(حصہ دوم)

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 3

۲۱۰
نکاح
کو شادی کا ضروری جزو قرار دیا ہے۔اسے اسلامی اصطلاح میں مہر کہتے ہیں۔اس کی غرض یہ
ہے کہ عورت کی ایک علیحدہ جائیداد بھی رہے تا کہ وہ اپنی حیثیت کو قائم رکھ سکے اور اپنے طور پر
صدقہ دے سکے یا صلہ رحمی کر سکے۔گویا مہر کے ذریعہ سے پہلے دن سے ہی مرد سے یہ اقرار کرالیا
جاتا ہے کہ عورت اس امر کی حقدار ہے کہ اپنی الگ جائیداد بنائے اور خاوند کو اس کے مال پر کوئی
تصرف نہیں ہوگا۔پھر عورت کا یہ حق مقرر کیا ہے کہ خاوند عورت کو بلا کسی کھلی کھلی بدی کے سزا نہیں
دے سکتا اور اگر سزا دینی ہو تو اس کے لئے پہلے ضروری ہوگا کہ محلہ کے چار واقف مردو عورت کو گواہ
بنا کر ان سے شہادت لے کہ عورت واقعی میں خلاف اخلاق افعال کی مرتکب ہوئی ہے۔اس صورت
میں بے شک سزا دے سکتا ہے مگر وہ سزا تدریجی ہوگی۔چنانچہ فرمایا: - والتـي تـخــافـون الآيــه
(سوره نساء : ۳۵، ۳۶) یعنی پہلے وعظ۔اگر وہ اس سے متاثر نہ ہو تو کچھ عرصہ کے لئے اس سے
علیحدہ دوسرے کمرے میں سونا۔اگر اس کا اثر بھی عورت پر نہ ہو تو گواہوں کی گواہی کے بعد بدنی
وجہ سے
سزا کا دینا جس کے لئے شرط ہے کہ ہڈی پر چوٹ نہ لگے اور نہ اس مارکا نشان پڑے۔اور یہ بھی شرط ہے کہ یہ سزا صرف فحش کی وجہ سے دی جاتی ہے نہ کہ گھر کے کام وغیرہ کے نقصان کی
سے قطع تعلق کی صورت میں حکم ہے کہ وہ چار ماہ سے زیادہ کا نہیں ہوسکتا۔اگر چار ماہ سے زیادہ
کوئی خاوند اپنی بیوی سے الگ رہے تو اسے قانون مجبور کرے گا کہ عورت کے حقوق ادا کرے اور خرچ
کی ادائیگی سے تو وہ ایک دن کے لئے بھی انکار نہیں کر سکتا۔مرد پر فرض ہے کہ عورت کے کھانے پہننے
اور مکان کی ضروریات کو مہیا کرے خواہ عورت مالدار اور مرد غریب ہی کیوں نہ ہو۔انوار العلوم جلد ۸ ، احمدیت یعنی حقیقی اسلام - صفحه ۲۷۲)
مهرمعاف کرانا
یوں تو عورت اپنے خاوند کو بھی مہر کا روپیہ دے سکتی ہے لیکن یہ نہیں کہ خاوند مہر ادا کئے بغیر ہی لینے
کا اقرار کرا لے۔اس طرح صورت بجھتی ہے مہر پہلے کون سا مجھے ملا ہوا ہے صرف زبانی بات ہے اس کا

۲۱۱
نکاح
معاف نہ کرنا کچھ فائدہ نہیں دے سکتا۔اس لئے کہ دیتی ہے میں نے معاف کیا۔ورنہ اگر اُسے دے
دیا جائے اور وہ اس کے مصارف جانتی ہو تو پھر معاف کرالینا اتنا آسان نہ ہو۔حضرت عمر اور دیگر ائمہ کہار اور بزرگوں کا فیصلہ تو یہ ہے کہ کم از کم سال کے بعد عورت اپنا مہر اپنے
خاوند کو دے سکتی ہے یعنی مہر وصول کرنے کے بعد ایک سال تک وہ اپنے پاس رکھے اور پھر اگر چاہے تو
خاوند کو دے دے۔( مصباح ماہ جون ۱۹۴۱ء - الازھار لذوات الخمار صفحہ ۱۵۹۔ایڈیشن دوئم )
مهر ضرور ادا کرنا چاھئے
حکیم فضل دین صاحب جو ہمارے سلسلہ میں السابقون الاولون میں سے ہوئے ہیں ان کی
دو بیویاں تھیں۔ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا مہر شرعی حکم ہے اور ضر ور عورتوں کو
دینا چاہئے۔اس پر حکیم صاحب نے کہا میری بیبیوں نے مجھے معاف کر دیا ہوا ہے۔حضرت
صاحب نے فرمایا کیا آپ نے ان کے ہاتھ میں رکھ کر معاف کرایا تھا؟ کہنے لگے نہیں۔حضور
یونہی کہا تھا اور انہوں نے معاف کر دیا۔حضرت صاحب نے فرمایا پہلے آپ ان کی جھولی میں
ڈالیں پھر ان سے معاف کرائیں (یہ بھی ادنیٰ درجہ ہے۔اصل بات یہی ہے کہ مال عورت کے
پاس کم از کم ایک سال رہنا چاہئے اور پھر اس عرصہ کے بعد اگر وہ معاف کرے تو درست ہے )
ان کی بیویوں
کا مہر پانچ پانچ سور روپیہ تھا۔حکیم صاحب نے کہیں سے قرض لے کر پانچ پانچ
سور و پیران کو دے دیا اور کہنے لگے تمہیں یاد ہے تم نے اپنا مہر مجھے معاف کیا ہوا ہے۔سواب مجھے
یہ واپس دے دو۔اس پر انہوں نے کہا اس وقت ہمیں کیا معلوم تھا کہ آپ نے دے دینا ہے۔اس وجہ
سے
کہ دیا تھا کہ معاف کیا ، اب ہم نہیں دیں گی۔حکیم صاحب نے آکر یہ واقعہ حضرت صاحب کو سنایا
کہ میں نے اس خیال سے کہ روپیہ مجھے واپس مل جائے گا ایک ہزار روپیہ قرض لے کر مہر دیا تھا مگر

۲۱۲
نکاح
روپیہ لے کر انہوں نے معاف کرنے سے انکار کر دیا۔حضرت صاحب یہ سن کر بہت ہنسے اور فرمانے
لگے درست بات یہی ہے کہ پہلے عورت کو مہر ادا کیا جائے اور کچھ عرصہ کے بعد وہ معاف کرنا چاہے
تو کر دے ورنہ دیئے بغیر معاف کرانے کی صورت میں تو مفت کرم داشتن“ والی بات ہوتی ہے۔پس
عورتوں سے معاف کرانے سے پہلے ان کو مہر دیا جانا ضروری ہے۔( مصباح جون ۱۹۴۱ء۔الازھار لذوات الخمار صفحہ ۱۶۰۔ایڈیشن دوئم )
ایک مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریر فرمایا:۔میں فیصلہ کرتا ہوں کہ مہر سالم پانچ سو روپیہ مدعیہ کو دلایا جائے کیونکہ شریعت کی رو سے عورت کا
حق ہے اور بسا اوقات اس کی معافی بھی قابل تسلیم نہیں کیونکہ اس کی ایک رنگ ماتحت حالت اس کی
معافی کی وقعت کو اصول شرعیہ کے رو سے بہت کچھ گرادیتی ہے اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ
ہے۔پس قبل از ادائیگی مہر معافی کوئی حقیقت نہیں رکھتی خصوصا جبکہ ہمارے ملک میں عورتوں میں یہ
عام خیال ہو کہ مہر صرف نام کا ہوتا ہے بلکہ بعض اس کی وصولی کو بہتک خیال کرتی ہیں۔(فائل فیصلہ جات نمبرا۔صفحہ ۴۶۔دارالقضاء، ربوہ)
دونوں فریق پیش ہوئے۔مدعیہ کے وکیل کا مطالبہ ہے کہ پورا مہر دیا جاوے۔مدعاعلیہ کہتا ہے کہ
بالکل نہ دیا جائے۔مدعیہ کی طرف سے قدوری کا ایک حوالہ پیش کیا گیا ہے کہ عنین ہونے کی صورت
میں جب اختلاف کیا جاوے تو مہر سارا دلایا جانا چاہئے۔مگر اس کے ساتھ فقہاء کی طرف سے دلیل
نہیں دی گئی جس کا شرعی اصول پر جواز نہ کیا جاسکے۔اس لئے اس فتوی کی حقیقت محض ایک رائے کی
ہے۔اس سے زیادہ نہیں اور شریعت کی نص پر کسی انسان کی رائے کا اثر نہیں پڑسکتا۔اس لئے میں
فیصلہ کرتا ہوں کہ لڑکی کو صرف نصف مہر دلایا جاوے کیونکہ جس بناء پر اس نے طلاق حاصل کی ہے وہ
بتاتی ہے کہ خاوند کے ساتھ اس کا تعلق مائل نہیں ہوا۔(فائل فیصلہ جات نمبر ۲۔صفحہ ۴۹۔دارالقضاء، ربوہ )

۲۱۳
نکاح
میں اس امر کو تسلیم کرتا ہوں کہ اگر عورت مرد پر حنین کا الزام لگائے تو مرد کا بھی حق ہے کہ وہ عورت
کا معائنہ کروائے کہ وہ باکرہ ہے یا نہیں۔(فائل فیصلہ جات نمبر ۲ - صفحه ۵۲ - دار القضاء، ربوہ )
عورت مھر کی رقم اپنے ماں باپ
اور خاوند کودے سکتی ھے
اگر عورت کو مہر مل جائے اور اس پر چار پانچ سال ہو گئے ہوں یا کم از کم ایک سال تک اس
کے پاس رو پیدرہ چکا ہو تو پھر اگر وہ اسے اپنے خاوند یا ماں باپ کو دے دے تو میں کہوں گا درست
ہے اور پسندیدہ۔اگر کسی عورت کا مہر ایک ہزار ہو اور اُسے خاوند ایک لاکھ اپنی طرف سے دے دے
تو میں کہتا ہوں وہ عورت اگر گھر بار کی ضروریات اور حالات سے واقف ہونے کے بعد ایک لاکھ
ایک ہزار روپیہ بھی ماں باپ کو دے دے تو میں کہوں گا اس نے بہت اچھا کیا۔لیکن اگر ماں باپ
شادی کے وقت ہی لیتے ہیں تو یہ بردہ فروشی ہے جو گناہ ہے۔لیکن جو عورت شادی کے بعد ماں باپ
کی مدد کرے گی اور اپنی ضروریات کو سمجھتے ہوئے مہر کی رقم ہی نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ ماں باپ کو
دے گی وہ خدا تعالیٰ کی مقبول ہوگی ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی مقبول ہوگی اور ماں باپ کی
خدمت کا نیک نمونہ پیش کرے گی۔مصباح جون ۱۹۴۱ء۔الازھار لذوات الخمار صفحہ ۱۶۱۔ایڈیشن دوئم )
شادی بیاہ کی رسومات
سوال :۔جو مستورات دلہن کو پہلی دفعہ دیکھنے آتی ہیں وہ کچھ نہ کچھ مٹھائی ضرور لایا کرتی ہیں۔خالی
ہاتھ آنا پسند نہیں کرتیں۔آیا یہ جائز ہے یا کہ اس دستور کو روکا جائے؟

۲۱۴
نکاح
جواب :۔ایک فضول رسم ہے نہ حرام کہہ سکتے ہیں نہ حلال۔سوال :۔یہ عورتیں جب پہلی ملاقات کے لئے آتی ہیں تو واپس جاتے وقت ان کو کچھ پتاشے
وغیرہ دیئے جاتے جایا کرتے ہیں۔اس متعلق کیا حکم ہے؟
جواب :۔یہ بھی رسم ہے۔ایسی سب باتیں حتی المقدور روکنی چاہیں۔سوال :۔دلہن کے گھر پہنچنے کی تقریب پر کیا مٹھائی احباب میں تقسیم کر دینی جائز ہے یا کہ صرف
دعوت ولیمہ پر کفایت کی جائے ؟
جواب :۔صرف ولیمہ۔سوال :۔دلہن کے آنے پر کیا مستورات جمع ہو کر کچھ شعر واشعار وغیرہ پڑھ کر خوشی منالیں؟
جواب:۔بے شک۔بے حیائی کی بات نہ ہو۔سوال:۔لڑکے کے بیاہ پر ایک دستور ہوتا ہے کہ دولہا کی بہنیں پھوپھیاں یا تو دلہن کے لئے
پار جات اور زیور بنا کر لاتی ہیں اور اس سے ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ ہم کو اس سے بڑھ کر واپس کیا
جائے یا یوں بھی رواج ہوتا ہے کہ ان کو ایسے موقعوں پر کچھ کپڑے اور زیورات بنوا دیئے جائیں۔اس
کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب : یہ بھی بدعت ہے۔روکنا مناسب ہے۔الفضل ۳ رمئی ۱۹۱۵ء - جلد ۲۔نمبر ۱۳۵)
اب مسلمانوں نے شریعت اسلام کو چھوڑ کر ہندوؤں کی رسمیں اختیار کر لی ہیں۔بیاہ شادیوں میں انہی
کی طرح تیل لگایا جاتا ہے۔گانا باندھا جاتا ہے اور اسی طرح کی اور کئی فتیح رسمیں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ہمارے بعض احمد یوں میں بھی ابھی تک رسمیں چلی آئی ہیں۔مجھے بچپن سے رسموں سے نفرت ہے۔اس لئے دل جلتا ہے اور چاہتا ہوں کہ سختی سے روکوں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات یاد آجاتی
ہے کہ نئے نئے مسلمان ہونے والوں کا بھی ایک حد تک لحاظ رکھنا چاہئے۔الفضل ، ار جولائی ۱۹۱۴ء۔جلد ۲ نمبر، اصفحه ۵)

۲۱۵
نکاح
سوال :۔تاریخ شادی سے چند دن پہلے لڑکے یا لڑکی کی مایاں کرتے ہیں۔کیا یہ رسم جائز ہے؟
جواب :۔اگر لڑ کی کی مالش وغیرہ مراد ہے تو ہر ایک طریق جس سے اس کی شکل وصورت میں
درستی ہو جائز ہے اور اگر بے وجہ کچھ کرنا بطور رسم مراد ہے تو درست نہیں۔الفضل ۵ را گست ۱۹۱۵ء۔جلد ۳ نمبر ۱۹ صفحه۲)
سوال ہوا لبعض جوڑے نکاح پڑھوانا چاہتے ہیں اور روا جا کلمہ بھی پڑھ لیتے ہیں ایسے نکاح کا
کیا حکم ہے؟
فرمایا:۔یہ سیاسی نکاح ہے۔حسب رواج ایجاب و قبول کرا دیا کریں۔شرعی نکاح یہ نہیں ہے۔باقی کوشش کریں کہ ایسے لوگ مسلمان ہو جاویں۔اگر مسلمان ان کو اپنے قبضہ میں نہ لیں گے تو عیسائی
اور آریہ لے جائیں گے۔الفضل ۴ رمئی ۱۹۲۲ء جلد ۹ نمبر ۶ ۸ صفحه ۶)
نکاح شغار۔وٹے سٹے کی شادی
اسلام نے اس قسم کی شادی کو نا پسند کیا ہے کہ ایک شخص اپنی لڑکی دوسرے شخص کے لڑکے کو اس
شرط پر دے کہ اس کے بدلہ میں وہ بھی اپنی لڑکی اس کے لڑکے کو دے۔لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر طرفین کے فیصلے الگ الگ اوقات میں ہوئے ہوں اور ایک دوسرے
کولڑ کی دینے کی شرط پر نہ ہوئے ہوں تو کوئی حرج نہیں۔( خطبات محمود جلد۳، صفحه ۲۸)
ملک کا رواج ہے کہ لڑکی تب دیتے ہیں کہ جب کوئی ان کے لڑکے یا رشتہ دار کا بھی بندوبست
کرے۔ایسا باپ جولڑکی کے فوائد کو نظر انداز کر دیتا ہے اور اپنے فوائد کو مقدم کرتا ہے وہ سخت بُرا کام
کرتا ہے۔اس قسم کے رشتوں کو بقا کہتے ہیں اور یہ شریعت میں ناجائز ہے۔یہ جائز ہے کہ ایک جگہ

۲۱۶
نکاح
کسی کی لڑکی بیاہی ہو اور پھر لڑکی والوں کے ہاں لڑکے والوں کی لڑکی کا رشتہ ہو جائے۔مگر مقرر کر کے
رشتہ داری کرنا نا جائز ہے اور اپنے وکالت نامہ کا غلط استعمال ہے اور ابھی تک ہماری جماعت میں
سے۔یہ بھی نہیں گیا جب تک لوگ اس فرض کو نہ پہچانیں گے ہم اپنے وکالت نامہ کو خراب نہیں کریں
گے۔تب تک یہ رسم نہیں مٹ سکتی۔( خطبات محمود جلد۳، صفحه ۱۴۴)
جهیز اور مطالبه جهیز
شادی کے موقعہ پر بیوی کے لئے کپڑے وغیرہ دینا سنت ہے لیکن اگر کوئی لڑکی والا یہ شرط کرے
کہ اتنے کپڑے دو اور اتنا زیور لاؤ تو یہ بھی ناجائز ہے۔اس کے سوا اگر کوئی بھی شرط کی جائے تو وہ
نا جائز ہے اور وہ نکاح نکاح نہیں رہے گا بلکہ حرام ہو جائے گا۔کیونکہ شریعت نے نکاح کے لئے صرف
مہر کو ہی ضروری قرار دیا ہے اور جو شخص اس کے علاوہ شرائط پیش کرتا ہے وہ گویائی شریعت بناتا ہے۔الفضل ۱۲ جون ۱۹۶۰ء جلد ۹ نمبر ۱۳۲ صفحه ۴ )
جس چیز کو شریعت نے مقرر کیا ہے وہ یہی ہے کہ مرد عورت کو کچھ دے۔عورت اپنے ساتھ کچھ
لائے یہ ضروری نہیں اور اگر کوئی اس کے لئے مجبور کرتا ہے تو وہ سخت غلطی کرتا ہے۔ہاں اگر اس کے
والدین اپنی خوشی سے کچھ دیتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن یہ ضروری نہیں۔الفضل ۱۸ راپریل ۱۹۳۰ء جلد ۱۷ نمبر ۱ ۸ صفحه ۶)
جهیز اور زیور کا مطالبہ اوراس کی نمائش
نکاح کے لئے کسی روپیہ کی ضرورت نہیں۔مہر عورت کا حق ہے جو مرد کی حیثیت پر ہے۔وہ
بہر حال دینا ہے۔باقی جو یہ سوال لڑکی والوں کی طرف سے لڑکے والوں سے ہوتا ہے کہ کیا زیور کپڑا
دو گے۔اور اسی طرح لڑکے والوں کی طرف سے یہ کہ کیا لڑکی کو دو گے بہت تباہی بخش اور ذلیل طریق

۲۱۷
نکاح
ہے۔اس طریق نے مسلمانوں کی جائیدادوں کو تباہ کر دیا اور کہتے ہیں کہ ناک نہیں رہتی۔لوگ پوچھتے
ہیں لڑکی کیا لائی اور اسی طرح لڑکے والوں کی طرف سے کچھ نہ ہو تو لڑکی والے کہتے ہیں ہماری ناک
کٹتی ہے چونکہ اس طریق سے تباہی آتی ہے اس سے جماعت کو بچنا چاہئے۔اور بجائے بڑے جہیزوں
والی لڑکی اور بڑے زیور لانے والوں لڑکوں کے دیکھنا چاہئے کہ لڑکی جو گھر آئی ہے وہ مسلمان ہے
اور لڑکا مسلمان ہے ورنہ بڑے بڑے زیور تباہی اور بربادی کا باعث ہو جاتے ہیں اور اس سے خاندان
تباہ ہو جاتے ہیں اور دین بھی ضائع ہو جاتا ہے اور لوگ سود میں مبتلا ہوکر جائیدادوں کو کھو دیتے ہیں
اور اس کی ایک جڑ ہے وہ یہ کہ لوگوں میں رواج ہے کہ جہیز وغیرہ دکھاتے ہیں اس رسم کو چھوڑ نا چاہئے۔الفضل ۱۷ فروری ۱۹۲۱ء صفحہ ۶ - خطبات محمود جلد ۳ نمبر ۸۵ صفحه ۸۵)
جهیز کی نمائش
لڑکیاں جب اپنی سہیلیوں کے جہیز وغیرہ کو دیکھتی ہیں تو پھر وہ اپنے والدین سے ایسی ہی اشیاء لینا
چاہتی ہیں اور اس طرح کی نمائش گویا جذبات کو صدمہ پہنچانے والی چیزیں بن جاتی ہیں جو کچھ بھی دیا
جائے بکسوں میں بند کر کے دیا جائے۔( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۲ صفحه ۲۴)
لوگوں میں رواج ہے کہ جہیز وغیرہ دکھاتے ہیں۔اس رسم کو چھوڑ نا چاہئے۔جب لوگ
دکھاتے ہیں تو دوسرے پوچھتے ہیں۔جب دکھانے کی رسم بند ہوگی تو لوگ پوچھنے سے بھی ہٹ جائیں
گے۔ہمیشہ اس بات پر جانب ینکی نظر ہونی چاہئے کہ ہمارے دین پر ، ہمارے اخلاق پر اس معاملہ
کا کیا اثر پڑے گا۔الفضل ۷ار فروری ۱۹۲۱ء)
مجھے افسوس ہے کہ ہماری جماعت کے لوگوں نے اگر بعض رسمیں مٹائی ہیں تو دوسری شکل میں
بعض اختیار بھی کر لی ہیں۔نکاحوں کے موقع پر پہلے تو گھروں میں فیصلہ کر لیا جاتا ہے کہ اتنے

۲۱۸
نکاح
زیور اور کپڑے لئے جائیں گے۔پھر آہستہ آہستہ ایسی شرائط تحریروں میں آنے لگیں۔پھر میرے
سامنے بھی پیش ہونے لگیں۔شریعت نے صرف مہر مقرر کیا ہے اس کے علاوہ لڑکی والوں کی طرف سے زیور اور کپڑے کا
مطالبہ ہونا بے حیائی ہے اور لڑکی بیچنے کے سوا اس کے اور کوئی معنے میری سمجھ میں نہیں آتے۔یہ تو خاوند کا
کام ہے کہ اپنی بیوی کے لئے جو تحائف مناسب سمجھے لائے اسے مجبور کر کے تحائف لینا ایسا ہی ہے
جیسے کوئی کسی کوگردن سے پکڑے اور اس کے منہ پر مکا مار کر کہے مجھے چومو۔وہ بھی کوئی پیار ہے جو مارکر
کرایا جائے۔اسی طرح وہ کیا تحفہ ہے جو مجبور کر کے اور یہ کہہ کر کہ اگر یہ چیزیں نہ دو گے تو لڑکی نہیں
دی جائے گی ، وصول کیا جائے گا۔یہ تحفے نہیں بلکہ جرمانہ ہوگا۔جس سے محبت نہیں بڑھ سکتی بلکہ
رنجیدگی پیدا ہوگی۔میں آئندہ کے لئے اعلان کرتا ہوں کہ اگر مجھے علم ہو گیا کہ کسی نکاح کے لئے زیور اور کپڑے
وغیرہ کی شرائط لگائی گئی ہیں یا لڑکی والوں نے ایسی تحریک بھی کی ہے تو ایسے نکاح کا اعلان میں نہیں
کروں گا۔اگر تم نے واقعہ میں اسلام قبول کیا ہے اور اپنی اصلاح کرنا چاہتے ہوتو اصلاح کی صحیح
صورت اختیار کرو۔ایک طرف سے غلاظت پونچھ کر دوسری طرف لگا لینا صفائی نہیں۔(خطبات محمود جلد ۳، صفحه ۳۰۰، ۳۰۱)
اس زمانہ میں زیادہ تر شادی بیاہ کے موقعہ پر لوگ اپنی ناک رکھنے کے لئے زیورات وغیرہ پر
طاقت سے زیادہ روپیہ خرچ کر دیتے ہیں جو انجام کار ان کے لئے کسی خوشی کا موجب نہیں ہوتا۔کیونکہ
انہیں دوسروں سے قرض لینا پڑتا ہے جس کی ادائیگی انہیں مشکلات میں مبتلا کر دیتی ہے اگر کسی کے
پاس وافر روپیہ موجود ہو تو اس کے لئے شادی پر مناسب حد تک خرچ کرنا منع نہیں لیکن جس کے پاس
نقد روپیہ موجود نہیں وہ اگر ناک رکھنے کے لئے قرض لے کر روپیہ خرچ کرے گا تو اس کا یہ فعل اسراف
میں شامل ہوگا۔مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اسراف کی شکلیں ہمیشہ بدلتی رہتی ہیں۔مثلاً ایک شخص کی
آمد دو چار ہزار روپیہ ماہوار ہے اور وہ پندرہ بیس روپے گز کا کپڑا پہنتا ہے یا پانچ سات سوٹ تیار کرا
لیتا ہے تو اس کے مالی حالات کے مطابق اسے ہم اسراف نہیں کہیں گے لیکن اگر خدانخواستہ اس کے

۲۱۹
نکاح
بیوی بچے بیمار ہو جائیں اور وہ ایسے ڈاکٹروں سے علاج کروائے جو قیمتی ادویات استعمال کروائیں
اور ہزار میں سے پانچ سات سو روپیہ اس کا دواؤں پر ہی خرچ ہو جائے اور اس کے باوجود وہ اپنے
کھانے پینے اور پہنے کے اخراجات میں کوئی کمی نہ کرے تو پھر اس کا یہی فعل اسراف بن جائے گا
حالانکہ عام حالات میں یہ اسراف میں شامل نہیں تھا۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ الفرقان صفحه ۵۷۱)
جهیز اوربری کی رسومات
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نہ صرف جہیز بلکہ بری بھی بُری چیز ہے۔اپنی استطاعت کے مطابق جہیز
دینا تو پھر بھی ثابت ہے لیکن بری کا اس رنگ میں جیسے کہ اب رواج ہے مجھے اب تک کوئی حوالہ نہیں ملا
لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ جہیز بھی اگر کوئی دے سکے تو نہ دے۔ایسے موقعوں پر ہمارے لئے سنت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا طرز عمل ہے۔الازهار لذوات الخمار صفحه ۲۴۸)
اصل بات یہ ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق اگر کوئی دیتا ہے تو اچھی بات ہے لیکن جو شخص
معمولی چیزیں بھی دینے کی استطاعت نہیں رکھتا اور پھر زیر بار ہوکر ایسا کرتا ہے تو شریعت اُسے ضرور
پکڑے گی چونکہ اس نے اسراف سے کام لیا حالانکہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے اسراف تبذیر سے منع
فرمایا ہے۔لیکن اگر کوئی اپنی طاقت اور خوشی کے مطابق اس سے بہت زیادہ بھی دے دیتا ہے تو اس
میں مضائقہ نہیں۔اگر آج ایک شخص اس قدر حیثیت رکھتا ہے کہ وہ لڑکی کو دس ہزار روپیہ دے سکتا ہے
تو بے شک دے۔اگر اسکے بعد اس کی حالت انقلاب دہر کے باعث ایسی ہو جائے کہ دوسری لڑکی
کو کچھ بھی نہ دے سکے تو اس میں اس پر کوئی الزام نہیں آسکتا کیونکہ پہلی کو دیتے وقت اس کی نیت یہی
تھی کہ سب کو دے لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔(مصباح ۱۵ مئی ۱۹۳۰ ء - الازهار لذوات الخمار صفحه ۲۴۹ ،۲۵۰۔ایڈیشن دوئم )

۲۲۰
نکاح
اعلان نکاح بذریعه دف
اعلان نکاح کے لئے دف جائز ہے مگر آج دنیا ترقی کر گئی ہے۔اور اس کو لوگ پسند نہیں کرتے
ہیں اور جن باجوں کو لوگ پسند کرتے ہیں وہ جائز نہیں۔اس لئے قدرت نے ہم سے یہ بھی چھڑوا
دیا۔اس کی بھی ضرورت نہیں رہی کیونکہ دف سے غرض اعلان تھا اور اعلان کا ذریعہ دف سے بھی بہت
اعلیٰ درجہ کا نکل آیا جو اخبار ہے کہ اس میں اعلان ہو جاتا ہے۔دف سے جو غرض تھی وہ دوسری صورت
میں بطو راحسن پوری ہوگئی۔( خطبات محمود جلد۳، صفحه ۹۴)
ایک صاحب نے لکھا کہ نکاح کے موقع پر انگریزی با جا اعلان بالدف کا قائم مقام ہوسکتا
ہے یا نہیں؟
حضور نے فرمایا:۔اعلان بالدف بالکل جائز ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ آیا آج کل اس ذریعہ سے
زیادہ پختہ ذریعہ اعلان کا موجود ہے یا نہیں۔اگر موجود ہو تو اس کی کیا ضرورت ہے۔لیکن اگر کوئی
کرتا ہے تو وہ گنہگار نہیں۔الفضل ۷ راگست ۱۹۲۳ء جلد نمبر ۹ صفحه ۶)
شادی کے موقع پر گانا، گھڑا بجاناوغیرہ
شادی بیاہ کے موقع پر شریعت کی روسے گانا جائز ہے۔مگروہ گانا ایسا ہی ہونا چاہئے جو یا تو مذہبی ہو
اور یا پھر بالکل بے ضرر ہو مثلاً شادی بیاہ کے موقع پر عام گانے جو مذاق کے رنگ میں گائے جاتے ہیں
اور جو بالکل بے ضرر ہوتے ہیں ان میں کوئی حرج نہیں ہوتا کیونکہ وہ محض دل کو خوش کرنے کے لئے
گائے جاتے ہیں ان کا اخلاق پر کوئی برا اثر نہیں ہوتا۔ایک دوست نے سوال کیا کہ شادی کے موقع پر عورتیں بعض دفعہ گھڑا بجاتی ہیں اس کے متعلق

حضور کا کیا ارشاد ہے؟
۲۲۱
نکاح
حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا :۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں تو صرف دف بجائی جاتی تھی۔گھڑا بجانے کے متعلق مجھے کوئی ذاتی واقفیت نہیں لیکن
میر ناصر نواب صاحب چونکہ وہابی تھے اس لئے گھڑا بجانا وہ بہت برا سمجھتے تھے۔حدیثوں میں صرف
دف کا ذکر آتا ہے۔الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۴۵ ء - جلد ۳۳ نمبر ۱۸ صفحه ۴ )
سوال :۔ایک شخص نے حضرت صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ ہمارے ملک میں عورتیں
ایسے گیت گاتی ہیں جن میں صرف دولہا دلہن کی باتیں ہوتی ہیں، ان کے متعلق کیا ارشاد ہے؟
جواب :۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔شادی کے موقع پر کوئی گیت گا لیں تو گناہ نہیں بشرطیکہ
اس میں فحش اور لغو بکواس نہ ہو اور بے حیائی سے نہ گایا جائے۔الفضل ۲۰ جولائی ۱۹۱۵ء۔جلد ۳ - نمبر ۱۲ صفحه ۲)
حکم ہے کہ تقویٰ سے کام لومگر سنا ہے کہ لوگ خصوصاً عورتیں اس موقع پر گالیاں دیتی ہیں اور مخش
گیت گاتی ہیں جس سے دل پر زنگ لگتا ہے۔( الفضل ۷ار فروری ۱۹۲۱ء)
شادی کے موقع پرفلمی گانے
یہ بھی ایک عیب ہوتا ہے کہ لوگوں کو ایک رونی جماعت بنادیا جائے اور حسن مذاق کا کوئی رنگ ان
میں دکھائی نہ دے۔لیکن جہاں اس قسم کے ہلکے مذاق اور پاکیزہ گانوں میں کوئی حرج نہیں وہاں اس
گند کی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ فلمی گانے جو نہایت ہی گندے اور غلیظ اور فطرت انسانی کومسخ
کر دینے والے ہوتے ہیں وہ شادی بیاہ کے موقع پر گائے جائیں اور چوڑھیاں اور میراثنہیں نچوائی

·

آج 10 میں سے 10 باقی