(حصہ دوم)

فرموداتِ مصلح موعود, حصہ 8

۲۸۰
حدود
کے طور پر دوسروں پر الزام لگائے جاتے ہیں اور قطعاً اس بات کی پرواہ نہیں کی جاتی کہ یہ کتنا بڑا گناہ
ہے اور خدا تعالیٰ نے اس کی کس قدر سزا مقرر کی ہوئی ہے۔ایسا الزام لگانے والے کے لئے خدا تعالیٰ
نے اسی کوڑے سزا رکھی ہے جو زنا کی سزا کے قریب قریب ہے۔یعنی اس کے لئے سو کوڑے کی سزا
ہے لیکن الزام لگانے والے کے لئے اسی کوڑے کھا لینے کے بعد بھی یہ سزا ہے کہ کبھی اس کی گواہی
قبول نہ کرو۔پھر اس پر بس نہیں بلکہ سزا اور زیادہ آگے بڑھتی ہے اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسا انسان
خدا تعالیٰ کے حضور فاسق ہے اور جسے خدا تعالیٰ فاسق قرار دیدے اس کے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ
مومن اور متقی ہے یونہی خدا نے اس کا نام فاسق رکھ دیا ہے بلکہ اس میں یہ اشارہ مخفی ہے کہ الزام لگانے
والا خود اسی بدی میں مبتلا ہو جائے گا۔کیونکہ خدا تعالیٰ بلاوجہ کسی کا نام نہیں رکھتا بلکہ جب بھی کسی کا کوئی
نام رکھتا ہے تو اس کے مطابق اس میں صفات بھی پیدا کر دیتا ہے۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورہ نور صفحه ۲۶۰ تا۲۶۲)
زنا کی سزا سو کوڑے
الزانية والزانى فاجلدوا كل واحد منهما مائة جلدة ( النور :٣)
قرآن کریم کی اس آیت سے بالبداہت ثابت ہے کہ زانی مرد اور زانیہ عورت کی سزا ایک سو
کوڑے ہے۔اور سورہ نساء میں آتا ہے کہ یہ سزا ان عورتوں اور مردوں کے لئے جو آزاد ہوں۔جو
عورتیں آزاد نہ ہوں ان کی سزا بد کاری کی صورت میں نصف ہے یعنی پچاس کوڑے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔فاذا أُحصِنَّ فان أتين بفاحشة فعليهن نصف ما على المحصنت من العذاب (النساء : ۲۶)
یعنی جو عورتیں آزاد نہ ہوں دوسروں کے نکاح میں آجائیں تو اگر وہ کسی قسم کی بے حیائی کی مرتکب
ہوں تو ان کی سزا آزاد عورتوں کی نسبت نصف ہوگی۔اس آیت سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ مقرر
سزا ایسی ہے جو نصف ہو سکتی ہے اور سو کوڑوں کی نصف پچاس کوڑے بن جاتی ہے۔

۲۸۱
حدود
لیکن بعض لوگ اس آیت کے متعلق یہ بیان کرتے ہی کہ یہ سزا بعد میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے رجم کی شکل میں بدل دی تھی۔یعنی آپ نے یہ حکم دیا تھا کہ بجائے اس کے کوڑے مارے
جائیں رحم کرنا چاہئے۔لیکن ظاہر ہے کہ اگر یہ معنے کئے جائیں تو نہ صرف محولہ بالا آیت نور ہی منسوخ
ہو جاتی ہے بلکہ سورہ نساء کی آیت بھی بالکل بے معنی ہو جاتی ہے کیونکہ اس میں بتایا گیا ہے کہ لونڈی کی
سزا آدھی ہے اور رحم آدھا قیاس میں بھی نہیں آسکتا۔پس اس آیت کی صریح اور واضح مفہوم کے
ہوتے ہوئے اور سورہ نساء کی آیت کی تصدیق کی موجودگی میں یہ بات بغیر کسی شک وشبہ کے کہی جاسکتی
ہے کہ قرآن کریم میں زنا کی سزا آزاد عورت اور مرد کے لئے سو کوڑے ہیں اور لونڈی یا قیدی کے لئے
پچاس کوڑے ہیں۔اب رہا یہ سوال کہ رجم کا دستور مسلمانوں میں کس طرح پڑا؟ سواس بارہ میں یہ یادرکھنا چاہئے کہ
احادیث سے یہ امر ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدکار عورت اور مرد کے متعلق رجم
کا حکم دیا۔پس اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ مسلمانوں میں کبھی نہ کبھی اور کسی نہ کسی صورت میں
رجم کا حکم یقینا تھا۔سوال صرف یہ رہ جاتا ہے کہ آیا رجم نے کوڑے مارنے کے حکم کو منسوخ کیا یا کوڑے مارنے کے
حکم نے رجم کے حکم کو منسوخ کیا۔یا یہ دونوں حکم ایک وقت میں موجود تھے۔اگر یہ تسلیم کیا جائے کہ اس
حکم کے متعلق ناسخ اور منسوخ کا قاعدہ استعمال ہوا ہے تو ہمارے اپنے عقیدہ کے رو سے تو معاملہ بالکل
صاف ہو جاتا ہے کیونکہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ کوئی منسوخ حکم قرآن کریم میں موجود نہیں۔قرآن کریم
میں جتنے احکام موجود ہیں وہ سب غیر منسوخ ہیں۔اس عقیدہ کے رو سے ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ اگر
رجم کا کوئی حکم تھا تو اس آیت کے نازل ہونے سے پہلے تھا اور اس آیت نے اسے منسوخ کر دیا لیکن ہم
یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی اور حکم بعد میں نازل ہوا اور اس نے اس حکم کو منسوخ کردیا اور اگر کوئی حدیث اس
کے خلاف ہے تو وہ مردود ہے کیونکہ وہ قرآن شریف کو ر ڈ کرتی ہے۔نیز اگر یہ آیت منسوخ ہو گئی ہوتی تو
پھر یہ قرآن سے نکال دی جاتی۔یہ جو بعض فقہاء نے مسئلہ بنایا ہوا ہے کہ بعض آیتیں ایسی ہیں کہ تلاوتاً

۲۸۲
حدود
قائم ہیں اور حکما منسوخ ہیں۔یہ نہایت ہی خلاف عقل، خلاف دلیل اور خلاف آداب قرآنی ہے۔ہم
اس مسئلہ کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔ہمارے نزدیک اگر منسوخ آیتیں قرآن کریم میں موجود ہیں تو پھر
سارے قرآن کا اعتبار اُٹھ جاتا ہے۔بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بعض لوگوں کو رجم کر نامحض یہودی تعلیم کی اتباع میں تھا۔لیکن اس کے بعد جب قرآن کریم میں واضح حکم آ گیا تو پہلا حکم بھی بدل گیا اور وہی حکم آج بھی موجود
ہے جو قرآن کریم میں بیان ہوا ہے یعنی اگر کسی کی نسبت زنا کا جرم ان شرائط کے ساتھ ثابت ہو جائے
جو قر آن کریم میں بیان ہوئے ہیں تو اسے سو کوڑے لگائے ہیں۔66
کوڑوں کی تشریح قرآن کریم نے بیان نہیں فرمائی لیکن قرآنی الفاظ یہ بات ثابت ہے کہ کوڑا
ایسی طرز پر مارا جانا چاہئے کہ جسم کو اس کی ضرب محسوس ہو کیونکہ جلدة بالسياط “ کے معنی ہوتے
ہیں ضربه بها واصاب جلدہ (اقرب ) یعنی کوڑے سے اس طرز پر مارا کہ جلد تک اس
کا اثر پہنچا۔پس کسی چیز سے جس کی ضرب اتنی ہو کہ جسم محسوس کرے سزا دینا اور لوگوں کے سامنے
سزاد بنا۔اس حکم سے ثابت ہوتا ہے خواہ وہ کوڑا چمڑے کا نہ ہو بلکہ کپڑے کا ہو۔یہ ضروری نہیں کہ
وہ کوڑا وہی ہو جو جیسا کہ آج کل عدالتیں استعمال کرتی ہیں اور جس کی ضرب اگر سو کی حد تک پہنچے
تو انسان غالبا مر جائے۔سورہ نساء کی آیت نے ثابت کر دیا ہے کہ ایسے کوڑے مارنے ناجائز ہیں جن کے نتیجہ میں موت
وارد ہو جائے ایسے کوڑے مارے جاسکتے ہیں اور اتنی ہی شدت سے مارے جاسکتے ہیں جن سے انسان
پر موت وارد ہونے کے کوئی امکان نہ ہو۔یعنی نہ تو کوڑا ایسا ہونا چاہئے جس سے ہڈی ٹوٹ جائے
کیونکہ جلده بالسياط کے معنوں میں یہ بات داخل ہے کہ صرف جلد کو تکلیف پہنچے ہڈی کے ٹوٹنے
یا اس کو نقصان پہنچے کا کوئی ڈر نہ ہو اور نہ ایسا ہونا چاہئے کہ اس کی ضرب سے انسان پر موت وارد ہونے
کا کوئی امکان ہو۔یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں صرف
زانی یاز انسیہ کا لفظ نہیں رکھا بلکہ الزانية

۲۸۳
حدود
والـزانــی کے الفاظ رکھے ہیں یعنی الف لام کی زیادتی کی گئی ہے اور الف لام کی زیادتی ہمیشہ معنوں
میں تخصیص پیدا کر دیا کرتی ہے۔پس اس جگہ الزانية والزانی سے صرف ایسا شخص مراد ہو سکتا ہے
جو یا تو زنا کا عادی ہو یا علی الاعلان ایسا فعل کرتا ہو۔اور اتنا نڈر اور بے باک ہو گیا ہو کہ وہ اس بات کی
ذرا بھی پرواہ نہ کرتا ہو کہ کوئی اس دیکھ رہا ہے یا نہیں یا اس میں شہوت
کا مادہ تو نہ ہو پھر بھی وہ زنا کرتا
ہو جیسے بوڑھا مرد یا بوڑھی عورت۔ان معنوں کے لحاظ سے حدیث کی بھی ایک رنگ میں تصدیق
ہو جاتی ہے جس میں یہ ذکر آتا ہے:۔الشيخ والشيخة اذازنيافارجموها البتة
ایک بڑی عمر والا مرد یا ایک بڑی عمر والی عورت اگر زنا کریں تو ان کو پتھر مار مار کر مار دو۔گویا
الزانية والزانى كے معنى الشيخ و الشيخة کے ہی ہیں۔( تفسیر کبیر جلد ششم سوره نور صفحه ۲۴۸ تا ۲۵۷ ملخصا)
زنا کی سزا رجم نھیں
سوال :۔زنا کی سزا رجم کا ذکر قرآن مجید میں نہیں۔احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے اس سزا کو دیا۔آیا حدیث کو ہم خلاف قرآن
سمجھ کر ترک کر دیں اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے اس فعل
کی کیا تشریح کریں؟
جواب :۔احادیث ہر زمانہ کے متعلق ہیں۔سزائے رجم کے متعلق احادیث قرآنی احکام نازل
ہونے سے پہلے کی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ جب تک قرآن کریم میں معین
احکام نازل نہ ہوئے آپ تو رات کے احکام کی تعمیل کرواتے تھے اور تورات میں رجم موجود ہے۔پس اب رجم کی سز اسلام میں نہیں کوڑوں کی سزا ہے جو قر آن کریم میں مذکور ہے۔فائل مسائل دینی اا۔DP6269/15۔1۔51)
ہمارا عقیدہ یہی ہے کہ Stoning اسلام میں جائز نہیں۔پرانے علماء کا عقیدہ تھا کہ سٹونگ

۲۸۴
حدود
(Stoning) جائز ہے۔حدیثیوں میں مذکور ہے لیکن قرآن اس کے خلاف ہے۔ہمارے
نزدیک شادی شدہ کی سزا کوڑے ہی ہوں گے سوائے اس کے کہ Adultry کا عادی ہو اور لڑکیوں
کو خراب کرے۔اس کو بے شک Stoning کا مستحق سمجھیں گے مگر شرائط وہی ہیں کہ چار عینی گواہ
ہوں جو ملنے قریباً ناممکن ہوتے ہیں۔فائل مسائل دینی 17۔6۔58/A-32)
جانور کے ساتھ بدفعلی کرنے والے کی سزا
سوال :۔اگر کوئی شخص کسی جانور سے زنا کرے تو اس جانور کو قتل کر کے دفنا دیا جائے تو زانی پر حد
قائم کیا جائے؟
جواب :۔کیا لغو بات ہے جانور کے متعلق یہ خیال فاسد ہے۔جانور کا کیا قصور اور کیا جانور ہر ایک
جانور سے بغیر نکاح مجامعت نہیں کرواتا۔آپ نے یہ مسئلہ کہاں سے نکالا۔ایسا فعل کرنے والا انسان ایک خلاف فطرت فعل کا مرتکب
ہے۔جانور کا نہ قصور ، نہ وہ ذمہ وار، نہ زنا کا مسئلہ جانور کے متعلق ہے۔( فائل مسائل دینی RP 7302/13۔12۔52۔51- 65A)
حد قذف
اگر کوئی شخص اقرار کرنے کی بجائے کسی دوسرے پر اتہام لگائے تو جس پر انتہام لگایا جائے گا اس
سے پوچھا بھی نہیں جائے گا اور نہ اس سے قسم یا مباہلہ کا مطالبہ کرنا جائز ہوگا۔کیونکہ حدود میں قسم یا
مباہلہ کرنا شریعت کی ہتک ہے اور یہی پرانے فقہاء کا مذہب ہے چنانچہ امام محمد اپنی کتاب مبسوط میں
لکھتے ہیں:۔والحدود لاتقام بالايمان (المبسوط۔جلد ۹ صفحه ۵۰۲)
یعنی جن امور کا فیصلہ بہر حال گواہوں کی گواہی پر منحصر ہوگا۔پھر اگر کوئی الزام لگانے والا تین گواہ

۲۸۵
حدود
بھی لے آئے تو ان گواہوں کو بھی اور اتہام لگانے والے کو بھی اسی اسی کوڑوں کی سزادی جائے گی
کیونکہ انہوں نے ایک ایسی بات کہی جس کا ان کے پاس کوئی شرعی ثبوت نہیں تھا۔کسی کا اپنے جرم کو ظاہر کرنا یا اس کا اقرار کر لینا یہ ثابت نہیں کرتا کہ وہ بڑا نیک ہے کیونکہ
شریعت تو گناہ کو ظاہر کرنے سے روکتی ہے۔جب تک قاضی کے سامنے شہادت کے موقع پر اس کا
بیان کرنا از روئے شریعت ضروری نہ ہو۔پس جو شخص بلا وجہ اپنی طرف بدکاری اور عیوب منسوب
کرتا ہے اس کو تو شریعت شاہد عادل قرار نہیں دیتی کجا یہ کہ اس کے اقرار کوکوئی اہمیت دی جائے یا اسے
اس کے تقویٰ کا ثبوت سمجھا جائے۔( تفسیر کبیر جلد ششم تفسیر سوره نور صفحه ۲۶۵)
خائن کی سزانه مقرر کرنے کی وجه
سوال :۔اس کی کیا وجہ ہے کہ چور کی تو یہ سزا رکھی گئی کہ اس کے ہاتھ کاٹے جائیں مگر خائن کو ایسی
سزا نہیں دی گئی حالانکہ بعض اوقات خائن چور سے بھی زیادہ نقصان پہنچا دیتا ہے؟
جواب :۔یہ اس لئے کہ خائن کے متعلق اپنا اختیار ہوتا ہے۔چاہے ہم اس کے پاس اپنا مال
ام کا رکھیں چاہے نہ رکھیں اور جب ایک دفعہ کسی شخص کی خیانت لوگوں پر واضح ہو جائے تو ناممکن
ہے کہ کوئی دوسرا اس کے پاس پھر مال بطور امانت رکھے۔لیکن چور کے متعلق ہمارا کوئی اختیار
نہیں ہوتا وہ بغیر ہمارے علم کے آتا ہے اور مال چرا کر لے جاتا ہے۔پس اس وجہ سے خائن کے
لئے وہ سزا تجویز نہیں کی گئی جو چور کے لئے رکھی گئی ہے کیونکہ چور پر ہمارا اپنا اختیار نہیں ہوتا انسان
بے بس ہوتا ہے اور لاعلمی میں اس کا مال چرالیا جاتا ہے۔لیکن خائن کے متعلق دنیا کو علم ہو جاتا ہے
که یہ امین نہیں۔اس لئے جب یہ علم ہو جاتا ہے تو کوئی شخص اس کے پاس امانت رکھنے کے لئے
تیار نہیں ہوتا اور اگر رکھے تو یہ اس کا اپنا قصور ہو گا۔پس چونکہ ان دونوں میں فرق ہے اس لئے سزا
بھی علیحدہ رکھی گئی۔الفضل ۳۰ / مارچ ۱۹۳۱ء - جلد ۱۸۔نمبر۱۱۳)

۲۸۶
حدود
کیا امام وقت قرآنی سزا کوموقوف کرسکتاہے
سوال :۔قرآن مجید میں جو شرعی سزا ئیں جرائم کی مقرر کی گئی ہیں کیا امام وقت بعض حالات میں
ان کو موقوف کر سکتا ہے اور اس کی جگہ دوسری سزائیں رکھ سکتا ہے؟
جواب:۔ایسی کوئی سزا نہیں جسے منسوخ کرنے کی ضرورت ہو اور اس کی بجائے کسی نئی
شریعت کے احکام کی ضرورت ہو۔یہ ان لوگوں کا نظریہ ہے جو مغربی خیالات کے خلاف کہنے
سے ڈرتے ہیں۔یہ لوگ ابن الوقت ہیں۔جو طاقت زمانہ میں زیادہ ہواس کے آگے
سر جھکا دیتے ہیں۔ایسے لوگوں سے پوچھ کر مجھے لکھیں کہ کون سے احکام کے بدلنے کی ضرورت
ہے اور وہ اس وقت نا قابل عمل ہیں۔ہاں قرآنی اصول کے مطابق ناواقفیت سزا کو ہلک یا موقوف کر دیتی ہے۔سواگر کوئی قوم
حدیث العہد بالا سلام ہو یا زمانہ میں جاہلیت کا دور دورہ ہو تو تعلیم کے مکمل ہونے تک سزاؤں میں
اسلامی حاکم تخفیف کر سکتا ہے اور یہ شریعت کا بدلنانہ ہوگا بلکہ تعلیمی دور کہلائے گا۔( فائل مسائل دینی نمبر 11-6269/15۔1۔51 RP)
سٹرائك و هڑتال
لیبر پارٹی اور مزدوروں اور کسانوں کی انجمن کے متعلق جماعت احمدیہ کے سابقہ رویہ میں تبدیلی۔احباب کو معلوم ہے کہ جماعت احمدیہ کا سابق رویہ یہ رہا ہے کہ کسی قسم کی لیبر انجمنوں کی تحریک
وغیرہ میں ہماری جماعت کے لوگ حصہ نہ لیں کیونکہ ایسی مجالس بعض دفعہ سٹرائک کا اعلان کرتی
ہیں اور سٹرائک کرنے کو ہماری جماعت اس لئے نا پسند کرتی ہے کہ اس میں زبر دستی اور زور کا دخل
ہے۔جہاں تک اصول کا سوال ہے ہم اب بھی اسی اصل کو مانتے ہیں لیکن جہاں تک قانون کا
سوال ہے میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان گورنمنٹ نے بھی اور دنیا کی اور بہت سی گورنمنٹوں نے بھی

۲۸۷
حدود
سٹرائک وغیرہ کے اصول
کو تسلیم کر لیا ہے اور اس کو جائز قرار دے دیا ہے۔گو بعض شرائط اس پر
لگادی ہیں۔اس لئے چونکہ قانون ایک چیز کو جائز قرار دیتا ہے کوئی وجہ نہیں کہ اس سے ہماری
جماعت کے لوگ فائدہ نہ اُٹھا ئیں۔پس اس اعلان کے ذریعہ سے میں جماعت کے لوگوں کو یہ
بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ شوریٰ کے فیصلہ تک ہماری جماعت کے مزدور یا ملازم اپنے پیشہ کی
انجمنوں یا لیبر تحریکوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔صرف اس شرط کے ساتھ کہ وہ کسی ایسی سٹرائک میں
شامل نہ ہوں جس کو قانونا نا جائز قرار دیا گیا ہو۔باقی اپنے پیشہ کے لوگوں کی ترقی کے لئے ہر قسم
کی جدو جہد وہ کر سکتے ہیں اور جو سٹرائک قانونا جائز ہے اس میں وہ حصہ لے سکتے ہیں لیکن میں
نے بتایا ہے کہ ان کو یقین یہی رکھنا ہو گا کہ سٹرائک بذاتہ نا جائز ہے۔لیکن چونکہ ملک کا قانون اور
حکومت کا طریق ایسا ہے کہ سٹرائک کے بغیر حقوق حاصل کرنے کا کوئی راستہ اس نے نہیں کھولا اور
اسی وجہ سے اس نے خود سٹرائک کو اکثر حالات میں جائز قرار دے دیا ہے۔اس لئے ان مجبوریوں
کی وجہ سے ایک احمدی ایسی انجمنوں میں حصہ لیتا ہے۔اگر یہ حالات بدل جائیں اور حکومت ایسے
قوانین بنادے کہ جن کے ذریعہ سے مزدور اور ملازم پیشہ لوگ اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہوں
تو قانوناً بھی اور شرعاً بھی سٹرائک نا جائز ہو جائے گی۔ہماری جماعت کے لئے بڑی دقت یہی تھی کہ جب وہ ایسی انجمنوں میں شامل ہوتے تھے تو ان
سے سوال کیا جاتا تھا کہ کیا آپ لوگ سٹرائک میں شامل ہوں گے؟ اور احمدی کہتے تھے نہیں کیونکہ
ہمارے نزدیک یہ جائز نہیں لیکن چونکہ اب رائج الوقت قانون نے دو قسم کی سٹرانگیں قرار دے دی
ہیں ایک جائز اور ایک ناجائز۔اس لئے احمدی کہہ سکتے ہیں کہ ہم ہر
قسم کی جائزہ کوشش میں حصہ لیں گے
اور جائز سٹرائک میں بھی حصہ لیں گے لیکن اگر کوئی خلاف قانون سٹرائک ہوئی تو ہم حصہ نہیں لیں گے
اور اگر کسی عہدہ پر ہوئے تو اس سے استعفیٰ دے دیں گے اس صورت میں میں سمجھتا ہوں کہ جوشکوہ
مزدوروں اور ملازموں کی انجمنوں کو احمدیوں سے تھا وہ بہت حد تک کم ہو جائے گا اور ان کی غلطی بہت
حد تک دور ہو جائے گی۔

۲۸۸
حدود
پس اس اعلان کی روشنی میں احمدی اپنے پرانے طریق کو بدل لیں اور اپنے پیشے یا اپنے محکمہ کی
ایسی انجمنوں میں شامل ہو جائیں جو کہ اس پیشہ یا اس محکمہ کے ملازموں کے حقوق کے لئے بنائی گئی
ہیں اور اگر ایسی سٹرائک اس محکمہ یا کارخانہ کے کارکن کریں جس کو قانون منع نہیں کرتا تو بے شک اس
سٹرائک میں بھی شامل ہو جائیں کیونکہ حکومت امن کی ذمہ وار ہے جب وہ ایک سٹرائک کو جائز قرار
دیتی ہے تو ہمارے لئے اس کونا جائز قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں۔خصوصا جبکہ حکومت کی پالیسی کے
بنانے میں ہمارا کوئی اختیار نہیں۔میں اس مسئلہ کو ایک دفعہ جماعت کی مجلس شوری کے سامنے بھی رکھوں گا اور مجلس شوریٰ میں غور
کرنے کے بعد جو فیصلہ ہوگا وہ آخری فیصلہ ہوگا مگر میں جماعت کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے از خود ہی
موجودہ اعلان کر رہا ہوں۔اگر بعد میں کسی تبدیلی کی ضرورت
سمجھی گئی تو وہ صیح کی جائے گی۔مرز امحمود احمد ۲۱/۸/۵۲
( الفضل ۲۴ اگست ۱۹۵۲ء صفحه ۲)
قانون شکنی کی تلقین کرنے والوں سے
هم کبھی تعاون نہیں کرسکتے
بعض جماعتیں ایسی ہیں جو بغاوت کی تعلیم دیتی ہیں، بعض قتل و غارت کی تلقین کرتی ہیں، بعض
قانون کی پابندی کو ضروری نہیں سمجھتیں۔ان معاملات میں کسی جماعت سے ہمارا تعاون نہیں ہوسکتا
کیونکہ یہ ہماری مذہبی تعلیم کے خلاف امور ہیں اور مذہب کی پابندی اتنی ضروری ہے کہ چاہے ساری
گورنمنٹ ہماری دشمن ہو جائے اور جہاں کسی احمدی کو دیکھے اسے صلیب پر لٹکا نا شروع کر دے پھر بھی
ہمارا یہ فیصلہ بدل نہیں سکتا کہ قانون شریعت اور قانون ملک کبھی نہ تو ڑا جائے۔اگر اس وجہ سے ہمیں
شدید ترین تکلیف بھی دی جائیں تب بھی یہ جائز نہیں کہ ہم اس کے خلاف چلیں۔ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ
ہم اس ملک کو چھوڑ دیں اور کسی اور ملک میں چلے جائیں۔(الفضل ۶ راگست ۱۹۳۵ء صفحه ۱۰)

۲۸۹
سوال :۔ملتان کا نفرنس میں ہماری یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ ا را کتوبر کو ہڑتال کریں؟
جواب :۔پرائیویٹ سیکرٹری ۱۹/۹/۵۹
حضور نے سٹرائک کو جائز قرار نہیں دیا۔حدود
(رجسٹر اصلاح وارشاد )
اصول شهادت
سلسلہ کی عدالتوں میں شہادت کے متعلق یہ اصول رہے گا کہ جن امور کے متعلق بیان دینے سے
شریعت نے روک دیا ہے۔اگر ان کے متعلق دوران شہادت میں قاضی کوئی سوال کرے تو گواہ کو کہہ
دینا چاہئے کہ اس کے جواب میں مجھے ایسی باتیں ظاہر کرنی پڑیں گی جن میں حدود شریعہ کا سوال
آجائے گا۔اس لئے مجھے جواب دینے سے معذور سمجھا جائے۔اگر اس کے بعد قاضی پھر مجبور کرے کہ
سوال کا جواب دیا جائے تو ایسی صورت میں گواہ کو یہ کہنا چاہئے کہ اس امر کے متعلق مجھے اپیل کا موقع
دیا جائے۔جس پر عدالت کا فرض ہوگا کہ مقدمہ کی کارروائی کو روک کر مناسب موقع پر اپیل کر دے۔اگر عدالت مرافع بھی گواہ کے خلاف اپیل کرے تو اس کا فرض ہوگا کہ اس امر کے متعلق خلیفہ وقت کے
سامنے اپیل کرے۔پھر اگر خلیفہ وقت بھی فیصلہ کرے کہ اسے اس سوال کا جواب دینا چاہئے تو اس کا
فرض ہوگا کہ سوال کا جواب دے۔لیکن اس صورت میں آیت گواہ ایسے الزام سے جو اس سوال کے
جواب سے اس پر یا کسی دوسرے میں آیت گواہ ایسے الزام سے جواس سوال کے جواب سے اس پر یا
کسی دوسرے پر عائد ہوتا ہے۔بری سمجھا جائے گا لیکن بہر حال کوئی گواہ کسی عدالت کے سامنے یہ نہیں
کہہ سکتا کہ میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گا۔ایسا کہنا عدالت کی بہتک سمجھا جائے گا۔وہ صرف اپیل
کی اجازت لے سکتا ہے نیز اگر وہ اپیل کئے بغیر ایسے سوال کا جواب دیدے تو بھی وہ مجرم سمجھا جائے
گا۔اور اس حصہ شہادت کو مسل سے خارج کیا جائے گا۔(فائل فیصلہ جات خلیفہ وقت نمبرا - صفحه ۳۴۔دارالقضاء، ربوہ)

۲۹۰
حدود
ثبوت کے بغیر دعویٰ قابل قبول نھیں
الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ (النور : ۲۷)
بعض لوگ اس آیت کے یہ معنے کرتے ہیں کہ خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لئے ہیں اور
خبیث مرد خبیث عورتوں کے لئے ہیں اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے ہیں اور پاک مرد پاک
عورتوں کے لئے ہیں لیکن یہ معنے واقعات کے بھی خلاف ہیں اور عقل کے بھی خلاف ہیں۔قرآن کریم
نے حضرت لوط اور حضرت نوح کی بیویوں کو مجرم قرار دیا ہے تو کیا حضرت لوط اور حضرت نوح کو بھی
مجرم قرار دیا جائے گا۔یہ آیت در حقیقت ایک عام قانون پر مشتمل ہے اور اس میں بتلایا گیا ہے کہ الزام قبول کرنے سے
پہلے ملزم کی عام حیثیت کو دیکھ لو اگر وہ عام طور پر نیک سمجھا جاتا ہے تو بادی النظر میں الزام کو فوراً جھوٹا
قرار د ید و۔اسی طرح یہ بھی دیکھ لو کہ الزام لگانے والے کن اخلاق کے آدمی ہیں اور آیا وہ گواہ عادل
ہیں یا نہیں۔اگر وہ راستباز نہ ہوں یا ان کی دماغی کیفیت قابل تسلی نہ ہو تو ان کی گواہی کو کسی صورت میں
بھی قابل قبول نہیں سمجھا جائے گا۔تاریخ قضاء میں لکھا ہے کہ ایک شخص نے امام ابن تیمیہ کے خلاف ایک دعویٰ کیا۔قاضی نے آپ
کے خلاف سمن جاری کر دیا۔اتفاقاً آپ اس سے ملنے چلے گئے۔قاضی نے اُن سے ذکر کیا کہ ایسا ایسا
دعوئی آپ کے خلاف ہوا ہے اور میں نے سمن جاری کیا ہے۔امام ابن تیمیہ نے کہا کہ آپ نے قرآن
وحدیث کے خلاف کیا ہے۔آپ کو سمن جاری کرنے سے پہلے معاملہ کی تحقیق کرنی چاہئے تھی کیونکہ
میری شہرت اس الزام کے خلاف ہے۔پس چاہئے تھا کہ آپ مدعی سے ثبوت طلب کرتے اور اگر کوئی
معقول ثبوت اس کے پاس ہوتا تو پھر بے شک مجھے اپنی برات پیش کرنے کے لئے بلاتے۔قاضی
نے ان کی اس دلیل کو قبول کر لیا اور ان کے سمن کو منسوخ کر دیا۔( تفسیر کبیر جلد ششم تفسیر سوره النور - صفحه۲۹۱،۲۹۰)

۲۹۱
حدود
اسلامی سزاؤں کا اصول
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں سزا کے متعلق فرماتا ہے کہ
جَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُهَا (الشورى : ۴۱)
کہ اصول سزا کا یہ ہے کہ جیسا جرم ہو اس کے مطابق سزا ہو۔دوسرے قرآن اور احادیث سے معلوم
ہوتا ہے کہ سزا کی برابری سے مراد اس کی ظاہری شکل نہیں ہوتی۔یہ نہیں کہ کوئی عورت گزر رہی ہو اور کوئی
بد معاش اسے چھیڑے یا اس کا برقع اتار لے تو سزا دیتے وقت اس کی بیوی یا بہن کو بلایا جائے اور اس کا
برقع اتارا جائے بلکہ برابری سے مراد باطنی برابری ہے گو بعض جگہ ظاہری شکل بھی لی جاتی ہے۔خصوصاً
جسمانی حملہ کی صورت میں لیکن عام طور پر باطنی شکل لی جاتی ہے جیسے زنا ہے اس کی سزا شریعت نے بعض
حالتوں میں کوڑے اور بعض حالتوں میں سنگساری رکھی ہے گوسنگساری کی سزا میں اختلاف ہے مگر میں اس
وقت مسئلہ بیان نہیں کر رہا بلکہ ایک مثال دے رہا ہوں۔اب زنا کا کوڑوں یا سنگساری سے کیا تعلق ہے۔صاف پتہ لگتا ہے کہ سزا کی برابری سے مراد ظاہری شکل کی برابری نہیں۔مگر جسمانی ایڈا کے متعلق عام طور
سزا میں ظاہری شکل قائم رکھی جاتی ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے۔الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَ الْعَبْدُ بِالْعَبْدِ
اگر زید بکر کو یا بکر زید کو جسمانی طور پر کوئی ایذا دیتا ہے اور زید بڑا آدمی ہے تو یہ نہیں ہوگا کہ اگر
بکر نے زید کو ایک لٹھ ماری ہے تو زید کے بڑے ہونے کی وجہ سے بکر کو پانچ سولھ ماری جائیں۔اس
نے اگر ایک سوئی ماری ہے تو اسے بھی ایک ہی سوئی ماری جائے گی۔اس خیال سے دو نہیں ماری
جائیں گی کہ زید بڑا اور بکر چھوٹا ہے۔تیسرے شریعت اسلامی نے ایذا اور اس کے نتیجہ کو الگ الگ
جرم قرار دیا ہے۔اس بارہ میں شریعت اسلامی انگریزی قانون سے مختلف ہے۔انگریزی قانون کے
ما تحت اگر کوئی شخص کسی کو قتل کرتا ہے تو اسے قتل کی ہی سزا دی جائے گی۔وہ یہ نہیں دیکھیں گے کہ
کس طرح قتل کیا گیا۔فرض کرو ایک شخص گولی مار کر دوسرے کو مارد بتا یا تلوار چلا کر اس کی گردن اڑا

·

آج 10 میں سے 10 باقی