فضائل القرآن نمبر ۴۔ تمام کّتبِ الہامیہ میں سے صرف قرآن کریم کو ہی کلام اللہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ قرآن کریم کی کتبِ سابقہ پر فضیلت کی آٹھویں دلیل

حصہ 3

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
222
ہے۔وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کا بہن کا قول ہے۔ان کی
عقل ایسی ماری گئی ہے کہ اتنی پیشگوئیاں سنتے ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی قدرت اور جبروت کا اظہار
ہے مگر پھر بھی نصیحت حاصل نہیں کرتے۔دوسرا رڈ اس کا یہ فرمایا فَلا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ وَمَا لَا تُبْصِرُونَ إِنَّهُ لَقَولُ
رَسُوْلِ كَرِيمٍ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ، قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَ وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ
قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ تَنْزِيلٌ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ۔وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضً
الأَقَاوِيْلِ لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِيْنِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ فَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ
عَنْهُ الجزين " یعنی ہم شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں اس کو بھی جسے تم دیکھتے ہو اور اس کو
بھی جسے تم نہیں دیکھتے یعنی اس کے ظاہری اور باطنی دونوں حالات اس بات پر شاہد ہیں کہ یہ قرآن
ایک عزت والے رسول کا کلام ہے۔ظاہری حالات کے لحاظ سے ایک بات میں کا بہن اور شاعر
دونوں مشترک ہوتے ہیں۔شاعر بھی بڑے بڑے جذبات کا اظہار کرتا ہے اور سب کچھ بیان
کرنے کے بعد ہاتھ پھیلا دیتا ہے۔اسی طرح کا ہن بھی خبریں بتا کر مانگتا پھرتا ہے۔مگر فرمایا یہ
رسول تو ایسا ہے جو اپنے پاس سے خرچ کرتا ہے۔کا ہن تو دوسروں سے مانگتا ہے۔یہاں یہ نہیں سمجھنا
چاہئے کہ قرآن کو رسول
کریم صلی شانہ کا کلام قرار دیا گیا ہے۔یہاں رسول کہہ کر اس شبہ کو رڈ کر دیا
ہے اور بتایا ہے کہ یہ آپ کا کلام نہیں کیونکہ رسول وہی ہوتا ہے جو دوسرے کا پیغام لائے۔اگر
محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی طرف سے بیان کرتا تو آپ کا کلام سمجھا جاتا ہے مگر یہ تو رسول
ہے۔تیسری دلیل یہ دی کہ کا ہن تو اپنے اخبار کو اپنے علم کی طرف منسوب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں
نے جفر ، ریل، تیروں اور ہندسوں وغیرہ سے یہ یہ باتیں معلوم کی ہیں۔وہ خدا تعالیٰ کی طرف اپنی
خبروں کو منسوب نہیں کرتا مگر یہ رسول کہتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے کلام پا کر سناتا ہوں اور یہ اپنے
کلام کو تَنْزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَلَمِيْنَ کہتا ہے۔یہاں یہ بھی بتادیا کہ کا ہن ایسی باتیں بیان کرنے کی وجہ سے اس لئے سزا نہیں پاتا کہ وہ خدا
پر تقول نہیں کرتا بلکہ اپنی طرف سے بیان کرتا ہے مگر رسول کہتا ہے کہ خدا کی طرف سے میں بیان

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
223
کرتا ہوں۔اگر رسول جھوٹا ہو تو فور انتباہ کر دیا جاتا ہے۔پس یہ کا ہن نہیں ہے بلکہ خدا کا سچا رسول
ہے اور اس پر جو کلام نازل ہوا ہے یہ رب العالمین خدا کی طرف سے اُتارا گیا ہے۔اگر کہو کہ یہ اس
طرح اپنی کہانت کو چھپاتا ہے تو یا درکھو کہ جان بوجھ کر ایسا کرنے والا کبھی سزا سے نہیں بچ سکتا۔اگر
شخص ہماری طرف جھوٹا الہام منسوب کر دیتا خواہ ایک ہی ہوتا تو ہم یقینا اس کو دائیں ہاتھ سے پکڑ
لیتے اور اس کی رگ جان کاٹ دیتے اور اس صورت میں تم میں سے کوئی بھی نہ ہوتا جو اسے خدا کے
عذاب سے بچا سکتا۔چھٹا اعتراض
ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ آپ شاعر ہیں۔چنانچہ سورۃ انبیاء رکوع اول میں آتا ہے بَلْ هُوَ
شاعر که یہ صحیح باتیں بیان کر کے لوگوں پر اثر ڈال لیتا ہے۔اس کا جواب سورۃ یسین رکوع ۵ میں
یہ دیا کہ وَمَا عَلَّمْنَهُ الشَّعْرَ وَمَا يَنبَغِى لَهُ إِنْ هُوَالًا ذِكْرٌ وَقُرَانٌ مُّبِينٌ لِيُنْذِرَ
مَن كَانَ حَيًّا وَيَحقِّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَفِرِينَ ٣ یعنی ہم نے اسے شعر نہیں سکھایا اور یہ تو اس
کی شان کے مطابق بھی نہیں ہے۔یہ تو ذکر اور قرآن مبین ہے۔کھول کھول کر باتیں سنانے
والا ہے۔یہ اس لئے نازل کیا گیا ہے تا کہ اُسے جس میں روحانی زندگی ہے ڈرائے اور کافروں پر
حجت تمام ہو جائے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اوّل قرآن شعر نہیں۔ان لوگوں کی عقلیں ماری گئی ہیں کہ
نثر کو شعر کہتے ہیں۔دوم اگر کہیں کہ مجازی معنوں میں شعر کہتے ہیں کیونکہ شعر کے معنے ایسی چیز کے
ہوتے ہیں جو اندر سے باہر آئے اور شعر کو اس لئے شعر کہا جاتا ہے کہ وہ جذبات کو اُبھارتا ہے تو اس کا
جواب یہ دیا کہ وَمَا يَنبَغِی له یہ تو اس کی شان کے ہی مطابق نہیں کہ اس قسم کی باتیں کرے۔اس کی ساری زندگی دیکھ لو۔شاعر کی غرض اپنے آپ کو مشہور کرنا ہوتی ہے مگر یہ تو کہتا ہے مثلُكُم
میں تمہارے جیسا ہی انسان ہوں۔پھر شاعر ان لوگوں کی مدح کرتا ہے جن سے اس نے کچھ حاصل
کرنا ہوتا ہے مگر یہ تو کہتا ہے کہ میں تم سے کچھ نہیں لیتانہ کچھ مانگتا ہوں۔پس شاعری اور اس کا لایا ہوا
کلام آپس میں کوئی مناسبت نہیں رکھتے۔سوم پھر اس میں ذکر ہے حالانکہ شعر ذکر نہیں ہوتا یعنی شعر

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
224
اندرونی جذبات کو ابھارتا ہے۔شہوت اور حسن پرستی کا ذکر کرتا ہے مگر یہ ایسی باتوں کی مذمت کرتا
ہے۔چہارم پھر یہ ایسا کلام ہے جو فطرت کے اعلیٰ محاسن کو بیدار کر کے جن کی فطرت صحیح ہوتی ہے
ا
انہیں بدیوں سے بچاتا ہے اور جو مُردہ ہوتے ہیں ان پر حجت تمام کرتا ہے۔حالانکہ شاعر جذبات
بہیمیہ کو ابھارتا ہے۔پس اسے مجازی طور پر بھی شعر نہیں کہہ سکتے۔ساتواں اعتراض
ساتواں اعتراض یہ کیا گیا کہ یہ معلم ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔آئی لَهُمُ الذِّكُوى
یہ
وَقَد جَاءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِينٌ ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمْ تَجَنُونَ ۳۴ فرمایا ان
نامعقولوں کو کہاں سے نصیحت حاصل ہو گئی۔حالانکہ ان کے پاس اعلیٰ درجہ کے معارف بیان کرنے
والا رسول آیا مگر یہ لوگ اس سے منہ پھیر کر چلے گئے اور کہ دیا کہ اسے کوئی اور سکھا جاتا ہے اور
مجنون ہے۔مطلب یہ کہ یہ ایسا نادان ہے کہ لوگ اس کو اس کے باپ دادا کے دین کے خلاف باتیں
بتا جاتے ہیں اور یہ آگے ان کو بیان کر دیتا ہے۔بعض لوگ رسول کریم سنی ہیں یہ تم پر اعتراض کرتے تھے اور اب تک کرتے ہیں کہ قرآن نہ آپ
پر نازل ہوا نہ آپ نے بنایا بلکہ کوئی اور شخص ان کو سکھا دیتا تھا۔مکہ والے کہتے تھے کہ مکہ کا ہو کر
محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کس طرح اپنی قوم کے بتوں کی مذمت کر سکتا ہے۔اور ان کے مقابلہ
میں دوسری قوم کے نبیوں کی تعریف کر سکتا ہے اسے کوئی اور اس قسم کی باتیں سکھا جاتا ہے۔جب وہ
حضرت موسیٰ کی تعریف قرآن میں سنتے تو کہتے کہ کوئی یہودی سکھا گیا ہے اور جب حضرت عیسی کی
تعریف سنتے تو کہتے کوئی عیسائی بتا گیا ہے۔اس میں ان کو اس بات سے بھی تائید مل جاتی ہے کہ
قرآن کریم میں پہلے انبیاء کے واقعات بھی بیان ہوئے ہیں۔اس جگہ مجنون حقیقی معنوں میں نہیں
آیا بلکہ غصہ کا کلام ہے کیونکہ معلم اور مجنون یکجا نہیں ہو سکتے۔مطلب یہ کہ پاگل ہے، اتنا نہیں سمجھتا
کہ لوگ اسے اپنے مذہب اور قوم کے خلاف باتیں سکھاتے ہیں۔قرآن کریم میں دو جگہ بھی یہ ذکر آیا ہے۔سورہ محل رکوع ۱۴ میں ہے۔قُل نَزِّلَهُ رُوح
الْقُدُسِ مِن رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِيُقَبَّتَ الَّذِينَ آمَنُوا وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ وَلَقَدْ

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
225
نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌ لِسَانُ الَّذِي يُلْحِدُوْنَ إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ وَهَذَا
b
لِسَان عَرَب مبین ۳۵ فرمایا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تو مخالفوں سے کہہ دے کہ
قرآن کو روح القدس نے اُتارا ہے تیرے رب کی طرف سے ساری سچائیاں اس میں موجود ہیں اور
اس لئے اُتارا ہے کہ مومنوں کے دل مضبوط ہوں اور مسلمانوں کے لئے ہدایت اور بشارت ہو اور
ہم جانتے ہیں کہ یہ لوگ کہتے ہیں کسی اور نے قرآن سکھایا ہے مگر جس کی طرف وہ یہ بات منسوب
کرتے ہیں وہ بجھی ہے ( عجمی وہ ہوتا ہے جو عرب نہ ہو یا عرب تو ہومگر اپنے مافی الضمیر کو اچھی طرح
عربی میں بیان نہ کر سکے اور یہ جو کلام ہے یہ تو زبان عربی میں ہے اور وہ بھی معمولی نہیں بلکہ خوب
کھول کھول کر بیان کرنے والی۔دوسری جگہ فرماتا ہے۔وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا إِفْكُ إِفْتَرِيهُ وَأَعَانَهُ
عَلَيْهِ قَوْمٌ أَخَرُونَ فَقَدْ جَاءَ وَظُلْمًا وَزُوْرًا وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا
فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا قُلْ انْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السَّرَ فِي السَّمَوَتِ
وَالْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيما۔" یعنی یہ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن خدا کا کلام نہیں ہے
بلکہ صرف ایک جھوٹ ہے جو اس نے بنالیا ہے اور اس بنانے میں کچھ اور بھی لوگ اس کی مدد کرتے
ہیں۔یہ بات کہنے میں انہوں نے بڑا ظلم کیا ہے اور بڑا افترا باندھا ہے وَقَالُوا أَسَاطِيرُ
الأولين اكتتبقا اور وہ کہتے ہیں کہ اس میں پرانے قصے ہیں جو لکھوا لیتا ہے یعنی دو جماعتیں
ہیں ایک مضمون بناتی ہے اور ایک لکھ لکھ کر دیتی ہے۔فَهيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا پھر اس کی
مجلس میں اسے خوب پڑھتے ہیں تاکہ یاد ہو جائے قُلْ انْزَلَهُ الَّذِى يَعْلَمُ السّر في
السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کہہ دے اسے خدا نے اُتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کے رازوں کو جاننے
والا ہے۔اِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا وہ بڑا بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اس اعتراض میں آج کل عیسائی بھی شامل ہو گئے ہیں اور بڑے بڑے مصنف مزے لے
لے کر اسے بیان کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں۔محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو کیا پتہ تھا کہ عیسائیوں اور
یہودیوں کی کتابوں میں کیا لکھا ہے۔وہ عیسائی اور یہودی ہی تھے جو باتیں بنا کر ان کو دیتے تھے۔چونکہ اب بھی یہ اعتراض کیا جاتا ہے اور اسے بہت اہمیت دی جاتی ہے اس لئے میں
کسی قدر تفصیل

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
سے اس کا جواب بیان کرتا ہوں۔226
مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ جو کہا گیا ہے کہ اسے بشر سکھاتا ہے۔اس بشر سے مراد جبر ۳۶۶
رومی غلام تھا جو عامر بن حضرمی کا غلام تھا۔اس نے تورات اور انجیل پڑھی ہوئی تھی۔جب رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگ تکلیف دینے لگے تو آپ اس کے پاس جا کر بیٹھا کرتے تھے۔اس پر
لوگوں نے یہ اعتراض کیا۔دوسری روایتوں میں آتا ہے کہ فترا اور زجاج کہتے ہیں کہ حویطب ابن
عبد العڑکی کا ایک غلام عائش یا یعیش نامی پہلی کتب پڑھا کرتا تھا۔بعد میں پختہ مسلمان ہو گیا اور
رسول کریم ملی پیام کی مجلس میں آتا تھا۔اس کی نسبت لوگ یہ الزام لگاتے تھے۔مقاتل اور ابن
جبیر کا قول ہے کہ ابو فکیہ پر لوگ شبہ کرتے تھے ان کا نام لیسار تھا۔مذہبا یہودی تھے اور مکہ کی
ایک عورت کے غلام تھے۔بیہقی اور آدم بن ابی ایاس نے عبد اللہ بن مسلم الحضرمی سے روایت لکھی
ہے کہ ہمارے دو غلام بیسار اور جبر نامی تھے دونوں نصرانی تھے اور عین التجر کے رہنے والے تھے۔دونوں لوہار تھے اور تلواریں بنا یا کرتے تھے اور کام کرتے ہوئے انجیل پڑھا کرتے تھے۔رسول
کریم مسی تم وہاں سے گذرتے تو ان کے پاس ٹھہر جاتے۔ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ ان میں
سے ایک غلام سے لوگوں نے پوچھا۔کہ إِنَّكَ تُعَلَّمُ مُحَمَّدًا فَقَالَ لَاهُوَ يُعَلِّمُنِي - کیا تم
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو سکھاتے ہو؟ اس نے کہا۔میں نہیں سکھا تا بلکہ وہ مجھے سکھاتا ہے۔ابن
عباس سے روایت ہے کہ ایک انجمی رومی غلام مکہ میں تھا۔اس کا نام بلعام تھا۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اسے اسلام سکھایا کرتے تھے اس پر قریش کہنے لگے کہ یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو سکھاتا
ہے۔مسیحی مؤرخ لکھتے ہیں کہ غالبا آپ نے بحیرہ راھب سے سیکھا تھا۔چونکہ مسیحی تاریخوں میں
بحیرہ کا کہیں پتہ نہیں ملتا۔اس وجہ سے ابتداء تو وہ اس کے وجود سے ہی منکر تھے لیکن اب مسعودی
کی ایک روایت کی وجہ سے وہ اس کو تسلیم کرنے لگے ہیں اور اس اعتراض کے رنگ میں اس سے
فائدہ اُٹھانے لگے ہیں۔وہ روایت یہ ہے کہ بحیرہ کو مسیحی لوگ سرگیس (Sergius) کہا کرتے تھے
اور Sergius نامی ایک پادری کا پتہ سیحی کتب میں مل جاتا ہے۔پس اب وہ کہتے ہیں کہ اس شخص
سے سیکھ کر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تعُوذُ باللہ قرآن بنالیا۔سیل (Sale) اس خیال کو

227
فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
رڈ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ بحیرہ کا مکہ جانا ثابت نہیں اور یہ خیال کہ آپ نے جوانی میں دعویٰ سے بہت
پہلے بحیرہ سے قرآن سیکھا ہو عقل کے خلاف ہے۔ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ اس سے مسیحیت کا کچھ علم سیکھا
ہو۔و ہیری ان روایتوں سے خوش ہو کر کہتا ہے کہ خواہ ناموں میں اختلاف ہی ہو لیکن یہ روایت
اتنی کثرت سے آتی ہے کہ اس میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس
بعض مسیحی اور یہودی آتے تھے اور یہ کہ انہوں نے ان کی گفتگو سے خاص طور پر فائدہ اُٹھایا اور
جواب کی کمزوری بتاتی ہے کہ کچھ دال میں کالا کالا ضرور ہے، ورنہ یہ کیا جواب ہوا کہ اس کی زبان
انجمی ہے۔ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی زبان میں بنادیتا ہو اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اسے عربی
میں ڈھال لیتے ہوں (وہ اپنے اس خیال کی تصدیق میں آرنلڈ کو بھی پیش کرتا ہے ) اس کے بعد وہ
لکھتا ہے :-
It is because of this that we do not hesitate to
reiterate the old charge of deliberate imposture۔یعنی ہم یہ پرانا الزام دُہراتے ہوئے اپنے دل میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے کہ
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے جان بوجھ کر جھوٹ بنایا۔اُوپر کے مضمون سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کفار مکہ اس اعتراض کو خاص اہمیت دیتے تھے اور ان
کے وارث مسیحیوں نے اس اہمیت کو اب تک قائم رکھا ہے۔میں پہلے مسیحیوں کے اعتراضات کو لیتا
ہوں اور اس شخص کو جواب میں پیش کرتا ہوں جسے عیسائی خدا کا بیٹا کہتے ہیں۔حضرت مسیح پر یہ
اعتراض ہوا تھا کہ ان کے ساتھ شیطان کا تعلق ہے اور دیوؤں کو اس کی مدد سے نکالتے ہیں۔چنانچہ
لکھا ہے :-
پھر وہ ایک گونگی بدروح کو نکال رہا تھا اور جب وہ بدروح اُتر گئی تو ایسا ہوا کہ گونگا بولا
اور لوگوں نے تعجب کیا لیکن ان میں سے بعض نے کہا۔یہ تو بدروحوں کے سردار بعل
زبول کی مدد سے بدروحوں کو نکالتا ہے بعض اور لوگ آزمائش کے لئے اس سے ایک
آسمانی نشان طلب کرنے لگے مگر اس نے ان کے خیالوں کو جان کر ان سے کہا کہ جس

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
228
کسی بادشاہت میں پھوٹ پڑے وہ ویران ہو جاتی ہے اور جس گھر میں پھوٹ
پڑے وہ برباد ہو جاتا ہے اور اگر شیطان بھی اپنا مخالف ہو جائے تو اس کی بادشاہت
کس طرح قائم رہے گی کیونکہ تم میری بابت کہتے ہو کہ یہ بدروحوں کو بعل زبول کی مدد
سے نکالتا ہے۔‘۳۹
یہاں حضرت مسیح نے ایک قانون پیش کیا ہے۔جب ان کے متعلق کہا گیا کہ وہ شیطان کو
شیطان کی مدد سے نکالتے ہیں تو انہوں نے کہا شیطان شیطان کو کیوں نکالے گا ؟ اس قانون کے
ما تحت غور کر لو کہ کیا قرآن کسی یہودی یا عیسائی کا بنایا ہوا نظر آتا ہے۔اگر کسی عیسائی کا بنایا ہوا ہوتا تو
عیسائیت کے رڈ سے کس طرح بھرا ہوا ہوتا ؟ اور اگر کسی یہودی نے بنایا ہوتا تو اس میں یہودیت کا
کس طرح رو ہوتا ؟ عیسائیت کا کوئی فرقہ بتا دو اس کا رڈ قرآن سے دکھا دیا جائے گا۔اسی طرح کوئی
یہودی فرقہ پیش کرو۔اس کا رڈ قرآن میں موجود ہے۔کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ کوئی عیسائی اور
یہودی اپنے مذہب کی آپ تردید کرے گا۔قرآن پورے طور پر عیسائیت کو رد کرتا ہے۔ہم دور
نہیں جاتے پہلی سورۃ میں ہی قرآن نے عیسائیت کی جڑیں اکھیڑ کر رکھ دی ہیں۔پہلی سورۃ جو رسول
کریم صلی اللہ تم پر نازل ہوئی یہ ہے :-
اقرأ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اقْرَأْ وَرَبُّكَ
الأَكْرَمُ الَّذِى عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمُ كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ
ليَطغَى أَنْ رَّاهُ اسْتَغلى إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى أَرَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا
صلى آرَعَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَى أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى أَرَعَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى أَلَمْ
يَعْلَمُ بِأَنَّ الله يرى كَلَّا لَبِنْ لَّمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ
خَاطِئَةٍ فَلْيَدُعُ نَادِيَهُ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ "
یہ سورۃ جو سب سے پہلی سورۃ ہے۔اس میں عیسائیت کے تمام مسائل کو رڈ کر دیا گیا ہے۔پہلا حملہ عیسائیت پر یہ ہے کہ فرما یا خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔عیسائیت کی بنیاد اس عقیدہ پر ہے
کہ انسان کی فطرت میں گناہ ہے۔عیسائیت کہتی ہے انسان فطر نا گناہگار ہے اور عمل سے نیک نہیں
بن سکتا۔اس لئے مسیح کو جو پاک اور بے عیب تھا صلیب پر چڑھادیا گیا۔اسی طرح وہ انسانوں کے
ط

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
229
گناہ اپنے اوپر اٹھا کر قربان ہو گیا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔انسان کی
فطرت میں خدا کی محبت رکھی گئی ہے اور اس کی بناوٹ میں ہی خدا سے تعلق رکھا گیا ہے۔اس طرح
عیسائیت کا پہلا عقیدہ باطل کر دیا گیا اور بتادیا گیا کہ کفارہ کوئی چیز نہیں ہے اس کی بنیاد اس امر پر
ہے کہ انسان گناہگار ہے لیکن اسلام شروع ہی اس بات سے ہوتا ہے کہ انسان نیک ہے اور اس کی
فطرت میں خدا سے محبت رکھی گئی ہے نہ کہ گناہ۔دوسرا جواب یہ دیا۔کہ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الأكرم خدا جو تیرا رب ہے اس کی یہ شان ہے کہ
دوسری چیزوں میں جو صفات پائی جاتی ہیں ان سب سے اعلیٰ صفات اس میں جلوہ گر ہیں۔عیسائیت
کہتی ہے کہ خدا میں رحم کی صفت نہیں۔وہ گناہگار کو نہیں بخش سکتا مگر اسلام کہتا ہے جب انسان اپنے
قصور وار کو بخش سکتا ہے اور انسان میں عفو کی صفت ہے تو خدا کیوں نہیں بخش سکتا اور اُس میں کیوں
یہ صفت نہیں۔اس میں تو بدرجہ اتم یہ صفت ہے کیونکہ وہ آگرہ ہے یعنی تمام صفات حسنہ میں سب
سے بڑھ کر ہے۔تیسر ا ر ڈ یہ کیا کہ فرما یا عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَالَمْ يَعْلَمُ۔عیسائیت کی تیسری بنیاد یہ ہے کہ
شریعت لعنت ہے لیکن قرآن نے بتایا کہ شریعت میں
وہ باتیں ہیں جو انسان عقل سے دریافت نہیں
کر سکتا۔انسان اپنی کوشش سے شرعی احکام نہیں بنا سکتے اس لئے شریعت آتی ہے۔چوتھی زرعیسائیت پر یہ کی کہ فرمایا لَّا اِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ رَّاهُ اسْتَغْلی انسان بڑا
ہی سرکش ہے جو یہ کہتا ہے کہ مجھے خدا کی شریعت کی ضرورت نہیں۔میں خود اپنی راہنمائی کے سامان
مہیا کر لونگا۔یہ کہنے والے بہت نا معقول لوگ ہیں۔پانچواں رویہ کیا کہ فرمایا كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب۔ایسے لوگوں
کی باتیں کبھی نہ سننا
اور اللہ کی خوب عبادت اور فرمانبرداری کرنا۔رسول کریم صلی نیلم کو فرمایا کہ کسی راہب کی بات نہ سننا
جو شریعت کو لعنت قرار دیتا ہے بلکہ خدا کی فرمانبرداری میں لگارہ۔گویا نجات اور قرب الہی کا ذریعہ
بجائے کسی کفارہ پر ایمان لانے کے سجدہ یعنی فرمانبرداری یا بالفاظ دیگر اسلام کو قرار دیا ہے۔پس قرآن کی تو پہلی سورۃ نے ہی مسیحیت کو رد کیا ہے اور بادلیل رڈ کیا ہے۔اسی طرح سورۃ
فاتحہ میں عیسائیت اور یہودیت کورڈ کیا گیا ہے۔پھر کیا کوئی شخص مان سکتا ہے کہ عیسائی اور یہودی

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
230
اپنے مذہب کے خلاف خود دلائل بتایا کرتے تھے۔دو ہی صورتیں ہوسکتی ہیں۔یا تو عیسائی راہب
اپنے مذہب کو ماننے والا ہوگا یا نہ ماننے والا۔اگر ماننے والا تھا تو اسے چاہئے تھا کہ اپنے مذہب کی
تائید کرتا نہ کہ اس کے خلاف باتیں بتاتا اور اگر نہ ماننے والا تھا اور سمجھتا تھا کہ جو باتیں اس کے ذہن
میں آئی ہیں وہ اعلیٰ درجہ کی ہیں تو اس نے ان کو خود اپنی طرف منسوب کر کے کیوں نہ پیش کیا۔اسے
چاہئے تھا کہ اپنے نام پر کتاب لکھتا نہ کہ لکھ کر دوسرے کو دے دیتا۔اب میں ان آیتوں اور ان میں مذکور جوابات کو لیتا ہوں۔سورہ محل کی آیات سے معلوم ہوتا
ہے کہ لوگوں کا اعتراض یہ تھا کہ اسے کوئی اور آدمی سکھاتا ہے۔اس کا جواب اللہ تعالیٰ نے یہ دیا ہے
کہ وہ شخص تو عجمی ہے اور قرآن کی زبان عربی ہے۔وہیری کہتا ہے کہ یہ جواب بالکل بودا ہے جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا کالا ہے۔مضمون وہ بھی بنا کر دیتا تھا۔آگے عربی میں وہ خود
ڈھال لیتے تھے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا قرآن کے دوسرے جواب بھی ایسے ہی بودے ہوتے ہیں۔اگر قرآن کی دوسری باتیں ارفع اور اعلیٰ ہیں تو ہمیں سوچنا چاہئے کہ یہ جواب بھی ضرور اعلیٰ ہوگا اور جو
مطلب ہم سمجھتے ہیں وہ غلط ہوگا۔دوسرے اگر یہ جواب بے جوڑ تھا تو کیوں مکہ والوں نے اسےرڈ نہ
کر دیا اور کیوں وہیری والا جواب انہوں نے نہ دیا ان کا تو اپنا اعتراض تھا اور وہ اپنے اعتراض کا
مطلب و ہیری وغیرہ سے بہتر سمجھتے تھے۔وہ کہہ سکتے تھے کہ یہ تو بے معنی جواب ہے مگر کسی ضعیف
سے ضعیف روایت میں بھی یہ نہیں آتا کہ مکہ والوں نے کہا ہو یہ جواب بے جوڑ ہے۔اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ ان کا جو اعتراض تھا اس کا جواب انہیں صحیح اور مسکت مل گیا تھا۔اسی لئے وہ خاموش ہو
اب رہا یہ امر کہ اچھا پھر سوال و جواب کا مطلب کیا تھا۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ اصل میں کفار
کا سوال ایک نہ تھا بلکہ دو تھے اور ان سوالوں کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہی قرآنی جواب کو بے جوڑ قرار
دے دیا گیا ہے۔ان میں سے ایک کا ذکر سورۃ محل میں ہے اور دوسرے کا سورۃ فرقان میں سورۃ
محل کا وہ سوال نہیں جو سورۃ فرقان کا ہے اور سورۃ فرقان میں وہ نہیں جو سورۃ نحل میں ہے۔چنانچہ
سورۃ پھل میں یہ اعتراض نقل ہے کہ ایک بجھی شخص آپ کو سکھاتا ہے۔قرآن کریم نے اس کا نام نہیں
لیا مگر یہ کہا ہے کہ لِسَانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ آنجھی ہے کہ وہ جس کی طرف قرآن کو

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
231
منسوب کرتے ہیں وہ بجھی ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مخالف کسی خاص شخص کا نام لیتے تھے۔پھر یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ وہ شخص معروف تھا اور مسلمان بھی اس شخص کا نام جانتے تھے۔سورۃ فرقان کی آیت اس سے مختلف ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ کفار کسی خاص آدمی کا نام
لئے بغیر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ایک جماعت رسول کریم ملا ہی تم کو کھاتی ہے اور رات دن آپ
کے پاس رہتی ہے اور آپ بعض دوسرے لوگوں سے اس جماعت کے بتائے ہوئے واقعات کو لکھوا
لیتے ہیں۔یه فرق نمایاں ہے۔ایک میں ایک خاص شخص کا ذکر ہے اور دوسری میں غیر معین جماعت کا ذکر
ہے۔ایک میں صرف سیکھنے کا ذکر ہے اور دوسری میں بعض لوگوں سے لکھوانے کا بھی ذکر ہے۔ایک
میں محض تعلیم کا ذکر ہے اور دوسری میں پہلوں کے واقعات اور خیالات سے نقل کرنے کا ذکر ہے اور
پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ دونوں جگہ جواب الگ الگ دیا گیا ہے۔یہ فرق اتنے نمایاں ہیں کہ ہر
شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ جب رسول کریم صلہ تھا کہ ہم نے دعوی کیا تو شروع میں ہی بعض غلام آپ پر
ایمان لے آئے تھے۔وہ پہلے بت پرست یا عیسائی یا یہودی تھے۔انہیں جب صبح و شام فرصت ملتی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر پہنچ جاتے اور دوسرے صحابہ کے ساتھ دین سیکھتے اور نمازیں
پڑھتے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے واقعہ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایک مکان پر یہ اجتماع ہوتا تھا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ ابھی ایمان نہ لائے تھے کہ ایک دن اپنے گھر سے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم پر حملہ کرنے کے ارادہ سے نکلے۔کسی نے پوچھا کہ کیا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا محمد جو صابی
ہو گیا ہے اس کی خبر لینے جارہا ہوں۔اس نے کہا پہلے اپنے گھر کی تو خبر لو۔انہوں نے کہا کیا ہو گیا
ہے؟ اس نے بتایا کہ تمہاری بہن اور بہنوئی دونوں مسلمان ہو گئے ہیں۔یہ سن کر وہ اپنی بہن کے گھر
گئے اور جا کر دستک دی۔اس وقت ایک صحابی ان کو قرآن پڑھا رہے تھے۔جب انہیں معلوم ہوا
کہ عمر ہیں تو صحابی کو چھپا دیا گیا اور بہن اور بہنوئی سامنے ہوئے۔انہوں نے پوچھا کہ کس طرح
آئے ہو۔عمر نے کہا بتاؤ تم کیا کر رہے تھے۔میں نے سنا ہے تم بھی صافی ہو گئے ہو۔انہوں نے کہا
یہ غلط ہے۔ہم تو صابی نہیں ہوئے۔عمر نے کہا میں نے تو خود تمہاری آواز سنی ہے۔تم کچھ پڑھ رہے

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
232
تھے اور بہنوئی پر حملہ کر دیا۔یہ دیکھ کر بہن آگے آگئی اور ضرب اس کے سر پر پڑی جس سے اس کا سر
پھٹ گیا اور خون بہنے لگا۔اس پر انہوں نے بڑے جوش سے کہا۔ہم مسلمان ہو گئے ہیں۔اللہ اور
اس کے رسول پر ایمان لے آئے ہیں۔تم جو کچھ کرنا چاہتے ہو کر لو۔جب حضرت عمر نے یہ حالت
دیکھی تو چونکہ وہ ایک بہادر انسان تھے اور ان کا وار ایک عورت پر پڑا جو ان کی بہن تھی۔اس سے
انہیں سخت شرمندگی محسوس ہوئی اور انہوں نے کہا کہ تم جو کچھ پڑھ رہے تھے وہ مجھے بھی دکھاؤ۔اس
نے کہا تم مشرک اور ناپاک ہو۔پہلے جا کر نہاؤ پھر بتائیں گے۔چنانچہ وہ نہائے اور رہا سہا غصہ بھی
دور ہو گیا۔اس کے بعد قرآن کی جو آیات پڑھ رہے تھے وہ انہیں سنائی گئیں۔حضرت عمر کا دل
ان کو سن کر پگھل گیا اور وہ بے اختیار کہہ اُٹھے اَشْهَدُ أن لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
رَسُولُ اللهِ۔اس وقت وہ صحابی جن کو انہوں نے چھپایا ہوا تھا۔وہ بھی باہر آگئے حضرت عمرؓ نے کہا
بتاؤ تمہارا سردار کہاں ہے۔میں اس کے پاس جانا چاہتا ہوں۔انہیں بتایا گیا کہ فلاں گھر میں
مسلمان جمع ہوتے ہیں۔حضرت عمر وہاں گئے۔وہاں رسول کریم صلی ی ی یتیم اور بعض صحابہؓ موجود
تھے اور دروازہ بند تھا۔جب حضرت عمر نے دستک دی تو صحابہ نے پوچھا کون ہے؟ حضرت عمر نے
اپنا نام بتایا تو صحابہ نے ڈرتے ہوئے رسول کریم ملی کہ ہم سے عرض کیا۔عمر آیا ہے۔دروازہ کے
سوراخ سے انہوں نے دیکھا کہ تلوار ان کے گلے میں لٹکی ہوئی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرما یا دروازہ کھول دو۔جب عمر اندر داخل ہوئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان
کا گرنہ پکڑ کر کہا۔عمر کس نیت سے آئے ہو۔انہوں نے کہا اسلام قبول کرنے کے لئے۔آپ نے
فرمایا الله اكبر سے یہ سن کر باقی صحابہ نے بھی زور سے نعرہ تکبیر بلند کیا۔اس واقعہ سے
معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم مسانی پور کی عادت تھی کہ صحابہ کو دین سکھانے کے لئے الگ مکان میں
بلا لیتے۔چونکہ آپ دروازہ بند کر کے بیٹھتے تھے تا کہ کفار شرارت نہ کریں۔اس لئے کفار کے
نزدیک اس قسم کا اجتماع بالکل عجیب بات تھی۔وہ خیال کرتے تھے کہ وہاں قرآن بنایا جاتا ہے اور
چونکہ انبیاء سابق کے بعض واقعات کی طرف قرآن کریم میں اشارہ تھا وہ یہ خیال کرتے کہ مسیحی اور
یہودی غلام یہ باتیں ان لوگوں کو بتاتے ہیں اور دوسرے صحابہ سے رسول کریم صلی بی ایم لکھوا لیتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کا جواب دیتا ہے کہ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا إِفْكُ إِفْتَرَاهُ

فصائل القرآن نمبر ۴۰۰۰۰
233
وَاعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمُ أَخَرُونَ فَقَدْ جَاءَ وَظُلْمًا وَزُورًا - یعنی منکر لوگ کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ
بنالیا گیا ہے اور کچھ لوگ اس میں مدد دیتے ہیں مگر ان کا یہ اعتراض بالبداہت ظلم اور جھوٹ پر مبنی
ہے کیونکہ کیا مسیحی غلام ایسا کر سکتے ہیں کہ خود اپنے دین پر ہنسی کرائیں۔آخر انہیں اس کی کیا ضرورت
ہے اور کیا فائدہ ہے کہ وہ اسی بات پر رات دن ماریں کھائیں اور گرم ریت پر گھسیٹے جائیں اور ایک
بے فائدہ فریب میں شامل ہوں۔پس ایسے مخلص لوگوں پر یہ اعتراض کر کے ان لوگوں نے ظلم اور
جھوٹ سے کام لیا ہے۔یہ ناممکن ہے کہ ایسے لوگ ایسا جھوٹ بنا سکیں۔دوسرا جواب یہ دیا ہے کہ جن کو تم پرانے قصے سمجھتے ہو وہ قصے نہیں بلکہ آئندہ کے متعلق خبریں
اور پیشگوئیاں ہیں۔چنانچہ فرماتا ہے۔قُلْ انْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السَّرَ فِي السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ " تو کہہ دے کہ یہ خدا کا کلام ہے جو آسمانوں اور زمین کے رازوں سے واقف
ہے۔کوئی انسان ایسا کلام نہیں بنا سکتا۔یہ تو غیب کی باتیں ہیں اور غیب خدا ہی جانتا ہے۔اب ان جوابوں کو دیکھو کہ کس قدر صحیح اور مضبوط ہیں اور وہیری کا خیال کس قدر بے معنی ہے۔اگر یہاں بھی وہی اعتراض سورۃ نحل والا ہوتا تو اس کا وہی جواب کیوں نہ دیا جاتا جو وہاں دیا گیا
ہے۔آخر کیا وجہ تھی کہ اگر یہی سوال سورۃ نحل میں تھا تو اس کا جواب بقول وہیری کے بیہودہ دیا
جاتا۔ایک شخص جو صحیح جواب جانتا ہے اور وہ جواب دے بھی چکا ہے اسے وہ جواب چھوڑ کر اور
جواب دینے کی کیا ضرورت
تھی۔پس یہ جواب لغو نہیں بلکہ معترضین کی اپنی سمجھ ناقص ہے۔اصل
بات یہ ہے کہ سورۃ نحل میں یہ سوال ہی نہیں کہ کوئی اسے مضمون بنا دیتا ہے بلکہ یہ ذکر ہے کہ نادان
لوگ ایک ایسے شخص کی نسبت یہ بیان کرتے ہیں کہ وہ محمد رسول
اللہ کو کھا تا ہے جو خود بھی تھا یعنی اپنا
مفہوم اچھی طرح بیان نہیں کر سکتا تھا۔صرف تھوڑی سی عربی جانتا تھا۔( عجمی کے یہ بھی معنی ہیں کہ جو
اپنا مفہوم اچھی طرح ادا نہ کر سکے چنانچہ لغت میں یہ معنی بھی لکھے ہیں۔) اس کا جواب اللہ تعالیٰ یہ
دیتا ہے کہ دوسرے کا قول انسان دو طرح نقل کر سکتا ہے۔ایک تو اس طرح کہ اس کا مطلب سمجھ کر
اپنے الفاظ میں ادا کر دے اور دوسرا طریق یہ ہے کہ اس کے الفاظ رٹ کر ادا کر دے جیسے طوطا
میاں مٹھو کہتا ہے۔نقل انہی دو طریق سے ہو سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم جانتے ہو کہ جس شخص کی
طرف تم یہ بات منسوب کرتے ہو وہ اپنا مطلب عربی زبان میں پوری طرح ادا نہیں کر سکتا۔پس

·

آج 10 میں سے 10 باقی