سرورق

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب, حصہ 25

۲۸۲
دوسرے یہ کہ مرکز اس خاندان کی آبادی
کا حجاز تھا۔جہاں اسمعیل کی متقدم اولاد کا مسکن
ہوا تھا۔اور پھر اس مرکز سے اور طرف عرب میں پھیلے۔پس ثابت ہوا کہ حضرت محیل
نے حجاز میں سکونت اختیار کی تھی۔اور اُسی کا قدیم نام فاران ہے۔جو حضرت موسیٰ
اور حضرت حبقوق نے اپنی اپنی بشارتوں میں بتایا۔عیسائیوں کے اعتراض
اگر چہ یہ بات نہایت صفائی سے ظاہر ہے کہ وادی مجاز اور وادی فاران دونوں ایک
ہیں۔اور اسمعیل کی اولاد کے ٹوٹے پھوٹے کھنڈر اس کی گواہی دے رہے ہیں۔مگر یا ایہہ
عیسائی اُس کو تسلیم نہیں کرتے۔اور موقع فارآن کی نسبت مفصلہ ذیل تین رائیں
قرار دیتے ہیں۔(۱) یہ کہ وہ اس وسیع میدان کو جو بیر تشیع کی شمالی حد سے کوہ سینا تک پھیلا ہوا
ہے۔فاران کہتے ہیں۔(۲) قادیش جہاں ابراہیم نے (بیر شیع ، کھودا اور خارانی ایک ہیں۔(۳) فاران اسی وادی کا نام ہے جو سینا سے مغربی نشیب پر ہے۔جہاں قبریں
عمارتیں اب ملی ہیں۔جواب۔(1) بتاؤ یہاں اصیل اور اس کی صلبی اولاد کب آباد ہوئی۔(۲) کتاب -۳-۱۲-۲۵ و ۲۶ وہ سردار کنعان کو دیکھ کر پھرے تو بیابان خاران میں
سے قادیش میں پہنچے (قادیش شمالی حد فاران کی ہے، یاد رہے، اس آیت کی اصل
عبری عبارت یہ ہے۔الی مدبر فاران قادسيه لفظی ترجمه طرف وادی فار آن
کے بہ نیل مرام - تاولیش کے معنی پائل کے بھی ہیں۔دیکھو تر جمہ الفلس۔فارآن تین ہیں۔ایک حجاز ہیں۔دوسرا طور پاسینا کے پاس۔تیسر اسمر قند میں۔

PAY
سمرقند والا فاران مبحث سے خارج ہے۔اور جو فاران طور یا سینا کے قرب میں واقع ہو۔وہ فاران نہیں جو ابراہیم کے وقت تھا۔وہ نہیں جس کا تورات میں ذکر ہے۔وہ نہیں جہاں
ہاجرہ نے ہم جیل کے ہمراہ بیر شبیع میں راستہ گم کر کے اقامت کی۔اور وہ نہیں جہاں ابتداء
اسمعیل کی اولاد آباد ہوئی۔وہ نہیں جہاں سے بعد سعیر خدا نے ظہور کیا۔ہاں بلاشبہ زمانے کے دور میں اسمعیل کی اولاد حجاز سے ملکر تمام عرب میں خلیج فارس
تک پھیل گئی۔پس اگر حجاز کے سوا اور جگہ سے پڑانے ایسے کھنڈرات ملے ہوں۔جو بنی
اسمعیل کے ناموں کے مشابہ ہوں۔یا مطابق تو وہ اس نفس الامری بات کو اُٹھا سکتے ہیں کہ
اسمعیل حجاز میں آباد ہوا۔جو فاران سینا کے مغرب میں ہے۔اور جس کے آثار ملے ہیں۔وہ
توریت کا خاران نہیں۔موسیٰ کے زمانے میں اس کا وجود نہ تھا۔موسیٰ مصر سے نکلے۔اور
بحر احمد سے پار ہوئے۔تو شور میں پہنچکر سن کو طے کر کے افبیدیم میں ٹھیرے۔وہاں
کرکے
کتاب ۷۲ لغایت ، میں ہے۔عمالیق آکر اترے۔اس سے ثابت ہوتا ہے۔عمالیق افیدیم
ی نہ تھی۔یہاں یاد رکھو کہ افیدیم کوہ سینا کے مغرب اور مصر کے شرق میں ہے۔پھر فیدیم سے
موسی مشرق کیطرف سینا کو چھلے اور سینا میں پہنچے۔اس سینا کے غربی خاران
کا ذکر موسی نے نہیں
کیا۔پھر سینا سے آگے بڑھے اور شمال مشرق کو چلے۔اس راہ میں حضرت موسیٰ کہتے ہیں۔بنی
اسرائیل بیابان سے نکلے اور بادل بیابان فاران میں ٹھہر گیا۔کتاب ۴-۱۰-۱۴-
اس تقریر سے ثابت ہو گیا۔کہ حضرت موسی کے وقت، خاران کوہ سینا کے شمال مشرق
میں قادیش کے قریب واقع تھا۔اور وہی حجاز کا بیابان ہے۔نہ غربی نشیب سینا کا۔البتہ ایسا معلوم ہوتا ہے۔عرب کی ایک قوم جو فاران بن حمیر کی اولاد میں سے تھی۔اور
بینی فاران کہلاتی تھی کسی زمانے میں سینا کے مغرب میں آباد ہوئی ، اور اس سب سے
وہ مقام فاران مشہور ہو گیا۔یہ وہ فاران نہیں جس کا ذکر تورات میں ہے۔و خطبات الاحمدیہ بتبديل يسير )

سلام هر سوال
چوتھی بشارت
"-"
میرا دوست نورانی گندم گوں۔ہزاروں میں سردار ہے۔اس کا سر میرے کا سا
چمکدار ہے۔اس
کی زلفیں مسلسل مثل کوے کے کالی ہیں۔اس کی آنکھیں ایسی ہیں
جسے پانی کے گنڈل یہ کبوتر۔دودھ میں ڈھلے ہوئے نگینے کے مانند جڑی ہیں خانے
میں۔اسکے رخسارے ایسے ہیں جیسے ٹی پر خوشبودار میل چھائی ہوئی۔اور چکلی پر خوشبو
گڑی ہوئی۔اسکے ہونٹ پھول
کی پنکھڑیاں جن سر خوشبو ٹپکتی ہو۔اسکے ہاتھ ہیں سونے
کے ڈھلے ہوئے۔جواہر سے جڑے ہوئے۔اس کا پیٹ جیسے ہاتھی دانت کی تختی ہو اہر
سے لی ہوئی۔اسکی پنڈلیاں ہیں جیسے سنگ موسی کے ستون سونے کے بیٹھکے پر
جڑے ہوئے۔اس
کا چہرہ مانند ماہتاب کے جوان مانند صنوبر کے۔اس کا گلا نہایت
شیریں اور وہ بالکل محمد یعنی تعریف کیا گیا ہے۔یہ ہو میرا دوست اور میرا محبوب۔(بیٹیو یروشلم کی کتاب غزل الغزلات سلیمان باب ۵ آیت ، الغایت (۱) اگر چه
اس مقام پر حضرت سلیمان نے خدا کی تسبیح میں گیت گایا ہے۔اور ایسی مناجات کی ہے۔گر ضرور وہ ایک کسی بڑے شخص قابل تعظیم و ادب کے آنے کے متوقع ہیں۔اور اس کی
بشارت دیتے ہیں۔اور اسی کو اپنا محبوب بتاتے ہیں۔اور اپنے اُس محبوب کی شاعرانہ
تعریف کرتے ہیں۔اور پھر صاف بتاتے ہیں کہ وہ میرا محبوب محمد ہو۔صَلَّى اللهُ
عليه و سلم- محمد کے معنی تعریف کئے گئے کے ہیں۔پس حضرت سلیمان نے اپنی
مناجات میں اپنے محبوب کی تعریف کرتے کرتے اس
کا نام ہی لے لیا۔کہ اگر اسکے معنی لوتو
وہ بھی ایک لفظ تعریف ہے۔ورنہ وہ صاف صاف نام ہی تو ہے۔یہ مقام ایسا ہے
جس میں صاف نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بتادیا گیا ہے۔مگر ہمارے خطبے کے
پڑھنے والوں کے دلوں میں شبہ جاویگا۔کہ اگر نامہ بتانا تھا۔تو محمد کہا ہوتا محمد یم
کیوں کہا۔مگر یہ بات یاد رکھنی چاہئیے۔کہ عبرانی زبان میں تھی اور تھر علامت جمع کی ہو۔

۲۸۵
اور جب کوئی بڑی قدر کا شخص اور عظیم الشان ہوتا ہے۔تو اُس کے اسم کو بھی جمع بنا لیتے
ہیں۔جیسا کہ خدا کا نام الوہ ہے۔اس کی جمع الوهیم بنائی ہے۔اور اسی طرح بعل
16
جو ایک بت
کا نام تھا۔جس کو نہایت عظیم الشان سمجھتے تھے۔اس کی جمع بعلیم
بنالی تھی۔اور یہی قاعدہ اسم اسورت کا لگایا گیا ہے۔جو دو کر بت کا نام ہے۔پس اسی طرح اس مقام پر بھی حضرت سلیمان نے بسبب ذی قدر اور عظیم الشان ہونے
اپنے محبوب کے اُسکے نام کو بھی صیغہ جمع کی صورت میں بیان کیا ہے۔اور سچ ہے
کہ محمد سے زیادہ کون شخص محمدیہ کہلانے کا مستحق ہو۔پس یہ ایسی بشار ہے، جس میں
صاف صاف نام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بتایا گیا ہے۔خطبات الاحمدیہ۔یا تجوس بشارت
سب قوموں کو ہلا دونگا۔اور حد سب قوموں
کا آدیگا، اور اُس گھر کو بزرگی سے بھر ونگا۔کہا خداوند خلائق نے کتاب بھی انہی۔باب ۱۱ - آیت ۷ - اس آیت میں لفظ حمدت
جو آیا ہے۔اس سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
کہتے ہیں کہ ہر قسم کی پاک چیزوں
کے لیے بولا جاتا ہے۔اسی مادے سے تحیر اور احمد اور حامد اور محمود ہمارے پیغمبر خدا
صلی اللہ علیہ وسلم کے نام نکلے ہیں۔اور اس بشارت میں لفظ حمدت کے کہنے سے صاف
اشارہ ہے کہ جس شخص کے مبعوث ہونے کی اس میں بشارت ہے وہ شخص ایسا ہے کہ
اُس کا نام حمد کے مادے سے مشتق ہے۔اور وہ کوئی نہیں سوائے محمد مصطفے احمد مجتبیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کے عیسائی مذہب کے پادری خیال کرتے ہیں کہ یہ بشارت حضرت جیسے
کے مبعوث ہونے کی ہو۔مگر یہ خیال دو وجہ سے صحیح نہیں۔اول اسلیئے کہ حضرت مستی نے
جسقدر بشارتیں عہد عتیق میں حضرت جیسے کی بیان کی ہیں۔اُن سب کو با تفصیل آپنے
انجیل میں لکھا ہو۔کیونکہ وہ انجیل عبرانی زبان میں یہودیوں کی ہدایت کے لئے لکھی گئی تھی۔اور اسی سب سے تمام بشارتیں جو توریت و انجیل و زبور و صحف انبیا میں تھیں۔حضرت

۲۸۶
متی نے لکھی تمھیں۔مگر اس بشارت کا ذکر حضرت مستی نے نہیں کیا۔اگر یہ بشارت حضرت
پیسے سے متعلق ہوتی۔تو ضرور حضرت متی اُس کا ذکر کرتے۔دوسے یہ کہ حمد کے مادے
سے حضرت عیسلے کے نام پر کسی طرح اشارہ نہیں ہوسکتا۔بلکہ یہ اشارہ خاص اسی
شخص کے
نام کا ہے۔جس کا نام اسی مادے سے مشتق ہوا ہے۔اور اسی لئے یہ بشارت حضرت عیسی
کی نہیں ہے۔بلکہ اُس کی بشارت ہے جس کی نسبت حضرت عیسے نے بشارت دی تھی۔که يَأْتِي مِنْ بَعْدِئ اسمه احمد گاڈ فری ہینگٹن نے بھی اپنی کتاب میں باستدلال
قول ریورنڈ بارک ہرسٹ صاحب کے لکھا ہو۔کہ یہ بشارت حضرت پیسے کی نہیں
ہو سکتی۔بلکہ اُس شخص کی ہے جس کے آنے کی بشارت خود حضرت عیسے نے دی تھی۔آدینگا میرے بعد اسکا نام احمد ہے )
خطبات احمدیہ -
چھٹی بشارت
اور ایک جوڑی سواروں کی دیکھی۔ایک سوار گدھے کا۔اور ایک سوار اُونٹ کا۔او خوب متوجہ ہوا۔کتاب اشعیا نبی - ۲۱- باب ۷ - اس آیت میں حضرت اشعیا نبی نے
دو شخصوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔جو خدا کی سچی پرستش کو از سر نو قائیم کرینگے۔اُن میں سے
ایک کو گدھے کی سواری کے نشان سے بتلایا ہے۔اور اس میں کچھ شبہ نہیں کہ اس سے
حضرت عیسی کی طرف اشارہ ہے۔کیونکہ جناب محمد وح گدھے پر سوار ہو کر یروشلم
بیت المقدس میں داخل ہوئے تھے۔اور بلاشبہ حضرت عیسلے نے خدا کی سچی پرستش قائم کی
اور یہودیوں نے جو مکاری اور دغابازی سے شریعت کے صرف ظاہری احکام کی ریا کاری
سے پابندی اختیار کی تھی۔اور ولی نیکی اور روحانی پاکیزگی کو بالکل چھوڑ دیا تھا۔اس کو بتایا۔اور کچی پرستش خدا کی قائم کی۔دوسے شخص کو اونٹ کی سواری کے نشان سے بتلایا۔اور اس میں کچھ شبہ نہیں کہ اس سے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف اشارہ ہے جو عرب کی خاص سواری ہے بچے سے بوڑھے تک اور عالم سے

PAL
جاہل تک جس چاہو پوچھو۔اُونٹ کا نام لیتے ہی عرب کا اشارہ سمجھ جاویگا۔اور جب
رسول خدا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کئے میں داخل ہوئے۔تو اونٹ پر سوار تھے اور
بلاشبہ محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے خدائے واحد کی پرستش قائم کی۔حضرت
عیسے کے بعد جو لوگوں نے حضرت پینے کو خدا کا بیٹا مانا اور تین خدا قائم کر کے پھر تین سے
ایک خدا بنایا تھا۔اور خدائے واحد کی پرستش میں خلل آگیا تھا۔اُسکو مٹایا۔پھر نئے سر سے
خدا کی سچی پرستش قائم کی اور یوں فرمایا۔ب اهل الكتاب تعالوا إلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِلا نَعْبُدَ
إلا الله - سیپاره ۳ - سورة ال عمران - رکوع ، - خطبات الاحمديه -
ساتویں بشارت دانیالیہ تجربہ
وہ پتھر جسے معماروں نے رد کیا۔وہی کونے کا سرا ہوا۔یہ خدا وند سے ہے اور ہماری
رو
نظروں میں عجیب۔اسلئے میں تم سے کہتا ہوں خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جائے گی۔اور ایک قوم کو جو اسکے پھل لاوے دیجائے گی۔جو اس پتھر پر گرے گا۔چورچور ہو جائے گا۔پر جسپر وہ گرے گا۔اُسے پیس ڈالے گا۔متی ۲۱ باب ۴۲ تا ۴۴ -
یہ بشارت خاص نبی عرب محمد مصطفے خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔کسی دوسے نبی پر ہرگز ہرگز صادق نہیں آتی۔اول کچھ شک نہیں کہ یہاں معمار بنی اسرائیل ہیں جنکو اسی ۲۱ باب کی ۳۳ آیت
میں باغبان
کہا۔اور کچھ شبہ نہیں کہ بنی اسرائیل نے بنی اسمعیل کو اسحاق سے لیکر آجتک
علی العموم رد کیا۔اور آنحضرت کے زمانے سے آجتک یہود و عیسائی آنحضرت کو رو
کیا کرتے ہیں۔الا خدا کے فضل سے وہی نبی عرب کونے کے سرے کے پتھر ہوئے۔اور
بنی اسرائیل کی نظروں میں یہ بات مجیب ہوئی۔لے اسے کتاب والو آؤ ایک سیدھی بات پر ہمارے تمہارے درمیان کی کہ بندگی نہ کریں ہم مگر اللہ کی ۱۲ -

۲۸۸
دو کہ بنی اسرائیل سے۔ہاں جنہوں نے مسیح کو مارا اور پٹیا۔اُن سے بادشاہت
لی گئی۔اور دوسری قوم بنی اسمعیل کو دی گئی۔یہ بادشاہت چاہے رومانی لو اور چاہیے
ام
جسمانی لو۔دونوں طرح نبی عرب پر صادق ہے۔پاک زمین کی سلطنت اور اس باغ کی باغبانی
جسکے بدلے میں بنی اسرائیل موقوف ہوئے۔جیسا مسیح فرماتے ہیں مہنتی ۲۱- باب ۳۳ - آجتک
اسی کے قبضے میں ہے۔خادم الحرمین اُسکے خدام اور اس جگہ کے بادشاہ ہیں۔سوم جو اسلامیوں پر گرا چور ہوا۔اور جسپر وہ گرے وہ پیس گیا۔پہلی بات دیکھتی ہوں
تو غزوہ بدر و غیر دیکھ لو۔اور دوسری بات کے واسطے بابل وغیرہ بلاد کی سیر کر لو۔وہ
زنا کار بابل وہ کفرستان
کن لوگوں کی طفیل پس گیا۔چہارم۔یسعیا نبی اس پیشین گوئی اور بشارت کی ابتدا میں کہتا ہو۔دیکھو یہ یا ۲۰ با سہا۔حکم پر حکم حکم بر حکم قانون پر قانون قانون پر قانون اونا جا تا۔تھوڑا یہاں تھوڑا وہاں۔تاکہ
وسے چلے جاویں۔اور پچھاڑ ہی کرے اور شکست کھاویں۔اور دام میں پھنسیں اور
گرفتار ہو وہیں۔اور یہ باتیں صاف صاف قرآن پر صادق آتی ہیں۔جو کہ سکتے اور کھجے اور
مدینے میں اُترا۔اور جس کی مخالفت میں بنو نضیر بنی اسرائیل کا گر وہ جلا وطن ہوا۔اور
جسکے مناد پر بنو قریظہ جیسے شہر پر مقتول ہوئے۔پنجم۔اس بشارت
کی مفصل تصدیق دانیال کی کتاب سے ہوتی ہے اور صاف صاف
اس میں غور و فکر کرنے سے اس بشارت کا مصداق (ضد اب اُمی و آبی ظاہر ہوتا ہو، اور
قربان ہوں ان پر ماں باپ ہمار سے ۱۲ وقت ظہور صافت، طور پر کھل جاتا ہے۔اسلئے میں دانیال کی کتاب کا ضرور ہی عمدہ اور خلاصہ مع تفسیر ناظرین کو سناتا ہوں۔دانیال نے خواب میں ایک مورت دیکھی جس کا سر سونے کا۔بازو چاندی کے رانیں تانے
کی ٹانگیں لوہے کی۔اور دس انگلیاں لوہے اور مٹی کی ہیں۔۲ باب ۲۲ - ۳۵ - دانیال
(4) سونے کا سر بابل کا بادشاہ ہے۔۲۔باب ۳۷۔دانیال۔

۲۸۹
(۲) چاندی کے بازو سے فارسی اور مادی مجموعہ سلطنت مراد ہے۔کیونکہ دارا مادی تھا۔۵ باب ۳۱ اور خور سے فارسی - ۶ باب ۲۸ -
(۳) را نیں تانے کی۔ایشیا اور یورپ کا بادشاہ سکندر - ۲۸ باب ۲۔اور اسی کو ے باب
میں تند و انچار سر والا کہا۔اور یہی سکندر رومی ہے۔باب ۲۱ - ذو القرن نہ قبر آن
والا ذو القرنين
(۴) ٹانگیں لوہے کی۔۲ باب۔اور اسی بادشاہت کو ہولناک دس سنگہ والا کہا۔دیکھو
باب غربی اور مشرقی رومی سلطنت ہے۔جو آخر دس سلطنتوں میں منقسم ہوئی۔اس سلطنت
کو کہا ہے زمین کو نگلے گی۔۷ باب ۲۳ -
زمین سے زمین شام مراد ہے۔یروشلمہ والی زمین۔جبری میں عربی کے مانند معرفے
اور نکرے کا امتیاز رہتا ہے۔بخلاف اُردو کے۔یاد رہے لو ہے اور مٹی کی دس انگلیاں
و ہی دن سلطنتیں ہیں۔جو بعض قوی اور بعض ضعیف تھیں۔اس رومی سلطنت کی آخری
گیارہویں شاخ ہر قل ہے۔اسی کی نسبت کہا حق تعالے کے مخالف باتیں کرتا ہو گا۔، باب - ۲۵۔اور یہ اسلئے کہ
ہر قبل مسیح کو خدا اور خدا کا بیٹا کہتا۔اور مریم وسیح کی پرستش کرتا تھا۔اب اس شاخ یاز دہم کے حق میں کرسیاں رکھی گئیں۔اور قدیم الایام بیٹھ گیا۔اس کا
لباس برف سا سفید تھا۔اور اسکے سر کا بال صاف وستھرا اون کی مانند اُس کا تخت
آگ کے شعلے کے مانند تھا۔اور اُسکے پٹھے جلتی آگ کے مثل تھے۔عدالت ہو رہی تھی۔کتا بیں کھلی تھیں۔اور وہ گیارہویں شاخ ماری گئی۔، باب ۹ - آیت ۱۳ میں ہے۔ایک شخص آدم زاد کے مانند آسمان کے بادلوں کے ساتھ آیا۔اور قدیم الایام تک پہونچا۔دے اُسے اس کے آگے لائے۔اور تسلط اور حشمت اور سلطنت اُسے دی گئی۔کہ سب
قومیں اور امتیں اور مختلف زبان بولنے والے اسکی خدمت گذاری کریں۔اُس کی سلطنت

ابد کی سلطنت ہے جو جاتی نہ رہے گی۔اور اسکی مملکت ایسی ہے جو زائل نہ ہوگی۔اس مقدس آدم زاد اور تسلط اور سمت والے سلطان کے مخالف کے حق میں
دانیال کے ، باب ۲۵ میں ہے۔وہ حق تعالیٰ کے مخالفت باتیں کریگا۔اور حق تعالے کے
منقدرسوں کو تصدیعہ دیگا۔اور چاہیگا وقتوں اور شریعتوں کو بدل ڈا نے۔اور و سے اسکے
قبضے میں دیجائینگی۔یہاں تک کہ ایک مدت اور مدنیں اور آدھی بمدت گزر جائیگی۔پھر عادات
بیٹھے گی۔اور اسکی سلطنت اس سے لے لینگے کہ اُسے ہمیشہ کیلئے نیست و نابود کریں۔اور
لی
تمام آسمان تلے وہ سارے ملکوں کی سلطنت اور مملکت اور سلطنت کی حشمت حق تعالیٰ کے
مقدس لوگوں کو بخشی جائے گی۔اس کی سلطنت ابدی سلطنت ہے اور ساری مملکتیں
اس کی بندگی کرینگی۔اور فرمانبردار ہوں گی۔اس سارے دانیال کے مضمون پر غور کرو - هی قتل گیارہویں شاخ کب ہوا۔نبی عرب کے وقت نبی عرب کا وجود باجود ظاہر ہوا۔نبی عرب کی سلطنت بلا و شام اور
عرب میں ابدی ہوئی۔ھر قتل حق تعالیٰ کی مخالف باتیں کرنے والا محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت مدت، ایک سال اور ابو بکر کے ایام خلافت میں دو سال اور عمری خلافت میں
بکر ایام میں دو
چھ ماہ تک باہمہ شرارت پاک زمین کے سارے ملکوں اور اُس زمین کے تمام آسمانوں کے تلے
رہا۔پھر عدالت بیٹھی۔یعنی عمر فاروق کے عہد عدالت مہر میں یہ باد ہوا۔اور اسی عدالت
کے وقت وہ بات پوری ہوئی۔جو دانیال -۲- باب ۳۴ میں ہے۔کہ ایک پتھر بغیر اسکے کہ
کوئی ہاتھ سے کاٹ کے نکالے آپ سے نکلا۔جو اس شکل کے پاؤں پر جھولو ہے اور مٹی کے
تھے لگا۔اور انہیں ٹکڑے کیا۔تب لو ہا۔اور مٹی۔اور تانیا۔اور چاند کی۔اور سونا، ٹکڑے
کڑے کئے گئے۔یہانتک کہ ان کا پتہ نہ ملا۔اور وہ پتھر جس نے اس عورت
کو مارا پہاڑ
بن گیا۔اور تمام زمین کو بھر دیا۔دانیال -۲- باب ۵
خود کرو وہ پتھر چھوٹا سا کیسا پہاڑ بن گیا۔

۲۹۱
وہ پتھر جب سے فارسی بادشاہت اور بابل اور پاک زمین سے روم تک نسیاہ ہوئی۔بتاؤ کون ہے۔کیا وہ سچ ہے جس نے یروشلم میں مارکھائی۔کیا عیسائی مذہر ہے مسیح خود کہتا ت
با خویان جب بیٹے کو سزا دینگے۔تب وہ پیچھے نکلے گا۔منی ۲ باب ۳۳ سے ۲۵ -
پایا کہ جوا کری پھر بعد اسکے کسری نہیں ہے۔اور ہلاک ہوا قیصر
پاک سرزمین کب ہوئی۔رہی تھی اس کے وقت
دانیال کی کتاب سے اور طور پر بھی وقت کا پتا مل سکتا ہے۔دیکھو دانیال 4 باب ۲۴
ہفتے کے بعد شرارت ختم ہوگی۔اور اس نبوت پر مہر ہوگی۔اور اسپر جوس سے زیادہ
قدوس ہے مسیح کیا جاوے۔انتہی۔۴۹۰
یاد رکھو ایک دن نبوت کا ایک سال ہے۔پس ستر ہفتے کے ۴۰۰ سال ہوئے۔اس چار سو نوے سال کو آخر زمانہ ختم شرارت کا بنایا۔مگر ابتدائے زمانہ معلوم نہ ہوا۔اس لئے آیت ۲۵ سے دانیال نے ابتدائی وقت ظاہر کیا۔اور سیح بادشاہزادے تک
کی مدتیں بتائیں (حضرت مسیح چونکہ داؤد کی اولاد ہیں اور داؤد بادشاہ تھے۔پس
مسیح بادشاہزادے ہوئے) اور یہ بھی بتایا کہ وہ قتل کیا جاویگا۔مگر مکاشفات ۵
باب 4 میں گویا ذبح کیا گیا۔یعنی اصلی ذبح نہیں۔ان کے زعم میں ذبح کیا گیا
سخت تایا گیا۔پھر دانیال و باب میں یروشلم کے غارت کو ذکر کیا۔اور یہ بھی بتایا گیا۔کہ
اور یہ بھی بتایا
غارت کرنے والے کی ہلاکت اور یہ وسلم کی نظارت ایک وقت میں ہوگی۔یہاں
۱۳ باب یوحنا کے مکاشفات کا قابل غور ہے۔اور یہ بالکل ظاہر ہے کہ مسیح کے بعد
یہ وسلم کا غارت کنندہ نشہ میں مرگیا۔اب ۸۰ کو ۲۹۰ کے ساتھ جمع کیا تو نے یہ
ہوئے۔اور یہی سال پیدائیش نبی عرب
احمد مجتبے مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔عیسائی مؤرخ کہتے ہیں کہ یہ وسلم کی غارت نشہ میں ہوئی۔عیسائی

۲۹۲
مورخ دانیال پر نظر نہیں کرتے۔دانیال صاف لکھتا ہے کہ ہر مشکلم اور اس کا
بر باد کننده اکٹھے فنا ہونگے۔ششم زبور ۱۱۸ اور اشعیا ۲۸ باب۔اور مئی ۲۱ باب رسم کی بشارت وہ پتھر
جسے معماروں نے رد کیا۔کونے کا سدا ہوا۔یہ خدا وند سے ہے اور ہماری نظروں میں
عجیب - ضرور۔ہاں ضرور محمد عربی کے حق میں ہے۔اسلیئے قدیم زمانے میں تصویری
تحریہ کا عام رواج تھا۔محسوسات کے اشکال پر اشتہارات اور کنایات سے گفتگو کرنا
مروج تھا۔عیسائی اس امر کو تسلیم کرتے ہیں۔چنانچہ ہمیں اعتبار یہودیوں میں
پولا ملانے کی رسم کو مسیح کا جی اُٹھنا خیال کرتے ہیں۔یوشع کا یہ دن سے بارہ پتھر اٹھانا
بارہ سواریوں کا اشارہ بتاتے ہیں۔اور مینڈھے کی قربانی کرنا حقیقی بڑے کی قربانی خیال
کرتے ہیں۔خصوصا ان پڑھ قوم کے لئے یہ تصویری زبان نہایت ضروری تھی۔اسی واسطے
قدیم زمانے سے نبی عرب سے پہلے خاص لگے میں لکھے کے کونے پر ایک من گھڑا پتھر جیسے
حجر اسود کہتے ہیں رکھا ہوا تھا۔اور اس
کو ہاتھ لگانا اور اسے چھونا اور اس سے ہاتھ ملانا۔حج میں ضروری رسم تھی۔اور اس پتھر کو بدُ الرَّحْمَنِ فِي الأَرضِ کہتے تھے۔یہ
پتھر رسول عربی کے شہر میں گویا رسول خدا کی بشارت تصویری زبان میں تھی۔آپ
رحمة للعالمین اور مظہر اسم رحمان تھے۔آپ کی بیعت رحمن سے بیعت تھی۔رآن کلام الہی بشارت مجریہ کی رمز سے
قرآن کلام الہی بشارت جھریہ کی نسبت عجیب کنائے اور رمز سے اس پیشین گوئی کی
خدا کا ہاتھ زمین میں ۱۲
طرف اشارہ کرتا ہے۔ان الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَا بِعُونَ اللهَ (جو لوگ ہاتھ لاتے ہیں
تجھ سے وے ہاتھ ملاتے ہیں اللہ سے ۱۷)
اور حدیث میں ہے۔دیکھو بخاری اور سلم۔مَثْل وَمَثَلُ الأَنْبِيَاءِ كَمِثْلِ قَصْرٍ اَحْسَنَ بُنْيَانُه تُرِكَ مِنْهُ مَوْضِعُ لِبْنَةٍ

۲۹۳
إلى أن قال فكنتُ أنا سَدَ ذَتُ مَوْضِعَ اليِّنَةِ وَفِي رِوَايَةٍ نَانَا تِلكَ
اللينة - ترجمہ - یعنی دمیری اور ڈوگر نبیوں کی مثال ایک عظیم البنیان محل کی مثال ہو کہ
ایک اینٹ کی جگہ اُس میں چھوڑ دیگئی۔پس میں نے اس اینٹ کی جگہ کو پورا کر دیا۔اور ایک روایت
میں ہے کہ میں ہی وہ اینٹ ہوں )
اس آیت اور حدیث سے صاف واضح ہے کہ اس پتھر کی بیعت کو یا رحمن کی بیعت
تھی۔ایسے ہی رسول
کی بیعت بھی رحمن کی بیعت ہے۔اور رسول خدا ایک اینٹ
اسی محل سرا کی ہیں۔جو انبیاء کی ذات بابرکات سے طیار ہوئی۔عرب کے لوگ رحمان کے نام سے اسی واسطے چونک اٹھتے ہیں۔اور جب انپیر
اُسْجُدُوا لِلرَّحْمنِ پڑھا جاتا ہے۔تو کہتے ہیں۔انسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمْ
سجدہ کریں۔خیرا کو ۱۲ کے
نُفُور
(( ترجمہ ) کیا سجدہ کریں ہم جسکو حکم کرے تو اور زیادہ کرتا ہو ں کو بھاگنا)
ہاں محمد عربی کے بعد حجر اسود کی بیعت ضروری نہ رہی۔جب اصل آگیا تو مجاز
اٹھ گیا۔بیشک اس کونے کے سے والے پتھر کا نتیجہ بہت بڑا ہوا۔اور اسکے چھونے
سے انبیا کی کتب سابقہ کی تصدیق ہوئی۔اسلیئے وہ یادگاری کا پتھر بیشک ہمیشہ کے لئے
کسی ایسے نشان کا مستحق ہے۔جو آجتک مسلمان اسکی نسبت قائم رکھتے ہیں۔والا یہ پتھر
وہی ہے جسکی نسبت عمرو نے کہا۔انكَ حَجَر تَنْفَعُ وَلا تَر تو و ایک پتھر ہے۔تو
جو نفع اور نقصان کچھ بھی پہنچا نہیں سکتا۔بن گھڑا پتھر اسلیئے رکھا کہ بت پرستوں کا کام بہنا
گھڑے پتھر سے نہیں تھا۔بلکہ گھڑے ہوئے ہے۔اس بات کو مفصل حج کے اسرار میں
لکھیں گے۔یہاں اتنا یاد رہے کہ یشوع نے یاروں سے بارہ پتھر لئے اور انکا نشان بنایا۔ابراہیم اور یعقوب جہاں خدا کو دیکھتے وہاں بن گھڑا پتھر اس بات کی یادگار میں کھڑا کردیئے۔یشوع که باب - پیدایش ۳۸ باب ۱۸ - پیدایش ۱۲ باب ۷ -
سکتا
لا الہ الہ کمال توحید اسے کہتے ہیں کن عاقل اس صادق و اداری کا سامان وی او د دوا کا اس بات کا کو ایم کی رکن

·

آج 10 میں سے 10 باقی