جائیداد اس کی نہیں اور اس پر وہ قابض ہوا تو اس
پر ہرجانہ میعاد فائدہ کا ڈالا جاسکتا ہے اور جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے اور اگر یہ ثابت ہو کہ مالک کو علم تھا کہ
اس کی جائیداد پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور وہ خاموش رہا اور اس نے مقدمہ نہ کیا تو اسے اپنے ہرجانہ کے
مطالبہ کے ایک حصہ سے محروم بھی کیا جا سکتا ہے۔یہ قاضی کی مرضی پر ہوگا۔(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت نمبرا۔صفحہ ۳۔دارالقضاء، ربوه محرره ۲۰ جون ۱۹۳۲ء)
انشورنس کے متعلق جماعت احمدیه کانظریه
انشورنس نہ تو عربی کا لفظ ہے نہ ہی شرعی اصطلاح ہے۔اس لئے نام کے متعلق تو نہ ہی اس کے
خلاف اور نہ اس کے حق میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔مثلاً کوئی ایسا جانور ہو جو ہمارے ملک میں نہ پایا جاتا
ہو بلکہ افریقہ یا آسٹریلیا سے پکڑا ہوا آئے تو حدیث اور فقہ کا فتویٰ تو اس پر لگ نہیں سکتا۔کیونکہ اس
کے نام کو وہ جانتے نہ تھے۔اس کے متعلق فتویٰ صرف اس صورت میں لگ سکے گا کہ ہمیں اس جانور
کے حالات معلوم ہوں۔وہ حالات اگر حلال جانور کے مشابہ ہوں گے تو حلال ہوگاور نہ حرام۔مثلاً
اگر کوئی جانور شکار کھانے والا ہو، گندگی کھانے والا اور خلاف فطرت فعل کرنے والا ہوتو وہ حرام ہوگا۔اگر پھل، ترکاری ہسبزی وغیرہ کھانے والا ہو۔اس میں درندگی کے افعال نہ پائے جائیں۔گندگی نہ
کھاتا ہو اور نہ گندے افعال کرتا ہوتو حلال ہوگا۔پس اسی رنگ میں انشورنس کے متعلق فتوئی ہو گا۔میں یہ نہیں کہ سکتا کہ انشورنس حلال ہے یا حرام۔
۳۲۸
معاملات
ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اس وقت تک جتنی انشورنس کی کمپنیوں کے قواعد میں نے پڑھے ہیں۔قواعد کی رو سے ان میں حرمت کی وجہ پائی جاتی ہے۔اگر کوئی ایسی انشورنس کمپنی ہے جس کے قواعد
اسلام کے مطابق ہو تو ہم اسے جائز سمجھیں گے۔ہمیں انشورنس کے لفظ سے چڑ نہیں۔ہمیں تو اس کی
تفصیل سے غرض ہے۔پس جو یہ فتویٰ پوچھتا ہے اس سے پوچھا جائے کہ جس کمپنی کے انشورنس کے
متعلق وہ پوچھتا اس کے قواعد کیا ہیں۔پھر ہم اس کے جائز یا نا جائز ہونے کا بتا سکیں گے۔یہ اس کو
بتا دیا جائے کہ کینیڈا، پاکستان اور ہندوستان کی انشورنس کمپنیوں کے قواعد جتنے میں نے پڑھے ہیں
حرمت کے فتوے والے قواعد ہیں۔(الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۵۲ء صفحه۲)
انشورنس کیوں جائز نھیں
یہ بات درست نہیں کہ ہم انشورنس کو سود کی ملونی کی وجہ سے ناجائز قرار دیتے ہیں۔کم از کم میں
تو اسے اس وجہ سے ناجائز قرار نہیں دیتا۔اس کے ناجائز ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے
ایک یہ کہ
ا۔انشورنس کے کاروبار کی بنیا د سود پر ہے اور کسی چیز کی بنیاد سود پر ہونا اور کسی چیز میں ملونی سود کی
ہونا ان میں بہت بڑا فرق ہے۔گورنمنٹ کے قانون کے مطابق کوئی انشورنس کمپنی ملک میں جاری
نہیں ہوسکتی۔جب تک ایک لاکھ کی سیکوریٹیز گورنمنٹ نہ خریدے۔پس اس جگہ آمیزش کا سوال نہیں
بلکہ لزوم کا سوال ہے۔۲۔دوسرے انشورنس کا اصول سود ہے کیونکہ شریعت اسلامیہ کے مطابق اسلامی اصول یہ ہے کہ جو
کوئی رقم کسی کو دیتا ہے یاوہ ھدیہ ہے یا امانت ہے یا شراکت ہے یا قرض ہے۔حد یہ یہ ہے نہیں۔امانت بھی نہیں کیونکہ امانت میں کمی بیشی نہیں ہو سکتی۔یہ شراکت بھی نہیں کیونکہ کمپنی کے نفع و نقصان کی
۳۲۹
معاملات
ذمہ داری اور اس کے چلانے کے اختیار میں پالیسی ہولڈر شریک نہیں۔ہم اسے قرض ہی قرار دے سکتے
ہیں اور حقیقت یہ ہوتا بھی قرض ہی ہے کیونکہ اس روپیہ کو انشورنس والے اپنے ارادہ اور تصرف سے کام
پر لگاتے ہیں اور انشورنس کے کام میں گھانا ہونے کی صورت میں روپیہ دینے والے پر کوئی ذمہ واری
نہیں ڈالتے۔پس یہ قرض ہے اور جس قرض کے بدلہ میں کسی قبل از وقت سمجھوتہ کے ماتحت کوئی نفع
حاصل ہوا سے شریعت اسلامیہ کی رو سے سود کہا جاتا ہے۔پس انشورنس کا اصول ہی سود پرمبنی ہے۔۳۔تیسرے انشورنس کا اصول ان تمام اصولوں کو جن پر اسلام سوسائٹی کی بنیا درکھنا چاہتا ہے
باطل کرتا ہے۔انشورنس کو کلی طور پر رائج کر دینے کے بعد تعاون باہمی ، ہمدردی اور اخوت کا مادہ دنیا
سے مفقود ہو جاتا ہے۔الفضل ۱۸ ستمبر ۱۹۳۴ء - جلد ۲۲ نمبر ۳۲ صفحه ۵)
فرمایا۔بیمہ کی وہ ساری کی ساری اقسام جو اس وقت تک ہمارے علم میں آچکی ہیں نا جائز ہیں۔ہاں اگر کوئی
کمپنی یہ شرط کرے کہ بیمہ کرانے والا کمپنی کے فائدہ اور نقصان میں شامل ہوگا تو پھر بیمہ کرانا جائز ہوسکتا ہے۔ہاں ایک طرح کا بیمہ جائز ہے اور وہ یہ کہ مجبوراً کرانا پڑے جیسے بعض محکموں میں گورنمنٹ نے
ضروری کر دیا ہے کہ ملازم بیمہ کرائیں۔یہ چونکہ اپنے اختیار کی بات نہیں ہوتی اس لئے جائز ہے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ موجود ہے۔آپ نے فرمایا ہے پراویڈنٹ فنڈ جہاں مجبور کر کے
جمع کرایا جاتا ہے وہاں اس
رقم پر جو زائد ملے وہ لے لینا چاہئے۔الفضل کے جنوری ۱۹۳۰ء۔جلد ۱۷ نمبر ۵۳ صفحه ۴)
سوال :۔کیا شریعت میں زندگی بیمہ کرانے کا کوئی جواز ہے یا نہیں۔یعنی زندگی کو انشورنس کرنا
جائز ہے یا نا جائز ؟
جواب :۔فرمایا۔بیمہ کی موجودہ کمپنیوں سے ان کے طریق پر تو ناجائز ہے لیکن بیمہ ایک نئی
اصطلاح ہے اگر کوئی کمپنی ایسے قانون بنائے جو اسلام کے مطابق ہوں
تو وہ جائز ہو جائیں گی۔(فائل مسائل دینی DP 709/29۔11۔55-32-A)
زندگی کے بیمہ میں سودضرور ہوتا ہے۔اس لئے جائز نہیں۔اور جوا بھی ہوتا ہے۔معاملات
( الفضل ۱۸ / مارچ ۱۹۱۶ء صفحه ۱۵)
سوال :۔فرمایا۔ایک صاحب نے سوال کیا ہے کہ آج کل فسادات کی وجہ سے جو نقصانات
ہورہے ہیں ان میں مسلمانوں کا نقصان زیادہ ہو رہا ہے کیونکہ ان کی مالی حالت کمزور ہے اور دوسری
قوموں کے پاس چونکہ روپیہ ہے اس لئے وہ اپنی حفاظت کے سامان کر سکتی ہیں۔کیا ایسی صورت میں
بیمہ جائز ہے یا نا جائز ؟
جواب :۔اس کا جواب یہ ہے کہ جس چیز کو شریعت نے ناجائز قرار دیا ہے وہ بہر حال ناجائز ہے
چاہے نقصان ہی کیوں نہ ہو جائے آخر وفاداری کا پتہ بھی تو نقصان یا دکھوں کے وقت ہی لگا کرتا ہے۔نفع اور آرام کے وقت تو ہر شخص وفاداری دکھا سکتا ہے۔بیمہ کوئی ایسی چیز تو ہے نہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی تھی۔اس لئے لفظ بیمہ
کا ثبوت نہ تو ہمیں قرآن کریم سے ملتا ہے اور نہ ہی احادیث سے ملتا ہے۔قرآن کریم اور احادیث
سے کسی چیز کے جائز یا نا جائز ہونے کے اصول کا پتہ ضرور لگ جاتا ہے اور ان اصول کی روشنی میں ہم
دیکھتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ موجودہ صورت میں بیمہ جن اصول پر چلایا جارہا ہے وہ شریعت کے
خلاف ہیں۔شریعت میں سود بھی منع ہے اور جوا بھی منع ہے اور یہ دونوں چیزیں بیمہ کے اندر پائی جاتی
ہیں۔بیمہ کے موجودہ اصول کے مطابق نہ تو یہ سود کے بغیر چل سکتا ہے اور نہ جوئے کے بغیر۔پس سود
اور جوئے کی وجہ ہماری شریعت بیمہ کی موجودہ صورت کو جائز قرار نہیں دے سکتی۔یہ بھی یا درکھنا چاہئے
کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ بیمہ منع ہے بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ بیمہ کی موجودہ صورت منع ہے۔ہمیں بیمہ کے لفظ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کی تفصیل کے ساتھ تعلق ہے۔ہوسکتا ہے کہ کوئی
وقت ایسا بھی آجائے جبکہ بیمہ زندگی کی موجودہ صورت بدل جائے اور سود اور جوا دونوں ہی اس میں
نہ رہیں اور اسے خالص اسلامی اصول کے ماتحت چلایا جائے۔ایسی صورت میں اس کے جواز کا فتویٰ
دیدیا جائے گا۔بہر حال ہم لفظ بیمہ کو نا جائز قرار نہیں دیتے بلکہ بیمہ کی موجودہ شکل اور اس کی موجودہ