(حصہ دوم)

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 13

۳۴۶
پرده
بعض لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ عورت کے لئے منہ کا پردہ نہیں۔حالانکہ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان آیات کے کیا معنے سمجھے اور پھر صحابیات نے اس پر کس طرح عمل کیا۔وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اسلام میں منہ چھپانے کا حکم نہیں ان سے ہم پوچھتے ہیں کہ قرآن کریم تو
کہتا ہے کہ زینت چھپاؤ اور سب سے زیادہ زینت کی چیز چہرہ ہی ہے۔اگر چہرہ چھپانے کا حکم نہیں تو
پھر زینت کیا چیز ہے۔جس کو چھپانے کا حکم دیا گیا ہے۔بے شک ہم اس حد تک قائم ہیں کہ چہرہ کو اس
طرح چھپایا جائے کہ اس کا صحت پر کوئی بُرا اثر نہ پڑے مثلاً باریک کپڑا ڈال لیا جائے۔یا عرب
عورتوں کی طرز کا نقاب بنالیا جائے جس میں آنکھیں اور ناک کا نتھنا آزاد رہتا ہے مگر چہرہ کو پردے
سے باہر نہیں رکھا جاسکتا۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورہ نور صفحه ۳۰۰ تا ۳۰۱)
اسلام کہتا ہے کہ مردوں کو چاہئے کہ وہ غیر محرم عورتوں
کو نہ دیکھیں اور عورتوں کو چاہئے کہ وہ
غیر محرم مردوں
کو نہ دیکھیں اور اس طرح اپنے ایمان اور تقویٰ کی حفاظت کریں مگر بعض لوگوں نے
جو حقیقت پر غور کرنے کے عادی نہیں۔غلطی سے اس حکم سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ غیر محرم عورت کے
کسی حصہ پر بھی نظر ڈالنا اسلامی احکام کی رو سے جائز نہیں حالانکہ یہ درست نہیں۔اگر شریعت
اسلامیہ کا یہی منشاء ہوتا ہے کہ عورت کے جسم کے کسی حصہ پر بھی نظر نہ ڈالی جائے تو عورتوں کو
چار دیواری سے باہر قدم رکھنے کی اجازت ہی نہ ہوتی اور مکان بھی بند در بچوں کے بنائے جاتے
جس قسم کے ظالم بادشاہ پرانے زمانہ میں قید خانے بنایا کرتے تھے۔حالانکہ عورت بھی اس قسم کی
انسان ہے جس قسم کا مرد ہے اور اس کی طبعی ضروریات بھی مرد ہی کی طرح ہیں اور خدا تعالیٰ کا طبعی
قانون بھی دونوں پر یکساں اثر کر رہا ہے اور وہ قانون صحت کی درستی ہے اور جسم کی مضبوطی کے
لئے اس امر کا مقتضی ہے کہ انسان کھلی ہوا میں پھرے اور محدود دائرہ میں بند ہونے کا خیال اس
کے اعصاب میں کمزوری پیدا نہ کرے۔اور جبکہ شریعت عورت کو باہر پھرنے کی اجازت دیتی ہے
تو لازماً جب وہ باہر نکلے گی اس کی نظر مردوں کے جسم کے بہت سے حصوں پر اُسی طرح پڑے گی

۳۴۷
پرده
جس طرح عورت کے بعض حصوں پر مرد کی پڑتی ہے۔خواہ وہ کپڑوں کے نیچے چھپے ہوئے ہوں
اور یہ چیز ممنوع نہیں۔اصل چیز جو پردہ کی جان ہے اور جس کا اس آیت میں حکم دیا گیا ہے وہ دونوں کی نظر کو ملنے سے
بچانا ہے اور جسم کا وہ حصہ جس پر نگاہ ڈالتے ہوئے آنکھیں ملنے سے رہ ہی نہیں سکتیں یا اس امر کی
احتیاط نہایت مشکل ہو جاتی ہے۔وہ چہرہ ہی ہے۔پس غض بصر کے حکم کا یہ منشاء نہیں کہ عورت کے لئے
مرد کے جسم کے کسی حصہ پر بھی نظر ڈالنا منع ہے یا مرد عورت کے جسم کے کسی حصہ پر بھی نظر نہیں ڈال سکتا
بلکہ صرف دونوں کی نگاہوں کو آپس میں ملنے سے بچانا ہے۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورہ نور صفحه ۲۹۷، ۲۹۸)
سوال :۔عورتیں نقاب باندھتی ہیں آدھے سر پر اور بازار میں چلتے وقت منہ اور ناک ڈھانکنے کی
کوشش کی جاتی ہے مگر ما تھا اور آدھے سر کے بال ننگے رہتے ہیں؟
جواب: غلطی کرتی ہیں۔ایسا طریقہ ہونا چاہئے جس میں شریعت پوری ہو جائے اور ان کے سر
کے بال اور ماتھا ننگا نہ رہے۔فائل مسائل دینی DP 474/23۔2۔56-32-A)
پردہ کی پابندی
دوسری چیز جس کی طرف میں عورتوں کو توجہ دلاتا ہوں وہ پردہ کی پابندی ہے۔پرانے زمانے میں
پر دے کو اتنی بھیا نک شکل دے دی گئی تھی کہ وہ اچھا خاصہ قید خانہ معلوم ہوتا تھا۔ایسے پردے کا اسلام
کے ساتھ کوئی تعلق نہ تھا۔اسلامی تاریخ سے ایسے پردے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔لیکن اس زمانہ میں
پردے کی اس بھیانک صورت کا رد عمل اس رنگ میں ظاہر ہورہا ہے کہ ہمیں پتہ ہی نہیں لگتا پر دہ آخر کس
چیز کا نام ہے۔عورتیں مردوں سے مصافحے کرتی ہیں، تقریریں کرتی ہیں ان میں آزادانہ پھرتی ہیں اور
پھر بھی وہ اسلامی پردے کی قائل کہلاتی ہیں۔اگر اسلامی پردہ اسی کو کہتے ہیں تو پھر پتہ نہیں بے پردگی

۳۴۸
پرده
کس کا نام ہے۔آخر قرآن مجید میں جو پردے کا حکم ہے اس کے کوئی نہ کوئی تو معنی ہوں گے۔اگر اس
کے کوئی معنی ہیں تو بہر حال اسے مسلمانوں نے ہی پورا کرنا ہے۔بے پردگی کا رجحان :۔جولوگ پر دے کے شروع سے پابند نہیں ہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ ایک دن میں پردے کے پوری
طرح پابند ہو جائیں۔مگر ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ اسلام کے نام پر نئی نئی رسمیں جاری کی جائیں اور سخت
قسم کے پردے کے ردعمل کے طور پر عورتیں پردے سے بالکل ہی آزاد ہو جا ئیں۔جولوگ ایک عرصہ
سے پردہ چھوڑ چکے ہیں انہیں بے شک پہلے آہستہ آہستہ پردے کی حکمت کا قائل کرو اور بتاؤ کہ اللہ
تعالیٰ کے بتائے ہوئے مسائل میں بڑی بڑی حکمتیں ہوتی ہیں لیکن جو لوگ محض اپنی دنیوی ترقی اور
اعلیٰ طبقہ میں اپنے جھوٹے وقار کو قائم کرنے کے خیال سے اپنے گھروں میں بے پردگی کو رواج دے
رہے ہیں وہ یقینا اپنے عمل سے کوئی اچھا نمونہ پیش نہیں کر رہے۔یورپ والے دو ہی اعتراض پیش کیا کرتے ہیں۔ایک یہ کہ پردے میں صحت برقرار نہیں رہ سکتی
اور دوسرا یہ کہ تعلیم حاصل نہیں کی جا سکتی۔ہم نے اپنے ہاں عملاً ان دونوں اعتراضوں
کو غلط ہونا ثابت
کر دیا ہے۔ہمارے ہاں پردے کی پابندی کے باوجود سے اعلی تعلیم عورتیں حاصل کر رہی ہیں اور ان
کی صحت پر بھی پردے نے کوئی بُرا اثر نہیں ڈالا۔(الفضل یکم جنوری ۱۹۵۵ء)
میں اس خطبہ کے ذریعہ ان لوگوں کو جو اپنی بیویوں کو بے پردہ رکھتے ہیں تنبیہ کرتا ہوں اور
انہیں اپنی اصلاح کی طرف توجہ دلاتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ باقی احمدی بھی مجرم ہیں کیونکہ محض
اس لئے کہ فلاں صاحب بڑے مالدار ہیں۔تم ان کے ہاں جاتے ہو ان سے مل کر کھانا کھاتے ہو اور
ان سے دوستی اور محبت کے تعلقات رکھتے ہو۔تمہارا تو فرض ہے کہ تم ایسے آدمی کو سلام بھی نہ
کرو۔تب بے شک سمجھا جائے گا کہ تم میں غیرت پائی جاتی ہے اور تم محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے احکام کی اطاعت کروانا چاہتے ہو۔لیکن اگر تم ایسے شخص سے مصافحہ کرتے ہو اس کو سلام

۳۴۹
پرده
کرتے ہواور اس سے تعلقات رکھتے ہو تو تم بھی ویسے ہی مجرم ہو جیسے وہ ہیں۔پس آج میں یہ
اعلان کرتا ہوں کہ جو لوگ اپنی بیویوں کو بے پردہ باہر لے جاتے ہیں اور مکسڈ پارٹیوں میں
شمولیت اختیار کرتے ہیں اگر وہ احمدی ہیں تو تمہارا فرض ہے کہ تم ان سے کوئی تعلق نہ رکھو، نہ
ان سے مصافحہ کرو، نہ انہیں سلام کرو، نہ ان کی دعوتوں میں جاؤ اور نہ ان کو کبھی دعوت میں بلاؤ
تا کہ انہیں محسوس ہو کہ ان کی قوم اس فعل کی وجہ سے انہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اگر تم ایسے لوگوں سے تعلقات رکھتے ہو جو اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں اور پھر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو صرف وہی نہیں بلکہ تم بھی پکڑے جاؤ گے۔پس
آئندہ ایسے احمدیوں سے نہ تم نے مصافحہ کرنا ہے نہ انہیں سلام کرنا ہے نہ ان کی دعوتوں میں جانا ہے،
نہ ان
کو کبھی دعوت میں بلانا ہے، نہ ان کے پیچھے نماز پڑھنا ہے اور نہ ان کو جماعت میں کوئی عہدہ
دینا ہے۔بلکہ اگر ہو سکے تو ان کا جنازہ بھی نہیں پڑھنا۔اسی طرح ہماری جماعت کی عورتوں کو چاہئے کہ
ان کی عورتوں سے کسی قسم کے تعلقات نہ رکھیں۔برقعہ کی بناوٹ
الفضل ۲۷ / جون ۱۹۵۸ء صفحه ۵،۴)
میں اس برقعہ کو پسند کرتا ہوں جونئی طرز کا نکلا ہے۔اس میں عورت زیادہ آزادی سے چل پھر سکتی
ہے مگر بعض نے اس کا بھی غلط استعمال شروع کر دیا ہے۔انہوں نے اسے کوٹ بنالیا ہے جس سے جسم
کی بناوٹ نظر آتی ہے۔اس طرح یہ نا جائز ہو گیا۔شریعت نے جلباب کا کیوں حکم دیا ہے کیوں کرتہ ہی
نہیں رہنے دیا اس لئے کہ جسم کی بناوٹ ظاہر نہ ہو۔ڈھیلا ڈھالا کپڑا اوڑھا جائے۔اب اس غلط
استعمال سے اس برقعہ کو برا نہیں کہا جائے گا مگر جو نقص ہوا ہے اُسے دور کرنا چاہئے۔الفضل ار دسمبر ۱۹۲۸ء۔جلد ۱۶۔نمبر ۴۷ صفحه ۸ )

۳۵۳
شعار اسلامی (داڑھی)کے متعلق
حضرت خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کا ارشاد
حضور نے ایک موقع پر فرمایا:۔میں دیکھتا ہوں کہ نو جوانوں کے چہروں سے داڑھیاں غائب ہوتی جارہی
ہیں۔وہ دن بدن ان کو چھوٹا کرتے جارہے ہیں۔حالانکہ ہم نے شخصی کی اجازت تو
ان لوگوں کو دی تھی جو کہ اُسترا پھیرتے تھے۔انہیں کہا گیا تھا کہ تم اُسترا نہ پھیر واور
چھوٹی چھوٹی شخشی داڑھی ہی رکھ لولیکن یہ جواز جو کہ اُسترا والوں کے لئے تھا اس پر
دوسرے لوگوں نے بھی عمل کرنا شروع کر دیا۔اور جن کی بڑی داڑھیاں تھیں ان میں
سے بھی بعض نے اس جواز سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خشخشی کرلیں حالانکہ جواز تو
کمزوروں کے لئے ہوتا ہے۔ہمارا مطلب تو یہ تھا کہ جب اُسترا پھیرنے والے
خشخشی داڑھیاں رکھ لیں گے تو پھر ہم ان کو کہیں گے کہ اب اور زیادہ بڑھاؤ اور
آہستہ آہستہ وہ بڑی داڑھی رکھنے کے عادی ہوجائیں گے۔لیکن اس جواز کا اُلٹا
مطلب لیتے ہوئے بعض لوگوں نے بجائے داڑھیاں بڑھانے کے
نے سے شخصی کرلیں۔۔۔۔پس میں خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ دونوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے حلقہ میں
داڑھی کے متعلق خوب پرو پیگنڈا کریں۔خدام نو جوانوں کو سمجھا ئیں اور انصار اللہ
بڑوں کو سمجھا ئیں اور یہ کوشش کی جائے کہ جو شخص داڑھی منڈوا تا ہے۔وہ شخشی داڑھی
رکھے اور جو شخشی رکھتا ہے وہ ایک انچ یا آدھا انچ بڑھائے اور پھر ترقی کرتے کرتے
سب کی داڑھی حقیقی داڑھی ہو جائے۔اسلام کے تمام احکام میں کوئی نہ کوئی حکمت
ہوتی ہے اور ہر حکم میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے کوئی ایک حکم بھی بغیر مصلحت کے
نہیں۔داڑھی رکھنے میں بھی کئی حکمتیں اور کئی مصالح ہیں۔یہ جسمانی صحت کے لئے
داڑھی

۳۵۴
بھی مفید ہے اور جماعتی تنظیم کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔اسی طرح
اگر ہماری جماعت میں بھی اسلامی شعار کو قائم رکھنے کا احساس ہو جائے۔اور وہ بختی
سے اس پر پابند ہو جائے۔تو یقیناً اس کا بھی لوگوں کے دلوں پر رعب قائم ہو جائے
گا اور لوگ یہ سمجھنے لگ جائیں گے کہ یہ لوگ اپنی بات کے پکے ہیں اور کسی کی رائے
کی پرواہ نہیں کرتے۔جب یہ لوگ داڑھی کے معاملہ میں اس قدرختی سے پابند ہیں
تو باقی اسلامی احکام کے وہ کیوں پابند نہ ہوں گے۔اگر ہم نے ان کی کسی دینی بات
میں دخل اندازی کی تو یہ لوگ مر جائیں گے لیکن اپنی بات کو پورا کر کے چھوڑیں
گے۔اس کے مقابل میں اگر لوگ یہ دیکھیں کہ تم لوگوں کی باتوں سے ڈر کر اور لوگوں
کی ہنسی سے ڈر کر داڑھی منڈوا لیتے ہو یا چھوٹی کر لیتے ہو تو وہ خیال کریں گے کہ جو
لوگ دنیا کی باتوں سے ڈر جاتے ہیں وہ گورنمنٹ کے قانون اور پولیس کے ڈنڈے
سے کیوں مرعوب نہ ہوں گے۔پس تمہارا داڑھیوں کے معاملہ میں کمزوری دکھانا جماعت کے رُعب اور اثر
کو بڑھانے کا موجب نہیں۔بلکہ رعب اور اثر کو گھٹانے کا موجب ہے۔اگر تم داڑھیاں رکھو گے تو دنیا میں اسلام کا رعب قائم ہونا شروع ہو جائے گا اور
لوگ خیال کریں گے کہ اس دہریت کی زندگی میں اس فلسفیانہ فضا میں اس عیاشی اور
نزاکت کی صدی میں جبکہ دنیا داڑھیوں سے جنسی اور ٹھٹھا کر رہی ہے۔یہ لوگ
اسلام کے اس حکم پر عمل کرتے ہیں اور کسی کی رائے کا خیال نہیں کرتے۔واقعی ان
کے دلوں میں اسلام کا درد ہے اور یہ لوگ وہی کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے
رسول کا حکم ہے۔داڑھی
الفضل ۲۱ فروری ۱۹۴۷ء صفحه ۴ تا ۶ - خطبہ جمعہ فرموده ۱۴ / فروری ۱۹۴۷ء)

۳۵۵
داڑھی
هر احمدی کوداڑھی رکھنی چاھئے
بعض باتیں بلا واسطہ فائدہ دیتی ہیں۔انہیں میں سے ایک داڑھی رکھنا ہے۔ایک صاحب میرے
پاس آئے اور آکر کہنے لگے کیا داڑھی رکھنے سے خدا ملتا ہے۔میں نے کہا داڑھی رکھنے سے نہیں مگر محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے سے خدا ملتا ہے۔آپ نے چونکہ داڑھی رکھی اس لئے ہمیں بھی
آپ کی تقلید میں داڑھی رکھنی چاہئے۔ہم نے حکم دیا تھا کہ ایسے لوگ سلسلہ کے کاموں میں افسر نہ بنائے جائیں گے جو داڑھی منڈا ئیں
اور فیصلہ کیا تھا کہ امپیریل سروس وغیرہ میں جہاں داڑھی منڈانے کی مجبوری ہو وہاں بھی ہم اجازت
نہیں دیں گے کیونکہ ہم شریعت بدل نہیں سکتے ہاں اتنا کریں گے کہ ان کو عہدہ سے محروم نہ کریں گے مگر
اس پر پوری طرح عمل نہیں کیا جارہا اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض مخلص نو جوانوں نے بھی
داڑھی منڈانی شروع کر دی ہے۔داڑھی رکھنا ایک ضروری امر ہے اور ہر احمدی کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔الفضل ۷ ارجنوری ۱۹۳۳ء۔جلد ۲۰ نمبر ۸۵ صفحه۳)
مجھے ہمیشہ حیرت ہوا کرتی ہے کہ لوگ داڑھی کیوں منڈواتے ہیں۔میں بھی داڑھی رکھتا ہوں
داڑھی منڈھانے کی کوئی وجہ مجھے نظر نہیں آتی۔میں نے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ کوئی شخص سر جھکائے چلا
آتا ہو اور دریافت کرنے پر اس نے یہ کہا ہو کہ داڑھی کے بوجھ سے میرا سر جھکا جاتا ہے یا کسی شخص کو
میں نے نہیں دیکھا کہ وہ بیتاب ہو رہا ہو اور گھبرایا ہوا جارہا ہواور دریافت کرنے پر اس نے یہ بتلایا ہو
کہ سخت گرمی لگ رہی ہے، داڑھی منڈوانے جا رہا ہوں۔اسی طرح میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی
ضرورت کی بناء پر لوگ داڑھی منڈواتے ہوں۔دوسروں کی دیکھا دیکھی داڑھی منڈواتے ہیں۔محض
اس وجہ سے کہ دوسرے ان پر ہنستے ہیں یا یہ کہ دوسرے بھی سب کے سب نہیں رکھتے۔جب داڑھی
منڈانے کی کوئی وجہ نہیں تو پھر ضرورت کیا ہے کہ داڑھی منڈوائی جائے۔داڑھی اسلام کے شعائر میں

۳۵۶
داڑھی
سے ایک شعار ہے۔اب ایک غیر جو دیکھے گا کہ ایک شخص مسلمان کہلاتا ہے اور پھر داڑھی منڈوا تا ہے
تو وہ یہی کہے گا کہ یہ کہلاتا تو مسلمان ہے لیکن اسلامی شعار کی اس کے دل میں کچھ حرمت اور وقعت
نہیں۔اس لئے وہ داڑھی منڈوا کر اسلام کی ہتک کرتا ہے۔جب داڑھی کا کوئی بوجھ نہیں۔نہ یہ کہ
اس کی وجہ سے سخت گرمی محسوس ہوتی ہے اور ادھر داڑھی رکھنا اسلام کے شعار میں سے ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کا مطالبہ کیا ہے اور یہ حکم ہے بھی ایسا جس کی تعمیل کو ہر کوئی دیکھ
سکتا ہے۔سر کے اگلے حصہ پر رکھے ہوئے بال تو ٹوپی یا پگڑی کے نیچے انسان چھپا بھی سکتا ہے لیکن
ٹھوڑی تو چھپائی نہیں جاسکتی۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری اور اسلامی شعار کی حرمت
کے لئے اگر داڑھی رکھ لی جائے تو کون سی بڑی بات ہے۔الفضل ۲۳ / جون ۱۹۲۵ء - جلد ۱۲ نمبر ۱۴۱ صفحه ۶ - الازهار لذوات الخمار صفحہ ۱۷۸)
داڑھی کے متعلق اسلامی حکم
سوال :۔داڑھی کے متعلق اسلام کا کیا حکم دیتا ہے؟
جواب : حضور نے فرمایا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ داڑھی رکھو پس ہمیں بھی
اسی بات پر زور دینا چاہئے کہ داڑھی ہو اور ایسی ہو کہ دیکھنے والے کہیں کہ یہ داڑھی ہے۔باقی رہا یہ
سوال کہ وہ کتنی ہو اس کے متعلق کوئی پابندی نہیں۔بعض لوگ تزئین کراتے ہیں بعض نہیں کراتے۔مگر
صحیح طریق یہی ہے کہ داڑھی کی تزئین کی جائے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ثابت
ہے کہ آپ تزئین کیا کرتے تھے۔اگر ایک شخص کی داڑھی ایسی ہے جو زیادہ لمبی ہونے کی صورت میں بدزیب معلوم ہوتی ہے مثلاً
صرف ٹھوڑی پر ہی بال ہیں تو ایسی صورت میں تر شوا کر چھوٹی کی جاسکتی ہے لیکن بعض لوگ جو زیرو
مشین استعمال کرتے ہیں ان کی داڑھی واقعی میں داڑھی کہلانے کی مستحق نہیں۔البتہ یہ کہا جا سکتا ہے
کہ انہوں نے داڑھی رکھنے کی کوشش کی ہے۔ایسے لوگ مخنث قسم کے ہوتے ہیں۔یعنی داڑھی رکھنے

۳۵۷
داڑھی
والوں اور داڑھی منڈانے والوں دونوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔باقی چھوٹی یا بڑی داڑھی رکھنا
انسان کی اپنی طبیعت اور حالات پر مبنی ہے وہ جیسی چاہے رکھ لے۔( الفضل ۱۴ اکتوبر ۱۹۶۰ء صفحه ۴ )
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ تو ثابت ہے کہ آپ نے داڑھی رکھی اور یہ بھی ثابت ہے
کہ دوسروں سے کہا رکھو۔مگر یہ کسی حدیث سے ثابت نہیں کہ آپ نے ارشاد فر ما یا انی لمبی داڑھی رکھو۔تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ بعض صحابہ کی داڑھی چھوٹی تھی چنانچہ حضرت علی کی چھوٹی داڑھی تھی اور
مؤرخوں کی رائے ہے کہ عام طور پر صحابہ کی چھوٹی داڑھی تھی۔مظہر جانِ جاناں کے متعلق بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان کی داڑھی مختصر تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے متعلق تو یاد نہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق معلوم ہے کہ آپ تزئین کراتے اور
داڑھی کے بال بھی تر شواتے تھے۔میں بھی ہمیشہ اسی طرح کراتا ہوں۔اس وقت میری جتنی داڑھی
ہے اگر میں اسے بڑھنے دوں تو اور زیادہ لمبی ہو جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہفتہ وار داڑھی کے
بال کتراتے جو کئی آدمیوں نے بطور تبرک رکھے ہوئے ہیں۔میرے پاس بھی ایک شیشی میں تھے
جو کسی نے تبرک سمجھ کر اُٹھالی۔ایک دفعہ میں نے طالب علموں کو کہا کہ داڑھی نہ منڈوایا کروتو انہوں نے استرے سے منڈوانی
چھوڑ دی۔لیکن استرے سے بھی نیچے کسی طرح قیچی پہنچا کر منڈ وادی جاتی اور جب پوچھا گیا تو انہوں
نے کہامنڈ وائی نہیں کترائی ہے۔بات یہ ہے داڑھی ہونی چاہئے آگے خواہ وہ چاول کے دانہ کے برابر ہو چاہے لمبی ہو، یا پھر
چاہے کوئی فیشن ہو۔جب صحابہ میں ایسے تھے جن کی چھوٹی داڑھی تھی تو کسی کی لمبی داڑھی دیکھ کر
کہنا کہ اتنی ہونی چاہئے۔یہ شریعت سے معلوم نہیں ہوتا۔ہاں یہ معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی لمبی داڑھی تھی۔اگر کوئی لمبی داڑھی رکھتا ہے تو وہ اس بارے میں بھی آپ سے محبت
کا ثبوت دیتا ہے۔پس چاہئے داڑھی ایک جو کے برابر ہو یا دو جو کے، چاہے بالشت کے برابر

۳۵۸
داڑھی
ہو یہ اپنے اپنے ذوق پر منحصر ہے۔کسی کو اس میں دخل دینے کا اختیار نہیں۔اگر کوئی دخل دیتا ہے
تو وہ شریعت میں دخل انداز ہوتا ہے۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء کمپوز ڈایڈیشن۔صفی ۲۲۴)
اب بہت سے لوگ شکایتیں کرتے رہتے ہیں کہ ہمارے مبلغوں کی داڑھیاں چھوٹی ہوتی ہیں۔میں نے بھی یہ نقص دیکھا ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ حضرت علیؓ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان داڑھی چھوٹی
تھی۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام لمبی داڑھی رکھا کرتے تھے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
بھی لمبی داڑھی تھی۔اور میری داڑھی بھی لمبی ہے۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی بڑی
داڑھی تھی۔حضرت ابو بکر حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان کی بھی بڑی داڑھی تھی۔یہ مان لیا کہ حضرت علیؓ
کی چھوٹی داڑھی تھی مگر ممکن ہے اس کی وجہ ان کی کوئی بیماری ہو یا کوئی اور وجہ۔اور اگر یہ بات نہ بھی ہو
تب بھی کیوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نقل نہ کی جائے اور حضرت
علی کی نقل کی جائے۔بہر حال
داڑھیوں میں نقص ہے۔الفضل ۲۴ جنوری ۱۹۳۵ء صفحہ ۱۱۔خطبہ جمعہ فرمود ۱۱ جنوری ۱۹۳۵ء)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں داڑھی منڈانے کا رواج تھا مگر آپ نے مسلمانوں کو
داڑھی رکھنے کا حکم دیا۔اس کے آپ نے کوئی ایسے فوائد بیان نہیں کئے جو بظاہر نظر آتے ہوں بلکہ
صرف یہ فرمایا کہ دوسرے منڈاتے ہیں اس لئے تم رکھو۔اس کے علاوہ آپ نے کوئی ایسی بات نہیں
بیان فرمائی کہ ہم کہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس حکم کی پابندی اس زمانہ میں ضروری نہیں۔لیکن اس
کا ظاہری فائدہ یہ ہے کہ اس سے ایک مسلمان دوسرے کو دیکھتے ہی پہچان لیتا ہے۔گویا یہ بطور نشان
اور علامت کے ہے۔پھر اس کے علاوہ یہ فائدہ بھی ہے کہ ظاہری مشارکت قلبی اتحاد کی تقویت
کا موجب ہوتی ہے۔۔۔ایک دفعہ ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ کیا داڑھی میں اسلام ہے؟ میں نے کہا ہرگز نہیں مر محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں یقیناً اسلام ہے۔

۳۵۹
جو ایک دفعہ یہ سمجھ کر کہ میں جس کی اطاعت اختیار کر رہا ہوں وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے
آئندہ کے لئے عہد کر لیتا ہے کہ جو نیک بات یہ کہے گا اسے مانوں گا اور اطاعت کی اس روح کو
مدنظر رکھتے ہوئے سوائے ان صورتوں کے کہ گورنمنٹ کے کسی حکم یا نیم حکم سے داڑھی پر کوئی پابندی
عائد ہو جائے سب کو دارڑھی رکھنی چاہے ہاں اس صورت میں داڑھی نہ رکھنے کی اجازت ہوسکتی ہے
کیونکہ سرکاری ملازمتوں کے لحاظ سے بھی ہمیں جماعت کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہئے۔مگر یہ ایسی ہی
صورت ہے جیسے بیماری کی حالت میں شراب کا استعمال جائز ہے۔اس لئے اس حالت والے کو
چھوڑ کر باقی سب دوستوں کو داڑھی رکھنی چاہئے اور اپنے بچوں کی بھی نگرانی کرنی چاہئے کہ وہ
شعائر اسلامی کی پابندی کرنے والے ہوں اور اگر وہ نہ مانیں تو ان کا خرچ بند کر دیا جائے۔اسے کوئی
صحیح الدماغ انسان جبر نہیں کہہ سکتا۔الفضل ۹ / اکتوبر ۱۹۳۰ ء - جلد ۱۸ نمبر ۳۴ صفحه ۷،۶۔خطبه جمعه فرموده ۳ اکتوبر ۱۹۳۰ء)
سوال :۔انگریزی بال رکھنے چاہئیں یا نہیں ؟ میں نے کٹوا دیئے ہیں لیکن دل سخت بے چین ہے؟
جواب :۔ایسے بال رکھنے نا پسندیدہ ہیں۔ان باتوں میں رکھا کیا ہے کہ ان کے کاٹنے سے آپ
کا دل بے چین ہو گیا۔الفضل ۱۶ جولائی ۱۹۲۸ء۔جلد ۱۶ نمبر ۲ صفحہ ۵)
حافظ نور احمد صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں لکھا کہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی کے
تذکرۃ المہدی میں سرمنڈانے کو منافق کی نشانی بتلایا گیا ہے۔میں پہلے سر پر بال رکھا کرتا تھا مگر اب
منڈوا دیا ہے آیا پھر مثل سابق بال رکھ لوں یا منڈالوں؟
جواب :۔فرمایا۔وہاں سرمنڈانے سے مراد استرے سے منڈوانا ہے۔بال کتر و الینا نہیں۔با الفاظ راقم )
الفضل ۲۸ نومبر ۱۹۱۵ء۔جلد ۳ - نمبر ۶۵ صفحه۲)

۳۶۳
ذبیحہ اہل کتاب
ذبیحه اهل کتاب
ایسا جانور جو گردن پر تلوار مار کر مارا گیا ہو یا جو دم گھونٹ کر مارا گیا ہو کھانا جائز نہیں۔قرآن کریم
منع کرتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جب ولایت جانے والوں نے پوچھا تو آپ نے منع
فرمایا۔پس اسے استعمال نہ کریں۔ہاں اگر یہودی یا عیسائی گلے کی طرف سے ذبح کریں تو وہ بہر حال
جائز ہے خواہ تکبیر سے کریں یا نہ کریں۔آپ بسم اللہ کہہ کر اسے کھالیں۔یہودی ذبح کرنے میں
نہایت محتاط ہیں۔ان کے گوشت کو بے شک کھائیں لیکن مسیحی آجکل جھٹکہ کر کے یادم کھینچ کر مارتے
ہیں اس لئے بغیر تسلی ان کا گوشت نہ کھائیں۔ان کا پکا ہوا کھانا جائز ہے مچھلی کا گوشت جائز ہے۔شکار
کا جو بندوق سے ہو گوشت جائز ہے۔کسی مسیحی کے ساتھ ایک ہی برتن میں کھانا پڑے تب بھی جائز ہے۔انسان ناپاک نہیں ہاں ہر ایک ناپاک چیز سے ناپاک ہو جاتا ہے۔عورتوں کو ہاتھ لگانا منع ہے۔احسن طریق سے پہلے لوگوں کو بتا دیں۔الفضل ۱۴ ستمبر ۱۹۱۵ء۔جلد ۳۔نمبر ۳۶ صفحه ۵،۴)
سوال :۔ایک فوجی نوجوان نے عرض کیا کہ ڈبوں میں جو گوشت آتا ہے اس کے کھانے کے متعلق
حضور کا کیا ارشاد ہے؟
جواب :۔فرمایا۔ولایت سے ڈبوں میں آنے والا گوشت تو جھٹکہ کا گوشت ہوتا ہے وہ نہیں کھانا
چاہئے۔لیکن ہندوستان میں جو گوشت خشک کر کے ڈبوں میں بند کیا جاتا ہے اس کے متعلق جہاں تک
ہمیں معلوم ہے ذبیحہ کا گوشت ہوتا ہے وہ کھا لینا چاہئے۔(الفضل ۱/۸ اکتوبر ۱۹۶۰ء صفحه۳ ) ( الفضل ۱۵ جون ۱۹۴۶ء - جلد ۳۴ نمبر ۱۳۹)
ذبح کا اصل اسلامی طریق یہ ہے کہ ایک مسلمان
اللہ تعالیٰ کا نام لے
کر چھری یا کسی اور تیز دھار آلہ
سے جانور کی گردن کی شاہ رگ اور نرخرہ کاٹ دے اور اُس سے اچھی طرح خون بہہ جائے یا اونٹ کی
گردن میں نیزہ مار کر نحر کرے۔پس اصل حکم یہ ہے کہ مسلمان عام حالت میں ایسے ہی گوشت کو

·

آج 10 میں سے 10 باقی