(حصہ دوم)
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 4
۲۲۲
نکاح
جائیں۔یہ ایک بھاری نقص ہے جس کو روکنا بہت ضروری ہے۔فلمی گانے اور ناچ کی رپورٹ پر حضور نے فرمایا :۔الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۴۵ء جلد ۳۳ نمبر ۱۸ صفحه ۳)
جو دوست یہاں بیٹھے ہیں جب اپنے اپنے گھروں میں جائیں تو اپنے بیوی بچوں کو اچھی طرح
سے سمجھا دیں کہ اگر آئندہ کسی گھر میں ایسا طریق اختیار کیا گیا تو جماعت کے مردوں اور عورتوں کو یہ
ہدایت کر دی جائے گی کہ وہ ایسے لوگوں کی شادیوں میں شامل نہ ہوا کریں۔آخر سوائے اس کے اس
گند کو دور کرنے کا اور کیا علاج ہو سکتا ہے کہ اعلان کر دیا جائے کہ ان لوگوں کی شادیوں میں ہماری
جماعت کا کوئی فرد شامل نہ ہو۔وہ میراثیوں اور چوڑھیوں کو بلا لیں اور یا پھرایکٹرسوں کو بلالیں کیونکہ
ایسے لوگوں کے گھروں میں وہی جاسکتی ہیں کوئی اور نہیں جاسکتا۔الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۴۵ء جلد ۳۳ نمبر ۱۸ صفحه ۳۔رجسٹر اصلاح وارشاد ۴۴-۵-۱۲)
مهندی
شادی کے موقع پر مہندی اور اس کے ساتھ متعلقہ رسوم جو رائج ہیں ہمارے نزدیک غیر اسلامی
ہیں۔ہماری جماعت کو اس سے بچنا چاہئے۔رخصتانہ کا طریق:۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء)
یہ بات دونوں طرح ثابت ہے۔لڑکے والے بھی جا کر لڑکی کو لے آتے ہیں اور ایسا بھی ثابت
ہے کہ جو لڑکی والے لڑکے کے گھر لڑکی پہنچا دیتے ہیں بلکہ میرا مطالعہ تو یہ ہے کہ کثرت سے اس کی
مثالیں ملتی ہیں کہ خود لڑکی والے لڑکے والوں کے گھر لڑکی لے آئے۔الفضل ۱۸ را پریل ۱۹۳۰ء جلد ۱۷ نمبر۲ ۸ صفحه ۶)
۲۲۳
نکاح
سهرا
سہرا کے بارہ میں جب حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایہ واللہ تعالیٰ بنصر ودالعزیز سے پو چھا گیا تو آپ
نے فرمایا:۔سہرے کا طریق بدعت ہے۔“
الفضل ۴ جنوری ۱۹۴۶ء جلد ۴ ۳ نمبر ۴ صفه ۲ )
سوال :۔شادی کے موقع پر دولہا کو سہرا باندھنا کیسا ہے؟
جواب:۔فرمایا۔لغویت ہے۔انسان کو گھوڑا بنانے والی بات ہے۔دراصل یہ رسم ہندوؤں سے
مسلمانوں میں آئی ہے۔اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔(رسالہ بدرسوم کے خلاف جہاد شائع کردہ اصلاح وارشاد صفحه ۱۴)
( الفضل ۲۰/۴/۱۹۴۶ )
ولیمه
ولیمہ اپنی استطاعت کے مطابق کرنا چاہیے۔سویق (ستو) اور ثرید سے بھی ولیمہ ہو گیا ہے۔الفضل مئی ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۳۶)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بڑے سے بڑا ولیمہ بھی اتنا ہوا ہو گا جتنے ہمارے ہاں
چھوٹے ہوتے ہیں۔حالانکہ ولیمہ پر دس پندرہ دوستوں کو بلا لینا کافی ہوتا ہے یا جیسا کہ سنت ہے ایک
بکرا ذبح کیا شور با پکایا اور خاندان کے لوگوں میں بانٹ دیا۔خطبه جمعه ۲۳ / نومبر ۱۹۳۷ء)
ولیمہ کے متعلق بھی میں نے ہدایت دی کہ اس موقعہ پر صرف چند دوستوں کو بلالینا کافی
ہوتا ہے۔زیادہ لوگوں کو بلا کر اپنا روپیہ ضائع نہیں کرنا چاہئے۔بلکہ یہ بھی کافی ہے کہ لوگ اپنا
۲۲۴
نکاح
کھانا لا کر ولیمہ والے گھر میں بیٹھ کر کھا لیں اور ایک آدمی کا کھانا اس کے گھر والے کی طرف
سے بھی ہو جائے۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ الفرقان - صفحہ ا۵۷۲۵۷)
آج کل بڑی شان وشوکت سے ولیمے کئے جاتے ہیں خواہ اپنی حیثیت اس کے ولیموں
کو برداشت نہ کر سکتی ہو۔دیکھ لورسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع کے لئے کیا حکم دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔اولم ولو بشاة بخارى كتاب النكاح)
کہ ایک بکری ذبح کر کے ولیمہ کر دو اور لوگوں کو کھانا کھلا دو۔(خطبات محمود جلد ۳ صفحه ۵۰۱٬۵۰۰)
میرے نکاح کے موقع پر دفتر والوں نے مجھے فون کیا کہ مٹھائی دیں مگر میں نے کہا کہ یہ جائز
نہیں۔یہ چند روپوں کا سوال نہیں بلکہ شریعت کے احترام کا سوال ہے۔شریعت نے ولیمہ رکھا ہے۔اس کے سوا اور کچھ نہیں۔اس لئے مٹھائی وغیرہ کو جائز نہیں سمجھتا۔ایسی باتیں قوم کے لئے نقصان
کا موجب ہو جایا کرتی ہیں۔جب ایک شخص مٹھائی کھلاتا ہے تو پھر دوسرے بھی اس کو ضروری سمجھنے لگتے
ہیں اور پھر ہر ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ ولیمہ تین دن ہے اس کے بعض لوگ یہ معنی بھی کرتے ہیں کہ ولیمہ تین روز کے اندر اندر ہوسکتا
ہے۔یعنی اس عرصہ کے اندر اندر کر دیا جائے مگر دوسرے معنے یہ بھی ہیں کہ دعوت ولیمہ تین روز سے
زیادہ ممتد نہیں ہونی چاہئے۔اس دعوت ولیمہ کو اور بڑھائے جانے اور پھر مٹھائیاں وغیرہ تقسیم کرنا یہ
سب بدعات ہیں جن سے پر ہیز لازم ہے۔الفضل ۱۲ جون ۱۹۶۰ء)
لڑکی کی شادی پر دعوت کرنا بدعت ہے
الفضل میں کچھ عرصہ سے شادی کی تقریبوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ الفاظ ہوتے ہیں کہ فلاں
۲۲۵
نکاح
شخص نے شادی کے موقع پر چائے کی دعوت دی۔اس
قسم کی عبارت
پہلے نہیں ہوا کرتی تھی۔یہ
صرف کچھ مدت سے شائع ہونی شروع ہوئی اور شائد کسی بدعت کی بنیاد ڈالی جارہی ہے۔واقعہ
صرف یہ ہے کہ لڑکی والے بعض اپنے دوستوں کو دعا اور خوشی میں شمولیت کے لئے جمع کر لیتے ہیں
اور بلا وے میں صرف اتنا لکھتے ہیں کہ ہماری لڑکی کی شادی ہے آپ بھی اس تقریب شامل ہوں
اور دعا میں حصہ لیں۔یا اسی قسم کے اور الفاظ ہوتے ہیں۔اسی سلسلہ میں چونکہ برات آئی ہوئی
ہوتی ہے ان کے اعزاز میں کھانے کی کچھ چیزیں رکھی جاتی ہیں تو یہ مدعومہمان اس میں شامل ہو
جاتے ہیں۔سادہ طور پر کوئی ہلکا ناشتہ اس موقع پر مہمانوں کے پیش کر دینا بری بات نہیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے بھی ایسے موقع پر دودھ وغیرہ پیش کیا ہے۔لیکن اس تقریب کو یہ رنگ
دینا کہ وہ ایک با قاعدہ چائے کی دعوت تھی ایک بدعت کا قیام ہے۔جس کی تردید کرنا میں
ضروری سمجھتا ہوں۔اور میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ الفضل نے سابقہ رویہ کے خلاف اس
امر پر کیوں زور دیا کہ اس طور پر ہلکے سے ناشتہ کے پیش کرنے کو جو پہلے ایک ضمنی چیز سمجھی جاتی تھی
اب ایک با قاعدہ دعوت کی تقریب کیوں قرار دیا جانے لگا ہے۔نیز مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ الفضل میں گزشتہ ایام میں ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ کسی
صاحب نے اپنی لڑکی کی شادی کی تقریب پر قادیان کے دوستوں
کو با قاعدہ کھانے کی دعوت دی۔یہ ایک ناجائز فعل تھا۔جس نے دعوت دی اس نے بھی غلطی کی۔جو شامل ہوئے انہوں نے بھی
غلطی کی۔الفضل نے اس خبر کو شائع کر کے ایک غلط امر کی تائید کی اور اس کی اشاعت میں حصہ
لینے کا گناہ کیا۔حضرت خلیفہ اول اس قسم کی دعوت کو خلاف شریعت قرار دیا کرتے تھے۔میرے
اپنے علم کی رو سے خواہ یہ خلاف شریعت نہ ہو مگر خلاف منشائے شریعت ضرور ہے اور احمدی احباب
کو اس قسم کی حرکات سے بچنا چاہئے۔الفضل ۹ ستمبر ۱۹۴۲ء جلد ۳۰ نمبر ۲۰۹ صفحه۱)
۲۲۶
نکاح
لڑکی والوں کی طرف سے دعوت
لڑکی والوں کی طرف سے دعوت جہاں تک میں نے غور کیا ہے ایک تکلیف دہ چیز ہے۔لیکن اگر
لڑکی والے بغیر دعوت کئے آنے والوں کو کچھ کھلا دیں تو یہ ہرگز بدعت نہیں۔ہاں اگر یہ کہا جائے جو نہیں
کھلا تا ہوغلطی کرتا ہے تو یہ ضرور بدعت ہے اور اسی طرح جو یہ کہے کہ جو جہیز نہیں دیتا وہ غلطی کرتا ہے
اور جہیز ضرور دینا چاہئے تو وہ بھی بدعت پھیلانے والوں میں سے ہے لیکن اگر کوئی شخص اپنی خوشی سے
لڑکی کو کچھ دیتا ہے یا آنے والے مہمانوں کو کچھ کھلاتا ہے تو یہ ہرگز بدعت نہیں کہلا سکتی۔خود حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے مبارکہ بیگم کی شادی پر بعض چیزیں اپنے پاس سے روپیہ دے کر آنے والے
مہمانوں کے لئے امرت سر سے منگوائیں۔جو شخص یہ سمجھ کر کہ ایسا کرنا ضروری ہے۔ایسا کرتا ہے وہ بدعتی ہے لیکن جو شخص اپنے فطری احساس
اور جذبہ کے ماتحت آنے والوں کی کچھ خاطر کرتا ہے اسے بدعت نہیں کہا جا سکتا۔( مصباح ۱۵ مئی ۱۹۳۰ء - الازهار لذوات الخمار - صفحہ ۲۴۹۔ایڈیشن دوم)
لڑکی کے رخصتانه کے موقع پر دعوت طعام
رخصتانہ کے موقع پر مدعوین کو معمولی طور پر اسراف وفضول خرچی سے اجتناب کرتے ہوئے
چائے وغیرہ پیش کرنا جائز ہے۔دعوت طعام نا پسندیدہ ہے۔جماعتی طور پر یہ پابندی لگائی جائے کہ
کوئی شخص اس موقع پر اپنی استطاعت کو نظر انداز کر کے کسی طرح سے اسراف نہ کرے۔فرمایا:۔درست ہے۔دستخط مرز امحمود احمد
فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا )
(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت ، فیصلہ نمبر ۱۔۲۲/۴/۱۹۵۷)
۲۲۷
نکاح
دولهاسے لاگ وصول کرنا
سوال :۔حجام، ماشکی، خاکروب وغیرہ ملا زم لوگ جو ماہوار تنخواہ لے کر کام کرتے ہیں شادی کے
موقع پر ان کو لاگ دیئے جاتے ہیں؟
جواب :۔فرمایا۔نوکروں کو کچھ دینا برا نہیں۔خوشی کے موقع پر یہ لوگ ضرور طالب ہوتے ہیں
اور ایک حد تک مستحق بھی۔ہاں طرف ثانی سے لے کر دینا رسم میں داخل ہے اور ایک حد تک کمینگی
میں داخل ہے۔الفضل ۵/ اگست ۱۹۱۵ء جلد ۳ نمبر ۱۹ صفحی ۲ )
بہائی عورت سے شادی
یہاں ایک شخص بہائی عورت بیاہ کر لایا وہ اسے میرے پاس لایا۔اس وقت میں گول کمرہ میں بیٹھا
کرتا تھا۔اور کہا کہ آپ اسے تبلیغ کریں۔مجھے اس وقت ایسا معلوم ہوا میری اور اس کی روحیں آپس
میں ٹکراتی ہیں۔مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میرے جسم سے ایک چیز نکل کر اس سے ٹکراتی ہے۔اس سے
میں نے معلوم کر لیا کہ یہ عورت ہدایت نہیں پائے گی۔چنانچہ وہ مدتوں یہاں رہی اور احمدی نہ ہوئی۔ایک دفعہ اس نے بعض اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے احمدیت کا اظہار بھی کیا مگر بعد میں پھر وہ
اپنی پہلی حالت پر آ گئی۔(خطبات محمود، جلد ۳ صفحه ۴۸۰)
هندوعورت سے شادی
اسلام کی رو سے ایک ہندو اور ایک یہودی لڑکی کے ساتھ بھی نکاح ہو سکتا ہے اور گو یہ رواج آج کل
۲۲۸
نکاح
نہیں ہے لیکن اب بھی اگر ایک مسلمان ہندولڑ کی سے یا یہودی لڑکی سے شادی کرلے تو ایک ہی وجود
پر ایک طرف مسلمان اسے پوتا کہہ کر جان دے گا تو دوسری طرف ایک ہندواسے نواسہ کہہ کر جان
دے گا اور آپس کے اختلافات بہت حد تک دور ہو جائیں گے۔لیکن یہ بات
تبھی کامیاب ہوسکتی ہے
جب اسے کثرت سے رائج کیا جائے اور پھر بچوں کی تربیت کا خاص خیال رکھا جائے۔مسلمانوں میں
صرف اکبر نے اس پر عمل کیا لیکن جب باقی مسلمانوں نے اس پر عمل نہ کیا تو اکبر کا کام بھی بریکار ہوکر
رہ گیا اور بجائے فائدہ رساں کے مضر ہو گیا۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ الفرقان - صفه ۵۲۴)
ايك مسلمان ہندو لڑکی سے شادی کرسکتاھے
اسلام کی رو سے ایک ہندو اور ایک یہودی لڑکی کے ساتھ نکاح ہو سکتا ہے گو یہ رواج آج کل نہیں
ہے۔اب اگر ایک مسلمان مرد ہندولڑ کی سے یا یہودی لڑکی سے شادی کرے تو اس پر دوسرے مسلمان
کفر کا فتویٰ لگادیں۔مگر اسلام میں ایسے نکاح کی اجازت ہے اور اس سے تعلقات وسیع ہوتے ہیں۔کیا ہی اچھا ہو ایک ہی وجود پر ایک طرف مسلمان پوتا کہہ کر جان دیتا اور اس سے محبت کرتا ہو تو دوسری
طرف ایک نواسہ کہ کر اس پر جان دیتا ہو اور اس سے محبت کرتا ہو۔اس ذریعہ کو اختیار کرنے سے
مذاہب کے اختلاف دور ہو جائیں گے۔( خطبات محمود، جلد ۳ صفحه ۴۴۸)
برتھ کنڑول
میرے نزدیک خشية اطلاق کی وجہ سے تو برتھ کنٹرول نا جائز ہے لیکن بچہ یا عورت کی صحت کے خطرہ کو
مدنظر رکھتے ہوئے جائز ہے۔یعنی اگر بچہ کے متعلق خطرہ ہو کہ دماغی یا جسمانی لحاظ سے ناکارہ پیدا ہوگا یا
عورت کی صحت اس قدر کمزور ہو کہ بچہ پیدا ہونے کی وجہ سے اس کی جان کا خطرہ ہوتو برتھ کنٹرول کا طریقہ اختیار
۲۲۹
نکاح
کیا جاسکتا ہے مگر عام طور پر برتھ کنٹرول کے حامی سب سے بڑی وجہ خشیۃ املاق ہی پیش کرتے ہیں۔الفضل ۶ جون ۱۹۳۳ء۔جلد ۲۰ نمبر ۴۵ صفحه ۷ )
لا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ (بنی اسرائیل)
اولاد کی پیدائش کو صرف اس خطرہ سے روکنا منع ہے کہ اگر اولا دزیادہ ہو جائے گی تو پھر کھائے کی
کہاں سے۔اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اولا د کی پیدائش بند کر نا قتل اولاد کے حکم میں ہے اور قتل اولاد
ہر حال میں منع ہے اور برا ہے۔تو معنے یہ ہوئے کہ اطلاق کی وجہ سے قتل اولا د یعنی اس کی پیدائش روکنا منع
ہے۔البتہ بعض صورتوں میں جائز بھی ہو سکتی ہے مثلاً عورت بیمار ہو۔اس وقت جائز ہوگا کہ اولاد پیدا کرنا
بند کر دے۔کیونکہ جس چیز کی وجہ سے قتل اولاد کوروکا گیا ہے وہ غیر محسوس ہے۔ایسی وجہ کی بناء پر اولاد کی
پیدائش کو روکنا جائز ہے۔لیکن کسی محسوس اور مشاہد نقصان کی وجہ سے اولاد کی پیدائش کو روکنا منع نہیں۔علاوہ پیدائش میں روک ڈالنے کے جو بچہ بن چکا ہو بعض حالات میں اس کا مارنا بھی جائز ہوتا
ہے۔مثلاً کسی حاملہ عورت کے متعلق زچگی کے وقت یہ شبہ ہو کہ اگر بچہ کو طبعی طور پر پیدا ہونے دیا گیا تو
والدہ فوت ہو جائے گی۔اس صورت میں بچہ کو ضائع کر دینا جائز ہے کیونکہ بچہ کے متعلق نہیں کہہ سکتے
کہ وہ مردہ پیدا ہوگا یا زندہ۔یا زندہ رہے گا یا نہیں۔مگر ماں سوسائٹی کا ایک مفید وجود ہے اس لئے
وہی نقصان سے حقیقی نقصان کو زیادہ اہمیت دی جائے گی اور بچہ کو تلف کر دیا جائے گا۔( تفسیر کبیر جلد چہارم۔سورہ بنی اسرائیل۔صفحہ ۳۲۷)
برتھ کنٹرول بوجه کمی آمد
سوال :۔ایک آدمی کی تنخواہ بہت قلیل ہے اور آمدنی کا اور کوئی ذریعہ سوائے تنخواہ کے نہیں اور
تنخواہ مثلاً پچاس یا ساٹھ روپے ہے اور ظاہر ہے کہ اس قدر قلیل تنخواہ میں آج کل کے زمانہ میں بمشکل
دو تین حد چار آدمیوں کا گزارہ ہو سکتا ہے۔اب ایک خاندان میں دومیاں بیوی جوان اور تندرست ہیں
اور ان کے سال بہ سال بچے ہو سکتے ہیں لیکن ظاہر ہے کہ اگر ان کے بچے زیادہ ہو جائیں گے تو ان کی
۲۳۰
نکاح
پرورش اور صحیح رنگ میں تعلیم وتربیت مشکل بلکہ ناممکن ہو جائے گی۔تو از روئے اسلام ان میاں بیوی
کو برتھ کنٹرول یعنی ضبط تولید کی اجازت ہے یا نہیں۔اگر عورت کی زندگی یا صحت بچانے کے لئے
ضبط تولید کی اجازت ہے تو بچوں کی صحت بچانے اور ان کی اچھی طرح سے پرورش کرنے اور تعلیم و
تربیت کرنے کے لئے کیوں اس امر کی اجازت نہ ہو؟
جواب :۔حضور نے فرمایا۔آپ کے خط سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ پہلے اپنا ایک ماحول تجویز
کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہمارے اس ماحول کے مطابق خدا تعالیٰ کا قانون یہ ہونا چاہئے۔سوال تو یہ ہے کہ یہی ماحول لڑائی کے دنوں میں قوم کا ہوتا ہے یا نہیں؟ کیاما ئیں اس وقت نہیں
کہتیں کہ ہمارے بچے قتل ہونے کے لئے کیوں جائیں۔آپ اس وقت کیا کہیں گے۔کیا یہ کہ اس قسم
کا ماحول ہے بچے قتل ہوتے ہیں قوم کا نقصان ہوتا ہے ہم کیا کریں۔آج کل تو آپ کہتے ہیں پچاس
ساٹھ روپے ماہوار ملتے ہیں جس میں زیادہ آدمیوں کا گزارا نہیں ہوسکتا۔سوال تو یہ ہے کہ کیا ایسا بھی
ہوسکتا ہے یا نہیں کہ بعض کو پچاس بھی نہیں ملتے۔بعض کو نوکری بھی نہیں ملتی۔اس کو آپ روٹی کہاں سے
کھلاتے ہیں۔کیا اس کے لئے یہ جائز قرار دیتے ہیں کہ وہ ڈر کے مارے اور لوگوں کا مال اُٹھالے۔تکلیفیں بے شک ہوتی ہیں لیکن ہمیشہ چھوٹی سکیمیں بڑی سکیم کے ماتحت قربان کی جاتی ہیں۔بڑی سکیم یہی ہے کہ نسل انسانی کو بڑھنے دو۔جیسا اس کے مصائب انتہا کو پہنچیں گے وہ خود اپنا علاج
نکال لے گی اور قانون قدرت کی طرف لوٹے گی۔آپ کی انہی دلیلوں نے ہندوستان میں مسلمانوں
کو تباہ کیا ہے۔اگر مسلمان تبلیغ اسلام کرتا اور اگر مسلمان بچے پیدا کرتا تو اس میں کوئی شبہ نہیں وہ بھو کے
مرتے لیکن بھوکے مرنے کی کوئی حد ہوتی ہے ایک دن جا کر بند ٹوٹ جاتا ہے اور وہی بھوکا مرنے والی
قوم بادشاہ بن جاتی ہے۔مسلمانوں کے ہاں تو کثرت ازدواج بھی ہے۔وہاں تو اور بھی زیادہ بھوکے
مرنے والے بچے پیدا ہونے چاہئیں۔اگر یہ فاقہ کرنے والا بیس کروڑ ہندوستان میں ہو چکا ہوتا تو کیا
وہ حال ہوتا جو آج ہوا۔ہندوستان کی آزادی کے بعد مسلمان بجائے ایک ٹکڑہ پر راضی ہونے کے آج
سارے ہندوستان پر حکومت کرتا۔الفضل ۲۴ را پریل ۱۹۵۲ء جلد ۴۰ نمبر ۶ صفحه ۴)
۲۳۱
برتھ کنٹرول بوجه کمی اجناس
نکاح
بچوں کی پیدائش کو ضبط میں لانے کا مسئلہ ان لوگوں کے نزدیک درست ہے جو اول تو وطنیت
کے پرستار ہیں۔اسلام تو ساری دنیا کو ایک وجود قرار دیتا ہے۔کس نے کہا کہ لوگ وطنیت کے پرستار
ہو کر اپنے لئے مشکلات پیدا کر لیں۔ان کو اپنا نقطہ نگاہ بدلنا چاہئے اور بین الاقوامی ذہنیت پیدا
کرنی چاہئے۔پھر ایک ملک میں آبادی کی زیادتی کے کوئی معنی ہی نہیں ہوں گے ساری دنیا کی زیادتی،
زیادتی ہوگی اور جہاں تک دنیا کے پھیلاؤ کا سوال ہے ابھی دنیا کی آبادی کے بڑھنے کے لئے
گنجائش باقی ہے۔دوسرے یہ کہ اسلام اس کو تسلیم ہی نہیں کرتا کہ غذا کی پیدا وار اتنی ہو رہی ہے جتنی کہ ہونی
چاہئے۔قرآن کریم کی بعض آیات سے تو معلوم ہوتا ہے کہ غلہ تین چار سومن فی ایکڑ پیدا ہوسکتا
ہے۔بلکہ اس سے بھی زیادہ پیدا ہوسکتا ہے۔لیکن اوسط پیداوار دنیا کی پانچ من ہے۔اس کے تو یہ
معنی بنتے ہیں کہ ابھی اس زمین کا غلہ جو کہ زیر کاشت ہے اسی گنے بڑھایا جا سکتا ہے اور اگر ان
زمینون کو بھی شامل کر لیا جائے جو افریقہ، آسٹریلیا اور کینیڈا وغیرہ ممالک میں اور روس کے بعض
حصوں میں خالی پڑی ہیں تو ان کو ملا کر تو غلہ غالباً موجودہ غلہ سے تین چار سو گنے زیادہ پیدا ہوسکتا
ہے یا دوسرے لفظوں میں دنیا کی آبادی تین چار سو گنے ابھی بڑھ سکتی ہے۔لیکن اس سے بھی بڑھ
کر یہ کہ کس نے کہا ہے کہ صرف زمین ہی ہمارے لئے غذا پیدا کرتی ہے۔ممکن ہے کہ آئندہ
سائنس ایسی ایجادیں کرلے جن کے ماتحت مصنوعی غذا ئیں تیار ہوسکیں یا سورج اور ستاروں کی
شعاعوں اور روشنیوں سے غذا ئیں تیار کی جاسکیں پس پہلے اپنے ایک محدود علم کے ماتحت ایک
نظریہ بنالینا اور پھر خدا کو اس کے تابع کرنا یہ کون سی عقل کی بات ہے۔اسلام اس بات پر قطعی
روشنی ڈالتا ہے کہ غذا کے خیال سے اولاد کو کم نہیں کرنا چاہئے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ اور بعض
۲۳۲
نکاح
باتیں ایسی ہو سکتی ہیں جن کی وجہ سے اولاد بند کی جائے مثلاً عورت ایسی بیماری میں مبتلا ہو کہ ڈاکٹر
کہہ دیں کہ اس کو حمل ہونا اس کی جان کے لئے خطرناک ہے اس صورت میں اسلام بے شک اس
کو جائز قراردے دے گا۔(الفضل ۱۷۵اپریل ۱۹۵۲، جلد۴۰ نمبر ۶ صفحهی)
دوسری شادی نکاح ثانی
ہماری جماعت میں بعض ایسے نکاح ہو چکے ہیں جو میرے زمانہ خلافت سے پہلے کے ہیں۔اس
میں بعض مصالح کی وجہ سے میں دخل نہیں دیتا مگر جو اب دوسرا نکاح کرتا ہے وہ چونکہ اس معاہدہ سے
کرتا ہے کہ عدل وانصاف کرے گا۔اگر وہ اس کے خلاف کرے تو اس سے مقاطعہ کرنا چاہئے کیونکہ
کوئی ایک کو مرتد کرتا ہے کوئی دو کومگر ایسا آدمی لاکھوں کو اسلام سے متنفر کرتا ہے اور ہماری آنکھیں دشمن
کے مقابلہ میں نیچی کراتا ہے۔مگر مجھے افسوس ہے کہ ایسی شادیاں اس سال بھی ہوئی ہیں اور لوگ یہ
جانتے ہوئے ان میں شامل ہوتے ہیں کہ پہلی بیوی سے تعلق نہ رکھا جاوے گا ایسے لوگ خواہ کتنے ہی
عزیز ہوں ان سے سختی سے برتاؤ کرنا چاہئے۔اور ان سے تعلق نہیں رکھنا چاہئے۔یہ نکاح جنہوں نے
کئے ہیں میرے نزدیک وہ لوگ ایسے ہیں جیسے کہ مر گئے۔ہمارا اُن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء۔صفحہ ۲۶)
ھربیوی کے لئے علیحدہ علیحدہ مکان ھونے چاہئیں
ہمارے ملک میں ۸۰ فیصدی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دو عورتوں کو پیٹ بھر کر روٹی نہیں دے
سکتے۔ایسے لوگوں کے لئے فواحدۃ کا حکم ہے کہ وہ ایک ہی شادی کریں باقی ہیں فیصدی لوگ رہ جاتے
ہیں ان میں بعض لوگ عدل نہیں کر سکتے۔بعض کے قومی جسمانی مضبوط نہیں ہوتے بعض کے جسمانی
۲۳۳
نکاح
قویٰ تو مضبوط ہوتے ہیں اور اس صورت میں وہ دو یا دو سے زیادہ عورتیں کر سکتے ہیں مگر الگ الگ
مکان بیویوں کے لئے نہیں بنا سکتے۔حالانکہ شریعت یہ کہتی ہے کہ بیویوں کے لئے علیحدہ علیحدہ مکان
ہونے چاہئیں۔ہماری شریعت میں اس قسم کے جھگڑے بہت ہوتے ہیں کہ مرد اپنی بیویوں کے لئے
علیحدہ علیحدہ مکان نہیں بنواتے تو ان معنوں کی رو سے جومیں نے عدل کے کئے ہیں سوا میں سے کوئی
ہی ہوگا جو ایک سے زیادہ شادیاں کر سکتا ہے۔خطبات محمود، جلد ۳ صفحه ۴۷ ، ۴۸)
بیوی کومارنا گالی دینا درست نھیں
یہاں عام طور پر عورتیں شاکی ہیں کہ خاوند گالیاں دیتے ہیں۔گالی دینا کمزوری اور بزدلی کی علامت
ہے۔بعض وجوہات سے اللہ تعالیٰ نے مرد کو عورت پر حاکم بنایا ہے لیکن یونہی مارنا پیٹنا اور گالیاں دینا جائز
نہیں۔گالیاں تو کسی صورت میں جائز نہیں۔مارنا بھی مجبوری کے وقت جب عورت کھلی کھلی بے حیائی کرے
وہ بھی اتنا کہ جسم پر نشان نہ پڑے۔عورتوں سے رافت اور حسن سلوک کا حکم ہے۔الفضل ۲۲ ستمبر ۱۹۲۱ء - جلد ۹ نمبر ۲۳ صفحه ۸)
میاں بیوی کے حقوق
سوال :۔میرا خاوند کسی غیر ملک میں بغرض ملازمت جاتا ہے اور مجھے بھی ساتھ جانے کے لئے
مجبور کرتا ہے؟
جواب :۔عورت کو خاوند کی اطاعت ضروری ہے چلے جائیں۔الفضل ۲۷ / جولائی ۱۹۱۵ء - جلد ۲۳ نمبر ۱۵ صفحه۱ )