سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 11
حقائق الفرقان
۱۵۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
کرتا ہے۔ صفحہ ۵۱۔ وہ مضبوط پہاڑی ڈنٹھل مستانہ خوشی کے لئے نہروں میں نچوڑا گیا ہے باز کی طرح
وہ اپنی جگہ قرار پذیر ہوتا ہے۔ صفحہ ۵۳
اے اندر! تیری نہر قوت کے ساتھ دیوتاؤں کی ضیافت کے لئے بہتی ہے۔ اے سوم مدہ سے
مالا مال ! ہمارے برتن میں نشست گاہ اختیار کر۔ صفحہ ۶۴
دودھ ان کی طرف اس طرح دوڑا ہے جس طرح طغیانیاں کسی چٹان پر دھکیلتی آتی ہیں۔ وہ اندر
کے پاس صاف ہو کر آتے ہیں ۔ صفحہ ۹۷
نیز اگر نہروں والی بہشت نا پسند تھی تو تمہارے آریہ کو جو تبت میں آباد تھے جب اپنے ملکوں سے
اپنے کرموں انسار سے ( نتائج اعمال ) جلا وطنی کا انعام ملا تھا تو چاہیے تھا کہ افریقہ کے ریگستان میں
جاتے۔ انہوں نے انڈیا کو کیوں پسند کیا جس میں دودھ اور شہد ہر قسم تعیش اور تنعم کی نہریں بہتی ہیں۔
تم کیسے شریر ہو مکہ معظمہ کا تذکرہ ہو تو اُسے ریگستان سمجھتے ہو اور اگر نہروں کا تذکرہ ہو تو اس پر ہنسی
ٹھٹھا کرتے ہو۔ تم اس پر راضی ہو کہ تمہیں نرگ میں بھیج دیا جاوے۔
حقیقی جواب
نھر کے معنے کثرت کے ہیں اور پھر کے معنے ندی کے ہیں ۔ اور وہ آیات جن میں نہروں
کے عطیہ کا تذکرہ ہے ۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کرام کے حق میں ان کی محنتوں،
مشقتوں اور تکالیف کے بدلہ جو انہوں نے اپنے پاک نبی کی اتباع میں اٹھائیں اللہ کی طرف
سے وعدہ تھا کہ انہیں اسی جنم میں ریگستان عرب کے بدلہ نہروں والے ملک عطا کروں گا۔ چنانچہ
جیسے فرمایا تھا ویسا ہی ہوا اور آپؐ کے سچے اور مخلص اتباع ان بلاد کے مالک ہو گئے جن میں
دجله، فرات، جیحون ، سیحون، یردن اور نیل بہتے تھے اور اسی پیروی کی برکت سے مسلمانوں نے
آریہ ورت کو بھی لے لیا جس میں گنگا ، جمنا اور سرسوتی بہتے ہیں ۔
سوچو اور خوب غور کرو! کیسے قبل از وقت بتا یا ہو اوعدہ پورا ہوا ۔ ان الفاظ کے حقائق کے سمجھنے بتا یا ہوا۔
کے لئے ہمیں کتب تعبیر الرویا کی طرف رجوع کرنا چاہیے چنانچہ نھر کے حقائق کی نسبت ان میں ہم
حقائق الفرقان
یہ پاتے ہیں ۔
۱۵۸
النَّهْرُ يَدُلُّ عَلَى إِقْلِيمِهِ كَسَيْحُونَ وَجَيْحُونَ وَالْفُرَاتَ وَالنَّيْلَ -
سُورَةُ الْبَقَرَة
نہر سے مراد یہ ہے کہ ایسی اقلیمیں جن میں نہریں بہتی ہیں جیسے سیحون ، جیحون اور فرات اور نیل
اسلام کے قبضہ میں آ جائیں گی اور آخر وہ آگئیں ۔
وَ النَّهْرُ فِي الْمَنَامِ عَمَلَ صَالِحٌ أَوْرِزْقٌ مُسْتَمِرٌ وَ نَهْرُ اللَّبَنِ دَلِيلٌ عَلَى الْفِطْرَةِ وَنَهْرُ الْخَمْرِ
دَلِيلٌ عَلَى السُّكَّرِ مِنْ حُبِّ اللَّهِ تَعَالَى وَ الْبُغْضِ عَنْ مَحَارِمِهِ وَ نَهْرُ الْعَسْلِ دَلِيلٌ عَلَى الْعِلْمِ
وَالْقُرْآنِ -
(تعطیر الانام صفحه (۳۲۶)
اور خواب میں نہر کو دیکھنے سے مراد ہوتا ہے عملِ صالح اور دائمی رزق ۔ یہ بھی مسلمانوں کو ملا ۔ دودھ کی
نہر دیکھنے سے مراد ہے فطرت صحیحہ اور شراب کی نہر سے مراد ہے اللہ تعالیٰ کی محبت کے نشہ سے سرشار ہونا
اور اس کی حرام کردہ اشیاء سے بغض رکھنا اور شہد کی نہر سے مراد ہے علم اور قرآن کا حاصل ہونا۔
نَهْرُ الْكَوْثَرِ فِي الْمَنَامِ نُصْرَةُ عَلَى الْأَعْدَاء بِقَوْلِهِ تَعَالَى إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَر -
(تعطیر الانام صفحه ۳۲۵)
نہر کوثر کا رویا میں دیکھنا دلیل ہوتا ہے اعداء پر مظفّر و منصور ہونے پر جیسا کہ خدان تعالیٰ کے
كلام إِنَّا أَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ سے مستنبط ہوتا ہے۔
چنانچہ بے چارگی اور بے سامانی کے زمانہ میں جبکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
مکہ معظمہ میں دشمنوں کے ہاتھوں سے شکار لاغر کی طرح دکھ اٹھا رہے تھے۔ یہ وحی آپ کو عالم الغیب
قادر خدا کی طرف سے ہوئی کہ ہم نے تجھ کو الکوثر عطا فرمایا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ وہ مظلوم بیکس انسان
جسے اپنے بیگانوں نے پاؤں کے نیچے مسلنا چاہا تھا کس طرح اپنے اعداء پر منصور و مظفر ہوا اور اس کے
قوی اور متکبر دشمن خاک میں مل گئے ۔ سوچو اور غور کرو! کہ یہ غیب کی باتیں کس طرح حرف حرفاً پوری
ہوئیں اور خدا کے غضب سے ڈرو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن - صفحہ ۱۶۵ تا ۱۶۷)
جنات ۔ جنت کیا ہے؟ آدمی کی آنکھ ہے، کان ہیں ، زبان ہے، مزہ ہے ، ٹولنا ہے۔۔۔
حقائق الفرقان
۱۵۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
اللہ تعالیٰ کے لئے جو ان باتوں کو ترک کرتا ہے اُسے جنت ملتی ہے۔ اللہ کے لئے جو ہم قربان کریں
اس کا نعم البدل جنت ہے۔
البدر جلد ۸ نمبر ۱۰ مورخہ کے جنوری ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷ )
جنت - (1) تعلیم نبوی (۲) مدینہ طیبہ (۳) فتوحات (۴) عراق عرب نجم - مصر و شام
(۵) قبر (۶) محشر (۷) جنت ۔
هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ - یہ وہ چیز ہے جس کا ہم سے وعدہ تھا ۔
وَاتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا ۔ جس رنگ کے عمل کئے اُسی رنگ کی عنایات الہیہ ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۳۶)
رزقنا ۔ یہ وہی چیز ہے جس کا ہم کو پہلے سے وعدہ دیا گیا تھا۔
البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۸)
۲۷، ۲۸ - إِنَّ اللهَ لَا يَسْتَحْيَ أَنْ يَضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا ۖ فَأَمَّا
الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ وَ أَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَيَقُولُونَ مَا
ذَا أَرَادَ اللهُ بِهَذَا مَثَلًا يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا يُضِلُّ بِهِ
إِلَّا الْفَسِقِينَ - الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَ يَقْطَعُونَ مَا
امَرَ اللهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولَئِكَ هُمُ الْخَسِرُونَ -
ترجمہ ۔ بے شک اللہ نہیں رکھتا اس سے کہ بیان کرے مثال کسی مچھر کی یا اس سے چھوٹے بڑے کی تو
جو لوگ اللہ کو مان چکے ہیں وہ تو جانتے ہیں کہ وہ مثال سچ ہے اُن کے رب کی طرف سے اور جنہوں نے حق کو چھپایا وہ
کہتے ہیں اللہ نے کیا چاہا اس مثال کے بیان کرنے سے۔ بہکاتا ہے اس سے بہتوں کو اور راہ پر لاتا ہے اس سے
بہتوں کو اور وہ تو گم راہ نہیں کرتا اس سے کسی کو مگر بدکار (گم راہ ہوتے ہیں ) ۔ جو لوگ توڑتے ہیں اللہ کے
اقرار کو شریعت کے مضبوط ہونے کے بعد اور اُن سے جدائی چاہتے ہیں جن سے ملنا اللہ پسند کرتا ہے
اور ملک میں شرارت کرتے ہیں یہی لوگ نقصان میں ہیں ۔
تفسیر۔ یہ تو تھوڑی سی چیز ہے جو اللہ بیان کرتا ہے اور جنت کے نعماء کے مقابل میں ایسی ہے جیسی
حقائق الفرقان
١٦٠
سُورَةُ الْبَقَرَة
مچھر کے سامنے ہاتھی ۔ تاہم کسی بات کے سمجھانے کے لئے مچھر سی بلکہ اس سے بھی ادنی مثال دینے
سے اللہ نہیں رکتا ۔ جو ایمان دار ہیں وہ تو کہتے ہیں کہ یہ ان کے رب سے برحق ہے اور جو منکر ہیں وہ
کہتے ہیں اس مثال سے اللہ نے کیا ارادہ کیا۔ بہت سے اس سے گمراہ ہوتے اور بہت ہدایت پاتے
ہوتے ہیں وہی جو بدعہد ہیں اپنے عہد کا پاس نہیں رکھتے جن سے اللہ نے قطع تعلق
کرنے کے لئے فرمایا ان سے تعلق جوڑتے ہیں اور جن سے تعلق جوڑنے کے لئے کہا ان سے قطع تعلق
کرتے ہیں اور زمین میں فساد کرتے ہیں مگر شرارت کا پھل سواٹو ٹا پانے کے کچھ نہیں۔ دیکھو تم کچھ نہ
تھے خدا نے زندہ کیا پھر مارے گا اور جزا اور سزا کے لئے زندگی دے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷ )
دنیا کی نعمتوں کی مثال تو ان کے مقابل میں مچھر کی سی ہے یعنی دنیا کی چیزوں کی بہشت کی
نعمتوں کے سامنے ایک پشہ کے برابر بھی حقیقت نہیں ۔ ایسی مثالوں سے مومن حق کو پالیتا ہے
اور کافر کہتا ہے تمثیلوں سے کیا فائدہ ؟ بہت سے لوگ گمراہ ہو جاتے ہیں مگر گمراہ وہی ہوتے ہیں
جو فاسق ہوں ۔
الفضل جلد نمبر ۱۱ مورخه ۲۷ اگست ۱۹۱۳ صفحه (۱۵)
يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَسِقِينَ (البقرة: ۲۷) کیسا صاف
مطلب ہے کہ فاسق ہی اس کتاب کریم کو پڑھ کر گمراہ ہوتے ہیں ورنہ مومنوں کے لئے شفا اور راحت
اور نور ہے۔
لا يَسْتَی ۔ نہیں رکھتا۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۲)
بعوضة - منافقوں کے متعلق جب آگ جلانے کی مثال دی گئی تو بڑ بڑانے لگے کہ آگ تو
مچھر ہٹانے کے واسطے جلائی جاتی ہے کیا ہم مچھر ہیں جو ہمارے واسطے ایسی مثال پیش کی گئی ہے۔
فَاسِقِينَ - بد عہد ۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ را کتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۸)
اضلال جس سے یضلل نکلا ہے نتیجہ ہے ضلال کا اور ضلال پیدا ہوتا ہے ان انسانی طاقتوں سے
ا گمراہ کرتا رتا ہے اس سے بہتیرے اور راہ پر لاتا ہے اس سے بہتیرے اور گمراہ کرتا ہے انہیں کو جو بے حکم ہیں۔ ۱۲
حقائق الفرقان
١۶١
سُورَةُ الْبَقَرَة
جو انسان کے تابع ہیں۔ قرآن کریم نے اس مضمون کو خوب صاف کیا ہے جہاں فرمایا ہے۔
ا وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَسِقِينَ (البقرۃ: ۲۷) یعنی اس سے وہ انہیں لوگوں پر ضلال اور گمراہی کا حکم
لگاتا ہے جو اس کے حدود اور احکام کو توڑتے ہیں۔
٢- يُضِلُّ اللهُ الظَّلِمِينَ (ابراهیم: (۲۸) اللہ ظالموں پر گمراہی کا حکم لگاتا اور انہیں گمراہ ٹھہراتا ہے۔
يُضِلُّ اللهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُرْتَابُ (المومن : ۳۵) اللہ گمراہ ٹھہراتا ہے ایسے شخص کو جو حد سے
نکلنے والا متردد ہوتا ہے۔
ان آیات سے یہ بات کس قدر صاف ہو جاتی ہے اور خدا ترس دانش مند کے نزد یک حرف
رکھنے کی جگہ نہیں رہتی ۔ جو لوگ بدکار اور ظالم اور مسرف اور کذاب ہوتے ہیں وہ اپنے اعمال سے کیا
ہر ایک سلیم الفطرت کے نزدیک اس بات کے مستحق نہیں ہوتے کہ وہ انہیں دیکھتے ہی حکم لگا دے کہ
یہ تو ہلاک اور تباہ ہونے والے لوگ ہیں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۔ صفحہ ۹۹)
٣٠ هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ
فَسَولَهُنَّ سَبْعَ سَمُوتٍ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے زمین کی سب کی سب چیزیں تمہارے ہی واسطے پیدا کیں پھر متوجہ ہوا
آسمان کی طرف تو ٹھیک بنا ڈالے انہیں سات آسمان اور وہ ہر ایک چیز کا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر ۔ اس نے تمہاری بھلائی کے لئے زمین کی سب چیزوں کو پیدا کیا۔ پھر آسمان کی طرف
متوجہ ہوا اور انہیں درست کیا سات آسمان اگر کسی طرح نہیں مانتے تو یوں تو مانو کہ وہ ہر چیز کا
عالم ہے اور علم والوں کی بات ماننا فطرت انسانی میں داخل ہے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۷ )
خَلَقَ لَكُمْ ۔ اندازہ کیا تمہارے لئے کیونکہ قیامت تک خلق ہوگی ۔۔۔۔۔۔ سبع سموت آسمان
کے ستارے سات قسم کے ہیں۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۳۶)
حقائق الفرقان
۱۶۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ
فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ
قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور (اے پیغمبر ! وہ کیفیت بھی بیان کرو) جب تیرے رب نے کہا فرشتوں سے کہ میں خاص
زمین میں ایک نائب حاکم بنانے والا ہوں ، فرشتوں نے عرض کی ، کیا آپ ایسے شخص کو نائب بنائیں گے
زمین میں جو وہاں فتنہ انگیزی اور خون ریزی کرے گا اور ہم تو تیری تعریف کے ساتھ کہتے ہیں کہ تیری
ذات پاک خوبیوں ہی خوبیوں والی اور سب عیبوں سے پاک ہے۔ اللہ نے فرمایا ، میں وہ بھید خوب
جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔
تفسیر - خَلِيفَةً خَلِيفَةٌ مِّنَ اللهِ - خدا کی طرف سے بنا ہوا خلیفہ خلیفہ اللہ ۔
خلیفتہ اللہ کے یہ معنے کرنے کہ اللہ کا قائمقام غلط ہیں ۔ ہم نے کبھی کسی انسان کو انسانوں کی
ربوبیت کرتے نہیں دیکھا۔ اس واسطے ایسے معنے مشرکانہ ہیں۔ خلیفہ وہ ہے جو کسی کے بعد آوے یا
کسی کو اپنے پیچھے چھوڑ جائے ۔ نافذ الحکم اور بادشاہ کو بھی خلیفہ کہتے ہیں ۔
وَنَحْنُ ۔ ملائکہ نے پہلے عذر کیا۔ مگر پھر کہا ہم بہر حال حاضر ہیں ۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۸)
بتایا کہ
سورۃ الحمد میں دوگروہوں کا ذکر ہے منعم علیہم مغضوب علیہم منعم علیہم کو متقین فرمایا اور :
وہ غیب پر ایمان لاتے ہیں، نماز پڑھتے ، اپنے مال و جان کو خدا کی راہ میں خرچ کرتے اور یقین
رکھتے ہیں کہ وحی کا سلسلہ ابتدائے خلق آدم سے تا قیامت جاری ہے۔ یہ لوگ ہدایت کے گھوڑوں
پر سوار ہیں اور مظفر و منصور ہوں گے۔ دوم وہ لوگ ہیں جن کے لئے سنانا نہ سنانا برابر ہے اور جو
شرارت سے انکار کرتے ہیں مغضوب علیہم ہیں ایسے ہی منافق ۔ سوم وہ جو غلطی سے گمراہ ہیں یا
بد عہدیوں کی وجہ سے یہ ضال ہیں ۔
اب ایک منعم علیہ کی مثال دے کر سمجھاتا ہے۔ اللہ نے فرشتوں سے مشورہ نہیں کیا بلکہ انہیں
حقائق الفرقان
۱۶۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
اطلاع دی۔ ( یہ اطلاع دینا خدا کا خاص فضل ہے جو بعض خواص پر ہوتا ہے ) کہ میں ایک خلیفہ بنانے
والا ہوں ۔ خلیفہ کہتے ہیں گذشتہ قوم کے جانشین کو جو اپنے پیچھے کسی کو چھوڑے بادشاہ کو ( ظاہری باطنی
سلطنت کو شامل ہے۔)
یہ ملائکہ وہ تھے جن کے متعلق عناصر کی زمینی خدمات ہوتی ہیں اور یہ ثابت ہے اس آیت سے
اسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِينَ ( ص : ۷۶) جس سے معلوم ہوا کہ عالین اس حکم کے مکلف نہیں
تھے۔
صوفیوں نے لکھا ہے تمام عناصر کا مجموعہ انسان ہے۔ ہر عنصر پر ایک فرشتہ ہوتا ہے وہ اپنے
اپنے متعلقہ شئے کی ماہیت کو جانتے تھے وہ سمجھے کہ یہ تمام عناصر جب ملیں گے ضرور ان میں
اختلاف ہو گا مگر انہیں معلوم نہ تھا۔ خدا انسان کو مجموعہ کمالات بنانا چاہتا ہے۔ واقعی ہماری غذا بھی
عجیب ہے کچھ اس میں پتھر (نمک) ہے۔ کچھ نباتات کچھ حیوانات ۔ پس وہ بول اُٹھے کہ وہ فساد
کرے گا اور خونریزی ۔ مگر ہم تیری تسبیح و تقدیس کرتے ہیں تیری ذات کو اس بات سے منزہ سمجھتے
ہیں کہ تیرا کوئی کام حکمت اور نیک نتیجہ سے خالی ہو۔ فرشتے جو اعتراض کر رہے تھے دراصل وہی
ان پر وارد ہوتا تھا کہ وہ بنی آدم کی پیدائش اور اس کی نسل کی نسبت چاہتے تھے کہ نہ ہو گو یا سفک
دما ء کرتے تھے اور یہ بھی فساد تھا ۔
ایک دفعہ کسی شخص نے مجھے کہا بہت علماء تمہارے مرزا صاحب کو خلیفہ اللہ نہیں مانتے۔ میں نے
کہا یہ تعجب نہیں ۔ خلفاء پر فرشتوں نے اعتراض کئے ہیں یہ علماء فرشتوں سے بڑھ کر نہیں مگر فرشتوں
اور دوسرے لوگوں کے اعتراض میں فرق تھا فرشتوں نے وَ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ اور سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ
لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنا کہہ کر اپنے اعتراض ۔۔۔ واپس لے لیا۔۔۔ فرشتوں کے سوال سے انسان کو
عبرت پکڑنی چاہیے جسے نہ تو خدا کی صفات کا علم ہے نہ صفات سے پیدا شدہ فعل کا ۔ بلکہ فعل کا اثر
کچھ دیکھا ہے پس وہ کس بات پر بڑھ بڑھ کر اعتراض کرتا ہے اور مامور من اللہ کی نسبت کہتا ہے یہ
نہیں چاہیے تھا وہ چاہیے تھا۔
البدر جلدے نمبر ۳۶ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۸ ء صفحه ۲)
حقائق الفرقان
۱۶۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
آئندہ آنے والی باتوں کی نسبت مدیرانِ ملک پیشگوئی کرتے ہیں جن کے تجارب صحیحہ آئندہ
واقعات کے متعلق ہوں وہ تمدن کے فلاسفر کہتے ہیں جو دوائی اور نسخہ تجویز کرتے ہیں وہ بھی
مریضوں کے متعلق ایک پیشگوئی کرتے ہیں جن کی ایسی پیشگوئیاں کثرت سے صحیح ہوں وہ طبیب حاذق
کہلاتے ہیں۔ ایک اور قوم ہے جو کسی حساب کی بنا پر پیشگوئی کرتی ہے پھر یہ پیشگوئیاں جس کی زیادہ
صحیح ہوں وہ منجم کہلاتا ہے۔ پھر اس سے بڑھ کر ایک اور قوم ہے جس کے دماغوں کی بناوٹ اس قسم
کی ہے کہ وہ آئندہ واقعات کے متعلق بعض اوقات صحیح پیشگوئیاں کر سکتے ہیں ان میں سے جو اخلاق
فاضلہ اور عقیدہ صحیحہ رکھتے ہیں وہ ولی کہلاتے ہیں۔ دوسرے ہر پوپو۔ پھر ایک اور قوم ہے جو ملائکہ
کے نام سے مشہور ہے ان کو بعض معاملات کی قبل از وقت اطلاع خدا کی طرف سے دی جاتی ہے۔
پھر ان سے بالا تر ایک اور قوم ہے جو ملائکہ سے میرے خیال میں افضل ہے انہیں رسول یا نبی کہتے ہیں
ان کی اگر کوئی پیشگوئی بظاہر صحیح نہ ہو تو یہ امر ان کی ترقی کا موجب ہے کیونکہ ایسی بات پیش آنے سے
توجہ جناب الہی میں بڑھے گی اور ترقیات کو طلب کرے گا۔ بہر حال خدا تعالیٰ نے ملائکہ کو اطلاع دی
-
کہ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً میں زمین میں ایک خلیفہ مقرر کرنے والا ہوں ۔
خَلِيفَةً ۔ اس کے تین معنے ہیں (۱) قوم کا قائم مقام يخلف قوما (۲) جو اپنی جگہ کسی کو قائم
مقام چھوڑے يخلف قوما (۳) وہ بادشاہ جو نافذ الحکم ہو جیسے پنجابی میں منیا پر دنیا“ کہتے ہیں۔
آدم علیہ السلام کے متعلق تینوں باتیں صحیح ہوسکتی ہیں۔ ان سے پہلے بھی قو میں ہوسکتی ہیں اور بعد میں بھی
ہوئیں اور اللہ نے انہیں طاقت بھی بخشی ۔ ایک اور جگہ داؤد علیہ السلام کے متعلق یہی لفظ فرمایا انا
جَعَلْتُكَ خَلِيفَةً (ص) : (۲۷) حضرت حق سبحانہ نے یہ اطلاع ملائکہ کو دی ہے اور ہرگز ہرگز بطور مشورہ
نہیں بتایا۔ جن لوگوں کا یہ خیال ہے وہ غلطی پر ہیں خدا کسی سے صلاح نہیں پوچھا کرتا۔ اطلاع کا نام
مشورہ نہیں ہو سکتا۔ اس پر فرشتوں نے عرض کیا کہ کیا تو مقرر کرے گا اسے خود فساد کرے گا اور خون
ریزی؟ ان معنوں پر بعض لوگوں کو اعتراض ہے کہ خدا کے سامنے ملائکہ نے اعتراض کیوں کیا اس لئے
اس سے بچنے کے لئے بعض نے یہ معنے کئے ہیں کہ کیا آپ بھلا ایسا بنانے لگے ہیں جو فساد و خون ریزی
اے ہم نے تجھ کو بنا یا نائب ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۶۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
کرے؟ گویا استفہام انکاری ہے یعنی ایسا نہیں ہو سکتا۔ پھر یہ بھی خیال کر لینا چاہیے کہ فرشتے جو عرض
کرتے ہیں وہ خود اس اعتراض کے نیچے ہیں۔ وہ یہ بات کہہ کر آدم کو مفسد ٹھہراتے اور اس کو مرواتے
ہیں اور ان انبیاء و اولیاء کے ظہور کے مانع ہیں جنہوں نے اپنے کمالات سے مخلوق کو فائدہ پہنچایا اور
خدائی جلال کو ظاہر کیا اس طرح وہ خون ریزی کے مرتکب ہوتے ہیں مگر یہ صحیح نہیں ۔
بہر حال مجھے تو وہی پہلے معنے پسند ہیں کیونکہ اس سے مجھے بہت فائدہ پہنچا۔ ایک دفعہ ایک شخص
نے مجھے ایک خاص آدمی کے بارے میں پوچھا کہ آپ اسے کیسا سمجھتے ہیں؟ میں نے کہا نیک ہے،
بزرگ ہے۔ اس کے بعد اس نے مجھ سے پوچھا کہ وہ تو مرزا صاحب کا مخالف ہے۔ میں نے کہا پھر کیا
ہوا؟ آدم کی خلافت پر اس کے خلاف کہنے والے تو ملائکہ کہلاتے ہیں اور میں نے اسے ملک بھی نہیں
کہا۔ وَ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ اس پھلی بات کا فرشتے ازالہ کرتے ہیں کہ ہم تجھے کل
عیوب سے پاک سمجھتے ہیں اور تیری ذات اس سے اعلیٰ و ارفع ہے اور اقدس ہے کہ کوئی ایسا فعل
کرے جس کا نتیجہ اچھا نہ ہو۔ یہ قول کہ فرشتوں نے گویا اپنے تئیں منصب خلافت کے قابل سمجھا میں
نے کہیں نہیں دیکھا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں تم سے اعلم ہوں اور اب اس اعلم ہونے کا ثبوت دیتا ہے کہ علم
ادَمَ الْأَسْمَاءِ كُلَّهَا - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸،۷ )
دُنیا میں خلیفے پیدا ہوئے ، ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔ چار قسم کے آدمیوں پر تصریح کی
ہے جناب النبی نے ۔ ایک حضرت آدم کو فر ما یا اني جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً یعنی ہم نے آدم کو زمین
میں خلیفہ بنایا۔ ایک حضرت داؤد کو فرما يا يُدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ (ص: ۲۷) اے
داؤد! ہم نے تجھے خلیفہ بنایا۔ ایک سارے جہان کے آدمیوں کو خلیفہ کا لقب دیا ثُمَّ جَعَلْنَكُم
خَلِيفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ (يونس: ۱۵) ہر انسان کو فرماتا ہے تم کو
خلیفہ بنایا اور ہم دیکھتے ہیں کہ تمہارے اعمال کیسے ہوں گے؟ ایک دفعہ جب میرا بیٹا پیدا ہوا
(اگر وہ نہ ہوتا تو اس وقت ایک شخص تھا جس کا خیال تھا میں ہی وارث ہو جاؤں گا ) تو کسی شخص
نے اُس شخص سے بھی ذکر کر دیا ۔ اس کو بڑا رنج ہوا اور بے ساختہ اس کے منہ سے نکل گیا کہ یہ
حقائق الفرقان
۱۶۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
بد بخت کہاں سے پیدا ہو گیا ؟ میری تو ساری امیدوں پر پانی پھر گیا مگر آج میں دیکھتا ہوں کہ وہ
بالکل لاولد ہے نہ لڑکی نہ لڑکا اور پھر خدا کا ایسا فضل ہے کہ ایک باغ لگا دیا۔
سوکسی قسم کا خلیفہ ہو اس کا بنانا جناب النبی کا کام ہے آدم کو بنا یا تو اُس نے ، داؤ د کو
بنایا تو اُس نے ، ہم سب کو بنایا تو اُس نے ۔ پھر حضرت نبی کریم کے جانشینوں کو ارشاد ہوتا
ہے ۔ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ
امنا (النور: ۵۶)
جو مومنوں میں سے خلیفے ہوتے ہیں ان کو بھی اللہ ہی بناتا ہے۔ ان کو خوف پیش آتا ہے مگر خدا تعالیٰ
ان کو تمکنت عطا کرتا ہے۔ جب کسی قسم کی بدامنی پھیلے تو اللہ ان کے لئے امن کی راہیں نکال دیتا ہے۔ جو اُن کا
منکر ہو اس کی پہچان یہ ہے کہ اعمال صالحہ میں کمی ہوتی چلی جاتی ہے اور وہ دینی کاموں سے رہ جاتا ہے۔
جناب البہی نے ملائکہ کو فرمایا کہ میں خلیفہ بناؤں گا کیونکہ وہ اپنے مقربین کو کسی آئندہ معاملہ
کی نسبت جب چاہے اطلاع دیتا ہے ۔ ان کو اعتراض سوجھا جو ادب سے پیش کیا۔ ایک دفعہ ایک
شخص نے مجھے کہا حضرت صاحب نے دعوئی تو کیا ہے مگر بڑے بڑے علماء اس پر اعتراض کرتے
ہیں ۔ میں نے کہا وہ خواہ کتنے بڑے ہیں مگر فرشتوں سے بڑھ کر تو نہیں ۔ اعتراض تو انہوں نے بھی
کر دیا اور کہا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاء کیا تو اسے خلیفہ بناتا ہے جو بڑا فساد
ڈالے اور خون ریزی کرے ۔ یہ اعتراض ہے مگر مولی ! ہم تجھے پاک ذات سمجھتے ہیں ، تیری حمد ریزی ۔ یہ ہے مگر ! ،
کرتے ہیں ، تیری تقدیس کرتے ہیں۔ خدا کا انتخاب صحیح تھا مگر خدا کے انتخاب کو ان کی عقلیں
کب پا سکتی تھیں ۔
الفضل جلد نمبر ۱۶ مورخه ۱۷ استمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
ایک خلیفہ آدم تھا اُس کی نسبت فرمایا ہے اِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً - اب خود ہی اس
ا اللہ نے وعدہ کر لیا ہے ان لوگوں سے جو تم میں ایماندار ہیں اور جنہوں نے بھلے کام کئے ہیں کہ ان کو ضرور خلیفہ
بنائے گا زمین میں جیسے کہ خلیفہ بنایا ان سے پہلے والوں کو اور بے شک ان کے دین کو مضبوط کرے گا ان کے لئے
جس کو ان کے لئے پسند فرما لیا ہے۔ اور ان کو خوف کے بدلے میں امن عنایت فرمائے گا۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۶۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
کے بارے میں ارشاد ہے عَطَى آدَمُ رَبَّهُ فَغَوی (طه: ۱۲۲) لیکن جب فرشتوں نے کہا مَنْ
يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاء وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ تو ان کو ڈانٹ بتائی کہ تم کون
ہوتے ہو ایسا کہنے والے ۔ پس اُسْجُدُوا لِآدَمَ تم آدم کو سجدہ کرو چنانچہ ان کو ایسا کرنا پڑا ۔ دیکھو خود تو
عاصی اور غوی تک کہہ لیا مگر فرشتوں نے بچوں کی تو اس کو نا پسند فرمایا۔ میں نے کسی زمانے میں تحقیقات
کی ہے کہ نبی کے لئے لازم نہیں کہ اس کے لئے پیشگوئی ہو اور خلیفہ کے لئے تو بالکل ہی لازمی نہیں
دیکھو آدم ۔ پھر داؤد کے لئے کیا کیا مشکلات پیش آئے ۔ میں اس قسم کا قصہ گو واعظ نہیں کہ تمہیں عجیب
عجیب قصے ان کے متعلق سناؤں مگر فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهُ وَخَزَ رَاكِعًا وَ أَنَابَ (ص:۲۵) سے یہ تو پایا
جاتا ہے کہ کچھ نہ کچھ تو تھا کچھ نہ کچھ تو تھا جس کے لئے۔ لئے یہ الفاظ آئے ۔ تیسرا تیسرا خلیفہ ابوبکر ہے اس کے مقابلہ میں شیعہ جو
کچھ اعتراض کرتے ہیں وہ اتنے ہیں کہ ۱۳۰۰ برس گزر گئے مگر وہ اعتراض ختم ہونے میں نہیں
آئے ۔ ابھی ایک کتاب نئی نئی میں نے منگوائی ہے جس کے ۷۴۰ صفحات میرے پاس پہنچے ہیں ۔
اس میں صرف اتنی بات پر بحث ہے کہ مولیٰ علی رضی اللہ عنہ بہتر ہے یا ابوبکر ۔ پھر شیعہ کہتے ہیں کہ ان
کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ پیشگوئی نہیں فرمائی ۔ چوتھا خلیفہ تم سب ہو چنانچہ خدا تعالیٰ
نے فرمایا ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَلِيفَ فِي الْأَرْضِ (یونس : (۱۵) اگلی قوموں کو ہلاک کر کے تم کو ان کا خلیفہ بنا
ديا لنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ (یونس : ۱۵) اب دیکھتے ہیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟
چار کا ذکر تو ہو چکا اب میں تمہارا خلیفہ ہوں ۔ اگر کوئی کہے کہ الوصیت میں حضرت صاحب نے
نورالدین کا ذکر نہیں کیا تو ہم کہتے ہیں ایسا ہی آدم اور ابوبکر" کا ذکر بھی پہلی پیشگوئی میں نہیں۔
( البدر جلد ۸ نمبر ۵۲ مورخه ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱،۱۰)
سعیدوں کے ایک مورث اعلیٰ سعید کا قصہ قرآن کریم نے مکر رعبرت کے لئے بیان کر کے
مشاہدہ کرایا ہے کہ ہمیشہ برے بھلوں پر حملہ آور ہوتے رہے مگر انجام کا بھلوں ہی کی فتحیابی ہوتی رہی
اور اشقیاء ہمیشہ شقاوت کا نتیجہ پاتے رہے۔ اس سعید کا نام آدم علیہ السّلام تھا اس کا مورث اعلیٰ ہونا
اے آدم نے نافرمانی کی اپنے رب کی تو اس کا گزران تنگ ہو گیا ۔ (ناشر) ۲ے تو اُس نے حفاظت مانگی اپنے
رب سے اور وہ تو بہ کرتا ہوا سجدہ میں گر پڑا ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۶۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
یہود کو توریت سے اور عیسائیوں کو نیوٹسٹنٹ سے ظاہر ہے۔ عرب کے لوگوں کو اپنی قومی اور ملکی روایت
اور یہود ۔ اور عیسائیوں کے قرب سے یہ قصہ معلوم تھا اور غالب عمرانات کے لوگ آدم علیہ السّلام کے
اس دشمن کی بدحالت سے واقف تھے اور ظاہر ہے کہ تمثیل سے بہتر اور نتائج کے دکھانے سے زیادہ
کوئی عمدہ ذریعہ روحانی اور اخلاقی تعلیم کے لئے نہیں ہو سکتا۔ باری تعالیٰ نے ایک خاص ملک اور اور ایک
خاص زمین میں آدم علیہ السّلام کو پیدا کرنا چاہا اور قبل اس کے کہ اللہ تعالیٰ آدم کو خلیفہ اور امام اور دینی
دنیوی بادشاہ بناوے ۔ اس ملک کے دیوتا اور سرون اور ملائکہ کو الہا ما آگاہ فرمایا کہ میں اس زمین میں
ایک خلیفہ بنانے والا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً
الارض کا الف اور لام اگر چہ عموم اور استغراق کے معنے بھی دیتا ہے مگر خصوصیت کے معنے بھی دیتا
ہے۔ ہر دو معنے اپنے اپنے موقع پر لئے جاتے ہیں۔ یہاں آدم علیہ السّلام کے ایک جگہ سے نکالے ا
جانے اور دوسری جگہ چلا جانے سے صاف واضح ہوتا ہے کہ جہاں آدم علیہ السلام خلیفہ بنائے گئے تھے ہوتا ہے کہ علیہ
وہ ایک خاص ملک تھا اور جہاں آدم پیچھے روانہ کئے گئے وہ اور ملک تھا اس لئے یہاں الف لام تخصیص
کے معنے رکھتا ہے اور لفظ خلیفہ اور الارض کے معنے معلوم کرنے کے واسطے آیت ذیل کو پڑھنا چاہیے۔
J
يَدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ فَاحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ (ص: ۲۷)
اس آیت میں لفظ خلیفہ اور لفظ الارض سے اچھی طرح واضح ہو سکتا ہے کہ الف و لام
خصوصیت کے معنے دیتا ہے اور آگے چل کر لفظ جنت کی تحقیق میں ہم اور زیادہ تفصیل کریں گے۔
تفاسیر میں لکھا ہے۔
فَهِمُوا مِنَ الْخَلِيفَةِ أَنَّهُ الَّذِي يَفْصِلُ بَيْنَ النَّاسِ مَا يَقَعُ بَيْنَهُمْ مِنَ الْمَظَالِمِ
(قرطبی ۔ ابن کثیر زیر آیت البقرة : ۳۱)
وَيَرُدُّ عَنْهُمُ الْمَحَارِمَ وَالْمَاثَمِ
وَ الصَّحِيحُ إِنَّهُ إِنَّمَا سُمِّيَ خَلِيفَةً لِأَنَّهُ خَلِيفَةُ اللهِ فِي أَرْضِهِ لِإِقَامَةِ حُدُودِهِ وَ تَنْفِيْنِ
ے جب کہا تیرے رب نے ملائکہ کو کہ میں اس سر زمین میں ایک خلیفہ بنایا چاہتا ہوں۔ ۲۔ اے داؤد ! ہم
نے تجھ کو اس زمین میں خلیفہ بنایا سوتو لوگوں میں حق حق فیصلہ دیا کیجیو۔ سے لفظ خلیفہ سے یہ سمجھا ہے کہ اس کا
کام یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کے تنازعات باہمی کو فیصل کرے اور ناکردنی امور سے انہیں باز رکھے۔