(حصہ دوم)
فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 7
لونڈی اور غلام
جہاد میں حاصل ہوں بغیر نکاح کے گھروں میں رکھنی جائز ہیں لیکن یہ سب معنے غلط ہیں۔قرآن کریم
میں اور احادیث میں نوکروں اور غلاموں کا الگ الگ ذکر ہے اس لئے نوکر اس میں شامل نہیں۔اور غلاموں کے متعلق قرآن کریم صاف طور پر فرماتا ہے کہ
ماكان لنبى ان يكون له اسرى حتى يثخن في الارض (الانفال: ۶۸)
یعنی کسی نبی کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی پُر امن قوم میں سے مرد جنگی قیدی یا عورت جنگی قیدی
زبر دستی پکڑ لائے جب تک کہ اس کے اور اس کے دشمن کے درمیان خونریز جنگ نہ ہوئے۔یعنی یونہی
کسی قوم میں سے جو جنگ نہ کر رہی ہو قیدی پکڑنے جائز نہیں جیسا کہ سینکڑوں سال سے حجاز کے لوگ
حبشہ سے غلام پکڑ لاتے ہیں جیسا کہ گزشتہ صدیوں میں عراق کے لوگ ایران سے یا روم سے یا یونان
سے یا اٹلی کے جزیروں سے غلام پکڑ کر لے آتے تھے۔ایسی غلامی اسلام میں جائز نہیں صرف جنگی
قیدی پکڑنے جائز ہیں اور جنگی قیدی پکڑ نے بھی صرف اس وقت جائز ہیں جبکہ دشمن سے با قاعدہ
جنگ ہو جائے اور ایسے وقت میں بھی یہ حکم ہے کہ جنگی قیدی کا فدیہ لے کر اسے چھوڑ دو۔اور اگر اس
کے پاس فدیہ نہ ہو یا اس کی قوم اس کا فدیہ دینے کو تیار نہ ہوتو پھر حکومت اسلامیہ اسے احسان کے طور
پر چھوڑ دے (سورہ محمد )۔اور اگر احسان کے طور پر چھوڑنا اس کے لئے مشکل ہو تو زکوۃ کے روپیہ میں
سے اس کا فدیہ دے کر اسے چھوڑ دے ( تو بہ ) اور اگر اس میں بھی مشکل ہو تو قیدی کو مکا تبت کا اختیار
دیا جائے (نور)۔مکاتبت کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ جنگی قیدی اپنے مالک سے یہ کہتا ہے کہ تم مجھے آزاد کر دو میں
محنت اور کمائی کر کے اپنا فدیہ ادا کر دوں گا اور اس وقت تک اپنی ذاتی تجارتوں وغیرہ میں آزاد سمجھا
جاؤں گا۔صرف اسلامی ملک میں رہنے کا وہ پابند ہوتا ہے۔اب ظاہر ہے کہ اگر کوئی عورت اوپر کے
تمام طریقوں
کا باوجود آزاد ہونا نہ چاہے گی تو وہ عورت ایسی ہی ہوگی جو اپنے ملک میں جانا اپنے لئے
خطرناک سمجھتی ہوگی اور مسلمان مرد کے پاس رہنے کا جو خطرہ تھا اس کے راستے کھلے ہونے کے باوجود
ان
کو استعمال کرنا پسند نہ کرے گی اور جو عورت باوجود ہر قسم کی سہولت کے مسلمان گھرانے سے نکلنا پسند
۲۶۷
لونڈی اور غلام
نہ کرے گی اس عورت سے جبر اشادی کر لینے کے سوا مسلمان مرد کے لئے کوئی چارہ نہیں کیونکہ اگر وہ
آزاد نہ ہوگی اور مسلمان مرد اس سے جبر اشادی نہ کرے گا تو وہ گھر میں اور علاقہ میں بدکاری پھیلائے
گی۔اور اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔پس آزاد عورتوں اور جنگی عورتوں میں اتناہی فرق ہے کہ آزاد
عورت کے لئے اپنی مرضی سے نکاح کرنا جائز ہوتا ہے اور وہ عورت جو جنگی قیدی ہو وہ یا تو ان طریقوں
سے اپنے آپ کو آزاد کرا لیتی ہے جو اسلام نے اس کے لئے کھلے رکھے ہیں یا پھر جس گھر میں وہ ہوتی
ہے اس کا کوئی مرد اس سے شادی کر لیتا ہے تا کہ بدکاری نہ پھیلے اور اگر اس کے ہاں بچہ پیدا ہو جائے
تو وہ پھر آزاد ہو جاتی ہے۔پس داہنے ہاتھوں کی ملکیت کے الفاظ سے کوئی شخص دھو کہ نہ کھائے۔( تفسیر کبیر جلد ششم سوره مومنون صفحه ۱۳۰)
لونڈی کوبغیرنکاح کے لونڈی بنانا
سوال : لونڈی کو بغیر نکاح کے گھر میں بمنزلہ بیوی کے رکھنا کہاں تک درست ہے۔علماء کا فتویٰ
ہے کہ لونڈی سے نکاح کی کوئی ضرورت نہیں بلا نکاح تعلق رکھنا جائز ہے۔یہ درست ہے یا نا درست؟
جواب:۔اس سوال کا جواب لونڈی کی تعریف پر منحصر ہے۔اگر لونڈیوں سے وہ لونڈیاں مراد ہوں
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر حملہ کرنے والے لشکر کے ساتھ ان کی مدد کرنے کے لئے
ان کے ساتھ آتی تھیں اور وہ جنگ میں قید کر لی جاتی تھیں۔تو اگر وہ مکاتبت کا مطالبہ نہ کریں تو ان
کو بغیر نکاح کے اپنی بیوی بنانا نا جائز ہے یعنی نکاح کے لئے ان کی لفظی اجازت کی ضرورت نہیں تھی۔در حقیقت جو میں نے اوپر مکاتبت کا ذکر کیا ہے وہ اس سوال کو پوری طرح حل کر دیتا ہے اور اجازت نہ
لینے کی حکمت اس سے نکل آتی ہے لیکن یہ ایک لمبا مضمون ہے۔اگر لونڈیوں سے مراد وہ لونڈیاں ہیں جنہیں آج کل لوگ لونڈیاں کہتے ہیں تو ان سے ایسا تعلق
بغیر نکاح نا جائز ہے۔اب دنیا میں کوئی ایسی لونڈی نہیں جس کا ذکر قرآن میں ہے۔الفضل ۵ ستمبر ۱۹۳۶ء۔جلد ۲۴۔نمبر ۵۷ صفحه ۵)
۲۶۸
لونڈی اور غلام
چار آزاد منکوحہ عورتوں کی موجودگی میں لونڈی رکھنا
سوال: کیا اب بھی کوئی مسلمان چار آزاد عورتوں کے بغیر (علاوہ ) لونڈیاں رکھ سکتا ہے؟
جواب :۔اس وقت دنیا بھر میں مذہب بدلوانے کے لئے کوئی جنگ نہیں ہورہی۔اس لئے لونڈی
نہ ہے نہ ہوسکتی ہے۔پس یہ سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔سوال :۔قیدی عورت اور لونڈی میں کیا فرق ہے؟ ایک عورت اسلام لا کر بھی لونڈی کی حیثیت
میں رہ سکتی ہے تو پھر اسے آزاد کیونکر کہا جائے گا۔اگر آزاد عورت کا مقام دیا جائے تو چار سے زائد
بیویاں رکھنے پر اسے طلاق دینی پڑے گی ؟
جواب :۔قیدی وہ جو سیاسی جنگ میں آئے اور لونڈی وہ جو ایسی جنگ میں قید ہو جس میں ایک
فریق دوسرے سے اس لئے لڑے کہ اس کا مذہب بدلوانا چاہے۔الفضل ۲۳ /اگست ۱۹۴۴ء - جلد ۳۲ نمبر ۱۹۱ صفحه۲)
سوال :۔کیا آزاد عورت کی موجودگی میں لونڈیوں کے ساتھ تعلقات قائم کئے جاسکتے ہیں؟
کیا قرآن کریم نے لونڈیوں کے ساتھ نکاح کو ضروری قرار دیا ہے؟
کیا لونڈی کے ساتھ اس کی مرضی کے خلاف جبراً تعلقات قائم کئے جاسکتے ہیں؟
جواب: لونڈی کے ساتھ نکاح ضروری ہے مگر طریقہ نکاح مختلف ہے۔اور اگر لونڈی چاہے کہ
الگ ہو جائے اور وہ کسی شخص کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تو وہ شریعت کے مطابق فور امکا تبت کی
درخواست کرے۔مکاتبت کے بعد کوئی شخص اس کو نہیں رکھ سکتا۔( فائل مسائل دینی نمبر 1۔DP6269/15۔1۔51)
سوال :۔شریعت میں چار بیویاں ایک ہی وقت میں مساوات کے ساتھ رکھنا جائز ہیں مگر مابعد
اس کے جو خادمہ زرخرید رکھی جاتی ہے آیا ان سے بلا نکاح مباشرت کرنی جائز ہے۔اگر جائز ہے تو
زانیہ اور اس میں کیا تفاوت ہے؟
۲۶۹
لونڈی اور غلام
جواب:۔کوئی فرق نہیں۔زرخرید کرنا پہلا گناہ ہے۔اس سے مباشرت کرنا دوسرا گناہ ہے۔قرآن کریم میں لونڈیوں کا ذکر ہے وہ بالکل اور ہیں آج کل وہ ہیں ہی نہیں۔الفضل ۱/۸ اکتوبر ۱۹۴۵ء - جلد ۳۳ نمبر ۲۳۵ صفحه ۲)
سوال :۔اگر یہ جائز ہے تو خادمہ کی اولاد کو ورثہ جائداد کیوں نہیں ملتا۔کیا وہ اولاد اپنے باپ
کو باپ کہنے کی مستحق نہیں ہے۔اگر اس کو شرعا باپ مانا جاتا ہے تو پھر اس کو اس کی جائیداد سے کیوں
محروم کیا جاتا ہے؟
جواب :۔اوپر جواب آچکا ہے مگر آپ کی دلیل غلط ہے۔الفضل ۱/۸ کتوبر ۱۹۴۵ء - جلد ۳۳ نمبر ۲۳۵ صفی ۲)
موجودہ دورمیں ہندو مسلم جنگ کی صورت میں
هندو عورتوں کولونڈی بنانا
سوال :۔آج کل ہندومسلم جنگوں کے نتیجہ میں جو عورتیں آتی ہیں کیا ان سے تعلق جائز ہے؟
جواب:۔اس کو جنگ کون قرار دیتا ہے۔کیا جنگ میں لڑنے والے کو بعد میں پھانسی دی جاتی ہے؟
مگر یہاں تو پھانسی ملتی ہے۔جنگ تو ایک حکومت کے دوسری حکومت کے خلاف با قاعدہ طور پر نبرد آزما
ہونے کو کہتے ہیں نیز اسلام نے ایسے تعلقات کی جو اجازت دی ہے وہ ہر جنگ میں نہیں بلکہ صرف
جہاد میں ہے۔دراصل اس جنگ میں جو عورتیں لونڈی بنائی جاتی ہیں ان سے بھی تعلق اس کی
رضامندی کے بغیر نہیں ہوتا۔اور چونکہ وہ لونڈی ہوتی ہے اس لئے عام اعلان کی ضرورت نہیں
ہوتی۔باہم رضامندی کافی ہے اور اس کے حقوق بھی بیویوں کے سے ہوتے ہیں بلکہ اسلام نے ایسی
عورت کو یہ بھی حق دیا ہے کہ مکاتبت کر کے آزاد ہو جائے۔الفضل ۳ جولائی ۱۹۴۷ء۔جلد ۳۵ نمبر ۱۵۶ صفحه ۲)
۲۷۰
لونڈی اور غلام
سوال :۔لونڈی سے نکاح کرنے یا نہ کرنے کے متعلق حضور کا کیا خیال ہے؟
جواب :۔فرمایا۔نکاح ایک اعزاز ہے جو عورت کو حاصل ہوتا ہے۔لونڈی کو یہ اعزاز دینے
کا کیا مطلب۔وہ تو اس قوم سے تعلق رکھنے والی ہوتی ہے جو اسلام کو مٹانے کے لئے حملہ آور ہوتی
ہے۔لونڈیاں اس قوم کی عورتیں بنائی جاسکتی ہیں جس نے مسلمانوں پر ان کا مذہب بدلوانے کے
لئے حملہ کیا ہو۔پولیٹیکل جنگ میں اگر فتح حاصل ہو تو لونڈیاں بنانا جائز نہیں۔یہ دراصل اس قوم کے لئے سزا ہے
جو مذہب بدلوانے کے لئے حملہ آور ہو۔الفضل ۱۴ را گست ۱۹۳۴ء - جلد ۲۲ نمبر ۲۰ صفحه ۵)
۲۷۳
حدود
زناکا الزام
چونکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں عام طور پر لوگوں کو ٹھوکر لگی ہوئی ہے اس لئے میں اپنے
ہاتھ سے اس خط کا جواب لکھتا ہوں۔قرآن کریم کی رو سے زنا کا الزام لگانے والے دو قسم کے
لوگ ہو سکتے ہیں۔ا۔خاوند یا بیوی
۲۔غیر مرد یا عورت
اگر الزام لگانے والا خاوند یا بیوی ہو ( خاوند کا صریح ذکر قرآن کریم میں ہے۔بیوی کا معاملہ اس
پر قیاس کیا جاوے گا کیونکہ قرآن کریم میں سوائے خاص طور پر مذکور ہونے کے بالمقابل حکم بیان
ہوتے ہیں ) تو گواہوں کی عدم موجودگی میں ملاعنہ ہوگا یعنی ایک دوسرے کے مقابل اسے قسم دی
جاوے گی۔ایک گواہ کے مقابل ایک قسم ہوگی۔اور پانچویں دفعہ لعنت ہوگی۔جھوٹے پر عذاب نازل
ہونے کی دعا کی جاوے گی۔اگر غیر خاوند یا غیر زوجہ الزام لگاوے تو اس کے لئے صرف چار گواہ لانے
ہوں گے نہ اس کے کہنے پر قسم دی جاسکتی ہے نہ الزام لگانے والے کی قسم کچھ حقیقت رکھتی ہے۔بغیر گواہوں کے الزام لگانے والا بہر حال جھوٹا سمجھا جائے گا اور اس کے الزام کے مقابل پر قسم نہ
کھانے والا ہرگز ہرگز زیر الزام نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے جب الزام
کے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب تک دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر مانتی ہوں تو جھوٹ ہے اور
اگر انکار کرتی ہوں تو لوگ نہ مانیں گے پس میں جواب ہی کچھ نہیں دیتی۔خدا شاہد ہے،خدا نے ان کے
اس فعل کی تائید کی اور ان کو بری قرار دیا۔پس پبلک میں اس پر قسم لینا بطور عدالت کے ناجائز ہے نہ
ایسی قسم حجت ہے اور شرعاً الزام لگانے والا جھوٹا ہے اور اس کو ہم اس وقت تک جھوٹا سمجھیں گے جب
تک وہ چار گواہ نہیں لاتا اور اگر اسلامی شریعت ہو تو اس کو کوڑے لگیں گے۔اگر اس نے فی الواقع کچھ
دیکھا بھی ہے تو اس کا فرض ہے کہ خاموش رہے اور خدا تعالیٰ کی ستاری کے مقابل نہ کھڑا ہو جائے۔الفضل ۷ اگست ۱۹۲۳ء۔جلد نمبر ۹ صفحه ۶)
۲۷۴
حدود
سوال: - والتي ياتين الفاحشة من نسائكم فاستشهدوا عليهن اربعة منكم فان
شهدوا فامسكوهن۔(النساء :۱۴) میں فاحشہ چار مرد گواہوں ، عورتوں کو گھروں میں
رکھنا اور يجعل الله لهن سبیلا کے الفاظ سے کیا مراد ہے؟
جواب :۔فاحشہ سے مراد ایسی برائی کے بھی ہوتے ہیں جو عریاں ہو اور نمایاں طور پر بری نظر آئے
اور ضروری نہیں کہ یہ برائی زنا ہی ہو۔بلکہ ہر بداخلاقی، بدکلامی اور بد معاملگی مخش کہلا سکتی ہے۔جو
عورت بہت زیادہ بد کلام ہوا سے عربی میں فاحشہ سے موسوم کیا جاتا ہے۔اس آیت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کوئی عورت اگر بعض بُرے اخلاق میں انتہاء کو پہنچ چکی ہو تو اس
کا علاج یہ ہے کہ اسے سمجھانے کی کوشش کی جائے لیکن جب اس کی مرض لا علاج صورت اختیار کر چکی
ہو تو پھر اسے گھر میں مقید رکھنا بہتر ہوگا۔حتی کہ یا تو ایسی حالت میں اسے موت آجائے یا پھر اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے اسے ہدایت دیدے اور اس کے اخلاق درست کر دے۔الفضل ۳ جولائی ۱۹۴۷ء نمبر ۱۵۶ صفحه ۲)
الزام زنا میں شہادت
سوال:۔ایک صاحب نے الزام زنا کے متعلق شہادت اور اس کے اثرات وغیرہ کے متعلق
استفسار
کیا ہے؟
جواب:۔فرمایا۔دنیا کی سزا اصل میں فتنہ کو روکنے کے لئے ہے وگرنہ اصل سزا ”مالك
يوم الدين “ کا کام ہے۔اسلام نے دنیا میں سزا صرف اس لئے رکھی ہے کہ فتنہ کا سد باب ہو
جائے اور جس جگہ فتنہ مکمل نہ ہو وہاں سزا دینے کا کوئی حق نہیں۔اگر الزام زنا میں چار گواہ شہادت
دے دیں تو خواہ ملزم بے گناہ ہی ہوا سے سزا دیدی جائے گی۔کئی مقدمات ایسے ہوتے ہیں کہ
مجسٹریٹ مجرم سمجھ کر سزا دے دیتا ہے اور سزا دہی کے لئے شہادت بھی کافی ہوتی ہے مگر حقیقت
میں سزا پانے والا بے گناہ ہوتا ہے۔بعض جرائم ایسے ہی ہوتے ہیں جن میں ایک شاہد کا فی ہوتا
۲۷۵
حدود
ہے مثلاً میں جارہا ہوں اور میں نے دیکھا کہ زید بکر کو مار رہا ہے۔پس اس کے لئے چارشاہدوں
کی ضرورت نہیں۔میں بحیثیت مجسٹریٹ خود اپنی شہادت پر ہی اسے سزا دے سکتا ہوں۔دراصل
وہ جرائم جن میں چار گواہوں کی شہادت اسلام میں قرار دی گئی ہے وہ سوسائٹی سے تعلق رکھنے
والے جرائم ہیں اور ایسے جرائم میں گواہوں کو مجسٹریٹ خود نہیں بلا سکتا جب تک وہ خود بطور مدعی
پیش نہ ہوں۔اور یہ نہ کہیں کہ ہم فلاں بات کے گواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ فلاں شخص پر مقدمہ چلایا
جائے۔لیکن مقدمہ شروع ہونے کے بعد اگر ان میں سے ایک بھی الزام لگانے سے انکار کر
جائے تو باقی تین کو سزا ملے گی جیسا کہ حضرت عمر کے زمانہ میں ہوا۔ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ اگر پہلا
ہی گواہ مکر جائے تو باقی اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ اپنی شہادت بند کر دیں اور کہہ دیں کہ ہم اب
شہادت دینا نہیں چاہتے۔لیکن اگر پہلے وہ الزام زنا میں شہادت دے چکے ہوں اور چوتھا مگر
جائے تو شہادت دینے والوں کو سزا دی جائے گی۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں اسی طرح ہوا تھا کہ
تین گواہوں کے بعد جب چوتھے کی باری آئی تو اس کی شہادت مشتبہ پائی گئی۔اس پر شہادت
دینے والوں کو سزادی گئی۔دراصل شریعت کا منشاء یہ ہے کہ ایسی باتوں کی اشاعت نہ کی جائے۔سوال :۔عرض کیا گیا کہ آیا قاضی کو کوئی بات بتانا بھی قذف کا مستحق بناتا ہے یا صرف لوگوں میں
اشاعت کرنا ؟
جواب :۔فرمایا۔رپورٹ کرنا اور چیز ہے۔اس کے ماتحت دوسرا مجرم نہیں قرار پاسکتا ہے۔مگر
مقدمہ کے طور پر اگر معاملہ لے جایا جائے اور پھر چار عینی گواہوں کے ذریعہ ثابت نہ کیا جائے تو یہ جرم
ہے اور شریعت نے اس کی سزار کھی ہے۔سوال :۔عرض کیا گیا کہ کیا ایسی شہادت کو دوسروں سے مخفی رکھنے کا حکم ہے؟
جواب:۔فرمایا۔مجھے تو کوئی ایسا حکم معلوم نہیں بلکہ حضرت عمرؓ کے زمانہ کے واقعہ سے تو یہ
ثابت ہوتا ہے کہ دوسرے لوگوں کو سننے کی اجازت ہے کیونکہ اس موقعہ پر حضرت علی کی موجودگی
بھی ثابت ہے۔چنانچہ آتا ہے انہوں نے حضرت عمرؓ سے کہا کہ چونکہ تینوں گواہ صحابی ہیں اس
حدود
لئے انہیں سزا نہ دی جائے مگر حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ میں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فتویٰ
پر ضرور عمل کروں گا۔بات یہ تھی کہ پہلے تین گواہوں نے تو الزام کی تائید میں گواہی دی مگر چوتھے نے کہا کہ میں نے یہ
واقعہ دیکھا تو ہے مگر میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کوئی غیر عورت تھی یا اس کی اپنی بیوی تھی۔اس شہادت نے
پہلے تینوں گواہوں کو سزا کا مستحق بنادیا۔الفضل ۱۶ جون ۱۹۳۱ء - جلد ۱۸ نمبر ۴۵ صفحه ۵)۔زنا ثابت کرنے کے لئے چارگواھوں کی شہادت مقرر کرنے
کی وجه
چونکہ بعض لوگوں کے دلوں میں یہ شبہ پیدا ہو سکتا ہے کہ کیوں قرآن کریم نے چار گواہوں کی
شرط لگائی ہے اور کیوں دوسرے الزمات کی طرح صرف دو گواہوں پر کفایت نہیں کی۔اس لئے یہ
بتانا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ دو کی بجائے چار گواہوں کی شرط لگانا بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
نزدیک اس قسم کے واقعات میں کثرت سے جھوٹ بولا جاتا ہے۔بس اسی وجہ سے زیادہ گواہوں
کی شرط لگادی گئی ہے اور پھر ایک ہی واقعہ کے متعلق چار کی شرط اس لئے لگائی کہ ایک وقت میں
پانچ آدمیوں کا اکٹھا ہونا یعنی الزام لگانے والے اور چار گواہوں کا۔یہ ایک ایسا امر ہے کہ اس
کا جھوٹ آسانی سے کھولا جا سکتا ہے اور جرح میں ایسے لوگ اپنے قدم پر نہیں ٹھہر سکتے کیونکہ پانچ
آدمیوں کا ایک جگہ موجود ہونا ایک ایسا واقعہ ہے جس کا اخفاء مشکل ہوتا ہے اور پانچ آدمی مل کر یہ
جھوٹ بہت کم بنا سکتے ہیں کیونکہ اس میں بعض کی نسبت یہ ثابت کرنا آسان ہوتا ہے کہ یہ تو اس
وقت فلاں جگہ پر بیٹھا تھا۔پس چونکہ زنا ایک ایسا فعل ہے جس کے لئے بیرونی دلائل نہیں
ہوتے۔اس لئے اس پر الزام لگانا آسان ہوتا ہے اس وجہ سے شریعت نے چوری اور قتل کے لئے
تو دو گواہوں کی گواہی کو تسلیم کیا لیکن بدکاری کے الزام کے متعلق چار
گواہوں کی شرط لگائی اور
۲۷۷
حدود
الزام لگانے والوں سے ہمدردی کو بھی سخت جرم قرار دیا اور الزام سنتے ہی اس کو جھوٹا قرار دینے کی
نصیحت کی۔( تفسیر کبیر جلد ششم - تفسیر سوره نور صفحه ۲۶۳)
والذين يرمون المحصنت ثم لم ياتوا باربعة شهداء (النور :۵)
اس آیت میں الزام زنا کی شہادت کا طریق بیان کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ دوسرے پر زنا کا
الزام لگانے والا چار گواہ لائے جو اس الزام زنا کی تصدیق کرتے ہوں۔مگر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اور صحابہ کے اقوال سے ثابت ہے کہ اگر گواہ مختلف جگہوں کے متعلق شہادت دے رہے
ہوں تو وہ شہادت ہرگز تسلیم نہیں کی جائے گی۔اور چاہے وہ چار گواہ ہوں پھر بھی وہ ایک ہی جگہ
کے متعلق الزام لگانے والے کے علاوہ چار عینی شاہد ہوں اور دوسرے ان کی گواہی اتنی مکمل ہو کہ
وہ اس کی تکمیل کی شہادت دیں۔فقہاء نے لکھا ہے کہ وہ چاروں گواہ یہ گواہی دیں کہ انہوں نے
مرد و عورت کو اس طرح اکھٹے دیکھا ہے جس طرح سرمہ دانی میں سلائی پڑی ہوتی ہے۔فقہاء کے نزدیک مجرم پر حد زنا تین طرح لگتی ہے۔اول قاضی کے علم سے۔دوئم اقرار سے۔سوئم چار گواہوں کی شہادت سے۔مگر قاضی کے علم سے حد لگانا میرے نزدیک قرآن کریم کی
رو سے غلط ہے کیونکہ قاضی بہر حال ایک شاہد بنتا ہے لیکن قرآن کریم کی رو سے پانچ شاہد ہونے
چاہئیں۔ایک الزام لگانے والا اور چار مزید گواہ بلکہ میرے نزدیک اگر قاضی کو کوئی ایسا علم
ہو تو اسے مقدمہ سننا ہی نہیں چاہئے۔بلکہ اس مقدمہ کو کسی دوسرے قاضی کے پاس
بھیج دینا چاہئے
اور خود بطور گواہ پیش ہونا چاہئے۔قاضی صرف امور سیاسیہ میں اپنے علم کو کام میں لاسکتا ہے
حدود شرعیہ میں نہیں۔کیونکہ حدود شریعہ کی سزا خود خدا تعالیٰ نے مقرر کی ہوئی ہے۔اسی طرح
گواہی کا طریق بھی مقرر کردہ ہے۔اقرار کے متعلق بھی یہ امر یا درکھنا چاہئے کہ اقرار وہ ہے جو بغیر جبر اور تشدد کے ہو ورنہ پولیس کئی دفعہ
مار پیٹ کر بھی اقرار کروا لیتی ہے۔حالانکہ وہ اقرار جبر کا نتیجہ ہوتا ہے۔پھر یہ اقرار ایک دفعہ کافی نہیں بلکہ
۲۷۸
حدود
چار دفعہ بغیر پولیس کے قاضی کے سامنے ہونا چاہئے۔اور اقرار بھی قسمیہ ہونا چاہئے۔تب اس کو حد لگے
کی۔لیکن اگر ایسا شخص چار دفعہ اقرار کرنے کے باوجود بعد میں انکار کر دے تو اس کو حد زنا نہیں لگے گی۔ہاں
اگر اُس نے کسی عورت
کا نام لیا ہو تو حد قذف اس کو لگے گی۔کیونکہ اس نے ایک عورت پر زنا کا الزام لگایا۔قذف کے متعلق فقہاء میں یہ بحث ہے کہ وہ کس طرح ہوتا ہے۔اگر صریح ہو تو اس پر حد ہے
اور اگر کنایہ ہو جیسے یہ کہہ دے کہ اے فاسقہ، یا اے مواجرہ، یا اے ابنتہ الحرام تو اسے قذف نہیں
سمجھا جائے گا جب تک اس کے ساتھ نیت نہ ہو۔بلکہ عام طور پر یہ گالی سمجھی جائے گی اور اگر تعریضاً
ہو جیسے کوئی کہے کہ میں تو زانی نہیں اور وہ اشارہ یہ کہنا چاہتا ہو کہ تو زانی ہے یا کسی کو مخاطب کرتے
ہوئے کہہ دے کہ اے ابن حلال اور اس کا مقصد یہ ہو کہ مخاطب ابن حلال نہیں تو امام شافعی
اور امام ابو حنیفہ کے نزدیک تو تعریض قذف نہیں لیکن امام مالک کے نزدیک قذف ہے اور امام
احمد کے نزدیک غصہ کی حالت میں ایسا کہا گیا ہو تو قذف ہے ورنہ نہیں۔لیکن میرے نزدیک
جو کلام بھی کسی ایسے رنگ میں ثابت ہو جائے کہ اس کے سننے والوں پر کسی الزام کا اثر ڈالنا مقصود
ہوتو وہ قذف ہے اور اس طرح قابل سزا ہے جس طرح آزاد آدمی اگر قذف کرے تو اس کے
لئے اسی کوڑے سزا مقرر ہے اگر غلام قذف کرے تو اسکے لئے چالیس کوڑوں کی سزا مقرر
ہے۔لیکن اس کا فیصلہ قاضی کرے گا۔پبلک کا کام نہیں کہ اس کا فیصلہ کرے۔اگر غیر شادی شدہ عورت یا غیر شادی شدہ مرد پر کوئی قذف کرے تو قرآن کی رو سے اس
پر کوئی حد نہیں ہاں قانون یا قاضی مناسب حال سزا اس کے لئے تجویز کرے گا۔گویا ایسے مقدمہ
کا فیصلہ صرف اس بناء پر ہوگا کہ قاضی اس کو مجرم قرار دیدے۔اس کے بعد حکومت اس سے
مجرموں والا سلوک کرے گی ورنہ نہیں۔گویا اسلام نے دونوں کو پابند کر دیا۔قاضی کو طریق شہادت
سے پابند کر دیا اور حکومت کو قاضی کے فیصلہ سے پابند کر دیا اور اگر کوئی شخص کسی غیر محصنہ پر جس کو
پہلے کبھی سزامل چکی ہو الزام لگائے تو اس کو تعزیر کی سزا ملے گی کیونکہ پھر عزت کا سوال نہیں بلکہ
فتنہ ڈالنے کا سوال ہوگا۔لیکن اگر الزام کسی ایسے شخص پر لگایا جائے جو مشہور بدنام اور آوارہ ہو اور
۲۷۹
حدود
قاضی بھی اُسے بد نام اور آوارہ قرار دے دے تو پھر الزام لگانے والے کوصرف فتنہ پیدا کرنے کی
سزادی جائے گی۔یہ بھی فقہاء نے بحث کی ہے کہ گو یہاں محصنات کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔محسنین کا لفظ استعمال
نہیں کیا گیا مگر اس میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں وہ کہتے ہیں کہ جبکہ مردوں کے ذکر میں عورتیں
شامل سمجھی جاتی ہیں تو عورتوں کے ذکر میں مرد کیوں نہ شامل سمجھے جائیں گے۔پس وہ اس آیت
کو مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے سمجھتے ہیں۔پھر فقہاء نے یہ بھی کہا ہے کہ اس جگہ محصنات کا جو لفظ
استعمال کیا گیا ہے اور محنین کا نہیں کیا گیا تو اس سے اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ گومر د بھی اس حکم
میں شامل ہیں مگر عورتوں کی عزت بچانا سوسائٹی کا پہلا فرض ہے۔کیونکہ جھوٹے الزاموں سے عورت
کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے اور مرد کی عزت کو کم۔اگر چار گواہ نہ ہوں وہ تین ہوں تو ان پر حد لگے گی اور اگر چار گواہ تو ہوں لیکن فاسق ہوں تب بھی
بعض فقہاء کے نزدیک گواہوں پر حد لگے گی۔لیکن میرے نزدیک حد نہیں لگے گی۔کیونکہ فاسق قرار
دینے کا فیصلہ قاضی کے اختیار میں تھا اور گواہ کو اس کا کوئی علم نہیں ہوسکتا تھا کہ مجھے فاسق قرار دیا جائے
گا یا نہیں ہاں قاضی کو تعزیر کا اختیار ہوگا یعنی حالات کے مطابق سزا دینے کا تا کہ آئندہ احتیاط رہے اور
جس پر الزام لگایا گیا ہو اس کی برأت کی جائے گی۔قرآن کریم کے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ قاذف کے علاوہ چار گواہ ہوں گے یعنی کل پانچ نہ کہ
قاذف سمیت چار۔بعض لوگوں نے اس بارہ میں اختلاف کیا ہے کہ شہادت ایک مقام پر ہوگی یا
مختلف مقامات پر لیکن میرے نزدیک یہ بحث فضول ہے۔قاضی جس طرح چاہے گواہی لے لےلیکن
یہ ضروری ہے کہ گو مقام شہادت مختلف ہوں مگر جس واقعہ کی شہادت ہو وہ ایک ہی ہو تا کہ وہ احتیاط جو
غلطی سے بچنے کے لئے کی گئی تھی ضائع نہ ہو جائے اور منصوبہ بازی کا ازالہ ہو جائے۔یہ حکم اس زمانہ میں خوب یا درکھنے کے قابل ہے کیونکہ جس قدر بے حرمتی اور ہتک اس زمانہ میں
اس کی ہورہی ہے اور کسی حکم کی نہیں ہو رہی۔بلا دلیل اور بلا وجہ اور بلاکسی ثبوت کے محض کھیل اور تماشہ