سرورق

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب, حصہ 22

۲۴۶
باب (1) اپنے رب اور مخلص مالک سے بیخبر رہا۔بلکہ منی ا باب ۲۔اور لوقا ہے باب ۱۹۔سے یوحنا کا تردد آشکارا ہے۔کا بہنوں کا وہ ریس قیا ناچنے جناب سے اسے قتل اور کفر اور اہانت کا فتویٰ دیا۔متی ۲۷ - باب - حسب انجیل یوحنا 1 - باب اللہ نہیں تھا۔اگر وہ حضرت بیع کو اچھی طرح
پہچانتا تو کا ہیکو ایسی سخت اور خطرناک فتوے کا مفتی بنتا۔یو منانے یہ میاء کے ۲۰ باب ۳۰ سے جو پیشینگوئی اپنی نسبت فرمائی ہو کہ میں و
جنگل میں پکارنے والے کی آواز ہوں کہ خدا وند کی راہ صاف کرو۔دیکھو متی اور لوقا ۳
باب اور مرقس اور یوحتنا اباب۔اس بشارت پر غور کرو کیسی عمل اور تا ہے۔اگر جناب
یوسنا اس بشارت کو اپنی نسبت بیان
نہ کرتے۔اور مصنفان اناجیل اس بشارت کو یوحنا
کی نسبت تسلیم نہ فرماتے۔تو کوئی بھی اس پیشینگوئی کو جناب یوسن پر منحصرنہ خیال کرتا اسلئی
کہ یہ بشارت بہت سے اُن انبیاء پر بھی صادق آسکتی تھی۔جو اشعیا کے بعد ہوئے۔بلکہ
جناب مسیح پر صادق تھی۔جو آسمانی بادشاہت کے قرب کی منادی فرماتے تھے۔اس تمام
بحث سے یہ ثابت ہو گیا کہ بشارات نبوت کا مفصل ہونا ضرور نہیں۔اگر بشارات کا مفصل ہونا ضروری ہو تو ہر ایک عاقل اور بشارات کا واقف اور انکی
مباحث پر دھیان کرنیوالا جانتا ہو کہ بشارات پر دو قسم کے اعتراضات واقع ہوتے ہیں۔ایک وہ اعتراض جس کی بنا ضدیت اور بہٹ دھرمی یہ ہوتی ہے۔دوسری دو جنکا
مدار انصاف اور راستی پہ ہو۔پادریو ! تمہارے نزدیک جن لوگوں نے مسیح کی بشارت پر اعتراض کئے ہیں وہ لوگ
ان اعتراضوں کے باعث ہندی اور ہٹ دھرمی خیال کیئے گئے کہ نہیں۔ہاں یہ بات ضرور ہے۔جب کوئی انسان کسی مذہب کا پابند ہو تو اس سے دوسرے
مذاہب اور دوسرے ہادیان مذہب کی عظمت اور بزرگی کی جانچ میں غلطی ہو جاتی ہے۔اور

۲۴۷
عادت کے باعث ہے مذہب کے سخت سے سخت حبیب اور کمزور دلیل کو دو سے مذہب کی مندگی
د قوی دلیل سے مقابلہ کرتے وقت اُسی عیب کو ترجیح دیئے جاتا ہے۔اور اس ترجیح میں کبھی
معذور سمجھا جاتا ہے۔مگر منصف مزاج اور خداوند نیما کی بادشاہت کے طالب اور سزا
سے ڈرنے والے کو یہ مرحلہ طے کر لینا بہت ہی سہل ہے۔ئیں نہایت جرأت اور دلیری اور راستی اور سچائی سے کہتا ہوں
کہ محمد رسول
اللہ کی
بشارات پر منصفانہ اعتراض کبھی نہیں ہو سکتا۔اور کوئی منصف بعد خورد قاتل کے ان
محمد یہ بشارات کا انکار نہیں کر سکتا۔ہٹ دھرمی اور ضدیت کا جواب خدا ہی دے۔منصفوں اور نجات طلب تلاشیوں
اور راستی سے جانچ پڑتال کرنیوالوں کے سامنے عیسو یہ بشارات اور محمد یہ بشارات کو بیان
کرتا ہوں۔تاکہ انکو مقابلے اور موازنے کا موقع ملے۔میں نے بشارات کے بیان میں سیجی
بشارات کو اسواسطے پہلے لکھا ہو کہ عیسائیوں
کو تحصد سے بچنے اور عیسوی مذہب کے مقابلے
میں محمد کی بشارات پر اعتراض کرنے میں نور ایمان اور راستی ملحوظ رہے۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اثبات نبوت پر قرآن ہدایت کرتا ہو اور
سکھلاتا ہے کہ منکروں کو یہ جواب دو۔وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرَ وَالسْتَ مُرْسَا، قُلْ كَفَى بِاللهِ شَهِيدٌ أَبَيْنِي وَبَيْنَكُم
وَمَنْ عِنْدَه علم الكتاب - پاره ۱۳ - سوره رعد - رکوع ۶ -
کیا معنی کہ محمد کی رسالت اور نبوت کے ثبوت پر قانون فطرت جو خدا کا فعل ہے۔گواہ
ہے۔کیونکہ مذہب خدا کا قول اور قانون قدرت باریتعالی کا فعل ہے۔اور لازم ہے۔کہ
باری تعالیٰ کے فعل اور قول دونوں باہم متوافق ہوں۔ے اور کہنے میں منکرلوگ کہ تو رسول نہیں تو کہے میری نبوت پر خدائی ثبوت کائی ہے۔اور وہ ثبوت جو
الہامی کتاب کے علماء کے پاس ہے ۱۲۔

۲۴۸
اور کتاب سابق کا عالم بھی کافی گواہ ہے۔سابق کتر کے علما و طرح گواہ ہیں۔اول اس
طرح کہ ان سے کتب سابقہ کو سیکھ کریم خود محمدی بشارات وکتب سابقہ سے نکالیں۔دوم اس طرح پر کہ جس طرح وہ اپنے انبیاء اور رسل کی نبوت اور رسالت کو ثابت کریں۔اسی طرز پر ہم بھی نبوت اور رسالت محمد عربی کو ثابت کریں جسقدر اور انبیاء کی بہو کے بوت
دنیا میں لوگوں کے پاس نہیں۔اس کی نظیر کے کل ثبوت اور قانون قدرت سے موافقت کا بھاری
ثبوت محمد عربی کی نبوت اور رسالت کے واسطے موجود ہے۔ایک لطیف امر یاد رکھنے کے
قابل ہو
کہ اسماء کا ترجمہ مضامین کو سخت وقت میں ڈالتا ہو۔اور اہل کتاب کی عام عادت ہے
کہ اسماء کا ترجمہ کر دیتے ہیں۔ایسا ہی تفسیر کو متن سے ملا دینا بڑا عیب ہے۔کیونکہ تفسیر تفسیر کا
خیال ہوتا ہے۔جس میں صحت اور غلطی دونوں کا احتمال قوی ہے۔بشارات میں نقص نہایت
مضر ہوا۔محمدی بشارت جیسے سلیمانکی غزل الغزلات میں ہے۔اگر اس میں لفظ محمدی کا ترجمہ
نہ کیا جاتا۔تو کیسی صاف تھی۔اور نمونہ ۸ - باب ۳ - اشعیا - مہر شالال حشفیز نام بند۔اور عربی ترجمہ شائر میں
ہے۔ادع اسمه اغنم بسرعة و انهب عاجلا
شیخ کی پہلی بشارات
رصین اور فتح نے باہمی اتفاق سے احاذ پر چڑھائی کی۔احاذ نے گھبرا کر اشعیا سے
پر
تسلی چاہی تب اشعیا نے کہا کہ ایک علمہ (جوان یا کنواری) کو حمل ہوگا، اور وہ عمانوئیل نام
بیٹا بنے گی۔ابھی وہ ہوشیار نہ ہوگا کہ تیرا ڈر دور ہوگا۔اشعیاء باب ۱۴۔پھر اشعیا کے آٹھویں اور نویں باب میں ہو کہ وہ لڑکا پیدا ہوا۔اور اسکا نام ماہر شالال
ہا شبنز رکھا گیا۔جب لڑکا اکیس برس کا ہوا فتح کا ملک خراب ہوگیا۔اور حجاز کا ڈر جاتا رہا۔بنسن کہتا ہے۔یہ عورت اشعیا کی بی بی تھی۔با این متی نے کہدیا۔یہ بشارت مسیح کے حق

میں ہے۔جو کنواری سے پیدا ہوا ہے۔متی 1 - باب ۱۸- ۲۳ -
اول غور تو کر دوستی نے کیا کہ دیا۔یہ بشارت کب اور کس مطلب پر کی گئی ہے۔اور
کہاں لگائی گئی۔دوم پھر علمہ کا ترجمہ کنواری کیا۔سلیمان کی امثال فنسن میں میں لفظ ہے
اور وہاں اس کے معنی ایسی جوان کے ہیں۔ہوا بیا ہی ہو۔فری نی ڈکشنری ہیں۔اور یونانی ترجموں ایکو ملا۔اور تہوڈوشن اور کمیکس من جوان
کے معنی ہیں۔تہذیب الاخلاق -
مونم مسیح کا نام کسی نے بھی عمانوئیل نہیں رکھا۔نہ آپ نے نہ آپ کی ماں نے اور نہ
باپ نے۔بلکہ فرشتے نے بھی یہی کہا۔کہ اسکا نامہ یسوع رکھنا۔ہی
چہارم اگر علمہ کے معنی کنواری لیں تو بھی سیج پر چسپاں نہیں مسیح حسب اقوال
انا جبیل ابن یوسف ہیں۔متی ۱۳ باب -۵۵ یوحنا باب ۲۲ و ۱۰ - باب ۴۵ -
لوقا ۲ - باب ۳۷ - و ۴۱ - و ۴۸ -
پس اناجیل کو صاف واضح ہو کہ سی این انسان تھے میتی میں خو نسب نامے میں کی
این داؤد کہا ہے۔اگر یہ عذر تراشا جائے کہ نسب نامہ لحاظ صدیقہ مریم کے ہو تو اسپر یہ اعتراض
کہ یہودی شرح میں نسل کاسلسلہ اور کیطرف و قائم نہیں ہوسکتا۔اور سب نام میں مریم کا
نام بھی نہیں۔اور یوسف نے کبھی باپ ہونے س انکار نہیں کیا۔یہ کام صرف انجیلی فداق پر پچی
خلاصہ بیتی نے اشعیا کی کتاب سے ایک بشارت مسیح کے حق میں نکالی۔حالانکہ وہ واقعہ
کنواری یا جو ان کے پیٹ سے عمانوئیل کے جمنے کا واقعہ مسیح سے پہلے اشعیا کے زمانے
میں گذر سکا۔یہ کام متی کا بالکل الہامی نہیں۔والا ایسا غلط نہ ہوتا۔دوسری پیشینگوئی به نسبت مسیح علیہ السلام
میکاہ نبی نے بہت سے واقعات
آئندہ کو اشارات اور کنایات میں بیان فرمایا اور انہیں

۲۵۰
میں کہا۔اسے بیت لحم مارا تا اگر یہ تو یہوداہ کے ہزاروں میں چھوٹا ہے۔لاکن میرے لئے
ایک شخص جو بنی اسرائیل میں سلطنت کریگا۔اور اسکا ہونا بہت قدیم زمانے ہو تو ہو چکا ہے۔تجھ میں سے نکالیگا۔میکاہ - ۵ باب ۲ -
متی نے ۲ باب ۶۳ میں کہا۔یہ بشارت مسیح کے حق میں ہے۔حالانکہ اقل تو مسیح
نے بنی اسرائیل پر سلطنت ہی نہیں کی یسلطنت حضرت کو کہاں نصیب ہوتی یبنی اسرائیل
سے وہ مصائب اُٹھائے جنکے سننے سے بدن کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔یہود نے۔۔طمانچے مارے ہاتھ پاؤں چھیدے کانٹوں کا تاج پہنایا۔لکڑی پر باندھا۔خود حضرت
ایسے گھبرائے کہ ایلی ایلی لما سبقتنی کہہ اٹھے۔دوم مستی کی عبارت میکاہ کی عبارت سے موافق نہیں۔بھارت کہتے ہیں میکاہ کی
عبارت محرف ہے۔بھلا عیسائی مفسر کہہ سکتا ہو کہ مستی نے غلط ترجمہ کیا۔یادر ہے۔یہاں
روحانی سلطنت مراد نہیں ہوسکتی۔کیونکہ مسیح کی روحانی سلطنت کو بنی اسرائیل سے
خصوصیت نہیں مسیح کی رومانی بادشاہت عام ہے۔سوم یواقیم نے جب دار ورخ کا لکھا ہوا۔ارمیا کا صحیفہ جلا دیا۔تو خدا نے فرمایا لو اقسیم کی
نسل سے اور کرسی پر کوئی نہ بیٹے گا۔یرمیاہ باب اور یج بو ایم کی اولاد ہیں ہیں۔ہاہا۔تیسری بشارت
جبکہ اسرائیل بچا تھا۔اُس کو میں پیار کرتا تھا۔اور اپنے بیٹے کو میں نے مصر
سے بلایا۔ہوشیح - باب !
متی کہتا ہے۔ہیرو نے مسیح کو مار ڈالنا چاہا۔تو فرشتے نے یوسف سے کہا کہ سیج کو
مصر لیجا۔جب ہیر ، مر گیا۔تو مسیح مصر سے واپس آگئے۔پس یہ بشارت سیح کی ہوئی سنو سنو سنو
خروج ۳ باب ۲۲ سے معلوم ہوتا ہے کہ مصر میں یہودی لوگ جب پست حالت میں تھے۔تو ان کو

۲۵
میٹی کی معرفت خدا مصر سے نایا۔بنی اسرائیل اپنی پسنی کے باعث بچپن کی حالت میں تھی۔اور
بنی اسرائیل کا بیٹا ہونا ہو شیع۔باب : روحی 4 باب ۲- استثنا ۱۲ باب ؛ و ۳۲ - باب ۱۹ -
سے ثابت ہے۔اسی احسان کو خدا ہمیشہ بنی اسرائیل پر مسیح سے آگے ظاہر کر تا رہا۔دوم
اس آیت میں مسیح کی خصوصیت نہیں۔اور سی نہ اسرائیل۔نہ اسرائیل کی نسل۔کیونکہ
عورت سے یہود میں نسل نہیں چلتی۔سوم یہ دوسرا باب مستی کا لوقا کے دو کے باب سے متفق نہیں۔اگر تا دیل سر موافق کرتا
ہو۔تو بشارات محمدیہ میں تاو بلا
سے کیونکر انکار مکن ہی چہارم - تشیع کی کتاب مطبوعہ اسلام
میں ہو۔ان اسرائيل منذ كان طفلا انا احببته ومن مصر دعوت اولادہ اور ۳۳داء میں
اولاد کی لفظ کو جو جمع تھی مفرد کر دیا گیا۔اور غائب کی ضمیر کے بدلے میں تکلم کی ضمیر رکھ دی۔نجم یہ قصہ اور اس کے مصداق وہ لوگ ہیں۔جنہوں نے تعلیم ثبت کی قربانی کی اور
لم
بت پرست تھے۔اور سیح بت پرست نہیں تھے۔چوتھی بشارت مسیح کے حق میں
برا ماہ میں دھاریں مار کہ رونے اور نالہ کرنے کی آواز سنائی دیتی ہو کہ راحیل اپنے بیٹوں کیلئے
روتی ہے اور تسلی نہیں پاتی۔کیونکہ وہ نہیں ہیں۔پر میا اس باب ۱۵ حضرت ملتی اس کو مسیح کی
بشارت یقین کرتے ہیں اور کہتے ہیں سیح پیدا ہوئے۔تو ہیرود نے اس شبہے پر کہ کون بچا ہو
ہو بیٹے ہوگا۔بہت کم اور اسکی سرحد کے لڑکوں کو قتل کرایا۔مستی ۲ - باب ۱۲-
بنگر
اول میرود کا یہ ظلم عیسائیوں کے سوا کسی مورخ نے بیان نہیں کیا۔یوسفیں اور یہودی
مورخ جو میرود کے معائب لکھنے میں دلیر ہیں اس قصے سے ساکت ہیں۔دوم بہت کم کو علم
لے اسرائیل کو بچپن سے میں نے پیار کیا۔اور مصر سے، اُس کی اولاد کو بلایا۔

۲۵۲
کے پاس ہے اور ہیرو کے زیر حکم تھا۔آسان طورسے میرہ تحقیق کرسکتا تھا کہ جوس کس گھر
میں اُترے اور کس لڑکی کے آگے بزرگذرانی سوم پر سیاہ کی آیت کا ماقبل اور مابعد دیکھو
صاف صاف یہ اس حادثے کا بیان ہے۔ہو بخت نصر کے وقت بنی اسرائیل پر ارمیا کے
جو
زمانے میں نازل ہوا۔اور ہزاروں اسرائیلی اِس میں قتل ہوئے۔ہزاروں اسیر ہوئے اور بابل کی
طرف جلا وطن ہوئے۔اور ان میں اکثر راحل کی اولاد تھے۔یادر ہے۔ارمیا کی آیات سے معلوم ہوتا ہے۔مرے ہوئے لوگوں کو برزخ میں اپنے
اقارب کے دنیوی حالات پر اطلاع رہتی ہے اور انکے صدمات سے اموات کو صدمہ پہنچتا ہے
اور یہ بات پر وسٹنٹی عقاید کے خلاف ہے۔مسیح کی پانچویں بشارت
تنگی کی ظلمت جس میں زمین مبتلا ہوئی ہے باقی نہ رہیگی میں طرح اگلے زمانے میں زبولو کی
زمین اور نفتالی کی زمین کو حقیر کر کر۔آخر اسی طرح در بیا کیطرف داردن و فرات کے کنارے
جلیل میں بڑے بڑے قبیلے ہونگے۔جو قوم کے اندھیرے میں چلتی ہو تو عظیم دیکھیں گی۔اور مورکے
سائے کی زمین کے رہنے والوں پر ایک نور چمکے گا۔اشعیا - باب او ۲ - اشعیا نبی نے یہ بیان
کرتے کرتے کہ اب بیت المقدس (یروشلم) میں تکلیف نہ رہیگی یہ بات فرمائی۔متی کہتے ہیں۔یہ بشارت سیح کے حق میں ہے۔کیونکہ جب سیج نے سنا بھی گرفتار ہوا تو
آپ جلیل کو چلے گئے اور ناصرہ کو چھوڑ کفر ناحوم میں دریا کے کنارے زبولوں اور نفتالی کی
حدود میں جا رہے۔متنی ۴۔باب ۱۲ ۱۳ ۱۴ و ۱۵
نکر کرو
اقل متی نے صرف اتنے لگاؤ پہ کہ مسیح دریا کے کنارے پر جا رہے اشعیا کا قول بشارت بنا لیا
دوم اشعیا کی آیات کومت کی آیات سے مقابلہ کریں تو دونوں ایک معاومہ نہیں ہوتیں ہنوما شیاں

۲۵۳
کی کتاب میں گذشتہ زمانہ کا حال معلوم ہوتا ہے۔اگر آئندہ زمانہ لیں تو ہم کہ سکتے ہیں کہ گندی
لوگوں اور اُن کی تعلیم کا اشارہ ہے جن کی بدولت اس ملک میں کامل تو جب پھیل۔اور
اقسام بت پرستی کا استیصال ہوا۔اور مسیح بھی جیسے تھے۔ویسے مانے گئے۔مسیح کی چھٹی بشارت
اب میں اپنے رسول کو بھیجوں گا۔میری برا بر راه کو تیار کریگا اور جس خداوند کی تلاش
میں ہو یعنی رسول عہد کی اور اُس سے خوش ہو۔یکا یک اُسی رمیکل میں آجاوے گا۔شکروں کا
خداوند فرماتا ہے کہ اب وہ آتا ہے۔ملا کی ۳- باب !
یہ بات ملا کی نہبی نے بنی اسرائیل کو ندا کی عدول حکمی پر ملامت کرتے کرتے فرمائی۔اور
اشعیا نبی نے بنی اسرائیل کو اور یروشلم کو تسلی دیتے فرمایا۔پکار نیوالا پکارتا ہے۔بیابان میں خدا وند کیلئے ایک راہ طیار کرو۔اور جنگل میں ایک شاہراہ
میری خدا کے لئے درست کرو۔اشعیا ۴۰ - باب ۳ - متی مرک لوک - تینوں متفق اللفظ
کہتے کہ یہ دونوں بشارتیں مسیح کے حق میں ہیں۔کیونکہ یوحنا کا اصطباغ دینا مسح کیلئے
راہ بنانا ہے۔اور یوحنا کا کہنا کہ میرے پیچھے اور آتا ہے پکارنے والے کی آواز ہوگی۔متنی ۳
باب - مرک - - باب - لوک - - - -باب-
セッ
غور کرو۔یہ ور بخلاف اسلام مینی کو نبی نہیں مانتے۔پرانے عہد میں صاف طور پر
انکا ذکر نہیں۔بیٹی کی کوئی کتاب موجود نہیں۔اناجیل میں جو اقوال ہیں۔وہ زبانی روایات
ہیں۔راویوں کا نام مندرج نہیں۔عیسائی یقین کرتے ہیں کہ یہ کتا بیں روح القدس کے وسیلے
سے مرقوم ہوئیں۔اتھ مسلمان لوگ جس طرح اپنے جنابے کے حواریوں کی سند مانگتے ہیں۔اس طرح
نوٹ۔عیسائی لوگ کبھی خوش نہیں ہوتے کہ مسلمان احادیث صحیحہ سے اُن کے سامنے کوئی مستند ا مر پیش
کریں۔بلکہ اسپر سخت جھنجھلاتے ہیں۔افسوس ان مسکینوں کو علم حدیث سے مطلق واقفیت نہیں کہ اہل

۲۵۴
مسیح کے حواریوں کی سند پوچھتے ہیں۔۔بشارات ام مصطف مجتبی رحم عالم و عالمین صلی اللہ علیہ و سلم
احمد
پہلی پیشین گوئی۔حضرت ابراہیم اپنے بیٹے جاب آملیں اور انکے سکن کیلئے دعا کرتے ہیں۔چونکہ تورات میں ابراہیمی واقعات اور تعلیمات کا بہت مفصل ذکر نہیں۔اور اسمعیلی معاملات کا
اور بھی کم ذکر ہے۔اسلیئے تو رات میں اس دعا کا ذکر جمال ہے۔اور قرآن میں تفصیل اور نتیجہ دوعا
اور اسکی قبولیت کا بیان چونکہ پیشین گوئی میں نہایت مطلوب تھا۔اسلئے وہ نتیجہ توریت میں مجمل
اور قرآن میں فصل بیان ہوا۔د
إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَكَدًا أمناء ارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّرَاتِ
مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الأخير سيارة - سورة بقر - ركوع -۱۵ 1
اذير فَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ
السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا وَ جَعَلْنَا مُسلميْنِ لَكَ وَمِنْ ذِرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةَ لَكَ وَارِنَا
مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ - پاره -- سوره بقر رکوع ۱۵ -
الے اور جب کہا ابراہیم نے اسے رب کہ اس شہر کو امن کا اور روزی سے اسکے لوگوں کو میوے، جو کوئی ان میں
یقین ناوے اللہ پر اور پچھلے دن پڑا ہے اور سب اُٹھانے لگا اور اسی بنیادیں اس گھر کی اور ہمیں۔اے
رب ہمارے قبول کر ہم سے تو ہی ہی اصل سنتا جانتا۔اسے اب ہمارا اور کرم کو کم بر دار اپنا اور ہماری اولاد میں کبھی
ایک امت حکم بردار اپنی۔اور بتا سجا دستور حج کرنیکے اور مہکو معاف
کرہ تو ہی ہو اصل مربان کر نیوالا مہربان
"
بقیہ حا۔اسلام نے کس قدر احتیاط علم کے اخذ میں کی ہو۔دنیا میں اگر کوئی تاریخ کوئی بڑی
جلیل الشان کتاب کوئی معتبر قوی روایت اعتبار کے قابل ہو سکتی ہے تو حدیث صحیح بطریق اولی قابل
وثوق و وقعت ہو سکتی ہے۔کس خوبی سے ہر ایک امر کا سراغ ہادی اقدس علیہ الصلاۃ تک لگایا گیا ہے۔کہ خود محققین یو اپنے عقلا اسکے معجزہ ہونے کا اقرار کیا ہے۔اناجیل اربعہ جو بعد زمانہ دراز مسیح کے
مجهول الاسم و الرسم لوگوں نے تحریر میں حدیث صحیح ہے کچھ مناسبت نہیں رکھ سکتیں۔ہمارے پاس قاطع دلائیں
و مد
اس امر کے ہوتے ہیں کہ کتابہ جمع الاحادیث کا کام آنحضرت کے مین حیات ہی ہمیں آغاز اور تابعین کے عہد میں تو
مہ کمال کو پہنچا۔ا

۲۵۵
بنَا وَ ابْعَثْ فِيهِمْ رَسُوا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الكتاب و
الْحِكْمَةَ وَيُزيهِمْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكيم- پاره 1- سوره بقر - رکوع ۱۵ -
الى السكنتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ المُحرم
رَبَّنَا ليقيمها الصَّلوةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِم و ارز تُرم من
ربنا
الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ - پاره ۱۳- سورة ابراهيم - رکوع ۲ - ۶ -
نکتہ۔اس آیت میں لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف جھکایا۔مجیب قابل غیر کلام ہے
اور اس معزز گھر یعنی مکہ معظمہ کا ابراہیم کے زمانے سے جھوٹا اور آنحضرت کے زمانے سے
خصوصا لاکھوں قسم کی مخلوقات کا مرجع و مرکز ہونا۔وعدہ الہی کے ثبوت کی بڑی بھاری
دلیل ہے۔اب ان آیات قرآنی کو آیات توربیت سے تطبیق دیجاتی ہے۔توریت میں لکھا ہو
حضرت حق سبحانہ تعالٰی نے حضرت ابراہیم سے آپ کے پوٹھے بیٹے حضرت اسمعیل
کی نسبت وعدہ فرمایا۔"
میں نے تیری دُعا اسمعیل کے حق میں قبول کی۔دیکھ لیں اُسے برکت دوں گا۔اور
اُسے برومند کرونگا۔اور اُسے بہت بڑھاؤنگا۔اور اس سے بارہ سردار پیدا ہونگے۔اور
اؤس سے بڑی قومہ بناؤں گا یہ
کتب اور المیہ
تب سابقہ کے ناظرین او را امامی مضامین میں گہری نگاہ کر نیوالے اگر انصاف سے
کے اے رب ہمارے اور اُٹھا ان میں ایک رسول نہیں ہیں کا۔پڑھے اُن پر تیری آیتیں۔اور
سکھا دے اُن کو کتاب اور پکی یا تئیں۔اور ان کو سنوار ہے۔تو ہی ہے زبر دست حکمت والا۱۲
اے رب میں نے بسائی ہے ایک اولاد اپنی میدان میں جہاں کھیتی نہیں۔تیرے ادب
والے گھر پاکس۔اس رب ہمارے تا قائم رکھیں نماز - سورکھ بہنے لوگوں کے دل جھکتے
ان کی طرف اور روزی دے اُن کو میووں سے شاید وہ شکر کریں یا

۲۵۶
دیکھیں تو یہ پیشگوئی صاف محمد بن عبد الله بن اسمعیل بن ابراہیم کے حق میں ہے۔اس بشارت
میں کئی امور غور طلب ہیں۔اول یہ برکت دونگا۔برومند کرونگا۔بہت بڑھاؤ نگا نہایت
انصاف سے دیکھنے کو مجبور کرتے ہیں اور بڑی بلند آواز سے کہتے ہیں کہ اسمعیلی وعدوں کو
جسمانی مت کہو۔صرف جسمانی وعدے میں برکت اور فضیلت نہیں بلکہ بالکل نہیں۔وہ تو
موت کے گہرے کنوئیں میں سہنے کا باعث ہو منصفو کیا۔اگر ابراہیم کی اولاد بت پرست راہزن
چقد- جاہل۔بد تہذیب قمار باز- زانی- مکار بدکار ہی رہتی۔توحضرت اسمعیل کو کوئی عاقل
کر سکتا کہ تو برو مند ہوا۔تجھے برکت ملی تجھے فضل عطا ہوا تجھ سے بڑی قوم بنی ہرگز نہیں۔ہرگز نہیں۔حقیقت تو یہ ہو کہ انکی اولاد میں ایک بڑاز بر دست رسول پیدا ہوا جب اپنے اس
متفرق گروہ کو ایک قوم بنایا۔اسی کے وسیلے سے وہ قوم برو مند ہوئی اور اسے یہانتک
بڑھایا کہ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةُ كبكر ابد الآباد تک ہر ملک اور ہر جنس کی آئین
آنیوالی نسلوں کو اُنکی ترقی کا ضمیمہ بنایا۔فداه الى وَأُمِّي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
دوم - جو بشارات عہد جدید میں حواریوں اور اناجیل کے مصنفوں نے مسیح کی
نسبت خیال کر کے مندرج کی ہیں۔وہ سب کی سب اونٹی لگاؤ اور ابہام سے بڑھ کرکوئی
وقعت نہیں رکھتیں۔یہاں نہ صرف لگاؤ ہی لگاؤ بلکہ تصریح و توضیح موجود ہے۔کہ بنی
اسمعیل (قوم عرب) فضیلت والے۔برکت والے برومند - امام قوم محمد رسول
الله صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے عہد برکتِ مہد میں ہوئے۔سوم - فضیلت اُسی وقت پوری فضیلت ہوتی ہو جب اپنے اقران و امثال پر ہو۔اور تمام عالم شاہ ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سادہ سے پہلے عرب اور
حجاز والوں بنی اسرائیل پر کبھی کوئی علی حاصل نہیں کیا۔متعصب عیسائی نبی عرب کی
بشارات پر ہمیشہ اعتراض کرتے رہے ہیں۔جو یہودیوں کے اُن اعتراضوں سو کہ بشارات مسیح
پر انہوں نے کئے ہیں زیادہ زور آور نہیں ہیں۔چنانچہ اس بشارت پر یہ اعتراض کیا ہو۔

۲۵۷
اسحاق کی نسبت روحانی وعدہ ہے اور اہم میل کی نسبت جسمانی۔اگر یہ اس کا جواب ابھی
ہو چکا ہے الا مزید توضیح کے لئے کسی قد تفصیل کی جاتی ہے۔۔۔ہم اسمعیلی اور اسحاقی وعدوں
کو بمقابلہ یکد گر تورات سے جمع کر کے ناظرین با انصدمت
کے سامنے پیش کرتے ہیں۔اور ان کے نور ایمان اور انصاف سے پوچھتے ہیں کہ کس طرح
سے وہی وعدہ اسمعیل کے حق میں تو جسمانی اور اسحاق کے حق میں روحانی ہو سکتا ہے۔اور چونکہ باریتعالی کے وعد سے ابراہیم کے ساتھ دو طرح کے ہیں۔ایک عام طور پر
ابراہیم کی اولاد کے لئے۔اور ایک خاص طور پر اسمعیل اور اسحاق کے لئے۔اسلئے قبل از مقابلہ
ہم مشترکہ ، عدسے بیان کرینگے کیونکہ وہ وعدے جیسے الحاق کے حق میں ہیں۔ویسے ہی
اسمعیل کے حق میں بھی ہیں۔اگر اُن سے اسحاق
کو تر جیح ہو سکے تو اُنھیں سے اسمعیل کو
بھی ہو سکتی ہے۔اگر یہ وعدے رُوحانی ہیں۔تو اسحاق اور اسمعیل دونوں کے لئے۔اور اگر جسمانی ہیں۔تو بھی دونوں کے لئے۔اور اگر عام ہیں کہ وحانی ہوں یا جسمانی تو کبھی
دونوں کے لئے۔مشتر کہ وعدے
(1) جب ابراہیم کنعان میں پہنچا۔تو خدا نے کہا۔یہ زمین میں تیری اولاد کو دوں گا۔پیدائیش ۱۲- باب
(۲) جب ابراہیم لوط سے جدا ہوئے۔خدا نے کہا۔آنکھیں کھول چاروں طرف کی
زمین تیری اولاد کو رونگا۔۱۳ پیدائیش باب ۱۴ ۱۶۷ -
(۳) مصر سے فرات تک کی زمین میں تیری اولاد کو دونگا۔پیدایس باب ۱۵- ۱۸
(۴) تیری اولاد کو وسیع اور بے شمار کرونگا۔پیدائیش باب ۱۵- ۵ -
(۵) جب ابراہیم ننانوے برس کے ہوئے۔خدا نے وعدہ کیا کہ تجھے زیادہ سے زیادہ
کرونگا۔تجھ سے تو میں پیدا ہونگی۔اور بادشاہ ہونگے۔اور کنعان کی زمین بوراشت دائمی

·

آج 10 میں سے 10 باقی