فضائل القرآن نمبر ۳۔ ہر خوبی اور ہروصف میں یکتا کتاب۔ صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم

حصہ 4

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
155
تمہیں تمہارے گھروں اور وطنوں سے نہیں نکالا۔تم ان سے نیکی اور انصاف کرو۔اللہ انصاف
کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔اسی طرح فرماتا ہے۔فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ مسلمانوں کے مالوں
میں حق ہے سوالی کا بھی یعنی جو بول سکتا ہے اور محروم کا بھی یعنی حیوانوں کا جو بول نہیں سکتے۔پھر فرماتا ہے۔وَلَا يَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِى الْقُرْنِي
وَالْمَسْكِينَ وَالْمُهَجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ
اللهُ لَكُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ۔اسے یعنی اے مومنو! کوئی تم میں سے یہ قسم نہ کھائے کہ میں
قریبیوں کو اور مساکین کو اور مہاجرین فی سبیل اللہ کو صدقہ نہ دوں گا چاہئے کہ تم در گذر سے کام لو۔کیا
تم نہیں چاہتے کہ خدا تمہارے متعلق در گذر سے کام لے۔پس کسی سے ناراض ہو کر اسے صدقہ سے
الم
محروم نہیں کرنا چاہئے۔ان آیات سے معلوم ہوا کہ اول اسلام نے صدقہ مستحقین کو دینے کا ارشاد فرمایا ہے۔کسی
خاص قوم سے مخصوص نہیں کیا۔نہ اس میں کوئی زائد ثواب رکھا ہے۔دوم اپنے بیگانے میں فرق نہیں کیا۔اپنوں کے لئے بھی جائز رکھا ہے اور دوسروں کے لئے
بھی۔اس طرح ایسے لوگوں کے خیالات کی تردید کی ہے جو (الف) اپنوں کی خود بھی مدد نہیں کرتے
اور صدقہ بھی نہیں دیتے کہ اپنوں کو کس طرح دیں۔(ب) جو غریب اپنوں کو مدد اور صدقہ ایک ہی
وقت میں نہیں دے سکتے انہیں نیکی سے محروم نہیں کیا گیا بلکہ اپنوں کی مدد کو ہی صدقہ شمار کر لیا ہے۔سوم صدقہ صرف غرباء کے لئے ہی نہیں رکھا گیا بلکہ ان سے جو مشابہ لوگ ہوں ان کے لئے
بھی رکھا ہے (الف) مثلاً ایک لکھ پتی ہو مگر رستہ میں اس کا مال ضائع ہو گیا ہو تو اسے بھی صدقہ دے
سکتے ہیں۔اسے قرض اس لئے نہیں دے سکتے کہ کیا پتہ ہے کہ وہ کوئی لٹیرا ہو اور دغا باز ہے یا ٹھگ
ہے لیکن صدقہ دے سکتے ہیں کیونکہ اگر ٹھنگ اور دغا باز ہوگا تو اس کا وبال اس پر پڑے گا۔(ب)
مساکین مسکین سے مراد غریب نہیں کیونکہ اگر اس کی یہی معنے ہوتے تو پھر لِلْفُقَرَآء کیوں فرمایا۔در اصل مسکین سے مراد ایسا شخص ہے جو سر مایہ نہ ہونے کی وجہ سے اپنا کام نہ کر سکے۔مثلاً ایک شخص
ایک فن جانتا ہے مگر وہ فن ایسا ہے کہ دس ہزار روپئے سے کام چل سکتا ہے۔ایسا شخص فقیر تو نہیں کہلا

156
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔سکتا۔وہ بہر حال کھاتا پیتا ہوگا مگر اپنی لیاقت اور قابلیت سے کام نہ لینے کی وجہ سے ترقی نہیں کر
سکتا۔اگر اُسے دس ہزار روپیہ دے دیا جائے تو کام چلا سکتا ہے۔ایسے شخص کو صدقہ کی مد سے حکومت
روپیہ دے سکتی ہے خواہ بطور قرض ہو خواہ بطور امداد۔( ج ) ایک ایسا شخص ہو جو ہو تو مالدار مگر مقروض
ہو۔مثلاً اس کی پچاس ہزار کی تجارت ہو اور دس ہزار اس پر قرض ہوا اور قرض والے اپنا روپیہ مانگتے
ہوں۔تو اگر وہ سرمایہ میں سے ان کا قرض ادا کر دے تو اس
کی پچاس ہزار کی تجارت تباہ ہو جاتی ہے
یسے شخص کی بھی صدقہ سے مدد کی جاسکتی ہے۔یا مثلاً زمیندار ہے اور وہ مقروض ہے۔اگر قرض ادا
کرے تو اس کی زمین بک جاتی ہے اور اس کے گزارہ کی کوئی صورت نہیں رہتی اسے بھی صدقہ میں
سے مدددی جاسکتی ہے۔چہارم۔صدقہ میں صدقہ کے عاملوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے کیونکہ جب اسلام نے یہ حکم دیا
کہ فلاں فلاں کو صدقہ دینا ضروری ہے تو یہ سوال ہو سکتا تھا کہ پھر صدقہ جمع کون کرے پس ضروری
تھا کہ اس کے لئے کارکن ہوں اور ان کی تنخواہیں مقرر کی جائیں بے شک اسے صدقہ نہیں قرار دیا
جائے گا مگر صدقہ میں سے ہی ان کی تنخواہیں ادا کی جاسکیں گی۔یہ ایک سوال ہے، جس کی طرف اور
کسی مذہب نے توجہ نہیں کی یعنی یہ نہیں بتایا کہ صدقہ میں عاملوں کا بھی حق ہے۔پنجم۔یہ بتایا کہ سائل کو بھی محروم نہیں رکھنا چاہئے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ سائلوں کو نہیں دینا
چاہئے کیونکہ اس طرح ان کی عادت خراب ہو جاتی ہے لیکن اسلام کہتا ہے کہ انہیں دینا چاہئے کیونکہ
بعض دفعہ صرف ظاہر کو دیکھ کر یہ پتہ نہیں لگتا کہ فلاں محتاج ہے یا نہیں۔اس وجہ سے اسلام نے یہ
رکھا کہ کوئی شخص سوال کرے اور اس کو پورا کرنے کی مقدرت ہو تو اُسے دے دینا چاہئے۔ششم۔اپنوں پرائیوں سب کو صدقہ دیا جائے سوائے ان کے جو اس وقت جنگ میں من
ہوں تا کہ وہ نقصان نہ پہنچائیں۔ہفتم۔انسانوں کے سوا جانوروں کو بھی جو محروم ہیں جن کی کوئی مالیت نہیں سمجھی جاتی۔صدقہ
سے محروم نہ رکھا جائے کہ خدا تعالیٰ نے ان کا حصہ انسان کے ساتھ شامل کر دیا ہے۔گویا بوڑھے اور
ناکارہ جانوروں کو چارہ اور دانہ ڈالنا بھی صدقات میں شامل ہے اور ثواب کا موجب ہوگا۔گئو شالہ کو
مدد دینا بھی صدقہ ہے مگر اونٹ شالے اور بھینس شالے بھی ہونے چاہئیں۔مشغول

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔157
صدقات کی تقسیم کے اصول
بارہویں بات اسلام نے یہ بیان کی کہ حکومت جو صدقات وصول کرے انہیں کن اصول پر
تقسیم کرے۔اس کے لئے اسلام نے قواعد مقرر کئے ہیں۔فرمایا تُظهِرُ هُمْ وَتُزَكِّيهِم
یکا کے یعنی دو اصل تمہارے مدنظر ہونے چاہئیں۔اول - تُظهِرُهُمْ۔قوم کی کمزوری دور کرنے کے لئے اور مصیبت زدوں کی مصیبت دور
کرنے کے لئے۔دوم - يزكيهم بقا۔قوم کو بلند کرنے کے لئے۔زمنی کے معنے اُٹھانے اور ترقی دینے کے
بھی ہوتے ہیں۔صدقہ دینے اور لینے والوں کے تعلقات پر بحث
تیرھویں بات یہ بیان کی کہ صدقہ دینے والے اور جنہیں دیا گیا ہو ان کے تعلقات کیا ہوں ؟
(۱) شریعت نے ایسے مال کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے۔ایک وہ حصہ جو حکومت کے ہاتھ سے جاتا
ہے۔اس کے متعلق کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرے ہاتھ سے گیا ہے۔یا میراروپیہ فلاں کو دیا گیا
ہے کیونکہ وہ سب کا جمع شدہ مال ہوتا ہے جس میں سے حکومت خود مستحق کو دیتی ہے اس طرح دینے
والے کا واسطہ ہی اُڑا دیا گیا ہے اور احسان جتانے کی کوئی صورت ہی باقی نہیں رہنے دی۔(۲) حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ کہہ کر احسان جتانے کی روح کو بھی کچل دیا اور بتایا کہ
جن کو صدقہ دیا جاتا ہے ان کا بھی دینے والے کے مال میں حق ہے۔(۳) لیکن چونکہ ہر ایک اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا اس لئے ظاہری احکام بھی دے دیئے۔چنانچہ فرمایا۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَقَتِكُمْ بِالْمَنِ وَالْأَذَى " اے مومنو!
صدقات کو احسان جتا کر یا دوسروں سے خدمت لے کر ضائع نہ کرو۔(۴) پھر ایک اور پہلو اختیار کیا جس سے احسان کا کچھ بھی باقی نہ رکھا۔فرمایا۔تمحى الله
الرَّبُوا وَيُرْبِی الصَّدَقَتِ اللہ تعالیٰ سود کو مٹائے گا اور صدقات دینے والوں کے مال کو

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
بڑھائے گا۔اس میں بتایا کہ صدقہ دینے والوں کو ہم خود بدلہ دیں گے۔صدقات پر زور لیکن سوال کی ممانعت
158
چودھویں بات یہ بیان کی کہ جہاں صدقات دینے پر اسلام نے زور دیا وہاں چونکہ یہ خیال ہو
سکتا تھا کہ مانگنا اچھی بات ہے اس لئے اس کی بھی تشریح کر دی۔چنانچہ مومن کی شان بتائی کہ
يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُمْ بِسِيمُهُمْ لَا يَسْتَلُونَ النَّاسَ
الحاف ۳۵ یعنی جو شخص اس تعلیم سے واقف نہیں کہ اسلام سوال کو پسند نہیں کرتا وہ ایسے لوگوں کو
سوال سے بچنے کی وجہ سے غنی خیال کرتا ہے لیکن جو اس سے واقف ہے، وہ لوگوں کی شکلوں سے تاڑ
لیتا ہے اور ان کی مدد کر دیتا ہے۔اس میں بتایا کہ کامل مومن کو سوال نہیں کرنا چاہئے مگر منع بھی نہیں کیا۔یعنی مانگنا قطعی حرام نہیں
کیونکہ بعض دفعہ انسان اس کے لئے مجبور ہو جاتا ہے۔چنانچہ رسول کریم مالی نے اسلام کے پاس ایک دفعہ
ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا مجھے کچھ دیں۔آپ نے دیا۔اس نے پھر مانگا۔آپ نے پھر دیا۔اس نے پھر مانگا آپ نے پھر دیا۔پھر آپ نے فرمایا میں تمہیں ایک بات بتاؤں ؟ اور وہ یہ کہ مانگنا
اچھا نہیں ہوتا۔اس نے اقرار کیا کہ آج کے بعد میں کسی سے نہیں مانگوں گا۔ایک صحابی کہتے ہیں
ایک جنگ کے دوران اس کا کوڑا گر گیا۔دوسرا شخص اُٹھا کر دینے لگا تو اس نے کہا تم نہ دو۔میں نے
رسول اللہ صلی اللہ ﷺ سے عہد کیا ہوا ہے کہ میں کسی سے کچھ نہیں لوں گا۔اس پر وہ خود اترا اور کوڑا اٹھایا۔تو جہاں اسلام نے صدقات پر اتنا زور دیا ہے کہ خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ کیوں نہ لیں وہاں یہ بھی بتا
دیا کہ مانگنا نہیں چاہئے۔یہ بات دینے والے پر رکھو کہ وہ تلاش کر کے دے۔یہ صدقات کے متعلق اسلام کی بیان کردہ وہ چودہ باتیں ہیں کہ خواہ باقی مذاہب کی ساری
الہامی کتابیں اکٹھی کر لو، تمام فلسفیوں کی کتابیں بھی دیکھ لو ان کی بحث ان میں نہ ہوگی اور میں
دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اسلام کی معمولی سی بات بھی اس رنگ میں نہ انسانی کتابوں میں پائی
جائے گی اور نہ الہامی کتابوں میں جس رنگ میں قرآن نے بیان کی ہے۔

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔عورت اور مرد کے تعلقات پر بحث
159
اب میں مثال کے طور پر ایک اور بات کو لے لیتا ہوں اور وہ عورت اور مرد کا تعلق ہے۔یہ
ایک ایسا فطری تعلق ہے جو جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے اور کسی گہرے تدبر سے اس کے دریافت
کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ایک شیر دوسرے تمام جانداروں کو پھاڑے گا لیکن وہ بھی شیرنی کے
ساتھ رہنے کی ضرورت محسوس کرے گا۔گدھا بے وقوف جانور سمجھا جاتا ہے لیکن وہ بھی گدھی سے
تعلق ضروری سمجھتا ہے۔غرض یہ تعلق ایسا ہے کہ دنیا کے ہر جاندار کا ذہن ادھر جاتا ہے اور اس پر عمل
کرتا ہے۔پس اس کی تعلیم بہت مکمل ہونی چاہئے کیونکہ حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے یہ
ضرورت محسوس کی جاتی ہے اور اب تک محسوس کی جارہی ہے مگر ساری مذہبی کتابیں اس کی تکمیل سے
محروم ہیں صرف قرآن کریم نے ہی اسے مکمل کیا ہے۔حالانکہ بظاہر اس تعلق سے متعلق کسی کتاب کا
نئی بات بتانا ناممکن سا نظر آتا ہے۔عورت مرد کے تعلقات کا مضمون ایک وسیع مضمون ہے۔میں اس وقت کثرت ازدواج،
حقوق نسواں، ایک دوسرے کے معاملہ میں مرد و عورت کی ذمہ داریاں، مہر اور طلاق وغیرہ کے
مسائل نہیں لوں گا کہ یہ مسائل زیادہ لمبے اور باریک ہیں۔میں صرف اس چھوٹی سے چھوٹی بات کو
لوں گا جس کی وجہ سے مردوعورت آپس میں ایک جگہ رہنے لگ جاتے ہیں اور بتاؤں گا کہ اس تعلق کو
بھی اسلام نے کس قدر مکمل طور پر بیان کیا ہے اور اسے کتنا لطیف اور خوبصورت مضمون بنادیا ہے۔دوسرے مذاہب کی مقدس کتب کو جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس ابتدائی مسئلہ
کے متعلق بھی خاموش ہیں۔مثلاً انجیل کو لیں تو اس میں عورت اور مرد کے تعلق کے متعلق لکھا ہے:
شاگردوں نے اس سے کہا کہ اگر مرد کا بیوی کے ساتھ ایسا ہی حال ہے تو بیاہ کرنا ہی
اچھا نہیں۔اس نے ان سے کہا کہ سب اس بات کو قبول نہیں کر سکتے مگر وہی جنہیں یہ
قدرت دی گئی ہے کیونکہ بعض خوجے ایسے ہیں جو ماں کے پیٹ ہی سے ایسے پیدا
ہوئے اور بعض خوبے ایسے ہیں جنہیں آدمیوں نے خوجہ بنایا اور بعض خوجے ایسے
ہیں جنہوں نے آسمان کی بادشاہت کے لئے اپنے آپ کو خوجہ بنایا۔جو قبول کر سکتا ہے

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
وہ قبول کرے ،
160
گویا حضرت مسیح نے اپنے شاگردوں
کو بتایا کہ مرد عورت کا تعلق ادنی درجہ کے لوگوں کا کام
ہے اگر کوئی اعلیٰ درجہ کا انسان بنا چا ہے اور آسمان کی بادشاہت میں داخل ہونا چاہے تو اسے چاہئے
کہ خوجہ بن جائے۔مطلب یہ کہ اصل نیکی شادی نہ کرنے میں ہے۔ہاں جو برداشت نہ کر سکے وہ
شادی کرلے۔اسی طرح 1 کرنتھیوں۔باب سے میں لکھا ہے:-
مرد کے لئے اچھا ہے کہ عورت
کو نہ چھوئے لیکن حرام کاریوں کے اندیشے سے ہرمرد
اپنی بیوی اور ہر عورت اپنا شوہر رکھے۔میں بے بیاہوں اور بیوہ عورتوں کے حق میں یہ کہتا ہوں کہ ان کے لئے ایسا ہی رہنا
اچھا ہے جیسے میں ہوں لیکن اگر ضبط نہ کر سکیں تو بیاہ کر لیں۔۳۸۰
گویا عورت مرد اگر بن بیا ہے رہیں تو پسندیدہ بات ہے۔یہود میں یوں تو نہیں لکھا لیکن مرد اور عورت کے تعلقات کے متعلق کوئی صاف حکم بھی نہیں۔تو رات میں صرف یہ لکھا ہے کہ:-
”خداوند نے آدم پر بھاری نیند بھیجی کہ وہ سو گیا اور اس نے اس کی پسلیوں میں سے
ایک پسلی نکالی اور اس کے بدلے گوشت بھر دیا اور خداوند خدا اس پہلی سے جو اس نے
آدم سے نکالی تھی ایک عورت بنا کر آدم کے پاس لایا اور آدم نے کہا کہ اب یہ میری
ہڈیوں میں سے ہڈی اور میرے گوشت میں سے گوشت ہے۔اس سبب سے وہ ناری
کہلائے گی کیونکہ وہ نر سے نکالی گئی۔اس واسطے مرد اپنے ماں باپ کو چھوڑے گا اور
اپنی جو رو سے ملا رہے گا اور وہ ایک تن ہوں گے۔۳۹
ان الفاظ میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ عورت چونکہ مرد کی پسلی سے پیدا ہوئی ہے۔اس وجہ
سے وہ اس سے مل کر ایک بدن ہو جائے گا اور مرد کو طبعا عورت کی طرف رغبت رہے گی۔یہ کہ ان
کامل کر رہنا اچھا ہوگا یا نہیں اس کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا صرف فطری تعلق کو لیا گیا ہے۔ہندو مذہب نے شادی کی ضرورت پر کچھ نہیں لکھا۔صرف اس قدر معلوم ہوتا ہے کہ شادی ان
کے دیوتا بھی کرتے تھے پھر بندے کیوں نہ کریں گے۔مگر ساتھ ہی بعض نے یہ بھی لکھا ہے کہ نجات

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
161
کا اصل ذریعہ یہ ہے کہ انسان سب دنیا سے الگ ہو کر عبادت کرے۔منوجی نے جن کی تعلیم ہندو
مانتے ہیں یہ بھی بتایا ہے کہ پچیس سال تک کنوارا رہنا چاہئے پھر پچیس سال تک شادی شدہ رہے
لیکن وید اس بارہ میں بالکل خاموش ہیں جو ہندوؤں کی اصل مقدس کتاب ہے۔شادی کی
ضرورت، اس کی حقیقت اور اس کے نظام وغیرہ کے متعلق منو وغیرہ بھی خاموش ہیں۔بدھ مذہب
نے شادی نہ کرنے کو افضل قرار دیا ہے کیونکہ پاکیزہ اور اعلیٰ خادمانِ مذہب کے لئے شادی کو منع کیا۔ہے خواہ عورت ہو خواہ مرد۔یہی جین مذہب کی تعلیم ہے
اب اسلام کو دیکھو تو معلوم ہوتا ہے کہ اس تعلق کو اس نے کس طرح نہایت اعلی مسئلہ بنادیا
ہے
اور اسے دین کا جزو اور روحانی ترقی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔اسلام شادی کو ضروری قرار دیتا ہے
اس بارہ میں پہلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مرد اور عورت کا تعلق ہونا چاہئے اور کیا انہیں
اکٹھے زندگی بسر کرنی چاہئے؟ قرآن کریم اس کے متعلق کہتا ہے کہ شادی ضروری ہے۔نہ صرف یہ کہ
ضروری ہے بلکہ جو بیوہ ہوں ان کی بھی شادی کر دینی چاہئے اور شادی کرنے کی دلیل یہ دیتا ہے کہ
يَاتِهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا
زَوْجَهَا یعنی اے انسانو! اپنے رب
کا تقویٰ اختیار کرو، جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور
اسی سے اس
کی قسم کا جوڑا بنا یا۔اس آیت سے یہ بات معلوم ہوئی کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انسانیت ایک جو ہر ہے۔یہ کہنا کہ
انسانیت مرد ہے یا یہ کہنا کہ انسانیت عورت ہے غلط ہے۔انسانیت ایک علیحدہ چیز ہے۔وہ نفسِ
واحدہ ہے اس کے دوٹکڑے کئے گئے ہیں۔آدھے کا نام مرد اور آدھے کا نام عورت۔جب یہ دونوں
ایک ہی چیز کے دوٹکڑے ہیں تو جب تک یہ دونوں نہ ملیں گے اس وقت تک وہ چیز مکمل نہیں ہوگی۔وہ تبھی کامل ہوگی جب اس کے دونوں ٹکڑے جوڑ دیئے جائیں گے۔یہ اسلام نے عورت اور مرد کے تعلق کا اصل الاصول بتایا ہے کہ مرد اور عورت علیحدہ علیحدہ
انسانیت کے جو ہر کے دوٹکڑے ہیں۔اگر انسانیت کو مکمل کرنا چاہتے ہو تو ان دونوں ٹکڑوں کو ملانا

فصائل القرآن نمبر۔۔۔162
پڑے گا ورنہ انسانیت مکمل نہ ہوگی اور جب انسانیت مکمل نہ ہوگی تو انسان کمال حاصل نہ کر سکے گا۔حوا کی پیدائش آدم علیہ السلام کی پہلی سے نہیں ہوئی
اس آیت پر لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ معلوم ہوا توا آدم علیہ السلام کی پسلی سے پیدا ہوئی
تھی جیسا کہ بائیل میں ہے لیکن یہ درست نہیں کیونکہ اول تو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ال یعنی ہم نے ہر چیز کو جوڑا بنایا ہے۔تو
کیا انسان کا جوڑا بنا نا نَعُوذُ باللهِ اُسے یاد نہ رہا تھا کہ آدم کی پسلی سے حوا کو نکالا گیا؟ قرآن تو کہتا
ہے کہ خواہ خیالات ہوں، عقلیات ہوں، احساسات ہوں، ارادے ہوں ان کے بھی جوڑے
ہوتے ہیں۔کوئی ارادہ، کوئی احساس، کوئی جذ بہ مکمل نہیں ہو سکتا جب تک دو مقابل کے ارادے اور
دو مقابل کے احساسات اور دو مقابل کے جذبات نہ ملیں۔اسی طرح کوئی جسم مکمل نہیں ہو سکتا جب
تک دو جسم نہ ملیں۔کوئی حیوان مکمل نہیں ہو سکتا جب تک دو حیوان نہ ملیں۔کوئی انسان مکمل نہیں ہو
سکتا جب تک دو انسان نہ ملیں۔پس جب اللہ تعالٰی یہ فرماتا ہے کہ ہر چیز کے جوڑے بنائے گئے
ہیں تو کون تسلیم کرے گا کہ پہلے آدم کو بنایا گیا اور پھر اسے اداس دیکھ کر اس کی پسلی سے حوا کو بنایا۔قرآن تو کہتا ہے کہ ہر چیز کے جوڑے ہیں۔اس لئے جب خدا نے پہلا ذرہ بنایا تو اس کا بھی جوڑا
بنایا۔پھر خود انسان کے متعلق آتا ہے وَخَلَقْنَكُمْ أَزْوَاجًا ھے ہم نے تم سب لوگوں کو جوڑا
جوڑا بنایا ہے۔پھر آدم کس طرح اکیلا پیدا ہوا۔اس کا جوڑا کہاں تھا؟ دوسرے یہی الفاظ کہ
خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا تمہیں نفسِ واحدہ سے پیدا کیا گیا اور اس
میں سے تمہارا جوڑا بنایا، سارے انسانوں کے متعلق بھی آئے ہیں لیکن ان کے یہ معنے نہیں کئے
جاتے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَاللهُ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ اَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا - ۵۳ کہ اے بنی نوع
انسان! اللہ نے تمہارے نفسوں سے ہی تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں۔اب کیا ہر ایک بیوی اپنے
خاوند کی پسلی سے پیدا ہوتی ہے؟ اگر نہیں تو پہلی آیت کے بھی یہ معنے نہیں ہو سکتے کہ انسان کا جوڑا اس
میں سے پیدا کیا گیا۔اسی طرح سورۃ شوری رکوع ۲ میں آتا ہے جَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا
وَمِنَ الْأَنْعَامِ أَزْوَاجًا ھے تمہارے نفسوں سے تمہارا جوڑا اور چوپایوں میں سے ان کا جوڑا بنایا

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
163
گیا۔اگر حضرت آدم علیہ السلام کی پہلی سے تو پیدا کی گئی تھی تو چاہئے تھا کہ پہلے گھوڑا پیدا ہوتا اور
پھر اس کی پسلی سے گھوڑی بنائی جاتی۔اسی طرح جب کوئی لڑکا پیدا ہوتا تو فرشتہ آتا اور اس کی پسلی کی
ایک ہڈی نکال کر اس سے لڑکی بنادیتا۔مگر کیا کسی نے کبھی ایسا دیکھا ہے؟ تیسرے خدا تعالی قرآن
میں
فرماتا ہے کہ هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ
إلَيْهَا هے وہ خدا ہی ہے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا اور اس سے
اس کا جوڑا بھی بنایا ہے لِيَسْكُن الیها تا کہ وہ اس سے تعلق پیدا کر کے تسکین حاصل کرے۔وہ لوگ جو کہا کرتے ہیں کہ انسان کا جوڑا پہلی سے بنایا گیا ہے وہ بھی صرف یہی کہتے ہیں کہ
حضرت آدم علیہ السلام کی پہلی سے حوا کو بنایا گیا۔یہ کوئی نہیں کہتا کہ حوا کی پہلی سے آدم علیہ السلام کو
بنایا گیا لیکن اس آیت کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ مرد کی پہلی سے عورت نہیں بنی بلکہ عورت کی
پہلی سے مرد بنا ہے کیونکہ اس میں زَوْجَهَا کی ضمیر نَفْسٍ وَاحِدَةٍ کی طرف جاتی ہے جو مؤنث
ہے۔اسی طرح منہا میں بھی ضمیر موقت استعمال کی گئی ہے۔اس کے بعد یہ ذکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
اس نَفْسٍ وَاحِدَةٍ سے اس کا زوج بنایا اور زوج کے لئے ليَسكُن میں مذکر کا صیغہ استعمال کیا
گیا ہے۔جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ زوج نر تھا جو ایک مادہ سے پیدا ہوا۔پس ان معنوں کے
لحاظ سے یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ عورت مرد کی پسلی سے نہیں بلکہ مردعورت کی پسلی سے پیدا ہوا ہے
جسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا۔ان آیات کا اصل مطلب یہ ہے کہ عورت مرد کا اور مرد عورت کا ٹکڑا ہے اور دونوں مل کر ایک
کامل وجود بنتے ہیں۔الگ الگ رہیں تو مکمل مرد نہیں ہو سکتے مکمل اسی وقت ہوتے ہیں جب
دونوں مل جائیں۔اب دیکھو! یہ کتنی بڑی اخلاقی تعلیم ہے جو اسلام نے دی۔اس لحاظ سے جو مرد
شادی نہیں کرتا وہ مکمل مرد نہیں ہو سکتا۔اسی طرح جو عورت شادی نہیں کرتی وہ بھی مکمل عورت نہیں ہو
سکتی۔پھر جو مرد اپنی عورت سے حسن سلوک نہیں کرتا اور اسے تنگ کرتا ہے وہ بھی اس تعلیم کے
ماتحت اپنا حصہ آپ کا تا ہے۔اسی طرح جو عورت مرد کے ساتھ عمدگی سے گزارہ نہیں کرتی وہ بھی
اپنے آپ
کو نامکمل بناتی ہے اور اس طرح انسانیت کا جزو نامکمل رہ جاتا ہے۔پس جب انسانیت مرد کا نام نہیں اور نہ انسانیت عورت کا نام ہے بلکہ مرد وعورت دونوں کے

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
164
مجموعے کا نام انسانیت ہے تو ماننا پڑے گا کہ انسانیت کو مکمل کرنے کے لئے مرد و عورت کا ملنا
ضروری ہے اور جو مذہب ان کو علیحدہ علیحدہ رکھتا ہے وہ انسانیت کی جڑ کاتا ہے۔اگر مذہب کی غرض
دنیا میں انسان کو مکمل بنانا ہے تو یقینا مذہب اس عمل کی مخالفت نہیں کرے گا بلکہ اسے اپنے مقصد کے
حصول کے لئے استعمال کرے گا اور جو مذہبی کتاب بھی اس طبعی فعل کو بر اقرار دے کر اس سے روکتی
ہے یا اس سے بچنے کو ترجیح دیتی ہے وہ یقینا انسانی تکمیل کے راستہ میں روک ڈال کر اپنی افضلیت
کے حق کو باطل کرتی ہے۔اب یہ سوال ہو سکتا ہے کہ جب مرد اور عورت ایک ہی چیز کے دوٹکڑے ہیں تو کیوں ان کو علیحدہ
علیحدہ وجود بنایا ؟ کیوں ایسا نہ کیا کہ ایک ہی وجود رہنے دیتا تا کہ مرد کو عورت کی اور عورت کو مرد کی
خواہش ہی نہ ہوتی۔اس کا جواب اسلام یہ دیتا ہے کہ وَمِنْ أَيْتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ
اَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً " اس کے
نشانوں میں سے ایک یہ بھی نشان ہے کہ اس نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لئے جوڑے بنائے
تاکہ تمہیں آپس میں ملنے سے سکون حاصل ہو۔گویا انسان میں ایک اضطراب تھا۔اس اضطراب کو
دور کرنے کے لئے اس کے دوٹکڑے کر دیئے گئے اور ان کو آپس میں ملنا سکون کا موجب قرار دیا۔گیا۔اب ہم غور کرتے ہیں کہ وہ کون سا اضطراب ہے جس کا نمونہ عورت ومرد کے تعلقات ہو سکتے
ہیں سو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ وہی اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی کنے والا اضطراب ہے جو انسانی
فطرت میں رکھا گیا ہے اور جس کے لئے تجسس کی خواہش اس کے اندر ودیعت کی گئی ہے جو اسے رفتہ
رفتہ خدا تعالیٰ کی طرف لے جاتی ہے۔جو چیز اپنی ذات میں مکمل ہو اس میں تنجس نہیں ہوتا لیکن
جب مجنس کا مادہ ہو تو بسا اوقات لوگ کسی چھوٹی چیز کا نجس کرتے ہیں تو انہیں بڑی چیز مل جاتی ہے۔خدا تعالی بھی فرماتا ہے کہ ہم نے انسان کے قلب میں تجس کی خواہش پیدا کر دی ہے۔جب وہ اس
سے کام لیتا ہے تو خدا تعالیٰ کی ذات اس کے سامنے جلوہ گر ہو جاتی ہے اور وہ اسے پالیتا ہے جب
مرد عورت کی تلاش کر رہا ہوتا ہے اور اس کے لئے اپنے قلب میں اضطراب پاتا ہے تو خدا کہتا ہے کہ
کیا میں اس قابل نہیں ہوں کہ تم میری تلاش کرو۔تب اس کی زبان سے بلی کی آواز نکلتی ہے اور وہ
کہہ اُٹھتا ہے کہ آپ ہی تو اصل مقصود ہیں۔اسی طرح جب عورت مرد کی تلاش کر رہی ہوتی ہے اسے
خدا کہتا ہے کہ کیا میں تلاش کرنے کے قابل نہیں ہوں۔تب وہ پکار اٹھتی ہے کہ بلی یقینا آپ ہی

فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
165
اصل مقصود ہیں۔اس طرح مرد اور عورت ایک دوسرے کے متعلق تلاش اور تجس کا جذبہ رکھنے کی
وجہ سے خدا تعالیٰ کی محبت حاصل کر لیتے اور اسے پالیتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اپنی محبت کا مادہ فطرت انسانی میں مخفی کیوں رکھا
اب سوال ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ظاہراً کیوں نہ مردو عورت میں اپنی محبت پیدا کر دی اور
اس طرح مخفی کیوں رکھا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ظاہر محبت ہوتی تو حصول اتصال موجب ترقیات
نہ ہوتا اور نہ اس کا ثواب ملتا۔ثواب کے لئے اختفاء کا پہلو ضروری ہوتا ہے۔پس خدا تعالیٰ نے مرد
کے پیچھے عورت کے لئے اور عورت کے پیچھے مرد کے لئے اپنی محبت کو چھپا دیا تا کہ جو لوگ کوشش
کر کے اسے حاصل کریں وہ ثواب کے مستحق ہوں۔مرد میں عورت کی اور عورت میں مرد کی جو
خواہش پیدا کی وہ مبہم خواہش ہے، اصل خواہش خدا ہی کی ہے۔اس لئے اس نے انسان میں یہ مادہ
رکھا کہ وہ خواہش کرے کہ میں مکمل بنوں اور وہ یہ سمجھے کہ مجھے تکمیل کے لئے کسی اور چیز کی ضرورت
ہے لیکن اگر انسان میں صرف اضطراب اور تجسس کی خواہش ہی رکھی جاتی تو اضطراب مایوسی بھی پیدا
کر دیتا ہے۔اس لئے ضروری تھا کہ جہاں انسان کے قلب میں مکمل ہونے کے متعلق اضطراب ہو
وہاں اس اضطراب کے نکلنے کا کوئی رستہ بھی ہو۔جیسے انجن سے زائد سٹیم نکلنے کا رستہ ہوتا ہے۔پس
خدا تعالیٰ نے انسان میں اضطراب پیدا کیا اور ساتھ ہی عورت کے لئے مرد اور مرد کے لئے عورت کو
سیفٹی والو بنایا اور اس طرح وہ محبت جو خدا تعالیٰ کے لئے پیدا کرنی تھی اس کے زوائد کو استعمال
کرنے کا موقع دے دیا گیا۔اگر اس کے لئے کوئی سیفٹی والو نہ ہوتا تو یہ محبت بہتوں کو جنون میں مبتلا
کر دیتی۔دنیا میں کوئی عقلمند کسی چیز کو ضائع ہونے نہیں دیتا پھر کس طرح ممکن تھا کہ خدا تعالیٰ کسی چیز
کو ضائع ہونے دے۔پس اس نے اس کا علاج یہ کیا کہ انسانیت کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اسے دو
شکلوں میں ظاہر کیا جس سے اس جوش کا زائد اور بے ضرورت حصہ دوسری طرف نکل جاتا ہے اور
اس طرح انسان خواہ مرد ہو یا عورت سکون محسوس کرتا ہے۔اسی کی طرف رسول کریم صلی ہی ہم نے
اس حدیث میں اشارہ فرمایا ہے کہ محبب إلى مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاء وَالطيب وَجُعِلَ قُرَّةُ
عيني في الصلوۃ۔ایک روایت میں من الله نیا کی بجائے مِن دُنْيَاكُمْ کے الفاظ بھی

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔166
آتے ہیں۔یعنی دنیا میں سے تین چیزیں مجھے بہت ہی پسند ہیں۔النساء عورتیں الطیب خوشبو
وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلوة اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک تو نماز میں رکھی گئی ہے۔یہ حدیث
بتاتی ہے کہ مرد و عورت کے جنسی تعلقات بھی تسکین اور ٹھنڈک کا موجب ہوتے ہیں اور خوشبو سے
بھی قلب کو سکون محسوس ہوتا ہے اور نماز میں اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری اور عاجزانہ دعائیں جو
د پیدا کرتی ہیں ، وہ بھی انسان کے لئے سکون کا موجب ہوتی ہیں۔لذت۔مرد و عورت ایک دوسرے کے لئے سکون کا موجب ہیں
یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ یہاں تو صرف یہ ذکر ہے کہ مرد کے لئے عورت سکون کا باعث ہے،
یہ ذکر نہیں کہ عورت کے لئے بھی مرد سکون کا باعث ہے۔یہ مفہوم جو مرد و عورت کے تعلقات کا بتایا
گیا ہے تب درست ہوتا جب دونوں ایک دوسرے کے لئے سکون کا موجب ہوں۔اس کے متعلق
یا درکھنا چاہئے کہ دوسری جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے طونَ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ٩
یعنی عورتیں تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو۔پس موجب سکون اور آرام ہونے
میں دونوں برابر ہیں۔عورت مرد کے لئے سکون کا باعث ہے اور مرد عورت کے لئے۔مرد و عورت دونوں کو ایک دوسرے کا لباس کہہ کر اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ دونوں کو
ایک دوسرے کی حفاظت کرنی چاہئے۔اگر کوئی نہا دھو کر نکلے لیکن میلے کچیلے کپڑے پہن لے تو کیا وہ
صاف کہلائے گا۔کوئی شخص خواہ کس قدر صاف ستھرا ہو لیکن اس کا لباس گندا ہو تو وہ گندا ہی کہلاتا
ہے۔پس هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ میں مرد اور عورت کو ایک دوسرے کا نیکی
بدی میں شریک قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ دونوں کو ایک دوسرے کا محافظ ہونا چاہتے۔اس طرح بھی
لِتَسْكُنُوا إِلیہا کا مفہوم پورا ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے لئے بطور رفیق سفر کے کام
کرتے ہیں۔روحانی طاقتوں کی جسمانی طاقتوں سے وابستگی
حقیقت یہ ہے کہ بہت لوگوں نے یہ سمجھا ہی نہیں کہ روحانی طاقتیں جسمانی طاقتوں سے اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی