(حصہ دوم)

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 12

۳۳۱
معاملات
تفاصیل کوناجائز قرار دیتے ہیں۔ایک دوست نے یہ سوال کیا کہ یوپی گورنمنٹ نے حکم دیا ہے کہ ہر شخص جس کے پاس کوئی موٹر
ہے وہ اس کا بیمہ کرائے۔کیا یہ جائز ہے؟
اس کے متعلق بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ حکم صرف یو پی گورنمنٹ کا ہی نہیں بلکہ پنجاب میں بھی گورنمنٹ
کا یہی حکم ہے۔یہ بیمہ چونکہ قانون کے ماتحت کیا جاتا ہے اور حکومت کی طرف سے اسے جبری قرار دیا گیا
ہے اس لئے اپنے کسی ذاتی فائدہ کے لئے نہیں بلکہ حکومت کی اطاعت کی وجہ سے یہ بیمہ جائز ہے۔الفضل مر نومبر ۱۹۶۱ء صفحه ۳ - فرموده ۲۵ جون ۱۹۴۷ء)
پسماندگان کی مدد
اسی طرح ایک ضروری امر پسماندگان کی مدد ہے۔جب ہم کہتے ہیں کہ سب کچھ دین کے لئے قربان کر دو
تو جولوگ اس پر عمل کرتے ہیں ان کے فوت ہونے پر ان کے پسماندگان کے لئے کچھ نہیں بچتا۔ایسے
حاجتمندوں کے لئے ایک فنڈ ہونا ضروری ہے۔جس میں چندہ دینا لازمی نہ ہو بلکہ مرضی پر ہو۔اور اس کے لئے
ایسا قانون بنادیا جائے کہ جو اتنا چندہ دیدے اسے اتنے عرصہ کے بعد اتنی رقم بالمقطع دی جائے گی یا اگر فوت
ہو جائے تو پسماندگان کو اتنی رقم ادا کر دی جائے۔اگر کسی ایسے فنڈ کا انتظام ہو جائے تو پسماندگان کا انتظام
ہوسکتا ہے۔اس کے متعلق میں تفصیلی طور پر اس وقت بیان نہیں کر سکتا۔میرا ارادہ ہے کہ مجلس مشاورت میں
اسے پیش کیا جائے اور اسے ایسے رنگ میں رکھا جائے کہ سود نہ رہے، انشورنس نہ ہواور کام بھی چل جائے۔مثلاً
یہی فیصلہ ہو کہ اس عمر تک پسماندگان گوگزارہ دیا جائے گا یا یہ کہ بچوں کو اس قدر تعلیم دلائی جائے گی۔(انوار العلوم جلد ۹۔منہاج الطالبین صفحہ ۱۷۱)
سوال :۔کیا چٹھیوں کو ڈاکخانے میں انشور کرانا جائز ہے؟
جواب
: فرمایا کہ ہاں چٹھیوں کا پہنچادینا ڈاک خانہ کا فرض ہے لیکن کسی اور سے جس کا یہ فرض نہ
ہو انشور کرانا جوئے کی طرح ہو جاتا ہے۔یہ نا جائز ہے۔

۳۳۲
معاملات
ریل یا جہاز کی کمپنی سے انشورنس کرانا جائز ہے لیکن ٹامس لک وغیرہ جس کا فرض اسباب
کو پہنچا
دینا نہیں اس سے انشور کرانا نا جائز ہے۔زندگی کا بیمہ کرانا جائز نہیں ، مکانوں کو انشور کرانا بھی جائز نہیں۔سوال :۔پچاس یا سو آدمی مل کر ایک قسم کا فنڈ بنا ئیں۔جس میں سب چندہ دیا کریں تا کہ اگران
میں سے کسی کے مکان کو آگ لگ جائے تو اس کی مدد کی جائے تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب:۔ہندوستان میں بہت سی کو آپریٹو سوسائٹیاں بن رہی ہیں جن کا مقصد لوگوں کی مدد کرنا
ہوتا ہے۔اسی طرح اگر لوگ مل کر ایک سوسائٹی اس مقصد کے لئے بنائیں کہ سب چندہ دیا کریں اور
اگر ان میں سے کسی ایک کا کچھ نقصان ہو جائے جو کہ اس کی غفلت کا نتیجہ نہ ہو تو اس کے ایسا ثابت
کرنے پر اس کی مدد کی جائے تو یہ جائز ہے۔لیکن یورپ میں بہت سے لوگ اپنے مال کو انشور کرا کے
خود اپنا نقصان کر لیتے ہیں تا کہ بیمے کا روپیہ حاصل ہو جائے۔الفضل ۲۸ / اپریل ۱۹۲۱ء - جلد ۸ نمبر ۱ ۸ صفحه ۶)
پراویڈنٹ فنڈ
سوال:۔سود اسی کو کہا جاتا ہے جو روپیہ بغیر محنت کے زائد مل جائے اس صورت میں کیا
پراویڈنٹ فنڈ سود نہیں؟
جواب : نہیں۔پراویڈنٹ فنڈ میں کام کرانے والا ادارہ کارکن کی امداد کرتا ہے اور وہ امداد اس
کے روپیہ کے عوض میں نہیں ہوتی۔وہ ادارہ اس سے رو پید اپنے فائدہ کے لئے نہیں کاٹتا بلکہ اس
روپیہ کا فائدہ بھی کارکن کو ہی دیتا ہے اور جہاں گورنمنٹ جبر اروپیہ وضع کرتی ہے اور پھر اس پر منافع
دیتی ہے وہ جائز ہے اور سود نہیں۔کیونکہ سود تو روپیہ کے عوض میں ہوتا ہے جو اس نیت سے کسی کو
خود دیا جائے کہ مجھے زیادہ ملے گا۔بیمہ میں بھی یہی صورت ہے اس میں آدمی اسی نیت سے روپیہ جمع کراتا ہے کہ اگر کل مرجاؤں

۳۳۳
معاملات
تو بہت زیادہ روپیہ وارثوں کومل سکے گا۔اس میں ایک شرط یہ ہوتی ہے کہ اگر کوئی قسط ادا نہ کی جائے تو
سب ضائع ہو جاتا ہے۔یہ پورا جوا ہے ہم نے اس کے حلال
کی یہ تجویز کی تھی کہ لوگ روپیہ دیں اور
آپس میں معاہدہ کر لیں کہ اس کا کچھ منافعہ تو حصہ وارانہ تقسیم کیا جائے گا اور کچھ جوممبر مر جائیں ان کے
ورثاء میں تقسیم کر دیا جائے گا۔منافع کوئی مقرر نہ ہو بلکہ جو بھی ہو تقسیم کر دیا جائے۔اگر نہ ہو تو نہ کیا
جائے۔قواعد اس کے بھی اسی طرح رکھے جائیں کہ جو قسط نہ دے گا اس کی رقم ضبط ہوگی تا کہ ادائیگی
قسط سے کوئی شخص رکے نہیں۔لیکن ایسا کیا نہ جائے۔یہ رقم جمع کر کے میرا ارادہ تھا کہ زمین اور مکانات
رہن لے لئے جائیں یہ تجارت بہت اچھی ہے اس میں خسارہ کا احتمال نہیں ہوتا۔اگر کوئی شخص کسی کا
مکان رہن لیتا ہے اور وہ مکان گر جائے تو مالک کا فرض ہے کہ اسے تعمیر کرائے کیونکہ جو چیز اس نے
روپیہ کے بدلہ میں دی تھی وہ جب رہی نہیں تو رہن کیسا۔ہاں جب تک تعمیر نہ ہوگا اس وقت تک کرایہ نہ
ملنے کے خسارہ رہن رکھنے والے کو بھی ہوگا۔ڈالی دینا
الفضل ۲۲ نومبر ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷۔نمبر ۴۲ صفحه ۱۰۷۹)
ایک صاحب نے اپنے محکمہ میں اپنی حق تلفی کا ذکر کیا جو اس وجہ سے ہوئی کہ وہ افسران بالا سے
مل کر ڈالی وغیرہ نہ دے سکے تھے ؟
فرمایا :۔آپ بھی ڈالی دے دیتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے دوسرے کی حق تلفی
کے لئے نہیں۔لیکن اپنا حق حاصل کرنے کے لئے ڈالی دے دینا نا جائز نہیں۔اس پر ایک صاحب
نے کہا یہ بات بظا ہر ایک احمدی کے لئے موزوں معلوم نہیں ہوتی کہ رشوت دے۔فرمایا:۔احمدیت کے بانی نے تو اس کی اجازت دی ہے۔بے شک یہ ایک کمزوری ہے لیکن
ہماری اپنی حکومت تو نہیں کہ سب نقائص دور کر دیں۔انفرادی اخلاق قومی ضروریات کے ماتحت
ہوتے ہیں یہ تو ایک انفرادی خلق ہے کہ رشوت نہ دی جائے۔لیکن اگر اسی طرح ہماری جماعت کے

۳۳۴
معاملات
لوگ پیچھے رہتے چلے جائیں تو جماعت کی ترقی رک جائے گی۔الفضل ۲۴ دسمبر ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷۔نمبر ۵ صفحه ۷ )
رشوت و نذرانه
ایک صاحب کو حضور نے رشوت کی یہ تعریف لکھائی۔وڈھی (رشوت ) اس رقم کو کہتے ہیں جو کسی
ایسے شخص کو دی جائے کہ جس کے ہاتھ میں کسی امر کا فیصلہ ہوتا ہے جس کے ساتھ دو غیر شخصوں کے
فوائد وابستہ ہوتے ہیں۔جور تم کہ اس غرض کے لئے دی جاتی ہے کہ وہ شخص اس امر میں فیصلہ کرتے
وقت اس روپیہ دینے والے کی تائید کرے اور اس کے حق میں کلی طور پر یا جزئی طور پر فیصلہ دیدے وہ
رشوت ہوتی ہے۔اگر بلاکسی سمجھوتے کے خواہ وضا حنا ہو یا اشارۃ اور کنایہ کسی ایسے کام کے متعلق جس میں دوسروں
کو نقصان نہ پہنچتا ہوا گر کوئی رقم کسی سرکاری کارکن کو دے دی جائے تو وہ رشوت کی تعریف کے ماتحت
نہیں آئے گی۔ہاں اکثر حالات میں چونکہ ایسی رقوم افسروں کے اخلاق کے بگاڑنے کا موجب
ہو جاتی ہیں اس لئے اس سے حتی الوسع پر ہیز کرنا چاہئے۔بعض ایسی بھی صورتیں ہو جاتی ہیں کہ بعض
سرکاری کارندے کسی کا حق تلف کئے بغیر زائد وقت خرچ کر کے اور محنت کر کے کسی شخص کا کوئی کام
کر دیتے ہیں ایسے وقتوں میں اگر کچھ رقم دی جائے اور وہ سرکاری قانون کے خلاف نہ ہوتو وہ اخلاق
حسنہ کے خلاف نہیں بلکہ عین مطابق ہوگی۔الفضل ۴ دسمبر ۱۹۲۳ء - جلد ۱۱ نمبر ۴۴، ۴۵ صفحه ۶)
سوال :۔ایک صاحب پوچھتے ہیں جو ڈا کٹر دیہات میں جاتے ہیں اگر نمبر دار انہیں ایک روپیہ
نذرانہ دیں اور حکام اسے جانتے بھی ہوں تو کیا جائز ہے؟
جواب :۔فرمایا۔رشوت حرام اور علاج کی فیس جائز۔الفضل ۲۵ را پریل ۱۹۱۵ء - جلد ۲ نمبر ۱۳۱ صفحه ۲)۔

۳۳۵
معاملات
ایک دوست نے دریافت کیا کہ اہلکار ان جو روپیہ لوگوں سے بطور بالا کی آمدنی لے لیتے ہیں اگر وہ
اس میں سے از خود کچھ حصہ دیں تو اس کو لے لیا جائے اور آیا وہ کسی کارخیر میں خرچ کرنا جائز ہوگا؟
حضرت خلیفہ ثانی نے ان کو جواب لکھایا کہ وہ روپیہ حرام ہے۔مسکین فنڈ میں بھی داخل نہیں ہوسکتا
جور تم آچکی ہو وہ کسی محتاج کو دے دیں اور آئندہ ہرگز نہ لیں۔الفضل ۱۵ جون ۱۹۱۵ء - جلد ۲ نمبر ۱۵۳ صفی ۲)
ایک دوست نے پوچھا کہ محکمہ ریلوے میں جو مال سٹیشنوں پر آتا ہے اس کے چھڑانے کے وقت
بیو پاری مجھے پیسے اپنے خوشی سے دیتے ہیں کیا یہ لینے جائز ہیں؟
فرمایا۔بالکل حرام ہیں۔☆☆☆
الفضل ۶ رمئی ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۳۶ صفحه ۲ )

۳۳۹
پرده
پرده
” إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا “
کے یہ معنے ہیں کہ وہ حصہ جو آپ ہی آپ ظاہر ہو اور جسے کسی مجبوری کی وجہ سے چھپایا نہ جاسکے
خواہ یہ مجبوری بناوٹ کے لحاظ سے ہو یا بیماری کے لحاظ سے ہو کہ کوئی حصہ جسم علاج کے لئے ڈاکٹر
کو دکھانا پڑے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو یہاں تک فرمایا کرتے تھے کہ ہوسکتا ہے ڈاکٹر کسی
عورت کے متعلق تجویز کرے کہ وہ منہ نہ ڈھانپے۔اگر ڈھانپے گی تو اس کی صحت خراب ہو جائے گی
اور ادھر اُدھر چلنے کے لئے کہے تو ایسی صورت میں اگر وہ عورت منہ ننگا کر کے چلتی ہے تو بھی جائز
ہے۔بلکہ بعض فقہاء کے نزدیک اگر کوئی عورت حاملہ ہو اور کوئی اچھی دایہ میسر نہ ہواور ڈاکٹر یہ کہے کہ
اگر یہ کسی قابل ڈاکٹر سے اپنا بچہ نہیں بنوائے گی تو اس کی جان خطرہ میں ہے تو ایسی صورت میں اگر وہ
کسی مرد سے بچہ جنوائے تو یہ بھی جائز ہوگا بلکہ اگر کوئی عورت مرد ڈاکٹر سے بچہ نہ جنوائے اور مر جائے
تو خدا تعالیٰ کے حضور وہ ایسی گنہگار سمجھی جائے گی جیسے اس نے خود کشی کی ہے۔پھر یہ مجبوری کام کے لحاظ سے بھی ہوسکتی ہے جیسے زمیندار گھرانوں کی عورتوں کی میں نے مثال
دی ہے کہ ان کے گزارے ہی نہیں ہو سکتے جب تک کہ وہ کاروبار میں اپنے مردوں کی امداد نہ کریں۔یہ تمام چیزیں الاماظهر منھا میں ہی شامل ہیں۔پردہ سے مراد
( تفسیر کبیر جلد ششم تفسیر سوره نور ۲۹۹)
پردہ سے مراد وہ پردہ نہیں جس پر پرانے زمانہ میں ہندوستان میں عمل ہوا کرتا تھا اور عورتوں کوگھر
کی چاردیواری میں بند رکھا جاتا تھا اور نہ پردہ سے مراد موجودہ برقعہ ہے۔یہ برقعہ جس کا آج کل رواج
ہے صحابہ کے زمانہ میں نہیں تھا۔اس وقت عورتیں چادر کے ذریعہ گھونگھٹ نکال لیا کرتی تھیں جس
طرح شریف زمیندار عورتوں میں آجکل بھی رواج ہے۔

۳۴۰
پرده
جو چیز منع ہے وہ یہ ہے کہ عورت کھلے منہ پھرے اور مردوں سے اختلاط کرے۔ہاں اگر وہ
گھونگھٹ نکال لے اور آنکھ سے رستہ وغیرہ دیکھے تو یہ جائز ہے لیکن منہ سے کپڑا اٹھا دینا مکسڈ پارٹیوں
میں جانا جبکہ ادھر بھی مرد بیٹھے ہوں یہ نا جائز ہے۔اسی طرح عورت کا مردوں کو شعر گا گا کر سنانا بھی
ناجائز ہے کیونکہ یہ ایک لغو فعل ہے۔غرض عورتوں کا مکسڈ مجالس میں جانا مردوں کے سامنے اپنا منہ نگا کر دینا اور ان سے ہنس ہنس
کر با تیں کرنا یہ سب ناجائز امور ہیں لیکن ضرورت کے موقع پر شریعت نے بعض امور میں انہیں
آزادی بھی دی ہے بلکہ قرآن کریم نے الا ما ظهر منها “ کے الفاظ استعمال فرما کر بتا دیا کہ
جو حصہ مجبوراً ظاہر کرنا پڑے اس میں عورت کے لئے کوئی گناہ نہیں۔اس اجازت میں وہ تمام
مزدور عورتیں بھی شامل ہیں جنہیں کھیتوں اور میدانوں میں کام کرنا پڑتا ہے اور چونکہ ان کے
کام کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ ان کے لئے آنکھوں اور ان کے اردگرد کا حصہ کھلا رکھنا ضروری ہوتا
66
ہے ورنہ ان کے کام میں دقت پیدا ہوتی ہے اس لئے الا ما ظهر منها “ کے تحت ان کے
لئے آنکھوں سے لے کر ناک تک کا حصہ کھلا رکھنا جائز ہوگا۔اور چونکہ انہیں بعض دفعہ پانی میں
بھی کام کرنا پڑتا ہے اس لئے ان کے لئے یہ بھی جائز ہوگا کہ وہ پاجامہ اڑس لیں اور ان کی
پنڈلی تنگی ہو جائے۔بلکہ ہمارے علماء کا یہ فتویٰ ہے کہ اگر کوئی عورت حاملہ ہو اور کوئی اچھی دایہ
میسر نہ آسکے اور ڈاکٹر یہ کہے کہ اگر یہ کسی مرد ڈاکٹر سے اپنا بچہ نہیں جنوائے گی تو اس کی زندگی
خطرہ میں ہے تو ایسی صورت میں اگر وہ کسی مرد سے بچہ نہیں جنوائے گی تو یہ گناہ ہوگا۔اور پردے
کی کوئی پرواہ نہیں کی جائے گی۔حالانکہ عام حالات میں منہ کے پردے سے ستر کا پردہ زیادہ
ہے۔لیکن اس کے لئے اعضاء نہانی کو بھی مرد کے سامنے کر دینا ضروری ہوگا۔بلکہ اگر کوئی
عورت مرد ڈاکٹر سے بچہ نہ جنوائے اور مرجائے تو خدا تعالیٰ کے حضور وہ ایسی ہی سمجھی جائے گی
جیسے اس نے خود کشی کی ہے۔الفضل ۲۷ ؍جون ۱۹۵۸ء صفحه ۵ )

۳۴۱
پرده
پردہ میں تشدد
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض علاقوں میں پردہ کے متعلق ایسے تشدد سے کام لیا جاتا تھا کہ وہ
ڈولیوں کو بھی پردوں میں سے گزارتے تھے چنانچہ میں نے دیکھا کہ عورتوں کو ڈولی میں لاتے اور
پھر ڈولی کے ارد گرد پردہ تان کر انہیں گاڑی میں سوار کراتے اور بعض قوموں میں اس سے بھی بڑھ کر
یہ پردہ ہوتا تھا کہ وہ کہتے تھے عورت ڈولی میں آئے تو پھر جنازہ ہی گھر سے نکلے مگر یہ لوگوں کے خودساختہ
پردے ہیں جو صریح ظلم ہیں اور ان کا اثر عورتوں کی صحت اور ان کے اخلاق اور ان کے علم اور ان کے
دین پر بہت گندہ پڑا ہے۔قرآن اور حدیث سے اس قسم کے کسی پردے کا پتہ نہیں چلتا۔قرآن کریم سے صریح طور پر معلوم
ہوتا ہے کہ عورتوں کو باہر نکلنے کی اجازت ہے اگر انہیں باہر نکلنے کی اجازت نہ ہوتی تو غض بصر کے حکم کی
بھی ضرورت نہ ہوتی۔( تفسیر کبیر شم تفسیر سوره نور صفحه ۳۰۰۳)
چھوٹی عمر میں لڑکیوں کا برقعہ اوڑھنا
اسلامی تعلیم کے ماتحت پر دے کے قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے عورت ہر
قسم کے کاموں کے شریک
حال ہو سکتی ہے۔وہ مردوں سے پڑھ سکتی ہے ان کا لیکچر سن سکتی ہے اور اگر کسی جلسہ میں کوئی ایسی تقریر
کرنی پڑے جومرد نہیں کر سکتا تو عورت تقریر بھی کر سکتی ہے۔مجالس وعظ اور لیکچروں میں مردوں سے
الگ ہو کر بیٹھ سکتی ہے ضرورت کے موقعہ پر اپنی رائے بیان کر سکتی ہے اور بحث کر سکتی ہے کیونکہ ایسے
امور جن میں عورتوں کا دخل ہو ان امور میں عورتوں کا مشورہ لینا ضروری ہوتا ہے۔اسی طرح عورت
ضرورت کے ماتحت مرد کے ساتھ مل کر بھی بیٹھ سکتی ہے۔جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
سفر میں ایک نو جوان لڑکی کو جو پیدل جارہی تھی اونٹ پر اپنے پیچھے بٹھا لیا۔(مسند احمد۔جلد ۲ صفحہ ۳۸۰)

۳۴۲
پرده
جو چیز منع ہے وہ یہ ہے کہ عورت کھلے منہ پھرے اور مردوں سے اختلاط کرے ہاں اگر گھونگھٹ
نکال لے اور آنکھوں سے راستہ وغیرہ دیکھے تو یہ جائز ہے لیکن منہ سے
کپڑا اٹھا دینا یا مکسڈ پارٹیوں میں
جانا جبکہ ادھر بھی مرد بیٹھے ہوں اور اُدھر بھی مرد بیٹھے ہوں اور ان مردوں سے بے تکلفی کے ساتھ
غیرضروری باتیں کرنا یہ نا جائز ہے۔اسی طرح عورت کا مردوں کو شعر گا گا کر سنانا بھی ناجائز ہے
کیونکہ یہ ایک لغو فعل ہے۔میرے نزدیک یہ بھی ظلم کیا جاتا ہے کہ چھوٹی عمر میں ہی لڑکیوں کو برقعہ اوڑھا دیا جاتا ہے۔اس سے
ان کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے اور ان کا قد بھی اچھی طرح نہیں بڑھ سکتا۔جب لڑکی میں نسائیت پیدا
ہونے لگے اس وقت اسے پردہ کرانا چاہئے اس سے پہلے نہیں۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورہ نور صفحه ۳۰۵،۳۰۴)
پرده کن افراد سے کیا جائے
سوال :۔کیا ان بارہ افراد (مذکورہ سورہ نور کے علاوہ سب سے پردہ لازمی ہے یا اور استثنائی
صورتیں بھی ہیں مثلاً نبی موعود، خلفاء یا عام خلفاء کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب :۔میرے نزدیک جو بمنزلہ ایسے رشتہ داروں کے ہوں ان سے نیم پردہ جائز ہے یعنی بے
تکلفی نہ ہو۔مگر سر ڈھانک کر سامنے ہو جائے تو منع نہیں گووا جب بھی نہیں۔سوال :۔اس وقت عام رواج کے مطابق دیور، بہنوئی ، چا یا ماموں کے لڑکوں یا اسی طرح کے
نزد یکی رشتہ داروں سے پردہ نہیں کیا جاتا اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے؟
جواب :۔ان سے پردہ ہے ہاں یہ پردہ دوسروں سے کم ہے یعنی جو کم سے کم پر دہ ہے وہ ان سے ہے۔سوال :۔بعض حالات میں رشتہ دار عورتیں رشتہ داری کی وجہ سے پردہ نہیں کرتیں حالانکہ قرآنی
احکام کے مطابق ان کو پردہ کرنا چاہئے۔تو کیا ان کو مجبور کیا جائے کہ پردہ کریں اور انسان خود سامنے
آنے سے پر ہیز کرے یا جو پردہ نہ کریں ان کے سامنے آنے میں کوئی حرج نہیں؟
جواب :۔جو خود پر دہ نہیں کرتی اگر اس پر اختیار ہو تو رو کے ورنہ اس پر گناہ نہیں۔ہاں خلوت میں

بیٹھے، بے تکلف نہ ہو۔۳۴۳
پرده
الفضل ۷ار جولائی ۱۹۳۸ء۔جلد ۲۶ نمبر ۱۶۲ صفحه ۲)
بوڑھی عورتیں اور پردہ
وَ الْقَوَاعِدُ مِنِ النِّسَاءِ الَّتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ۔۔۔۔۔( النور :٢١)
جو عورتیں بڑھاپے کی وجہ سے کمزور ہو جائیں اور نکاح کے قابل نہ رہیں وہ اگر معروف پر دہ
چھوڑ دیں تو جائز ہے۔ہاں خواہ مخواہ زیور پہن کر اور بناؤ سنگھار کر کے باہر نہ نکلیں۔یعنی پردہ ایک
عمر تک ہے اس کے بعد پردہ کے احکام ساقط ہو جاتے ہیں۔ہمارے ملک نے پردہ کے احکام کو
ایسی بری طرح استعمال کیا ہے کہ جوان عورتیں پردہ چھوڑ رہی ہیں۔اور بوڑھی عورتوں کو جبراً
گھروں میں بٹھایا جا رہا ہے۔ہمارے ملک کے لحاظ سے ساٹھ سالہ اور یورپ کے لحاظ سے ستر پچھتر سالہ عورت پر اس اجازت
کا اطلاق ہوسکتا ہے کیونکہ اس عمر میں بوڑھی عورتوں کے لئے چلنا پھرنا مشکل ہوتا ہے اور پھر پردہ کے
کپڑوں کو سنبھالنا تو ان کی مشکل کو اور بھی بڑھا دیتا ہے۔لیکن شریعت پھر بھی یہی کہتی ہے کہ اگر وہ پردہ
کو قائم رکھیں تو نتائج کے لحاظ سے یہ زیادہ بہتر بات ہے۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورہ نور صفحه ۳۹۷)
عورتوں کاعورتوں سے پردہ کرنا
اَوْ نِسَاءِ هِنَّ سے پتہ لگتا ہے کہ بعض عورتوں سے بھی پردہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ہر ملک میں یہ رواج
ہے اور ہمارے ملک میں بھی تھا گواب کم ہو گیا ہے کہ بدچلن لوگوں نے آوارہ عورتیں رکھی ہوئی ہیں
جو گھروں میں جا کر آہستہ آہستہ عورتوں کو ورغلاتی اور انہیں نکال کر لے جاتی ہیں۔اس قسم کی عورتوں کو روکنے
کے لئے شریعت نے یہ حکم دیا ہے کہ ہر عورت کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔بلکہ وہی

۳۴۴
پرده
عورتیں آئیں جن کے متعلق اس
قسم کا کوئی خطرہ نہ ہو۔اور ان کے حالات سے پوری واقفیت ہو۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ عورتوں کے متعلق بھی پہلے تحقیق کرلیا کرو کہ ان کا چال چلن کیسا ہے اور
جب تمہیں اطمینان ہو جائے تو پھر انہیں گھر میں آنے کی اجازت دو اور یہی نِسَاء هِنَّ سے مراد ہے
یعنی وہ عورتیں جو تمہارے گھروں میں آئیں ایسی دیکھی بھالی ہوں
کہ گویا تمہاری اپنی ہی عزیز ہوں۔( تفسیر کبیر جلد ششم سوره نور - صفحه ۳۰۲)
پردے کی قسمیں
حکم قرآنی یہ ہے کہ عورتوں کے لئے خدا کی طرف سے پردہ مقرر کیا گیا ہے جو حالات کے ماتحت
تین قسم کا ہے۔ا۔ان عورتوں کا پردہ جن کو کام کاج کے لئے مجبوراً نکلنا پڑتا ہے۔بغیر باہر نکلنے اور روزی کے کچھ
کام کرنے یا خاوند کو روزی میں مدد دئیے بغیر کنبہ کا گزارہ نہیں ہوسکتا۔ایسی عورتوں کے لئے جائز ہے
کہ کام کاج کے وقت ہاتھوں اور پاؤں کو اور ماتھے سے لے کر ٹھوڑی اور کانوں کے سامنے تک چہرہ کو
ننگا کرلیں۔۲۔اس سے اوپر کے درجہ کی عورتیں جن کو کام کاج کے لئے مجبوراً باہر نکلنا پڑتا وہ تمام جسم کو
چھپا دیں سوائے قد اور چال کے جو مجبور ظاہر ہوتے ہیں۔۳۔تیسرا درجہ امہات المومنین کا ہے کہ وہ اکثر گھر سے باہر نہ نکلا کریں۔(الفضل کیکم ستمبر ۱۹۲۱ء۔جلد ۹۔نمبر ۷ صفحہ ۹)
ایک دوست کو لکھوایا کہ پردہ ان عورتوں کے لئے جو کام کرنے پر مجبور ہوتی ہیں صرف جسم کا پردہ
ہے۔آنکھیں اور ناک کھلے رکھ کر اگر کام کرنے چاہیں تو کچھ حرج نہیں۔الفضل ۹ رمئی ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۳۷ صفحه ۲)

۳۴۵
پرده
چهره پردہ میں شامل ھے
زیادہ سے زیادہ پردہ تو یہ ہے کہ منہ سوائے آنکھوں کے اور وہ لباس جو جسم کے ساتھ چسپاں
ہو چھپایا جائے باقی الا ماظهر “ کے ماتحت کسی مجبوری کی وجہ سے جتنا حصہ ننگا کرنا پڑے کیا
جا سکتا ہے مثلاً ایک زمیندار عورت منہ پر نقاب ڈال کر گوڈی وغیرہ زمینداری کا کام نہیں
کر سکتی۔اس کے لئے جائز ہے کہ ہاتھ اور منہ ننگے رکھے تا کہ کام کر سکے۔لیکن جن عورتوں کو اس
قسم کے کام نہ کرنے ہوں بلکہ یوں سیر کے لئے باہر نکلنا ہوان کے لئے یہی چاہئے کہ منہ
کو ڈھانکیں۔دیکھنا یہ چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے کیا معنی سمجھے اور پھر صحابہ
نے کیا سمجھے اور اس پر کس طرح عمل کیا۔اس کے متعلق جب دیکھا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ
اس وقت منہ پردہ میں شامل تھا۔صاف طور پر لکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے
ایک نواسہ کے لئے شادی کی تجویز کی تو ایک عورت کو بھیجا کہ وہ جا کر دیکھ آئے لڑکی کا رنگ کیسا
ہے۔اگر اس وقت چہرہ چھپایا نہ جاتا تھا تو پھر عورت کو بھیج کر رنگ معلوم کرنے کی کیا ضرورت
تھی۔اسی طرح حضرت عمر نے ایک عورت سے کہا ام ہانی میں نے تمہیں پہچان لیا ہے نہ یہ کہ شکل
دیکھ کر کیونکہ ایسے انسان کو جو واقف ہو یہ کہنا کہ میں نے تمہاری شکل دیکھ کر تمہیں پہچان لیا ہے
کوئی خوبی کی بات نہیں ہے۔اس قسم کے بہت سے واقعات سے پتہ لگتا ہے کہ کھلے منہ عورتیں نہ
پھرتی تھیں۔ہاں کام کے لئے باہر نکلتی تھیں۔مردوں سے باتیں کرتی تھیں۔جنگوں میں شامل
ہوتی تھیں۔اصل میں بات یہ ہے کہ پردہ کے متعلق بے جا جو تشدد کیا گیا اس
کا یہ نتیجہ ہے کہ پردہ
کو بالکل اُڑا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔موجودہ جو پردہ ہے میں تو اسے سیاسی پردہ کہا کرتا ہوں کیونکہ حالات اس قسم کے ہیں کہ انگریزی
قانون میں عصمت کی قیمت روپیہ رکھا گیا ہے۔اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے ورنہ جہاں مسلمانوں
کی حکومت ہو وہاں عورتیں بھی باہر آزادی کے ساتھ چل پھر سکتی ہیں۔الفضل ۶ جولائی ۱۹۲۸ء - جلد ۱۶ نمبر ۲ - صفحیم)

·

آج 10 میں سے 10 باقی