فضائل القرآن نمبر ۳۔ ہر خوبی اور ہروصف میں یکتا کتاب۔ صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم
حصہ 5
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
167
دنیا میں وابستہ ہیں اور روح اسی جسم کے ذریعہ سے کام کرتی ہے۔یہ بات عام لوگوں کی نظروں سے
غائب ہے۔نادان سائنس والے جسم کی حرکات دیکھ کر کہتے ہیں کہ روح کوئی چیز نہیں اور روحانیات
سے تعلق رکھنے کا دعویٰ کرنے والے علماء جو قرآن نہیں جانتے وہ کہتے ہیں کہ روح جسم سے علیحدہ چیز
ہوتی ہے۔حالانکہ روح اور جسم ایک دوسرے سے بالکل پیوست ہیں۔جہاں اللہ تعالیٰ نے روح کو
علوم اور عرفان کے خزانے دیئے ہیں وہاں ان خزانوں کے دریافت کی تڑپ اور ان کے استعمال کو
جسم کی کوششوں کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے۔جب جسم ان کی تلاش اور مجٹس کرتا ہے تو وہ نکلتے آتے
ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کوئی پاگل خدا رسیدہ نہیں ہو سکتا ورنہ اگر روح جسم سے الگ ہوتی اور اس کا جسم
سے کوئی تعلق نہ ہوتا تو چاہئے تھا کہ پاگل کا خدا تعالیٰ سے تعلق ہوتا کیونکہ پاگل کا دماغ خراب ہوتا
ہے اور دماغ جسم سے تعلق رکھتا ہے نہ کہ روح سے مگر ایسا نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ پاگلوں کو رسول
کریم سی ای تم نے مرفوع القلم قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو دوبارہ عمل کا موقع دے گا۔اگر خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر نا صرف روح کا کام تھا جسم کا اس میں کوئی دخل نہ تھا تو وہ بلی تو کہہ ہی
چکی تھی۔مگر حقیقت یہ ہے کہ جسم روح سے بالکل پیوستہ ہے۔جسم میں خدا تعالیٰ نے ایسی طاقتیں
رکھی ہیں جو روحانیت کو بڑھانے والی ہیں۔رجولیت یا نسائیت سے متعلق قوتوں کا روح سے تعلق
انہیں قوتوں میں سے جو انسان کو ابدیت کے حصول کے لئے دی گئی ہیں ایک اس کی ان
غدودوں کا فعل ہے جو ر جولیت یا نسائیت سے متعلق ہیں۔یہ غدود جسم کے ہی حصے نہیں بلکہ روح
سے بھی ان کا تعلق ہے ورنہ مرد کو خوجہ بننے سے روکا نہ جاتا۔پھر یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا
کہ انبیاء کے بھی بیوی بچے ہوتے ہیں کیونکہ یہ اعضاء روحانیت کے لئے ضروری ہیں۔بلکہ ان سے
روحانیت مکمل ہوتی ہے۔رجولیت یا نسائیت کی اصل غرض در حقیقت بقا کی حسن پیدا کرنے کی
خواہش ہے۔اس خواہش کے ماتحت رجولیت یا نسائیت کے غدود بقا کی دوسری صورت کا کام دیتے
ہیں۔یعنی نسل کشی۔گویا نسلِ انسانی کے پیدا کرنے کا ذریعہ ان غدودوں کے نشوونما کا ایک ظہور
ہے اور وہی طاقت جو روح کی بقا کا ذریعہ ہے اس کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کی بقا کا ذریعہ بھی بنادیا اور یہ
-
168
فصائل القرآن نمبر۔۔۔بقائے اولاد کے ذریعہ ہوتا ہے۔روح کی ترقی سے بقاء ابدی حاصل ہوتا ہے اور اولاد کے ذریعہ
جسمانی بقاء ہوتا ہے۔اس لئے بقاء پیدا کرنے والی زائد طاقت کو اس کے لئے استعمال کر لیا گیا۔اگر کوئی کہے کہ پھر حیوانات میں اس طاقت کے رکھنے کا کیا فائدہ ہے تو اس کے لئے یہ یا درکھنا
چاہئے کہ انسان کی پیدائش مختلف دوروں کے بعد ہوئی ہے۔پہلے چھوٹا جانور بنا پھر بڑا پھر اس سے
بڑا اور آخر میں انسان پیدا کیا گیا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔مَالَكُمْ
لَا تَرْجُونَ لِلهِ وَقَارًا " تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم خدا کے لئے وقار پسند نہیں کرتے اور تم کہتے
ہو کہ خدا جلدی کر دے۔وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطوَارًا تم اپنی پہلی پیدائش کو دیکھو کہ کتنے عرصے
میں ہوئی ہے۔غرض انسان مختلف دوروں کے بعد بنا ہے اور انہی دوروں میں سے حیوانات بھی
ہیں۔پس تمام حیوانات در حقیقت انسانی مرتبہ تک پہنچنے کی سیڑھیاں ہیں ورنہ وہ اپنی ذات میں خود
مقصود نہیں اور جو چیز سیڑھیوں پر لے جائی جائے گی وہ راستہ میں بھی گرے گی۔اس لئے وہ چیزیں
جو انسان
کی ترقی کے لئے بنی تھیں وہ حیوانوں میں بھی پائی گئیں مگر یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ قوت
شہوانی جس قدر انسان میں ترقی یافتہ ہے اس قدر حیوانات میں نہیں ہے اور پھر یہ بھی ایک ثابت شدہ
حقیقت ہے کہ قوت شہوانی کا دماغی قابلیتوں سے ایک بہت ہی گہرا تعلق ہے اور بہت سے اعصابی
نقصوں اور دماغی نقصوں کا علاج شہوانی غدودوں کے رس ہیں۔غرض حق یہ ہے کہ شہوانی طاقتوں کے پیدا کرنے والے آلات کا اصل کام اخلاق کی درستی ہے
لیکن چونکہ اصل کام کے بعد کچھ بقائے ضرور رہ جاتے ہیں جو بطور زائد سٹیم کے ہوتے ہیں۔اگر
انہیں نہ نکالا جائے تو انجن کے ٹوٹنے کا ڈر ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس سے دوسرا کام بقائے نسل کا
لے لیا اور بجائے نسل انسانی کے چلانے کے کسی اور ذریعہ کے اس ذریعہ کو اختیار کیا۔یہ ایک حقیقت
ہے جسے دنیا ابھی تک پوری طرح نہیں سمجھی مگر آہستہ آہستہ سمجھ رہی ہے اور طبی دنیامان رہی ہے کہ
قوت شہوانی کا دماغی قابلیتوں سے بہت گہرا تعلق ہے اور ان غدودوں سے کام لئے جاتے ہیں۔چنانچہ یورپ کا ایک ماہر مانتا ہے کہ ان غدودوں میں نقائص کی وجہ سے ہی مایوسی اور کئی دوسرے
جسمانی نقائص پیدا ہو جاتے ہیں۔ایک امریکن مصنف نے سات جلدوں میں ایک کتاب
لکھی ہے
جس میں وہ رسول کریم ملا نا ہی یتیم کے متعلق لکھتا ہے کہ آپ پر کئی شادیاں کرنے کا اعتراض فضول
فصائل القرآن نمبر۔۔۔169
ہے کیونکہ آپ خدا تعالیٰ کے عشق اور اس کے ذکر میں محو رہتے تھے اور ایسے آدمی کی قوت رجولیت
ساتھ ہی نشو و نما پا جاتی ہے۔گو اس شخص نے صحیح الفاظ میں حقیقت کو بیان نہیں کیا لیکن حق یہی ہے کہ
بقائے دوام کی خواہش کا ذریعہ غدود شہوانیہ ہیں۔اور بقائے نسل ان کا ایک ضمنی اور ماتحت فعل ہے۔پس ضروری تھا کہ اس اضطراب کو کم کرنے کے لئے جو خدا تعالیٰ نے غدود شہوانیہ کے ذریعہ سے
انسان کے اندر پیدا کیا تھا اور اس طرح اپنی طرف بلایا تھا ایک ایسی صورت کی جاتی کہ اضطراب
اپنے اصل رستہ سے ہٹ جانے کا موجب نہ ہوتا اور طاقت کے بقیہ حصہ کو استعمال بھی کر لیا جاتا جس
کے لئے مرد عورت کے تعلقات کو رکھا گیا ہے۔اور مرد کو عورت کے لئے اور عورت کو مرد کے لئے
موجب سکون بنا دیا۔حضرت خلیفہ اول کا ایک واقعہ مجھے یاد ہے۔آپ فرماتے تھے کہ ایک دفعہ میں نے بیماری کی
حالت میں روزہ رکھ لیا تو اس سے شہوانی طاقت کو بہت ضعف پہنچ گیا۔بیسیوں لوگوں کو میرے علاج
سے فائدہ ہوتا تھا مگر مجھے کچھ فائدہ نہ ہوا۔آخر میں نے سوچا کہ خدا تعالیٰ کا ذکر شروع کرنا چاہئے۔چنانچہ میں نے کثرت سے تسبیح وتحمید کی تو شفا ہو گئی۔پس یہ بہت بار یک تعلقات ہیں جنہیں ہر ایک
انسان نہیں سمجھ سکتا۔روحانیت میں بھی رجولیت اور نسائیت کی صفات
یہ سلسلہ کہ ہر ایک چیز کو اللہ تعالیٰ نے جوڑوں میں پیدا کیا ہے تا کہ غفلت میں کمال، غلط
اطمینان کا باعث ہو کر باعث تباہی نہ ہو اور تاکہ ہر ایک چیز اپنی ذات میں کامل نہ ہو اور اس کامل
وجود کی طرف اس کی توجہ رہے جس سے کمال حاصل ہوتا ہے۔یہ ظاہری حالات کے علاوہ
روحانیات میں بھی چلتا ہے۔اور اس سے بھی اس ظاہری سلسلہ کی حقیقت کھل جاتی ہے۔چنانچہ
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر کافر پر ابتداء رجولیت ایمان کی حالت غالب ہوتی ہے اور ہر
مومن پر رجولیت کفر کی حالت غالب ہوتی ہے۔مثلاً جب کوئی شخص جاہل ہوگا تو جہالت کی وجہ سے
اس کے دل میں تڑپ پیدا ہوگی اور وہ علم حاصل کرے گا۔لیکن جب کوئی علم حاصل کر لے گا تو اسے
اطمینان حاصل ہو جائے گا کہ علم حاصل کر لیا۔ہر جگہ یہی بات چلتی ہے۔قرآن کریم میں مومن کی
170
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
مثال فرعون کی بیوی سے دی گئی ہے کیونکہ ابتداء میں مومن پر کفر غلبہ کرنا چاہتا ہے لیکن آخر کفر
مغلوب ہو جاتا ہے۔اسی کی طرف اس حدیث میں اشارہ ہے کہ ہر انسان کا ایک گھر جنت میں ہوتا
ہے اور ایک دوزخ میں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ واقعہ میں ہر انسان کا ایک گھر جنت میں اور ایک
دوزخ میں ہوتا ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان میں دونوں قسم کی طاقتیں ہوتی ہیں۔کفر کی
طرف کفر والی طاقت کھینچتی ہے اور ایمان کی طرف ایمان والی طاقت اور انسان ایک یا دوسری کی
طرف پھر جاتا ہے۔در حقیقت قرآنی اصطلاح میں رجولیت چیکنگ پاور کا نام ہے اور نسائیت
فیضان کا لیکن بعد میں ایک یا دوسرے کی طرف انسان پھر جاتا ہے۔البتہ بعض استثنائی صورتیں بھی
ہوتی ہیں اور ایسے انسان مریمی صفت ہوتے ہیں۔یعنی شروع سے ہی ان کی رجولیت اور نسائیت
ایک رنگ میں رنگین ہوتی ہے اور وہ تقدس کے مقام پر ہوتے ہیں یعنی بعض لوگوں میں فطر کا ایسا
مادہ ہوتا ہے کہ تاثیر کا مادہ بھی ان کے اندر ہوتا ہے اور تاثر کا مادہ بھی۔جب ان کی رجولیت اور
نسائیت کامل ہو جاتی ہیں تو ان سے ایک بچہ پیدا ہوتا ہے جو قدوسیت یا مسیحیت کا رنگ رکھتا ہے لیکن
باقی لوگ کسی طور پر یہ بات حاصل کرتے ہیں۔جس انسان کے اندر ہی یہ دونوں مادے ہوں اس کو
نیا مرتبہ ملتا اور اس کی ایک نئی ولادت ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سورۃ تحریم
سے جب یہ استدلال کیا کہ بعض انسان مریکی صفت ہوتے ہیں۔تو اس پر نادانوں نے اعتراض کیا
کہ مرزا صاحب کبھی عورت بنتے ہیں کبھی حاملہ ہوتے ہیں اور کبھی بچہ جنتے ہیں۔حالانکہ تمام صوفیاء
لکھتے چلے آئے ہیں۔چنانچہ حضرت شہاب الدین صاحب سہر وردگی اپنی کتاب عوارف
المعارف میں حضرت مسیح سے یہ روایت کرتے ہیں کہ لَن تَلِجَ مَلَكُوتَ السَّمَاءِ مَنْ لَمْ
يُولد مرتين " یعنی کوئی انسان خدائی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک دو دفعہ پیدا نہ
ہو۔ایک وہ پیدائش جو خدا کے ہاتھوں سے ہوئی اور دوسری مریم والی پیدائش۔پھر اپنی طرف سے
کہتے ہیں۔وَصَفُ الْيَقِينِ عَلَى الْكَمَالِ يَحْصُلُ فِي هَذِهِ الْوِلَادَةِ وَبِهَذِهِ الْوِلَادَةِ
يَسْتَحِقُ مِيرَاثَ الْأَنْبِيَاء وَمَنْ لَمْ يَصِلُهُ مِيرَاتُ الْأَنْبِيَاء مَا وُلِدَ وَإِنْ كَانَ عَلَى
كَمَالٍ مِنَ الْفِطْنَةِ وَالذَّكَاء لِاَنَّ الْفِطْنَةَ وَالزَّكَاءَ نَتِيْجَةُ الْعَقْلِ وَالْعَقْلُ إِذَا
كان يَابِسَا مِن نُورِ الشّرع لا يدخُلُ الْمَلَكُوتَ وَلَا يَزَالُ مُتَرَدِّدًا فِي الْمُلْكِ لا يعنى
۶۳ یعنی
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
171
یقین کے کمالات کے درجہ تک پہنچنا ایسی ولادت کے بعد ہوتا ہے جو دوسری ولادت ہوتی ہے۔اس
کے بعد انبیاء کا ورثہ ملتا ہے۔پھر کہتے ہیں جسے یہ میراث نہ ملے، نہ انبیاء والے علوم ملیں وہ سمجھے کہ
اس کی دوسری ولادت نہیں ہوئی۔اگر چہ عقلی طور پر اسے بڑے بڑے لطیفے سو جھیں اور اگر چہ اس
میں بڑی ذکاء ہو۔یہ عقل کا نتیجہ ہوگا، روحانیت
کا نتیجہ نہیں ہوگا اور عقل ، جب تک خدا کی طرف سے
نور نہ آئے روحانیت میں داخل نہیں ہوتی بلکہ نیچر میں ہی رہتی ہے۔پس روحانیت میں بھی یہ جوڑے ہوتے ہیں۔اسی کی طرف اس حدیث میں اشارہ ہے کہ ما
مِنْ مَوْلُودٍ يُوْلَدُ إِلَّا وَالشَّيْطَنُ يَمَسُّهُ حِيْنَ يُوْلَدُ فَيَسْتَبِلُ صَارِخًا مِنْ مَشِ
الشَّيْطَنِ إِيَّاهُ إِلَّا مَرْيَمَ وَابْنَهَا " یعنی ہر بچہ جو پیدا ہوتا ہے اسے شیطان چھوتا ہے جس
سے وہ روتا ہے سوائے مسیح اور اس کی ماں مریم کے۔اس سے مراد صرف مریم اور عیسی نہیں بلکہ ہر وہ آدمی جو مریمی صفات والا ہوتا ہے، مراد ہے
ور نہ کہنا پڑے گا کہ نَعُوذُ باللہ شیطان نے رسول کریم صلی لا الہ ہم کو بھی چھوا تھا۔اس حدیث میں
در اصل رسول کریم مسی ہی ہم نے یہ بتایا ہے کہ دو کامل پیدائشیں ہوتی ہیں۔ایک مریمی پیدائش اور
دوسری مسیح والی پیدائش۔جو انسان مریمی صفت لے کر پیدا ہوتا ہے وہ مسیح بنتا ہے اور جو مسیحیت کی
صفت لے کر پیدا ہوتا ہے وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بنتا ہے۔مسیحیت کی صفت پر پیدا ہونے والے
جلالی نبی تھے اور مریمیت کی صفت رکھنے والے جمالی نبی۔ایک میں عکس کی صفت کامل تھی اور
دوسرے میں انعکاس کی۔ایک وہ ہیں جن کی اصل صفت نسوانی ہے اور رجولیت بعد میں کامل ہوتی
ہے یعنی ماتحت اور جمالی نبی اور ایک وہ ہیں جو مسیحیت کے وجود سے پیدا ہوتے ہیں اور پھر ان کی
نسوانیت مکمل ہوتی ہے۔یہ جلالی نبی یا شرعی نبی ہیں۔غرض روحانی سلسلہ میں بھی جوڑے پائے جاتے ہیں اور کبھی بھی کوئی انسان کامل نہیں ہو سکتا
جب تک اس کی رجولیت اور نسائیت کی صفات آپس میں ملیں نہیں اور دونوں صفات مکمل نہ ہو
جنہیں ہم دوسرے الفاظ میں اخلاق کا تاثیری یا تاثری پہلو کہہ سکتے ہیں۔جب یہ دونوں پہلو پیدا
ہوں تب جا کر وہ نئی روح پیدا ہوتی ہے جو ایک نئی پیدائش کہلاتی ہے اور تاثیر اور تاثر کے ملنے سے
ہی روحانیت کو سکون حاصل ہوتا ہے اور انسان اپنے قلب میں اطمینان پاتا ہے یہاں تک کہ اسے
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔172
ایک نئی پیدائش حاصل ہو جاتی ہے اور وہ خدا تعالیٰ کا مقترب بن جاتا ہے۔یہ روحانی علم النفس کا ایک وسیع مسئلہ ہے کہ انسان کے جتنے اخلاق ہیں ان میں سے بعض
رجولیت کی قوت سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض نسائیت کی قوت سے۔جب یہ دونوں آپس میں ملتے
ہیں تب اعلیٰ اخلاق پیدا ہوتے ہیں مگر یہ مضمون چونکہ اس وقت میرے ساتھ تعلق نہیں رکھتا اس لئے
میں نے اس کی طرف صرف اشارہ کر دیا ہے۔مرد و عورت میں مودت کا مادہ
دوسری بات خدا تعالٰی نے یہ بتائی کہ وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً اس ذریعہ سے تم میں
مَوَدَّت پیدا کی گئی ہے۔مَوَدَّت محبت کو کہتے ہیں لیکن اگر اس کے استعمال اور اس کے معنوں پر
ہم غور کریں تو محبت اور مودت میں ایک فرق پایا جاتا ہے اور وہ یہ کہ مودت اس محبت کو کہتے ہیں
جو دوسرے کو اپنے اندر جذب کر لینے کی طاقت رکھتی ہے لیکن محبت میں یہ شرط نہیں ہے۔یہی وجہ
ہے کہ مودت کا لفظ بندوں کی آپس کی محبت کے متعلق استعمال کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ
مرد عورت کو اور عورت مرد کو جیت لینا چاہتی ہے۔ان میں سے جو دوسرے کو جیت لیتا ہے وہ مرد ہوتا
ہے اور جسے جیت لیا جاتا ہے وہ عورت ہوتی ہے۔مگر اللہ تعالیٰ کے لئے یہ لفظ نہیں رکھا گیا کیونکہ بندہ
کی کیا طاقت ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کو جذب کر سکے۔چنانچہ قرآن کریم میں یہ نہیں آیا کہ بندہ خدا کے
لئے ودود ہے مگر خدا تعالیٰ کے لئے آیا ہے کہ وہ وَ دُود ہے۔وہ بندہ کو جذب کر لیتا ہے مگر مرد و
عورت کے لئے مودةً کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔چونکہ انسانوں کو کامل کرنا مقصود تھا اس لئے خدا
تعالٰی نے ایسے احساسات مرد اور عورت میں رکھے کہ مرد چاہتا ہے عورت کو جذب کرے اور عورت
چاہتی ہے مرد کو جذب کرے لیکن خدا تعالیٰ کو بندہ جذب نہیں کر سکتا۔اس لئے بندوں کے لئے
يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَةَ هيا اَشَدُّ حُبًّا لِلهِ " آتا ہے يَوَذُونَ
اللہ نہیں آتا۔مرد و عورت میں اللہ تعالیٰ نے مودت کا تعلق رکھ کر بتایا کہ ہم نے اس طرح ایک نفس کے دو
ٹکڑے بنا کر ایک دوسرے کی طرف کشش پیدا کر دی ہے اور ہر ٹکڑا دوسرے کو اپنی طرف کھینچتا
ہے۔اس طرح طبعا تکمیل انسانیت کی صورت پیدا ہوتی رہتی ہے ورنہ اگر اللہ تعالیٰ یہ مودت پیدا
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔173
نہ کرتا تو شادی بیاہ کے جھمیلوں سے ڈر کر کئی لوگ شادیاں بھی نہ کرتے اور کہتے کہ کیوں خرچ
اُٹھا ئیں اور ذمہ واریوں کے نیچے اپنے آپ کو لائیں لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے مرد اور عورت میں
مودة پیدا کر دی ہے اس لئے شادی بیاہ کے جھمیلے برداشت کر لیتے ہیں۔مرد و عورت کے ذریعہ ایک مدرسہ رحم کا اجراء
تیسری بات یہ بیان فرمائی کہ اس ذریعہ سے رحمۃ پیدا کی گئی ہے کیونکہ نفس جس چیز کے
متعلق یہ محسوس کرے کہ یہ میری ہے اس سے رحم کا سلوک کرتا ہے۔مرد جب عورت کے متعلق سمجھتا
ہے کہ یہ میرا ہی ٹکڑا ہے تو پھر اس ٹکڑے کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ممکن ہے کوئی کہے کہ بعض مردوں
عورتوں میں ناچاقی اور لڑائی جھگڑ ابھی تو ہوتا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی صورت اسی جگہ ہوتی
ہے جہاں اصل ٹکڑے آپس میں نہیں ملتے۔جہاں اصل ٹکڑے ملتے ہیں وہاں نہایت امن اور چین
سے زندگی بسر ہوتی ہے اور کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوتا۔کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ ایک مرد و عورت کی
آپس میں ناچاقی رہتی ہے اور آخر طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے لیکن اس مرد کی کسی اور عورت سے
اور اس عورت کی کسی اور مرد سے شادی ہو جاتی ہے تو وہ بڑی محبت اور پیار سے زندگی بسر کرنے لگتے
ہیں۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ عورت مرد کا ٹکڑا تو ہے لیکن جب صحیح ٹکڑا ملتا ہے تب امن اور
آرام حاصل ہوتا ہے۔پس مرد عورت
کو اپنا ٹکڑا سمجھ کر اس پر رحم کرتا ہے اور اس طرح اسے رحم کرنے
کی عادت ہو جاتی ہے اور پھر ہر جگہ اس عادت کو استعمال کرتا ہے۔وہ لوگ جو ڈاکے ڈالتے اور
لوگوں
کو قتل کرتے ہیں وہ بھی اگر بیوی بچوں میں رہیں تو رحمدل ہو جاتے ہیں لیکن علیحدہ رہنے کی وجہ
سے ان میں بے رحمی کا مادہ بڑھ جاتا ہے۔اسی وجہ سے کہتے ہیں کہ مجرموں کو جیلوں میں رکھنے کی وجہ
سے جرم بڑھ جاتے ہیں کیونکہ وہ علیحدہ رہتے ہیں اور اس طرح سنگ دل ہو جاتے ہیں۔گویا مرد
عورت کے تعلق کے ذریعہ انسان کو رحم کا ایک مدرسہ مل جاتا ہے جس میں تربیت پا کر وہ ترقی کرتا ہے
اور خدا کے رحم کو کھینچ لیتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ عورت ومرد کا تعلق ایک پر حکمت تعلق
ہے۔اس کو توڑنا انسانیت کو ناقص اور سلوک کو ادھورا کر دیتا ہے اور اسے قائم کرنے سے خدا تعالیٰ کی
طرف رغبت میں سہولت پیدا ہوتی ہے نہ کہ روک۔
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
عورت کو کھیتی قرار دینے میں حکمت
174
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مرد و عورت کس اصل پر تعلق رکھیں ؟ یورپ کے بعض فلاسفر ایسے
ہیں جو کہتے ہیں کہ تربیت اخلاق کے لئے شادی تو ضروری ہے لیکن تعلقات شہوانی مضر ہیں۔یہ
تعلقات نہیں رکھنے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ نے اس کا بھی جواب دیا ہے۔فرمایا ہے۔نِسَاؤُكُمْ
حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَثْى شِئْتُمْ وَقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ لا تمہاری بیویاں
تمہارے لئے بطور کھیتی کے ہیں تم جس طرح چاہو ان میں آؤ۔اس پر کوئی کہہ سکتا ہے کہ جب یہ کہا
گیا ہے کہ ہم جس طرح چاہیں کریں تو اچھا ہم تو چاہتے ہیں کہ عورتوں سے تعلق نہ رکھیں۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ وَقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ اس طرح آؤ کہ آگے نسل چلے اور یاد گار قائم رہے۔پس تم
اس تعلق کو برا نہ سمجھنا۔اس آیت میں مندرجہ ذیل امور بیان کئے گئے ہیں۔ا۔نر و مادہ کے تعلق کی اجازت دی ہے لیکن ایک لطیف اشارہ سے۔یعنی عورت
کو کھیتی کہہ کر
بتایا کہ انسانی عمل محدود ہے۔اسے غیر محدود بنانے کے لئے کیا کرنا چاہتے۔یہی کہ نسل چلائی
جائے۔پس جس طرح زمین ہو تو اسے کاشتکار نہیں چھوڑتا۔تم کیوں اس ذریعہ کو چھوڑتے ہو جس
سے تم پھل حاصل کر سکتے ہو۔اگر ایسا نہیں کرو گے تو تمہارا پیچ ضائع ہوگا۔۲- دوسری بات یہ بتائی کہ عورتوں سے اس قدر تعلق رکھو کہ نہ ان کی طاقت ضائع ہو اور نہ
تمہاری۔اگر کھیتی میں بیج زیادہ ڈال دیا جائے تو بیج خراب ہو جاتا ہے اور اگر کھیتی سے پے در پے کام
لیا جائے تو کھیتی خراب ہو جاتی ہے۔پس اس میں بتایا کہ یہ کام حد بندی کے اندر ہونا چاہئے۔جس
طرح عقلمند کسان سوچ سمجھ کر کھیتی سے کام لیتا ہے اور دیکھتا ہے کہ کس حد تک اس میں بیج ڈالنا چاہیئے
اور کس حد تک کھیت سے فصل لینی چاہئے اسی طرح تمہیں کرنا چاہئے۔اس آیت سے یہ بھی نکل آیا کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہر حالت میں اولاد پیدا کرنا ہی ضروری
ہے کسی صورت میں بھی برتھ کنٹرول جائز نہیں وہ غلط کہتے ہیں۔کھیتی میں سے اگر ایک فصل کاٹ
کر معا دوسری بودی جائے تو دوسری فصل اچھی نہیں ہوگی اور تیسری اس سے زیادہ خراب ہوگی۔اسلام نے اولاد پیدا کرنے سے روکا نہیں بلکہ اس کا حکم دیا ہے لیکن ساتھ ہی بتایا ہے کہ کھیتی کے
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔175
متعلق خدا کے جس قانون کی پابندی کرتے ہو اسی کو اولاد پیدا کرنے میں مذنظر رکھو۔جس طرح
ہوشیار زمیندار اس قدر زمین سے کام نہیں لیتا کہ وہ خراب اور بے طاقت ہو جائے یا اپنی ہی طاقت
ضائع ہو جائے اور کھیت کاٹنے کی بھی توفیق نہ رہے یا کھیت خراب پیدا کرنے لگے۔اسی طرح
تمہیں بھی اپنی عورتوں کا خیال کر رکھنا چاہئے۔اگر بچہ کی پرورش اچھی طرح نہ ہوتی ہو اور عورت کی
صحت خطرہ میں پڑتی ہو تو اس وقت اولاد پیدا کرنے سے فعل کو روک دو۔تیسری بات یہ بتائی کہ عورتوں سے اچھا سلوک کرو تو اولاد پر اچھا اثر ہوگا اور اگر ظالمانہ سلوک
کرو گے تو اولا د بھی تم سے بے وفائی کرے گی۔پس ضروری ہے کہ تم عورتوں سے ایسا سلوک کرو کہ
اولا د اچھی ہو۔اگر بد سلوکی سے کھیت خراب ہوا تو دانہ بھی خراب ہوگا یعنی عورتوں سے بدسلو کی اولاد
کو بداخلاق بنادے گی کیونکہ بچہ ماں سے اخلاق سیکھتا ہے۔چوتھی بات یہ بتائی کہ عورت سے تمہارا صرف ایسا تعلق ہو جس سے اولاد پیدا ہوتی ہو۔بعض
نادان اس سے خلاف وضع فطری فعل کی اجازت سمجھنے لگ جاتے ہیں۔حالانکہ یہ قطعا غلط ہے۔اللہ
تعالیٰ تو کہتا ہے کہ وہ عمل کرو جس سے کھیتی پیدا ہو۔قرآن کریم خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔اس میں خدا
تعالیٰ ایک بات کو اسی حد تک نگا کرتا ہے جس حد تک اخلاق کے لئے اس کا عریاں کرنا ضروری ہوتا
ہے باقی حصہ کو اشارہ سے بتا جاتا ہے۔پس آئی شتتخر میں تو اللہ تعالیٰ نے ڈرایا ہے کہ یہ تمہاری
کھیتی ہے اب جس طرح چاہو سلوک کرو لیکن یہ نصیحت یا درکھو کہ اپنے لئے بھلائی کا سامان ہی پیدا
کرنا ورنہ اس کا خمیازہ بھگتو گے۔یہ ایک طریق کلام ہے جو دنیا میں بھی رائج ہے۔مثلاً ایک شخص کو
ہم رہنے کے لئے مکان دیں اور کہیں کہ اس مکان کو جس طرح چاہو کھو تو اس کا مطلب اس شخص کو
ہوشیار کرنا ہوگا کہ اگر احتیاط نہ کرو گے تو خراب ہو جائے گا اور تمہیں نقصان پہنچے گا۔اسی طرح جب
لوگ اپنی لڑکیاں بیاہتے ہیں تو لڑکے والوں سے کہتے ہیں کہ اب ہم نے اسے تمہارے ہاتھ میں
دے دیا ہے جیسا چاہو اس سے سلوک کرو۔اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اسے جوتیاں مارا کرو بلکہ یہ
ہوتا ہے کہ یہ تمہاری چیز ہے اسے سنبھال کر رکھنا۔پس آنی شتتم کا مطلب یہ ہے کہ عورت
تمہاری چیز ہے اگر اس سے خراب سلوک کرو گے تو اس کا نتیجہ تمہارے لئے بڑا ہوگا اور اگر اچھا
سلوک کرو گے تو اچھا ہو گا۔دراصل اس آیت سے غلط نتیجہ نکالنے والے آنٹی کو پنجابی کا آناہ سمجھ
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
لیتے ہیں اور یہ معنی کرتے ہیں کہ انھے واہ کرو۔تکمیل روحانیت کا زوجیت سے تعلق
176
پھر قرآن یہ بھی بتاتا ہے کہ جنت میں بھی بیویاں ہونگی۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
میاں بیوی کا تعلق اسلام میں روحانیت کی تکمیل کے لئے ضروری ہے ورنہ اُس جگہ بیویوں کی کیا
ضرورت ہو سکتی تھی۔وہاں تو اولاد پیدا نہیں ہوئی۔اس سے صاف معلوم ہوا کہ رجولیت اور نسائیت
کی اصل غرض تکمیل انسانی ہے اولا دایک ضمنی فائدہ رکھا گیا ہے۔غرض قرآن کریم کا کوئی حکم لے لو خواہ وہ کس قدر ہی ابتدائی امر کے متعلق ہو اس میں بھی
اسلام کی تعلیم افضل ہی نظر آئے گی۔نرومادہ کے تعلقات
کا مسئلہ کتنا ابتدائی مسئلہ تھا لیکن قرآن کریم
نے اسے کتنا علمی بنا دیا۔باقی کتب میں اس کا ذکر بھی نہ ہوگا۔پس ہمارا یہ دعوی نہیں کہ قرآن میں
ایسی باتیں ہیں جو اور کسی مذہبی کتاب میں نہیں بلکہ یہ دعوی ہے کہ قرآن کریم کی کوئی ایسی بات نہیں
جو دوسرے مذاہب کی الہامی کتابوں سے افضل نہ ہو۔خواہ وہ کھانے پینے کے متعلق ہو خواہ لینے
دین کے متعلق ہو خواہ اور معاملات کے متعلق ہو۔اس کے لئے ہم چیلنج دے سکتے ہیں کہ کوئی عیسائی یا
ہندو یا کسی اور مذہب کا پیروکھڑا ہو اور کسی مسئلہ کا نام لے کر کہے کہ اسے قرآن سے افضل ثابت کرو تو
یقینا ہم اسے افضل ثابت کر دیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔پس قرآن کریم بعض باتوں میں ہی افضل نہیں بلکہ ہر بات میں افضل ہے۔حتی کہ قرآن
زبان کے لحاظ سے بھی افضل ہے لیکن بوجہ اس کے کہ تفصیلات سے صرف جزئیات کا علم حاصل ہوتا
ہے، میں اب اصول کی طرف آتا ہوں۔میں نے پچھلے سال سالانہ جلسہ پر قرآن کریم کی فضیلت کے چھ اصول بتائے تھے اور ثابت
کیا تھا کہ ان میں سے ہرامر میں قرآن کریم دوسری کتب سے افضل ہے۔وہ چھ اصول یہ تھے۔اول۔جس کا منبع افضل ہو۔دوم۔ظاہری حسن سوم۔وہ اس غرض کو پورا کرے جس کے لئے اس کی
ضرورت سمجھی گئی ہو۔چہارم۔اس کا فائدہ دوسروں سے زائد ہو۔پنجم۔جس میں ملاوٹ نہ ہو۔ششم۔وہ چیز اپنی ہو۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔177
اب میں چند اور فضیلت کے اصول بیان کر کے بتاتا ہوں کہ قرآن کریم وجہ فضیلت کے لحاظ
سے دوسری تمام الہامی اور غیر الہامی تعلیمات سے افضل ہے۔قرآنی فضیلت کی ساتویں وجہ
ساتویں وجہ فضیلت کی یہ ہوا کرتی ہے کہ کوئی چیز اپنی جنس کی چیزوں کی نسبت ٹوٹ پھوٹ
سے زیادہ محفوظ ہو۔جب ہم کپڑا خریدتے ہیں تو یہ دیکھتے ہیں کہ کونسا کپڑ زیادہ چلے گا۔جو جلد پھٹ
جانے والا ہو وہ نہیں لیتے بلکہ جو زیادہ دیر چلنے والا ہو وہ لیتے ہیں۔یہی حال اور چیزوں کا ہوتا ہے۔زیادہ چلنے والی چیز خریدی جاتی ہے اور کم چلنے والی چیز چھوڑ دی جاتی ہے۔تعلیمات کے متعلق بھی یہ
سوال لازما ہوتا ہے۔اگر دو تعلیمیں برابر ہوں لیکن ایک بگڑنے سے محفوظ ہو تو اسے یقینا نقدم
حاصل ہوگا۔اس اصل کے ماتحت ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں کہ یہ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ ہے یا
دوسری کتا ہیں۔الہامی کتابوں میں ٹوٹ پھوٹ نہ ہونے کے کیا معنی ہوتے ہیں یہی کہ الہامی تعلیم
بگڑنے سے محفوظ ہو۔اس میں نہ ملاوٹ ہو اور نہ ہو سکتی ہو۔پہلے بتایا گیا تھا کہ دوسری کتابوں میں
ملاوٹ ہے لیکن قرآن کریم میں نہیں ہے۔گو جو کچھ بیان ہوا تھا وہ بھی اختصار سے ہوا تھا اور دلائل
بھی ساتھ بیان ہونے سے رہ گئے تھے مگر اب میں یہ بتاتا ہوں کہ قرآن ایسا محفوظ ہے کہ اس میں
ملاوٹ ہو ہی نہیں سکتی۔ملاوٹ نہ ہو اور نہ ہو سکتی ہو میں بڑا فرق ہے۔قرآن کریم ہی وہ کتاب ہے
جس میں ملاوٹ ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ :۔(۱) قرآن کریم کا دعوی ہے کہ انا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ یعنی ہم نے ہی
اس ذکر کو اُتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ رہیں گے۔اب یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ جس چیز
کی ہر وقت ایک قادر ہستی حفاظت کر رہی ہو وہ ٹوٹ نہیں سکتی۔پھر جس چیز کی حفاظت کا ذمہ غیر محدود
طاقت والا لے اس میں کوئی ملاوٹ بھی نہیں ہو سکتی لیکن یہ صرف دعوئی ہے۔میں ابھی اسے دلیل
کے طور پر پیش نہیں کر رہا۔اس دعوئی میں بھی قرآن دوسری کتب سے افضل ہے کیونکہ کسی اور کتاب
کا یہ دعوی بھی نہیں ہے کہ خدا اس کا محافظ ہے۔نہ انجیل کا نہ تو رات کا نہ وید کا اور نہ کی اور کتاب کا۔قرآن کریم نے اس دعوئی کے ساتھ وجہ بھی بتائی ہے اور وہ یہ کہ (i) یہ کامل ذکر ہے۔خدا تعالیٰ
فصائل القرآن نمبر ۳۰۰۰۰
178
فرماتا ہے اِنّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ہم نے اس کامل ذکر کو اُتارا ہے اور کامل
ذکر میں خرابی پیدا ہونے سے چونکہ دنیا تباہ ہوتی ہے اس لئے ہم خود اس کے محافظ ہیں۔نئی چیز تب
بنائی جاتی ہے جب پہلی سے اعلیٰ بنائی جائے لیکن قرآن چونکہ کامل ہے اس لئے اس کو توڑنے کی
ضرورت ہی نہیں ہو سکتی۔( ii ) دوسری وجہ یہ بیان کی کہ ہم نے خود قرآن کو کمال عطا کیا ہے اور جب ہم نے خود اس کو
کمال دیا ہے تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ ہم اپنے دیئے ہوئے کمال کو ضائع ہونے دیں۔حفاظت قرآن کے ذرائع
پھر وہ ذریعہ جو اس کے محفوظ رکھنے کا ہے وہ بھی بتایا۔سورۃ حجر میں جب فرمایا کہ تلك ايت
الكتب وقُرآنٍ مُّبِيْنٍ 1 یہ کامل کتاب کی آیات ہیں ایسی کتاب کی جو مبین ہے یعنی تمام
حقائق کو ظاہر کرنے والی ہے۔تو چونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن کے متعلق یہ فرمایا تھا یہ کامل کتاب ہے
اور اس سے یہ مفہوم نکلتا تھا کہ یہ محفوظ رہے گی اس لئے کفار نے اعتراض کیا کہ لَوْ مَا تَأْتِينَا
بِالْمَلْئِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّدِقِينَ " اگر یہ کتاب محفوظ رکھی جائے گی تو پھر اس کے محفوظ رکھنے
کے ذرائع کیوں نہیں بتائے گئے۔چاہئے تھا کہ فرشتے اس کے ساتھ اُترتے۔یہ ان کے نقطہ نگاہ
سے معقول اعتراض تھا۔اس لئے خدا تعالیٰ نے اس کا جواب دیا اور فرمایا مَانُنَزِلُ الْمَلْئِكَةَ إِلَّا
بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذَا مُنْظَرِینَ کے فرشتے تو پیغامبر ہوتے ہیں یا عذاب کی خبریں لاتے ہیں یا
بشارت کی۔فرشتوں کی کیا طاقت ہے کہ وہ خدا کے کلام کی حفاظت کر سکیں۔فرشتوں
کو تو کامل علم نہیں
ہوتا۔وہ زیادہ سے زیادہ الفاظ کی حفاظت کر سکتے ہیں مطالب کی حفاظت نہیں کر سکتے۔حفاظت تو
سوائے ہماری ذات کے اور کوئی کر ہی نہیں سکتا۔سو ہم بتاتے ہیں کہ انا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَا وَإِنَا
لَهُ لَحَافِظُونَ ہم اس کی حفاظت کا فیصلہ کر چکے ہیں ہم ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔اب تم اور آئندہ
کفار زور لگا کر دیکھ لوتم کچھ نہیں کر سکتے اور آئندہ بھی کوئی کچھ نہیں کر سکے گا۔پھر فرمایا وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ
إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ۔كَذَلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ