فضائل القرآن نمبر ۲۔ قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کی عقلی اور نقلی شواہد
فضائل القرآن, حصہ 3
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
قرآن کریم کی افضلیت کی ایک اور شہادت
57
مگر ان پیشگوئیوں کے علاوہ قرآن کریم اپنی افضلیت کے لئے ایک چوتھی شہادت بھی پیش
کرتا ہے۔فرماتا ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ے اس کتاب کے معارف اور حقائق صرف انہی
لوگوں پر کھل سکتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے مقرب اور اس کی طرف سے پاک کئے گئے ہوں۔دیکھو
قرآن اسی زبان میں آیا جسے لوگ جانتے تھے۔اس کے الفاظ وہی تھے جو لوگ استعمال کرتے
تھے۔اور عربی جاننے والے لوگ دنیا میں موجود ہیں مگر ان پر قرآن کے معارف نہیں گھلتے۔معارف انہی پر کھلتے ہیں جو اس کے خدا کا کلام ہونے پر ایمان لاتے اور اپنے اندر پاکیزگی اور
طہارت پیدا کرتے ہیں۔کیا کوئی انسان اپنی تصنیف کردہ کتاب کے متعلق یہ شرط عائد کر سکتا ہے کہ
میں نے جو کتاب تصنیف کی ہے اس کے مطالب وہی سمجھے گا جو خدا تعالیٰ کا مقرب ہوگا۔کوئی انسان
اپنی تصنیف کے متعلق اس قسم کی شرط نہیں پیش کر سکتا۔پس جو کتاب معروف زبان میں ہومگر اس
کے مطالب کا انکشاف دماغی قابلیتوں اور علوم ظاہری کی بجائے تعلق باللہ کے ساتھ وابستہ ہو، اس
کے متعلق ماننا پڑے گا کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے ورنہ اس کے علوم کا ظہور خالی علم وفکر پر
کیوں نہ ہوتا۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ قرآن کریم کے علاوہ جس قدر الہامی کتب پائی جاتی ہیں
ان کے مطالب ان زبانوں کے جاننے والوں پر ظاہر ہو جاتے ہیں۔لیکن قرآن کریم کے متعلق یہ
شرط ہے کہ خواہ ظاہری طور پر کوئی بڑا عالم نہ ہو لیکن اللہ تعالیٰ سے سچا تعلق رکھتا ہو تو اس پر اس کے
معارف کھل جائیں گے۔چنانچہ جہاں تو رات، انجیل، وید اور ژنداونتا کے علوم ظاہری عالموں کے
ہاتھوں میں ہیں وہاں قرآن کریم کے علوم صرف روحانی علماء اور اولیاء کے ہاتھ سے ہی کھلتے چلے
آئے ہیں۔جیسے سید عبد القادر صاحب جیلانی ، حضرت محی الدین صاحب ابن عربی ، مولانا روم ، امام
غزائی، سید احمد صاحب سرہندی ، شہاب الدین صاحب سہروردی، شاہ ولی اللہ صاحب یہی لوگ
قرآن کریم کے علوم کو سمجھنے اور دوسروں کو سمجھانے کے قابل ہوئے ہیں۔بے شک ظاہری علوم رکھنے
والے بعض علماء نے بھی قرآن کریم کی تفسیریں لکھی ہیں لیکن انہوں نے بڑی بڑی ٹھوکریں بھی کھائی
ہیں جو لوگوں کے لئے گمراہی کا موجب ہوئی ہیں لیکن صوفیاء جو خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتے تھے
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
انہوں نے ان کا بڑی عمدگی سے رڈ کیا ہے۔روحانی علماء کے ذریعہ قرآن کریم کے مشکل مقامات کا حل
مثلاً قرآن کریم میں حضرت یونس کے متعلق آتا ہے۔وَذَالنُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا
فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ یعنی یونس کو بھی یاد کرو جب وہ غضب کی حالت میں چلا گیا اور اسے
یہ یقین تھا کہ ہم اسے تنگی میں نہیں ڈالیں گے۔اس آیت میں لَن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ کے جو الفاظ آتے
ہیں ان کے متعلق بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ حضرت یونس نے یہ خیال کیا کہ خدا اسے گرفتار نہیں
کر سکتا۔مگر حضرت محی الدین ابن عربی اس آیت کے متعلق لکھتے ہیں کہ لَن نُّقْدِرَ عَلَيْهِ کے معنی
ہیں لَن نَّضِيقَ عَلَيْهِ لے یعنی حضرت یونس علیہ السلام کو یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ انہیں تنگی میں نہیں
ڈالے گا۔بلکہ ہر مشکل اور مصیبت میں ان کا ساتھ دیگا۔58
غرض عصمت انبیاء کے متعلق ظاہری علماء نے بڑی بڑی ٹھوکریں کھائی ہیں۔لیکن صوفیاء اس
سے محفوظ رہے ہیں بلکہ انہوں نے عصمت انبیاء ثابت کرنے کے لئے بڑی لطیف بخشیں کی ہیں۔پیدائش عالم کے متعلق ابن عربی کا ایک کشف
اسی طرح دنیا کی پیدائش کے متعلق حضرت محی الدین صاحب ابن عربی لکھتے ہیں کہ مجھے کشفی
طور پر معلوم ہوا کہ دنیا کئی لاکھ سال میں مکمل ہوئی ہے اور مکمل ہونے کے سترہ ہزار سال کے بعد
انسان کی پیدائش ہوئی ہے۔آج لوگ کہتے ہیں کہ علم جیالوجی سے یہ امر ثابت ہوا ہے حالانکہ
حضرت محی الدین صاحب ابن عربی نے پہلے سے یہ بات اپنی کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔وہ اپنی
کتاب فتوحات مکیہ جلد اول کے ساتویں باب میں انسان کے متعلق لکھتے ہیں کہ هُوَ آخِرُ جِنْسِ
مَوْجُودٍ مِنَ الْعَالَمِ الْكَبِيرِ وَاخِرُ صِنْفٍ مِنَ الْمُوَلّدَاتِ ۲۲ یعنی انسان عالم کبیر کی
آخری جنس اور مولدات ثلثہ (جمادات، نباتات اور حیوانات ) میں سے آخری قسم ہے۔اور
مولدات ثلثہ کی پیدائش کا زمانہ وہ اکہتر ہزار سال بتاتے ہیں۔اسی طرح بعض صوفیاء نے قرآن کریم سے استدلال کر کے لکھا کہ زمین گول ہے۔چنانچہ
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
کولمبس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ اسے امریکہ کی طرف جانے کا خیال محض اس وجہ سے پیدا ہوا
کہ اس نے ہسپانیہ کے مسلمانوں سے سنا تھا کہ زمین گول ہے۔غرض صوفیاء نے تو زمین کے متعلق
لکھا کہ وہ گول ہے مگر ظاہری علوم رکھنے والے اسے نہ سمجھ سکے۔اسی طرح اجرائے نبوت کے متعلق
صوفیاء اور اولیاء نے تو لکھا کہ رسول کریم ملی کی غلامی میں نبی آسکتے ہیں۔جیسے محی الدین
صاحب ابن عربی آنے والے مسیح کو امتی بھی اور نبی بھی قرار دیتے ہیں لیکن علماء نے اس کا انکار کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا چیلنج
اب اسی زمانہ میں دیکھ لو کہ ظاہری علوم رکھنے والوں کی سمجھ میں قرآن کریم کی کوئی بات نہ
آئی۔انہوں نے معذرت کے نیچے پناہ لینی چاہی اور لکھ دیا کہ قرآن میں خطا بیات ہیں یعنی قرآن
نے کئی باتیں ایسی لکھی ہیں جنہیں دوسرے لوگ مانتے تھے۔ان کا یہ مطلب نہیں کہ قرآن خود بھی
انہیں درست قرار دیتا ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے رڈ کیا اور اس طرح قرآن کریم کی
صداقت ثابت کی۔اس کے ساتھ ہی آپ نے یہ اعلان کیا کہ کوئی ایسی بات بتاؤ جو روحانیت سے
تعلق رکھتی ہو مگر قرآن میں نہ ہو یا قرآن کریم کی بتائی ہوئی باتوں پر جو اعتراض پڑے وہ پیش
کرو۔آپ نے قرآن کریم سے ایسی ایسی معرفت کی باتیں نکالیں کہ انہیں پڑھنے والے سر دُھنتے
ہیں اور ان لوگوں کی غفلت اور نادانی پر افسوس کرتے ہیں جنہوں نے قرآن کریم کے نہ سمجھنے کی وجہ
سے اسے محلّ اعتراض ٹھہرایا۔اب آپ کی جماعت پر بھی خدا تعالیٰ کا یہ فضل ہے کہ جیسے قرآن کریم
کے معارف آپ کی جماعت کے لوگ بیان کر سکتے ہیں وہ باقی دنیا کے لوگوں سے پوشیدہ ہیں۔قرآن کریم دعوی کے ساتھ دلیل بھی پیش کرتا ہے
حضرت مسیح موعود کے ذریعہ جن قرآنی علوم اور معارف کا انکشاف ہوا ان میں سے ایک اہم
نکتہ یہ ہے کہ قرآن کریم جو دعویٰ کرتا ہے اس کی دلیل بھی خود ہی دیتا ہے وہ اپنی امداد کے لئے
انسانوں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا۔ورنہ وہ کتاب کس کام کی جو دعوئی ہی دعوی کرتی جائے اور کوئی
دلیل نہ دے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ وہی کتاب خدا تعالیٰ کی طرف سے
59
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
660
ہوسکتی ہے جو دوسروں کی امداد کی محتاج نہ ہو۔یہ نہ ہو کہ دعوئی تو خود کرے اور دلیل دوسروں پر چھوڑ
دے جو زیادہ مشکل کام ہے کیونکہ دعویٰ تو ہر ایک کر سکتا ہے لیکن دلیل دینا اور اس دعوئی کو ثابت کرنا
مشکل ہوتا ہے۔اخلاق کے متعلق قرآن کریم کی بے نظیر تعلیم
دوسری بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بیان فرمائی کہ قرآن کریم نے اخلاق
کے متعلق جو تعلیم پیش کی ہے اس کی نظیر دنیا کا کوئی مذہب پیش نہیں کر سکتا۔چنانچہ آپ نے قرآنی
علوم کی روشنی میں اخلاق کے ایسے اصول بیان کئے کہ اس وقت کے ترقی یافتہ علم النفس کے ماہرین
بھی ان کے خلاف لب کشائی کی جرات نہیں کر سکتے۔بلکہ اب تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ کئی باتیں جن کی
پہلے یہ لوگ مخالفت کیا کرتے تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیان فرمانے کے بعد ان کی تائید
کرنے لگ گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اخلاق کی تعلیم قرآن کریم سے نکالی اور ان
سوالات پر روشنی ڈالی کہ اعلیٰ اخلاق کس طرح پیدا ہوتے ہیں۔ان کے حصول میں کون کون سی
روکیں ہیں۔ان کے پیدا کرنے کے کیا ذرائع ہیں۔یہ سب باتیں قرآن کریم سے آپ نے پیش
کیں اور دنیا پر اسلام کی فضیلت ثابت کی۔حقیقت نبوت کا اثبات
تیسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم سے حقیقت نبوت ثابت کی۔پہلی ساری کتابیں اس بارے میں خاموش ہیں۔چنانچہ میں نے اس کے متعلق بڑے بڑے
پادریوں
کو چٹھیاں لکھیں کہ بائیل کی رُو سے نبوت کی کیا تعریف ہے؟ اس پر بعض کی طرف سے یہ
جواب آیا کہ ہماری اس کے متعلق
کوئی تحقیق نہیں۔حالانکہ وہ مسئلہ جس پر مذہب کی بنیاد ہے اس کی
حقیقت تو معلوم ہونی چاہئے۔مگر بڑے بڑے پادریوں نے کہا ہمیں معلوم نہیں اور ایک نے تو
یہاں تک لکھ دیا کہ میں نبوت کی تعریف لکھتا ہوں مگر یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ صحیح ہے یا غلط۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حقیقت نبوت قرآن کریم سے ثابت کی اور بتایا کہ ان شرائط کے
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
ماتحت جن پر وحی نازل ہوا نہیں ہم نبی کہہ سکتے ہیں ورنہ نہیں۔جن پادریوں نے نبوت کے متعلق کچھ
لکھا انہوں نے یہی لکھا کہ نبی وہ ہوتا ہے جو پیشگوئیاں کرے مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ
بائیبل میں ایسے لوگوں کا بھی ذکر ہے جو پیشگوئیاں کرتے تھے۔مگر نبی نہ تھے۔وہ ان میں اور بچے
نبیوں میں یہ فرق نہ بتا سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتابوں میں اس فرق پر
بھی روشنی ڈالی ہے۔قرآن کریم میں اعلیٰ درجہ کی ترتیب
چوتھی بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان فرمائی کہ قرآن کریم میں اعلیٰ درجہ کی
ترتیب ہے اور اس بات کو پایہ ثبوت تک پہنچا دیا۔حالانکہ اس سے خود مسلمان کہلانے والے بھی
انکار کر رہے تھے۔اور کہتے تھے کہ قرآن کی آیات ایک دوسری سے کوئی جوڑ نہیں رکھتیں۔قرآنی قصص میں آئندہ زمانہ کے لئے پیشگوئیاں
پانچویں بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان فرمائی کہ قرآن کریم میں کوئی قصہ
نہیں۔یہ ایسا عظیم الشان امر ہے کہ پرانی تفسیروں کا اس نے تختہ الٹ دیا۔وہاں بات بات پر قضہ
شروع ہو جاتا ہے اور اس میں ایسی ایسی مضحکہ خیز باتیں بیان کی جاتی ہیں جنہیں عقل انسانی تسلیم ہی
نہیں کر سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ جس قدر واقعات کا قرآن کریم میں ذکر ہے
وہ ساری پیشگوئیاں ہیں۔کوئی قصہ نہیں۔یہ آئندہ زمانہ میں رونما ہونے والے واقعات تھے جو
پورے ہوئے۔قرب قیامت والی پیشگوئیوں کا صحیح مفہوم
چھٹے آپ نے قرآن کریم سے قرب قیامت والی پیشگوئیوں کا صحیح مفہوم واضح کیا اور جو لغو
باتیں پھیلی ہوئی تھیں ان کو ر ڈ کیا۔61
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
62
تمام مذاہب باطلہ کا رو
ساتویں بات جو نہایت عظیم الشان ہے اور جسے ہر شخص سمجھ سکتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے یہ پیش کی کہ جتنے مذاہب نئے یا پرانے ہیں ان سب کا رڈ قرآن کریم میں موجود
ہے۔یہ کتنی آسان بات ہے جس سے قرآن کریم کی فضیلت ظاہر ہو جاتی ہے۔برہمو سماج والے کہہ
سکتے تھے بتاؤ ہمارے مذہب کا قرآن میں کہاں رد ہے۔پراٹسٹنٹ فرقہ کے لوگ کہہ سکتے تھے بتاؤ
قرآن ہمارے خلاف کیا دلیل دیتا ہے غرض ہر مذہب والے اس قسم کا مطالبہ کر سکتے تھے مگر کسی نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ چیلنج منظور نہ کیا۔اب بھی یہ چیلنج موجود ہے۔کوئی معقول آدمی اپنے
مذہب کے متعلق مطالبہ کرے ہم اسی وقت قرآن کریم سے اس کے مذہب کا رڈ نکال کر دکھا دیں
گے۔اپنی ذات میں کامل کتاب
آٹھویں بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بیان فرمائی کہ قرآن کسی اور کتاب
کا محتاج نہیں بلکہ اپنی ذات میں کامل ہے اور تمام ضروری علوم اس میں موجود ہیں۔یہ صرف
جھوٹے مذاہب کا رڈ ہی نہیں کرتا بلکہ ہر ضروری چیز بھی پیش کرتا ہے۔یہ دعوئی بھی ایسا ہے جس کا
لوگ تجر بہ کر سکتے تھے کیونکہ بعض نئے اخلاق اور نئی قابلیتوں کا علم ہوا تھا۔ان کے متعلق وہ پوچھ
سکتے تھے کہ بتاؤ قرآن میں کہاں ہیں مگر کوئی شخص مقابل میں نہ اُٹھا۔اعلیٰ درجہ کی روحانی ترقیات عطا کرنے والی کتاب
نویں بات آپ نے یہ پیش کی کہ قرآن میں انسان کی اعلیٰ سے اعلیٰ روحانی ترقیات کے گر
موجود ہیں۔اور اس کے لئے خدا تعالیٰ کے قرب کے دروازے کھولے گئے ہیں اور ہر قسم کی تدابیر
بتائی گئی ہیں جن سے وہ ترقیات حاصل کر سکتا ہے۔
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
بعث بعد الموت کی حقیقت
دسویں آپ نے بعث بعد الموت کی حقیقت ثابت کی۔دوزخ کا کیا نقشہ ہوگا۔کون لوگ اس
میں جائیں گے، کیا کیا تکالیف ہونگی۔اسی طرح یہ کہ جنت میں کون لوگ ہونگے ، اس کی لذات کیسی
ہونگی ، جنت دائی ہوگی یا نہیں۔غرض ساری باتیں بیان کر دیں۔اس وقت میں ان انکشافات کی
مثالیں پیش نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں میں پڑھی جاسکتی ہیں۔بالخصوص
اسلامی اصول کی فلاسفی اور میری کتاب ”احمدیت میں ان کا ذکر ہے۔مطہر کی تعریف
63
یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ میں مُطھر کا لفظ استعمال ہوا ہے نہ کہ
ظاھر کا لفظ۔اس کی وجہ یہ کہ طاھر وہ شخص ہوتا ہے جو زہد و ورع سے ایک پاکیزگی حاصل کر لیتا
ہے اور مطھر وہ ہوتا ہے جو کسی اندرونی نسبت سے اللہ تعالیٰ کی طرف کھینچا جاتا ہے اور مطھر کا
علم صرف اللہ تعالیٰ کے قول یا فعل سے ہی ہوتا ہے نہ کہ اس کے کسی عمل یا لوگوں کے کہنے سے۔چنانچہ دیکھ لو وہ لوگ جنہوں نے قرآن کریم کی صحیح تفاسیر لکھیں وہ وہی لوگ تھے جو خدا تعالیٰ کے
الہام اور اس کے قرب سے مشرف تھے اور خدا تعالیٰ کی نصرت ان کے شامل حال تھی۔ایک سوال کا جواب
یہاں ایک سوال ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ دلائل سے تو یہ ثابت ہو گیا کہ قرآن کریم دوسری انسانی
کتابوں سے منبع کے لحاظ سے فضیلت رکھتا ہے مگر یہ کیونکر ثابت ہوا کہ دوسری الہامی کتابوں سے بھی
افضل ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ الہامی کتب سے بھی قرآن کریم افضل ہے اس لئے کہ گو وہ کتب
اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھیں لیکن بعض صفات کا ظہور ان کے زمانہ میں نہ ہوا تھا۔مثلاً ایک زمانہ میں
اگر خیانت زیادہ پھیلی ہوئی تھی تو اس زمانہ کے نبی پر اس بدی کو دور کرنے کی صفت ظاہر ہوئی۔اگر
لوگوں میں خشونت اور سختی زیادہ پائی جاتی تھی تو اس زمانہ کے نبی پر رحم اور محبت اور نرمی اور شفقت کی
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
صفت کا ظہور ہوا۔لیکن کوئی پہلی کتاب ایسی نہیں جو رب العلمین کی صفت کی مظہر ہو۔کوئی
کتاب دو صفات کی یا چار صفات کی یا پانچ صفات کی مظہر تھی مگر کوئی کتاب رب العلمین کی
صفت کی مظہر نہ تھی۔اسی طرح کوئی کتاب قرآن کریم کی طرح اکملیت کی مظہر نہ تھی۔کوئی کتاب
خدا تعالی کی صفت قیوم کی مظہر نہ تھی کیونکہ قرآن کریم سے پہلی ہر ایک کتاب منسوخ ہونے والی تھی
لیکن قرآن کریم چونکہ ہمیشہ رہنے والی کتاب تھی اس لئے یہ تینوں صفات قرآن کریم میں ظاہر
ہوئیں۔جو صفات پہلی کتب میں ظاہر ہو چکی ہیں وہ بھی سب کی سب تمام کتب میں ظاہر نہ ہوئی تھیں
بلکہ بعض ایک میں اور بعض دوسری میں بیان کی گئی تھیں لیکن قرآن کریم میں وہ بھی سب جمع ہیں۔پس قرآن کریم منبع کے لحاظ سے بھی افضل ہے۔اس مضمون کو قرآن کریم نے اس طرح بیان کیا ہے۔الْحَمدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ جَاعِلِ الْمَلَئِكَةِ رُسُلًا أُولَى أَجْنِحَةٍ مَثْنَى وَثُلَكَ وَرُبعَ - يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ
مَا يَشَاءُ إِنَّ اللهَ عَلى كُلّ شَینِی قَدِير ٣ یعنی آسمان اور زمین کے کمالات ظاہر کرنے والے
خدا کا شکر اور اس کی حمد ہے۔وہ اپنے ملائکہ کو اظہار کمالات کے لئے نازل کرتا رہتا ہے اور ان کے
کئی پر ہوتے ہیں۔یعنی وہ کئی رنگ کی پنا ہیں اپنے ساتھ لاتے ہیں۔جناح عربی زبان میں پناہ
اور حمایت کو بھی کہتے ہیں۔اور فرشتے جو نازل کئے جاتے ہیں وہ دو دو تین تین چار چار پروں والے
ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ جس قدر چاہے اپنی پیدائش میں اضافہ کر دیتا ہے۔یعنی جیسا موقع ہوتا ہے
اتنے ہی پر زیادہ کر دیتا ہے۔یہاں بتایا کہ سب تعریفیں اللہ کی ہیں جو زمین اور آسمانوں کو پیدا کرنے والا ہے۔اس میں یہ
اشارہ ہے کہ قرآن کریم کے نزول میں آسمان و زمین کے کمالات کے ظہور کے سامان رکھے گئے
ہیں اور اسی کے لحاظ سے ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔پس قرآن کریم کا نزول ان تمام صفات پر مشتمل
ہے جن سے یہ دنیا وابستہ ہے اور فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ کی صفت کا ظہور اس کے ذریعہ
سے ہوا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جب تک ایک مرکز پر ساری دنیا جمع نہ ہو خدا تعالیٰ کی ہر لحاظ سے
تعریف نہیں کی جا سکتی۔اَلحَمدُ لله تبھی کہا جا سکتا ہے جب ساری دنیا کے لحاظ سے رب
الْعَالَمِین کی صفت کا اظہار ہو۔اسی لئے فرمایا کہ اب جو تعلیم آئی ہے یہ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ
64
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
65
ما يَشَاءُ کے مطابق آئی ہے۔پہلے صرف دو دو تین تین چار چار کمالات ظاہر کرنے کے لئے آئی تھی
پس قرآن کریم کے نزول میں زمین و آسمان کے کمالات کے ظہور کے سامان رکھے گئے ہیں۔صفات الہیہ اور ان کی مظہریت
یہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ کسی کتاب میں کسی صفت کا ذکر ہونا یہ اور امر ہے اور اس کی
صفت کا مظہر ہونا اور امر ہے۔یوں تو رب العلمین کی صفت اور کتب میں بھی ہے مگر وہ اس
صفت کا مظہر ہونے کی مدعی نہیں ہیں۔قرآن کریم کے متعلق اللہ تعالیٰ واضح الفاظ میں فرماتا ہے
وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَلَمِينَ ٢٢ یہ کتاب رَبُّ العلمین کی صفت کے ماتحت نازل ہوئی
ہے۔چونکہ یہ سارے جہان کو مخاطب کرتی ہے اس لئے ساری کی ساری صفات اس میں ظاہر کی گئی
ہیں۔پس قرآن کریم خدا تعالی کی تمام صفات کا مظہر ہے
رہے۔ظاہری حسن میں برتری
ایک اور وجہ فضیلت ( جسے میں نے بارہویں نمبر پر بیان کیا تھا ) کسی چیز کا ظاہری حسن میں
دوسری اشیاء پر فائق ہونا ہوتا ہے۔کیونکہ ایک ہی قسم کی چیزوں میں سے انسان طبیعی طور پر ظاہری
حسن میں فائق چیز کو منتخب کرتا ہے۔بلکہ سب سے پہلے یہی چیز انسان کی دلکشی کا موجب بنتی ہے۔میں نے جب اس لحاظ سے دیکھا تو قرآن کریم کو ظاہری طور پر بھی خوبصورت پایا۔بلکہ ایسا
خوبصورت پایا کہ گو یورپ نے اس خوبصورتی کو مٹانے کے لئے اپنا سارا زور صرف کردیا مگر پھر بھی
وہ نا کام رہا۔اس خوبصورتی کومٹانے کے لئے یورپ نے چارطریق اختیار کئے ہیں۔عیسائیوں کے چار اعتراضات
اول۔یہ کہا گیا کہ قرآن کریم کا سٹائل ( نَعُوذُ بِاللہ) نہایت بھدا ہے۔دوم۔یہ کہا گیا کہ اس میں بہت سے غیر عربی الفاظ داخل ہیں۔سوئم۔یہ کہ اس میں فضول تکرار ہے یونہی ایک بات کو دُہراتا چلا جاتا ہے۔
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
66
چہارم۔یہ کہ اس کے مضامین میں کوئی ترتیب نہیں۔کہیں احکام شروع ہیں تو ساتھ ہی وعظ کیا
جاتا ہے۔پھر لڑائیوں کا ذکر آ جاتا ہے تو ساتھ ہی منافقوں کو ڈانٹا جاتا ہے۔لیکن یہ اعتراض جیسا کہ میں ابھی بتاؤں گا درست نہیں بلکہ قرآن کریم کا ظاہری حسن بھی
اسے گل دنیا کی کتب پر افضل قرار دیتا ہے اور یہ فضیلت دس خوبیوں سے ثابت ہے۔قرآنی زبان کی فصاحت
اول زبان کی فصاحت۔قرآن کی یہ خوبی اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ دشمن سے دشمن نے بھی اس کا
اعتراف کیا ہے اور عربوں نے تو اس کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور بڑے بڑے ادیب اس
کے کمال کے آگے عاجز آگئے ہیں۔میں اس کے متعلق دوستوں کو ایک واقعہ سناتا ہوں۔وہ
لبید عرب کا ایک مشہور شاعر تھا جو سات بڑے مشہور شاعروں میں سے ایک تھا۔پہلے و
اسلام کا مخالف تھا مگر بعد میں ایمان لے آیا۔اسلام لانے کے بعد وہ ہر وقت قرآن کریم پڑھتا
رہتا۔اور اس نے شعر کہنے ترک کر دیئے۔حضرت عمرؓ نے ایک دفعہ اپنے زمانہ خلافت میں کوفہ کے
گورنر مغیرہ بن شعبہ کو چٹھی لکھی کہ اپنے علاقہ کے مشہور شاعروں سے اچھے اچھے اشعار لکھوا کر مجھے
بھیجو۔مغیرہ نے اس کام کے لئے دو شاعر اغلب اور لبید پسند کئے اور انہیں کہا گیا خلیفہ وقت کا حکم
آیا ہے کہ کچھ شعر لکھ کر بھیجو۔اس پر اغلب نے تو قصیدہ لکھا لیکن لبید نے کہا جب سے میں اسلام لایا
ہوں میں نے شعر کہنے چھوڑ دیئے ہیں۔جب انہیں مجبور کیا گیا تو وہ سورۃ بقرہ کی چند آئتیں لکھ کر لے
آئے اور کہا کہ ان کے سوا مجھے کچھ نہیں آتا۔مغیرہ نے لبید کو سزادی اور اغلب کی حضرت عمر کے پاس
سفارش کی۔لیکن حضرت عمر کو لبید کی بات کی اتنی لذت آئی کہ انہوں نے کہا لبید نے جو کچھ کہا ہے
اس سے اس کے ایمان کا ثبوت ملتا ہے کہ اتنا قادر الکلام ہونے کے باوجود شرماتا ہے کہ قرآن کے
سوا کچھ اور اپنی زبان سے نکالے۔مسیحیوں نے اس پر اعتراض کیا ہے کہ کیا لبید نے پہلے کبھی قرآن نہ سنا تھا جبکہ وہ اسلام کا
مخالف تھا۔وہ دراصل لالچ کے لئے اس طرح کہتا تھا لیکن اس دلیل سے عیسائیت پر بھی اعتراض
وارد ہوتا ہے کیونکہ بعض دفعہ ایک انسان کئی بار انجیل پڑھتا اور عیسائیوں کے وعظ سنتا ہے؟
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
67
عیسائیت کو نہیں مانتا۔لیکن پھر ایک وقت مان لیتا ہے تو کیا وہ لالچ سے ایمان لاتا ہے؟ یہ ایک طبعی
بات ہے کہ انسان بعض اوقات ایک بات کا انکار کر دیتا ہے لیکن جب اس پر صداقت کھلتی ہے تو
اسے مان لیتا ہے۔ایسا ہر مذہب میں ہوتا ہے۔کئی لوگ ہندو ہو جاتے ہیں۔اب کیا انہیں کہا جاتا
ہے کہ اتنے سال تو تم ہندو مذہب کا ذکر سنتے رہے اور ہندو نہ ہوئے؟ اب جو ہندو ہوئے ہو تو کسی
لالچ کی وجہ سے ہوئے ہو؟ دراصل یہ بہت بودی دلیل ہے اور سوائے اس کے جو خود لالچی ہو اور کوئی
پیش نہیں کر سکتا۔یوں
تو دنیا میں بڑی اچھی اچھی کتابیں لکھی جاتی ہیں اور ان کی قبولیت بھی ہوتی ہے۔مگر دیکھنا
یہ چاہئے کہ کیا کوئی ایسی کتاب لکھی گئی ہے جس کے لکھنے والے نے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا ہو کہ یہ
سب سے افضل اور اعلیٰ ہوگی اور اس کی قبولیت لوگوں میں پھیل جائے گی۔یوروپین لوگ کہتے ہیں
شیکسپیئر جیسا کلام کوئی نہیں لکھ سکتا۔گو خدا کی قدرت ہے جب سے قرآن پر یوروپین اعتراض کرنے
لگے ہیں ایسی سوسائٹیاں بھی بن گئی ہیں جو شیکسپیئر کی تحریروں پر اعتراض کرتی ہیں۔لیکن اگر مان بھی
لیا جائے کہ وہ اچھا لکھنے والا تھا تو دیکھنا یہ چاہئے کہ کیا لکھتے وقت اس نے کہا تھا کہ اس کا کلام تمام
کلاموں سے افضل رہے گا۔اس نے یقینا ایسا نہیں کہا۔مگر قرآن نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ اس
کتاب کا مقابلہ کرنے سے دنیا عاجز رہے گی۔میں نے بینٹ کی ایک کتاب پڑھی ہے جس میں اس
نے لکھا ہے کہ جب میں نے یہ کتاب لکھی تو سمجھا کہ بہت مقبول ہوگی مگر چھاپنے والوں نے اس کی
اشاعت میں لیت و لعل کیا اور پبلک نے بھی قدر نہ کی۔پس کوئی لکھنے والا نہیں جانتا کہ اس کی
کتاب مقبول ہوگی یا نہیں۔مگر قرآن نے پہلے سے کہ دیا تھا کہ یہ کتاب تمام کتب سے افضل ہے
اور ہمیشہ افضل رہے گی۔پھر عرب وہ ملک تھا جس کا تمام کمال زبان دانی پر تھا۔اس ملک میں قرآن آیا اور ان لوگوں
کی زبان میں آیا۔اور پھر اس نے ایسا تغیر پیدا کر دیا کہ عربوں کا طرز کلام ہی بدل ڈالا اور انہوں
نے قرآن کی طرز اختیار کر لی۔ان کی طرز تحریر بدل گئی۔پرانا سٹائل جاتا رہا اور قرآن کریم کے
سٹائل پر ہی سب چلنے لگے۔بعض لوگ اس کے متعلق کہتے ہیں کہ قرآن کریم کو ماننے والوں نے ایسا کرنا ہی تھا۔میں کہتا
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
68
ہوں بائیبل ، انجیل اور ویدوں کے ماننے والوں نے کیوں ایسا نہ کیا۔وہ بھی تو ان کتابوں کو خدا کی
طرف سے مانتے تھے۔قرآن کریم میں غیر زبانوں کے الفاظ
یہ اعتراض کہ قرآن میں غیر زبانوں کے الفاظ آگئے ہیں یہ بھی درست نہیں۔کوئی زبان خواہ وہ
نئی ہو یا پرانی غیر زبانوں کے الفاظ سے پاک نہیں ہو سکتی۔اعتراض تب ہوتا جب عربی زبان میں
وہ الفاظ جاری نہ ہوتے اور عرب کہتے کہ ہم ان الفاظ کو سمجھ نہیں سکتے۔جب عرب قرآن کے الفاظ کو
سمجھ جاتے تھے اور مکہ والے سمجھ لیتے تھے عرب میں وہ الفاظ جاری تھے اور وہ الفاظ عربی زبان کا
ایک حصہ ہوچکے تھے تو خواہ وہ غیر زبان کے ہی ہوں کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔بلکہ میں تو کہتا ہوں
اگر قرآن نے ہی وہ الفاظ عربی میں داخل کئے ہوں تب بھی یہ قرآن کی بہت بڑی طاقت کی علامت
ہے کہ وہ الفاظ عربوں میں رائج ہو گئے کیونکہ جو قادر الکلام نہ ہو اس کی بات چل نہیں سکتی۔اسی لئے
کہتے ہیں کہ اگر کوئی قادر الکلام اپنے کلام میں غلطی بھی کرے تو اسے ایجاد کہیں گے غلطی نہیں کہیں
گے کیونکہ وہ زبان پر عبور رکھتا ہے۔پس اگر قرآن میں نئے الفاظ آئے اور وہ عربی زبان کا جزو بن
گئے تو یہ قرآن کا اور زیادہ معجزہ ہے۔مگر یہ درست نہیں کہ غیر زبانوں کے الفاظ قرآن میں آئے
ہیں۔دراصل یہ دھو کا اس وجہ سے لگا ہے کہ عربی اور عبرانی زبان کے بعض الفاظ آپس میں ملتے جلتے
ہیں۔بلکہ بعض محاورات بھی آپس میں مل گئے ہیں۔اس سے یہ غلط طور پر سمجھ لیا گیا کہ قرآن میں غیر
زبانوں کے الفاظ آگئے ہیں۔مثلا فرقان ایک لفظ ہے۔اس کے تمام مشتقات عربی میں موجود
ہیں۔اس کے متعلق یہ کہنا کہ قرآن نے یہ لفظ باہر سے لیا ہے غلط ہے۔اسی طرح رخمن کے متعلق
اعتراض کرتے ہیں حالانکہ یہ بھی عربی لفظ ہے۔لفظ رحمن کی حقیقت
اصل بات یہ ہے کہ محققین یورپ کو یہ دھو کا قرآن کریم کی اس آیت سے لگا ہے کہ وَإِذَا
قِيْلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ قَالُوا وَمَا الرَّحْمَن ۲۵ یعنی جب ان سے کہا جاتا ہے کہ