فضائل القرآن نمبر ۵۔ قرآن کریم کی کُتب سابقہ پر فضیلت کی نویں دلیل۔ انبیاء سابقین کی رسول کریمؐ کی بعثت کے متعلق پیشگوئیاں اور قرآن کریم کی آٹھ اصولی اصلاحات

حصہ 3

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰
287
الرَّسُولَ فَقَدِمُوا بَيْنَ يَدَى نَجْوَبِكُمْ صَدَقَةً ذَلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَأَظْهَرُ ، فَإِنْ لَّمْ
تَجِدُوا فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ - اے مومنو! تمہاری عادت ہے کہ تم رسول سے مشورے لیا
کرتے ہو مگر رسول کا وقت بڑا قیمتی ہے۔تمہیں چاہئے کہ جب مشورہ لوتو مسکینوں کے لئے صدقہ کیا
کرو۔یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہوگا اور اگر تم میں سے کوئی صدقہ نہ کر سکے تو اللہ اس کمزوری کو ڈور
کرنے والا ہے۔حدیثوں میں آتا ہے بعض اوقات رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جارہے ہوتے
تو کوئی بڑھیا آپ کو پکڑ کر کھڑی ہو جاتی کہ مجھے آپ سے مشورہ لینا ہے۔مسجد میں بھی لوگ آپ سے
مشورہ کرنے کے لئے کھڑے ہو جاتے۔ایک دفعہ ایک شخص اتنی دیر آپ سے باتیں کرتا رہا کہ مسجد
میں جولوگ نماز پڑھنے آئے تھے وہ سو گئے۔اسے
تیسرا نام خدائے قادر بتایا گیا ہے۔توریت میں خدا کا لفظ مجازی معنوں میں بھی استعمال ہوتا
ہے۔چنانچہ لکھا ہے۔” پھر خداوند نے موسیٰ سے کہا دیکھ میں نے تجھے فرعون کے لئے خدا سا
بنایا ۲ متی باب ۲۱ آیت ۴۰ میں حضرت مسیح مثال دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔جب
انگورستان کا مالک آئے گا تو ان باغبانوں کے ساتھ کیا کرے گا۔“
وو
گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے کو حضرت مسیح نے خدا کا آنا بتا یا۔اب ہم قرآن کریم میں دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے متعلق آتا ہے کہ میں نے تجھے فرعون کے لئے خدا سا بنا یا اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق آتا ہے کہ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى
فِرْعَوْنَ رَسُولًا - ۳۳ یعنی جس طرح ہم نے موسیٰ کو فرعون کے لئے خدا سا بنا کر بھیجا تھا اسی
حیثیت سے ہم نے تجھے دنیا کے لئے بھیجا ہے۔چوتھا نام آپ کا ابدیت کا باپ بتایا گیا ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے النَّبِيُّ أولى
بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجُهُ أَمَّهُتُهُمْ " یعنی نبی کا تعلق مومنوں کے ساتھ باپوں
سے بھی زیادہ ہے اور اُس کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی بیویاں مائیں ہوئیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باپ ہوئے۔سورۃ احزاب کے پانچویں
رکوع میں آتا ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
288
النبین ۳۵ محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں تو کسی کے باپ نہیں لیکن روحانی باپ ہیں رسول
ہونے کی وجہ سے اور ابدی باپ ہیں خاتم النبیین ہونے کی وجہ سے۔پانچواں نام سلامتی کا شہزادہ بتایا گیا ہے۔عبرانی میں بادشاہ کی جگہ شہزادہ کا لفظ استعمال
کرتے ہیں۔اس کا اپنے الفاظ میں یہ مطلب ہوا کہ سلامتی کا بادشاہ اور سلامتی اسلام ہے۔اس لئے
اصل نام یہ ہوا کہ اسلام کا بادشاہ۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ سے یوں بھی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بادشاہ تھے۔فتح مکہ پر مکہ والوں کو آپ نے بلا کر کہا بتا ؤ اب تم سے
کیا سلوک کیا جائے تو انہوں نے کہا آپ وہی سلوک کریں جو یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا
تھا۔اس پر آپ نے فرما یا لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کے جاؤ تم پر کوئی گرفت نہیں۔اس
طرح بھی آپ نے سلامتی ہی دکھائی۔پھر چھٹی بات آپ کے متعلق یہ بیان کی گئی ہے کہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج
سے ابد تک بند و بست کر دیگا۔یہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے متعلق پیشگوئی ہے اور
اس میں بتایا گیا ہے کہ شام اور فلسطین پر قبضہ انہیں حاصل ہوگا۔پھر اُسی کتاب میں ہم عرب کی
بابت الہامی کلام پڑھتے ہیں کہ
عرب کے صحراء میں تم رات کاٹو گے۔اے دوانیوں کے قافلو! پانی لے کے پیاسے
کا استقبال کرنے آؤ۔اے تیما کی سرزمین کے باشندو! روٹی لے کے بھاگنے والے
کے ملنے کو نکلو کیونکہ وے تلواروں کے سامنے بنگی تلوار اور کھینچی ہوئی کمان سے اور جنگ
کی شدت سے بھاگے ہیں کیونکہ خداوند نے مجھ کو یوں فرمایا۔ہنوز ایک برس ہاں
مزدور کے سے ٹھیک ایک برس میں قیدار کی ساری حشمت جاتی رہے گی اور
تیراندازوں کے جو باقی رہے قیدار کے بہادر لوگ گھٹ جائیں گے کہ خداوند اسرائیل
کے خدا نے یوں فرمایا ۳۸
اس جگہ یہ پیشگوئی بیان کی کہ جو آنے والا نبی ہوگا جب وہ اپنے وطن سے نکالا جائے گا تو
ہجرت کے ایک سال بعد اُس کی قوم اس پر حملہ کرے گی۔ایک رات میدان میں سوئیں گے اور صبح
کو جنگ ہوگی جس میں دشمن شکست کھائے گا اور اُس کے بڑے بڑے بہادر مارے جائیں گے یہ

فصائل القرآن نمبر ۵
289
پیشگوئی بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں بدر کی جنگ سے پوری ہوئی۔اب دیکھو اس میں کتنی باتیں بیان کی گئیں۔اس میں بتایا گیا ہے کہ (۱) پہلے اس رسول کو مکہ
والے اپنے شہر سے نکالیں گے اور (۲) پھر لڑائی کے لئے مکہ والے آئیں گے اگر وہی جس نے
یسعیاہ پر یہ کلام نازل کیا تھا دنیا پر قابض نہ تھا اور دنیا اُس کے ہاتھ میں نہ تھی تو اُس نے کیوں اہل مکہ
سے پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مکہ سے نکلوایا اور ایک سال کے بعد کس نے ان کو حملہ
کرنے کے لئے نکالا۔(۳) پھر جب انہوں نے حملہ کیا تو اس حملہ میں سارے سردار شامل ہوئے۔کہا جاتا ہے کہ مکہ کا کوئی گھر ایسا نہ تھا جس کا کوئی نہ کوئی آدمی اس جنگ میں شریک نہ ہوا ہو (۴) پھر
اس جنگ میں بڑے بڑے سردار مارے گئے۔ان باتوں سے ظاہر ہے کہ خیالات پر اور تلواروں
پر اُسی کا قبضہ تھا جس نے یسعیاہ کے ذریعہ یہ پیشگوئی کرائی تھی۔مکہ میں اس جنگ کی وجہ سے ایسی
تباہی آئی کہ ہر گھر میں ماتم برپا ہو گیا اور اس ڈر سے کہ لوگ دل نہ چھوڑ بیٹھیں اُن کو حکما رونے سے
منع کر دیا گیا۔ایک شخص کے تین بیٹے تھے اور وہ تینوں اس جنگ میں مارے گئے۔وہ اندر چھپ
چھپ کر روتا تھا مگر اُس کی تسلی نہ ہوتی تھی۔ایک دن ایک شخص کا اونٹ گم ہو گیا اور وہ رونے لگ
گیا۔اس شخص نے اُس کے رونے کی آواز گن کر کسی سے
کہا دیکھ کیا بین ڈالنے کی اجازت مل گئی
ہے اور پھر فورا با ہر نکل کر پیٹنے لگ گیا اور زور زور سے بین ڈالنے لگا۔غرض ہجرت کے عین ایک سال بعد بدر کی جنگ ہوئی اور اُس میں قیدار کے بڑے بڑے
جنگ بجو اور بہادر مارے گئے اور شکست کھا کر بھاگے اور تیما جسے عرب تہامہ کہتے ہیں اس میں ماتم
بر پا ہو گیا۔پھر یسعیاہ نبی ہی کہتے ہیں :-
”دیکھ میں نے اسے قوموں کے لئے گواہ مقرر کیا بلکہ لوگوں کا ایک پیشوا اور فرمانروا۔دیکھ تو ایک گروہ جسے تو نہیں جانتا بلا وے گا اور وے گرو ہیں تجھے نہیں جانتیں۔خداوند
تیرے خدا اور اسرائیل کے قدوس کے لئے جس نے تجھے جلال بخشا تیرے پاس
دوڑتی آئیں گی۔۳۹۰۷
اس میں یہ باتیں بتائیں کہ (۱) وہ لوگوں کے لئے گواہ ہوگا۔(۲) لوگوں کے لئے پیشوا اور

فصائل القرآن نمبر ۵
290
(۳) فرمانروا ہوگا (۴) ایسی قومیں اُس پر ایمان لائیں گی جنہوں نے بنی اسرائیل کے نام نہ سُنے
ہوں گے اور نہ بنی اسرائیل نے اُن کے۔لوگوں کے لئے گواہ ہونے کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے۔هُوَ سلمكُم
الْمُسْلِمِينَ ، مِنْ قَبْلُ وَفِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا
شُهَدَاء عَلَى النَّاس " یعنی ہم نے تمہارا نام مسلم رکھا ہے۔اس زمانہ میں بھی اور پہلے بھی تا کہ
یہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم باقی دنیا پر گواہ ہو اور اس رسالت کو قیامت تک لئے چلے جاؤ۔گویا وہی
الفاظ جو بائیبل میں آتے ہیں قرآن کریم میں بھی آئے ہیں۔(۳-۲) پیشوا اور فرمانروا کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله - لا یعنی اے لوگو! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا چاہتے ہو تو میری
فرمانبرداری اختیار کرو۔میں تمہارا پیشوا اور فرمانروا ہوں۔چوتھی بات یہ بیان فرمائی کہ دوسری قو میں اس رسول پر ایمان لاویں گی۔سو اس کے متعلق بھی
قرآن کریم میں آتا ہے۔قُلْ يَاأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ (اعراف: ۱۵۹) یعنی تو
ساری دنیا سے کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں۔اب دیکھ لو ہم میں سے کوئی کسی
قوم کا ہے اور کوئی کسی قوم کا اور یہ تو میں نہ عربوں کو جانتی تھیں اور نہ عرب انہیں جانتے تھے مگر محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں سب ایک ہوگئی ہیں۔پھر یسعیاہ باب ۶۲ آیت ۲ تا ۵ میں ہی لکھا ہے :-
تب قو میں تیری راستباری اور سارے بادشاہ تیری شوکت دیکھیں گے اور تو ایک
نئے نام سے کہلایا جائے گا جو خداوند کا مونہہ خود تجھے رکھ دے گا اور تو حفیظاہ کہلائے گی
اور تیری سر زمین بعولاہ کیونکہ خدا وند تجھ سے خوش ہے اور تیری زمین خاوند والی
ہوگی ،،۲۲
اس میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے موعود کے زمانہ میں اُس کی قوم حفیظاہ کہلائے گی
اور اُس کی زمین بعولاہ۔سارے بادشاہ اس کی شوکت دیکھیں گے اور اُس کا نیا نام رکھا
جائے گا۔

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
پھر لکھا ہے:-
291
تب وہ مقدس قوم اور خداوند کے چھڑائے ہوئے کہلائیں گے اور تو مطلوبہ کہلائے گی
اور وہ شہر جو ترک کیا نہ گیا۔۴۳
یہ سب باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں پائی جاتی ہیں۔مثلاً (۱) کہا گیا ہے کہ
وہ ایک نئے نام سے کہلائے گا۔جسے خداوند کا مونہہ خو درکھ دے گا۔چنانچہ یہ نیا نام اسلام ہے جو خدا
تعالیٰ نے خود رکھا اور ارشاد فرمایا کہ هُوَ سَلَكُمُ الْمُسْلِمِین خدا نے خود تمہارا نام مسلم رکھا ہے۔حقیقت یہی ہے کہ اسلام کے سوا کوئی مذہب ایسا نہیں جس کا نام خدا نے رکھا ہو۔نہ موسوی مذہب کا
کوئی نام رکھا گیا اور نہ عیسوی مذہب کا بلکہ اُن کے پیروؤں
کو بھی کبھی اپنا نام نہ سوجھا مگر یہاں یہ بتایا
گیا ہے کہ خدا خود نام رکھے گا اور یہ بات صرف اسلام میں ہی پائی جاتی ہے۔دوسری بات یہ بتائی کہ اس کی قوم کو خدا کی خوشنودی حاصل ہوگی۔چنانچہ آتا ہے کہ وہ قوم
حفیظاہ کہلائے گی۔یہ عبرانی لفظ ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ خدا تم سے راضی ہوا اور قرآن کریم
میں آتا ہے۔وَالشَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهْجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ
بإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ - " یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان
لانے والے وہ جو ابتداء میں ہی جلد ایمان لے آئے اور مہاجرین اور انصار بھی جو بعد میں آئے۔اللہ اُن سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔گویا قرآن صرف یہی نہیں کہتا کہ خدا مسلمانوں
سے خوش ہوا بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ وہ بھی خدا سے خوش ہوئے۔تیسری بات یہ بتائی گئی ہے کہ اُس کا گھر بعدلاہ کہلائے گا۔یعنی اُس کی حفاظت کی جائے گی
اور اُس کی زمین خاوند والی کہلائے گی۔یعنی کبھی تباہ نہ ہوگی۔اس کے متعلق بھی قرآن کریم میں آتا
والطورِ وَ كِتَبٍ مَّسْطُورٍ في رَقٍ مَّنْشُورٍ وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ وَالسَّقْفِ
الْمَرْفُوعَ وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ فرمایا ہم قسم کھا کر کہتے ہیں طور کی یعنی طور کو شہادت
کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اس کتاب کو بھی بطور شہادت پیش کرتے ہیں جو لکھی ہوئی ہے اور
ہمیشہ لکھی جائے گی اور اس خانہ کعبہ کی بھی قسم کھاتے ہیں جو ہمیشہ معمور رہے گا اور دُور دُور سے لوگ
اس کی طرف آتے رہیں گے اور اس چھت کو بھی شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو ہمیشہ بلند

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
292
رہے گی۔یعنی اس کی عزت ہمیشہ قائم رہے گی۔گویا بتا یا کہ نہ صرف یہ گھر ہمیشہ معمور رہے گا اور کروڑوں انسان اس سے تعلق رکھیں گے بلکہ
بلند و بالا لوگ تعلق رکھیں گے اور اس کی عزت قیامت تک قائم رہے گی۔غرض قرآن نے یہ خبر دی
کہ بیت اللہ قائم رہے گا۔اس سے اعلیٰ درجہ کے لوگ تعلق رکھیں گے اور مکہ سے تعلق رکھنے والی
کتاب کا چشمہ کبھی ختم نہ ہو گا۔چوتھی بات یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ قوم ہمیشہ مقدس کہلائے گی۔قرآن کریم کا یہ بھی دعوی ہے
چنانچہ فرمایا۔بِأَيْدِى سَفَرَةٍ كِرَامٍ بَرَرَةٍ ي قرآن ایسے لوگوں کے ہاتھ میں رہے گا جو
بڑے معزز اور اعلیٰ درجہ کے نیکو کار ہونگے۔ممکن ہے کوئی کہے کہ بعض اوقات خرابی بھی تو آسکتی
ہے۔پھر یہ کتاب ہمیشہ مقدس لوگوں کے ہاتھ میں کیسے رہی۔سو قرآن نے اس کا جواب بھی دے
دیا ہے کہ۔هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِينٍ وَآخَرِينَ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ، وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔ع فرمایا محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو خدا
نے امیوں میں رسول بنا کر بھیجا ہے۔تا کہ وہ ان کو اللہ کی آیتیں سنائے اور پاک کرے اور کتاب
کی تعلیم دے اور حکمت سکھائے۔اس کے بعد جب مسلمانوں میں خرابی پیدا ہوگی تو وَآخَرِينَ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم خدا اس رسول کو ایک دوسری قوم میں بھیجے گا جو ابھی تک ان سے ملی نہیں
گویا یہ قوم ہمیشہ مقدس کہلائے گی کیونکہ اس میں اصلاح کرنے والے آتے رہیں گے۔پانچویں بات یہ بتائی گئی ہے کہ وہ خداوند کے چھڑائے ہوئے کہلائیں گے۔قرآن کریم میں
بھی آتا ہے۔وَيَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ (الاعراف: ۱۵۸)
یعنی دنیا کی گردنوں میں طوق اور پاؤں میں زنجیریں اور بیڑیاں پڑی ہوئی ہیں۔محمد رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہم نے اس لئے بھیجا ہے کہ اُن بیٹریوں کو کاٹ دے اور لوگوں کو ان بندھنوں سے
نجات دے۔اس طرح وہ چھڑائے ہوئے کہلائیں گے۔چھٹی بات یہ بتائی گئی ہے کہ وہ بستی مطلوبہ کہلائے گی۔قرآن کریم بھی فرماتا ہے وَلِلهِ عَلَی
النَّاسِ سُجُ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا " یعنی قیامت تک کے لئے یہ بات

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۵
مقرر کر دی گئی ہے کہ جسے طاقت ہو وہ اس بستی میں جائے اور حج کرے کہ یہ بستی مطلوبہ ہے۔حبقوق نبی کی پیشگوئی
پھر ہم اور آگے چلتے ہیں۔تو حبقوق نبی فرماتے ہیں :-
293
”خدا تیمان سے اور وہ جو قدوس ہے کوہ فاران سے آیا۔سلاہ اس کی شوکت سے آسمان
چھپ گیا اور زمین اس کی حمد سے معمور ہوئی۔مری اس کے آگے آگے چلی اور اُس
کے قدموں پر آتشی و باروا نہ ہوئی۔وہ کھڑا ہوا اور اُس نے زمین کولر ز ادیا۔اس نے نگاہ
کی اور قوموں کو پراگندہ کر دیا اور قدیم پہاڑ ریزہ ریزہ ہو گئے اور پرانی پہاڑیاں اس
کے آگے دھنس گئیں۔اُس کی قدیم را ہیں یہی ہیں۔میں نے دیکھا کہ کوشان کے
خیموں پر بہت تھی اور زمین مدیان کے پردے کانپ جاتے تھے۔سورج اور چاند
اپنے اپنے مکان میں ٹھہر گئے۔تیرے تیروں کی روشنی کے باعث جو اڑے اور
تیرے بھالے کی چمکا ہٹ کے سبب تو قہر کے ساتھ زمین پر کوچ کر گیا۔تو نے نہایت
غصے ہو کے قوموں کو روند ڈالا ہے۔تو اپنی قوم کو رہائی دینے کے لئے ہاں اپنی ممسوح کو
رہائی دینے کے لئے نکل چلا۔تو بنیاد کوگردن تک ننگا کر کے شریر کے گھر کے سر کو
کچل ڈالتا ہے۔سلاہ تو نے اس کے سرداروں میں سے اُسے جو عالی درجہ کا
تھا اُسی کے بھالوں سے مار ڈالا۔وہ مجھے پراگندہ کرنے کو آندھی کی طرح نکل
آئے۔اُن
کا فخر یہ تھا کہ مسکینوں کو ہم چپکے نگل جاویں۔۔۔۔ہر چند انجیر کا درخت نہ
پھولے اور تاکوں میں میوے نہ لگیں۔۔۔تس پر بھی خداوند کی یاد میں خوشی کرونگا۔میں
اپنی نجات کے خدا کے سبب خوش وقت ہونگا۔۲۹
اس میں پہلی پیشگوئی تو یہ کی گئی ہے کہ خدا تیمان سے ظاہر ہوا۔تیمان کے معنے عبرانی مفتر
جنوب کی سرزمین کے کرتے ہیں اور عرب فلسطین سے جنوب کی طرف ہی ہے لیکن عرب لوگ ایک
وادی کو وادی تہامہ کہتے ہیں اور مکہ کو اس وادی تہامہ میں شامل سمجھتے ہیں۔قاموس میں لکھا ہے۔وَتِهَامَةُ بِالْكَسْرِ مَكَةٌ شَرَّفَهَا اللهُ تَعَالَى وَاَرْضُ مَّعْرُوفَةٌ۔ع یعنی تہامہ سے مراد مکہ

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
294
مکرمہ ہے اللہ تعالیٰ اس کے شرف کو بڑھائے اور ایک معروف زمین بھی ہے۔تاج العروس میں لکھا ہے۔وَمِنْ أَسْمَائِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَهَامِيُّ لِكَوْنِهِ
ولد بمكة الے یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ایک نام تہامی بھی ہے کیونکہ
آپ کی ولادت مکہ میں ہوئی۔بائیل والے تیمان کو صرف جنوبی علاقہ قرار دیتے ہیں اور تیا کو
حضرت اسمعیل کا ایک بیٹا قرار دیتے ہیں جو عرب میں آباد تھا۔پس گو وہ مکہ کو تہامہ نہ قرار دیں لیکن
عرب کا ایک حصہ ہونے سے انہیں بھی انکار نہیں ہوسکتا اور یہ بالکل ممکن ہے کہ ایک وقت ایک قوم
ایک جگہ آباد ہو اور پھر اُٹھ کر ذرا ہٹ کر دوسری جگہ بس گئی ہو۔دوسرے یہ ذکر ہے کہ وہ فاران سے ظاہر ہوا اور فاران بھی حضرت اسمعیل کے ایک بیٹے کا نام
ہے اور وہ بھی عرب میں تھا۔اُن کے علاقہ کو یوروپین جغرافیہ والے تسلیم کرتے ہیں کہ عرب میں تھا گو
اسے بھی فلسطین کے پاس پاس بتاتے ہیں لیکن اس بارہ میں خود عربوں کی شہادت زیادہ معتبر تسلیم کی
جائے گی یہ نسبت دوسری قوموں کے اور عرب لوگ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیانی جنگل کو
بڑیہ فاران کہتے ہیں۔چنانچہ جیسا کہ بتایا جا چکا ہے وادی فاطمہ نامی پڑاؤ پر اگر پنجہ مریم بیچنے
والوں سے پوچھا جائے کہ تم یہ کہاں سے لائے ہو تو یہی کہتے ہیں کہ ہم بڑ یہ فاران یعنی دشت فاران
سے لائے ہیں۔تاج العروس میں لکھا ہے وَفِي الْحَدِيثِ ذُكِرَ جِبَالُ فَارَانَ وَهُوَ اسْم
لِجِبَالِ مَكَّةَ بِالْعِبران " کہ حدیث میں فاران کے پہاڑوں کا جو ذکر آتا ہے۔اس سے مراد
مکہ کی پہاڑیاں ہیں اور یہ نام عبرانی میں مستعمل ہے۔پھر دوسری اور تیسری پیشگوئی یہ ہے کہ آسمان اُس کی شوکت سے پچھپ گیا اور زمین اُس کی حمد
سے معمور ہوگئی۔یہ پیشگوئی بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود سے پوری ہوئی۔چنانچہ اللہ
تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔اِنَّ اللهَ وَمَلبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيما۔۳ یعنی اللہ اور اُس کے ملائکہ اس نبی پر آسمان سے
درود بھیج رہے ہیں۔اس لئے اے مومنو! تم بھی اس پر درود اور سلام بھیجو۔گویا آسمان آپ کی شوکت
پ گیا۔حدیث میں آتا ہے آسمان میں ایک بالشت بھر جگہ بھی ایسی نہیں جہاں ملائکہ نہ ہوں
اور چونکہ سب کے سب ملائکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہے ہیں۔اس لئے رسول کریم
b

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
295
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شوکت سے سارا آسمان چھپ گیا۔آگے بتایا کہ ہم نے بھی زمین کو اس کی
حمد سے معمور کرنا ہے اس لئے اے مسلمانو! اب تمہارا کام یہ ہے کہ تم اس نبی پر درود و سلام بھیجو۔آسمان کی شوکت کے متعلق ہمارا کام تھا وہ ہم نے کر دیا۔اب زمین کو حد سے معمور کرنا تمہارے سپرد
ہے۔تم اُٹھتے بیٹھتے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو اور اس طرح صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا
تسليما پر عمل کرو۔غرض دونوں باتیں پوری ہو گئیں۔آسمان سے فرشتے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پر درود بھیجتے ہیں اور زمین پر مسلمان اور پھر زمین کا وہ کونسا حصہ ہے جہاں مسلمان نہیں ہیں۔اس
پھر
طرح زمین بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حمد سے معمور ہوگئی۔چوتھی پیشگوئی یہ بیان کی کہ مری اس کے آگے آگے چلی۔اس کے معنے یہ ہیں۔کہ جدھر اُس
نے توجہ کی اُدھر ہی دشمن ہلاک ہو گئے۔یہ پیشگوئی حضرت عیسی پر چسپاں نہیں ہو سکتی کیونکہ مری اُن
کے آگے نہ چلی بلکہ بقول عیسائیاں وہ مری کے آگے چلے۔ہم تو یہ کہتے ہیں کہ وہ دشمنوں سے
بچائے گئے لیکن عیسائی کہتے ہیں اُن کے دشمنوں نے انہیں صلیب پر مار دیا۔پانچویں پیشگوئی یہ کی گئی ہے کہ اُس کے قدموں پر آتشی و با روانہ ہوئی۔بائیبل کے مفتر کہتے
ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جہاں جائے گا وبا آئے گی مگر خدا کے کسی مقدس کی یہ علامت نہیں
ہوتی۔بعض بائیمیل کے نسخوں میں خصوصا عربی نسخوں میں لکھا ہے۔وَعِنْدَ رِجُلَيْهِ خَرَجَتِ
ے کہ اس کے پاؤں کے پاس سے بخار نکل گیا۔یعنی جہاں اُس کا پاؤں پڑے گا وہاں
سے بخار نکل جائے گا۔گویا آتشی وبا سے مراد بخار ہے۔یہ بات بھی رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کے
متعلق نہایت وضاحت سے پوری ہوئی۔حدیثوں میں آتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
مدینہ تشریف لے گئے تو وہاں بخار کی بڑی شدت تھی۔حتی کہ اسے یثرب اسی لئے کہتے تھے کہ وہاں
ملیریا بخار بڑی شدت سے ہوتا تھا۔جب صحابہ وہاں ہجرت کر کے گئے تو سب کو بخار آنے لگا اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے بڑی تکلیف ہوئی۔قرآن کریم میں بھی مدینہ کا نام یثرب آتا
ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذْ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ يَأَهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ
فَارْجِعُوا ، اور یثرب کے معنے عیب اور ہلاکت کے ہیں جب رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم
مدینہ میں تشریف لے گئے اور صحابہ بخار سے بیمار ہو گئے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۵
296
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھبراہٹ پیدا ہوئی اور آپ نے یہ دُعا کی کہ اللَّهُمَّ الْعَنْ شَيْبَةَ بْنَ
رَبِيعَةَ وَعُتْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ وَأُمَيَّةَ بْنَ خَلْفِ كَمَا أَخْرَجُوْنَا مِنْ اَرْضِنَا إِلَى أَرْضِ الْوَبَاءِ اے خدا!
شیبہ بن ربیعہ اور عتبہ بن ربیعہ اور امیہ بن خلف کو تباہ کر جنہوں نے ہمیں مکہ کی زمین سے نکال کر
بخار کی سرزمین میں پہنچا دیا۔پھر فرمایا۔صَحَحُهَا لَنَا وَ انْقُلْ حُمَّاهَا إِلَى الْجُحْفَةِ ^ یعنی اے
خدا ! میں دُعا کرتا ہوں کہ تو یہاں سے بخار کو نکال دے اور مُجفہ کی طرف بھیج دے۔حدیثوں میں
آتا ہے کہ اس کے بعد مدینہ سے بخار دُور ہو گیا اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اب اسے
میٹرب
نہ کہو کیونکہ اس میں عیب اور سزا اور ڈانٹ کے معنے پائے جاتے ہیں بلکہ اسے طیبہ کہو۔وہ
غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدینہ میں تشریف لے جانے سے وہاں سے بخار نکل گیا
اور اس کی ہوا آج تک نہایت اعلیٰ سمجھی جاتی ہے۔یہ خبر تھی جو اس پیشگوئی میں دی گئی تھی۔چھٹی پیشگوئی یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کھڑا ہوا اور اُس نے زمین کو لرزا دیا۔اس کے ایک تو
ظاہری معنے ہیں۔وہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جو یہ لکھا گیا ہے اس میں ایک بات یہ
بیان کی گئی ہے کہ إِذَا مَشَى تَقَلَّعَ كَانَمَا يَنحَطُّ فِی صَبَب " جب آپ چلتے تو آپ کا پاؤں
زمین پر اس طرح پڑتا کہ گویا پاؤں دھنس گیا ہے۔-
دوسرے معنے لرزانے کے یہ ہیں کہ آپ کا بے حد رعب تھا۔خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم فرماتے ہیں۔نصرت بالرعب مسيرة شهر یعنی ایک ایک مہینہ کے فاصلہ تک کے لوگ
آپ کے رعب سے لرزتے تھے۔قرآن کریم میں بھی یہ ذکر آتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي أَخْرَجَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ مِنْ دِيَارِهِمْ لِأَوَّلِ الْحَشْرِ : مَا
ظَنَنْتُمْ أَن تَخْرُجُوا وَظَنُّوا أَنَّهُمْ مَّا نِعَتُهُمْ حُصُونُهُم مِّنَ اللهِ فَأَتْهُمُ اللهُ مِنْ
حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمْ بِأَيْدِيهِمْ
وَايْدِي الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَأُولِي الْأَبْصَارِ فر ما یا وہ خدا ہی ہے جس نے اہل کتاب
کے کفار کو اُن کے گھروں سے نکالا تمہیں گمان تک نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے۔وہ بھی کہتے تھے کہ
ہمارے قلعے ہمیں بچالیں گے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رُعب نے اُن کو تباہ کر دیا۔وہ
اپنے ہاتھوں سے اپنے گھروں کو تباہ کرنے لگے اور وہ بھاگ گئے۔ܢܶܐ
ق

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
297
غرض اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ طاقت عطا کی کہ جہاں دشمن کے مقابلہ
کے لئے جاتے لوگ آپ کے رُعب سے لرز جاتے۔ساتویں پیشگوئی یہ بیان کی گئی ہے کہ اُس نے نگاہ کی اور قوموں کو پراگندہ کر دیا۔اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ تو میں اُس پر چڑھ آئیں گی لیکن جب وہ مقابلہ کرے گا تو بھاگ جائیں گی۔جنگ
احزاب کے موقعہ پر ایسا ہی ہوا جس کے متعلق سَيُنْزَهُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ النُّبُرَ ے میں پہلے ہی
بتادیا گیا تھا کہ تو میں جمع ہو کر حملہ کریں گی پھر بھاگ جائیں گی۔آٹھویں پیشگوئی یہ کی گئی کہ قدیم پہاڑ ریزہ ریزہ ہو گئے اور پرانی پہاڑیاں اُس کے آگے
دھنس گئیں۔پہاڑ سے مراد بڑے بڑے آدمی، بادشاہ اور حکمران ہوتے ہیں۔رسول کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلہ میں جب قیصر و کسریٰ آئے تو کس طرح اُن کا نام و نشان مٹ گیا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ عَذَابَ رَبَّكَ لَوَاقِعُ مَّالَهُ مِنْ دَافِعِ يَوْمَ
تمورُ السَّمَاءُ مَوْرًا وَنَسِيرُ الْجِبَالُ سَيْرًا فَوَيْلٌ يَوْمَبِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ " کہ ہم
اسلام کی ترقی کے متعلق جن باتوں کی خبریں دے رہے ہیں وہ ہو کر رہیں گی۔کوئی انہیں روک نہیں
سکتا۔جب آسمان لرزہ کھا کر پھٹ جائے گا اور پہاڑا اپنی پوری رفتار کے ساتھ چلیں گے۔اس دن
جھٹلانے والوں پر خدا تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا۔گویا قرآن بھی اس پیشگوئی کی تائید کرتا ہے۔معلوم ہوتا ہے لوگوں کو بھی حقوق نبی کی اس پیشگوئی کا خیال تھا کیونکہ قرآن کریم میں قیامت
کا نقشہ کھینچتے ہوئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَقَدْ آتَيْنَكَ مِنْ لَّدُنَا ذِكْرًا مَنْ أَعْرَضَ عَنْهُ
فَإِنَّهُ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيمَةِ وِزْرا 10 کہ ہم نے تمہیں یہ قرآن دیا ہے جو اس کا انکار کرے گا
قیامت کے دن سزا پائے گا۔اس کے بعد فرماتا ہے : وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا
رَبِّي نَسْفًا فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا لَّا تَرَى فِيْهَا عِوَجًا وَلَا أَمْتًا يَوْمَةٍ
يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا
همشان یعنی کہتے ہیں کہ پہاڑوں کا کیا حال ہوگا تو کہہ دے کہ میرا رب ان کو اکھیڑ کر پھینک
دے گا اور ان کو ایک ایسے چٹیل میدان کی صورت میں چھوڑ دے گا کہ نہ تو اس میں کوئی موڑ دیکھے گا
اور نہ کوئی اونچائی۔اُس دن لوگ بچے امام کے پیچھے چل پڑیں گے۔جس کی تعلیم میں کوئی بھی نہ ہوگی

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
298
اور آواز میں خدائے رحمان کے لئے دب جائیں گی۔یعنی ادب والی آواز کے سوا تم کوئی اور آواز نہ
سنو گے۔مفترین کہتے ہیں ان آیات کا یہ مطلب ہے کہ قیامت کے دن پہاڑ اُڑائے جائیں گے مگر
یہاں پہلے قیامت کا ذکر آچکا ہے جس میں بتایا ہے کہ اُس وقت زمین و آسمان نہ رہیں گے اور جب
زمین و آسمان نہ رہیں گے تو پھر پہاڑوں کے علیحدہ ذکر کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب یہی
ہے کہ جب یہ دعویٰ کیا گیا کہ اسلامی حکومت قائم ہوگی تو اُس کے متعلق سوال کیا گیا کہ یہ اتنی بڑی
بڑی موجودہ حکومتیں کہاں جائیں گی۔اس کے جواب میں بتایا کہ تباہ ہو جائیں گی۔پھر يَتَّبِعُونَ
الداعی بھی بتاتا ہے کہ یہاں مراد اگلا جہان نہیں کیونکہ مومن تو اس جہان میں بھی ایسے داعی کے
پیچھے ہوتے ہیں اور کافروں کے متعلق آتا ہے کہ وہ آخرت میں ساتھ جانا چاہیں گے تو انہیں واپس کر
دیا جائے گا اور پھر فرمایا ہے۔مَن كَانَ في هذة أعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ
سَبِيلًا۔کلا کہ جو اس دنیا میں اندھا ہے۔وہاں بھی اندھا ہو گا۔اُس وقت کفار کہاں ایمان لائیں
گے وہ تو وہاں بھی گمراہ ہی ہونگے۔پھر داعی کے پیچھے کیونکر چلیں گے۔پس مراد یہی ہے کہ ان
حکومتوں کو تباہ کر دیا جائے گا اور جو لوگ اس وقت دشمن ہیں وہ ایمان لے آئیں گے۔چنانچہ جب
مکہ فتح ہوا تو سارے دشمن ایمان لے آئے۔پس جبال سے مراد بڑے آدمی اور سردارانِ قوم اور
سلاطین ہیں کہ جن کے مارے جانے اور جن کے نظام کو توڑ دیئے جانے پر اسلام کی اشاعت مقدر
تھی۔نویں پیشگوئی یہ بیان کی گئی کہ میں نے دیکھا کہ کوشان کے خیموں پر بہت تھی اور زمین
مدیان کے پردے کانپ جاتے تھے۔عربی بائیل میں بہت کی جگہ بلیہ یعنی مصیبت لکھا ہے اور
پردے کانپ جاتے تھے کی جگہ انگریزی میں Did tremble کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کوشان کیا ہے۔بائیل والے کہتے ہیں کہ کوشان کے معنے کوش میں رہنے والا
قبیلہ ہے جو عراق عرب کے ایک علاقہ کا نام ہے۔بائیبل میں یہ بھی لکھا ہے کہ نمرود کے باپ کا نام
کوش تھا اور تاریخ سے ثابت ہے کہ کوش قبیلہ کے لوگ چھ سو سال تک عراق پر حکومت کرتے رہے۔مدیان شمالی عرب کا ساحل سمندر کے پاس کا ایک شہر ہے جو مصر سے شام یا عرب کو جاتے ہوئے

·

آج 10 میں سے 10 باقی