فضائل القرآن نمبر ۲۔ قرآن کریم کی کتب سابقہ پر افضلیت کی عقلی اور نقلی شواہد

فضائل القرآن, حصہ 5

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
81
پیدائش کی خوبیاں بتاتا ہے۔انسانی طاقتوں اور قوتوں کا ذکر کرتا ہے اور تحریک کرتا ہے کہ ان سے
کام لو اور ترقی کرو۔اس کے ساتھ ہی یہ بتاتا ہے کہ ان باتوں سے بچو ورنہ ترقی سے محروم رہ جاؤ
گے۔یہ ایسی باتیں ہیں جن سے ہر سلیم الفطرت انسان متاثر ہوتا ہے۔غرض ظاہری حسن میں بھی قرآن کریم ایک افضل کتاب ہے اور اس کی عبارت کو پڑھ کر
انسان
متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ہاں جو لوگ قصوں کے شیدا ہیں ان پر اس کی عبارت بیشک گراں
گذرتی ہے۔قرآن کریم میں تکرار پائے جانے کا اعتراض
قرآن کریم کی ظاہری خوبیوں کے متعلق جو اعتراضات کئے جاتے ہیں ان کے میں جواب
دے چکا ہوں۔اب ایک اعتراض باقی رہ گیا ہے اور وہ یہ کہ قرآن ایک ایک فقرہ کو بار بار دہراتا
ہے۔اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ دہرانے کا اعتراض قرآن کریم پر عیسائیوں اور ہندوؤں کی طرف
سے کیا جاتا ہے لیکن خود ان کی الہامی کتابیں اس کی زد میں آتی ہیں۔بائیل میں
کئی باتیں بار بار
دہرائی گئی ہیں۔چاروں اناجیل میں تکرار موجود ہے۔وہی بات جو متی کہتا ہے مرقس، لوقا اور یوحنا
بھی اسی کو دُہراتے ہیں۔اسی طرح ہندوؤں کی کتابوں میں تکرار پایا جاتا ہے۔مثلاً انتصر وید جلد اول
کتاب ۲ دعا ۲۷ اور رگ وید جلد اول کتاب اول دُعا ۹۶ میں تکرار موجود ہے۔اگر تکرار قابل
اعتراض بات ہے تو ان پر بھی کیوں اعتراض نہیں کیا جاتا۔قرآن کریم پر یہ اعتراض محض نا سمجھی اور نادانی کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔میں اسے واضح
کرنے کے لئے ایک آیت لے کر اس کا مطلب بیان کر دیتا ہوں۔کہا جاتا ہے کہ سورۃ الرحمن میں فَبِاتِي الَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِ بنِ ۳۹ے کا بار بار تکرار ہے اور
ایسے موقع پر بھی اسے لایا گیا ہے جہاں اس کا کوئی جوڑ نہیں معلوم ہوتا۔بلکہ الٹ پڑتا ہے جیسے گان
مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَللِ وَالْإِكْرَامِ T کے ساتھ فَبِأَتِي الَآءِ
رَبِّكُمَا تُكَذِ بنِ آتا ہے۔پادری اکبر مسیح نے اس پر اعتراض کیا ہے کہ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
کے یہ معنی ہیں کہ دنیا کا ہر آدمی فنا ہونے والا ہے اور تبقَى وَجْهُ رَبَّكَ ذُو الْجَلالِ وَالْإِكْرَامِ

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
کے یہ معنی ہیں کہ صرف خدا ہی باقی رہنے والا ہے جو جلال اور اکرام والا ہے۔مگر آگے آتا ہے
فَبِأَنِ الآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِين تم خدا کی کون کونسی نعمت کا انکار کرو گے۔اب اس موقع پر کس نعمت
کا ذکر تھا ؟ کہ یہ کہا گیا۔کیا مرنا اور فنا ہونا بھی ایک نعمت ہے؟
موت کا فلسفہ
82
لله
اس کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ فنا بھی انسان کے لئے ایک انعام ہے۔جہاں دیگر مذاہب
نے
فنا کو سز ا قرار دیا ہے وہاں قرآن نے اسے انعام ٹھہرایا ہے۔چنانچہ دوسری جگہ آتا ہے۔تبرك
الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَنِي قَدِيرُ نِ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَوةَ
لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ اسے یعنی سب برکتوں والا خدا ہی
ہے جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے اور یہ ہر بات پر قادر ہے۔وہ برکتوں والا خدا ہے جس نے
موت اور زندگی کو پیدا کیا۔یہ اس لئے کہ انسانوں کے اعمال کا امتحان لے اور ان کے نیک نتائج پیدا
کرے وہ غالب ہے اور غفور ہے۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے موت وحیات کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُم
اَحْسَنُ عَمَلًا۔پس موت ضروری تھی کیونکہ موت کے بغیر انسانی اعمال کے نتائج پیدا نہیں ہو سکتے
تھے۔اس لئے کہ زندگی میں ایک انسان جو اچھے عمل کرتا ہے اگر اسے ان کا بدلہ اسی دنیا میں مل
جائے اور جو بدیاں کرتا ہے ان کی اسے یہاں ہی سزا دے دی جائے تو پھر کوئی نبیوں کا انکار کیوں
کرے۔بلکہ فوری جزا سزا کو دیکھ کر سب مان لیں۔لیکن انعام مشقت او محنت کے بعد ملا کرتا ہے۔اگر حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی اسی دنیا میں موجود ہوں اور خدا تعالیٰ نے مرنے کے بعد جو درجات
انہیں دیئے ہیں وہ اسی دنیا میں مل گئے ہوں تو پھر ان کا کون منکر رہ سکتا ہے۔یا فرعون اور ابو جہل اگر
کفر کی وجہ سے اسی دنیا میں آگ میں جل رہے ہوتے تو کون انکار کرتا۔اس طرح تو ایمان لانے
والوں کو کوئی محنت اور کوشش ہی نہ کرنی پڑتی۔لیکن انعام محنت اور کوشش کے بعد ہی ملا کرتا ہے۔پس ضروری تھا کہ انعام دینے کے لئے ایک اور دنیا ہو اور وہ ان آنکھوں کے سامنے نہ ہو جس کی وجہ
سے لوگ ایمان لانے پر مجبور ہو جاتے۔پس فرما یا خَلقَ الْمَوْتَ وَالْحَيوة لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
83
أحْسَنُ عملا۔حیات کی غرض یہ ہے کہ انسان اس زندگی میں کام کرے اور موت کی غرض یہ ہے
کہ اس زندگی میں جو کام کرے موت کے بعد ان کے انعام پائے۔وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ اور خدا
غالب اور بخشنے والا ہے وہ انعام بھی دے سکتا ہے اور کمزوریوں کو معاف بھی کر سکتا ہے۔اس آیت میں چونکہ پہلے موت کو رکھا ہے۔اس لحاظ سے عزیز کو پہلے رکھا۔اور حیات میں
چونکہ کمزوریاں بھی سرزد ہو جاتی ہیں اس کے لئے غفور کی صفت کو رکھا کہ انسان سے غلطیاں ہونگی
جنہیں خدا معاف کر دے گا۔پس یہ تکرار نہیں بلکہ بہت بڑی حکمت کے ماتحت اسے رکھا گیا ہے۔افضلیت کی تیسری وجہ
(۳) افضلیت کی تیسری وجہ ایک الہامی کتاب کے لئے یہ ہے کہ وہ ان ضرورتوں کو پورا
کرے جن کے لئے اسے اختیار کیا جاتا ہے۔مثلاً اگر ایک چیز پیاس بجھانے کے لئے پی جاتی ہے تو
اس کا کام ہے کہ پیاس بجھائے۔لیکن چونکہ کتاب مذہب کے متعلق ایک معلم کی حیثیت رکھتی ہے
اس لئے ان ضرورتوں کے دو حصے ہو جائیں گے۔اول۔ان ضرورتوں کی تشریح کرے جن کو پورا کرنے کا وہ مدعی ہے کیونکہ ضرورت کا احساس
بھی وہی کرتا ہے۔دوم۔ان ضرورتوں کو پورا کرنے کا سامان کرے۔مذہب کی پانچ ضرورتیں
سو یا درکھنا چاہئے کہ مذہب کی قرآن کریم سے پانچ ضرورتیں ثابت ہوتی ہیں۔اول: وجود باری تعالیٰ کا ثبوت اور اس کی صفات کا علم۔دوم: انسان کی روحانی طاقتوں کا بیان اور ان کا ثبوت۔سوم :۔ان امور کا بیان جو روحانی طاقتوں کی تکمیل اور امداد کے لئے ضروری ہیں۔چہارم :۔انسانی زندگی کے مال کا بیان اور اس کا ثبوت۔

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
84
پنجم :۔مذکورہ بالا امور میں نہ صرف علمی طور پر روشنی بخشا بلکہ عمل بھی خدا تعالیٰ سے وصال کرانا
اور روحانی طاقتوں کو مکمل کرانا اور حیات اُخروی کے فوائد سے بہرہ ور کرانا۔یہ ضرورتیں جو اسلام نے بیان کی ہیں باقی مذاہب بھی اس امر میں اس سے متفق ہیں گو اس
مقصد کے پورا کرنے میں قرآن کریم منفرد ہے۔کوئی مذہبی کتاب اس بارہ میں اس کے مقابلہ میں
نہیں ٹھہر سکتی۔تو رات کو شروع سے آخر تک پڑھ جاؤ، انجیل کو پڑھ جاؤ، ویدکو پڑھ جاؤ بس یہ معلوم
ہوگا کہ فرض کر لیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو سب دنیا مانتی ہے اور اس کی ذات میں کسی شک کی گنجائش
نہیں مگر اس کا ثبوت وہ کوئی نہیں دیتیں۔اسی طرح اس کی صفات کے متعلق اس قدر قلیل روشنی ڈالی
گئی ہے کہ انسانی نفس اس سے قطعا تسلی نہیں پاسکتا۔پس ضرورت تھی کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کا علم دیا
جائے اور پھر اس کے دلائل دیئے جائیں۔زیادہ سے زیادہ دوسری کتب نے کوئی ثبوت دیا ہے تو
معجزات سے دیا ہے۔بیشک اس سے اللہ تعالیٰ کا وجود تو ثابت ہو جاتا ہے مگر اس کی ہر صفت ثابت
نہیں ہوتی۔اگر کوئی کتاب خدا تعالیٰ کو غفور کہتی ہے تو ضروری ہے کہ وہ خدا کے غفور ہونے کا
ثبوت بھی پیش کرے۔اگر رحیم قرار دیتی ہے تو اس بات کا ثبوت دے کہ وہ رحیم ہے۔غرض باقی مذاہب نے اس اصل الاصول کو جس پر مذہب کی بنیاد ہے بالکل مہمل چھوڑ دیا ہے اس
کے مقابل پر قرآن کریم کو دیکھو۔وہ نہ صرف اللہ تعالیٰ کے وجود کو پیش کرتا ہے بلکہ اس کے ثبوت بھی
دیتا ہے۔اور نہ صرف اس کا ثبوت دیتا ہے بلکہ اس کی سب صفات کا ثبوت دیتا ہے۔اور اس طرح
وہ ایک نیا اصل پیش کرتا ہے۔جو یہ ہے کہ جس قدر صفات الہیہ بندہ کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہیں
ان کا الگ ثبوت ضروری ہے ورنہ خدا تعالیٰ کا وجود تو ثابت ہو گا مگر اس کی صفات کا ثبوت نہ ہوگا۔بندوں کے ساتھ تعلق رکھنے والی صفات الہیہ کا ثبوت
میں اس وقت اس کی ایک مثال دے دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ذلِكُمُ اللهُ رَبُّكُمْ
لا إلهَ إِلَّا هُوَ خَالِقُ كُلِّ شَنىءٍ فَاعْبُدُوهُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَنِي وَكِيلٌ لا تُدْرِكُهُ
الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ سے یعنی یہ ہے
تمہارا اللہ جو تمہارا
رب بھی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہی ہر ایک چیز کا خالق ہے اس کی تم عبادت کرو۔وہ ہر چیز

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
85
پر نگران ہے۔اور یہ یاد رکھو کہ تمہاری یہ مادی آنکھیں اس تک نہیں پہنچ سکتیں نہ تمہاری عقلیں پہنچ
سکتی ہیں۔یعنی تمہاری آنکھیں اور عقلیں اللہ تعالیٰ کا احاطہ نہیں کر سکتیں۔ہاں اللہ تعالیٰ خود ایسے
سامان بہم پہنچا دیتا ہے کہ جن کے نتیجہ میں وہ بندہ کے پاس آجاتا ہے یعنی اپنی صفات کے ظہور کے
ذریعہ۔کیونکہ وہ نہایت لطیف اور خبیر ہے۔غرض ان صفات کو اللہ تعالیٰ کے وجود کے ثبوت میں پیش
کیا گیا ہے۔اور لاتدركه الابصار کے ثبوت میں بتایا ہے کہ وہ لطیف اور خبیر ہے۔وہ لوگ جو
یہ کہتے ہیں کہ اگر خدا ہے تو ان آنکھوں سے دکھا دو، وہ غلط کہتے ہیں۔اس لئے کہ جولطیف چیز ہوتی
ہے وہ نظر نہیں آیا کرتی۔لطیف کی تو تعریف ہی یہی ہے کہ نظر نہ آئے۔ورنہ جو چیز نظر آجائے وہ
لطیف نہیں کہلا سکتی۔پھر خدا تعالیٰ ان آنکھوں سے کس طرح نظر آسکتا ہے۔دیکھنا یہ چاہئے کہ خدا
ہے یا نہیں۔سو اس کا ثبوت اس کی صفت خبیر سے مل جاتا ہے۔وہ بندہ کی نگہداشت کرتا ہے۔اس
کی رُوحانی اور جسمانی ساری ضرورتیں پوری کرتا ہے۔کسی کے خبر دار ہونے کا آخر کیا ثبوت ہوا کرتا
ہے۔یہی کہ جس قسم کی ضروریات اسے پیش آئیں ان
کا انتظام کرے۔مثلاً ایک شخص کسی کے ہاں
مہمان جاتا ہے۔اس کے لئے اگر مکان اور مکان میں بستر وغیرہ موجود ہوتا ہے تو یہ نہیں کہا جا سکتا
که بستر خود بخود آ گیا بلکہ یہ کہا جائے گا کہ میزبان بہت خبر دار ہے جس نے پہلے سے ہی بستر کا انتظام
کر دیا۔اسی طرح مہمان کے آگے کھانا چنا جائے لیکن میزبان خود اس وقت نظر نہ آئے تو کیا یہ کہا
جائے گا کہ کھانا خود بخود آ گیا ہے۔اگر مہمان کی ضروریات پوری ہوتی جاتی ہیں تو اس کا صاف
مطلب یہ ہے کہ ان ضروریات کو پورا کرنے والا ایک وجود موجود ہے خواہ وہ نظر آئے یا نہ آئے۔پس جسمانی اور روحانی ضرورتیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے پوری ہوتی ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہیں
کہ خدا تعالیٰ ہے۔اور جب وہ ان ضروریات کے پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آتا تو یہ اس بات کا
ثبوت ہوتا ہے کہ وہ لطیف ہے۔خدا تعالیٰ کی بعض صفات جوڑے کی حیثیت رکھتی ہیں
یہاں یہ نہایت عجیب نکتہ بیان کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی بعض صفات جوڑے کی حیثیت رکھتی
ہیں۔جس طرح مرد و عورت کے ملنے سے بچہ پیدا ہوتا ہے اسی طرح ان دو صفات کے ملنے سے نتیجہ

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
پیدا ہوتا ہے۔مثلاً خبر دار رہنا اور ادنیٰ سے ادنی تغیر کو بھی غائب نہ ہونے دینا یہ لطیف ہستی کے بغیر
نہیں ہو سکتا۔یعنی ایسی ہستی جو موجودات کے ہر ذرہ سے ایک کامل اتصال رکھتی ہو۔اور ایسے
اتصال کے لئے لطیف ہونا شرط ہے۔پس خبیر کی صفت لطیف کے لئے بمنزلہ جوڑے کے
ہے۔اور اس کے ذریعہ سے اس کا بھی ظہور ہوتا ہے۔یا ان دونوں کا آپس میں روح اور جسم کا تعلق
ہے کہ ایک نہ ہو تو دوسری صفت بھی ثابت نہیں ہوتی اور دوسری نہ ہو تو پہلی ثابت نہیں ہوتی۔اگر
خَبِير کی صفت وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبصَارَ سے ثابت نہ ہوتی تو لا تُدْرِكُهُ الأَبصَارُ بھی ثابت
نہ ہوتا بلکہ عدم ثابت ہوتا۔اس کے مقابلہ میں اگر لانذرِ كُهُ الأَبصَارُ ثابت نہ ہوتا یعنی اس کا
لطیف ہونا تو خبیر کی صفت بھی نہیں رہ سکتی تھی کیونکہ جو وجود کامل اتصال نہیں رکھتا وہ تحب تیر بھی
نہیں ہو سکتا۔غرض لطیف ہستی وہ ہوتی ہے جو بار یک در باریک اور ہر ذرہ میں موجود ہو۔اور جو
ایسی لطیف ہو وہ نظر کبھی نہیں آسکتی ، ضرور ہے کہ وہ مخفی ہو۔پھر لطیف ہونا خبیر ہونے کا بھی ثبوت ہے کیونکہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ ایک ہستی ہے
جو لطیف ہونے کی وجہ سے ہر ذرہ سے تعلق رکھتی ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ وہ خبیر ہے۔غرض خدا تعالیٰ کی صفت لطیف اس کے خبیر ہونے پر شاہد ہے۔اور خبیر ہونے کی صفت
اس کے لطیف ہونے کی شہادت دے رہی ہے۔خدا تعالیٰ کی صفت رَبِّ الْعَلَمِینَ کا مادی ثبوت
ایک اور صفت خدا تعالیٰ کارب العلمین ہونا ہے اس کے روحانی اور جسمانی دو ثبوت پیش
کئے گئے ہیں۔جسمانی ثبوت تو یہ دیا کہ فرمایا۔اللہ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ قَرَارًا
وَالسَّمَاء بِنَاءً وَصَوَرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطيبتِ ذَلِكُمُ اللهُ
رَبُّكُمْ فَتَبرَكَ اللهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ " یعنی زمین اور آسمان اور انسان اور اس کی طاقتیں
( یعنی ترقی کی قابلیتیں جن سے وہ زمین و آسمان پر حکومت کرتا ہے اور جو رَبُّ الْعَلَمین پر جو
ترقیات کا سرچشمہ ہے شاہد ہیں ) اور اغذیہ وغیرہ جو ان طاقتوں کو قائم رکھتی ہیں۔یہ سب اللہ
تعالیٰ کے وجود اور اس کے رب العلمین ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔86

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
87
اس سال جب میں کشمیر گیا تو وہاں ایک ایم۔اے مجھے ملنے کے لئے آئے۔اور کہنے لگے
میں خدا کو تو نہیں مانتا لیکن اگر کوئی خدا ہے تو اس نے ہمیں دنیا میں پیدا کر کے خواہ مخواہ مصیبت میں
ڈال دیا۔ہم نے کب اس سے کہا تھا کہ ہمیں پیدا کر کے دنیا میں بھیج دو؟ میں نے کہا۔اگر دنیا کی
زندگی مصیبت ہے اور آپ اس مصیبت سے نکلنا چاہتے ہیں تو یہ کونسی مشکل بات ہے۔زہر کھا لو اور
مرجاؤ۔کہنے لگے یہ بھی تو نہیں ہو سکتا مرنے کو دل نہیں چاہتا۔میں نے کہا۔اس کا تو یہ مطلب ہوا کہ
آپ دنیا کی زندگی کو اچھا سمجھتے ہیں اور صرف منہ سے اس کی برائی بیان کرتے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے زمین کو انسانوں کے لئے قرار کی جگہ بنایا ہے۔ہندو کہتے ہیں۔دنیا
مصیبت کی جگہ ہے مگر جب بیمار ہوں تو ڈاکٹروں کو سب سے زیادہ فیس وہی دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے منہ سے جتنا چاہو کہو کہ دنیا مصیبت کی جگہ ہے لیکن یہاں سے تم ملنا نہیں چاہتے کیونکہ خدا
نے تمہارے لئے اس زمین کو قرار گاہ قرار دیا ہے۔پھر وَالسَّمَاءَ بِنَاءً آسمان بھی تمہاری حفاظت کا موجب ہے۔جو چیزیں زمین کے ذریعہ
پوری نہ ہو سکتی تھیں ان کو ہم تمہارے لئے آسمان سے نازل کرتے ہیں کیونکہ آسمان بناء کا موجب
ہے۔وَصَوَّرَ كُمْ پھر اس خدا نے تمہیں شکل دی۔فَأَحْسَنَ صُوَرَ كُمْ۔اور بڑی اعلیٰ درجہ کی اور
مکمل قابلیتوں والی شکل بنائی۔وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطيبت اور تمہارے لئے نہایت اعلیٰ درجہ کی
چیزیں پیدا کی ہیں۔اگر چیزیں خراب ہو تیں تو تمہاری قابلیتیں بھی اعلیٰ درجہ کی نہ ہوتیں۔مگر ان
قابلیتوں کو خرابی سے بچانے کے لئے تمہارے لئے اللہ تعالیٰ نے رزق طیب پیدا کیا۔فَتَبَرَكَ
الله رَبُّ الْعلمين۔پس اے لوگو! یہ رب العلمین ہے۔اگر وہ رَبُّ الْعَلَمِينَ نہ ہوتا اور
سورج کوئی اور پیدا کرتا اور زمین کوئی اور پیدا کرتا تو سورج اور زمین کا آپس میں کوئی تعلق نہ ہوتا۔مگر اب دیکھو سورج زمین کی حفاظت کر رہا ہے اور زمین سورج کی۔یہ سب باتیں ظاہر کر رہی ہیں
کہ ایک ہی خدا ہے جس نے یہ سب کچھ پیدا کیا اور وہی رَبُّ الْعَلَمِينَ ہے۔صَوَرَ كُم میں یہ بھی بتایا ہے کہ بندہ ایس بنایا گیا ہے کہ باقی سب مخلوق پر حکومت کرتا ہے۔یہ
جسمانی ثبوت ہے خدا تعالیٰ کے رَبُّ الْعَلَمِینَ ہونے کا۔

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
خدا تعالیٰ کے رَبُّ الْعَلَمِینَ ہونے کا روحانی ثبوت
روحانی ثبوت سورۃ شعراء میں اس طرح دیا کہ بہت سے نبیوں کا ذکر کرتے ہوئے جو مختلف
اقوام کی طرف آئے تھے فرمایا وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْآمِينُ۔عَلى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ بِلِسَانٍ عَرَبِي مُّبِيْنٍ وَإِنَّهُ لَفِى زُبُرِ
الأولين ے یعنی یہ قرآن رب العلمین خدا کی طرف سے اُتارا گیا ہے اور اس کا روحانی
ثبوت یہ ہے کہ یہ کلام سب دُنیا کو مخاطب کر کے نازل ہوا ہے۔جب کہ پہلے کلام صرف مختص القوم
اور مختص الزمان تھے اور جب کہ وہ کلام صرف اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کے ثبوت تھے۔یہ کلام ربوبیت
88
عالمین کا ثبوت ہے۔غرض یہ قرآن کسی ایک قوم کی طرف نہیں آیا کیونکہ اسے خدا تعالیٰ کی رَبُّ الْعَلَمِینَ کی
صفت کے ماتحت نازل کیا گیا ہے اور تمام دنیا اس کی مخاطب ہے۔پھر اس کلام کو روح الامین لے کر
نازل ہوا ہے۔یعنی پہلے نبیوں کے کلام میں خرابیاں آگئی تھیں کیونکہ بندوں نے ان کی حفاظت نہ
کی۔پس خدا تعالیٰ نے اس روح کے ذریعہ سے جو امین ہے محفوظ طور پر وہ پہلے کلام آپ پر نازل
کتے ہیں اور چونکہ کلام کے پہنچانے کے لئے اس کا سمجھنا بھی ضروری ہے تا کہ پہنچانے میں کوئی نقص
نہ رہ جائے اس لئے یہ کلام تیرے دل پر نازل کیا گیا ہے۔غرض بائیبل اور وید وغیرہ کتا بیں سب خراب ہو چکی تھیں مگر خدا تعالیٰ کے پاس اصلی تعلیم محفوظ
تھی۔چنانچہ اس نے روح الامین کے ذریعہ اس کلام کو تیرے دل پر نازل کیا تا کہ لوگوں کا جرات
کے ساتھ مقابلہ کر سکے۔یہ کلام عربی زبان میں ہے جو تمام مضامین کو کھول کر بیان کرنے والی ہے۔اور اس کے رب العلمین کی طرف سے ہونے کا یہ ثبوت ہے کہ یہ کلام پہلی کتب میں بھی موجود
ہے۔اس رنگ میں بھی کہ ان کے اصول اس میں پائے جاتے ہیں اور اس رنگ میں بھی کہ ان سب
کو اکٹھا کر کے اس میں بیان کر دیا گیا ہے۔گویا اس میں تمام غیر مسلم اقوام کی ذہنیت کا خیال رکھا گیا
ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ رب العلمین کی طرف سے ہے۔اگر یہ رَبُّ الْعَلَمِينَ
کی طرف سے نہ ہوتا تو یہ ساری دنیا کی فکر کیوں کرتا۔

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
89
پہلی کتب میں قرآن کریم کی موجودگی کے معنی
مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ قرآن کریم کی ساری تعلیم وہی ہے جو پہلی کتابوں میں تھی بلکہ یہ ہیں
کہ پہلی کتابوں
کی صحیح تعلیم قرآن کریم میں موجود ہے اور اس سے زائد بھی ہے۔پھر پہلی کتب میں
اس کلام کی موجودگی سے یہ بھی مراد ہے کہ ان میں ایک کتاب کی پیشگوئی پائی جاتی ہے۔اسی طرح
تمام صفات الہیہ کا قرآن کریم میں مبسوط بیان ہے مگر اور کتابوں میں اس طرح ذکر نہیں ہے۔انجیل
میں صرف پانچ سات صفات کا ذکر آتا ہے۔تورات میں نسبتا زیادہ صفات کا ذکر ہے مگر قرآن نے
جتنی صفات پیش کی ہیں اتنی تو رات نے بھی پیش نہیں کیں۔پھر پہلی کتابیں ان صفات کو بطور دلیل
پیش نہیں کرتیں بلکہ صرف دُعاؤں میں ان کا ذکر آجاتا ہے۔حالانکہ ضروری ہے کہ صفات الہیہ کا نہ
صرف بالاستیعاب ذکر ہو بلکہ ان کے الگ الگ کام اور ان کے ثبوت بھی دیئے جائیں مگر یہ کام
صرف قرآن کریم نے کیا ہے۔صفات الہیہ کی تشریح بھی خدا تعالی کی طرف سے ہونی چاہئے
پھر یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ صرف صفات کے نام بھی کافی نہیں جب تک ان کے صحیح معنی بھی
بیان نہ کئے جائیں کیونکہ خالی نام صرف شدت محبت کے اظہار کے لئے بھی جمع کئے جا سکتے ہیں
جب کہ ان ناموں کے لینے والا ان کی حقیقت سے کچھ بھی واقف نہ ہو۔جیسے پیار کے وقت انسان
بہت سے نام لے لیتا ہے لیکن ان کی حقیقت کا اسے علم نہیں ہوتا۔پس صرف کسی صفت کا ذکر کر دینا
کافی نہیں ہوتا بلکہ ایک صفت کا ذکر ہو اور پھر اس کی تشریح اور توضیح بھی خدا تعالیٰ ہی کے الفاظ میں
ہو۔جیسے گورنمنٹ ایک قانون بناتی ہے تو ساتھ ہی بعض الفاظ کی تشریح بھی کر دیتی ہے کہ فلاں لفظ
کے یہ معنی ہیں تا کہ اس میں اختلاف نہ شروع ہو جائے۔اسی طرح خدائی کلام کا یہ بھی کام ہے کہ خدا
تعالیٰ کی صفات بیان کرے اور خود ہی ان کی تشریح کرے۔چنانچہ دیکھ لور محمن کا لفظ عربوں میں
موجود تھا۔اور وہ اسے استعمال کرتے تھے۔قرآن کریم میں بھی آتا ہے وَقَالُوا لَوْ شَاءَ
الرحمن مَا عَبَدُهُمْ ۲۵ یعنی وہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر رحمن خدا چاہتا تو ہم اس کے سوا

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
دوسرے معبودوں کی پرستش نہ کرتے۔خود مسیلمہ کذاب بھی رحمن یمامہ کہلاتا تھا۔لیکن جب
رخمن کے معنوں کو قرآن کریم نے بیان کیا تو وہ حیران رہ گئے۔اور چونکہ ان معنوں کے رو سے
ان کے مذہب پر زد پڑتی تھی صاف کہہ اُٹھے کہ ہم نہیں جانتے رحمن کیا ہوتا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَإِذَا قِيْلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَن قَالُوا وَمَا الرَّحْمَنِ انَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمُ
نُفُورًا ) جب انہیں کہا جاتا ہے کہ رحمن کی عبادت کرو۔تو وہ کہتے ہیں رخمن کون ہے۔کیا
ہم اس کے آگے سجدہ کریں جس کے آگے سجدہ کرنے کا تو حکم دیتا ہے۔اور یہ بات ان کو نفرت میں
اور بڑھا دیتی ہے۔اس کی وجہ کیا تھی؟ یہی کہ وہ رحمن کے اور معنی کرتے تھے۔چنانچہ آگے اللہ
تعالیٰ نے اس کے معنی بھی کر دیئے اور بتا دیا کہ ان معنوں میں ہم رحمن کا لفظ استعمال کرتے
ہیں۔اور ان معنوں سے رد کرتے ہیں۔فرماتا ہے۔تبرك الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيْهَا سِرَجًا وَقَمَرًا مُّبِيرًا وَهُوَ
90
الَّذِي جَعَلَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَنَّ كَرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا ۲
یعنی رحمن تو وہ ہے جس نے آسمانوں میں بروج بنائے اور ان میں چمکتا ہوا سورج اور نور
دینے والا چاند بنایا۔اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا۔مگر
ان کے لئے جو نصیحت حاصل کرنا چاہیں یا شکر گزار بندے بنا چاہیں۔یہاں رخمن کی تشریح کر
دی۔اور مطلب بیان کر دیا کہ رمحمن سے مراد خدا تعالیٰ کی وہ صفت ہے جو انسان کے عمل سے بھی
پہلے اس کے لئے کام شروع کر دیتی ہے۔چنانچہ بتایا۔دیکھو ہم نے چاند اور سورج کو انسان کے
پیدا ہونے سے پہلے بنایا۔اور پھر اس کی ضرورت بھی بیان کر دی۔اور وہ یہ کہ انسان
کو عمل کرنے
کے لئے اسباب کی ضرورت ہے۔اگر اسباب نہ ہوں تو وہ عمل کس طرح کر سکے۔مثلاً بڑھئی ہولیکن
لکڑی نہ ہو تو وہ کیا کرسکتا ہے۔پس ضروری تھا کہ انسان پر اس کے اعمال شروع کرنے سے قبل
انعام ہوتا۔اور انعام کے طور پر اس کے لئے اسباب مہیا کئے جاتے تا کہ وہ عمل کر سکتا۔پس یہ کہنا
غلط ہے کہ دنیا کی ہر چیز انسان کے عمل کے نتیجہ میں پیدا ہوئی ہے کیونکہ عمل ہو ہی نہیں سکتا جب تک
پہلے کچھ انعام نہ ہو۔پھر یہ وجہ بتائی کہ رحمانیت کی ضرورت انسان کے شکور بننے کے لئے ہے۔شگور کے لئے عمل کی شرط ہے۔اور عمل بغیر رحمانیت کے نہیں ہوسکتا۔اگر اس کی یہ صفت نہ ہوتی

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
اور وہ بلا مز دانعام نہ کرتا تو انسان اپنے پیدا کرنے والے کا شکر بھی ادا نہ کر سکتا اور ایک بلا عمل ہستی
رہ جاتا۔شکور کے لفظ میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ دلانے
کے لئے قلب میں شکریہ کے احساسات کا پیدا ہونا ضروری ہے۔اور یہ احساسات بغیر رحمانیت کی
صفت کے پیدا نہیں ہو سکتے۔اسی طرح اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ رحمانیت کے بغیر وہ اعلیٰ متحرک عمل جو بے نفسی کا موجب
ہوتا ہے پیدا نہ ہوسکتا کیونکہ سب کچھ نتیجہ عمل میں ملتا تو ہر عمل لالچ کی وجہ سے ہوتا۔مگر چونکہ احسان
موجود ہے اور خدا تعالیٰ نے ہر انسان پر اس کے عمل کرنے کے قابل بننے سے پہلے نعمتیں نازل کی
ہیں۔اس لئے اعلیٰ انسان اپنے اعمال کو طلب صلہ کی بجائے شکر ماضی کے ماتحت لے آتا ہے۔اور
وہ خدا تعالیٰ کی شکر گذاری کرتا اور اس کے احکام بجالاتا ہے۔نہ اس لئے کہ اب اسے کچھ ملے بلکہ
اس لئے کہ وہ خدا تعالیٰ کے پہلے احسانات کا شکر ادا کرے۔اس طرح مومن کے دل میں لالچ اور
طمع کو نکال دیا اور محض خدا تعالیٰ کی شکر گزاری کا جذبہ اس میں پیدا کیا۔غرض تکمیل صفات اور دلائل صرف قرآن کریم نے دیئے ہیں۔باقی کتب صرف دُعا میں بطور
ایک ٹونے کے خدا تعالیٰ کے اسماء کو استعمال کرتی ہیں اور وہ ذرہ بھر بھی متشابہ صفات کے فرق اور ان
کے دلائل پر روشنی نہیں ڈالتیں۔انسان کی روحانی طاقتوں کا بیان
دوسرا امر جس کا بیان ایک الہامی کتاب کے لئے ضروری ہے انسان کی روحانی طاقتوں کا بیان
ہے۔اس مضمون پر بھی قرآن کریم نے بلکہ صرف قرآن کریم نے ہی روشنی ڈالی ہے دوسری کتابوں
میں یہ بات نہیں ملتی۔یا تو اس لئے کہ جس وقت وہ نازل ہوئیں اس وقت اس قدر روحانی ارتقاء نہ
تھا۔یا پھر ان کے بگاڑ کے زمانہ میں جو بھی تعلیم ان میں تھی وہ ضائع ہو گئی۔مگر قرآن کریم کو دیکھو اس
میں ایک اعلیٰ طریق سے ان باتوں کو بیان کیا گیا ہے۔91

فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰
92
86
وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الروح کی لطیف تفسیر
خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمُ مِنَ الْعِلْمِ
إِلَّا قَلِيلًا وَلَبِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا
وَكِيلًا إِلَّا رَحْمَةٌ مِنْ رَّبِّكَ إِنَّ فَضْلَهُ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيرًا - قُل لَّبِنِ اجْتَمَعَتِ
ط
الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ
لِبَعْضٍ ظَهِيرًا وَلَقَدْ صَرَفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ فَأَنِّي أَكْثَرُ
النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا - ٢٨
ان آیات سے پہلے قرآن کریم کا ذکر کیا گیا ہے۔اس کے بعد فرماتا ہے۔وَيَسْتَلُونَگ
عَنِ الرُّوحِ کچھ لوگ تجھ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ کیوں نہ یہ تسلیم کیا جائے کہ روح
اپنے اندر یہ ذاتی قابلیت رکھتی ہے کہ اس سے اعلیٰ درجہ کا کلام نکلنے لگ جاتا ہے۔یہاں سوال نقل
نہیں کیا گیا۔اس لئے اس موقع کے لحاظ سے جتنے سوال کے پہلو نکل سکتے ہوں وہ سب جائز
ہونگے۔ایک سوال یہ ہوسکتا ہے کہ روح کو کس طرح پیدا کیا گیا ہے دوسرا سوال یہ ہو سکتا ہے کہ روح
میں کیا کیا طاقتیں رکھی گئی ہیں۔تیسرا سوال یہ ہو سکتا ہے کہ روح کا انجام کیا ہوگا ؟ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے۔قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا - روح مادیات سے
بالا ہے اس لئے یہ تمہارے تصرف میں نہیں آسکتی۔اس کی پیدائش اس کا قیام اور اس کا انجام سب
اللہ تعالیٰ کے تصرف میں ہے کیونکہ وہ خود روح کو پیدا کرنے والا ہے۔اس میں ان لوگوں کا رد کیا گیا
ہے جو کہتے ہیں کہ روح آپ ہی کمال حاصل کر سکتی ہے۔فرمایا جب تک خدا کا کلام روح کو حاصل
نہ ہو وہ کوئی کمال ظاہر نہیں کر سکتی۔پھر جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ روح فنا کیوں نہیں ہوتی ؟ ان کے متعلق
فرمایا کہ زندہ رکھنے والا جو موجود ہے تو فنا کیوں ہو۔جیسے آگ جلانے والا جب تک آگ میں
لکڑیاں ڈالتا جائے گا وہ نہیں مجھے گی۔غرض نہ یہ سوال درست ہے کہ روح ہمیشہ کس طرح رہے گی
اور نہ یہ کہ اگر زندہ رہے گی تو حادث نہیں ہے کیونکہ اس کی زندگی خدائی اذن سے ہے نہ کہ اپنی ذاتی

·

آج 10 میں سے 10 باقی