(حصہ دوم)

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 5

۲۳۷
طلاق
طلاق
اسی طرح طلاق ہے۔ایک آدمی ایک عورت کو دس پندرہ سال رکھتا ہے جب اس سے فائدہ اُٹھا
لیتا ہے اور اس کی جوانی ڈھل جاتی ہے تو کوئی وجہ نہیں ہوتی جو جائز ہو کہ وہ طلاق دے دیتا ہے اور اس
وقت دیتا ہے جبکہ وہ نکاح نہیں کر سکتی اور اس کو تباہ کر دیتا ہے۔حالانکہ قرآن کریم کا حکم
وابعثوا حكمًا من اهله وحكمًا من اهلها (النساء : ٣٦)
کہ طرفین کی طرف سے حج مقرر ہونے چاہئیں، جو فیصلہ کریں۔اگر کوئی شخص ایسا نہیں کرتا تو وہ
اسلام کو بدنام کرتا ہے۔پس عورتوں سے عدل نہ کرنے والے مجرم ہیں اور ان کے نکاحوں میں شامل ہونے والے بھی
مجرم۔کیونکہ وہ اسلام کو بدنام کرتے ہیں۔ایسے شخصوں کی یہاں اطلاع دی جاوے ہم فیصلہ کریں گے
پھر ان سے قطع تعلق کیا جاوے۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء۔صفحہ ۳۱ ۳۲)
معلّقه بیوی کب سے مطلقه سمجھی جائے گی
سوال :۔جو شخص اپنی عورت
کو نہ گھر میں رکھے اور نہ خرچ دے کیا اس عورت کو مطلقہ سمجھا جائے؟
جواب :۔فرمایا۔جو شخص اپنی عورت کو گھر میں نہیں رکھتا اور ایک سال تک خرچ نہیں دیتا
میرے نزدیک ایک سال کے بعد اس کو طلاق ہو جاتی ہے۔پہلے فقہاء میں سے بعض نے چار سال
کا فتویٰ دیا ہے۔باقی اب قانون کو دیکھنا چاہئے۔مگر میرے نزدیک یہ طلاق جو ہے ایک
قاضی کے ذریعہ ہوتی ہے۔اب اس زمانہ میں گورنمنٹ غیر مذہب کی ہے اگر اس کا قانون
اجازت نہ دے تو دو صورتیں ہیں۔اول اگر میاں بیوی احمدی ہیں تو آسان ہے احمدی قاضی کے
ذریعہ طلاق حاصل کریں۔

۲۳۸
طلاق
دوئم۔اگر میاں غیر احمدی ہے تو پھر برادری کے لوگوں یا دوسرے لوگوں کو بیچ میں ڈال کر علیحدہ
کرالیں۔الفضل ۱۲ مئی ۱۹۲۱ء - جلد ۸ - نمبر ۸۵ صفحه ۷ )
طلاق واقع هونے کاعرصه
ہمارے نزدیک شریعت کا یہ فیصلہ ہے کہ اگر کوئی مرد اپنی عورت سے کہہ دے کہ میں تیرے پاس
نہیں آؤں گا ( یعنی میاں بیوی کے تعلقات منقطع کر دے) تو چار ماہ کے بعد اور زبان سے نہ کہے مگر
سلوک ایسا کرے تو ایک سال کے بعد اور مفقودالخبر ہو تو تین سال کے بعد عورت پر طلاق واقع
ہو جاتی ہے اور شرعی طور پر وہ دوسری جگہ نکاح کرنے کا حق رکھتی ہے۔الفضل ۶ جون ۱۹۳۳ء۔جلد ۲۰ نمبر ۴۵ صفحه ۷ )
طلاق کے متعلق حضرت خليفة المسيح الثاني
کے ایک فتویٰ کی تشریح
اخبار الفضل مجریہ ۶ راگست ۱۹۳۸ء میں طلاق کے متعلق چند فتاوی کی تشریح مولوی شریف احمد
صاحب بنگوی کی طرف سے کی گئی تھی۔اس میں ایک فتویٰ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا یہ
درج تھا کہ :۔”ہمارے نزدیک شریعت کا فیصلہ ہے کہ اگر کوئی مرد اپنی عورت سے کہہ
دے کہ میں تیرے پاس نہ آؤں گا ( یعنی میاں بیوی کے تعلقات منقطع کر دے) تو
چار ماہ کے بعد اور زبان سے نہ کہے مگر سلوک ایسا کرے تو ایک سال کے بعد اور
مفقود الخبر ہو تو تین سال کے بعد عورت پر طلاق واقع ہو جاتی ہے اور شرعی طور پر وہ
دوسری جگہ نکاح کرنے کا حق رکھتی ہے۔“

۲۳۹
طلاق
اس فتوی کی تشریح مفتی صاحب سلسلہ عالیہ نے یہ کی تھی کہ اس فتوی کا نفاذ عدالت یا قضاء کے ذریعہ
سے ہونا چاہئے۔پہلی دوصورتوں میں جب تک عدالت یا قاضی خاوند سے اس کی بیوی کی شکایات
کے متعلق پوچھ کر فیصلہ نہ کرے طلاق واقع نہیں ہوتی اور عورت کو نکاح ثانی کا حق حاصل نہیں۔اس بارہ میں ایک دوست نے حضرت
امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ
سے دریافت کیا کہ
کیا حضور سے فتویٰ لینے کے بعد بھی اس کا نفاذ قضاء کے ذریعہ سے ہی ہوسکتا ہے اور قضاء کے لئے خاوند
سے دریافت کرنا ضروری ہے یا عورت حضور سے فتویٰ لینے کے بعد نکاح ثانی کرنے کی مجاز ہے؟
اس پر حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے کچھ فرمایا :۔اگر تنازعہ مابین احمدیان ہو تو ضروری ہے کہ قضاء فیصلہ کرے گو بقیہ حصہ سے ہی متفق نہیں۔پوچھنے کے صرف یہ معنے ہیں کہ وہ اسے عورت کے الزام کی تردید کا موقع دے ورنہ اس الزام کی
تصدیق کے بعد کسی اور تفتیش کی قاضی کو اجازت نہیں۔(الفضل ۱۱ را کتوبر ۱۹۳۸ء صفحه ۴ )
ایک ساتھ تین طلاقیں یا زائد دی گئیں، ان کاحکم
ہمارے ملک میں عام رواج ہے کہ معمولی سے جھگڑے پر وہ اپنی بیوی کو کہہ دیتے ہیں تمہیں تین
طلاق تمہیں تین ہزار طلاق تمہیں تین کروڑ طلاق تمہیں تین ارب طلاق۔یہی رواج حضرت عمرؓ کے
زمانہ میں بھی عربوں میں ہو گیا۔اب مُلاں کیا کہتا ہے کہ مرد کے تین طلاق کہنے پر تین طلاق واقع
ہو جاتی ہیں۔حالانکہ اسلام نے اس بیوقوفی کی اجازت نہیں دی۔بلکہ اس طریق کو نا جائز قرار دیا ہے۔اسلام نے یہ حکم دیا ہے کہ جس طہر میں خاوند بیوی کے پاس نہ گیا ہو اس طہر میں طلاق دی جائے۔اگر
سیہ امر ثابت ہو جائے کہ اس طہر میں وہ اپنی بیوی کے پاس گیا تھا تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔پھر آج کل کا ملاں کہتا ہے کہ تین دفعہ یکدم طلاق دینے کے بعد عورت سے دوبارہ نکاح نہیں
ہوسکتا۔حالانکہ اگر ایک عورت کو دس ہزار دفعہ بھی یکدم طلاق دے دی جائے تو وہ ایک ہی طلاق شمار کی

۲۴۰
طلاق
جائے گی اور اس کے بعد عدت میں اسے رجوع کا اختیار حاصل ہوگا۔اگر مرد اس عرصہ میں رجوع
نہیں کرتا اور عدت گزر جاتی ہے تو عورت پر طلاق واقع ہو جائے گی اور دوبارہ تعلق صرف نکاح سے
ہی قائم ہو سکے گا۔لیکن اگر نکاح کے بعد مرد پھر کسی وقت عورت کو طلاق دے دیتا ہے اور عدت میں
رجوع نہیں کرتا تو یہ دوسری طلاق ہوگی۔اس کے بعد بھی نکاح کے ذریعہ مرد و عورت میں تعلق قائم
ہوسکتا ہے لیکن ان دو نکاحوں کے بعد اگر پھر وہ کسی وقت غصہ میں طلاق دے دیتا ہے اور عدت میں
رجوع بھی نہیں کرتا تو اس کے بعد اسے اپنی بیوی سے نکاح کی اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ اور نکاح
مکمل نہ کرے اور درحقیقت اس قسم کی طلاقوں کے بعد کوئی پاگل ہی ہوگا جو تیسری طلاق دے اور اگر
وہ دیتا ہے اور پھر عرصہ عدت میں رجوع بھی نہیں کرتا تو شریعت اس عورت کے ساتھ اسے نکاح کی
اجازت نہیں دیتی۔لیکن آج کل کے ملاں منہ سے تین طلاق کہہ دینے پر ہی اس عورت کو مرد پر حرام کر دیتے ہیں
اور دوبارہ نکاح کو نا جائز قرار دے دیتے ہیں۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں اس قسم کے واقعات کثرت سے
ہوئے تو آپ نے فرمایا اب اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بیک وقت ایک سے زیادہ طلاقیں دے گا تو
میں سزا کے طور پر اس کی بیوی کو اس پر نا جائز قرار دے دوں گا۔جب آپ پر یہ سوال ہوا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ایسا حکم نہیں دیا۔پھر آپ ایسا کیوں کرتے ہیں تو آپ نے فرمایا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ منشاء تھا کہ اس قسم کی طلاقیں رک جائیں۔چونکہ تم اس قسم کی طلاق دینے سے رکتے
نہیں اس لئے میں بطور سزا اس قسم کی طلاق کو جائز قرار دے دوں گا۔چنانچہ آپ نے ایسا ہی کیا اور
آپ کا ایسا کرنا ایک وقتی مصلحت کے ماتحت تھا اور صرف سزا کے طور پر تھا۔مستقل حکم کے طور پر نہیں تھا۔(الفضل ۵ نومبر ۱۹۵۴ء صفحه ۶)
لوگ کرتے کیا ہیں جب غصہ آیا جھٹ کہہ دیا طلاق ، طلاق ، طلاق ، تین طلاق ، سوطلاق ،
ہزار طلاق۔تم میری ماں ہو، بہن ہو حالانکہ اس سے زیادہ بیہودہ بات کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی۔ایک وقت میں تو تین طلاقیں جائز ہی نہیں ہیں۔مگر لوگ اس طرح طلاق طلاق کہتے چلے جاتے

۲۴۱
طلاق
ہیں کہ گویا اس عورت کو سوٹے لگ رہے ہیں۔الفضل ۲۱ جنوری ۱۹۳۸ء۔جلد ۲۶ نمبر ۱۷ صفحہ ۷ )
عام طور پر اس زمانہ کے علماء یہ سمجھتے ہیں کہ جس نے تین دفعہ طلاق کہہ دیا اس کی طلاق بائن
ہو جاتی ہے یعنی اس کی بیوی اس سے دوبارہ اس وقت تک شادی نہیں کر سکتی جب تک کسی اور سے نکاح
نہ کرے مگر یہ غلط ہے کیونکہ قرآن کریم میں صاف فرمایا گیا ہے ”الطلاق مرتن“ یعنی وہ طلاق
جو بائن نہیں وہ دو دفعہ ہوسکتی ہے اس طور پر کہ پہلے مرد طلاق دے پھر یا طلاق واپس لے لے اور رجوع
کرے یا عدت گزرنے دے اور نکاح کرے، پھر ان بن کی صورت میں دوبارہ طلاق دے۔پس
ایسی طلاق کا دودفعہ ہونا تو قطعی طور ثابت ہے۔پس ایک ہی دفعہ تین یا تین سے زیادہ بار طلاق کہہ
دینے کو بائن قرار دینا قرآن کریم کے بالکل خلاف ہے۔طلاق وہی بائن ہوتی ہے کہ تین بار مذکورہ بالا
طریق کے مطابق طلاق دے اور تین عدتیں گزر جائیں۔اس صورت میں نکاح جائز نہیں۔جب تک
کہ وہ عورت کسی اور سے دوبارہ نکاح نہ کرے اور اس سے بھی اس کو طلاق نہ مل جائے لیکن ہمارے
ملک میں یہ طلاق مذاق ہو گئی ہے اور اس کا علاج حلالہ جیسی گندی رسم سے نکالا گیا ہے۔( تفسیر صغیر زیر آیت سورہ بقرہ نمبر ۲۳۰۔ایڈیشن ششم صفحه ۵۶،۵۵)
سوال :۔ایک شخص نے اپنی عورت کو طلاق دے دی اور کا غذ بھی لکھ دیا۔اس کے بعد پھر اس شخص
نے اس عورت کو اپنی بیوی بنالیا ( رجوع کرلیا ) آیا یہ جائز ہے؟
جواب :۔ایسے آدمی کے لئے عورت حلال ہے اور اس کو آئندہ ایسی حرکت سے پر ہیز
رکھنا چاہئے۔الفضل ۱۸/ مارچ ۱۹۱۶ء۔جلد ۳۔نمبر ۹۸ صفحه ۱۵)
سوال :۔ایک صاحب نے اپنی بیوی کو لکھا۔اگر میں تمہیں اس مکان پر بلاؤں یا تم خود آؤ تو
تم پر طلاق۔اب وہ اپنی بیوی کو اس مکان پر بلانا چاہتے ہیں؟
جواب :۔اس مکان میں آجانے پر ایک طلاق واقع ہوگا جس سے اُسی وقت بلا نکاح رجوع ہوسکتا

۲۴۲
طلاق
ہے اگر عدت گزر جائے تو پھر بالنکاح رجوع ہوگا۔الفضل ۱۴؍ مارچ ۱۹۱۵ ء - جلد ۲ نمبر ۱۱۳ صفحه ۲)
سوال :۔ایک شخص اپنی بیوی کا نام بدلنا چاہتا ہے کیا نکاح دوبارہ کرے؟
جواب :۔نام بدلنے سے نکاح میں فرق نہیں آتا وہ تو دو ہی طرح ٹوٹ سکتا ہے ایک تو کوئی شخص
اپنی بیوی کو خود طلاق دیدے یا بیوی خلع کرالے۔دوسرے اس سے کہ مرد کا فر ہو جائے۔الفضل ۲۸ نومبر ۱۹۱۵ء۔جلد ۳ نمبر ۶۵ صفحه۲)
سوال :۔نیز آیت
تَمَسُّوهُنَّ سے مراد
إِذَا نَكَحُتُمُ الْمُؤْمِنتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ فَمَالَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ
عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا اور آیت اِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيْضَةً
فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ۔میں میں سے مراد کیا ہے۔خلوۃ صحیحہ یا مجامعت۔دوسری آیت میں بعض فقہاء مس سے مراد خلوۃ صحیحہ لیتے ہیں؟
جواب :۔دونوں جگہ مجامعت مراد لینی چاہئے سوائے اس کے اس کے خلاف کوئی حدیث ہو۔اور اسے طلاق بائن ہی سمجھنی چاہئے کیونکہ عدت کا نہ ہونا بتاتا ہے کہ دوسرے ہی دن بلکہ اُسی وقت
نکاح ہو سکتا ہے۔( حضور نے یہ جواب خود تحریر فرمایا۔یہ تحریر جٹ فتاوی نمبر ۲ دارالافتاء، فتوی نمبر۹/۲۷/۵/۵۲۔صفحہ ۷ پر محفوظ ہے)

۲۴۵
خلع
خلع
مرد یا درکھیں کہ عورت ایک مظلوم ہستی ہے۔اس کے ساتھ محبت اور شفقت کے سلوک سے
اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔"خيركم خيركم لاهله
یعنی تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل وعیال سے بہتر سلوک کرتا ہے خصوصاًطلاق اور خلع کے
مواقع پر مردوں کی طرف سے اچھے اخلاق کا مظاہرہ نہیں ہوتا۔وہ طلاق کے وقت ہزاروں بہانے
مہر نہ دینے کے لئے بناتے ہیں۔اسی طرح ضلع میں باوجود اس کے کہ عورت اپنے تمام حقوق سے
دستبردار ہوتی ہے۔پھر بھی مرد اعتراض کرتے ہیں حالانکہ اگر عورت ساتھ رہنے پر رضا مند نہیں تو مردکو
کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔(الفضل یکم جنوری ۱۹۵۵ء صفویه )
خلع کی درخواست خاوند کے گھررھتے ھوئے دیں
مدعیہ کا ضلع منظور فرماتے ہوئے تحریر فرمایا:۔آئندہ جو عورتیں خاوندوں سے ناراض ہوں انہیں یا درکھنا چاہئے کہ جب تک عدالت فیصلہ نہ
کرلے یا اجازت نہ دیوے یا خاوند اجازت نہ دے انہیں خاوند کے گھر سے نکلنے کی اجازت نہ ہوگی
اور جو عورت ایسا کرے گی اس کی خلع کی درخواست پر اس وقت تک غور نہ کی جاوے گی جب تک وہ
خاوند کے ہاں واپس نہ جاوے۔سوال :۔کیا حضور کے اس فیصلہ کے تحت وہ عورتیں بھی جوا بھی خاوند کے گھر نہ گئی ہوں اور
درخواست ضلع کی دیدیں آسکتی ہیں یا نہیں؟
جواب :۔حضور نے بعد ملاحظہ فرمایا:۔

۲۴۶
خلع
جوعورتیں ابھی خاوند کے گھر نہ گئی ہوں وہ اس میں شامل نہیں ہیں۔ان کی درخواست پر بغیر ان
کے خاوند کے گھر جانے کے سماعت مقدمہ ہو سکتی ہے۔(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت نمبر ا۔صفحہ ۲۔دارالقضاء، ربوہ)
عورت کی طرف سے ضلع کی درخواست کے متعلق حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
کہ وہ اپنے خاوند کے گھر رہ کر ضلع کی درخواست کرے بجز اس کے کہ عورت کو خاوند کے گھر رہ کر ضلع کی
درخواست دینے سے جان اور ایمان کا خطرہ ہو۔ایسی عورت قضاء کے ذریعہ منظوری لے کر خاوند کے
گھر سے باہر بھی خلع کی درخواست کر سکتی ہے۔در حقیقت جب پہلا فیصلہ کیا گیا تھا اس وقت صرف جوان عورتوں کا معاملہ سامنے تھا اور جن کے
متعلق یہ شبہ تھا کہ ایسا نہ ہو کہ انہیں ورغلا کر کوئی شخص گھروں کا امن برباد کر رہا ہو۔اس قسم کا معاملہ
سامنے نہ تھا سو اس بارہ میں آئندہ کے لئے یہ اصول مقرر کیا جائے کہ پہلا فیصلہ ان عورتوں کے متعلق
ہے جن کی عمر چالیس سال سے کم ہو۔جن کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہوان کے متعلق وہ قاعدہ نہ
ہو گا بلکہ ان کا معاملہ قاضی کی مرضی پر ہو گا۔حالات کے مطابق وہ ان کی درخواست کو خاوند کے گھر سے
باہر پیش ہونے کی صورت میں بھی قبول کر سکتا ہے اور اگر ایسے حالات ہوں کہ اس کے نزدیک خاوند
کے ہاں اس کا جانا نیک نتیجہ پیدا کر سکتا ہے تو وہ یہ حکم بھی دے سکتا ہے کہ عورت خاوند کے ہاں جا کر پھر
درخواست دے ہاں یہ مد نظر رہنا چاہئے کہ عورت کو بلا وجہ خطرہ میں نہ ڈالا جائے۔خلع
الفضل یکم اگست ۱۹۴۲ء۔جلد ۳۰ نمبر۱۷۷ صفحه ۲)
اسلام میں خلع کا قانون ہے لیکن ہوتا یہ ہے کہ مرد جب چاہتا ہے اپنی بیوی کو طلاق دے
دیتا ہے لیکن عورت اگر چاہے تو خلع نہیں کر اسکتی۔ہم نے اس قانون کو اپنی جماعت میں جاری
کیا ہے۔لیکن ہمارے اندر اتنی طاقت نہیں کہ ہم اس قانون کو سارے ملک میں جاری

۲۴۷
خلع
کر سکیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی عورت اپنے خاوند سے نفرت کرتی ہے
تو وہ اس سے الگ ہو سکتی ہے کیونکہ تعلقات زوجیت محبت پر مبنی ہوتے ہیں۔اگر محبت نہیں رہی
تو وہ اپنے خاوند سے الگ ہو جائے۔اگر مرد کہتا ہے کہ اس کی بیوی کے اس سے اچھے تعلقات
نہیں تو رشتہ داروں کا ایک بورڈ بیٹھے گا اور وہ اس امر کی تحقیقات کرے گا۔اگر اس کی بات
درست ثابت ہوئی تو اسے کہا جائے گا کہ تم اسے طلاق دے دو۔اور اگر عورت کہتی ہے کہ اس
کے خاوند کے اس سے اچھے تعلقات نہیں تو اس طرح کا ایک بورڈ عورت کے متعلق بیٹھے
گا۔جو معاملہ کی تحقیقات کرے گا اور اگر واقعہ درست ثابت ہوا تو عورت کو خلع کی درخواست
قضاء میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔( الفضل ۵/نومبر ۱۹۵۴ء صفحه ۶)
فیصله خلع قاضی کے توسط سے ھونا چاھئے
خلع قاضیوں کی معرفت ہوتا ہے اور اس میں حقوق کے باطل ہونے کا صاف ذکر ہونا چاہئے۔چونکہ اس طرح نہیں کیا گیا اس لئے اس کو خلع نہیں کہا گیا۔چونکہ یہ طلاق ہے اور مہر ادا کرنا ہوگا۔(فائل فیصلہ جات نمبر ۲ - صفحه ۱۲۔۱۱۔دارالقضاء، ربوہ )
میرے نزدیک قاضی کی معرفت فیصلہ کرنے کی غرض یہ ہے کہ لڑکی پر جبر کا شبہ نہ رہے اور اعلان
ہو۔بدکاری میں روک ڈالی جائے اور صرف ایسی صورتوں میں قاضی روک ڈال سکتا ہے۔اگر لڑکی
اپنی خوشی سے نکاح کو توڑنا چاہے تو قاضی نصیحت کر سکتا ہے۔فیصلہ کو ایک مناسب عرصہ تک پیچھے
ڈال سکتا ہے تا کہ دونوں ٹھنڈے ہو جائیں۔لڑکی کی درخواست کو رد نہیں کر سکتا۔(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت نمبر۲۔صفحہ ۱۴۔دارالقضاء، ربوہ)
جب کوئی خلع کی درخواست آوے تو قاضی متعلقہ کو چاہئے کہ خلع کی درخواست کنندہ پارٹی کو
تاریخ پیشی دے اور دوسرے فریق کو بالکل اطلاع نہ دے اور اسے سرسری تحقیق کے طور پر تسلی

۲۴۸
خلع
کرے کہ یہ درخواست ایسی ہے کہ خاوند کے گھر سے باہر رہ کر دی جاسکتی ہے تو با قاعدہ کارروائی
کرے اور اگر اس کے نزدیک خاوند کے گھر میں جانے کے بغیر نہیں دی جاسکتی تو بغیر دوسرے
فریق کو اطلاع دینے کے درخواست واپس کر دے پھر اس سرسری کا رروائی کی اپیل نہیں ہوگی اور
نہ اس کی مسل رکھی جاوے گی تا کہ وہ دوبارہ اپنے نفع نقصان سمجھ لیں۔اس کے بعد اگر وہ دوبارہ
نالش کریں تو چونکہ انہوں نے اس مسئلہ کے تمام پہلوؤں کو سمجھ لیا ہوگا اس لئے ایسی درخواست
کے دوبارہ پیش ہونے پر فریق ثانی کو نوٹس دیا جاوے اور حسب قاعدہ سماعت ہومگر اس میں بھی
پہلے یہ سوال زیر غور آئے گا کہ کیا درخواست دہندہ کو خاوند کے گھر سے باہر رہ کر درخواست کرنے
کا حق ہے یا نہیں۔اس کی اپیل ہو سکے گی۔(فائل فیصلہ جات نمبر ۲۔صفحہ ۴۷۔دارالقضاء، ربوہ )
مختلعه پہلے خاوند سے نکاح کرسکتی ھے
نقل طلاق نامہ سے بالکل واضح ہے کہ یہ ضلع ہے اور اس پر لڑ کی کی تصدیق بھی موجود ہے۔اور جب
لڑکی کا اپنا بیان ہے کہ وہ علیحدگی چاہتی ہے اور مہر چھوڑتی ہے جسے خاوند نے منظور کر لیا ہے تو یہ خلع ہوا اور
خلع میں رجوع کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ہاں اگر لڑکی چاہے تو نکاح جدید ( پہلے خاوند سے ) کرسکتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جو حوالجات پیش کئے گئے ہیں ان سے مراد یہ ہے کہ اگر عورت کے کہنے پر
خاوند اسے نکاح سے آزاد نہ کرے تو عورت خود بخود آزاد نہیں ہو سکتی بلکہ اس صورت میں اسے قاضی کے
ذریعہ طلاق حاصل کرنی پڑے گی یعنی جیسا کہ مرد اگر عورت کی رضامندی کے بغیر بھی اسے طلاق دے دے
تو وہ اس کے عقد زوجیت سے آزاد ہو جائے گی۔لیکن عورت کے مطالبہ طلاق کی صورت میں اگر مردا سے
طلاق نہ دے تو عورت خود بخود آزاد نہیں ہو سکتی بلکہ اسے قاضی کے ذریعہ فیصلہ کرانا ضروری ہوگا۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب چشمہ معرفت کے صفحہ ۲۳۸ پرتحریر فرمایا ہے
اگر پہلی بیوی اس نکاح میں اپنی حق تلفی مجھتی ہے تو وہ طلاق لے کر اس جھگڑے سے خلاصی پا

۲۴۹
خلع
سکتی ہے اور اگر خاوند طلاق نہ دے تو بذریعہ حاکم وقت وہ خلع کراسکتی ہے۔الفضل ۲۲ جون ۱۹۵۴ء صفحه۲ ) ( فائل فیصلہ جات نمبر ۲۔دارالقضاء- صفحه ۵۳)
خلع کے لئے وجہ منافرت زیر بحث آنا چاھئے
قاضی عدالت اولی نے فیصلہ کیا ہے اس میں جو وجہ بتائی گئی ہے کہ منافرت کی وجہ سے ضلع کیا
جاتا ہے درست نہیں کیونکہ منافرت کا سوال ابتداء میں ہوتا ہے۔شکل و شباہت یا تعلقات شہوانی کے
ادا کرنے کے متعلق تو پہلے چھ آٹھ دن میں ہی اور اخلاق کے متعلق پہلے پانچ چھ ماہ میں اندازہ ہو جاتا
ہے۔اس کے بعد خصوصاً جب کہ لمبا عرصہ گزرجائے منافرت کا سوال نہیں ہوتا۔ضرور ہے کہ اس وقت اختلاف کے کوئی اور بواعث ہوں۔چاہئے کہ وہ زیر بحث لائے جاویں
گواس وقت بھی بعض امور ایسے ہو سکتے ہیں جن کو عدالتی طور پر زیر بحث لا نا مناسب نہ ہو۔مگر بہر حال
قاضی کو اپنے فیصلہ میں یہ بتانا چاہئے کہ اس نے پورے طور پر تسلی کر لی ہے کہ عورت اور مرد کی صلح کی
کوئی صورت نہیں۔(فائل فیصلہ جات نمبر ۲ - صفحه ۴۴۔دارالقضاء، ربوہ)
خلع کے لئے اتنا کافی ہے کہ عورت کو خاوند سے شدید نفرت ہے اور اس کی اس نفرت کا موجب
کوئی غیر شرعی امور نہیں۔(فائل فیصلہ جات نمبر ۳۔صفحہ ۲۹۔دارالقضاء، ربوہ)
مومن کا فرض ہے کہ اگر اس کی عورت ذرا بھی انقباض ظاہر کرے تو وہ اسے فوراً چھوڑ دے۔احادیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک واقعہ آتا ہے کہ آپ نے ایک عورت سے شادی کی۔جب آپ اس کے پاس گئے تو اس نے کہا ” اعوذ بالله منك “ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
تو نے مجھ سے بڑی طاقت کی پناہ مانگی ہے اس لئے میری طرف سے تمہیں طلاق ہے۔تو مومن کا یہ
کام ہے کہ اگر اس کی عورت اس کو نا پسند کرتی ہو تو فوراً اسے چھوڑنے پر تیار ہو جائے۔اگر وہ ایسا نہیں

۲۵۰
خلع
کرتا تو وہ تو حید کے بھی خلاف کرتا ہے کیونکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس عورت کے بغیر
اس کا گزارہ نہیں ہو سکتا۔حالانکہ تو حید کامل یہ کہتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے سوا ہمارا کوئی گزارہ نہیں۔تو ہم
مشرک ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر اعتماد اور یقین سے دور چلے جاتے ہیں۔الفضل ۱۳ فروری ۱۹۵۹ء)
ایک عورت اگر ضلع چاہتی ہے تو مرد کو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے وہ تو اگر ایک دفعہ مانگتی ہے تو یہ
دودفعہ دیوے۔اس کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔پھر جب وہ بیچاری ضلع مانگتی ہے تو وہ اپنا حق آپ چھوڑ دیتی ہے۔مہر چھوڑ دیتی ہے اور کئی قسم کے
حقوق جو شریعت نے اس کے لئے مقرر کئے ہیں سارے ترک کر دیتی ہے۔پھر کیا وجہ ہے کہ اس کے
راستہ میں روک پیدا کی جائے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لو ایک عورت نے ایک دفعہ ایسی ہی
بات کہہ دی پیچھے اس نے بتایا کہ مجھے سکھایا گیا تھا کہ ایسا ہی کہنا اچھا ہوتا ہے لیکن بہر حال وہ دھوکا میں
آگئی اور اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میں آپ کے پاس آنا پسند نہیں کرتی۔اسی
وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس چلے گئے اور آپ نے فرمایا اس کو مہر وغیرہ اخراجات دیدو۔اور
اس کو رخصت کر دو۔دیکھو یہ چیز ہے جو اسلام سکھاتا ہے کہ اس کی درخواست کو اور اس کے اس فقرہ کو
ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضلع سمجھا اور اسے خلع قرار دے دیا۔پس اگر ایک عورت خلع مانگتی
ہے تو جس طرح تم کو طلاق دینے کا حق ہے عورت کے لئے شریعت نے ضلع رکھا ہے۔تم کیوں خواہ
مخواہ اس پر لڑا کرتے ہو۔پھر طلاق دیتے ہیں تو مہر کے لئے ہزاروں بہانے بناتے ہیں کہ میں نے مہر نہیں دینا۔اگر مہر
دینے کی طاقت نہیں تو اس کو طلاق ہی کیوں دیتے ہو۔(الفضل ۲۳ را کتوبر ۱۹۵۵ء صفحه ۳)
شریعت کا حکم ہے کہ عورت خاوند کی اجازت کے بغیر باہر نہ جائے مگر اس کے باوجود مرد عورت
کو اس کے والدین سے ملنے سے نہیں روک سکتا۔اگر کوئی مرد ایسا کرے تو یہ کافی وجہ خلع کی ہو سکتی

·

آج 10 میں سے 10 باقی