فضائل القرآن نمبر ۵۔ قرآن کریم کی کُتب سابقہ پر فضیلت کی نویں دلیل۔ انبیاء سابقین کی رسول کریمؐ کی بعثت کے متعلق پیشگوئیاں اور قرآن کریم کی آٹھ اصولی اصلاحات

حصہ 5

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
311
إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ۔" یعنی اے رسول ! تو سب بندوں کو کہہ دے کہ مجھے خدا نے تسلی
کو
دینے والا بنایا ہے۔اس لئے وہ لوگ جنہوں نے کوئی گناہ کیا ہے۔انہیں خبر دے دے کہ اللہ کی
رحمت سے نا امید مت ہو۔تو بہ کرو تو وہ گناہ بخش دے گا۔کیونکہ وہ غفور اور رحیم ہے۔(۲) پھر اُس نے اُن قوموں کی طرف مونہ کیا جو کہتی ہیں کہ جو گناہگار مر گئے۔اُن کے لئے
ہمیشہ کا جہنم ہے اور سنایا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے میری رحمت ہر چیز پر وسیع ہے چنانچہ سورہ اعراف :
۱۵۷ میں آتا ہے۔رحمتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ پھر فرمایا۔اُمهُ هَاوِيَةٌ ۷۵ یعنی جہنم ماں کی
طرح ہے۔ماں کے پیٹ میں بچہ ہمیشہ نہیں رہتا جب تک ناقص ہوتا ہے پیٹ میں رہتا ہے اور
جب کامل ہو جاتا ہے پیٹ سے نکال دیا جاتا ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔جہنم ماں کی
طرح ہے۔جب ان لوگوں کے گند ڈور ہو جائیں گے جن کو اس میں ڈالا جائے گا اور اُن کی صفائی ہو
جائے گی تو ہم اُن کو جنت میں بلا لیں گے۔پس دوزخ صرف ایک تکمیل اور علاج کا مقام ہے۔آخر سب خدا تعالیٰ کی بخشش کے نیچے آجائیں گے۔اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
ان قوموں کو بھی تسلی دی جو یہ مجھتی تھیں کہ گناہگار ہونے کی حالت میں مرنے پر ہمیشہ کے لئے جہنم
میں رہنا پڑے گا۔(۳) پھر وہ تو میں جو یہ کہتی تھیں کہ سوائے ہمارے اور کسی کے لئے نجات نہیں اُن کے متعلق
بھی خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ لوگوں
کو تسلی دے دے کہ یہ غلط خیالات
ہیں۔جیسے یہود نے نادانی سے کہہ دیا کہ ہمارے سوا کوئی نجات نہیں پاسکتا اور نسلاً یہ نجات ہمارے
حصہ میں آئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ غلط ہے کہ ہدایت کسی ایک قوم سے مخصوص ہے۔نجات
ہم نے دینی ہے اور ہمارا دروازہ سب کے لئے کھلا ہے۔چنانچہ فرمایا۔قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي
رَسُولُ اللهِ اِلَیكُمْ جَميعًا یعنی تو لوگوں سے کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول بن
کر آیا ہوں۔پس ہدایت کسی ایک قوم سے مخصوص نہیں بلکہ ہر قوم اس میں برابر کی حقدار ہے۔اب انسان کے دل میں ایک اور خوف پیدا ہوتا ہے کہ اچھا آپ آگئے اور آپ کے ذریعہ
سب کے لئے نجات کا دروازہ بھی کھل گیا جس کے لئے ہم بڑے ممنون ہیں مگر ہمیں اپنے باپ دادا
سے محبت ہے اُن کی کیا حالت ہوگی۔مسیحیت کہتی ہے کہ وہ جہنم میں جائیں گے کیونکہ وہ کفارہ پر

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
312
ایمان نہیں لائے۔یہودی کہتے ہیں کہ وہ جہنم میں جائیں گے کیونکہ سوائے یہود کے اور کسی کے لئے
نجات نہیں۔زرتشتی کہتے ہیں کہ وہ جہنم میں جائیں گے ہندو بھی یہی کہتے ہیں مر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم سے خدا تعالیٰ کہتا ہے۔کہہ دوان من أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ تم اپنے باپ دادوں کے
متعلق مت ڈرو۔اُن کے وقت بھی ہم نے نبی بھیجے تھے اگر انہوں نے اُن انبیاء کو قبول کر لیا تھا تو
خدا انہیں جنت میں لے جائے گا۔یہ آباء کے متعلق اُن
کو تسلی دی۔ممنون
اب یہ وسوسہ باقی رہتا تھا کہ انسان گناہ سے تو بیچ ہی نہیں سکتا۔پھر نجات کیسے ہوگی۔اس کے
لئے فرمایا۔یہ وسوسہ بھی دُور کر دو اور ان سے کہو لَقَد خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَفِلِينَ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ
اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ان کو تسلی دے کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ انسان کی فطرت
گندی ہے وہ جھوٹ بولتا ہے۔ہم نے انسان کو نیک فطرت دے کر بھیجا ہے۔جب انسان خطا کرتا
ہے تب ہم اُسے نچلے درجہ میں بھیجتے ہیں۔ورنہ بڑے بڑے انعام دیتے ہیں۔گناہ ایک باہر سے
آنے والی چیز ہے۔اصل میں انسان کے
اندر نیکی ہی رکھی گئی ہے۔غرض اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب کو تسلی دلائی۔جو لوگ یہ خیال کرتے
ہیں کہ ہمارے لئے نجات کا دروازہ بند ہے انہیں خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں داخل ہونے کی دعوت
دی۔جو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ہم نیک نہیں ہو سکتے انہیں نیکی کی امید دلائی۔جو لوگ یہ خیال کرتے
تھے کہ ایک دفعہ گناہ کر لیا تو پھر اس کے وبال سے نجات نہیں اُن میں تو بہ کا اعلان کیا۔جو لوگ یہ
خیال کرتے تھے کہ گناہگار مر گئے تو ہمیشہ کے لئے گئے۔انہیں دوزخ کے ایک درمیانی سٹیج ہونے کا
علم دیا غرض آپ حقیقی معنوں میں دنیا کو تسلی دلانے والے تھے۔یہ تو دوسروں کے متعلق فرمایا۔اس
کے بعد اپنے لوگوں کی باری آئی۔اُن کی تسلی کے لئے خدا تعالیٰ کا یہ ارشاد سنایا کہ خُذ من
أمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُظهِرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ، إِنَّ صَلونَكَ سَكَن
لَّهُمْ ، وَاللهُ سَمِیعٌ عَلِیم کا فرمایا۔جب وہ رسول دنیا کو تسلی دے گا تو اس کی امت والے
ل
کہیں گے کہ یہ تو ہم پہلے ہی دن حاصل کر چکے ہیں۔پھر ہمیں کیا ملے گا؟ فرمایا اُن سے مساکین
کے لئے چندے لو اور اس طرح ان کو پاک کرو اور اُن کی ترقی مدارج کے لئے دُعائیں کرو کہ جس
ط
ط

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
313۔۔۔۔کے لئے تو دُعا کرتا ہے اُس کے لئے تسلی ہی تسلی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی فیصلہ کر دیا ہے کہ تیری دُعا
سنے کیونکہ وہ سمیع ہے اور اگر بعد میں آنے والی اُمت کہے کہ ہمارے لئے کیا ہے تو ان سے کہو خدا
علیم ہے۔اب
بھی تمہارے لئے وہ دُعا موجود ہے اور تم اس سے حصہ لے سکتے ہو۔اس طرح اُن
کے لئے بھی تسلی کا سلسلہ جاری کر دیا۔ساتویں بات یہ بتائی گئی تھی کہ وہ رسول دنیا کو تین طرح مجرم قرار دے گا۔(۱) گناہ سے (۲)
راستبازی سے (۳) عدالت سے۔یعنی ایک قوم سے کہے گا کہ یہ مسیح کا انکار کرنے والے ہیں۔اس لئے مجرم ہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے۔لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِ يْلَ
عَلَى لِسَانِ دَاوَدَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ یعنی بنی اسرائیل میں سے جنہوں نے کفر اختیار
کیا اُن پر داؤد اور عیسی بن مریم کی زبان سے لعنت کی گئی تھی۔اسی طرح غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمُ میں حضرت مسیح کا انکار کرنے والوں کو مغضوب قرار دے کر اُن سے پناہ مانگی گئی ہے۔(۲) راستبازی سے اس طرح مجرم قرار دیا کہ حضرت مسیح کی وفات کے بعد نصاری نے انہیں خدا کا
بیٹا قرار دے دیا۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ کیا کہ تم نے راستبازی تو اختیار کی یعنی
مسیح کو قبول کیا لیکن پھر صحیح راستہ کو چھوڑ کر کہیں کے کہیں نکل گئے۔اس لئے تمہارا نام ضال رکھا گیا
ہے۔جیسا کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالين " سے ظاہر ہے۔(۳) باقی قوموں کو
آپ نے عدالت سے مجرم قرار دیا یعنی اس وجہ سے کہ وہ شرک کی مرتکب ہو ئیں اور تو حید کو جو عدل
کا طریق تھا انہوں نے ترک کر دیا اسی وجہ سے قرآن کریم میں شرک کا نام غیر عدل رکھا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدرِهِ " ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی صفات کا اس
طرح اندازہ نہیں کیا جس طرح کرنا چاہئے تھا۔اسی طرح ایک اور مقام پر فرماتا ہے۔الَّذِينَ
امَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَبِكَ لَهُمُ الْآمَن وَهُمْ مُهْتَدُونَ۔وه لوگ
جوایمان لائے اور انہوں نے ایمان کو ظلم سے نہیں ملایا۔انہی لوگوں کے لئے امن مقدر ہے اور وہی
ہدایت پانے والے ہیں۔احادیث میں آتا ہے کہ صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہر شخص تھوڑا بہت ظلم تو کر بیٹھتا ہے۔آپ نے فرمایا اس جگہ ظلم
سے مراد شرک ہے۔

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
314
غرض اس پیشگوئی کے مطابق ہر قوم جو اہل کتاب میں سے ہے آپ نے اُسے مثیل یہود قرار
دے کر مغضوب یا مثیل نصاری قرار دے کر ضال
قرار دیا اور جو قو میں اہل کتاب نہ تھیں اُن کے
متعلق عدالت کو اس رنگ میں استعمال کیا کہ فرمایا ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کے بارے میں انصاف
سے کام نہیں لیا اور شرک کا ارتکاب کر کے صحیح راستہ سے منحرف ہوگئی ہیں۔گو یا گناہ کا لفظ جو انجیل
میں استعمال ہوا ہے وہ تفریط کے مترادف ہے۔راستی افراط کے مترادف اور عدالت توحید سے بے
اعتنائی کے مترادف ہے اور تین ہی گروہ قرآن کریم نے قرار دیئے ہیں۔آٹھویں بات یہ بتائی گئی ہے کہ وہ ایسی باتیں کہے گا جو اس سے پہلے نہیں کہی گئیں۔قرآن
کریم میں بھی آتا ہے۔وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ تمہیں وہ وہ
باتیں سکھائی گئی ہیں جو نہ تمہیں معلوم تھیں اور نہ تمہارے باپ دادا کو۔ان باپ دادا میں حضرت
موسیٰ بھی شامل ہیں۔نویں بات یہ بات بتائی گئی تھی کہ وہ سب سچائیاں بتائے گا جن کے بعد کسی اور سچائی کی
ضرورت نہ رہے گی۔یہ بھی قرآن کریم میں دعویٰ کیا گیا ہے۔فرماتا ہے۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًاء " آج میں نے
تمہارے دین کو تمہارے لئے مکمل کر دیا اور اپنی نعمت کو تم پر پورا کردیا اور تمہارے لئے دین اسلام
کو پسند کر لیا۔دسویں بات یہ بتائی گئی تھی کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا بلکہ جو کچھ سنے گا وہی کہے گا۔یعنی
اس کا کلام کلی طور پر الہام پر مشتمل ہوگا۔یہ پیشگوئی صرف قرآن کریم پر ہی چسپاں ہوتی ہے۔ورنہ
انجیل اور تورات میں تو حواریوں کا کلام بھی درج ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے:۔وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْى يُوحی۔22 یعنی وہ اپنی ہوا و ہوس سے نہیں بولتا
بلکہ جو کچھ کہتا ہے وہ صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی وحی ہے۔پھر آتا ہے۔وان
أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ اسْتَجَارَكَ فَأَجِرُهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلمَ اللهِ " مشرکین میں سے اگر
کوئی کہے کہ مجھے پناہ دو، میں خدا کی باتیں سننا چاہتا ہوں تو تم اُسے بلاؤ تا کہ وہ کلام اللہ سن لے۔گیارہویں بات یہ بتائی تھی کہ وہ میرا جلال یعنی بزرگی ظاہر کرے گا۔یہ بھی رسول کریم صلی

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
315
b
اللہ علیہ وسلم میں موجود ہے۔سورہ بقرہ میں آتا ہے۔وَأَتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ
وَأَيَّدتهُ بِرُوحِ الْقُدُس کے یعنی ہم نے عیسی بن مریم کو کھلے کھلے نشانات دیئے اور رُوح
القدس کے ذریعہ اس کی تائید کی۔پھر آتا ہے۔وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِن شُبّة
لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ
الظَّنِ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا 2 که ان
لوگوں نے عیسی کو قتل نہیں کیا اور نہ صلیب پر چڑھا کر مارا۔ہاں صلیب پر چڑھا یا ضرور تھا اور وہ اُن
کے لئے مصلوب کے مشابہ بنا دیا گیا تھا۔وہ لوگ جو اس بات میں اختلاف کر رہے ہیں وہ یقینا
شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ان کو اس بات کے متعلق کوئی یقینی علم نہیں وہ صرف ایک وہم کی پیروی
کر رہے ہیں۔انہوں نے ہر گز حضرت عیسی کو نہیں مارا بلکہ اللہ نے اُس کو اپنے حضور میں بڑی عزت
اور رفعت بخشی تھی ( گویا آپ نے حضرت عیسی کی وہی بزرگی ظاہر کی جس کا پیشگوئی میں ذکر ہے )
اور کیوں خدا ایسا نہ کرتا۔وہ عزیز اور حکیم ہے۔یعنی ضروری تھا کہ حضرت عیسی کے منکرین صلیب پر
لٹکاتے مگر یہ بھی ضروری تھا کہ وہ صلیب پر فوت نہ ہوتے اس لئے کہ اللہ عزیز اور حکیم ہے۔چونکہ وہ
عزیز یعنی غالب ہے اس لئے ضروری تھا کہ یہود کو بتا تا کہ میں غالب ہوں۔تم عیسی کو جسے میں نے
بھیجا ہے مار نہیں سکتے اور وہ حکیم ہے اس لئے ضروری تھا کہ یہود حضرت عیسی کو صلیب پر لٹکاتے
تا کہ بعد میں جب عیسائی کہتے کہ مسیح خدا ہے تو مسلمان کہتے اچھا خدا ہے جسے یہود نے صلیب پر لٹکا
دیا تھا۔پس فرمایا ہم غالب ہیں۔ہمارا فرض تھا کہ عیسی کو صلیب پر مرنے سے بچاتے اور ہم حکیم
ہیں اس لئے ضروری تھا کہ صلیب پر چڑھاتے۔بارہویں بات یہ بتائی کہ وہ مسیح کے راستباز ہونے کا عملی ثبوت دکھائے گا۔یعنی مشاہدہ
کر دیگا۔جو فوت ہو گیا اُسے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دکھا نہیں سکتے تھے۔اُسے اسی
طرح دکھایا کہ فرمایا میری اُمت میں سے ایک سپہ سالار کھڑا ہوگا جس کا نام مسیح ہو گا اور اس طرح
عملاً مسیح کی راستبازی کو ثابت کر دیگا کیونکہ اتنے بڑے آدمی کو اس سے مشابہت دینا یہی معنے رکھتا
ہے کہ مسیح بھی بزرگ اور برگزیدہ ہستی تھی۔چنانچہ حضرت مرزا صاحب جو مسیح موعود ہیں انہوں نے
مسیح کی تصویر کھینچ کر دکھادی۔

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
316
قانون شریعت اور قانون طبعی کی باہم مطابقت کا حیرت انگیز سلسلہ
اب دیکھو یہ نشان کتنا عظیم الشان ہے، کتنا لمبا سلسلہ چلتا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام سے
شروع ہوتا ہے اور حضرت مسیح علیہ السلام تک جو دو ہزار سال کا زمانہ ہے تغیرات ہوتے رہتے ہیں۔پھر حضرت مسیح کے سلسلہ کے چھ سو سال کے عرصہ میں بھی تغیرات ہوتے ہیں اور آخر وہ انسان ظاہر
ہوتا ہے جو ان کا مصداق تھا اگر صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعوی کرتے اور شریعت لے
آتے تو لوگ کہتے یہ کلام آپ نے خود بنالیا ہے مگر یہاں تو قانون شریعت اور قانون طبعی صدیوں
ہاتھ میں ہاتھ دے کر چل رہے ہیں اور ثابت ہو رہا ہے کہ ہمارا خدا آسمانوں کا ہی بادشاہ نہیں بلکہ
زمین کا بھی بادشاہ ہے۔قانون شریعت کہتا ہے کہ مکہ میں ایک نبی آئے گا اور قانونِ طبعی اس کے
لئے سامان مہیا کرتا ہے۔تباہی اور ہلاکت کی آندھیاں چلتی ہیں۔قوموں کی قو میں تباہ ہو جاتی ہیں۔و بائیں آتی ہیں اور قوموں کو ہلاک کر کے چلی جاتی ہیں۔زمانہ کی گردشیں آتی ہیں اور قوموں کا نام و
نشان مٹا دیتی ہیں۔یہ سب کچھ ہوتا ہے۔مگر قریش ان تمام آفات سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ اُن کی
تائید ہوتی ہے۔ابرہہ مکہ پر چڑھائی کرتا ہے اور کہتا ہے مکہ اور اہل مکہ کو میں تباہ و برباد کر دونگا مگر
خود اس کا لشکر تباہ ہو جاتا ہے اور وہ ناکام و نامراد لوٹ جا تا اور راستہ میں ہی ہلاک ہو جاتا ہے کیونکہ
قانون طبعی کہتا ہے کہ میں اس قوم کو نہیں مٹنے دونگا۔قوموں میں تغیرات آتے ہیں۔مرد نا مرد پیدا
ہوتے ہیں اور اس طرح خاندانوں کے نام و نشان مٹ جاتے ہیں مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
نسل میں یہ تغیر نہیں آتا۔اس لئے کہ آپ کی نسل بڑھے اور ترقی کرے۔عیسائی کہتے ہیں کہ قیصر و
کسری کی تباہی کی خبر دینا کوئی بڑی بات نہیں تھی۔ان میں تباہی کے آثار پیدا ہو چکے تھے مگر ان کی
تباہی کی خبر تو یسعیاہ اور حبقوق نے بھی دی تھی اور کئی ہزار سال پہلے دی تھی جبکہ قیصر و کسری کا کہیں
نام ونشان بھی نہ تھا اور پھر قانونِ قدرت نے اُن کی تباہی کے سامان اُس وقت پیدا کئے جب محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہو گئے۔اسی طرح جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظاہر ہوئے تو ہو سکتا تھا کہ مکہ سے نکالے نہ
جاتے اگر نکالے گئے تھے تو آپ کی قوم آپ پر حملہ نہ کرتی اگر حملہ کرتی تو شکست نہ کھاتی مگر یہ سب

فصائل القرآن نمبر ۵
317
کچھ ہوا۔اب غور کرو یہ کس نے کرایا ؟
اسی طرح ممکن تھا کہ ابو جہل حملہ نہ کرتا اگر اُس نے کیا تو عبد اللہ کو غصہ نہ دلاتا تا کہ وہ اس کی
گردن چھوٹی نہ کاٹے مگر اس کے لئے اسباب پیدا ہوئے۔یہ اسباب کس نے پیدا کئے؟ ان سے
صاف نظر آتا ہے کہ دو ہزار سال سے زمین و آسمان کی بادشاہت ایک ساتھ چل رہی تھی۔آسمان
سے حکم ہو گیا کہ ابراہیم کی نسل کو قائم رکھنا۔تباہی و بربادی کی آندھیاں آتیں تو انہیں کہہ دیا جاتا کہ
دیکھنا مکہ پر کوئی آنچ نہ آئے۔اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ اتنا عرصہ قبل بتا دینا اور پھر اس کا ہوبہو پورا
ہونا۔یہ سب باتیں قانون طبعی کے ماتحت تھیں۔اللہ تعالیٰ ان سب باتوں کے نتیجہ میں فرماتا ہے۔وَلَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ۔اے خدا کے منکر و غور تو کرو کیا یہ قانون آپ ہی آپ چل رہا
ہے؟ میں دو ہزار سال کی ہسٹری پیش کر کے بتاتا ہوں کہ خدا ہے اور یقینا ہے۔لِلهِ مُلْكُ
السموتِ وَالْأَرْضِ سے خدا کا ثبوت ملتا ہے اور حضرت مسیح نے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے زمانہ کے متعلق فرمایا کہ اُس وقت خدا خود آجائے گا۔یعنی آپ کے وجود سے خدا تعالیٰ کی ہستی کا
ثبوت ملے گا اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے پیرؤں سے یہ بھی کہا کہ دُعائیں مانگو کہ اے خدا جیسی
تیری آسمان پر بادشاہت ہے ویسی ہی زمین پر بھی آئے۔یعنی تم ہمیشہ دُعا ئیں مانگتے رہو کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہوں۔دُعائیں مانگتے رہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں دنیا کو یہ معلوم ہو جائے کہ آسمان اور زمین کا خدا ایک ہی ہے۔اس میں نہ صرف دہریوں کا رڈ ہے بلکہ جینیوں اور آریوں کا بھی رڈ ہے۔چینی کہتے ہیں کہ
روحیں ترقی کرتے کرتے آپ ہی اونچی ہو جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ غلط ہے۔ہم خود
تغییرات کرتے کرتے کامل رُوح پیدا کرتے ہیں۔آریہ کہتے ہیں دنیا میں خدا کا تصرف نہیں۔مادہ
اور روح آپ ہی آپ سب کچھ کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے دنیا کا سارا انتظام ہمارے احکام
کے ماتحت چلتا ہے اور ہر قسم کے تغیرات ہم خود پیدا کرتے ہیں۔

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
طبعی قانون پر خدائے واحد کی حکومت
318
ذرا غور کرو! قانون شریعت کا قانون قدرت نے ایک زمانہ دراز تک کس طرح ساتھ دیا اور
کس طرح اس کے ماتحت چلا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابراہیم علیہ السلام سے قریبا
پونے تین ہزار سال بعد پیدا ہوئے۔کیا یہ طبعی قانون پر حکومت نہیں کہ اس وقت تک حضرت
سمعیل کی اولا دجاری رہے گی۔حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل کا نام ایسا روشن ہوگا کہ اُن کی
اولا د اس بات کو یادر کھے گی کہ وہ ان کی اولاد ہے۔مکہ قائم رہے گا۔اُس میں ایک خاص شخص ایک
خاص خلیہ کا پیدا ہوگا۔اس کی قوم اس کا مقابلہ کرے گی اور اُسے گھر سے نکال دے گی۔وہ نبی
حضرت موسی کی طرح صاحب شریعت ہوگا۔وہ پہلے کمزور ہوگا اور گھر سے نکالا جائے گا لیکن خدا
تعالیٰ اُسے جماعت دے گا۔وہ مصائب برداشت کرے گا اور صبر کرے گا لیکن اس کی قوم کا اس پر
ظلم بڑھتا جائے گا۔آخر دشمن خفیہ تدبیر کرے گا کہ اس کے کمزور ساتھیوں کو تباہ کر دے اور فخر کرتا ہوا
آئے گا۔یہ واقعہ اس کی ہجرت کے ایک سال بعد ہوگا۔جب مقابلہ ہوگا تو میدان اس کے ہاتھ
رہے گا اور دشمن کے اکثر سردار مارے جائیں گے۔اُن میں سے رئیس المکفرین عالی خاندان والا
اُس کے ساتھیوں کے ہاتھوں اس طرح مارا جائے گا کہ اسی دشمن کے ہتھیار سے ایک شخص اس کی
گردن تک سر کو نگا کر کے اُس کا سرکاٹ دے گا۔اُس کا قد اُونچالیکن بدنما اونچا نہ ہوگا۔وہ چلتے
وقت زور سے قدم مارے گا (زمین اُس کے قدموں سے لرزے گی ) اس کا رنگ سفید لیکن سُرخی
مائل ہوگا۔اُس کے بال گھنگھر الے ہونگے لیکن بالکل گھنگھرالے نہیں۔اُن میں پیچ پڑے ہونگے۔اُس کا کلام شیریں ہو گا لیکن سچائی پر مشتمل ہونے کے سبب سے لوگوں کو تلخ معلوم ہوگا۔اس کا نام محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم ) ہوگا۔آخر وہ ایک دن فاران کی پہاڑیوں سے ہوتا ہوا مکہ پر حملہ آور ہوگا۔دس
ہزار سپاہی جو نہایت نیک و پاک ہونگے اس کے ساتھ ہونگے اور وہ ملکہ کو فتح کرلے گا۔اس کے بعد
ملک اس پر ایمان لے آئے گا۔اُس کے کام ایسے شاندار ہونگے کہ لوگ انہیں دیکھ کر عجیب کہہ اُٹھیں گے۔وہ نہایت
با اخلاق ہوگا اور غریب ومسکین اُس سے مشورہ کرنے میں یہ جھجکیں گے۔اُس کے کلام میں اُسے

فصائل القرآن نمبر ۵
319
مثیل موسی کہا جائے گا۔اُس کی قوم کے کاموں سے خدا تعالیٰ خوش ہوگا۔وہ انہیں مقدس بنائے گا
اور ہمیشہ انہیں مقدس بنانے کے سامان پیدا کرتا رہے گا۔اُس کے مذہب کا نام نیا ہوگا اور خدا تعالیٰ
خود وہ نام انہیں دے گا اور اُس میں سلامتی کا لفظ پایا جائے گا۔(سلامتی کا شہزادہ یعنی سردار اسلام
اس کا لفظی ترجمہ ہے ) اس کے شہر کو ہمیشہ آباد رکھا جائے گا اور لوگ دُور دُور سے اس کا قصد کر کے
آئیں گے۔وہ جس طرف رُخ کرے گا لوگ مرعوب ہونگے۔قومیں اس پر مل کر حملہ کریں گی لیکن شکست
کھائیں گی سَيُهْزَهُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ النُّبُرَ۔اور اس کے دشمن ہلاک ہو نگے۔اس کا مقابلہ ایک
طرف شامی حکومت سے اور ایک طرف ایرانی حکومت سے یعنی قیصر و کسرئی سے ہوگا اور دونوں
شکست کھا ئیں گی۔اُس کے آنے کے بعد پہلی سلطنتیں اور پہلے دینوں کی برکت مٹ جائے گی اور ترقی ٹک
جائے گی۔(عیسائیت نے بظاہر ترقی کی ہے لیکن پہلے عیسائیت نے بذریعہ تلوار بڑھنا چاہا اور
بذریعہ تلوار روکی گئی۔اب بذریعہ تبلیغ بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے تو حضرت مسیح موعود مقابلہ کے لئے
پیدا ہو گئے۔) اُس کی قوم میں ہمیشہ مصلح پیدا ہوتے رہیں گے۔وہ اگلے اور پچھلے لوگوں میں بمنزلہ
ایک واسطہ کے ہوگا۔اُس کی تعلیم سلامتی کی تعلیم ہوگی۔وہ کسی خاص قوم کے لئے نہ ہوگی بلکہ سب
کے لئے ہوگی۔اُس کا رویہ دوسروں کے لئے ایک نمونہ کے طور پر ہوگا اور دوسری اقوام اس کے اثر
سے اپنے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا کر لیں گی۔اُس
کی تعلیم کے ذریعہ سے بے حکمت اور رسمی احکام
کو مٹا کر با حکمت تعلیم دی جائے گی۔اُس کی تعلیم میں ہر قسم کے ضروری امور بیان ہو نگے اور وہ
بالکل مکمل ہوگی جس کے بعد کسی اور تعلیم کی ضرورت نہ رہے گی۔اس
کی تعلیم کا ماحصل یہ ہوگا کہ وہ
نجات کا راستہ ہر قوم اور ہر حالت کے لوگوں کے لئے کھولے گا اور افراط و تفریط اور شیطانی غلامی
سے لوگوں کو بچائے گا۔(غیر الہامی مذہب کلی طور پر شیطان کے قبضہ میں ہیں ) وہ فطرتِ انسانی کی
نیکیوں کو اُبھارے گا۔اُس کی کتاب خالص الہام پر مشتمل ہوگی ایک لفظ بھی دوسرا اُس میں موجود نہ
ہوگا۔وہ گذشتہ انبیاء پر سے الزامات کو دور کرے گا خصوصا حضرت مسیح کی پاکیزگی ایک خاص نمونہ
کے ذریعہ لوگوں کو عملاً دکھا دے گا۔

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰
320
ید اخبار ایسی ہیں کہ جو ایک وقت میں نہیں دی گئیں۔ایک وقت میں ان کے سامان نہیں پیدا
کئے گئے۔قوموں اور شہروں کا زندہ رہنا ہزاروں سال کے طبعی تصرفات کا نتیجہ ہے۔ایک خاص
حلیہ کے شخص کا پیدا ہونا خاص علم الحیوانات کا نتیجہ ہے۔دشمنوں اور دوستوں کے دل میں ان
خیالات کا پیدا ہونا جو مذکور تھے خاص علم النفس کے ماتحت تغیرات کا نتیجہ ہے۔دشمنوں کا زیر ہونا
خاص سیاسی تغییرات کا نتیجہ ہے۔( مسیحی کہتے ہیں کہ قیصر و کسری پہلے سے کمزور تھے۔ہم کہتے ہیں
اس سے ثابت ہوا کہ آپ کی مدد کے لئے پیدائش سے بھی پہلے سامان ہو رہے تھے ) اسی طرح
خاص تعلیم اور اس کی تفصیلات خاص آسمانی تو جہات کا نتیجہ ہیں۔غرض صاف طور پر یہ سلسلہ آسمانی
اور زمینی بادشاہت کے ایک ہونے پر دلالت کرتا ہے اور ان سب امور کا ایک ہی نتیجہ نکلتا ہے کہ
لِلهِ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ آسمانی اور زمینی بادشاہتوں کا اتحاد ایک بالا اور بالا رادہ ہستی کا
ثبوت دے رہا ہے فَسُبْحَانَ اللهِ المَلِكِ القدوس۔یہ میں نے ہی نہیں کہا بلکہ حضرت مسیح
ناصری بھی اس دلیل میں میرے ساتھ متفق ہیں۔چنانچہ مسیح کی یہ دُعا کہ تیری بادشاہت آئے۔تیری مراد جیسی آسمان پر ہے زمین پر بھی آئے شکر اس سے حضرت مسیح کا یہی مطلب ہے کہ ظہور محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے دعا کرو کہ اس کے ذریعہ سے آسمانی بادشاہت کا ظہور زمین پر ہوگا۔اب دیکھو یسعیاہ باب ۹ تا اور حضرت مسیح کی پیشگوئی (متی باب (۲۱) کس رنگ میں پوری
ہوئی۔محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ خدائے قادر ہوگا اور مالک ارض وسما ہوگا۔(یعنی باغ کا مالک ) اس کے یہی معنے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی کا زبر دست ثبوت اور آسمانی اور زمینی
نظاموں کا ایک بالا رادہ ہستی کے ہاتھ میں ہونے کا ثبوت آپ کی ذات میں ملے گا اور اُن کے
ذریعہ سے لوگ قطعی طور پر خدا تعالیٰ کی ہستی کا علم حاصل کریں گے۔پس آپ کا آنا خدا کا آنا ہوگا۔قرآن کریم کی دوسری اصولی اصلاح
قرآن کریم نے جو دوسری اصلاح کی وہ خدا تعالیٰ کی صفات کے متعلق ہے۔چنانچہ دوسری اصولی غلطی جو دنیا میں پیدا ہوئی وہ خدا تعالیٰ کے ماننے والوں میں سے بھی اُس
گروہ میں پیدا ہوئی جو خدا تعالی کو تو مانتا ہے لیکن خدا تعالی کی زندگی کا منکر ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ خدا

فصائل القرآن نمبر ۵۰۰۰۰
321
دنیا کو پیدا کر کے اب الگ ہو گیا ہے اور اب سب تغیرات آپ ہی آپ ہورہے ہیں۔گویا نعوذ باللہ
اگر خدا تعالیٰ نہ بھی رہے تو بھی دنیا چلتی رہے گی اور دنیا کے انتظام میں کوئی نقص پیدا نہیں ہوگا۔یہ وہ
لوگ ہیں جو دُعا کے منکر اور ہر امر کو قانونِ قدرت کے تابع قرار دیتے ہیں۔یہ بھی ہر زمانہ میں ہوتے
آئے ہیں۔اس زمانہ میں علی گڑھ میں سید احمد ایسے ہی خیالات رکھتے تھے اور اس سے پہلے بھی
بہت سے لوگ ہر زمانہ میں ہوتے رہے ہیں۔جو یہ کہتے تھے کہ خدا اب دنیا کے معاملات میں کوئی
دخل نہیں دیتا۔اسلام نے ان لوگوں
کی غلطی کو بھی دُور کیا ہے۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے : - قل
اللَّهُمَّ مَلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنَ
تشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تُولِجُ الَّيْلَ فِي
النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيْتَ مِنَ
الْحَيَّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ نا فرمایا کہو اے اللہ! تو ہی ہے جو ملک کا مالک
ہے۔تو جسے چاہتا ہے بادشاہت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے لے لیتا ہے۔تو جسے چاہتا ہے عزت
دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔ساری بھلائیاں تیرے ہی ہاتھ میں ہیں۔تو دن کو رات
میں اور رات کو دن میں داخل کرتا ہے۔تو زندہ کو مردہ سے اور مُردہ کو زندہ سے نکالتا ہے۔تو جسے چاہتا
ہے بغیر حساب کے رزق دیتا ہے۔اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ یہ خیال کہ اللہ تعالیٰ نے ایک قانون بنادیا اب وہ بالکل بے دخل ہے
کس طرح پیدا ہوا؟ اصل میں یہ قلت معرفت سے پیدا ہوا ہے مگر فلسفی اس کے متعلق کچھ دلائل
بھی دیتے ہیں۔جو یہ ہیں :-
اول اگر خدا کا تصرف قانونِ قدرت کے خلاف ہے۔تو یہ اعتراض پیدا ہوتا ہے کہ قانونِ
قدرت کی غرض باطل ہو جاتی ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ نے قانون بنایا ہے کہ آگ جلائے اگر کوئی خدا سے
دُعا کرے کہ آگ نہ جلائے اور یہ دعا قبول ہو جائے تو دنیا میں ابتری پھیل جائے گی اور کوئی ترقی نہ
ہو سکے گی۔قانونِ قدرت کی اتباع اسی لئے کی جاتی ہے کہ اس کا ایک یقینی نتیجہ نکلتا ہے۔لوگ آگ
جلاتے ہیں اس لئے کہ وہ جلتی ہے۔پانی پیتے ہیں اس لئے کہ پیاس بجھاتا ہے اگر کبھی پانی پینے سے
شعلے نکلنے لگ جائیں تو کوئی نہ بنے۔

فصائل القرآن نمبر ۵۰
322
دوم قانون کے خلاف تصرف کرنا انصاف کے خلاف ہے۔مثلاً ایک نے سامانِ جنگ تیار کیا
اور لشکر جمع کیا اور اس طرح جنگ میں فتح پانے کے متعلق قانون قدرت کی اطاعت کی لیکن ایک
دوسرے نے دُعا کر کے اُسے شکست دے دی تو یہ انصاف کے خلاف ہے کہ جو قانون کے مطابق
کام کر رہا ہے وہ تو نقصان اُٹھائے اور جو مخالف ہے وہ جیت جائے۔تیسرے اگر تصرف قانونِ قدرت کے مطابق ہے تو پھر بے فائدہ ہے۔کسی کی دُعا کیسے قبول
ہوسکتی ہے۔ایسی صورت میں دُعا کے قبول ہونے کا دعویٰ کرنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ میں نے
روٹی کھائی مگر میں نے دُعا کی تھی جو قبول ہو گئی اور میرا پیٹ بھر گیا۔یہاں دُعانے کیا اثر کیا؟ یہ تو
روٹی نے اپنا اثر دکھایا۔دوسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ ہم دیکھتے ہیں ہر چیز کا سبب موجود ہے بلکہ جسے دُعا کا نتیجہ کہتے
ہیں اس کا بھی ہم سبب بتا دیتے ہیں۔مثلاً کہتے ہیں دُعا کی اور لڑکا پیدا ہو گیا۔حالانکہ حقیقت یہ ہوتی
ہے کہ میاں بیوی ملے تب بچہ پیدا ہوا اور اسی طرح بچے پیدا ہوتے ہیں۔کوئی ایسی چیز دکھاؤ جو
اسباب سے الگ ہواگر پیشگوئیاں پیش کرو۔مثلاً کہو بتایا گیا تھا کہ بیٹا ہوگا اور ہو گیا تو پیشگوئی اظہار
واقعہ ہے۔بیٹا پیدا ہونا تھا۔تمہیں اس کا پتہ لگ گیا اور تمہیں بتادیا گیا۔اس سے دُعا کا کیا تعلق ہوا؟
پہلے اعتراض کا جواب یہ ہے کہ اس سے قانونِ قدرت کی غرض باطل نہیں ہوتی کیونکہ اللہ
تعالیٰ بھی بالعموم سامان ہی پیدا کرتا ہے جن سے انسان کو اس کا مقصد حاصل ہوتا ہے۔وہ بغیر
اسباب کے تصرف نہیں کرتا بلکہ اپنی مشیت پوری کرنے کے لئے بعض نئے اسباب پیدا کر دیتا ہے
جولوگوں کی نگاہ سے مخفی ہوتے ہیں۔دوسرا جواب یہ ہے کہ دنیا میں ہر سب یقینی نہیں مگر پھر بھی لوگ اُن کی طرف توجہ کرتے ہیں۔جیسے بیماریوں میں علاج کے لئے دوڑ دھوپ کرتے ہیں لیکن کیا کوئی علاج یقینی اور قطعی ہے؟ آخر
سب بیمار تو اچھے نہیں ہوتے مگر پھر بھی لوگ علاج پر لاکھوں روپیہ خرچ کرتے ہیں۔اس سے معلوم
ہوا کہ ہر جگہ استثناء پایا جاتا ہے اور استثناء قاعدہ کو کمزور نہیں بلکہ اُسے مضبوط کرتا ہے۔اسی طرح اگر
اللہ تعالیٰ بھی کبھی تقدیر خاص جاری کرے تو اس سے قانونِ قدرت میں کوئی خرابی واقعہ نہیں ہوتی
بلکہ اس سے ایک زائد فائدہ یہ حاصل ہوتا ہے کہ لوگوں کو خدا تعالیٰ کا جلال نظر آجاتا ہے اور اُن

·

آج 10 میں سے 10 باقی