فضائل القرآن نمبر ۲۔ قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کی عقلی اور نقلی شواہد
فضائل القرآن, حصہ 4
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
خدائے رحمن کے سامنے سجدہ میں گر جاؤ تو وہ کہتے ہیں ہم نہیں جانتے رحمن کیا ہوتا ہے۔معترضین
کہتے ہیں۔یہ آیت اس بات کی سند ہے کہ غیر زبان کے الفاظ قرآن میں آئے ہیں کیونکہ عرب کے
لوگ کہتے ہیں ہم نہیں جانتے رحمن کیا ہوتا ہے۔اگر یہ غیر زبان کا لفظ نہ ہوتا تو وہ کیوں ایسا کہتے
حالانکہ معترضین اس آیت کے معنے ہی نہیں سمجھے۔کفار کا اعتراض لفظ ر مخمن پر نہیں تھا بلکہ اس
اصطلاح پر تھا جو قرآن نے رحمن کے لفظ کے ذریعہ پیش کی تھی۔قرآن نے یہ نئی اصطلاح پیش کی
تھی جو عربوں میں رائج نہ تھی۔جیسے صلوۃ عربی لفظ ہے مگر اصطلاحی صلوۃ قرآن نے پیش کی ہے۔اس کے متعلق بھی کفار کہہ سکتے تھے کہ ہم نہیں جانتے صلوۃ کیا ہوتی ہے۔پس ان لوگوں کا اعتراض در حقیقت اسلامی اصطلاح پر تھا اور انہوں نے یہ کہا کہ اس کا جو
مطلب قرآن پیش کرتا ہے وہ ہم نہیں جانتے اور اصطلاح جدید علم جدید کے لئے ضروری ہوتی
ہے۔یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ایک طرف تو قرآن میں آتا ہے کہ وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا
بِلِسَانِ قومہ سے یعنی ہم نے ہر ایک رسول کو اس کی قوم کی زبان میں ہی وحی دیکر بھیجا ہے۔اور
دوسری طرف سورۃ ہود میں آتا ہے۔مخالفین نے حضرت شعیب سے کہا۔يُشْعَيْب مَا نَفَقَهُ
كَثِيرًا مَّهَا تَقُولُ کے اے شعیب ! ہماری سمجھ میں تیری اکثر باتیں نہیں آتیں۔اب اس کا یہ
مطلب نہیں کہ حضرت شعیب علیہ السلام کسی ایسی زبان میں باتیں کرتے تھے جسے وہ لوگ سمجھ نہ
سکتے تھے بلکہ یہ ہے کہ جو دینی باتیں وہ بیان کرتے تھے اور جو جو مسائل وہ پیش کرتے تھے انہیں وہ
لوگ نہیں سمجھتے تھے۔اہل عرب میں رحمن کا استعمال
وہ الفاظ جو قرآن نے استعمال کئے ہیں وہ ان لوگوں میں پہلے سے موجود تھے۔چنانچہ
رخمن کا لفظ بھی ان میں استعمال ہوتا تھا۔قرآن کریم میں آتا ہے۔وَقَالُوا لَوْ شَاءَ الرَّحْمٰنُ
ما عبدتهم ^ے یعنی وہ کہتے ہیں کہ اگر رحمن کا یہی منشاء ہوتا کہ ہم شرک نہ کریں تو ہم شرک نہ
کرتے۔غرض رحمن کا لفظ وہ بولا کرتے تھے مگر قرآن کریم نے رحمن اس ہستی کو قرار دیا ہے جو
بغیر محنت کے انعام دیتی ہے۔اور یہ بات وہ لوگ نہیں مانتے تھے کیونکہ اس کے ماننے سے ان کا
89
69
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
70
شرک باطل ہو جاتا تھا۔غرض وَمَا الرحمن کے یہ معنی نہیں کہ عرب کے لوگ رحمن کا لفظ نہیں
جانتے تھے بلکہ یہ ہیں کہ وہ اس اصطلاح کے قائل نہ تھے جو قرآن نے پیش کی۔بہر حال قرآن
کریم کی فصاحت اس کے حسن کا ایک روشن ثبوت ہے۔اور پھر قرآن کریم کی یہ فصاحت ایسی بڑھی
ہوئی ہے کہ آج تک علم ادب پر اس کا اثر ہے اور زبان عربی کی ترقی کو اس نے ایک خاص لائن پر
چلا دیا ہے۔حتی کہ عرب مسیحی مصنف بھی قرآن کی تعریف کرتے تھے اور ان کے مدارس میں قرآن
کریم سے ٹکڑے بطور ادب کے رکھے جاتے تھے۔ایک جاہل ملک میں ایک کتاب کا لوگوں کو والہ و
شید ا بنادینا اور انہیں جاہل سے عالم کر دینا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔قرآن کی اعلیٰ درجہ کی ترتیب
قرآن کریم کی دوسری ظاہری خوبی اس کی اعلیٰ درجہ کی ترتیب ہے۔ترتیب کا اعلیٰ ہونا بذات
خود روحانیت سے تعلق نہیں رکھتا کیونکہ مجرد ترتیب انسانی کلام میں بھی پائی جاتی ہے۔لیکن اس سے
انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ترتیب ایک ظاہری خوبی ہے جو کسی کلام کو خو بصورت بنادیتی ہے۔اور اس خوبی
کے لحاظ سے بھی قرآن کریم تمام دوسری کتب سے افضل ہے۔بظاہر وہ ایک بے ترتیب کلام نظر آتا
ہے مگر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں ایک اعلیٰ درجہ کی ترتیب موجود ہے بلکہ جہاں سب
سے بڑھ کر بے ترتیبی نظر آتی ہے وہاں سب سے زیادہ ترتیب ہوتی ہے۔اور یہی اس کی بہت بڑی
خوبی ہے۔دنیا میں کوئی انسان ایسی کتاب نہیں لکھ سکتا جو بظاہر تو بے ترتیب ہو مگر غور کرنے سے اس
میں اعلیٰ درجہ کی ترتیب پائی جاتی ہو۔پس اس حسن میں بھی قرآن کریم نہ صرف دوسری کتب کے
مشابہ ہے بلکہ ان سے افضل ہے۔اس وجہ سے کہ معروف ترتیب کی اتباع کرنا ایک عام بات ہے۔ہر عقلمند ایسا کر سکتا ہے لیکن قرآن کریم کی ترتیب میں بعض ایسی خصوصیات ہیں جو دوسری کتب میں
نہیں اور وہ خصوصیات یہ ہیں۔ترتیب قرآن کی چند خصوصیات
اول۔اس کی ترتیب بظاہر مخفی ہے مگر غور اور تامل سے ایک نہایت لطیف ترتیب معلوم ہوتی
71
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
ہے اور کسی انسانی کتاب میں اس
قسم کی ترتیب کی مثال
نہیں ملتی کہ بظاہر تر تیب نہ ہولیکن غور کرنے
پر ایک مسلسل ترتیب نظر آئے جو نہایت لطیف اور فلسفیانہ ہو۔،
اس وقت میں قرآن کریم کی ترتیب کے متعلق مثالیں دینے سے معذور ہوں کیونکہ جس مقام
کی بھی میں ترتیب بیان کروں گا کہا جا سکتا ہے کہ یہ مقام خاص طور پر چن لیا گیا ہے۔میں نے بعض
دوستوں سے کہا تھا کہ وہ کوئی مثال ایسی چن دیں جس کی ترتیب عام لوگوں کو معلوم نہ ہو اور جو بے
جوڑ فقرے نظر آتے ہوں مگر افسوس ہے کہ ان کا مطالعہ وسیع نہ تھا اس لئے وہ کوئی مثال پیش نہ کر سکے
اور میں خود سر درد کی وجہ سے ایسا مقام نہ نکال سکا اور نہ بتاتا کہ قرآن کریم میں کیسی اعلیٰ درجہ کی
ترتیب پائی جاتی ہے۔دوم - قرآن کریم بغیر اس کے کہ ترتیب کی طرف اشارہ کرے علم النفس کے ماتحت اپنے
مطالب کو بیان کرتا ہے اور جو سوال یا جو ضرورت کسی موقع پر پیش آتی ہے اس کا انگلی عبارتوں میں
جواب دیتا ہے۔گویا اس کی ہر اگلی آیت میں پچھلی آیات کے مطابق جو سوال پیدا ہوتے ہیں ان کا
جواب دیا جاتا ہے۔اور یہ باریک ترتیب اور کسی کتاب میں نہیں ہے۔بائیبل کے متعلق لوتھر لکھتا
ہے:-
"The Gospels do not keep order in their account
of miracles and deeds of jesus۔This is of small
moment۔When there is dispute about Holy Writ
and no comparison is possible let the matter
drop۔۲۹
Emile Ludwidg in his book
son of man" says,
"Almost all the contradictions arise out of the
disorderly nature of the reports۔"۔sources
four main
of
The Gospels, the
knowledge, contradict one another in many
respects and are upon some points contradicted
by the scanty non-Christians authoriteis۔"
72
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
Moreover
in
confusion
is
there
serial
arrangement, a
confusion which has been
deplored through- out centuries۔یعنی بائیبل میں ترتیب واقعات کا لحاظ نہیں رکھا گیا۔پس اس کے بیانات کے بارہ میں جب
کوئی جھگڑا پیدا ہو اور سلجھاؤ کی کوئی صورت دکھائی نہ دے تو اسے چھوڑ دینا چاہئے۔ایل لڈوگ (Emil Ludwidg) نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں وہ بیان کرتا ہے کہ
موجودہ انجیل ہمیں بالکل بے ترتیب نظر آتی ہے۔وہ اپنی کتاب ”ابن آدم میں اس پر بحث کرتے
ہوئے لکھتا ہے کہ انجیل میں ہمیں جو بھی تضاد نظر آتا ہے وہ واقعات کے بے ترتیبی کی وجہ سے پیدا
ہوا ہے۔انا جبیل جو ہمارے علم کے چار بڑے چشمے ہیں کئی امور میں ایک دوسرے کے مخالف
بیانات کی حامل ہیں اور غیر عیسائی محققین نے بھی انہیں متضاد قرار دیا ہے، اس کے علاوہ ان کی
ترتیب میں اس قدر الجھنیں ہیں کہ صدیوں سے خود مسیحی اس پر افسوس کا اظہار کرتے چلے آرہے
اسی طرح ویدوں کو پڑھا جائے تو وہاں بھی ترتیب کا کچھ پتہ نہیں لگتا اور یہ معلوم نہیں ہوسکتا کہ
ایک واقعہ کا دوسرے واقعہ سے کیا جوڑ ہے۔مختصر آیات میں حقائق ومعارف کی کثرت
تیسری خوبی جو قرآن کریم کے ظاہری حسن کو نمایاں کرتی ہے وہ اس کے مضامین کا باوجود
اختصار کے مفصل ہونا ہے۔چنانچہ ایک ایک آیت کئی کئی مطالب بیان کرتی چلی جاتی ہے۔اور پھر
اس میں علم کلام، علم تاریخ علم اوامر اور علم نواہی سب ایک ہی وقت میں کام کر رہے ہوتے ہیں اور
آئندہ کے لئے پیشگوئیاں بھی ہوتی ہیں۔اس خوبی کی وجہ سے ایک طرف تو قرآن کریم نہایت مختصر
ہے اور دوسری طرف جو اس میں عظیم الشان مطالب بیان ہیں وہ بائیبل اور دوسری الہامی کتب میں
مل ہی نہیں سکتے۔اس کی ایک مثال میں نے ابھی دی ہے کہ ایک چھوٹی سی آیت میں تین عظیم الشان
پیشگوئیاں بیان کی گئی ہیں لیکن اس کے علاوہ قرآن کریم کا کوئی مقام لے لو یہ بات واضح ہو جائے
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
گی۔میں اس کے مزید ثبوت کے لئے پھر پہلی آیت کو ہی لے لیتا ہوں۔اقرأ باسم رنگ الَّذِی خَلَقَ کی لطیف تفسیر
73
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ إِقْرَا
وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَمْ يَعْلَمُ - ان چند آیات
میں پہلے تاریخ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کیونکہ فرمایا اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ۔پڑھ اس
کلام کو۔مگر جب پڑھنے لگو تو یہ کہہ لینا کہ میں اللہ کا نام لے کر اسے پڑھتا ہوں۔اس میں استثنا باب
۱۸ کی آیت ۱۹،۱۸ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو یہ ہے کہ :-
میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پاکروں گا۔اور اپنا کلام
اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اسے فرماؤں گا۔وہ سب ان سے کہے گا۔اور
ایسا ہوگا کہ جو کوئی میری باتوں کو جنہیں وہ میرا نام لے کے کہے گا نہ سنے گا تو میں اس کا
حساب اس سے لونگا۔۳۳
پس باسم ربک میں موسی کی اس پیشگوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ کے مثیل موسی
ہونے کا دعوی پیش کیا گیا ہے اور نبوت کے تسلسل کا ذکر کیا گیا ہے۔پھر اقرا میں تبلیغ کے واجب
ہونے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔کئی کلام ایسے ہوتے ہیں جو خود پڑھنے والے کے لئے ہوتے
ہیں، دوسروں کو سنانے کے لئے نہیں ہوتے مگر اس کلام کے متعلق فرمایا یہ ساری دنیا کے لئے ہے، جا
اور اُسے سنا۔اس میں تبلیغ اسلام کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔تیسری بات رنگ الَّذِی خَلَقَ میں یہ بتائی کہ اس کلام کے پیش کرنے میں تمہیں بہت سی
مشکلات پیش آئیں گی مگر تو اس رب کا نام لے کر پڑھ جس نے انسان کو پیدا کیا ہے۔اس میں یہ
اشارہ کیا کہ یہ کلام صرف بنی اسرائیل کے لئے یا اہل ہنود کیلئے نہیں یہ الانسان کے لئے ہے اور
جب ایک قوم کو مخاطب کرنے والوں کو دکھ اور تکالیف اُٹھانی پڑیں تو تم جو ساری دنیا کو مخاطب
کر رہے ہو تمہیں کس قدر مشکلات پیش آئیں گی۔مگر کسی بات سے ڈرنا نہیں یہ کلام تیرے رب کی
طرف سے آیا ہے اور باوجود اس کے کہ ساری دنیا اس کی مخاطب ہے اور اس وجہ سے ساری دنیا
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
تیری مخالف ہوگی تیرا رب تیرے ساتھ ہوگا۔مگر یہ بھی یا درکھنا کہ تیری آہستہ آہستہ ترقی ہوگی کیونکہ
رب آہستہ آہستہ اور درجہ بدرجہ ترقی دینے والے کو کہتے ہیں۔چوتھی بات یہ بیان کی کہ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔اس میں ایک تو اس طرف توجہ دلائی
کہ اے انسان! دیکھ تیری پیدائش کتنی ادنی ہے پھر تو خیال بھی کس طرح کر سکتا ہے کہ اپنی کامیابی
کے ذرائع خود معلوم کر لے گا۔دوسرے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرف توجہ دلا دی کہ
انسان کو علق سے پیدا کیا گیا ہے یعنی اس میں قدرتی طور پر تعلق
باللہ کا مادہ رکھا گیا ہے اور یہ بات
تمہاری معاون ہوگی۔پس تمہیں گھبرانا نہیں چاہئے اور مایوسی کو کبھی اپنے قریب بھی نہیں آنے دینا
چاہئے۔غرض ایک چھوٹی سی آیت میں تاریخ علم کلام تبلیغ ، انسان کی پیدائش اور انسان
کی مخفی طاقتوں
کا ذکر کر دیا۔اور ابھی یہ باتیں ختم نہیں ہوئیں اور بھی کئی علوم کا اس میں ذکر ہے۔قرآن کریم کی منفی عبارت
چہارم قرآن کریم کی عبارت مقفی ہوتی ہے۔قافیہ بندی کے ساتھ اگر مضمون خراب ہو جائے تو
وہ منفی عبارت بری معلوم ہوتی ہے۔لیکن قرآن کریم کی عبارت با وجود مقفی ہونے کے ایسی ہے
جس سے صرف مضمون کی عظمت ہی قائم نہیں ہوتی بلکہ نئے نئے معارف بھی ظاہر ہوتے ہیں۔اس
کی مثال کے طور پر سورۃ جمعہ کو لے لیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيزِ
الْحَكِيمِ۔هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ
وَيُزيّيْهِم وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ
مُّبِينٍ وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔ذَلِكَ
فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ۔"
دیکھو کس طرح ان آیات میں توازن کو قائم رکھا گیا ہے۔یہ ہے تو نشر مگر یوں معلوم ہوتا ہے کہ
اشعار ہیں۔مگر باوجود اس کے کوئی لفظ زائد نہیں۔شاعر تو مضمون کے لحاظ سے الفاظ کو آگے پیچھے
74
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
75
کرنے پر مجبور ہوتے ہیں مگر یہاں ایسا نہیں کیا گیا۔یہ آیتیں اس زمانہ کے متعلق ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ شعر ہیں۔وزن قائم رکھنے کے لئے
ان میں توازن کوملحوظ رکھا گیا ہے اور متقی عبارت ہے مگر ترتیب خراب نہیں ہوئی۔نہ کوئی زائد چیز آئی
ہے، ہر ایک اپنی اپنی جگہ پر ہے۔سورۃ جمعہ کی ابتدائی آیات کی تفسیر
خدا تعالیٰ فرماتا ہے يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ہر ایک چیز خواہ وہ
آسمانوں میں ہے خواہ زمین میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہے۔یعنی ہر چیز ثابت کرتی ہے کہ خدا ہے
عیب ہے۔اَلْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيم۔وہ ملک ہے، قدوس ہے، عزیز ہے، حکیم
ہے۔یہاں قافیہ کے لحاظ سے حکیم پیچھے آیا ہے۔اگر ملک پیچھے آتا تو وزن قائم نہ رہتا۔آگے اسی
ترتیب سے مضمون چلتا ہے۔پہلی صفت خدا تعالیٰ کی یہ بیان کی تھی کہ وہ الملک یعنی بادشاہ ہے۔اور بادشاہ کا یہ کام ہوتا ہے کہ رعایا کی بہتری اور بہبودی کے احکام جاری کرے۔اس لئے فرمایا
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّثِينَ رَسُولًا مِنْهُمْ - جب خدا تعالی ساری دنیا کا بادشاہ ہے تو اس
نے اپنی رعایا کو احکام پہنچانے کے لئے امیین میں ایک رسول بھیجا اور اپنا نائب مقرر کیا مگر یہ
نائب باہر سے مقرر نہیں کیا بلکہ تم میں سے ہی بھیجا۔دوسری صفت یہ بیان کی تھی کہ وہ القدوس ہے اس کے متعلق فرمایا يَتْلُوا عَلَيْهِم آیتِه
ويز کنیم وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہر ایک چیز پاکیزہ ہو اس لئے اس
نے رسول کو اپنی آیات دے کر بھیجا تا کہ وہ آیات لوگوں کو سنائے اور ان میں دماغی اور روحانی
پاکیزگی پیدا کرے۔پہلے اللہ تعالیٰ کی آیات سکھا کر انسانی دماغ کو پاک کرے اور پھر یز سیم
ان کے اعمال
کو پاک کرے۔تیسری صفت یہ بیان کی تھی کہ العزیز وہ غالب ہے۔اس کے لئے فرمایا۔وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب۔ان کو کتاب سکھائے۔یہ سیدھی بات ہے کہ کوئی بات وہی سکھا سکتا ہے جس کے شاگرد
ہوں۔چونکہ عزیز کے معنی غالب کے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلہ میں یہ رکھا کہ اس
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
رسول کو ہم ایک جماعت دیں گے جسے یہ سکھائے گا اور اسے دنیا پر غلبہ بخشے گا کیونکہ میں اسے اپنی
صفت عزیز کے ماتحت بھیج رہا ہوں۔چوتھی صفت اتحکیم بیان کی تھی۔اس کے متعلق فرمایا وَ الحِكْبَة کہ وہ حکمت سکھائے گا۔وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ اور گو اس سے پہلے وہ لوگ کھلی گمراہی میں تھے مگر پھر
بھی یہ رسول اس کتاب کو منوالے گا۔اس کے بعد فرمایا وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِہم۔یہ رسول کچھ اور لوگوں کو بھی
سکھائے گا جو ابھی ان سے نہیں لے۔وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَکیم اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔ممکن ہے کوئی کہے کہ قرآن کی عبارت تو مقفی بتائی جاتی ہے لیکن یہ ترتیب کیسی ہے کہ انہیں الفاظ کو
پھر ڈ ہرا دیا گیا ہے جو پہلے آچکے ہیں اور بغیر ضرورت کے صرف قافیہ بندی کے لئے لائے گئے
ہیں۔لیکن اگر غور کیا جائے تو معلوم ہو سکتا ہے کہ یہی الفاظ آنے چاہئیں تھے۔اس کی وجہ ہے کہ
جب کہا گیا وَ اخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهمْ که یه رسول ایک اور جماعت کو بھی سکھائے گا جو
ان لوگوں سے نہیں ملی تو گو یا بتا یا کہ ان لوگوں میں اور اس جماعت میں ایک وقفہ ہوگا۔اور دوسرے
لوگ کچھ مدت کے بعد آئیں گے۔اس کا مطلب یہ تھا کہ ایک عرصہ گذرنے کے بعد مسلمانوں میں
سے قرآن مٹ جائے گا اور پھر بعد میں آنے والوں کو سکھایا جائے گا۔ورنہ اگر وقفہ نہیں پڑنا تھا تو یہ
بات بیان کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔پیچھے آنے والے آخر پہلوں سے ہی سیکھا کرتے ہیں۔اس کے ذکر کی یہی وجہ ہے کہ ایک زمانہ ایسا آنے والا تھا جس میں قرآن دانی مٹ جانی تھی۔اور
پھر محمد رسول اللہ صلی نیلم کے ذریعہ دنیا کو قرآن سکھایا جانے والا تھا۔اب یہ صاف بات ہے کہ درمیانی وقفہ کسی نقص کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے۔اور اس نقص کے
ازالہ سے ہی اس امر کو دوبارہ قائم کیا جاسکتا ہے۔پس دوبارہ عزیز وحَکیم کہہ کر بتایا کہ یہ
وقفہ دشمنان اسلام کے غلبہ ظاہری اور ان کی علمی اور فلسفی اور سائنس کی ترقی کی وجہ سے ہوگا۔اور
مسلمان ان سے متاثر ہو کر قرآن کو چھوڑ دیں گے۔مگر پھر خدا تعالیٰ ان کو غلبہ عطا فرمائے گا کیونکہ وہ
عزیز ہے۔چونکہ دوسروں کو حکومت ملنی تھی اور اس سے مسلمانوں پر رُعب چھا جانا تھا اور ایسے علوم
نکل آنے تھے جن کی وجہ سے اسلام پر حملہ کیا جاتا اس لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اس وقت بھی
76
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
اپنی صفات عزیز اور حکیم کا اظہار کریں گے اور مسلمانوں کو دوسروں کے مقابلہ میں غلبہ دیں گے۔اور ان علوم کا بھی رد کریں گے جو قرآن کے مقابلہ پر آئیں گے کیونکہ اصل غلبہ اللہ تعالیٰ کو ہے اور
علوم اس کے بھیجے ہوئے ہیں۔پس وہ باوجود ان فتن کے رسول کریم منانے یتیم کی تعلیم کو دوبارہ دنیا میں
قائم کر دے گا۔غرض ان الفاظ کا تکرار صرف مقفی عبارت کے لئے نہیں بلکہ عین اس ترتیب کے ماتحت ہے
جس کی یہاں ضرورت تھی۔قرآنی آیات کا لطیف توازن
77
(۵) پھر قرآن کریم کی ایک ظاہری خوبی اس کے الفاظ کا لطیف توازن ہے کہ بظاہر نثر ہے
مگر نظم کے مشابہ ہے اور یہ امر اس کی عبارت کو ایسا خوبصورت بنا دیتا ہے کہ کوئی اور کتاب اب تک
اس کی نقل نہیں کر سکی خواہ وہ ناقص نقل ہی کیوں نہ ہو۔یہ بھی قرآن کریم کی ایک بہت بڑی خوبی
ہے۔چونکہ قرآن کریم حفظ کیا جانا تھا اس لئے ضروری تھا کہ یا تو اشعار میں ہوتا یا اشعار سے ملتا جلتا
ہوتا۔قرآن کریم کو خدا تعالیٰ نے ایسے انداز میں رکھا کہ جس قدر جلدی یہ حفظ ہوسکتا ہے اور کوئی
کتاب نہیں ہو سکتی۔اس کی وجہ توازن الفاظ ہی ہے اور پڑھتے وقت ایک قسم کی ربودگی انسان پر
طاری ہو جاتی ہے۔قرآن کریم میں ذکر الہی کی کثرت
(1) چھٹی خوبی قرآن کریم کی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر کی اس میں اتنی کثرت ہے کہ جب
انسان قرآن کھولتا ہے تو اسے یوں معلوم ہوتا ہے کہ سارے کا سارا قرآن ہی خدا تعالیٰ کے ذکر سے
پر ہے۔چنانچہ مکہ کے کئی مخالف جو سخت دشمن ہوا کرتے تھے جب کبھی رسول کریم صلی ہنی پریتم کی مجلس
میں بیٹھ جاتے تو کہتے وہاں تو اللہ تعالیٰ کا ہی ذکر ہوتا رہتا ہے۔غرض قرآن کریم نے اس طرح
عظمت الہی کو بار بار بیان کیا ہے کہ انسان اس امر کو محسوس کئے بغیر نہیں رہتا۔اور ہر خدا تعالیٰ سے
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
78
محبت رکھنے والا دل اس کثرت سے ذکر الہی کو دیکھ کر باغ باغ ہو جاتا ہے۔ایک فرانسیسی مصنف لکھتا
ہے۔محمد کے متعلق خواہ کچھ کہ لیکن اس کے کلام میں خدا ہی خدا کا ذکر ہے۔وہ جو بات پیش کرتا ہے
اس میں خدا کا ذکر ضرور لاتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ خدا تعالیٰ کا عاشق ہے۔یہ مخالفین کی
قرآن کریم کے متعلق گواہی ہے کہ وہ ذکر الہی سے بھرا ہوا ہے۔اور ذکر الہی ہی مذہب کی جان
ہے۔لیکن دوسری کتب اس سے عاری ہیں اور ادھر ادھر کی باتوں میں وقت کو ضائع کرتی ہیں بلکہ کہا
جاسکتا ہے کہ ان میں بندوں کے قصے کہانیاں زیادہ ہیں اور اللہ کا ذکر کم ہے۔سخت کلامی سے مبرا کتاب
ساتویں خوبی قرآن کریم کی یہ ہے کہ وہ سخت کلامی سے مبرا ہے اور یہ بھی حسن کلام کی ایک قسم
ہے۔کوئی نہیں جو یہ کہ سکے کہ اس میں گالیاں ہیں۔پھر نہ صرف قرآن سخت کلامی سے مبرا ہے بلکہ
نہایت لطیف اور دلنشیں پیرا یہ میں یہ نصیحت کرتا ہے کہ وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ
اللهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ ۳۵ یعنی تم ان معبودانِ باطلہ کو گالیاں مت دو جن کی وہ
اللہ تعالیٰ کے سوا پرستش کرتے ہیں۔اور اگر تم ان کو گالیاں دو گے تو وہ اللہ کو گالیاں دیں گے بغیر یہ
سمجھنے کے کہ اللہ تو سب کا ہے۔پھر فرماتا ہے كَذلِكَ زَيَّنَا لِكُلِ أُمَّةٍ عَمَلَهُم ۳ اسی طرح ہم نے ہر ایک قوم کے
لئے اس کے عمل خوبصورت کر کے دکھائے ہیں۔یعنی یہ نہ سمجھا جائے کہ چونکہ ان لوگوں کے معبود
جھوٹے ہیں اس لئے انہیں برا بھلا کہنے میں کیا حرج ہے۔یہ لوگ اب شرک کے عادی ہو چکے ہیں
اور آہستہ آہستہ اپنے اس بُرے کام کو بھی اچھا سمجھنے لگ گئے ہیں اس لئے اگر تم انہیں گالیاں دو گے تو
فتنہ پیدا ہو گا اور یہ لوگ خدا تعالیٰ کو گالیاں دینے لگ جائیں گے۔کیا ہی لطیف نکتہ قیام امن کے متعلق بیان کیا کہ کسی کے بزرگوں اور قابل تعظیم چیزوں کو بڑا
بھلا نہ کہا جائے کیونکہ اس سے آپس کے بہت سے جھگڑے اور فساد رُک سکتے اور بہت اچھے
تعلقات پیدا ہو سکتے ہیں۔
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
79
فحش کلامی اور ہر قسم کی بد اخلاقی سے منزہ کتاب
آٹھویں ظاہری خوبی قرآن کریم میں یہ ہے کہ وہ پخش کلامی اور ہر قسم کی بداخلاقی کی تعلیم سے
منزہ ہے۔یعنی اس میں کوئی ایسی بات نہیں جسے پڑھ کر طبیعت منعض ہو جائے یا شرمائے یا بداخلاقی
معلوم ہو۔قرآن کریم ایک شریعت کی کتاب ہے۔اور بوجہ شریعت ہونے کے ایسے ایسے مضامین پر
بھی بحث کرنی پڑتی ہے جو نہایت نازک ہوتے ہیں مگر وہ اس طرح ان کو بیان کر جاتا ہے کہ جن کو
پڑھ کر جو واقف ہے وہ تو سمجھ جائے اور جس کی عمر ابھی سمجھنے کی نہیں اسے خاموش گذار دیا جائے۔مثلاً
اس میں مرد اور عورت کے تعلقات کا ذکر ہے۔طہارت اور پاکیزگی کے متعلق احکام بیان ہیں۔مگر
ان احکام کو ایسی عمدگی سے بیان کیا گیا ہے کہ بات بھی کہ دی گئی ہے اور عریاں الفاظ بھی استعمال نہیں
کئے گئے لیکن اس کے مقابلہ میں دوسری کتابوں میں ایسی باتیں پائی جاتی ہیں جن کو پڑھتے ہوئے
شرم آجاتی ہے۔جیسا کہ پیدائش باب ۱۹ آیت ۳۱ تا ۳۸ میں حضرت لوط علیہ السلام کے متعلق ایک
گندے واقعہ کا ذکر کیا گیا ہے۔چونکہ یہاں عورتیں بھی بیٹھی ہیں اس لئے میں اس حوالہ کو نہیں پڑھتا۔احباب بائیبل سے اس حوالہ کو خود پڑھ لیں۔انجیل میں مخش تو نہیں مگر ایک بات اس میں بھی ایسی ہے
جو بچوں کے اخلاق پر برا اثر ڈالتی ہے۔اور وہ یہ کہ منتی باب ۱۲ میں لکھا ہے۔” جب وہ (مسیح) پھیڑ سے یہ کہہ ہی رہا تھا تو دیکھو اس کی ماں اور بھائی باہر کھڑے
تھے اور اس سے باتیں کرنی چاہتے تھے۔کسی نے اس سے کہا۔دیکھ تیری ماں اور
تیرے بھائی باہر کھڑے ہیں اور تجھ سے باتیں کرنی چاہتے ہیں۔اس نے خبر دینے
والے کو جواب میں کہا۔کون ہے میری ماں اور کون ہیں میرے بھائی۔اور اپنے
شاگردوں کی طرف ہاتھ بڑھا کر کہا۔دیکھو میری ماں اور میرے بھائی یہ ہیں کیونکہ جو
کوئی میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلے وہی میرا بھائی اور بہن اور ماں ہے۔‘۳۷
حضرت مریم حضرت
مسیح پر ایمان لانے والی تھیں مخالف نہ تھیں مگر باوجود اس کے انجیل کے
بیان کے مطابق آپ نے ان کی پروانہ کی لیکن قرآن کہتا ہے۔ماں باپ خواہ مخالف ہوں ، ان کی
عزت وتوقیر کرنا تمہارا فرض ہے۔پھر گوید جلد اول کتاب ۴ دعا۱۸ میں اندر دیوتا کی پیدائش کا ذکر ان الفاظ میں ہے۔
80
60
فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
Not this way go I forth: hard is the passage۔Forth from the side obliquely will I issue۔Much
that is yet undone must I accomplish۔☑A
یعنی اندر نے اپنی پیدائش کے وقت کہا میں ماں کی پسلیوں میں سے نکل کر جاؤں گا۔اسی طرح انتصر وید جلد اول کتاب ۳ د عا ۲۵ میں عملِ حب بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اے
عورت تو چوری چھپے اپنے ماں باپ کے گھر سے نکل کر بھاگ چل۔اتھر وید جلد اول کتاب ۵ دعا ۲۵ صفحہ ۲۲۹ ۲۳۰ میں لڑکا پیدا ہونے کے متعلق نہایت
فحش دعا درج ہے۔پھر مرد عورت کے تعلقات کا ایسا گندہ نقشہ کھینچا گیا ہے کہ کوئی ماں باپ اپنے
لڑکے لڑکیوں کو پڑھنے کے لئے ایسی کتاب نہیں دے سکتے۔لیکن قرآن کریم شروع سے لے کر آخر
تک ایسی پاک زبان میں ہے کہ بڑے سے بڑا دشمن بھی اس پر اعتراض نہیں کر سکتا۔ظاہر سے باطن کی طرف لے جانے والا کلام
نویس خوبی قرآن
کریم کی یہ ہے کہ وہ ظاہر سے باطن کی طرف لے جاتا ہے۔کہیں چلتے پانیوں
سے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کیا گیا ہے کہیں برستے بادلوں کا ذکر کر کے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ دلائی
گئی ہے۔کہیں چمکتی بجلی میں خدا تعالیٰ کا نقشہ کھینچا گیا ہے کہیں دفن ہونے والے مردوں کا ذکر
کر کے خدا تعالیٰ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہیں پیدا ہونے والے بچوں کا حوالہ دیکر قدرت خدا کی
طرف اشارہ کیا گیا ہے۔کہیں نجاستوں اور گندوں کا ذکر کر کے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کی
ضرورت بتائی گئی ہے۔کہیں پاکیزگی کی ترغیب اور تحریص دلانے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف
متوجہ کیا گیا ہے۔غرض قرآن پڑھ کر انسانی فطرت بول اُٹھتی ہے کہ یہ جو کچھ کہہ رہا ہے انسانی
قلب کا نقشہ کھینچ رہا ہے۔لیکن دوسری کتب میں اس طرح قانون نیچر کی طرف توجہ نہیں دلائی گئی۔جذبات انسانی سے اپیل
دسویں خوبی قرآن کریم کی یہ ہے کہ وہ انسان کے اعلیٰ جذبات سے اپیل کرتا ہے۔انسانی