سرورق
فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب, حصہ 32
ہندوؤں کی قوم کی رسم نہیں تو اور کیا ہے۔سم
(۱۵) اخبار باپ ۲۱- او گفتی باب ۶ - ۹ کی رسم ہندوؤں کے بھنڈر کا مقابلہ یا اقتباس
نہیں تو اور کیا ہے۔(۱۶) ایوب اور داؤد کا راکھ میں بیٹھنا۔ایوب باب ۲-۸ ہندوؤں سناسیوں کی
بھیجوت میں رہنے کی نظیر نہیں تو اور کیا ہے۔(1) جدیگوان نے ایک بکری کا بچہ اور سیر بھر آٹے کی فطیری روٹیاں طیار کیں۔گوشت کو
نوکری میں رکھا۔اور شور یا ایک کٹورے میں ڈالا اور ایک دیوتا کے لئے بلوط کے درخت
کے تلے لاکر گذرا نا۔تب اُس دیوتا نے کہا۔فطیری روٹیوں کو اس چٹان پر رکھدے اور انپر
شور باڈال۔سوجد عون نے ایسا ہی کیا۔قاضیوں باب ۲- ۱۹۔اور دیوتا نے اپنے عصا کی
نوک سے ہوا۔اور اُسے آگ کھا گئی۔پس ہندوؤں کی بلی کی رسم ہے۔نماز
اس مضمون میں پانچ امروں پر بالاختصار نظر کرینگے (۱) حقیقت نماز (۲) باطن کو ظاہر سے
تعلق ہے (۳) ارکان نماز (۴) فوائد ضبط اوقات (۵) سمت قبلے کے تعین کی وجہ۔دنیا کے مذاہب پر غور کرنے اور قریباً کل اقوام عالم کو ایک ہی بڑے مرکز اور مرجع کیطر
بالا اشتراک رجوع ہو ہو دیکھنے اور قانون قدرت کے معجز بے نقص کتاب کے مطالعہ کرنے سے )
فطرت سلیم قوت ایمانی نور فراست کے اتفاق سے فورا شہادت دے اٹھتی ہے۔کہ ایک
ہمارا خالق زمین و آسمان ہے جس کی قدرت کاملہ کل عالم پر محبط اور تمام اشیاء میں جاری
ساری ہے۔فرض ایک ہمہ قدرت فوق الکل وجود کا خیال یا اعتقاد قریبا کل اقوام دنیا میں
پایا جاتا ہے۔یہ فطرت کا اشتراک اور قوائے باطنیہ کی اضطراری توجہ ایک اعلیٰ ہستی کی جانب
وجود باری کی عجیب دل نشین دلیل ہے۔اب عالم اسباب یا اسباب عالم پر جب انسان
نظر کرتا ہے تو خوب سمجھتا ہے کہ عالم کون و فساد کے انقلابات میں وہ ہمیشہ مجبور ومعذور ہے
ام عليكم
اوریہ کہ تمام اختیارات کے مواد اور مقدورات کے اسباب اس کی قدرت سے باہر ہیں۔مثلاً حجب دیکھتا ہے کہ بڑے بڑے قوائے طبعی سورج چاند ستارے ہوا بادل وغیرہ میرے
ہے مرد خدمتگار ہیں۔بلکہ جب وہ اپنے اسباب قریبہ یعنی جسم ہی کو دیکھتا ہو کہ کیسے
مناسب آلات اور موافق ادوات اُس کو ملے ہیں کہ اگر ان میں سے ایک بھی مفقود ہو جائے
اور
اور
تو جبیر کس کیلئے اس کا یا اسکے مثل بی نقص جزو کا موجودہ کرنا اسکے اسکان سے خارج ہو۔پس یہ تصورات انسان کے دل میں ضرور سخت جوش اور عجیب جاذبات پیدا کرتے
ہیں۔اور ولی نیاز بڑی شکر گذار اسکے ساتھ ملکر اسکو ان منی
انیم و حسن کی ستائش، وحمد کی
طرف مائل کرتا ہے۔اور جس قدر زیادہ اس کو اپنی احتیاج و افتقار کا علم اور فوق القدرات
سامانوں کے بآسانی بہم پہنچ جانے کا یقین ہوتا ہے۔اتنا ہی زیادہ اس کا دل اس منعم
کے احسانات کی شکر گزاری سے بھر جاتا ہے۔یہی ولی نیاز اور قلبی شکر گزاری ہو سچی محیمت
باطنی اخلاص سے ناشی ہوتی ہے۔اور یہی جوش و خروش جو انسان کے دل میں ہوتا
ہے۔واقعی اور اصلی نماز ہے۔اس میں کچھ شک نہیں کہ ہمارے ظاہری اقوال و افعال حرکات و سکنات کا اثر ہمارے
قلب پر پڑتا ہے۔یا یوں کہو کہ جو کچھ ہمارے باطن میں مرکوز ہے حرکات ظاہری ہی
اسکی آئینہ دار ہیں۔بہت صاف بات ہو۔کہ اچھا بیج اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔مشاہدہ گواہ ہے کہ جس وقت ہم کسی پیچھے دوست یا کسی بڑے محسن کو دیکھتے ہیں۔جسکی
مہربانیاں اور عطایات ہمارے شامل حال ہیں۔تو بے اختیار بشاشت اور طلاقت کے
آثار ہمارے چہرے پر آشکار ہوتے ہیں۔اور اگر کسی مخالف طبیع طرف شکل کو دیکھ پا میں تم
فی الفور کشیدگی اور انزجار کا نشان
پیشانی پر نمودار ہو جاتا ہے۔عرض اس سمو انکار کرنے
کی وجہ نہیں ہو سکتی۔کہ تمام واردات اور عوارض مثلاً انبساط - انقباض - یاس - رنجمان
فرحت - تخم۔محبت اور عداوت اعضائے ظاہری کو باطنی سمیت یکسان متغیر و متاثر
باطن کو ظا ہر سے تعلق ہے۔
PYA
کر دیتے ہیں۔پس اب سوچنا چاہیئے کہ جب اس خالق مالک رازق منعم کا تصور انسان
کے قلب میں گزریگا۔اور اسکے عطایات اور نعمتوں کی تصدیق سے اس کا دل وجان معمور
ہو جائے گا۔تو یہ دلی جوش اور اضطراری ولولہ اس کو ساکن غیر متحرک چھوڑ دے گا۔نہیں نہیں ضرور طوعا و کر یا اعضائے ظاہری سے ٹپک پڑے گا۔جڑ کو صدمہ پہنچے اور
شاخوں کو حق تک نہ ہو۔غیر معقول بات ہے۔غیر مہذب اقوام کے مذہبی رسوم کے آزاد دل سے تحقیقات
کرو۔تو عجیب و دلکش
اصول کا مجموعہ تمہیں ملے گا۔کہ اس اُوپر دیکھنے والی ہستی نے قوائے رُوحانی کی ابتدائی
شگفتگی کے زمانے میں جسکو زمانہ حال کے جہد بین زمانہ جہانت و تاریکی بولتے ہیں۔کن کن
صورتوں اور رنگوں میں اس فیاض مطلق کی حمد و سپاس کے قلبی زیر دست اثر کوظاہر کیا
ہے۔خارجی بد آثاری اور عوارض کو چھوڑ دو۔اصلی بے رنگ و بے لوث فطرت پر غور
کرو۔تو تمہیں دنیا کی قوموں میں رنگارنگ حرکات دکھائی دینگے جو با اینهمه رنگا نہ نگی
کیسے اُس بے رنگ کا معبود ومسجود ہونا ثابت کر رہے ہیں۔اس
بیان سے صر است در مقصود ہے کہ قوم کے نزدیک کوئی نہ کوئی طریق معبود
حقیقی کی یاد کا ضرور ہے۔جسکو وہ لوگ اپنی نجات کی دستاویز سمجھتے ہیں اور یہ کہ عقاید
باطنی کے حسن و قبح کی تصویر اعضا و جوارح کے آئینے میں دیکھی جا سکتی ہے۔ہر قوم میں جوش قلبی کی تحریک اور اسکی آگ بھڑ کانے کے لئے کئی ایک ظاہری اعمال کا
التزام پایا جاتا ہے۔مثلا بدان کو پانی سے طاہر کرنا۔کپڑا صاف رکھنا۔مکان لطیف و
نظیف
رکھنا۔ظاہری صفائی اور حسب فطرت اصلاح بدن سے بیشک اخلاق پر قومی اثر
پڑتا ہے۔نجاست گندگی۔ناپاکی - چرک نچلا پن سے کبھی وہ علو ہمت بلند حوصلگی۔پاکیزگی اخلاق پیدا نہیں ہو سکتی جو واجبی صفائی اور طہارت کا لازمی نتیجہ ہو۔بدیہی بات
ہے کہ ہاتھ منہ دھونے وغیرہ افعال جوارح سے
حتما ایک قسم کی بشاشت اور تازگی عقلی قومی میں
ہارت ظاہری۔وضو -
٣٦٩
پیدا ہوتی ہے۔علی الصباح بستر غفلت سے اٹھ کر بدنی طہارت کی طرف متوجہ ہونا۔تمام
مہذبین بلاد میں ایک عام لازمی عادت ہے۔صاف عیان ہوتا ہے کہ تقاضائے فطرت
سے اُس کے زور و اجبار سے یہ دائمی عادات پیدا ہوئے ہیں او طبیعت اعضا و جوارح
سے میرا اس خدمت کا لینا پسند کرتی ہے۔نہیں اگر ایسی عبادت میں جس میں روحانی
ہوشوں اور اصلی باطنی طہارت کا اظہار مقصود ہو۔ایسی طہارت ظاہری کو لازمی اور
لا بدی کر دیا جاوے۔تو کس قدر اُس شوق و ذوق کو تائید ہوگی۔صاف واضح
ہے کہ جہاں فانی طہارت اور ظاہری صفائی کا حکم ہوگا۔وہاں باطنی طہارت اور باقی
صفائی کی کتنی اور زیادہ تاکید ہوگی۔خو راس میں شک نہیں کہ صفائی ظاہر کی طرف طبعا ہر قوم متوجہ ہے اور اس میں
بھی شک نہیں کہ نہایت بد بخت سیاه درون ہیں۔جو صرف جسمانی صفائی اور ظاہری
زیب و زینت
کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔یقینا بہت سے انہیں ظاہری رسوم کی پابندی
اور انہیں فانی قیود میں ایسے اُلجھے ہیں کہ قساوت قلبی اور بداخلاقی کے سوا کوئی نتیجہ
اُن کے اعمال و افعال پر مترتب نہیں ہوا۔اسکی وجہ صرف یہ ہوئی کہ انہوں نے ظاہر ہی کو
مقصود بالذات اور قبلہ ہمت ٹھہرالیا۔یا اُن کے پاس کوئی روحانی شریعت نہ تھی۔جو
عجاز سے حقیقت کی طرف اُن کو لیجاتی۔مگر اس سے نفس فعل طہارت قبیح یا مستوجب
علامت نہیں ٹھیرتا۔اس تعلی افراط و تفریط کے اور نہی موجبات اور یو ابحث ہیں۔ہمیں اسوقت اور قوموں کے رسوم سے تعرض کی ضرورت نہیں۔اسوقت ہم اسلامی
طہارت، (وضو) کو پیش نظر رکھتے ہیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ غیر قوموں نے اسلامی اعمال پر
؟
انصاف سے غور نہیں کیا۔انہیں یاد رکھنا چاہیئے کہ مسلمانوں نے ہاں محمد رسول اللہ مسلم
کی سنت پر چلنے والوں نے ہر گز ظاہر کی طہارت میں خوض نہیں کیا۔وہ اسی کو منفصور بالذات
نہیں سمجھتے۔کیونکہ ایک پیچھے آنے والے جلیل الشان حقیقی فعل نماز کا یہ عمل مقدمہ ہونا ثابت۔
کرتا ہے کہ یہ عمل تو صرف نشان یا دلیل دوس سے امر کی ہے۔وضو میں مسلمانوں کو جو دعا پڑھنے کی نصیحت کی گئی ہے۔یقیناً معترض کو راہ حق پر آنے
کوجو
کی ہدایت کرتی ہے سنو اور غور کرو۔وَهُوَ هذا۔اللهمَّ اجْعَلْنِي مِن التوابين واجعَلْنِي مِنَ الْمُطَهَّرِينَ سُبْحَانَكَ اللهُم
التَّوَّابِينَ
وبحمدك اشهد ان لا اله إلا أنتَ اسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إلَيكَ۔غسل جنابت میں بھی یہی دعا مانگی جاتی ہے۔اور بعد اس دُعا کے یہ فقرہ کہا جاتا ہے۔اب نسل پورا ہوا یہ یعنی ظاہر باطن سے ملکر پورا ہوا۔یا درکھنا چاہیئے کہ عذر اور ضرورت کے وقت یہ طہارت ساقط ہو جاتی ہے۔یہ کافی دلیل
اس امر کی ہے کہ عمل بھی صرف مقصود بالعرض ہے۔مثلاً پانی نہ ملنے کی صورت میں غسل اور
ونو دونوں حالتوں میں اس آسان شریعت نے تم کولینے کا حکم دیا ہو جیسے مقصود اتنا ہے کہ
اعضائے ظاہری کا بنرس بجا کہ قوائے باطنی کے غافل قافلے کو بیدار اور بر سر کار کیا جائے۔یہ ناپاکی اور پاکی د طہارت کا لفظ اور اس کا مفہوم اسلام میں ایسا نہیں بنتا گیا۔جیسا
وسوسہ ناک طبائع اور وہی مزاجوں کے درمیان معمول ہوا ہے کہ انسان کی ذات میں کوئی ایسی
نجاست نفوذ کر گئی ہے جس نے اس کو گھنونا اور لوگوں کے پرہیز و اجتناب کا محل بنا دیا
ہے۔اور میں کا ازالہ سوائے اس نظاہر ہی طہارت کے ہو نہیں سکتا۔میں سچ سچ تمہیں بتاتا
ہوں کہ اسلام ان تو ہمات سے بالکل پاک ہے۔احبار اباب اور ۱۸ باب ۱۵ میں ہے کہ " جریان والا کپڑے دھو ہے اور غسل کرے
شمام تک نا پاک ہے۔اور جسپر وہ سوار ہو اور ہو کوئی اس کی سواری کو چھونے وہ بھی ناپاک
ہ اے
اللہ مجھے اپنی طرف خالص رہوے کرنے والوں سے بنا اور مجھے پاک رہنے والوں کی جماعت ہیں شامل کر۔اے اللہ تو قدوس سے تیری محمد ہی میں دل سے شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تجھ سے
مغفرت چاہتا ہوں اور تیری طرف رجو ع لاتا ہوں۔
61
-
اور خروج 19 باب ۱۰۔" اور خدائے موسی سے کہا کہ لوگوں کے پاس جا۔اور انہیں پاک کر۔اور اُن کے کپڑے دھلوا۔اور تیسرے دن طیار رہیں کہ خدا وند تیسرے دن لوگوں کی
نظروں میں کوہ سینا پر اُتر آئیگا اسلامی شریعت کے احکام سے انہیں مقابلہ کر لو۔صاف کھل جائیگا۔اسلامی شریعت نے روحانیت کی کیسی توجہ دلائی ہے۔ذرا سنگ یا
پانی چھڑکنا۔اور چالو بھر میں۔کفار سے والی بادشاہت میں داخل ہونے کی
شرط قرار دی گئی ہے۔اسپرسوم ظاہری سے انکار با قرآن کیئے۔اسکے مقابل میں کیا فرماتا ہے۔صبْغَةَ اللهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ الله سبعة - سياره ١- سوره بقر رکوع ۱۶
یہی اعتقاد قدیم سے مسلمانوں میں چلا آیا ہے۔کہ طہارت باطنی ہی راسا مطلوب ہے۔چنانچہ
اسلام کے قدیم فلاسفر امام غزالی نے اُن لوگوں کی نسبت ہو صرف ظاہری طہارت پر مرتے ہیں
اور جن کے قلوب کبرو ریاء سے بھرے ہوئے ہوتے میں لکھا ہو کہ رسول اللہ صلعم فرمایا کرتے
تھے کہ سب سے اہم اور اعظم طہارت پاک کرنا دل کا ہے تمام کری خواہشوں اور بیہودہ رغبتوں
دل
اور دفع کرنا ہے نفس سے تمام مکروہ و مذموم خیالات کو اور ان تصورات کو جو انسان کے
میل کو خدا کی یاد سے باز رکھتے ہیں۔جب ہم نے اتنا ثابت کر دیا کہ قلبی حالت اعضا و جوارح کو حرکت دیئے بغیر رہ نہیں
سکتی۔اور یہ کہ ظاہر و باطن میں لازم و ملزوم کی نسبت ہے۔تو گویا نفس ارکان نماز سے کچھ
بحث نہیں۔کیونکہ جذبات قلب اور اسکی واردات کا ظہور اور کیفیت روحانی کے عروض
کا ثبوت انعضا و جوارح کی زبان حال ہی سے ہل سکتا ہے۔البتہ گفتگو اس امر میں رہ جاتی
ہے کہ آیا یہ ہیئت مقتضائے فطرت انسانی سے مناسبت رکھتی ہے یا نہیں۔یا اس سے
بڑھ کر اور پسندیدہ صورت و ترکیب فلان قانون اور فلاں مذہب میں رائج ہو یا اب
نئی صورت وہم و تصور میں آسکتی ہے۔اے رنگ اللہ کا اور کس کا رنگ اللہ سے بہت ہے ؟
۳۷۲
یکی بڑی خبرأت اور قومی ایمان سے کہتا ہوں۔کہ اسکی مثال یا اس سے بڑھکر مقبول و
مطبوع صورت نہ تو کسی مذہب میں رائج ہے۔اور نہ اور نئی معقل میں آسکتی ہے۔یہ جامع مانع
طریق آن تمام عمدہ اصولوں اور مسلمہ خوبیوں کو حاوی ہے۔جو دنیا کے اور مذاہب میں فردا
فردا موجود ہیں۔اور تمام اُن نیاز مندی کے آداب کو شامل ہے جو ذو الجلال معبود کے
عرش اعظم کے سامنے قوائے انسانی میں پیدا ہونے ممکن ہیں۔وہ خاص او را و و کلمات
جو اس مجموعی ترکیب کے اجزا - قومہ - رکوع - قعدہ سجود - جلسے وغیرہ میں زبان سے نہیں
دل سے نکالے بہاتے ہیں۔اسکی بے نظیری کے کافی ثبوت ہیں۔انصاف سے سوچئے کہ یہ ہیات قوائے قلبی پر کسندر قومی اثر کرنے والی ہے تعیین
ارکان سے کون قوم انکار کر سکتی ہے۔دعا میں سرنگا کرنا سیدھا کھڑا ہونا۔آنکھیں بند کرنا
آخر میں برکت دیتے وقت ایک ہاتھ لمبا کرنا۔اور ذرا انگلیوں کو نیچے کی طرف مجھکانا۔اور
کبھی کبھی خاص حالت میں گھٹنے ٹیکنا یا گھٹنے پر کہنی لگا کر اسپر سر رکھ دینا۔یہ سب امور بتقاوت
نصاری میں معمول ہیں۔کوئی اُنہیں کہے ان ظاہری رسوم سے کیا نکلتا ہے۔عبادت دل سے
تعلق رکھتی ہے۔اُس پر اکتفا کرنا چاہیئے۔صاف بات کا وہ کیا جواب دینگے۔پس اسلامی
صورت سے کیوں پڑتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ نصاری نفس وجود ارکان سے تو کچھ تعرض نہ کرینگے۔کیونکہ اس طبیعی
حالت میں وہ اضطراراً اہل اسلام کے ساتھ شریک کر دئے گئے ہیں۔بایں معنی کہ وہ کبھی
ایا نماز میں کسی کسی صورت و کین کا ہوتا تو وہ تسلیم کرتے ہیں۔اگر زبان سے اور
مذہبی مباحث کے وقت نہیں ملا تو ثابت کر رہے ہیں۔پس اب اصل وجود ارکان پر زیادہ
قلم فرسائی کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ہاں شاید مقابلہ بین الصور تین منظور ہوتو خدا پرست
کی تعصب کی اعانت سے غور کریں کہ اسلامی طریق میں کیسا جلال ، کمال تمکین اور وقار پایا جاتا
ہے۔اس بے رنگ بیچوں ، احمد احمد لم یلد لم یولدہ کے حضور اقدس میں ہے رنگ بے تصویر
۳۷۳
10:
مکان میں با وقار ہا تھ باندھ کر کھڑے ہونا۔اللہ اکبر سے افتتاح کرنا اور سورہ فاتحہ پایسی
پر معنی دُعا کا پڑھنا۔اور پھر فرط انکسار سے اللہ اکبر کی عظمت کا تصور کر کے کیش مستقیم کو
جھکا کر سبحان ربی العظیم پڑھنا۔اور پھر زمین پر نہ رکھکر بال گراگر سبحان ربی از ملے کہنا
کیا یہ کم اثر کرنے والے اعمال ہیں۔کیا یہ فطرت انسانی کے موافق نہیں ہیں ؟ میں نہیں سمجھتا کہ
ایک ایسے شخص کو جو عبادت حق کو کسی صورت میں کیوں نہ ہو۔انسان کی عبودیت کا لازمی
فرض جانتا ہے۔اسلامی صورت نماز سے انکار ہو۔یہاں ایک اور لطیف بات سوچنے کے قابل ہے کہ اسلامی احکام دو قبر کے ہیں۔احکام
اصلی اور تابع یا محافظ اصلی مقصود بالذات احکام اصلی ہوتے ہیں۔اور احکام محافظ صرف
احکام اصلی کی بقا اور حفاظت کے لئے وضع ہوئے ہیں۔نماز کے سب ارکان ظاہری احکام محافظ ہیں۔اور اس امر کا ثبوت اُس وقت بخوبی
ہوتا ہے جب یہ ارکان عذر کی حالت میں انسان کے وقے سے ساقط ہو جاتے ہیں۔مثلاً
نماز میں بحالت مرض على اختلاف الاحوال قومه - قعدہ - جلسہ وغیرہ سب معاف ہو جاتے
ہیں۔مگر وہ اصلی حکم اور حقیقی فرض جو مقصود بالذات ہے یعنی قلبی خشوع و خضوع۔جب تک قالب عنصری میں سانس کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔کبھی بھی انسان
کے ذمے سے نہیں ملتی۔یہی اور صرف یہی نماز ہے۔جسے اسلام نے لائق اعتبار اور
مستحق ثواب کہا ہے سنو۔الذكورتك في نَفْسِكَ تَضَر عاوَ خِيفَةً وَدُونَ المجهي مِنَ القوي بالعدد
الْجَهْرِ بِالْغُدُةِ
وَالأَصَالِ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْغَافِلِينَ ، سیپاره ۹ - سوره اعراف - رکوع ۲۲ -
لے اور یاد کرتارہ اپنے رب کو دل میں گڑ گڑانے اور ڈرنے اور پکارنے سے کم آواز بولنے میں صبح اور شام
کے وقتوں اور مت رہ بے خبر ۱۲ -
و
ل ما أوي إليكَ مِنَ الكتب و أقمِ الصَّلوةَ إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ
وَالْمُنْكَ، ولذكر الله اكبر و اللهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ : سیپاره ۲۱- سوره عنکبوت ربوع ده وَلِذِكُرُ
اور ان آیات سے نماز کی علت خائی خوب ظاہر ہوتی ہو کہ نماز منکرات اور فواحش سے
محفوظ رہنے کے لئے فرض کی گئی ہے۔اگر نماز کی اقامت اور مداومت سے نمازی کے اقوال
افعال میں کچھ روحانی ترقی نہیں ہوئی۔تو شریعت اسلامی ایسی نماز کو ستخن درجات ہرگز
نہیں ٹھہراتی۔اب مجاز و ظاہر کہاں رہا۔نبی عرب علیہ الصلوۃ کے لئے کچھ کم فخر کی بات نہیں۔اور اس کے خدا کی طرف سے
ہونے کی قومی دلیل ہو کہ اُس نے خدا کی عبادت کو طبلوں مزاروں سارنگیوں اور پر بطوں
سے پاک
کر دیا۔اللہ کے ذکر کی مسجدوں کو رقص و سرود کی محفلیں نہیں بنایا۔اور یہانتک
احتیاط کی کہ تصاویر اور مجسمہ بنانے کی او مسجدوں میں موسم بالشرک نقش
و نگار کرنے کی
قطعی ممانعت کردی کہ ایسا نہ ہو یہی مجاز رفته رفته مبدل حقیقت ہو کر اور یہی مجسمی
معبودی تماثیل بینکر توحید کے پاک پیٹھے کو کندر کر ڈالیں۔جب ہم ایک خوش قطع گرجا میں عیسائی جھنڈ کو بزعم عبادت جمع ہوئے دیکھتے ہے
قطع جائیں
سجے سجائے بنے تھے۔نیٹو انیاں اور گوری گوری پور پانیاں قرینے سے کرسیوں
پر ڈٹی ہوئیں
اُس وقت ہمیں عیسائیوں کا یہ فقرہ کہ مسلمانوں میں صرف رسمی اور مجازی عبادت ہے "
بڑا حیرت انگیز معلوم ہوتا ہے۔یقینا اہل اسلام کی غیور طبیعت نصاری کی اس
حقیقت سے آشنا ہونے کی کبھی کوشش نہ کرے گی۔اس موقع پر طریق آذان پر بھی کچھ تھوڑا سا لکھنا مناسب معلوم ہوتا ہے۔ہر قوم نے پراگندہ افراد کو جمع کرنے یا منشائے عبادت کو حرکت دلانے کے لئے کوئی
ے تو پڑھ جو اتری تیری طرف کتاب اور کھڑی رکھ نماز بیشک نماز روکتی ہے بیحیائی سے اور بری بات سے اور
اللہ کی یاد ہے سب سے بڑی اور اللہ کو خبر ہے جو کرتے ہو۔! -
۳۷۵
نہ کوئی آلہ بنا رکھا ہے۔کسی نے ناقوس نرسند گا۔کسی نے گھنٹے گھنٹیاں۔مگر انصاف
شرط ہے۔ان میں سے کوئی وضع بھی اذان سے مقابلہ نہیں کر سکتی ہے۔اُس پیارے رسول نے جسکی واقعی صفت میں قرآن فرماتا ہے۔12
ويضع عنهم أصرهم الاغلال التي كانت عليم
ان تمام رسمی بندشوں سیپوں اور سینگوں کی تعاش سے اُمت کو سبکدوش کر دیا۔ذری انصاف سے ان کلمات کو سوچو۔اس ترکیب کے سر پر نگاہ کہ کہ کوئی قوم بھی تب
میں ہے جو اس شد و مد سے پہاڑوں اور میناروں پر پڑھ کر اپنے پیچھے اصولوں کی ندا کرتی
ہے۔عبادت کی عبادت اور بلاہٹ کی بلا ہٹ۔دُنیا میں ہزاروں حکما اور ریفار مرگ : رے
ہیں اور قومی گڈر کے پیدا ہوئے ہیں۔مگر تتر بتر ہوئی بھیڑوں کے اکٹھا کرنے اورایک بہت
میں لانے کا کس نے ایسا طریق نکالا کس نے کبھی ایسی ترنی پھونکی۔یوں کی دل کش آوانت
معا روحانی جوش اور ولولہ تمام ظاہر و باطن میں پیدا کر دے۔اللہ اکبر کیسی صداقت ہو کہ
ایک قوم علی الاعلان صبح و شام پانچ دفعہ اپنے بے عیب عقیدے
کا اشتہار دیتی ہے۔!
تعیین اوقات۔پابندی وقت آہ کیسے مقبول کلمات ہیں کہ جب کسی قوم کی ترقی کی
راہ کھیلی۔اسی مشعل جان افروز کے نور سے تمام مدافعات کی تاریکی دور ہوئی شریعیت موسوی
میں احکام نماز منضبط نہیں ہوئے تھے۔توریت طریق نماز سے بالکل ساکت ہے۔صرف
علمائے دین کو وہ یکی دیتی اور پہلوٹھے لڑکے کو سیکل مقدس میں لاکر ندر دیتی۔وقت خاص دعا
پڑھی جاتی۔اور لڑکے کا باپ تمام احکام شرعی کو بجالا کہ یہوداہ سے دعا مانگتا تھا۔کہ اس
اسرائیلی لڑکے کو برکت دے۔جیسے تو نے اس کے آبا و اجداد پر برکت نازل کی تھی۔لیکن
سب یہود اور اُنکے علما کا اعتقاد باری تعالیٰ کی نسبت زیادہ تر معقول اور پاکیزہ ہو گیا۔اور
خدا وند عالم کے شکل بشکل انسان ہونے کا فاسہ عقید, دفع ہونے لگا۔تب نماز یا دعا کی
اور اُتارتا ہے اُن سے بوجھہ اُن کے اور پھانہ میاں جو اُن پر تھیں۔نبط اوقات
حقیقت اُن کی سمجھ میں آنے لگی۔کہ نماز انسان کے لئے بارگاہ الہی سے تقریب کا وسیلہ ہے۔گریم ناکہ شریعت موسوی میں کوئی خاص قائد و نماز کا مقرر نہ تھا۔اہذا روایت اور رواج پر
مدار رہا۔اور بقول ڈالنجر صاحب کے یہود بھی ایک نماز گذار قوم ہو گئے۔اور ہر روز تین
گھنٹے عبادت خدا کے قرار دیئے گئے۔یعنی نو بجے اور بارہ بجے اور تین بجے۔مگر چونکہ نماز میں
اور
مجتہدین کی ضرورت تھی۔اور اس کا علم قطعی نہ تھا۔کہ خود حضرت موسی کیونکہ نماز پڑھتے تھے
لہذا اکثر اوقات یہود کی نماز صرف ایک مصنوعی فعل ہوتا تھا۔حضرت مسیح نے جو آخری رسول یہود کے تھے۔اور اُنکے حوار مین نے بھی عبادت کی
تاکید کی۔مگر افسوس اُس میں بھی یہ نقص رہ گیا کہ کوئی محدود و معتی قاعدہ نماز کا انہوں
نے ترتیب نہ دیا۔اسلئے چند عرصے کے بعد عبادت خدا کا معاملہ بالکل عوام الناس کی
رائے پر موقوف ہو گیا۔اور پادریوں ہی کے اختیار میں رہا۔جنہوں نے نماز کی تعداد اور
مدت اور الفاظ وغیرہ مقرر کرنا اپنے ہی فرقے میں منحصر کر دیا۔اسی وجہ سے دُعاؤں کی
کتابیں تصنیف ہوئیں اور تقسیسین کی کمیٹیاں اور مجلسیں منعقد ہوئیں تاکہ اصول دین
اور ارکان ایمان مقرر کریں۔اور اسی وجہ سے راہبوں نے عجیب پر تکلف طریقہ عبادت کا
نکالا۔اور گرہوں میں ہفتہ وارنماز قرار دی گئی۔یعنی چھ روز کی غذائے رومانی نہ ملنے کی
مکافات صرف ایک روز کی نماز سے کی گئی۔الغرض یہ سب خرابیاں منتہی درجے کو پنچ گئیں
کہ ساتویں صدی عیسوی میں رسول عربی نے ایک مہذب اور معقول مذہب تلقین کرنا
شروع کیا۔آنحضرت نے نماز پنجگانہ کا طریقہ اسلئے جاری کیا کہ آپ خوب جانتے تھے کہ
انسان کی روح حق سبحانہ و تعالیٰ کی حمد وستائیش کرنے کی کیسی مشتاق رہتی ہے۔اور نماز کے اوقات مقرر کر دینے سے آپنے ایک ایسا مضبوط قاعدہ نماز گذاری کا معین
کردیا۔کہ نماز کے وقت انسان کا دل عالم روحانی سے عالمہ مادی کی طرف ہرگز متوجہ نہیں
عالم
-
ہو سکتا۔جو صورت اور ترکیب آپ نے نماز کی اپنے قول و فعل سے مقرر کر دی ہے
ام
اُس میں یہ خوبی ہے کہ اہل اسلام ان خرابیوں سے محفوظ رہے ہیں۔جو اس لڑائی جھگڑے
میں یہ کہ
سے پیدا ہوتی تھیں۔جو عید مائیوں میں نماز کی ترکیب پر ہمیشہ ہوا کرتے تھے۔اور پھر ہر
مسلمان
کو گنجائش رہی کہ یکمال خشوع و خضوع عبادت خدا میں مصروقت ہوتے۔پابندی اوقات میں ایک قدرتی تاثیر ہو کہ وقت معینہ کے آنے پر قلب انسانی پر بے اختیا
جذب و میلان اُس ڈیوٹی کے ادا کرنے کے لئے پیدا ہو جاتا ہے۔اور روحانی قومی اُس مفروض
عمل کی طرف طلوعا و کرنا منجذب ہو جاتے ہیں۔جونہی اس غیر مصنوعی ناقوس (اذان) کی
آواز سنائی دیتی ہے ایک دیندار مسلمان فی الفور اس ایکٹریسیٹی کے عمل سے متاثر
ہو جاتا ہے۔پابند صوم صلوۃ گویا ہر وقت نماز ہی میں رہتا ہے۔کیونکہ ایک نماز کے
ادا کرنے کے بعد معا دوسری نماز کی طیاری اور فکر ہو جاتی ہے۔نماز پنجگانہ کا باجماعت پڑھنا۔اور جمعہ وعیدین کی اقامت جس حکمت کے اصول
پر مبنی ہیں انتظامات ملکی کا دقیقہ شناس اُسکی خوبی سے انکار نہیں کر سکتا۔ہزاروں برسول
کے دور کے بعد جو دنیا نے ترقی کی۔اور چاروں طرف غلغلہ تہذیب بلند ہوا۔اس سے
بڑھکر اور کوئی تجویز کسی کی عقل میں نہ آئی۔کہ گلب بنائے جائیں۔انجمنیں منعقد ہوں۔اور وقت کی ضروریات کے موافق قوم کو بیدار کر نیوالی تقریریں کھائیں لیکن ظاہر ہے۔کہ
با اینہمہ ترقی علوم ایسی انجمنوں کے قیام و استحکام میں کسقدر وقتیں واقع ہوتی ہیں۔گر مبار کی ہو اس افضل الرسل خاتم الرسالۃ کو کہ اس نے کیسے وقت میں کیسی انجمنیں
قائم کیں۔اُنکے قیام واستحکام کے کیا کیا طریقے نکالے۔جنہیں کوئی مزاحم کوئی مانع توڑ نہیں
سکتا۔اعضائے انجمن کے اجتماع کے لئے ٹکٹ جاری کیئے جاتے ہیں۔اشتہار چھاہے جاتے
ہیں۔اس الہی طریق میں وقت معین پر اذان دی جاتی ہے۔ہو اس پاک انجمن (مسجد) میں۔پہنچائے بغیر چھوڑ ہی نہیں سکتی۔۔۔۔۔تنقيد الكلام ترجمہ لائف آف محمد - بانی سید امیر علی ۱۲ -