فضائل القرآن نمبر ۵۔ قرآن کریم کی کُتب سابقہ پر فضیلت کی نویں دلیل۔ انبیاء سابقین کی رسول کریمؐ کی بعثت کے متعلق پیشگوئیاں اور قرآن کریم کی آٹھ اصولی اصلاحات

حصہ 4

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
299
راستہ میں پڑتا ہے۔قرآن کریم میں اُسے مدین کہا گیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت
میں یہ حکومت قیصر میں شامل تھا اور شام کے صوبہ کے نیچے تھا۔ان دونوں ملکوں پر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ ثانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں حملہ ہوا اور دونوں حکومتوں کو تباہ
کر کے اسلامی حکومت قائم کر دی گئی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فتح در حقیقت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ہی کی فتح تھی کیونکہ آپ نے فرمایا قیصر و کسری کے خزانوں کی گنجیاں مجھے دی گئی ہیں اور
جنگ احزاب کے موقع کے متعلق روایت آتی ہے کہ ایک پتھر نہیں ٹوٹتا تھا صحابہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس آئے اور آکر عرض کیا کہ ایک پتھر نہیں ٹوٹتا۔آپ تشریف لائے۔فَقَالَ بِسم الله
ثُمَّ ضَرَبَ ضَرَبَةً فَكَسَرَ ثَلَثَهَا وَقَالَ اللهُ أَكْبَرُ أعْطِيَتْ مَفَاتِيحَ الشَّامِ وَاللَّهِ إِلَىٰ لَأَبْصَرَ
قُصَوْرَهَا الْحُمْرَ السَّاعَةَ ثُمَّ ضَرَبَ الثَّانِيَةَ فَقَطَعَ الثّلُثَ الْآخِرَ فَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ أَعْطِيتُ
مَفَاتِيحَ فَارِسَ وَاللهِ اِنّى لَا بَصَرَ قَصْرَ الْمَدَائِنِ الْأَبْيَضَ ثُمَّ ضَرَبَ الثَّالِثَةَ وَقَالَ بِسْمِ اللَّهِ
فَقَطَعَ بَقِيَّةُ الحَجَرِ فَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ أَعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ وَاللَّهِ إِنِّي لَأَبْصَرُ أَبْوَابَ صَنْعَاءِ مِنْ
مَكَائِي هَذَا السَّاعَةَ " یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بسم اللہ کہہ کر گدال اپنے ہاتھ میں لی
اور اُسے زور سے پتھر پر مارا تو اس میں سے آگ کا ایک شعلہ نکلا اور پتھر کا تیسرا حصہ ٹوٹ گیا۔اس
پر رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور فرمایا اللہ الخبز۔مجھے حکومت شام کی کنجیاں
دے دی گئی ہیں اور خدا کی قسم میں اُس کے سُرخ محلات اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔پھر دوسری
دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گدال کو پتھر پر مارا تو پھر اُس میں سے ایک شعلہ نکلا اور
پتھر کا ایک اور حصہ ٹوٹ گیا۔اس پر پھر آپ نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور فرمایا اللہ اکبر۔مجھے ایران کی
گنجیاں بھی دے دی گئی ہیں اور خدا کی قسم میں مدائن کے سفید محلات اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا
ہوں۔پھر آپ نے تیسری دفعہ گدال ماری جس سے پھر اُس میں سے ایک شعلہ نکلا اور باقی پتھر بھی
ٹوٹ گیا۔اس پر آپ نے پھر نعرہ تکبیر بلند کیا اور فرمایا اللہ اکبر۔مجھے یمن کی کنجیاں بھی دے دی گئی
ہیں اور خدا کی قسم میں صنعاء کے دروازے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔غرض حبقوق نبی کی پیشگوئی میں یہ خبر دی گئی تھی کہ آنے والا شام ، عراق اور مدائن کو فتح کر لے
گا۔قرآن کریم بھی ان جنگوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے فرماتا ہے: قُلْ لِلْمُخَلَّفِينَ مِن

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰
300
الْأَعْرَابِ سَتَدَعَوْنَ إلى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ ، فَإِنْ
تُطِيعُوا يُؤْتِكُمُ اللهُ أَجْرًا حَسَنًا وَإِنْ تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّيْتُمْ مِنْ قَبْلُ يُعَذِّبْكُمْ
عَذَابًا آلتیما 29 یعنی اعراب میں سے جو لوگ پیچھے چھوڑے گئے ہیں تو اُن سے کہہ دے کہ تم
ضرور ایک ایسی قوم سے جنگ کرنے کے لئے بلائے جاؤ گے جوفنون جنگ میں بڑی ماہر ہے اور تم
اُن سے اُس وقت تک جنگ جاری رکھو گے جب تک کہ وہ ہتھیار پھینکنے پر مجبور نہ ہو جائیں اور
مسلمان نہ ہو جائیں۔پس اگر تم اُس وقت خدا کی آواز پر لبیک کہو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو بڑا اچھا اجر
دے گا اور اگر تم اس حکم سے روگردانی اختیار کرو گے جس طرح تم نے اس سے پہلے روگردانی کی تھی تو
اللہ تعالیٰ تم کو دردناک عذاب دے گا۔اس آیت میں یہ خبر دی گئی تھی کہ اب عرب کی جنگ تو ختم ہوئی اب باہر سے اور قو میں آئیں گی
جو ان سے بھی زیادہ لڑنے والی ہونگی اور اُن سے تمہارا مقابلہ ہو گا مگر ان جنگوں کا بھی آخری نتیجہ یہی
ہوگا کہ وہ ہتھیار پھینکنے پر مجبور ہو جائیں گے۔اس سے معلوم ہوا کہ عرب سے باہر بھی جنگیں ہونی
ضروری تھیں۔چنانچہ قیصر و کسری کے ساتھ اسلامی فوجوں کی جنگیں ہوئیں اور خدا تعالیٰ نے اسلام کو
غلبہ بخشا۔دسویں پیشگوئی یہ بیان کی گئی ہے کہ سورج اور چاند اپنے اپنے مکان میں ٹھہر گئے۔تیرے
تیروں کی روشنی کے باعث جو اُڑے اور تیرے بھالے کی چھ کا ہٹ کے سبب تو قہر کے ساتھ زمین
پر کوچ کرے گا۔تو نے نہایت غصے ہو کر قوموں کو روند ڈالا ہے۔"
سورج اور چاند کا ٹھہر جانا یہ محاورہ ہے روحانی اور جسمانی سلسلوں کے نظام کے ٹوٹ جانے
کا۔سورج دنیوی اور چاند رُوحانی سلسلوں کا نشان ہے۔جب خبیر فتح ہوا اور حضرت صفیہ کی شادی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی تو انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا مجھے
پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ میری شادی آپ سے ہوگی۔آپ نے فرمایا۔کس طرح ؟ انہوں نے کہا ئیں
نے خواب میں دیکھا تھا کہ چاند میری گود میں آگرا ہے۔اس کا ذکر میں نے اپنے باپ سے کیا تو
اُس نے مجھے تھپڑ مارا اور کہا تو عرب کے بادشاہ سے شادی کرنا چاہتی ہے۔کے پس چاند سے مراد
مذہبی حکومت ہے اور سورج سے مراد دنیوی حکومت۔مطلب یہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ

فصائل القرآن نمبر ۵
301
وسلم سے پہلے کے رُوحانی اور جسمانی دونوں نظام ٹوٹ جائیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔دونوں
سابقہ نظام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے بعد ٹوٹ گئے۔روحانی طور پر سب فیض
آپ کے سلسلہ کے بعد بند ہو گئے اور جسمانی طور پر آپ کے اتباع نے سب حکومتوں کو خواہ کسی
ملک کی تھیں تباہ کر دیا اور دنیا کا نظام ہی بدل ڈالا۔بائیبل کی اگلی آیت اس کی تفسیر ہے۔گیارہویں پیشگوئی یہ کی گئی ہے کہ " تو اپنی قوم کو رہائی دینے کے لئے ہاں اپنی ممسوح کو رہائی
دینے کے لئے نکل چلا۔تو بنیاد کو گردن تک تنگا کر کے شریر کے گھر کے سر کو کچل ڈالتا ہے۔تو نے اُس
کے سرداروں میں سے اُسے جو عالی درجہ کا تھا اُسی کے بھالوں سے مارڈالا۔وہ مجھے پراگندہ کرنے
کے لئے آندھی کی طرح نکل آئے۔اُن
کا فخریہ تھا کہ مسکینوں کو ہم چپکے نگل جائیں۔“
اس میں یہ خبر دی گئی ہے کہ وہ موعود جنگ کے لئے نکلے گا تا کہ اپنی کمزور قوم کو ظالموں سے
رہائی دلائے اور اس میں یہ بھی بتایا کہ دشمن بھی جنگ کے لئے نکلے گا کیونکہ لکھا ہے کہ وہ پراگندہ
کرنے کے لئے آندھی کی طرح نکل آئے۔گویا ادھر سے یہ اور اُدھر سے وہ نکلیں گے اور دونوں
کی مٹھ بھیڑ ہوگی۔دشمن چاہے گا کہ غریب اور کمزور قوم کو دھوکا سے تباہ کر دے مگر وہ خود تباہ ہوگا اور
موعود کامیاب ہوگا۔اب
دیکھو کتنی تفصیل سے اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات اور بدر کی
جنگ کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔مکہ والے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلہ کے لئے عتبہ
کی کمان میں نکلے۔ابوجہل سیکنڈ اِن کمان تھا۔جب عتبہ مارا گیا۔تو ابو جہل نے کمان سنبھال لی۔غرض مکہ والے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ماننے والوں کو تباہ کرنے کے لئے نکلے۔ادھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب اُن کے ارادہ کا علم ہوا تو آپ بھی نکلے تا کہ دشمن مدینہ پر
حملہ کر کے مدینہ کو تباہ نہ کر سکے۔قرآن کریم میں اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : - وَمَالَكُمْ
لا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ
الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا ، وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ
لدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَل لَّنَا مِنْ لَدُنْكَ نَصِيرًا اے فرمایا۔اے مسلمانو! اللہ کے رستہ میں
لڑائی کرنے میں تمہیں کیا عذر ہو سکتا ہے۔جبکہ کچھ کمزور مرد، عورتیں اور بچے ہم سے دُعائیں کر رہے

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
302
ج
ہیں کہ اے ہمارے رب ہمیں اس ظالم بستی سے نکال اور ہماری امداد کے لئے کسی کو کھڑا کر۔آگے
فرماتا ہے۔فَقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللهِ لَا تُكَلِّفُ إِلَّا نَفْسَكَ وَحَرِضِ الْمُؤْمِنِينَ :
عسى الله أن يَكْفَ بَأْسَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَاللهُ أَشَدُّ بَأْسًا وَأَشَدُّ تَنْكِيْلًا ۲ یعنی
اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نکل کھڑا ہو۔کوئی اور جائے یا نہ جائے تو چل۔ہاں
مسلمانوں کو تحریص دلا اگر وہ شامل ہو جائیں تو ثواب کے مستحق ہونگے نہیں تو عذاب کے مگر تو
ضرور چل۔ط
اس پیشگوئی میں یہ بھی ذکر تھا کہ وہ فخر سے نکلے اور چوری چھپے کمزوروں پر حملہ کر کے انہیں تباہ
کرنے کا ارادہ کیا۔قرآن کریم میں بھی آتا ہے۔وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ
بطرًا وَرِئَاءَ النَّاسِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللہ کے یعنی اے مسلمانو! بدر کے موقعہ پر
نکلنے والے کفار کی طرح نہ بنو۔جو اتراتے ہوئے نکلے تھے۔پھر وہ ظاہر کچھ دکھاتے تھے اور
اندر سے اُن کی نیت اور تھی۔ظاہر تو یہ کرتے تھے کہ ایک قافلہ کو بچانے چلے ہیں مگر اُن کی نیت مدینہ
منورہ کو تباہ کرنے کی تھی۔بعض مؤرخوں نے لکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ قافلہ کو لوٹنے کے لئے نکلے
تھے اگر یہی بات تھی اور کفار اس قافلہ کو بچانے چلے تھے تو پھر اس کا کیا مطلب کہ وہ تکبر کرتے نکلے
اور پھر یہ کہ کہتے کچھ تھے اور اُن کا اندرونی منشاء کچھ اور تھا۔وہ چاہتے یہ تھے کہ اسلام کو نقصان
پہنچا ئیں۔بھلا قافلہ کو بچانے سے اسلام کو کیا نقصان پہنچا سکتے تھے۔یہ مجیب لطیفہ ہے کہ بائیبل کہتی
ہے کہ دشمن چوری سے نکلے اور اُن کی غرض یہ تھی کہ چپکے سے اس قوم کو جو کمزور تھی تباہ کر دیں اور
قرآن بھی اُن کی غرض يَصُلُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللہ بیان کر کے بائیبل کی تصدیق کرتا ہے لیکن
مؤرخ کہتے ہیں کہ کفار صرف اپنے ایک قافلہ کو بچانے کی غرض سے نکلے تھے اور رسول کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم قافلہ کو لوٹنے کے لئے آئے تھے۔بائیبل اور قرآن دونوں کا بیان ایک ہے اور
مؤرخ جو کچھ کہتے ہیں وہ بالکل غلط ہے۔کفار نے قافلہ کو بچانے کا صرف بہانہ بنایا تھا۔ان کی
غرض مدینہ پر حملہ کرنا تھی تاکہ مسلمانوں کو تباہ کر دیں۔

فصائل القرآن نمبر ۵۰
303
ابو جہل کے قتل کئے جانے کی پیشگوئی جو بڑی شان سے پوری ہوئی
بارہویں پیشگوئی۔اب اس پیشگوئی کے درمیان کے دو فقرے جنہیں میں نے چھوڑ دیا تھا۔اُن کا ذکر کرتا ہوں اور وہ یہ ہیں۔” تو بنیاد کو گردن تک نگا کر کے شریر کے گھر کے سر کو کچل ڈالتا
ہے۔تو نے اُس کے سرداروں میں سے اُسے جو عالی درجہ کا تھا اُس کے بھالوں سے مارڈالا۔“
اس پیشگوئی میں اس قدر استعارہ استعمال کیا گیا ہے کہ بظاہر مضمون کا سمجھنا مشکل معلوم ہوتا
ہے لیکن اگر ہم غور کریں تو معنے کھل جاتے ہیں۔یہ تو صاف بات ہے کہ بنیاد کی گردن کوئی نہیں
ہوتی۔نہ شریر کے گھر کا سر کوئی ہے۔پس اس کے کوئی اور معنے کرنے ہوں گے۔سو ہم دوسرے
حصہ کو دیکھتے ہیں تو اس میں اس کی تشریح موجود ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گھر کے سر سے مراد
گھرانہ کا سردار ہے۔جب یہ حل ہو گیا تو اب بنیاد کی گردن کو ننگا کرنا بھی آسان ہو گیا۔اس نقطہ نگاہ
سے جب اس پیشگوئی پر غور کیا جائے تو ہمیں اس کا پہلا فقرہ یہ نظر آتا ہے کہ ”بنیاد کو گردن تک ننگا
کر کے شریر کے گھر کے سرکو کچل ڈالتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بنیاد کوگردن تک بنگا کرنے کے کیا
معنی ہیں۔بائیبل والے کہتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بنیاد تک ننگا کر دے مگر جب بنیاد کا لفظ
موجود تھا تو پھر گردن تک کہنے کے کیا معنے اور بنیاد کی گردن
کا کوئی محاورہ نہیں ہے۔جب گردن کا ذکر
ہے تو ماننا پڑے گا کہ یہ کسی انسان کے متعلق ہے اور بنیاد عام محاورہ میں اس نیچے کی چیز کو کہتے ہیں
جس پر کوئی چیز رکھی ہو۔انگریزی میں Base عمارت کی بنیاد کو بھی کہتے ہیں اور سر کی جڑ کو بھی کہتے
ہیں جہاں سرگردن سے ملتا ہے۔عبرانی میں Base کا لفظ ہی ہے۔پس سر کا نچلا حصہ چونکہ گردن پر
رکھا ہوتا ہے اس لئے وہ بنیاد ہے اور مطلب یہ ہے کہ گردن تک نچلے حصہ کوننگا کیا جائے گا۔پھر شریر
کے گھر کے سرسے مراد گھرانہ کا سردار ہے کیونکہ شریر کے گھر کا سرکوئی اور چیز نہیں ہوتی پس اس کا
مطلب یہ ہوا کہ وہ دشمن کے قبیلہ کے سردار کے سر کو گردن تک ننگا کرے گا اور پھر ا سے جڑ سے کاٹ
دے گا۔ان معنوں کی اگلے فقرہ سے بھی تصدیق ہوتی ہے۔آگے آتا ہے۔تو نے اُس کے
سرداروں میں سے جو عالی درجہ کا تھا اس کے بھالوں سے مارڈالا۔اس فقرہ سے معلوم ہوا کہ پہلے
فقرہ میں کسی دشمن کے قتل کی کیفیت بیان ہوئی ہے۔پس بنیاد کو گردن تک ننگا کرنے کے معنے یقیناً

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
304
سر کو گدی تک ننگا کرنے کے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ جب وہ نبی کمزوروں کو بچانے کے لئے ایک
طرف سے نکلا اور دوسری طرف سے اس کے دشمن غریبوں کو مسل ڈالنے کے خیال پر فخر کرتے
ہوئے نکلے تو آپس میں جنگ ہوئی اور اس جنگ میں جو دشمنوں کا سردار تھا اُسے اُس نبی یا اس کے
کسی تابع نے گردن تک ننگا کر کے اُسی کے ہتھیار سے مارڈالا۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا بدر کی جنگ میں جس کا ذکر اوپر ہو چکا ہے کوئی ایسا واقعہ ہوا کہ کسی
سردار کے سر کو اُس کی گردن تنگی کر کے گدی سے کاٹ دیا گیا ہو۔جب ہم بدر کی جنگ کا حال پڑھتے
ہیں تو ہمیں لفظ بلفظ ایسا ہی ایک واقعہ ملتا ہے۔تاریخوں میں لکھا ہے جب جنگ شروع ہوئی اور
صحابہ مقابل پر کھڑے ہوئے تو اُن میں دو کم سن لڑکے بھی تھے۔یہ جنگی قاعدہ ہے کہ بہادر لڑنے
والے اس بات کی احتیاط رکھتے ہیں کہ اُن کے دائیں بائیں بھی بہادر ہوں تا کہ وہ پوری بے فکری
سے جنگ میں نمایاں حصہ لے سکیں۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ ہمارے دل کفار کی
تکالیف سے بھرے ہوئے تھے اور ہم سمجھتے تھے کہ آج ان سے خوب بدلہ لیں گے مگر جب میں
نے اپنے دائیں بائیں دیکھا کہ دولڑ کے کھڑے ہیں تو میرا دل بیٹھ گیا کہ آج کیا لڑنا ہے جبکہ دونوں
پہلو اتنے کمزور ہیں لیکن ابھی یہ خیال میرے دل میں آیا ہی تھا کہ ایک لڑکے نے مجھے کہنی ماری اور
میرے کان میں آہستہ سے تا کہ دوسر الر کا نہ سُن لے، کہا چچائنا ہے ابو جہل بڑا شریر ہے مسلمانوں کو
بہت دُکھ دیتا ہے وہ کونسا ہے۔میں اُسے مارنا چاہتا ہوں۔وہ کہتے ہیں باوجود اس بہادری کے جو میں
رکھتا تھا مجھے یہ خیال تک نہ آیا تھا کہ میں ابو جہل کو ماروں لیکن ابھی وہ لڑکا مجھ سے بات کر ہی رہا تھا
کہ دوسرے نے مجھے کہنی ماری اور چپکے سے پوچھا چھا وہ ابوجہل کون ہے جو مسلمانوں کو بہت تنگ
کرتا ہے۔میرا جی چاہتا ہے کہ میں اُسے ماروں۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ میں ان
کی بات سن کر سخت حیران ہوا۔ابھی تھوڑی سی جنگ ہوئی تھی کہ عقبہ مارا گیا اور ابو جہل کمانڈر بنا تھا۔میں نے انگلی کے اشارے سے بتایا وہ ابو جہل ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میرا اشارہ کرنا تھا کہ دونوں
لڑکے چیل کی طرح چھپٹا مار کر پہرہ میں سے گذرتے ہوئے اُس پر جا پڑے اور اُسے گرا دیا۔پہرہ
کے سپاہیوں نے اُن پر حملہ کیا اور ایک کا ہاتھ کاٹ دیا۔جو تسمہ سے لٹک رہا تھا۔اُس نے اُس پر
پاؤں رکھ کر اُسے علیحدہ کر دیا تا کہ لڑائی میں حارج نہ ہو۔

305
فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
ابو جہل گر گیا تھا اور اُسے زخم آئے تھے مگر مرا نہ تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب
پوچھا کہ ابو جہل کی کوئی علامت نظر نہیں آتی تو عبد اللہ بن مسعودؓ اس کا پتہ لگانے کے لئے نکلے۔جب وہ گئے تو دیکھا کہ ابو جہل گرا پڑا ہے۔انہوں نے اُسے کہا اے دشمن خدا! آج بھی تو ذلیل ہوا
ہے یا نہیں۔اُس نے جواب دیا ایک سردار قوم کو اس کی قوم مار دے تو اس میں کیا ذلت ہے۔انہوں نے اس پر حملہ کیا لیکن چونکہ اُن کی تلوار چھوٹی تھی اور اُس کے پاس بھی تلوار تھی۔اس لئے
کامیاب نہ ہو سکے۔آخر اُس کے ہاتھ پر اُن کی تلوار لگی اور اُس کی تلوار گر گئی۔انہوں نے اُس کی
تلوار اُٹھالی اور اُسے مارنے لگے۔اُس نے کہا دیکھ میں سردار قوم ہوں۔میری گردن لمبی کر کے
کاٹنا۔تا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اسے دیکھ کر ڈرے۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کو اس سے اور
زیادہ غصہ آیا۔انہوں نے پیچھے سے ہو کر اُس کی گردن پکڑ لی اور اُس کا خود اٹھا کر سر کے عین نیچے
سے اُس کی گردن کو نگا کیا اور اُسی کی تلوار سے اُس کا سرکاٹ دیا اور اس طرح اُس کی آخری خواہش
بھی پوری نہ ہوئی اور حبقوق نبی کی یہ پیشگوئی کہ تو بنیاد کوگردن تک نگا کر کے شریر کے گھر کے سرکو
کچل ڈالتا ہے۔" تو نے اُس کے سرداروں میں سے اُسے جو عالی درجہ کا تھا اُسی کے بھالوں سے
مارڈالا۔لفظالفظ پوری ہوئی۔اب دو سوال باقی رہتے ہیں۔ایک یہ کہ پیشگوئی میں ہے کہ تو نے دشمن کو مارا لیکن مارا عبداللہ
بن مسعودؓ نے۔اس کا جواب یہ ہے کہ نبی کے متبع کا کام در حقیقت رسول کا ہی ہوتا ہے۔دوسرا سوال
یہ ہے کہ پیشگوئی میں بھالا آیا ہے مگر عبد اللہ بن مسعودؓ نے تلوار سے مارا۔اس کا جواب یہ ہے کہ اُردو
بائیبل میں بھالا لکھا ہے۔انگریزی میں ٹیڑھی لکڑی۔فارسی میں سونا اور عربی میں تیر۔اس اختلاف
سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل عبرانی لفظ کے معنے نہ بھالا ہیں۔نہ تیر۔نہ سونٹا بلکہ ہتھیار کے ہیں جس کا
ترجمہ مختلف متر جموں نے مختلف کر دیا ہے۔یہ میرا خیال ہی نہیں بائیبل کا ایک مفتر بھی تفسیر بائیبل
میں لکھتا ہے :-
This were better translated thou didst smite
through with his own weapons the head of his
chieftains۔

فصائل القرآن نمبر ۵
یعنی صحیح مطلب یہ ہے کہ اُسی کے ہتھیار سے اس کی گردن کاٹ دی۔306
تیرھویں پیشگوئی یہ تھی کہ ہر چند کہ انجیر کا درخت نہ پھولے۔ٹس پر بھی میں خداوند کی یاد میں
خوشی کرونگا۔اس میں بتایا کہ یہ نبی بنی اسرائیل میں سے نہ ہو گا۔بنی اسرائیل کی مثال بائیبل میں
انجیر سے دی گئی ہے۔چنانچہ انجیل میں آتا ہے کہ مسیح نے ایک انجیر کے درخت پر لعنت کی کہ اُسے
پھل نہ لگیں۔ے اور اس کی تفسیر مسیحی مفسر یہی کرتے ہیں کہ یہودی قوم کا خدا سے تعلق کٹ
جائے۔پس اس کا مطلب یہ ہے کہ حبقوق نبی کہتا ہے کہ گو یہود جن میں سے وہ خود ہے تباہ ہو جائیں
گے لیکن پھر بھی مجھے اُس نبی کے ذریعہ خدا کے نام کا روشن ہونا اپنی قوم ترقی سے زیادہ پسند ہے اور
میں اپنی قومی تباہی کومحمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ذریعہ سے ظاہر ہونے والے جلال کی وجہ سے بخوشی
برداشت کر لونگا۔حضرت مسیح ناصری کی پیشگوئی
اس کے بعد ہم کچھ اور صدیاں پیچھے چلتے ہیں جب کہ حضرت مسیح ناصری کا زمانہ آتا ہے۔وہ
انگورستان
کی تمثیل پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں :-
پس جب باغ کا مالک آئے گا تو ان باغبانوں کے ساتھ کیا کرے گا۔انہوں نے
اُس سے کہا ان برے آدمیوں کو بُری طرح ہلاک کرے گا اور باغ کا ٹھیکہ اور
باغبانوں کو دے گا جو موسم پر اُس کو پھل دیں۔یسوع نے اُن سے کہا کہ کیا تم نے
کتاب مقدس میں کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو معماروں نے رڈ کیا وہی کونے کے
سرے کا پتھر ہو گیا۔یہ خداوند کی طرف سے ہوا اور ہماری نظر میں عجیب ہے۔اس
لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جائے گی اور اس قوم کو جو
اس کے پھل لائے دے دی جائے گی اور جو اس پتھر پر گرے گا اس کے ٹکڑے ہو
جائیں گے مگر جس پر وہ گرے گا اُسے پیس ڈالے گا۔‘ کے
دوسری جگہ حضرت مسیح فرماتے ہیں:۔میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میرا جانا تمہارے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ اگر میں نہ

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
جاؤں گا تو وہ مددگار تمہارے پاس نہ آئے گالیکن اگر جاؤں گا تو اُسے تمہارے پاس
بھیج دوں گا اور وہ آکر دنیا کو گناہ اور راستبازی اور عدالت کے بارے میں قصور وار
ٹھہرائے گا۔گناہ کے بارے میں اس لئے کہ وہ مجھ پر ایمان نہیں لاتے۔راستبازی
کے بارے میں اس لئے کہ میں باپ کے پاس جاتا ہوں اور تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔عدالت کے بارے میں اس لئے کہ دنیا کا سردار مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔مجھے تم سے اور بھی
بہت سی باتیں کہنی ہیں مگر اب تم اُن کی برداشت نہیں کر سکتے لیکن جب وہ یعنی سچائی کا
روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔اس لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے
گالیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گا۔وہ میرا جلال ظاہر
کرے گا۔اس لئے کہ مجھ ہی سے حاصل کر کے تمہیں خبریں دے گا۔۷۹
ان پیشگوئیوں میں حضرت مسیح نے مندرجہ ذیل باتیں بتائی ہیں :-
307
اول یہ کہ ایک مثیل موسی آئے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کا آنا ایک شرعی نبی کے آنے پر جو مثیل
موسیٰ ہو دلالت کرتا ہے۔(۲) یہ کہ وہ بنی اسرائیل سے نہ ہوگا۔(۳) یہ کہ اُس کی قوم میں ہمیشہ
برگزیدہ لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جو قوم کی ہدایت کا موجب ہوں گے۔(۴) یہ کہ وہ موعود کونے کا
پتھر ہو گا۔یعنی اُس پر سب شریعتیں ختم ہو جائیں گی۔(۵) یہ کہ اُس کا مقابلہ دوسری اقوام سے ہوگا
لیکن خواہ اُس پر کوئی حملہ کرے یا وہ کسی پر حملہ کرے دونوں صورتوں میں وہ کامیاب رہے گا۔(۶) یہ کہ وہ تسلی دینے والا ہوگا۔(۷) یہ کہ وہ دنیا کو تین چیزوں سے تقصیر وار ٹھہرائے گا۔گناہ سے
یعنی بوجہ مسیح کو نہ ماننے کے گناہ کے۔وہ لوگوں پر الزام لگائے گا۔یہاں گناہ محدود معنوں میں لیا گیا
ہے اور مراد یہ ہے کہ ایک قوم کو مسیح کے انکار کی وجہ سے اور دوسری کو راستی سے یعنی مسیح کو چھوڑ بیٹھنے کی
وجہ سے اور تیسری کو عدالت سے یعنی اس وجہ سے کہ وہ لوگ شیطان سے تعلق رکھتے ہوں گے
قصور وار ٹھہرائے گا۔گویا یہود انکار مسیح، نصاری غلو در مسیح اور دیگر اقوام شیطانی تعلقات کی وجہ سے
مجرم قرار دی جائیں گی اور سب ہی دنیا اس کے آنے پر مجرم قرار پائے گی۔(۸) یہ کہ وہ ایسی باتیں
کہے گا جو اُس سے پہلے نہ کہی گئی ہونگی۔(۹) یہ کہ وہ سب سچائیاں بتائے گا جن کے بعد کسی اور سچائی
کی ضرورت نہ رہے گی۔(۱۰) یہ کہ اُس کی کتاب میں صرف خدا کا کلام ہوگا اور وہ آئندہ کے لئے

فصائل القرآن نمبر ۵
308
بھی رُوحانی ترقی کا رستہ کھلا رکھے گی۔(۱۱) یہ کہ وہ کتاب مسیح کو عیب سے مبر اکرے گی۔(۱۲) یہ
کہ مسیح کے راستباز ہونے کا عملی ثبوت دے گی۔یعنی اس کے کلام کو پورا کر کے اُس کے باخدا
ہونے کا ثبوت پیش کرے گی۔یہ ساری کی ساری باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نہایت شان سے پوری ہوئیں۔اول آپ مثیل موسیٰ تھے اور آپ نے دعویٰ کیا کہ آپ میں خدا ظاہر ہوا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِثْمَا يُبَايِعُونَ اللہ " یعنی وہ لوگ جو تیری بیعت کرتے ہیں
وہ تیری نہیں بلکہ خدا کی بیعت کرتے ہیں۔دوسری بات یہ بتائی گئی تھی کہ وہ موعود بنی اسرائیل میں سے نہ ہو گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم بنی اسرائیل میں سے نہ تھے بلکہ بنی اسمعیل میں سے تھے۔تیسری بات یہ بتائی گئی تھی کہ آپ کی قوم کی ہدایت کے سامان ہمیشہ ہوتے رہیں گے چنانچہ
اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ یعنی اللہ تعالیٰ اس رسول کو ایک دوسری قوم میں بھی بھیجے گا جو ابھی تک ان
سے ملی نہیں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔پھر حدیثوں میں آتا ہے حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔اِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأَمَةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِأَةٍ سَنَةٍ مَنْ يُجَيِّدُلَهَا دِيْنَهَا
یعنی اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر اس امت میں تجدید دین کے لئے اپنے پاک بندوں کو کھڑا کرتا
رہے گا۔چوتھی بات یہ بیان کی گئی تھی کہ وہ موعود کونے کا پتھر ہوگا۔جسے سب معماروں نے رڈ کر دیا۔یہ
اس لحاظ سے بھی درست ہے کہ بنی اسرائیل ہمیشہ بنی اسمعیل کو محروم الارث قرار دیتے رہے مگر رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی دعویٰ کیا ہے کہ آپ کونے کا پتھر ہیں۔چنانچہ فرمایا۔ان مَثَلِی وَ مَثَلَ
الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِيَ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بَيْتًا فَأَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ فَجَعَلَ
النَّاسُ يَطُوفُونَ لَهُ وَيَتَعَجَّبُونَ لَهُ وَيَقُولُونَ هَلَا وُضِعَتْ هَذِهِ اللَّبِنَةَ قَالَ فَأَنَا اللَّبِنَةُ وَأَنَا خَاتَمَ
النَّبِتِین۔۸۲؎ فرمایا۔میری اور پہلے انبیاء کی مثال ایک ایسے مکان کی سی ہے جسے ایک شخص نے بنایا

فصائل القرآن نمبر ۵
309
اور اُسے خوب سجایا مگر اس کے ایک کونہ میں ایک اینٹ کی جگہ خالی رکھی۔لوگ آتے اور اس مکان کو
دیکھنے کے لئے اُس کا چکر کاٹتے اور تعجب سے کہتے یہاں ایک اینٹ کی جگہ خالی ہے؟ میں وہ کونے کی
اینٹ ہوں جس سے اس مکان کی تکمیل ہوئی اور خاتم النبیین ہوں۔کونے کے پتھر کے بھی یہی معنے ہوتے ہیں کہ وہ دو دیواروں کو آپس میں ملاتا ہے اور دیوار
کے معنے قرآن میں روحانی سلسلہ کے ہوتے ہیں۔چنانچہ سورہ کہف میں حضرت موسی علیہ السلام
نے دیوار کی مثال بنی اسرائیل سے دی ہے۔اب دیکھنا یہ چاہئے کہ ان دو دیواروں سے کیا مراد
ہے جن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کو نہ کا پتھر بن کر ملایا۔سو ایک دیوار تو پہلے انبیاء کی تھی جو
مختلف شریعتوں کے تابع تھے اور ایک دیوار قرآن کی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان
دونوں کے اتصال کا ذریعہ ہیں کیونکہ آپ ہی کے ذریعہ آپ کی اُمت پہلے انبیاء کو مانتی ہے اور آپ
ہی کے ذریعہ سے آئندہ آنے والے مامور پہلے نبیوں سے تعلق پیدا کرتے ہیں۔دیکھ لو دوسری
قوموں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے مسلمانوں کا تمام
اقوام سے تعلق قائم ہے۔ہندوؤں کے سوا اور کسی قوم کا حضرت کرشن سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن
مسلمانوں کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسط سے اُن سے بھی ہے کیونکہ قرآن میں آیا ہے
إنْ مِنْ أُمَةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ سے یہ
معلوم نہ ہوتا کہ ہر قوم میں نبی آئے تو ہمیں کیا علم تھا کہ کرشن جی بھی خدا کی طرف سے تھے۔پھر
دیکھو یہود کو زرتشی قوم سے کوئی تعلق نہیں۔وہ ایک علیحدہ دیوار کھڑی ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے اس قسم کی ہر دیوار کو ملا دیا۔زرتشت کی ساختہ دیوار سے اسلامی دیوار وابستہ ہے اور
دوسرے انبیاء کی دیواروں سے بھی اسلامی دیوار وابستہ ہے۔پس کونے کے پتھر کے معنے یہ ہیں کہ
آپ آئندہ آنے والے لوگوں
اور پچھلی قوموں میں واسطہ پیدا کر دیں گے پہلی دیواریں الگ الگ
کھڑی تھیں۔حضرت موسی کی دیوار علیحدہ تھی۔حضرت عیسی کی علیحدہ۔حضرت کرشن کی علیحدہ مگر محمد
رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہر دیوار میں کونے کا پتھر بن گئے اور آپ نے سب کو یہ کہہ کر ملا دیا کہ سب
نبی خدا کی طرف سے ہیں اور سب کا ایک ہی سلسلہ ہے۔پانچویں بات یہ بتائی گئی تھی کہ آپ کا مقابلہ سب دنیا سے ہوگا۔آپ پر حملے کئے جائیں گے
دنیا

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
310
اور آپ بھی حملے کریں گے مگر دونوں صورتوں میں وہ نبی ہی جیتے گا۔اس میں یہ نہیں کہا کہ وہ جیتے گا
بلکہ یہ کہا اگر یہ حملہ کرے گا تو بھی جیتے گا اور اگر دشمن تیار ہو کر حملہ کریں گے تو بھی یہی جیتے گا۔چنانچہ
جنگ احزاب۔اُحد اور بدر میں دشمن چڑھ کر آ گیا مگر ان میں بھی دشمن ہی کچلا گیا اور فتح مکہ۔خیبر اور
تبوک کی جنگ میں آپ گئے اور اُن میں بھی دشمن مچلا گیا۔چھٹی بات یہ بتائی گئی تھی کہ آپ تسلی دینے والے ہونگے۔اس کے متعلق یہ دیکھنا چاہئے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے دنیا کوتسلی کی ضرورت
تھی یا نہیں ؟ اگر ضرورت تھی تو کیا ان اقوام
کو اُن کے مذاہب تسلی دے سکتے تھے؟ سو اس بارے میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ
مذاہب اپنے ماننے والوں کے لئے تسلی کا باعث نہ رہے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں تو سب مذاہب اس سے خالی تھے اور قلبی اطمینان ان میں سے کسی کو حاصل نہ ہوسکتا تھا۔چنانچہ کوئی قوم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے قبل گناہ کی معافی کی قائل نہ تھی۔ہندو
کہتے کہ پر میشور کسی کا کوئی گناہ معاف نہیں کر سکتا۔وہ ہر چھوٹے بڑے گناہ کی سزا دیتا ہے اور انسان
کو مختلف جونوں میں جانا پڑتا ہے اور سارے گناہوں کی سزا جونوں میں پڑ کر بھگت لینے کے بعد بھی
پر میشور ایک نہ ایک گناہ رکھ لیتا ہے اور پھر اس کی پاداش میں نجات سے محروم کر دیتا ہے۔اس وجہ
سے ہندو اپنے مذہب کے ذریعہ تسلی نہ پاسکتے تھے۔زرتشتی اور مسیحی ابدی دوزخ کے قائل تھے۔اس عقیدہ کے ماتحت جس انسان سے ایک دفعہ بھی کوئی گناہ ہو جائے وہ یہی سمجھتا تھا کہ ابدی دوزخ
میں جانا پڑے گا اور اس وجہ سے وہ کبھی مطمئن نہیں ہوسکتا تھا۔یہود بھی کسی کو تسکی نہ دیتے تھے۔وہ
کہتے تھے کہ نجات صرف یہود کے لئے ہے باقی سب کے لئے ہلاکت ہے۔غرض رسول کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے قبل دنیا کی امید کی کمر ٹوٹ چکی تھی۔کوئی مذہب ابتداء میں ہی
نا امیدی کے گڑھے میں گرا دیتا۔کوئی درمیان میں لاکر منجدھار میں چھوڑ دیتا۔کوئی آخر میں ابدی
دوزخ میں جھونک دیتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر سب کو تسلی دلائی۔(۱) جو گناہ کی
معافی کے قائل نہ تھے، انہیں بتایا کہ تناسخ کے چکر کی ضرورت نہیں خدا تعالیٰ بڑا رحیم کریم ہے۔وہ
گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُلْ بِعِبَادِيَ الَّذِينَ
اسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا

·

آج 10 میں سے 10 باقی