(حصہ دوم)

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 6

۲۵۱
خلع
ہے۔والدین سے ملنا عورت کا حق ہے مگر وقت کی تعیین اور اجازت مرد کا حق ہے مثلاً خاوند یہ
کہ سکتا ہے کہ شام کو نہیں صبح کو مل لینا یا اس کے والدین کو اپنے گھر بلالے یا اس کو والدین کے گھر
بھیج دے مگر جس طرح مرد اپنے والدین کو ملتا ہے اسی طرح عورت کا بھی حق ہے سوائے ان صورتوں
کے کہ دونوں کا سمجھوتا ہو جائے مثلاً جب فساد کا اندیشہ ہو یا فتنہ کا ڈر ہو۔مرد تو پہلے ہی الگ رہتا ہے مگر
عورت خاوند کی مرضی کے خلاف باہر نہیں جاسکتی۔ہاں خاوند اگر ظلم کرے تو قاضی کے پاس وہ
شکایت پیش کر سکتی ہے لیکن اگر خاوند اس میں روک ڈالے اور گھر سے باہر نہ نکلنے دے تو پھر وہ
گھر سے بلا اجازت باہر نکل سکتی ہے مگر اس کا فرض ہے کہ جلدی ہی مقدمہ قاضی کے سامنے پیش
کر دے تا قاضی دیکھ لے کہ آیا اس کے باہر نکلنے کی کافی وجوہ ہیں یا نہیں۔پھر وہ اس کو خواہ باہر رہنے
کی اجازت دیدے یا گھر میں واپس لوٹنے کا حکم دے۔پس اگر خاوند ظلم کرتا ہو اور حقوق میں روک
ڈالتا ہو اور قضاء میں جانے نہ دے تو پھر عورت بلا اجازت شوہر باہر نکل سکتی ہے مگر شرط یہ ہے کہ قلیل
ترین عرصہ میں وہ اس کے خلاف آواز اُٹھائے مثلاً ۲۴ گھنٹے کے اندر یا اگر مقدمہ عدالت میں ہو تو جتنا
عرصه درخواست کے دینے میں عموماً لگتا ہے۔ہمارے ملک میں یہ بالکل غلط طریق رائج ہے کہ عورت خاوند سے لڑ کر اپنے ماں باپ کے گھر چلی
جاتی ہے اور وہاں بیٹھی رہتی ہے۔والدین اس کی ناحق طرفداری کرتے ہیں اور فساد بڑھتا ہے دونوں
کا معاملہ شریعت کے مطابق ہونا چاہئے۔الفضل ۲۲ را پریل ۱۹۲۷ء۔جلد ۱۴ نمبر ۸۳ صفحه ۵ )
خلع کی صورت میں لڑکی کیا کیا سامان واپس کرے
سوال : خلع ، طلاق کی صورت میں لڑکی کیا تمام سامان واپس کرے؟
جواب :۔صرف وہ چیزیں جو بصورت جنس تھیں واپس ہونی چاہئے یاوہ روپیہ جو جنس کی صورت
میں دیا گیا اور لڑکی کی طرف سے جو ملا ہے اسے شریعت نہیں دلاتی بلکہ اس کا مال دلاتی ہے۔اسی طرح

۲۵۲
خلع
میرے نزدیک اگر لڑکے والوں نے لڑکی کے رشتہ داروں کو کچھ دیا تو وہ واپس نہ ملے گا کیونکہ وہ تحائف
ہیں اور تحائف دوسرے لوگوں کو دے کر واپس نہیں لئے جا سکتے۔شریعت کا اصول یہ ہے کہ خلع کا مطالبہ لڑکی کی طرف سے ہوتا ہے اور شریعت اسے یہ اختیار دیتی
ہے کہ خاوند کا مال اسے دے کر خلع کرالے۔تبادلہ مال کا مسئلہ شریعت کا نہیں ہے۔نہ معلوم اس کا
خیال کس طرح پیدا ہو گیا۔میں نے جو تبادلہ لکھا تھا اس کا یہ مطلب تھا کہ جو مال لڑکی کا (خاوند) کے
پاس تھا وہ اسے واپس دلایا جائے۔پس صرف ایسا ہی مال واپس کیا جا سکتا تھا جولڑ کی کا مال سمجھا جاتا تھا
اور گھر جاتے ہوئے لڑکی بھول گئی یا اسے لے جانے نہیں دیا گیا۔جو مال لڑکی کا نہیں یعنی اس وقت اس
کی ملکیت نہیں وہ اسے نہیں دلایا جا تا۔اس کی کوئی سند شریعت میں نہیں۔اسی طرح وہ روپیہ جولڑ کی
کے مملوکہ مال کی صورت میں ( خاوند ) کے ذمہ ہے وہ انہیں دینا پڑے گا۔(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت نمبرا۔صفحہ ۷۳۔دارالقضاء، ربوہ)
لڑکی کی شادی کی عمر و خیار بلوغ
لڑکیوں کی شادی اس عمر میں جائز ہونی چاہئے جبکہ وہ اپنے نفع اور نقصان کو سمجھ سکیں اور اسلامی حکم
یہی ہے کہ شادی عورت کی رضا مندی کے ساتھ ہونی چاہئے اور جب تک عورت اس عمر کو نہ پہنچ جائے
کہ وہ اپنے نفع ونقصان کو سمجھ سکے۔اس وقت تک اس کی رضامندی بالکل دھوکہ ہے۔لیکن ہمارے
مذہب نے اشد ضرورت کے وقت اس بات کی اجازت دی ہے کہ چھوٹی عمر میں بھی لڑکی کی شادی کی
جاسکتی ہے لیکن اس صورت میں لڑکی کو اختیار ہوگا کہ وہ بڑی ہو کر اگر اس شادی کو پسند نہیں کرتی تو
مجسٹریٹ کے پاس درخواست دے کر اس نکاح کو فسخ کرائے۔عام طور پر باقی فرقہائے اسلام اس
بات کے قائل ہیں کہ ایسا نکاح اگر باپ نے پڑھوایا ہوتو نکاح فسخ نہیں ہوسکتا لیکن ہماری جماعت
کا یہ عقیدہ ہے کہ ہر صورت میں نکاح فسخ ہوسکتا ہے خواہ باپ نے کرایا ہو یا کسی اور نے۔کیونکہ جب
لڑکی کی رائے بلوغت میں باپ کی رائے پر مقدم مجھی گئی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ باپ کے پڑھوائے

۲۵۳
خلع
ہوئے نکاح کے بعد جب لڑکی بالغ ہو تو اس حق رضا مندی کو اسے واپس نہ دیا جائے۔الفضل ۲۲ اکتوبر ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷۔نمبر ۳۳ صفحه ۲۱)
خیار بلوغ
یہ امر کے ماں کے کئے ہوئے نکاح کے متعلق لڑکی کو یار البلوغ حاصل نہیں ہے میرے نزدیک
درست نہیں۔میرے نزدیک لڑکی کو شریعت نے رضا کا حق دیا ہے اور جب وہ بالغ ہو جائے اس وقت
اس کا حق اس کو مل جائے گا کوئی نکاح کرے۔لڑکی بالغ ہو کر اس حق کو جو اسے خدا تعالیٰ نے اپنے
رسول کی معرفت دیا ہے طلب کر سکتی ہے اور کوئی انسانی فقہ اس حق کو اس سے چھین نہیں سکتی۔گورسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس قسم کی کوئی روایت ثابت نہیں کہ نابالغ لڑکی کا نکاح ماں باپ نے کر دیا
ہو اور آپ نے لڑکی کی درخواست پر اسے توڑ دیا ہو۔لیکن یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بالغ لڑکی کا نکاح
اس کے باپ نے بلا اجازت کردیا اور آپ نے اسے توڑ دیا۔چنانچہ ابن عباس سے احمد ابوداؤد اور
ابن ماجہ میں جابر ، حضرت عائشہ اور حضرت عبد اللہ بن بریدہ سے یہ بات روایت کی گئی ہے۔پس
جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکی کی رضا کو ایسا ضروری سمجھا ہے کہ اس کی فریاد پر باپ کے کئے
ہوئے نکاح کو تو ڑ دیا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس حق کو نکاح صغر سے باطل کر دیا جاوے۔جب وہ اس حق
کو استعمال کرنے کے قابل ہو جائے گی اس کو یہ حق دیا جاوے گا۔(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت نمبر ۲ - صفحه ۱۴۔دارالقضاء، ربوہ)
خیار بلوغ کی مدت
سوال :۔عرض کیا گیا کہ خیار بلوغ کی کوئی مدت معین ہے یا اس کی کوئی خاص میعاد نہیں؟
جواب:۔فرمایا۔یہ محض عقلی چیز ہے۔عقلاً کسی لڑکی کے متعلق جتنا عرصہ ضروری سمجھا جائے گا اس
کے لئے ہم خیار بلوغ کی وہی میعاد قرار دیں گے۔اس میں سالوں یا عمر کی تعین نہیں کی جاسکتی۔خیار

۲۵۴
خلع
بلوغ کی تشریح آخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو نہیں فرمائی۔گزشتہ فقہاء نے کی ہے اور چونکہ یہ
تشریح فقہاء نے کی ہے اس لئے ہر زمانہ کے فقہاء کو اختیار ہے کہ وہ اس بارہ میں عقلی طور پر جو فیصلہ
مناسب سمجھیں کریں۔ایک وقت ایسا تھا جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگر دصحابہ کی تمام
جماعت رہتی تھی۔اور فتویٰ جماعت کے تمام افراد میں اسی وقت پھیل جاتا تھا۔لیکن اب وہ زمانہ ہے
کہ لوگ دینی مسائل سے اکثر نا واقف ہوتے ہیں۔اس ناواقفیت کی بناء پر جتنی دیر ضروری
سمجھی جائے
گی اس
کو ملحوظ رکھنا پڑے گا۔کیونکہ دینی مسائل سے ناواقفیت خودا اپنی ذات میں ایک ایسی چیز ہے جو
فتوی کو بدل دیتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک عورت پر الزام لگایا گیا کہ اس نے بدکاری کی
ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے خاوند کو بلایا اور اسے سمجھایا کہ یہ اس قسم کی جاہل عورت
ہے کہ اسے پتہ ہی نہیں کہ دین کیا ہوتا ہے اور اخلاق کیا ہوتے ہیں۔ایسی عورت پر شریعت کا وہ فتویٰ
نہیں لگے گا جو اس عورت پر لگ سکتا ہے جسے شریعت کا علم ہواور اسلامی احکام سے واقفیت رکھتی ہو۔الفضل ۳۱ اکتوبر ۱۹۴۴ء۔جلد ۳۲ نمبر ۲۵۵ صفحه۱)
خیار بلوغ کاعرصه آٹھ نوماہ کچھ زیادہ نھیں
یہ دعوی کیا ہے کہ چونکہ ان کا نکاح قبل بلوغت کیا گیا تھا اور اب وہ بالغ ہیں اور نکاح پر راضی نہیں
ہیں اس لئے ان کے نکاح کو فسخ کیا جاوے۔قاضی صاحب عدالت ابتدائی نے اور عدالت اپیل نے فسخ نکاح کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے
خلاف میرے پاس اپیل کی ہے۔جواب دعوی کی بنیاد اس امر پر ہے کہ لڑکی کی بلوغت اور فنخ
نکاح کی درخواست میں بہت بڑا فاصلہ ہے اس لئے لڑکی کے مطالبہ کو مستر د کرنا چاہئے۔گواہوں
کے اختلاف سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جو شہادتیں لڑکی کی طرف سے اظہار نفرت کی گزری
ہیں وہ قابل سند نہیں ہیں۔میرے نزدیک یہ اعتراض درست نہیں۔شاہد اوقات کے متعلق غلطی

خلع
کر سکتے ہیں جبکہ معاملہ ایسا ہو کہ جس کے یادر کھنے کی ضرورت انہیں اس وقت محسوس نہ ہوتی ہو
اور یہ معاملہ اس قسم کا ہے کہ اظہار نفرت کے وقت کسی شخص کو یہ خیال پیدا نہیں ہوسکتا تھا کہ کل
کو ا سے اس واقعہ کا پھر بھی ذکر کرنا ہوگا۔ایسے امور کو انسان کما حقہ یاد نہیں رکھتا پس جبکہ گواہ اس
بات پر متفق ہیں کہ لڑکی اظہار نفرت کرتی تھی اور ان میں ایسے گواہ بھی ہیں جو بے تعلق ہیں اور ثقہ
ہیں تو ہمیں ان کے بیان پر اعتماد کر لینے میں کوئی تامل نہیں ہوسکتا۔لیکن میرے نزدیک جس
قدر فرق لڑکی کی بلوغت اور درخواست میں بتایا جاتا ہے وہ اتنا نہیں ہے کہ اس کے متعلق یہ کہا
جائے کہ ناراضگی کا اظہار بعد کی بنی ہوئی بات ہے۔نکاح کا معاملہ ایسا معاملہ نہیں ہوتا جس کا کسی
خاص وقت کے ساتھ تعلق ہو۔ایسے امور میں بعض دفعہ انسان یہ بھی سوچنے لگتا ہے کہ کیا با وجود
ناراضگی کے اتحاد سے رہنے کی کوئی صورت پیدا ہوسکتی ہے۔بعض دفعہ بعض ایسے رشتہ دار جونرم
ہوتے ہیں معاملہ کو عدالت میں پیش کرنے سے روکتے رہتے ہیں۔اس تذبذب کی حالت کو ہم
نظر انداز نہیں کر سکتے۔ہو سکتا ہے کہ یہ تذبذب کی وجہ سے بعض دفعہ صلح کی طرف مائل
ہوں۔اظہار نفرت نکاح کے بعد معقول طور پر قریب عرصہ میں ثابت ہے اور سوال بہت قریب
کا ہے تو میرے نزدیک ایسے مشکوک فرق کے لئے عورت کے حق کو ہم باطل نہیں کر سکتے خصوصاً
جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ خیار بلوغ کا مسئلہ ایسا مسئلہ نہیں ہے جس سے عام طور لوگ واقف اور آگاہ
ہوں۔ایسے مسائل کے متعلق قدرتی طور پر لوگوں میں تر ڈد زیادہ ہوتا ہے۔پس میرے نزدیک
آٹھ نو مہینے کا فرق ایسے غیر معروف مسئلے کے متعلق کوئی ایسا فرق نہیں ہے جس کو خاص طور پر
وقعت دی جائے اور میرے نزدیک عورت کا حق ہے کہ اس کی درخواست کو منظور کیا جاوے۔رجسٹر ہدایات دار القضاء، ربوہ - صفحه ۱۲)
کفاره ظهار قسم کا کفاره
سوال : کسی نے اپنے بیوی سے ناراض ہو کر ظہار کر لیا ہے یعنی اپنی بیوی سے اس نے کہا کہ جیسی

خلع
میری ہمشیرہ ویسی ہی تو ہے۔اگر طلاق لینا چاہتی ہے تو وہ بھی لے لے۔اور وہ بالکل مفلس اور
بے روزگار ہے اس کا باپ دس روپے کا ملازم اور عیالدار ہے۔وہ اپنی حرکت سے پشیماں ہے۔اس
کے اوپر کیا کفارہ لازم آتا ہے۔اور باعث غریبی عدم ادائیگی کفارہ کے وہ کیا طریق اختیار کر سکتا ہے۔جواب :۔آپ نے جواب دیا۔غریب کا کفارہ یہ ہے کہ اس کو نصیحت کی جائے۔ایک شخص نے تقریباً دو سال سے اپنی بیوی کے ساتھ ہم صحبت ہونے کی قسم کھا رکھی تھی۔اب وہ
جواب:۔اسے لکھا گیا کہ قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔یہ ادا کر نے کے بعد دوبارہ
رجوع چاہتا ہے؟
نکاح ہو سکتا ہے۔الفضل ۲۵ / مارچ ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۱۱۸)
حامله کی عدت وضع حمل ھے
والئ يئسن من المحيض من نسائكم
اور وہ عورتیں جو حیض سے ناامید ہوگئی ہوں بوڑھی ہوں جن کو حیض نہ آتا ہو یعنی سن بلوغت تک نہ
پہنچی ہوں۔وہ جو کہ بیمار ہوں یعنی استحاضہ والی۔ان کے لئے تین ماہ کی عدت ہے اور حمل والیوں کی
عدت ان کے ایام حمل ہی ہیں۔جب بچہ جن چکیں تو عدت ختم ہوگئی۔اس پر لوگوں نے بڑی بڑی
بحثیں کی ہیں کہ اگر تین ماہ سے پہلے بچہ پیدا ہو جائے تو کیا عدت ختم ہو جائے گی۔بعض کہتے ہیں کہ کم
سے
کم تین ماہ ہوں گے۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک واقعہ ہوتا تھا کہ ایک عورت
کو تین ماہ سے پہلے ہی وضع حمل ہو گیا تھا اور اسے آپ نے دوسری شادی کی اجازت دیدی تھی۔اس
لئے اس بات کا فیصلہ ہو چکا ہوا ہے۔الفضل ۴ رمئی ۱۹۱۴ء۔جلد نمبر ۴۷ ب صفحہ ۱۴)

۲۵۷
خلع
نان نفقه
عورت اگر خاوند کی مرضی کے بغیر والدین کے گھر جاوے تو شریعت خرچ نہیں دلاتی۔لیکن
اگر یہ ثابت ہو جائے کہ لڑکی جب خاوند کے پاس تھی تب بھی وہ خرچ نہ دیتا تھا۔تب شریعت
اسے خرچ دلائے گی کیونکہ اس صورت میں اس پر مقام کی تبدیلی نے کوئی نیا اثر پیدا نہیں
کیا۔(۲/۱۰/۱۹۴۶)
(رجسٹر ہدایات امیرالمومنین۔ہدایت نمبر ۱۳۸۔دارالقضاء، ربوہ)
لعان
والذين يرمون ازواجهم ولم يكن لهم شهداء (النور:۷)
وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر بدکاری کا الزام لگاتے ہیں اور کوئی بیرونی گواہ نہیں رکھتے صرف ان کا نفس
ہی گواہ ہوتا ہے ان میں سے ہر شخص چار دفعہ حلفیہ گواہی دے کہ واقعی میں نے اپنی عورت کو بدکاری
کرتے دیکھا ہے اور میں سچا ہوں اور پانچویں دفعہ یہ کہے کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی مجھ پر لعنت
ہو۔جب خاوند اس طرح قسم کھا چکے تو عورت بھی چار دفعہ قسم کھا کر کہے کہ یہ شخص جھوٹا ہے اور پانچویں
بار یہ کہے کہ اگر یہ سچا ہے تو مجھ پر خدا تعالیٰ کا عذاب نازل ہو۔جب دونوں طرف سے قسمیں کھالی
جائیں تو پھر ان دونوں کو جدا کر دیا جائے گا یعنی ضلع کا حکم دیدیا جائے گا لیکن اگر خاوند بیوی پر قذف
تو کرے مگر نہ گواہ لائے نہ لعان کرے تو خاوند پر حد لگے گی۔( یعنی اسے اسی کوڑے لگیں گے ) ہاں
اگر وہ لعان کرے تو پھر وہ حد سے آزاد ہو جائے گا یعنی کوڑے کھانے سے بچ جائے گا۔لیکن اگر بیوی بھی
لعان کر دے تو پھر بیوی پر زنا کا الزام ثابت نہیں ہوگا اور دونوں طرف کا معاملہ برابر سمجھا جائے گا۔یہ لعان کسی مخفی مقام پر نہیں ہوتا بلکہ ضروری ہوتا ہے کہ ایسا شخص اول لوگوں کے مجمع میں قسم
کھائے۔دوئم کسی مقدس مقام پر کھائے۔سوئم جب وہ لعنت کرنے لگے تو اس کو کہا جائے گا کہ دیکھو

۲۵۸
خلع
خوب سوچ سمجھ لو خدا کی لعنت جس شخص پر نازل ہوتی ہے اسے تباہ کر دیتی ہے۔( تفسیر کبیر جلد ششم تفسیر سوره نور صفحه ۲۶۷)
متعه
سوال :۔متعہ کے متعلق جناب کا کیا خیال ہے؟
جواب :۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پہلے متعہ کا رواج تھا۔جب تک شریعت میں
اس کے متعلق کوئی حکم نہیں تھا۔تب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع بھی نہیں کیا۔آخر
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کے حکم سے اس کو حرام قرار دیدیا۔حدیث میں اس کے
حرام ہونے کے متعلق بیان آتا ہے۔( الفضل یکم مارچ ۱۹۲۷ء صفحہ ۶)
حق حضانت
شریعت کا فیصلہ ہے کہ لڑکی ماں کے پاس رہتی ہے۔چچازاد بھائی کو نکاح کا اختیار ہے۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچہ لایا گیا تو آپ نے اس سے دریافت فرمایا کہ تم کدھر جانا
چاہتے ہو تو اس نے کہا کہ میں اپنی خالہ کے پاس رہنا چاہتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے اس
کو الہام کیا ہے اور بچہ کو اس کی خالہ کے سپر د کر دیا۔( فائل مسائل دینی A-32)
نامرد
اس مقدمہ میں صرف ایک ہی سوال تھا اور وہ یہ کہ آیا مد عاعلیہ نا مرد ہے یا نہیں۔مدعا علیہ کو موقع

۲۵۹
دیا گیا تھا کہ وہ اس بارہ میں طبی شہادت پیش کرے۔مگر انہوں نے کہا کہ میں اس شرط پر سرٹیفیکیٹ
پیش کر سکتا ہوں کہ قاضی صاحب یہ مان لیں کہ پھر ضرور میری بیوی کو میرے گھر پر بھیج دیا جائے گا۔قاضی اول نے جائز طور پر کہا کہ آپ کا کام شہادت پیش کرنا ہے۔فیصلہ کرنا قاضی کا کام ہے مگر انہوں
نے سرٹیفیکیٹ پیش نہیں کیا لہذا اپیل مسترد کیا جاتا ہے۔مگر اس موقع پر میں قاضیوں کو پھر ایک دفعہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ طلاق یا خلع کے
مقدمات میں پورا زور صلح پر لگانا چاہئے تا کہ جماعتی اخلاق بگڑ نہ جائیں۔قضائی فیصلہ بصورت
مجبوری لیا جاوے۔(فائل فیصلہ جات نمبر ۲۔صفحہ ۴۲۔دارالقضاء، ربوہ )
عدت
عدت کے سوال میں میرے نزدیک بہت پیچیدگی ڈالی گئی ہے۔مرد سے حیض کا ثبوت مانگنا
نہایت نا واجب بات ہے اور دایہ کا مقرر کرنا خلاف شریعت ہے کیونکہ ستروں کا ظاہر کرنا صرف خاص
حالات، بیماری وغیرہ میں جائز ہوتا ہے۔مالی مطالبات کے فیصلہ کے لئے ستر کا ظاہر کرنا ہر گز جائز
نہیں۔پس اس طریق کو میں اسلامی شعار کے بالکل خلاف سمجھتا ہوں گو کسی فقیہ یا بہت سے فقیہوں
نے ہی کیوں نہ ایسا لکھا ہو۔میرے نزدیک اس کے فیصلہ کے لئے بھی وہی طریق رکھنا چاہئے
جو شریعت کا عام فیصلوں کے لئے ہے۔یعنی مدعی سے بعینہ ( گواہ ) طلب کیا جائے یا عورت کو حلف
(قسم) دیا جائے گو یہ حلف شرعی ہونی چاہئے یعنی قاضی کی موجودگی میں بعد از پند و نصیحت و تذکیر۔عدت ، حلف نہ اُٹھانے کی صورت میں تین ماہ تک سمجھی جائے گی ورنہ دودھ پلانے کے عرصہ تک
کیونکہ دودھ پلانے کے بعد اگر حیض نہیں آتا تو وہ ایک قسم کی بیماری خیال کی جاوے گی۔(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت نمبرا۔صفحہ ۴۷۔دارالقضاء، ربوہ)
☆☆☆

۲۶۳
لونڈی اور غلام
اسلام نے جنگ کی اجازت کن حالات میں دی
ان آیات سے جو مسلمانوں کو جنگ کی اجازت دینے کے لئے نازل ہوئی ہیں ظاہر ہے کہ اسلامی تعلیم
کی رو سے جنگ کی اجازت صرف اسی صورت میں ہوتی ہے جب کوئی قوم دیر تک دوسری قوم کے ظلموں کا
تختہ مشق بنی رہے اور ظالم قوم اسے ربنا الله“ کہنے سے روکے۔یعنی اس کے دین میں دخل دے اور وہ
جبراً اسلام سے لوگوں کو پھرائے یا اس میں داخل ہونے سے جبر أبا زر کھے اور اس میں داخل ہونے والوں کو
صرف اسلام قبول کرنے کے جرم میں قتل کرے۔اس قوم کے سوا کسی دوسری قوم سے جہاد نہیں ہوسکتا۔لیکن
اگر جنگ ہوگی تو صرف سیاسی اور ملکی جنگ ہوگی۔جو وہ مسلمان قوموں میں ہوسکتی ہے مگر اس کا نام جہاد نہیں
رکھا جاسکتا اور اس جنگ میں شامل ہونا ہر مسلمان کا فرض نہیں ہوگا بلکہ صرف انہی مسلمانوں کا فرض ہوگا
جو اس لڑنے والی حکومت میں بس رہے ہوں۔کیونکہ یہ جنگ حب الوطنی کی جنگ کہلائے گی۔دینی جنگ
نہیں کہلائے گی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔حبّ الوطن من الايمان
یعنی وطن کی محبت بھی ایمان کا ایک حصہ ہے۔نفسیر کبیر جلد ششم تفسیر سوره حج - صفه ۶۳)
جنگی قیدیوں کے متعلق اسلام کے احکام
ا۔یا تو ان قیدیوں کو احسان کر کے چھوڑ دیا جائے (سورہ محمد ) اور یہ ایسے قیدیوں کے متعلق ہی ہوسکتا
ہے جو اپنی غلطی کا اقرار کریں اور آئندہ جنگ میں شامل نہ ہونے کا معاہدہ کریں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایک دفعہ ایک قیدی ابو عزہ نامی کو رہا کیا۔یہ شخص جنگ بدر میں پکڑا گیا تھا۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس سے عہد لے کر چھوڑ دیا تھا کہ وہ آئندہ مسلمانوں کے خلاف کسی جنگ میں شامل نہیں ہو گا۔مگر وہ جنگ احد میں مسلمانوں کے خلاف پھر لڑنے نکلا اور آخر جمراء الاسد کے جنگ میں مارا گیا۔

۲۶۴
لونڈی اور غلام
۲۔اگر اسلامی حکومت کی مالی حالت ایسی نہ ہو کہ وہ احسان کر کے چھوڑ دے تو پھر قیدی کو حق ہے
کہ وہ فدیہ دے کر اپنے آپ کو چھڑالے لیکن اگر قیدی کو فدیہ کی طاقت نہ ہو تو پھر حکم ہے کہ اسلامی ملک
کی زکوۃ میں سے اگر ممکن ہو تو اس کا فدیہ دے کر اس کو آزاد کر دیا جائے۔اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو قیدی کو
اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مکاتبت کرے یعنی حکومت سے یہ عہد کرے کہ وہ کمائی کر کے آہستہ آہستہ اپنا
فدیہ دے دے گا۔اور اسے آزاد کر دیا جائے گا چنانچہ وہ اس معاہدہ کے بعد فوراً آزاد ہو جائے گا
اور قسط وار اپنا فدیہ ادا کرے گا۔یہ یا درکھنا چاہئے کہ پُرانے زمانہ میں جنگیں افراد کرتے تھے اور اپنے اخراجات جنگ وہ خود
برداشت کرتے تھے۔اس لئے ان کا بوجھ اُتارنے کے لئے دوسری قوم سے تاوان نہیں لیا جاتا تھا بلکہ
افراد پر حسب طاقت تاوان ڈالا جاتا تھا۔اب چونکہ قومی جنگ ہوتی ہے اور حکومت خرچ کی ذمہ وار
ہوتی ہے۔لازماً اس نظام میں بھی موجودہ حالات کے لحاظ سے تبدیلی کرنی ہوگی اور قیدی سے تاو
سے تاوان
نہیں لیا جائے گا بلکہ حملہ آور قوم سے بحیثیت قوم تاوان لیا جائے گا۔۳۔جب تک تاوان جنگ ادانہ کرے اس سے خدمت لی جاسکتی ہے لیکن کام لینے کی صورت
میں مندرجہ ذیل احکام اسلام دیتا ہے۔ایتم کسی قیدی سے اس کی طاقت سے زیادہ کام نہ لو۔ب۔جو کچھ خود کھاؤ وہی قیدی کو کھلا ؤ اور جو کچھ خود پہنو وہی قیدی کو پہناؤ۔ج کسی قیدی کو مارا پیٹا نہ جائے۔د۔اگر کوئی شادی کے قابل ہواور انہیں علم نہ ہو کہ کب تک وہ جنگی قیدی رہیں گے تو ان کی
شادی کر دو۔( تفسیر کبیر جلد دہم۔تفسیر سوره الكفرون صفحہ۴۵۴)
قیدی بنانا صرف اس صورت میں جائز ہے جب کسی قوم سے با قاعدہ جنگ ہو اور عین میدان
جنگ میں دشمن قوم کے افراد کو بطور جنگی قیدی گرفتار کر لیا جائے گویا وہ قوم جس کے خلاف اعلان جنگ

لونڈی اور غلام
نہیں ہوا اس کے افراد کو پکڑنا جائز نہیں ہے۔اسی طرح وہ قوم جس سے جنگ ہو اس کے افراد کو بھی
میدان جنگ کے علاوہ کسی اور جگہ سے بعد میں پکڑ نا جائز نہیں ہے۔صرف لڑائی کے دوران میں لڑنے
والے سپاہیوں کو یا ان کو جو لڑنے والے سپاہیوں کی مدد کر رہے ہوں پکڑ لیا جائے تو یہ جائز ہوگا کیونکہ
اگر ان کو چھوڑ دیا جائے تو وہ بعد میں دوسرے لشکر میں شامل ہوکرمسلمانوں کو نقصان پہنچاسکتے
ہیں۔لیکن ان کے بارہ میں بھی اللہ تعالیٰ یہ ہدایت دیتا ہے کہ
إِمَّا مَنَّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً (محمد : ۵)
یعنی بعد میں یا تو ان کو احسان کے طور پر چھوڑ دو یا فدیہ لے کر چھوڑ دو۔پس یہ صورت تو اسلام
میں جائز ہی نہیں کہ باوجود اس کے کہ کوئی شخص اپنا فدیہ پیش کرتا ہو پھر بھی اس کو غلام رکھا جائے۔اسے
بہر صورت یا تو احسان کے طور پر رہا کرنا پڑے گا یا فدیہ لے کر چھوڑنا پڑے گا۔مگر یہ امر یا درکھنا چاہئے
کہ موجودہ زمانہ میں یہ قاعدہ ہے کہ تاوان جنگ لڑنے والی قوم سے لیا جاتا ہے لیکن اسلام نے یہ
طریق رکھا ہے کہ خود جنگی قیدی یا اس کا رشتہ دار اس کا فدیہ ادا کرے۔بظاہر یہ عجیب بات معلوم ہوتی
ہے لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام کے زمانہ تک تنخواہ دار فوجیں نہیں ہوتی تھیں بلکہ دونوں طرف سے
رضا کارلڑنے کے لئے آتے تھے۔پس چونکہ یہ لڑائی رضا کاروں کی لڑائی ہوتی تھی اس لئے فدیہ بھی
رضا کاروں پر رکھا گیا۔اب چونکہ جنگ قومی ہوتی ہے اس لئے فدیہ قوم پر رکھا گیا ہے۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ النور - صفحہ ۳۰۸)
لونڈی کوبغیر نکاح کے بیوی بنانا
الاعلى ازواجهم او ما ملکت ايمانهم (المومنون :)
داہنے ہاتھ مالک ہوئے:۔کی تشریح کے بارہ میں یہ امر یا درکھنا چاہئے کہ بعض لوگ تو اس میں
نوکرانیوں کو بھی شامل کر لیتے ہیں اور بعض ان لونڈیوں کو بھی جو چھاپہ مارکرکسی کمزور قوم کے اندر سے زبردستی
اغوا کر لی جاتی ہیں اور پھر فروخت کر دی جاتی ہیں اور بعض لوگ ان الفاظ کے یہ معنے لیتے ہیں کہ جو عورتیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی