سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 10
حقائق الفرقان
الده
سُورَةُ الْبَقَرَة
طرح سوچ سمجھ لو اگر یہ سب کچھ برداشت کر سکتے ہو تو لے چلو ۔ انہوں نے عرض کیا کہ ہم حاضر ہیں ۔
عرب میں بہت سی آگیں جلاتے تھے۔ ایک آگ نارالحرب کہلاتی ہے چنانچہ قرآن شریف
میں آیا ہے۔ كُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَاهَا اللهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا ( المائدة: ۶۵)
میں نے غور کیا تو معلوم ہو الڑائی آگ سے شروع ہوتی ہے چنانچہ پہلے دل میں ایک آگ اٹھتی ہے
پھر وہی آگ تمام گھر میں پھیلتی ہے پھر دوسرے لوگوں کے ساتھ ملانے کے لئے ان کی دعوتوں کے
لئے آگ جلانی پڑتی ہے پھر پہاڑ پر آگ جلا کر اس مہمانی کو وسیع کیا جاتا ہے ۔ پھر بارود کی آگ
ہے، پوٹاس کی آگ ہے ، توپ کی آگ ہے، ڈائنامیٹ کی آگ ہے۔ پھر رسول سے جنگ کرنے
والوں کا اخیر انجام دوزخ ہے کہ وہ بھی آگ ہے۔
اس قدر تمہید کے بعد میں اس آیت کے معنے کرتا ہوں ۔ مدینہ میں جب آپ تشریف لائے تو
اس وقت جو قوم تھی ان میں عبداللہ بن ابی بن سلول ایک شخص تھا لوگوں نے ارادہ کیا کہ نمبرداری کی
پگڑی اسے بندھا ئیں ۔ جن دنوں میں جلسئہ نمبرداری کا ارادہ تھا نبی کریم آ گئے اور اس کی بات بگڑ
گئی۔ اُسے بہت رنج پیدا ہوا اور وہ اکثر موقعوں پر رنج نکالتا رہا لیکن کھل کر مخالفت نہ کر سکتا تھا۔ اس
طرز کے آدمی منافق کہلاتے ہیں یہ اندر ہی اندر کڑھتے رہتے ہیں۔ پس ان کی مثال اس شخص کی طرح
ہے جس نے جلانا چاہا ہے آگ کو ۔ گویا نبی کریم کو بلوا کر سارے جہان سے جنگ کی ٹھانی۔ جب
جنگ کی آگ ارد گرد بھی بھڑک اُٹھی تو ان لوگوں کا نور معرفت جاتا رہا۔ جب نار میں سے نور نکل
جائے تو پیچھے اس کی تپش ، دھواں اور تکلیف رہ جاتی ہے۔ اسی طرح ان لوگوں کا حال ہے جب ان کا وہ
نور جو حصہ ہے ایمان اور معرفت کا اور اللہ کو راضی کرنے کا ، جاتا رہا تو وہ اندھیرے میں پڑ جاتے
ہیں ۔ اندھیرا بھی ایک نہیں بلکہ کئی اندھیرے جیسے کچھ رات کا اندھیرا پھر کچھ معا روشنی گم ہو جانے سے
جو اندھیرا ہو جاتا ہے وہ۔ پھر بادلوں کا اندھیرا۔ پس وہ کچھ دیکھتے نہیں اور کچھ سوجھائی نہیں دیتا اور
لے جب وہ سلگاتے ہیں لڑائی کی آگ تو اللہ اس کو بجھا دیتا ہے اور کوشش کرتے ہیں ملک میں شرارت پھیلانے
کی ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۴۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
عائی کس طرح دے جب کہ تمیز باقی نہیں۔ دل کمزور ہے اس لئے حق کے شنوا نہیں
کے گویا نہیں رہتے ۔ حق کے گویا بننے میں بڑے فائدے ہیں۔ جب انسان دوسروں کو نیکی سمجھاتا ہے
تو آخر اپنی حالت پر بھی شرم آتی ہے کہ میں جو اوروں کو نصیحت کرتا ہوں خود میری اپنی حالت کیا ہے
اور جب میں اپنی اصلاح نہیں کرتا تو دوسروں کی اصلاح کے لئے کیا کہہ سکتا ہوں۔ اس لئے میرا پختہ
اعتقاد ہے کہ انسان وعظ سنے اور وعظ کرے کہ اس سے بھی راہ حق ملتی ہے۔ لیکن اس شخص کی حالت
قابل رحم ہے جو نہ تو آنکھ رکھتا ہے جس سے رستے میں ہلاکت کی چیز کو دیکھ کر بچ سکے اور نہ کان ہیں کہ
کسی ہمدرد کی آواز سن کر بچ جائے جو اُسے بتائے کہ دیکھو اس رستے نہ آؤ اور نہ زبان ہے کہ خود
چلا کر کسی سے پوچھ لے کہ میاں فلاں مقام پر پہنچا دو اور وہ اسے پہنچادے۔ پس وہ جو نہ حق کا شنوا
ہے نہ حق کا گویا نہ حق کا بینا ہلاکت کی طرف سے مڑکر نیک راہ پر نہیں آ سکتا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۶،۵ )
۲۰ أَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ فِيْهِ ظُلُمَتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ
أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ وَاللهُ مُحِيطٌ بِالْكَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ یا جیسے بادل سے برسات ہو جس میں گھٹا ٹوپ اندھیریاں اور گرج اور چمک ہے، وہ اپنے
کانوں میں انگلیاں ٹھوس لیتے ہیں بجلیوں سے موت سے ڈر کر اور اللہ نے گھیر لیا ہے کافروں کو۔
تفسیر۔ آؤ ۔ دو چیزوں میں سے ایک کے لئے آتا ہے یعنی یہ یا وہ۔ اور کبھی بمعنے بل یعنی کبھی
اس کے معنے بلکہ کے ہوتے ہیں اور گاہے بمعنی واؤ یعنی بمعنے اور آتا ہے۔ پس اگر پہلے معنوں میں
آئے تو گاہے شک پیدا ہوتا ہے اور گاہے ابہام و اجمال اور گاہے تفصیل ہوتی ہے، خبر میں ، خواہ وہ
تفصیل واقعی ہو یا متکلم کے اعتبار کے موافق ہو اور جب بمعنی واؤ ہو تو اس سے اباحت اور تخییر پیدا
ہوتی ہے، انشاء میں ، اور یہاں پر دوامر میں سے ایک کے لئے ہے اور متکلم کے اعتبار کے
تفصیل ہے۔ صیب کہتے ہیں بارش کو ۔ یہ صوب سے بنایا ہوا ہے اور صوب کہتے ہیں نازل ہونے
ر کے مطابق
حقائق الفرقان
۱۴۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
کو ۔ سماء کہتے ہیں ہر ایک بلند شئے کو جو کہ انسان کے اوپر ہو۔ یہ سمو سے ہے جو کہ صورت اور
66
معنے کی رُو سے علو کی مانند ہے اور مِنْ کے معنے ہیں” سے ۔ رغد بادل کے گرجنے کی آواز کو
کہتے ہیں ۔ برق بجلی جو کہ بادل میں یا آسمان کے کناروں پر چمکا کرتی ہے ۔ يَجْعَلُونَ جَعَلَ
6
سے
رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلدا نمبر ۹ ۔ مارچ ۱۹۰۷ء صفحه ۳۴۵)
ہے جو بمعنے رکھنے کے ہے۔ پس يَجْعَلُونَ کے معنے ہوئے ئے رکھتے ہیں۔
صیب مینہ کو کہتے ہیں ۔ صیب نیچے اترنے اور جھکنے کو ۔ مینہ کا پانی چونکہ نیچے کو گرتا ہے اس
لئے اس کا نام صیب ہے۔
من السماء یعنی اس مینہ کی طرح جو بادل سے گر رہا ہو۔ پھر وہ مینہ کس وقت کا ہو جبکہ سورج
بھی نہیں ، چاند بھی نہیں ، ستارے بھی نہیں ۔ اس پر بادلوں کا اندھیرا، اس میں رعد ہے یعنی بجلی کی کڑک
اور برق یعنی بجلی ۔ نادان انسان اپنی انگلیاں کانوں میں کر لیتے ہیں موت سے بچنے کے لئے ۔ مگر
ایسے لوگ واقعی کم عقل ہیں کیونکہ سائنسدان جانتے ہیں کہ بجلی بہت تیز ہے وہ روشنی سے بھی پہلے پہنچتی
ہے اور آواز اس کے بعد آتی ہے چنانچہ چھاؤنیوں میں جہاں توپ دغتی ہے وہ جانتے ہیں کہ چمک
پہلے پہنچتی ہے اور آواز اس کے پیچھے۔ اسی طرح بجلی کی آواز کا حال ہے۔ آواز پہنچنے پر انگلیاں کانوں
میں کرنے اور چھپ جانے والا بیوقوف ہے کیونکہ جو مار بجلی نے کرنی ہوتی ہے وہ تو اس سے پہلے کر چکتی
ہے۔ منافق کی طبیعت کا حال بارش کی مثال سے کھلتا ہے جب بارش آتی ہے تو جو لوگ ندیوں کے
کنارے پر ہیں یا جن کے مکان کچے ہیں اور لپائی ٹھیک نہیں یا جنہوں نے نمک خرید رکھا ہے اُن کو
بہت خطرہ ہوتا ہے اور بعض ایسے ہیں جو اس بارش کو اپنے لئے رحمت سمجھتے ہیں انہوں نے بجلی کی روک
کے لئے سلاخیں اور تانبے کے تار کنوئیں میں ڈال رکھے ہوتے ہیں وہ بہر حال خوش حال ہوتے
ہیں۔ اسی طرح کمزور انسان زمانے کے حوادث کی تاب نہ لا کر ایمان سے دور چلے جاتے ہیں ۔ بعض
وقت غریبی کے سبب خدا کو کوستے ہیں۔ لڑکا مر جاتا ہے تو خدا کو گالیاں دیتے ہیں۔ ایسے نابکار بھی میں
نے دیکھے ہیں جو خدا کی خدائی پر الزام دیتے ہیں اور تھوڑی سی مصیبت کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ ایک
حقائق الفرقان
الد ٧
سُورَةُ الْبَقَرَة
شاعر کا ذکر کرتے ہیں کہ اس نے شعر کہا جو اس کی نظر میں خاص طور سے قابلِ انعام تھا اور اس نے
سنا تھا کہ سعدی نے ایسا ایک شعر کہا تھا تو اُسے خاص طور سے انعام البہی ملے تھے ۔ پس اس امید
پر اس نے آسمان کی طرف منہ اُٹھایا ۔ اتفاق سے ایک چیل کی بیٹ منہ میں پڑ گئی اس پر وہ بول
اُٹھا کہ شعر نہی عالم بالا معلوم شد غرض ایسے ایسے نادان لوگ ہوتے ہیں بعض خدا کا ادب کرتے تو
گردش دار اور زمانہ کو کوستے ہیں مگر اس کو سنے کا فائدہ کیا ؟
اللہ جل شانہ نے یہ بات فرمائی کہ مینہ پڑتا ہے اس میں کڑک بھی ہوتی ہے بجلی بھی ہوتی ہے
اندھیرے بھی ہوتے ہیں اس پر نادان تو غیر محل وغیر موقعہ پر اپنے بچاؤ کے سامان کرتے ہیں مگر وہی
بارش بہتوں کے لئے مفید ہوتی ہے اسی طرح احکام شرع اور دنیا کی مصیبتیں جب نازل ہوں تو بہت
سے لوگ ایمان لاتے ہیں اور مشکلات میں گھبراتے نہیں۔ ایک جذامی کا حال مجھے معلوم ہے کہ میں
نے اسے کہا کہ آپ کے علاج کا مجھ میں ایک جوش پیدا ہو گیا ہے۔ اُس نے کہا کہ رہنے دیجئے میں تو
جس حال میں ہوں خوش ہوں ۔ تنہائی ہے لوگ کم آتے ہیں دعاؤں کا موقع ملتا رہتا ہے اور بہت سے
لوگ ایسے ہیں کہ گھبرا جاتے ہیں اور خدا کو کوستے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ ہم خدا کا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔ وہ
بجلی اگر گرنے والی تھی تو ان کے روکنے سے رک نہیں سکتی پھر وہ خدا کا شکر کریں کہ ان کے کان تو ہیں کے روکنے سے رک نہیں سکتی پھر وہ خا
اگر کان نہ ہوتے تو بجلی کی آواز کس طرح سنتے ۔ ان کی آنکھیں تو ہیں اگر یہ نہ ہوتیں تو پگ ڈنڈی کس
طرح نظر آتی۔ ہر ایک دُکھی اپنے سے بڑھ کر دُکھی کو اپنے ہی شہر میں دیکھ سکتا ہے پس اسے چاہیے کہ
خدا کی دی ہوئی نعمتوں کی قدر کرے اور مشکلات میں گھبرائے نہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۷،۶)
صیب ۔ دین کے کام میں مشکلات ہوتے ہیں اور یہ مشکلات منافقوں کی منافقت کو ظاہر کر
دیتے ہیں ۔ منافقوں کو جب لڑائی کا حکم ہوتا تو عذر کر دیتے۔
یہاں ہم نے ایک شخص کو جو مہاجر ہونے کا دعوی کرتا تھا ایک نصیحت کی کہ تم اپنی محنت سے کچھ
عالم بالا کی سخن فہمی معلوم ہوگئی ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۴۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
اپنے لئے کمالیا کروسست بیٹھنا اچھا نہیں۔ تو بہت خفا ہو کر بولا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں ٹوکری
اٹھاؤں یہ مجھ سے نہیں ہو سکتا۔ ایسا ہی ایک اور شخص کو نصیحت کی کہ کچھ ملازمت یہاں کر لے جس
سے گزارہ چل جائے اور کسی سے کچھ مانگنا نہ پڑے۔ تو بولا کیا میں محمد علی کو اپنا بادشاہ بنالوں ۔ یہ
سب فضول تکبر کے کلمات ہیں ۔
بعض منافق ایسے ہوتے ہیں کہ کچھ حصہ شریعت کو مانتے ہیں باقی پر عمل کرنے سے ڈرتے
ہیں ۔جس حصے میں شامل ہوتا ہے اس کی برسات رحمت اُس پر پڑتی ہے مگر بعض باتوں کو برداشت
نہیں کر سکتا کیونکہ بارش میں اگر چہ بڑی بڑی رحمتیں ہیں مگر ابتلاء بھی ہیں ۔ مثلاً رات کا وقت ہو
اندھیرا ہو۔ بادلوں کے سبب چاند اور ستارے بھی نظر نہ آئیں۔ ایسی سخت تاریکی پھر گرج اور کڑک۔
کس قدر مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
ایک دفعہ ہم کشمیر سے آ رہے تھے۔ ٹانگہ پر سوار تھے۔ راستہ میں ایک جگہ ہوا کی بالکل بندش
کے سبب بہت تکلیف تھی ۔ ٹانگہ والا بھی کہتا تھا کہ غضب ہے۔ تھوڑی دیر میں خدا تعالیٰ نے بادل
بھیجے خوب بارش ہوئی۔ سڑک پر پانی ہو گیا جس سے ٹانگے کو چلنے میں دقت ہوئی۔ ٹانگے والا بولا
غضب الہی میں چلتے تو تھے اب رحمت الہی تو چلنے بھی نہیں دیتی ۔ یہی حال منافق کا ہے۔
منافق جہاد میں جانے سے ڈرتا ہے کہ کہیں موت نہ آجائے۔ بعض لوگ اپنی ملازمت پر
معقول تنخواہ پاتے ہیں لیکن وہ عہدہ ایسا ہوتا ہے کہ وہاں رشوت لے سکتے ہیں ساتھ والوں کو رشوت
لیتے ہوئے دیکھ کر رہ نہیں سکتے ۔ آخر اس بدی میں گرفتار ہو جاتے ہیں یہ عملی منافق ہیں ۔
ایسے لوگ اپنے آپ کو پاک قرار دیتے ہیں اور دلائل دینے لگتے ہیں ۔ ایسوں کے متعلق فرمایا کہ
ان کو تھوڑی بینائی لگی ہے مگر جو لگی ہے وہ بھی کہیں جاتی نہ رہے۔
بعض لوگ انگریزوں کی نقل کے سبب چھری کانٹے سے کھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آنحضرت
نے ایک دفعہ چھری سے کھایا تھا یا پتلون کے سبب کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
آنحضرت نے ایسا کیا تھا۔ یہ منافق ہیں کیونکہ دین کی باتیں جب ان کو سنائی جاتی ہیں تو ٹال دیتے
حقائق الفرقان
۱۵۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہیں اور ان پر عمل نہیں کرتے ۔ صرف اپنے نفسانی مطالب کے مسائل مانتے ہیں باقی کے متعلق کہتے
ہیں کہ مشکلات ہیں عمل نہیں ہو سکتا ہم کیا کریں۔
منافق کا دل کمزور ہوتا ہے۔ نہ اس میں قوت فیصلہ اور نہ تاب مقابلہ ۔ اسی واسطے فرما یا کہ تم فیصلہ
تو کر نہیں سکتے کہ حق بات کون سی ہے اور یہاں مسائل دن بدن بڑھیں گے۔ سارا قرآن شریف
نازل ہوگا ۔ تمہارا مرض بھی ساتھ ہی ساتھ بڑھتا جائے گا اور مسلمانوں کی تعداد بڑھتی رہے گی۔
زَادَهُمُ اللهُ - یا تو دعا کے رنگ میں ہے یا امر واقعہ ہے کہ ایسا ہونے والا ہے۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۸٬۳۷)
يَجْعَلُونَ أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ - منافق مشکلات کے وقت کانوں پر ہاتھ رکھتے ہیں۔ ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔
الصواعق ۔ بجلی کی چمک پہلے ہوتی ہے پھر کڑک ۔ بجلی کی آواز سن کر بچاؤ کی تد بیر فضول
ہے۔
) تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۳۶)
منافقوں کی مثال اُس شخص کی مثال ہے جس پر مینہ برستا ہو۔ گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا رہا ہو جب
ذرا بجلی چمکی تو آگے بڑھے ورنہ وہیں کھڑے کے کھڑے رہ گئے ۔ جب کوئی فائدہ پہنچا تو اسلام کے
معتقد بنے رہے جب کوئی ابتلاء پیش آیا تو جھٹ انکار کر دیا ایسے لوگ بیوقوف ہیں جیسے بعض نادان بجلی
کی کڑک سن کر پھر کانوں میں اُنگلیاں دیتے ہیں حالانکہ روشنی کی رفتار آواز سے تیز ہے اور بجلی اس
کڑک سے پہلے اپنا کام کر چکتی ہے۔ الفضل جلد نمبر ۹ مورخه ۱۳ را گست ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵)
تَتَّقُونَ ۔ اللہ تعالیٰ کے احسانات کو یاد کرنے سے تقویٰ پیدا ہوتا ہے۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۸)
٢٢ - يَأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ
تتقون
ترجمہ ۔ اے لوگو! فرمانبرداری کرو تمہارے اُس رب کی جس نے تم کو پیدا کیا اور تم سے پہلے والوں کروتم۔
کو تا کہ تم دکھوں سے بچو۔ پناہ میں آ جاؤ۔
حقائق الفرقان
۱۵۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسیر۔ کوئی شخص کسی کے ساتھ نیکی کرے صرف ہنس کے بولے یا کسی دکھ کے وقت مدد دے
تو آدمی اُس کا ممنون ہو جاتا ہے حالانکہ اگر غور کیا جاوے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب احسان
دراصل اللہ تعالیٰ کا ہے جس نے اس محسن کو پیدا کیا پھر اس چیز کو جس سے احسان کیا گیا پھر خودا سے جس
پر احسان ہوا۔ پس خدا کو بھول جانا انسانیت سے بعید ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اسی لئے اپنے
رنگارنگ انعامات و احسانات کا ذکر فرماتا ہے چنانچہ یہاں بھی ارشاد کیا کہ لوگو! تم فرمانبردار بن جاؤ۔
کس کے؟ اپنے پالن ہار کے ۔ جس نے تمہیں پیدا کیا ۔ پھر تمہیں ہی نہیں بلکہ تمہارے بڑوں کو بھی ۔
یعنی پشتہا پشت سے اس محسن کے احسان تم پر چلے آتے ہیں۔
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ - فرمانبردار بنو گے تو اس سے کوئی خدا کی خدائی بڑھ نہ جائے گی بلکہ اس میں
بھی تمہارا ہی فائدہ ہے وہ یہ کہ تم ہی دکھوں سے بچو گے۔
ہے یہ غلط
میں دیکھتا ہوں آتشک انہی کو ہوتی ہے جو نافرمانی کرتے ہیں۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا کسی کو
نماز پڑھنے سے سوزاک ہو گیا یا زکوۃ دینے سے کوڑھ ہو گیا ہو۔ لوگ کہتے ہیں نیکی مشکل ۔
ہے نیکی تو سکھوں کی ماں ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۷ )
سُنو ! اولوگو! فرمانبرداری کرو اپنے اس محسن، مربی کی جس نے تم کو اور تم سے پہلوں کو خلق کیا۔
اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ دکھوں سے بچ رہو گے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۷)
يَأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُم - لوگو اپنے رب کے فرمانبردار بن جاؤ۔ فرمانبرداری ضروری
ہے مگر کوئی فرما نبرداری بدوں فرمان کے نہیں ہو سکتی اور کوئی فرمان اس وقت تک عمل کے نیچے نہیں
آ تا جب تک کہ اس کی سمجھ نہ ہو۔ پھر اس فرمان کے سمجھنے کے لئے کسی معلم کی ضرورت ہے
اور الہی فرمان کی سمجھ بدوں کسی مزگی اور مطہر القلب کے کسی کو نہیں آتی کیونکہ لا يَمَسُّهُ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة: ۸۰) خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔ پس کیسی ضرورت ہے امام کی کسی مزگی کی ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ راپریل ۱۹۰۱ ء صفحه (۳)
لے اسے وہی چھوئیں گے اور سمجھیں گے جو پاک کئے گئے ہیں ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۵۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۳ - الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَ السَّمَاءَ بِنَاء وَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً
فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَنْدَادًا وَ أَنْتُمْ تَعْلَمُونَ -
ترجمہ وہ رب جس نے ( چکر کھانے والی ) زمین کو تمہارے لئے بچھونا بنایا اور آسمان کو مضبوط
چھت اور برسا یا بادل سے پانی پھر اگا ئیں اس کے ذریعہ سے کھانے کی چیزیں تمہارے لئے ، تو مت
سمجھو اور نہ ٹھہراو اللہ کے جیسا کسی کو حالانکہ تم جانتے ہو۔
تفسیر ۔ جس نے تمہارے لئے زمین کو گول پھر آرامگاہ بنایا اور آسمان کو ایسا کر دیا کہ وہ زمین کے
قیام کا باعث ہو رہا ہے۔ اور جہاں دیکھو وہ آسمان زمین کے لئے نیو ہے۔ وہی جس نے بادلوں سے
ایسا پانی اتارا جس سے تمہارے کھانے کے واسطے رنگ برنگ کے پھل نکالے ایسے محسن مربی کامل
صفات کے جامع کا کسی کو کسی امر میں شریک نہ ٹھہراؤ۔ اور تم جانتے ہو تمہارے انسانی عمدہ قومی میں اتنا
تو رکھ ہی دیا ہے کہ ایسا محسن مربی کامل فرمانبرداری اور عبادت کا مستحق ہے پس اپنے قومی کو بیکار نہ
کرو۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۔ صفحہ ۲۱۷)
پھر اُس نے تمہیں اور تمہارے بڑوں کو ہی نہیں بنایا بلکہ تمہاری زندگی کے سامان بھی مہیا کئے ۔
رہنے کو زمین ، حفاظت کو آسمان ، بادل سے پانی اُتار کر طرح طرح کے میوے بطور رزق دیئے۔
پس تم ایسے خدا کا کوئی ( مد مقابل ) نہ ٹھہراؤ۔ اور تم غور کرو تو خود اس نتیجہ پر پہنچ جاؤ اور یہ یقین ہو
جائے کہ اللہ کا حد واقعی کوئی نہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۷ )
سرکس میں تم لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ جانور کس طرح اپنے مالک کے حکم کے ماتحت چلتے ہیں
حالانکہ اس مالک نے نہ جان دی ہے نہ وہ کھانے پینے کی چیزیں پیدا کی ہیں ۔ جب ایک معمولی
سے، اس کی اس قدر اطاعت کی جاتی ہے تو کیا وجہ ہے کہ انسان اپنے مولیٰ کریم پر فدا نہ ہو جس نے
اسے حیات بخشی ، رزق دیا ، پھر قیام کا بندو بست کیا۔ اس لئے فرمایا کہ منافقو ! تم معمولی فائدہ کے
اٹھانے کے لئے جہان کا لحاظ کرتے ہو مگر کیوں نہیں اُس سچے مربی کے فرمانبردار ہوتے جو تمام
انعاموں کا سرچشمہ ہے۔ کم عقلو ! اُس نے تمہیں پیدا کیا۔ پھر تمہارے باپ دادا کو بھی پیدا کیا۔
حقائق الفرقان
۱۵۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
پھر فرمانبرداری کرنے میں اللہ کا کچھ فائدہ نہیں بلکہ تم ہی دکھوں سے بچو گے اور سکھ پاؤ گے۔
دیکھو! اس نے تم پر کیسے کیسے احسان کئے ہیں۔ تمہارے لئے زمین بنائی جو کیسی اچھی آرام گاہ ہے
پھل پھول اور طرح طرح کی نباتات پیدا کرتی ہے جسے تم کھاتے ہو ۔ پھر آسمان کو بنا یا جیسے ایک
خیمہ ہے۔ وہ زمین کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ پھر بادلوں سے پانی اُتارا اس سے رنگارنگ کے پھل
اگائے ۔ یہ فضل ہوں اور پھر تم اس کا نڈ بناؤ۔ بڑے افسوس کی بات ہے۔ نڈ بنانا کیا ہے؟ سنو! یہ کہنا
کہ دوست آگیا تھا اس کی خاطر تواضع میں نماز رہ گئی ۔ بچوں کے کپڑوں اور بیوی کے زیوروں کی فکر
تھی نماز میں شامل نہ ہو سکا۔ رات کو ایک دوست سے باتیں کرتے کرتے دیر ہو گئی اس لئے صبح کی
نماز کا وقت نیند میں گزر گیا۔ غور کرو اس دوست یا اس شخص نے جس کے لئے تم نے خدا کے حکم کو ٹالا
ویسے احسان تمہارے ساتھ کئے ہیں جیسے خدا تعالیٰ نے تم سے کئے؟ اسی طرح آجکل مجھے خط
آ رہے ہیں کہ بارش ہوگئی ہے تخمریزی کا وقت ہے اگر آپ اجازت دیں تو روزے پھر سرما میں رکھ
لیں گے۔ یہ خدا تعالیٰ کے احکام کا استخفاف ہے اس سے تو بہ کرلو ۔ یہ اپنے دنیاوی کاموں کو خدا کا نڈ
بنانا ہے جو کفرانِ نعمت ہے ۔ الفضل جلد ا نمبر ۱۰ مورخه ۲۰ را گست ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵)
انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً (البقرة : (۲۳) یعنی یہ غلہ اناج وغیرہ کا میٹر (Matter) ہوا اور زمین
میں موجود ہوتا ہے پھر جب تک آسمان سے پانی نازل نہ ہو اور اس سے ان میں نشو و نما پیدا نہ ہوں
تب تک وہ غذا تمہارے کھانے کے قابل کب ہو سکتی ہے۔ ادھر سے ہمارا مینہ آوے نیچے سے وہ
دانہ نشوونما پاوے تب تم اس کو حاصل کر سکتے ہو۔ پس تعلیم تو دنیا میں ضرور ہوتی ہے پھر جب تک
آسمانی بارش یعنی الهام نازل نہ ہو وہ تعلیم نشو و نما نہیں پاسکتی۔
الحکم- مورخه ۲۴ رنومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۲)
بناء - آسمان کو جہاں دیکھو گول ہی نظر آتا ہے ۔ جیسے ڈیرہ اور خیمہ۔
ند - مد مقابل ۔ نہ خدا کا کوئی شریک ہے نہ اس کا کوئی مد مقابل ہے۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۸)
حقائق الفرقان
اولد
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۵،۲۴ - وَ اِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ
مِثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - فَإِن لَّمْ
تَفْعَلُوا وَ لَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ
لِلْكَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ اور اگر تم کو شک ہے (اللہ کے کلام ہونے میں ) اس کلام میں جو ہم نے اتارا اپنے
۔
بندے ( پیارے محمد ) پر تو لاؤ تو ایک سورت اس کے جیسی اور بلاؤ تمہارے ہی حمایتیوں کو اللہ سے
الگ ہو کر جب تم سچے ہو۔ جب تم کر ہی نہ سکے اور کبھی کر بھی نہ سکو گے تو بچو اس آگ سے جس کے
سلگنے کا سبب آدمی اور پتھر ہیں وہ آگ تیار کی گئی اور دہکائی گئی حق چھپانے والوں کے لئے ۔
تفسیر۔ اب جب فرمانبردار بنا ہے تو فرمان کی ضرورت ہے وہ فرمان قرآن ہے جو ہم نے
اپنے بندے پر نازل کیا۔ اگر اس کے کلام النبی ہونے میں تمہیں کچھ شک ہے تو اس کی مثل لاؤ ۔ یہ
آسان فیصلہ ہے کیونکہ جیسے دوسری مخلوقات میں خدا کی بنائی ہوئی چیزیں انسان کی بنائی ہوئی
چیزوں سے الگ نظر آتی ہیں اسی طرح یہ کلام اللہ کلام انسانی سے لگا نہیں کھاتا۔ اگر تم نظیر نہ لائے
اور لا بھی نہ سکو گے تو اس آگ سے بچاؤ کر لو جس کا ایندھن منکر لوگ اور پتھر ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۷ ) ۸ نمبر ۱۶ مورخه اارفروری ۱۹۰۹ صفحه ۷ )
اس کا سب سے بڑا انعام تم پر یہ ہے کہ قرآن ایسی کتاب دی ۔ اگر تم کو یہ شک ہے کہ قرآن خدا
کی کتاب نہیں ہے اور یہ بناوٹی ہے اور انسانی کلام ہے تو تم بھی کوئی ایسی کتاب لاؤ بلکہ اس کتاب کے
ایک ٹکڑے جیسا ٹکڑا بنا کر دکھاؤ۔ ہمیں بھی بعض لوگوں نے کہا کہ یہ قرآن کو توڑ موڑ کر اپنے مطلب کا
ترجمہ کر لیتا ہے میں کہتا ہوں جیسا تمہارا سنانے والا ہے ایسا کوئی سنانے والا لاؤ۔ میں تمہیں کہتا ہوں ناہوں
جھوٹ نہ بولو کیا تم کوئی ایسا مترجم لا سکتے ہو جو کہے کہ قرآن میں لکھا ہے کہ جھوٹ بولا کرو۔ میں کہتا
ہوں کہ بد معاملگی چھوڑ دو تو کیا کوئی ایسا مترجم آئے گا جو کہے گا کہ بد معاملگی کیا کرو۔ میں کہتا ہوں تم
راست باز بنو، لڑائی چھوڑ دو ، آپس کا فساد چھوڑ دو، تو کیا کوئی ایسا مترجم آئے گا جو کہے گا کہ لڑائی
حقائق الفرقان
۱۵۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
کیا کرو، فساد مچایا کرو۔
غرض نہ تو قرآن جیسی کتاب بنا کر لاتے ہو اور نہ اس سے بہتر بنا سکتے ہو تو پھر ڈرو اور بچاؤ اپنے
آپ کو اس آگ سے جس کا ایندھن یہ شریر لوگ اور جس کے بھڑکنے کا موجب یہ معبودانِ باطل ہیں۔
جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے اعمالِ صالحہ کئے وہ باغوں میں ہوں گے جن کے نیچے ندیاں بہتی
ہیں۔ ایمان تو جنات کے رنگ میں متمثل ہوگا اور اعمال صالحہ اس کی نہریں ہیں جو پاک تعلیم کے نیچے
آتا ہے وہ ترقی کرتا ہے اور پاک آرام میں آتا ہے۔ ہر آن میں اسے یقین آتا ہے کہ کیا
عظیم الشان اور کیا پاک اس کا کلام ہے جس نے فسانہ عجائب لکھی ہے !
الفضل جلد ا نمبر ۱۰ مورخه ۲۰ را گست ۱۹۱۳ صفحه (۱۵)
اگر تم شک میں ہو اس سے جو ہم نے اپنے بندے پر اتارا تو اس کے مثل کوئی ایک ٹکڑ الاؤ
اور اللہ کے سوا اپنے گواہوں کو بلاؤ اگر سچے ہو۔ پھر اگر تم نے نہ کیا اور ہر گز نہ کر سکو گے تو ڈ رواس
آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۴ حاشیه )
وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ (البقرة: (۲۵) کے معنے یہ ہیں کہ انسانوں اور پتھروں میں جو
تعلق پیدا ہوا ہے کہ انسانوں نے پتھروں کی پرستش شروع کر دی ہے۔ یہی تعلق دوزخ کے اشتعال کا
باعث اور اس کا ہیزم ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۹)
٢٦ - وَ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ اَنَّ لَهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا
الْأَنْهرُ كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِزْقًا قَالُوا هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَ
أتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَهُمْ فِيهَا خَلِدُونَ -
ترجمہ ۔ اچھی خبر سنا دو ان لوگوں کو جنہوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے یہ کہ ان کے لئے عمدہ عمدہ
باغ ہیں۔ پھر رہی ہیں نہریں اُن میں ۔ جب ان کو وہاں باغوں سے کھانے کو پھل پھلاری ملے گی
لے جس کے سلگنے کا سبب آدمی اور پتھر ہیں ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۵۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
بولیں گے یہ وہی ہے جو ہمیں پہلے سے مل چکا ہے اور وہ دیئے گئے ایک دوسرے سے ملتا جلتا اور اُن
باغوں میں مردوں کے لئے عورتیں ہیں بڑی پاکیزہ ستھری اور وہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے
والے ہیں ۔
تفسیر ۔ مومنوں اور نیک عمل والوں کے لئے آرام کی جگہیں ہیں جن کے تلے نہریں بہتی ہیں۔ جب
کبھی اس سے کوئی میوہ دیا جائے گا کہیں گے یہ تو وہی ہے جس کا ہمیں پہلے وعدہ دیا جا چکا تھا اور پھر
ایک نہیں بلکہ رنگا رنگ ایک جیسے دوسرے دیئے جاویں گے اور ان کے لئے اس میں جوڑے ہوں
گے۔ بیبیاں ہی ہوں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۷ ) ۱۱
عرب ریگستان کے باشندے، خشن پوش ، کھجور پر زندگی بسر کرتے تھے۔ ان کے لئے کہا گیا
بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ (البقرة: ٢٦) ۔ پھر (البقرة:٢٦)
دیکھا اب تک ہم لوگ قریش اس جنت کے مالک ہیں ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۲۳)
ایک تارک اسلام - اسلام کے اس اعتراض کے جواب میں کہ ” بہشت میں نہریں ہوں گی۔ بعض کہتے
وو
ہیں کہ دودھ اور شہد کی نہریں۔“ تحریر فرمایا:۔
او بد بخت ! اسلامی نہروں سے محروم ! دیکھ تیرے سام وید نے تجھے اب وید سے بھی متنفر
کرانے کی تجویز کی ہے۔
جو کوئی کہ اُس خلاصی یعنی پومن ( سوم ) بھجن کو جسے خدا رسیدہ لوگوں نے جمع کیا پڑھتا ہے اس
کے لئے سرسوتی، پانی مکھن ، دودھ اور مدہ برساتا ہے۔ دیکھو سام وید پر پاٹھک ۸ سوم پومن صفحہ ۱۲۹
پر پاٹھک ۹ ، سرسوتی ) ہاں اُس سات بہنوں والی پیاری نہروں میں نہایت پیاری سرسوتی نے ہماری
تعریف حاصل کی ہے۔
وہ اس کی نہر کے ساتھ اپنے تئیں صاف کر کے زرد و سرخ رنگ ہو کر چمکتا ہے۔ اس وقت جب
کہ وہ مدح گویوں کے ساتھ سات مونہہ رکھنے والا تعریف کرنے والوں کے ساتھ کل شکلوں کا احاطہ